دعاؤں کے ذریعہ بنجر زمینوں کو بھی پھل لگ جایا کرتے ہیں۔ تبلیغ میں دعاؤں کی تدبیر کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تبلیغ کے کام میں دعا کی بنیادی اہمیت اور قرآن کریم کی رو سے حکمت، موعظہ حسنہ اور صبر کے ساتھ دعوت الی اللہ کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اسوہ کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ دلوں کو جیتنے کا سب سے بڑا اور موثر ہتھیار دعا اور خدا پر کامل توکل ہے۔ آپ نے احمدیوں کو تلقین کی کہ ناکامی کی صورت میں شکوہ کرنے کے بجائے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اور حسن اخلاق کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں۔ آخر میں حضور نے فرانس کے جلسہ سالانہ کے شرکاء کو خصوصی پیغام دیا اور سردیوں کے مختصر ایام کے باعث جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کرنے کا اعلان فرمایا۔

موضوعات: تبلیغ میں دعا کی اہمیت، حکمت اور موعظہ حسنہ، اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، محاسبۂ نفس اور صبر، جلسہ سالانہ فرانس

خطبات طاہر جلد ۱۰
869
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
دعاؤں کے ذریعہ بنجر زمینوں کو بھی پھل لگ جایا کرتے ہیں ۔
-
-
تبلیغ میں دعاؤں کی تدبیر کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں ۔
خطبه جمعه فرموده ۸ نومبر ۱۹۹۱ء بمقام نام بیت الفضل لندن
پھر فرمایا:۔
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔
ادْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ
عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ اعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل : ۱۲۶)
یہ آیت جس کی : جس کی میں نے تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس جہاد کے مضمون کو بیان
فرماتی ہے جو حقیقی اور اول اور افضل جہاد ہے یعنی اپنے رب کی طرف بنی نوع انسان کو بلانا۔ یہ جہاد
کیسے کیا جائے گا کن ہتھیاروں سے یہ جنگ لڑی جائے گی ؟ اس کے متعلق یہ آیت کریمہ فرماتی ہے کہ
ادْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ اپنے رب کی راہ کی طرف بنی نوع انسان کو حکمت
کے ساتھ بلاؤ تلوار یا تیر کے ساتھ نہیں ، ڈانٹ ڈپٹ کر اور دھمکا کر نہیں بلکہ حکمت کے ساتھ بلاؤ۔
وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اور نیک نصیحت کے ذریعے ایسی دلکش نصیحت کے ذریعے جو دلوں کو اپنی
طرف کھینچ لے وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور بالآخر اگر مقابلہ کرنا ہی پڑے تو بہترین
رنگ میں مقابلہ کرو سب سے اچھے دلائل کو اختیار کرو۔ احسن رنگ میں یعنی دلکش انداز میں ان دلائل کو

خطبات طاہر جلد ۱۰
870
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
پیش کرو کیونکہ مقصد دل جیتنا ہے نہ کہ لوگوں کو شکست دینا۔ پس یہ وہ اول اور حقیقی جہاد ہے جس کی
طرف قرآن کریم ہر مومن کو بلاتا ہے اور اس جہاد کے اسلوب سے بڑے واضح طور پر آگاہ فرماتا
ہے۔ وہ ہتھیار بھی بیان کر دئیے جو اس جہاد میں استعمال ہوں گے ۔ اس آیت کریمہ کے علاوہ اسی
مضمون پر اور بھی آیات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ تبلیغ کے لئے صبر کی بڑی ضرورت ہے حکمت کے
علاوہ دعاؤں کی بڑی ضرورت ہے۔ چنانچہ انبیائے کرام کے طریق تبلیغ کو جو قرآن کریم نے کھول کر
بیان فرمایا اس میں دعاؤں کا مضمون بھی ساتھ ساتھ اس طرح شامل ہے جیسے زندگی کے ساتھ سانس
شامل ہو اور یہاں حکمت کے لفظ کو تو اختیار فرمایا۔ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ کا ذکر کیا اور
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا ارشاد ہوا لیکن دعا کا ذکر نہیں ۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ
حکمت کے اندر سب سے پہلے دعا آتی ہے کیونکہ حکمت سے مراد یہ ہے یعنی مختلف معانی لفظ حکمت
کے ہیں لیکن اس مضمون سے تعلق میں خصوصیت کے ساتھ حکمت کے یہ معنی ہیں کہ تم اپنے مقصد کو کم
سے کم کوشش کم سے کم نقصان کے ذریعے ، زیادہ سے زیادہ احسن رنگ میں حاصل کرو۔ دراصل ہر
جگہ، زندگی کے ہر شعبہ پر حکمت کا یہی مضمون اطلاق پاتا ہے ۔ وہ کام جو کم سے کم کوشش ، کم سے کم
جدو جہد کے ذریعہ کرنے کی کوشش کی جائے لیکن شرط یہ ہو کہ زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل ہوں۔ پس کم
سے کم کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ کا نتیجہ کرے گا۔ اگر زیادہ سے زیادہ نتیجہ حاصل کرنے کے لئے زیادہ محنت
درکار ہے تو حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ پھر زیادہ محنت کی جائے مگر بے ضرورت محنت نہ کی جائے اور بے کار
صلى الله
علیہ
محنت نہ کی جائے ، ایسی کوشش نہ کی جائے جو نتیجہ خیز نہ ہو اور جو مضمون سے بے تعلق ہو۔
اس سلسلہ میں چونکہ مومن کی ہر تد بیر کارگر ہونے کے لئے دعا کی محتاج رہی ہے اور ہمیشہ
رہے گی اس لئے حکمت کے لفظ میں سب سے پہلے دعا کا مضمون شامل ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفے
نے جو عظیم الشان انقلابی فتح اپنے مد مقابل پر حاصل فرمائی اور گنتی کے چند سالوں میں یہ
حیرت انگیز بے مثل معجزہ کر دکھایا کہ سارے عرب کی کایا پلٹ دی ایسے مخالف اور جاہل عرب کی
کایا پلٹ دی جو کلیہ متحد ہو کر آپ کو اور آپ کے پیغام کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے پر تلا بیٹھا تھا ، ایسا عجیب
انقلاب وہاں برپا ہوا کہ قرآن کریم فرماتا ہے ۔ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ
وَلِيُّ حَمِيمٌ ( حم السجده: ۳۵)

خطبات طاہر جلد ۱۰
871
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
اچانک تو یہ دیکھے گا کہ وہ لوگ جو میری ہدایت کے مطابق حکمت اور موعظہ حسنہ وغیرہ سے
تبلیغ کرتے ہیں اور صبر سے کام لیتے ہیں ان کی کوششیں ایک حیرت انگیز انقلاب برپا کر دیں گی۔
فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةُ اچانک تو یہ دیکھے گا کہ وہ جو تیرے خون کا پیاسا تھا جو تیرا
دشمن تھا وہ تیرا جانثار دوست بن چکا ہے۔
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے محض رسماً نام تبدیل نہیں کئے اور عقلاً قائل نہیں کیا
بلکہ دل جیتے ہیں اور ایسے دل جیتے جو آپ پر فدا ہونے کے لئے تڑپتے رہے ۔ یہ وہ آخری مقصد ہے
جو تبلیغ کا آخری مقصد ہے اور اس کے حصول کے لئے حضرت محمد اقدس مصطفے ﷺ کا سب سے بڑا
اور کارگر ہتھیار دعا تھی ہر قدم پر دعا فرمائی یہاں تک کہ جب آپ سب سے زیادہ مظلوم ہوئے
اور دکھوں میں مبتلا کئے گئے تو اس وقت جبکہ بدعا کا وقت ہوتا ہے، اس وقت بھی آپ کے قلب مطہر
سے اپنے دشمنوں کے لئے دعا نکلی اور دعا بھی ہدایت کی دعا نکلی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہی کی
دعا ئیں تھیں جنہوں نے یہ انقلاب برپا کیا اور حکمت کا تقاضا بھی یہی تھا کہ جب دل دکھا ہوا
ہوا اور بے اختیار بددعا میں پھوٹنے کو تیار ہوں تو اس وقت خدا تعالیٰ کی رحمت کو جوش میں لانے کے
لئے انسان اپنے جذبات کو قربان کرتے ہوئے ظالموں کے حق میں ہدایت کی دعا کرے۔ مظلوم کی
دعا ضرور قبول ہوتی ہے لیکن مظلوم کی دعا جو اپنے دشمنوں کے خلاف ہونے کی بجائے ان کے حق میں
ہو اس کے جواب میں خدا تعالیٰ کے لئے قبولیت کے سوارہ کیا جاتا ہے ۔ پس حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
نے تبلیغ کے سلسلے میں ہمیں حکمت کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا اور سب سے اہم گر یہی سمجھایا
کہ دعائیں کرو اور دعاؤں پر بھروسہ رکھو۔ ہر حال میں دعائیں کرو اور دعاؤں کے ذریعہ تمہاری جنگ
جیتی جائے گی ۔ یہ تمہارا سب سے طاقتو رسب سے بڑا اور سب سے زیادہ قابل اعتماد ہتھیار ہے جس
کے سوا خدا کی راہ میں کامیابی کے ساتھ دعوت نہیں دی جاسکتی ۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت سی
آیات کریمہ جن میں انبیاء اور دیگر بزرگوں کی تبلیغ کا ذکر ہے ان میں دعا کا مضمون سب جگہ شامل ہے۔
حضرت موسیٰ " جب فرعون سے محو گفتگو ہیں بار بار خدا کی طرف توجہ جاتی ہے ۔ خدا کے
حوالے دیتے ہیں خدا پر توکل کی بات کرتے ہیں ۔ آپ کے وہ متبعین جنہوں نے اس مناظرے اور
مقابلے کے وقت آپ کے نئے پیغام کو قبول کیا اور خدا اور حضرت موسیٰ" پر ایمان لائے جب فرعون

خطبات طاہر جلد ۱۰
872
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
ان کو دھمکیاں دیتا ہے تو معاً ان کی توجہ بھی دعا ہی کی طرف جاتی ہے اور خدا پر بھروسے کا ذکر کرتے ہیں
غرضیکہ انبیاء کی جو روئیداد قرآن کریم میں جگہ جگہ پھیلی پڑی ہے اور انبیاء کے ماننے والوں کی جو باتیں
بیان ہوئی ہیں ان میں سب سے زیادہ اہمیت ان کے خدا پر تو کل کو دی گئی اور خدا پر توکل کے نتیجے ہی
میں اپنی جو دعائیں دل سے پھوٹی ہیں وہی کارگر ثابت ہوئیں اور انہی کے ذریعہ انقلاب عظیم برپا ہوا۔
پس وہ کام اور وہ بظاہر بہت ہی مشکل کام جس کی طرف میں نے جماعت کو بلایا ہے وہ
آسان ہو جائے گا اگر آپ بھی یہی ہتھیار استعمال کریں جو بارہا آزمائے جاچکے ہیں ۔ یہ ایسا نسخہ نہیں
جو نیا ہو اور انوکھا ہو اور پتہ نہیں کہ اس کے کیا نتائج مترتب ہوں گے بلکہ ایسا نسخہ ہے کہ جو ازل سے
آج تک جب بھی استعمال ہوا ہمیشہ کارگر ثابت ہوا۔ پس جب میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ ہمیں یہ دعا
بھی کرنی چاہئے اور یہ جدو جہد بھی کرنی چاہئے اور خدا کے در سے یہ امید رکھنی چاہئے کہ ہم اپنی
زندگیوں میں ایک کروڑ احمدی اور بنالیں اور ایک کروڑ ایسی روحیں خدا کی راہ میں اس کے قدموں میں
ڈال دیں جو اس سے پہلے خدا سے برگشتہ تھیں یا خدا سے اجنبی تھیں تو یہ اتنا بڑا کام نہیں جتنا بظاہر دکھائی
دیتا ہے کیونکہ دعاؤں کے نتیجہ میں بہت بڑے بڑے کام آسان ہو جایا کرتے ہیں، پہاڑ ٹل سکتے ہیں
اور یہی وہ مضمون ہے جس کو حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ اگر تم میں رائی برابر بھی
ایمان ہوگا اور تم پہاڑوں کو اپنی طرف بلاؤ گے تو وہ تمہاری طرف آجائیں گے۔ اس سے ظاہری پہاڑ اورتم
مراد نہیں ہیں بلکہ وہ سرکش قو میں ہیں جو خدا کا پیغام سننے کے لئے تیار نہیں ان کو ایمان اور دعا کی دولت
سے بلایا جا سکتا ہے۔
بہر حال یہ وہ سب سے اہم ذریعہ تبلیغ ہے جس کی طرف جماعت کو جس سنجیدگی سے توجہ
کرنی چاہئے اس سنجیدگی سے توجہ نہیں کر رہی ۔ میں اس لئے یہ بات یقین سے کہہ رہا ہوں کہ اگر اس
سنجیدگی سے توجہ کی جاتی تو وہ نتیجہ ضرور نکلنا تھا جو پہلے نکلتا آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قوانین تبدیل نہیں ہوا
کرتے۔ قانون قدرت نے دیکھیں آپ کو یہ سکھایا کہ محنت کر کے زمین تیار کرو اور اس میں بیج ڈالو تو
وہ بیج ضرور سبز کھیتوں کی شکل میں پھوٹے گا اور جتنا ڈالا ہے اس سے بہت زیادہ تمہیں واپس کرے
گا ۔ یہ ایک ایسا قانون قدرت ہے جو سوائے استثنائی ابتلاؤں کے ہمیشہ کارگر ہوتا رہا ہے اور کبھی بھی یہ
نسخہ نا کام نہیں ہوا۔ پس یہ کیسے ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ روحانی دنیا میں ایک دستور جاری فرمائے ،ایک

خطبات طاہر جلد ۱۰
873
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
قانون بنائے اور وہ لوگ جو اس دستور پر اس قانون پر اللہ کی رضا کی خاطر عمل کرنے والے ہوں ان
سے اس قانون کی منفعتیں چھین لے اور ان کو اس کے نفع سے محروم کر دے ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا اور کبھی
ہوا نہیں ساری تاریخ انبیاء ساری تاریخ مذاہب ہمیں بتا رہی ہے کہ دعا ہمیشہ کارگر ثابت ہوئی ہے بتارہ
اور دعا کے نتیجہ میں سعید روحوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں کھچے ہوئے دوڑتے ہوئے خدا کے حضور حاضر
ہونے کی توفیق ملتی رہی ہے۔
پس دعا پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جا رہی ۔ بہت سے لوگ مجھے لکھتے ہی کہ ہم تبلیغ کر رہے
ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکل رہا ، دعا کرتے ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکلتا ۔ بعض دفعہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنی دعا میں
بھی مخلص ہیں لیکن دعا کے علاوہ تبلیغ کے مضمون میں صبر کا بھی ذکر فرمایا گیا ہے۔ بعض دفعہ بعض عمل
جلدی پھل لاتے ہیں ۔ بعض ذرا دیر میں پھل لاتے ہیں مختلف قسم کی زمینیں ہیں جن پر کام ہوا کرتے
ہیں، مختلف قسم کے بیج ہیں جو بوئے جاتے ہیں۔ بعض بیچ ہیں جو آج بوؤ تو کل ان سے ہریالی نکل آتی
ہے ۔ مثلاً مکئی کے دانے مجھے یاد ہے بچپن میں ہم خاص طور پر اس لئے بویا کرتے تھے کہ بہت جلدی
ان سے روئیدگی پھوٹتی ہے اور بہت جلدی جلدی مکئی کا سرسبز وشادات پودا آنکھوں کے سامنے بڑھتا
ہے لیکن بعض بیج ایسے ہیں جو بہت لمبا وقت لیتے ہیں۔ زمینوں کے ساتھ بھی اس مضمون کا تعلق ہے
بعض زمینیں دیر سے بیجوں میں اثر پیدا کرتی ہیں اور ان کو پھوٹنے کے لئے اجازت دیتی ہیں ، بعض
زمینیں جلدی اپنا اثر دکھاتی ہیں۔ جب میں سری لنکا سیلون بوٹینیکل گارڈن دیکھنے گیا تو وہاں مجھے ایک
درخت دیکھ کر تعجب ہوا جس کے متعلق پتہ لگا کر ہزاروں سال پرانا ہے اور اس کا پھل میچور
Mature ہونے یا بالغ ہونے میں بہت سے سال لگتے ہیں ۔ دس پندرہ سال تک وہ پھل آہستہ
آہستہ بڑھتا رہتا ہے۔ اس پر مجھے اب بعینہ یقین سے تو یاد نہیں مگر ۶۰ سال یا اس سے زیادہ مدت اس
نے بتائی کہ اس عرصہ میں اس کا بیج پھوٹ کر پودا مناسب قد کو پہنچتا ہے یعنی جوان ابھی نہیں ہوا ہوتا
لیکن با قاعدہ ایک پودے کی شکل اختیار کر چکا ہوتا ہے اس عمل کے لئے ۶۰ سال درکار ہیں ۔ اگر کوئی
بے صبر ادعا کرنے والا اس پیج پر دعا کرتا تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس سے پہلے مر جاتا کہ وہ پودا بڑا ہو کر پھل
لانے کے قابل ہوتا کیونکہ ۶۰ سال کے بعد اس کی بلوغت کا دور شروع ہوتا ہے اور پھر ایک لمبا عرصہ
اس کو پھل لانے میں لگتا ہے۔ تو اللہ کے قوانین جاری وساری ہیں اور ضرور عمل دکھاتے ہیں لیکن یہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
874
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
قوانین جن حالات پر صادر ہوتے ہیں وہ حالات بھی تو بدلتے رہتے ہیں۔ ان کی کیفیات مختلف ہیں
کچھ حالات خدا کے ایک قانون کے تابع ہیں کچھ دوسرے قانون کے تابع ہیں۔ پس ایسے لوگ جو
بے صبری دکھاتے ہیں وہ بعض دفعہ اپنی ذات پر یا خدا کی ذات پر یہ بدظنی کر دیتے ہیں گویا ہماری
دعاؤں میں کوئی اثر ہی نہیں یا خدا سنتا نہیں ان کو بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ پس اپنی کیفیت کو
درست کریں ۔ اللہ کی ذات پر کامل تو کل رکھیں ۔ دعا اس طرح کریں جیسا کہ دعا کرنے کا حق ہے
اور صبر کو اختیار کریں اور اپنی طرف سے سب کچھ خدا کے حضور حاضر کر دیں۔ پھر یا درکھیں کہ پھل
پھول لانا اس کا کام ہے ۔ میاں محمد لکھو کے والوں کا یا مجھے یاد نہیں رہا کہ کن کا وہ پنجابی کا شعر ہے
بہر حال کسی صوفی بزرگ کا ہے کہ مالی کا کام تو یہ ہے کہ وہ محنت کرے درخت لگائے اور پھر بھر بھر
مشکیں ڈالے آگے مالک کا کام ہے پھل پھول لائے نہ لائے ، یہ اس کا کام ہے یہ مالی کے اختیار کی
بات نہیں۔ اس کے سپر د جو کام ہے وہ بہر حال کرے اور پھر باقی معاملہ خدا کے سپرد کر دے۔ یہ تبلیغ کا
وہ مضمون ہے جو دعا سے اور صبر سے تعلق رکھتا ہے۔
اس ضمن میں میں ایک اور بات واضح کرنی چاہتا ہوں کہ خدا کے سپرد کرنے کا ہرگز یہ
مطلب نہیں کہ ذمہ داری خدا پر پھینک دے اور جب یہ سوال پیدا ہو کہ تمہاری کوششوں کو پھل نہیں لگ
رہے تو آدمی بڑی بیزاری سے یا بے تعلقی سے یہ کہہ دے کہ جی ! میں نے جو کرنا تھا کر لیا آگے اللہ کی
مرضی یہی بات کہ اللہ کی مرضی اور اللہ کا اختیار ایک صوفیانہ جذبہ عشق کے ساتھ بھی بیان کی جاتی ہے
اور ایک نہایت گستاخانہ بے ہودہ طریق پر بھی بیان کی جاتی ہے۔ بات ایک ہی ہوتی ہے مگر اس کے
نتائج بالکل مختلف نکلتے ہیں ۔ وہ لوگ جو خدا کی عظمت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی محبت میں پگھل کر یہ
کہتے ہیں کہ وہ مالک ہے جب چاہے گا دے گا اور ہم اس کی رضا پر ہر حال میں راضی ہیں یہاں تک
کہ وہ نہ بھی دے گا تب بھی راضی ہیں اس بات میں ایک غیر معمولی جذب پایا جاتا ہے جو اللہ کی
رحمت کو جذب کرنے کے لئے بعض عظیم الشان کام دکھاتا ہے، بعض دفعہ بعض دعا ئیں اس اظہار کے
نتیجہ میں مقبول ہو جاتی ہیں حالانکہ انسان کے دل کی کیفیت تو وہی رہتی ہے جو ہمیشہ سے ہے لیکن بعض
دفعہ انسان ایک دکھے ہوئے دل کے ساتھ انتظار کرتے ہوئے کہ میری دعائیں قبول ہونگی ، ہونگی ،
ہونگی آخر یہ آخر یہ سوچتا ہے کہ کیوں نہیں ہوئیں ۔ اس وقت دل بڑی پختگی کے ساتھ اس سارے مضمون پر

خطبات طاہر جلد ۱۰
875
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
-
غور کرتا ہے اور آخری نتیجہ یہ نکالتا ہے کہ میں راضی ہوں۔ میرے اندر کوئی فتور نہیں ہے اور خدا کے
حضور اپنے دل کی کیفیت اس طرح پیش کر دیتا ہے کہ اس وقت یہ بات دعا بن جاتی ہے اور عظیم
الشان جذب کی طاقت رکھتی ہے یعنی اللہ کی رحمت کو جذب کرنے کی طاقت رکھتی ہے لیکن ایک بد تمیز
آدمی جس کو کہا جائے کہ جی آپ کے سپرد یہ کام کیا تھایا آپ نے ابھی کام کیا نہیں تو وہ کہے کہ جی میں
نے جو کرنا تھا کر دیا آگے نتیجہ نکالنا میرا کام نہیں۔ یہ اللہ کا کام ہے۔ اس بات میں بڑی سخت بد تمیزی
اور گستاخی پائی جاتی ہے۔ یعنی وہ سمجھتا ہے کہ میں نے تو پورا کامل کام کیا اس میں کوئی نقص نہیں چھوڑا
اور نتیجہ نہیں نکلتا تو خداذ مہ دار ہے ، میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔ یہ بالکل اور مضمون ہے ۔ اس مضمون سے
ایسا بھا گئیں جیسا کوڑھی سے بعض لوگ بھاگتے ہیں کیونکہ یہ انسان کو ہلاک کرنے والا مضمون ہے۔
اس لئے مومن جہاں تو کل رکھتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ میری دعا کو ضرور پھل لگے گا وہاں
پھل میں دیر ہونے کی صورت میں اپنے عیوب تلاش کرتا ہے، اپنی کمزوریوں کی جانچ پڑتال کرتا ہے
اور ہمیشہ یہی سمجھتا ہے کہ دعا کو تو ضرور پھل لگنا چاہئے ۔ اللہ کی رحمت اگر دیر سے آرہی ہے یا نہیں آرہی
تو یہ تو شک والا معاملہ ہی نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ دعاؤں کو قبول فرماتا ہے اور اپنے بندوں کی سچی محنتوں کو
قبول کرتا ہے۔ آج نہیں تو کل اس کی رحمت ضرور نازل ہوگی لیکن یہ خطرہ بھی تو ہے کہ میرے کام میں
نقص رہ گیا ہے، میری نیت میں فتور ہو گیا ہو۔ میں نے اس بھونڈے انداز سے کام کیا ہو کہ اللہ تعالیٰ
کے ہاں وہ قابل قبول ہی نہ ہو۔ اس پہلو سے جب انسان اپنے نفس کا جائزہ لیتا ہے تو حکمت کا ایک
دوسرا باب کھل جاتا ہے اور حکمت ایک نئے مضمون کے ساتھ انسان پر روشن ہوتی ہے۔ پھر انسان اپنی
تبلیغی کوششوں کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ دیکھتا ہے کہ کس حد تک میں نے صحیح کام کیا، کس حد تک مجھ میں
نقائص ہیں، کہیں میرے اعمال کی کمزوری تو نہیں جو لوگوں کو مجھ سے دور بھگاتی ہے، کہیں میرے طرز
بیان میں تو نقص نہیں کہ لوگوں کے دل میری طرف مائل ہونے کی بجائے وہ مجھ سے متنفر ہو جاتے
ہیں، کہیں میں بے محل باتیں تو نہیں کرتا جس کے نتیجہ میں عام حالات میں کوئی بات سنتا بھی ہے تو
میری بے موقع اور بے محل باتوں کے نتیجہ میں مجھ سے برکتا اور دور بھاگتا ہے، کہیں میں ایسی بات تو
نہیں کرتا جس میں صرف مجھے دلچسپی ہے اور دوسرے کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ کیا میں ایسی باتوں کی
تلاش میں رہتا ہوں ، ایسے مواقع کی تلاش میں رہتا ہوں کہ جب ایک شخص کا دل کسی خاص مضمون کی

خطبات طاہر جلد ۱۰
876
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
طرف مائل ہوتا ہو اور میں خدا تعالیٰ کی دعوت کے مضمون کو اس کے ساتھ چل کر اسی رو میں بہہ کر اس
کے حضور پیش کروں یا ان باتوں سے میں غافل ہوں تو حکمت کے بہت سے موتی اس کو اسی تلاش
کے دوران ملیں گے اگر وہ غوطہ لگانے کی استطاعت رکھتا ہو، اگر اس کو پتا ہو کہ اپنے نفس کو ٹو لنے کے
لئے کیسی غوطہ خوری کرنی پڑتی ہے۔ کس طرح محنت کے ساتھ اپنے نقائص کو تلاش کرنا پڑتا ہے تو بات
وہی حکمت ہی کی ہے کہ حکمت کا اول اور آخر دعا ہے مگر دعا کے بعد اپنے نفس کی نگرانی اور محاسبہ یہ ا
حکمت کا دوسرا تقاضا ہے اور سچے تو کل اور خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کا ایک طبعی تقاضا ہے۔ پس
اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے احمدی اس معاملہ میں بھی غافل ہیں اور انہوں نے کبھی نہ دعا
پر اس رنگ میں توجہ دی جیسے دی جانی چاہئے ، نہ حکمت کے دوسرے تقاضے کو پورا کیا اور اگر دعا قبول
نہیں ہوتی تو خدا پر الزام دھرنے کی بجائے اپنے نفس کا محاسبہ کیا ہو۔ پس وہ سب لوگ جو سمجھتے ہیں کہ
وہ تو پیغام پہنچارہے ہیں نتیجہ نہیں نکل رہا ان کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ان سب باتوں پر غور کیا کریں
اور ہر چیز کا اپنے مقام پر حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔
دعا کا حق ادا کرنے کا ایک طریق تو یہ ہے کہ کامل تو کل ہو اور یقین ہو کہ خدا دعاؤں کو سنتنا
ہے ۔ دوسرا حق ادا کرنا یہ ہے کہ اپنا دل اس دعا میں اٹک جائے اور دعا قبول نہ ہو تو مایوسی نہ ہو مگر دکھ
ضرور ہو۔ بعض دکھ رضا کے ساتھ بھی ہوتے ہیں۔ ایک شخص اپنے محبوب سے کوئی استدعا کرتا ہے،
اس سے کچھ چاہتا ہے اور وہ اسے نہیں دیتا تو وہ اس پر راضی ضرور ہو گا لیکن محرومی کا دکھ پھر بھی اپنی جگہ
رہتا ہے۔ پس دعا کے ساتھ دکھ کا مضمون شامل ہے اور اس کے ساتھ صبر کا تعلق ہے۔ پس قرآن کریم
نے جہاں دعوت الی اللہ کے لئے دعا کا مضمون سکھایا۔ موعظہ حسنہ کا مضمون سکھایا وہاں صبر کا مضمون
بھی ہمیشہ ساتھ بیان فرمایا۔ تو دعا کے ساتھ تبھی صبر ہو سکتا ہے جب دکھ پہنچے ورنہ دکھ کے بغیر صبر کے
معنی ہی کوئی نہیں ۔ کون انسان خوشی پر صبر کرتا ہے کون انسان بے اعتنائی پر جب پرواہ ہی کچھ نہ ہواس
پر صبر کرتا ہے اور آپ نے کس سے کوئی چیز مانگی اس نے نہیں دی آپ نے کہا جاؤ جہنم میں مجھے پر واہ
ہی کوئی نہیں تو صبر کا یہاں کونسا مضمون ہے۔ صبر کا مضمون تو وہاں شروع ہوتا ہے جہاں دکھ شروع ہو،
جہاں تکلیف ہو۔ تو قرآن کریم کی ان آیات نے ہمیں یہ طریق سمجھایا کہ جب دعا کرو تو پھر تمہیں
دکھوں کے رستے سے گزرنا ہوگا ، دعا بھی دکھ کے ساتھ کرنی ہوگی اور صبر کے ساتھ کرنی ہوگی اور دعا کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
877
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
نتیجہ میں اگر تمہاری تمنا کے مطابق پھل نہ لگیں یا جیسی تمہیں توقع ۔ ہے ویسی عطا نہ ہو تو اس وقت تمہیں صبر
کے ساتھ اس صورتحال کو برداشت کرنا ہوگا اور صبر کے نتیجہ میں خدا پر الزام لگانے کی بجائے اپنی تدابیر کا
تنقیدی نظر سے جائزہ لینا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ تمہاری طرف سے کوششوں میں کیا کمی رہ گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے دعوت الی اللہ کی نصیحت کے دوران یہاں صبر بھی فرمایا اور موعظہ حسنہ کا بھی
ذکر فرمایا۔ قرآن کریم میں دوسری جگہ بھی اس تعلق کو خوب کھول کر بیان فرمایا ہے۔ جیسا کہ فرمایا
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرِ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ( سورة النصر )
موعظه اور تَوَاصَوْا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں یعنی نصیحت کرنا اور یہاں فرمایا: حق کے
ساتھ اور صبر کے ساتھ نصیحت کرنا۔ تبلیغ کے مضمون میں موعظہ حسنہ اور صبر کا مضمون بیان فرمایا گیا
ہے۔ پس موعظہ حسنہ کا ایک معنی قرآن سے یہ ثابت ہوا کہ موعظہ حق ہو، وہ بات کرو جو بچی ہو، بچی
بات سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہے اور دلائل کی بات بعد میں شروع کرو، پہلے صاف سچی
پیاری بات کر وایسی نصیحت کرو جس میں حسن پایا جاتا ہو۔ موعظہ سچی بھی ہوسکتی ہے اور اس کے باوجود
حسن سے عاری بھی ہو سکتی ہے۔ اگر چہ حق حسن ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن طرز بیان کا فرق ہوتا
ہے اس لئے قرآن کریم نے تبلیغ کے مضمون میں موعظہ حسنہ کہا ہے جس میں سچائی شامل ہے لیکن لفظ
حسنہ پر زور دے کر یہ بتایا کہ حق بات ایسے رنگ میں کہو کہ دوسرے کو پیاری لگے ۔ حق بات ایسے رنگ
میں نہ کہو جس سے سننے والا بے وجہ تلخی محسوس کرے۔ یہاں یہ بات خوب اچھی طرح ذہن نشین کر لینی
چاہئے کہ بعض دفعہ ایسی بات بھی دوسرے کو تلخ محسوس ہوتی ہے جو حسین ہو جس کے اندر غیر معمولی
کشش پائی جاتی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض دفعہ سننے والے بیمار ہوتے ہیں۔ یہاں ان کا ذکر نہیں
چل رہا جو سننے والے بیمار ہیں ان سے خدا خود نپٹے گا چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔
إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكَّرُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرٍ إِلَّا مَنْ تَوَلَّى
وَكَفَرَ فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ (الغاشیه : ۲۲ تا ۲۵)
کہ اے محمد ! تو تو مذکر ہے اور تیری نصیحت بہت حسین ہوا کرتی ہے۔ یہ مضمون آنحضرت

خطبات طاہر جلد ۱۰
صلى
878
صلى الله
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
کے مذکر ہونے کے اندر داخل ہے کیونکہ آپ کو ذِكْرًا (الطلاق: 11) فرمایا گیا ہے ایسا رسول جو
مجسم ذکر ہے ذکر الفظ کے اندر خدا کی یاد اور نصیحت دونوں مضمونوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ پس اس
سے زیادہ حسین نصیحت متصور ہی نہیں ہو سکتی جتنی حسین نصیحت آنحضرت ا فرمایا کرتے تھے۔ فرمایا علوس
إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرٍ لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ نہیں سنیں
گے۔ کچھ ایسے بدنصیب ہوں گے جو پیٹھ پھیر کر چلے جائیں گے ان کے متعلق فرمایا پھر تیرا کام نہیں
ہے ان سے نپٹنا۔ چونکہ بیماری ان کی ہے اور بد نصیب وہ ہیں اس لئے اس کی سزا وہ پائیں گے ۔
إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُتْ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ جو پیٹ
پھیرے گا اور انکار کرے گا فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ اللہ تعالیٰ اسے عذاب اکبر میں مبتلا
فرمائے گا۔
پس موعظہ حسنہ سے مراد یہ نہیں ہے کہ وہ نصیحت جو لازماً دوسرے کو خوش کر دے ۔ وہ
نصیحت جو لا ز ما دلوں کو کھینچے بلکہ موعظہ حسنہ سے مراد یہ ہے کہ ایسی حسین نصیحت جو صحت مند انسانوں
پر نیک اثر پیدا کرنے والی ہو ۔ جو دلوں کے بیمار اور ٹیڑھے ہیں ان کے رد عمل سے اس کی نصیحت کا غیر
حسنہ ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ اگر بیمار متلی سے مرتے ہوئے آدمی کو جو میٹھے کے تصور سے بھی قے کرتا ہو
آپ انگور کھلائیں گے تو انگور اپنی ذات میں ایک اچھی چیز اور نعمت ہیں لیکن اس کے رد عمل کے نتیجہ میں
انگور کو خراب تو نہیں کہا جا سکتا اس لئے دوسرے آدمی کی صحت ایک لازمی شرط ہے اس بات کے لئے
کہ وہ نیک اثر قبول کرتا ہے یا نہیں ۔
پس موعظہ حسنہ کی تعریف یہ ہے کہ آپ کے دل سے موعظہ حسنہ اٹھی ہے سننے والے کے
کانوں سے اس کا تعلق بعد میں پیدا ہوگا ۔ آپ کے دل سے ایسی پیاری آواز اٹھی ہے آپ کی زبان
سے حسین رنگ میں وہ بات ادا ہوئی ہے اور آپ نے اس مضمون کو ایسے عمدہ رنگ میں جس کو سنا رہے
ہیں اس کے سامنے پیش فرمایا ہے کہ اس کے نتیجہ میں اسے ضرور آپ کی طرف مائل ہونا چاہئے۔ یہ
ہے موعظہ حسنہ۔ پھر اگر نہیں مائل ہوتا تو اس کا تعلق خدا سے ہے اس کا پھر بندے سے کوئی تعلق باقی
نہیں رہتا اور اس کے مائل نہ ہونے کے نتیجہ میں اس پر کوئی حرف نہیں آتا۔ پس یہی آیت کریمہ جس نہ
کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اعْلَمُ

خطبات طاہر جلد ۱۰
879
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ اعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں
جو سچی راہ سے ضرور بھٹکیں گے اور بھٹک جاتے ہیں اور اللہ ان لوگوں کو بھی بہتر جانتا ہے جو ہدایت
پانے والے ہوتے ہیں۔ تو مطلب یہ ہے کہ تم موعظہ حسنہ کرو گے تو ضروری نہیں کہ اس موعظہ حسنہ
کے نتیجہ میں لازما عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوں لیکن وہ لوگ جو پاک دل رکھتے ہیں وہ لوگ جو نیک
فطرت رکھتے ہیں وہ ضرور اس موعظہ حسنہ سے کھینچے جائیں گے۔ اس کے مقابل پر موعظہ سیئہ یعنی
بری نصیحت کی تعریف یہ بنے گی کہ وہ نصیحت جو نیک فطرت لوگوں کو کھینچنے کی بجائے ان کو اور بھی دور
کر دے۔ پس موعظہ حسنہ میں پوٹینشل Potential ہے اس میں اندرونی صلاحیت اور قابلیت
موجود ہے کہ اگر سننے والا صحت مند ہو اور اس کے اندر کوئی بیماری نہ ہو تو وہ ضرور اس نصیحت کی طرف کھینچا
جائے گا اور بد نصیحت سے مراد یہ ہے کہ یہ ہے کہ اچھی بات ہونے کے باوجودا۔ ات ہونے کے باوجود ایسے بے ہودہ رنگ میں پیش کی
جائے کہ عام طور پر صحیح الدماغ صحیح صلاحتیوں والا انسان ہو اور وہ قریب آنے کی بجائے بھٹک جائے۔
پس تبلیغ میں یہ احتیاط بڑی ضروری ہے اور یہ بھی حکمت ہی کی تفصیل ہے پس موعظہ حسنہ
فرمایا اور دلائل کی بات ابھی نہیں کی ۔ دلائل بہت بعد میں آتے ہیں۔ سب سے پہلے نیک نصیحت ہے جو
عمل دکھاتی ہے اور قرآن کریم نے ہمیشہ موعظہ حسنہ کو دلائل سے پہلے رکھا ہے جہاں اس مضمون کا ذکر
ہے وہاں موعظہ حسنہ کو پہلے رکھ دیا۔ اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ یہ بھی وہی مضمون ہے وَمَنْ
أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
( حم السجده : ۳۴) ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ جو احسن چیز ہے اس کے ذریعہ بدی کو دور کرو۔
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ پھر تم
دیکھو گے کہ وہ شخص جو تم سے دشمنی رکھتا ہو وہ تمہارا گہرا جانثار دوست بن جائے گا۔ دوست کبھی بھی
دلائل کے ذریعہ نہیں بنا کرتے۔ یہ بات آپ یا درکھیں ۔ یہاں کس حسن کا ذکر ہے وہ حسن جس کا جادو
دل پر چلتا ہے اور وہ اخلاق حسنہ ہیں ۔ چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو شروع کرتے ہوئے فرمایا
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا ۔ اس سے زیادہ حسین قول کس
کا ہو سکتا ہے جس نے خدا کی راہ میں بلایا اور نیک اعمال کے ذریعہ اپنے قول کو زینت بخشی ۔
پس قرآن کریم کی ایک دوسری آیت سے موعظہ حسنہ کی یہ تفسیر ہمیں معلوم ہوئی کہ خدا کی

خطبات طاہر جلد ۱۰
880
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
طرف بغیر کسی دلیل کے بلانا ، ایک سچے دل کے ساتھ ایک گہرے جذبے کے ساتھ ، اس کامل یقین
کے ساتھ کہ آپ حق پر ہیں اور آپ خدا کو جانتے ہیں ، خدا سے مل چکے ہیں اور واقعہ خدا کی طرف
بلا رہے ہیں اور بلانا اسطرح کہ آپ بلانے سے پہلے آپ اپنے اعمال کو زینت بخش چکے ہوں اور آپ
کے اعمال حسین ہو چکے ہوں۔ جب اعمال حسین ہوں گے تو یہ قول حسن بن جائے گا ، اس کے بغیر نہیں
کیونکہ ان دونوں باتوں کو مشروط فرما دیا ہے وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ اس
سے زیادہ کون اپنی بات میں حسین ہو سکتا ہے۔ جو خدا کی طرف بلائے وَ عَمِلَ صَالِحًا شرط یہ ہے
کہ اس کے اعمال حسنہ ہوں ۔ اس کے اعمال کا حسن اس کی بات کے حسن میں تبدیل ہوگا۔
اب یہاں ایک ایسا قول جس کا ذکر چل رہا ہے جو انقلابی طاقت رکھتا ہے جو دلوں کو تبدیل
کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ بعض قول حسن ، بڑی ہی دلکش باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا عمل صالح سے
کوئی تعلق نہیں ہوتا اور بڑی بڑی چرب زبانی کے ساتھ وہ باتیں بیان کی جاتی ہیں ۔ مگر کوئی اثر نہیں
ہوتا اور یہی اس میں راز ہے کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں قول حسن سے مراد یہ نہیں ہے کہ نہایت ہی
خوبصورت انداز میں پیٹ پیٹ کر باتیں کرو اور ایسے چسکے کے ساتھ مضمون کو بیان کرو کہ سننے والے
کا منہ بھی چٹخارے لینے لگے۔ یہ موعظہ حسنہ نہیں ہے۔ یہ لفاظی ہے یہ شاعری ہے یہ چرب زبانی ہے
جو چاہیں اس کو کہہ لیں ۔ موعظہ حسنہ عمل حسن سے پیدا ہوتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو
و عمل صالحاً سے خوب کھول دیا تو قرآن کریم کی اصطلاحوں کو سمجھنے کے لئے قرآن کریم سے مدد لینے کی
ضرورت ہے ۔ پس موعظہ حسنہ صرف اچھی نصیحت نہیں ہے، ایسی اچھی نصیحت ہے جس کی تائید میں
بہت ہی حسین اعمال کھڑے ہوں جس کی پشت پناہی میں انسان کا عظیم کردار کھڑا ہو۔ دنیا کے سامنے
وہ ایک ایسا کردار لے کر نکلے جو نہ صرف بیدار ہو بلکہ جذب کرنے والا ہو، کھینچنے والا ہو، لوگ حیرت
سے اس کو دیکھیں کہ یہ کون انسان ہے جو ہم میں اس دنیا میں بستا ہے لیکن ہم سے مختلف ہے اور میں
نے پہلے بھی بارہا جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ اکثر کامیاب مبلغین وہی ہیں جن کا کرداران کے قول کو
حسن اور قوت بخشتا ہے اور انہی کے ذریعہ عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔
پس آپ اس بات کو دوبارہ دعا کے ساتھ ملا کر ساتھ ملا کر دیکھیں تو ایک اور نیا مضمون ہے اور نیا مضمون ہمارے سامنے
نکلتا ہے۔ پہلے دعائیں کیں درد دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور التجائیں کیں کہ اے خدا ہم تیری راہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
881
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
میں لوگوں کو تیری راہ ہی کی طرف بلانے کے لئے نکلے ہیں ۔ ہماری محنتوں کو قبول فرما۔ پھر جب ان
میں اثر نہیں دیکھا تو اپنا جائزہ لیا اور دیکھا کہ مجھ میں کیا کیا نقص ہیں؟ کہاں میں نے غلطیاں کی ہیں؟
کہاں میری بات میں تشدد پایا جاتا ہے کہاں میری بات سن کر دھکا کھاتے رہے بجائے اس کے کہ
میری طرف مائل ہوئے اور کونسی کمزوریاں ہیں جو مجھ سے رونما ہوئیں اور جب اپنی ناکارہ حالت کو
پہچان لیا اپنی بے بسی کو محسوس کر لیا تو اس کیفیت سے ایک نیا دکھ ابھرے گا اور اس کیفیت سے پھر ایک
دعا اور اٹھے گی گویا پہلی دعا کو تقویت دینے کے لئے ترمیم شدہ دعا، ایک نئی دعا دل سے اٹھے گی جس
میں انسان یہ عرض کرے گا کہ اے خدا! میں دعا ئیں تو کرتا رہا مگر اپنے حال سے غافل تھا۔ مجھے پتہ
نہیں لگ سکا کہ تیری راہ میں چلنے کے کیا آداب ہیں اور تیری راہ میں بلانے کے کیا طریقے ہیں پس
اب میں نے پہچانا ہے اور پوری طرح نہیں کسی حد تک میں واقف ہوا ہوں ۔ میں اپنے اعمال کی ایسی
اصلاح چاہتا ہوں کہ میرا قول حسن بن جائے اور قول حسن کی تعریف تو نے یہ فرمائی ہے فَإِذَا الَّذِي
بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ کہ اچانک یہ معجزہ رونما ہو جائے کہ وہ جو تیرا دشمن
تھا وہ تیرا جانثار دوست بن جائے ۔ اے خدا! میں تو یہ نہیں دیکھ رہا میری دعاؤں میں اگر کوئی کمی ہے تو
میری دعا یہ ہے کہ اس کمی کو پورا فرمادے ۔ میرے اعمال میں جو نقائص میرے سامنے روشن ہوئے
ہیں ان نقائص کو دور فرمادے کیونکہ بہت سے ایسے ہیں جن پر مجھے استطاعت نہیں ہے میں چاہتا بھی
ہوں تو دور نہیں کر سکتا اور اکثر وہ نقائص جو جان کو وبال کی طرح چمٹ جاتے ہیں ، جو امراض مزمنہ بن
جاتے ہیں یعنی دائمی امراض بن جاتے ہیں ان کے متعلق یہ ضروری نہیں ہے کہ اس شخص کو آپ ایسا
بے حس اور بے دین سمجھیں کہ نیکی کی باتیں کرنے کے باوجود وہ بعض اعمال میں گندا ہے اس مضمون کو
اگر قرآن کی روشنی میں سمجھیں گے تو آپ کو یہ فتوی دیتے ہوئے خوف محسوس کرنا چاہئے کیونکہ ہر
انسان کے ساتھ کچھ ایسے عوارض چمٹے ہوئے ہیں جن کو وہ پسند نہیں کرتا ۔ بعض دفعہ نفرت کی نگاہ سے
دیکھتا ہے بعض دفعہ ان سے وحشت کھاتا ہے لیکن اس کے باوجود دور کرنے میں اس کو طاقت نہیں
ڈرگ ایڈیکشن Drug Addicton اور Evil Addiction دراصل ایک ہی چیز کے دو نام
ہیں اور نفرت کے ایک ہی حصے میں ان کی جڑیں ہیں Drugs کے ساتھ جو لوگ چمٹ جاتے ہیں ۔
نشہ آور دواؤں کے جو شکار ہو جاتے ہیں ان کو ایک موقعہ پر محسوس ہوتا ہے کہ ہم بہت ہی گندی حالت
-

خطبات طاہر جلد ۱۰
882
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
میں پہنچ گئے ہیں ۔ وہ ہر طرح زور لگاتے ہیں کہ اس حالت سے نکلیں مگر نکل نہیں سکتے اور بعض دفعہ ان
کو طبیبوں کی ضرورت پڑتی ہے اور دل چاہتا ہے کہ اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کریں مگر نہیں چھٹکارہ
حاصل کر سکتے ۔ طبیبوں کی طرف دوڑتے ہیں اور اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں کہ ہاں مجھ سے جو چاہو
کرو مگر میری اس حالت کو بدل دو ۔ پس خدا کے حضور ایسے اعمال سے چھٹکارے کے لئے جب
انسان کو دعا کرنی ہو تو اپنے آپ کو پیش بھی کرنا ہوگا۔
اور یہاں قبولیت دعا کا یہ راز ہے جس کو سمجھے بغیر اگر دعا کریں گے تو قبول نہیں ہوگی ۔ وہ
مرض جس سے نفرت ہے اس مرض سے نفرت کی حد تک تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ تمہیں نفرت ہے لیکن
اس کے باوجود اس سے ایک تعلق بھی قائم ہو چکا ہے اور وہ تعلق بعض دفعہ ایسا گہرا اور ایسا مجبوری کا
تعلق ہو جاتا ہے کہ انسان سچے دل سے یہ بھی دعا نہیں کر سکتا کہ مجھے اس سے چھٹکارا نصیب ہو جائے
یعنی جس مرض میں مبتلا ہے اس سے چھٹکارے کے لئے دعا بھی کرتا ہے مگر دعا میں گہری صداقت نہیں
پائی جاتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹول کر اپنے آپ کو خدا کے سپر دنہیں کرتا ، پیش نہیں کرتا
اور یہ فیصلہ نہیں کرتا کہ اے خدا بہت تلخ معاملہ ہے میں جانتا ہوں کہ اس بات کو چھوڑ نا میرے۔ لئے
سخت تلخی کی زندگی کو قبول کرنا ہوگا اور میری اچھی طرح نظر ہے۔ پھر بھی میں اپنے وجود کو تیرے حضور
پیش کر دیتا ہوں جو چاہے کر گزر مجھے اس بیماری سے نجات بخش دے۔ اس کامل خلوص اور یقین اور
گہرے علم کے ساتھ اگر دعا کی جائے تو وہ ضرور مقبول ہوتی ہے۔ تو حکمت کا یہی مضمون بار بار کروٹیں
بدلتا ہے کبھی دعا کی طرف مائل ہوتا ہے، پھر دعا سے منعکس کا یہی مضمون بار بار کروٹیں بدلتا ہے کبھی دعا
کی طرف مائل ہوتا ہے، پھر دعا سے منعکس ہو کر عمل کی دنیا کی طرف متوجہ ہوتا ہے پھر انسان عمل میں
اپنے نقائص تلاش کرتا ہے پھر بداعمالیوں سے چھٹکارے کے لئے خدا کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پھر
دعائیں کرتا ہے اور اس کے بعد بالآخر اپنی کیفیت پر صبر کے بعد جب دیکھتا ہے کہ مد مقابل کسی طرح
سننے پر آمادہ نہیں اور نیک نصیحتیں کارگر نہیں تو پھر دلائل کو بھی استعمال کرتا ہے پھر
جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا مضمون بھی شروع ہو جاتا ہے لیکن یہ سب سے آخر پر ہے لیکن
اس کے لئے تیاری بھی ضروری ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آخر ایک وقت بات مجادلے تک ضرور پہنچنی
ہوالا ما شاء اللہ اور آپ اس کی تیاری نہ کریں اور پھر دعویٰ کریں کہ ہم خدا کی طرف قرآنی تعلیم کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
883
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
مطابق بلانے والے ہیں ۔
پس یہ وہ پہلو ہے جو ہمیں علمی تیاری کی طرف متوجہ کرنے والا ہے لیکن بالعموم میں نے
دیکھا ہے کہ لوگ تو پوری طرح دعا نہیں کرتے جیسی لگن کے ساتھ دعا ہونی چاہئے ، اپنے مقاصد کے
لئے اور اپنی مرادیں پانے کے لئے تو دل سے بڑی طاقت سے دعا اٹھتی ہے اپنی ناکامیوں پر حسرت
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی طرف طبیعت مائل ہوتی اور اس سے مدد چاہتی ہے اور اس سے سہارے
ڈھونڈتی ہے لیکن تبلیغ کے معاملہ میں یہ سنجیدگی نہیں ہے۔ دعا میں وہ بے قراری نہیں ہے۔ اکثر لوگوں
کے دل میں نہیں ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اس کے بعد پھر تبلیغ کیسے پھل لا سکے گی کیونکہ تبلیغ کا آغاز ہی دعا سے
ہوتا ہے اور اس کے بغیر تبلیغ کوئی معنی نہیں رکھتی ، کوئی معنی خیز سفر نہیں کر سکتی، کوئی معنی خیز نتائج پیدا نہیں
کر سکتی تو زبانی پیغام پہنچانا کام نہیں ہے۔ پھر آگے حکمت کا مضمون ہے اور بہت تفصیل کے ساتھ اس
پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے آج تک بیسوں مجالس میں اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے۔ ایسی
بھی مجالس ہیں جن کی لیسٹس موجود ہیں اور ممکن ہے پچھیں تمہیں چالیس گھنٹے اس مضمون کے مختلف
پہلوؤں پر گفتگو ہو۔ اس میں حکمت کا مضمون ایک مبلغ کو سمجھانے کے لئے میں نے حتی المقدور پوری
کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود جب بھی میں غور کرتا ہوں کوئی نہ کوئی نیا نکتہ پھر ایسا دکھائی دیتا ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مضمون ختم ہونے والا مضمون نہیں ہے۔
اس رنگ میں کتنے ہیں جو غور کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں ۔ یہ داعی الی اللہ جس کی جماعت کو
ضرورت ہے۔ ایک دعا گو داعی الی اللہ جو ہمیشہ اپنے اعمال کا نگران ہو اور محاسبہ کر نیوالا ہو، جو ہمیشہ
عاجزی اور انکسار کے ساتھ جب بھی اپنے اعمال کی کمزوریوں پر نگاہ پڑے ان کمزوریوں کو خدا کے
حضور اس التجا کے ساتھ پیش کرنے والا ہو کہ جو چاہتا ہے کر گزرمگر ان داغوں کو مٹادے۔ان
کمزورریوں کو دور فرمادے ۔ وہ جس کے نیک اعمال اس کی موعظہ حسنہ کو حسین بنارہے ہیں اور ان
میں ایک عظیم الشان جذب پیدا کر رہے ہوں جو بار بار کبھی دعا کی طرف متوجہ ہو، کبھی اعمال کی طرف
پھر اعمال کو دعا کے ساتھ ملا کر مختلف کروٹیں بدلتا ہوا مختلف پہلو اختیار کرتا ہوا اللہ تعالیٰ کے ساتھ لیٹے
ہوئے بھی اور اٹھتے ہوئے بھی اور چلتے ہوئے بھی دعاؤں کے ذریعہ خدا سے سہارے مانگ رہا ہو۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
884
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
یہ وہ داعی الی اللہ ہے جس کی جماعت کو ضرورت ہے ۔ پھر وہ صبر کرنے والا ہو۔ جلدی ہار جانے والا
نہ ہو۔ ایک طریق اگر کار آمد ثابت نہ ہو تو دوسرے طریق کی تلاش کرنے والا ہو اور یہ نہ کہے کہ یا خدا
پھل نہیں دے رہا یا زمین ہی گندی اور ناپاک ہے اور اس کو پھل نہیں لگیں گے ۔ ایسی باتیں کرنے
والے کو واقعی پھل نہیں لگا کرتے۔ ان کی دعائیں بھی نامراد ہو جاتی ہیں اور ان کی وہ زمینیں بھی بنجر
ثابت ہوتی ہیں جن پر وہ کام کرتے ہیں۔ زمینوں کو زرخیز سمجھیں یعنی صلاحیت کے لحاظ سے اور اگر
پھر محنت اور صبر کے ساتھ کام کریں گے تو بعض زمینوں میں دیر سے پھل لگے گا لیکن بالآخران زمینوں
سے پھل ضرور ملے گا۔ دیر سے روئیدگی باہر آئے گی مگر ضرور باہر آئے گی اور آخر اپنی بلوغت کے
سارے منازل طے کر کے پھل تک منتج ہو گی ۔
پس یہ قوانین قدرت ہیں جن پر نظر رکھنی چاہئے ۔ اس سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی تنظیموں
کی اور ان لوگوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں جن کے سپر د انتظام کئے گئے ہیں اس مضمون پر میں انشاء اللہ
کسی حد تک اگلے خطبہ میں روشنی ڈالوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو یہ باتیں بار بار سمجھائی جا چکی
ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو کرنے کا سلیقہ نہیں آتا ۔ اس سلسلہ میں جماعت کے وہ بزرگ عہد یدار
جن کے سپرد ذمہ داریاں کی گئی ہیں ان کو جس طرح اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں شاید وہ ان باتوں
سے لا بلد ہیں یا غافل ہیں کیسے ان کو کام کرنا چاہئے ۔
انشاء اللہ آئندہ جمعہ میں اس سلسلہ میں کچھ گفتگو کروں گا۔ عمومی طور پر میری جماعت کو
نصیحت یہ ہے کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے، زمانہ بہت تیزی سے آگے نکل رہا ہے ۔ اس کمی کو جو ہم اپنی
آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں کہ ہم وقت سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اس کو دعاؤں کے ذریعہ
پوری کرنے کی کوشش کریں۔ تبلیغ کے تعلق میں دعا ئیں ایک الگ معاملہ ہے جس پر میں روشنی ڈال چکا
ہوں ۔ عمومی دعا ئیں جماعت کے مستقبل کے لئے کریں عمومی دعائیں جماعت کی بہبود کے لئے
کریں اور اس یقین کے ساتھ کریں کہ اگر جماعت کا مستقبل روشن ہے تو ضرور اس عالم کا مستقبل
روشن ہے، ضرور انسانیت کا مستقبل روشن ہے اگر جماعت کے مستقبل کے متعلق خدشے ہیں تو پھر اس
انسانیت کے بچنے کی کوئی امید نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت کی بھی توفیق بخشے اور بنی نوع انسان
کی حفاظت کی توفیق بھی بخشے اور وہ روحانی انقلاب برپا کرنے کی توفیق بخشے جس کے لئے حضرت

خطبات طاہر جلد ۱۰
885
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
اقدس محمد مصطفی سید دو عالم کو اس دنیا میں بھیجا گیا تھا۔
آج جلسہ سالا نہ فرانس کا پہلا دن ہو گا یعنی آج ان کا افتتاحی اجلاس جمعہ کے معاً بعد ہوگا۔
گزشتہ مرتبہ میں نے جاپان کے جلسہ کے لئے جو پیغام بھیجا تھا اس کی دیکھا دیکھی فرانس والوں نے
بھی فوراً درخواست بھیج دی کہ ہمارا بھی اگلے خطبہ میں ذکر کر دیں ۔ ان کا اس لحاظ سے بھی خصوصی حق
بنتا ہے ویسے تو ہر جماعت کا ہی حق ہے کہ میں نے ان سے جلسہ میں شامل ہونے کے ارادے کا ذکر
کیا تھا اور پروگرام بن گیا تھا لیکن کسی اور وجہ سے اس پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔ وہاں سے کچھ دوست
جو تشریف لائے انہوں نے بتایا کہ اس سے جماعت بے چاری بہت ہی دل شکستہ ہے کیونکہ
انہوں نے بڑی محنت اور شوق سے مشن ہاؤس کی خدمت کی اسے پینٹ کیا۔ نئے نئے حسن پیدا کرنے
کی کوشش کی پھولوں ، کیاریوں کی طرف توجہ دی اور جلسہ کے انتظامات کئے شہر کے مختلف بڑے بڑے
لوگوں سے رابطے کئے ۔ بعض عالمی شہرت والے دوستوں سے بھی رابطے کئے اور ان کو جلسہ پر آنے کی
دعوت دی۔اتنے شوق سے وہ گھر سجا کر آپ کے انتظار میں بیٹھے ہیں اور آپ نے کہہ دیا میں نہیں
آسکتا تو انہوں نے یہ حوالہ دے کر بھی کہا ہے کہ اگر انہیں سکتے تو ہمارے متعلق کچھ گفتگو ہی
ہو جائے۔ کچھ ہمارا ذکر ہی چلے جو ہم براہ راست سنیں چنانچہ یہ خطبہ وہ براہ راست سن رہے ہیں
اس لئے میں ان سے عرض کرتا ہوں کہ انشاء اللہ پھر ملاقاتیں ہوں گی۔ میں آپ کی ہر رنگ میں دلجوئی
کی کوشش کروں گا۔ جو نصیحت میں نے آج جماعت کو کی ہے وہی نصیحت آپ کے لئے ہے فرانس میں
سب سے زیادہ دعوت الی اللہ کی کمی ہے اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قوم بنجر ہے لیکن بنجر زمینوں کو بھی تو
خدا تعالیٰ زرخیز بنا دیا کرتا ہے قرآن کریم میں یہ ذکر ہے ۔ اگر واقعہ وہ زمین بنجر ہے تو آپ کی دعا تو
بے پھل ، بے ثمر نہیں رہ سکتی ۔ آپ کی دعا میں یہ طاقت ہے اگر آپ سچے دل سے پورے خلوص کے
ساتھ دعا کا حق ادا کرتے ہوئے دعا کریں گے تو اگر فرانس کی سرزمین بنجر بھی ہے تو یہ سبز و شاداب بن
سکتی ہے۔ قرآن کریم اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ کیا تم نے
إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ (السجدہ : ۲۹) نہیں دیکھا کس طرح بنجر زمینوں کی طرف خدا کی رحمت کا پانی
جب برس کر چلتا ہے تو ویرانوں کو خوبصورت شاداب گلستان میں تبدیل کر دیا کرتا ہے پس بنجر ہی سہی
مگر آپ کی دعا ئیں تو بے ثمر اور بے اثر نہیں ہو سکتیں ۔ دعائیں کریں۔ محنت کریں۔ کوشش کریں تا کہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
886
خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۹۱ء
اسلام کا وہ روح پرور انقلاب جس نے آخر ساری دنیا میں ضرور آنا ہے فرانس میں بھی اس کی بہار کے
کچھ نظارے تو لوگ دیکھ سکیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
ایک اور مختصر سا اعلان یہ ہے کہ آج کل سردیوں کی وجہ سے دن اتنے چھوٹے ہو گئے ہیں کہ
جمعہ ختم ہونے سے پہلے ہی نماز عصر کا وقت شروع ہو چکا ہوتا ہے اس لئے یہاں ہمیں اختیار ہی کوئی
نہیں سوائے اس کے کہ ہم جمعہ کے ساتھ نماز عصر بھی جمع کر لیا کریں ۔ مجھے پورے شرح صدر کے
ساتھ یقین ہے کہ اس کی اجازت ہے کیونکہ یہ ایک ایسی مجبوری ہے جسے ہم ٹال ہی نہیں سکتے ۔اس
لئے جب تک چھوٹے دنوں کا یہ تقاضا ر ہے گا آئندہ اس وقت تک نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کی
جائے گی اور آج بھی کی جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی