خدا کی رضا کی خاطر کی گئی مالی قربانی ہر موسم میں پھل لاتی ہے۔ اخلاص کا معیار بڑھائیں چندہ خود بخود بڑھجائے گا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں وسیلہ اور شفاعت کے حقیقی مفہوم اور فلسفے کو بیان فرمایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حقیقی شفیع کے لیے دوہری مناسبت لازمی ہے، یعنی ایک طرف خدا تعالیٰ سے کمال اتصال اور دوسری طرف بنی نوع انسان سے بے پناہ ہمدردی اور محبت۔ اس ضمن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے حقیقی وسیلہ، شفیع اور انسانِ کامل کے طور پر پیش کیا گیا۔ آخر میں انہوں نے نصیحت فرمائی کہ داعیانِ الی اللہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر الٰہی صفات کا پرتو پیدا کریں اور خدا سے سچا تعلق قائم کریں۔
موضوعات: فلسفہ شفاعت، حقیقی وسیلہ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، دعوت الی اللہ
خطبات طاہر جلد اا
459
خطبہ جمعہ ارجولائی ۱۹۹۲ء
خدا کی رضا کی خاطر کی گئی مالی قربانی ہر موسم میں پھل لاتی ہے۔
اخلاص کا معیار بڑھا ئیں چندہ خود بخود بڑھ جائے گا۔
( خطبه جمعه فرموده ۰ار جولائی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کیں۔
وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَتَثْبِيتًا
مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَأَتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ
فَإِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقره: ۲۶۶)
پھر فرمایا:۔
جماعت احمدیہ کا ایک مالی سال ختم ہوا اور جماعت اب اپنے دوسرے مالی سال میں داخل
ہو چکی ہے یعنی ۳۰ رجون پر جس سال کا اختتام ہوا اس کے بعد یکم جولائی سے دوسرا مالی سال شروع
ہو چکا ہے۔ اس مالی سال کی تطبیق بعض دوسرے مالی سالوں کے ساتھ نہیں ہوتی ۔ مثلاً تحریک جدید
مالی سال مختلف وقت میں شروع ہوتا ہے اور وقف جدید ہے اس کا مالی سال بھی اب
وقت میں شروع ہوتا ہے ۔ اسی طرح مختلف تحریکات ہیں جن کے مالی سال اس وقت سے شروع
ہوتے ہیں جب وہ تحریک شروع کی گئی لیکن جماعت کے سامنے اعداد و شمار رکھنے کی خاطر ہم نے یہ
طریق اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں جو بھی وصولی ہوئی ہے اس کو شمار کر لیا جائے تا کہ احباب
جماعت کے سامنے گذشتہ مالی سال کی صورت حال واضح کی جاسکے۔ یعنی تحریک جدید کا سال خواہ کسی
خطبات طاہر جلدا
460
خطبہ جمعہ ۰ار جولائی ۱۹۹۲ء
وقت شروع ہو، کسی وقت ختم ہو جو تحریک جدید کا سال گزشتہ تھا اس کی آمد کو ایک سال کی آمد کے طور پر
ان اعداد و شمار میں شامل کر لیا ہے۔ جو میں آپ کے سامنے پیش کروں گا اس سے پہلے قرآن کریم کی
جس آیت کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ اور مختصر تشریح آپ کے سامنے پیش
کرتا ہوں ۔ یہ سورۃ البقرہ کی آیت ۲۶۶ ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان لوگوں کی مثال جو اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں ۔ راہ کا لفظ
تو محاورہ بولا گیا ہے ۔ لفظی ترجمہ اس کا یہ بنتا ہے کہ ان لوگوں کی مثال جو اپنے اموال ابتغاء
مَرْضَاتِ اللهِ ۔ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے رضا نہیں بلکہ رضا ئیں چاہتے ہوئے کثرت کے
ساتھ خدا تعالیٰ کی رضا پر نظر رکھتے ہوئے اس کی حرص میں خرچ کرتے ہیں کہ شاید اس قربانی سے خدا
کی رضا حاصل ہو جائے ۔
تو رضا کی تمنا میں جب بھی توفیق ملتی ہے وہ مال خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔ وَ تَثْبِيتًا
مِنْ أَنْفُسِهِمْ اور اموال کے خرچ کا دوسرا مقصد اپنے نفسوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ آپ نے لفظ ثبات
قدم سنا ہوا ہے۔ بار بار استعمال بھی کرتے ہیں۔ دعاؤں میں ثبات کا لفظ آتا ہے۔ ثبات سے مراد ہے
مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جانا تو اس غرض سے وہ خرچ کرتے ہیں کہ اس سے اُن کے نفس مضبوط ہو
جاتے ہیں اور قائم ہو جاتے ہیں۔ ان کی مثال ایسی جنت کی سی ہے، ایسے باغ کی سی ہے جو ایک
پہاڑی پر ہو، ۔ ایک اونچی جگہ پر واقع ہو ۔ أَصَابَهَا وَابل اور اُسے موسلا دھار بارش پہنچے۔
فَاتَتْ أُكْلَهَا ضِعْفَيْنِ ایسی صورت میں ایسا باغ جو پہاڑی پر واقع ہوا سے موسلا دھار بارش
بھی پہنچے تو نقصان نہیں ہوتا بلکہ دگنا پھل دیتا ہے۔ فَاِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَعَل ۔ اور اگر موسلا
دھار بارش نصیب نہ ہو تو شبنم ہی اس کے کام آجاتی ہے اور اسی سے وہ باغ لہلہانے لگتے ہیں ۔
وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ اور اللہ تعالیٰ اس چیز کو جو تم کرتے ہو بہت جانتا ہے۔
یہاں مومنوں کے خرچ کے لئے دو ہی مقاصد پیش فرمائے گئے ہیں کوئی تیسرا مقصد بیان
نہیں ہوا ۔ اس کے علاوہ بعض دوسری آیات میں جو اسی تسلسل میں ملتی ہیں ایسے مقاصد بھی پیش
فرمائے جو ان کے علاوہ ہیں اور ان سب کو باطل قرار دیا گیا ۔ ایسے مقاصد جن میں ریاء کسی کو خرچ
کرنے کے بعد تکلیف پہنچانا ، اس پر احسان جتانا اور اسی طرح بعض دوسری آیات یا دوسری آیات میں ایک یہ مقصد
خطبات طاہر جلداا
461
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
بیان ہوا ہے کہ دے کر زیادہ لیں ۔ یہ وہ تمام مقاصد ہیں جن کو باطل مقاصد کے طور پر قرآن کریم بیان
فرماتا ہے اور اس تسلسل میں جو آیات ملتی ہیں ان میں یہ فرمایا گیا ہے کہ ان کی مثال تو ایسی ہے جیسے
سخت چٹان پر تھوڑی سی مٹی والی جگہ پر کوئی سبزی اُگ آئے اور جب زور سے بارش پڑے تو اس کی
ساری مٹی بہہ کر اُٹھ جاتی ہے اور سبزی سمیت بہا کر لے جاتی ہے ۔ پس یہ عارضی اور بے معنی ہے۔
اس کو ثبات کے مقابلے پر رکھا ہے۔ ثبات اس چیز کا ہوتا ہے جس کو کوئی زلزلہ، کوئی ٹھوکر ، کوئی طوفان
اپنی جگہ سے اکھاڑ نہ سکے تو جو دو مقاصد بیان ہوئے ہیں ان کو پیش نظر رکھ کر جو لوگ خرچ کرتے ہیں
ان کولاز ماثبات نصیب ہوتا ہے اور ثبات کے نتیجہ میں ان کی کھیتی لہلہاتی ہے اور دوہرا پھل لاتی ہے
اور خزاں کی حالت میں بھی پھل دیتی ہے۔ لیکن اگر بارش نہ ہو یا جب خشک سالی ہو تو اُس وقت ایسی
جگہوں کے لئے شبنم ہی کافی ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے بلند مقامات ، جیسا کہ نقشہ کھینچا گیا ہے وہاں کی مٹی
عموماً پانی اپنے اندر جذب رکھتی ہے اور موسلا دھار بارش کا پانی آنا انا اڑ نہیں جاتا جیسا کہ پہلی سطح کی
مٹی سے اڑ جایا کرتا ہے۔ آج بارش ہوئی کل وہ مٹی خشک دکھائی دیتی ہے جس کی سطح پتلی ہو یا ریتلی ہو
لیکن اچھی مضبوط مٹی ہو اور گاڑھی مٹی ہو اُونچی جگہ پر واقع ہو تو اُس کو نہ زیادہ بارش سے نقصان نہ کم
بارش سے نقصان ۔
پہاڑ کی مثال کے بیچ میں ایک لفظ ربوہ رکھ کر عظیم الشان مضمون بیان فرما دیا گیا۔ اس
میں ایک تو یہ تصویر کھینچی گئی ہے کہ مومن کی جو قربانیاں ہیں وہ بلند مرتبہ رکھتی ہیں ۔ اُن کا اونچا مقام
ہے، ان کی قربانیاں ایسی ہیں جیسے پہاڑی پر ایک باغ لگایا گیا ہو۔ اگر عام دوسرے باغ کی مثال
ہوتی تو تیز بارش تو عام میدان کی فصلوں کو نقصان پہنچا دیا کرتی ہے۔ اچھی سے اچھی فصلیں بھی زیادہ
بارش کے نتیجہ میں تباہ ہو جایا کرتی ہیں لیکن جو فصل پہاڑ پر واقع ہو وہ ضائع نہیں ہوا کرتی کیونکہ پہاڑ
زائد پانی کو نیچے پھینک دیتا ہے اور بہتے پانی سے کبھی فصل کو نقصان نہیں ہوتا۔ چنانچہ جن پہاڑوں پر
چائے کی فصل کاشت کی جاتی ہے وہ اسی وجہ سے کی جاتی ہے کہ چائے کو بہتا ہوا پانی چاہئے ۔ ذرا پانی
کھڑا ہوا اور چائے کی فصل تباہ ہوگئی لیکن بہتا ہوا پانی خواہ کتنی ہی بارش ہو اس کو کوئی نقصان نہیں
پہنچاتا۔ قرآن کریم نے ایک لفظ ربوہ رکھ کر اس مضمون کو کیسی وسعت دے دی اور کیسی شان عطا
کر دی ہے۔ یعنی مومن کی قربانی کا بلند مرتبہ بھی بیان فرما دیا اور پھر ثبات کے ساتھ اس مضمون کو جوڑ
خطبات طاہر جلد اا
462
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
دیا کیونکہ ثبات قدم میں ٹھو کر نہیں ہوتی کوئی ابتلاء کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ تو جس پانی کا ذکر پہنچا سکتا ہو جس پانی
فرمایا یہ ابتدائی حالت کا پانی ہے یعنی درمیانی بارش کا ذکر ہی نہیں فرمایا ایک موسلا دھار بارش کی انتہا
ہے اور دوسری انتہاء خشک سالی کی ہے جہاں صرف شبنم گرتی ہے۔ ثبات قدم اس کو کہتے ہیں کہ جب
مثلاً خدا تعالیٰ کے فضل سے دولت کی ریل پیل اور خدا نے رزق کی موسلا دھار بارش برسائی ہو تب بھی
مومن کی نیکیوں پر قدم مضبوط رہتا ہے اور کوئی ابتلاء اس کے دین کو ، اس کے ایمان کو ، اس کے اخلاص
کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور جب غربت کی حالت ہو تو غربت کا رزق شبنم کی طرح ہے لیکن اس کے
باوجود مومن کے ایمان اور اخلاص کو وہ شبنم بھی تقویت دے جاتی ہے۔ نہ غربت کا ابتلاء اس کو نقصان
پہنچاتا ہے۔ نہ کثرت اموال کا ابتلاء اس کو نقصان پہنچاتا ہے اور دونوں حالتوں میں وہ کھیتی کونسی ہے
جو اُگتی ہے۔ وہ خدا کی خاطر خرچ کرنے کی کھیتی ہے۔
چنانچہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں دوسری جگہ فرماتا ہے کہ مومن وہ ہیں جو خوشحالی میں بھی خرچ
کرتے ہیں اور تنگی میں بھی خرچ کرتے ہیں ۔ تو اس خوبصورت مثال میں جو قرآن کریم کے الفاظ میں
میں نے آپ کے سامنے رکھی ہے دراصل تنگی اور ترشی کا خرچ اور دولت کی فروانی کا کا خرچ خرچ سب سے شامل
ہو گئے ہیں۔ یہ مومن کو ثبات ہے کہ ہر حالت میں وہ خدا ہی کا رہتا ہے اور خدا ہی کی خاطر اس کی
قربانیاں ہوئی ہیں ۔
اموال اور ثبات کے تعلق میں ایک اور معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ جو خدا کی خاطر خرچ کرتے ہیں
ان کو دنیا کے دوسرے عام ابتلاؤں میں بھی ٹھو کر پڑا نہیں کرتی اور لوگ جو خدا کی خاطر خرچ نہیں کیا
کرتے وہ بظاہر کتنے ہی اخلاص کے دعوے کرتے ہوں ان کو جب بھی مشکل وقت پیش آئے ان کے
قدم ڈگمگا جایا کرتے ہیں اور وہ پھسل جاتے ہیں۔ تو اگر کسی مومن نے اپنے ایمان کی حفاظت کرنی ہے
اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ التجا کرتا ہے کہ وہ ہر حال میں اسے ثابت قدم رکھے تو خدا تعالیٰ نے اس کا نسخہ
بیان فرمادیا ہے کہ تم خدا کی خاطر خرچ کرو تو تمہیں ثبات قدم نصیب ہوگا۔
پہلے مقصد اور دوسرے میں ایک گہرا تعلق ہے ۔ دو ہی نیک مقاصد بیان فرمائے گئے ۔
بندوں کی رضا کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ اپنے نفس کی نرمی اور قلبی جذبات کے نتیجہ میں خرچ کا کوئی ذکر
نہیں حالانکہ وہ کوئی برا محرک نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ نے باطل محرکات میں اس کا ذکر نہیں فرمایا۔ میرا
خطبات طاہر جلداا
463
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
مطلب یہ ہے کہ بعض دفعہ خدا کی رضا کی خاطر انسان خرچ کرتا ہے۔ بعض دفعہ ایک غریب کی ہمدردی
میں اپنے نفس سے مجبور ہو کر خرچ کر دیتا ہے ۔ وہ خرچ بھی اچھا ہے لیکن چونکہ اس کے نتیجہ میں جزا
نہیں ہے سوائے اس جزا کے جو انسان کے دل کو تسکین کی صورت میں ملتی ہے اس لئے اس کا یہاں
ذکر نہیں فرمایا لیکن باطل مقاصد میں بھی اس کا ذکر نہیں فرمایا گیا۔ تو سوال یہ ہے یہ دو کیوں چنے گئے؟
وہ اصل خرچ جو خدا کی رضا میں جزاء کا مستحق ہوتا ہے وہ انہی دو مقاصد والا خرچ ہے اس کے سوا کوئی
خرچ ایسا نہیں ہے جس کو جزا کے لائق قرار دیا گیا ہو۔
خرچ کرنا ہے تو اللہ کی رضا چاہو، بندوں کی رضا نہ چاہو ، اپنے دل کی رضا نہ چاہو ، اپنے
اقرباء کی رضا نہ چاہو، کوئی اور رضا مقصود نہ ہو، مَرْضَاتِ اللہ مقصود ہوں کہ بار بار خدا کی رضا
نصیب ہو۔ خرچ کرتے وقت انسان مختلف کیفیات کے ساتھ خرچ کرتا ہے اور ان کیفیات میں خدا کی
مختلف رضا حاصل ہوتی ہے۔ بظاہر ایک ہی خرچ ہے لیکن حقیقت میں خرچ کے ساتھ جو نیتیں شامل ہو
رہی ہوتی ہیں جو جذبات شامل ہو جاتے ہیں وہ خرچ کی نوعیت بدلتے رہتے ہیں۔
آپ بھی اپنے چندوں پر غور کر کے دیکھیں ۔ کبھی کوئی چندہ خدا کی خاص رضا کی خاطر کسی
خاص ادا کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، کبھی کوئی چندہ خدا کی کسی اور رضا کی خاطر کسی اور ادا کے ساتھ پیش
کیا جاتا ہے، کبھی اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ بچے بھوکے ہیں،ضرورتمند ہیں، کپڑوں کے محتاج ہیں
اور انسان جانتے بوجھتے ہوئے کہ میرے بچوں کو سخت ضرورت درپیش ہے کچھ نہ کچھ خدا کی خاطر نکالتا
ہے ۔ وہ رضا کا ایک اور انداز ہے۔ ایک امیر آدمی ہے جس کے پاس دولت کی ریل پیل ہے وہ
سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور بڑے اچھے مواقع ہیں لیکن اپنے سرمایہ کاری کی خواہش کو پورا کرنے کے
بجائے وہ اس میں سے ایک ٹکڑا نکال کر خدا کے حضور پیش کر دیتا ہے۔ ایک اور شخص ہے جس کے پاس
جتنا روپیہ ہے اس نے کسی ایسے مقصد کے لئے رکھا ہوا ہے کہ آئندہ کسی ضرورت کے وقت کام آئے
چنانچہ جب آواز آتی ہے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرو تو اس وقت اس کے دل کی جو کیفیت ہے وہ خدا کی
خاص قسم کی رضا کی طالب ہو جاتی ہے۔ تو یہ تین بڑی بڑی مثالیں ہیں لیکن اس کی تفصیل کے ساتھ
بہت سی قسمیں بیان کی جاسکتی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ہر خرچ کرنے والا اگر خدا کے تعلق میں خرچ
کرتا ہے تو اس کے دل کی ایک خاص کیفیت ہوا کرتی ہے ۔ وہ کیفیت اس قربانی کو ایک خاص رنگ
خطبات طاہر جلدا
464
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
عطا کر دیتی ہے اور وہ جو مضمون ہے وہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ
ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ ۔ اللہ کی مرضیاں حاصل کرنے کے لئے خرچ کرتے رہتے ہیں۔ خرچ
کے محل مختلف ہوتے ہیں ، مواقع مختلف ہوتے ہیں لیکن مقصود ایک ہی رہتا ہے۔
دوسرا ہے۔ وَ تَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ اپنے نفس سنبھالنے اور مضبوط کرنے کے لئے جس
کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو خدا کی خاطر چندے دیتے ہیں ان کے پیش نظر یہ بات بھی ہوتی ہے کہ
ہماری مالی قربانیوں کے نتیجہ میں ہمیں ثبات قدم نصیب ہو۔ ہم مستقل خدا کے ہوئے رہیں، غیر ہمیں
خدا سے چھین کر نہ لے جا سکے اور یہ دونوں مقاصد ہیں جو بڑی شان کے ساتھ پورے ہوتے ہیں اور
جب آپ ربوة والی مثال میں پہنچتے ہیں تو وہاں آپ کو اللہ کی رضا کا مضمون دکھائی دینے لگتا ہے
اور ثبات قدم کا مضمون بھی دکھائی دینے لگتا ہے۔ وہ جو کھیتیاں نکلتی ہیں وہ قربانی کی کھیتیاں بھی ہیں اور
جزا کی کھیتیاں بھی ہیں اور قرآن کریم نے اسی تعلق میں ایک اور مثال دی ہے کہ جو خدا کی خاطر ایک
دانہ زمین میں ہوتا ہے۔ مثال تو دانہ بونے کی دی ہے مگر مراد اس کی یہی ہے کہ جو خدا کی خاطر مثلاً
ایک آنہ خرچ کرتا ہے، خدا کی خاطر ایک دانہ زمین میں ہوتا ہے تو بعض دفعہ وہ سات بالیاں نکالتا ہے
اور ہر بالی میں سوسو دانے ہوتے ہیں تو ایک دانے کے سات سو دانے بن جاتے ہیں اور اگر ان
سات سودانوں کی جزا اس دنیا میں نصیب ہو جائے تو آپ اندازہ کریں کہ خدا کی خاطر قربانی کرنے
والوں کے اموال میں کتنی برکت پڑسکتی ہے لیکن خدا تعالٰی فرماتا ہے کہ اسی پر اکتفا نہیں ہے جس کو
چاہے اس کے علاوہ بھی بہت دیتا ہے اور پھر دنیا میں بھی دیتا ہے اور آخرت میں بھی دیتا ہے۔
اس مضمون پر غور کرتے ہوئے جب میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے کی مالی قربانی پر نظر کی تو مجموعی طور پر جماعت کا وہ چندہ جو ہمیں حالات سے اندازہ لگانا پڑتا ہے
اور نظر آتا ہے آج اس سے سات سو گنا سے بھی زیادہ ہو چکا ہے یعنی یہ کھیتی ایک سو سال میں ۷۰۰ کی
حد کو پار کر کے خدا کی لامتناہی عطا کی حد میں داخل ہو چکی ہے اور کوئی نسبت نہیں رہی اور وہ لوگ جو
قربانیاں پیش کیا کرتے تھے ان کی اولادیں بھی ، اگر آپ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے وقت سے لے کر آج تک Trace کرتے ہوئے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ، کھوج لگاتے
ہوئے تلاش کریں تو ایسے ایسے بزرگوں کی اولادیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں جن کا بمشکل گزارا
خطبات طاہر جلدا
465
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
ہوا کرتا تھا مگر خدا کی راہ میں بڑی قربانی کرنے والے تھے ۔ آج ان کی اولادوں میں بعض لوگوں پر
نظر ڈال کر میں بتاتا ہوں کہ وہ ایسے ہیں کہ جتنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں
جتنی قربانی ہوئی تھی ان میں سے ہر ایک اس سے زیادہ کر رہا ہے یعنی بعض حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ساری جماعت کو جو تمام مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملتی تھی آج ان
بزرگوں کی اولادوں میں سے بعض ایسے صاحب دولت اور صاحب ثروت اور صاحب غنا لوگ ہیں
جن کا دل غنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس زمانے کی ساری مالی قربانی کے برابر بلکہ اس سے
بڑھ کرا کیلے پیش کر رہے ہیں لیکن سب کچھ بھی پیش کر دیں تب بھی اس مرتبے کو حاصل نہیں کر سکتے جو
اس زمانے میں قربانی کرنے والے کا مرتبہ تھا۔ اس پر اللہ کی رضا کی جو نظریں پڑتی تھی ۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رضا کی جو نظریں پڑتی تھیں ان کی کیفیت بیان کرنا تو ممکن نہیں ہے لیکن
میرا دل گواہی دیتا ہے کہ وہ غرباء جنہوں نے اس زمانے میں دو پیسے بھی پیش کیے وہ ایسے تھے جنہوں
نے آئندہ زمانوں میں اپنی اولاد کے مقدر جگا دیئے، ان کی اولاد میں دو کروڑ خرچ کرنے والے بھی
پیدا ہوں گے تب بھی وہ اُن دو پیسوں کے مرتبے کو نہیں پاسکیں گے۔ تو یہ خدا کی قبولیت کا سلسلہ ہے۔
وہ دانہ جس کو پھل لگا تھا اس کا اپنا ایک مقام ہے اس پر آپ نظر رکھا کریں ۔ جس دانے نے
سات سودا نے پیدا کئے اور سات سو کو خدا نے پھر بڑھا کر بیشمار کر دیا۔ وہ اصل دانہ اُن سب نعمتوں کا
باپ ہے، بے شمار ان سب نعمتوں کی ماں ہے، سب کچھ وہ ہی ہے۔ کثرت کے ساتھ پیدا ہونے
والے وہ دانے اپنے اس دانے کا تو مقابلہ نہیں کر سکتے جس کا فیض پا کر بڑھے اور پھولے اور
پھلے ۔ اس لئے وہ مالی قربانی کرنے والے جو آج ان اعداد و شمار کو سنیں گے اور جب ان کا دل حمد سے
بھرے گا وہ ان بزرگوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی قربانیوں نے یہ پھل لگائے ۔ ان کے اموال
میں بھی برکت پڑی اور ان کی قربانیوں میں بھی برکت پڑی اور جماعت احمد یہ کے اموال میں بحیثیت
مجموعی ایسی برکت پڑی ہے کہ آدمی حیران اور ششدر رہ جاتا ہے کہ سو سال کے عرصہ میں اتنی عظیم
قربانی کرنے والی جماعت کیسے پیدا ہو گئی۔
اب اس تمہید کے بعد میں آپ کے سامنے اعداد و شمار کی صورت میں حتی المقدور اختصار کے
ساتھ جماعت احمدیہ کی گزشتہ سال کی مالی قربانی کا نقشہ رکھتا ہوں ۔ لازمی چندہ جات جن میں
خطبات طاہر جلدا
466
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
چندہ عام، چندہ وصیت اور جلسہ سالانہ شامل ہیں ان میں گزشتہ سال خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت
نے 5190888 پاؤنڈ پیش کئے ہیں جو 246192380 روپے کی رقم بنتی ہے اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں چند ہزار کی باتیں ہوا کرتی تھیں اور سارے سال میں بھی
اعداد و شمار ہزاروں سے نہیں بڑھا کرتے تھے لیکن اب خدا کے فضل سے لازمی چندہ جات کی تعداد بھی
246192 ہو چکی ہے جبکہ دیگر بڑی تحریکات تحریک جدید، وقف جدید وغیرہ جو جاری ہیں ۔ ان
میں اس کے علاوہ 1960000 پاؤنڈ کی مالی قربانی جماعت کو ایک سال میں پیش کرنے کی توفیق مل
رہی ہے جس کی رقم 2888851 پاکستانی روپے بنتی ہے اس کے علاوہ متفرق تحریکات ہیں جو میں
نے مختلف وقتوں میں کی ہیں اور کچھ صدقات وزکوٰۃ وغیرہ کی رقمیں ہیں ۔ کچھ عید فنڈ اور فطرانہ وغیرہ کی
رقمیں ہیں ۔ ان سب کو ملا لیں تو ان کے علاوہ یہ 135742 پاؤنڈ بنتے ہیں جن کی رقم ( پاکستانی کرنسی
میں )643098 روپے ہے۔
آج سے قریباً ۴۰ سال پہلے ۱۹۵۳ء میں آپ جائیں جبکہ فساد ہوئے ہیں تو جماعت کا
سالانہ بجٹ 25 لاکھ کے قریب ہوا کرتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے زمانے کے لحاظ
سے آگے آکر ۵۳ء میں پہنچیں تو اس وقت جماعت کی مالی قربانی کو دیکھ کر عبدالرحیم اشرف جو ایک
معاند مولوی تھے اپنے اخبار میں جس کو وہ فیصل آباد سے شائع کیا کرتے تھے بہت درد کے ساتھ یہ
اعتراف کیا کہ جس جماعت کو مٹانے کے لئے ہم نے تحریکات پر تحریکات چلائیں اور ایڑی چوٹی کا
زور لگایا ہم اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اور مالی قربانی کے لحاظ سے آپ لوگ یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے
کہ یہ 25 لاکھ روپے سالانہ قربانی پیش کر رہے ہیں۔ کہاں وہ ۵۳ ء کا وقت جبکہ دشمن 25 لاکھ۔
ششدر اور حیران رہ گیا تھا اور وہ سمجھا کہ ہم شکست کھا گئے ہیں اور آج وہ وقت آگیا ہے کہ اگر ان
سب چندوں کو ملا لیا جائے تو خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کی ایک سال کی مالی قربانی ، جو میں نے
حساب لگایا تھا 44 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
سے
مجھے یاد ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی تو اس کے بعد کسی خطبہ میں میں
نے جماعت کے سامنے یہ اظہار کیا تھا کہ میں نے جہاں تک جماعت کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے ہر
ابتلاء کے بعد اعدادوشمار کی کیفیت بدل گئی ہے۔ اگر ہزاروں میں چندے ہوتے تھے تو جماعت کے
خطبات طاہر جلدا
467
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
خلاف کوئی تحریک چلائی گئی تو اس کے بعد اگلی تحریک سے پہلے لاکھوں میں پہنچ گئے اور لاکھوں میں جو
چندے ہوتے تھے جب ایک اور تحریک چلائی گئی تو کروڑوں میں پہنچ گئے۔ چنانچہ میں نے یہ دعا کی
تھی اور جماعت کو کہا تھا کہ اس دعا میں میرے ساتھ شریک ہوں کہ خدا کرے ہمارے دیکھتے دیکھتے
اب یہ کروڑ اربوں میں بدل جائیں تو جب میں نے یہ تحریک کی تھی اس وقت چند کروڑ بھی چندے نہیں
تھے۔ میں اعداد و شمار نکال کر انشاء اللہ جلسہ پر بیان کروں گا لیکن آج خدا کے فضل سے قریباً نصف
ارب تک معاملہ پہنچ چکا ہے اور یہ جو اعداد و شمار ہیں یہ ساری دنیا کی جماعتوں کے نہیں ہیں۔ دنیا کی
جماعتوں میں یہ 44 بڑی جماعتوں کے ہیں اور باقی دنیا میں جماعتیں پھیل رہی ہیں، کثرت کے
ساتھ شامل ہو رہی ہیں ۔ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جہاں ابھی چندے کا نظام مستحکم نہیں ہوا۔ بعض
تعداد میں تھوڑی ہیں بعض غربت کی وجہ سے قربانیوں میں زیادہ آگے نہیں بڑھ سکتی لیکن 126 ممالک
نے بہر حال آپ کے ساتھ شامل ہونا ہے ۔ وہ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں ، بڑھ رہے ہیں ،
پھیل رہے ہیں۔ چندے کا نظام رفتہ رفتہ ان میں داخل ہو رہا ہے مثلاً روس کی ریاستیں ہیں جنہیں
USSR کہنا چاہئے ان میں اب جہاں خدا کے فضل سے احمدی جماعتیں قائم ہوئی ہیں انہوں نے
کچھ نہ کچھ چندہ دینا شروع کر دیا ہے۔ تو یہ سب لوگ آخر آپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔ ہمیں اول
یہ دعا کرنی چاہئے کہ جیسا کہ میں نے اس تمنا کا اظہار کیا تھا کہ خدا اب جلد ہماری جماعت کو کروڑوں
کی بجائے اربوں کے بجٹ عطا کرے اور دوسرا یہ کہ مالی قربانی جتنی بڑھے اس کی شان وہی رہے جو
قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے کہ ربوة پر ہو، خدا کے نزدیک بلند مرتبہ قربانیاں ہوں ۔ ایسی
قربانیاں ہوں جن کو کوئی ابتلاء نقصان نہ پہنچا سکے، نہ موسلا دھار بارش نقصان پہنچا سکے، نہ خشک سالی
نقصان پہنچا سکے۔ ہر حالت میں وہ تروتازہ رہیں اور نئے نئے پھل دیتی رہیں اور پھر ان سے خدا کا
سلوک وہی ہو جو پچھلوں کی قربانیوں سے ہوا تھا۔ جن بزرگوں کی قربانیوں نے وہ منزل بنائی ہے جس
پر ہم آج کھڑے ہیں ۔ خدا کرے کہ ہماری قربانیاں اسی نسبت سے خدا کی راہ میں ایک اور اونچی
منزل بنا دیں اور آئندہ نسلیں ہمارا ذکر اس طرح محبت اور پیار اور دعاؤں کے ساتھ کیا کریں جس
طرح ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھیوں اور غلاموں کا ذکر محبت اور پیار اور
دعاؤں کے ساتھ کرتے ہیں۔
خطبات طاہر جلداا
468
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
جہاں تک جماعتی موازنہ کا تعلق ہے پاکستان کے علاوہ جو بعض بڑے بڑے ممالک ہیں
ان میں سے میں نے 15 ممالک آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے رکھے ہیں ۔ اس سے آپ کو
اندازہ ہوگا کہ خدا کے فضل سے کس تیزی کے ساتھ بیرونی جماعتیں قربانی میں ترقی کر رہی ہیں۔
جرمن صف اول پر ہے ۔ بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھا ہے اور واقعہ ربوہ کا مقام حاصل کر لیا
ہے جرمنی کی ایک سال کی قربانی 1052717 پاؤنڈ کی ہے اور یہ سلسلہ ہر سال بڑھے چلا جا رہا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ 49870000 روپے کی قربانی صرف جماعت جرمنی کی ہے جو چند سال پہلے
ساری دنیا کی جماعتوں کی مل کر بھی نہیں تھی۔ اگر آپ دس پندرہ سال پہلے چلے جائیں تو آپ حیران ہوں
گے کہ خدا نے جماعت کے اموال میں اور قربانی کی روح میں کسی قدر برکت دی ہے۔
امریکہ جرمن کے پیچھے پیچھے دوسرے نمبر پر آرہا ہے اور خدا کے فضل سے بڑی تیزی سے
بڑھ رہا ہے۔ وہاں مالی نظام مستحکم ہوتا چلا جا رہا ہے اور ابھی وہاں بہت گنجائش ہے۔ اس لئے اگر چہ
جرمنی سے کافی پیچھے ہے لیکن جرمنی کے لئے چیلنج ضرور ہے کیونکہ جس رفتار سے وہ لوگ بیدار ہور ہے
ہیں احساس قربانی بیدار ہو رہا ہے اور نشو و نما پا رہا ہے ، بعید نہیں کہ چند سالوں میں وہ جرمنی کو پکڑ لیں تو
خیر مشکل ہے مگر پکڑنے کی کوشش ضرور کریں گے۔ قریب ضرور پہنچ سکتے ہیں تو نمبر دو پر امریکہ کی
قربانی ۔ 501930 پاؤنڈ ہے۔ مجھے یاد ہے کہ پندرہ میں سال پہلے کا ایک وقت تھا یا شاید اس سے کا تھا
بھی کم ہو کہ امریکہ کو باہر سے امداد ملا کرتی تھی۔ میں جب ۱۹۷۸ء میں گیا ہوں تو اس وقت بھی یہی
صورت حال تھی اور میں نے ان کو بتایا کہ دیکھو ابھی تک باہر سے مدد لے رہے ہو۔ یعنی جہاں تک
مساجد اور مشنز کے قیام کا تعلق تھا وہ محتاج تھے کہ باہر سے مدد آئے تو بناسکیں ۔ ان کو میں نے یاد دلایا
کہ ایک زمانہ تھا جبکہ قادیان سے نہایت غریب لوگ دو دو پیسے کی قربانیاں پیش کیا کرتے تھے کوئی
انڈہ دے کر ، کوئی مرغی دے کر کوئی بکری دے کر رو پے جمع کیا کرتی اور وہ جماعت جو بھی قربانی کرتی
تھی تمہارے جیسے امیر ملکوں کی طرف وہ روانہ ہوا کرتی تھی۔ تمہیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اب باہر
کے غریب ملکوں کے لئے قربانیاں پیش کرنی چاہئیں۔ وہ جو احسان ہے وہ حروف میں یا اعداد و شمار
میں شمار کیا نہیں جایا کرتا اس زمانے کی جو قربانی ہے وہ چاہے 5 ہزار یا 10 ہزار روپے کی ہو لیکن جس
روح کے ساتھ وہ قربانیاں پیش کی گئی ہیں وہ ایسی روح ہے جو ہمیشہ غالب رہنے والی روح ہے اور اس
خطبات طاہر جلد اا
469
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
قربانی کا بدلہ کبھی نہیں اتارا جا سکتا۔ ہاں بدلہ اتارنے کی ایک تمنا دل میں ہمیشہ بے قرار رہنی چاہئے
یہی اس کا بدلہ ہے۔ تو وہ جماعتیں جن میں سے بعض اس بات کی شا کی تھیں کہ فلاں جگہ خرچ کر دیا،
فلاں جگہ خرچ کر دیا ، امریکہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، اُن کو میں نے اس طرح سمجھایا تھا آج خدا کے
فضل سے امریکہ کی یہ حالت ہے کہ وہ واقعہ باہر کی غریب جماعتوں کی مدد کر رہا ہے اور افریقہ میں بھی
جنوبی امریکہ میں بھی اور دوسری جگہ بھی ، یورپ کے بعض ممالک میں بھی ہم امریکہ کی زائد آمدن سے
خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں کی مدد کرتے ہیں۔
برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے لیکن امریکہ کے قریب ہے 488575 پاؤنڈ کی ایک سال کی
قربانی ہے اور اگر یہ بھی زور لگا ئیں تو امید ہے امریکہ کے قریب یا کبھی ان کے آگے ہو جائے کبھی
دوسرا آگے ہو جائے ایسی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔
انڈونیشیا خدا کے فضل سے پچھلے چند سالوں میں کافی اوپر آیا ہے۔ نمبر شمار کے لحاظ سے اس
کا مقام بہت ہی نیچے تھا اب چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ ان کی سال کی مالی قربانی 310497 پاؤنڈ زینتی
ہے۔ کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے 285563 پاؤنڈز اور غانا چھٹے نمبر پر ہے۔ 71822 پاؤنڈز کی
قربانی ہے۔
غانا کا ذکر خاص طور پر دعا کی تحریک کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ ایک بہت غریب ملک
ہے ۔ ایک زمانے میں اسے گولڈ کوسٹ (Gold coast) کہا جاتا تھا کیونکہ یہاں سونا بہت تھا
اور مغربی ملکوں نے یہاں سے خوب دولت لوٹی ہے لیکن بہت سے ایسے حالات پیدا ہوئے جن کی
تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے کہ غانا دن بدن غریب ہوتا چلا گیا ۔ چند سال پہلے تک تو یہ
حال تھا کہ عام فاقہ کشی کا عالم تھا اور ایک دفعہ ایک مبلغ نے مجھے لکھا کہ غربت اور فاقہ کشی کا یہ حال ہے
کہ ایک دفعہ رات کو میرا دروازہ کھٹکا۔ میں نے باہر نکل کر دیکھا کہ کون ہے تو وہ شخص بھوکا تھا۔ روٹی
مانگنے کے لئے آیا تھا لیکن میرے پہنچنے سے پہلے وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا تھا یعنی نقاہت غالب
آگئی اور اس کو تھوڑا تھوڑا کچھ پلا کر آہستہ آہستہ اس میں جان ڈالی گئی تو پھر وہ کچھ کھانے کے قابل ہوا
اور اس غربت کے باوجود جو ابھی تک جاری ہے، ویسی کیفیت تو نہیں ، اللہ کے فضل سے فرق پڑ چکا
ہے لیکن بالعموم غانا کی جماعتیں غریب ہیں مگر قربانی کی روح سے بہت عظیم جماعتیں ہیں ۔ وہاں
خطبات طاہر جلداا
470
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
غریب سے غریب لوگوں میں بھی میں نے قربانی کا بڑا جذبہ دیکھا ہے۔ بڑے کھلے دل کے لوگ ہیں،
بڑے حوصلے کے لوگ ہیں اور جماعت سے بڑی محبت رکھتے ہیں۔ وہاں دورے کے دوران دور دور کے
بعض گاؤں میں بھی میں نے جا کر دیکھا ہے کہ وہاں کے لوگوں کے متعلق آدمی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ
اتنا گہرا اخلاص ہوگا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے پیغام سے عشق ہے ۔ اگر یہ
جماعت مالی قربانی کی طرح تبلیغ میں بھی اُٹھ کھڑی ہو جیسا کہ اب شروع ہوگئی ہے تو انشاء اللہ چند سالوں
میں غانا میں انقلاب برپا ہو سکتا تو اس پہلو سے اس جماعت کو خصوصیت سے یاد رکھیں اور یہ بھی دعا کریں
کہ اللہ تعالی باقی افریقن ملکوں کو بھی مالی قربانی اور وسیع حوصلگی میں غانا کی تقلید کی توفیق عطا فرمائے ۔
ماریشس بھی اللہ کے فضل کے ساتھ بڑی مستعد جماعتوں میں سے ہے اس نے بھی اپنا نمبر
اونچا کیا ہے اور ساتویں نمبر پر ماریشس کی قربانی 71659 پاؤنڈ کی ہے۔ پھر ہندوستان کی باری ہے
یہ بھی کافی پیچھے رہ گیا تھا۔ اب اوپر آنا شروع ہوا ہے اور اب جماعتوں میں کافی بیداری پائی جاتی ہے
اور اب میں امید رکھتا ہوں کہ جس طرح ہم نے مہم شروع کی ہے انشاء اللہ ہندوستان کی جماعتیں اب
بڑی تیزی کے ساتھ نشو و نما پائیں گی اور جیسا کہ میں ان کو بار بار یاد دہانی کرا رہا ہوں وہ اللہ کے فضل
سے اپنا پرانا کھویا ہوا مقام حاصل کریں گی ۔ وہ عظمت کا مرتبہ جب ہندوستان ساری دنیا کو اپنے
چندوں سے خدمت دین کے لئے رقم مہیا کیا کرتا تھا تو اب بھی میں امید رکھتا ہوں۔ جماعتیں اگر
بیدار ہو جائیں اور عزم کے ساتھ کام شروع کریں تو وہ دن دوبارہ لوٹ سکتے ہیں۔ قادیان کی ہمارے
دل میں ایک محبت ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے ۔ جہاں سے پیغام پھیلا
وہ محبت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کو پھر صف اول میں دیکھیں اور وہاں سے اللہ تعالیٰ کی ہدایت
کا نور پھر ساری دنیا میں پہنچے۔
ناروے بھی بڑی مستعد جماعت ہے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہندوستان کے بعد ناروے کی
باری ہے ناروے نویں نمبر پر ہے ، پھر جاپان باوجود اس کے کہ بہت کم تعداد ہے دسویں نمبر پر آگیا
ہے۔ پھر سوئٹزر لینڈ گیارھویں ہے۔ پھر بنگلہ دیش بارہویں ہے۔ پھر سویڈن آتا ہے۔ اس کے بعد
نائیجیریا آیا اس کا چودہواں نمبر ہے۔ نائیجیریا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اقتصادی لحاظ سے اللہ نے
بہت برکتیں عطا کی ہیں Potential کے لحاظ سے امیر ملک ہے ۔ انفرادی طور پر مقابلہ کر کے
خطبات طاہر جلدا
471
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
دیکھیں جس کو Man to man مقابلہ کہتے ہیں تو غانا کے مقابلے پر نائیجیرین احمدی کی حالت
بہت بہتر ہے اس لئے وہاں کی جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ اور اخلاص میں بھی وہ آگے بڑھیں اور
جس طرح خدا نے ان پر فضل فرمایا ہے اور اس نسبت سے مالی قربانیوں میں آگے بڑھیں تعداد کے
لحاظ سے وہ پیچھے ہیں لیکن اتنا پیچھے نہیں کہ غانا سے اتنا پیچھے رہ جائیں ۔ اتنا
ہالینڈ پندرھویں نمبر پر ہے۔ ہالینڈ کی جماعت بھی یورپ کی دیگر جماعتوں کے مقابل پر
تعداد کے لحاظ سے خدا کے فضل سے بہت مخلص اور مالی قربانی میں پیش پیش ہے۔
بہر حال ہم امید رکھتے ہیں خدا تعالی باقی سب جماعتوں پر بھی ان پندرہ کی طرح بے شمار
فضل نازل فرمائے گا جو مالی قربانی میں مسلسل محنت اور اخلاص اور استقلال کے ساتھ پوری وفا کے
ساتھ احیائے کلمۃ اللہ کے لئے خدا کے حضور سالانہ پیش کرتی چلی جا رہی ہیں اور ان کا معیار دن بدن
بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
جیسا کہ میں نے امریکہ کے معاملہ میں بیان کیا ہے کہ ابھی بہت سے ایسے احباب ہیں جو
اگر حسب توفیق خرچ کریں تو امریکہ میں ابھی بہت آگے آنے کی گنجائش ہے۔ یہ صورت حال کم و بیش
دنیا کے ہر ملک پر پورا اترتی ہے کیونکہ کبھی بھی کسی ملک میں ایک جیسی ایمان کی حالت کے لوگ نہیں
ہوا کرتے اگر چندے بڑھانے ہیں تو سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اخلاص کا معیار بڑھانے کی کوشش
کریں ۔ اخلاص کا پانی جتنا اونچا ہو گا اتنا ہی چندہ خود بخود اچھل کر باہر آئے گا اور اگر اخلاص کا معیار
بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے اور چندوں کے مطالبے پر زور دیا جائے تو اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ
لوگ آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے ہٹنے لگ جاتے ہیں۔ میرا تجربہ ہے کہ وہ کمزور لوگ جو چندوں میں
پیچھے ہوں ان کے پیچھے جب سیکرٹری مال وغیرہ پڑتے ہیں تو وہ دور بھاگنے لگ جاتے ہیں۔ بعض لوگ
اپنے ایڈریس بدل لیتے ہیں کہ کہیں سیکرٹری مال ہمارے تک نہ پہنچ جائے تو اخلاص نہ ہو تو پھر تحریک
بجائے ادھر لانے کے اور زیادہ دھکیل دیتی ہے لیکن اخلاص کا معیار اونچا ہو تو پھر تحریک ہو۔ پھر دیکھیں
وہ کس جوش کے ساتھ آگے بڑھتا ہے دونوں باتیں ضروری ہیں۔
چندہ طلب کرنے والا جو نظام ہے وہ بھی بہت مستحکم ہونا چاہئے اور اس نظام کا بر وقت
واسطہ ساری جماعت سے قائم رہنا چاہئے ۔ بروقت لفظ بہت اہم ہے۔ بعض دفعہ چندہ وصول کرنے
خطبات طاہر جلدا
472
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
والے جماعت کے مختلف افراد تک پہنچتے تو ہیں لیکن بر وقت نہیں پہنچتے ۔ مثلاً ایک سال گزرنے کو
ہے۔ گیارہ مہینے ہو گئے ہیں اور سیکرٹری مال اچانک جاگ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اوہو ہوا بھی تو میری
کافی رقم وصول ہونے والی ہے۔ وہ پھر دروازے کھٹکھٹاتا ہے۔ پہنچ تو جاتا ہے لیکن بر وقت نہیں پہنچتا۔
اگر پہلے مہینے میں پہنچے تو بالعموم ہمارا یہ تجربہ ہے کہ پھر کسی شخص نے جتنا چندہ دینا ہوتا ہے سال کے آخر
تک اس سے زیادہ دیتا ہے۔ پیچھے نہیں رہا کرتا۔ تو نظام جماعت میں جو چندہ وصول کرنے کا نظام
ہے اس کو مستحکم کرنا بہت ہی اہم کام ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ نظام جس کا تعلق اخلاص کا معیار
بڑھانے سے ہے وہ ساتھ ساتھ مستعد ہو کر قدم بقدم چلے بلکہ آگے بڑھ کر چلے اور اگر اخلاص کا معیار
بڑھانے والا نظام یعنی تعلیم و تربیت کا نظام اور نمازوں پر قائم کرنے کا نظام جو تربیت کا ہی حصہ ہے
اور خدا سے تعلق بڑھانے کا نظام ، یہ نظام اگر پوری طرح مستعدی کے ساتھ عمل پیرا ہو تو پھر چندہ
وصول کرنے والے نظام میں کمزوریاں بھی رہ جائیں تو اتنا نقصان نہیں ہوا کرتا۔ اخلاص بڑھ جائے تو
جیسے بچے کے لئے ماں کا دودھ بعض دفعہ اچھلتا ہے اور چھاتیوں سے باہر آجاتا ہے حالانکہ بچے نے
طلب بھی نہیں کی ہوتی بلکہ یہی کیفیت اخلاص کی ہے۔ اگر خدا سے محبت بڑھ جائے ، انسان نمازوں پر
قائم ہو جائے جیسا کہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ سے پیار کا تعلق قائم ہو جائے تو پھر ہے!
انسان از خود بغیر تحریک کے بھی ادا کرتا ہے تو یہ دونوں چیزیں ہیں جن کو جماعت کے مالی نظام کو مستحکم
لے لئے ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنا ہوگا اور ایک تیسری چیز جس کا اخلاص سے بھی تعلق ۔
اس کو عموماً اخلاص کے دائرے میں شامل نہیں کیا جاتا وہ دیانتداری ہے۔
دیانت اس سارے نظام کو مضبوطی بخشتی ہے۔ اگر دیانت نہ ہو تو اخلاص بھی ہو اور مالی نظام
بھی مضبوط ہو تب بھی لوگ چندہ دینے سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ عالم اسلام کی آج جو بہت بڑی بدنصیبی
ہے جس میں خدا تعالیٰ نے ہمیں مستثنیٰ رکھا ہوا ہے اس میں ایک یہ مابہ الامتیاز ہے کہ باقی عالم اسلام کو
وہ دیانت نصیب نہیں ہے اور ان میں باوجود اس کے کہ بہت سے لوگ ہیں جو قربانی کرنے کی تمنا
رکھتے ہیں اور بے شمار روپیہ بھی ان کے پاس ہے وہ اس وجہ سے نہیں دیتے کہ ان کو پتا ہے جو دیں گے
کھا جائیں گے اور جب اعتماد نہ رہے کہ جس مقصد کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے اس مقصد کو پہنچے گا تو
دل قربانی کے لئے کھلتا نہیں ہے تو جماعت احمدیہ کی کامیابی کا راز اور نظام جماعت کی استقامت کا جو
خطبات طاہر جلداا
473
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء
مرکزی راز ہے وہ دیانت میں ہے ۔ اخلاص کے نتیجہ میں چندہ آئے گا ۔ مال کا نظام مضبوط ہو گا تو
چندے کو سنبھالا جائے گا لیکن اگر دیانت کا فقدان ہو جائے تو یہ دونوں باتیں بالکل بیکار اور باطل ہو
جائیں گی ۔ کوئی بھی ان کی حیثیت نہیں رہے گی ۔ پس ہمارے آڈٹ کے نظام کو بھی مستعد ہونا چاہئے
اور بالعموم جماعت کا دیانت کا معیار اونچا کرتے رہنا چاہئے میری نظر تو اس پر پڑتی ہے کہ مجھے مالی لین
دین میں کتنی شکائتیں بد دیانتی کے متعلق پہنچتی ہیں ۔ اس کو میں بڑے غور اور فکر سے دیکھتا ہوں اور اس
سے اندازہ لگاتا رہتا ہوں کہ اس وقت جماعت کی کیا حالت ہے۔ وہ لوگ جو اپنے ذاتی لین دین میں
بد دیانتی اختیار کر جائیں جب وہ جماعتی لین دین میں ملوث ہوں گے تو ابتداء وہ بددیانتی نہیں کریں گے
کیونکہ کچھ لوگ فرق کرتے ہیں اور یہ ایک طبعی بات ہے۔ مثلاً ایک شخص کوئی بات کر رہا ہو۔ آپ کہیں
کہ تم جھوٹ بولتے ہو تو وہ کہتا ہے: ہیں میں آپ کے سامنے بھی جھوٹ بولوں گا۔ یہ بات بھول جاتا
ہے کہ خدا کے سامنے کھڑا ہے اور اس کے سامنے جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں کر رہا لیکن ایک نفسیاتی
نکتہ ہے کہتا ہے کہ تو بہ تو بہ میں آپ کے سامنے بات کر رہا ہوں، میں آپ کے سامنے بھی جھوٹ بولوں
گا ؟ تو اس نفسیاتی رجحان کے پیش نظر کئی لوگ بد دیانت بھی ہوں تو جماعت کے معاملے میں احتیاط
کرتے ہیں اور جماعت کے معاملہ میں چندہ کھانے کے لئے ان کو حو صلے نہیں پڑتے لیکن جب معیار
اور گر جائے تو پھر یہ باتیں بھی شروع ہو جاتی ہیں ۔ اب تو یہ ہے کہ لکھوکھا چندہ دینے والوں میں سے
شاید کسی ایک کو شکایت پیدا ہو کہ اس کا روپیہ کسی نے جماعت کے خزانے میں جمع کرنے کی بجائے خود
استعمال کر لیا لیکن اگر جماعت کی دیانت کا معیار اتنا نہ رہا جتنی کہ ہم توقع رکھتے ہیں تو خطرہ ہے کہ پھر یہ
باتیں عام شروع ہو جائیں گی اور اگر خدانخواستہ یہ شروع ہو گیا تو پھر نظام جماعت کی حفاظت کی کوئی
ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ تو دعا میں پھر اس کو بھی داخل کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اخلاص کے معیار کو بھی
بلند رکھے ہمارے مالی نظام کو بھی مضبوطی عطا کرے۔ استقامت بخشے ۔ ان کو طاقت بخشے ۔ ان کو محنت
کی توفیق بخشے کہ وہ برابر بروقت ہر جماعت کو مالی قربانی کی یاد دہانی کراتے رہیں اور ہمیں دیانت کا بلند
معیار عطا فرمائے ۔ یہ تینوں چیزیں اتنے بلند معیار کی ہوں کہ خدا کے نزدیک ہمارا باغ ربوہ پر قائم
ہو جائے ۔ اس بلندی پر قائم ہو جائے جس پر قرآن کی نظر پیار سے پڑ رہی ہے۔ جس پر قرآن کے خدا
کی نظر پیار سے پڑ رہی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین