مُزَّمِّلُ سے مراد ہے کہ آپؐ استغفار کی چادر میں لِپٹ گئے۔ تَبَتَّل الی اللّٰہ کے ذریعہ اپنے جسم کے زخم صاف کریں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ المزمل کی ابتدائی آیات کی روشنی میں تبتل الی اللہ کا مفہوم بیان فرمایا جس سے مراد دنیا سے تعلق توڑ کر کلیۃً خدا کا ہو جانا ہے۔ آپ نے وضاحت فرمائی کہ رات کی عبادت اور استغفار نفس کو کچلنے اور روحانی زخموں کی تدریجی شفا کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صعود اور نزول یعنی دَنَا اور تَدَلّٰی کے اعلیٰ ترین مقام کی تشریح کی گئی۔ آخر میں آپ نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ حقیقی داعی الی اللہ بننے کے لیے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کریں اور اللہ تعالیٰ سے روحانی زندگی حاصل کریں۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، سورۃ المزمل، تبتل الی اللہ، نماز تہجد، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، دعوت الی اللہ
خطبات طاہر جلد !!
423
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
مُزَّمِّل سے مراد ہے کہ آپ استغفار کی چادر میں لپٹ گئے ۔
تبتل الی اللہ کے ذریعہ اپنے جسم کے زخم صاف کریں۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۶ جون ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ نْ قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَةً أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا
إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَ أَقْوَمُ قِيلًا ۚ إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ
سَبْحًا طَوِيلًا وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا رَبُّ
الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا (المزمل (۱۰۲)
پھر فرمایا :۔
صلى الله
یہ آیات قرآنیہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں حضرت اقدس محمد مصطفی کو
عروسه
مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا - يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّل اے چادر میں لیٹے ہوئے خدا کی
رحمت کا انتظار کرنے والے قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا رات جاگ کر کاٹا کر سوائے اس کے کہ اس کا
کچھ حصہ آرام کے لئے رکھ لے ۔ نِصْفَةً أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلا یا تو نصف رات جاگ کر کاٹ
اور نصف آرام کے لئے رکھ یا اس میں سے کچھ کم کرلے۔ اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ
خطبات طاہر جلد !!
424
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
تَرْتِيلًا اس میں سے کچھ اضافہ کر دے اور قرآن کریم خوش الحانی سے پڑھا کر۔
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ہم تجھے ایک بہت ہی بوجھل بات بتانے والے ہیں ایسی بو جھل
بات جس کو برداشت کرنا ، جس کے تقاضے پورے کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ اِنَّ نَاشِئَةَ
الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطا لیکن اس کا علاج بھی تجھے بتاتے ہیں۔ رات کو اُٹھنا اور خدا کی عبادت
کرنا نفس کو پاؤں تلے روندنے کے لئے سب سے بڑا اور طاقتور ذریعہ ہے وَأَقْوَمُ قِيلًا اور سچی
بات اور مضبوط بات وہی ہے جو رات کو اُٹھ کر کی جاتی ہے۔ اِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
دن بھر تیرے لئے بہت کام ہیں تو کاموں میں بے حد مصروف رہتا ہے وَاذْكُرِ اسْمَ
ربك اپنے رب کا نام بلند کیا کر اور اس کا ذکر کیا کر وَ تَبَيَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا اور غیروں سے
تعلق کاٹ کر کلیہ اس کی طرف خالص ہو جا یعنی کاملہ اس کا ہو جا یہاں تک کہ کسی غیر سے کوئی بھی
تعلق نہ رہے رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وہ مشرق کا بھی رب ہے اور مغرب کا بھی رب ہے
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وہی ایک خدا ہے جس کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا اسی پر
تو کل کر اور وہی تیرا وکیل ہے۔
ان آیات میں جو مضمون تفصیل سے بیان فرمایا گیا ہے اس سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود کا
ایک بہت ہی عارفانہ اقتباس میں نے آج آپ کے سامنے پڑھنے کے لئے مخصوص کیا ہے لیکن اس سے
پہلے میں مختصراً آپ کو بتاتا ہوں کہ دنا کے مضمون کے ساتھ ان آیات کا بہت گہرا تعلق ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی کی سب
سے اعلیٰ شان یہ بیان فرمائی گئی کہ وہ اپنے رب کے قریب ہوئے اور اتنا قریب ہوئے کہ افق اعلیٰ تک
آپ ﷺ کی رسائی ہوئی وہ افق اعلیٰ جس پر کسی اور نبی کی رسائی نہیں ہوئی تھی وہاں آپ ﷺ نے اپنے
رب سے وہ سب کچھ پایا جو ایک بندہ پاسکتا ہے اور پھر اس سے بوجھل ہو کر، اس رحمت سے لا کر زمین
کی طرف جھکے اور بنی نوع انسان کے لئے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے ۔
یہ مضمون اتنی عظمتوں اور رفعتوں والا مضمون ہے کہ عام انسان یہ سوچتا ہے کہ شاید میری
وہاں تک رسائی ممکن ہی نہیں اس لئے یہ باتیں میرے لئے نہیں بلکہ مجھ سے بہت اونچی باتیں ہیں اور
اس مضمون پر غور کرنے کے بعد بعض دفعہ دل میں تحریک اور تحریص ہونے کی بجائے عام انسان بجھ سا
خطبات طاہر جلداا
425
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
اصلى الله
جاتا ہے کہ کہاں وہ عظمتیں اور رفعتیں جن تک حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی رسائی ہوئی اور کہاں وہ
بلند پروازیاں اور کہاں عاجز زمین کا کیڑا ؟ یہ باتیں تو صرف حضور ہی کے لئے خاص ہیں ہم لوگ اس
میں مخاطب ہی نہیں اور ان باتوں کو قبول کرنے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے ۔ یہ خیال غلط ہے اس کی وجہ یہ
ہے کہ جب مضمون فصاحت و بلاغت کے ساتھ رفعتوں کے حوالے سے بیان کیا جاتا ہے تو انسان کا
ذہن ایک ایسی فضاء میں اُڑنے لگتا ہے کہ اس کو حقیقت کی دنیا میں اس مضمون کو چسپاں کرنے کی
توفیق نہیں ملتی اور اس کی تفصیل سے آگاہ نہیں ہوتا۔
قرآن کریم نے ان آیات میں جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں دنا کی کیفیت
صلى الله
عروسه
بیان فرمائی ہے فرمایا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی کا نو کیسے ہوا تھا۔ اور یہ وہ دنو ہے جس
میں سے کچھ نہ کچھ حصہ ہر مومن پا سکتا ہے کیونکہ یہ ایک Realistic مضمون ہے ایک حقیقت پر مبنی
مضمون ہے۔ اب یہ اونچی فضاؤں کی باتیں نہیں ہور ہیں۔ اس دنیا میں دنیا سے تعلق توڑنے اور خدا
سے تعلق جوڑنے کا مضمون بیان ہوا ہے اور ایسے واقعاتی رنگ میں بیان ہوا ہے کہ انسانی ذہن رفعتوں
میں نہیں الجھتا بلکہ دنیا کے عام حالات میں چلتے پھرتے اپنی زندگی پر اس مضمون کو چسپاں کرتے
ہوئے اپنے حالات کا جائزہ بھی لے سکتا ہے اور اپنے لئے آئندہ لائحہ عمل بھی معین کر سکتا ہے۔ پس
الله دنا کے مضمون میں آنحضور ﷺ کی رفعتوں کا ذکر فرما کر خدا تعالیٰ نے اس موقع پر آنحضور ﷺ کے
ان کمالات کا کر فرمایا ، ان محنتوں اور جد و جہد کا ذکر فرمایا جن کے نتیجہ میں آنحضور ﷺ کو رفعتیں عطا
-
صلى الله
فلوس
صلى
صلى الله
ہوئیں ۔ یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ
اے چادر میں لپٹے ہوئے انسان مُزَّمِّل کی ایک عام تشریح یہ کی جاتی ہے کہ آنحضور ﷺ پر جب
وحی نازل ہوئی تو واپس جا کر آپ نے اس وحی کے اثر کے نتیجے میں ایسی کیفیت محسوس کی جیسی کیفیت
بخار چڑھنے سے پہلے ہوتی ہے یعنی آپ کی طبیعت پر اتنا غیر معمولی اثر تھا، اتنی قوی وحی تھی کہ اس کے
بوجھ سے آپ کانپ رہے تھے اور اس موقع پر آپ نے زمـونـی فرمایا کہ مجھے چادر اوڑھ دو، مجھے
کپڑے پہنا دو۔ یعنی جس طرح بیمار آدمی کہتا ہے کہ مجھ پر لحاف ڈال دو میں سردی محسوس کر رہا ہوں تو
یہ کوئی ملیر یا والی کیفیت تو نہیں تھی کہ زملونی فرمارہے تھے یہ تو ایک غیر معمولی طاقت وروحی کے
نزول کے نتیجہ میں جسم پر جود باؤ پڑا ہے اس سے یوں معلوم ہوتا ہے بدن پارہ پارہ ہو رہا تھا جیسے کہا جاتا
خطبات طاہر جلد اا
426
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
ہے کہ جسم Shatter ہو گیا اس وقت جو آپ نے سردی محسوس کی ہے اس کے نتیجہ میں فرمایا زملونی
تو ایک معنی اس کا یہ کیا جاتا ہے کہ يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ اے وہ شخص جو میری وحی کے رعب تلے چادر
میں لپٹ گیا ہے اور ایک مستقل معنی اس کا یہ ہے کہ وہ شخص جو دنیا سے تعلق توڑنے کے لئے اللہ کے
لئے خالص ہونا چاہتا ہے اور اپنے آپ کو سمیٹ رہا ہے اور پیٹ رہا ہے۔ چادر گرمی سے بچاؤ کے
لئے بھی استعمال کی جاتی ہے اور سردی سے بچاؤ کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ایک قسم کی
Insulation ہے۔ ایک ایسی چیز جو ماحول سے کاٹتی ہے اور آپ کے بدن کو ماحول کے اثرات
سے محفوظ رکھتی ہے تو اس کا دائمی اور مستقل معنی یہ ہے کہ اے میرے وہ بندے جو تمام دنیا سے کٹ کر
میرے لئے خالص ہو جانا چاہتا ہے جو دنیا کے ہر قسم کے اثرات سے بیچ کر اپنا قبلہ صرف مجھے بنانا
چاہتا ہے اور میری تحویل میں آجانا چاہتا ہے میں تجھے اس کا علاج بتاتا ہوں کہ یہ کیسے ہوگا۔
پس پہلے دنیا سے کٹنے کا اور خدا کے لئے خالص ہو جانے کا ارادہ ہے۔ اس ارادے کے
بعد اگلا قدم کیا ہے۔ فرمایا قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ۔ رات کو اُٹھا کر وہ لوگ جو پانچ وقت کی عبادت
کرتے ہیں ان کی عبادت میں کچھ نہ کچھ رات کا حصہ پایا جاتا ہے، مغرب کی نماز بھی رات کی نماز ہے
عشاء کی نماز بھی رات کی نماز ہے اور صبح کی نماز کا ایک حصہ بھی رات ہی کی نماز کہلاتا ہے کیونکہ سورج
غروب ہونے اور سورج چڑھنے کے مابین جو زمانہ ہے وہ رات کا زمانہ ہے لیکن اس میں جس عبادت
کا ذکر ہے وہ اس کے علاوہ ہے اور وہ تہجد کی عبادت کا ذکر ہے۔ پس رات کے نصف سے مراد یہ نہیں
ہے کہ سونے کے بعد اور عام طور پر صبح کی نماز پر اُٹھنے سے پہلے جو وقت ہے اس کا نصف اگر اس کا
نصف کیا جائے تو آرام کے لئے بہت ہی تھوڑا وقت ملتا ہے پس رات کے نصف سے مراد یہ ہے کہ
کچھ حصہ پہلے ہی عبادت میں کٹ جاتا ہے۔ مغرب کی نماز ہے وہ بھی عبادت میں صرف ہوتی ہے،
پھر سنتیں ہیں نوافل ہیں ہر شخص کو اپنی اپنی توفیق کے مطابق اس پر کچھ نہ کچھ وقت لگانا پڑتا ہے۔ پھر
عشاء کی نماز اور اس کے تقا کے تقاضے اور آگے اور پیچھے سنتیں اور عبادتیں ہیں ، پھر صبح کی نماز کی تیاری اور صبح
کے وقت کی تلاوت یا نماز پر جانے سے پہلے سنتیں یہ تو وہ حصے ہیں جو ہر مومن کو کچھ نہ کچھ نصیب
ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ نصف رات اس کے علاوہ خدا کی خاطر صرف کیا کر۔
وہ جو نصف رات ہے۔ اس کے متعلق مختلف مفسرین نے مختلف اندازے لگائے ہیں یہ
خطبات طاہر جلداا
427
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
مضمون جو یہاں بیان ہوا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی خاص موسم میں یہ آیت نازل ہوئی ہے اور
بعد کے بدلتے ہوئے موسموں کو مد نظر رکھتے ہوئے ، سال کے مختلف حصوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس
مضمون کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ سب سے چھوٹی رات گرمیوں کی رات ہوتی ہے۔ پس گرمیوں کی
رات میں اگر نصف عبادت کی جائے تو کوئی بڑا وقت عبادت کا نہیں ہے۔ پس میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس
آیت کا نزول گرمیوں میں ہوا ہے اور گرمیوں ہی سے بات شروع ہوئی ہے۔ فرمایا۔ قُمِ اللَّيْلَ
إِلَّا قَلِيلًا گرمیوں کی راتیں تو اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ مغرب اور عشاء اور صبح کی عبادتوں کو اگر نکال
دیا جائے تو پچھلی رات میں بہت تھوڑا وقت رہتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بقیہ رات کا اکثر حصہ عبادت ہی
میں خرچ ہو۔ پس فرمایا قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا تھوڑا سا وقت آرام کا ملے گا باقی وقت عبادت میں
صرف کر۔ آگے پھر جب گرمیاں سردیوں کی طرف مائل ہوتی ہیں تو راتیں بڑی ہونے لگتی ہیں ۔ پھر
فرمایا نِصْفَةً أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا پھر إِلَّا قَلِيلًا کی بجائے نِصْفَہ فرما دیا کہ ٹھیک ہے
آگے راتیں لمبی ہونے والی ہیں اب اس کو آدھا کر دے اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا اور بھی تھوڑا سا
کم کر دے پھر فرمایا اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا جب لمبی راتیں آئیں گی تو پھر
عبادت کو کچھ لمبا بھی کر دیا کر کیونکہ جہاں آرام لمبا ہو گا وہاں عبادت بھی تو لمبی ہو جانی چاہئے تو ان
معنوں میں سارے سال کی عبادتوں کا ذکر ان تین آیات میں بڑی لطافت کے ساتھ تدریجی اور
ارتقائی رنگ میں بیان فرما دیا۔
اس کے بعد فرمایا إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ہم جو تجھے تیار کر رہے ہیں تو یہ
دراصل اس وجہ سے تیار کر رہے ہیں کہ ہم تجھے ایک بہت ہی بوجھل بات بتانے والے ہیں بہت ہی
عظیم بات بتانے والے ہیں اور اس نصیحت سے پہلے کی یہ تیاری ہے جو بات بیان فرمائی جائے گی
اس کا تعلق الْمُزَّمِّل سے ہے۔ ایک ایسے شخص سے ہے جو پہلے ہی دنیا سے قطع تعلق ہو کر خدا کی
طرف مائل ہونا چاہتا ہے فرمایا اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا تمہیں دنیا سے تعلق
توڑنے اور خدا کی طرف مائل ہونے کے لئے محنت چاہئے کیونکہ دنیا کے تقاضے اور اس کے لوازمات
ہر طرف سے انسان کو چمٹے ہوئے ہیں ان سے الگ ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لئے رات کو
اُٹھا کر کیونکہ رات کی عبادت نفس کو کچلنے کے لئے سب سے زیادہ طاقتور ذریعہ ہے وطعا کہتے ہیں
خطبات طاہر جلد اا
428
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
پاؤں تلے روند نا یعنی اتنی محنت اس کام کے لئے کرنی پڑے گی کہ گویا اپنے نفس کو پاؤں تلے روند نا
ہوگا، بار بار کچلنا ہوگا، جیسے ایک کیڑے کو کچلا جاتا ہے اور یہ روند نا ایک دن اور ایک رات کا روند نا نہیں
ہے بلکہ زندگی بھر کا ساتھ ہے۔ تمہیں زندگی کی ہر رات اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا اور رات کو
اس لئے فرمایا کہ دن کے وقت زندگی کے سو دوسرے تقاضے انسان کو لاحق ہو جاتے ہیں ۔ کہیں ریاء
کے خطرات پیدا ہو جاتے ہیں کہ کوئی شخص دیکھ رہا ہے، کہیں شرم و حیا مانع ہو جاتے ہیں ۔ دن کی
عبادت میں اگر ریا نہ بھی ہو تو دوسرے کے دیکھنے کے نتیجہ میں انسان خدا کے حضور تنہائی کا لطف حاصل
نہیں کر سکتا اور بعض دفعہ دل میں جو بے اختیار کیفیت پیدا ہوتی ہے اور انسان ان کیفیات میں ایسی
حرکتیں کرتا ہے، ایسے چہرے بناتا ہے، ایسے کلمات منہ سے نکالتا ہے کہ جن میں ایک قسم کا جنون سا پایا
جاتا ہے اور یہ پسند نہیں کرتا کہ دنیا اس حالت کو دیکھ رہی ہو اس لئے رات کے وقت سے بہتر اور کوئی
وقت نہیں ہے جبکہ باقی دنیا سوئی ہوئی ہوتی ہے گھر والے بھی یا آرام کر رہے ہیں یا دوسرے کمروں
میں ہوں گے۔ تو رات کے وقت خدا تعالیٰ کے لئے علیحدگی اختیار کرنا یہ فطرتی لحاظ سے سب سے
زیادہ قریب ہے۔ سب سے زیادہ اس بات کے قریب ہے کہ آپ واقعہ اللہ تعالیٰ کے لئے الگ ہو
جائیں اور اس حالت میں آپ کو اللہ سے ایسی باتیں کرنے کا موقع مل سکتا ہے جو عام دنیا کے روز مرہ
کے زندگی کے حالات میں نہیں مل سکتا۔ فرمایا وَأَقْوَمُ قِيلًا اور رات کی بات میں اصل وزن
ہے کیونکہ اس وقت تم خدا سے جو باتیں کرتے ہو اس میں کسی اور مقصد کی ملونی ہو ہی نہیں سکتی۔ کوئی
آدمی پاگل تو نہیں کہ گرمیوں کی رات ، چھوٹی سی رات جس کا کچھ وقت مغرب اور عشاء میں گزر گیا
کچھ صبح کی تیاری میں اور جو تھوڑا سا وقت ملا اس کو بھی نصف یا اس سے کچھ زیادہ عبادت میں صرف کر
دے۔ تو رات کا وہ اُٹھنا اس کی سنجیدگی ، اس کے اخلاص اور اس کے محض اللہ عبادت کرنے پر گواہ بن
جاتا ہے۔ فرمایا ایسی صورت میں جب تم خدا سے بات کرو گے تو خدا اس پر زیادہ توجہ دے گا اور
خدا تعالیٰ یہ جان لے گا کہ تمہاری بات میں سچائی کا وزن ہے ، سچی اور سیدھی بات کر رہے ہو اور اس
کے نتیجہ میں تمہیں وہ طاقت ملے گی جس طاقت کی تمہیں اللہ تعالیٰ کے لئے دنیا سے الگ ہونے کے
لئے سخت ضرورت ہے۔ خدا سے طاقت حاصل کئے بغیر یہ مکن ہی نہیں ہے کہ انسان کلیۂ دنیا سے تعلق
توڑ کر خدا کا ہو جائے۔ اس کے بعد فرماتا ہے کہ اِإِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحَا طَوِيلًا یعنی
خطبات طاہر جلداا
429
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
الله
دلیل دے رہا ہے کہ دن کو تو اور بھی بہت سے کام ہیں رات میں جو مصلحتیں ہیں ان کے علاوہ ایک
مشکل یہ بھی ہے کہ دن کے وقت اگر تم علیحدہ کوٹھڑی میں چھپنا بھی چاہو تو چھپ نہیں سکتے ۔ لوگ تمہیں
ہر وقت کاموں کے لئے بلا رہے ہیں ادھر سے آواز آرہی ہے اُدھر سے آواز پڑ رہی ہے یہاں تک کہ
قرآن سے پتا چلتا ہے کہ بعض لوگ آنحضرت ﷺ کے گھر کی طرف چلتے ہوئے دور سے آواز میں
دینے لگ جاتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا اور فرمایا ادب کا مقام ہے۔ آہستہ
بولا کروا گر تم رسول کے سامنے اونچی آواز کرو گے تو تمہارا ایمان ضائع ہو جائے گا تمہارے اعمال بے
کار جائیں گے تو خدا تعالیٰ کا یہ شدت کے ساتھ ناراضگی کا اظہار ہے یہ صاف بتا رہا ہے کہ بکثرت ایسا
صلى الله ہو رہا تھا اور ضرورت مند دیوانے ہوتے ہیں وہ آنحضور ﷺ کی طرف لپکتے ہوئے بعض دفعہ اونچی
آوازوں سے بلانا شروع کر دیا کرتے تھے مگر دن رات میں ۔ اسے بہت تھوڑا وقت تھا جو آ وڑا وقت تھا جو آنحضور علی
صلى الله
عروسه
کا اپنا وقت تھا۔ باقی سب بنی نوع انسان کے لئے خدا کے کاموں کے لئے وقف تھا۔ خدا فرماتا ہے
کہ اس وقت میں سے اُٹھا کرو جو خالصہ تمہارا ہے اس میں جب خدا کو دو گے تو یہ تمہارے اخلاص پر
بھی دلالت کرے گا اور عقلاً بھی اس کے سوا کچھ کیا نہیں جا سکتا۔
دن کے وقت تو تم عبادت کے لئے کلیہ الگ نہیں ہو سکتے وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ
جو بات بیان فرمائی گئی تھی کہ ہم تجھے بہت ہی بوجھل بات بتانے والے ہیں وہ یہ ہے کہ وَاذْكُرِ
اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا اللہ کا نام بلند کیا کرو اور مقصد یہ ہے کہ خدا کا نام لیتے
لیتے دنیا کے سب نام رفتہ رفتہ تمہارے ذہن سے اُٹھ جائیں اور دنیا سے کامل طور پر تعلق ٹوٹ جائے
تَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا تَبَيَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا دنیا کی ہر چیز سے تعلق توڑ کر کلیۂ خدا کے ہو جاؤ
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ تب تمہارے لئے تمہارا رب مشرق اور مغرب کا رب بن کر
اُبھرے گا پھر جس طرف تم منہ کرو گے وہاں رب ہی رب ہوگا اور کوئی وجود باقی نہیں رہے گا
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ یہ معنی ہیں لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ کے زبان سے تو لاکھوں کروڑوں اربوں لوگ اقرار
کرتے رہے، کرتے رہیں گے مگر ان کو کیا پتا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا ھو کیا ہوتا ہے۔ فرمایا پھر ایک ہی
خدارہ جائے گا اور کچھ نہیں رہے گا فَاتَّخِذْهُ وَكِيلاً پھر اس کو اپنا وکیل بنا۔ لوگ کہتے ہیں ہم خدا پر
تو کل کرتے ہیں یہ نہیں پتا کہ تو کل کیسے کیا جاتا ہے؟ اس کے دو حصے ہیں۔ ایک ہے دن کا حصہ اور
خطبات طاہر جلداا
430
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
دنا جب ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ سے قرب حاصل کر کے اس سے طاقت حاصل کر کے جب انسان
دنیا کی طرف دوبارہ جھکتا ہے تو وہ کامل طور پر متوکل ہو جاتا ہے اور خدا ہر معاملے میں اس کا وکیل رہتا
ہے اور کبھی بھی وہ خدا کی وکالت سے باہر نہیں ہوتا۔
تبتل کا مضمون ایسا ہے کہ اگر انسان پوری طرح سمجھ جائے تو خوف سے لرزنے لگے اور
اس وقت زملونی کے معنی سمجھ آتے ہیں اس کے بغیر سمجھ نہیں آسکتے ۔ دنیا کے ہر تعلق سے اپنا تعلق اس
طرح توڑنا کہ خدا کے مقابل پر اس کو ذہنی طور پر اور قلبی طور پر قربان کرنے کا فیصلہ کر لینا اس کا نام
تبتل ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب اللہ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرو تو آپ کا
چونکہ تبتل ہو چکا تھا اس لئے آپ ذہنی طور پر اور قلبی طور پر اس وقت سے تیار تیار بیٹھے تھے۔ صرف
انتظار فرمارہے تھے کہ کب یہ بیٹا جوان ہو اور اس کو خدا تعالیٰ نے جو انفرادی حق عطا فرمایا ہے اس حق کو
خود استعمال کرے اور میری نصیحت پر عمل کرتے ہوئے خود اپنے آپ کو پیش کرے تب میں اسے ذبح
کروں گا لیکن اپنے طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام ذبح کرنے کے لئے تیار بیٹھے تھے۔ پس تبتل
کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر تعلق کو کلیہ توڑ ڈالے۔ تبتل کا مطلب یہ ہے کہ ہر تعلق کو ذہنی اور قلبی طور
پر توڑنے کے لئے اس سچائی کے ساتھ تیار ہو جائے کہ جب بھی آزمائش میں ڈالا جائے ہمیشہ پورا
اُترے اور یہی مضمون حضرت ابراہیم کے لئے قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ جب بھی اللہ نے اس
کو آزمایا اس کو پورا پایا اس کو سچا پایا۔ ہر آزمائش پر وہ پورا اترا۔
اب تَبَيَّلْ ایک دینی اور قلبی Exercies ، ایک کسرت اور ورزش کا نام ہے اور یہ
ورزش رات کو اُٹھ کر صیح معنوں میں ہوتی ہے اور انسان اپنے اوپر نظر ڈالتا ہے۔ اپنے حالات پر نظر
ڈالتا ہے تو جگہ جگہ اپنے آپ کو وہ اس طرح باطل سے چمٹا ہواد دیکھتا ہے یا دنیاوی لذتوں کے ساتھ اس
طرح آلودہ پاتا ہے کہ اس وقت اس کو سمجھ آتی ہے کہ اگر اس حالت میں میں ان سے علیحدگی اختیار
کروں تو سخت زخمی ہو جاؤں گا اور مجھے توفیق نہیں ملے گی کہ اس درد کو برداشت کر سکوں ۔ اس کے لئے
تیاری کیسے کی جاتی ہے یہ شفاء پانے کا ایک مستقل سلسلہ ہے جو رفتہ رفتہ قدم قدم جاری رہتا ہے اور
صلى الله اپنے منتہی کو اور کامل منتہی کو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات میں پہنچا اور باقی سب کے لئے
ایک سفر کا نام ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے زخم کے اوپر کھرنڈ یا ایک چھلکا سا آجاتا ہے۔ اس
خطبات طاہر جلدا
431
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
چھلکے کے ساتھ بدن کا ایک تعلق ہوتا ہے۔ جب تک وہ زخم شفاء نہ پا جائے وہ چھلکا علیحدہ نہیں کیا
جاسکتا، علیحدہ کرنے کی کوشش کریں گے تو شدید تکلیف بھی ہوگی اور فائدہ بھی کچھ نہیں ہوگا کیونکہ بدن
کا وہ حصہ علیحدگی کے لئے تیار ہی نہیں ہے۔ جو بیمار حصہ ہے اس کی بیماری کا مطلب یہ ہے کہ اس کو
اس چھلکے کی ضرورت ہے اس کے بغیر وہ رہ ہی نہیں سکتا اور صحت مند بدن کا ایک بیرونی چھلکے پر انحصار
یہی ایک گناہ ہے اور یہی بیماری ہے پس بدن کا بیمار حصہ خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا شفاء نہ پا جائے اور اس
چھلکے کی ضرورت سے آزاد نہ ہو جائے اس وقت تک اس کے چھلکے کا رہنا لازم ہے اس کو زبردستی کاٹ
کر پھینکیں گے تو بے فائدہ ہوگا۔
شفاء پانے کا جو یہ مضمون ہے اسے قرآن کریم نے بہت کھول کر بیان فرمایا کہ یہ منتیں کرو تو
پھر تم رفتہ رفتہ شفاء پاؤ گے، ہم نے دنیا میں دیکھا ہے کہ بعض لوگوں کے چھلکے خود بخود اُترتے ہیں
کیونکہ وہ ان کو چھیڑتے نہیں ہیں اور ان کے بدن کو کلیہ یہ موقع میسر آتا ہے کہ غیر کی دخل اندازی کے
بغیر وہ آہستہ آہستہ صحت پاتے چلے جاتے ہیں۔ پس وہ بیمار حصے جب صحت پا جاتے ہیں تو یوں معلوم
ہوتا ہے کہ اس چھلکے کی ضرورت ہی کوئی نہیں تھی ۔ ذراسی انگلی لگی کپڑا سر کا یا تو ساتھ ہی وہ چھلکا اتر کر
نیچے گر جاتا ہے اور آپ کو کبھی احساس بھی نہیں ہوا کہ اس کے نتیجہ میں آپ کو کوئی نقصان ہوا ہے لیکن
اس کے بعد کچھ کھلی رہتی ہے اور وہ جو کھجلی ہے وہ پھر بیماری کو دعوت دینے کا ذریعہ بن جایا کرتی ،
ہے۔ جب گنا ہوں سے انسان اپنا تعلق توڑتا ہے تو شفاء کی ایک منزل تو وہ ہے کہ چھلکا اتر جاتا ہے۔
تبتل کا ایک مقام حاصل ہو گیا لیکن جب تک کھجلی باقی ہے پورا تبتل نہیں ہو سکتا۔ کھجلی کے نتیجہ
میں بندر مثلاً بار بار اس صحت والے حصے کو کھجاتے ہیں اور زخم بنا لیتے ہیں ۔ اسی طرح بچوں کے متعلق
آتا ہے کہ بندر اور بچے دونوں ہی اپنے زخم کو صحت پانے کے بعد پھر کھجا کھجا کر دوبارہ بیمار کر لیتے
ہیں۔ اس لئے ان کے متعلق خاص احتیاط کرنی پڑتی ہے ۔ انسانوں میں سے بھی ایسے ہوتے ہیں اور
اکثر ایسے ہوتے ہیں کہ بڑی محنت کر کے ایک گناہ سے تعلق توڑا اور تبتل اختیار کیا، گناہ کا
چھال کا اُتر گیا اور کھجلی باقی رہ گئی اور کھجلی نے پھر آخر چھیلنے پر مجبور کر دیا اور پھر وہی چھلکا اور پھر وہی
سلسلہ تو بجائے اس کے کہ ایک زخم کے بعد دو سر از خم مندمل ہو ایک ہی زخم کے ساتھ جھگڑے ساری
عمر کے جھگڑے بن جاتے ہیں اور عام دنیا میں اکثر آدمی ایسے ہیں کہ ان کا بدن چھلنی ہوتا ہے۔ آپ
خطبات طاہر جلدا
432
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
صلى الله
اپنے اوپر غور کر کے دیکھیں جن کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے برکت نصیب ہوئی ہوئی ہے ۔ حضرت
امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا اور آپ کی وساطت سے رمانا اور آپ کی وساطت سے اور آپ کے زاویے سے آنحضور ﷺ کا
نور آپ کی ذات پر بڑی شان کے ساتھ چپکا ہے۔ اس کے باوجود اگر رات کو اُٹھ کر اپنے نفس کا تجزیہ
کریں تو آپ حیران ہوں گے کہ آپ کے بدن پر کتنے پھوڑے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کا یہی حال
ہے۔ ان پھوڑوں کی نشاندہی شفاء کی طرف پہلی منزل ہے اور وہ لوگ جو سو جاتے ہیں وہ نشاندہی
نہیں کر سکتے ۔ راتوں کو اُٹھنے کا اس مضمون سے دہرا شہر اتعلق ہے۔ روحانی معنوں میں ایک پیغام ہے
کہ تم سوئے رہو گے تو کیسے پتا چلے گا کہ تمہارے زخم پر کیا کیا داغ ہیں اور کہاں کہاں سے چھلنی ہوا پڑا
ہے۔ اُٹھو گے یعنی نفس کو بیدار کرو گے تو پھر ان باتوں کی سمجھ آئے گی پس راتوں کو تمہارا جسم بھی بیدار
ہو اور نفس بھی بیدار ہو اور ان دونوں بیداریوں کے ساتھ تم اپنے حالات کا جائزہ لو تو پھر تمہیں معلوم ہو
گا کہ تمہارے جسم پر جگہ جگہ کئی قسم کے پھوڑے پھنسیاں اور زخم موجود ہیں اور ان زخموں کی وساطت
سے تم دنیا سے چھٹے ہوئے ہو۔ پس تَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا خدا کی طرف تَبَتَّلْ اختیار کرو۔
صلى الله
آنحضور کو جو مثال بنایا گیا تو اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہے کہ نعوذ باللہ من ذلک
آنحضور ﷺ کے بدن پر زخم تھے۔ اس مضمون کی نفی پہلی آیت نے کر دی ہے فرمایا یا أَيُّهَا الْمُزَّمِّل
تجھ پر تو استغفار کی چادر کے سوا اور کچھ نہیں ہے تیرے بدن سے باہر کی فضا کا تعلق ٹوٹ چکا ہے اب
اندر کا ایک سفر ہے جو چادر کے اندر سفر ہوتا ہے یعنی دنیا سے تعلق توڑنے کے بعد پھر ایک اور تبتل
کا مضمون شروع ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ باریک در باریک تعلقات میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع
اور اندرونی صفائی ۔ اس کا تعلق جلد کے زخموں سے نہیں ہے۔ اس کا تعلق روح کے اندر چھپی ہوئی مخفی
حالتوں اور کیفیات سے ہے اور ان کیفیات میں اتر کر جب انسان اپنے آپ کو کھنگالتا رہتا ہے تو پھر
کثرت سے استغفار کرتا ہے اور یہی وہ استغفار تھی جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی استغفار تھی ۔
آپ کے بدن پر کوئی چھلکے نہیں تھے چادر تھی اور وہ استغفار کی چادر تھی اس کے بعد آپ نے اندرونی
سفر اختیار فرمایا اور اس سفر کے دوران آپ کے درجات بلند ہوتے رہے یہاں تک کہ آپ اس آخری
مقام پر پہنچے جس کا نام افق اعلیٰ ہے۔ یعنی سب اُفقوں سے بلند افق جس تک انسان کی رسائی ہو سکتی
تھی آپ وہاں تک پہنچے۔
الله
خطبات طاہر جلدا
433
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
اور دنیا کی طرف واپس لوٹنے سے پہلے یہ تبتل ضروری ہے اس لئے اس مضمون کا
سمجھنا آپ پ کے۔ کے لئے بہت ہی اہمیت ت رکھتا رکھتا ہے۔ ہے۔ جنہوں نے دنیا کو دعوت الی اللہ دینی ہے ہر دعوت الی
اللہ دینے والا بعض حصوں میں دعوت دینے کا اہل ہے اور بعض حصوں میں دعوت دینے کا اہل نہیں
ہے۔ جن زخموں سے وہ شفاء پا چکا ہے جن زخموں کے چھلکے اس کے بدن سے اتر چکے ہیں جن زخموں
کی ٹھجلی بھی مندمل ہو چکی ہے اور اس کے ناخن کو اپنی طرف کھینچتی نہیں ہے ان حصوں میں ایک انسان
دعوت الی اللہ کا مستحق ہوتا جاتا ہے اور ان حصوں میں خدا کا تعلق قائم ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ مضمون سمجھنا
اس لئے ضروری ہے کہ اگر آپ یہ مضمون نہیں سمجھیں گے تو بڑی سخت مایوسی پیدا ہو گی ۔ اگر یہ انتظار کیا
جائے کہ سارا بدن صحت مند ہو جائے سارے چھلکے اتر جائیں۔ ان چھوڑی ہوئی جگہوں کو کامل شفاء ہو
جائے اور چھلکوں کی ضرورت کا وہم و گمان بھی دوبارہ دل میں نہ گزرے اور ناخن اس طرف کبھی نہ
بڑھیں تو اس کے بعد ہم پوری طرح تبتل الی اللہ کریں گے اور خدا کی طرف دنو کریں گے اگر یہ
خیال ہو تو ہم میں سے اس زمانہ میں اللہ کی عطا کردہ توفیق سے شاید ہی کوئی ہو جسے یہ مرتبہ عطا ہو
جائے ورنہ یہ ناممکن ہے لیکن قدم قدم بلندیوں کی طرف بڑھنا ممکن ہے۔
اس لئے اس مضمون کو سمجھنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ
سُنیں گے تو پہلے آپ کا دل دہل جائے گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ان رفعتوں سے کلام کر
رہے ہیں جن تک پہنچنے کی خدا نے آپ کو توفیق بخشی ۔
الله
صلى الله
۔
آنحضور ﷺ کی پیروی میں آپ نے بھی ایک تبتل اختیار فرمایا اور ان فضاؤں میں
اُڑنے لگے جن فضاؤں کی طرف آنحضور ﷺ نے تمام بنی نوع انسان کو اڑنے کی دعوت دی تھی اور
بلندیوں سے مخاطب ہو رہے ہیں۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہم نفس کے کیڑوں کو کوئی اوپر سے آواز دے
رہا ہے کہ ادھر آؤ اور ادھر آؤ اور ادھر آؤ اور جس طرح میں جدو جہد کر کے اور قربانیاں کر کے ان بلند
مقامات پر فائز کیا گیا ہوں تم بھی انہی مقامات کی طرف آگے بڑھو لیکن سننے والے کیڑے
ہیں مکوڑے ہیں ایسے ہیں جن کے پر جل چکے ہیں اور ایسے ہیں جن کو ابھی پر عطا ہی نہیں ہوئے اور
ہزار ہا قسم کی گندگیوں میں ملوث ہیں ان کے لئے کتنی لمبی منازل ہیں جن سے گزر کر انہیں پر پرواز عطا
ہوگا ۔ ان باتوں کو سوچ کر انسان کا دل بیٹھ جاتا ہے لیکن جب آپ اس مضمون کو سمجھتے ہیں کہ بے شمار
خطبات طاہر جلداا
434
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
بیمار ایسے ہوتے ہیں جن کے بدن پر کئی قسم کی آلائشیں لگی ہوتی ہیں کئی قسم کے پھوڑے اور پھنسیاں اور
زخم لاحق ہوتے ہیں وہ ایک دم تو شفاء نہیں پا جایا کرتے۔ شفاء کی کوشش کرتے۔ کرتے ہیں اور جب اخلاص
کے ساتھ کوشش کرتے ہیں تو ایک زخم ٹھیک کرنے کے بعد رک نہیں جایا کرتے بلکہ آگے بڑھتے ہیں
اور دوسرے زخم کو بھی ٹھیک کرتے ہیں اور تیسرے کو بھی کرتے ہیں اور چوتھے کو بھی کرتے ہیں یہاں
تک کہ بعض ایسے جسم ہیں جن پر مچھلی کے چانوں کی طرح زخم ہوتے ہیں اور ایک ایک زخم کو مندمل
کرنے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ تو جس کو اللہ سے تعلق ہے تو وہ پہلے اپنی ذات میں تبتل کا
مضمون جاری کرے گا تب یہ حق اس کو عطا ہوگا کہ وہ بنی نوع انسان کو خدا کی طرف بلائے یہ ضروری
نہیں کہ کامل شفاء کے بعد بلائے ۔ وہ ایک داغ بھی تو دکھا سکتا ہے کہ دیکھو مجھ میں یہ داغ تھا جو خدا
نے اپنے فضل سے دور فرما دیا اور صحت عطا فرمائی تم بھی اسی راستہ کو پکڑو تم بھی اپنے رب سے تعلق
باند ھو تو اللہ تعالیٰ تمہیں شفاء عطا فرمائے گا اور اس کے نتیجہ میں تمہیں تو کل نصیب ہوگا۔
دنا کے بعد تدلی کا جو مضمون ہے اس پر جیسا کہ میں نے بیان کیا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک انقلابی روشنی ڈالی ہے ، عرفان کا ایک حیرت انگیز سمندر ہے جو یوں معلوم
ہوتا ہے کہ جوش مار رہا ہے اور اس سمندر سے وہ موتی نکلے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی تحریر میں جڑے ہوئے ہیں۔ بہر حال جس رنگ میں بھی آپ اس کو بیان کریں جب آپ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان سے دَنا اور تدلی کا مضمون پڑھتے اور سمجھتے ہیں تب آپ کو
معلوم ہوتا ہے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کیا مقام اور مرتبہ تھا۔ اس سلسلہ میں جو تحریر
میں نے آج پڑھنے کے لئے اختیار کی ہے اس کا تو اب وقت نہیں رہا میں گھڑی دیکھ رہا ہوں صرف
دس منٹ رہ گئے ہیں اور وہ تحریر یہی ہے اور اس میں بعض جگہ ٹھہر ٹھہر کر آپ کو مضمون سمجھانے بھی ہوں
گے۔ اسے تو میں اگلے جمعہ کے لئے رکھتا ہوں لیکن آنحضور ﷺ کی ایک اور تحریر دنا اور تدلی کے
صلى الله
سلسلہ میں میں پیش کر دیتا ہوں اور آج کے خطبہ میں اسی پر اکتفا کروں گا۔
فرماتے ہیں۔
الله
دَنَا فَتَدَلَّى (النجم : ۹) آنحضور ﷺ کی شان میں آیا ہے ۔ اس
کا مطلب یہ ہے کہ اوپر کی طرف ہو کر نوع انسان کی طرف جھکا ۔۔۔۔
66
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۳۵۶)
خطبات طاہر جلد !!
435
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
پہلے خدا سے تعلق جوڑا پھر اس کے بعد بنی نوع انسان کی طرف جھکا۔
دو
۔۔۔ آنحضرت ﷺ کا کمال اعلیٰ درجہ کا کمال ہے جس کی نظیر نہیں مل
سکتی اور اس کمال میں آپ کے دو درجے بیان ہوئے ہیں ایک صعود اور دوسرا
نزول ۔۔۔
66
صعود معنی اوپر چڑھنا اور نزول معنی واپس آنا ۔ حضرت مسیح کے متعلق جو نزول کا لفظ آیا ہے
اگر آپ انہی معنوں کو اس پر اطلاق کر کے سمجھیں تو آپ کو سمجھ آئے گی نزول کا مطلب یہ ہے کہ وہ پہلے
خدا کی طرف جائے گا خدا سے حاصل کرے گا پھر وہ تمہاری طرف جھکے گا ورنہ دنیا میں کسی انسان کو یہ
توفیق نہیں ہے نہ اس منصب پر اسے فائز کیا جا سکتا ہے کہ وہ مہدی بن جائے یا عیسی دوراں ہو،
مسیح دوراں بن جائے جب تک وہ پہلے خدا کی طرف رجوع نہ کرے اور صعود نہ کرے اور پھر نزول نہ
کرے۔ اس وقت تک وہ تمہیں شفاء دینے کی اہلیت نہیں رکھ سکتا۔ پس نزول میں یہ وہ پیغام تھا جو دنیا
کے اندھے نہیں سمجھ سکے اور اپنی زبان میں اس کے پتا نہیں کیا کیا مطلب کرتے رہے۔ یہاں تک کہ
اس مضمون کو نا ممکن بنا دیا جسم کی حد تک محدود کر دیا۔ نہ کبھی کوئی جسم اُترے اور نہ کبھی دنیا کو اس پر ایمان
لانے کی توفیق ملے گویا اس مضمون کو نہ سمجھ کر ہمیشہ کے لئے مسیحیت کی صف لپیٹ دی گئی ہے۔
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پہلا صعود ہے پھر نزول ہے۔ اسی کو اچھی
طرح یا درکھو جس کا صعود ہوتا ہے اس کا نزول ہوتا ہے اور قرآن کریم میں آنحضرت ﷺ کے سواد نیا
کے کسی نبی کے لئے نزول کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔
الله
میں نے بہت غور کیا حالانکہ تمام نبیوں کا صعود ہوتا ہے اور نزول ہوتا ہے لیکن اپنے معنوں
صلى
صلى الله
علم
میں سب سے اعلی درجے کا صعود آنحضرت ہی کو نصیب ہوا اور انہی معنوں میں آنحضور ﷺ کے
عروسه
نازل ہونے کا ذکر فرمایا گیا ہے ۔ نہ ابراہیم کے نازل ہونے کا ذکر ، نہ موسیٰ“ کے نازل ہونے کا
ذکر، نہ عیسی کے نازل ہونے کا ذکر یعنی پہلے عیسی کا اور نہ آدم کا نہ کسی اور نبی کا ۔ قرآن میں خدا نے
الله
محمد رسول اللہ ﷺ کے نازل ہونے کا ذکر فرمایا اور آپ نے اپنے غلام کامل کے نازل ہونے کا ذکر
!۔ یہ وہ مضمون ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں کہ پہلے صعود ہوگا
فرمایا۔
پھر نزول ہوگا ۔
خطبات طاہر جلد !!
436
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
دو
۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف تو آپ کا صعود ہوا یعنی خدا تعالیٰ کی محبت اور
صدق و وفا میں ایسے کھینچے گئے کہ خود اس ذات اقدس کے دنو کا درجہ آپ کو
عطا ہوا ۔ ۔۔۔
66
کھینچے جانے کا مطلب دراصل تبتل ہے اور اس مضمون کو میں آئندہ انشاء اللہ مزید تفصیل سے
بیان کروں گا۔ فرماتے ہیں ایسے کھینچے گئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو دنو کا درجہ عطا ہوا ہے۔
دو
۔۔۔ دنو اقرب سے ابلغ ہے۔۔۔۔
66
یعنی ایک لفظ ہے اقرب یعنی قریب ترین ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں کہ اقرب کے مقابل پر دنو کا لفظ زیادہ فصیح و بلیغ ہے۔ اس سے زیادہ فصیح و بلیغ لفظ ممکن ہی
نہیں ہے کیونکہ اقرب میں تو یہ معنی بھی پائے جا سکتے ہیں کہ ویسے ہی خدا نے تقدیراً کسی کو اپنے
قریب رکھ لیا ہے مگر دنو میں پورے سفر کا حال بیان ہوا ہے۔ دنیا سے سفر شروع کیا ہے اور عروج
کے اس اعلیٰ مقام تک پہنچے ہیں اور اس سارے سفر کی تمام منازل سے واقف ہوئے اور درجہ بدرجہ
ترقی پانے کے سارے راز آپ نے پائے ۔ تب آپ بنی نوع انسان کے استاد مقرر ہوئے کیونکہ
ہر منزل کے ہر راز سے واقف بنائے گئے پس جب آپ ان معنوں میں لفظ دنو پر غور کرتے ہیں تو
اقرب کا لفظ اس کے مقابل پر محض ایک سطحی سالفظ اور بے معنی سالفظ دکھائی دیتا ہے اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فرمانا کہ دنو اقرب سے ابلغ ہے اگر کوئی صاحب نظر انسان ہو تو
اسی ایک فقرے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا قائل ہو سکتا ہے ۔ سخت ہی
متعصب اور جاہل اور اندھا ہو گا جو یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا راز نہ
پا سکے ۔ پھر فرماتے ہیں ۔
۔۔۔ اس لئے یہاں یہ لفظ اختیار کیا جب اللہ تعالیٰ کے فیوضات اور
برکات سے آپ نے حصہ لیا۔ ۔۔۔“
یعنی دنیا سے کٹنے کے بعد خالی نہ رہے۔ خدا کے فیوض اور برکتوں سے حصہ پایا تو
وو
۔۔۔ پھر بنی نوع پر رحمت کے لئے نزول فرمایا۔ یہ وہی رحمت تھی
جس کا اشارہ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) میں
خطبات طاہر جلد !!
437
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
صلى الله
فرمایا ہے۔ آنحضرت ﷺ کے اسم قاسم کا بھی یہی سر ہے ۔۔۔۔
66
آپ کو جو تقسیم کرنے والا بیان فرمایا ہے اس میں بھی یہی راز ہے فرماتے ہیں:
دو
۔۔۔ آپ اللہ تعالیٰ سے لیتے ہیں اور پھر مخلوق کو پہنچاتے ہیں پس
مخلوق کو پہنچانے کے واسطے آپ کا نزول ہوا ۔ ۔۔۔
66
یعنی تقسیم کرنے سے پہلے خدا تعالیٰ آپ کی جھولی میں روحانی رزق ڈالتا ہے تو آگے آپ
تقسیم کرتے ہیں اس کا نام ہے قاسم پھر فرمایا۔
۔۔۔ اس دَنَا فَتَدَٹی میں اسی صعود اور نزول کی طرف اشارہ کیا
صلى الله
گیا ہے اور یہ آنحضرت ﷺ کے علو مرتبہ کی دلیل ہے ۔ ۔۔۔
66
( ملفوظات جلد چہارم صفحه : ۳۵۶)
آج کا مضمون میں یہیں تک پہنچا کر میں جماعت کو مختصر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اگر آپ نے
حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ بنا ہے تو وہ سارے ذرائع جو میں آپ کے سامنے بیان کرتا رہا ہوں اور
جدو جہد کے وہ تمام طریق جو آپ کو سمجھاتا رہا ہوں ان کو اختیار کریں لیکن ان ذرائع اور ان طریقوں
میں جان تب پڑے گی اگر آپ کے اندر آسمان سے خدا تعالیٰ کی محبت کی جان پڑے گی اگر وہ جان
آپ : پ میں نہ پڑی تو وہ سارے ذرائع بریکار ہوں گے وہ مٹی کی مورتیں ہوں گی جن میں نفس نہیں پھونکا
گیا ۔ پس جب تک اللہ تعالیٰ کی ذات سے آپ کی ذات میں اور آپ کی کوششوں میں امر نہ پھونکا
جائے اس وقت تک آپ زندہ نہیں ہو سکتے اور آپ کی کوششیں بالکل بیکار اور بے معنی ہوں گی ۔ پس
آپ کو لازم ہے کہ اس جدوجہد میں خدا تعالیٰ سے زندگی حاصل کرنے کی کوشش کریں اور خدا تعالیٰ
سے زندگی حاصل کرنے کا راز یہ ہے کہ دنیا کے تعلقات پر موت وارد کریں ایک حصہ ایک طرف سے
مرے گا تو دوسری طرف سے زندہ ہو گا ۔ جب تک موت اور زندگی کا یہ سلسلہ جاری نہیں ہوتا اس وقت
تک ایک احمدی حقیقت میں داعی الی اللہ بننے کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ حق ادا کرنا تو بہت دور کی بات ہے
اس سفر کا کوئی قدم بھی اس کو نصیب نہیں ہو سکتا۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی سعید فطرت کو اس کی وجہ
سے اس کی دعوت پر حق پانے کی توفیق عطا فرمادے لیکن ایسی دعوت جس کے نتیجہ میں غیر تو زندگی پا
رہے ہیں اور انسان خود زندگی سے محروم ہو، یہ کیسی محرومی کی دعوت ہے کیسی بدنصیبی کی دعوت ہے۔ یہ تو
خطبات طاہر جلدا
438
خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء
ایسی ہی دعوت ہے جیسے کہ کشمیریوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ غریب لوگوں کے لئے کپڑے بنتے ہیں
اور آپ ان کے بدن خالی اور ننگے ہوتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے یوں بیان کیا کہ غریب کشمیری
کی مثال تو ایک سوئی کی طرح ہے جو لوگوں کے لئے ہر وقت محنت کے ساتھ ہر غوطے کے ساتھ ایک
ٹانکا بھرتی اور اُن کے بدن ڈھانپنے کے سامان کرتی ہے لیکن آپ ہمیشہ تنگی رہتی ہے۔ تو خدا کرے کہ
آپ بہ پ وہ سوئی نہ بنیں جو لوگوں کے بدن ڈھانپنے اور آپ ننگی رہے۔ خدا کرے کہ آپ محمد مصطفی ہے
صلى الله
عروسه
کی طرح وہ اوڑھنی پہنے والے بن جائیں جن کو مر مل کہہ کر مخاطب فرمایا گیا آپ کے گرد خدا کی
رضا کی چادر ہو، مغفرت کی چادر ہو ، استغفار کی چادر ہو اور اس چادر میں لپٹ کر آپ دنیا کو اپنی طرف
بلائیں اور اس چادر میں رہتے ہوئے عبادت کے حق ادا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے ۔ آمین