حضرت رسول کریمؐ کی خَاتَمَ، سِرَاجًا مُّنِیرًا اور شَاھِدًا ہونے کا مفہوم ہر داعی الی اللّٰہ کو اپنے دائرہ میں سراج بننا ہوگا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الاحزاب کی آیات کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شاہد، مبشر، نذیر، داعی الی اللہ اور سراج منیر ہونے کے وسیع مفاہیم بیان فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ خاتم النبیین کا مفہوم فیوض نبوت کا بند ہونا نہیں بلکہ جاری رہنا ہے جس سے روحانی فرزند پیدا ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد اسی کا تسلسل ہے۔ مزید برآں آپ نے داعیانِ الی اللہ کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے کردار کو گواہ اور روشن چراغ بنائیں اور تبلیغ میں انذار سے پہلے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر بشارت پیش کریں۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، خاتم النبیین، سراج منیر، دعوت الی اللہ، حسنِ اخلاق اور نمونہ
خطبات طاہر جلد !!
141
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء
حضرت رسول کریم کی خاتَمَ ، سِرَاجًا مُنِيرًا اور شَاهِدًا ہونے کا مفہوم
ہر داعی الی اللہ کو اپنے دائرہ میں سراج بنا ہو گا۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ
أَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمْ وَمَلَيْكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ
إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلْمُ ۔
وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ
مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَدَاعِيًا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ
وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا (احزاب :۴۹۳۴۲)
پھر فرمایا :۔
یہ آیات جو سورہ احزاب سے لی گئی ہیں اور جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی
ہے۔ یہ آیت خاتم النبیین سے معا بعد واقع ہیں اور ان کا آیت خاتم النبیین کے مضمون سے گہرا تعلق
ہے۔ ان کا تشریحی ترجمہ یوں ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو، کثرت
خطبات طاہر جلد اا
142
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
سے خدا تعالیٰ کا ذکر کرو اور ذکر کیا کرو۔ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا یہاں تک کہ سوتے جاگتے ،
صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کیا کرو بُكْرَةً وَأَصِيلًا کا لفظی ترجمہ تو یہ ہے کہ صبح بھی اور شام
بھی مگر محاورہ میں ہم جب صبح و شام کہتے ہیں تو جیسے اُردو میں دوام کا مفہوم پیدا ہو جاتا ہے ویسے عربی
محاورہ میں بھی بُكْرَةً وَأَصِيلًا کا یہ مطلب نہیں کہ صبح کر لیا کرو اور پھر شام کو بلکہ دن رات
صبح و شام خدا کی یاد کیا کرو اور تسبیح کیا کرو ۔ هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَبِكَتُهُ ۔ یہ وہ
خدا ہے، وہ اللہ ہے جو تم پر سلام بھیجتا ہے اور تم پر صلوٰۃ بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی اس کی متابعت
میں ایسا ہی کرتے ہیں۔ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ تاکہ وہ تمہیں اندھیروں میں
سے روشنی کی طرف نکال لائے وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا اور وہ مومنوں پر بہت ہی رحم کرنے
والا ہے تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلم جس دن وہ اپنے رب سے ملیں گے تحفتہ ان کو سلام
کہا جائے گا۔ وَ أَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا - اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے بہت ہی معزز اجر
تیار فرما رکھا ہے۔ اے نبی ! إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ہم نے تجھے شاہد
بنا کر بھیجا اور مبشر بنا کر بھیجا اور نذیر بنا کر بھیجا یعنی ان قوموں پر جن کو تو مخاطب کر رہا ہے۔ ان پر بھی
تجھے گواہ بنایا اور کیونکہ تو تمام عالمین کا پیامبر ہے اس لئے تمام عالمین پر تجھے گواہ بنا کر
بھیجا گیا اور جیسا کہ قرآن کریم کی دوسری آیات سے ثابت ہے تمام انبیاء پر بھی حضرت اقدس محمد
مصطف شاہد ہیں تو شاهِدًا کا مطلب یہ ہوگا کہ اے وہ نبی جسے ہم نے سب مخاطبین کے لئے
صلى الله
علی
تمام جہانوں کے لئے اس زمانہ کے لئے اور اگلے زمانوں کے لئے بھی اور پہلے انبیاء کے لئے بھی اور
آئندہ آنے والوں کے لئے بھی گواہ بنا کر بھیجا ہے ۔ وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا اور خوشخبریاں دینے والا
اور ڈرانے والا ۔
صلا
گواہ سے مراد یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو ان پر نگران مقرر فرمایا گیا ہے۔ یہاں یہ وضاحت
ضروری ہے کہ وہ جو پہلے گزر گئے اور وہ جو بعد میں آنے ہیں یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی اے کے
صلى الله
عليوسه
وصال کے بعد جنہوں نے پیدا ہونا ہے اور وہ جو اُس زمانے میں تھے مگر اُن پر آنحضور ﷺ کی
براه راست و است ذاتی نظر نہیں تھی اُن پر آپ کیسے گواہ ٹھہرے یا گواہ ٹھہریں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ
گواہ سے مراد ایسی کسوٹی ہے جس پر کسی دوسرے کے اعمال اور سچائی کو پرکھا جاتا ہے ۔ گواہ جو گواہی
خطبات طاہر جلد اا
143
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
دیتا ہے کہ فلاں شخص نے جرم کیا یا فلاں شخص معصوم ہے اس کی گواہی سے اس کے اعمال کی برائی یا
اچھائی ثابت ہوتی ہے اور اس کے نتیجہ میں اس سے ویسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ تو نبی کی گواہی سے
مراد یہ ہے کہ نبی کے اعمال ، اس کے اخلاق ، اس کے اسوۂ حسنہ پر ان لوگوں کو پرکھا جائے گا اور
اس پہلو سے آپ کا زمانہ ماضی پر بھی ممتد ہے یعنی تمام انبیاء کی سچائی کے آپ کی گواہ ہیں آپ
کی کسوٹی پر انبیاء کی صداقت کو اور ان کے مرتبے اور مقام کو پرکھا جائے گا ۔ اب دیکھئے اس بات
کا آیت خاتم کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ خاتم کا معنی ہے تصدیق کرنے والا تو تصدیق گواہ
کیا کرتا ہے اور اگر وہ پختہ تصدیق ہو تو مہر کے ذریعہ اس کا مزید اثبات ہوتا ہے ورنہ بنیادی طور پر
تصدیق اور گواہی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ تو خاتم سے مراد یہ ہوئی کہ ایسا گواہ آیا جو اگلوں
پچھلوں ، اس زمانے اور اُس زمانے سے تعلق رکھنے والوں کے لئے اور تمام جہانوں کے لئے
ایک کسوٹی بنا دیا گیا ۔ اس کے اعمال ، اس کے اخلاق ، اس کی نصیحت ، اس کی ہدایات پر تمام گزشتہ
انبیاء کے اعمال بھی پر کھے جائیں گے اور ان کے مقامات کی تعیین کی جائے گی اور آئندہ آنے
والوں کے لئے بھی اور اس زمانے میں بھی ان سب کے جو خُدا کے حضور کسی رنگ میں جوابدہ ہیں
آنحضرت ﷺ کے نمونے کے مطابق اور اس کے پیش نظر فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ کس مرتبے کس
مقام سے تعلق رکھتے ہیں بخشش کے لائق ہیں یا سزاوار تو شاهِدًا سے مراد یہ ہے جس
کا گہرا تعلق لفظ خاتم سے ہے۔
وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ان معنوں میں جب کوئی شاہد بنتا ہے تو بعضوں کے لئے وہ
خوشخبریاں لے کر آتا ہے اور بعضوں کے لئے وہ انذار لے کر آتا ہے یعنی ان کو ڈراتا ہے ۔ جس
کا مطلب دو طرح سے ہے۔ وہ جو گزر گئے یا جن تک براہ راست آنحضرت ﷺ کی رسائی نہیں ہوئی
ان کے متعلق تبشیر اور انذار کا معاملہ ان کی عاقبت سے تعلق رکھتا ہے وہ خوش نصیب ہیں جو
حضور ﷺ کے اسوہ کے مطابق بخشش کے لائق ٹھہرائے گئے اور وہ بدنصیب ہیں جو اس امتحان میں
صلى الله
پاس نہیں ہو سکے ، اس پر پورا نہیں اُتر سکے ۔ تو اُن کے لئے بشارت اور ڈرانا یہ دونوں چیزیں اس
دنیا میں فائدے کا موجب تو نہیں بن سکتیں لیکن ان کے انجام کے متعلق گواہ بن جاتی ہیں لیکن بہت
سے ایسے لوگ ہیں جن تک نصیحت پہنچتی ہے اُن کے لئے بشیر اور نذیر ہونے کا مضمون یہ ہے کہ اگر تم
خطبات طاہر جلد !!
144
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء
ایسا کرو گے تو تمہارے لئے خوشخبریاں مقدر ہیں۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تمہارے لئے بہت بڑی
رسوائیاں اور ذلتیں اور عذاب اور نا مرادیاں ہیں۔ تو بشیر اور نذیر کا مضمون اس دنیا پر ہمارے اعمال کی
اصلاح کی خاطر بھی استعمال ہوتا ہے اور اس دنیا پر ہمارے اعمال کے عواقب کو ظاہر کرنے کے لئے
بھی استعمال ہوتا ہے بعد ازاں فرمایا وَدَاعِيًا إلى الله اور ہم نے تجھے داعی الی اللہ بنایا ہے۔ بِإِذْنِهِ
اللہ کے حکم سے۔ وَسِرَاجًا مُنِيرًا ۔ اور ایک روشن چراغ بنایا جو دوسرے چراغوں کو بھی روشن کرنے
والا ہے۔ جہاں تک یہ داعی الی اللہ کا محاورہ ہے ممکن ہے کسی اور نبی کے متعلق بھی ایسا محاورہ استعمال
صلى الله ہوا ہو لیکن میری نظر سے نہیں گزرا۔ یہ ایک ایسا محاورہ ہے جس کو حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کے لئے
گویا خاص کیا گیا حالانکہ ہر نبی کا متبع داعی الی اللہ ہوتا ہے ۔ دوسرے معنوں میں تو ضرور انبیاء کے
متعلق یہ لفظ ملتے ہیں لیکن اس ترکیب کے ساتھ کہ اے نبی ! تو داعی الی اللہ ہے اُسے مخاطب کر کے
لقب کے طور پر میرا مطلب ہے کہ کسی نبی کے متعلق میں نے یہ لفظ نہیں پڑھا کہ خدا نے اُسے اس
لقب سے نوازا ہو کہ تجھے میں داعی الی اللہ بناتا ہوں اور تجھے داعی الی اللہ مقرر کیا جاتا ہے۔ باذنه،
اللہ کے حکم سے ۔ داعی الی اللہ تو سب ہیں لیکن تو ایک ایسا داعی الی اللہ ہے جسے خصوصیت کے ساتھ
-
مصطفى صلى الله
عروسه
خُدا کے اذن کے ساتھ دعوت پر مقرر فرمایا گیا۔ یہ لقب خصوصیت ۔ بت سے حضرت اقدس محمد مصطفی علی
کے اعزاز کے لئے اور لئے اور آپ کے عالی عالی مرتبہ کے اظہار کے لئے اس کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ یہاں باذنہ نے
ایک اور معنی پیدا کر دیا اور وہ یہ ہے کہ بہت سے ایسے کام ہیں جوان ہ بہت سے ایسے کام ہیں جو انسان کے بس میں نہیں ہو۔ ہیں ہوتے اور ان
کی طاقت سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اس حد سے پرے دعاؤں کے اعجاز کا مضمون شروع ہوتا ہے اور وہ
طاقتیں جو انسان کو میسر نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کو میسر ہیں اس لئے اپنے بندوں کو وہ بعض دفعہ ایسے کاموں
کے لئے کہتا ہے جو بظاہر ناممکن ہیں مگر خدا کی طاقت کے شامل ہونے سے وہ ظاہر ہو جاتے ہیں اور دنیا
سمجھتی ہے کہ یہ خدائی کام تھا جو ایک بندے سے سرزد ہوا مگر انبیاء اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ
ہماری طاقت نہیں ہے یہ اللہ کے حکم سے ایسا ہوا۔ چنانچہ حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جہاں
مردوں کو زندہ کرنے کا ذکر ہے اور معجزے دکھانے کا ذکر ہے وہاں وہ ساتھ ساتھ یہ کہتے ہیں کہ اللہ
کے حکم سے ، اللہ کے حکم سے ، میرا اس میں کوئی دخل نہیں ۔
تو داعی الی اللہ کا کام عام حالات میں آسان دکھائی دیتا ہے۔ مگر نتیجہ پیدا کرنے کے لحاظ
خطبات طاہر جلد اا
145
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
صلى
عروسه
سے بہت مشکل کام ہے کیونکہ دراصل یہ مردے کو زندہ کرنے والا کام ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح کے
مردوں کو زندہ کرنے کے مضمون کے ساتھ اللہ تعالی نے اِذْنِہ کی وضاحت فرمادی اسی طرح
حضرت محمد مصطفے ﷺ کو بھی مردوں کو کو زندہ زندہ کر کر دینے والا قرار دیا ، بیان فرمایا اور یہ وہی مضمون ہے جس
کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کیسے مردوں کو زندہ کرتے تھے ؟ دعوت الی اللہ کے ذریعہ اور جب دعوت
الی اللہ کے ذریعہ مردوں کو زندہ کرتے تھے اور اللہ کے اذن سے ایسا ہوا کرتا تھا ورنہ روحانی مردوں کو
زندہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں ۔ وَسِرَاجًا مُنِيرًا خود تو روشن ہیں ہی لیکن روشن کرنے کی
صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور یہ وہ مضمون ہے جس کا لفظ خاتم سے گہرا تعلق ہے۔ خَاتَمَ
اُس مہر کو کہتے ہیں جس میں کچھ تصویر کندہ ہو یا الفاظ کندہ ہوں اور اس میں یہ صلاحیت ہو کہ وہ جس
چیز پر لگے اس میں اپنی جیسی شکل کے نشان پیدا کر دے، اپنی جیسی شکل کے نقوش پیدا کر دے ۔ پس
صلى الله حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کا خاتمہ قرار دیا جانا آپ کے فیوض کو بند کرنے کی طرف اشارہ
نہیں بلکہ تمام فیوض کے جاری کرنے کی طرف کھلی دلالت ہے یعنی خاتم سے مراد یہ ہے کہ جو
اپنے آثار کو دوسروں میں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ رجولیت کی نشانی ہے، یہ اس بات کی
علامت ہے کہ کوئی شخص نامراد اور لاولد نہیں ہے بلکہ اس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ آگے اپنے جیسے
انسان پیدا کر سکے، اپنے جیسے مرد پیدا کر سکے۔ پس چونکہ آیت خَاتَمَ النَّبِينَ کا پس منظر یہی
بیان ہوا کہ دشمن آپ کو لا ولد کہتے تھے یعنی کسی مرد کا والد نہ ہونے کی وجہ سے گویا آپ کی نسل منقطع
ہونے پر دلالت کرتے ہوئے آپ کے لئے بعض سخت الفاظ استعمال کیا کرتے تھے جن کا قرآن کریم
میں ذکر ہے تو اُس پس منظر میں جب آپ لفظ خاتم کو پڑھتے ہیں تو یہ بات صاف دکھائی
دیتی ہے کہ جو جو الزامات ہیں ، جو جو پس منظر بیان کیا گیا ہے اس سب کی نفی فرمائی جا رہی ہے اور نفی
ان معنوں میں فرمائی جا رہی ہے کہ دنیاوی لحاظ سے اگر چہ بظاہر تو مردوں کا باپ نہیں لیکن اے محمد ! اہم
نے تجھے خاتمہ بنادیا، تجھ میں وہ صفات حسنہ پیدا کیں جو آگے تو دوسروں میں پیدا کر سکتا ہے اور
روحانی میدان کے، تیرے جیسے مرد تجھ سے پیدا ہوں گے اور بکثرت پیدا ہوں گے۔ اسی مضمون کو
دَاعِيًا إِلَى اللهِ میں بیان فرما دیا گیا اور سِرَاجًا منيرا میں بیان فرمایا گیا۔ تو روشن چراغ ہے، ایسا
چراغ جو دوسرے اندھے چراغوں کو بھی روشن کر سکتا ہے اور ایک کی بجائے دو تین چار پانچ
خطبات طاہر جلد اا
146
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء
شمعیں روشن ہوتی چلی جائیں گی اور اس طرح کثرت کے ساتھ تیرا نور دنیا میں پھیل جائے گا۔
اس مضمون کی تائید میں اس سے پہلے جو آیات گزری ہیں وہ بہت بڑی گواہ بن جاتی
ہیں کیونکہ خاتم النبین کی آیت کے معاً بعد خدا تعالیٰ نے یہ نصیحت فرمائی ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرً ا یہ ایک ایسا مضمون بیان ہوا ہے جس کے نتیجہ میں مومنوں
پر واجب ہو گیا ہے کہ اب کثرت سے اللہ کا ذکر کرو۔ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا اور دن رات
خدا تعالیٰ کی تسبیح کرو۔ اس مضمون کا ولادت کے ساتھ تعلق ہے، ایسی ولادت کے ساتھ تعلق ہے جو
بہت عظیم الشان ہوا اور اعجازی رنگ رکھتی ہو اور خاتم النبیین کا مضمون ان دو باتوں کے درمیان بیان
ہوا۔ ایک طرف دشمن کا اعتراض کہ تم جیسے کسی مرد کا باپ نہیں اس طرح بیان فرمادیا گیا کہ اس
اعتراض کی بے حقیقتی کو بھی ساتھ ظاہر کر دیا گیا دشمن کہتا تھا کہ مردوں کا باپ نہیں ۔ خدا تعالیٰ نے اس
کا ذکر اس طرح فرمایا کہ ہاں تم جیسے مردوں کا باپ نہیں اور تم جیسے مردوں کا باپ ہونا عزت کا نہیں
ذلت کا موجب ہے ، رسوائی کا موجب ہے ، نامرادی کا موجب ہے ۔ ایسی ناپاک نسلیں چھوڑ کر
جانے والا جو تمہاری جیسی نسلیں ہوں ہرگز کسی فخر کے لائق نہیں ، کسی فخر کا حقدار نہیں تو دیکھیں اس
اعتراض کو کیسے پیارے رنگ میں بیان فرمایا ۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
(الاحزاب : ۴۱ ) ہاں ہاں یہ درست ہے کہ محمد تم جیسے مردوں کا باپ نہیں ہے۔ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ
اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ ہاں اللہ کا رسول ہے اور رسول پیدا کرنے والا باپ ہے۔ ایسا باپ ہے
جو کثرت سے ایسے انعام یافتہ لوگ پیدا کر سکتا ہے، کرتا رہا ہے اور کرے گا جن کی شان نبوت تک
پہنچتی ہے۔
اسی مضمون کو اگلی آیات میں ایک اور رنگ میں یہ بتانے کے لئے بیان فرما دیا گیا کہ یہاں
عظیم الشان روحانی ولادت کی خوشخبری دی جا رہی ہے۔ ایک تو روحانی لحاظ سے عام پیدائش ہے وہ تو
صلى الله کثرت سے آنحضرت ﷺ نے مُردے زندہ فرمائے ردے زندہ فرمائے اور صحابہ میں نبوت کی شان رکھنے والے بڑے
بڑے عظیم صحابہ صحابہ پیدا ہوئے لیکن اس کے علاوہ کسی مخصوص ولادت کا بھی ذکر ہے۔ چنانچہ اس طرز بیان
کی وضاحت کے لئے میں سورہ آل عمران کی بیالیسویں آیت آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ اس آیت
سے پہلے اللہ تعالی بیان فرما رہا ہے کہ حضرت زکریا نے جب خدا تعالیٰ سے نشان کے طور پر ایک بیٹا
خطبات طاہر جلد اا
147
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
ایسی عمر میں مانگا جبکہ بظاہر بیٹا عطا نہیں ہو سکتا اور انسانی خواص اور صلاحیتیں مضمحل ہو چکی ہوتی ہیں اور
ان میں کسی قسم کی اولاد پیدا کرنے کی استطاعت باقی نہیں رہتی بال سفید ہو گئے ، ہڈیاں گل گئیں، ،
بڑھا پا سر پر چڑھ گیا۔ یہ کیفیت اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہے تو اس کے بعد خدا تعالیٰ نے خوشخبری دی
کہ اللہ تعالیٰ تجھے ایک عظیم بیٹا عطا فرمائے گا۔ اس پر متعجب ہو کر حضرت زکریا نے یہ عرض کیا کہ اے
خدا! اگر یہ بات ہے تو مجھے کوئی نشان عطا کر کس طرح مجھے یقین ہو کہ ایسا ممکن ہے، میں کیا ترکیب
کروں؟ کیا مجھ پر واجب ہے جس کے بعد مجھے تسلی ہو کہ ہاں اس کے نتیجہ میں وہ عظیم الشان بیٹا جو
موعود بیٹا ہے مجھے عطا کیا جائے گا اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ! قَالَ أَيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ
النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمزًا (ال عمران : (۴۲) کہ آئندہ تین دن تو بھی انسان سے کلیہ
تعلق توڑ کر محض خدا کی یاد میں مصروف ہو جا۔ یعنی آئندہ تین دن ایک قسم کا تقبل اختیار کر لے۔ اپنے
ساتھیوں ، دوستوں عزیزوں کسی سے بات نہ کر۔ اشارہ ان سے کہہ دے کہ میرے یہ ایام اللہ کے
لئے خاص ہیں اور میں ان ایام میں تمہیں کسی پہلو سے شامل نہیں کرنا چاہتا ۔ وَاذْكُرُ رَبَّكَ
كَثِيرً ا ( ال عمران (۴۲) اور کثرت سے اللہ کا ذکر کر ۔ وَ سَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ اور رات
دن اس کی تسبیح کر۔
اب دیکھیں بعینہ وہی مضمون ہے جو آیت خاتم النبیین کے معاً بعد بیان فرمایا گیا۔ وہاں
صلى الله
علوس
نبوت کے بند ہونے کی خبر نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کی روحانی نسل میں سے ایک
عظیم الشان نبی کے پیدا ہونے کی خوشخبری دی گئی ہے اور اس مضمون کو یہ دعا ثابت کرتی ہے جو اس
کے معا بعد رکھی گئی کہ یأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا یہ وہی دعا ہے
جو اللہ تعالیٰ نے خود الہاما حضرت زکریا کو سکھائی اور اس بات کے نشان کے طور پر کہ اس دعا کے بعد
یقینا اللہ تعالیٰ پھر رجوع برحمت فرماتا ہے اور روحانی اولا د عطا فرمایا کرتا ہے۔ اسی دُعا کو خاتم النبین کی
آیت کے بعد مومنوں کو کثرت سے کرنے کی ہدایت فرمائی جس کا مطلب یہ ہے۔ کثرت سے خُدا کو
یاد کرو اور دن رات صبح و شام اس کی تسبیح کیا کرو۔ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالی تم پر مزید سلامتیاں بھیجے گا جو
پہلے ہی تم پر درود اور سلام بھیج رہا ہے اور اس کے فرشتے بھی ۔ پس حضرت اقدس محمد مصطفے لے کے
عظیم الشان کوثر کا یہاں ذکر ہے اور میرے نزدیک خاتم کا مضمون اور کوثر کا مضمون دراصل ایک ہی
خطبات طاہر جلد اا
148
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
چیز کے دو نام ہیں ، دو طرز بیان ہیں لیکن بنیادی طور پر بات یہی ہے کہ فیض مصطفے نا پیدا کنار
ہے اس کی حد بندی ممکن نہیں ۔ نہ مراتب کے لحاظ سے حد بندی ممکن ہے، نہ زمانے کے لحاظ سے، نہ
جگہ کے اعتبار سے ، پس وہ کون و مکان اور وقت کی قید سے آزاد اور بالاتر ایک مرتبہ ہے جو ایسا فیض
ہے جو ہر حالت میں پہلوں کو بھی پہنچ سکتا تھا اور پہنچا۔ اس زمانے کے لوگوں کو بھی پہنچ سکتا تھا اور پہنچا
اور آئندہ بھی پہنچتا رہے گا اور یہ فیض ایک عظیم الشان وجود کی صورت میں بھی ظاہر ہونے والا ہے
جسے آنحضرت کا عظیم روحانی فرزند قرار دیا جا سکتا ہے۔
صلى الله
۔
اس تشریح کے بعد اب جو داعی الی اللہ کا مضمون ہے اس کی طرف واپس آتا ہوں۔
آنحضرت ﷺ کا فیض کیسے بنی نوع انسان تک پہنچے اور وسعت پذیر ہواور پھیل جائے ۔ اس مضمون
میں مومنوں نے کیا کام کرنے ہیں۔ ان کا ذکر اس طرح فرمایا گیا کہ پہلے خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کے فرائض کی تعیین فرمادی۔ فرمایا۔ یہ وہ خاتم ہے جس کا فیض ان ذرائع سے دنیا میں
پھیل رہا ہے اور پھیلتا چلا جائے گا اور خاتم کا فیض پھیلانے کے لئے سب سے زیادہ اہم ترین
ذمہ داری خود حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ پر عائد ہوتی تھی تو فرمایا کہ تو اس طرح اس فیض کو عام کر ۔
فرمایا ہم نے تجھے شاہد بنا کر بھیجا ہے، مبشر بنا کر بھیجا ہے، نذیر بنا کر بھیجا ہے۔ یہ پیغام لوگوں کو دے۔
اس کے بغیر تیرے آنے کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا اور وضاحت کرتے ہوئے فرمایا وَدَاعِيًّا إِلَى اللهِ
اور ہم نے تجھے اللہ کی طرف بلانے والا بنا کر بھیجا ہے اور یہ تینوں صفات جو تجھے عطا کی گئی ہیں اسی
مقصد کو پورا کرنے کے ذرائع ہیں۔
صلى الله
صلى الله
خُدا کی طرف بلانے کا ایک ذریعہ شہادت کا بھی ہوتا ہے اور تبشیر بھی ایک ذریعہ ہے اور
اندار بھی ایک ذریعہ ہے اور آنحضرت ﷺ کو یہ سارے ذرائع بڑی شان اور قوت کے ساتھ
عطا فرمائے گئے ۔ پس آج اگر ہم داعی الی اللہ بننا چاہتے ہیں تو اوّل یہ کہ ہر داعی الی اللہ کو مبارک
صلى الله ہو کہ یہ وہ لقب ہے جو خود خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کو عطافرمایا اور اس لقب میں
شامل ہونے کے لئے اپنی توفیق کے مطابق اس میں حصہ پانے کے لئے ہر دعوت الی اللہ کرنے
والا کوشش کرتا ہے اور آنحضرت ﷺ سے ایک گونا مماثلت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کو
دعوت کے لئے کیا کرنا چاہئے فرمایا نگران ہو، نگران سے مراد داروغہ نہیں ہے اس کی وضاحت
خطبات طاہر جلد اا
149
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
خدا تعالی دوسری جگہ فرما چکا ہے۔ نگران سے مراد یہ ہے کہ تمہارے قول ، تمہارے فعل کا حسن،
تمہارے اعمال کی دلکشی لوگوں کے لئے ایک ایسا نمونہ بن جائے کہ وہ ان کے اپنے اعمال پر گواہ بن اپنے اعمال پر
جائے ۔ وہ تمہارے آئینہ میں اپنی شکل دیکھا کریں اور معلوم کر لیا کریں کہ ان میں کیا کیا نقائص ہیں
اور کن کن خوبیوں سے وہ محروم ہیں۔ پس ان معنوں میں ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کو اپنے ماحول
اور اپنے گردو پیش کے لئے اور خود اپنے گھر میں اپنی اولاد کے لئے گواہ بننا ہوگا اور وہ حضرت اقدس
محمد مصطفے ﷺ کی گواہی کے معنوں میں گواہ نہیں ہے، ان معنوں میں گواہی نہیں دے رہا جن معنوں علیه
میں آنحضرت ﷺ کی گواہی کا فیض دنیا کو پہنچا ہے تو اُس حد تک وہ دعوت الی اللہ کے کام کی اہلیت
صلى الله
صلى الله
سے محروم ہوتا جاتا ہے۔
پس اسی لئے میں نے گزشتہ خطبہ میں اپنے روزمرہ کے اعمال کو سنوارنے اور اپنی کمزوریوں
کو دور کرنے کی ہدایت کی تھی اس کا دعوت الی اللہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ آپ کو باہر بھی اور گھر
میں بھی گواہ بننا ہوگا اور آپ کے خوبصورت اعمال دنیا کے لئے آئینہ کے طور پر پیش ہوں جن میں وہ
اپنے چہرے دیکھیں اور آپ کی خوبیوں سے متاثر ہو کر اپنے اندر بھی ویسی خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش
کریں گویا کہ ایک دلکش وجود پیدا ہونا شروع ہو جائے اور یہی ہے جو دراصل خاتمیت کی مہر ہے جو
آپ کے اوپر لگ رہی ہوگی ۔ محمد مصطفے ﷺ کے حُسن کی بے نظیر مہر بالکل ویسی تو نہیں ظاہر ہوا کرتی
لیکن جہاں تک آنحضرت ﷺ کی کوشش کا تعلق ہے آپ نے کامل سچائی کے ساتھ وہ مہر بعینہ اسی
طرح ہر شخص پر لگانے کی کوشش ضرور کی ہے۔
صلى الله
یہ دو باتیں ایسی ہیں جن کو خوب باریکی سے سمجھنا ضروری ہے۔ مہر سچی ہو تو وہ لازماً اپنی تمام
صفات کو دوسرے تک پوری صفائی کے ساتھ منتقل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور مہر کی سچائی اس کی اس
خاصیت سے پرکھی جاتی ہے لیکن دوسری طرف بعض دفعہ مادہ کمزور ہوتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ
بعض کا غذا ایسے ہوتے ہیں جو اچھی بھلی مہر او پر لگاؤ تو وہ اس کے نقوش کو پھیلا دیتے ہیں اور ان کے
اوپر صحیح تصویر ابھرتی نہیں ۔ بعض چکنے کا غذ ہیں ان کے اوپر آپ جتنا چاہیں لکھنے کی کوشش کریں کوئی
نقش بھی نہیں ابھرتا یا ابھرتا ہے تو جلدی مٹ جاتا ہے تو یہ قصور مہر قبول کرنے والے کے قصور
ہیں۔ جہاں تک مہر کی ذات ہے آنحضرت ﷺ کی مہر اپنی ذات میں کامل ہے اور اس مہر کے تین نقوش
صلى الله
خطبات طاہر جلد اا
150
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
ایسے بیان ہوئے ہیں جو ہر داعی الی اللہ کے لئے لازم ہے کہ انہیں اپنائے اور مستقل طور پر ان کو اپنے
او پر مرتسم کرلے اور ایک ان میں سے شَاهِدًا ہے ، ایک ہے مُبَشِّرًا ، اور ایک ہے، نَذِیرًا۔ شاہد
کے متعلق میں پچھلے خطبہ میں بھی بیان کر چکا ہوں اور آج بھی کچھ وضاحت کی ہے۔
مبشر سے متعلق میں خصوصیت سے دعوت الی اللہ کرنے والوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ انبیاء
پہلے خوشخبریاں دیا کرتے ہیں اور ڈرانے کی باری بعد میں آتی ہے۔ اس لئے جہاں بشیر اور نذیر کا ذکر
آیا ہے ، انذار بشارت کے بعد بیان ہوا ہے ، بالکل واضح بات ہے۔ تو پہلے اس کے کہ آپ لوگوں
کو ڈرا کر اپنے سے بھی بھگا دیں اور بد کا دیں ضروری ہے کہ ان کو وہ خوشخبریاں بتائیں جن کے نتیجہ میں
ان کی زندگیاں بدل جائیں گی تکلیفیں دور ہوں گی ان کے مسائل حل ہوں گے، ان کو کچھ حاصل
ہوگا۔ ایسی بات کی طرف ان کو بلائیں جس کے نتیجہ میں ان پر واضح ہو چکا ہو کہ ہمیں ہر قسم کے فوائد
میسر آئیں گے، ہماری دنیا بھی سنورے گی اور ہماری عاقبت بھی سنورے گی۔
پس تبلیغ کے لئے بشیر ہو نا سب سے زیادہ ضروری ہے اور شاہد کے بعد سب سے اول ہے۔
شاہد کا تعلق آپ کی ذات سے ہے۔ آپ اپنی ذات کو چمکائیں اور خوب تر بنائیں یہاں تک کہ آپ
لوگوں کے لئے دلکشی کا موجب بن جائیں تا کہ آپ صحیح معنوں میں شاہد بن سکیں پھر بشارت کی باری
آتی ہے۔ پھر آپ لوگوں کو خوشخبریاں دیں کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو بچانے کے لئے سامان پیدا کر دیئے
ہیں۔ خدا تعالیٰ قریب آگیا ، وہ ظاہر ہو گیا اس کے لئے کسی دوسرے واسطے کی ضرورت نہیں وہ تمہاری
دعا ئیں بھی سنے گا۔ یہ وہ زمانہ ہے جہاں وہ بچوں کی دعا ئیں بھی سنتا ہے۔ اور اس کا فیض عام ہوتا چلا
جارہا ہے ۔ تم اس خدا سے تعلق جوڑو تو تمہیں یہ فائدے ہوں گے ۔ اور ان فوائد کو وہ اپنی شہادت کی
نسبت سے بیان کرے کیونکہ سب سے پہلے اس کا اپنا وجود اس کے سامنے ہے بعض لوگ دوسروں کی
مثالیں دے دے کر خدا کے پیار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مضمون کا بھی فائدہ ہے اور
ضرورت پیش آتی ہے ۔ جو کمی انسان میں ہو وہ کمی دوسروں کی نسبتنا اعلیٰ درجہ کے وجودوں کی مثالوں
سے پوری کی جاسکتی ہے ۔ در حقیقت اسی کا نام شفاعت ہے لیکن اس کی باری بعد میں آئے گی پہلے
اپنے متعلق تو بتائیں کہ میں نے خدا میں کیا دیکھا اور خدا سے کیا پایا۔
پس یہاں آپ کی شہادت سے مبشر کا ایک ایسا تعلق بھی قائم ہوا ہے جس نے شہادت
خطبات طاہر جلد اا
151
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
کا ایک نیا رخ ہمارے سامنے رکھ دیا ۔ آپ کو اس بات کا شاہد بننا ہوگا کہ ہاں ایک زندہ خدا موجود
ہے اور یہ گواہی اپنی ذات میں دینی ہوگی ۔ خدا میں دینی ہوگی ۔ خدا کی ہستی کے سب سے زیادہ قوی ثبوت کے طور پر خود
انبیاء کی ذات خدا کے سامنے پیش کی جاتی ہے دنیا کا کوئی مفکر ، کوئی فلسفی کسی دلیل کے ذریعہ قطعی طور پر
اللہ تعالیٰ کے وجود کو ثابت نہیں کر سکتا جیسا کہ انبیاء کی ذات اپنی ذات میں خدا پر گواہ بن جاتی ہے۔
پس ان معنوں میں شاہد بننے کے لئے وہ خوبیاں جن کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے عمومی خوبیاں ، اخلاقی
خوبیاں ، کمزوریوں سے پاک ہونے کی کوشش یہ ابتدائی قدم ہیں لیکن جب دعوت الی اللہ کے لئے
نکلیں گے تو یہ نصیحت کی گئی ہے کہ دور کے کوئی گواہ ان کے سامنے نہ رکھو، کوئی دور کی شہادتیں پیش نہ
کرو۔ پہلے اپنی شہادت پیش کرو اور بتاؤ کہ میں نے خدا کو کیا دیکھا ہے، میں نے کیا پایا ہے ، مجھ سے
اس نے کیا سلوک کیا ہے، مجھے اس کے قریب ہونے سے کیا فائدے پہنچے ۔ ان معنوں میں اگر آپ
شاہد ہوں گے تو آپ مبشر بھی ہو جائیں گے۔
اگر ان معنوں میں شاہد نہیں ہوں گے تو آپ کی تبشیر بے معنی ہوگی ۔ خود ہر قسم کے
اندھیروں میں بھٹکتے ہوئے مصیبتوں میں مبتلا ، جب سہاروں کی ضرورت ہو تو بے سہارا محسوس کرنے
والے، لوگوں کو خوشخبریاں دے رہے ہوں گے کہ آؤ ایک ایسے خدا کی طرف آؤ جو ہر قسم کی ضرورتیں
پوری کرتا ہے، ہر قسم کے اندھیروں سے نکالتا ہے ہر قسم کے مصائب کو آسانیوں میں بدل دیتا ہے۔ ہر
قسم کے غموں کو خوشیوں میں تبدیل فرماتا ہے ہرقسم کے رنجوں کو دور کرتا ہے، ہر قسم کے فکروں کو
امیدوں میں تبدیل فرما دیتا ہے ، یہ بشارتیں آپ کیسے دیں گے؟ یہ کہہ کر کہ تیرہ سو سال پہلے ایسا
ہوا تھا اور دو ہزار سال پہلے ایسا ہوا اور اس سے پہلے ایسا ہوا تھا یہ باتیں تو پھر کسی کے دل کو لگیں گی
نہیں ۔ اپنی ذات میں ضرور آپ کو کوئی گواہی دینی ہوگی ۔ اور میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر احمدی کو
اللہ تعالیٰ ایسے ذاتی تجارب عطا فرماتا ہے کہ جس کے نتیجہ میں وہ گواہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے
اگر ایک انسان اپنی ذات کو خوب ٹول کر دیکھے تو اُسے خدا کے وجود کی وہ جھلکیاں اپنی ذات میں
دکھائی دینے لگیں گی۔ روز مرہ کی زندگی میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر احمدی کو ایسے تجارب
ہوتے رہتے ہیں جن کے ذریعہ اس کا ایمان تقویت پاتا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ یہ زمانہ خدا کے
ایمان والا زمانہ نہیں رہا۔ اس قدر دہریت کا شہرہ ہے اور اس قدر مادہ پرستی ہے کہ بقول اکبر
خطبات طاہر جلد اا
152
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء
یہ بت پردہ نہیں کرتے ، خُدا ظاہر نہیں ہوتا
کہ یہ بت جو ہیں یہ پردہ نہیں کر رہے، اللہ ظاہر نہیں ہو ریا۔ اُس کے بعد کہتا ہے غنیمت
ہے کہ میں کافر نہیں ہوتا یہ بھی شکر ہے کہ ان باتوں کے ہوتے ہوئے میں ابھی مومن ہوں اور کافر نہیں ہوا تو
زمانہ ایسا ہے کہ جن پر خدا ظاہر نہ ہو جن پر دنیا کے بہت بے نقاب ہو چکے ہوں اور ہوتے چلے جارہے
ہوں ۔ مادہ پرستی اپنی تمام شان اور ظاہری سطحی حسن کے ساتھ ان کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہو تو وہ اگر
ابھی بھی خدا کے قائل ہیں تو یہ اللہ کا احسان ہے نعمت ہے، خدا کا شکر ہے کہ وہ کافر نہیں ہوئے۔
پس اس پہلو سے احمدی اور غیر احمدی میں ایک فرق ہے احمد ی اس لئے کا فرنہیں ہوتا کہ اس
نے خدا کو دیکھا ہے اور دیکھ رہا ہے اور ہر روز خدا اس پر جلوہ گر ہوتا ہے۔ شدید سے شدید مصائب میں
ہر تکلیف اور تنگی کے دور میں احمدی کے لئے خدا تعالیٰ کی دوستی کے نشان ملتے ہیں ۔ اس کی زیارت کی
جھلکیاں وہ دیکھتا ہے اور ہر شخص اپنی توفیق کے مطابق ایسا کرتا ہے یہ نہیں کہ ہر آدمی ولایت کے ایسے
اعلیٰ مقام پر ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو کھلا کھلا صاف عظیم نشانات کے ذریعہ دکھائی دینے لگے مگر حسب
توفیق جتنی کسی کی صلاحیت ہو اس کے مطابق خدا تعالیٰ اس پر ظاہر ہوتا رہتا ہے۔
پس تبلیغ کے لئے ایک زندہ خدا کا اپنی ذات کے آئینہ میں دکھانا بہت ہی ضروری ہے۔ باقی
سب دلائل اُس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور بعد میں آنے والی باتیں ہیں۔ پس مبشر بنیں
اور پھر اُس کے بعد انذار کی باری آئے گی یعنی ڈرانے والی باتیں جن کو پنڈ رکہتے ہیں وہ بتانے کے
لئے بعد کا مضمون ہے۔ بعد کا وقت اس کے لئے مناسب ہے پہلے تبشیر ، پھر ڈرانا۔ اور اس پہلو سے
آپ پھر ان کو آگاہ کریں کہ ان کے معاشرے میں کیا ہورہا ہے۔ کتنے دکھ پھیل رہے ہیں ، دن بدن
مصیبتیں ان کو گھیرتی چلی جارہی ہیں ، ان کے دلوں کے سکون اٹھتے چلے جارہے ہیں ، ان کے گھر بے
چین ہو گئے ہیں اور کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔
آج کل بڑے زور سے انگلستان کے دانشوروں اور سیاستدانوں میں یہ بحث چل رہی ہے
کہ جرم کیوں بڑھ رہا ہے اور ایک پارٹی دوسری پارٹی کو اس کا ذمہ دار قرار دیتی ہے ۔ جو اپوزیشن
والے ہیں وہ حکومت کی پالیسیز پر کہتے ہیں تمہاری وجہ سے تمہاری غلط پالیسیز کی وجہ سے یہ سب
نقصان ہو رہا ہے حالانکہ یہ سب باتیں فرضی ہیں ۔ جرم خدا سے دوری کے نتیجہ میں بڑھتا ہے اور اس کا
خطبات طاہر جلد !!
153
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
اس سے گہرا تعلق ہے یہ ایک Equation ہے جو سائنسی Equation ہے ۔ اس کو کوئی بدل نہیں
سکتا۔ ناممکن ہے کہ کوئی سوسائٹی خدا سے دور جارہی ہو اور دنیا کے کوئی ذرائع اُسے جرائم سے پاک
وصاف کر سکیں ، کوئی دنیا کا قانون ایسا نہیں کر سکتا۔ قانون تو انسانی جسم کی حدود سے باہر تک کام
کرتا ہے اور مجرم کرنے ، نہ کرنے یا اس کے رجحانات کا تعلق انسانی نیتوں سے ہے اور ان خواہشات
سے ہے جنہیں وہ آزاد بھی چھوڑ سکتا ہے اور پابند بھی کر سکتا ہے اور یہ وہ جگہ ہے ، یہ انسان کی وہ
کا ئنات ہے جس تک صرف خدا کی رسائی ہے۔
پس خدا پر ایمان جتنا کمزور ہوگا ، خدا سے تعلق جتنا ہلکا ہوتا چلا جائے گا اسی قدر جرائم نے
لازماً بڑھنا ہے۔ پس اس نسبت سے ان کو سمجھنا چاہئے اور پھر ان معنوں میں بھی یہاں شہادت دینی
چاہئے کہ ہم نے تو خدا سے قریب ہو کر ، ان برائیوں سے نسبتاً پاک ہو کر اس دنیا میں ہی ایک قسم کی
جنت حاصل کر لی ہے۔ ہم غریب بھی ہیں تو ہمیں تسکین قلب نصیب ہے، ہم قربانیاں دیتے ہیں تو
تکلیف کی بجائے لطف محسوس کرتے ہیں تم چار آنے ٹیکس زیادہ دے دو تو ذہنی عذاب میں مبتلا
ہو جاتے ہو۔ ہم ہزاروں روپے دے کر بھی اگر تکلیف محسوس کرتے ہیں تو صرف یہ کہ کاش ہم زیادہ
دے سکتے لیکن اس میں بھی ایک لطف ہے۔ پس ہماری تکلیفوں میں بھی ایک سکینت ہے اس میں بھی
جنت کا مزہ ہے اور تمہارے دنیا کے آراموں میں بھی ایک جہنم ہے۔ یہ ایک ایسا مضمون ہے جو بالکل
سچا ہے ۔ آپ اپنے گردو پیش میں اپنے دوستوں کے حالات پر نظر ڈالیں جتنے بے تکلف ہوتے
جائیں گے اتنا ہی آپ پورے یقین کے ساتھ خود بھی سمجھیں گے اور اُسے بھی سمجھا سکیں گے کہ دنیا کی
لذتوں کی پیروی کے نتیجہ میں ایک قسم کا ہیجان تو مل جاتا ہے لیکن سکینت نہیں ملتی تسکین قلب نصیب
نہیں ہوتا یہ صرف اللہ کی محبت اور اس کے ذکر سے ملتی ہے تو انذار سے یہ مراد نہیں ہے کہ کسی کو کہہ دیں
کہ جاؤ تم جہنمی ہو۔ انذار سے مراد یہ ہے کہ اس کی جہنم اس کو اس طرح دکھائیں کہ آپ اُس کی
تکلیف میں شامل ہوں ، اُس کا دکھ محسوس کرنے والے ہوں اور حضرت محمد مصطفے ﷺ کا انذار بعینہ
اس طرز کا انذار تھا۔ ملاں والا انذار نہیں تھا کہ مانتے ہو تو مانو نہیں تو جاؤ جہنم میں شلوار کا ایک پائنچہ
صلى
عروسه
ٹخنے تک اونچا ہو گیا تو کہہ دیا کہ جاؤ تم جہنمی ہو چکے ہو۔ کوئی سوال کر بیٹھے تو کہہ دیا کہ تم نے سوال ایسا
کیا ہے کہ تم کافر ہو گئے ۔ یہ انذار تو ظالمانہ انذار ہے، جہالت کا انذار ہے، تاریکیوں کی پیدائش ہے،
خطبات طاہر جلد اا
154
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
صلى الله
صلى الله
اس کا نور سے کوئی تعلق نہیں ۔ نور محمد مصطفی عالی علیہ سے اس کا دور ، اس کا دور کا بھی علاقہ نہیں ۔ حضرت اقدس
محمد مصطفے ﷺ کے اندار کا یہ رنگ ہے کہ دوسروں کو ڈراتے ہیں اور ان کے غم میں خود ہلاک ہوتے
چلے جارہے ہیں ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :۴)
اے محمد و سالم تو کیسا انذار کر رہا ہے۔ لوگوں کو ڈرا رہا ہے اور اُن کے لے خوف خوف سے سے ا اپنی جان کو ہلکان کرتا چلا
جا رہا ہے۔ اُن کے دکھ میں خود مبتلا ہو گیا ہے۔ اس رنگ سے ، اس محمد کی طریق سے انذار کریں تو پھر
آپ کے انذار کے نتیجہ میں زندگی پیدا ہوگی ۔ خوف سے لوگ بلک کر دور نہیں بھاگیں گے بلکہ اس
انذار کے باوجود آپ کے قریب آئیں گے ۔ پس مومن کی وہ تبشیر اور مومن کا وہ انذار جو حضرت محمد
مصطفی ﷺ کے داب اور اسلوب اور طریق پر ہو وہ ایسا انذار ہے اور وہ ایسی تبشیر ہے جو لوگوں سلام
کو بڑی شان کے ساتھ اور بڑی قوت کے ساتھ کھینچتے ہیں اور اس طرح دعوت الی اللہ کا حق ادا کرنے
کے اہل بن جاتے ہیں۔
صلى الله
باذنه فرمایا کہ تم جو چاہو کوشش کر لو یہ وہ کھیتی ہے جو پھل دعاؤں کے ذریعہ دے گی محض
ہل چلانے اور محنت کرنے کے نتیجہ میں خود بخود اس میں پھل نہیں لگیں گے کیونکہ یہ مردوں کو زندہ
کرنے والا معاملہ ہے ۔ یہ دنیا کے عام قوانین سے بالا ایک قانون ہے جبکہ ساری دنیا کی توجہ مادہ
پرستی کی طرف ہو اور ان کو ہر قسم کی ظاہری لذتیں میسر ہوں ان کو بظاہر ایک اجاڑ زندگی کی طرف کھینچ
لانا، کامل آزادی کی زندگی سے پابندیوں کی ایک زندگی کی طرف دعوت دینا ، باہر کی آزاد دنیا میں
سانس لینے کی بجائے محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہونے والے قوانین کے زنداں خانے میں داخل ہونے
کی دعوت دینا۔ جہاں صبح شام اٹھتے بیٹھتے ہر قدم پر قدغنیں ہوں گی ۔ ایسی پابندیاں ہوں گی کہ یہ نہیں
کرنا، یہ کرنا ہے اور وہ کرنا ہے تو ایسی زندگی کی طرف دعوت دینا کوئی آسان کام تو نہیں ۔ دعوت آپ
جس طرح چاہیں دے دیں دلوں کو بدلنا آپ کے قبضہ میں نہیں ہے وہ دعا سے حاصل ہوتا ہے۔ تو
باذنہ سے مراد یہ ہے کہ اگر محمد مصطفی اللہ نے خدا کے اذن سے مردے زندہ کئے تھے ، اگر آپ کی
دعوت کو اللہ کے اذن سے پھل لگے تھے تو پھر اے محمد مصطفی ﷺ کے غلامو ! تم جو بہت ادنی مقامات
پر فائز ہو تم اس وہم کا کیڑا بھی اپنے دماغ میں داخل نہ ہونے دینا کہ محض تمہاری کوششوں سے تمہاری
دعوت الی اللہ کامیاب ہو جائے گی بِإِذْنِہ کی طرف نظر رہے اور اللہ سے اذن حاصل کرنے کے
صلى الله
خطبات طاہر جلد !!
لئے دعائیں کرنی ہوں گی ۔
155
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء
ان معنوں میں اگر آپ اگر آپ دعوت کریں اور ان شرطوں کے ساتھ دعوت کریں تو یہ ممکن نہیں ۔
الله
ں ہے
کہ آپ کی دعوت بے اثر اور بے شمر رہ جائے ۔ اور بے تمر رہ جائے ۔ چنانچہ اس کے معاً بعد ایک دوسرا پہلو یہ بیان فرمایا کہ
وَسِرَاجًا مُنِيرًا ۔ تو ایسا چراغ ہے جو اپنی روشنی کو اس طرح دوسروں میں منتقل کرتا ہے کہ وہ بھی
چراغ بن جاتے ہیں یعنی ایسا خاتم ہے جو آگے چھوٹے چھوٹے خاتم پیدا کرتا ہے اور
اگر چہ آنحضرت ﷺ کی خاتمیت بے مثل اور بے نظیر ہے مگر اپنے مرتبے اور اپنے مقام کے لحاظ سے
بے مثل اور بے نظیر ہے اپنی بنیادی صفات کے لحاظ سے بے مثل اور بے نظیر ورنہ خاتمیت رہے ہی نہ۔
خاتمیت کے بے مثل اور بے نظیر ہونے کے دو معنی ہیں ۔ ایک یہ کہ ویسا اور کوئی پیدا نہیں ہوگا۔ ایک یہ
کہ جس صفائی اور شان کے ساتھ آپ کو اپنی صفات دوسروں میں منتقل کرنے کی طاقت بخشی گئی ہے
ویسی کبھی دنیا میں کسی اور کو نصیب نہیں ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔ ان معنوں میں آپ کی خاتمیت بے نظیر ہے
لیکن اگر خاتمیت کے بے نظیر ہونے کا یہ معنی لیا جائے کہ وہ صفات کسی دوسرے میں منتقل ہو ہی نہیں
سکتیں ۔ وہ نقوش کسی قیمت پر آگے کسی اور میں ظاہر نہیں ہوں گے خواہ کتنی مہریں لگا ئیں تو یہ خاتمیت
کے انکار کرنے کے مترادف ہے ، یہ تو خاتمیت کو کالعدم قرار دینے کے مترادف ہے ۔ ایک طرف
مہریں بناتے جائیں اور دوسری طرف مہریں مٹاتے چلے جائیں ۔ ایسا غیر معقول تصور خدا کی طرف
منسوب نہیں کیا جا سکتا ۔ پس ان معنوں میں آپ کو بھی خاتمہ بننا ہوگا اور اپنی صفات کو دوسروں
کی طرف منتقل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہوگی گویا ایسے سراج بننا ہو گا جو آگے چراغ روشن کرسکیں
صلى الله اور یہ بات بہت ہی فصیح و بلیغ مثال کے ذریعہ بیان فرمائی گئی ہے آنحضرت ﷺ جو چراغ روشن
فرماتے تھے وہ چراغ آنحضرت ﷺ کی مثل نہیں بن جایا کرتا تھا۔محمد مصطفی ﷺ کا چراغ بے مثل اور
صلى الله
عروسه
صلى الله
بے نظیر رہا لیکن چراغ کی بنیادی صفات ضرور دوسرے میں منتقل فرما دیا کرتے تھے ۔ پس ان معنوں
میں ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کو اپنے نور کو دوسروں میں منتقل کرنے کی صلاحیت اختیار کرنی ہوگی
اور یہاں دعوت الی اللہ کا ایک بہت ہی اہم نکتہ بیان فرمادیا گیا جس سے غفلت کے نتیجہ میں ہم بہت
سے پھلوں کو ضائع کر دیتے ہیں ۔ جس نے دعوت الی اللہ کی ہے اس کا فرض ہے کہ جس کو خدا کی طرف
بلایا ہے۔ اس کی تربیت بھی کرے اور اس وقت تک مطمئن نہ ہو جب تک اس حد تک مستحکم نہ کر لے
خطبات طاہر جلد !!
156
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
جوا
الله
صلى الله
جس حد تک وہ خودمستحکم ہے۔ اسوقت تک مطمئن نہ ہو جب تک وہ ساری صفات حسنہ جو اس نے
اسلام سے اخذ کی ہیں اُس دوسرے شخص میں جاری کرنے کی کوشش نہ کرلے گویا اپنا Duplicate
پیدا کر لے۔ اپنے جیسا دوسرا وجود پیدا کرے و کرے ور یہاں وہ بے مثل ہونے والا مضمون صادف صادق نہیں آتا
جو آنحضرت ﷺ کے تعلق میں میں نے بیان کیا ہے۔ یہاں یہ ہو سکتا ہے کہ جس کو آپ اپنا نور
عطا کر رہے ہیں وہ چراغ آپ سے بھی زیادہ روشن ہو جائے اور یہی وہ کوشش ہے جو ہر مومن کو کرنی
چاہئے چراغ بنانا آپ کا کام ہے، اپنے نور کو اس میں منتقل کرنے کی کوشش کرنا آپ کا کام ہے اور پھر
یہ بھی دعا کرنی چاہئے اے خدا اگر اس کی صلاحیتیں زیادہ ہیں تو اُسے روشن تر بنادے۔ ایسے احمدی آپ
پیدا کریں گے تو وہ محفوظ احمدی ہیں ان تک شیطان کی رسائی نہیں ہو سکتی ، ان کے ضائع ہونے کا کوئی
خطرہ نہیں ہے، اُس کے گرد آپ نے حصار بنا دی ہے ۔ ان معنوں میں دعوت الی اللہ کے جو پھل ہیں
ہے جو بڑے اور چھوٹے سب برابر کر سکتے ہیں آنحضرت ان کو دوام بخشا جاتا ہے اور یہ وہ کام ہے جو بڑے
کی
خاتمیت کا فیض حاصل کرنا اور شاہد بننا یہ بچوں کے بس کی بھی بات ہے ۔ احمدی بچوں کے متعلق میں
نے کئی دفعہ واقعات سنے ہیں کہ اُن کے ارد گرد کے بچے کیونکہ اُن سے مختلف دکھائی دیتے ہیں اس
لئے جب ماں باپ کبھی سکول جائیں تو ان کے بچوں کے اساتذہ اُن سے واضح طور پر پوچھتے ہیں کہ تم
کیسی تربیت کر رہے ہو۔ تمہارے بچوں کے اخلاق اور عادات ان دنیا کے عام بچوں سے حیرت ت انگیز ا
طور پر بہتر ہیں اور بہت سی جگہ احمدی بچوں کو عملاً داد دینے کے لحاظ سے کلاس کے لئے نمونہ بنا کر پیش کیا
گیا۔ بعض احمدی بچوں نے مجھے خطوں میں لکھا کہ ہماری استانی نے یا استاد نے ہمیں کہا کہ کلاس میں
لیکچر دو کہ تم کیا ہو اور جو تم ہو یہ کس طرح بنے ہو تو شاہد تو وہ بن گئے ۔اس لئے شاہد بننے کے لئے
بڑھاپے کا انتظار نہیں کرنا۔ بچپن سے ہی آپ شاہد بن سکتے ہیں۔ بچپن ہی سے آپ کو شاہد بنانے چاہیں
اور ان معنوں میں آپ کی خاتمیت کا اثر آپ کے بچوں پر پڑنا چاہئے کہ ان میں آنحضرت ﷺ کی
صفات حسنہ کی جھلکیاں دکھائی دینے لگیں اور پھر وہ آگے تبشیر بھی کریں اور انذار بھی کریں۔
صلى الله
جو احمدی طالب علم ایسا کرتے ہیں خدا کے فضل سے اگر وہ دعا گو ہوں اور نیکی ہو تو ان کو
پھل لگتے ہیں اور بالعموم میں نے دیکھا ہے کہ جیسا تبلیغ کرنے والا ہو عموماً اس سے فیض یافتہ نواحمدی
بھی اُس کے اخلاق کی کچھ نہ کچھ جھلکیاں ضرور اخذ کر لیتا ہے۔ اس کی ادائیں ویسی ہی ہو جاتی ہیں۔
خطبات طاہر جلد اا
157
خطبه جمعه ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء
اس کی قلبی کیفیات بھی اسی نہج پر چل پڑتی ہیں ۔ ابھی چند دن ہوئے ایک احمدی لڑکی جو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے نیک اعمال ، نیک فطرت اور اچھا اثر رکھنے والی بچی ہے، کالج میں پڑھتی ہے وہ ایک لڑکی کو
لے کر آئی جسے وہ ایک دفعہ پہلے بھی لے کر آئی تھی۔ وہ ایک انگریز لڑکی ہے۔ جب پچھلی دفعہ وہ مجھے ملی
تو اس نے چند سوالات کئے اور مجھے کہا کہ اسلام میں میری دلچسپی تو صرف اس لڑکی کی وجہ سے ہے۔ یہ
سب سے مختلف ہے۔ اس میں سب سے زیادہ اعلیٰ اخلاق ہیں اور اس کی ذات میں ایک ایسی روحانی
کشش ہے کہ میں فطرتاً اپنے آپ کو اس کی طرف مائل پاتی ہوں اس لئے میں نے تو جو کچھ اثر قبول
کیا ہے اس کی ذات سے کیا ہے۔ اب آگے جب یہ مجھے مسائل بتاتی ہے تو انہیں سمجھنا بھی ضروری
ہے کیونکہ صرف ذات کافی نہیں۔ اس نے شاید چند سوال کئے یا ایک دو کئے اور باقیوں کے متعلق بعد
میں بات کرنے کا فیصلہ ہوا اور وہ بچی چلی گئی ۔ اب جو چند دن پہلے آئی تو اُس نے کہا اس عرصہ میں
میں کافی مطالعہ بھی کر چکی ہوں ۔ مطالعہ تو جاری رہے گا لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میرا دل
یقین سے بھر گیا ہے اور میں بیعت کرنا چاہتی ہوں لیکن خدا کے لئے مجھے رمضان سے پہلے پہلے
مسلمان بنالیں تا کہ میرا رمضان ضائع نہ جائے ۔ میں نے کہا تم ابھی بنو۔ یہ بات جو تم نے کہی ہے
اس کے بعد میں ایک سیکنڈ کے لئے بھی چین محسوس نہیں کروں گا اگر میں تمہیں فوراً اسلام میں با قاعدہ
داخل نہ کرلوں ۔ ملاقاتیں ختم ہونے پر آخر پر اُس نے بیعت کی۔ آخری ملاقات تھی ۔ بیعت کے بعد
مجھے اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ میں نے بے اختیار اُ سے کہا You have made my day اُس نے
بے ساختہ اس کے جواب میں یہ کہا کہ life
میرا دن بنا دیا۔ اُس نے کہا آپ نے تو میری زندگی بنا دی۔ مگر میں دعوت الی اللہ کرنے والوں کو
خوشخبری دیتا ہوں کہ جب وہ کسی کی زندگی بنائیں گے تو خدا ان کی ایک اور زندگی بنادے گا اور یہ ایک
ایسا جاری فیض ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ اس سے محرومی ، زندگی کو ضائع کرنا ہے۔ اس لئے ہر دعوت
الی اللہ کرنے والے کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ دعائیں کرتے ہوئے اس کام کو آگے بڑھائیں۔ اپنے
روحانی پھلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ ان کی لذتوں سے فیضاب ہوں اور آگے اُن کو سراج بنا
دیں ایسا سراج جو اور چراغ روشن کرنے والا سراج بن جائے ۔ آمین
میں نے کہا کہ تم نے and you have made my