سچائی سے محبت اور جھوٹ سے نفرت اپنے مزاج کا حصہ بنائیں اور احمدی سارے معاشرے کو سچا معاشرہ بنادیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں جھوٹ کی ممانعت اور اس کے شرک کے ساتھ گہرے تعلق کو بیان فرمایا۔ حضور نے بین الاقوامی سیاست اور ملکی معاملات میں پھیلے ہوئے جھوٹ کا جائزہ لیتے ہوئے احمدیوں کو اپنے نفوس میں توحید اور سچائی کا انقلاب پیدا کرنے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے حوالے سے جھوٹ کے مفاسد اور بدنتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے مزاج اور بچوں کی تربیت میں سچائی کو لازم پکڑنے پر زور دیا۔
موضوعات: حرمت کذب، شرک اور جھوٹ کا تعلق، بین الاقوامی سیاست، سچائی کی اہمیت، بچوں کی تربیت
خطبات طاہر جلد اا
553
خطبه جمعه ۱۴ اگست ۱۹۹۲ء
سچائی سے محبت اور جھوٹ سے نفرت اپنے مزاج کا حصہ بنائیں
اوراحمدی سارے معاشرے کوسچا معاشرہ بنادیں۔
( خطبه جمعه فرموده ۱۴ اگست ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ
لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ
وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ
يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى
بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ (الج: ۳۱ تا ۳۲)
پھر فرمایا :۔
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ وہی بات درست ہے جو خدا تعالی بیان فرماتا ہے ۔ وَمَنْ
يُعَظِّمْ حُرمتِ الله اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے حرمات کی تعظیم کرے اللہ کی حرمات سے مراد یہ
ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے لئے معزز ٹھہرایا ہو اور جن میں خدا کی اجازت کے بغیر
دخل اندازی کا حق نہ ہو ان کو حرمات اللہ کہتے ہیں ۔ تو جو بھی اللہ تعالیٰ کی مقرر فرمودہ حرمات کی تعظیم
کرے فَهُوَ خَيْرٌ خَيْرٌ لَّهُ عِنْدَ رَبِّہ اللہ کے نزدیک یہ اس کے لئے بہتر چیز ہے اور تمہارے لئے
خطبات طاہر جلدا
554
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
اللہ تعالیٰ نے الْأَنْعَامُ یعنی چوپایوں کو جائز قرار دے دیا یعنی ان کے گوشت سے تم استفادہ کر سکتے
ہو إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ سوائے اُس کے جس کا ذکر تم پر گزر چکا ہے کہ چو پایا بھی ہو اور حلال
چو پایا بھی تب بھی اس کا گوشت نہیں کھانا یعنی وہ غیر اللہ کے لئے ذبح کیا گیا ہو بتوں پر چڑھایا گیا ہو
تو فرمایا إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ سوائے ان حلال جانوروں کے جو عام حالات میں تو حلال ہیں لیکن
کسی مکروہ تعلق کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ان کو حرام قرار دے دیا ہے فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ اور جس سے جو بتوں سے تعلق رکھتا ہے یعنی
ناپا کی اور گندگی جو بتوں سے تعلق رکھتی ہے یا شرک سے تعلق رکھتی ہے اس سے اجتناب کرو
وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ اور قول زور سے اجتناب کرو یہ تاکید فرمایا گیا ہے حُنَفَاءَ لِلهِ
غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِه یہ اجتناب کن معنوں میں ہو اس کی کی تشریح یہ ہے کہ حُنَفَاءَ لِلَّهِ
جھوٹ سے پر ہیز کرو اور اللہ کی طرف جھکا و یعنی محض جھوٹ چھوڑنے کی تعلیم نہیں ہے بلکہ جھوٹ کے
بدلے خدا تعالی کی پناہ میں آنا اور اس سے تعلق باندھنا غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِہ ایسا سچا ہو کہ اس
میں شرک کا کوئی ا شائبہ باقی نہ رہے، خدا کے سوا کسی قسم کا شرک بھی اس کے دل میں نہ ہو۔ وہ شخص ہے
جو حقیقت میں زور سے یعنی جھوٹ سے اور اَوْ ثَانِ سے تو بہ کرتا ہے اور علیحدگی اختیار کرتا ہے
وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ اور جو شخص اللہ کا شرک اختیار کرے یا شریک ٹھہرائے ، فَكَأَنَّمَا
خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ گویا وہ آسمان سے گرا ہو فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ اور زمین پر گرنے سے پہلے
پرندہ اُسے اُچک کر لے جائے بعض دفعہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ گوشت کے ٹکڑے اوپر پھینکے جاتے
ہیں تا کہ چیلیں اور کوے وغیرہ اُن کو اُچک لیں تو جب وہ نیچے گرنے لگتے ہیں تو باقاعدہ تیزی سے
جھپٹ کر کوئی جانور آ کر اُن کو اُچک لیتا ہے تو یہ وہ منظر ہے جو قرآن کریم نے کھینچا ہے لیکن زمین سے
اُٹھنے والی چیز نہیں ہے جو قرآن کریم نے کھینچا ہے لیکن زمین سے اُٹھنے والی چیز نہیں ہے، آسمان سے
گرنے کا ذکر فرمایا ہے اَوْ تَهْوِى بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ یا ایسی چیز ہو جوا کھر
چکی ہو اور اس میں کوئی وزن نہ رہے اور ہوائیں جس طرف چاہیں اُسے اُڑالے جائیں یہاں تک کہ
کسی دور کے مقام میں کسی ایسے مقام پر جس سے لوگ آشنا بھی نہ ہوں وہاں اس گندگی کو اُٹھا کر
پھینک دیا جائے ۔ یہ شرک کی مثال دی گئی ہے۔ اس میں جو مرکزی نکتہ میں آپ کے سامنے پیش
خطبات طاہر جلداا
555
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
کرنا چاہتا ہوں وہ قَوْلَ الزُّورِ سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ میرے گزشتہ خطبے کا تعلق جھوٹ سے تھا
اور میں نے بیان کیا تھا کہ میں آئندہ خطبے میں بھی انشاء اللہ دوبارہ اسی موضوع پر مزید روشنی ڈالوں گا۔
لیکن اس آیت کے تعلق میں ایک اور بات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ حُرمتِ
اللہ جو ہیں وہ دو طرح کی ہیں ایک وہ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے معزز ٹھہرایا ہو جیسے بیت اللہ جسے
بیت الحرام کہا جاتا ہے اس کے متعلق فرمایا وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرمتِ اللهِ وہ حرمت والی جگہیں وہ
ہیں جن کی تعظیم کرنی ضروری ہے اور ایک لفظ حرام مکروہ چیز پر بھی صادق آتا ہے ان کو حرمات اللہ تو
نہیں کہا جاتا مگر حرام چیزیں قرار دیا جاتا ہے جس کے مقابل پر لفظ حلال ہے۔ تو قرآن کریم نے
یہاں دونوں چیزوں کا ذکر فرمایا ہے ایک وہ حُرمتِ اللہ کہ جن کی تعظیم کا اللہ حکم دیتا ہے جیسے
شعائر ہیں انبیاء ہیں ، انبیاء کے رہنے کے مقامات ہیں ، عبادت گاہیں ہیں یہ سب حُرمتِ اللهِ
ہیں ان سب کی تعظیم ضروری ہے اور ایک وہ حرام چیزیں ہیں جن سے اجتناب ضروری ہے۔ ان حرام
چیزوں میں دو چیزوں کو اکٹھا ذکر فرمایا گیا ہے۔ ایک شرک کا اور ایک جھوٹ کا جیسا کہ میں نے گزشتہ
خطبے میں اس مضمون کو کھولا تھا۔
در حقیقت جھوٹ اور شرک ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور آپ اس مضمون پر جتنا بھی غور
کریں گے اتنی ہی بات کھلتی چلی جائے گی کہ خدا کے بعد سب سے بڑا بت جس کی پرستش کی جاتی ہے
وہ جھوٹ ہے۔ وہ بت جن کو پتھر سے بنایا جاتا تھا یا لکڑی یا لو ہے تانبے سے گھڑا جاتا تھا وہ بت تو کسی
زمانے میں پوجے جاتے تھے۔ اب تو سب سے بڑے مشرک ممالک میں بھی گنتی کے چند ہیں جو اُن
بتوں کی پرستش کرتے ہیں ورنہ بڑی بھاری اکثریت ہے جو اُن کے نام سے بھی نا آشنا ہے کبھی مندر
کی طرف منہ نہیں کیا۔ ساری زندگیاں دنیا کی پیروی میں ہی کٹ گئی ہیں ۔ پس وہ بت تو اب بہت
شاذ کے طور پر دنیا میں رہ گئے ہیں ۔ جن کی واقعہ پرستش کی جارہی ہولیکن جھوٹ کا بت ایسا ہے کہ دنیا
کے ہر بر اعظم میں، ہر ملک میں، ہر شہر میں، ہر قصبے میں بڑی بڑی سلطنتیں ہوں یا چھوٹی چھوٹی ریاستیں
ہوں ، بڑی بڑی اقتصادی بادشاہتیں ہوں ، یا غریب کی تجارتیں ہوں ہر جگہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے اور
اس کثرت سے جھوٹ کی عبادت کی جاتی ہے کہ شاذ ہی دنیا پر کبھی یہ دور آیا ہو کہ جھوٹ کی ایسی عبادت
کی جاتی ہو۔ وہ لوگ جو بظاہر سچے ہیں جو روزمرہ کے معاملات میں سچے ہیں وہ لوگ جو اپنے ملک
خطبات طاہر جلداا
556
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
میں سیاست کے لحاظ سے صاف ستھرے ہیں اور قوم کے سامنے جوابدہ ہیں ، غیروں کے معاملے میں
ان کی سیاست سراسر جھوٹی ہو جاتی ہے، ان کے بہانے جھوٹے ، اُن کے نظریات جھوٹے ، جو عذر رکھ
کر وہ غیروں پر حملے کرتے ہیں وہ جھوٹے جو عذر رکھ کر حملے نہیں کرتے وہ جھوٹے۔ اب آپ کے
گلف کے پس منظر ہیں ، بوسنیا کے حالات کا جائزہ لے کر دیکھیں کہ مغربی دنیا کا رد عمل ان دونوں میں
کتنا مختلف اور کتنا جھوٹا ہے۔ وہاں ایک کرد کو کوئی تکلیف پہنچتی تھی تو آگ بگولہ ہو جاتے تھے اور کہتے
تھے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کردوں پر ظلم ہو رہے ہوں اور انگلستان خاموش رہے اور امریکہ خاموش
رہے۔ ہمیں چاہے طاقت استعمال کرنی پڑے جو چاہے ہم کریں گے ان مظلوموں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ
سکتے اور اُدھر بوسنیا کا حال یہ ہے کہ مسلمانوں کو باقاعدہ منظم سازش کے طور پر صرف مظالم کا نشانہ نہیں
بنایا جارہا بلکہ سکیم یہ ہے کہ اس خطے سے مسلمانوں کا صفایا کر دیا جائے اور جب کہا جائے کہ یہاں
طاقت کا استعمال کیوں نہیں کرتے تو اول تو تاخیر کے بہانے بہت تھے۔ اب یہ عذر پیش کیا جا رہا ہے
کہ ہم ایک اور ویٹ نام نہیں بنانا چاہتے۔ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم ایک اور ویٹ نام بنا دیں۔
صدام حسین کے اوپر ہاتھ ڈالنے میں بڑی جرات کی گئی تھی باوجود اس کے کہ کہا یہ جاتا تھا کہ
صدام حسین اتنی بڑی طاقت بن چکا ہے کہ اس کو دیکھ کر جرمنی کا ہٹلر یاد آتا ہے اور عراق ہٹلر کا جرمنی
بن چکا ہے۔ وہاں کوئی خوف نہیں تھا لیکن یوگوسلاویہ سے تعلق رکھنے والا وہ نسلی گروہ جس نے بوسنیا
کے مسلمانوں پر ظلم شروع کئے ہیں یہ دراصل اس کی حمایت نہیں ہے بلکہ اسلام کے ساتھ بغض ہے جو
اس کے پیچھے کار فرما ہے اور عذر یہ تراشا جا رہا ہے کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ یہاں ایک ویٹ : ویٹ نام بن
جائے ایک اور لمبی جنگ شروع ہو جائے حالانکہ وہ شخص جس کو تاریخ حاضرہ کی معمولی سی بھی شھید بد ہو یا
سیاست سے ذرہ بھی آگاہی ہو وہ جانتا ہے کہ ویٹ نام اس لئے بنا تھا کہ اس کے پیچھے روس اور چین
کی طاقتیں تھیں اور خصوصاً روس نے غیر معمولی طور پر ویٹ نام کو ہر قسم کے اسلحے مہیا کئے اور طاقت دی
ان کی رہنمائی کی وہاں جنگی مشقیں کروائی گئیں ۔ ان کو گوریلا وارفیئر کی ٹریننگ دی گئی بہت ہی
غیر معمولی طور پر بیرونی مدد اور بیرونی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں ویٹ نام بنا تھا۔
آج جبکہ روس ان مغربی طاقتوں کے ساتھ مل چکا ہے آج جبکہ چین کی کوئی طاقت ہی نہیں
رہی کہ وہ علیحدہ اپنی مرضی سے کسی ملک میں کوئی فساد بر پا کر سکے تو یوگوسلاویہ جیسے ملک کی مجال کیا ہے
خطبات طاہر جلداا
557
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
کہ وہ بڑی طاقتوں کے مقابل پر سر اٹھا سکے۔ چاروں طرف سے وہ ایسی ریاستوں میں گھرا پڑا ہے
جن میں سے کوئی بھی اس کی مدد نہیں کر سکتی لیکن ان کی طرف سے آپ ایسے ایسے عجیب عذر سنیں گے
که عقل دنگ رہ جاتی ہے اور عوام الناس کا یہ حال ہے کہ وہ ان کو قبول کئے چلے جاتے ہیں ۔
پس ہر بات جھوٹ ہو چکی ہے اور بوسنیا کا جو معاملہ ہے اس کے پیچھے دراصل اسلام دشمنی
ہے۔ میں اسے اس طرح دیکھ رہا ہوں کہ گزشتہ تاریخ میں یورپ میں ترکی نے ایک کردار ادا کیا اور کئی
یورپین ریاستوں پر ایک لمبے عرصہ تک اسلام کا غلبہ رہا اور ان طاقتوں کے ٹوٹنے کے باوجود بھی بعض
علاقوں میں مسلمانوں کی بھاری تعداد موجود رہی لیکن آزاد ریاست کے طور پر ایک بوسنیا تھی جو بھاری
مسلم اکثریت کی تھی اور یورپین تھی اور آزاد تھی اور اب اس کو دوبارہ اس کو وہی پہلی سی سیاسی طاقت
کے طور پر قبول کیا لیکن یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا کہ یورپ میں اسلام کا کوئی دخل رہ جائے ، یہ
برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا کہ یورپ میں کسی وقت ترکی کو پھر دخل اندازی کا موقع فراہم کیا جائے۔
پس یہ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے یہ عیسائیت کے حق میں نہیں ہے بلکہ اسلام کی دشمنی ہے دہریوں کو بھی
اسلام سے دشمنی ہے، یہود کو بھی اسلام سے دشمنی ہے۔ عیسائیوں کو بھی اسلام سے دشمنی ہے یہ
بغض معاویہ ہے حُبّ علی نہیں ہے۔ پس اس کی خاطر جتنے چاہو چھوٹے بہانے بنالو اور ساری قوم قبول
کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے، ساری مغربی دنیا یا وہ مشرقی دنیا جوان کے تابع فرمان ہے وہ ان کو قبول
کئے چلی جاتی ہے اور مسلمان بے چارے کو کوئی ہوش ہی نہیں ہے۔ مسلمان سیاست دان آگے سے
ایسی لغو باتیں کرتا ہے کہ اس سے بھی طبیعت میں کراہت پیدا ہوتی ہے اور سخت تکلیف پہنچتی ہے کہ مدد
تم کیسے کر سکتے ہو جن قوموں نے یہ ظلم کیا ہے ان کا ساتھ چھوڑنے کو تو تم میں جان نہیں ، طاقت نہیں
ہے، مجال نہیں ہے کہ اُن سے اپنے تعلقات تو ڑو یا ان کو اقتصادی (Retaliation) رد عمل کی دھمکی
دے دو یا اس حد تک ہی دو جس حد تک تم کر سکتے ہو یہ تو کسی کو توفیق نہیں ہے کہ با قاعدہ منصوبہ بنا کر
اتنی بات کرے جو سچی ہو جس پر عمل درآمد کی توفیق ہو اور غیر دنیا یہ سمجھ لے کہ اسلامی دنیا اس چیز کو
برداشت نہیں کرے گی ۔ اس کی بجائے بیان یہ دیے جارہے ہیں مثلاً پاکستان یہ کہتا ہے کہ ہم فوج
بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ جماعت اسلامی کا دعوی ہوتا ہے کہ چلو رضا کار بھرتی کرو اور وہاں بھجواؤ۔
پاگل پن ہے، کون سے رضا کار؟ کیسے پہنچیں؟ کسی میں طاقت ہے؟ کس کی مجال ہے کہ ان معاملات
خطبات طاہر جلداا
558
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
میں دخل دے، سارے جھوٹ کے قصے ہیں۔
پس یہ مثال میں نے کھول کر دی ہے کہ وہ دنیا وہ وقت ، جس میں سب کچھ جھوٹ ہو چکا
ہے۔ یہ وہی دور ہے جس کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا: وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي
خُسْرٍ (العصر :۳۲) زمانہ گواہ ہے کہ انسان بحیثیت انسان گھاٹے میں ہے پس آپ جہاں بھی
تلاش کریں دیکھیں ساری دنیا بتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے، ہر دل میں جھوٹ کے بت نے قبضہ کیا ہوا
ہے۔ مطلب کی بات ہے جب مطلب در پیش ہو تو ضرور جھوٹ سے کام لیا جاتا ہے، بہت کم ایسے
شرفا ہیں بہت کم ایسے موحد ہیں جو سخت ابتلاء میں پڑ کر بھی سچائی سے کام لیتے ہیں ۔
پس اس لئے جماعت احمد یہ جب تو حید کی دعویدار ہے جماعت احمدیہ کا ادعا یہ ہے کہ ہم
نے اس دنیا سے شرک کا قلع قمع کرنا ہے تو یہ باتیں مضمون نگاروں یا تقریروں سے تو نہیں ہوسکتیں۔
اس کے لئے تو عظیم انقلابی جدو جہد کی ضرورت ہوگی اور یہ انقلاب ہمارے نفوس میں برپا ہونا ہوگا یہ
ایسا انقلاب نہیں ہے جو آپ کے سینوں سے اچھل پڑے جب تک کہ سینوں میں برپا نہ ہو۔ پس پہلے
اپنے اعمال ، اپنے کردار، اپنے خیالات، اپنی گفتار میں ایک انقلاب برپا کریں ۔ اپنے آپ کو موحد
بنائیں جھوٹ سے کلیہ ہجرت کر کے توحید کے دامن میں پناہ لیں پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو وہ
طاقت نصیب ہو گی جس کے نتیجہ میں دنیا میں آپ ایک عظیم انقلاب بر پا کر سکیں گے اور یہ طاقت
توحید کی طاقت ہے وہ ایک طاقت جس نے لازماً فتحیاب ہونا ہے وہ توحید کی طاقت ہے۔ وہ ایک
طاقت جس کے لئے خدا کی غیرت کسی اور چیز کو برداشت نہیں کر سکتی وہ توحید کی طاقت ہے۔
پس جب موحد ہو کر خدا کی ذات میں گم ہوتے ہیں تو اسی کا نام تبتل الی اللہ ہے اور
تبتل کے طریق میں سب سے بڑا تبتل جھوٹ سے اختیار کرنا ضروری ہے اور سب سے بڑا شرک
جھوٹ ہی کا شرک ہے۔ پس اس پہلو سے میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ یہ کوئی نظریاتی بحثیں نہیں ہیں
حقیقت کی دنیا میں اتر کر ہمیں روز مرہ کی زندگی میں ان بتوں کی تلاش کرنی ہوگی ، ان کی نشاندہی کرنی
ہوگی جو بت روز مرہ ہماری زندگی پر حاوی ہوتے ہیں ۔ ہماری باتوں، ہمارے طرز عمل پر ان کا اختیار
ہے اور ہم موحد ہیں اور اس کے باوجود بیک وقت خدا کے سامنے بھی سر ٹیک رہے ہیں اور غیر اللہ کے
سامنے بھی دل پیش کر رہے ہیں ۔
خطبات طاہر جلدا
559
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
پس یہ متضاد زندگی کی کیفیت ہے یہ قابل قبول نہیں تضاد خود جھوٹ ہوتا ہے۔ پس جہاں
تضاد پیدا ہو جائے وہاں۔ ، وہاں ہے۔ ساری زندگی جھوٹ بن جاتی ہے اس کا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ۔ رورت ہے۔ ہر
احمدی گھر میں ہر مرد، عورت، بچے ، ہر ایک کے دل میں پوری قوت کے ساتھ جھوٹ کے خلاف نفرت
پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جس رنگ میں اس مضمون مضمون پر روشنی
صلى الله
ڈالی ہے اُسے بار بار گھروں میں پیش کیا جانا ضروری ہے۔
میں اب چند احادیث آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو حضرت اقدس محمد مصطفی را ﷺ کی نصائح ہیں۔
حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:۔
الله
تمہیں سچ اختیار کرنا چاہئے کیونکہ سیچ نیکی کی طرف راہنمائی کرتا ہے
اور نیکی جنت کو لے جاتی ہے۔ انسان سچ بولتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا ہے
یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے۔ تمہیں جھوٹ سے بچنا چاہئے
کیونکہ جھوٹ فسق و فجور کا باعث بن جاتا ہے اور فسق و فجو رسیدھا آگ کی طرف
لے جاتے ہیں ۔ ایک شخص جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کا عادی ہو جاتا ہے یہاں
تک کہ اللہ کے ہاں کذاب یعنی سخت جھوٹا لکھا جاتا ہے۔
صلى الله
علیه
(صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر : ۴۷۱۹)
اس فرمان نبوی ﷺ پر ٹھہر کر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا سیچ نیکی کی طرف
راہنمائی کرتا ہے اور جھوٹ بدی کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا میں جتنے جرم
ہو رہے ہیں اُن میں سے شاذ ہی کوئی جرم ایسا ہو گا جس کا تعلق جھوٹ سے نہ ہو۔ شاذ سے مراد وہ جرم
ہیں جو اشتعال انگیزی کے وقت بغیر سوچی سمجھی سکیم کے تابع اچانک رونما ہوتے ہیں ان میں جھوٹ
بعد میں آتا ہے۔ انسان بعد میں سوچتا ہے کہ میں کیسے جھوٹ بول کر اپنے عمل کی پاداش سے بچ سکوں
گا لیکن جرائم کی بھاری اکثریت وہ ہے جو جھوٹ کے بچوں کے طور پر رونما ہوتے ہیں۔ ایک جرم
کرنے والا پہلے یہ سوچتا ہے کہ اس جرم کے نتیجہ میں اگر پکڑا جاؤں اگر کوئی گواہی کسی کے ہاتھ آجائے
کوئی میرا جرم کا نشان مل جائے تو میں کیا عذر تراشوں گا پہلے جھوٹ کا تانا بانا بنا جاتا ہے تو پھر اُس
تانے بانے کے لباس میں انسان بظاہر دنیا کی نظر سے پوشیدہ ہو کر پھر جرم کا ارتکاب کرتا ہے اور یہ چیز
خطبات طاہر جلداا
560
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
جو ہے بچپن سے لے کر بڑھاپے تک زندگی کے ہر شعبے پر حاوی ہے۔ میاں بیوی کے تعلقات پر بھی
حاوی ہے ۔ ماں باپ کے تعلقات پر بھی حاوی ہے، جہاں بھی کوئی ظلم ہو جہاں بھی کسی سے کوئی
بے اعتدالی ہو، نا انصافی کا سلوک کیا جائے یا کسی کے خلاف کوئی مجرمانہ حرکت کی جائے اگر آپ ان
نیوں کا تجزیہ کریں تو ہمیشہ ان سے پہلے جھوٹ ہوگا۔
جھوٹ نیت کے اندر داخل ہو کر حملہ کرنے والی ایک چیز ہے۔ جس طرح قرآن کریم نے
شیطان کے متعلق فرمایا ہے کہ تم پر وہاں سے حملے کرتا ہے جہاں سے تمہیں دکھائی نہیں دیتا۔ وہ کون سی
جگہ ہے جہاں دکھائی نہیں دیتا۔ بسا اوقات انسان کی نیت میں جو فساد پوشیدہ ہو وہ دکھائی نہیں دیا کرتا
اور نیت کے فساد کے ساتھ ایک گناہ کا ارادہ کرنے والا انسان بسا اوقات خود اس بات سے واقف نہیں
ہوتا کہ اول سے لے کر آخر تک میری نیت فساد کی تھی اور بدتھی۔ یہاں تک کہ اکثر اوقات یہ نیتیں
انسان سے چھپ جاتی ہیں اور وہ جو سوچیں سوچ رہا ہے اور ترکیبیں کر رہا ہے کہ میں یہ جھوٹ بولوں گا
اور اس طرح بولوں گا اور یہ کروں گا یہ ساری باتیں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے وجود کے اندر
واقع ہو رہی ہوتی ہیں اور اس کو پتا نہیں لگتا کہ میں کیا کر رہا ہوں ۔ پس آنحضرت ﷺ نے جب فرمایا
کہ جھوٹ بدی پیدا کرتا ہے تو واقعہ تمام جرائم میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والا اگر ایک واحد
گناہ چنا جائے تو وہ جھوٹ ہی ہے اور اس کا تعلق انفرادی تعلقات سے بھی ہے اور قومی تعلقات سے
بھی ہے، تجارت سے بھی ہے اور سیاست سے بھی ہے۔ دنیا کے ہر شعبہ پر یہ بات حاوی ہے۔ پہلے
جھوٹ ہے پھر بدیاں پیدا ہوتی ہیں ۔
آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر ایک شخص کونصیحت فرمائی کہ تم جھوٹ نہ بولو واقعہ یوں ہوا
صلى الله
کہ اس نے آنحضور ﷺ سے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں بہت بدانسان ہوں مجھ میں اتنی طاقت
نہیں کہ میں ساری نیکیاں اختیار کرلوں اور ساری بدیوں سے قطع تعلق کر لوں مجھے ایک حکم فرمائیں۔
یہ میں عہد کرتا ہوں کہ جو نصیحت فرمائیں گے اس پر میں ضرور عمل کروں گا۔ تو آنحضور ﷺ نے فرمایا
اچھا اگر اتنی سی بات ہے تو صرف یہ وعدہ کر لو کہ جھوٹ نہیں بولو گے اُس نے کہا کہ ہاں یہ تو معمولی سی
بات ہے میں وعدہ کرتا ہوں کہ جھوٹ نہیں بولوں گا اس کے بعد جب وہ باہر نکلا تو اُسے ایک بدی کا
خیال آیا اور معاً یہ خیال آیا کہ اگر میں پکڑا گیا تو کروں گا کیا ؟ کیونکہ سوچ کو از خود یہ عادت ہوتی ہے
خطبات طاہر جلدا
561
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
کہ بدی کے ساتھ ہی بہانے ڈھونڈ رہی ہوتی ہے کہ میں کس طرح اپنا بچاؤ کروں گی یا بدی کرنے
والے کا بچاؤ ہوگا۔ تو جب اس نے سوچا تو اس کو خیال آیا کہ جھوٹ کے سوا میر ابچاؤ ہو ہی نہیں ہو سکتا۔
چور تھا رات کو چوری کے لئے نکلا تو خیال آیا کہ اگر میں پکڑا گیا تو کیا کہوں گا یا رستے میں کسی نے پوچھ
لیا کہ کہاں جا رہے ہو تو میں کیا جواب دوں گا میں تو وعدہ کر بیٹھا ہوں میں جھوٹ نہیں بولوں گا غرضیکہ
یہ سوچ بڑھتی چلی گئی اور اس کی بدیوں کے دائرے سے جھوٹ کا تعلق نکلا یہاں تک کہ بالآخر اس کو ہر
بدی سے تو بہ کرنی پڑی ( تفسیر کبیر رازی، سورۃ تو بہ آیت (۱۱۹) اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ چونکہ وہ اس
معاملہ میں سچا تھا کہ جھوٹ نہیں بولے گا اور پھر سچ کے نیک بچے پیدا ہونے شروع ہوئے اور خدا کے
فضل سے اس کو کثرت کے ساتھ نیکیوں کی توفیق ملی ۔
صلى الله
۔
تو یہ وہی مضمون ہے جسے مون ہے جسے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا کہ انسان سچ بولتا
ہے تو اس کے نتیجہ میں نیکیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جھوٹ بولتا ہے تو اس کے نتیجہ میں بدیاں پیدا ہوتی ہیں۔
فرمایا انسان سچ بولتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ بھی بہت ہی عظیم کلام ہے۔ ایک عارف
باللہ کا کلام ہے جو انسانی فطرت پر گہری نظر رکھتا ہے۔ صرف یہ نہیں فرمایا کہ سچ بولتا ہے۔ فرمایا سچ
بولنے کی کوشش کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو ساری زندگی بیچ کے معاملہ میں جہاد کرنا پڑتا
ہے جس کو ایک سطح سے دیکھا جائے اور وہ سچا نکلتا ہے اور اگر دوسری سطح سے دیکھا جائے تو وہی شخص
بعض پہلو سے جھوٹا بھی نکلے گا۔ آزمائشوں کی بات کیسی بڑی آزمائش ہے؟ کس نوع کی آزمائش
ہے؟ اور اس کے مزاج سے اُس آزمائش کا کیا تعلق ہے؟ یہ بہت سے عوامل ہیں جو مل کر یہ فیصلہ کرتے
ہیں کہ کوئی انسان خدا کے نزدیک سچا ٹھہرتا ہے کہ نہیں ۔ پس روز مرہ کی زندگی میں سچ بولنے والے
جھوٹے نکل آتے ہیں ۔ روز مرہ کی زندگی میں جھوٹ بولنے والے جب کوئی مطلب نہ ہو تو سچ بھی
بول دیتے ہیں۔ پس آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ کوشش کرتا ہے ایک ایسی کوشش جو زندگی کا حصہ
بن چکی ہو آپ فرماتے ہیں ایسا شخص بعض دفعہ ایسے مرتبہ تک پہنچ جاتا ہے کہ خدا کے ہاں صدیق لکھا
جاتا ہے اور فسق و فجور کے متعلق فرمایا کہ جھوٹ فسق فجور کا باعث بن جاتا ہے اور یہ آگ کی طرف لے
جاتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں کذاب لکھا جاتا ہے۔
وو
پس جو جھوٹ بولنے والا ہے اس کو میں یہ متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک مقام پر نہیں ٹھہرا
خطبات طاہر جلدا
562
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
رہے گا۔ اگر اس نے جھوٹ کے خلاف جہاد نہیں کیا تو وہ اپنے جھوٹ میں لازماً بڑھے گا۔ میں نے
کوئی جھوٹا نہیں دیکھا جو رخ موڑے بغیر اپنی ایک حالت پر قرار پکڑ گیا ہو جتنا جھوٹ بولتا تھا کل بھی
اتنا ہی بولے۔ دس دن کے بعد اتنا ہی جھوٹ بولے آئندہ سال بھی اتنا ہی جھوٹ بولے اگر وہ جھوٹ
سے پر ہیز کی کوشش شروع نہیں کرتا تو لازماً جھوٹ میں ترقی کرتا ہے اور وہ شخص جو سچ بولنے کی کوشش
کرتا ہے وہ لازما سچ بولنے میں ترقی کرتا ہے۔ پس آنحضور ﷺ کے پیغام کو غور سے سنیں اور سمجھیں
آپ یہ فرمارہے ہیں کہ جھوٹ بولنے والوں کو اگر تم باز نہیں آؤ گے تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ خدا کے
نزدیک تم کذاب لکھے جاؤ گے اور اسے سچ بولنے والو تم اپنی کوشش میں تھک نہ جانا اگر تم سچ بولنے کی
کوشش کرتے چلے جاؤ گے تو ایسا وقت آسکتا ہے کہ خدا کے ہاں تم صدیق لکھے جاؤ۔ پس ساری
جماعت کو جھوٹ سے احتراز کی کوشش کی حالت میں جان دینی چاہئے اور سچ کی طرف قدم اٹھاتے
ہوئے جان دینی چاہئے پھر جس منزل پر بھی جان نکلے وہی کامیابی کی منزل ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
صلى الله
کما حقہ توفیق عطا فرمائے۔ ایک موقع پر آنحضور ﷺ نے فرمایا ۔
کیا تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں حضرت ابوبکر روایت کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا
جی حضور ! ضرور بتائیں آپ نے فرمایا۔
اللہ کا شریک ٹھہرانا ۔ والدین کی نافرمانی کرنا یہ دو باتیں بیان فرمائیں اللہ کا شریک
ٹھہرانا بہت بڑا گناہ ہے اور والدین کی نافرمانی بہت بڑا گناہ ہے۔ آپ تکئے کا سہارا لئے ہوئے تھے ا
جوش میں آکر بیٹھ گئے اور بڑے زور سے فرمایا دیکھو تیسرا بڑا گناہ جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا
ہے۔ آپ نے اس بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ ہم نے چاہا کاش حضور اب خاموش ہو جائیں تا کہ حضور
کو بار بار دہرانے سے تکلیف نہ پہنچے۔ ( بخاری کتاب الادب حدیث نمبر : ۵۹۷۶) تو جھوٹ کا جب ذکر
آیا تو طبیعت میں ایک غیر معمولی جوش پیدا ہو گیا اور بار بار فرمایا کہ دیکھو جھوٹ نہیں بولنا اور جھوٹی
گواہی نہیں دینی ۔ اب ملکوں کا جائزہ لے کر دیکھیں جو سچے ملک کہلاتے ہیں ان میں بھی جھوٹ اور
جھوٹی گواہیاں روز مرہ کی زندگی کا ایک دستور بنتا جارہا ہے لیکن وہ ممالک جو بدنصیبی سے جھوٹ میں
ایک خاص مقام حاصل کر چکے ہیں اُن کے ہاں سب سے زیادہ جھوٹ عدالتوں میں ملتا ہے جس سے
سب ۔ سے زیادہ زور کے ساتھ خصوصیت کے ساتھ آنحضرت ﷺ نے منع فرمایا اور بار بار تنبیہ فرمائی
صلى الله
خطبات طاہر جلداا
563
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
کہ دیکھو جھوٹ نہیں بولنا اور جھوٹی گواہی نہیں دینی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ وہ ممالک جو اسلامی ،
اسلامی ہونے کے دعوے کرتے چلے جا رہے ہیں اور ساری دنیا میں شور ڈال رہے ہیں کہ ہم ہیں
جو اسلام کی عزت اور وقار کو قائم کرنے والے ہیں، ہم ہیں جو شریعت کا احترام دنیا میں قائم کرنے
والے ہیں ، ہم ہیں جو اسلامی نظام کو دنیا میں دوبارہ رائج کرنے والے ہیں ۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ
یہ نظام کن لوگوں پر رائج ہوگا ۔ اسلامی عدل کن عدالتوں میں جلوے دکھائے گا۔ وہ عدالتیں جہاں
ہر گواہ جھوٹا ہو۔ جہاں مقدمے کی بنا جھوٹی ہو، جہاں مقدمے کے مقاصد جھوٹ پر مبنی ہوں ، جہاں
اوّل سے آخر تک سارا تانا بانا جھوٹ سے بنا جا رہا ہو اس کا اسلامی نظام عدل سے کیا تعلق ہے لیکن
یہ دعویٰ بھی جھوٹا۔ جس کو انگریزی میں کہتے ہیں He is living a lie بعض قو میں
اپنی بدبختی سے جھوٹ کی زندگی بسر کر رہی ہیں اور تیسری دنیا میں ایسے ممالک تعداد میں بہت زیادہ
ہیں جہاں اکثریت ایسے باشندوں پر مشتمل ہے جنہیں جھوٹ سے کوئی عار نہیں بلکہ روز مرہ کی
زندگی کا حصہ بنا ہوا ہے سوائے مشرق بعید کے وہاں خدا کے فضل سے جھوٹ بہت کم ملتا ہے یعنی
ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش وغیرہ کے جو حالات ہیں وہ مختلف ہیں لیکن کوریا اور چین اور ہند
چینی وغیرہ کے جزائر ہیں وہاں نسبتاً کم جھوٹ ہے اور جہاں جھوٹ کم ہے وہاں اقتصادی ترقی
زیادہ ہے۔ ان دو باتوں کا گہرا رشتہ ہے اور حضرت رسول کریم ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ رزق
میں برکت پیچ سے ہوتی ہے ۔ (الترغیب والترهيب للمنذری جلد ۳، ۲۹ مطبوعہ مصر )
على الله
وہ جھوٹے ہیں کہ جو سمجھتے ہیں جھوٹ سے ہمارے رزق میں برکت پڑے گی ۔ رزق اصل
برکت سچ سے ہوتی ہے۔ مشرق بعید میں اقتصادی لحاظ سے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک جاپان ہے
اور سب سے زیادہ سچ جاپان میں بولا جاتا ہے۔ میں نے وہاں جا کر تفصیل سے جائزہ لیا ہے وہاں جو
مجالس ہوئیں اور بعض دفعہ دانشوروں سے جو خطاب ہوئے ان میں میں نے کھل کر ان کو خراج تحسین
پیش کیا۔ میں نے کہا بڑے بڑے ترقی یافتہ مغربی ممالک کے مقابل پر جاپان میں سچ بہت زیادہ
گہرائی کے ساتھ نافذ ہے اور ان کی روزمرہ کی زندگی میں جھوٹ کا تصور ہی کوئی نہیں اور اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ رزق کی سب سے زیادہ فراوانی بھی اسی ملک میں ہے۔ پس جو قو میں جھوٹی ہو جائیں
وہاں رزق کو برکت نہیں ملتی اور کوئی جھوٹا خدا ان کا رب نہیں بنا کرتا ۔جھوٹ سے نفرت نہیں تو رزق
خطبات طاہر جلداا
564
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
سے تو محبت بہت ہے اس لئے اس نکتہ کو ہی کم از کم سمجھ لیں ۔ یہی اگر سمجھ جائیں کہ رزق سچ سے ملے گا
جھوٹ سے نہیں ملے گا تو اس سے ہی ان قوموں میں عظیم انقلاب بر پا ہو سکتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔
صلى الله
کہ انسان کے جھوٹے ہونے کے لئے یہی علامت کافی ہے کہ وہ
ہر سنی سنائی بات لوگوں میں بیان کرتا پھرے (صحیح مسلم کتاب المقد مہ حدیث نمبر : ۶ )
(
اب آپ اپنی سوسائٹی کا جائزہ لے کر دیکھیں جہاں جھوٹ زیادہ ہو وہاں یہ عادت روز مرہ
ہر طبقہ میں عام طور پر ملتی ہے کہ ادھر سے بات سنی اور اُدھر لے اُڑے اور دوسری طرف سے باتیں
بیان کرنی شروع کر دیں ۔ عجیب قسم کی بیہودہ گندی عادت اس لئے ہے کہ اس کا چسکا ہے۔اس کے
پس منظر میں بہت سی نفسیاتی خرابیاں ہیں ۔ نفسیاتی ٹیڑھا پن ہے، کجیاں ہیں ۔ جن کے نتیجہ میں یہ
عادت پیدا ہوتی ہے۔ اگر اپنے بھائی سے یعنی بھائی سے مراد یہ ہے کہ اپنے ہم وطن ، اپنے ہم شہری ،
اپنے تعلق دار سے دلی محبت نہ ہو تو انسان اس کی برائی کی تلاش میں رہتا ہے اور جس سے محبت ہو اس
کی برائی پر پردہ ڈالتا ہے اور اس کی خوبیوں کو اُچھالتا ہے۔ تو جن سوسائٹیوں میں چغل خوریاں یا سنی
سنائی بات کو آگے بیان کرنے کی عادت ہو وہاں دراصل اس مرض کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس سوسائٹی
میں بغض ہے، اس سوسائٹی میں حسد ہے ، اس میں محبت کا فقدان ہے، بھائی بھائی سے جلتا ہے اور اس
کا دشمن ہے۔ پس جب بھی برائی کی کوئی بات کان میں پڑے فوڑا آگے بیان شروع کر دیتے ہیں اور
اس کے علاوہ مزاج کا جھوٹا ہونا اس عادت کو رواج دیتا ہے جس شخص کا مزاج جھوٹا ہو وہ تحقیق کی
طرف مائل ہی نہیں ہوتا جس کا مزاج سچا ہو وہ تحقیق کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اگر کسی بچے کے سامنے
آپ کوئی ایسی بات کریں تو وہ فورا پوچھے گا کہ بتاؤ تم نے کس سے سنی تھی وہ کون شخص ہے اس کے متعلق
جائزہ لے گا کہ وہ کیسا تھا اگر وہ سچا ہو تو پھر بات کو آگے بڑھا کر مزید جستجو کرے گا۔ اگر وہ جھوٹا ہوگا تو
وہیں اس بات کو ترک کر دے گا کہ جس سے تم نے روایت کی ہے وہ تو ہے ہی جھوٹا آدمی لیکن بسا
تحقیق کے نتیجہ میں لوگ دوسرے کا نام بھی نہیں بتاتے ۔ میں نے تو جب بھی تحقیق کی ہے ہمیشہ
اوقات
یہی دیکھا ہے کہ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ کسی کا نام پتا ہی نہ لگے۔
ابھی پچھلے جلسہ کے دنوں میں مجھ سے کسی نے شکایت کی کہ جی ! لوگ یہ باتیں کر رہے
خطبات طاہر جلداا
565
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
ہیں۔ میں نے کہا مجھے نام بتاؤ۔ ایک آدمی کا نام بتاؤ کس نے بات کی ہے تو شکایت کرنے والے نے
کہا کہ جی لوگ عام باتیں کر رہے ہیں میں نے کہا تم نے کسی سے بات سنی ہے یا فرشتے ہوا میں باتیں
کرتے ہیں یا جن ہیں جو یہ تذکرے کر رہے ہیں۔ عام باتیں کر رہے ہیں تو کسی ایک کا نام بتاؤ لیکن
کوئی نام نہیں نکلا ۔ اصل میں دل کی باتیں ہیں وہاں سے اُچھلتی ہیں تو بغض کے نتیجہ میں انسان اس
بات کا بھی محتاج نہیں ہے کہ کسی سے سن کر آگے بات کرے اپنے دل میں جو خیالات پیدا ہو جاتے
ہیں ان کو ہی انسان دوسروں کی طرف منسوب کر کے پیش کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس مجلس میں اتفاق
سے کوئی سو دو سو آدمی اور بھی تھے ۔ چنانچہ ان سے میں نے سوال کیا۔ میں نے کہا اچھا اس کو میں چھوڑ
دیتا ہوں ۔ آپ بتائیں کہ آپ میں سے کسی ایک نے یہ بات کہی ہے یا یہ بات سُنی ہے تو سو فیصدی
نے انکار کیا۔ انہوں نے کہا ہم بھی تو ساتھ رہے ہیں نہ ہم میں سے کسی نے کہی نہ ہم میں سے کسی نے
سنی تبھی کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ انسان کا جھوٹا
ہونے کے لئے یہی علامت کافی ہے وہ سنتا ہے اور بات کو آگے چلا دیتا ہے۔ ایسی بیہودہ عادت پھر یہ
بات چسکے کی بھی ہے۔ اگر انسان کو آپ کچھ حاصل نہ ہو تو دوسرے کو نیچا دکھانے میں اس کو ایک مزہ ملتا
ہے۔ انسانی فطرت ہے کہ میں اونچا ہوں تو جن بیچاروں کو اُونچا ہونا نہ آتا ہو وہ دوسرے کا سر نیچا ا
کر کے اُونچا ہو جاتے ہیں ۔ تالاب میں بعض لڑکے دوسرے کو ہاتھ مار کر بھی ڈبودیا کرتے تھے۔ یہ
بھی ایک فخر ہے تو جو قو میں بیکار ہو جا ئیں علمی ہو جائیں ، جہاں جھوٹ کی عادت ہو، بیہودہ باتیں ہوں
وہاں یہ روزمرہ کی عادتیں ہیں کہ باتیں سنیں اور آگے چلائیں اور پھر اس بات پر بڑے چسکے لئے اور
اس کی ایک اور وجہ یہ ہوتی ہے کہ بعض بدیاں ایسی ہیں جن کے پھیلانے میں لوگوں کو مزہ ملتا ہے اور
اس لئے پھیلاتے ہیں تا کہ لوگوں میں یہ بات ہو کہ کوئی حرج نہیں ۔ فلاں بھی اس طرح کرتا ہے ہم
بھی کر لیں تو کیا حرج ہے۔ تو اپنی بدیوں کے رجحان کو تقویت دینے کے لئے بعض لوگ سنی سنائی بات
اگر اچھے لوگوں کی طرف منسوب ہوں تو وہ فوراً اخذ کرتے ہیں اور آگے چلا دیتے ہیں تو ایک جھوٹ
ہے جو چار ماؤں کا بچہ ہے اور آگے پھر بڑے ناپاک بچے پیدا کرے گا۔ جھوٹ کے اوپر بھی گند ہے
نیچے بھی گند ہے۔ ایسی غلیظ چیز ہے اور قرآن کریم نے جب اس کو نجس کے ساتھ ملایا تو بہت ہی خوب
ملایا۔ نہایت ناپاک چیز ہے ۔ گندے ماں باپ کی اولاد اور گندے بچے پیدا کرنے والا اور بدنصیبی
خطبات طاہر جلدا
566
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
سے انسان کو سب سے زیادہ تعلق جھوٹ سے ہے۔ تو بہت بڑا بڑا شرک ہے اس سے توبہ کی جائے اور اگر
ہم نے کوشش نہ کی اور غیر معمولی جہاد نہ کیا اور پوری توجہ اور دعا کے ساتھ جھوٹ کے ازالے کی کوشش
نہ کی تو آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ہماری سوسائٹی میں جو نیکیوں کی سوسائٹی ہے اس میں بھی جھوٹ نے
کتنی کتنی جڑیں جمائی ہوئی ہیں اور کن کن جگہوں میں یہ بت پوشیدہ ہے ۔اس کو تو ننگا کر کے نکالنا
پڑے گا۔ جڑوں کو بھی کھود کھود کر اسے باہر نکالنا پڑے گا۔
اس کے لئے سب سے اچھا طریق یہ ہے کہ اپنی عادت بنالیں کہ جب کوئی نیت جنم لینے
لگے ، کوئی خیال پیدا ہو، کسی کے پاس جا رہے ہیں، اس کے سامنے کوئی بات کرنی ہے تو اُس وقت اپنی
سوچ کے ساتھ ساتھ اپنے دل میں اُتریں اور سوچ کی آخری جڑ تک پہنچنے کی کوشش کریں ۔ جس وقت
یہ سوچ پیدا ہو رہی ہوتی ہے تو وہ تازہ تازہ وقت وہ ہے کہ اس کے قدموں کے نشان ملتے ہیں اور اُن
قدموں کے نشانوں کی پیروی میں کھوج لگاتے ہوئے آپ اُس کے آخری کنارے تک پہنچ سکتے
ہیں۔ جب یہ سوچ پختہ ہو چکی ہو یا آگے کسی بدی کو پیدا کر چکی ہو تو پھر وقت ہاتھ سے گزر چکا ہے۔ پھر
آپ اس کی پیروی نہیں کر سکتے ۔ پس یہ عادت ڈالیں کہ جو بھی بات ہو اُس کی اُس سوچ کا تجزیہ کریں
تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہونگے کہ روزمرہ کی بالکل معصوم باتوں میں بھی نفس کو جھوٹے بہانے بنانے کی
عادت ہے۔ روزمرہ کی ملاقات میں ہی ایسی باتیں کر جاتا ہے جو بالکل کھوکھلی ہوتی ہیں اور بے معنی
ہیں جن کا سچ سے کوئی تعلق نہیں۔ پس اگر انسان کو عادت ہو اس کا سراغ لگائے اور واپس پہنچے کے میں اس
نے یہ بات کیوں کر دی تھی۔ یہ جو فلاں صاحب رستے میں ملے تھے میں نے ان کو یہ کہہ دیا اور اکثر
باتیں اس لئے کہیں ہیں کہ میں اُن کے سامنے اور زیادہ اچھا بنوں اور اچھا بننے کے شوق میں بہت سی
جگہ جھوٹ کے سہارے لئے جاتے ہیں۔ پس انسان کو جب تک جھوٹ کی تلاش کی عادت نہ ہو یعنی
جھوٹ کی نیتوں کی جڑوں تک پہنچنے کی عادت نہ ہو تو وہ حقیقت میں جھوٹ پر غلبہ نہیں پا سکتا۔ وہی نکتہ
بنیادی نکتہ ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ خبردار شیطان تم پر ایسی جگہوں سے حملے کرے گا جہاں
سے تم اُس کو نہیں دیکھ سکتے ۔ یہ مراد نہیں ہے کہ کوشش بھی کرو گے تو نہیں دیکھ سکتے اگر یہ مراد ہوتی تو
کوئی نیک انسان بھی شیطان کے حملے سے امن میں نہ ہوتا مگر ساتھ یہ بھی تو فرما دیا کہ اے شیطان تجھ
کو میرے بندوں پر غلبہ نصیب نہیں ہوگا ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دیکھتے بھی ہیں، جانتے بھی
خطبات طاہر جلداا
567
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
ہیں، اس لئے یہ جو ذکر فرمایا گیا کہ نہیں دیکھ سکتے ، یہ عام لوگوں کا ذکر ہے۔ عامۃ الناس کا ذکر ہے لیکن
اگر تم جستجو کی کوشش کرو، پہچان کی کوشش کرو۔ خدا سے تعلق ہو اور دعا کرتے ہوئے کوشش کرو تو شیطان
اپنی ہر کمین گاہ میں نگاہ ہو سکتا ہے ہر جگہ پہچانا جا سکتا ہے۔ سکتا ہرجگہ جاسکتا
منافقت کی باتیں بہت ہوتی ہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے منافق کی ایک پہچان بیان
فرمائی۔ آپ نے چار بیان فرمائیں کہ یہ اگر کسی میں پائی جائیں تو وہ منافق ہے۔ اول جب بات
کرے تو جھوٹ بولے۔ دوسرے جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ تیسرے جب جھگڑا کرے
تو گالیاں بکے۔ چوتھے جب عہد کرے تو عہد شکنی کرے۔ (بخاری کتاب الایمان حدیث نمبر (۳۲)
ایک جگہ تین باتیں بیان ہوئی ہیں ۔ وعدے کرے تو وعدہ خلافی کرے، اور عہد کرے تو
عہد شکنی کرے ، یہ دراصل ایک ہی بات کی دو شاخیں ہیں یعنی دونوں میں ایک بار یک فرق ہے ورنہ
بنیادی طور پر ایک ہی بات ہے۔
مجھے یاد ہے کہ جنوبی افریقہ کی عدالت میں جب احمدی گواہ پر مد مقابل نے ایک دفعہ یہ
صلى الله
الزام لگایا کہ تم منافق ہو اور جماعت احمد یہ منافق ہے ۔ یہ اوپر سے کلمہ پڑھتی ہے اور اندر سے کچھ اور
سوچتی ہے تو انہوں نے یہی حدیث پیش کی اور اس کا سہارا لے کر عدالت کے سامنے اُس کے چھکے
چھڑا دیئے۔ انہوں نے فرمایا کہ احمدی سوسائٹی بھی یہاں موجود ہے۔ تمہاری سوسائٹی جس کو تم غیر
منافق کہہ رہے ہو وہ بھی موجود ہے۔ میں آنحضرت ﷺ کی پیش کردہ تین نشانیاں تمہارے سامنے
رکھتا ہوں عدالت عالیہ کا کام ہے کہ دونوں سوسائٹیوں کا جائزہ لے کر دیکھے کہ کون سی منافق سوسائٹی
ہے اور کون سی نہیں ۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب بحث کرے تو گالیاں بکنا شروع کر
دے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی دلیل کے نتیجہ میں اُسے
بہت بڑی فتح نصیب ہوئی کیونکہ وہاں کی سوسائٹی کی جو عام برائیاں ہیں وہ سب کو معلوم ہیں اور
بد نصیبی سے ان لوگوں میں جو ان کے مد مقابل تھے یہ تینوں باتیں پائی جاتی ہیں۔
صلى الله
حضرت عبداللہ بن عامر بیان فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ایک دن ہمارے گھر میں
موجود تھے کہ میری امی نے مجھے یہ کہا کہ آؤ تمہیں کچھ دیتی ہوں ۔ عام طور پر مائیں یا بعض دفعہ باپ یہ ۔ پر یا
بھی کسی بچے کو مجلس سے اُٹھانا ہو تو کوئی بہانہ بنا کر اُٹھا دیتے ہیں اور چھوٹے بچے کو کہا جائے کہ آؤ میں تمہیں
خطبات طاہر جلداا
568
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
صلى الله
کچھ دوں تو وہ فورا اٹھ جائے گا ور نہ اُس وقت جب بچہ خاص طور پر آنحضور ﷺ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا تو عروسه
صلى ال
اُس کے لئے اُٹھنا بڑا مشکل تھا تو ماں نے کہا آؤ میں تمہیں کچھ دیتی ہوں ۔ تو معاً آنحضور ماں کو
ولوسم
مخاطب کر کے فرمایا کہ کیا دینے کا ارادہ ہے؟ تو ماں نے کہا کہ حضور! کھجور دوں گی ۔ آپ نے فرمایا اگر تو
اسے کچھ نہ دیتی تو جھوٹ لکھا جاتا ۔ (سنن ابوداؤ د کتاب الاداب حدیث نمبر : ۴۳۳۹)
صلى الله
دیکھیں کتنی بار یک باتوں میں آنحضور ﷺ نے کتنی گہری توجہ سے تربیت فرمائی ہے۔
ہمارے گھروں میں جو روزمرہ جھوٹ کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں وہاں ابتداء میں خام مال اسی طرح تیار
ہوتا ہے۔ مائیں بھی اور باپ بھی اور بڑی بہنیں بھی اور بھائی بھی چھوٹے بچوں سے جھوٹے وعدے
کرتے ہیں کہ آؤ! میں تمہیں یہ دوں گا۔ آؤ! میں تمہارا یہ کام کر دوں گا اور اکثر جھوٹ ہوتا ہے یہاں
تک کہ بچے پھر اپنے ماں باپ کی ذہنیت کو خوب اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں اور ان پر قطعاً کوئی اعتبار
نہیں کرتے ۔ اس وقت تو وہ سچ کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور ماں باپ جھوٹ کی نمائندگی کر
رہے ہوتے ہیں لیکن بد نصیبی یہ ہے کہ جب جب بڑے ہوتے ہیں تو پھر یہ معاملہ الٹ ہو جاتا ہے ۔ ماں
باپ جھوٹے بھی ہوں تو تمنائیں نیک رکھتے ہیں ۔ بچے شروع میں بظاہر سیچ کی نمائندگی کر رہے ہوں
لیکن بالآخر بڑے ہو کر جھوٹے بن جاتے ہیں جن کی تربیت اس رنگ میں ہو وہ جھوٹ اختیار کر جاتے
ہیں۔ اس وقت پھر ماں باپ واویلا کرتے ہیں کہ ہائے تجھے کیا ہو گیا، تو کیا نکلا، میں تو تجھے نیک دیکھنا
چاہتا تھا یا نیک دیکھنا چاہتی تھی ۔ اگر دیکھنا چاہتے تھے تو ویسے اعمال کرتے ، ویسی تربیت کرتے جیسا
چاہتے تھے لیکن روزمرہ کی زندگی میں عملاً یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو دلوں میں، نیتوں میں جھوٹ
کے پودے لگا رہی ہوتی ہیں اُس وقت وہ دکھائی نہیں دیتے۔ نشو و نما پاتے ہیں۔ بڑے ہوتے ہیں۔
تناور درخت بن جاتے ہیں اور ساری سوسائٹی جھوٹ کے سائے تلے آجاتی ہے۔ پس دیکھئے!
حضور ﷺ نے کتنی پاکیزہ اور کیسی سادہ نصیحت فرمائی ہے۔ فرمایا کہ اگر تو کچھ نہ دیتی ، تیری نیت میں یہ
نہ ہوتا تو تجھ پر جھوٹ لکھا جاتا ۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ معمولی معمولی، چھوٹے چھوٹے عذر بھی خدا
کے نزدیک جھوٹ لکھے جاتے ہیں۔ اور انسان کا نامہ اعمال اسی طرح سیاہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
بہت پرانی بات ہے ایک دفعہ قادیان میں ایک ماں باپ اپنے بچے کے ساتھ سیڑھیاں
چڑھ رہے تھے، میں پیچھے پیچھے تھا۔ بچے کے ہاتھ میں ایک پونا گنا تھا جو ذرا لمبا تھا۔ اس لئے وہ کونوں
خطبات طاہر جلدا
569
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
پر آکر جگہ جگہ اٹکتا تھا تو ماں نے کہا کہ مجھے پکڑا دو۔ میں نے تجھے اوپر جا کر یا نیچے جا کر دے دوں گی چے جا کر دے دوں کیا
جدھر بھی رخ تھا تو بچے نے کہا کہ ہاں ہاں کہ میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں کہ کچھ کھا کے دیں گی
اس طرح نہیں دیں گی ۔ اب وہ ماں کی عادت سے واقف تھا اور پہچان گیا تھا۔ بچے بڑے ذہین
ہوتے ہیں ۔ ماں باپ سمجھتے ہیں کہ ہم چالا کی کر کے دھوکا دے دیں گے ۔ دھوکہ نہیں دے سکتے وہ
اپنے نفس کو دھوکہ دیتے ہیں اور جس بد عادت کا معاملہ وہ بچے سے کرتے ہیں وہ بچہ پھر آئندہ اپنی
نسلوں سے اسی بد عادت کا معاملہ کرتا ہے اور اپنے ملنے جلنے والوں سے اپنے تعلقات کے دائرہ میں
اسی بد عادت کو پھیلاتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا۔ بدترین آدمی تم اُس کو پاؤ گے
جو ذو الوجهين ہو۔ جس کے دو چہرے ہوں سوسائٹی میں یہاں بیٹھتا ہے تو اور چہرہ بنا لیتا ہے اور
وہاں بیٹھتا ہے تو اور چہرہ بنا لیتا ہے۔ (مسلم کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر : ۴۷۱۴)
کسی ایک جگہ جاتا ہے تو اُس کے دشمنوں کے خلاف باتیں شروع کر دیتا ہے ۔ دوسروں
کے پاس جاتا ہے تو اُس سے پہلے کے خلاف باتیں شروع کر دیتا ہے۔ تو ایسے شخص ہیں جو سوسائٹی
میں نفرتیں ہوتے اور بہت سی برائیوں کو پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔ تو وہ شخص بڑا جھوٹا ، منافق اور
چغل خور ہے۔ پس یہ تین بیماریاں اس عادت سے نکلتی ہیں۔
پھر آنحضور ﷺ نے آخری نکتہ کی بات یہ بیان فرمائی کہ کوئی شخص اُس وقت تک کامل
ایمان حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ مزاج میں بھی جھوٹ کو ترک نہیں کر دیتا۔ یہ بہت ہی پاکیزہ
بیان ہے اور ایک ایسا لطیف بیان ہے جسے پڑھ کر روح وجد میں آتی ہے فرمایا کہ ایمان کامل نہیں
ہو سکتا جب تک جھوٹ سے ایسی نفرت نہ ہو کہ جھوٹ سے نفرت اُس کے مزاج کا حصہ بن چکی ہو ۔
مجھے یاد ہے کہ اس لحاظ سے بچپن میں میری طبیعت پر جو سب سے زیادہ اثر تھا وہ حضرت اماں جان
رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تھا۔ اُن کے کردار میں سچائی ایسی گہرائی سے ثبت تھی کہ نا ممکن تھا کہ جھوٹ کا کوئی
معاملہ ان کے قریب تک پہنچے۔ بات بھی سچی ، کردار بھی سچا، بچوں میں سچائی دیکھنے والیں اور ان کے
ماحول میں جھوٹ پنپ ہی نہیں سکتا تھا۔ کسی کی مجال نہیں تھی کہ آپ کے سامنے کوئی جھوٹی بات کرے
تو یہ حدیث پڑھتے ہوئے فور اجو ایک وجود میرے سامنے اُبھرا ہے وہ حضرت اقدس اماں جان کا
خطبات طاہر جلداا
570
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
تھا اور حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صداقت کی ایک زندہ گواہ تھیں جو آخری دم تک گواہ رہیں اور آئندہ آپ کی یادیں ہمیشہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی گواہ رہیں گی۔ جس کی بیوی اپنے خاوند کی تربیت میں ایسی
ہو چکی ہو اس کا خاوند کتنا سچا ہوگا کیونکہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خاوند جھوٹا ہو اور بیوی اُس کی ہم مزاج ہو
اس کی مؤید ہو اور پھر جھوٹی نہ ہوا گر خاوند جھوٹا ہو اور بیوی اس کی تائید کرتی ہے اُس کی باتوں کو سچا کہتی
ہے تو لازما وہ جھوٹی ہے اور اگر وہ سچی ہے تو ناممکن ہے کہ خاوند جھوٹا ہو۔
پس ایسا مزاج پیدا کریں کہ مزاج میں سچ داخل ہو جائے ایسا مزاج پیدا کریں کہ مزاج میں
جھوٹ سے نفرت ہو جائے ۔ یہاں تک کہ خاوند اپنی بیویوں کے حق میں گواہی دے کہ وہ صدیقہ ہیں
اور بیویاں اپنے خاوندوں کے حق میں گواہی دیں کہ وہ صدیق تھے۔ ایسے ہی لوگوں کی نسلوں میں پھر
سچائی پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ساری اولاد میں ( یہی وجہ
سے یہ مراد نہیں کہ صرف اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وجہ سے بلکہ والدین کی طرف سے جو ورثہ آیا
ہے اس میں ) سب سے زیادہ نمایاں کردار یہی تھا کہ جھوٹ برداشت نہیں تھا۔ بعض نسبتاً زیادہ متحمل
تھے۔ وہ نرمی سے عفو اور درگزر سے کام لیتے لیکن جھوٹ سے اپنی نفرت کو ظاہر کرتے تھے لیکن بعض
دفعہ کھل کر اور بعض دفعہ بڑی سختی سے جیسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عادت تھی کہ جھوٹ
برداشت ہی نہیں تھا۔ کسی بچے سے معمولی سا جھوٹ بھی ظاہر ہو تو بعض دفعہ بھڑک اُٹھتے تھے، بعض
دفعہ سخت سزا دیتے تھے، بعض دفعہ سخت الفاظ استعمال فرماتے تھے ۔ دل کے حلیم تھے لیکن زبان سے
بعض دفعہ تلخی بھی ظاہر ہوتی تھی۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جو آپ کے چھوٹے بھائی تھے اُن سے
تب ہی کسی نے شکایت کی کہ الہام میں تو ہے کہ دل کا حلیم ہوگا مگر دیکھیں حضرت صاحب مجھ پر کتنا
ناراض ہوئے تو حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے مسکرا کر فرمایا سو چو تو سہی اسے دل کا حلیم کہا گیا ہے
آپ نے فرمایا میں جانتا ہوں کہ ناراض ہوتے ہیں تو خود دل اندر سے کٹ رہا ہوتا ہے اور پھر اس کے
بعد ایسی دلداری کرتے ہیں کہ ناراضگی کے سارے غم بھول جاتے ہیں تو جو دل کے علیم تھے وہ زبان پر
جھوٹ کے خلاف سخت الفاظ بھی استعمال کرتے تھے۔ جو زبان کے بھی حلیم تھے وہ نفرت تو کرتے تھے
مگر اس طرح کھل کر اپنی نفرت کا اظہار نہیں کیا کرتے تھے مگر دیکھنے والے کو سمجھ آجاتی تھی کہ اس کی
خطبات طاہر جلداا
571
خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء
طبیعت منغضب ہوگئی ہے تو سچ سے سچ پیدا ہوگا۔ بچوں کے ہاں بچے بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ سوائے
اُس کے کہ پھر معاشرہ اس کو تباہ کر دے۔ اللہ تعالیٰ گندے معاشرے سے بھی بچائے ۔ اس لئے میں
کہتا ہوں کہ سارا معاشرہ سچا کر دو ۔ ایسا سچا کر دو کہ ہر احمدی بچے کے لئے نسلاً بعد نسل سچا ما حول اس
بات کی ضمانت پیدا کرے کہ ہر آنے والی نسل سچی پیدا ہو۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ اس کے بغیر ہم
تبتل الی الله اختیار نہیں کر سکتے ۔ اس کے بغیر ہم دنیا کو توحید سے نہیں بھر سکتے ۔ خدا تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین