ہر ملک میں مراکز دوت الی اللّٰہ کے مستقل قیام کیلئے ہدایات داعیین الی اللّٰہ خدا نما وجود بننے کی کوشش کریں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
978
خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء
حضرت زکریا سرسری دعا کیا کرتے تھے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ایک نبی جو دل کی گہرائی سے دعا کرتا ہے اس کی
دعاؤں میں بھی مختلف وقتوں میں مختلف اثرات ہوتے ہیں۔ عام آدمی کی دعاؤں میں بھی مختلف وقتوں میں مختلف
اثرات ہوتے ہیں مگر جب کسی خاص واقعہ سے دل پر بہت گہرا اثر پڑا ہوا ہو تو اس وقت کی دعا اور رنگ رکھتی
ہے۔ پس جب آپ بزرگوں کے اچھے واقعات پڑھیں دل پر اثر کرنے والے واقعات پڑھیں تو جس نوعیت
کے وہ واقعات ہوں اس نوعیت کی جو د عادل سے اٹھے گی وہ عام دعاؤں کے مقابل پر زیادہ اثر رکھنے والی ہوگی۔
پس دعوت الی اللہ کرنے والے تو سادہ لوگ ہیں ۔ اکثر علم کے لحاظ سے بھی بہت پیچھے ہیں
کمزور ہیں۔ جذبہ ہے کہ ہم دعوت الی اللہ کرنا چاہتے ہیں اور کرنے کے لئے اپنا نام پیش کر دیتے ہیں
مگر ان سے سلیقے کے ساتھ کام لینا ان کی ضروریات کو پورا کرنا ان کی تربیت کرنا ، ان پر نظر رکھنا ان کی
موقع بہ موقع مدد کرتے رہنا اور ان کو دن بدن دعوت الی اللہ کے کام کے لئے زیادہ تیار کرتے رہنا یہ
سارے کام نظام جماعت کے کام ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اور جو ذرائع میں نے آج
آپ کے سامنے رکھے ہیں ان کو اگر آپ استعمال کریں تو میں امید رکھتا ہوں کہ اس سے انشاء اللہ
تعالیٰ آپ کی دعوت الی اللہ کے کام میں بہتری کی طرف نمایاں فرق پیدا ہوگا اور اس کے علاوہ چند
باتیں ہیں۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ اگلے خطبہ میں میں ان کو بیان کر سکوں گا کہ نہیں مگر انشاء اللہ اس
موضوع پر وقتاً فوقتاً آپ سے مخاطب ہوتا رہوں گا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم
اس عظیم الشان کام کو اس طرح سرانجام دیں جس طرح جماعت احمد یہ سے توقعات کی گئی ہیں۔ جب
میں کہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ سے توقعات کی ئی ہیں تو یاد رکھیں کہ ہم سے یہ توقع کی گئی ہے کہ اسلام
کی بعثت ثانیہ میں تبلیغ کے کام کو جماعت احمد یہ اپنے منطقی تک پہنچادے گی اور اولین کے دور میں جو
عظیم الشان کام حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے ہاتھوں سے جاری ہوا آخرین کے دور میں آپ ہی
صلى الله
عليسة۔
کے غلام کامل اور عاشق عاشق حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس کام کو آگے
بڑھایا جائے گا یہاں تک کہ ساری دنیا اسلام میں داخل ہو جائے گی یہ توقع ہے اور یہ توقع آپ سے
خدا تعالیٰ نے کی ہے۔ اس توقع کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے کہ ایک ایسا روحانی وجود پیدا ہوگا جو
حضرت اقدس محمد مصطفی اے کے دعوت الی اللہ کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا دے گا۔ یہ وہ وعدہ ہے جو
قرآن کریم میں دیا گیا ہے ۔ جس ۔ کے متعلق بہت سے بڑے بڑے پرانے مفسرین اور بزرگ بیان
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۱۰
979
خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء
صلى الله
عروسة
صلى الله
کرتے ہیں کہ یہ وعدہ مسیح موعود کے زمانہ میں پورا ہونا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف:۱۰) یہ وہ وعدہ ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں ۔ ایک ایسا ظاہر ہونے والا ظاہر ہونا تھا جس کے
صلى الله زمانہ میں حضرت محمد رت محمد مصطفی ﷺ کا دین تمام دوسرے ادیان پر غالب آنا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے آپ
سے یہ توقع رکھی اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اس کی خوشخبری عطا فرمائی اور آنحضرت ﷺ کے دل پر
اس آیت کریمہ کا جو اثر ہوا ہوگا اس کا ہم پورا تصور تو نہیں کر سکتے مگر میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ اس کے
بعد ہم ہمیشہ حضور علی کی در آنحضور ﷺ کی دعاؤں میں شامل ہو گئے ہوں گے کہ اے خدا! جن پر بھی تو نے یہ
ذمہ داری ڈالنی ہے ان کو توفیق عطا فرما ان کی مدد فرما اور ان کے لئے اس کام کے سارے مراحل
آسان فرمادے تو آپ کے ساتھ ، میرے ساتھ ، ہم سب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بہت سی توقعات
وابستہ ہیں۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی توقعات اور دعا ئیں وابستہ ہیں اس لئے اس کام کو اگر ہم کما حقہ
نہ کر سکیں تو ہمارا قصور ہے۔ یہ کام نہ صرف یہ کہ ہو سکتا ہے بلکہ ضرور ہوگا کیونکہ یہ مقدر ہے اس تقدیر کو
کوئی بدل نہیں سکتا۔ اس لئے کوئی عذر کام نہیں آئے گا کہ جی ! جن لوگوں کو ہم تبلیغ کرتے تھے وہ بنجرز
مینیں تھیں وہ گندے علاقے تھے۔ جس قسم کے بھی لوگ تھے، جس قسم کے بھی علاقے تھے ان سب کا
علم اللہ تعالیٰ کو تھا اس کے باوجود خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ وعدہ فرمایا کہ ایک ایسا وقت آئے گا
که دین اسلام کو تمام دیگر ادیان پر غالب کر دیا جائے گا اور اہل اللہ بزرگوں نے اس آیت کریمہ کے
متعلق یہ تفسیر بیان فرمائی کہ یہ واقعہ مسیح موعود کے زمانہ میں ہونے والا ہے۔ پس ہم جو مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی سچی جماعت ہیں ہم سے بہت بڑی توقعات ہیں اس لئے ان توقعات کے نتیجہ میں
دل میں کامل یقین پیدا کریں ۔ ٹھوس یقین کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ یہ کام ہو سکتا ہے ۔ ضرور ہوگا
اور خدا کے فضل سے ہمارے ذریعہ ہوگا اور پھر اس کے نتیجہ میں دعائیں کریں اس کے نتیجہ میں جو بھی
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان کو پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے ۔ جو بقیہ مضامین ہیں وہ آئندہ کسی وقت انشاء اللہ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا :۔
میں ایک یہ بات کہنی بھول گیا تھا کہ اس سال کا آج کا جمعہ جو میں انگلستان میں ادا کر رہا
ہوں اور اس سال کا آخری جمعہ ہے جو یہاں ادا ہوگا۔ اس کے بعد چند دن تک ہم انشاء اللہ تعالیٰ

خطبات طاہر جلد ۱۰
980
خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء
ہندوستان میں ہوں گے اور قادیان کا سفر در پیش ہے۔
اس کے متعلق ساری جماعت آگاہ ہے۔ وہ دوست جو جارہے ہیں ان کو بھی یا د رکھنا چاہئے
کہ یہ سفر جہاں تک ممکن ہو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اور درود اور سلام بھیجتے ہوئے پورا کریں اور بہت
کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ سالانہ کو ایک غیر معمولی اہمیت کا اعجازی جلسہ سالانہ
بنادے اور جماعت کے لئے بہت سی خیر و برکت کا موجب بنے ۔ وہ لوگ جو پیچھے رہ رہے ہیں ان کو
پیچھے رہنے کا غم ہے وہ اپنے خطبوں میں ملاقاتوں میں بھی ذکر کرتے ہیں ان کو پیچھے رہنے کے غم کو اپنے
لئے ایک بہت ہی نفع بخش سرمائے میں تبدیل کر دینا چاہئے ۔ وہ اس غم کے نتیجہ میں دعائیں کریں کہ
اے اللہ ! ہم جا تو نہیں سکتے تو ہماری محرومی کے احساس کو قبول فرمالے اور ہمارے دکھ کو جماعت کے
لئے خوشیوں میں تبدیل کر دے اور جو تکلیف ہم محسوس کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں جماعت کے لئے
آسائش پیدا فرما اور تیرے وعدوں کے پورے ہونے کے دن قریب آجائیں ۔ وہ جلسہ اگر ہم نہیں
دیکھ سکتے تو ہمیں اس جلسے کی برکات دکھا دے اور اس جلسہ کے نتیجہ میں ہونے والے عالمی افضال
کے ہم بھی شاہد بن جائیں ۔
پس اس رنگ میں جو پیچھے رہنے والے ہیں وہ بھی دعائیں کر کے اس جلسہ کے فیض میں
شامل ہو سکتے ہیں اور اس جلسہ کے نتیجہ میں جو فیوض بعد میں ظاہر ہوں گے ان میں وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ گواہ بن سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
یہ سارا عرصہ بہت دعائیں کرتے ہوئے گزاریں ۔ خدا تعالیٰ اس سفر کے سارے مراحل
آسان فرمادے اور ساری مشکلات دور فرمائے ۔ دشمنوں کے حسد کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے
اور سب اندھیروں کو روشنیوں میں بدل دے اور سب مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل فرمادے
اور اسیران راہ مولی بھی تو ہیں جو خود اس جلسہ میں شامل نہیں ہو سکتے بلکہ اپنے قریب کے جلسوں میں
بھی شامل نہیں ہو سکتے ۔ اپنے دکھ کے وقت ان کا دکھ جو بہت زیادہ گہرا اور بہت زیادہ لمبے عرصہ پر
پھیلا ہوا دکھ ہے اس کو بھی یاد کر لیا کریں اور ان کے لئے بھی دعا کیا کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری ان
عاجزانہ التجاؤں کو قبول فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی