قادیان دارالامان کے کامیاب دورہ پر اظہار تشکر نیز قادیان کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان
حصہ 2
خطبات طاہر جلدا
42
خطبہ جمعہ ۷ ار جنوری ۱۹۹۲ء
نہیں آیا تھا۔ ایک کمرے میں ہم سب اکٹھے ہو گئے اور سارا گھر مہمانوں کو دے دیا اور مہمانوں نے
بھی ہم سے محبت کا ایسا سلوک کیا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ صدیوں کے آشنا ہوں ۔ بچپن سے اکٹھے رہے
ہوں تو یہ جو تحریک کی تھی یہ خاص طور پر اسی نیت سے کی گئی تھی ۔ قادیان کو میں نے لکھا تھا کہ آپ کے کی
پاس ساری محنتوں کے باوجود کوششوں کے باوجود ابھی بھی مہمانوں کو ٹھہرانے کی جگہ نہیں ہے۔ آپ
غیر مسلموں خصوصاً سکھوں تک پہنچیں اور ان سے کہیں کہ قادیان کے مہمان ہیں ۔ تم بھی قادیان کے
باشندے ہو اس میں حصہ لو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ دونوں طرف کے تعلقات وسیع ہوں گے اور قادیان
کی واپسی کا صرف اس چھوٹے سے حصے سے تعلق نہیں ہے جو اس وقت ہمارے قبضہ میں ہے۔
سارے قادیان کے دلوں کا ہمارے قبضہ میں آنا ضروری ہے اور اس ضمن میں یہ جو کوشش تھی اللہ تعالیٰ
کے فضل سے بہت ہی مؤثر اور بہت ہی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ چنانچہ آنے سے پہلے جو وفود ملے
ان میں سے ایک وفد اسی سلسلہ میں ملا تھا۔ اس نے کہا کہ ہم سے تو لوگ ناراض ہیں کہ ہمیں کیوں
نہیں بتایا اور جو قصے ہم آگے لوگوں کو سناتے ہیں کہ اس طرح مہمان تھے ۔ ایسے ایسے عجیب انسان
تھے۔ ایسی شرافت کے ساتھ انہوں نے ہم سے برتاؤ کیا۔ ایسی محبت اور اخلاص کے ساتھ سلوک کیا۔
کہتے ہیں وہ قصے سنتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم کیوں پیچھے رہ گئے تو انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ آئندہ
اگر آپ ہمیں پہلے اطلاع کریں تو قادیان میں شاید ہی کوئی گھر ہو جو مہمان رکھنے کے لئے تیار نہ ہو اور
اس وقت قادیان کی آبادی کا جو پھیلاؤ ہے اگر جیسا کہ خدا تعالیٰ نے آثار ظاہر فرمائے ہیں وہ ان
عہدوں پر قائم رہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو اسی طرح احمدیت کی محبت سے بھرے رکھے تو آئندہ
مہمان ٹھہرانے کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ جس طرح پرانے زمانہ میں قادیان کی چھوٹی آبادی تمھیں
تھیں چالیس چالیس ہزار مہمانوں کو ٹھہرالیا کرتی تھی اب یہ آبادی جو وسیع ہو چکی ہے، کچھ اور بھی بہت
سے مہمان خانے بننے والے ہیں یہ سب ملا کر میں سمجھتا ہوں کہ ڈیڑھ دولاکھ تک بھی وہاں مہمانوں
کے ٹھہرانے کا انتظام ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے تیاری کا جتنا وقت چاہئے اسی نسبت سے اللہ تعالیٰ
ہماری توفیق بڑھا رہا ہے۔
اس دفعہ ہم نے خواہش ظاہر کی تھی کہ حکومت ہندوستان پچاس ہزار تک اجازت دے دے
مگر تجربہ نے بتایا کہ پچاس ہزار کی ہمارے اندر توفیق نہیں تھی نہیں سنبھال سکتے تھے ۔ یعنی پوری
خطبات طاہر جلدا
43
خطبہ جمعہ ۷ ار جنوری ۱۹۹۲ء
کوشش کے باوجود سارے کا رکن مل کر بھی کام کرتے تب بھی قادیان کے حالات ابھی ایسے نہیں ہیں
کہ جماعت احمد یہ قادیان میں اتنے اتنے مہمان ٹھہر اسکے لیکن اب وہ وسعتیں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی
ہیں آغاز ہو چکا ہے تو اگلے سال میں سمجھتا ہوں اگر خدا نے توفیق دی اور یہی اس کا منشاء ہوا کہ ہم پھر
وہاں اس جلسہ میں جائیں تو پہلے کی نسبت دو تین گنا زیادہ مہمانوں کو وہاں ٹھہرایا جاسکے گا ۔ پس
ہندوستان کی حکومت نے جو دس ہزار کی شرط لگائی وہ معلوم ہوتا ہے تقدیر خیر ہی تھی جسے ہم تقدیر شر سمجھ
رہے تھے۔ ہم سمجھتے تھے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ پورا تعاون نہیں کیا لیکن ہندوستان کی حکومت کہتی
تھی کہ یہاں کے حالات ایسے ہیں ہماری ساری فوجیں ، ہماری پولیس وغیرہ سارے پنجاب میں اس
طرح مصروف ہے کہ ہم اتنے زیادہ آدمیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتے۔ اس لئے تعاون کرنا
چاہتے ہیں مگر مجبوری ہے ۔ ان کا تو یہ عذر تھا لیکن دراصل جو مجھے دکھائی دیا ہے وہ یہ ہے کہ اس سے
زیادہ کی ہمارے اندر بھی استطاعت نہیں تھی ، طاقت نہیں پیدا ہوئی تھی۔ اس لئے طاقت کو بڑھائیں تو
اللہ تعالیٰ باقی آسانیاں خود پیدا فرما دیگا اور طاقت کو بڑھانا بھی اسی کا کام ہے۔
اس لئے آخر پر میں ایک دفعہ پھر تمام عالمگیر جماعتوں کی طرف سے ان سب کا شکریہ ادا
کرتا ہوں جنہوں نے قادیان کے جلسہ کو کامیاب بنانے میں بھر پور حصہ لیا ہے۔ اپنوں کا بھی ، غیروں
کا بھی ، ہندوستان کی حکومت کا بھی ، پنجاب کی حکومت کا بھی ، پاکستان کی حکومت کا بھی کہ انہوں نے
کوئی روک نہیں ڈالی اور جیسا کہ خطرہ تھا کہ معاندین جو حسد کی آگ میں جل رہے تھے وہ رستے میں
شرارت پیدا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ حکومت پاکستان نے اس معاملہ میں ان کی
حوصلہ افزائی نہیں کی ورنہ کئی شرارتیں پیدا ہو سکتی تھیں ۔ کئی تکلیف دہ واقعات رونما ہو سکتے تھے،
اللہ تعالیٰ نے اس شر سے بھی ہمیں بچایا۔ اس پہلو سے میں حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آخر پر دو ایسے مرحومین کے لئے دعا کی درخواست کرتا ہوں جن کا جماعت انگلستان سے
تعلق تھا اور وہ دونوں ہم وہیں پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں ۔ ایک ہمارے کیپٹن محمد حسین صاحب چیمہ ہیں
جو جماعت احمد یہ انگلستان کے ایک بہت ہی پیارے اور ہر دلعزیز انسان تھے۔ بڑی عمر کے باوجودان
کا دل جوان تھا ان کا جسم جوان صحت مند ، ہر قسم کے مقابلوں میں حصہ لیتے ، ہر وقت مسکراتے رہتے
اور بڑی عمر میں دین کی خدمت کا ایسا جذبہ تھا کہ ایک دفعہ میں نے تحریک کی کہ گورمکھی جاننے والے
خطبات طاہر جلداا
44
خطبہ جمعہ ۷ ار جنوری ۱۹۹۲ء
ہمارے پاس کم رہ گئے ہیں تو انہوں نے بڑی محنت کے ساتھ گورمکھی زبان سیکھی اور اس میں بہت اعلیٰ
سرٹیفکیٹ حاصل کئے ۔ ان کی گورمکھی کی جو تحریر میں نے دیکھی ہے۔ اخباروں میں بھی چھپتی رہی ہیں
ان کی کتابت ہی ایسی خوبصورت تھی کہ آدمی حیران رہ جاتا تھا ۔ یہ سب کام انہوں نے اس عمر میں
ولولے اور جوش سے سیکھے اور انگلستان کی جماعت میں تو یہ ایک خلا ہے جو بہر حال رہے گا ۔ جماعت
دیر تک ان کو یاد رکھے گی ۔ ان کے لئے دعائیں کرتی رہے گی ۔ باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی میں
درخواست کرتا ہوں ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ ان کی بڑی خواہش تھی کہ قادیان میں دفن ہوں
اس خواہش کا اظہار وہ مجھ سے بھی کر چکے تھے اور یہ بھی بڑی خواہش تھی کہ میں جنازہ پڑھاؤں تو
قادیان میں ان کی اچانک وفات سے ان کی یہ دونوں دلی خواہشات پوری ہو گئیں۔ بہشتی مقبرہ میں
ان کو تدفین نصیب ہوئی۔ مجھے ان کی قبر پر جا کر دعا کی بھی توفیق ملی ۔
دوسرے
رے ہمارے چوہدری آفتاب احمد صاحب بھی ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
جو انگلستان کی جماعت میں بہت معروف ہے۔ خدمت دین میں پیش پیش اور سارا خاندان اور ان کی اور
ساری اولا د اللہ کے فضل سے بہت ہی اخلاص رکھتی ہے اور سلسلہ کے کاموں میں پیش پیش ہے ان کی
بیگم صاحبہ کی بہت خواہش تھی کہ وہ قادیان جلسہ دیکھیں ۔ باوجود اس کے کہ بہت ہی خطرناک بیماری
تھی۔ جگر بار بار کام کرنا چھوڑ دیتا تھا۔ میں نے ان کو مشورہ بھی دیا کہ آپ نہ جائیں ۔ یہ بڑی
خطرناک چیز ہے۔ اس سفر کی صعوبت آپ برداشت نہیں کر سکیں گی لیکن پتہ نہیں ڈاکٹر کو کیا کہہ کر اس
سے اجازت لے لی کہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں کوئی بات نہیں ۔ وہاں جا کر بہت زیادہ تکلیف بڑھ گئی
وہاں تو خدا تعالیٰ نے فضل کیا۔ جب دعا کے لئے وہ بار بار کہتی رہیں اور ڈاکٹروں نے کوشش کی۔ پھر
جب ہم دلی آکر دوبارہ گئے ہیں تو اس وقت وہ پاکستان کے لئے روانہ ہو چکی تھیں اور ٹھیک تھیں لیکن
اب اطلاع ملی ہے کہ وہاں جا کر یہ تکلیف عود کر آئی اور ہسپتال میں داخل ہوئیں اور غالباً آپریشن ہونا
تھا۔ ہوا یا نہیں اللہ بہتر جانتا ہے مگر ہسپتال ہی میں وفات ہوگئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین
ہوئی۔ تو آپ کے نمائندوں میں سے ایک کو خدا تعالیٰ نے قادیان کے بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے
کی سعادت بخشی جلسہ دیکھنے کے بعد اور ایک کو ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے کی سعادت بخشی ۔
یہ تو ان کے لئے بھی سعادت ہے اور ساری جماعت انگلستان کے لئے بھی ہے لیکن ان کے
خطبات طاہر جلدا
45
خطبہ جمعہ ۷ ار جنوری ۱۹۹۲ء
اہل و عیال ان کے بچے بہر حال غمگین ہیں اور ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔ مرحومین کو بھی دعا
میں یاد رکھیں اور ان خاندانوں کو بھی دعا میں یا درکھیں ۔ دعا یا ۔
آج کا خطبہ جاپان ، ہمبرگ جرمنی اور پاکستان میں کراچی اور ماریشس میں سنا جا رہا ہے
اور پورے لنڈن میں بھی یہ اس وقت مختلف جگہوں پر Relay ہو رہا ہے۔ ہمارے جسوال برادران رہا
نے ماشاء اللہ یہ بہت ہی عمدہ انتظام کیا ہے اور قادیان میں بھی ان بھائیوں کو غیر معمولی خدمت کی
توفیق ملی ہے ۔ اگر یہ ہمت نہ کرتے ، بہت ہی محنت اور کوشش سے کام نہ لیتے تو وہاں کے خطبات
یہاں سنائی نہیں دیئے جا سکتے تھے۔ ایسے آلے ساتھ لیکر گئے جو بڑے بوجھل اور بہت ہی محنت طلب
تھے ۔ ان کو وہاں جا کر Install کیا ۔ وہاں سارا انتظام سنبھالا تو اللہ تعالیٰ نے جماعت انگلستان کو
جلسہ کے موقع پر یہ بھی ایک سعادت بخشی ہے کہ ان کے کارکنوں میں سے جسوال برادران کو غیر معمولی
تاریخی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔ اللہ ان کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے ۔ ان سب جماعتوں کو جو یہ خطبہ
سن رہی ہیں میں سب یوکے کی جماعت کی طرف سے اور اپنی طرف سے السلام علیکم و ورحمۃ اللہ و برکاتہ کا
پیغام دیتا ہوں ۔