اخلاق محمدیؐ اپناتے ہوئے ہمت، صبر سے دوت الی اللّٰہ کریں۔ لیڈر صفات لوگوں کو دعوت الی اللّٰہ کریں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں دعوت الی اللہ کے تقاضوں اور اس کے ساتھ صبر کے لازمی تعلق کو بیان فرمایا ہے۔ آپ نے نصیحت فرمائی کہ تبلیغ محض نرم مزاج لوگوں تک محدود نہ رہے بلکہ حکمت اور بے خوفی کے ساتھ شدید مخالفین اور لیڈرانہ صفات رکھنے والے افراد تک بھی حق کا پیغام پہنچایا جائے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور عظیم الشان صبر کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے واضح کیا کہ اعلیٰ اخلاق کی بدولت سخت ترین دشمن بھی جانثار دوست بن جاتے ہیں۔ آخر میں آپ نے فرانس اور دیگر ممالک کے احمدیوں کو مقامی باشندوں میں تبلیغ پر بھرپور توجہ دینے اور نظام جماعت کے تحت داعیان الی اللہ کی باقاعدہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات: دعوت الی اللہ، صبر، اسوہ محمدی، مخالفین کو تبلیغ، فرانس میں تبلیغ

خطبات طاہر جلد اا
341
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
اخلاق محمدی اپناتے ہوئے ہمت ، صبر سے دعوت الی اللہ کریں ۔
لیڈ رصفات لوگوں کو دعوت الی اللہ کریں ۔
( خطبه جمعه فرموده ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء بمقام احمد یہ مشن ہاؤس فرانس )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی ۔
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي
مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ
أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ وَمَا يُلَقَّهَا
إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ (لم الجد ۳۴ ۳۶)
پھر فرمایا :۔
تا
قرآن کریم کی جو آیات میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان سے جماعت بہت حد
تک متعارف ہو چکی ہے کیونکہ نمازوں میں بارہا ان کی تلاوت کرتا ہوں اور بارہا خطبات میں اس
مضمون کی طرف توجہ دلاتا رہتا ہوں ۔ جو ان آیات کریمہ میں بیان ہوا ہے یعنی دعوت الی اللہ کا
مضمون ۔ قرآن کریم کی آیات میں یہ عظیم بات پائی جاتی ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ اپنی طرف سے
ایک مرتبہ ان آیات کے مضمون کو خود کھول کر بیان کر دیں لیکن پھر جب دوبارہ ان پر غور کرتے ہیں تو
ضرور کوئی نئی چیز انہی آیات میں سے پھوٹتی ہے جن کی طرف پہلے توجہ نہیں گئی ہوتی اور جن سے بنی
نوع انسان کے لئے مزید فائدے کے سامان ہوتے ہیں۔

خطبات طاہر جلدا
342
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
ان آیات پر بھی میں نے جب بھی غور کیا ہمیشہ کچھ نہ کچھ نئی بات نظر آئی ، کوئی نہ کوئی نیا نکتہ
ہاتھ آیا اس لئے میں نے آج دوبارہ اس مضمون کو چھیڑتے ہوئے ان آیات کا سہارا لیا ہے۔ قرآن
کریم جہاں تبلیغ کا مضمون بیان کرتا ہے وہاں صبر کے مضمون کو ضرو کے مضمون کو ضرور ساتھ باندھتا ہے بھی براہ راست ا کبھی
کبھی بالواسطہ لیکن تبلیغ اور صبر کو الگ الگ کر کے انفرادی طور پر ایک دوسرے سے جدا جدا گانہ شکل میں گانہ سے
پیش نہیں کیا گیا لیکن ان آیات میں جس صبر کی طرف اشارہ ہے وہ ایک بہت بڑے چیلنج کے نتیجہ میں
پیش آنے والا صبر ہے۔ عام حالات میں جب انسان کسی کو تبلیغ کرتا ہے تو طبعا ایک منفی رد عمل سامنے
آتا ہے اور تبلیغ سنے والا یہ سمجھتا ہے کہ مجھے یہ بے وجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے مجھے شکار کرنا چاہتا ہے اور
شکار کارد عمل خواہ وہ حیوانی شکار ہو، پرندوں کا ہو، چوپایوں کا ہو یا انسانوں کا ہو ایک ہی طرح کا ہوا کرتا
ہے ۔ شکار اول طور پر شکاری سے بھاگتا ہے اس لئے شکار کے ساتھ صبر کا مضمون خود بخود وابستہ ہو
جاتا ہے لیکن یہاں ایک اور بات بیان ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کا شکار جو خود شکاری ہوں
اور جودشمنی میں اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوں۔
اس مضمون پر غور کرتے ہوئے میرے سامنے جو باتیں ہیں ان پر میں تفصیل سے آپ کے
ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں ۔ عام طور پر یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ موید ہو، نرم مزاج ہو اور جس میں شرنہ
پایا جاتا ہو صرف اسی کو تبلیغ کرنی چاہئے ۔ جہاں تک تجربہ کا تعلق ہے یہ درست ہے کہ وہ لوگ جن میں
سعادت پائی جاتی ہے جو ظاہری طور پر نرم مزاج رکھتے ہیں ان میں تبلیغ نسبتاً زیادہ فائدہ دیتی ہے لیکن
اس کا کوئی قاعدہ کلیہ نہیں بنایا جا سکتا۔ بعض لوگ ایسے ہیں جن کی طبیعتوں میں نرمی پائی جاتی ہے اور
مداہنت پائی جاتی ہے، ترقی اخلاق کی وجہ سے نہیں بلکہ منافقت کی وجہ سے پائی جاتی ہے اور ایسے
لوگوں کے ساتھ جب احمدیوں کا تبلیغ کا واسطہ پڑتا ہے تو بعض دفعہ عمریں گزار دیتے ہیں لیکن ایک انچ
بھی آگے نہیں آتے اور بیچارے بھولے بھالے احمدی سمجھتے ہیں کہ وہ بہت شریف آدمی ہے ۔ کبھی
مخالفت نہیں کرتا ہمیشہ اچھی بات کرتا ہے مگر اپنی جگہ اسی طرح قائم جس طرح کہ پہلے تھا اور اس کے
ساتھ تعلقات میں انسان اپنی عمر ضائع کر دیتا ہے۔ جہاں تک انسانی تعلقات کا معاملہ ہے، اس اس میں
کوئی شک نہیں کہ ہر شخص سے اچھا تعلق رکھنا چاہئے لیکن جب تبلیغ کی نیت سے تعلق رکھا جاتا ہے تو
ایک مقصد پیش نظر ہوتا ہے مقصد یہ ہے کہ جس کو تبلیغ کی جائے وہ قریب تر آئے یہاں تک کہ وہ کلیہ

خطبات طاہر جلدا
343
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
صداقت کی جھولی میں آپڑے۔ پس جہاں تک عام تعلق کی بات ہے اس سے کوئی بھی کسی کو منع نہیں
کرتا بلکہ قرآن کریم نے نصیحت فرمائی ہے کہ دنیا داری کے تعلقات میں تم ہر ایک سے تعلقات
رکھو لیکن جہاں با مقصد تعلق ہے وہاں مقصد راہنمائی کرے گا کہ یہ تعلق کتنی دیر تک قائم رہنا چاہئے اور
کہیں بے سود تعلق تو نہیں ہے۔ سود
پس جو تعلق تبلیغ کی نیت سے رکھا جاتا ہے۔ اس میں ضروری ہے کہ انسان اس بات پر نظر
رکھے کہ جس سے تعلق رکھا جا رہا ہے وہ وقت کو ضائع تو نہیں کر رہا وہ قریب آرہا ہے یا نہیں آرہا۔ اگر
ایک شخص اپنی جگہ پر اٹکار ہے اور انسان اس کے ساتھ عمر گنوا دے تو اس کی عمر ضائع جائے گی صرف
اس کی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے لوگوں کی عمریں ضائع جا رہی ہیں جن کی طرف وہ توجہ دے سکتا تھا۔
پس جب ایک شکاری کا وقت ضائع جاتا ہے تو بہت سے نقصانات اس کو پہنچ رہے ہوتے ہیں ایسے
شکار کے پیچھے لگا رہتا ہے جس کو چھوڑ کر دوسرا شکار اس کے ہاتھ آسکتا تھا مگر یہ روحانی شکار ہے۔ دنیا
کے شکار میں تو یہ ہوتا ہے کہ اگر ایک شکاری ایک شکار کے ساتھ لگ جائے تو باقی پرندوں کے لئے
غنیمت ہے ان کی قسمت جاگ گئی کہ ایک بے وقوف شکاری غلط سمت میں چلا گیا لیکن وہ روحانی
پرندے جو ابراہیم کے پرندے ہیں وہ تو زندہ کرنے کے لئے مارے جاتے ہیں۔ چنانچہ حضرت
ابراہیم نے جب خدا سے شکار کا طریقہ سیکھا تھا تو یہی پوچھا تھا کہ مردوں کو کیسے زندہ کیا جاتا ہے؟ پس
مومن کا شکار اگر چہ باتیں شکار کی ہی ہوں بالکل برعکس نتیجہ کے لئے کیا جاتا ہے۔ دنیا کا عام شکاری
مارنے کے لئے شکار کرتا ہے اور مومن زندہ کرنے کے لئے شکار کرتا ہے۔ آنحضرت ﷺ کی بھی یہی
صفت بیان فرمائی گئی کہ جب بھی اللہ اور اس کے رسول تمہیں بُلا میں يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵) تاکہ
صلى الله
علوسه
وہ تمہیں زندہ کریں تو اِسْتَجِيبُوا (الانفال: ۲۵) اس وقت ان کی آواز پر لبیک کہا کرو۔
پس جب میں شکار کی اصطلاح استعمال کرتا ہوں تو یاد رکھیں ہم نے زندہ کرنے کے لئے
شکار کرنا ہے پس وہ شکار جو کسی آدمی کی غفلت کی وجہ سے زندگی سے محروم رہ گیا اور غلط توجہ کے نتیجہ
میں عدم توجہ کا شکار ہو گیا اور اسی حالت میں اس کی جان نکل گئی اس کا گناہ بھی تو کچھ اس کے سر آئے گا
اس لئے مومن کو اپنی زندگی کے اوقات کی بڑی تفصیل سے نگرانی کرنی ہوتی ہے اس کے وقت کی ایک
قیمت ہے اس کے وقت کے لمحہ لمحہ کا ایک حساب ہے اور عام وقت کی طرح اس کا وقت نہیں ہے اسے

خطبات طاہر جلدا
344
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
اپنے وقت کے ہر حصہ کی قیمت حاصل کرنی ہے یا اس کا حساب چکانا ہے اگر قیمت حاصل نہیں کرتا تو
خدا کے سامنے اسے حساب دینا ہے۔
پس جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ شرفاء میں تبلیغ ہونی چاہئے نرم لوگوں میں تبلیغ ہونی
چاہئے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ساتھ ساتھ نگرانی بہت ضروری ہے کہ اس تبلیغ کا فائدہ
ہے نہیں ہے؟ کس حد تک ہے؟ اور ایک حد کے بعد اللہ تعالیٰ کے سپر د کیا جائے اور انسان ایسے شخص
سے ہاتھ کھینچ لے جو کسی طرح اثر قبول نہیں کرتا لیکن اس کے برعکس بھی ایک شکل ہے کہ بعض لوگ
ہوتے ہیں اور عام طور پر لوگ ان مخالفوں کا شکار نہیں کرتے اس طرف رخ ہی نہیں
صلى الله
کرتے قرآن کریم کی ان آیات میں خصوصیت سے ان لوگوں کا ذکر فرمایا ہے۔
فرمایا فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةُ الى محمد مصطفی ﷺ اور ان کے ساتھی
شکار یو! تم بڑے بڑے خوں خواروں کا شکار کرنے نکلے ہو۔ ایسے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے نکلے ہو جو
تمہاری جان کے دشمن ہیں ان کا جب بس چلے وہ تمہیں ہلاک کر دیں تمہیں تباہ و برباد کر دیں ، تمہارا
کچھ بھی باقی نہ چھوڑیں ۔ جاؤ اور خدا کا نام لے کر ان پر ہاتھ ڈالو اور ہم تمہیں گر سکھاتے ہیں کہ کس
طرح ان پر فتحیاب ہونا ہے۔ گر کی بات بعد میں آتی ہے لیکن یہاں دیکھیں کہ مومن کے لئے کتنا بلند
مقصد بیان کر دیا ۔ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ دیکھو! اچانک تم کیا دیکھو گے کہ وہ شخص
جو تمہارا شدید دشمن ہے كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ وہ جانثار دوست میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس میں اس
بات کی نصیحت ہے کہ دین میں جو بڑے بڑے مخالف اور بظاہر سختی سے دین کے ساتھ ٹکرانے والے
لوگ ہیں جن سے بظاہر تمہیں خیر کی کوئی امید نہیں ہے ان کا بھی رخ کیا کروان میں بھی اللہ تعالیٰ نے
ایسے جواہر پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں کہ جب وہ ہاتھ آئیں گے تو بہت قیمتی خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ پس
اسلام کے آغاز میں ہم یہی حالات دیکھتے ہیں کہ وہ جو جاہلیت میں اسلام کے سب سے بڑے دشمن
تھے وہ جب مسلمان ہوئے ہیں تو اسلام کے سب سے بڑے دوست بن گئے اور اسلام کو ان کی وجہ
سے غیر معمولی تقویت حاصل ہوئی ۔
پس آپ اپنی تبلیغ میں دشمنوں پر بھی ہاتھ ڈالیں کیونکہ آپ محمد مصطفی ﷺ کے غلام ہیں
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ ( فتح : ٣٠ )

خطبات طاہر جلداا
345
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
صلى الله
صلى الله
ان لوگوں میں سے ہیں جو محمد رسول اللہ اللہ کے ساتھی ہونے کے دعویدار ہیں اور آپ اور آپ کی غلامی کو اپنا
فخر سمجھتے ہیں ۔ پس شکار کے وہ انداز سیکھیں جو آنحضور ﷺ کے انداز ہیں۔ ابراہیمی انداز کو آگے بڑھا
دیا گیا ہے۔ ابراہیم کی سنت کو مزید صیقل کر دیا گیا ہے۔ مزید چپکایا گیا ہے۔ ابراہیم کو تو یہ حکم تھا کہ ان
پرندوں کو پکڑو جو تم سے مانوس ہو سکتے ہوں اور یہ بلیغ کا پہلا دور ہے وہ لوگ جو شرافت سے بات کو
سنیں ان کے ساتھ تھوڑا سا پیار کیا جائے تو وہ طبعاً نرمی رکھتے ہوں اور پیار کا جواب پیار سے دینے
والے ہوں ۔ یہ ابراہیمی طیور ہیں مگر محمد مصطفی اے عروسه۔ کے سپر د جو پرندے کئے گئے ہیں وہ خوں خوار دشمن
ہیں وہ برداشت نہیں کر سکتے کہ آپ کو دیکھیں بھی چنانچہ آنحضور ﷺ نے جو پاک تبدیلیاں کر کے
دکھائیں وہ ایسے ہی لوگ ہیں جیسا کہ بیان فرمایا گیا ہے کہ تم دیکھو گے کہ تمہارے خونخوار دشمن جانثار
دوست بن جائیں گے۔ آنحضور ﷺ نے ایسے پتھروں کو موم کر دیا اور ایسے پتھر پھاڑے اور زندگی
کے چشمے بہا دیئے کہ انبیاء کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال دکھائی نہیں دیتی۔ ایک موقع پر ایک صحابی
جنہوں نے آنحضور ﷺ کی زندگی میں آپ کی صحبت میں کچھ سال گزارے تھے ان سے آنحضور
کے وصال کے بعد کسی نے سوال کیا کہ آپ ہمیں آنحضور ﷺ کا حلیہ بتائیں ہم آپ کے منہ
د۔
صلى الله
صلى الله
سے سننا چاہتے ہیں آپ کی آنکھوں نے ان کو دیکھا ہے جس پیار اور محبت سے آپ وہ تذکرہ کر سکتے
ہیں کوئی اور نہیں کر سکتا تو آپ ہمیں بتائیں کہ آنحضور ﷺ کیسے تھے؟ یہ بات سن کر وہ صحابی جواب
لئے زار وقطار رونے لگے ان کی چکی بندھ گئی۔ پوچھنے والے نے تعجب کیا کہ مجھ سے کوئی
ہو گئی ہے میں نے تو صرف اتنا سا سوال کیا تھا کہ آنحضور ﷺ کا حلیہ بتائیں آپ ﷺ کی شکل کیسی تھی ؟
اور یہ صاحب بجائے حلیہ بتانے کے رونے لگے۔ جب کچھ دیر بعد انہوں نے اپنے جذبات پر قابو پایا
تو جواب دیا کہ دیکھو آنحضور ﷺ کے زمانہ میں میری زندگی پر دو ہی وقت آئے ایک وقت وہ تھا کہ میں واوسه۔
دشمنی میں اتنا شدید تھا کہ نفرت کی وجہ سے میں اس چہرہ کو دیکھ نہیں سکتا تھا۔ ان کے نام سے ہی ایسی
کراہت آتی تھی ایسا غصہ آتا تھا کہ بار ہا مواقع آئے مگر میں نفرت کی وجہ سے آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھ سکا
پھر جب محمدمصطفی ﷺ کے عشق کا غلام بنا تو ایسی کا یا لیٹی کہ محبت نے جوش مارا اور محبت کی وجہ سے اس
وجود پر میری نظر نہیں سکتی تھی تو آج اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ محمد مصطفی ﷺ کا حلیہ کیسا تھا تو خدا کی قسم
میں نہیں بتا سکتا کیونکہ میری نظروں نے کبھی نفرت سے نہیں دیکھا اور کبھی محبت کے وفور سے نہیں دیکھا
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلداا
346
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
صلى الله اور واقعہ میں نہیں جانتا کہ محمد مصطفی ﷺ کا حلیہ تفصیلا کیا تھا۔ (مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر : ۳۲۱) پس
دیکھیں کہ وہ اس آیت کریمہ کا کیسا زندہ ثبوت تھے کہ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ
كَانَهُ وَلِی حَمِيمٌ جس طرح ہم کہتے ہیں اس طرح تم تبلیغ کر کے دیکھو اور ہم تمہیں بتاتے ہیں
کہ دشمنوں میں سے تمہیں حیرت انگیز طور پر محبت کے پر محبت کرنے والے وجود ملا وجود ملیں گے پس دشمنوں کو نظر انداز
کرنا اور آنحضور ﷺ کی زندگی میں تو یہ معجزے اتنی دفعہ ہوئے ہیں اور اس کثرت سے ہوئے ہیں
نہیں
صلى الله)
کہ ان کا کوئی شمار نہیں ہے سارے عرب کی بھی تو نفرت میں تقریباً وہی کیفیت تھی ۔
حضرت خالد بن ولید کو دیکھیں کیسے سخت دشمن تھے وہ ایک واقعہ جو اُحد میں گزرا ہے جس کا
دکھ جب بھی اسے پڑھتے ہیں انسان کے دل میں اس طرح تازہ ہو جاتا ہے جیسے کل کا واقعہ ہو یعنی
آنحضور زخمی ہو کر نڈھال ہو کر شہیدوں کی طرح زمین پر جا پڑے اور آپ کے اوپر دوسری لاشیں
آگریں ایسا تکلیف دہ واقعہ ہے کہ جب بھی انسان پڑھے تو اس کی عجیب گداز کی کیفیت ہوتی ہے بھیگی
آنکھوں کے بغیر یہ واقعہ پڑھا ہی نہیں جاتا اور اس واقعہ میں سب سے بڑا نمایاں کردار خالد بن ولید نے
ادا کیا تھا۔ یہ وہ جرنیل تھا جس نے موقع کی نزاکت کو سمجھا اور معلوم کر لیا کہ مسلمانوں سے کیا غلطی
ہوئی ہے اور کفار کے بھاگتے ہوئے لشکر کو ایک دم پلٹ دیا اُن کا رُخ بدل دیا اور اپنے سواروں کے
ساتھ مسلمانوں کے عقب سے حملہ کر کے وہ فتح جو تقریباً مکمل ہو چکی تھی اسے وقتی طور پر ایک شکست
میں بدل د
صلى الله
بدل دیا۔ یہ وہ خالد ہے لیکن جب وہ آ وہ آنحضور ﷺ کی محبت کے اسیر ہوئے جب آپ کے عشق کا
تیران پر لگا تو ایسی کا یا بیٹی کہ اس کے بعد پھر تمام زندگی ہر جہاد میں اس شوق سے حصہ لیا کہ کاش میں
بھی شہید ہوں لیکن یہ حسرت پوری نہ ہو سکی ۔ آپ نے اسلام کے لئے اس کثرت سے جہاد کیا ہے اور
ایسی شاندار سپہ سالاری کی ہے کہ اسلام کے جہاد کے نام کے ساتھ ہی خالد بن ولید کا نام اچانک اُبھر
کر سامنے آجاتا ہے لیکن ایسی حالت میں جان دی کہ بستر پر پڑے ہوئے ہیں جان کنی کی حالت تھی
ساتھیوں سے کہا کہ میرے پیٹ سے کپڑا تو اُٹھاؤ۔ انہوں نے کپڑا اٹھایا تو کہا کوئی ایک انچ تو دکھاؤ
جہاں زخموں کے نشان نہ ہوں ۔ میرا سارا جسم زخموں ۔ وں سے چور ہے اور داغدار ہے جانتے ہو میں نے یہ
صلى الله
عروسه
زخم کیوں کھائے ؟ اس شوق میں کہ میں محمد مصطفی ﷺ کے دین کی خاطر جان دوں اور میں بھی
شہیدوں میں شمار ہوں لیکن وائے حسرت کہ میرے مقدر میں یہ نہیں تھا اور آج بستر پر جان دے

خطبات طاہر جلداا
347
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
رہا ہوں ۔ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ یہ اس آیت کی سچائی کی
صلى الله
ایک اور زندہ اور تابندہ مثال بن گئے کہ آنحضور یہ عام پرندوں کے شکاری نہیں ہیں ۔ یہ تو شکاری
پرندوں کے شکاری ہیں ان خونخوار جانوروں کے شکاری ہیں اور ان کی ایسی کایا پلٹتے ہیں کہ حیوانوں کو
انسان اور انسانوں کو خدا نما انسان بنا دینے والے ہیں یہ اس آیت کا مضمون ہے۔
صلى الله
پس اگر ہم جیسا کہ ہمارا یقین ہے محمد مصطفی حل کے نہ صرف غلام بلکہ عاشق غلام ہیں اگر
ہم اس خاطر دنیا میں قائم کئے گئے ہیں کہ محمد ﷺ کی سنت کو دوبارہ زندہ کریں اور زندہ کر کے سارے
عالم میں جاری کر دیں تو پھر ہمارا فرض ہے۔ ہمارا فرض کیا ہے؟ ہمیں تو اس بات کی لوگ جانی چاہئے
صلى الله
یہ دھن لگ جانی چاہئے کہ اپنی ذات میں اُسوہ محمدی ﷺ کو زندہ کر کے دکھائیں۔
یرد
صلى الله
عروسه
خدا کے ساتھ
محمد مصطفی ﷺ کی زندگی دو طریق پر ہے ایک تو وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنے خدا۔
زندہ ہیں اس زندگی پر کوئی کبھی موت نہیں آسکتی لیکن آپ کی ایک زندگی امت محمدیہ میں ہو کر ہے
جہاں کوئی مسلمان روحانی طور پر مرتا ہے وہاں اس زندگی میں کمی آجاتی ہے۔ جہاں کوئی مسلمان
صلى الله
عروسه
روحانی طور پر زندہ ہوتا ہے وہاں محمد مصطفی اے کو ایک اور زندگی ملتی ہے یہ وہ زندگی ہے جس کا ہر غلام
صلى الله
محمد ﷺ سے تعلق ہے، یہ وہ زندگی ہے جس کا آج جماعت احمد یہ کے ساتھ تعلق ہے۔ پس حضرت
عروسه
صلى الله
محمد مصطفی ﷺ کے اسوہ کو ہر میدان میں جب بھی زندہ کرنے کی آپ توفیق پائیں گے تو آپ یقین
رکھیں کہ آپ نے محمد ﷺ کی شان کو اپنے اندر زندہ کیا دعوت الی اللہ کی شان کو بھی پوری طرح اپنے
اندر زندہ کریں ۔ یہ مضمون ہے جو میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں
کہ دشمنوں اور دشمنوں کے لیڈروں سے ڈریں نہیں بلکہ ان تک پہنچیں اور حکمت اور پیار کے ساتھ اس
طریق پر جس طریق پر اس آیت نے آپ کو تبلیغ کا گر سکھایا ہے ان کو بھی ضرور پیغام پہنچائیں۔ جو
لوگ ایسا کرتے ہیں ان کو بعض دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حیرت انگیز طور پر بے شمار پھل عطا ہوتے
ہیں کیونکہ دشمنوں میں سے جو لیڈر ہیں اگر وہ آئیں تو اکثر وہ اکیلے نہیں آتے بلکہ ان کے ساتھ قوم کی
قوم آیا کرتی ہے۔ بعض ملکوں سے تبلیغ کی رپورٹیں آتی ہیں ان میں ایسے واقعات کثرت سے ملتے
ہیں کہ فلاں علاقے میں کوئی احمدیت کا نام نہیں سننا چاہتا تھا وہاں کا جو سب سے بڑا دشمن تھا ہم اس
تک پہنچے اور جب باتیں کیں تو یہ معلوم کر کے حیران رہ گئے کہ اس کے اندر یہ سعادت پائی جاتی تھی۔

خطبات طاہر جلداا
348
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
کچھ دیر میں اس نے اپنے رویہ کو تبدیل کیا پھر اس نے دلچسپی لینی شروع کی پھر وہ خدا کے فضل سے
احمدی ہوا اور اس کے نتیجہ میں اب گاؤں گاؤں میں احمدیت پھیلنی شروع ہوگئی ہے ایسی ایک رپورٹ
کچھ عرصہ ہوا انڈونیشیا سے بھی ملی کہ وہ صاحب جو ایک علاقہ کے چیف کہلاتے تھے بڑے معزز
اور کافی وسیع طور پر لوگوں میں اثر رکھنے والے۔ وہ پہلے احمدیت کی دشمنی میں اوّل اوّل تھے جب وہ
احمدی ہوئے تو ان کا مشغلہ ہی یہ بن گیا کہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں اور وہاں اعلان
کرتے ہیں کہ دیکھو تم نے مجھے کیسا پایا وہ جب ان کو بتاتے ہیں کہ ہاں تم ہمارے پیر تھے اور پیر تو کہتے
ہیں کہ میں تو اب کسی اور کا مرید بن چکا ہوں۔ میں تو اب پیر نہیں رہا اب بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے تو پھر
بعض دفعہ گاؤں والے جن میں شرافت ہے وہ کہتے ہیں تم ہمارے اب بھی پیر ہو جدھر تم نے قدم رکھا
ہے وہیں ہمارا قدم پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس علاقہ میں جہاں پہلے احمدیت کا نشان
بھی نہیں تھا وہاں کثرت سے جماعتیں بنی شروع ہو گئیں ۔ یہ ایک ملک کی بات نہیں ہر ملک پر یہ بات
اسی طرح صادق آتی ہے۔ یہاں بھی بہت سے ایسے نوجوان ہیں یا دوسری عمر کے لوگ ہیں جن کے اندر
لیڈری کی صفات پائی جاتی ہیں ایسے ہیں جن کے اندر لیڈری کی صفات کے ساتھ اسلام دشمنی بھی پائی
جاتی ہے اور وہ اسلام کی مخالفت میں یا حق کی مخالفت میں نمایاں طور پر جس رنگ میں بھی وہ کوشش کر
سکتے ہیں وہ کرتے ہیں ان تک بھی پہنچنا چاہئے اور اس طرح پہنچنے کے بہت سے ذرائع ہیں۔
فرانس کو پیش نظر رکھ کر جب میں بات کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہے کہ آج یہاں جماعت
بہت چھوٹی ہے اور ابھی تک فرانسیسی قوم تک ان کا رابطہ گہرا نہیں ہو سکا۔ نتیجہ آج تک فرانس میں جتنی
بھی تبلیغ ہوئی ہے اکثر و بیشتر وہ غیر فرانسیسی کو ہی ہوئی ہے مثلا یہاں مرا کو سے آنے والے لوگ ہیں ،
یہاں افریقہ کے مختلف ممالک سے آکر بسنے والے لوگ ہیں، یہاں پاکستانی ہیں جہاں تک تبلیغ ہوئی
ہے عام طور پر ان لوگوں میں ہوئی ہے اور فرانسیسی کی جب بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ دنیا
پرست ہیں، وہ دنیا دار ہیں، انہیں دین میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جب بات کرتے ہیں تو وہ کورا سا
جواب دے دیتا ہے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ہر قوم میں خدا تعالیٰ نے نیک فطرت لوگ رکھے ہوئے
ہیں اور دشمنوں کی دشمنی کے بھیس میں بھی آپ کو بڑے نیک فطرت لوگ ملیں گے ۔ جو شاید مخالف
دکھائی دیتے ہیں جب وہ نرم پڑتے ہیں تو ان کے اندر ایک حیرت انگیز انقلاب برپا ہو جایا کرتا ہے۔

خطبات طاہر جلداا
349
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
پس آپ کی ہمت اگر ٹوٹ جائے تو فرانس کی ہمت ٹوٹ جائے گی ایک قوم کی قسمت آپ کے سپرد کی
گئی ہے آپ نے ہمت نہیں ہارنی کیونکہ جب داعی الی اللہ ہمت ہار دیتا ہے تو درحقیقت اُس ساری
قوم کی ہمت ٹوٹتی ہے۔ نصیحت کرنا بڑا مشکل کام ہے ، نصیحت کرنے کے لیے غیر معمولی طاقتوں کی
ضرورت ہے اسی لئے قرآن کریم نے صبر کی تلقین فرمائی۔
اور یہ وہ دوسرا پہلو ہے جو میں آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ۔ لے سامنے رکھنا چاہتا ہوں فرمایا۔ فَإِذَا الَّذِي
بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا
وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ لیکن یا درکھو یہ معجزے یونہی رونما نہیں ہو جایا کرتے دشمنوں
کو دوست بنانا آسان کام نہیں ہے ۔ اس کے لئے صبر کی ضرورت ہے ۔ وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا
الَّذِينَ صَبَرُ وا لیکن اس کے علاوہ کچھ اور بھی ضرورت ہے کیونکہ سارا خطاب واحد میں ہے
صلى الله
علیم
اور اس میں اول مخاطب حضرت محمد مصطفی ہیں اور آپ کو جو صبر عطا ہوا تھا وہ لفظ صبر کے تابع پوری
طرح بیان نہیں ہو سکتا تھا اس لئے جہاں عام مومنوں کے صبر کا ذکر فرما کر جمع کے صیغہ میں یہ کہا کہ
وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ تو وہاں ساتھ ہی پھر واحد کی بات کی ہے کہ وَمَا يُلَقَّهَا
إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ اس جمع کا ذکر چھوڑ دیا ہے جس طرح پہلے ک۔ک۔ک یعنی تو،
تو ، تو ، کر کے مخاطب کیا جا رہا تھا۔ مومنوں کا عمومی ذکر کرتے ہی خدا پھر واپس اسی مضمون کی طرف پلٹا
ہے اور محمد مصطفی ﷺ کے متعلق فرمایا ہے وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ۔ اس عظیم مقصد کو
ایک عظیم اخلاق کا حصہ دیئے گئے انسان کے سوا اور کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ وہ لوگ جو صبر کرتے ہیں ان
کو بھی ملے گا اور اصل کامیابی جو غیر معمولی اور اعجازی کامیابی ہے وہ اس کو ملے گی جس کو حظ
عظیم عطا ہوا ہے۔ حظ حصے کو کہتے ہیں ٹکڑے کو کہتے ہیں اور بہت عظیم ٹکڑا ملا ہے کسی چیز کا ٹکڑا یہ
بیان نہیں فرمایا۔ صبر کی بات ہو رہی ہے اس لئے پہلے ذہن صبر کی طرف جاتا ہے اور اس پہلو سے جب
ہم آنحضور ﷺ کو دیکھتے ہیں تو بلا شبہ ان سے بڑا صا بر انسان کبھی اس دنیا میں پیدا نہیں ہوا۔ ہر میدان
میں ، صبر کی ہر آزمائش میں آپ اس شان سے پورے اُترے ہیں کہ اس کی کوئی مثال کہیں بھی دکھائی
نہیں دیتی۔ ذاتی نقصان کی کیفیت دیکھ لیجئے اپنے عزیزوں اور پیاروں کے دُکھ برداشت کرنے کی
کیفیت دیکھ لیجئے ۔ صبر کے جتنے بھی امتحان آسکتے ہیں وہ سب آنحضور ﷺ پر زندگی کے مختلف حصوں
صلى
علم

خطبات طاہر جلدا
350
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
میں
مختلف شکلوں میں آئے اور حیر ئے اور حیرت انگیز طور پر آپ ﷺ نے ہر امتحان میں نمایاں کا نمایاں کامیابی عطا فرمائی
صلى الله
ایسی جو چاند سورج کی طرح روشن کامیابی تھی اول زندگی میں آپ کے والد کا وصال بعض روایات
میں آپ کی پیدائش سے پہلے ہو چکا تھا۔ یعنی پیدا ہی یتیم ہوئے ہیں اور چھوٹی عمر تھی کہ والدہ کا وصال
ہو گیا اب بچپن میں والد اور والدہ کے بالکل بغیر آپ کو دوسروں کے رحم و کرم پر زندگی بسر کرنا پڑی اور
صلى الله
۔
اس صبر کے ساتھ اور اس شان کے ساتھ آپ نے یہ دور گزارہ ہے کہ اس ، یہ دور گزارہ ہے کہ اس میں احساس کمتری کو ایک
ذرہ بھی داخل نہیں ہونے دیا صبر کے امتحان کے وقت لوگ عام طور پر منفی صفات دیکھتے ہیں لیکن
میں نے انسانی فطرت پر جہاں تک غور کیا ہے یتامیٰ کے لئے سب سے بڑا امتحان احساس کمتری کا
امتحان ہوتا ہے وہ یتیم جو صبر نہ کر سکے وہ لازماً احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور احساس کمتری پھر
بہت بھیا نک کردار پر منتج ہوتا ہے۔ دنیا میں اکثر ٹیڑھے دماغ ، خطر ناک سوچیں سوچنے والے، دنیا کو
غلط فلسفے دینے والے، اگر آپ ان کی زندگی کا جائزہ لیں تو زندگی کے کسی نہ کسی دور میں احساس کمتری
کا شکار ہوئے ہوتے ہیں۔ آنحضور ﷺ نے اپنی عسر اور یتیمی کا دوران کیفیتوں سے متاثر ہوئے بغیر
اس شان کے ساتھ گزارہ ہے کہ آپ کے سپر د دنیا کا عظیم ترین کام کیا گیا ہے۔ یعنی نبیوں میں سے بھی
جو کام آپ کے سپرد ہوا ہے وہ کسی اور نبی کو نہ صرف یہ کہ دیا نہیں گیا بلکہ اس کا ایک معمولی حصہ بھی
نہیں دیا گیا۔ سارے عالم کو خدا تعالیٰ کی چوکھٹ پر لا ڈالا ۔ ایک ایسے شخص کے سپرد کیا گیا جس کا نہ
باپ تھا اور نہ ماں تھی ۔ لوگوں کے رحم و کرم پر پلتا رہا اور جس نے جب دعوی کیا تو اپنی ساری قوم کلیہ
اس کی دشمن ہو گئی یہ حَظٍّ عَظِيمٍ کی بات ہو رہی تھی ۔ صبر کا حصہ ملا تو اتنا بڑا کہ اس کی کوئی مثال
دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ پھر آپ کے بیٹے ہوئے ۔ کہتے ہیں گیارہ بیٹے پیدا ہوئے اور گیارہ
کے گیارہ چھوٹی عمر میں بہت بچپن میں یا چند سالوں کے بعد فوت ہو گئے اور ہر بچے کی موت پر دشمن
ہنستا تھا اور کہتا تھا کہ دیکھو یہ تو لا ولد مرا جاتا ہے اور دنیا کی بادشاہی کے دعوے کرتا ہے۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق جب ہم یہ ذکر پڑھتے تھے کہ
بشیر اول فوت ہوا تو کس طرح دشمن نے بغلیں بجائیں ، کس طرح صحابہ کے دل خون ہوئے اور صحابہ
کے بعض واقعات جب پڑھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ شدید تکلیف کی حالت میں تھے لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کوئی اثر نہیں تھا۔ آپ جانتے تھے کہ خدا کا وعدہ ضرور پورا ہوگا۔ یہ بچہ

خطبات طاہر جلدا
351
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
عروسه
فوت ہو گیا ہے تو کوئی اور مقدر والا بچہ بعد میں عطا ہو گا لیکن جو صحابہ تھے وہ جانتے ہیں کہ ان کے دل
کی کیا کیفیت تھی اس واقعہ کو دیکھ کر جب میرا ذہن حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کی طرف جاتا ہے تو
ساری روح پگھل کر آپ کے لئے درود بن جاتی ہے۔ کتنی عظیم آزمائش تھی ؟ ابتر کہنے والے چاروں
طرف پھیلے پڑے تھے۔ ہر بچے کی وفات کے بعد ابتر ابتر کے نعرے اُٹھتے تھے تبھی تو قرآن کریم نے
یہ ذکر محفوظ فرمایا ہے کہ اِن شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ( الكوثر : ۴)
جا
اے محمد ! تو دیکھے گا کہ تیرے دشمن ابتر رہ جائیں گے اور ان کی اولادیں تیری اولادیں بن
بکن جہاں تک اس وقت کی دنیا کا تعلق ہے ان کو تو ان باتوں کی سمجھ نہیں تھی کہ روحانی
یہ ساری کی ساری قوم محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں لا کر ڈال دی جانے والی تھی وہ تو یہ دیکھتے تھے
کہ ایک بیٹا فوت ہوا پھر دوسرا ہوا ، پھر تیسرا ہوا ، پھر چوتھا ہوا اور ہر دفعہ ہنسی مذاق اُڑا کر اسے اپنی
صلى
علی
سلام
دانست میں ذلیل اور رسوا کر دیتے ہیں اور نہ محمد کے کچھ کر سکتا ہے نہ محمد ﷺ کا خدا کچھ کر سکتا ہے۔
ラー
اب دیکھیں ! ہر پیدائش اور ہر موت کے بعد کتنی شدت کے ساتھ یہ طعنہ آپ کے دل کو چیرتا ہوگا لیکن
آپ صبر اور عزم کا ایک پہاڑ تھے۔
ایک روایت آتی ہے کہ ایک عورت کا بیٹا فوت ہو گیا اور وہ اسکی قبر پر کھڑی شدید تکلیف کی
حالت میں گریہ وزاری کر رہی تھی۔ آنحضور ﷺ اس کے پاس سے گزرے اور فرمایا بی بی ! صبر کرو۔
اس بے چاری کو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ کہنے والا کون ہے اس نے کہا کہ صبر اپنا بیٹا فوت ہو تو پتا چلتا
ہے کہ صبر کیا ہوتا ہے؟ پاس سے گزرتے ہوئے آرام سے کہہ دیا کہ صبر کرو۔ یہ کوئی آسان بات نہیں ہے
آنحضور ﷺ نے صرف اتنا کہا بی بی میرے گیارہ بچے پیدا ہوئے اور گیارہ ہی فوت ہو گئے اور یہ کہہ کہ
صلى الله
عروسه
آگے چل پڑے۔ کسی نے کہا کہ اے ناداں بے وقوف بڑھیا! تو نے کیا بات کی ہے یہ تو محمد مصطفی الا اللہ
تھے وہ دوڑی دوڑی پیچھے گئی کہ یا رسول اللہ ! مجھے معاف کر دیں میں صبر کرتی ہوں ۔ آپ نے فرمایا صبر کا
ایک وقت ہوا کرتا ہے وہ وقت گزر چکا ہے۔ ( بخاری کتاب الجنائز حدیث نمبر : ۱۳۵۲) وقت تو ہر ایک کو صبر
دے ہی دیتا ہے۔ پس آنحضور ﷺ کے متعلق جب یہ فرمایا کہ وہ صبر کرنے والا ہے تو صبر کہہ کر نہیں
فرمایا۔ عام مسلمانوں کے ذکر پر فرمایا۔ وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا اس عظیم مقصد کو
صبر کرنے والوں کے سوا کوئی نہیں پا سکتا اور پھر دیکھیں کہ ہمارے آقا و مولا کو کس طرح جدا کر کے ممتاز
صلى الله

خطبات طاہر جلدا
352
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
کر کے ان کا ذکر آیت کے اس حصہ میں فرمایا وَ مَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ اس عظیم
مقصد کو حقیقت میں پانے والا ہمارا محمد ﷺ ہے کیونکہ اسی صبر میں اسے حَظٍّ عَظِيمٍ عطا کیا گیا
ہے اور حَظٍّ عَظِیمٍ تو چونکہ پوری طرح کسی ایک مضمون سے باندھا نہیں گیا اس لئے
حَظٍّ عَظِيمٍ میں وہ سارا پچھلا مضمون آگیا ہے جو اس آیت کے شروع میں ہے اور اس پہلو
صلى الله
علي
منا ہو گا بلکہ حَظٍّ عَظِيمٍ میں سے کچھ نہ کچھ
سے ہمیں آنحضور مور ﷺ کی پیروی میں نہ صرف صبر سیکھنا ہوگا بلکہ ۔
حصہ تو پانا ہوگا ۔
اور اس کا پہلا حصہ تو یہ ہے کہ وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ
داعی الی اللہ بنو گے تو تمہاری بات اچھی ہو گی ورنہ ساری باتیں بے کار اور بے معنی ہیں تم ساری عمر
باتیں کرتے گزارو گے ان میں حسن پیدا نہیں ہوگا۔ ہاں اگر تم اللہ کی طرف بلانے والے ہو تو تمہارا
کام بہت ہی حسین ہے بات کرنی ہے تو یہ کرو وَ عَمِلَ صَالِحًا مگر خالی اللہ کی طرف نہیں بلانا
نیک اعمال کر کے دکھاؤ ۔ بتاؤ کہ جس کی طرف بلانے آئے ہو اس کے ساتھ تعلق ہے اللہ کے ساتھ
تعلق ہو تو تمہارے اعمال میں پاک تبدیلی ہونی چاہئے، تمہارے اندرکشش ہونی چاہئے ، تمہارے
اندر روز بروز تبدیلیاں رونما ہوتی رہنی چاہئیں کیونکہ خدا تعالی لامتناہی ہے اور اس سے تعلق والا کبھی
ایک مقام پر نہیں رہا کرتا اس کی زندگی مسلسل ایک سفر ہے جو خدا کی طرف ہے اور کبھی بھی کسی حالت
میں بھی آپ یہ نہیں کہہ سکتے آپ نے اپنا سفر مکمل کر لیا۔ پس یہ مضمون ہے جو اس آیت کریمہ
میں بیان ہوا ہے اور جس کے متعلق بعد میں شہادت دی کہ وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِيمٍ
اس مضمون کو اپنے درجہ کمال تک محمد مصطفی ﷺ نے پہنچایا اور آپ نے ہر اس صفت سے بڑا حصہ پایا عروسة۔
ہے جو صفات اس آیت کریمہ میں بیان ہوئی ہیں ۔ پھر فرمایا اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ جو چیز اچھی
ہے اس کے ساتھ بُری چیزوں کا دفاع کر ویعنی جب بھی کوئی تمہارے ساتھ بُرائی سے پیش آئے اس کا کرو بھی
کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ اور نیکی کی بات کرو اور تبلیغ میں انسان کو روزمرہ اس چیز سے واسطہ پڑتا
ہے۔ انسان روز مرہ ایسے دشمن کی باتیں سنتا ہے جن کو پیار اور محبت سے سچائی کی طرف بلایا جارہا ہے
لیکن وہ آگے سے بیہودہ بات کرتے ہیں سخت کلامی سے پیش آتے ہیں ، تمسخر سے پیش آتے ہیں اور
جہاں جہاں بھی ممکن ہو وہاں پھر وہ جبر اور تشدد سے بھی پیش آتے ہیں قتل کے بھی درپے ہو جاتے
صلى الله

خطبات طاہر جلدا
353
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
ہیں اس قسم کے مد مقابل سے ہر انسان کو جو دعوت الی اللہ کرنے والا ہے زندگی کے مختلف حصوں
میں واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے فرمایا یا درکھو اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ احسن بات سے دفاع کرنا اور
یہاں تو سیئہ کا لفظ نہیں لیکن دوسری آیات کریمہ میں سیئہ کا ذکر ہے اور یہاں بعض باتیں عملاً
چھوڑ دی گئی ہیں ، اس سے مضمون میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ جب بھی تبلیغ کرنے نکلو اچھی بات
تلاش کرو دلائل میں سے بھی بہترین چنو ، طرز بھی وہ اختیار کرو جو سب سے اچھی نظر آئے جس
میں کشش پائی جائے اور جب بُرائی دیکھو تو اُسے حُسن کے ذریعہ دور کرنے کی کوشش کریں۔ یہ صفات
اگر تم میں آجائیں تو پھر تم دشمن کو دوست میں بدلنے کی اہلیت حاصل کر لو گے اور فرمایا جو مومن صبر
کرتے ہیں انہیں ضرور یہ صفات ملتی ہیں اور ان کے مقاصد پورے ہوتے ہیں لیکن ان تمام خوبیوں
میں سے سب سے زیادہ شاندار حصہ اگر کسی کو ملا ہے تو وہ محمد مصطفی ﷺ تھے وہ ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ
صلى الله
عروسه
تھے۔ بدی کا جواب حسن سے دینے میں موزوں کلام کے لئے بہترین انتخاب کرنے کے لحاظ سے
آپ سے بہتر دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوا۔ آنحضرت ﷺ کی نصائح آپ احادیث میں پڑھیں،
آپ کی طرز بیان کو دیکھیں دل عش عش کر اُٹھتا ہے۔ چودہ سو سال سے اوپر گزر گئے کہ وہ باتیں کہی
گئی تھیں مگر آج بھی زندہ ہیں، وہ سادہ سا کلام ایسی عجیب چمک اور ایسی شان رکھتا ہے کہ آنکھوں کو
چندھیا دینے والا ہے۔ ایسا جذب رکھتا ہے کہ دل بے ساختہ اس کی طرف کھچا چلا جاتا ہے۔
پس یہ نصیحت ہو رہی ہے کہ جب تم تبلیغ کے میدان میں نکلو تو صبر کرو ۔ صبر کے بغیر تو گزارہ
ہونا ہی نہیں مگر اس سے آگے قدم بڑھاؤ اور اس کی پیروی کرو جسے حَظٍّ عَظِيمٍ عطا ہوا تھا۔ جس کو
تبلیغ کی ہرشان اپنے پورے عروج کے ساتھ عطا کی گئی تھی۔ پس آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر اگر چلنا
ہے تو پہلی بات یہ یاد رکھیں کہ چھوٹے بڑے ہر قسم کے شخص سے تبلیغی رابطہ رکھنا ہے خواہ وہ بظاہر نرم
مزاج کا ہو یا سخت مزاج کا ہو ۔ بڑے سے بڑا دشمن بھی ہو تو اس تک بھی بات پہنچانی ضروری ہے اور
صلى الله
بغیر خوف کے اُسے بات پہنچانی ہے ۔ یہ بات یاد رکھتے ہوئے اسے بات پہنچانی ہے کہ آنحضرت
صلى الله
بڑے سے بڑے دشمن تک بھی حق بات پہنچاتے تھے اور بے خوف ہو کر پہنچاتے تھے ۔ ایک
صلى الله
اس
صلى الله
عروسة۔
موقع پر ابو جہل جو آنحضور ﷺ کے معاندین میں چوٹی کا معاند مشہور ہے۔ جب بھی آنحضور ﷺ کے
دشمنوں کی بات کرتے ہیں تو ابو جہل کا نام سب سے پہلے ذہن میں اُبھرتا ہے اور دنیائے اسلام

خطبات طاہر جلدا
354
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
میں کسی اور دشمن کا نام معروف ہو یا نہ ہولیکن اسلامی دنیا میں مشرق سے مغرب تک دشمن کا ایک نام ایسا
ہے جو ہر مسلمان کو معلوم ہے اور وہ ابو جہل کا نام ہے ایسا شدید معاند لیکن ایک مرتبہ ایک شخص فریاد
لے کر آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ابو جہل نے میرا کچھ قرض
دینا ہے اور وہ دیتا نہیں ۔ آپ نے حلف الفضول کیا ہوا ہے۔ آپ نے ایک زمانہ میں یہ قسم کھائی
تھی کہ جب بھی کسی غریب اور بے کس کو مدد کی ضرورت ہو گی آپ آگے آئیں گے ، میں اس
حلف الفضول کا حوالہ دیتا ہوں آیئے میری مدد کریں ۔ ایک لفظ کہے بغیر ، ذرا سے تردد کے بغیر
آنحضور اس سمت روانہ ہوئے جہاں ابو جہل کے متعلق بیان کیا جاتا تھا کہ وہ بیٹھا ہوا ہوگا ، وہ کہیں مجلس
یا کرتا تھا۔ پس آپ اُٹھ کر انہیں مجالس کی طرف چل پڑے اور جا کر سیدھا ابو جہل کو مخاطب کر کے
کہا کہ اے فلاں ! یہ شخص ہے اس کے تو نے اتنے پیسے دینے ہیں۔ ٹال مٹول کرتے ہوئے بہت لمبا
لگایا
صلى الله
عرصہ ہو گیا ہے اب اسے ادا کرو اور اس نے بغیر اعتراض کئے بغیر تردد کئے، بغیر بہانے کے اسی وقت
رقم کی ادائیگی کے لئے احکام جاری کئے ۔ (سیرۃ ابن ہشام جلد ۲ صفحہ: ۱۳۴) جب آنحضور ﷺ وہاں سے
روانہ ہو گئے تو اس کے ساتھیوں نے اسے شرمندہ کیا، اُسے ذلیل کیا کہ تم کیسے دشمن ہو ۔ ہمیں تو اس
شخص کی مخالفت میں ایسے بھڑکاتے ہو کہ آگ لگا دیتے ہو اور آج وہ آیا ہے اور اس نے تم سے ایک
بات کی ہے لیکن تمہاری مجال نہیں تھی کہ اس کا انکار کر سکو اور وہیں تابع فرمان کی طرح اس کی بات پر
عمل کر دیا ۔ ابو جہل نے کہا کہ تم نے وہ نہیں دیکھا جو میں نے دیکھا ہے۔ عام حالات ہوتے تو میں اس
شخص سے وہی سلوک کرتا جیسا میں ہمیشہ کرتا ہوں مگر جب یہ مجھے کہہ رہا تھا کہ اس شخص کا حق ادا کرو اور
میرے دل میں بغاوت کے جذبات اُٹھ رہے تھے تو اس وقت میں دیکھ رہا تھا کہ جیسے دو مست اونٹ
ہوں اور مجھ پر حملہ کے لئے تیار کھڑے ہوں ۔ ان کے منہ سے جھا گیں بہہ رہی ہوں اگر میں انکار کرتا تو
مجھے نظر آ رہا تھا کہ یہ اونٹ مجھ پر پل پڑیں گے۔ یہ کیا واقعہ ہوا ؟ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید کا جو وعدہ
ہے اور اپنے غلاموں کے حق میں جو وہ نشان دکھاتا ہے ان کی ایک مثال ہے۔ دشمن بھی ایسا جیسا ابو جہل
لیکن آنحضرت یہ محض خدا کی خاطر اپنے ایفائے عہد کی خاطر ہر قسم کی جسمانی اور جانی خطرے کو
بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی طرف چل پڑے تھے ۔ اللہ نے اس کی ایسی قدر فرمائی کہ کشفاً ابو جہل
کو دو اونٹ دکھائے جو مست اونٹ تھے اور جیسے حملہ کے لئے تیار بیٹھے ہوں ۔
صلى

خطبات طاہر جلدا
355
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
صلى الله
یہ جو کیفیت ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ کشف اور الہام بھی مختلف نوعیت کے ہوا کرتے
ہیں۔ بعض کشوف مخالفانہ کشوف ہوتے ہیں اور بعض کشوف موافقا نہ کشوف ہوتے ہیں ۔ نیک اور بد کی
تمیز کشفوں اور الہاموں کی کیفیات سے بھی پتا چلتی ہیں۔ پس ابو جہل کا یہ جو کشف ہے یہ اس کے
مخالف کشف تھا، تھا ، اس کی تائید میں کشف نہیں تھا اور آنحضور ﷺ کی تائید کا کشف تو کشف تھا لیکن دکھایا اس کو
گیا مگر یہ بات اس وقت ظاہر ہوئی جب خدا کی خاطر ایک بندے نے ہر قسم کی قربانی کا فیصلہ کر لیا اور
بظاہر اپنی ہلاکت کے سامان اپنے ہاتھوں سے کئے ۔ ایک دشمن کے منہ میں چلے جانا ایسی ہی بات ہے
جیسے شیر کی غار میں انسان داخل ہو جائے اور پھر بغیر کسی اور ساتھی کو لئے ، بغیر کسی محافظ کو لئے اُٹھ کر
چل
صلى الله
صلى
پڑتے ہیں لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اس جذبہ کی قدر فرمائی اس لئے آپ کو بچایا۔ پس
یہ ہے وہ عظیم حصہ جو حضرت رسول اکرم ﷺ کو ہر خلق میں عطا ہوا ہے اور آپ کو بھی ہر خلق میں سے
کچھ نہ کچھ آنحضور ﷺ سے حصہ لینا ہوگا ۔ آنحضور نے تو ہر خلق میں سے حصہ عظیم لے لیا ہے لیکن جو
حصے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی اتنے ہیں کہ سارے مسلمانوں میں تقسیم ہو جائیں تب بھی ختم نہ ہوں اور
جو حصے اپنائے ہیں اصل میں تو اپنانے والے وہی حصے ہیں ۔ خلق عظیم میں سے جو حصے آپ نے
اپنائے ہیں ان کی طرف توجہ کرنی چاہئے میں نے ابھی یہ بات کی ہے کہ جو حصے چھوڑے ہیں وہی
مسلمانوں میں تقسیم ہو جائیں تو ختم نہ ہوں۔ یہ فقرہ ایسا ہے جو اکثر لوگوں کو سنتے ہی سمجھ نہیں آئے
گا اس لئے کچھ وضاحت کرنی پڑے گی۔
صلى الله
وليسة
صلى الله
آنحضور ﷺ کے متعلق آتا ہے کہ آپ مکارم الاخلاق پر فائز کئے گئے تھے۔
(سنن الکبری بیہقی جزا صفحہ: ۱۹۱) اخلاق کی بہت سی قسمیں ہیں۔ کچھ چھوٹی چھوٹی قسمیں ہیں، کچھ بہت
ہی اعلیٰ درجے کی قسمیں ہیں۔ پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جب یہ فرمایا کہ حصہ لیا ہے تو یہ شبہ پڑ سکتا
ہے کہ بعض اخلاق چھوڑ دیتے ہیں بعض لے لئے ہیں۔ اس کی وضاحت ضروری ہے یہ ہرگز مراد نہیں
ہے۔ مراد یہ ہے کہ سچ میں سے وہ حصہ لیا جو سب سے زیادہ اعلیٰ درجے کا حصہ تھا اور اس کا اختیار کرنا
سب سے زیادہ مشکل تھا۔ حیاء میں سے وہ حصہ لیا جو سب سے زیادہ اعلیٰ پائے کا تھا اور جسے اختیار کرنا
سب سے زیادہ مشکل تھا۔ ایثار میں سے وہ حصہ لیا جو اس سے پہلے اور کسی اور کو نصیب نہیں ہوا تھا صبر
میں سے وہ حصہ لیا جس کی کوئی اور مثال دنیا میں دکھائی نہیں دیتی تو حَظٍّ عَظِيمٍ کہہ کر یہ نہیں فرمایا

خطبات طاہر جلدا
356
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
کہ بعض اخلاق میں آپ پیچھے رہ گئے ۔ کچھ کو اختیار کیا اور کچھ چھوڑ دیتے ۔ حَظٍّ عَظِیم میں عظیم کا
لفظ بتا رہا ہے کہ سب سے بالا سب سے شاندار اخلاق کو آپ نے اپنا لیا اور جو چھوڑ دیئے ہیں وہ عام
لوگوں کے اخلاق سنوارنے کے لئے بھی کافی ہیں۔ وہ ایسے اخلاق ہیں جو عام طور پر دنیا میں کوئی
اختیار کرے تو وہی دنیا میں بہت ہی خلیق اور اعلیٰ اخلاق کے انسان کے طور پر شہرت پالے۔
پس جب میں نے کہا کہ باقی اخلاق بھی اگر مسلمان اپنا لیس إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا
میں تو وہ بھی داخل ہو جائیں مگر ہمارے سپرد جو کام ہے وہ بہت عظیم ہے اس لئے ہمیں عام اخلاق سے
بڑھ کر وہ حصہ جو محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنے لئے چنا ہے اس میں سے بھی کچھ آپ سے مانگنا چاہئے او
صلى الله
او
سمجھ
راس میں سے بھی کچھ اپنے لئے اختیار کرنا چاہئے ۔ یہ وہ مضمون ہے جسے اگر آپ اچھی طرح
جائیں تو آپ کی دعوت الی اللہ کا کام مشکل ہونے کی بجائے آسان ہو جائے گا۔ مصیبت بننے کی
بجائے ایک راحت میں تبدیل ہو جائے گا ۔ ساری زندگی آپ اس کام میں لگے رہیں کبھی آپ
صلى الله
علوسم
نہیں تھکیں گے کیونکہ آنحضور ﷺ آخری سانس تک اس کام سے نہیں تھکے ۔ آپ کو اس تکلیف
صلى الله
میں راحت ملے گی جو اس راہ میں آپ اُٹھاتے ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ کو اس تکلیف میں راحت ملا
کرتی تھی جو آپ اس راہ میں اُٹھاتے تھے۔
پر حَظٍّ عَظِيمٍ کی طرف توجہ کریں اور کام اتنا بڑا ہے اور اتنا مشکل ہے کہ اس کے
بغیر یہ مشکل ہمارے لئے آسان نہیں ہوگی ۔ اب تک جو میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ بہت ہی کم
ہیں جنہوں نے پوری سنجیدگی کے ساتھ اس طرف توجہ کی ہے۔ جماعتوں میں سے بھاری اکثریت
ایسے لوگوں کی ہے جو جذبہ تو رکھتے ہیں لیکن ان کو ان کے نظام نے نہ تو باقاعدہ بچے کی طرح تربیت
کرتے ہوئے اپنایا اور طریقہ سکھایا کہ کیسے تبلیغ کرنی ہے اور نہ ان میں یہ استعداد ہے کہ از خود وہ کر
سکیں۔ پس بہت سے امکانی داعیان الی اللہ ایسے ہیں جو بن سکتے تھے لیکن نہیں بن سکے ۔اس سلسلہ
میں میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں امراء کو نصیحت کروں گا۔ انفرادی طور پر صیحتیں ہیں جو جماعت کے ہر
فرد سے تعلق رکھتی ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جو نصیحت سنتے ہیں۔ نصیحت پر عمل کرنا چاہتے ہیں لیکن
نہیں کر سکتے ان کے لئے مربی کی ضرورت ہوتی ہے اور مربیوں کے لئے پھر باقاعدہ ایک نظام کی
ضرورت ہے۔ باقاعدہ نظام کے تابع ایسے مربی ہوں جو ان بندوں تک پہنچیں ان کی تربیت کریں۔

خطبات طاہر جلدا
357
خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۹۲ء
ان کو ادنیٰ سے اعلیٰ مقامات تک پہنچائیں۔ پس ہمیں دونوں طرف با قاعدہ نگرانی کرنی ہو گی کتنے
احمدی ہیں جو خطبات کے اثر سے واقعۂ داعی الی اللہ بن گئے ہیں۔ کتنے ہیں جن کے اندر تمنائیں پیدا
ہوئی ہیں لیکن وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ ٹھنڈی پڑ جاتی ہیں۔ کتنی جماعتیں ہیں جہاں تبلیغ کے نتیجہ
میں نمایاں طور پر کثرت سے لوگ مسلمان ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ کتنی ہیں جہاں شاید تبلیغ ہو رہی ہے
لیکن اثر کوئی نہیں ہو رہا۔ اگر آپ جماعت کے حالات کو Categories کے طور پر تقسیم کرنا
شروع کریں تو آپ کو بہت سے ایسے گروہ ملیں گے جن کی طرف نظام جماعت کو با قاعدہ توجہ کرنی ہو
گی۔ اگر وہ نہیں کریں گے تو وہ گروہ ضائع ہو جائیں گے۔ ان کے اندر ذاتی طور پر یہ صلاحیت نہیں
ہے کہ وہ اپنی نیکیوں کو عمل میں ڈھال سکیں۔
پس بہت سے کام ہیں جو نظام جماعت کو ادا کرنے ہیں۔ بہت سے کام ہیں جو انفرادی
صلى الله
ہیں لیکن امیر جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظر رکھے کہ کتنے افرادان انفرادی پروگراموں سے فائدہ
اُٹھا رہے ہیں اگر وہ ایک دفعہ کہہ کر غافل ہو جاتا ہے تو اس نے اپنی امارت کا حق ادا نہیں کیا کیونکہ اس
کے لئے بھی صبر کا مضمون ہے اور نصیحت کرنے والے کو سب سے زیادہ صبر میں سے حصہ لینا چاہئے ۔
یہ مضمون بھی میں نے اسی آیت کریمہ سے سے سیکھا ہے ۔ کیونکہ آنحضرت ﷺ کو جو یہ فرمایا کہ وہ
حَظٍّ عَظِيمٍ رکھنے والے انسان ہے تو پہلے صابرین کا ذکر کر دیا تھا۔ اس میں ایک بہت گہرا راز
ہے اور وہ یہ ہے کہ صابر بنانے والا جس نے اپنے ساتھیوں کو ایسا صابر بنا دیا کہ خدا بڑے پیار سے ان
کا ذکر کر رہا ہے۔ اندازہ کرو کہ وہ خود کتنے بڑے صبر والا ہوگا۔ اور واقعہ یہ ہے کہ جو خود صبر والا ہو وہی
دوسرے کو صابر بنا سکتا ہے اور جس میں آپ صبر نہ ہو وہ کسی کو صبر کی تلقین نہیں کر سکتا تو فرمایا محمد مصطفیٰ
کے صبر کا اندازہ کرو کتنا بڑا حصہ پایا ہوگا کہ إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُ وا جتنے ایمان والے
صابر تم دیکھ رہے ہو یہ محمد ﷺ کی کوششوں کا ہی پھل ہیں۔ انہی کے اخلاق کی خیرات ہیں کہ اتنے صبر علی سی
صلى الله
کرنے والے پیدا ہوئے ہیں ۔ پس تم بھی محمد مصطفی اللہ کے در سے صبر کی خیرات حاصل کرو۔ پھر تم
دیکھو گے کہ تمہیں عظیم تبدیلیاں پیدا کرنے کی طاقت عطا ہو گی اور تم واقعہ وہ کام کر دکھاؤ گے جو بظاہر
ناممکن دکھائی دیتے ہیں ۔
صلى الله
وسام
پس فرانس ہو یا جرمنی ہو یا ہالینڈ ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک ہر ملک محمد مصطفی ﷺ کا ملک ہے

خطبات طاہر جلدا
358
خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء
کیونکہ آپ کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ہر ملک کی جماعت کا اولین فرض ہے کہ جس
ملک میں رہتے ہیں جس ملک کا نمک کھاتے ہیں جس ملک کا پانی پیتے ہیں اس کے باشندوں کی طرف
بھر پور توجہ کریں اور ان میں سے لیڈ رصفات لوگ چنیں خواہ وہ دشمنی میں آگے بڑھے ہوئے ہوں ۔
ہمت اور صبر اور اخلاق محمدی کے ساتھ ان کو تبلیغ کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ انہی دشمنوں
میں سے آنحضرت ﷺ کے دین پر جان نچھاور کرنے والے دوست پیدا ہو جائیں گے۔
خدا کرے کہ فرانس کی جماعت کو فرانس میں اور دیگر ملکوں کی جماعتوں کو دیگر ملکوں میں یہ
روحانی انقلاب برپا کرنے کی توفیق عطا ہو۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی