دعوت الی اللّٰہ کے میدان میں نئی زمین، نیا آسمان بنائیں امراء اور مجالس عاملہ کو دعوت الی اللّٰہ کے بارہ میں اہم ہدایات
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پہلے اپنے گزشتہ خطبات کے دو حوالوں کی درستی فرمائی جن کا تعلق ایک سورت کے نام اور حضرت موسیٰ کے خسر سے متعلق تفسیر سے تھا۔ اس کے بعد آپ نے دعوت الی اللہ کے میدان میں امراء اور عہدیداران کی ذمہ داریوں، حکمت، دعاؤں اور خود احتسابی کی اہمیت پر تفصیلی ہدایات دیں۔ آپ نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے ذرائع اور صلاحیتوں کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیں تاکہ تبلیغی سرگرمیوں کے بہتر اور مؤثر نتائج حاصل ہو سکیں۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، حضرت موسیٰ، دعوت الی اللہ، دعا، محاسبہ اور عہدیداران
خطبات طاہر جلد ۱۰
887
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
دعوت الی اللہ کے میدان میں نئی زمین، نیا آسمان بنا ئیں
امراء اور مجالس عاملہ کو دعوت الی اللہ کے بارہ میں اہم ہدایات
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ رنومبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
پیشتر اس سے کہ دعوت الی اللہ میں حکمت عملی کے مضمون کو آگے بڑھایا جائے دو غلطیوں کی
اصلاح کا اعلان کرنا ضروری ہے۔
گزشتہ خطبہ میں سورۃ النحل کی آیت اُدْعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ
الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ کی تلاوت کی تھی لیکن حوالہ دیتے وقت انحل کی بجائے النمل پڑھا گیا ہے
کیونکہ جمعہ کے بعد مجھے کسی نے توجہ دلائی اس لئے دوست اصلاح فرمالیں۔ جہاں جہاں بھی کیسٹ
میں یہ حوالہ پڑھا گیا ہو گا اس کو درست کر لیا جائے ۔
دوسری غلطی ایک پہلے خطبہ میں ہوئی تھی جس کی طرف مجھے برما کے ایک دوست عزیزم
محمد سالک صاحب نے توجہ دلائی ہے۔ قرآن کریم کی دعاؤں پر گفتگو کے دوران میں نے ایک ایسی
دُعا کا حوالہ دیا تھا جس کا حضرت موسیٰ کے ساتھ تعلق ہے جب وہ ہجرت کر کے مدین تشریف لے گئے
وہاں آپ نے دعا کی رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: ۲۵) اس دعا کے
ذکر میں ضمناً میں نے یہ بیان کیا کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں شادی کی آپ کے خسر
حضرت شعیب تھے جو خود بھی نبی تھے۔ یہ ذکر ضمنا از خود اس لئے ہوا کہ گزشتہ مفسرین نے یہی لکھا ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
888
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
اور بالا رادہ طور پر تحقیق کے بعد یہ بات میں نے بیان نہیں کی تھی بلکہ تعلیم کے زمانے میں جو گزشتہ
تفسیریں پڑھی تھیں ان میں یہی بات یاد تھی اور اسی طرح میں نے بیان کر دی۔ سالک صاحب نے
برما سے مجھے خط لکھا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تفسیر کبیر میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس
نظریے کو قرآن کریم کی آیات کے حوالے اور استدلال کے ساتھ بالکل غلط کر کے دکھایا ہے۔ چنانچہ
ان کے توجہ دلانے پر جب میں نے دیکھا تو واقعہ حضرت مصلح موعودؓ نے اس نظریے کے خلاف ایسے
مضبوط دلائل پیش فرمائے ہیں کہ جن کے بعد کسی دور کے داہمہ کا بھی سوال نہیں رہتا کہ حضرت موسیٰ
علیہ الصلوۃ والسلام کے خسر کو شعیب قرار دیا جائے ۔
مختلف دلائل میں ایک یہ آیت آپ نے پیش فرمائی۔ فرمایا کہ قرآن کریم میں سورہ اعراف آیت
۱۰۴ میں درج ہے ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى بِايَتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَا بِهِ
فَظَلَمُوا بِهَا فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ فرماتے ہیں سورہ اعراف میں یہ ذکر
شعیب کی قوم ( کی ہلاکت) کے بعد فرمایا گیا ہے ۔ شعیب کی قوم کا ذکر مکمل کرنے کے بعد قرآن
کریم فرماتا ہے ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى پھر ہم نے ان کے بعد موسیٰ کو بھیجا۔
بایتنا اپنے کھلے کھلے نشانات کے ساتھ الى فِرْعَوْنَ فرعون کی طرف ۔ وَمَلا نام اور اس
کے سرداروں کی طرف فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ ۔ پس غور کر دیکھ کہ کیسا
مفسدوں کا انجام ہوا کرتا ہے۔ تو یہ آیت اس معاملہ میں اتنی قطعی ہے کہ اس کے پڑھنے کے بعد یعنی
حضرت مصلح موعود کی نظر سے پڑھنے کے بعد یہ حیرت ہوتی ہے کہ پرانے مفسرین کی نظر سے کس
طرح یہ آیت رہ گئی اور اس میں کوئی قصور نہیں ہوا کرتا۔ ایک دفعہ بات چل نکلے تو نظر پر ایک پردہ
سا آجاتا ہے۔ سینکڑوں مرتبہ قرآن کریم پڑھا ہے لیکن میرا بھی اس طرف خیال نہیں گیا کہ یہ آیت
تو کھلا کھلا اس نظریے کی ترید کر رہی ہے کہ حضرت شعیب حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے خسر تھے۔
اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غریق رحمت فرمائے بے انتہاء بلند مرتبے
عطا فرمائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد جیسی خدمت قرآن کی آپ کو توفیق ملی ہے،
جس طرح قرآن کے معارف کو غو طے لگا کر باہر نکال کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق ملی ہے اس
کی کوئی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔ ایسے مفسر صدیوں میں نہیں ، ہزاروں سال میں پیدا ہوتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
889
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
ے دنیا کے سامنے
پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو یہ توفیق بخشی ہے کہ قرآن کریم کی تفسیرا چھوتے انداز میں قرآنی
آیات کے دلائل پیش کر کے دنیا کے سامنے رکھی ہے یہ ایک اتنی عظیم نعمت ہے کہ اس سے جماعت کو
خود بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے اور اپنے دوسرے دوستوں تک بھی یہ نعمت پہنچانی چاہئے۔ تفسیر کبیر مکمل
چھپی ہوئی سب دنیا میں دستیاب ہے اور جو پہلی ۵ ہزار یا اس کے لگ بھگ جلدیں ہم نے طبع کرائی
تھیں وہ ساری بک چکی ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ پانچ ہزار گھروں میں تو یہ دستیاب ہونی چاہئیں
لیکن ان میں سے کتنوں نے استفادہ کیا ہے یہ بات کہنی بہت مشکل ہے۔ تو ضمناً میں نے توجہ دلائی
کہ وہ جو پڑھ بھی لیتے ہیں وہ بھی ایک دفعہ کے پڑھے ہوئے کو پوری طرح یاد نہیں رکھ سکتے ۔ اس لئے
وقتاً فوقتاً جہاں توفیق ملے، جن آیات کی تلاوت کریں، وقت نکالیں کہ ان کے حوالے کے ساتھ
تفسیر کبیر قرآن کریم کو بھی دیکھیں اور وہ دیکھیں گے کہ ہر دفعہ ان کے علم میں غیر معمولی اضافہ ہوگا
اور روحانی لذت جو نصیب ہوگی اس کا تو کوئی شمار ہی نہیں کیونکہ قرآن کے ہر نئے نکتے کی معرفت کے
وقت ایک روحانی لذت کی لہر سارے وجود میں دوڑ جاتی ہے اور یہ ایک ایسا لطف ہے جس کی کوئی
مثال دنیاوی لطفوں میں نہیں ملتی ۔
اب میں اس مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو میں نے گزشتہ جمعہ میں شروع کیا تھا یعنی
دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں حکمت عملی کو اختیار کرنا کیونکہ قرآن کریم نے ہمیشہ دعوت الی اللہ کے
مضمون کے ساتھ حکمت پر زور دیا ہے اور اسکے علاوہ صبر پر زور دیا ہے۔ میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ
عرض کیا تھا کہ میں آئندہ انشاء اللہ عہدیداران منتظمین اور امراء کو مخاطب کرتے ہوئے ان کو سمجھانے
کی کوشش کروں گا کہ قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے ان پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ پس دُعا
کے بعد سب سے بڑی ذمہ داری ہے اور حکمت کا خلاصہ اور حکمت کی روح ہے کہ دعا کے ذریعہ کام
شروع کیا جائے تمام امراء اور عہدیداران جن کا اس دعوت الی اللہ کے کام سے تعلق ہے ان کو میں
دوبارہ تاکید کرتا ہوں کہ بہت دُعائیں کیا کریں اپنے لئے بھی اور اپنے تابع دوسرے خدمت دین
کرنے والوں کے لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو حکمت کے اعلی گوہر عطا فرمائے اور قرآن کریم
ایک مومن سے جیسی حکمت کا تقاضا کرتا ہے ویسی حکمت اپنے فضل سے خود آپ کو عطا فرمائے اور آپ
کی تبلیغ کارگر ہو ، ثمر دار ہو، اور محض ایک کوشش نہ ہو بلکہ ایک نتیجہ خیز کوشش ہو۔ اس سلسلہ میں حضرت مسیح
خطبات طاہر جلد ۱۰
890
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
علیہ السلام کا یہ قول ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کے مختلف معانی
ہیں۔ بہت ہی عارفانہ کلام ہے لیکن ایک معنی یہ بھی تو ہے کہ جو درخت پھل نہ دے وہ بنجر ہی کہلائے گا
خواہ آپ اس کی کیسی ہی خدمت کریں۔ کیسی اس کی آبیاری کریں۔ دیکھنے میں وہ سرسبز و شاداب ہی
کیوں نہ دکھائی دے لیکن اگر پھل سے عاری ہے تو وہ درخت کاٹے جانے کے لائق ہے اس کی کوئی
حیثیت نہیں رہتی۔
پس اپنے تبلیغی کاموں کو حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ پھلوں سے جانچیں اور پھلوں سے جانچنے
کے لئے ایک تو پھلوں کی مقدار، تعداد دیکھنی ضروری ہے۔ اگر کوششیں بڑھتی چلی جارہی ہیں ، خرچ
بڑھ رہے ہیں ، آپ محنت کر رہے ہیں، ساری جماعت بظاہر مستعد دکھائی دیتی ہے، فائلوں کے منہ
بھرے ہوئے ہیں، رپورٹوں میں صفحات کے صفحات تبلیغی کارروائیوں پر مشتمل ہیں لیکن جب نتیجہ تک
پتہ چلتا ہے کہ وہی گنتی کے چند آدمی جو پہلے تھے ویسے ہی اس سال بھی ہیں ویسے ہی اس
سے پہلے تھے تو درخت کو پھل سے پہچاننے کی کیوں کوشش نہیں کرتے۔
پس سب سے پہلا کام عہدیداران کا یہ ہے کہ اپنا اور اپنے کاموں کا اور طریق کار کا محاسبہ
کریں اور بڑی گہری اور تفصیلی نظر سے دیکھیں کہ وہ اب تک کیا کیا ذرائع استعمال کر چکے ہیں اور کب
سے وہ ذرائع استعمال کر رہے ہیں اور ان ذرائع کے نتیجہ میں کہیں کوئی پھل بھی لگا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں
تو ضروری نہیں کہ وہ ذرائع بریکار سمجھے جائیں بلکہ استعمال کرنے والوں پر بھی نظر کرنی پڑے گی اور بھی
بہت سے ایسے اسباب ہیں جن کا ذرائع کے استعمال سے تعلق ہے اور ہر سطح پر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ
جوان ذرائع کو استعمال کر رہا ہے وہ ذاتی طور پر خود کیسا ؟ وہ دعا گو ہے بھی کہ نہیں اور اس کی ذاتی توجہ
پورے اخلاص کے ساتھ اور انہماک کے ساتھ ان کاموں کی طرف ہے بھی کہ نہیں؟ پس ذرائع کی
چھان بین ان کی جانچ پڑتال، ذرائع کو استعمال کرنے والوں کے حالات اور ان کی جانچ پڑتال
پھر ان کی اپنی صلاحیتوں کا جائزہ اور یہ دیکھنا کہ ہر شخص اپنی صلاحیت کے مطابق ہتھیار استعمال کر
رہا ہے کہ نہیں ۔ یہ ایک اتنا وسیع مضمون ہے کہ اسی پر اگر عہدیداران توجہ دیں تو ان کو معلوم ہوگا کہ یہ
ایک دو دن کی بات نہیں ہے۔ مسلسل توجہ اور محنت کا تقاضا کرنے والا معاملہ ہے لیکن اس معاملہ میں
کچھ باتیں مزید یں مزید وضاحت سے رکھنی چاہتا ہوں کیونکہ اس قسم کی نصیحتیں میں بار ہا کر چکا ہوں اور وہ کیسٹس
میں
خطبات طاہر جلد ۱۰
891
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
بھی سب جماعتوں میں پہنچائی گئی ہیں لیکن چونکہ اکثر ممالک پر اثر نہیں پڑا اس لئے میرا بھی تو یہ کام ہے کہ
میں محاسبہ کروں اور دیکھوں کہ میرے اختیار کردہ ذرائع میں کیا نقص رہ گئے تھے اور دوبارہ میں پیش کروں
تو کیا نئی بات پیدا کر کے پیش کروں کہ وہ باتیں جو پہلے پھل نہ لا سکی تھیں اب پھل لے آئیں۔
یہ تو اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جماعت کی زمین بحیثیت مجموعی زرخیز ہے اور گزشتہ چند
سالوں میں جماعت نے مجموعی حیثیت سے تبلیغ میں جو نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ اس بات پر
گواہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ صیحتیں سب بے کار نہیں گئیں اور محنت ضائع نہیں گئی بلکہ
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ ان کوششوں کو پھل ضرور لگایا ہے لیکن کتنی زمینیں ایسی ہیں
جنہوں نے بیج کو بڑھا کر واپس کیا ہے یہ دیکھنا بھی ضروری ہے ۔ مجموعی طور پر اضافہ تو ہوا ہے اور غیر
معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن ہر جگہ نہیں ہوا۔ بہت سے ایسے علاقے ہیں جو مثلاً ترقی یافتہ ہیں۔ یورپ
اور امریکہ اور اسی طرح کے ترقی یافتہ ممالک جاپان ہے اور ان ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ کے درمیان
کے ممالک جو کچھ تیسری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں ، کچھ دوسری دنیا سے کچھ پہلی دنیا سے یعنی ان کے
مختلف طبقات مختلف زمانوں میں بس رہے ہیں ان کے حالات کا بھی آپ جائزہ لیں تو آپ دیکھیں
گے کہ اکثر ممالک میں ابھی تک ان ذرائع کے نتیجہ میں کوئی نمایاں کامیابی نہیں ہوئی لیکن جہاں ہوئی
ہے ان کا میں نے جائزہ لیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ جہاں اخلاص اور محنت کے ساتھ امیر اور اس کے
ساتھ شامل ٹیم نے واقعہ پوری لگن سے کام کیا ہے وہاں یہ بیان کردہ ذرائع کارگر ثابت ہوئے
ہیں۔ اس لئے ذرائع کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بار باران کو یاد کرانے کی ضرورت ہے
بار بار مختلف ذرائع استعمال کرنے کے طریق سمجھانے کی ضرورت ہے۔ ان خامیوں پر نظر ڈالنے کی
ضرورت ہے جن کے نتیجہ میں بعض دفعہ محنتیں بے کار چلی جاتی ہیں اور درخت ثمر دار نہیں
ہوتے۔
یہ جونشو ونما کا مضمون ہے یہ ساری کائنات کی ترقی کا خلاصہ ہے اور کائنات پر غور کرنے
سے خواہ وہ زندگی کے وجود سے پہلے کی کائنات ہو یا زندگی کے وجود کے بعد کی کائنات ہو، انسان کو
بہت سے حکمتوں کے موتی ملتے ہیں اور انسان کو اپنی روحانی انفرادی اور جماعتی ترقی کے لئے بہت
سے گر ہاتھ آتے ہیں ۔ پس ان سب مضامین پر غور کے نتیجہ میں جو باتیں اللہ تعالیٰ مجھے عطا فرما تا رہتا
ہے مختلف مواقع پر میں انہیں بیان کرتا رہا ہوں اور بلاشبہ بیسیوں گھنٹے کی و نصیحتیں ہیں جو مختلف کیسٹس
خطبات طاہر جلد ۱۰
892
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
میں یا ویڈیوز وغیرہ میں محفوظ ہیں لیکن دیتی چلی جا رہی ہیں۔ باتیں کہی جاتی ہیں لیکن جماعت کی
بھاری اکثریت کے سامنے وہ نہیں آتیں اور ان کے اندر جونشو و نما کی صلاحیتیں ہیں انہیں تحریک نہیں
ملتی ۔اس لئے میں یہ زور دیتا رہا ہوں کہ جو عہد یداران ہیں وہ صرف اس بات پر اکتفا نہ کریں کہ
میری باتیں سمجھ کر آگے دوستوں تک پہنچا ئیں بلکہ یہ کوشش کریں کہ ان دبے ہوئے مضامین کو نکالیں
اور حتی المقدور کوشش کریں کہ وہ احمدی احباب جو دعوت الی اللہ کا جذبہ رکھتے ہیں ان کو یہ چیزیں سُنائی
جائیں۔ مجلس عاملہ کے ممبران بھی سنیں اور بار بار سنیں کیونکہ سننے کے نتیجہ میں کچھ تو ان کو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے نئے طریق کار معلوم ہوں گے اور کچھ ان کے اندر خود تحریک پیدا ہوگی ۔ ہرانسان جو ایک
کام کا ارادہ کرتا ہے اور کسی مضمون کو پڑھتا ہے نئے علم کے نتیجہ میں اُسے روشنی کا احساس ہوتا ہے اور وہ
سمجھتا ہے کہ مجھے روشنی مل گئی مگر یہ نہیں جانتا کہ روشنی کا سفر لامتناہی ہے۔ ایک روشنی کے بعد آگے بھی
روشنی ہوا کرتی ہے اس روشنی کے بعد پھر اور بھی روشنی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو خوابوں میں جاگتے ہیں
ان کو بھی جاگنے کا ایک احساس تو ضرور ملتا ہے اور وہ شعور حاصل کرتے ہیں کہ جاگنا اس کو کہتے ہیں
لیکن جب سچ مچ جاگتے ہیں تو وہ کوئی اور قسم کا شعور ہوا کرتا ہے اور جاگنے کے بعد کچھ عرصے تک
آنکھیں ملتے رہنے کے وقت جو جاگ کی کیفیت ہے وہ تبدیل ہو جاتی ہے۔ جب پانی کے چھینٹے
پڑتے ہیں اور مستعدی کے ساتھ انسان باہر آتا ہے ۔ پھر جب گھر سے نکل کر باہر دھوپ میں قدم
اُٹھاتا ہے تو اس کی جاگنے کی کیفیت میں ایک نیا نور پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر روزمرہ کی زندگی میں حصہ
لیتے ہوئے بہت سی باتیں غفلت کی حالت میں دیکھی جاتی ہیں اور جب انسان کو اندرونی طور پر
جاگنے کی توفیق ملتی ہے تو ہر قدم پر اس کو ایک نئی روشنی محسوس ہوتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اب میں
جاگا ہوں اور جب انسان معرفت کے مزید درجے حاصل کرتا ہے تو بعض اوقات بڑے بڑے
صوفیا نے آخر وقت یہی محسوس کیا کہ ہم جاگے ہی نہیں تھے بلکہ ایک نسبتی کیفیت تھی۔ چنانچہ میر درد نے
ایک شعر میں بڑی حسرت سے اس معرفت کا یوں اعلان کیا کہ
وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
تو خواب اور افسانوں کی حقیقتیں فی ذاتہ تو یہ حقیقتیں نہیں ہیں لیکن اکثر ہماری حقیقتیں جن
خطبات طاہر جلد ۱۰
893
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
کو ہم حقیقت سمجھ رہے ہوتے ہیں ان کی اپنی حیثیت خواب اور افسانے کی ہوتی ہے۔ یہ عمومی کیفیت
ہے اس لئے انسان کو کسی مقام اور کسی مرتبے پر جا کر پورے یقین اور وثوق کے ساتھ یہ نہیں سمجھ لینا
چاہئے کہ میرا روشنیوں کا سفر تمام ہوا اور مجھے سب کچھ حاصل ہو گیا۔
یہ عجز کا مقام ہے جو انسان کی تعلیم و تربیت کرتا ہے۔ دُنیا میں کوئی سفر بھی حقیقی عجز کے بغیر
ممکن نہیں نہیں اور کوئی سفر بھی روشنی کے بغیر ممکن نہیں ، تو میں عہدیداران سے عاجزانہ طور پر یہ درخواست طور پر یہ
کرتا ہوں کہ جو کچھ اس مضمون پر ان کو سمجھایا گیا ہے وہ خود بھی سنیں اور توجہ سے سنیں اور پھر اپنے نفس
کا محاسبہ کریں اور اسی طرح جن لوگوں کو وہ اس کام میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ جن لوگوں کے دلوں
میں تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی زبان میں سُنانے کی بجائے میری زبان میں سُنا ئیں۔ یہ
کوئی بے وجہ تفاخر کے نتیجہ میں میں ہرگز نہیں کہہ رہا۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کہنا میرے لئے
دشوار ہے کیونکہ میری ذات سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے باوجود اپنے حیاء کے جذبات کو قابو کر کے
ایک فرض ادا کرنے کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ خلیفہ وقت کو جو باتیں خدا تعالیٰ دینی کاموں سے متعلق
سمجھاتا ہے ان کو کہنے کے انداز بھی عطا کرتا ہے اور ان باتوں میں جیسی گہری سچائی ہوتی ہے ویسی
دوسرے کی باتوں میں جگہ جگہ کہیں کہیں تو ہو سکتی ہے مگر بالعموم ساری باتوں میں ویسی سچائی نہیں آسکتی
اور ویسا اثر نہیں پیدا ہو سکتا۔ دوسرے سننے والا ہمیشہ بات کے نتیجہ میں اثر قبول نہیں کیا کرتا بلکہ
بسا اوقات کہنے والے کے اثر کے نتیجہ میں اثر قبول کیا کرتا ہے اور یہ ایک ایسا انسانی فطرت کا راز ہے
جسے سمجھے بغیر آپ خدمت دین کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔
کلام الہی کا اپنا ایک اثر ہے۔ اُسے لاکھ اپنی زبان میں سمجھانے کی آپ کوشش کریں جب تک
کلام الہی کے حوالے سے وہ بات نہ سمجھائی جائے وہ اثر نہیں پیدا ہو سکتا ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی الا اللہ
کے کلام کا ایک اثر ہے جو ۱۴۰۰ سال سے زائد عرصہ گزرا وہ کم ہونے میں ہی نہیں آتا وہ ایسی طاقت
ہے جو ہمیشہ کی زندگی رکھتی ہے اور ایسا کلام ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے
که قرآن کریم کے بعد اگر کوئی زندہ کلام ہے تو حضرت محمد مصطفی ﷺ کا کلام ہے اور آپ کی برکت
سے اور آپ کی غلامی میں پھر یہ طاقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نصیب ہوئی اور اسی لئے میں
ہمیشہ زور دیتا رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام خصوصاً ملفوظات کی طرف جماعت کو توجہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
894
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
کرنی چاہئے۔ جیسی زندگی بخش طاقت اس زمانے کے مریضوں کے لئے اور کمزوروں اور نحیفوں کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصیحت میں ہے ویسی کہیں اور نہیں دیکھی گئی۔ چند فقرے پڑھنے کے
بعد ہی انسان جھر جھری لے کر بیدار ہو جاتا ہے اور ان مضامین کو پڑھنے کے باوجود جن کے متعلق پہلے
علم ہوتا ہے کہ کیا ہیں پھر بھی ہمیشہ نئی روشنی ملتی ہے، ہمیشہ نئی روحانی لذتیں عطا ہوتی ہیں۔ تو کہنے والے
کی بات کس نے کہی یہ اس لئے بھی اثر کرتی ہے کہ ایک مرتبہ اور مقام جو اپنے دل کو بھاتا ہے۔ اپنے
دل کو پیارا لگتا ہے اور پیار کے نتیجہ میں بات میں زیادہ اثر پیدا ہو جاتا ہے اور دوسرے یہ کہ جو کہنے والے
خدا کے زیادہ قریب ہیں ان کی باتیں بھی خدا کے زیادہ قریب ہوتی ہیں اور ان میں اثر بھی نسبتاً زیادہ
ہوتا ہے۔ پس ہر خلیفہ کے وقت میں جو اس زمانے کے حالات ہیں ان کے متعلق جو خلیفہ وقت کی
نصیحت ہے وہ لازماً دوسری نصیحتوں سے زیادہ مؤثر ہوگی ۔ اس تعلق کی بناء پر بھی اور اس وجہ سے بھی کہ
خدا تعالیٰ نے جو ذمہ داری اسکے سپرد کی ہوتی ہے خود اس کے نتیجہ میں اس کو روشنی عطا کرتا ہے۔
پس پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ ان حکمت کی باتوں کو سمجھیں اور انہیں تخفیف کی نظر سے نہ دیکھیں
بلکہ حتی المقدور کوشش کریں کہ پرانے دبے ہوئے ریکارڈ سے ان کیسٹس کو یا ویڈیوز کو یا تحریروں
کو نکالیں اور اگر ساری جماعت کو یکدفعہ ان باتوں سے روشناس نہیں کراسکتے کیونکہ یہ بہت مشکل کام
ہے میں جانتا ہوں، میں نے ہر میدان میں عملی کام کر کے دیکھے ہوئے ہیں کہنا آسان ہے کرنا اتنا
آسان نہیں ہوا کرتا مگر یہ ضروری ہے کہ ہر مشکل سے مشکل کام بھی کچھ نہ کچھ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ پس
میں یہ تقاضا نہیں کرتا کہ یہ ساری باتیں آنا فانا کر دکھائیں مگر آپ کے پروگرام میں ان کو ایک اہمیت
حاصل ہونی چاہئے ۔ آپ کے پروگرام میں ان کو ایک اولیت نصیب ہونی چاہئے اور اس کے نتیجہ میں
پھر ہر وقت جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ کتنے احباب جماعت تک جو تبلیغ کے کاموں میں متعلق ہور ہے
ہیں یہ باتیں خلیفہ وقت کی آواز میں اسی کی زبان سے پہنچائی جا چکی ہیں ۔ اب اس کیلئے ایک نظام
مقرر کرنا پڑے گا امیر کیلئے ممکن ہی نہیں ہے کہ تمام ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ ہر وقت اس قسم کے
تفصیلی مضامین کی بھی نگرانی کرے لیکن آخری نگرانی بہر حال اُسے کرنی ہے۔ جہاں امیر کی آنکھ
غافل ہوئی وہاں ہر طرف اندھیرا ہو جائے گا اس لئے امیر کے لئے ضروری ہے کہ ایسا نظام مقرر کرے
کہ اس کے مددگار اور اس کے نصیر پیدا ہوں اور جب میں یہ کہتا ہوں تو معاً قرآن کریم کی وہ آیت
خطبات طاہر جلد ۱۰
895
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
پھر ذہن میں اُبھرتی ہے کہ وہ دعا اس موقعہ پر بہت ہی ضروری ہے۔
رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي
مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَنًا نَصِيرًا (بنی اسرائیل: (۸۱) کیونکہ اس دُعا کا تعلق ظاہری سفر سے بہت زیادہ
روحانی سفر سے ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کو روحانی سفر میں جو مدارج عطا ہونے تھے ان
مدارج سے تعلق ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہر مرحلہ جو طے ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصیر کے
ذریعہ طے ہوتا ہے اور محض اپنی کوشش سے طے نہیں ہوتا۔
پس اس دُعا کے ساتھ جب امراء اور دیگر عہدیداران اپنے کام کا آغاز کریں گے
اور منصوبہ بندی کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کو نئی روشنی نصیب ہوگی ۔ ان کو نئے
مدد گار ملیں گے اور یہ محض ایک عقلی استدلال نہیں ہے بلکہ تجربے کی بات ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ اگر دعا پر اخلاص کے ساتھ پورا انحصار ہو، یقین کے ساتھ انحصار ہو تو روزمرہ کے صرف طبعی
مددگار نہیں ملتے بلکہ ایسے مددگار ملتے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ یقین دلاتا ہے کہ یہ دعا کا نتیجہ ہیں۔
ایسے مددگار جو پہلے غافل تھے وہ جاگ اُٹھتے ہیں ۔ ایسے لوگ مدد کو آ جاتے ہیں جن کے متعلق انسان
کو توقع ہی نہیں تھی اور نصیر کا مضمون دن بدن شہادت کی دنیا میں ظاہر ہوتا ہے۔ گویا اللہ تعالیٰ کے فیض
اور اس کا فضل نصیر کا روپ دھار دھار کر غیب سے وجود میں آجاتا ہے اور واقعہ آپ ان مددگاروں کو
دیکھتے ہیں اور پھر وہ مددگار جو خدا کی طرف سے عطا ہوتے ہیں ان میں سلطانیت پائی جاتی ہے۔
یہ ایک بہت ہی گہرا اور عظیم مضمون ہے جو قرآن کریم کی اس دعا نے ہمیں سمجھایا کہ دنیا کے
مدد گار ضروری نہیں کہ اپنی مدد میں طاقت بھی رکھتے ہوں اور ان کی مدد کو غلبے کی ضمانت نصیب ہو مگر اس
دعا کے نتیجہ میں جو مددگار ملتے ہیں ان کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم نے سُلْطَنَّا نَصِيرًا
مانگے تھے اور تمہیں سُلْطنًا نَصِيرًا ہی عطا ہوئے ہیں اور اس طرح تم پہچان لو کہ جو کچھ تمہیں
ملا ہے تمہیں دعا کے نتیجہ میں ملا ہے۔ سلطان کا مطلب ہے غالب، بادشاہ کو بھی سلطان کہتے ہیں جس
میں طاقت ہو، جو کرنا چاہے وہ کر دکھائے ، جس میں دلیل بھی ہو معقولیت بھی ہو۔ سلطان بہت عظیم
لفظ ہے۔ پس ایسے نصیر ملیں گے جو استدلال کی قوت رکھتے ہوں گے۔ جن میں غلبے کی صلاحیت
موجود ہوگی جو جیسا چاہیں وہ کر کے دکھا سکتے ہوں گے۔ ایسے مدد گار اگر حاصل کرنے ہیں تو اس سفر
خطبات طاہر جلد ۱۰
896
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
کے آغاز میں بھی یہ دعا کریں اس سفر کے دوران بھی یہ دعائیں کیا کریں۔
محاسبہ کرتے وقت بہت سی باتوں کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ مثلا سفر سے پہلے یہ دیکھنا ضروری
ہے کہ اس وقت آپ کسی مقام پر کھڑے ہیں تمام حالات کا جائزہ لینا اور اور یہ دیکھنا کہ ہم کون کون
سے ذرائع استعمال کر رہے ہیں یہ محاسبے کے لئے ضروری ہے لیکن اس کو حقیقت کی نظر سے دیکھنا ہوگا
رپورٹوں کی زبان میں نہیں پڑنا بلکہ واقعہ جانچنا ہے ، دیکھنا ہے ، پر کھنا ہے کہ جو کچھ ہونا چاہئے وہ ہو
بھی رہا ہے کہ نہیں اور کتنا ہو رہا ہے۔ اب کہنے کو تو سب کام کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ جو جو ذرائع
ہمارے اختیار میں تھے ہم نے پورے کر لئے ہم نے خطوط لکھے ہم نے تمام احباب جماعت کو بار بار
متوجہ کیا ، ان کو بتایا کہ لٹریچر کے ذریعے، دوسرے ذرائع سے تعلقات بڑھا کر ، دعوتیں کر کے، ویڈیو
دکھا کر ، آڈیو سنا کر اس طرح تم تبلیغ کرو ہم سب کچھ کر چکے ہیں لیکن نتیجہ ابھی نہیں نکلا۔ تو جو سب کچھ کر
چکے ہیں ان میں پہلے دیکھنا یہ ہے کہ وہ کر بھی چکے ہیں کہ نہیں؟ اس چیز نے آگے جا کر عملی جامہ پہنا
ہے کہ نہیں لیکن جو سیکرٹری تبلیغ ہے جب وہ یہ لکھ دیتا ہے تو اپنی رپورٹ میں ہمیں مطا
کہ ہم نے سب ذرائع اختیار کر لئے حالانکہ یہ درست بات نہیں ۔ اگر سیکرٹری تبلیغ کھیت کے کنارے
پر جا کر دیکھے کہ وہاں پانی پہنچا بھی تھا کہ نہیں تو اس کو معلوم ہوگا کہ وہ سب زبانی جمع خرچ تھا۔ جہاں یہ
باتیں عمل میں ڈھلنی چاہئیں وہاں یہ باتیں ہی رہیں اور عملاً کچھ بھی نہیں ہوا یا ہوا تو ایک دو کے سواکسی
نے کچھ نہیں کیا اور پھر جس نے جس طرح کیا اس پر نظر رکھنا یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے۔ آج کے کیا
خطبہ میں تو اس کو بیان کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لیکن آئندہ انشاء اللہ اگر کوئی اور مضمون ایسا نہ ہوا جس کو پہلے
بیان کرنا ضروری ہو تو میں اس کو مزید تفصیل سے آپ کے سامنے رکھوں گا۔
سر دست میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امراء کو ان باتوں کی روشنی میں اور جو مزید باتیں
میں ان کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں ، نئے سرے سے اس سارے کام کو ترتیب دینا چاہئے۔ مجلس عاملہ
کی ایک میٹنگ کافی نہیں ہے ۔ بار بار ایسی میٹنگز بلانی پڑیں گی۔ اگر ہنگامی طور پر چند دن کی رخصتیں
لے کر بھی سب کو اکٹھا دن رات بیٹھنا پڑے تو ایسا کریں لیکن مقصود یہ پیش نظر ہوگا کہ ہم نے اپنی
گزشتہ حالت پر راضی نہیں رہنا کیونکہ بہت بڑا کام ہے جو ہمیں کرنا ہے اور اگر ہم نہیں کریں گے تو ہم
خوابوں میں بس رہے ہوں گے اور اگر اس حالت میں ہم نے جان دے دی تو پھر میر درد کا یہ شعر ہم پر
خطبات طاہر جلد ۱۰
897
بھی صادق آئے گا۔
وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
پس اس خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے ۔ یہ مقصد ہے اس کے لئے عزم کی ضرورت ہے۔
اس کے لئے ایک چیلنج کو قبول کرنے کی ضرورت ہے اس فیصلے کی ضرورت ہے کہ ہم نے بہر حال
تبدیلی کرنی ہے اور اس یقین کی ضرورت ہے کہ جو جماعت آپ کو میسر ہے اس میں اس بات کی
صلاحیت موجود ہے، ہر احمدی میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایک سے دو اور دو سے چار ہو۔ بیج
خراب نہیں ہیں۔ بیج صحیح استعمال نہیں ہور ہے یا جس طرح ان میں بعض دفعہ پڑے پڑے بوسیدگی سی
پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسی کیفیت ہو گی لیکن بیجوں میں اُگنے کی صلاحیت ضرور موجود ہے۔
دنیا میں جو قانون قدرت ہمیں دکھائی دیتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ کچھ لوگ بانجھ تو ضرور
ہوتے ہیں لیکن اکثریت بانجھ نہیں ہوا کرتی ۔ اکثریت میں پنپنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ پس
اگر اکثریت بانجھ نظر آئے تو خدا تعالیٰ کے قانون پر حرف رکھنے کا آپ کو حق نہیں ہے ۔ ہرگز ایسی
جرات نہ کریں ۔ آپ کو یقیناً یہ سوچنا چاہئے اور یہ نتیجہ نکالنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے بیج تو ہمیں اچھے
دیئے تھے لیکن ہماری غفلت سے ان بیجوں کو کچھ ایسی بلا چمٹ گئی ہے یا کچھ ایسا و بال لگ گیا ہے کہ
جس کے نتیجہ میں وہ پھوٹ نہیں رہے اور نشو و نما اختیار نہیں کر رہے۔ تو یہ ایک سفر سے پہلے کالازمی نتیجہ
ہے جو سفر سے پہلے آپ کو نکالنا ہوگا ورنہ سفر کے بعد جو نتیجہ نکلنا چاہئے وہ نہیں نکلے گا اور یہ نکتہ بھی آپ
کو خوب سمجھنا چاہئے کہ ہر سفر کے آغاز پر اس کا نتیجہ پہلے نکل جایا کرتا ہے۔ اس کو سائنس کی اصطلاح
میں Blue Print کہتے ہیں اور قرآن کریم نے بھی اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے اور احادیث نے
بھی اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے کہ کائنات کی پیدائش سے پہلے انسان کا Blue Print موجود
تھا۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا Blue Print خدا کے علم میں موجود تھا اور اس کی تقدیر میں موجود
تھا۔ پس نتیجہ وہی نکلتا ہے جو پہلے آغاز میں نکالا جا چکا ہو۔ پس اگر آپ نے تبلیغی کوششوں کے لئے
ایک مکمل نظام اپنے ذہن میں رکھا اور پورے عزم کے ساتھ یہ فیصلہ کیا کہ اپنے خیالی ڈھانچے کو عملی
جامہ ضرور پہنا کر چھوڑیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی یہ کوششیں ضرور نتیجہ خیز ہوں گی
خطبات طاہر جلد ۱۰
898
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
لیکن اگر سفر سے پہلے آپ کو یقین ہی نہ ہو، سفر سے : آپ کو یقین ہی نہ ہو ، سفر سے پہلے آپ یہ سمجھتے ہوں کہ ہمارا کہہ دینا فرض ہے مگر
یہی ہوتا رہتا ہے۔ جب سے ہم نے دیکھا اسی طرح لوگ سنتے بھی ہیں اور بھول بھی جاتے ہیں ۔ یاد
کرانے والے یاد بھی کراتے ہیں اور پھر غافل ہو جاتے ہیں اور بالآخر وہی روئیداد جو پہلے رونما ہوا
کرتی تھی وہی رونما ہوتی رہے گی ۔ یہ نتیجہ جب آپ نے پہلے نکال لیا تو آپ نے اپنی ناکامی کا نتیجہ
نکالا ہے ۔ آپ کا Blue Print بیمار ہے بیج ناقص نہیں ۔ آپ کے دماغ کا بیج بانجھ ہو گیا ہے ۔اس
لئے بڑے کھلے دماغ کے ساتھ واقعہ اور تیز نگاہ کے ساتھ اس بات کو خوب اچھی طرح دیکھ لیں کہ کون
سا سفر آپ اختیار کرنے والے ہیں اور آپ کے اعلیٰ مقاصد کیا ہیں اور پھر اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ
یہ مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں یہ ناممکن نہیں ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ناممکن نہیں رہیں
گے۔ وہی مقولہ صادق آتا ہے انگریزی کا محاورہ ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہتے ہیں کہ ایک شخص کو علم نہیں
تھا کہ جو میں کام کرنے لگا ہوں یہ ناممکن ہے پس وہ آگے بڑھا اور اس نے اس کو کر لیا۔ یہ ناممکن
ہونے کا احساس بڑی بیماری ہے۔ یہ سب سے بڑا مرض ہے جو تمام منصوبوں کو ہلاک کر دیتا
ہے۔ آپ بظاہر ناممکن نہ بھی کہیں اور سرتسلیم خم کر دیں کہ ہاں جی ! ہم نے آپ کی نصیحتیں سن لی ہیں تو
احمد یوں میں خدا کے فضل سے یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایک سے دو ہو سکتے ہیں۔ یہ کہ کر آپ
بظاہر تائید کر سکتے ہیں لیکن عملاً آپ کے دل کی سوچ کے اندر یہ مرض موجود ہو گا کہ ٹھیک ہے جی ، اسی
طرح ہوتا آیا ہے کیسے ہو سکتا ہے یہ تو خیالی باتیں ہیں ۔ آئیڈیل باتیں ہیں کبھی عملی دنیا میں ہوئی
نہیں اس لئے ٹھیک ہے کوشش کریں گے۔ ہوگا تو وہی جو پہلے ہوتا رہا ہے تو آپ نے اپنی تمناؤں کی
جڑوں پر ابھی سے تبر رکھ دیا۔ جو تمنائیں ہی مر جائیں ان کے آگے اس کے نتیجے کیسے پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس لئے جاگیں اور بیدار ہوں اور یقین کریں کہ خدا تعالیٰ نے جیسے دنیا کے نظام میں اکثر
بیجوں میں پھولنے پھلنے کی صلاحیت رکھی ہوتی ہے، اکثر انسانوں کو یہ صلاحیت بخشی ہے کہ وہ صحیح
طریق اختیار کریں تو خدا ان کو اولاد عطا کرے ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت بھی گزشتہ انبیاء کی جماعتوں کی طرح بالعموم یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ پھولے پھلے اور دنیا
میں ایک انقلاب عظیم برپا کر دے اور اتنے وقت میں کرے کہ اس انقلاب کے دوران وہ آپ بیمار نہ
ہو چکی ہو۔ وہ امتیں جن کو پھل دیر سے لگتے ہیں، بہت لمبے عرصے بعد لگتے ہیں ان کی نشو و نما بعض
خطبات طاہر جلد ۱۰
899
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
دفعہ ایسے ذرائع سے ہوتی ہے جو ان کے اختیار میں ہی نہیں ہوتے ۔ خدا کی تقدیر کا وعدہ ہے کہ میں
غالب آؤں گا اور غالب کروں گا تو زمانے کے حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ اکثریت ان کے ساتھ
ہو جاتی ہے مگر ضروری نہیں کہ ان کے اندر صلاحیتیں باقی رہی ہوں ۔ ضروری نہیں کہ وہ صالح لوگ
رہیں۔ بہت سی فتوحات ایسی بھی ہوتی ہیں جبکہ امتیں بیمار ہو چکی ہوں اور پھر فتح نصیب ہوتی ہے۔
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم جب تک کمزور اور محدود تھی با صلاحیت تھی۔ اس میں
ایسے لوگ تھے اور بڑی کثرت سے تھے جنہوں نے وحدانیت کو ہمیشہ زندہ رکھا، وحدانیت سے چمٹے
رہے ، وحدانیت کا علم بلند رکھا اس کی خاطر قربانیاں دیں ، خدا کی توحید پر قائم رہے ۔ ان کا ذکر
سورۂ کہف میں اصحاب الکہف کے ذکر میں ملتا ہے لیکن جب عیسائیت سے روم فتح ہو گیا تو ایسی حالت
میں فتح ہوا کہ تثلیث پھیل چکی تھی ۔ اب سوال یہ ہے کہ فتح کا وعدہ تو خدا نے پورا کر دیا کیونکہ وہ مسیح
سے وعدہ تھا لیکن وہ ایک بیمار فتح تھی۔ اس کے نتیجہ میں یہ نہیں کہ دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ میں پہلے
بھی اس مضمون پر روشنی ڈال چکا ہوں کہ سچے مذاہب بگڑنے کے باوجود بھی بہت سی صلاحیتیں زندہ
رکھتے ہیں اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ سچے مذاہب خواہ بگڑ چکے ہوں ان کے غلبے سے دنیا کو فائدہ نہ
پہنچا ہو۔ ہو۔ ایک جہت سے نہ ہو دوسر ہ ہو دوسری جہت سے سے پہنچ جاتا ہے مگر مذہب کا جواصل اعلیٰ مقصد ہے وہ
حاصل نہیں ہوتا اور ہر مذہب کا اعلیٰ مقصد توحید کا قیام ہے۔
پس عیسائیت کی بڑی بدنصیبی ہے کہ ایسی حالت میں فتح پائی جبکہ توحید بالعموم ہاتھ سے جاتی
رہی تھی اور بہت تھوڑے تھے جو توحید پر قائم تھے۔ پس صرف یہ بحث نہیں ہے کہ آپ میں بڑھنے
اور پھلنے پھولنے کی صلاحیت ہے بلکہ اس صلاحیت کو اس تیزی سے استعمال کریں کہ آپ کی روحانی
صلاحیتیں ، ابھی زندہ ہوں اور ان میں نقص نہ پیدا ہو چکے ہوں۔ اگر بیمار حالت میں آپ کو ترقی
نصیب ہو تو اس ترقی کا کوئی نمایاں فائدہ نہیں ہے۔ کچھ نہ کچھ فائدہ تو ضرور ہو گا لیکن اعلیٰ مقاصد میں
آپ نا کام ہو چکے ہوں گے اس لئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقی کی رفتار کا اقدار کی حفاظت
سے ایک گہرا تعلق ہے۔ بہت دیر تک اگر قوموں کو ترقی نہ ملے تو بعض دفعہ آہستہ آہستہ زنگ لگنے
شروع ہو جاتے ہیں اور غیر معاشروں سے وہ مغلوب ہونے لگ جاتے ہیں۔ اس لئے معاشرے کے
اندر ایک طاقت پیدا ہونی چاہئے اور وہ تعداد کے بڑھتے رہنے سے ہوتی ہے۔ وہ طاقت جو اس یقین
خطبات طاہر جلد ۱۰
900
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
کے ساتھ پیدا ہوتی ہے کہ ہم غالب آ رہے ہیں اسکے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اقدار کی بھی
حفاظت ہوتی ہے ورنہ دیر تک ترقی نہ ملنے کے نتیجہ میں یا سست روی کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ جو کچھ
انسان نے حاصل کیا ہے وہ بھی ہاتھ سے جانے لگتا ہے اور قو میں روحانی لحاظ سے تنزل اختیار کرنا
شروع کر دیتی ہیں ۔
پس بہت سے ایسے محرکات ہیں ، بہت سی ایسی وجوہات ہیں جن پر نظر رکھتے ہوئے میں
یقین رکھتا ہوں کہ ہماری روحانی بقا کے لئے آج تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔ آج ہمیں
ایسے ممالک چاہئیں جہاں جماعت احمدیہ غالب آ کر ایک غالب معاشرہ دنیا کے سامنے پیش کر سکے
ور نہ اپنے معاشرے کی صحت پر ہی نئی نسلوں کو یقین نہیں رہے گا۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن سے
گفتگو ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے احمدیت اچھی ہوگی مگر وہ کون سی جگہ ہے جہاں احمدیت نے
دنیا کی حالت تبدیل کر کے ایک پُر امن معاشرہ پیش کیا ہو جس کے نتیجہ میں ہم کہہ سکیں کہ ہاں یہ تجربہ
باقی دنیا کے لئے بھی لائق تقلید ہے۔ ایسا کوئی ملک ہمیں نظر نہیں آتا۔ بستیاں کچھ دکھائی دیں گی مگر
ایسی بستیاں جن پر غیر معاشرے کے غلبہ کی وجہ سے اچھی چیز میں بُری چیز کی ملاوٹ ہے اور کوئی بھی
ایسی بستی نہیں دکھائی جاسکتی جس کو ہم کہہ سکیں کہ ہاں یہ خالصہ احمدی معاشرے کی نمائندہ ہے کیونکہ
اس پر احمدیت ہی اثر انداز ہوئی ہے اور باقی اثرات سے اس بستی کو بچایا گیا ہے ۔ یہ غلبہ کے نتیجہ میں
ہوا کرتا ہے۔ پس مجھے ایک کوڑی کی بھی دلچسپی سیاسی غلبہ میں نہیں مگر اس بات میں دلچسپی ہے کہ
احمدیت کو تمدنی اور معاشرتی غلبہ نصیب ہو اور اس کا ایک تعلق سیاسی غلبہ سے ضرور ہے خواہ سیاست کی
آپ کو ایک کوڑی کی بھی پرواہ نہ ہو۔ آپ کو ملکوں میں تمدنی غلبے حاصل کرنے کی ضرورت ہے
اور عددی اکثریت کے بغیر یہ غلبہ حاصل ہو نہیں سکتا۔
اس لئے اور باتوں کے علاوہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم تیزی کے ساتھ پھیلنا ، پھولنا، بڑھنا
شروع کر دیں اور ہر ملک میں ایک انقلابی تبدیلی واقع ہو۔ پس امراء کو چاہئے اور ان کے ساتھ
دوسرے خدمت کرنے والوں کو چاہئے کہ اس مضمون کی اہمیت کو تو سمجھیں۔ بہت ہی اہم مضمون
ہے۔ امریکہ ہو یا یورپ کے دیگر ممالک وہاں اس کثرت سے اسلام کی دشمن قدریں بڑھ رہی
ہیں اور نئے عزائم لے کر اسلام پر حملہ کرنے کیلئے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ ایسی حالت میں کہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
901
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
جب آپ کمزور ہیں اتنے کمزور ہیں کہ آپ کا معاشرہ اپنی ذات میں اپنی حفاظت کی اندورنی طاقت
بھی نہیں رکھتا تو کہاں تک آپ یہ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دعاؤں اور مسلسل محنت کے ذریعہ کچھ نسلوں
کو آپ سنبھال سکتے ہیں مگر آپ کے مام کے ماحول میں اردگر جولوگ ر رہتے ہیں وہ آپ سے ، سے بحیثیت قوم متاثر
نہیں ہو سکتے ۔ انفرادی طور پر ہو سکتے ہیں مگر کونسا ملک ہے جہاں یہ کہا جا سکے کہ احمدی معاشرہ غالب
آگیا ہے اور وہ ایک مثال بن گیا ہے اور تمام ملک کے باشندوں کی نظریں اس معاشرے کی طرف
اٹھ رہی ہوں جب تک یہ واقعہ نہیں ہوتا ہماری تمدنی اور معاشرتی قدروں کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
اس لئے یورپ کے ممالک میں خصوصیت کے ساتھ احمدیت کو ایک جھر جھری لے کر بیدار
ہونا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ بظاہر وہ بیدار ہیں لیکن ابھی خواب میں ہیں ۔ نئے ارادوں کے ساتھ
اٹھنا چاہئے اور نئے عزم کے ساتھ نئے منصوبے بنانے چاہئیں اور دعائیں کرتے ہوئے اس سفر
کا آغاز کرنا چاہئے جس کا اکثر جگہ آغاز بھی نہیں ہوا۔ بہت ہی طمانیت کے ساتھ اور بہت ہی
خود اعتمادی کے ساتھ بعض یورپ کے امراء مجھے لکھتے ہیں کہ الحمد للہ خدا کے فضل سے آپ کی دعاؤں
سے اس سال ہمیں ۷۰ے بیعتیں ملی ہیں جبکہ گزشتہ سال مثلا ۵۵ تھیں اور میں کہتا ہوں اللہ رحم کرے میری
دعا ئیں اگر ایسی ہی ہیں تو اللہ میرے اوپر بھی رحم کرے۔ میں تو دعائیں کرتا ہوں کہ ہزاروں لاکھوں
میں تبدیل ہوں اور مجھے یہ کہہ رہے ہیں کہ تمہاری دعاؤں سے ۷۰ ملی ہیں۔ میں کہتا ہوں اللہ مجھے
معاف کرے یہ کیسی دعائیں ہیں جو نعوذ بالله من ذلك ایسی نا مقبول ہیں مگر دعا ئیں بھی اس
وقت قبول ہوتی ہیں جب دعا ئیں جن کے لئے کی جاتیں ہیں وہ صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش
کریں۔ یہ یاد رکھیں کہ اولاد کے حق میں بھی دعا ئیں نہیں لگا کرتیں اگر اولاد ان کو قبول کرنے کی
صلاحیت نہ رکھتی ہو اور اسے تمنا ہی نہ ہو۔ اوران
یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر کا ایک عجیب مضمون ہے جس میں فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ
شَاءَ فَلْيَكْفُرْ (الکہف: ۳۰) کا مضمون خدا کی تقدیر میں ہر جگہ صادق آتا ہے۔ ہر شخص کی اپنی تمنا
اور خواہش کا اس کی زندگی کا رخ ڈھالنے میں ایک گہرا تعلق ہے اور محض دوسرے کی دعا ئیں کارگر
ثابت نہیں ہوتیں جب تک وہ خود ان دعاؤں کے رخ پر چلنے کی تمنا پیدا نہ کرے۔ ہوائیں ضرور سفر
میں محمد ہو جایا کرتی ہیں ۔ سمندری سفروں میں بھی اور دنیا کے عام سفروں میں بھی ہوائی جہازوں کی
خطبات طاہر جلد ۱۰
902
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
بھی ہوائیں مدد کرتی ہیں۔ اور موٹروں کی بھی مدد کرتی ہیں۔ پیدل چلنے والوں کو بھی مدد کرتی ہیں لیکن
جو ہوا کے مخالف چل رہا ہو اس کی کیسے مدد کر سکتی ہیں۔ اس لئے دعاؤں کا مضمون بھی ہواؤں سے ایک
نسبت رکھتا ہے۔
پس یاد رکھیں کہ آپ کے حق میں آپ کی اپنی دعائیں یا میری دعا ئیں یا ان بزرگوں کی
دعا ئیں جو ہم سے پہلے گزر گئے اور بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے دعائیں کرتے کرتے انہوں
نے جان دی تبھی مقبول ہونگی جب آپ ان دعاؤں کے رخ پر سفر کرنے کے ارادے کریں گے اور
جب ان ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشش کریں گے تو پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
آپ کی رفتار کو کس طرح غیر معمولی الہی تائید حاصل ہوتی ہے۔
پس یہ ۷۰ ۱۰۰،۸۰ ، ۲۰۰ ، یورپ اور امریکہ اور کینیڈا کی اطلاعات ایسی تکلیف دہ ہیں کہ
تیران ہو جاتا ہے کہ ان کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ کوئی حیثیت ہی نہیں ہے اور کہ
یقین نہیں کرتے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے چند افراد چند اور آدمی
پیدا کر رہے ہیں تو باقی افراد کیوں بانجھ پڑے ہیں۔ وہ بانجھ نہیں ہیں آپ نے ان کیلئے وہ ماحول نہیں
پیدا کیا جس میں وہ نشو و نما پاسکتے ہیں ان کی اتنی تربیت نہیں کی ، ان کی مدد نہیں کی ، ان کے مسائل پر
پورا غور نہیں کیا۔ یہ جائزہ نہیں لیا کہ آپ کس طرح تبلیغ کر رہے ہیں ، اس میں کیا کیا نقص رہ گئے ہیں؟
کون سے ذرائع اختیار کرنے چاہئیں تھے جو نہیں کئے ، کون سے ذرائع ہیں جن کا ذکر کاغذوں میں
تو ملتا ہے لیکن عمل کی دنیا میں نا پید ہیں ۔ ان سب جائزوں کے بغیر جس کو میں محاسبہ کا نام دے رہا ہوں
آپ کے سفر کا آغاز ہو ہی نہیں سکتا۔
پس آج کے خطبہ میں آخری نصیحت یہی ہے کہ آپ محاسبہ کریں اور منصوبہ بنانے سے پہلے
خوب اچھی طرح معلوم کر لیں کہ ساری جماعت میں کہاں کہاں کیا کیا کیفیت ہے، کس صلاحیت کے
لوگ ہیں؟ کون سے ایسے ہیں جو تبلیغی لحاظ سے نشوونما کی صلاحیت اس حد تک رکھتے ہیں کہ آپ
انکو تھوڑا سا بھی سمجھا ئیں اور ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھا ئیں تو وہ چل سکتے ہیں؟ کتنے ایسے ہیں جو ابھی اس
معیار سے نیچے ہیں اور ان کی صلاحیتیں مخفی ہیں ابھی ان پر زیادہ محنت اور کام کی ضرورت ہے۔ ہر
پہلو سے یہ جائزے لے کر جب آپ مکمل طور پر اپنی پہچان کر لیں گے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں تو اس
خطبات طاہر جلد ۱۰
903
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء
کا نام محاسبہ ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ محاسبے ہی کا دوسرا نام روشنی ہے۔ ہر سفر کے آغاز سے
پہلے اگر اندھیروں کا سفر ہو تو روشنی کی ضرورت ہے اور محاسبہ آپ کو روشنی عطا کرتا ہے۔ اگر اپنا محاسبہ
کئے بغیر آپ سفر کریں گے تو آپ ٹھوکریں کھائیں گے ۔ آپ کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس رخ پر جانا ہے
اور وہ سفر اگر طے بھی ہو تو بڑی مصیبت اور مشکل سے طے ہو گا لیکن تیز رفتاری سے ہرگز نہیں ۔ روشنی
مل جائے تو اندھیروں کا سینہ چیرتے ہوئے وہ آگے آگے بڑھتی ہے اور آپ کو ساتھ لئے لئے جس
رفتار سے آپ چاہیں آپ کو آگے بھگائے پھرتی ہے اور بہت قوت اور یقین اور حوصلے کے ساتھ آپ
پر خطر راہوں کے بھی سفر کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کو خطرات دور سے دکھائی دیتے ہیں ۔ پتہ لگتا ہے کہاں
کوئی جانور ہے، کہاں کوئی پتھر ہے، کہاں کوئی گڑھا ہے، کہاں سٹرک کا کنارہ ہے، کہاں جھاڑیاں
ہیں، کہاں قدم رکھتے ہیں کہاں نہیں رکھنے؟ یہ باتیں محاسبہ سے ملتی ہیں۔
پس دعا کے بعد جو ہمیشہ اولیت رکھتی ہے اور ہمیشہ اولیت رکھے گی اور پھر ساتھ ساتھ چلے
گی آپ کو تبلیغ کا سفر کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے ۔ جن جن باتوں کی میں نے نشاندہی کی ہے
ان میں بھی محاسبہ کریں اور پھر اس محاسبہ کے بعد منصوبہ بنانے میں اگلا قدم کیا ہونا چاہئے اس کی
کچھ تفاصیل انشاء اللہ میں آئندہ خطبہ میں بیان کرونگا اور میں امید رکھتا ہوں کہ تمام ممالک کے امراء
اور ان کے ساتھی ، ان کی مجالس عاملہ خواہ انکا شعبہ اصلاح وارشاد سے تعلق ہو یا نہ ہو وہ سارے اپنی
زندگی کا اعلیٰ مقصد یہ بنالیں گے کہ ہم نے تبلیغی نقطہ نگاہ سے جماعت میں ایک انقلاب برپا کر دینا ہے
ایک نئی فضا پیدا کرنی ہے نئی زمین بنانی ہے، نیا آسمان بنانا ہے کیونکہ اس بوسیدہ زمین اور بوسیدہ
آسمان میں تو ہمارے سفر طے نہیں ہو سکتے جس میں آج ہم سانس لے رہے ہیں۔ ہماری صلاحیتوں
کی اکثریت بیکار بیٹھی ہوئی ہے ۔ ہم کو خدا تعالیٰ نے نشو و نما کی جو طاقتیں دی ہوئی ہیں ان کو پنپنے
کے لئے جس ماحول کی ضرورت ہے ابھی وہ میسر نہیں ہے۔
اس لئے اس مضمون پر انشاء اللہ آئندہ مزید روشنی ڈالوں گا۔ اللہ تعالی ہمیں توفیق عطا
فرمائے کہ ہم جلد جلد بیدار ہوں اور بیدار ہونے کے بعد نئی بیداریوں کے سفر شروع کریں نئی
روشنیاں ہمیں عطا ہوں ۔ ہماری رفتاریں بڑھیں اور دیکھتے دیکھتے ہم حضرت محمد ﷺ اللہ کے زندگی بخش
دین کو ساری دنیا میں پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ آمین