لیلة القدر کا انسان کی ساری زندگی سے تعلق ہے۔ لالة لاقدر کی قطعی نشانی یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوئے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کے انفرادی و دور رس معانی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ لیلۃ القدر کا حقیقی نشان ظاہری چمک دمک نہیں بلکہ انسان کے اندر وہ پاک تبدیلی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے نور سے دل کو منور کرتی ہے۔ آخر میں آپ نے سورۃ دخان اور سورۃ العصر کے تناظر میں آخری زمانے کے فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کو استغفار کی مداومت، صبر اور حق پر قائم رہتے ہوئے اس روحانی نور کی حفاظت کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: لیلۃ القدر، رمضان المبارک کا آخری عشرہ، قرآن کریم کے معارف، پاک تبدیلی، استغفار
خطبات طاہر جلد اا
215
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا انسان کی ساری زندگی سے تعلق ہے۔
لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی قطعی نشانی یہ ہےکہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوئے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں :
حمَةٌ وَالْكِتَبِ الْمُبِينِ : إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبْرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا
مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍنْ أَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا
مُرْسِلِينَ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (الدخان ۲-۷)
پھر فرمایا:۔
رمضان ایک دفعہ پھر اپنے اس عشرے میں داخل ہو گیا ہے جس میں رمضان کی راتیں
نسبتاً زیادہ بھیگ جاتی ہیں اور دن بھی بھیگ جاتے ہیں۔ یہ وہ عشرہ ہے جو دعاؤں کی قبولیت کا عشرہ
ہے اگر چہ ہر دن انسان پر دعا کی قبولیت کا دن بن کر چڑھ سکتا ہے اگر اسے سچی توبہ اور استغفار کی
توفیق ملے لیکن یہ وہ دن ہیں جو خصوصیت کے ساتھ قبولیت دعا کے دن کہلاتے ہیں اور یہ وہ راتیں
ہیں جو خصوصیت کے ساتھ قبولیت دعا کی راتیں کہلاتی ہیں کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے
ہمیں یہی خبر دی ہے کہ ان راتوں میں گویا خدا اپنے بندوں کے زیادہ قریب آجاتا ہے۔ ان راتوں
کے ساتھ کچھ خاص تقدیریں وابستہ ہیں اور ان تقدیروں کو اَلْقَدْرِ کے طور پر قرآن کریم نے بیان
خطبات طاہر جلدا
216
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
فرمایا ہے۔ القَدْرِ سے مراد سارا نظام تقدیر بھی ہے اور اس کے اور بھی بہت سے معنی ہیں جن سے
متعلق میں مزید کچھ گفتگو کروں گا۔ مگر یہ وہ راتیں ہیں جن میں انسان کی تقدیر بنائی جاتی ہے اور
انسان اس تقدیر کے بننے کی راہ میں روک بھی بن جاتا ہے اور خود اپنے مقدر کو بگاڑ بھی لیتا ہے اور خدا
تعالی کی طرف سے یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ کس کا مقدر بنا ہے اور کس کا بگڑا ہے۔ ان معنوں میں بھی لیلتہ
القدر کا تعلق ساری انسانی زندگی کے ماحصل سے ہے اور انہی معنوں میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ
خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرِ کہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہزار مہینہ انسان کی اوسط زندگی کو ظاہر کرتا
ہے اور قدر کی ایک رات جس میں انسان کی تقدیر بن جائے وہ اس کی ساری زندگی سے بہتر ہے
کیونکہ اس کی ساری زندگی کی غفلتیں ، اس کے گناہ اس رات دھوئے جا سکتے ہیں اور اگر یہ رات اسے
نصیب نہ ہو تو ساری زندگی باطل ٹھہرتی ہے۔
صلى الله
عروسة ۔
لیلتہ القدر جس کی تلاش کا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے آخری عشرے میں طاق
راتوں میں حکم دیا ہے اس کا ایک تعلق تو فرد کے ساتھ ہے اور ایک معین رات کے ساتھ ہے یعنی ایسی
رات آتی ہے جس میں قبولیت کا ایک خاص لمحہ انسان کو عطا کیا جاتا ہے اور یہ رات ایک معین رات بن
صلى الله
کر آتی ہے اور آخری عشرے میں اکیسویں، تیسویں، پچیسویں ستائیسویں یا انتیسویں رات
لیلۃ القدر ہوسکتی ہے۔ فرمایا اس کو تلاش کرو جس کا مطلب یہ ہے کہ آخری عشرے میں غیر معمولی طور
پر جدو جہد کرو و اور اورا اپنی کمریں کسی لو جیسا حضرت محمد ﷺ سالم کے متعلق حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ
آخری عشرے میں اپنی کمر کس لیا کرتے تھے۔ ( بخاری کتاب الصلوۃ التراویح حدیث نمبر ۱۸۸۴) پہلے بھی
بہت عبادت کرنے والے تھے مگر عبادت کا جوش آخری عشرے میں ظاہر ہوتا تھا اس کی کوئی مثال نہیں،
اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اور تلاش کرو کہ تمہیں بھی نصیب ہو جائے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ رات ہے
تو معین لیکن ہر شخص کے مقدر میں نہیں ہے اور قدر کے ایک معنی یہ بھی اس رات پر صادق آتے ہیں کہ یہ
رات خود بخود ہاتھ بڑھا کر ہر ایک کو نصیب نہیں ہوسکتی بلکہ یہ رات خود فیصلہ کرے گی کہ میں نے کس کا
مقدر بنا اور کس کا مقدر نہیں بننا۔ پس ان معنوں میں افراد کے ساتھ بھی اس کا تعلق ہے۔ ایک معین رات
آتی ہے معین اشخاص کو نصیب ہوتی ہے اور بہت سے ہیں جو بدنصیبی میں محروم رہ جاتے ہیں۔
اس کی پہچان میں نور کی تلاش کی بہت باتیں کی جاتی ہیں اور یہ بیان کیا جاتا ہے کہ روشنی
خطبات طاہر جلدا
217
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
نازل ہو ، آسمان میں بادل ہوں ، چھینٹے پڑیں اور خاص میں اور خاص قسم کی روشنی کا آپ مشاہدہ کریں لیکن حقیقت یہ
ہے کہ یہ مغفرت کی رات ہے، بخشش کی رات ہے اور پاک تبدیلی کی رات ہے، یہ نور ہے جس کو تلاش
کرنا چاہئے اور یہ نور ظاہری طور پر بھی متمثل ہو سکتا ہے اس سے انکار نہیں لیکن یہ دل میں ایک شعلے
کے طور پر گرتا ہے اور جس کے دل پر یہ نور نازل ہو وہ جان لیتا ہے کہ آئندہ اس کی زندگی ایک تبدیل
شدہ زندگی ہے، اس پر ایک انقلاب آچکا ہے پہلی زندگی نہیں رہی اور پہلی زندگی جس کے مقابل پر
ایک رات دکھائی دیتی ہے جس کے آخر پر وہ تو بہ اور قبولیت کی فجر نمودار ہوتی ہے جس کے متعلق
فرمایا گیا کہ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کہ مَطْلَعِ الْفَجْرِ تک یہ رات جاری رہے گی یعنی قدر
کا آخری مقام مَطْلَعِ الْفَجْرِ ہے اور یہ مَطْلَعِ الْفَجْرِ جس کو نصیب ہو جائے گویا اس کو
قدر کی رات مل گئی اگر مطلع فجر نہ ہوا تو اندھیرا تو اس کے مقدر میں رہا لیکن قدر کی رات نصیب نہ
ہوئی۔
لیل اور لیلۃ میں ایک فرق ہے جو مرزوقی نے خصوصیت سے بیان کیا ورنہ بہت سے اہل
لغت یہ کہتے تھے یا کہتے رہے ہیں اب بھی کہتے ہوں گے کہ لیل اور لیلة ایک ہی چیز کے دو نام ہیں
لیکن مرزوقی نے بہت ہی حکمت کی بات ہے۔ مرزوقی نے کہا کہ لیل اور لیلة مشترک معنی بھی رکھتے
ہیں۔ دن کے مقابل پر رات نہار کے مقابل پر لیل ممکن ہے کہ اسی طرح ہم وزن اور ہم معنی ہوں
جیسے یوم کے مقابل میں لیلہ کہا جاتا ہے۔ لیکن مرزوقی نے کہا کہ حقیقت میں جس طرح لیل اور
نهار کا جوڑ ہے اسی طرح یوم اور لیلہ کا جوڑ ہے اور ان دونوں کے اندر مشترک معنی پائے جاتے
ہیں ۔ نہار ایک عام دن کو کہتے ہیں، زمانے کو نہیں کہتے چنانچہ قرآن کریم میں آپ کو کہیں بھی نہ ہار
کا لفظ ایک وسیع زمانے پر اطلاق پاتا ہوا دکھائی نہیں دے گا لیکن یوم کا لفظ قرآن کریم میں ہمیشہ ایک
معین دن سے بہت بڑھ کر ایک پھیلے ہوئے وسیع زمانے کو ظاہر کرنے کے لئے بیان فرمایا گیا چنانچہ
چھ ایام میں زمین و آسمان کی پیدائش یہ ظاہر کرتا کہ بہت وسیع زمانے سے بھی یوم کا تعلق ہے۔ پھر
قرآن کریم میں ایسے یوم کا ذکر فرمایا جو اس شمار کے مطابق جو ہم کرتے ہیں ایک ہزار سال کی مدت
کے برابر ہے۔ پانچ ہزار سال کا دن بھی بتایا گیا اور پچاس ہزار سال کا یوم بھی بیان کیا گیا تو اگر
مرزوقی کی بات درست ہے اور یقینا درست ہے تو لیلہ میں بھی اسی طرح وسعت پائی جائے گی اور
خطبات طاہر جلدا
وسیع زمانہ پایا جائے گا۔
218
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
الله
آنحضرت ﷺ کے پیغام کا اور قرآن کریم کا کسی ایک معین رات سے جو نہ ہار
کے مقابل کی
لیل ہو تعلق نہیں ہے بلکہ ایک ایسی وسیع رات سے تعلق ہے جس کے مقابل پر یوم آتا ہے اور جو وسیع
زمانہ رکھتی ہے۔ افراد کو تو ایک رات کا ایک لمحہ نصیب ہو جائے تو ان کی زندگی بن جاتی ہے اور ان کی
صلى الله
زندگی کا مقصد پورا ہو جاتا۔ را ہو جاتا ہے مگر ر حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا مقصد اس سے بہت زیادہ و
، زیادہ وسیع تھا اس
لئے آپ کے اوپر لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا مضمون اپنی پوری وسعت اور اپنی پوری شان کے ساتھ چسپاں
ہو گا اور ہرگز اسے ایک عام انسان کے اوپر صادق آنے والے لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے مضمون کے
مساوی قرار نہیں دیا جا سکتا یا مشابہ بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ وہ معنی ہیں جن کی طرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ دلائی اور
دکھوں میں
صلى الله فرمایا کہ لیلہ سے مراد حضرت محمد ﷺ کی نسبت سے یہ بنتی ہے کہ سارا زمانہ معصیتوں اور د سلام
کلیہ ڈوب چکا تھا۔ ایسی مصائب کی رات تھی ، ایسی گناہوں کے غیر معمولی طور پر بڑھ کر چھا جانے کی
رات تھی گویا ظلمت ہر جگہ مسلط ہو چکی تھی۔ ان اندھیروں میں محمد مصطفی ﷺ کا نور چمہ کا اور یہ اس رات
اصلى الله
صلى الله
کی فجر تھی یعنی حضرت محمد مصطفی ﷺ پر جو اللہ کا نور نازل ہوا ہے۔ یہ وہ نور ہے جس نے رات کی تقدیر
لى الله
بدلی اور حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ میں محمد مصطفی ﷺ کا طلوع مراد ہے اور اسی کی نسبت سے حضور
صلى
عروسه
اکرم ﷺ کو سورج بیان فرمایا گیا ہے جبکہ دیگر انبیاء کو مختلف القابات ملے ہیں۔ سورج کا لفظ
عروسة ۔
خصوصیت کے ساتھ حضرت محمد مصطفی ماہ کے لئے مقدر فرمایا گیا۔ اور اس میں یعنی خدا کے اس فیصلے صلى الله
میں کہ حمد مصطفی ﷺ کو سورج بیان فرمایا گیا لیلَةُ الْقَدْرِ کے معنی اور فجر کے معنی مضمر ہیں۔ لیل
کبھی نصف دنیا پر آتی ہے کبھی دوسری نصف دنیا پر آتی ہے اور سورج وہ ہے جو دونوں دنیاؤں کی
قسمت بدل دیتا ہے، دونوں دنیاؤں کے اندھیروں کو باطل کر کے دن چڑھا دیتا ہے۔
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جو عالمی انقلاب برپا فرمانا تھا اس کا تعلق زمین کے کسی ایک
خطہ سے نہیں تھا بلکہ تمام کائنات پر جو رات چھا جانی تھی اور چھا چکی تھی۔ چھا جانے کے معنوں پر میں مزید
روشنی ڈالوں گا جو رات چھا چکی تھی اس کا ذکر کرتے ہوئے میں اس مضمون کو شروع کرتا ہوں ۔ وہ ایسی رات
تھی جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) یعنی خشکی
خطبات طاہر جلداا
219
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
صلى الله
اور تری سارے فساد سے بھر گئے تھے اس رات کو قدر کی رات کیوں قرار دیا گیا جو گناہوں اور ظلمات
کے دنیا پر غیر معمولی طور پر چھا جانے اور اس کو مغلوب کرنے کی رات تھی اس لئے کہ قدر کی رات میں
خدا نے آخر اس رات کی سن لی اور اس رات کو دن میں تبدیل کرنے والا سورج چڑھا دیا اور حضرت محمد
مصطفی علی کی فجر ظاہر ہوئی۔ ان معنوں میں آنحضور ﷺ فجر بن کر دنیائے معصیت پر طلوع ہوئے
اور جس نے بھی آنحضور ﷺ کی روشنی کے حصول کے لئے اپنے کواڑ کھولے، اپنے روشندان کھول
دیئے، اپنے دل کے دریچے کھول دیئے ، اس نے آنحضور ﷺ کے نور کو پالیا اور اس کے تمام اندھیرے
روشنیوں میں بدل گئے ، جس نے اس نور کے سامنے آنے سے گریز کیا یا اس نور کی روشنی کے قبول
کرنے میں اپنی ذات کے خلاف خساست سے کام لیا اور کنجوسی سے کام لیا کچھ کونوں پر پر دے ڈال
رکھے اور کچھ حصے اس نور کے لئے پیش کر دیئیان کی حالت ملی جلی سی حالت ہے۔ آنحضور ﷺ کے فیض
سے کسی حد تک فیضیاب ہوئے اور کچھ اندھیرے کونے باقی رکھ دیئے۔ ان سے کیا سلوک ہوگا اس کے
متعلق قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی مغفرت فرمادے، چاہے تو ان کو پکڑلے
ان کا معاملہ محفوظ معاملہ نہیں ہے اور ان کے لئے مقام خوف موجود ہے۔
صلى الله
صلى الله
صلى الله
پس اس مقام خوف کو دور کرنے کے لئے یہ رات آتی ہے جو انفرادی پیغام بن کر آتی ہے۔
امت محمدیہ ﷺ میں بھاری تعداد ایسے انسانوں کی ہے جو مقام خوف پر موجود ہیں۔ آنحضرت ﷺ
کے نور کی پوری طرح قدر نہیں کر سکے، ان کی زندگی کے بہت سے گوشے اندھیرے ہیں، اُن کے
بہت سے اخلاق تاریک اخلاق ہیں اور وہ ان اخلاق کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کے نور کو منعکس نہیں
کرتے بلکہ اپنی ذات کی تاریکیوں کو اخلاق کی شکل میں دنیا پر ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔ پس یہ ایک قسم
کا ایک مجموعہ تضاد بن جاتا ہے۔ کچھ نور ہے جو حضور اکرم ﷺ کی نمائندگی میں ظاہر ہو رہا ہے اور کچھ
اندھیرے ہیں جو اپنی ذات سے پھوٹ رہے ہیں۔ اس کیفیت میں مسلمانوں کی بھاری اکثریت مبتلا
ہے۔ ان کے لئے صبح کیسے نازل ہو گی ، ان کے اندھیرے کس طرح روشنیوں میں تبدیل کئے جائیں
گے۔ اس کے جواب کے طور پر ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ لیلۃ القدر ایک نعمت عطا ہوئی ہے اور
یہ فرمایا گیا ہے کہ تم سارا سال جتنی کوشش کرتے ہو، ساری زندگی جتنی کوشش کرتے ہو اور تم ان
کوششوں کے نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہ جاتے ہو، تمہارے لئے مایوسی کی کوئی بات نہیں ، جس
خطبات طاہر جلداا
220
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
ذات کو میں نے دنیا کے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنے کے لئے بھیجا ہے اس ذات پر جس رات
میں نے یا جن راتوں میں میں نے قرآن کریم کا نزول فرمایا یہ راتیں مجھے اتنی پیاری ہیں کہ اگر ان
راتوں میں اُٹھ کر میرا کوئی بندہ مجھ سے کامل خلوص کے ساتھ بخشش طلب کرے گا اور اپنے پرانے
گناہوں سے تائب ہوتے ہوئے میرے غفران کی چادر میں لپٹنے کے لئے بے چین ہو جائے گا
تو میں اس سے وعدہ کرتا ہوں یہ رات اس کی زندگی کی تمام راتوں اور تمام دنوں سے بہتر ہوگی اور وہ
اپنی زندگی کے مقصود اور مطلوب کو پا جائے گا۔
پس آنحضرت ﷺ کی زندگی کا مقصود اور مطلوب دونوں دنیاؤں کو روشن کرنا اور ہر زمانے
صلى الله
کے لئے روشن کرنا اور ہر زمانے کے لئے روشن کرتے چلے جانا تھا اور افراد کے لئے پیغام یہ تھا کہ وہ
ایسی رات کو تلاش کریں جس سے ان کی ساری زندگی روشن ہوتی چلی جائے ۔ چنانچہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ
کا دور یعنی اس آخری عشرے کا دور ہمارے لئے وہ مبارک رات لے کر آتی ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ
ہم اکثر خاص راتوں میں سے گزرنے کے اس عشرے کی خاص راتوں میں سے لَيْلَةُ الْقَدْرِ کو
تلاش کرتے ہوئے گزرنے کے باوجود پھر واپس اپنی تاریک راتوں میں لوٹ جاتے ہیں ۔ وہ
تاریک راتیں جو ہمارے اپنے گناہوں اور اپنی کمزوریوں کی راتیں ہیں جن کو لیلتہ القدر نہیں کہا گیا جو
صرف راتیں ہی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ قدر کی کوئی خوشخبری نہیں دی گئی۔
پس یہی وہ راتیں ہیں جو قدر کی راتیں ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی تقدیر خیر بھی ظاہر ہوتی ہے
اور تقدیر شر بھی ۔ تقدیر شران بدنصیبوں کے لئے جو ان راتوں سے فائدے اٹھائے بغیر ان سے گزر
جاتے ہیں اور تقدیر خیر ان کے لئے جو ان راتوں میں سے کوئی ایک ایسا لمحہ پا جاتے ہیں جس کی چمک
دمک ، جس کی لماس ان کی ساری زندگی کی تاریکیوں کو روشن کر دیتی ہے۔ پس یہ وہ خاص مبارک راتیں
ہیں جن میں ہم داخل ہو چکے ہیں اور جماعت احمد یہ کو ان کی طرف خصوصیت سے توجہ کرنی چاہئے اور ہم
میں سے ہر شخص کو انفرادی طور پر یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ان راتوں سے گزر کر وہ ایک نیا انسان بن کر
نکلے اور اس کی اپنی تاریک راتیں ہمیشہ کے لئے اُس سے منہ موڑ لیں اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کا
سورج ہمیشہ کے لئے اس پر روشن ہو اُس کے ہر تاریک گوشے کو روشنی میں تبدیل فرمادے۔
علوم
دوسرا معنی جو زمانے کے ساتھ تعلق رکھنے والا جو معنی ہے اس کی تکرار کی طرف قرآن کریم
خطبات طاہر جلداا
221
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
میں اشارہ ہے۔ اس لئے میں نے آج کی تلاوت کے لئے سورۃ قدر کو نہیں چنا بلکہ سورۃ دخان کی ان
آیات کو چنا ہے جن میں لیلۃ القدر کے دوبارہ ظہور کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ اور یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ
آئندہ زمانے کے اندھیروں کو بھی حضرت محمد مصطفی رت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت ثانیہ کے ذریعہ روشنی میں تبدیل
صلى الله
عروسه
صلى الله فرمایا جائے گا اور یہ آنحضرت ﷺ کا ہی فیض ہوگا اور حضور اکرم ﷺ کا ہی نور ہو گا جو دوبارہ آخری
زمانے میں چمکے گا۔
سورۃ دخان میں ان آیات کو رکھنے میں ایک بڑی حکمت ہے۔سورۃ دخان وہ سورۃ ہے جو
اندھیروں سے تعلق رکھتی ہے۔ جس کے متعلق فرمایا گیا کہ دھواں دنیا پر چھا جائے گا اور بڑا مہلک
دھواں ہوگا ۔ مادی لحاظ سے بھی وہ مہلک دھواں ہوگا ۔ اس کی Radiation زندگی کو ہلاک کرنے
والی ہوگی اور روحانی لحاظ سے بھی ایک ایسی تہذیب کا دھواں ہوگا جو ساری دنیا کو روحانی ہلاکتوں میں
مبتلا کر دے گا۔ جس پر اس دھوئیں کا سایہ آیا اس کے لئے روحانی موت کا پیغام بن کر آئے گا اور جس
نے اُس کو قبول کیا اور اُس سے محفوظ نہ رہا اُس کی اُخروی زندگی گویا کہ ہمیشہ کے لئے تباہ و برباد ہوگئی ۔
ایسے موقع پر کوئی خوشخبری بھی تو ہونی چاہئے تھی ، کوئی بچنے کی راہ بھی تجویز ہونی چاہئے تھی ۔
آنحضرت ﷺ نے دجال سے ڈرایا اور سورۃ دخان کے مضمون کو دجال کے ساتھ باندھا اور ہمیں اس
بات کی عقل عطا فرمائی کہ دجال کا زمانہ سورۃ دخان میں بیان ہوا ہے اور اس کے بچنے کے لئے ہمیں
بہت سی نصائح فرمائیں ۔ اُن نصائح میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم دجال کے زمانے سے بچنے کے
لئے سورۃ کہف کی پہلی دس آیات اور آخری دس آیات کی تلاوت کیا کریں کیونکہ ان میں دجال کی کیا
دونوں حیثیتوں کی نشان دہی ہوتی ہے۔ اس کے مذہب کی بھی کھلے کھلے لفظوں میں تعین کی گئی ہے اور
اس کی سائنسی ترقی کا بھی آخری آیات میں ذکر ہے - يُحْسِنُونَ صُنْعًا (الکہف: ۱۰۵) کہہ
کر فرمایا کہ وہ صنعت و حرفت میں اتنی حیرت انگیز ترقی کرے گا کہ وہ خود بڑے فخر سے یہ سمجھا کرے گا
اور سوچا کرے گا کہ دیکھو میں کس شان کا خالق بن گیا ہوں ۔ کیسی کیسی عجیب اور عظیم صنعتیں پیدا کر رہا
ہوں گویا وہ خدا کے مقابل پر خدائی کا دعویدار بھی بن بیٹھے گا۔ ایسے موقع پر دجال کے دوفتنوں سے
بچنے کی طرف اشارہ فرمایا گیا ۔ ایک فتنہ مذہب کا فتنہ ہے یعنی خدا کے ساتھ شریک ٹھہرا لینا اور عاجز
بندہ کو واقعہ خدا کا بیٹا قرار دے دینا اور دوسرا فتنہ ان کی تہذیب اور تمدن اور صنعتوں کے نتیجہ میں
۔
خطبات طاہر جلدا
پھیلنے والے شر کا فتنہ ہے۔
صلى الله
صلى الله
عروسة
صلى الله
222
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
گی۔ اس
پس اس موقع پر ان سے بچنے کے لئے کیا ظہور پذیر ہوگا۔ فرمایا کہ گویا ایک اور لیلۃ القدر جو
محمد مصطفی کی لیلۃ القدر ہے آخری زمانہ میں بھی ظاہر ہو گی اور اُس زمانے کی بھی سنی جائے عروسه
مضمون کو قرآن کریم میں مختلف جگہ پر مختلف رنگ میں بیان کیا گیا ہے ۔ چنانچہ ایک جگہ فرمایا:
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحُتِ
(العصر : ۴۲) یعنی زمانے کی قسم کہ سارا زمانہ گھاٹے میں چلا گیا ہے ۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي
الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا نقشہ ہے لیکن ایک استثنیٰ کے ساتھ ۔ یہ اُس زمانے کی بات ہے جب
محمد مصطفی کے ماننے والے بھی موجود ہوں گے اور اُن کا استثنیٰ فرمایا گیا اس لئے اگر آپ بار یک
نظر سے دیکھیں تو یہ دو مختلف زمانے کی باتیں ہیں ۔ ایک وہ زمانہ ہے جس کے متعلق فرمایا کہ
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ اور وہ زمانہ ہے جبکہ اس فساد کو دور کرنے کے لئے ایک ہی سورج
ظاہر ہوا ہے اور وہ محمد مصطفی ﷺ کا سورج ہے اور اُس کی شعاعوں اور اُس کی روشنی کے نتیجہ میں پھر
نورانی وجود پیدا ہونے شروع ہوئے لیکن جب محمد مصطفی ظاہر نہیں ہوئے جب تک آپ کی فجر
طلوع نہیں ہوئی یہ رات مکمل رات تھی ۔ مگر آخری زمانے کی جس رات کا ذکر سورہ عصر میں فرمایا گیا
اس میں مستثنیٰ ساتھ ہی کر دیا اور اس میں ایک یہ بھی خوشخبری ہے کہ آنحضور ﷺ کے ماننے والوں پر
قیامت تک کوئی ایک ایسا دور نہیں آئے گا جس میں کچھ مومن اور کچھ صالحین ایسے نہ ہوں جن کو خدا
تعالٰی ہلاک ہونے والوں سے مستثنی قرار نہ دے دے۔ لاز ما قیامت تک محمد رسول اللہ ﷺ کا نورکسی
نہ کسی شکل میں ضرور زمین پر جلوہ گر رہے گا اور ایک لمحہ بھی ایسا نہیں آسکتا خواہ سارا زمانہ تاریکیوں میں ا
ڈوب جائے کہ وہ تاریکیاں اس نور کو بھی غرق کر دیں یہ ضرور چمکتا رہے گا اور امید کی کرنیں دنیا کو عطا
کرتا رہے گا۔ پس وَالْعَصْرِ نے جس اندھیری رات کا ذکر فرمایا وہاں لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے مضمون
کو ایک اور رنگ میں بیان فرمایا ہے۔ فرمایا روشنی پوری طرح مٹی نہیں ہے ابھی موجود ہے۔ تم ٹولو اور
دیکھو، اپنے دل کوٹول کے دیکھو اگر تم مومن ہو اور خدا کے پاک رسول محمد مصطفی ﷺ سے وابستہ ہو تو
تم میں سے ہر ایک کے اندر استثناء کے امکانات موجود ہیں اور وہ استثناء کامل اس طرح بنے گا کہ
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ۔ ایسے لوگوں کو مستثنیٰ کیا جائے گا جو صرف آنحضور
صلى الله
صلى الله
خطبات طاہر جلد اا
صلى الله
223
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
پر ایمان ہی نہیں لاتے بلکہ عمل صالح سے اُس ایمان کی تصدیق کرتے ہیں اور ؟ کرتے ہیں اور پھرا کیلے نہیں
رہتے بلکہ اجتماعی کوشش کرتے ہیں۔ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ تو اُن کے
ذریعہ رات کس طرح تبدیل کی جائے گی اور وہ کیسے تبدیل کی جاتی ہے اس مضمون کو بیان فرمایا۔ وہ
ایسے بندے ہوں گے جو گھاٹے والے زمانہ سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن استثناء صرف اُن کی ذات تک
محدود نہیں رہے گا۔ وہ اسی بات پر راضی نہیں رہیں گے کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے مستثنیٰ کر دیا اور ہم ہلاک
ہونے والے نہیں بلکہ اُن کی صفات یہ بیان فرمائیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے والے ہیں،
نیک اعمال کرنے والے ہیں اور ان دونوں باتوں کو اپنی ذات تک محدود رکھنے والے نہیں بلکہ دعوت
الی اللہ کرنے والے ہیں، اپنی خوبیوں کو زمانے میں پھیلانے والے اور اپنی نیکیوں کو دنیا میں بانٹنے
والے ہیں اور اُن کا طریق کیا ہے؟ فرمایا وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ۔ نیک نصیحت اُن کے پیغام پہنچانے
کا ذریعہ ہے۔ کوئی تلوار اُن کے ہاتھ میں نہیں ، کوئی نیزے کی انی اُن کے پاس نہیں ہیں جس سے ڈرا
کر اور سینوں کو چھید کر وہ دلوں میں ایمان داخل کریں ۔ وہ نیک نصیحت کرنے والے لوگ ہیں اور
نیک نصیحت ایسی جو حق کے ساتھ کرتے ہیں ، حق بات کی کرتے ہیں اور حق پر قائم رہتے ہوئے نیک
نصیحت کرتے ہیں اور پھر دنیا خواہ سنے یا نہ سنے مایوس نہیں ہوتے اور اپنی نصیحت پر قائم رہتے ہیں اور
مستحکم رہتے ہیں، ان کے پائے ثبات پر لغزش نہیں آتی ۔ وہ اس بات سے قطع نظر کہ کوئی کیسے ان کی
نصیحت کا جواب دیتا ہے، نیک نصیحت کرتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں ۔ چنانچہ فرمایا
وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ۔ وہ صبر کے ذریعہ نیک نصیحت کرتے ہیں مسلسل کرتے چلے جاتے ہیں۔
کبھی نہیں تھکتے اور پھر دوسروں کو بھی صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ زمانہ بہت سے
دکھوں میں مبتلا ہوگا اور اُن انسانوں کو صبر کی تلقین کرنا اُن کی اُمیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری
ہوگا۔ پس وہ خود بھی خدا کے صابر بندے ہیں ، نیک نصیحت پر صبر کر کے بیٹھ رہتے ہیں ، حق بات کی
نصیحت کرتے ہیں اور وہ لوگ جو بے چین ہوتے ہیں کہ زمانے کا کیا بنے گا اور ان کو بھی صبر کی تلقین
کرتے ہیں اور ان کو بتاتے ہیں کہ یہ وہ نور ہے جو ضائع ہونے کے لئے نہیں آیا ہے، یہ وہ نور ہے جس
کی سرشت میں ناکامی نہیں لکھی گئی۔ یہ لازماً غالب آنے والا نور ہے کیونکہ یہ وہی نور ہے جس کے
متعلق قرآن کریم نے پہلے بیان فرمایا ہے کہ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کہ فجر تولا ز ما طلوع ہوگی اور
خطبات طاہر جلد !!
صلى الله
224
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
محمد مصطفی جن کے وجود سے یہ اندھیری رات ایک قدر کی رات میں تبدیل ہوئی ہے وہ بالآخر
اس روشنی پر منتج ہو جائے گی جسے فجر کی روشنی کہا جاتا ہے جو سارے عالم کو ڈھانپ لیتی ہے اور یہ روشنی
آدھے زمانے کے لئے نہیں رہے گی بلکہ یہ دن دوسری دنیا پر بھی چڑھے گا اور لازماً اس کے نور سے
تمام دنیا استفادہ کرے گی۔ یہ وہ مضمون ہے جو قرآن کریم کی مختلف آیات کے اکٹھے مطالعہ سے
بلا شبہ بڑے واضح طور پر روشن ہوتا ہے۔
یہ جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں اور جن کا سورۃ دخان سے تعلق ہے ان کا آنحضرت اے
کی آخرین میں بعثت سے تعلق ہے جس کی خوشخبری سورہ جمعہ میں دی گئی تھی اور اسی لئے اس
لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے دوبارہ ذکر کو سورہ دخان کے ساتھ وابستہ فرمایا گیا کیونکہ اس سورۃ میں ایک بہت ہی
خطرناک عالمی اندھیرے کا ذکر ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ محمد حمد اور مجد والا خدا ہے۔ وَالْكِتٰبِ
الْمُبِينِ اور اس کھلی کھلی کتاب کی قسم ، اس کھلی کھلی کتاب کی گواہی ہے۔ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي
لَيْلَةٍ مُّبْرَكَةِ کہ ہم نے اس قرآن کو جو صاحب حمد اور صاحب مجد خدا کی طرف سے نازل ہوا
ہے ایک ایسے تاریک زمانہ میں اُتارا ہے جسے برکت دی گئی ہے ۔ تاریک ہوتے ہوئے بھی وہ
برکتوں کا زمانہ ہے کیونکہ تاریک راتوں میں جو روشنی پا جاتا ہے اُس سے بڑھ کر مبارک اور کوئی نہیں
ہو سکتا۔ دن کے ظاہر ہونے پر جو روشنی پاتے ہیں وہ روشنی تو ہر کس و ناکس کو مل جاتی ہے مگر اصل برکتیں
ان لوگوں کے مقدر میں ہوتی ہیں جو اندھیری راتوں میں روشنیاں پا جاتے ہیں تو فرمایا ایک ایسی لمبی
طویل رات کا زمانہ آنے والا ہے جس کے متعلق ہم تمہیں پہلے سے ہی خوشخبری دیتے ہیں کہ اس رات
کے تمام دکھوں کا علاج قرآن کریم میں ہے جو حمید اور مجید خدا کی طرف سے نازل کیا گیا۔ اسی کتاب
کے نزول نے آنحضرت ﷺ کے طفیل دنیا کی اندھیری راتوں کو مبارک راتوں میں تبدیل کر دیا ہے
لیکن یہ مبارک راتیں صرف اُن کے لئے مبارک ہوں گی جو قرآن کریم کی روشنی سے فیض اٹھائیں۔
باقیوں کے لئے تو وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْر کی تقدیر جاری و ساری رہے گی۔
پھر فرمایا۔ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ اب دیکھیں خدا تعالیٰ کا کلام کیسا فصیح و بلیغ ہے۔ لَيْلَةٍ مُّبَرَكَةِ
کے بعد بظاہر یہ آنا چاہئے کہ خوش ہو جاؤ ، مبارک راتوں کا زمانہ آگیا ہے لیکن فرماتا ہے۔ انا كنا
مُنْذِرِينَ ۔ ہم تمہیں ڈرا رہے ہیں ۔ پیغام کو سمجھو ، راتیں راتیں ہی ہیں اور ان کے خطرات اسی
خطبات طاہر جلدا
225
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
طرح ہی ہیں۔ ہم یہ خوشخبری دے رہے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ سے تعلق جوڑ کر تمہاری ظلم کی سام
اندھیری راتیں مبارک راتوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں لیکن تمہیں ضرور کچھ کرنا ہوگا اگر تم کچھ نہیں کرو
گے اور کوشش نہیں کرو گے اور محنت کر کے محمد رسول اللہ ﷺ کے نور سے تعلق نہیں باندھو گے تو پھر
تمہاری راتیں مبارک راتیں نہیں بن سکیں گی تو مُنْذِرِین کہہ کر یہ بات بیان فرمادی اور پھر اگلی
آیت میں فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ میں اسی مضمون کو مزید وضاحت سے بیان
فرمایا۔ چنانچہ فرمایا کہ یہ کیسی راتیں ہیں ۔ یہ کیسا دور ہے جس میں قرآن کریم نازل فرمایا گیا ہے۔ یہ
ایسا دور ہے جس میں فرق کر کے دکھایا گیا ہے ۔ فرمایا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ، يُفْرَقُ کا
مطلب ہے کھول کر بیان کر دیا گیا۔ تشہیر کر دی گئی اور فرق کر کے تمیز کر کے دکھا دیا گیا۔ کس بات
میں؟ اَمْرٍ حَكِيمٍ میں ۔ حکمت والے امر میں یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم کا جوامر
نازل ہوا ہے اس میں ہے اور پھر اَمْرِ کا مطلب تقدیر بھی ہے ہر اہم بات جس کا انسان سے تعلق
ہے امر الہی سے تعلق رکھتی ہے اور امر کا مطلب حکومت بھی ہے۔ پس صاحب حکومت ،صاحب
قدر ، صاحب جلال خدا کی طرف سے جس کے سامنے تمام دنیا بالکل بے اختیار اور بے حیثیت
ہے۔ جس کا اَمْرِ چلتا ہے کسی اور کا أَمْرٍ اُس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ وہ جب اپنا
امد جاری فرماتا ہے تو کوئی صاحب امر رہتا نہیں ہے۔
ہیں
اندھیروں میں ، اپنی جہالتوں میں بسنے والے لوگ بعض دفعہ اپنے آپ کو صاحب امر سمجھتے
۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں تھوڑی دیر کے لئے اَمْرٍ عطا ہوا ہے اب ہم ہی صاحب امر ہے ہیں مگر قرآن
کریم سے پتا چلتا ہے کہ امر صرف خدا کے لئے ہے اور جب خدا اپنا امر اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے
تو سارے امر باطل ہو جاتے ہیں ۔ فرمایا کہ ہم نے فرق کر کے دکھانے والا کلام نازل فرمایا ہے۔
ایسا کلام جس میں ہر ایسے معاملے میں فرق کر کے دکھایا گیا ہے جو صاحب حکمت ہے اور انسان کی
تقدیر سے اس کا تعلق ہے۔ ہر اَمْرٍ حَكِيمٍ کو ہر بدامر سے الگ کر کے دکھایا گیا ہے یہ معنی ہیں
یعنی حکمتوں کے خزانے لٹائے گئے ہیں اور ان میں کوئی بھی کنجوسی نہیں کی گئی۔ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ کا
مطلب یہ ہے کہ انسان کی مصالح اور اس کے فوائد کے لئے جتنی بھی حکمتیں ضروری تھیں ان حکمتوں
سے تعلق میں تمام امور بیان فرما دیئے گئے اور کھول کر فرما دیئے گئے یعنی انسان کی تمام ضرورتیں
خطبات طاہر جلداا
226
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
قرآن کریم نے پوری دیں اور جس انسان کی ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں اس کو کسی رات کا کیا ڈر
رہتا ہے۔ یہی وہ قرآن ہے جو لَيْلَةُ یعنی اندھیروں کے زمانوں کو ایک دائمی روشنی کے زمانے میں
صلى الله
صلى الله
صلى الله
حضور اسی لحاظ سے خدا کا نور کہلائے
تبدیل کرتا ہے اور آنحضرت ﷺ پر یہ کلام نازل ہوا آنحضور
یعنی آپ میں اور کلام میں حقیقہ کوئی فرق نہیں رہا۔ جیسا کلام الہی تھا ویسے آپ بن گئے ۔ جن سانچوں
صلى الله
میں کلام الہی انسان کو ڈھالنا چاہتا ہے حضرت محمد مصطفی یا انہی سانچوں میں ڈھلتے چلے گئے ۔ کلام علیسه
مجسم نور تھا۔ پس حضرت محمد مصطفی یہ بھی مجسم نور ہو گئے اور یہ وہ نور ہے جو لَيْلَةُ الْقَدْرِ کو عروسه
صلى الله
صلى الله ۔
دکھائی دینا چاہئے یعنی محمد مصطفی ﷺ کا نور، کلام الہی کا نور جو در حقیقت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
پس آپ اگر ایک ظاہری چمک کو ایک بجلی کی چمک کولیلۃ القدر سمجھ کر اپنی ذات میں خوش ہوتے
رہیں تو آپ کی مرضی ہے جو چاہیں سوچیں اور جو چاہیں کریں لیکن وہ نور جو دل پر نازل نہیں ہوتا
تو جیسا کہ میں نے کھول کر بیان کیا ہے قرآن کا نور اور محمد مصطفی ﷺ کا نور ہے وہ نو را گر آپ کو
نصیب نہیں ہوتا تو ہزار بجلیاں آپ پر چمکتی رہیں آپ کے لئے یہ روشنی کا پیغام نہیں بلکہ ہلاکت
کا پیغام لے کر آئیں گی آپ کو غلط فہمیوں میں مبتلا کرنے والی ہوں گی ، آپ دھوکوں میں مبتلا ہو
جائیں گے نفس کے اندھیروں میں اور زیادہ ڈوب جائیں گے ۔ آپ سمجھیں گے کہ آپ اہل
اللہ بن گئے ہیں ۔ اس رات ولی بن کر اُبھرے ہیں لیکن اگر دل نے یہ گواہی نہ دی کہ آپ پر
کلام الہی کا نور نازل ہوا ہے ، آپ کے اندر ایک پاک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد مصطفی یا عروسہ سے
آپ کا ایک اٹوٹ رشتہ جوڑ دیا گیا ہے تب تک یہ ظاہری علامتیں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔
ہاں اگر یہ نصیب ہو جائے تو اور پھر بعض اوقات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے پیار اور محبت کے
سلوک کے اظہار کے طور پر یہ ظاہری علامتیں بھی ظاہر فرماتا ہے۔
صلى الله
قادیان میں بچپن کے زمانہ میں مجھے یاد ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی راتوں کی صبح اکثر لوگ
سوال کیا کرتے تھے کہ کچھ ظاہر ہوا لیکن بزرگ صحابہ، عارف باللہ لوگوں سے جب بھی یہ سوال کیا گیا
ہے تو انہوں نے اپنی قلبی کیفیت کو نشان بتایا ہے اور ہمیشہ یہی کہا کرتے تھے کہ اللہ کے فضل کے ساتھ
دل پر جو کیفیت طاری ہوئی ہے وہ ایک انشراح کی کیفیت تھی ، انبساط کی کیفیت تھی ، روحانی سرور کی
کیفیت تھی اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے کچھ ظاہری نظارے ایسے بھی دکھائے جن سے اندرونی
خطبات طاہر جلدا
227
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
کیفیتوں کو مزید تقویت ملی لیکن بچے بعض دفعہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ جی ہم نے لیلۃ القدر دیکھ لی۔
اتفاق سے موسم ایسا تھا کہ رات بجلیاں چمکیں اور روشنی کھڑکی کے راستے کمرے میں داخل ہوئی اور
بچوں نے سمجھ لیا کہ جی ہم نے لیلۃ القدر دیکھ لی ۔ ان کا شغل ٹھیک تھا ، نیکی کی خاطر یہ بچپن کی باتیں
تھیں مگر بڑوں کو بچپن کی یہ باتیں زیب نہیں دیتیں کیونکہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا ساری زندگی سے تعلق
ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے رہیں کہ آپ کو یہ مبارک لمحہ نصیب ہو گیا ہے اور زندگی تاریک ہے تو کتنا بڑا
دھو کہ ہے۔ اس کی قطعی نشانی یہ ہے کہ انسان کے اندر ایک ایسی پاک تبدیلی پیدا ہو کہ اس کا ماضی
اس کے مستقبل سے جدا ہو جائے ۔ اس کے اندر ایک نیا وجود پیدا ہو اور اس وجود کی روشنی پھر
ہمیشہ بڑھتی رہے گی کیونکہ ایک ہی آن میں نہ اُسے کامل طور پر قرآن کریم کا نور نصیب ہوس ہو سکتا
ہے نہ حضرت محمد مصطفی اللہ کے نور سے اس کا کامل تعلق پیدا ہو سکتا ہے۔ پھر یہ کون سا نور ہے
جس کی میں بات کر رہا ہوں ۔ یہ نور قدر کا نور ہے، فیصلے کا نور ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے
آسمان سے ایک فیصلہ اُترتا ہے اور دل کے نور سے تعلق قائم کرنے کے لئے دل کا فیصلہ بنتا
ہے۔ یہ دونور ہیں جو ملائے جاتے ہیں اور یہی وہ نور ہیں جن کو قرآن کریم نُورٌ عَلَى نُورٍ (النور:
۳۶) کہہ کر بیان فرماتا ہے۔ محمد مصطفی ﷺ پر جونور آسمان سے نازل ہوا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے
صلى الله
عل وسام
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دل سے ایک شعلہ چپکا تھا اور ؟ اتھا اور پھر آسمان سے وہ نور اترا جسے محمد مصطفی صلی اللہ کا یا
قرآن کا نور یا خدا کا نور کہا جاتا ہے۔
پس ایسا نور ہر دل سے ایک شعلے کی صورت میں اُٹھنا چاہئے ۔ یہ نو ر اُٹھے گا تو خدا کی طرف
سے وہ نور نازل ہو گا اور یہ تقدیر ہے جو لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی تقدیر سے تعلق رکھنے والی تقدیر ہے جو ہر
انسان پر آسکتی ہے اور اگر وہ چاہے تو ہر انسان کے نصیب میں ہے۔ پس دعاؤں کے وقت اپنے اندر
کوئی ایسی پاک تبدیلی پیدا کرنا جس کے بعد آپ دنیا کے نہ رہیں بلکہ خدا کے ہو جائیں اور پھر خدا
تعالیٰ کی طرف سے قبولیت کی کچھ علامتیں مشاہدہ کرنا جو آپ کے دل کو ہلا کر رکھ دیں اور آپ کی موت
کو زندگی کا ایک نیا پیغام دے دیں۔ وہ موت جو آپ نے خدا کی خاطر قبول کی تھی اُس موت کو زندگی
میں تبدیل کریں اور خدا کی خاطر دنیا سے تعلق کاٹ کر توڑ کر دنیا کی روشنیوں سے منہ موڑ کر جب
آپ نے اپنے لئے ایک قسم کا اندھیرا قبول کیا تو خدا تعالیٰ کا نازل ہونے والا نور اس اندھیرے کو یک
خطبات طاہر جلدا
228
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
دفعہ روشنی میں بدل دیتا ہے۔ یعنی ایسی امید میں تبدیل کر دیتا ہے جس کے بعد آپ کا نور خدا تعالیٰ
کے فضل اور اس کے منشاء کے مطابق تدریجاً بڑھتا رہتا ہے۔ بعضوں میں زیادہ تیز رفتاری سے بڑھتا
ہے، بعضوں میں نسبتاً کم تیز رفتاری سے بڑھتا ہے اور یہ نور انسان کی حفاظت کرتا ہے اور انسان کے
لئے اس حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ وہ استغفار سے کام لے۔ مغفرت کا اس نور کو بچانے اور
سنبھالنے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
حقیقی لَيْلَةُ الْقَدْرِ تو اس کی ہے جس کے پاس یہ نور ہمیشہ کے لئے رہے لیکن بعض
دفعہ ایک انسان کو نور عطا ہوتا ہے اور اپنی غفلت سے اس کو سنبھال نہیں سکتا۔ اسے بچانے کے لئے اس
کو جو کوشش کرنی پڑتی ہے اس کا نام استغفار ہے۔ جیسے بعض دفعہ آپ دیا لے کر چلتی ہوئی ہواؤں میں
نکلیں تو کس طرح آگے ہاتھ رکھ رکھ کر یا عورتیں بعض دفعہ اپنی چادر کے پلو ڈال ڈال کر اس کو بچانے
کی کوشش کرتی ہیں۔ یہی استغفار ہے۔
صلى
استغفار کا مطلب یہ ہے کہ پناہ میں آنا، چھپنا کسی بداثر سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش
کرنا ، اُس سے تعلق توڑنا ۔ پس ہواؤں سے اس طرح اپنے آپ کو بچانا یہ استغفار ہے ۔ ہمیں یہ
خوشخبری تو دی گئی ہے کہ جونور آنحضرت ہی کو عطا ہوا اس کو دنیا کی کوئی آندھی بجھا نہیں سکے گی وہ
ہمیشہ چمکتا رہے گا لیکن ہر شخص کو اس بات کی ضمانت نہیں دی گئی کہ اس کا نور محفوظ رہے گا بلکہ استغفار
کے ذریعہ ہمیں نصیحت فرمائی گئی کہ مسلسل اس نور کی حفاظت کی کوشش کرو۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کا نور لوگوں کی پھونکوں سے بجھایا نہیں سکتا۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا
کیونکہ یہ ہمیشگی کا نور ہے اور خدا اس کی حفاظت فرما رہا ہے لیکن اس ضمانت کے باوجود حضرت
اقدس محمد مصطفی علی بھی ہمیشہ اس نور کی والحانہ حفاظت فرمایا کرتے تھے۔ دن کو بھی استغفار
فرماتے تھے، راتوں کو بھی استغفار کیا کرتے تھے ، زندگی کا ہر لمحہ اس نور کے گرد استغفار کی
صلى الله
عروس
حیطانیں میں قائم کرتا رہتا تھا اور ان کو مضبوط بناتا چلا جاتا تھا اور اونچا کرتا چلا جاتا تھا۔
صلى
پس خدا کی طرف سے اس نور کی حفاظت کا جو وعدہ ہے اس نے آنحضور ﷺ کو غافل نہیں
کیا بلکہ اس کی اور زیادہ قدر کر دی۔ اور زیادہ آپ کی طرف سے اس نور کو قائم دائم رکھنے کے لئے
کوششیں ہوئیں ۔ پس ہم جو کمزور ہیں ہم پر بھی لازم ہے کہ اگر خدا تعالیٰ ہمیں لَيْلَةُ الْقَدْرِ عطا
خطبات طاہر جلدا
229
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
فرمائے اور خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک کو یہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ نصیب ہو تو ہم بھی اس نور کی
حفاظت کریں اور دل و جان سے اس پر نگران رہیں ۔ اپنے نفس کی پھونکیں ہیں جن سے ہمیں ڈرنے
کی زیادہ ضرورت رہتی ہے۔
انفسنا
دشمن کی پھونکیں بے حقیقت اور بے معنی ہیں لیکن نفس کی پھونکیں زیادہ خطرناک ہیں ۔ وہ
اس نور کو بجھانے کی زیادہ صلاحیت ر کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس لئے یہ دعا بھی سکھ یہ دعا بھی سکھائی گئی من من شرور انفسنا
ومـن سـيـات اعــمـا لنا ( ترندی کتاب النکاح حدیث نمبر : ۱۰۲۳) کہ اے خدا ہم تجھ سے من شرور
اپنے نفس کے شرور سے پناہ مانگتے ہیں۔ و من سیات اعمالنا اور اپنے اعما اور اپنے اعمال کی بدیوں
سے ۔ یہ سب سے زیادہ خطرناک حملہ ہے جو انسان پر ہو سکتا ہے اور وہ شیطان اس نور کے بجھانے
کے درپے ہوتا ہے جو انسان کے رگ وریشے میں موجود ہے اور یہ اس انسان کی تفصیل بیان فرمائی گئی
ہے۔شرور انفسنا ومن سیات اعمالنا ۔ ہمارے اندر دبے ہوئے کچھ شرور ہیں اور شر کا بھی
شعلے سے ایک تعلق ہے لیکن یہ شیطانی شعلہ ہے ۔ یہ خدا کے نور کو بجھانے کے لئے کوشش کرنے والا
شعلہ ہے۔ اور اس کے مقابل پر جو آسمانی نور ہے اس کو نو ر کہا گیا ہے نادر نہیں فرمایا گیا۔
صلى الله
ی علی کے نور کے ساتھ
پس دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان کے اس آخری عشرے میں اس
حالت میں داخل فرمائے کہ ہم میں کثرت سے لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی زیارت کرنے والے پیدا ہوں،
ایسے خوش نصیب پیدا ہوں جن کو خدا تعالیٰ خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآن ! ر آن اور محمد مصطفی اعلا
ایک دائمی تعلق عطا ہو اور وہ تعلق ان کی سابقہ زندگی کے تمام اندھیروں کو روشنی میں بدل دے۔ ایسے
لوگ اگر پیدا ہوں گے تو پھر زمانے کی تقدیریں ان سے وابستہ ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کا سورہ عصر
میں ذکر فرمایا گیا۔ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ ۔ ہم زمانے کی قسم کھاتے ہیں ۔ سارا
زمانہ اس بات پر گواہ ہے کہ انسان بحیثیت انسان گھاٹے میں چلا گیا۔ مشرق بھی گھاٹے میں چلی گئی،
مغرب بھی گھاٹے میں چلی گئی ۔ شمال اور جنوب بھی ، کالے اور گورے اور زرد اور سرخ تمام قو میں اس
وقت گھاٹے کی حالت میں ہیں۔ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ۔ ہاں خدا کے
پاک رسول محمد مصطفی ﷺ کے شیروں کے، وہ مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے
حقیقی معنوں میں حضرت رسول اکرم ﷺ کو قبول کیا اور آپ پر ایمان لائے اور اس کے نتیجہ میں آپ
صلى الله
علوسه
-
خطبات طاہر جلدا
230
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۹۲ء
کے اعمال میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوئیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حق کے ساتھ اور صبر کے ساتھ زمانے کی
تقدیر بدلنے کی کوشش کرتے کرتے رہیں ، گے اور یہ وہ قدر ہے جو آپ کو عطا کی گئی ۔ اے جماعت احمد احمد ب یہ اس
قدر کی رات کی قدر کرو تم نے وہ صبح طلوع کرنی ہے جونور مصطفی ﷺ کی ہوگی تم نے وہ صبح طلوع کرنی ہے تم نے صبح کرنی ہے
صلى الله
جو نور فرقان کی صبح ہو گی لیکن دعاؤں عاجزی اور انکساری کے ساتھ صبر کے ساتھ اور حق کے ساتھ مستقل
مزاجی کے ساتھ یہ جد و جہد کرتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ کیا تمہیں خود یہ صبح نصیب ہوگئی ہے کہ نہیں اگر
تمہیں یہ صبح نصیب ہو گئی ہے تو یاد رکھو کہ دنیا کی تقدیر بھی روشن ہو جائے گی اور اگر تمہیں یہ صبح نصیب نہیں
ہوئی تو کس روشنی سے دنیا کی تقدیر بدلو گے؟