جہاد اکبر یعنی تربیت کے جہاد کا معیار بلند کریں اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ ہود کی آیات کے حوالے سے بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کرتا جب تک اس میں لوگ مخلصانہ اصلاح میں مصروف ہوں۔ آپ نے واضح فرمایا کہ بیرونی اصلاح سے پہلے اندرونی تربیت ضروری ہے اور جماعت احمدیہ میں برائیوں کے تدارک کے لیے دنیا بھر میں اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت فرمائی۔ نیز قرآن کریم کی روشنی میں تاریخ کے اس پہلو پر روشنی ڈالی کہ ظاہری بے سروسامانی کے باوجود سچے مصلحین ہی بالآخر زمین کے وارث بنائے جاتے ہیں۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، سورۃ ہود، مصلحین کا کردار، اصلاحی کمیٹیاں، وراثت زمین
خطبات طاہر جلد اا
305
خطبه جمعه یکم مئی ۱۹۹۲ء
جہادا کبر یعنی تربیت کے جہاد کا معیار بلند کریں
اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان
( خطبه جمعه فرموده یکم مئی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ وَلَوْ
شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ
إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَشَنَّ
جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ
الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ
وَذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ (هود: ۱۱۸ تا ۱۲۱)
پھر فرمایا :۔
جن آیات کریمہ کی دو جمعہ پہلے تلاوت کی گئی تھی انہی کا مضمون جاری ہے آج جس آیت
سے میں نے یہ مضمون شروع کیا ہے وہ ہے وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ
أَهْلُهَا مُصْلِحُونَ کہ خدا ہر گز ایسا نہیں کرتا کہ کسی بستی والوں کو بظلم ظلم کی رو سے ہلاک کر
دے وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ جبکہ اس کے رہنے والے اصلاح میں مصروف ہوں۔ أَهْلُهَا کا
ایک معنی تو ” عام رہنے والے ہے یہاں اَهْلُهَا سے مراد ہے وہ جو بستی کا حق ادا کرنے والے
خطبات طاہر جلداا
306
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
لوگ ہیں جو اس بستی کے اہل ہیں اور وہ تھوڑی تعداد میں ہوا کرتے ہیں، قرآن کریم کی کسی آیت پر
اگر صحیح غور کرنا ہو تو اس کے سیاق و سباق کے ساتھ اس آیت کو دیکھا جائے تو پھر اصل مضمون ظاہر ہوتا
ہے۔ یہ تمام آیات بتا رہی ہیں کہ بہت تھوڑے ہیں جو حق کو پانے والے ہیں، بہت تھوڑے ہیں جن کو
نیکی کی توفیق ملتی ہے اور اکثر ایسے ہیں جو ضائع چلے جاتے ہیں۔ پس آٹھٹھا سے ساری بستی کے
اہل مراد نہیں ہیں بلکہ وہ جو بستی کے اہل کہلانے کا حق رکھتے ہیں اور انکی تعریف یہ ہے کہ وہ اصلاح
میں مصروف رہتے ہیں ۔
جہاں تک خدا تعالیٰ کی طرف ظلم کے منسوخ ہونے کا تعلق ہے یہ ظلم کے معانی کے اس
طرح منافی ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف ظلم منسوب ہو کیونکہ ظلم عدل کے فقدان کو کہتے
ور اندھیروں کو کہتے ہیں۔ ہر قسم کی تاریکی ظلم کے تابع ہے ہر قسم کی نا انصافی ظلم کے تابع ہے۔ تو
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ جو نور کا منبع ہو اور جس سے عدل کے میزان نکلیں، جو عدل کے سلیقے دنیا کو
سکھائے، جس کی ساری کائنات عدل کی ایک جیتی جاگتی تصویر بنی رہے اس کی طرف ظلم منسوب
ہو سکے۔ اس لئے جب بھی قوموں کی ہلاکت کے فیصلے کئے جاتے ہیں تو لازما ان قوموں کی کمزوریوں
کے نتیجہ میں ، ان کی خرابیوں کے نتیجہ میں ہلاکت کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور جن کو بچایا جاتا ہے ان کو بھی
عدل کے پیمانوں سے نہیں بلکہ رحم کے پیمانوں سے بچایا جاتا ہے۔ یہ وہ مضمون ہے جس کو خوب اچھی
طرح سے سمجھنا چاہئے ۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے واقعہ میں جبکہ فرشتوں نے آپ کو حضرت لوط کی قوم
کی ہلاکت کی خبر دی۔ یہ خدا تعالی سے آپ کی گفتگو اور مناجات کا ذکر ہے فرشتوں سے انہوں نے بحث
کی اور مراد یہ تھی کہ خدا تعالیٰ تک یہ بات پہنچے اور اللہ تعالیٰ اپنے فیصلے میں تبدیلی فرمائے ۔ اس کا تفصیلی
ذکر بائبل میں ملتا ہے۔ بارہا پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ حضرت ابراہیم کی یہ کوشش تھی کہ خدا تعالیٰ چند
نیکوں کے بدلے ساری قوم کو معاف فرمادے۔ چنانچہ فرشتوں سے لمبی بحث چلی ہے یہاں تک کہ آخر
پر آکر حضرت ابراہیم نے یہ کہا کہ اچھا یہ بتاؤ کہ اگر وہاں دس نیک ہوں تب بھی خدا اس قوم کو ہلاک کر
دے گا تو فرشتوں نے کہا دس نیک ہوں تب بھی ہلاک نہیں کرے گا۔ حضرت ابراہیم نے پھر اپنا ہاتھ
اُٹھا لیا کہ ایسی بد نصیب قوم جہاں دس بھی نیک نہ ہوں ان کے لئے اسقدر بحث کرنا اور
خطبات طاہر جلداا
307
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
مناجات کرنا بالکل بے فائدہ اور ناحق ہے۔ پس جہاں جہاں مُصْلِحُونَ کا ذکر ہے بظاہر یہ معلوم
ہوتا ہے کہ ساری بستی اگر اصلاح کرنے والی ہو تو اس کو اللہ ہلاک نہیں کرتا لیکن ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔
بستی میں جو اہلیت رکھنے والے لوگ ہیں ( اہل سے مراد باشندے ہیں مگر اہل کا ایک اور معنی بھی ہے
کہ جو اہل کہلانے کے مستحق ہیں) وہ گنتی کے چند افراد ہوں وہ اگر کوشش میں مصروف ہوں اور ان کی
اتنی تعداد ہو کہ اس نتیجہ میں قوم کی زندگی کے امکانات پیدا ہو جائیں تو جب تک ان کی کوشش کا نتیجہ
نہیں نکلتا اس وقت تک اللہ تعالیٰ ان کو موقع دیتا چلا جاتا ہے اور اس حالت میں قوم کو ہلاک نہیں کرتا کہ
مُصْلِحُونَ اپنی کوششوں میں مصروف ہوں۔
پس اس آیت کو آپ دوبارہ دیکھیں تو آپ کو پتا لگے گا کہ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ
میں اصلاح کی ایک جاری کوشش کا ذکر ہے ، وہ اصلاح میں مصروف لوگ ہیں جو اپنے کام میں لگے
چلے جاتے ہیں اور حتی المقدور کوشش کرتے چلے جاتے ہیں جب تک ان کو پورا موقع عطا نہیں کر دیا
جاتا جب تک ان کی کوششوں کا آخری نتیجہ نہیں نکلتا اس وقت تک قوم کو ہلاک نہیں کیا جاتا ۔ آخری بنا نتیجہ
نکلنے کی دو صورتیں ہیں ایک تو یہ ہے کہ ان کی اصلاح کے نتیجہ میں کچھ لوگ اصلاح کے اثر کے نیچے
اپنے آپ کو درست کرنے لگ جاتے ہیں، ان کے اعمال اچھے ہو جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فرمان کی
اطاعت شروع کر دیتے ہیں خواہ جزوی ہو خواہ کلی ہو نیکی کی بات کا نیک رد عمل دکھانا یہ نتیجہ ہے۔
ضروری نہیں کہ وہ فوری طور پر ایمان لے آئیں ایمان لانے کا مسئلہ بعض دفعہ دیر میں طے ہوتا
ہے۔ اگر اصلاح کی طرف کوئی توجہ شروع کر دے تو بالآخر لاز ماوہ ایمان پر منتج ہوتا ہے۔ ایسا شخص جو
نیک باتوں کا مثبت جواب دینے لگتا ہے ، شرافت کے ساتھ اور تقویٰ کے ساتھ نیک نصیحت کو قبول کرتا
ہے وہ بالآخر ایمان دار بن جاتا ہے اور اس کا انجام نیکوں کے ساتھ ہوتا ہے اسی لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار ( در مشین: ۱۳۷)
جس کے اندر نیکی کے آثار ہوں اس نے لازماً یہیں آ کر مرنا ہے، اس کو خدا تعالیٰ ضائع
نہیں فرمائے گا۔ پس وہ قومیں جن میں خرابیاں کثرت سے پھیل رہی ہوں اگر ان میں مصلحین پیدا ہو
جائیں اور ان کی کوششوں کا نیک اثر ظاہر ہونا شروع ہو جائے تو ان قوموں کی آزمائش کو خدا تعالیٰ ان
خطبات طاہر جلد !!
308
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
معنوں میں لمبا کر دیتا ہے کہ مصلحین کو خوب موقع دیتا ہے اور قوم کو بھی خوب موقع دیتا ہے کہ صورتحال
سے فائدہ اُٹھا کر اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کریں۔
پس کسی قوم کو بچانا ہو تو محض دُعا ئیں کام نہیں آئیں گی۔ دعاؤں کے ساتھ تدبیر کا ایک
مضمون ہے جو ساتھ کے ساتھ چلتا ہے اور ضروری ہے کہ تدبیر کو اس کی انتہاء تک پہنچایا جائے ۔اس
کے ساتھ پھر دُعاؤں کو بھی انتہاء تک پہنچایا جائے ۔ یہ دونوں قوتیں ایسی ہیں جو مل کر یقیناً قوموں کی
کایا پلٹ سکتی ہیں۔ یہ ایسی قوی طاقتیں ہیں کہ جس کے نتیجہ میں پھر قوموں کی تقدیر میں بدلتی
ہیں۔ مردے زندہ ہو جاتے ہیں۔ حیرت انگیز روحانی انقلاب بر پا ہوتے ہیں۔
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانہ میں اس آیت کا زندہ نقشہ اس شان سے دکھائی دیا
اعلي
صلى الله
ہے کہ اس سے پہلے کبھی نظر نہیں آیا تھا۔ نہ آئندہ کبھی نظر آ سکتا ہے۔ آنحضور ﷺ نے کوششوں کو انتہاء
۔
تک پہنچا دیا اور دعاؤں کو بھی انتہاء تک پہنچا دیا اس کے نتیجہ میں دیکھتے دیکھتے مردہ بستیاں زندہ ہونی
شروع ہوئیں اور ساری قوم کی کایا پلٹ گئی اور حیرت انگیز روحانی انقلاب برپا ہوا جس کا اثر پھر
صدیوں تک جاری رہا ہے۔ آج بھی اس کا فیض دنیا میں جاری وساری ہے اگر چہ اس شان کے ساتھ
وہ فیض دکھائی نہیں دیتا۔ امت مسلمہ گر کر خواہ کسی بھی گراوٹ کے مقام تک پہنچ گئی ہو آنحضرت یا اے
کی تعلیم کی پیروی اور دعاؤں کی برکت سے اپنے مقابل پر دوسری امتوں کی نسبت ان کے دلوں
میں کم شقاوت ہے۔ ان میں نیکی کا جو پانی ہے وہ بہت گہر انچے نہیں گیا۔ تھوڑا سا کھودنے سے پھوٹ
پڑتا ہے اور بڑی بھاری تعداد ایسی ہے جو فطرتاً نیک ہے اور اس کے نتیجہ میں اگر ان پر کوشش کی جائے
تو باقی قوموں کی نسبت ان پر کوشش کرنا زیادہ مفید ہے پس خصوصیت سے وہ احمدی جو پاکستان
میں ہونے والے لمبے مظالم سے بہت دکھی ہیں اور بعض دفعہ بد دعا کی طرف مائل ہوتے ہیں اور بعض
دفعہ یہ فیصلے کر دیتے ہیں کہ بس یہ قوم گئی ان کو میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ اصلاح کی کوششوں کو انتہاء تک
پہنچانا ضروری ہے اور جیسا کہ اس سے پہلے مضمون گزر چکا ہے یہ چیز صبر کے سوا ممکن نہیں ہے۔ صبر کا
مطلب ہے کہ کسی موقع پر بھی اُمید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ اپنے اوپر تکلیف لے لیں دوسرے
کی تکلیف کی تمنا نہ کریں اور ظالم کے لئے بھی بد دُعا میں جلدی نہ کریں ۔ صبر کے ساتھ اگر وہ اصلاح
کی کوشش کریں گے تو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی امت میں بہت گہری خوبیاں موجود
صلى الله
خطبات طاہر جلدا
309
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
ہیں۔ ان کی بدیاں نسبتا سطحی ہیں چنانچہ ہر بڑے ابتلاء کے وقت مسلمانوں کی خوبیاں بہت جلد چمک
کر باہر نکلتی ہیں اور حیرت انگیز قربانیاں یہ اللہ اور اس کے رسول کے نام پر کرنے کے لئے تیار رہتے
ہیں صرف مصیبت یہ ہے کہ ان کی لیڈرشپ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ایک لیڈرشپ نازل
فرمائی حضرت امام مہدی اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ظہور اسی بات کی علامت تھی کہ تمہارا بدن
گندہ نہیں ہے اسی بدن پر نیا سر لگایا جائے گا اور وہ سر ہے جو خدا سے روشنی پائے گا اس لئے سر بدلنے
کی ضرورت ہے بدن بدلنے کی ضرورت نہیں سر خود بخود اس بدن کی اصلاح کرلے گا جو اس کے ساتھ
وابستہ ہو جائے لیکن جو بدن سر سے وابستہ نہ ہونا چاہے اس کا تو کوئی علاج نہیں۔
یہ مثال میں ضمناً اس لئے پیش کر رہا ہوں کہ آپ اصلاح کی حکمتوں کو سمجھیں۔ اللہ تعالیٰ نے
امت محمدیہ میں مصلح بھیجا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس بدن میں اصلاح کی صلاح صلاحیتیں موجود ہیں اور
ان سے پوری طرح استفادہ کرنا چاہئے اور اس معاملہ میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا اور اُمید کا دامن
نہیں چھوڑنا ۔ دعا کرتے چلے جائیں اور اصلاح کرتے چلے جائیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے
نتیجہ میں اگر ایک قوم کی ظاہر ا ہلاکت مقدر بھی ہو چکی ہو تو وہ ظاہری ہلاکت کی تقدیر تبدیل ہو جائے گی
یہی حال دوسری دنیا کا ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ صرف مسلمانوں کو بچایا جائے گا مراد یہ ہے کہ جو بھی نیکی
کی طرف قدم اٹھانے کی کوشش کرے گا لبیک کہے گا اس کو بچایا جاسکتا ہے پس جس جس ملک میں کوئی
احمدی موجود ہے اس کا اپنے ملک سے وفا کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں بھی اصلاح کی کوشش شروع کر دے۔
کچھ عرصہ قبل میں نے اندرونی اصلاح کے لئے پاکستان میں کچھ اصلاحی کمیٹیاں بنائیں
کچھ ہندوستان میں اصلاحی کمیٹیاں بنائیں اور مقصد یہ تھا کہ وہ نو جوان مرد ہوں یا عورتیں جو بُری
تہذیب کے اثر سے ضائع ہو رہے ہیں ، بداثرات کو قبول کر رہے ہیں۔ کوئی Drug کا Addict
ہو رہا ہے، کوئی کسی اور برائی میں مبتلا ہو رہا ہے۔ جب سارا معاشرہ گندہ ہو تو اس معاشرے میں ڈوبے
ہوئے کپڑے کا کلیۃ اس اثر سے الگ رہنا اور اس اثر کو ہمیشہ رد کرتے چلے جانا بہت مشکل کام ہے۔
اس کے لئے بڑی جدو جہد کی ضرورت ہے اور اندرونی طور پر ایک نظام ہونا چاہئے جو مقابلہ کرے۔
اس غرض سے میں نے اصلاحی کمیٹیاں بنائیں کہ وہ جماعت احمدیہ کے کمزوروں پر نظر رکھ کر پیشتر اس
سے کہ وہ اثر کو قبول کر لیں آثار دیکھ کر ان کی اصلاح کی کوشش شروع کر دیں ۔ اس سے پہلے غلطی سے
خطبات طاہر جلداا
310
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
یہ رجحان پیدا ہو رہا تھا کہ جو شخص کسی برائی میں اتنا بڑھ جائے کہ اس کے خلاف آپریشن کا ، جراحی کا
فیصلہ کرنا پڑے اس کا معاملہ زیر نظر لایا جائے اور پھر یہ کہا جائے کہ مجبوری ہوگئی ہے اب اس کو کاٹ کر
پھینکا جائے ۔ یہ بات اس آیت کے منافی ہے کاٹ کر پھینکنے کا عمل تو دراصل خدا کی طرف سے فیصلہ
ہوتا ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب خدا فیصلہ کرتا ہے کہ یہ قوم بگڑ کر ضائع ہو چکی ہے اس وقت دنیا کی
کوئی طاقت اس عمل کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔ ہمارا کام مُصْلِحُونَ کا ہے۔ یعنی یہ کوشش کرتے
چلے جانا کہ کوئی بھی کاٹ کر نہ پھینکا جائے تو ہماری کوشش تو اس سے بہت پہلے شروع ہونی چاہئے
بجائے اس کے کہ یہ انتظار کرتے رہیں کہ کوئی شخص بیماری کی انتہا تک پہنچ جائے تو کہا جائے کہ بس
اب یہ گیا اب اس کو دفن کر دو۔
ان کمیٹیوں سے متعلق میرا پروگرام یہ ہے کہ ساری دنیا میں ان کمیٹیوں کو رائج کرنا چاہئے
انگلستان میں بھی ، امریکہ میں بھی یورپ کے اور مشرق کے تمام ممالک میں بھی کیونکہ بیرونی اصلاح
سے پہلے اندرونی اصلاح کی ضرورت ہے اگر اندرونی اصلاح کا معیار بلند ہوگا تو جماعت بیرونی
اصلاح کے لائق ہو گی اگر اندرونی اصلاح کا معیار بلند نہیں ہو گا تو باہر سے بُرائیاں آپ کے اندر
سرایت کرنے لگ جائیں گی بجائے اس کے کہ آپ دوسروں کی بُرائیاں دور کریں آپ ان کی بُرائیوں
کا شکار ہو جائیں گے اس لئے میں مُصْلِحُونَ کا صرف یہ معانی نہیں سمجھتا کہ غیروں کی اصلاح
-
کرو۔ مُصْلِحُونَ کا جو عمل ہے وہ دونوں صورتوں میں جاری وساری ہے دونوں ہی جہاد ہیں ۔
تربیت کا جہاد بھی اور تبلیغ کا جہاد بھی اور تبلیغ کے جہاد کا معیار براہ راست تربیت کے جہاد
کے معیار سے متعلق ہے۔ جتنا تربیت کا جہاد بلند معیار کا ہو گا اتنا ہی تبلیغ کا معیار از خود بلند ہوتا چلا
جائے گا اس لئے ہر ملک میں نظام جماعت کی طرف سے اور طرز کی اصلاحی کمیٹیاں بننی چاہئیں ۔ یعنی
اس بات کا انتظار کرنے والی نہیں کہ جیسے مکڑی جالے میں بیٹھ کر انتظار کرتی ہے کہ کوئی بے وقوف مکھی
پھنسے تو اس کے مارنے کا انتظام کیا جائے صرف ایسے بیماروں کو ان کی طرف منتقل نہ کیا جائے کہ جن
کے متعلق فیصلہ ہو کہ ان کو اب کیا سزادی جائے بلکہ کمیٹی کا فرض ہو کہ وہ یہ نظر رکھے کہ آثار کے لحاظ
سے کس خاندان میں کمزوریاں آ رہی ہیں ۔ کن کی بچیاں بے پرواہ ہوتی چلی جارہی ہیں، کن کے
لڑ کے باہر کی طرف رخ کر چکے ہیں اور جماعت سے محبت کی بجائے ان کا تعلق رفتہ رفتہ کٹ کر
خطبات طاہر جلداا
311
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
غیروں سے محبت کی طرف منتقل ہو رہا ہے، ان لوگوں پر نظر رکھ کر ان کو پیار اور محبت سے واپس لانا
بہت زیادہ آسان ہے یہ نسبت اس کے کہ جب معاملہ حد سے گزر جائے اور بدیاں کسی میں سرایت کر
جائیں اس وقت ان بدیوں کو نوچ کر جسم سے باہر نکال پھینکنا بڑا مشکل ہے۔ تو اس آیت پر غور کرتے
ہوئے مجھے خیال آیا کہ اب ضروری ہے کہ تمام دنیا میں جماعتیں اس غرض سے اصلاحی کمیٹیاں قائم
کریں کہ جو بیماریوں کی پیش بندیاں کرنے والی ہوں۔
اس سلسلہ میں ایک مرکزی اصلاح کمیٹی ہر امیر کے تابع کام کرے گی اور ان کو اختیار ہے
اور حق ہے کہ اپنے اپنے دائرے میں مجلس خدام الاحمدیہ مجلس انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ سے وہ پورا پورا
فائدہ اُٹھائیں۔ وہ اگر مناسب سمجھیں تو بعض معاملات کو خدام کی معرفت طے کریں ، بعض کو لجنات
کی معرفت طے کریں بعض جگہ تینوں کو بیک وقت کوشش کرنی پڑے گی۔ ایک خاندان کا معاملہ ہے
وہاں نیک اثر ڈالنے کے لئے خدام کو بھی حرکت دینی ہوگی ، انصار کو بھی اور لجنات کو بھی اور میں اُمید
رکھتا ہوں کہ اگر آپ یہ کام شروع کریں گے تو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ آپ کے حق میں ضرور پورا ہو گا کہ
آپ کی وجہ سے قو میں بچائی جائیں گی۔ آپ کی وجہ سے اگر جماعتیں بچائی جائیں گی تو یہی جماعتیں
ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک قوموں کو بچانے کی اہل قرار دی جائیں گی اور جب تک وَ أَهْلُهَا
مُصْلِحُونَ کا عمل جاری ہے خدا تعالیٰ کے عذاب کی تقدیر نہیں اُترے گی۔
دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ فیصلہ اس رنگ میں ہو جائے کہ کوششیں انتہا تک پہنچ جائیں اور
مقابل پر رد عمل بھی انتہاء تک پہنچ جائے اور پتھر کی طرح لوگ ہوں جو اثر کو قبول نہ کریں تو ایسی صورت
میں پھر ہلاکت کی تقدیر کی راہ میں دنیا کی مصلحین کی کوئی جماعت حائل نہیں ہو سکتی ۔ وہ تقدیر لازماً
آتی ہے اور پھر مُصْلِحُونَ سے کیا سلوک ہوتا ہے؟ یہاں اٹھلھا کا دوسرا معنی نمایاں طور پر ابھر
کر کار فرما ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ میں نے یہ ترجمہ کیا تھا کہ اھل کا مطلب صرف رہنے والے
نہیں بلکہ رہنے والے کہلانے کا حق رکھنے والے لوگ ہیں جو حقیقت میں اہلیت رکھتے ہیں کہ اس ملک
کی طرف منسوب ہوں جن کے اندر زندگی کے آثار اور کردار موجود ہیں جو اہل ملک اور ملک کے
باشندہ کہلانے کے مستحق لوگ ہیں۔ اس کے متعلق قرآن کریم سے پتا چلتا ہے دوسری آیت میں بہت
کھل کر یہ مضمون آیا ہے کہ جب قوموں کی ہلاکت کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو وہ لوگ جو اس فیصلہ تک
خطبات طاہر جلدا
312
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
مسلسل اصلاح میں مصروف رہتے ہیں ان کو ان جگہوں کو وارث بنا دیا جاتا ہے اور یہ مضمون
قرآن کریم میں بار ہا بہت کھل کر بیان ہوا ہے۔
پس اہلیت کا مضمون وراثت کے مضمون کے ساتھ ملا کر دیکھیں تو بات بالکل کھل جاتی ہے
آپ اصلاح میں مصروف رہیں دیانتداری اور تقویٰ کے ساتھ اپنی اصلاح بھی کریں اور ماحول کی اور
غیروں کی اصلاح بھی کریں اور یہی اصلاحی کمیٹیاں نہیں تو کچھ اور اصلاحی کمیٹیاں پہلو بہ پہلو مقرر کی
جائیں جو معاشرے کی برائیوں کے خلاف علم بلند کرنا شروع کر دیں۔ان میں لکھنے والے نوجوان
اخبارات سے رابطے کریں ، دانشوروں سے رابطے کریں، ٹیلی ویژن اور ریڈیو اگر ہے، تو ان کو لکھا
جائے پروگراموں میں شامل ہوں۔ ایسے سیمینار مقرر کئے جائیں جن میں بُرائیوں کے خلاف مذہب
کی تمیز کو نظر انداز کرتے ہوئے جہاد کا پروگرام شروع کیا جائے اور یہ جو جہاد ہے یہ ملکی سطح پر ہوگا اس
میں لیڈر شپ احمدی کے ہاتھ میں ہونی چاہئے کیونکہ حقیقت میں احمدی ہی مفاد پرستی کے چھوٹے
چھوٹے خیالات سے بالا ہو کر اصلاح کا کام کر سکتا ہے احمدی Racialism سے پاک ہے،
تعصبات سے پاک ہے، مذہبی تعصبات سے پاک ہے ورنہ وہ آنحضور ﷺ کی طرف منسوب ہونے کا ،
حق ہی نہیں رکھتا کیونکہ آنحضور ﷺ کی طرف منسوب ہونے کا حق وہی رکھتا ہے جو رَحْمَةً
لِلْعَالَمِينَ (انبیاء : (۱۰۸) کی صفات پیدا کرنے کی کوشش کرے اور عالمین میں کوئی تفریق ہی
نہیں کی گئی۔ کالوں کا عالم اور گوروں کا عالم شمالیوں کا عالم اور جنوبیوں کا عالم مشرق اور مغرب کے عالم
میں کوئی فرق نہیں دکھایا گیا ، مذہبی عالم کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ آنحضور ﷺ اسی طرح عالمین کے
صلى الله
صلى الله
علوسه
لئے رحمت ہیں جس طرح رَبِّ الْعَالَمِینَ نے آپ کو اپنی ربوبیت کے تابع رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ
قرار دیا ہے ۔ رَبِّ الْعَالَمِينَ کی ربوبیت جس طرح تمام عالموں پر یکساں ہے اور اللہ تعالیٰ سب
کی برابر تربیت فرماتا ہے اسی طرح رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کا جو یہ لقب ہے ۔ یہ کوئی معمولی لقب
نہیں ہے اپنی وسعت اور گہرائی میں اس سے بڑا لقب دنیا کے کسی دوسرے نبی کو عطا نہیں ہوا۔
پس احمدی کے لئے رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے مضمون کو سمجھ کر حضرت اقدس محمد مصطفی
صلى الله
عروسه
سے تعلق جوڑ نا چاہئے اور جب یہ تعلق قائم ہو جائے گا تو آپ کی نظر بہت بلند ہو جائے گی ۔ آپ ۔
کے
حوصلے بہت وسیع ہو جائیں گے۔ آپ Racialism کا شکار ہو ہی نہیں سکتے ناممکن ہے کہ آپ
خطبات طاہر جلداا
313
خطبه جمعه یکم مئی ۱۹۹۲ء
کالوں اور گوروں اور سفیدوں اور سرخوں کی تفریق میں کسی قسم کی پارٹی بن سکیں آپ کے دل کی پارٹی بن سکیں آپ کے دل میں رحمت کا خیال موجزن رہے گا۔ ہر بنی نوع انسان کے دُکھ کو دور کرنے کا سچا جذبہ دل میں پیدا
ہوگا۔ ہر ایک کا پیار دل میں پیدا ہو گا اور رحمۃ للعالمین کے ساتھ انصاف کا گہرا تعلق
ہے۔ ایک عالمی انصاف کے بغیر کوئی شخص کسی کے لئے رحمت بنایا ہی نہیں جاسکتا۔ ان دونوں
مضمونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن اس تفصیل میں جانے کی نہ سر دست ضرورت ہے نہ موقع لیکن
یا درکھیں کہ بین الاقوامی تعلقات میں یا بین المذاہب تعلقات میں جس شخص کو انصاف نصیب نہ ہو وہ
رحمت نہیں بن سکتا لازماً آپ کو وسیع پیمانے پر انصاف کے سلوک کی اہلیت پیدا کرنی ہوگی اس کے بعد
آپ رَحْمَةً لِلْعُلَمِينَ بنائے جائیں گے اس سے پہلے نہیں اور یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جن کی
آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ایسی صورت میں جب آپ مُصْلِحُونَ کا کردار ادا
کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں حیرت انگیز انقلاب بر پا ہو گا اور اس گر کو سمجھنے کے بعد آپ کو سچے مصلح
اور جھوٹے مصلح میں تفریق کی بھی سمجھ آجائے گی ۔
قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ بہت سے مفسدین ہیں کہ جب ان کو کہا جائے کہ اصلاح
کرو تو قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ (البقرہ : ۱۲) وہ کہتے ہیں ہم تو بڑے مصلح ہیں ہم تو اصلاح
کرنے کی غرض سے قائم ہوئے ہیں فرمایا أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ
لا يَشْعُرُونَ (البقرہ: ۱۳) خبردار یہی وہ مفسدین ہیں جن کا ہم ذکر کرتے چلے آرہے
ہیں ان کے اندر فساد کی ساری باتیں موجود ہیں وَلكِنْ لا يَشْعُرُونَ لیکن بیوقوفوں کو شعور ہی
نہیں ہے کہ وہ مفسد ہیں۔
میں نے جو دو باتیں آپ کے سامنے بیان کی ہیں یہ شعور پیدا کرنے والی باتیں ہیں۔ ان
پر آپ غور کریں تو آپ کے اندر مفسد اور مصلح کی تفریق کا شعور پیدا ہو جائے گا۔ یہ وہی مــفــــديــن
ہیں جن پر آپ نظر ڈال کر دیکھ لیجئے کہ اصلاح کے نام پر نا انصافیاں کرتے ہیں۔ اصلاح کے دعوے
کر کے اپنے مخالفوں سے جن کے خلاف انہوں نے کئی بہانوں سے جدوجہد کے آغاز کئے ہوتے
ہیں ان سے جب بھی انصاف کا معاملہ آئے نا انصافی کا سلوک کرتے ہیں۔ یہ جماعت اسلامی دیکھ
لیں مصلحین کا دعویٰ کرنے والے یہ مصلحین کی جماعت بنتی ہے۔ پاکستان میں جماعت احمد یہ
خطبات طاہر جلدا
314
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
کے معاملہ میں جب بھی فیصلہ کا وقت آیا ان بدنصیبوں نے ہمیشہ نا انصافی سے کام لیا ہے۔ تقویٰ کو چھوڑ
دیا ، قرآن کے انصاف کے اصولوں کو چھوڑ دیا ان کے حج ہوں یا غیر حج ہوں جب بھی فیصلہ کا وقت آیا
ہے انہوں نے احمدی سے ہمیشہ نا انصافی کی ہے تو نا انصافی بتاتی ہے کہ کون مفسد ہے۔ آزمائش کے
وقت انصاف پر قائم ہو جانا اور بظاہر اپنے قریب کے خلاف فیصلہ دے دینا اور اپنے دور کے حق
میں فیصلہ دے دینا یہ انصاف کا ایسا تقاضا ہے جس پر پورے اُترے بغیر کوئی شخص منصف نہیں کہلا سکتا
اور جو منصف نہ ہو وہ رحمت نہیں بن سکتا وہ ہمیشہ زحمت بنے گا کیونکہ عدل اور انصاف کے فقدان کا نام
زحمت ہے اور عدل اور انصاف کے قیام کے بعد رحمت پیدا ہوتی ہے۔
اس مضمون کو میں نے مختصر بیان کیا ہے تا کہ آپ اس کو خوب سمجھ لیں اس کو سمجھنے کے بعد ہر
احمدی کا دل یقین سے بھر جاتا ہے کہ وہ یقیناً مصلح ہے اور اس کے متعلق یہ اعلان نہیں کیا جا سکتا کہ
وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ کہ ہیں تو مفسد لیکن وہ سمجھتے نہیں کیونکہ جو انصاف پر قائم ہو اس کو خدا تعالیٰ
رحمت کی خوبیاں بھی عطا فرماتا ہے اور ایسے شخص کو مفسد کہا ہی نہیں جاسکتا یہ عقل کے خلاف بات ہے۔
پس ان معنوں میں آپ اصلاح کی کوشش کریں ۔ اول تقاضا انصاف کا ہے، انصاف پر
توجہ
قائم ہوں پھر آپ کے اندر مصلح بننے کی صلاحیت پیدا ہو گی اور مصلح بنیں تو پہلے اپنوں کی طرف تو
کریں کیونکہ جنہوں نے دنیا کی اصلاح کرنی ہے جب تک وہ اندرونی اصلاح نہ کریں وہ غیر کی
اصلاح نہیں کر سکتے اور اصلاح کے وقت فساد کے بڑھنے کا انتظار نہ کریں بلکہ آثار سے پہچانیں کہ
کہاں کہاں فساد کے احتمالات پیدا ہو رہے ہیں۔ ان خاندانوں تک پہنچیں، ان نو جوانوں تک پہنچیں
ان بڑوں تک پہنچیں اور پیشتر اس سے کہ ان کا قدم اتنا آگے نکل جائے کہ آپ بھاگ کر بھی ان کو پکڑ
نہ سکیں ان تک پہنچیں اور پیار کے ساتھ گھیر کر ان کو واپس لے آئیں اس کے ساتھ ساتھ آپ غیروں
کی اصلاح کی طرف توجہ کریں تو پھر اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ آپ کے حق میں ضرور پورا ہو گا کہ آپ کے
فیض سے قو میں بچائی جائیں گی اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ اگر قو میں بچتی ہیں تو ان کا کریڈٹ کس کو
جاتا ہے۔ دنیا میں جو تاریخ بن رہی ہے یہ دو طرح سے بن رہی ہے ایک تاریخ مہروں کی تاریخ ہے
ایک پس پردہ ہاتھ کی تحریر ہے جو مہریں چلا رہا ہے اگر آپ مذہبی دنیا سے تاریخ کا مطالعہ کریں تو بالکل
اور قسم کی تاریخ اُبھرتی ہے۔ قرآن کریم نے جب یہ فرمایا کہ ہم نے عہد کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ جو سچے
خطبات طاہر جلداا
315
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
لوگ ہیں، جو مصلحین ہیں وہ خواہ تھوڑے بھی ہوں ان کو زمین کا وارث کیا جائے گا۔ اس نقطہ نگاہ سے
جب آپ تاریخ کو دیکھیں تو وہ تاریخ جو دنیا کے نقطہ نگاہ سے مورخین کی لکھی ہوئی تحریر۔ ہوئی تحریر ہے اسے آپ
بالکل مختلف پائیں گے اور زمین و آسمان کا فرق ان دونوں تاریخوں میں نظر آئے گا۔ ایک تاریخ کے
علمی ثبوت آپ کے پاس نہ بھی ہوں مگر سارا عالم واقعاتی طور پر اس کے حق میں گواہی دے رہا ہے اور
ایک تاریخ لکھنے والے ہیں جو ان حقائق کو کلیۂ نظر انداز کر کے ایک اور قسم کی تاریخ لکھتے ہیں اب
مثال کے طور پر دیکھیں کہ جب آپ مصر کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ دنیا کے بڑے بڑے چوٹی
کے علماء، مورخین نے بڑی محنت کر کے بہت کھوج لگا کر مصر کی تاریخ کو محفوظ کیا ہے اور مختلف زاویوں
سے اس کا جائزہ لیا ہے اس تاریخ کے بنانے میں جو عوامل کارفرما تھے ان کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے،
اس کے جو نتائج نکلے ہیں ان کا مطالعہ کیا ہے ، آپ یہ سارا کچھ پڑھ کر دیکھ لیں آپ کو بنی اسرائیل اور
یہود کا اس تاریخ میں کوئی کردار دکھائی نہیں دے گا ۔ کہیں اشارہ وہم کے طور پر مؤرخ لکھ دے گا کہ
سنا ہے کہ موسیٰ بھی اس زمانہ میں ہوا کرتا تھا سُنا ہے بنی اسرائیل بھی رہتے تھے ، یہود بھی تھے لیکن
ہمارے پاس کوئی قطعی ثبوت نہیں ہے کہ فرعون ڈوبا بھی تھا کہ نہیں اور اس کے ساتھ کیا بنا ؟ اور یہ بھی
قطعی ثبوت نہیں ہے کہ موسیٰ کسی زمانے میں گزرا تھا اور پھر بعض مورخین لکھیں گے کہ یہ بھی قطعی
ثبوت نہیں ہے کہ موسیٰ تھا بھی کہ نہیں تھا اور قرآن کریم کہہ رہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے اور
ہمیشہ سے یہی فیصلہ کارفرما ہوتا چلا آیا ہے کہ جو خدا کے نزدیک سچے رہنے کی اہلیت رکھتے ہیں اللہ ان کو
وارث بنائے گا۔
اب آپ مڑ کر دیکھیں کہ مصر اور اس کا سارا علاقہ کن لوگوں کے قبضہ میں دیا گیا ۔ بالآخر
یہود تو موجود ہیں جو بطور وارث بڑے بڑے علاقوں میں حکومتیں کرتے رہے اور آج تک چلے آرہے
ہیں لیکن فرعونیوں اور مصریوں کے دیگر ایسے طبقات جو اس وقت مصر کی سلطنت پر قابض تھے جن کا
ذکر مؤرخ بڑی عزت اور احترام کے ساتھ کرتا ہے ان کے دبدبے بھی چلے گئے ان کی شوکتیں بھی
مٹ گئیں وہ زیر زمین دفن ہو گئے ۔ وارث کون ہے؟ وارث یہود ہیں پھر عیسائیوں کو دیکھ لیں حضرت
عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تاریخ کے زمانہ کا مطالعہ کریں تو اکثر تاریخوں میں آپ کو عیسائیت کا
کہیں نشان بھی نہیں ملے گا۔ صلیب کے واقعہ کو گزرے ۳۴ سال ہو جاتے ہیں تو پہلی مرتبہ کہیں تاریخ
خطبات طاہر جلداا
316
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
میں آپ کو حضرت عیسی کا معمولی سا ذ کر نظر آتا ہے اور مؤرخ جب اس زمانہ کی تار زمانہ کی تاریخ لکھتا ہے تو اس
کو عیسائیوں کا کوئی خاص کردار دکھائی نہیں دیتا۔ سینکڑوں سال کے بعد وہ اس لائق ہوتے ہیں کہ ان
کو تاریخ کا حصہ بنایا جائے لیکن قرآن کریم نے فرمایا تھا کہ یہی لوگ وارث ہوں گے۔
پس وہ عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام جو بالکل بے طاقت اور نہتے تھے اور اپنے دشمنوں کے
مقابل پر کچھ بھی کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے چند ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ کر گئے لیکن اب دیکھیں کہ
عیسائیت ساری دنیا میں کتنے وسیع علاقوں کی وارث بنائی گئی ہے۔ تو یہ جو وراثت کا مضمون ہے یہ
بہت گہرا ہے اور بہت سچا ہے حضرت کرشن اور حضرت رام چندر کے ماننے والے ہندوستان کے
وارث بنا دیئے گئے ، حضرت زرتشت کے ماننے والے فارس کے وارث بنادئے گئے ۔ حضرت کنفیوش
کے ماننے والے چین کے وارث اور دوسرے مشرقی ممالک کے وارث بنائے گئے ۔ تو اگر وراثت
کے نقطہ نگاہ سے آپ تاریخ پر نظر ڈالیں تو وہی لوگ وارث ہیں جو اپنے زمانہ میں اس لائق ہی
نہیں سمجھے جاتے تھے کہ تاریخ ان کا ذکر کرے اور اگر کرتی تھی تو بہت ہی حقارت کے ساتھ بالکل
معمولی سا ذکر کہ سنا ہے کنفیوشس بھی ایک بادشاہ کے سہارے ہوتا تھا اس کے دربار سے لڑکا ہوا ایک
شخص تھا یا عیسی علیہ الصلوۃ والسلام تھے جن کا یہ ذکر چلتا ہے۔ قرآن کی تاریخ دیکھیں کتنی سچی اور کتنی
قطعی ہے۔ اس کی زندہ شہادت ہے سارا عالم اس بات کا گواہ ہے کہ وراثت نیکوں اور کمزوروں کو عطا
کی جاتی ہے۔ پس مُصْلِحُونَ کے ساتھ وراثت کا تعلق ہے اگر آپ نے اس دنیا کا وارث بننا ہے اور
میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کی تقدیر نے آپ کو وارث بنانے کے لئے کھڑا کیا ہے تو آپ کو لازما مصلح ہونا
پڑے گا اور مصلح ہونے کے لئے پہلے اندرونی اصلاح کرنی ہوگی اور پہلے سے مراد ہے کہ اولیت اس کو دینی
ہو گی ورنہ دوسرے درجہ پر ساتھ ہی ساتھ باقی دنیا کی اصلاح کے لئے بھی آپ اُٹھ کھڑے ہوں ۔
دعوت الی اللہ میں مصروف ہوں اور اپنے بچوں اور بڑوں کی تربیت میں مصروف ہوں تو دیکھیں خدا کی
تقدیر کس طرح آپ کے لئے عظیم الشان پ کے لئے عظیم الشان کام دکھائے گی ۔ آج اگر کوئی احمدی یہ دعویٰ کرے کہ آئندہ وہ دنیا
کا وارث ہو گا اور مستقبل اس کے ہاتھوں میں دیا گیا ہے تو ساری دنیا اسے پاگل سمجھے گی کہ یہ کتنے
بے وقوف لوگ ہیں کتنے جاہل ہیں۔ ان کی کسی ملک میں بھی کوئی حیثیت نہیں اور مستقبل کا مالک بننے کا
دعوی کرتے ہیں ایک دفعہ ایک Correspondent نے مجھ سے یہ سوال شروع کئے اور وہ اسی
خطبات طاہر جلداا
317
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
طرح مجھے دیکھ رہا تھا جیسے عجیب بے وقوفوں والی باتیں کر رہے ہیں کہ جی! ہم دنیا کے آئندہ مالک
ہیں ہم دنیا کا مستقبل ہیں۔ میں نے کہا تمہیں بات سمجھ نہیں آئے گی تم عیسائی ہو تم پہلے حضرت عیسی
کے زمانے میں واپس جاؤ وہاں جا کر دیکھو کہ حضرت عیسی کا دعوی ہمارے دعوئی کے مقابل پر کتنا
مضحکہ خیز دکھائی دیتا تھا ۔ ہم نے تو ایک سو سال میں اتنی عظیم الشان ترقی کی ہے کہ ۲۶ ممالک
میں پھیل گئے ہیں۔ عیسائیت کا ایک سو سال کے بعد کیا حال تھا۔ واپس مڑو۔ وہاں جا کر دیکھو اور پھر
غور کرو اور پھر بیشک اُس زمانہ میں تمسخر آمیز مضامین لکھو کہ یہ پاگل ، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اپنے
ملک سے نکالے گئے کسی ملک میں بھی ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، کوئی سیاسی حیثیت
نہیں ہے، کوئی معاشرتی اور علمی حیثیت نہیں ہے کوئی اقتصادی حیثیت نہیں ہے بالکل معمولی معمولی
تعداد میں چند جماعتیں ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا کے وارث بنائے جائیں گے ۔ میں نے کہا
کہ واپس جاؤ اور وہاں بیٹھ کر پھر دوبارہ یہ مضمون لکھو کہ عیسائی کتنے بے وقوف لوگ ہیں پہلے سو
سال کے اندر جب کوئی رومن بادشاہ چاہتا تھا ان کو اپنے گھروں کے اندر زندہ جلا دیا کرتا تھا اور
جب چاہتا تھا ان کو پکڑ کر عدالتوں میں پیش کرتا تھا اور پھر عدالتوں سے یہ فیصلے ہوتے تھے کہ
جانوروں کے سامنے ان کو پھینکا جائے اور بھو کے جانور ان کو پھاڑ کھائیں۔ ان کے جسم کے ٹکڑے
ٹکڑے کریں بھنبھوڑیں اور ساری دنیا جو تما شا د یکھنے والی ہو وہ ہنسے اور مذاق اُڑائے یہ ان کی
طاقت تھی۔ میں نے کہا اس وقت پر مضمون لکھو کہ یہ پاگل کے بچے، ان کی حیثیت کیا ہے ۔
جانوروں کو زندہ کھلائے جاتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ساری دنیا کے وارث بنائے
جائیں گے اور آج واپس آکر پھر دیکھو تو دنیا کی کونسی طاقت ہے جہاں یہ وارث نہیں بنائے گئے ۔
یہ قرآن کریم کی سچائی کا اعلان ہے اور تاریخ کا ایک مختلف منظر ہے جس کو قرآن کریم نے ایک
خاص زاویے سے پیش فرمایا ہے اور اس کا تعلق اصلاح سے ہے۔
پس آپ مُصْلِحُونَ ہو جائیں اور وراثت کا معاملہ خدا پر چھوڑ دیں ، اس خدا پر چھوڑ دیں
وہ خدا جس نے ہمیشہ مُصْلِحُونَ کو وارث بنایا ہے اور بناتا چلا آیا ہے اور کبھی اس میں فرق نہیں کیا
صلى الله
عروسه
وہ ضرور آپ کو اس زمین کا وارث بنائے گا اور اس لئے بھی وارث بنائے گا کہ حضرت محمد مصطفی یا اے
P
سے اللہ تعالیٰ کا کا وعدہ ہے کہ لازماً اسلام کو آخر اس تمام زمین کا وارث بنایا جائے گا۔ آپ کے طفیل ایسا
خطبات طاہر جلداا
318
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
ہو گا لیکن وہ صفات اپنے اپنے اندر پیدا کرنی ہوں گی جن کا میں ۔ کا میں نے ذکر کیا ہے اور قرآن کے حوالے سے
ذکر کیا ہے۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یاد رکھیں کہ مُصْلِحُونَ اپنے زور سے اصلاح نہیں
کر سکتے ۔ اور اصلاح میں نا کام بھی رہیں تب بھی وہی جیتے ہیں اور مُصْلِحُونَ اس لئے کامیاب
قرار نہیں دیئے جاتے کہ ان کے اندر حقیقہ اصلاح کی صلاحیتیں پوری طرح پیدا ہو چکی ہوتی ہیں۔
مُصْلِحُونَ تو بعض دفعہ خود اپنی اصلاح بھی نہیں کر سکتے کہ ان کی موت کا حکم آجاتا ہے اور وہ خدا کے
حضور حاضر ہو جاتے ہیں۔ ان کی بخشش کا تعلق رحم سے ہے ان کی بخشش کا تعلق اصلاح میں کامیابی
سے نہیں ہے ۔ چنانچہ وہ قو میں جو اصلاح میں مصروف ہوں اگر اس حالت میں مریں کہ خود ان کے
اندر برائیاں موجود رہیں تو ان کو بھی خدا تعالی بخش دیتا ہے اور رحم کے نتیجہ میں بخشتا ہے اور اس
میں ایک انصاف بھی پایا جاتا ہے ۔ انصاف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے دستور بنالیا ہے کہ جو لوگ نیکی کی
کوشش شروع کر دیں اگر نیکی میں کامیاب ہونے سے پہلے مارے جائیں گے تو میں انہیں بخشوں گا۔
رحم سے یقیناً تعلق ہے لیکن ایک بہت باریک اور پاکیزہ انصاف سے بھی اس کا تعلق ہے کیونکہ عمر کا
فیصلہ کرنا اللہ کے اختیار میں ہے ۔ ایسا شخص جو نیکی کی کوشش شروع کر دیتا ہے اگر وہ مر جاتا ہے تو
نہایت لطیف انصاف کی رو سے اگر دیکھا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے کہہ سکتا ہے کہ مجھے یہ نہیں پتا کہ
آخری نتیجہ کیا نکلتا تھا لیکن تو جانتا ہے کہ جب میں مرا ہوں تو اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی
اصلاح کی کوشش کر رہا تھا اس لئے خدا تعالیٰ کے نہایت اعلیٰ اور لطیف انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر
رحم فرمائے اور اس کے اندھیرے مستقبل کا سوال نہ اُٹھائے وہ جانتا ہے کہ اگر وہ زندہ رہتا تو کیا بن
جاتا لیکن جس حالت پر موت دی ہے اس حالت کو مستقبل میں لمبا کر دے۔
یہی وہ مضمون ہے جس کو حضور اکرم ﷺ نے اس مثال میں بیان فرمایا کہ ایک بد ، بد شہر سے
ہجرت کر کے نیکوں کے شہر کی طرف اس نیت سے روانہ ہوا تھا کہ ان کی صحبت میں رہ کر اسکی اصلاح ہو
جائے ۔ ساری بدیاں اس کے جسم کے ساتھ چمٹی ہوئی تھیں رستے میں اُس کو موت آجاتی ہے اور مرتا اس
صلى الله
حالت میں ہے کہ زمین پر گھسٹتا ہوا ( آنحضور ﷺ نے یہ نقشہ کھینچا ہے ) کہنیوں کے بل، گھٹنوں کے بل
کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح میں اس شہر کے قریب ہو کر جان دوں ۔ (مسلم کتاب التو به حدیث نمبر : ۴۹۲۷ ) وہ
خطبات طاہر جلداا
319
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
حدیث آپ نے بار ہا سنی ہے کتنی عظیم اور حیرت انگیز لطیف مضمون پر مشتمل ہے۔ فرمایا اللہ تعالی اس
کے حق میں فیصلہ کرے گا اور خواہ اس کی موت بدوں کے شہر کے قریب ہو خدا ایسا انتظام کرے گا کہ
جب فرشتے فاصلہ نا ہیں ( یہ ایک تمثیل ہے ) تو وہ فاصلہ جو نیکوں کے شہر کی طرف ہے چھوٹا کر دیا کی
جائے گا اور جو بدوں کے شہر کی طرف ہے اُسے لمبا کر دیا جائے گا تا کہ اس شخص کی موت نیکی کے
قریب شمار ہو۔ یہ رحم کا مضمون ہے اور کوشش میں جان دینا یہ انصاف کا مضمون ہے۔ تو انصاف کا رحم
کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اس لئے میں نے آپ کو کہا کہ منصف بنیں گے تو مصلح بنیں گے اور
منصف بنیں گے تو رحم کے لائق قرار دیئے جائیں گے۔
اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ آگے بڑھا کر اور کھول کر اس کا تعلق رحم سے باندھتا ہے تو آپ مصلح
بنیں اور مصلح بننے کی کوشش میں اگر جان جاتی ہے تو کسی خوف کی ضرورت نہیں ۔ اللہ بہت رحم کرنے
والا ہے اللہ تعالیٰ کا اعلیٰ انصاف آپ کے لئے رحم میں تبدیل ہو جائے گا لیکن آپ کے متعلق خدا تعالیٰ
نے یہ بھی ایک خبر دی ہے کہ کوشش فرض ہے اس کا نتیجہ نکلنا آپ کے اختیار میں نہیں ہے کیونکہ نتیجہ نکلنے
کا ایک تعلق تو اللہ تعالیٰ سے ہے اور ایک تعلق لوگوں سے ہے اور خدا کے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ
سابق میں جن لوگوں نے کبھی بھی انکار پر ضد کی ہے ان کی زبر دستی اصلاح نہیں کی اس لئے کوششیں
خواہ کتنی ہی مخلصانہ کیوں نہ ہوں کتنی ہی زیادہ دعا ئیں اس کے ساتھ کیوں نہ ہوں لا ینالی
عَهْدِي الظَّلِمِينَ (البقرہ: ۱۲۵) کا مضمون ہمیشہ غالب رہتا ہے۔ وہ لوگ جو اپنی بات پر مصر
ہوں ان کی تقدیر نہ کسی کی دُعاؤں سے بدلتی ہے نہ اصلاحی کوششوں سے۔ تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً اگر اللہ تعالیٰ چاہتا ، اُسے
اختیار ہے۔ قدرت ہے تو تمام بنی نوع انسان کو نیکی پر اکٹھا کر دیتا اور ایک جان بنا دیتا، ایک اُمت بنا
دیا۔ وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ لیکن وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے کیوں؟ اس لئے کہ خدا
تعالیٰ زبر دستی کسی کی اصلاح نہیں کرتا اور ٹیڑھے لوگ پھر اپنی کجی پر مصر ہو جایا کرتے ہیں تو مصلحین
بظاہر نا کام ہوتے ہیں لیکن جن معنوں میں اب میں نے تفصیل بیان کی ہے فی الحقیقت وہ نا کام نہیں ہوا
کرتے کیونکہ پھر وہ زمین کے وارث بنائے جاتے ہیں ۔ لَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ
رَّحِمَ رَبُّكَ سوائے ان کے جن پر اللہ رحم فرمائے ۔ یہاں وہی مُصْلِحُونَ مراد ہیں جن کے
خطبات طاہر جلداا
320
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
متعلق میں نے عرض کیا تھا کہ وہ رحم کے نتیجہ میں بچائے جاتے ہیں ورنہ ان کی کوششیں حقیقت
میں بنیادی طور پر اتنی اہلیت نہیں رکھتیں کہ ساری دنیا کو تبدیل کر سکیں ، نہ بیچاری تبدیل کر سکتی ہیں لیکن
کوشش بڑی مخلصانہ ہوتی ہے پھر اندرونی کمزوریاں بھی رہ جاتی ہیں۔ اگر کمزوریوں پر نظر کر کے پر
اللہ پکڑنا چاہے تو ہم میں سے کوئی بھی بخشا نہیں جاسکتا ۔ تو رحم کا انصاف سے یہ گہرا تعلق ہے ۔ تم
کوشش شروع کر دو ۔ دیانت داری سے کوشش شروع کرو پھر جس حالت میں بھی موت آئے گی
اللہ تعالی تمہیں نیکوں میں شمار کر دے گا ۔ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ کا یہ معنی ہے کہ سوائے ان لوگوں
کے جن پر اللہ رحم فرمائے رمائے اور خدا کے رحم کا انصاف سے تعلق ہے ۔ نا انصافی سے تعلق نہیں ہے۔
لِذلِكَ خَلَقَهُمُ الله نے اسی لئے پیدا کیا تھا کہ ان کے لئے مواقع مہیا کر دے کہ خدا کا رحم ان کو
نصیب ہو جائے اور وہ بچائے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوتا ۔ بہت تھوڑے ہیں جو خدا تعالیٰ کے رحم کا
فیض پانے والے بنتے ہیں ۔ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ
النَّاسِ أَجْمَعِينَ اور یقیناً خدا کا یہ فی اور یقیناً خدا کا یہ فیصلہ اپنے کمال کو پہنچا اور رونما ہو گیا کہ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ کہ میں ضرور جہنم کو جنات یعنی بڑے لوگوں سے وَالنَّاسِ اور
عوام الناس سے بھر دوں گا۔
جو مضمون بیان ہو رہا ہے اسی کی روشنی میں اس آیت کی سمجھ آجاتی ہے ورنہ یہ آیت بہت
الجھنیں پیدا کرنے والی نظر آتی ہے ۔ ایک طرف اللہ تعالی کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس لئے
زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اور بنی نوع انسان کو پیدا فرمایا تا کہ اللہ ان پر رحم فرمائے ۔ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ
ربك ان کے سوا نہیں بچائے جاتے جن پر خدا رحم کر دیتا ہے اور فرمایا کہ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ
اس رحم کی خاطر ، اس بچائے جانے کی خاطر ان کو پیدا فرمایا ہے اور ساتھ ہی کہہ رہا ہے کہ ہم نے عہد کر
لیا تھا کہ جہنم کو چھوٹوں بڑوں سے بھر دیں گے تو جب عہد کر دیا تھا تو پھر رحم کا کیا سوال باقی رہتا ہے؟
لیکن وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ اور وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ
النَّاسِ أَجْمَعِينَ کو اکٹھا پڑھیں تو مضمون سمجھ میں آجاتا ہے۔
اس سے پہلے یہ بیان ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ زبر دستی کسی کو تبدیل نہیں کرتا اور چونکہ وہ علم
الْغَيْبِ (الانعام: ۷۴ ) ہے اس لئے وہ جانتا تھا کہ اکثر لوگ رحم سے فائدہ نہیں اُٹھائیں گے ۔ اکثر
خطبات طاہر جلدا
321
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
لوگوں کی خاطر بہت نیک بندے اپنی جان کھپائیں گے، اپنی ساری طاقتیں ان کی اصلاح کے لئے
صرف کر رہے ہوں گے ۔ وہ آرام سے سورہے ہوں گے تو وہ راتوں کو اٹھ کر ان کے لئے دعائیں کر
رہے ہوں گے وہ ان پر ظلم کر رہے ہوں گے لیکن وہ خدا تعالیٰ سے ان کے لئے رحم کی بھیک مانگ
رہے ہوں گے ۔
یہ ساری کوششیں بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو رحم کے لئے پیدا کیا تھا۔ خدا کی تقدیر، اس
کی رحمت کی تقدیران پاک بندوں کی صورت میں ان بد نصیب لوگوں کو بچانے کے لئے پوری کوشش
کرتی ہے۔ دنیا کی ہر تدبیر وہ اختیار کرتے ہیں اور عقل کے ذریعہ، دلائل کے ذریعہ، تاریخی، علمی،
عقلی نقلی دلائل کے ذریعہ ان پر بات خوب روشن کر دیتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو سمجھ جاتے
ہیں کہ ہاں یہی سچا رستہ ہے ۔ پھر ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں پھر ان کے ساتھ ماریں کھاتے
ہیں اور ان کو بچانے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ان کے لئے وہ غمناک ہو
جاتے ہیں اور ان کی زندگی کسی غیر کے دکھوں میں اجیرن بن جاتی ہے۔
یہ باتیں ہیں جن کے لئے خدا نے پیدا کیا تھا یعنی اپنی طرف سے خدا کی جماعت ہر کوشش
کر دیتی ہے پھر فرماتا ہے کہ اگر وہ نہیں مانیں گے تو زبردستی نہیں بچایا جائے گا۔ اگر اللہ چاہتا تو اکٹھا کر
دیتا لیکن پھر کائنات کا منصوبہ بے معنی ہو جاتا ہے کہ زبر دستی کسی کو بچایا جائے اور زبردستی کسی کو ہلاک
کیا جائے ۔ اگر ہلاکت میں زبردستی کا مضمون اطلاق نہیں پاتا تو بچانے پر بھی زبردستی کا مضمون اطلاق
نہیں پائے گا ۔ پس وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی بات سچی نکلی کہ ان
بد نصیبوں نے ان کوششوں کے باوجود بھی ان سے استفادہ نہیں کرنا تھا اور ان میں سے بھاری تعداد
ایسی تھی جس نے ضائع ہو جانا تھا اور ہدایت کا موقع پاتے ہوئے بھی ہدایت سے بد نصیب رہنا تھا
لیکن اس مضمون کو سمجھنے کے بعد پھر بھی مایوسی کا کوئی سوال نہیں ہے کیونکہ حضرت اقدس محمد رسول
اللہ ﷺ کے ذریعے جس کثرت سے بنی نوع انسان کا بچایا جانا مقدر ہے اس سے پہلے اس کی کوئی
مثال نظر نہیں آتی پس ہمیں لازماً بنی نوع انسان کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور دعائیں کرتے
رہنا چاہئے اور پھر اس بات کو خدا پر چھوڑ دینا چاہئے وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مضمون تو
بہر حال ظاہر ہوگا لیکن وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مضمون بھی لازماً صادر ہوگا اور ظالموں کی صف
صلى
خطبات طاہر جلداا
322
خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء
صلى الله
لپیٹی جائے گی اور ان ظالموں کے پیچھے ان کے ایسے وارث پیدا ہوں گے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک
زندہ رہنے کی اور بنی نوع انسان کی راہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ زمین ان کے سپرد
کی جائے گی اور یہ وارث آئے یہ وارث آئندہ دنیا میں حضرت دنیا میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سچے غلاموں کے سوا اور کوئی
نہیں ہے۔ آپ کو خدا نے توفیق بخشی ہے کہ اس میدان کو جو خالی پڑا ہے آگے بڑھیں اور بھر دیں
خدا تعالیٰ آپ کا فیض ساری دنیا میں پھیلائے اور آپ کے ذریعہ تمام دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی
رحمت کا وارث بنادے۔ یہی دعائیں کرتے رہیں یہی کوشش ہو یہی مطلوب ہو، یہی مقصود زندگی ہو۔
خدا کرے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے رحم کے نتیجہ میں اس سارے مقصد کو
حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔ آمین
الله