حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں تَبَتُّل ا توکل کی عارفانہ تشریح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں مالی قربانی کی حقیقت اور اس کے روحانی و مادی ثمرات بیان کیے۔ آپ نے واضح فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اپنے نفس کی مضبوطی کے لیے کیا جانے والا خرچ ہر حال میں ثمر بار ہوتا ہے اور انسان کے ایمان کو ثبات بخشتا ہے۔ اس کے بعد آپ نے جماعت احمدیہ کے گزشتہ مالی سال کے عالمی اعداد و شمار پیش کیے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے سے لے کر اب تک ہونے والی بے نظیر برکات کا موازنہ کیا۔ آخر میں آپ نے نظامِ مال کے استحکام کے لیے اخلاص، بروقت وصولی اور دیانتداری کے اعلیٰ معیارات قائم رکھنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: مالی قربانی، تفسیر قرآن کریم، مالی سال کے اعداد و شمار، اخلاص اور دیانت

خطبات طاہر جلد اا
439
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں
تبتل و توکل کی عارفانہ تشریح
(خطبہ جمعہ فرموده ۳ جولائی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
پھر فرمایا:۔
سورة المزمل کی جن آیات کی میں نے گزشتہ جمعہ تلاوت کی تھی اور اس مضمون کا ایک
حصہ بیان کیا تھا اسی کے متعلق آج انشاء اللہ اس مضمون کا دوسرا حصہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر کی روشنی میں پیش کرتا ہوں ۔
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ الله کو یاد کیا کر اور اس کی طرف انقطاع کر
یعنی ہر دوسری چیز سے تعلق کاٹ کر خدا کا ہو جا۔ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ جب تیر ا تعلق مشرق
سے کٹ جائے گا اور مغرب سے بھی کٹ جائے گا۔ جب اس دنیا میں تو خود اپنے ارادے کے نتیجہ
میں نہ کہ بے بسی کے نتیجہ میں تنہا رہ جائے گا۔ جب تو عمداً سب دنیا سے منہ موڑے گا۔ نہ مشرق تیرا
رہے گا نہ مغرب تیرا ر ہے گا تو یا د رکھ کہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مشرق بھی خدا کا ہے اور مغرب بھی خدا کا
ہے۔ خدا کے سوا کوئی معبود تیرے لئے باقی نہیں رہے گا۔ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا ۔ پس اس پر توکل

خطبات طاہر جلداا
440
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
کر۔ جب دنیا تجھ سے کاٹی گئی تو خدا سارے کا سارا تا تو خدا سارے کا سارا تیرا ہو جائے گا۔ اس ائے گا۔ اس کے بعد کا مضمون پھر کیا ہوتا
ہے؟ دنیا سے کٹنے کے معنی کیا ہیں ؟ کیا دنیا سے بے تعلقی کے نتیجہ میں دنیا سے کاٹا جاتا ہے یا اور
وجوہات ہیں ؟
تبتل کا یہ معنی کرنا کہ دنیا سے بے رغبتی کرلے اور دنیا سے نفرت کرلے درست نہیں ہے
کیونکہ اگر دنیا سے نفرت ہو جائے تو پھر اُس دنیا میں واپسی کا کوئی سامان پیدا نہیں ہوتا ۔ وہ دنیا جسے
نفرت اور دلی قلبی تعلق کے کٹنے کی وجہ سے انسان چھوڑتا ہے پھر وہاں دوبارہ واپس آ کر کیا کرنا ہے
لیکن یہ جو بے تعلقی ہے اس میں تعلق کا ایک مضمون بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ دنیا کے تعلقات موجود
ہیں لیکن ان تعلقات کو اس طرح منقطع کر دے کہ ان میں قوت اور غلبہ نہ رہے اور جب بھی وہ خدا کے
تعلق کے مقابل پر آئیں ان کی کوئی حیثیت باقی نہ رہے لیکن فی ذاتہ دنیا ہے کلیہ تعلق توڑ نا مراد نہیں
ہے۔ تعلق رکھتے ہوئے بھی عملاً ایسی صورت اختیار کرنا جیسے یہ تعلق ثانوی اور بے حیثیت ہے اور بے
حقیقت ہے۔ تو پھر اس تعلق میں ایک نئی زندگی پیدا ہوتی ہے۔ اس زندگی کے متعلق حضرت مسیح موعود
نے پہلے تبتل کی تفصیلی تشریح فرمائی اس کے بعد زندگی پر روشنی ڈالی پھر بنی نوع انسان سے ایک نیا
تعلق جو پیدا ہوتا ہے اس مضمون کو بڑی گہری فراست اور عرفان کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تشریح فرمائی ہے اس کا ایک پس منظر ہے ۔ چنانچہ ۱۳ ستمبر
۱۹۰۱ء میں یہ بات الحکم میں شائع ہوئی ہے۔ ایڈیٹر لکھتے ہیں کہ تبتل کی حقیقت جو ۱۳ ستمبر ۱۹۰۱ء کو
جو مغرب کی نماز کے بعد حضرت اقدس حجتہ اللہ علی الارض مسیح موعود دام اللہ فیوضہم نے سید امیر علی شاہ
صاحب ملہم سیالکوٹی کے استفسار پر بیان فرمائی ۔
سید امیر علی شاہ سیالکوٹ کے ایک بزرگ تھے، صاحب الہام تھے ۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے
الہاما یہ ارشاد فرمایا کہ اگر تبتل کے معنی سیکھنے ہیں تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
دریافت کریں۔ اس بنا پر انہوں نے سوال کیا اور حضرت اقدس نے اس کی تشریح فرمائی۔ آگے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں وہ تشریح یہ ہے۔
میرے نزدیک رویا میں یہ بتانا کہ تبتل کے کے معنی مجھ سے دریافت
کئے جائیں ۔ اس سے یہ مراد ہے کہ جو مذہب میرا مذہب اس بارہ میں ہے وہ

خطبات طاہر جلد !!
441
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
اختیار کیا جائے ۔ منطقیوں یا نحویوں کی طرح معنی کرنا نہیں ہوتا بلکہ حال کے موافق
معنی کرنے چاہئیں۔ ہمارے نزدیک اُس وقت کسی کو متبتل کہیں گے جب وہ
عملی طور پر اللہ تعالیٰ اور اس کے احکام اور رضا کو دنیا اور اس کی متعلقات و مکروہات
پر مقدم کرے کوئی رسم و عادت کوئی قومی اصول اس کا رہزن نہ ہو سکے۔۔۔“
کوئی رسم کوئی عادت کوئی قومی جذ بہ یا قومی وفاداریاں خدا کے تعلق پر ڈاکے نہ ڈالیں اس
کے رہزن نہ بن جائیں۔۔۔“
دو
غرض
۔۔۔ نہ نفس رہزن ہو سکے، نہ بھائی نہ جو رونہ بیٹا نہ باپ
کوئی شئے اور کوئی بھی متنفس اس کو خدا تعالیٰ کے احکام اور رضا کے مقابلہ میں
اپنے اثر کے نیچے نہ لا سکے اور وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول میں ایسا اپنے آپ
کو کھو دے کہ اس پر فنائے اتم طاری ہو جائے اور اس کی ساری خواہشوں اور
ارادوں پر ایک موت وارد ہو کر خدا ہی خدارہ جاوے۔ دنیا کے تعلقات بسا
اوقات خطرناک رہزن ہو جاتے ہیں ۔ حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی
رہزن حضرت ھو ہو گئی ۔ پس تبتل تام کی صورت میں یہ ضروری امر ہے کہ
ایک سکر اور فنا انسان پر وارد ہو مگر نہ ایسی کہ وہ اسے خدا سے گم کرے بلکہ خدا میں
گم کرے۔ غرض عملی طور پر تبتل کی حقیقت تب ہی کھلتی ہے جبکہ ساری روکیں
دور ہو جائیں اور ہر قسم کے حجاب دور ہو کر محبت ذاتی تک انسان کا رابطہ پہنچ
جاوے اور فناء اتم ایسی حاصل ہو جاوے۔ قیل وقال کے طور پر تو سب کچھ ہو
سکتا ہے اور انسانی الفاظ اور بیان میں بہت کچھ ظاہر کر سکتا ہے مگر مشکل ہے تو یہ
کہ عملی طور پر اسے دکھا بھی دے جو وہ کچھ کہتا ہے ۔ یوں تو ہر ایک جو خدا کو ماننے
والا ہے پسند بھی کرتا ہے اور کہہ بھی دیتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کو سب پر
مقدم کروں اور مقدم کرنے کا مدعی بھی ہو سکتا ہے لیکن جب ان آثار اور علامات
کا معائنہ کرنا چاہیں جو خدا کے مقدم کرنے کے ساتھ ہی عطا ہوتے ہیں تو ایک
مشکل کا سامنا ہوگا ۔ بات بات پر انسان ٹھو کر کھاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں

خطبات طاہر جلدا
442
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
جب اس کو مال اور جان کے دینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اُن
سے اُن کی جانوں اور مالوں یا اور عزیز ترین اشیاء کی قربانی چاہتا ہے حالانکہ وہ
اشیاء اُن کی اپنی بھی نہیں ہوتی ۔۔۔
یعنی خدا کی دی ہوئی ہوتی ہیں۔ یہ میں نے اپنی طرف سے تشریح کی ہے۔
”۔۔ لیکن پھر بھی وہ مضائقہ کرتے ہیں ۔ ابتدا بعض صحابہ کو اس قسم
کا ابتلاء پیش آیا۔ رسول اللہ ﷺ کو بناء مسجد کے واسطے زمین کی ضرورت تھی ۔
ایک شخص سے زمین مانگی تو اُس نے کئی عذر کر کے بتا دیا کہ میں زمین نہیں دے
الله
سکتا ۔ اب وہ شخص رسول اللہ ﷺ پر ایمان لایا تھا اور نہ اللہ کے رسول کو سب ؟
لو پر
مقدم کرنے کا عہد کیا تھا لیکن جب آزمائش اور امتحان کا وقت آیا تو اُس کو پیچھے
ہٹنا پڑا۔ گو آخر کار اس نے وہ قطعہ دے دیا۔ تو بات اصل میں یہی ہے کہ کوئی
امر محض بات سے نہیں ہو سکتا جب تک عمل اس کے ساتھ نہ ہو اور عملی طور پر صحیح
ثابت نہ ہوتا جب تک امتحان ساتھ نہ ہو۔
ہمارے ہاتھ پر بیعت تو یہی کی جاتی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا
اور ایک شخص کو جسے خدا نے اپنا مامور کر کے دنیا میں بھیجا ہے اور جو رسول
الله
اللہ ﷺ کا نائب ہے۔ جس کا نام حکم اور عدل رکھا گیا ہے اپنا امام سمجھوں گا گا۔
اس کے فیصلے پر ٹھنڈے دل اور انشراح قلب کے ساتھ رضا مند ہو جاؤں گا
لیکن اگر کوئی شخص یہ عہد اور اقرار کرنے کے بعد بھی ہمارے کسی فیصلہ پر خوشی
کے ساتھ رضامند نہیں ہوتا۔۔۔“
فیصلے پر رضا مند ہونے کا نہیں فرمارہے بلکہ فرمارہے ہیں کہ فیصلہ پر خوشی کے ساتھ رضامند نہیں ہوتا۔
”۔۔۔ بلکہ اپنے سینہ میں کوئی روک اور اٹک پاتا ہے تو یقیناً کہنا
پڑے گا کہ اس نے پورا تبتل حاصل نہیں کیا اور وہ اس اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچا
جو تبتل کا مقام کہلاتا ہے بلکہ اس کی راہ میں ہوائے نفس اور دنیوی تعلقات
کی روکیں اور زنجیریں باقی ہیں اور ان حجابوں سے وہ باہر نہیں نکلا جن کو پھاڑ کر

خطبات طاہر جلدا
443
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
انسان اس درجہ کو حاصل کرتا ہے ۔ جب تک وہ دنیا کے درخت سے کاٹا جا کر
الوہیت کی شاخ کے ساتھ ایک پیوند حاصل نہیں کرتا اس کی سرسبزی اور شادابی
محال ہے۔۔۔“
پس دنیا سے کٹنے کے ساتھ ساتھ خدا تعہ اتھ خدا تعالیٰ سے وابستہ ہونے کا مضمون تبتل میں پایا جاتا
ہے جسے تبتل الی کے الفاظ کے استعمال سے بیان فرمایا گیا۔ یعنی ایک چیز سے کٹنا اور ساتھ ہی
دوسری چیز سے پیوستہ ہو جانا کیونکہ درمیان کی حالت خطرے کی حالت ہے اور اگر ایک چیز کو اس کی
اصل سے اکھیڑ کر دوسری طرف جلدی منتقل نہ کیا جائے تو زندگی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ مگر قرآن
کریم نے جو مضمون بیان فرمایا ہے وہ ایک ساتھ ہی جاری ہونے والا مضمون ہے۔ ایک طرف انسان
کتا جاتا ہے اور دوسری طرف پیوست ہوتا چلا جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مزید
فرماتے ہیں۔
”۔۔۔ دیکھو جب ایک درخت کی شاخ اُس سے کاٹ دی جاوے تو
وہ پھل پھول نہیں دے سکتی خواہ اسے پانی کے اندر ہی کیوں نہ رکھو اور ان تمام
اسباب کو جو پہلی صورت میں اس کے لئے مایۂ حیات تھے ، استعمال کر ولیکن وہ
کبھی بھی بار آور نہ ہوگی ۔ اسی طرح پر جب تک ایک صادق کے ساتھ انسان کا
پیوند قائم نہیں ہوتا وہ روحانیت کو جذب کرنے کی قوت نہیں پا سکتا جیسے وہ شاخ
تنہا اور الگ ہو کر پانی سے سرسبز نہیں ہوتی ۔ اسی طرح پر یہ بے تعلق اور الگ ہو
کر بار آور نہیں ہو سکتا۔ پس انسان کو متبتل ہونے کے لئے ایک قطع کی
ضرورت بھی ہے اور ایک پیوند کی بھی۔
خدا کے ساتھ اُسے پیوند کرنا اور دنیا اور اس کے تمام تعلقات اور
جذبات سے الگ بھی ہونا پڑے گا ۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ بالکل دنیا
سے الگ رہ کر یہ تعلق اور پیوند حاصل کرے گا۔ نہیں بلکہ دنیا میں رہ کر پھر اس
سے الگ رہے۔ یہی تو مردانگی اور شجاعت ہے اور الگ ہونے سے مراد یہ ہے
کہ دنیا کی تحریکیں اور جذبات اس کو اپنا زیر اثر نہ کر لیں اور وہ ان کو مقدم نہ

خطبات طاہر جلدا
444
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
کرے بلکہ خدا کو مقدم کرے۔ دنیا کی کوئی تحریک اور روک اس کی راہ میں نہ
آوے اور اپنی طرف اس کو جذب نہ کر سکے۔ میں نے ابھی کہا ہے کہ دنیا میں
بہت سی روکیں انسان کے لئے ہیں ۔ ایک جو رویا بیوی بھی بہت کچھ رہزن ہو
سکتی ہے۔ خدا نے اس کا نمونہ بھی پیش کیا ہے ۔ خدا نے صرف ایک نہی کی تعلیم
دی تھی اس کا اثر پہلے عورت پر ہوا پھر آدم پر ہوا۔۔۔“
یہ عرفان کا بہت بڑا نکتہ ہے جسے ازدواجی تعلقات میں اور عائلی تعلقات میں ہمیشہ پیش نظر
رکھنا چاہئے ۔ جب یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے گھر والوں سے حسن سلوک کرو اور اُن کے ساتھ نرمی کا برتاؤ
کرو۔ خوش اخلاقی سے پیش آؤ تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اصولوں کے سودے کرو اور خدا کے تعلق
کو ازدواجی تعلق پر قربان کر دو۔ پس یہ توازن رکھنا تبتل میں بہت زیادہ ضروری ہے اور یہ توازن
تبھی ہو سکتا ہے کہ انسان دنیا میں رہے بھی اور دنیا کا نہ ہو کر دنیا میں رہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ آدم کی کہانی میں تمہیں یہ سبق دیا گیا ہے کہ خدا نے جب نہی کا حکم دیا تو
اس کا پہلا اثر عورت پر پڑا تھا۔ یعنی اس کے انکار کی طرف میلان عورت کے دل میں ہوا اور اس سے
متاثر ہو کر پھر آدم سے غلطی ہوئی ۔ پس تمہارے لئے گھر میں ایک ٹھوکر کا بھی مقام ہے اور اس مقام
سے ہمیشہ بچتے رہنا یہ بھی تبتل کی تعلیم کے تابع ہے اور ہمیشہ اس کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ پھر فرماتے
ہیں ۔
دو
۔۔۔ غرض تبتل کیا ہے؟ خدا کی طرف انقطاع کر کے دوسروں کو
محض مردہ سمجھ لینا۔ بہت سے لوگ ہیں جو ہماری باتوں کو صحیح سمجھتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ یہ سب کچھ بجا اور درست ہے مگر جب اُن سے کہا جاوے کہ پھر تم اس کو
قبول کیوں نہیں کرتے تو وہ یہی کہیں گے کہ لوگ ہم کو برا کہتے ہیں ۔۔۔“
جیسا کہ ہم دعوت الی اللہ کے تعلق میں روز مرہ محسوس کرتے ہیں اور بعض احمدی بسا اوقات
خط بھی لکھتے ہیں اور زبانی بھی بتاتے ہیں کہ ایک شخص احمدیت کے بہت قریب آگیا ہے۔ علیحدگی میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا اقرار کرتا ہے۔ کہتا ہے احمدیت سچی ہے لیکن جب
کہا جائے کہ بیعت کیوں نہیں کرتے تو کہتا ہے کہ دنیا کے تعلقات حائل ہیں ۔ لوگ کیا کہیں گے؟ مجھ

خطبات طاہر جلداا
445
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ دنیا کے طعنے برداشت کر سکوں یا اپنے عزیزوں اور اقربا کی مخالفت سہہ
سکوں ۔ پس یہی وہ مضمون ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں کہ
۔۔۔ جب اُن سے کہا جاوے کہ پھر تم اس کو قبول کیوں نہیں کرتے تو
دو
وہ یہی کہیں گے کہ لوگ ہم کو برا کہتے ہیں۔ پس یہ خیال کہ لوگ اس کو برا کہتے
ہیں یہی ایک رگ ہے جو خدا سے قطع کراتی ہے ۔۔۔۔
66
یعنی تبتل الٹ ہو جاتا ہے۔ خدا سے کٹ کر بنی نوع انسان سے تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ رخ بالکل
پلٹ جاتا ہے۔ پس فرمایا۔
۔۔۔ جو خدا سے قطع کراتی ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا خوف دل میں
ہو اور اس کی عظمت اور جبروت کی حکومت کے ماتحت انسان ہو پھر اس کو کسی
دوسرے کی پرواہ کیا ہو سکتی ہے وہ کیا کہتا ہے کیا نہیں ؟ ابھی اُس کے دل میں
لوگوں کی حکومت ہے نہ خدا کی ۔ جب یہ مشرکانہ خیال دل سے دور ہو جاوے
پھر سب کے سب مردے اور کیڑے سے بھی کم تر اور کمزور نظر آتے ہیں ۔ اگر ۔
ساری دنیا مل کر بھی مقابلہ کرنا چاہے تو ممکن نہیں کہ ایسا شخص حق کو قبول کرنے
سے رک جائے ۔ تبتل تام کا پورا نمونہ انبیاء علیہم السلام اور خدا کے ماموروں
میں مشاہدہ کرنا چاہئے کہ وہ کس طرح دنیا داروں کی مخالفتوں کی باوجود پوری
بے کسی اور ناتوانی کے پرواہ تک نہیں کرتے ۔ اُن کی رفتار اور حالات سے سبق
لینا چاہئے ۔“
قرآن کریم میں انبیاء کے حالات کا مطالعہ کریں بلا استثناء ہر نبی جب وہ خدا کی خاطر
ساری قوم سے کاٹا جاتا ہے اور ساری قوم اس کے مخالف اور اس کے مٹانے کے درپہ ہو جاتی ہے تو
متبتل کا عظیم پاک نمونہ دکھاتا ہے۔ پس تبتل تام وہ ہے جس کے ساتھ امتحان بھی شامل ہو۔
ایک تَبَتُّل وہ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ وہ ایک
اندرونی کیفیت کا نام ہے اور تبتل حاصل کرنا بھی بڑا مشکل ہے کہ انسان اپنے نفس کو ہمیشہ ٹولتا
رہے اور دیکھتا رہے کہ کہاں کہاں اس کا تعلق ابھی بنی نوع انسان کے کسی حصہ سے یا دنیاوی

خطبات طاہر جلدا
446
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
خواہشات کے کسی حصے سے ہے اور ہر جگہ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اپنے نفس کی صحت کا انتظام
کرتے ہوئے اس تعلق کے چھلکے کو الگ کرتا رہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس سے
اگلا قدم سمجھا رہے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ تبتل اور توکل کے درمیان ایک امتحان کا مقام ہے اور
تَبَتُّل کا سچا ہونا امتحان کے بغیر ثابت نہیں ہوتا۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تشریح کی روشنی میں جب ہم آپ کے اس
کلام کا مطالعہ کرتے ہیں کہ تقتل کا اعلیٰ اور پاک اور سچا نمونہ خدا کے انبیاء دکھاتے ہیں تو یہ سو فیصدی
درست بات ہے کیونکہ ہر نبی کے تبتل کے ساتھ ایک امتحان لگا ہوتا ہے اور اس کا تبتل بار بار
آزمایا جاتا ہے اور ایسے خوفناک طریقوں پر آزمایا جاتا ہے کہ عام انسان کے بس میں نہیں کہ اتنے
شدید مخالفانہ حالات کا اس طرح مستحکم ہو کر مقابلہ کر سکے۔ ایک درخت پر جس طرح آندھیاں چلتی
ہیں اگر وہ زمین میں پیوست اور مستحکم نہ ہو تو جڑوں سے اکھیڑا جاتا ہے ۔ اسی طرح انبیاء پر خدا کے
اقرار کے بعد اور خدا کی توحید کے اعلان کے بعد آندھیاں چلتی ہیں اور وہ اس امتحان میں اسی طرح
پورے اُترتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ إِلَّا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدہ: ۳۱)
کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم خدا کے ہیں اور خدا ہمارا رب ہے وہ معاً آزمائے جاتے
ہیں ۔ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ۔ اس آزمائش پر پھر وہ پورا اترتے ہیں اور استقامت دکھاتے ہیں۔ یہ کہنا کہ
رب ہمارا ہے اس میں استقامت کا کیا سوال ہے؟ استقامت کا لفظ بتا رہا ہے کہ اس رب کہنے اور
خدا تعالیٰ کی طرف سے فرشتوں کے نزول کے درمیان کچھ واقعات گزر گئے ہیں ۔ کچھ شدید آزمائشیں
آن پڑی ہیں، مخالفتوں کی آندھیاں چلائی گئی ہیں اور ان کے قدم اکھیڑنے کی کوشش کی گئی ہے تب وہ
اپنے قدموں میں قائم رہتے ہیں ایک ذرہ بھی اپنے اقرار سے اور اپنے ایمان سے ملتے نہیں ۔اس
کے نتیجہ میں پھر تو کل کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔ تو کل محض ایک فرضی تو کل نہیں رہتا بلکہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ الله کی طرف سے ان پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے
ہیں۔ اَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا - ہرگز کسی خوف کا مقام نہیں کسی غم کا مقام نہیں ، خدا تمہارے

خطبات طاہر جلدا
ساتھ ہے، خدا نے ہمیں تمہاری حفاظت کے لئے بھی
447
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
لئے بھیجا ہے۔ تو تبتل کا مضمون ممون یہ وہ ہے جسے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا کہ انبیاء میں اس کو تلاش کرو۔ فرماتے ہیں کہ انبیاء اور خدا کے
ماموروں میں مشاہدہ کرنا چاہئے کہ تبتل تام کیا ہوتا ہے۔ پھر فرماتے ہیں :۔
”۔۔۔ بعض لوگ پوچھا کرتے ہیں ایسے لوگ جو برا نہیں کہتے مگر
پورے طور پر اظہار بھی نہیں کرتے محض اس وجہ سے کہ لوگ برا کہیں گے کیا اُن
کے پیچھے نماز پڑھ لیں؟ میں کہتا ہوں ہر گز نہیں۔ اس لئے کہ ابھی تک اُن کے
قبول حق کی راہ میں ایک ٹھوکر کا پتھر ہے اور وہ ابھی تک اسی درخت کی شاخ ہیں
جس کا پھل زہریلا اور ہلاک کرنے والا ہے۔۔۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تبتل کے بغیر دنیا پر انحصار کی زندگی کو شرک قرار دے
رہے ہیں اور شرک کی حقیقی اور آخری تعریف یہی ہے کہ خدا پر کسی اور چیز کا مقدم کیا جائے ۔ یہ وہ
درخت ہے جس کا پھل زہریلا ہے۔ یہ وہ درخت ہے جس سے حضرت آدم کو منع فرمایا گیا تھا۔ اسی
درخت کی طرف اشارہ کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : اس زہر یلے درخت
سے اس کا تعلق ٹوٹتا نہیں تو اس کے پیچھے تمہاری نمازیں کیسے صحت مند ہو جائیں گی ۔ وہ ابھی تک اسی
درخت کی شاخ ہیں جس کا پھل زہریلا اور ہلاک کرنے والا ہے۔
یا درکھیں یہاں فرقہ مراد نہیں ہے۔ نہ کسی مذہب کی طرف اشارہ ہے۔ اسی درخت کی بات
ہو رہی ہے جسے حضرت آدم کے زمانہ میں حضرت اقدس جل شانہ نے زہریلا اور ناپاک اور ممنوعہ
درخت قرار دیا تھا۔ اسی درخت کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پہلے فرما چکے ہیں۔
فرماتے ہیں یہ ایسا درخت ہے کہ اس کی شاخ کو زہر یلے پھل لگیں گے، کوئی میٹھا پھل نہیں لگ سکتا۔
پھر فرمایا۔
دو
۔۔۔ اگر وہ دنیا داروں کو اپنا معبود اور قبلہ نہ سمجھتے ۔۔۔“ اس سے ثابت ہوا کہ اشارہ شرک
کی طرف ہے اور اللہ تعالیٰ پر غیر اللہ کو ترجیح دینے کا ذکر فرمارہے ہیں۔
”۔۔۔ اگر وہ دنیا داروں کو اپنا معبود اور قبلہ نہ سمجھتے تو ان سارے اپنا
حجابوں کو چیر کر باہر نکل آتے اور کسی کے لعن طعن کی ذرا بھی پر واہ نہ کرتے

خطبات طاہر جلد !!
448
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
اور کوئی خوف شماتت کا انہیں دامنگیر نہ ہوتا بلکہ وہ خدا کی طرف دوڑتے پس تم
یا درکھو کہ تم ہر کام میں دیکھ لو کہ اس میں خدا راضی ہے یا مخلوق خدا۔ جب تک یہ
حالت نہ ہو جاوے کہ خدا کی رضا مقدم ہو جاوے اور کوئی شیطان اور رہزن نہ
ہو سکے اس وقت تک ٹھوکر کھانے کا اندیشہ ہے لیکن جب دنیا کی برائی بھلائی
محسوس ہی نہ ہو بلکہ خدا کی خوشنودی اور ناراضگی اس پر اثر کرنے والی ہو یہ وہ
حالت ہوتی ہے جب انسان ہر قسم کے خوف وحزن کے مقامات سے نکلا ہوا ہوتا
ہے۔ اگر کوئی شخص ہماری جماعت میں شامل ہو کر پھر اس سے نکل بھی جاتا ہے تو
اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اس کا شیطان اس لباس میں ہنوز اس کے ساتھ ہوتا
ہے لیکن اگر وہ عزم کرلے کہ آئندہ کسی وسوسہ انداز کی بات کو سنوں گا ہی نہیں ۔
تو خدا اسے بچالیتا ہے۔ ٹھوکر لگنے کا عموماً یہی سبب ہوتا ہے کہ دوسرے تعلقات
قائم تھے۔ اُن کو پرورش کے لئے ضرورت پڑی کہ ادھر سے سست ہوں ۔ ستی
سے اجنبیت پیدا ہوئی ۔۔۔“
مراد یہ ہے کہ جب دوسرے تعلقات ابھی قائم رہیں اور ان شاخوں کو انسان سرسبز رکھنا
چاہے ۔ یہ وہ مضمون ہے جو بیان فرما رہے ہیں۔ ان کو تازہ کرنے کے لئے ضرورت پڑی کہ ادھر سے
سست ہوں تو وہ زندگی کا چشمہ جو انسان کے دل سے پھوٹتا ہے وہ بیک وقت دورخوں پر نہیں بہہ سکتا۔
جس طرح زمیندار کھالے کے آگے بند باندھ کر ایک کھیت سے تعلق توڑتا ہے تو پھر دوسرے کھیت کو
پانی دیتا ہے۔ بالکل وہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں کہ ادھر
ضرورت پڑی تو ادھر سے سستی ہوگئی ۔ خدا کا تعلق کاٹ کر پھر دنیا کے تعلقات کو سنبھالا جارہا ہے اور
ان کی نشوونما کی جا رہی ہے۔ ”دستی سے اجنبیت پیدا ہوئی جب خدا سے تعلق میں سستی پیدا ہو تو اس
سے اجنبیت آجاتی ہے ۔“
66
پھر فرماتے ہیں ۔
سے تکبر اور پھر انکار تک نوبت پہنچتی ۔۔۔ تبتال کا عملی
نمونہ ہمارے پیغمبر خدا ﷺ ہیں ۔ نہ آپ کو کسی کی مدح کی پرواہ نہ م کی ۔ کیا

خطبات طاہر جلدا
449
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
کیا آپ کو تکالیف پیش آئیں مگر کچھ بھی پرواہ نہیں کی کوئی لالچ اور طمع آپ کو
کام سے ر
سے روک نہ سکا جو آپ خدا کی طرف سے کرنے آئے تھے ۔ جب تک
انسان اس حالت کو اپنے اندر مشاہدہ نہ کرلے اور امتحان میں پاس نہ ہولے کبھی
بھی بے فکر نہ ہو پھر یہ بات بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص متبتل ہوگا
متوکل بھی وہی ہوگا۔۔۔“
پھر اس آیت کریمہ کے آخر پر جو میں نے ابھی تلاوت کی تھی اللہ تعالی تبتل کے بعد تو کل
الیہ کا مضمون بیان فرماتا ہے۔ ادھر تقبل کر وا دھر تو کل کرو اور یہ دونوں لازم ملزوم ہیں ۔ بعض دفعہ تو کل
کے نتیجہ میں تبتل پیدا ہوتا ہے اور بعض دفعہ تبتل کے نتیجہ میں تو کل پیدا ہوتا ہے اور یہ دونوں
مضمون بعض دفعہ ایک دم بیک وقت اس طرح ساتھ ساتھ چلتے ہیں کہ ایک انسان کے لئے تفریق کرنا
مشکل ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے نفس کے حالات کا گہرا مطالعہ کرنے کے عادی ہوں اور اپنی
نیوں کی کنبہ کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ
انسان با وجود اس خوف کے دنیا سے قطع تعلق کرتا ہے کہ اس کے بعد کوئی بھی اس کا سہارا نہیں رہا۔ وہ
ایک قسم کا خلاء میں چھلانگ مارتا ہے اور اس چھلانگ لگانے کے نتیجہ میں وہ خدا کے پیار کے ہاتھوں
میں آجاتا ہے اور وہ پیار کے ہاتھ اسے گرنے سے بچا لیتے ہیں ۔ پس بعض دفعہ تبتل پہلے پیدا ہوتا
ہے اور اس کے نتیجہ میں تو کل پیدا ہوتا ہے۔ بعض دفعہ تو کل ایک صاحب عرفان کو اتنا گہرائی کی حد
تک نصیب ہوتا ہے کہ اس کے لئے تبتل کے معنی کوئی نہیں رہتے۔ اور تبتل تو کل کا ایک لازمی
نتیجہ ہے۔ وہ جسے ہر طرف خدا ہی خدا دکھائی دینے لگے اور اس کے سوا ہر دوسری چیز بے حقیقت اور
بے معنی نظر آنے لگ جائے اور دل کو محسوس ہونے لگ جائے تو اس کا تقبل ایک طبعی تقتل ہے۔ اُس
کے تعلقات غیر اللہ سے کمزور پڑتے پڑتے از خود بالکل مٹ جاتے ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں
رہتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں جو شخص متبتل ہو گا متوکل بھی ہوگا۔
گو یا متوکل ہونے کے واسطے متبتل ہونا شرط ہے کیونکہ جب
تک اور وں کے ساتھ تعلقات ایسے ہیں کہ اُن پر بھروسہ اور تکیہ کرتا ہے۔ اُس
وقت تک خالصہ اللہ پر تو کل کب ہو سکتا ہے ۔ جب خدا کی طرف انقطاع کرتا

خطبات طاہر جلد !!
450
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
ہے۔ تو وہ دنیا کی طرف سے توڑتا ہے اور خدا میں پیوند کرتا ہے اور یہ تب ہوتا
ہے جبکہ کامل تو کل ہو۔۔۔“
66
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس فقرے میں دونوں کنارے بیان فرما دیئے
ہیں اور یہ جو مضمون ہے یہ روز مرہ کی زندگی میں ایسے لوگوں پر بھی صادق آتا ہے تا کہ اُن کو خدا کے
پیار کے نمونے دیکھنے اور ان کو سمجھنے کی توفیق ملے جن کا کامل تبتل نہیں ہوتا لیکن کسی ایک موقع پر وہ
آزمائش پر پورا اترتے ہیں۔
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو کہ جہاں احمدی ہوں اور اُن کو یہ تجربے نہ ہوئے ہوں۔
مجھے بعض دفعہ خطوں کے ذریعہ لوگ ان تجارب سے مطلع کرتے ہیں اور ان کی تحریر میں ایک وجدانی
کیفیت ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں فلاں وقت تھا جب دنیا کا ایک سہارا تھا جس کے متعلق ہم جانتے تھے
کہ یہ سہارا جھوٹ کے بغیر اختیار کرنا ممکن نہیں اور خدا کے حکموں کی نافرمانی کے بغیر اس بچاؤ کی
تدبیر کو ہم اختیار نہیں کر سکتے تھے۔ اس وقت ہم بڑی آزمائش میں پڑے۔
آخر یہ فیصلہ کیا کہ جو ہوتا ہے ہو گزرے لیکن ہم خدا کے فرمان کو توڑتے ہوئے اس پناہ میں
نہیں آئیں گے۔ کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ ہوا اور اچانک حالات ایسے بدلے کہ جو نا ممکن دکھائی دیتا تھا وہ
ممکن ہو گیا اور ہر وہ شخص جس کے ساتھ بچاؤ کے امکانات وابستہ تھے لیکن جو پہلے دشمن تھا، جو پہلے
صریح مخالف تھا اُس کے دل میں پاک تبدیلیاں ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ عجیب معجزہ ہوا کہ وہ
لوگ جو پہلے مخالفانہ کوششیں کر رہے تھے وہ تائید میں کوشش کرنے لگے ۔ یہ مضمون اس طرح بھی
صادق آتا ہے بالکل ناممکن دکھائی دینے والے کام پر وہ غیب سے ممکن ہو کر بھرتے ہیں اور انسان
اپنے خدا کونئی صورت میں پاتا ہے اور اس فیض کے جلوؤں کو دیکھتا ہے۔ یہ بل کے نتیجہ میں پیدا ہوتا
ہے جبکہ ابھی تو کل نہیں ہوا لیکن یہ نمونے اس لئے دکھائے جاتے ہیں تا کہ تو کل کے نتیجہ میں پھر تبل
پیدا ہو ۔ جب انسان تقتل کے بعد تو کل کو پالیتا ہے۔ جب دیکھتا ہے کہ مجھے گرتے ہوئے کو خدا کے
ایک غیبی ہاتھ نے سنبھال لیا تو پھر خدا کی خاطر گرنا طبیعت پر دو بھر نہیں ہوتا ۔ خدا کی خاطر ہر خطرے
میں چھلانگ لگانے کے لئے اس کو آسمان سے ایک نئی طاقت عطا ہوتی ہے ۔ خدا کے فضل کے یہ
جز وی نمونے اور اس کا ولی اور متوکل بن جانا اس غرض سے ہے تا کہ مومن اس سے اگلے قدم اٹھائے

خطبات طاہر جلدا
451
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
اور تبتل اور توکل کے اعلیٰ مقامات کی طرف آگے بڑھے۔ پھر فرماتے ہیں۔
”۔۔۔ جب خدا کی طرف انقطاع کرتا ہے تو وہ دنیا کی طرف سے
توڑتا ہے اور خدا میں پیوند کرتا ہے اور یہ تب ہوتا ہے جبکہ کامل تو کل ہو جیسے
صلى الله
اوسه
ہمارے نبی کریم کامل متقبل تھے ویسے ہی کامل متوا
تھے ویسے ہی کامل متوکل بھی تھے ۔ اور یہی وجہ
ہے کہ اتنے وجاہت والے اور قوم و قبائل کے سرداروں کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کی
اور ان کی مخالفت سے کچھ بھی متاثر نہ ہوئے ۔ آپ میں ایک فوق العادت یقین
خدا تعالیٰ کی ذات پر تھا اسی لئے اس قدر عظیم الشان بوجھ کو آپ نے اٹھا لیا اور
ساری دنیا کی مخالفت کی اور ان کی کچھ بھی ہستی نہ سمجھی۔ یہ بڑا نمونہ ہے تو کل کا
جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ۔ اس لئے کہ اس میں خدا کو پسند کر کے دنیا کو مخالف
بنالیا جاتا ہے مگر یہ حالت پیدا نہیں ہوتی جب تک گویا خدا کو نہ دیکھ لے۔۔۔“
یعنی یہ اعلی امقام جس میں تو کل تبتل کا موجب بنتا ہے یہ تب ہوتا ہے جب انسان خدا کو
دیکھ لیتا ہے۔
”۔۔۔ جب تک یہ امید نہ ہو کہ اس کے بعد دوسرا دروازہ ضرور کھلنے
والا ہے۔ جب یہ امید اور یقین ہو جاتا ہے تو وہ عزیزوں کو خدا کی راہ میں دشمن
بنا لیتا ہے اس لئے کہ وہ جانتا ہے کہ خدا اور دوست بنا دے گا۔ جائیداد کھو دیتا
ہے کہ اس سے بہتر ملنے کا یقین ہوتا ہے۔۔۔“
66
یہ مضمون بھی ایسا ہے جو جماعت کے مشاہدہ میں روز مرہ آتا رہتا ہے۔ بہت سے احمدی
ایسے ہیں جن میں سے کچھ مجھے لکھتے ہیں اور کچھ نہیں بھی لکھتے لیکن میں جانتا ہوں کہ جو خدا پر توکل
کرنے والے اور خدا کے خاص فیض کے مظہر احمدی ہیں ان کے چہرے بتا دیتے ہیں کہ وہ کون لوگ
ہیں ۔ وہ خدا کی خاطر مالی قربانی کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ غیب سے ایسے حالات میں جب ان کو کوئی
توقع نہیں ہوتی ان کی ضرورتیں پوری فرما دیتا ہے اور بعض لوگوں کے ساتھ یہ مضمون روز مرہ اس طرح
جاری رہتا ہے کہ شاید ہی کوئی دن ہو جب وہ خدا کے فیض کے ایسے جلوے نہ دیکھیں ۔ چنانچہ ان کا
دل خدا کے لئے مالی قربانی پر اور خدا کی خاطر بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لئے پہلے سے زیادہ کشادہ

خطبات طاہر جلداا
452
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
ہوتا چلا جاتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی حالت کو بیان فرما ر ہیں کہ جب وہ
دیکھ لیتے ہیں اور جان لیتے ہیں کہ ایک جائیداد گئی تو خدا اس سے بہتر دوسری جائیداد ضرور دے گا۔
ایک مالی نقصان ہوا تو خدا اپنے فضل سے نقصان کو اس طرح پورا کرے گا کہ پہلے سے بہت بڑھ کر عطا مالی
فرمائے گا۔ پھر تقبل کا ہونا تو کل کا ایک لازمہ ہے اور ان معنوں میں یہ دونوں لازم اور ملزوم بن
جاتے ہیں۔ فرماتے ہیں۔
دو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدا ہی کی رضا کو مقدم کرنا تو تقبل ہے اور پھر
تقبل اور تو گل تو ام ہیں ۔ تقبل کا راز ہے تو کل اور توکل کی شرط ہے تقبل یہی
ہمارا مذہب اس امر میں ہے۔“
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۷ صفحه ۱ تا ۳ پرچه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۱ء)
یہی عبارت ملفوظات جلد اوّل صفحہ ۵۵۱ تا ۵۵۵ پر بھی درج ہے ۔ اس کے بعد حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عبارت پیش کرتا ہوں۔ فرماتے ہیں۔
دو
۔۔۔ مرشد کامل کی ضرورت انسان کو ہے۔ مرشد کامل کے بغیر
انسان کا عبادت کرنا اسی رنگ کا ہے جیسے ایک نادان و نا واقف بچہ ایک کھیت
میں بیٹھا ہوا اصل پودوں کو کاٹ رہا ہے اور اپنے خیال میں سمجھتا ہے کہ وہ گوڈی
کر رہا ہے۔۔۔“
66
ہم نے بارہا ایسے نظارے دیکھے ہیں کہ کوئی اچھا سا پودا بہت پیار کے ساتھ گھر میں نصب کیا
تو آکر دیکھا کہ بچے اس کی کھدائی کر رہے ہیں۔ شاخیں کاٹ رہے ہیں اور ان کے اس حفاظتی اقدام
کے بعد جو وہ اپنی طرف سے اس پودے کی حفاظت کی خاطر کر رہے ہوتے ہیں اس پودے کے بچنے کا
کوئی سوال باقی نہیں رہتا ۔ بالکل مضمحل ہو جاتا ہے۔ نڈھال ہو کر گر پڑتا ہے اور ان کی وہ گوڈی ختم ہی
نہیں ہو رہی ہوتی تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کوئی ایسا ہی نظارہ دیکھا
ہے اور وہ نظارہ اس موقع پر یاد آ گیا ہے کہ بعض لوگ ایک صاحب عرفان آدمی کو اپنا مطاع بنائے بغیر
مرشد پکڑے بغیر اپنی ذات سے اس رنگ میں عبادت کرتے ہیں کہ ان کی جان ہلکان تو ہو جاتی ہے
لیکن نہ انہیں تنبل نصیب ہوتا ہے اور نہ انہیں تو کل عطا ہوتا ہے اور ایک طرف سے اگر کاٹے جاتے

خطبات طاہر جلداا
453
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
ہیں تو دوسری طرف پیوست نہیں ہوتے ۔ پس ایک نادان بچے کی گوڈی کا معاملہ ہے جو اُن کے ساتھ
ہوتا ہے۔ فرماتے ہیں
دو
۔۔۔ اپنے خیال میں سمجھتا ہے وہ گوڈی کہ وہ گوڈی کر رہا ہے۔ یہ گمان ہرگز نہ
کرو کہ عبادت خود ہی آجائے گی نہیں جب تک رسول نہ سکھلائے انقطاع الی
اللہ اور تبتل نام کی راہیں حاصل نہیں ہو سکتیں ۔۔۔“
خود بتلایا۔
66
پھر طبعا سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مشکل کام کیونکر حل ہو۔ اس کا علاج
اس کے بعد یہ مضمون ! مون استغفار میں داخل ہو جاتا ہے۔ فرماتے ہیں ۔
وَإِنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ (صور (۴)
یا درکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی ہیں ۔ ایک قوت حاصل
کرنے کے واسطے۔ دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے۔
قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے ۔جس کو دوسرے
لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے ہیں۔۔۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : ۵)
میں ہم خدا سے جو استعانت کرتے ہیں یہ وہی مضمون ہے فرمایا۔
”۔۔۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً مگدروں
اور موگریوں کے اٹھانے اور پھیرنے سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے
اسی طرح پر روحانی مگدر استغفار ہے۔ اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے
اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے جسے قوت لینی مطلوب ہو وہ استغفار
کرے ۔ ( ملفوظات جلد ۲ صفحه : ۶۶ - ۶۷ )
اس مضمون کا تعلق اپنی نفسانی خواہشات سے علیحدگی سے ہے۔ اس مضمون کا تعلق ایسے
انسان سے ہے جو اپنی نفسانی خواہشات کے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔اس میں ارادہ پیدا ہو چکا ہے۔اس
میں خواہش بیدار بیدار ہوگئی ہے کہ میں ان تعلقات کو خدا کی خاطر اس طرح توڑ دوں کہ یہ تعلقات خدا کے

خطبات طاہر جلداا
454
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
تابع ہو کر قائم رہیں ۔ خدا سے آزاد رہ کر قائم نہ ہوں ۔ یہ تقتل کا مضمون ہے جس کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ استغفار کے بغیر یہ ممکن نہیں اور وہ
مرشد کامل جس کو ہم نے پکڑا ہے وہ تمام بنی نوع انسان میں سب سے زیادہ استغفار کرنے والا تھا۔
بعض نادان جاہل معاندین اسلام آنحضرت ﷺ پر اعتراض کرتے ہیں کہ وہ اتنے استغفار جو کیا
کرتے تھے تو معلوم ہوتا ہے کہ بہت ہی گناہ گار تھے۔ ان جاہلوں کو پتا نہیں کہ استغفار نہ کرنے والا
گناہ گار ہوتا ہے۔ استغفار کے بغیر گناہ سے نجات ممکن ہی نہیں ہے۔ گناہ کے خلاف سب سے طاقتور
استغفار ہے جو شخص ہر وقت استغفار میں مصروف رہتا ہے اس سے گناہ کی اہلیت چھین لی جاتی
ہے۔ اس کی گناہ کی طاقت مر جاتی ہے کیونکہ استغفار میں ہر وقت خدا کی طرف یہ توجہ ہے کہ اے
دفاع
خدا! مجھے اس بدی سے بھی بچا، اس بدی سے بھی بچا، اپنی امان میں لے ، اپنی حفاظت میں رکھ ، اپنی
رضا کی چادر اوڑھادے اور میرے بنی نوع انسان سے تعلق اسی حد تک قائم رہیں جس حد تک تیری
رضا ہے۔ اس رضا سے باہر میرا ہر تعلق کاٹا جائے ۔ جو شخص دن رات یہ دعائیں کرتا ہے نفسیاتی لحاظ
سے اس کے لئے گناہ کی گنجائش ہی کوئی نہیں رہتی کیونکہ گناہ سے تعلق کے لئے دل میں ایک خواہش کا
پیدا ہونا ضروری ہے ۔ اس خواہش کی انسان پہلے اپنی سوچوں میں پرورش کرتا ہے اس کو طاقت دیتا
ہے یہاں تک کہ وہ تو انا ہو کر دل میں اچھلتی ہے اور عمل میں چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے۔ تب
دماغ اس کے ساتھ شامل ہو کر اس کے لئے تدبیر کرتا ہے، اس کو سمجھاتا ہے، بتا تا ہے کہ اس خواہش کو
عمل میں ڈھالنے کے لئے تمہیں یہ یہ طریق اختیار کرنے چاہئیں ۔ اس طرح گناہ پرورش پاکر ایک
ایسے بچے کی طرح وجود میں آجاتا ہے جو ماں کے پیٹ سے اپنی مدت پوری کر کے پیدا ہوتا ہے۔ اس
طرح جب یہ گناہ کے تابع ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ جو کیفیات ہیں ان کی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
بہت سی منازل ہیں ۔ بہت سے مرحلے ہیں جن مرحلوں سے خواہشات گزر کر پھر گناہ بنتی ہیں۔
استغفاران کی جڑ پر تبر رکھتا ہے اور یہ وہ گوڈی ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اشارہ فرمایا ۔ بظاہر ایک ایسا مضمون بیان فرمایا جس کا بعد میں بیان کئے جانے والے مضمون
استغفار سے تعلق نہیں تھا اور ایک آدمی جو سرسری نظر سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام
کا مطالعہ کرتا ہے وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ ابھی تو گوڈی کی باتیں کر رہے تھے، ابھی استغفار کی باتیں شروع وہ
ا

خطبات طاہر جلداا
455
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
صلى الله
وليسه
وسه
کر دیں۔ پہلے فرمارہے تھے کہ رسول سے سیکھو ۔ اب یہ رسول کا ذکر کوئی نہیں اور قرآن کریم کا ذکر فرما
دیا۔ ان تینوں باتوں میں کیا تعلق ہے جیسا کہ میں نے آپ کو سمجھایا ہے اگر آپ گہرائی کے ساتھ غور
کریں تو ایک ہی مضمون کے مختلف مراحل ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے
ہیں اور آنحضور ﷺ کے استغفار کے تعلق کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کثرت سے
بیان فرمایا ہے کہ اس گفتگو میں جو مجلس میں ہو رہی تھی آپ نے اپنی جماعت پر یہ حسن ظنی فرمائی اور
درست حسن ظنی فرمائی کہ جب میں استغفار کہوں گا تو سب سے پہلے ان کا ذہن حضرت اقدس محمد الا اللہ
کی طرف منتقل ہوگا اور استغفار میں گوڈی کا جو مضمون ہے وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بار ہا پہلے بیان فرما چکے ہیں۔ پس استغفار نا پاک خواہشات کی گوڈی کرتا ہے اور اُن کو انسان کے نفس
کی زمین سے اکھیڑ کر باہر پھینک دیتا ہے اور بیجوں کی حفاظت کرتا ہے اور ان کے اوپر مٹی ڈالتا ہے یعنی
نیک اور پاک نیتوں کی حفاظت کرتا ہے اور نیک اعمال کو قوت دیتا ہے ۔ یہ وہ مضمون ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بیان فرما رہے ہیں کہ اس کے دو پہلو ہیں ۔ ایک طرف کمزوری کے
خلاف، گناہ کے خلاف انسان کے اندر یہ طاقت ہونا کہ اُس سے اپنے آپ کو کاٹ کر الگ کرے اور
دوسری طرف نیکیوں کے لئے مثبت طاقت عطا ہونا۔
پس استغفار کے نتیجہ میں دونوں باتیں حاصل ہو رہی ہوتی ہیں ۔ ایک طرف نا پاک پودے
اکھیڑ کر پھینکے جا رہے ہیں دوسری طرف پاکیزہ پودوں کے لئے ان کو چوروں اور ڈاکوؤں سے بچا کر
لٹیروں سے محفوظ کر کے نشوونما کے سامان پیدا کئے جارہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس مضمون پر مختلف جگہ مختلف رنگ میں روشنی ڈالی ہے۔
اب میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ اس تقتل کے بعد جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا پھر بنی نوع
انسان کی طرف جھکنا ضروری ہو جاتا ہے لیکن وہ تعلق ایک اور رنگ اختیار کر لیتا ہے۔ تو تبتل کے
معنی خدا کی مخلوق سے نفرت تو ہر گز نہیں ہیں۔ محبت ہے لیکن محبت کو درست کرنا اور صحت مند بنانا اور
خدا کے تابع کر دینا ۔ جب انسان کے تمام جذبات اور اس کی کیفیات اور اس کے خیالات اور اس کی
نیتیں کلیۂ خدا کے تابع ہو کر خدا کے رنگ میں رنگین ہو جاتے ہیں تو پھر بنی نوع انسان اور خدا کی
مخلوقات کا ایک نیا عرفان اس کے دل میں پیدا ہوتا ہے ۔ وہ خدا کی نظر سے اور خالق کی نظر سے ان

خطبات طاہر جلداا
456
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
چیزوں کو دیکھتا ہے اور خلق کی نظر سے دیکھنا اور مخلوق کی نظر سے دیکھنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ ایک انسان
جب ایک مخلوق کی حیثیت میں دوسری مخلوق سے اپنے تعلقات قائم کرتا ہے تو اس میں ہمیشہ یہ خوف
دامنگیر رہتا ہے کہ خدا کی کسی اور مخلوق سے جس سے کم تعلق ہے اپنے تعلق کی خاطر انسان ظلم نہ
کرے۔ اس سے نا انصافی کا برتاؤ نہ کرے کیونکہ مخلوق تو ساری خدا کی ہے ۔ ایک مخلوق پسندیدہ
ہو گئی۔ ایک اس کے مقابل پر مغضوب بن گئی ۔ ایک مخلوق کی محبت حاصل کرنے کے لئے ایک دوسری
مخلوق کو معیوب بنایا گیا یا اس کی نفرتیں بودی گئیں؟ کیونکہ انسان کا تعلق ایک مخلوق سے ایک غیرت کا
تعلق ہے۔ مخلوق ہونے کے نتیجہ میں ہم جنسی کا بھی تعلق ہے لیکن اس کے باوجود دوسری مخلوق غیر رہتی
ہے۔ جب انسان خالق کی نظر سے مخلوق کو دیکھتا ہے تو ایسے ہے جیسے ماں کی نظر سے بچوں کو دیکھ رہا
ہو۔ جسے ایک تخلیق کرنے والا اپنی سب تخلیق کو پیار کی نظر سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اس کی اس محبت کے
نتیجہ میں اس کی بعض تخلیقات کو بعض دوسری تخلیقات سے کوئی خطرہ نہیں رہتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جو عارف باللہ ہیں اور ان تمام مراحل سے گزرے ہوئے ہیں وہ ان کیفیات کو اندر
سے جانتے ہیں ۔ آپ اپنے ایک عربی کلام میں فرماتے ہیں اور اس میں اس مضمون کو اور زیادہ آگے
بڑھا دیا گیا۔
العاقلون بعالمين يرونه
والعار فون به راو اشياء ( القصائد الاحمد یه صفحه :۲۲۹)
فرمایا ہے کچھ عالمین ہیں اور عالمین وہ ہیں جو خدا کی مخلوق پر اس طرح غور کرتے ہیں کہ
مخلوق خدا ان کو خدا کی طرف لے جاتی ہے۔ تعلق باللہ مخلوق سے ایک عام تعلق کے نتیجہ میں پیدا
ہوتا ہے اور گہرائی سے اس کا مطالعہ ان کو خدا کی طرف لے جاتا ہے۔ فرمایا۔ والـعـــار فــون بــه
رأو اشياء لیکن عارف وہ ہوتا ہے جو خدا کو پالینے کے بعد پھر خدا کی نظر سے اُن چیزوں کو
دیکھنے لگ جاتا ہے۔ پہلے علم نے مخلوق کی نظر سے اس کو خدا کی طرف راہنمائی کی جیسا کہ اولی
الالباب والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔ خدا کی مخلوقات پر غور کیا ہر مخلوق خدا کی طرف انگلی اٹھا
رہی ہے ۔اسی کی طرف اشارے کر رہی ہے ۔ اسی کی طرف چلے جانے کا اعلان کرتی یا ہدایت
کرتی چلی جاتی ہے۔ پھر خدا کو پالیتا ہے تو مخلوق سے قطع تعلق وائمی نہیں ہو جاتا بلکہ دائمی ہو جاتا

خطبات طاہر جلد اا
457
خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء
ہے لیکن اصلاح شدہ تعلق ۔ وہ تعلق جیسا خدا کو اپنی مخلوق سے تعلق ہے ویسا تعلق بن جاتا ہے۔ کتنا
گہر ا عارفانہ شعر ہے۔
العاقلون بعالمين يرونه
والــعــــــار فــون بــــــه راو اشيـــاء
پھر جب انسان عرفان کا مرتبہ حاصل کر لیتا ہے ۔ عارف باللہ بن جاتا ہے تو پھر اللہ کی نظر
سے ساری مخلوق کو دیکھنے لگ جاتا ہے۔
إِنَّا غمسنا من عناية ربنا
في النور بعد تمزق الا هوا ( القصائد الاحمد یه صفحه : ۲۳۰)
ہم نے اپنے رب اللہ کی عنایت سے ، فی النور ، خدا کے نور میں غوطے لگائے بعد تمزق
الا هواء اور یہ غوطے تب لگائے جب اپنی ھوا و نفس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ ان سے کلیہ تعلق تو ڑیا۔
انی شربت كوس موت للهدى
فوجدت بعد الموت عين بقاء (القصائد الاحمدیہ صفحہ : ۲۳۱)
میں نے موت کے پیالے پر پیالے پیئے للهدی: ہدایت کی خاطر فـو جـدت بعد
الموت عين بقاء پر موت کو اختیار کرنے کے بعد میں نے آب بقا کا چشمہ حاصل کیا۔ بقا کا پانی،
بقا کا سر چشمہ مجھے اس موت کو اختیار کرنے کے بعد نصیب ہوا۔ فرمایا:
يا ايها الناس اشربوا من قربتى
قد ملئ من نور المفيض سقائي (القصائد الاحمدیہ صفحہ: ۲۳۱)
اے بنی نوع انسان آؤ اور میری مشک سے خوب پانی پیو قد ملئ من نور المفيض
سقائی کیونکہ یہ مشک فیضان کرنے والے خدا کے نور سے بھری ہوئی ہے۔ اس میں دنیاوی تعلقات
کی کوئی ملونی باقی نہیں رہی۔
صلى الله
حضرت محمد علی
یہ بنی نوع انسان کی طرح وہ لوٹنا ہے جسے تدلی کہا جاتا ہے دَنَا فَتَدَلَّى - جب
حمد ﷺ نے خدا کی طرف رجوع کیا اور خدا کا فیضان حاصل کیا۔ خدا نما بن گئے ۔ سارے خدا
کو اپنے وجود میں اس طرح داخل فرمالیا کہ غیر اللہ کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔ آپ کا ہاتھ اٹھتا تھا تو خدا
۔

آج 10 میں سے 10 باقی