چار برا عظموں میں براہ راست دیکھا سنا جانے والا پہلا خطبہ جمعہ جھوٹ سے بچیں کہ یہ بت کی نجاست ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے چار براعظموں میں پہلی بار خطبہ جمعہ کے براہ راست نشر ہونے کی تاریخی برکت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کے پورا ہونے کا ذکر فرمایا۔ حضور نے تبتل الی اللہ کے تسلسل میں جھوٹ کو سب سے بڑا بت قرار دیا اور واضح کیا کہ سچائی سے رزق میں برکت ہوتی ہے جبکہ جھوٹ رزق کو گھٹا دیتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے حوالے سے بدظنی، تجسس، بے رخی اور جھوٹی قسموں سے اجتناب کی تلقین کرتے ہوئے ہر مسلمان کے خون، مال اور آبرو کی حفاظت پر زور دیا۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پیش کرتے ہوئے جھوٹ کو بت پرستی اور نجاست قرار دیا اور فرمایا کہ کامیابی بالآخر سچ ہی کی مقدر ہے۔
موضوعات: خطبہ جمعہ کی براہ راست نشریات، جھوٹ کی برائیاں، بدظنی اور تجسس کی ممانعت، جان، مال اور عزت کا احترام، صدق اور سچائی
خطبات طاہر جلد اا
573
خطبه جمعه ۲۱ اگست ۱۹۹۲ء
چار براعظموں میں براہ راست دیکھا سنا جانے والا پہلا خطبہ جمعہ
جھوٹ سے بچیں کہ یہ بت کی نجاست ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جمعہ با برکت ہوتا ہے لیکن یہ جمعہ جو آج کا جمعہ ہے جماعت
احمد یہ عالمگیر کے لئے بطور خاص بہت برکتیں لے کر آیا ہے کیونکہ یہ وہ پہلا جمعہ ہے جو اسوقت دنیا کے
چار براعظموں میں براہ راست دیکھا اور سنا جا رہا ہے۔ میری مراد یہ ہے کہ اس جمعہ کا یہ خطبہ اس وقت
دنیا کے چار براعظموں میں دیکھا اور سنا جا رہانے ہے۔
پاکستان میں جماعتیں بڑی دیر سے محرومی کی شکایت کرتی تھیں کہ خطبات کو براہ راست
سننے سے محروم ہو چکی ہیں ایک شخص نے شعروں میں اپنے دل کی حکایت بیان کی تھی کہ کبھی ہم آمنے
سامنے بیٹھ کر جمعہ میں شامل ہوا کرتے تھے اور خطبات سنا کرتے تھے اب کیسٹوں کے سہارے آواز
پہنچتی ہے تو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ جماعت کی اس گریہ وزاری کو سن لیا اور اس وقت
پاکستان میں ہزار ہا لوگ جن کی تعداد ہو سکتا ہے کہ ایک لاکھ کے لگ بھگ ہو، براہ راست مجھے دیکھ بھی
رہے ہیں اور میری آواز بھی سن رہے ہیں اس طرح ان کی ایک دیرینہ پیاس اللہ تعالیٰ نے بجھا دی اور
انہی کی دعاؤں کی برکت ہے اور انہی کا فیض ہے جو آج اس وقت جاپان میں بھی خطبہ سنا جارہا ہے
سڈنی (آسٹریلیا) میں بھی اور افریقہ کے مختلف ممالک میں بھی اور اسی طرح بنگلہ دیش میں انڈو نیشیا
خطبات طاہر جلداا
574
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
میں (Solomon Island) تک بھی یہ تصویر پہنچ رہی ہے اور آواز جارہی ہے لیکن غالبا ابھی
وہاں مناسب ڈش لگانے کا انتظام نہیں ہو سکا لیکن جوں جوں یہ بات پھیلتی چلی جائے گی خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں جماعتوں میں بھی براہ راست خطبہ سننے کا شوق بڑھتا
جائے گا اور ذرائع مہیا ہوتے چلے جائیں گے اور انفرادی طور پر بھی انشاء اللہ تعالیٰ کثرت کے ساتھ
وہ خواتین اور بچے جو جمعہ پر نہیں جاسکتے اور وہ مرد بھی جن کے ہاں جمعہ کا وقت نہیں ہو گا گھر میں بیٹھ کر
خطبات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاکستان میں اس وقت پانچ بجکر پینتالیس منٹ کے قریب ہوں گے کیونکہ چار گھنٹے کا فرق
ہے ہندوستان میں چھ بجے ہوں گے بنگلہ دیش میں ساڑھے چھ اور انڈونیشیا میں ساڑھے سات اور
جاپان میں رات کے ساڑھے نو اور آسٹریلیا میں ساڑھے دس اور Solomon Island میں
ساڑھے گیارہ ۔ افریقہ میں مختلف وقت ہیں۔ اس وقت گیمبیا اور مغربی افریقہ ہم سے ایک گھنٹہ پیچھے
ہیں ویسے تو دونوں کا ایک ہی وقت لیکن چونکہ یہاں گرمیوں میں وقت آگے بڑھا دیا جاتا ہے اس لئے
وہاں اس وقت دن کے پونے ایک کا وقت ہوگا اور مشرقی افریقہ میں تین گھنٹے آگے ہے جس کا
مطلب ہے کہ وہاں پونے پانچ کا وقت ہوگا تو مختلف وقت میں لیکن خطبہ ایک ہی رہے، آواز ایک ہی
ہے، تصویر ایک ہے اور اللہ تعالیٰ نے کل عالم میں یہ عجیب انتظام مہیا فرما دیئے ہیں ۔
مولویوں کو پاکستان میں میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ احمدیوں کے رستے نہ رو کو تمہیں نقصان
ہوگا اور خطبات میں خوب کھول کر بیان کیا تھا کہ تم ایک رستہ روکو گے تو خدا بیسیوں رستے اور کھول
دے گا اور اگر زمینی بند کرو گے تو آسمان سے کثرت سے فضل نازل ہوں گے کہ تم کسی زو کسی زور کسی برتے
پر اور کسی طاقت سے ان کی راہ میں حائل نہ ہو سکو گے اس لئے بیکار کی کوشش ہے کیوں اپنا وقت ضائع
کرتے ہو، اپنا پیسہ ضائع کرتے ہو، خدا کا غضب کماتے ہواور فائدہ کچھ بھی نہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میں
نے اُن سے کہا تھا کہ جب آسمان سے جماعت پر فضلوں کی بارشیں نازل ہوں گی تو کیا تمہاری
چھتریاں اور سائبان ان بارشوں کو روک سکیں گے۔ وہ رحمتوں کے بادل جو افق تا افق پھیلے ہوں اور
رحمتوں کے وہ بادل جو آج چار براعظموں تک پھیل چکے ہیں اور خدا کے فضلوں کی بارشیں برسار ہے
ہیں کہاں ہے وہ دنیا کا مولوی جو اس کی راہ میں حائل ہو سکے ؟ کون سی اُن کی چھتریاں ہیں ، کون سے
خطبات طاہر جلدا
575
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
ان کے سائبان ہیں جو خدا کے فضلوں کو روک سکتے ہوں؟ اب تو یہ حکایت عام ہو رہی ہے۔ اب تو ان
کے لئے یہ ہی ہے کہ ہے تو سنتا جا تو شرماتا جا“
تمہاری کوششوں کے برعکس نتیجے پیدا کئے ہیں اور ایسے برعکس نتیجے کہ ہمارے تصور میں بھی
نہیں تھے اس لئے اپنی طرف سے تو میں نے تمہیں یہی نصیحت کی تھی کہ رک جاؤ مگر اب میں سوچتا
ہوں کہ اگر رک جاتے تو پھر اللہ کا فضل ہوا وہ نہیں رکے جو کچھ تمہارا زور ہے کرتے چلے جاؤ جتنی
طاقت ہے، جتنی بساط ہے جس طرح قرآن کریم نے شیطان کو یہ چیلنج دیا تھا کہ اپنا شکر دوڑ الاؤ، اپنے
گھوڑے چڑھا لا ولیکن میرے بندوں پر تمہیں غلبہ نصیب نہیں ہوگا، جو طاقتیں ہیں بروئے کار لاؤ۔
خدا کی قسم ! تمہیں کبھی غلبہ نصیب نہیں ہوگا کیونکہ خدا کے بندوں پر غیر اللہ کو غلبہ نصیب ہونا ممکن ہی
نہیں۔ ان کے مقدر کی بات نہیں۔
پس آج اس خطبہ میں سب سے پہلے تو میں پاکستان کے اپنے بھائیوں اور بہنوں اور بچوں
کو اپنی طرف سے اور تمام حاضرین جمعہ کی طرف سے نہایت محبت بھرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا
تحفہ پہنچاتا ہوں اور دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ پھر ہندوستان میں جو سننے والے ہیں ان کو بھی
بنگلہ دیش میں بھی ، انڈونیشیا میں بھی اور جاپان میں بھی اور آسٹریلیا میں بھی اور افریقہ کے مختلف
ممالک میں بھی ، جو لوگ اس وقت اس خطبہ میں آواز اور تصویر کے ذریعہ حاضر ہیں ان سب کو میری
طرف سے اور تمام حاضرین جمعہ کی طرف سے نہایت محبت بھر اسلام اور دعاؤں کے تحفے ہیں جو ہم
آپ کے حضور پیش کرتے ہیں۔
مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ چوہدری محمد علی صاحب کی ایک نظم الفضل میں چھپی تھی اس کا ایک
شعر نام لئے بغیر دراصل مجھے ذہن میں رکھ کر کہا گیا تھا اور وہ بات کھلی کھلی ظاہر و باہر تھی وہ شعر تھا کہ
کبھی تو اس سے ملاقات ہوگی جلسے پر
کبھی تو آئے گا وہ وصل کے مہینوں میں اشکوں کے چراغ صفحہ: ۱۸)
میں تو اُن کو بتاتا ہوں کہ اب تو ہر ہفتے جلسے ہوا کریں گے اور وصل کے مہینوں کا انتظار نہیں
وصل کے ہفتوں کا انتظار ہے جواب جاری ہو گیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا
رکھتا ہوں کہ یہ بات پھیلتے پھیلتے اب امریکہ تک بھی جا پہنچے گی اور کینیڈا تک بھی اور کل عالم پر
خطبات طاہر جلدا
576
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز محیط ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کا یہ کلام بڑی شان کے
ساتھ پورا ہوگا۔
دو
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ ( تذکرہ: ۲۶۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ادنی غلام کو یہ توفیق ملی ہے آئندہ آنے والے
بھی اس الہام کی بر ام کی برکت سے براہ راست تمام دنیا کو مخاطب ہوا کریں گے اور زمین کے کناروں تک
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز سنی جائے گی۔ یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے اس کے احسد
ہیں اتنے کہ ہم ان کو گن نہیں سکتے ، اتنے کہ ساری زندگیاں بھی خدا کے حضور قربان کر دیں تو ان کے
شکر ادا نہیں ہو سکتے ،اللہ تعالیٰ ہمیں شکر گزار بندے بنائے اور ناشکرا نہ بنائے کیونکہ اگر ہم شکر گزار
بندے بن جائیں تو جو احسان ہم گن نہیں سکتے ان میں سے ہر احسان پھر نشو و نما پائے گا ہر احسان کو
پھر بکثرت پھل لگیں گے اور اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا سلسلہ لامتناہی ہو جائے گا۔ پس شکر گزار بندوں
صلى الله
کا یہ انعام مقدر ہے جو آنحضرت ﷺ کو عطا ہوا اور آپ کے فیض سے ہم سب تک پہنچا کہ
لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم : ۸)
اگر تم شکر کرو گے تو میں ضرور بڑھاؤں گا اور ضرور بڑھاؤں گا۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ اب خدا کے جو فیض ہم پر نازل ہو رہے ہیں انہوں نے تو بڑھنا ہی بڑھنا ہے اور پھیلنا ہی پھیلنا
ہے پھولنا اور پھلنا ہے۔ تمام دنیا میں یہ بات پھیلتی جائے گی اس لئے جماعت احمد یہ کو ان ذمہ داریوں
کو محسوس کرتے ہوئے جو خدا کے فضلوں کے نتیجہ میں ہم پر عائد ہوئی ہیں اپنی زندگیوں میں جہاں تک
ممکن ہو روحانی انقلاب بر پا کرنے چاہئیں یہی وجہ ہے کہ میں نے تبتل الی اللہ کا مضمون بیان کرنا
شروع کیا اور جماعت کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ جب تک غیر اللہ سے کٹ کر خدا کے نہیں
ہو جاتے یا غیر اللہ سے کٹنے کا سلسلہ شروع نہیں کر دیتے اس وقت تک ہمارے سارے کام حقیقت
میں خدا نہیں بنائے گا کچھ کام ایسے ہوں گے جن میں ہم خدا کی بجائے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہوں
گے وہ کام تو خدا نہیں بنائے گا۔ خدا وہی کام بنایا کرتا ہے جن میں تمام تر تو کل اور انحصار انسان خدا کی
ذات پر ہی کرے۔
پھر تبتل کا یہ معنی ہے کہ دنیا سے اپنی امیدیں ، اپنی حرمیں اپنے خوف ، اپنی طمعیں کاٹ
خطبات طاہر جلدا
577
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
دو اور پھر خدا پر ہی تو کل کرو۔ اسی کے ہو جاؤ اور پھر دیکھو کہ تمہارے سارے کام اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے خود بنائے گا، تمہارے سارے بوجھ اُٹھائے گا، تمہاری ساری مشکلات دور فرمائے گا تم خدا کے وہ
نمائندہ بن جاؤ گے جس کا غالب آنا مقدر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس تقدیر کو نہیں ٹال نہیں سکے گی ۔
یہ وہ مضمون ہے جس کی تفصیلات میں جا کر میں پچھلے دو خطبوں سے یہ بیان کر رہا ہوں کہ
سب سے بڑا بت جو تبتل کی راہ میں حائل ہوتا ہے وہ جھوٹ کا بت ہے دنیا میں سب سے زیادہ
عبادت جھوٹ کی ہو رہی ہے۔
وہ قومیں جو خدا کی قو میں کہلاتی ہیں وہ اہل مذاہب جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں جن کے
مذاہب کے بنیادیں الہام پر بنی ہیں یعنی الہام کے ذریعہ بنیادیں قائم ہوئیں ان مذاہب کے ماننے
والوں کی بھاری اکثریت اتنی بڑی بھاری اکثریت کہ بعض دفعہ یوں لگتا ہے کہ چراغ لے کر بھی
ڈھونڈو تو اس اکثریت میں استثناء نہیں ملے گا ، جھوٹ کی عبادت کرتی ہے، ان کا اوڑھنا بچھونا جھوٹ،
ان کی اُمیدیں جھوٹ سے وابستہ ہیں اور وہ خوف میں نجات جھوٹ سے حاصل کرنے کی کوشش
کرتے ہیں ہر بات میں جھوٹ کی طمع ہے جو ان کا سہارا بنتی ہے۔ تو اگر نام خدا کا لے رہے ہوں اور
سجدے بتوں کے کر رہے ہوں تو خدا ایسا نادان تو نہیں کہ ان سجدوں کو جو بتوں کو کئے جارہے ہوں
قبول فرمالے گا۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جب تم خدا کے سواکسی اور نام پر جانور ذبح کرتے ہو تو وہ
گوشت اور وہ قربانیاں خدا کو بہر حال نہیں پہنچتیں وہ تو دنیا کے لئے ہیں ، دنیا کے لئے ذبح ہو جاتی
ہیں ۔ پس بعض لوگ جب خدا کو مد نظر رکھ کر بھی بظاہر خدا کے لئے اپنی عبادتیں وقف کرتے ہیں ان کی
نمازوں کا اُٹھنا بیٹھنا خدا کے لئے ہوتا ہوگا اور وہ بھی بظاہر ان کا گرجوں میں جاکر Services میں
شامل ہونا بھی بظاہر خدا کی خاطر ہوتا ہوگا ۔ ان کا دوسری عبادت گاہوں میں جا کر خدا کے سامنے سر
جھکانا بھی بظاہر خدا کے لئے ہو گا لیکن مساجد سے باہر آنے کے بعد جب ساری زندگیاں غیر اللہ کے
لئے وقف ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کی غیرت اس تھوڑی سی عبادت کو کبھی قبول نہیں کرے گا جو اس کے
لئے الگ کی گئی ہو۔ لیکن جب میں نے بظاہر وہ الفاظ استعمال کیا تو عمد امیں نے ایسا کیا کیونکہ وہ
لوگ جو موحد ہیں۔ ان کی عبادتیں بھی اکثر خدا کے لئے نہیں ہوتیں ، ان کے خیالات ان کو عبادتوں
میں گھیر لیتے ہیں، ان کے فکر دامنگیر ہو جاتے ہیں ، کئی قسم کے جن ہیں جو ان کو چمٹ جاتے ہیں اور
خطبات طاہر جلداا
578
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
عبادت کا اکثر حصہ بغیر مغز کے رہ جاتا ہے تو جب موحدین کا یہ حال ہے تو جو موحد نہیں ہیں، جو سراسر
شرک کی عبادت کرتے ہیں ان کا اندازہ کریں کہ اُن کا کیا حال ہوگا ۔
اس لئے ضروری ہے کہ جماعت احمد یہ اپنے حال سے پہلے خود واقف ہو۔ ہم میں سے ہر
فرد اپنے نفس کا تجزیہ کرے، اپنے خیالات اپنی نیتوں کا تجزیہ کرے اور اپنا مقام معلوم کرے کہ وہ
کہاں کھڑا ہے۔ یہ پتا کرے کہ اس کی کتنی عبادت اللہ کے لئے خالص ہے اور کتنی غیر اللہ کے لئے
ہے۔ اس کی زندگی کا کتنا حصہ خدا کے ذکر میں گزرتا ہے اور کتنا وقت غیر کی باتیں جیتے ہوئے کٹتا
ہے۔ یہ ظاہری ” جینا مراد نہیں ۔ مراد یہ ہے کہ خیالات اگر غیر سے چمٹے ہوئے ہوں تو نام خدا کا بھی ؟
لیا جارہا ہو تو دراصل وہ غیر کا ہی لیا جاتا ہے۔ ہم نے ایسے تسبیح کرنے والے دیکھے ہیں جو انگلیوں سے
خدا کی تسبیح کر رہے ہوتے ہیں اور زبان سے گندی گالیاں دے رہے ہوتے ہیں ، جھگڑا کر رہے
ہوتے ہیں اور نفسانی خیالات میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ ظاہر کو نہیں دیکھتا وہ حقیقت پر نظر رکھتا میں
ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ خدا کی کسی حقیقت پر نظر ہے۔ آپ کی اپنی نظر اسی حقیقت پر ہونی
چاہئے ورنہ آپ کی نگاہ اور خدا کی نگاہ کے فیصلے مختلف ہوں گے اس لئے اس تفرقہ کو دور کریں۔ جب
تک آپ کی نظر سچی نہیں ہوتی آپ اپنی ذات کا خدا کی نظر سے مطالعہ کر ہی نہیں سکتے ۔ آپ کو علم ہو ہی
نہیں سکتا کہ اللہ کے نزدیک آپ کا کیا مقام ہے۔
پس اسی وجہ سے میں نے تفصیل میں جا کر بتا نا شروع کیا کہ سب سے بڑا بت جھوٹ کا بت
ہے جو عبادت کے خالص ہونے کی راہ میں حائل ہے اس کو توڑو اور اس کو توڑو تو اکثر بت ٹوٹ جائیں
گے لیکن اور بھی ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے، جن کی تفاصیل احادیث میں بیان ہوتی ہیں ۔
ان میں سے ایک ایک موضوع کو لے کر انشاء اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً میں آپ کے سامنے کھول کر یہ باتیں
پیش کروں گا۔ اس وقت جھوٹ کے مضمون کے سلسلہ میں یہ تیسرا خطبہ ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے خطبہ میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ وہ قو میں جو جھوٹی ہیں ان کی
اقتصادیات میں برکت نہیں ہے اور یہ صرف فرد کا معاملہ نہیں جھوٹ قوموں کے رزق کو چھین لیتا ہے
اور بظاہر انسان جھوٹ کو اپنا رب بنا رہا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایسا ظالم رب ہے ، ایسا دھو کے باز
رب ہے کہ ایک ہاتھ سے کچھ دیتا ہے تو دوسرے ہاتھ سے اُس سے بہت زیادہ واپس لے جاتا ہے۔
خطبات طاہر جلدا
579
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
چنانچہ میں نے اس کی دو مثالیں دیں، یہاں دیندار یا غیر دیندار کا فرق نہیں ہے۔ وہ قو میں جو سچی ہیں
اُن کے رزق میں ضرور برکت پڑتی ہے۔ چنانچہ مشرق بعید کی قوموں کی مثال آپ کے سامنے رکھی،
جاپان کی مثال سامنے رکھی کہ ان کی بھاری اکثریت خدا کو بھی نہیں مانتی لیکن سچ بولتے ہیں تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے جہاں جہاں جن قوموں میں سچ بولا جا رہا ہے وہاں رزق میں بہت برکت ہے۔
ہمارے تیسری دنیا کے ممالک کو بھی اس سے نصیحت پکڑنی چاہئے ۔
اس خطبہ کے بعد یہ حدیث میرے سامنے آئی جس میں یہ مضمون بیان ہوا ہے یہ حضرت ابو ہریرہ
صلى الله
کی روایت ہے حضرت اف رت اقدس محمد ﷺ نے فرمایا کہ والدین سے نیک سلوک عمر کو بڑھاتا ہے، جھوٹ رزق کو
کم کرتا ہے اور دعا قضا و قدر کو بدل دیتی ہے۔ (الترغيب والترهيب للمنذری جلد دوم ۹۲ مطبوعہ مصر )
رض
ان تین باتوں میں انسانی زندگی کے سارے مسائل حل ہو گئے انسان اپنی عمر اور صحت
کے لئے کتنی کوشش کرتا ہے اس کے لئے یہ نکتہ بیان فرمایا کہ والدین سے نیک سلوک عمر کو بڑھتا ہے
ہمارے ہاں بہت سے والدین جو بچوں کی شکایت اگر زبان پر نہیں لاتے تو دل میں ضرور رکھتے ہیں اور
بڑے محروم ہیں وہ بچے جو ماں باپ کی خدمت کی عمر کو پہنچتے ہوں یا جب خدمت کی توفیق ملے ، ماں باپ
زندہ ہوں اور پھر ان کی خدمت نہ کر سکیں تو یہ نصیحت بھی ضمنا آپ کے سامنے ہے کہ اگر آپ اپنی عمر اور
صحت اور اپنے بچوں کی عمر اور صحت کے خواہاں ہوں تو اپنے ماں باپ کی جس حد توفیق ہو خدمت کریں۔
جھوٹ رزق کو کم کرتا ہے بڑھاتا نہیں ہے۔ یہ بات بہر حال سچی ہے اس لئے جھوٹ کے
ذریعہ کمانے والوں کے لئے یہ انذار ہے۔ یہ وعید ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا رزق بڑھ رہا ہے لیکن
بالآخر نہ انفرادی طور پر جھوٹ سے کمائے ہوئے رزق میں برکت رہتی ہے، نہ قومی طور پر برکت رہتی
ہے اور پھر دعا قضاء و قدر کو بدل دیتی ہے یہ عجیب نکتہ ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ
بات بیان فرمائی ہے کہ
غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے
اے مرے فلسفیو! زور دعا دیکھو تو ( کلام محمود صفحہ :۱۰۵)
قضاء وقدر کے خلاف انسان کی کوئی تدبیر کام نہیں کر سکتی اسی کو غیر ممکن کہا جاتا ہے۔ جب
قضاء فیصلہ دیتی ہے تو اس کو ٹالنا ناممکن ہو جاتا ہے مگر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے حضرت اقدس
خطبات طاہر جلدا
صلى الله
580
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
محمد مصطفے ﷺ ہی کے مدرسہ میں تعلیم پائی آپ ہی کی حکمت کی باتیں آگے پہنچائیں چنانچہ یہ بات
بھی آنحضرت ﷺ ہی کی بیان فرمودہ نکتہ ہے کہ قضاء و قدر کو دعا بدل سکتی ہے۔ پس جس شخص کو
قضاء قدر پر کمندیں ڈالنے کا اختیار حاصل ہو جائے اس کو اس بات سے بڑھ کر کیا چاہئے ، یہ کمندیں دعا ڈالنے بڑھ یں
کی کمندیں ہیں جو عرش الہی تک پہنچتی ہیں اور آسمان کے کنگروں پر پیوستہ ہو کر خدا تعالیٰ کی تقدیر کو جنبش
دیتی ہیں اور جب آسمان پر تقدیر جنبش میں آتی ہے تو زمین کی تقدیر میں اس کے تابع کام کرتی ہیں ان
کی مجال نہیں کہ ان سے الگ کوئی رستہ اختیار کر سکیں ۔
کرسکیں۔
الله
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ بدظنی سے بچو کیونکہ
بدظنی سخت قسم کا جھوٹ ہے۔ یہ بات وہ ہے جس کی بنیا د قرآن کریم میں ہے۔ قرآن کریم میں
جہاں واقعہ افک کا ذکر ہے اور اور بھی بعض مقامات پر اس مضمون پر روشنی پڑتی ہے کہ جو شخص
ظن کی بناء پر کسی کو داغدار کرتا ہے وہ لازماً جھوٹا ہے۔ خدا کے نزدیک وہ جھوٹا لکھا جاتا ہے یہ
بحث ہی نہیں آتی کہ وہ واقعہ ہوا تھا ہو سکتا تھا کہ نہیں ہو سکتا تھاظن کے ذریعہ کسی کو متہم کرنے کا
حق خدا نے کسی بندے کو نہیں دیا اور دنیا کے اکثر فساد بدظنیوں کے ذریعہ ہوتے ہیں ۔ تو یہ بھی
حضرت محمد مصطفے ﷺ کی لطیف نظر تھی جو اس بات تک پہنچی اور یہ عقدہ ہمارے سامنے کھول دیا
صلى الله
روسة
ور نہ قرآن کریم ہم بھی پڑھتے ہیں اور عام پڑھنے والے کو یہ خیال نہیں آتا کہ اصل مراد کیا ہے ۔ وہ
مراد آنحضرت ﷺ نے سمجھی اور تفصیل سے یوں بیان فرمائی کہ بدظنی سے بچو کیونکہ بدظنی سخت قسم کا
ہے اور بدظنی کی مزید قسمیں یوں بیان فرمائیں کہ ایک دوسرے کے عیب کی ٹوہ میں نہ
جھوٹ
رہو۔ اپنے بھائی کے خلاف تجسس نہ کرو۔ (مسلم کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر ۳۶۵)
اب یہ عجیب لطیف کلام ہے کہ بظاہر بدظنی اور تجسس دو الگ الگ چیزیں ہیں لیکن حضرت
اقدس محمد مصطفے ﷺ کی عارفانہ نظر اس بات کو پاگئی کہ اگر پہلے بدتھنی نہ ہو تو تجسس کا بچہ پیدا ہی نہیں ہو
سکتا۔ تجس اور دوسرے کے عیب کی تلاش کرنا یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے پہلے بدظنی ضروری
ہے۔ جس پر آپ نیک ظنی کرتے ہیں کبھی اس کا بھی تجسس کیا ہے، کبھی اس کے عیب بھی تلاش کئے
ہیں اُس کے برعکس بات ہوتی ہے، جس کے ساتھ محبت ہو، جس کے ساتھ پیار ہو، جس پر انسان حسن
ظن کرتا ہو اس کی برائی دکھائی بھی دے تو انسان آنکھیں بند کرتا ہے، منہ پھیر لیتا ہے کسی بات کا احتمال
خطبات طاہر جلدا
581
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
نظر آئے تو سو دوسرے بہانے ڈھونڈتا ہے اُس بات کو نہ ماننے کے کہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے ، یہ بھی تو
ہو سکتا ہے۔ پس آنحضرت ﷺ نے جھوٹ کی یہ قسم بھی بیان فرما کر ہم پر بے حد احسان فرمایا کہ بدظنی
ایک بہت بڑا جھوٹ ہے اس سے بچو ، اس سے بچو گے تو معاشرہ تمہارے شر سے بچ جائے گا اور
معاشرہ امن میں آجائے گا، اپنے بھائی کے خلاف تجس نہ کرو، اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو، حسد
نہ کرو، دشمنی نہ رکھو بے رخی نہ برتو ۔ اب یہ ساری چیزیں بظاہر الگ الگ ہیں لیکن ان کی بنیاد ایک ہی
بات میں ہے کہ کسی شخص سے محبت کی بجائے نفرت ہونا کسی شخص سے پیار کے تعلق کی بجائے اجنبیت
کا تعلق یا دوری کا تعلق یا دشمنی کا تعلق ہونا ۔ قرآن کریم نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے ایسے
لوگوں کا حال بیان کیا ہے کہ جب مسلمانوں کو کوئی فتح ملتی ہے اور ان کو غنیمت ہاتھ آتی ہے تو اُن کو
بہت تکلیف پہنچتی ہے اور اس تکلیف کا اظہار اس طرح کرتے ہیں کہ کاش! ہم بھی وہاں ہوتے تو ہم
بھی حصہ پاتے اور جب اُن کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو کہتے ہیں شکر ہے ہم وہاں نہیں تھے ورنہ
ہمیں بھی تکلیف پہنچ جاتی ۔
صلى الله
تو بنیادی طور پر دراصل یہ تعلیم دی جارہی ہے کہ ایک دوسرے سے تعلق قائم کرو، ایک
دوسرے کا بھائی بننے کی کوشش کرو، مومن ایک دوسرے کے اخوہ ہوتے ہیں اور جو شخص سمجھتا ہے کہ یہ
مومن میرے بھائی ہیں اگر یہ سمجھنے کے باوجود یہ باتیں اس میں پائی جاتی ہیں تو اس کا بھائی ہونے کا
تصور جھوٹا ہے۔ یہ بیماریوں کی علامتیں ہیں جو دلوں میں پوشیدہ ہیں اور ان علامتوں کو ظاہر و باہر کر کے
حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ نے ان بیماریوں کو پہچاننے کا ایک عظیم نسخہ ہمیں عطا فرما دیا۔ اب دیکھ
لیجئے جو بدظنی کرتا ہے وہ اس پر بدظنی نہیں کیا کرتا جس سے پیار ہو محبت ہو جو کسی کی عیب جوئی کرتا ہے
برائیوں کی تلاش میں رہتا ہے اگر محبت اور پیار ہو کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔ اچھی چیز ہتھیانے کے لئے
اپنے پیارے سے متعلق خیال بھی پیدا نہیں ہو سکتا، جتنا پیار بڑھے اتنا دل یہ چاہتا ہے کہ جو چیز مجھے
اچھی ملی ہے میں اس کو دے دوں اور جو بھی چیز خود کو نصیب ہو رہی ہو اور اپنے پیارے کے پاس نہ ہو تو ہورہی
بعض دفعہ وہ اچھی چیز بری لگنے لگ جاتی ہے۔ اس سے انسان کو خوشی کے بجائے تکلیف ہوتی ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہ کے متعلق روایت ہے کہ جب آنحضور ﷺ کے وصال کے بعد باہر سے اعلی قسم
کی چکیاں آئیں اور بہت ہی عمدہ آٹا جب پہلی دفعہ ان چکیوں سے نکلا تو حضرت عائشہ صدیقہ کے
صلى الله
خطبات طاہر جلدا
582
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
صلى الله
حضور پیش کیا گیا کیونکہ وہ اس وقت رسول اللہ ﷺ کی نمائندہ تھیں ۔ آپ نے جب اس آٹے کی بنی
ا
ہوئی روٹی کا پہلا لقمہ منہ میں ڈالا تو بے اختیار آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ آپ کی خادمہ نے
عرض کیا کہ یہ تو اتنا اچھا آٹا ہے اس سے لطف اٹھانے کی بجائے آپ رو کیوں رہی ہیں تو انہوں نے
کہا کہ میر آقا، میرا محبوب جب زندہ تھا اس وقت یہ آٹا میسر نہیں تھا۔ جنگ اُحد میں آپ کے دانت
شہید ہوئے وہ موٹا آٹا جو ہم بنایا کرتے تھے اس کی گندم کے ٹکڑے یا جو کے ٹکڑے بعض دفعہ دانتوں
میں آجاتے تھے اور تکلیف پہنچتی تھی اس لئے آٹا میرے لئے راحت کا نہیں غم کا موجب ہے، یہ محبت
کی نشانی ہے، پیار کی سچی علامت ہے۔
پس جس بھائی سے پیار ہو اس کی چیز کی طرف لالچ کی نظر انسان ڈال ہی نہیں سکتا اگر اپنے
بھائی کی چیز کی طرف آپ لالچ کی نظر ڈالتے ہیں تو پھر تھرما میٹر رسول اللہ ﷺ نے ہمارے ہاتھ میں
تھما دیا ہے جس میں آپ اپنا ٹمپر پچر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ محبت کا ٹمپریچر نہیں ظاہر کرے گا ، نفرت کا ٹمپر بچر
ظاہر کرے گا۔ فرمایا اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو، حسد نہ کرو ۔ مضمون اور کھلتا چلا جا رہا ہے۔ دشمنی
نہ کرو۔ پھر فرمایا بے رخی نہ برتو ۔ پہلے تو یہ مضمون آگے بڑھ رہا تھا اب اس کا ایک اور کنارہ پیش فرمادیا
کہ در اصل جب تم اپنے کسی بھائی سے بے رخی کرتے ہو تو وہاں بھی محبت کا فقدان ہے جو آگے پھر ان
سب چیزوں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ تبھی انبیاء کو خدا تعالیٰ نے اپنے دشمنوں کے لئے یہ جواب سمجھایا
کہ جن کو تمہاری آنکھیں حقیر اور گھٹیا جانتی ہیں میں اُن سے وہ سلوک نہیں کرتا کیونکہ انہوں نے مجھے
خدا کی خاطر قبول کیا ہے اس لئے مجھے اُس سے محبت اور پیار ہے ۔ پس خدا کی خاطر ایمان لانے
والوں کے لئے یہ بحث ہی نہیں رہتی کہ کوئی کسی قوم سے تعلق رکھتا ہے کسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ امیر
ہے کہ غریب ہے کس حال میں ہے اس سے بے رخی نہیں برت سکتا۔
آنحضرت ﷺ ایک دفعہ ایک غیر مسلم سروار سے محو گفتگو تھے اور اس وقت ایک نابینا
مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ اس نے بات میں دخل دینا شروع کیا ۔ اب بات میں دخل
دینا اخلاق سے گری ہوئی بات ہے لیکن آنحضرت ﷺ نے اس خیال سے کہ غیر مسلم ہدایت کی باتیں
سننے آرہا ہے اور اس پر برا اثر نہ پڑے ۔ آپ کو سمجھانا بھی چاہا لیکن دل میں یہ بھی خیال تھا کہ اس
غریب کی دل شکنی ہوگی تو کیسا عجیب لطیف انداز اختیار فرمایا اپنے ماتھے پر ہلکے سے بل ڈالے جس
صلى الله
خطبات طاہر جلدا
سے
583
صلى الله
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
سے اس دیکھنے والے غیر مسلم کو یہ معلوم ہو گیا کہ آنحضور ور یہ یہ بات پسند نہیں فرما رہے کہ کوئی اور
شخص آکر ہماری باتوں میں دخل دے اور چونکہ وہ دخل دینے والا چونکہ اندھا تھا اس لئے اس کو وہ
۔
بل دکھائی نہیں دیئے اس کی دل شکنی نہیں ہوئی ۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے آپ کا ذکر کرتے ہوئے
قرآن کریم میں فرمایا عَبَسَ وَ تَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى (عس :۳۲) کہ دیکھو محمد
نے ماتھے پر بل ڈالا اور چہرہ دوسری طرف کر لیا اس لئے کہ اندھا اس کے پاس اپنے دین کی
صلى الله
باتیں پوچھنے کے لئے آیا ۔ (ترمذی کتاب التفسیر حدیث نمبر : ۳۲۵۴)
پرانے مفسرین نے تو یہ لکھا ہے کہ یہ ناراضگی کا اظہار ہے لیکن حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی
بہت ہی لطیف تفسیر بیان فرمائی ہے اور فرمایا کہ یہ ناراضگی کا اظہار نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفے لے کے
نہایت ہی اعلیٰ درجہ کے اخلاق کا ذکر ہے اور وہی ذکر ہے جو میں بیان کر چکا ہوں کہ اندھے کو زبان
سے کچھ نہیں کہا اس لئے جب اس کی دل شکنی نہیں ہوئی تو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ یہ اخلاق سے کسی معنی
میں بھی گری ہوئی بات تھی ۔ آپ نے تو مہمان کی عزت افزائی فرمادی جب اس کی طرف سے اعراض
کیا اور ماتھے پر ایک آدھا بل آیا ہو گا جس کا ذکر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ تو محبت کے تقاضے جب اس
طرح متضاد بھی ہو جائیں تو ایک لطیف روح کس شان کے ساتھ ان تقاضوں کو ادا کرتی ہے لیکن
غریب سے غریب اور آنکھوں سے معذور کے لئے بھی آنحضور ﷺ نے کبھی کوئی دل شکنی کی بات نہیں
کی ۔ پس میں یہ بات اس لئے کھول رہا ہوں کہ بعض دوسرے مسلمان بھی اس خطبہ کو سنتے ہیں وہ بھی
یہ تفسیریں سنتے ہیں ۔ یہ رسول اکرم ﷺ پر غلط الزام ہے کہ آپ پر ناراضگی کے اظہار کے طور پر
خدا تعالیٰ نے یہ واقعہ بیان فرمایا ہے۔ آپ نے تو اخلاق سے ذراسی بھی گری ہوئی کوئی بات نہیں کی
بلکہ نہایت اعلیٰ درجے کے اخلاق کا اظہار فرمایا اپنے غریب غلام کی دلداری فرمائی اور اس کی دل شکنی
سے اعراض کرتے ہوئے آنے والے مہمان کی عزت افزائی بھی فرمادی اور اس بار یک پل صراط سے
بغیر لڑکھڑائے ہوئے گزر گئے ۔ تو محبت کے تقاضے بعض دفعہ متضاد بھی ہوں تو ذہین اور لطیف جذبات
اور لطیف فکر کا مالک انسان ان سب تقاضوں کو بیک وقت پورا کر سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی نصرت فرماتا
صلى الله
ہے کجا یہ کہ ایک انسان دوسرے سے بے رخی برتنے کا عادی ہو۔ بعض دفعہ یہ چیز بڑی بڑی ٹھوکروں کا ا
موجب بن جاتی ہے۔
خطبات طاہر جلدا
584
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
مجھے ایک صاحب نے خط لکھا کہ فلاں بڑے آدمی کو اس وقت تو بڑے آدمی سے بے چارہ
کوئی زیادہ متاثر تھا لیکن مثال کے طور پر ذکر کر رہا ہوں ۔ ہر بات میں اس کی تائید نہیں کر رہا) لے کر
میں ربوہ گیا۔ وہاں فلاں صاحب مسجد میں باتیں کر رہے تھے اور میں اُن کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا تو
اُن کو گویا پتا ہی نہیں کہ کتنا بڑا آدمی ہے اور وہ اپنی باتوں میں مصروف رہے۔ تو واقعہ یہ ہے کہ اعراض
میں دراصل یہ بات بھی داخل ہے کہ جب کوئی شخص کسی کے پاس پہنچتا ہے تو خواہ انسان باتوں میں
مصروف ہو اس کی طرف کچھ نہ کچھ التفات چاہئے ، آدمی اشارہ سے ہی کچھ نہ کچھ عرض کر دے کہ میں
ابھی فارغ ہوتا ہوں یا السلام علیکم کہہ کر بات کر کے اور اجازت لے کر پھر دوسری باتوں میں مصروف
ہو جائے۔ تو جماعت احمدیہ کو بہت اعلیٰ اخلاق کا نمونہ دکھانا چاہئے اور یہ جو حضور اکرم ﷺ نے فرمایا
کہ بے رخی نہ برتو ، اس سے آپ بچیں گے تو اس سے بعد کی چیزوں سے بھی بچ جائیں گے۔ یہ پہلا
ٹھوکر کا قدم ہے جس سے آپ پہچان سکتے ہیں کہ آپ کے دل میں کوئی ریاء، کوئی جھوٹ ، کوئی غیر کے
لئے محبت کی کمی تو نہیں ہے اور اسی طرح آپ اپنے نفس کے اندرونے کی باریک پر باتوں بھی آگاہ
ہو سکتے ہیں۔ پھر آنحضرت ﷺ ایک اور رنگ میں اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
جیسا خدا نے حکم دیا ہے اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو، مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے
اور وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اسے رسوا نہیں کرتا اُسے حقیر نہیں جانتا ۔اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے آپ نے فرمایا کہ تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے۔ (مسند احمد مسند المکین حدیث نمبر : ۱۵۴۴۴)
بیان کرنے والے کی تشریح ہے یعنی مقام تقوی دل ہے، یہ بھی مضمون میں درست ہو سکتا ہے مگر ا ہے مگر میں تو
اس مضمون کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں کہ حضرت محمد مصطفے ﷺ کا دل تقویٰ کی آماجگاہ ہے ۔ اگر کسی نے ۔
تقویٰ سے آشنائی حاصل کرنی ہے تو اس دل سے آشنائی حاصل کرے۔ تقویٰ کے انداز سیکھنے ہیں تو
محمدمصطفے ﷺ کے دل کی دھڑکنوں سے وہ انداز سیکھے۔ تو تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے سو فیصد
درست بات ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کے دل ہی کا تقویٰ تھا جو بعد میں لاکھوں کروڑوں دلوں کا تقویٰ
صلى الله
علي وس
بن گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
ایں چشمہ رواں کہ مخلق خداد ہم
یک قطره زیر کمال محمد است در شمشین فارسی: ۸۹)
خطبات طاہر جلدا
585
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
تو واقعہ ایک قطرہ سمندر بن جایا کرتا ہے اور ساری دنیا میں اس زمانے سے لے کر آج تک
چودہ سو سال سے کچھ زائد عرصہ ہو گیا کہ کروڑوں اربوں مسلمان کو تقویٰ کی تھوڑی یا بہت توفیق ملی وہ
اس دل سے پھوٹا تھا جس کی طرف اس وقت حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی انگلی اشارہ کر رہی تھی اور
صلى
عروسه
آپ فرما رہے تھے کہ تقویٰ یہاں ہے تقویٰ یہاں ہے تقویٰ یہاں ہے۔ پس ہمیں اس دل سے تقویٰ
سیکھنا چاہئے اور اس دل کی اداؤں سے آشنائی کے بغیر ہم اس دل سے تقویٰ کیسے سیکھیں گے۔
الله ۔
پس سیرت حضرت محمد مصطفی ﷺ کے خصوصاً ان حصوں کے مطالعہ کا شوق اور ذوق پیدا
اور جستجو کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہئے ۔ جہاں آنحضرت ﷺ مختلف تعلقات کی آزمائشوں
میں اپنی سیرت کے جلوے دکھاتے رہے وہ آزمائشوں کے وقت ہیں جو ہم سب پر آتے ہیں لیکن ہم
کرنا چاہئے اور جب چاہئے
۔
صلى الله
میں سے کتنے ہیں جو ان آزمائشوں پر اس طرح پورا اترتے ہیں جیسے آنحضور یہ ان آزمائشوں پر پورا
اُترے۔ پس تقوی سیکھنا ہے تو حضور اکرم ﷺ کی زندگی کے حالات پر گہری نظر ڈالنا اور سیرت کا محض
سرسری مطالعہ کرنا بلکہ گہری نظر سے اس دل میں ڈوب کر آپ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔
آنحضرت ﷺ کے متعلق جو باتیں آپ سنتے ہیں وہ ایک عام انسان کی باتیں نہیں ہیں۔
اس لئے جب آپ وہ باتیں سنتے ہیں تو سطحی حسن سے متاثر ہو کر وہیں بات نہ چھوڑ دیا کریں ۔ ایک
انسان باغ میں سے گزرتا ہے اور پھولوں کا رنگ دیکھتا ، خوشبو بھی سونگھتا ہے تو اُس نے بھی ضرور اس
باغ سے فیض پایا لیکن ایک شہد کی مکھی ہے جو اُس کے دل میں اُترتی ہے، اُس کا رس چوستی ہے، اس کا
فیض کچھ اور رنگ رکھتا ہے۔ پس آنحضرت ﷺ کی سیرت میں بہت گہرائی ہے اس لئے بڑی محبت اور
صلى الله
لیسه
صلى الله
پیار کے ساتھ اُس دل میں اتر کر تقوی کا رس لینے کی کوشش کریں جو حضرت محمد مصطفی اے کے سینے
میں دھڑکتا ہے فرمایا۔
ایک انسان کے لئے یہی برائی کافی ہے کہ وہ مسلمان بھائی کی تحقیر
کرے۔ ہر مسلمان کی تین چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں ۔ اُس کا خون،
اُس کی آبرو اور اُس کا مال۔ (مسلم کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر : ۴۶۵۰)
اکثر مسلم ممالک میں تو خون بھی حلال ہو گیا ہے اور دوسری دو چیزیں تو پہلے ہی حلال تھیں
بد نصیبی یہ ہے کہ پاکستان میں شاید اس وقت دوسرے تمام ممالک کی نسبت بھائی کا خون زیادہ ارزاں
خطبات طاہر جلد اا
586
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
ہو چکا ہے۔ بھائی کا تو اور معاملہ ہے، ہر روز ایسی اندوہناک خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں کسی نے اپنی ماں کو
قتل کر دیا ، اپنے باپ کو قتل کر دیا ، اپنی بہن کو قتل کر دیا ، اپنے بیوی بچوں کو قتل کر دیا اور روز مرہ کا دستور
بن چکا ہے کہ ادنی اسی ناراضگی پر انسانی خون لے لیا جائے اور چھوٹی چھوٹی بات پر دھمکی دینا عام بات
صلى الله
بن چکی ہے کہ ہم تمہاری جان لے لیں گے کوئی خدا کا خوف باقی نہیں رہا۔ اس کا آغاز آنحضور
فرماتے ہیں بے رخی سے ہوا تھا۔ جب سوسائٹی میں ایک دوسرے سے بے رخی پیدا ہو جائے تو
سوسائٹی جو سفر اختیار کرتی ہے یہ اُس کی آخری منزل ہے۔ تو بے رخی کو معمولی نہ سمجھیں ۔ جب آپ
کے پاس کوئی آتا ہے تو اُس کی عزت افزائی کریں۔ اگر وقت نہ بھی ہو تو جہاں تک ممکن ہو حسن سلوک
کے ذریعہ اُس کے دل میں یہ بات جاگیریں کرنے کی کوشش کریں کہ آپ اُس سے بڑھ کر نہیں ہیں
آپ اُس کی خاطر چاہتے ہیں، اُس کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کی مجبوری ہے۔
اگر اس بنیاد پر آپ قائم ہو جائیں تو خیر کی اگلی عمارت لازما تعمیر ہوگی اور شر کے ہر پہلو سے
آپ بچتے چلے جائیں گے لیکن یہاں اگر غلط پتھر رکھا گیا اور بے رخی کے اوپر آپ کے اخلاق کی تعمیر
ہوئی تو اس کی بالائی منزلوں پر پھر خون لکھا ہوا ہے۔ اس منزل تک پہنچنا پھر لازماً ایک وقت کی بات
ہے۔ جو قو میں اس نصیحت سے بے اعتنائی کرتی ہیں وہ پھر کچھ عرصہ کے بعد اُس منزل تک بھی پہنچ جایا
کرتی ہیں ۔
میں دوبارہ بتاتا ہوں کہ تین چیزیں حرام ہیں۔ مسلمان کا خون ، اُس کی آبرو اور اُس کا مال ۔
آبرو تو اتنی حلال ہو چکی ہے کہ راستہ چلتے ایک دوسروں کے سروں سے ٹوپیاں اُچھالی جاتی
ہیں، بے عزتیاں کی جاتی ہیں سخت کلام کی جاتی ہے، گندی گالیاں دی جاتی ہیں ۔ ہمارے ملک میں
دیہات میں تو بد نصیبی سے ہل چلانے والا اور کچھ نہیں تو جانوروں کو ہی گالیاں دیتا چلا جاتا ہے اور بڑی
غلیظ اور گندی گالیاں اس لئے میں خاص طور پر پاکستان کو اور ہندوستان کو بھی نصیحت کرتا ہوں لیکن
پاکستان کو بہت زیادہ نصیحت کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایسا ملک ہے جس کی بھاری اکثریت حضرت
اقدس محمد مصطفی کی غلامی کا دعویٰ کرتی ہے۔ اپنی زبان کو پاک کریں ، اپنے بھائی کو اپنی زبان کے عروسه
شر سے بچا ئیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ باقی سب برائیاں بھی پھر مٹنی شروع ہو جائیں گی۔
جہاں تک مال کا تعلق ہے وہ تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر غیر کا مال حلال ہے۔ پہلے مولویوں
خطبات طاہر جلداا
587
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
نے یہ فتوے دینے شروع کئے کہ مسلمان کا مال تو حرام ہے لیکن غیر مسلم کا مال بے شک کھاؤ اور لوٹو جو
مرضی کرو۔ ایک دفعہ جب بدی کی راہ کھل جائے تو پھر وہ قدم ایک جگہ رک نہیں سکتے ۔ بدی تو پھر لازماً
آگے بڑھتی ہے۔ اب یہ حال ہے کہ ہر ایک کا مال حلال ہو گیا ہے۔ اپنا مال ہے جو حرام ہے کیونکہ اس
میں حرام کی آمیزش ہو چکی ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا مال ہوگا جو واقعہ حلال ہو۔
صلى الله
پس عملاً یہ صورت ہے کہ ہر غیر مال حلال بن گیا ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے حرام قرار دیا
تھا اور اپنا مال جس کو حلال بنانے پر زور دیا تھا وہ حرام ہو چکا ہے کیسی بدنصیبی ہے؟ اس ایک حدیث میں
تمام دنیا کے معاشروں کی اصلاح کے سامان موجود ہیں ۔ یہ تین باتیں ہیں جنہیں اگر مسلمان اپنالیں
تو مسلمانوں کے مقدر بن جائیں ۔ اگر غیر اپنا لیں تو اُن کی تقدیریں بدل جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ قطع نظر اس کے کہ کسی کا مذہب کیا ہے اگر آنحضور ﷺ کی ان تین نصیحتوں پر کوئی عمل کرے تو
اُس کی دنیا لازمی سنور جائے گی اور جو تین باتیں دنیا سنوارنے کی بیان فرمائی گئی ہیں یہ تینوں نیکی کی
باتیں ہیں اور نیکی کے نتیجہ میں پھر اور نیکیاں پیدا ہوتی ہیں اس لئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان
تین نصیحتوں پر عمل کرنے کے ذریعہ جن قوموں کی دنیا سنورے گی ان کا دین بھی سنور جائے گا۔ دنیا
ہی نصیب نہیں ہوگی ان کو آخرت بھی نصیب ہو جائے گی ۔
تو اللہ تعالیٰ اگر غیروں کو توفیق نہیں دے رہا تو احمدیوں کو تو کم از کم توفیق ہونی چاہئے کہ جس
رسول اکرم ﷺ کی محبت اور عشق کا دعوی کرتے ہیں ، جس کی خاطر اتنی تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں جس کا کلمہ
صلى
الله
پڑھنے کے جرم کی سزا کے نتیجہ میں جیلوں میں جاتے ہیں، مال لوٹے جاتے ہیں، بازاروں میں اُن کو دھکے
پڑھتے ہیں ، گالیاں دی جاتی ہیں، تھانوں میں بلایا جاتا ہے جس رسول ﷺ کی محبت میں یہ سب دکھ اُٹھا
رہے ہیں اُس رسول کے فیض سے اپنی دنیا اور اپنی عاقبت سنوارتے کیوں نہیں ہیں۔ ان نصیحتوں پر اگر عمل
کریں
گے تو اس محبت کی جو سزا دی جارہی ہے اُس سے ہزاروں لاکھوں گنا اُس محبت کا فیض آپ کو پہنچے گا
پس بڑی بدنصیبی ہو گی کہ محبت کے نتیجہ میں سزا تو پار ہے ہیں لیکن محبت کے فیض سے محروم ہیں۔
صلى الله
ایک اور موقع پر آنحضور ﷺ نے فرمایا۔ حضرت عبداللہ بن عمر کی روایت ہے کہ بڑے گناہ
یہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا کسی کو ناحق قتل کرنا اور جھوٹی قسم کھانا۔
( بخاری کتاب الایمان حدیث نمبر : ۶۶۷۵)
خطبات طاہر جلدا
588
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
یہ جھوٹ کا مضمون ہے اور جھوٹی قسم کی بات پر پھر آگے یہ بات چل پڑی ہے کہ بہت سے
مسلمان ممالک خصوصاً ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش وغیرہ میں اس وقت یہ صورت حال یہ ہے کہ
بھائی کا مال ہتھیانے کے لئے یا غیر کا مال ہتھیانے کے لئے عدالتوں میں بے فکر اور بے دھڑک جھوٹی
قسمیں کھائی جاتی ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ کیا ہوگا۔ اس سلسلہ میں آنحضرت
فرماتے ہیں ۔ حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضور ﷺ کے پاس دو آدمی آئے جن میں
وراثت کی ملکیت کے بارہ میں جھگڑا تھا اور معاملہ پرانا ہونے کی وجہ سے ثبوت کسی کے پاس نہ تھا۔
آنحضرت ﷺ نے ان کی باتیں سن کر فرمایا میں انسان ہوں اور ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی زیادہ لسان
صلى الله
عروسه
صلى الله
علوسه ۔
ہو اور بات کو بڑے عمدہ انداز اور لہجے میں بیان کر سکتا ہو۔
۔
صلى الله
وہ سوسائٹی جھوٹ سے پاک تھی لیکن جھوٹ کی باریک قسموں میں چرب زبانی کے ذریعہ غلط
حق حاصل کرنا کرنا ؟ بھی شامل ہے۔ پس آنحضور ﷺ نے اس بار یک جھوٹ کی قسم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا
کہ ہو سکتا ہے چرب زبان ہو، عمدہ طریق پر بات بیان کرے اور میں اس سے متاثر ہو کر کوئی رائے قائم
کرلوں اور اس کے حق میں کوئی فیصلہ دے دوں حالانکہ حق دوسرے فریق کا ہو۔ ایسی صورت میں اس
فیصلہ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئیا ور اپنے بھائی کا حق نہیں لینا چاہئے کیونکہ اُس کے لئے وہ آگ کا ایک ٹکڑا
ہے جو میں اُسے دلا رہا ہوں ۔ اگر وہ لے گا تو قیامت کے دن وہ سانپ بن کر اُس کی گردن پر لیٹا ہوا
ہوگا۔ حضور ﷺ کی یہ بات سن کر دونوں کی چیخیں نکل گئیں اور ہر ایک نے یہ عرض کیا کہ یا رسول الله !
ساری جائیداد میرے بھائی کو دے دیں مجھے کچھ نہیں چاہئے۔ ( ابوداؤد کتاب الاقضیاء حدیث نمبر ۳۱۱۲)
کتنا اعلیٰ درجہ کا ایمان تھا ، کیسا یقین تھا ، کیسی محبت حضرت محمد مصطفی سے تھی ، کتنا کامل
علي سه
صلى الله
یقین ان وعید پر تھا جو آنحضور ﷺ کی زبان پر جاری ہوا کرتے تھے کہ قیامت کے دن یہ تمہیں ملے
گا۔ ہمارے کتنے قضیئے ہیں اور کس آسانی سے وہ نپٹ جائیں اگر انسان اس حدیث پر نگاہ رکھے اور
اپنے معاملات قضا میں پیش کرتے ہوئے واضح جھوٹ تو در کنار ادنی سی چرب زبانی کے ذریعہ بھی
غیر کا حق لینے سے اجتناب کیا جائے یہ اگر ہو جائے تو جماعت احمدیہ کی قضاء کا اکثر کام جو ہے وہ ہلکا ہو
جائے اور مقدموں تک نوبت ہی نہ پہنچے ۔ دراصل اس مزاج کے لوگ مقدمہ بازی کرتے ہی نہیں ۔
اس تک پہنچتے نہیں ہیں۔ مقدموں سے پہلے پہلے ہی ان کے معاملات نپٹ جایا کرتے ہیں۔
خطبات طاہر جلدا
589
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
پھر آنحضور ﷺ نے فرمایا اچھا تم یوں کرو کہ اندازے سے جائیداد کے دو حصے کر لو اور پھر
قرعہ ڈال لو جس کے حصہ میں جو جائیداد کا حصہ آئے لے لے اور اگر وہ سمجھتا ہو کہ قرعہ میں بھی دوسرے ں
کو کچھ مل گیا ہے تو پھر اس کو چھوڑ دے۔ اس خیال کو دل سے نکال دے کہ بھائی کو کچھ زیادہ مل گیا ہے
چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے ابتلاء سے ٹل گئے ۔
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس آپ کے سامنے پیش کرتا
ہوں فرمایا۔
”آج دنیا کی حالت بہت نازک ہو گئی ہے جس پہلو اور رنگ سے
دیکھو جھوٹے گواہ بنائے جاتے ہیں۔ جھوٹے مقدمہ کرنا تو بات ہی کچھ نہیں
جھوٹے اسناد بنا لئے جاتے ہیں ۔۔۔
یہ آج سے سو سال پہلے کی بات ہے۔ آپ اندازہ کریں کہ اُس زمانہ میں جبکہ مقابلہ جھوٹ
بہت ہی کم تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جھوٹ سے کیسی کراہت تھی کہ جو تھوڑا سا بھی
جھوٹ دکھائی دیتا تھا اُس سے طبیعت کو گھن آتی تھی اور یوں لگتا تھا کہ ہر طرف جھوٹ پھیل رہا ہے۔
آج کے زمانہ میں جو حال ہو چکا ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔ یہی باتیں سو گنا بڑھا لیں تو آج کی
حالت یہ بنتی ہے۔ فرماتے ہیں۔
دو
۔۔۔ کوئی امر بیان کریں گے تو سچ کا پہلو بچا کر بولیں گے ۔۔۔
66
کیسا پیارا کلام ہے سچ کا پہلو بچا کر بولیں گے۔ طرز ایسی اختیار کریں گے کہ سچ کا پتا نہ لگ
جائے ، جو سچ بولنے والے بھی ہیں وہ سچ سے دامن بچا کر اس رنگ میں بیان کر دیں گے کہ سچ کی
طرف کوئی بات اشارہ نہ کر جائے۔
۔۔۔ اب کوئی ان لوگوں سے جو اس سلسلہ کی ضرورت نہیں سمجھتے
الله
پوچھے کہ کیا یہی وہ دین تھا جو آنحضرت ﷺ لے کر آئے تھے؟
66
آپ تو وہ دین لے کر آئے تھے جس کا میں نے ابھی اس حدیث میں ذکر کیا ہے لیکن آج
عملاً کیا ہو رہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پوچھے ان سے کوئی کہ کیا یہ وہی
دین تھا جو آنحضرت ا لے کر آئے تھے۔
خطبات طاہر جلد !!
590
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
دو
۔۔ اللہ تعالیٰ نے جھوٹ کو نجاست کہا تھا کہ اس سے پر ہیز کرو۔
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ
الج : ۳۱) بت پرستی کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے۔۔۔۔“
یعنی خدا تعالیٰ نے بت پرستی کے ساتھ جھوٹ کو ملایا ہے۔
"۔۔۔ جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پتھر کی طرف سر جھکاتا ہے
ویسے ہی صدق اور راستی کو چھوڑ کر اپنے مطلب کے لئے جھوٹ کو بت بناتا ہے
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بت پرستی کے ساتھ ملایا اور اس سے نسبت
دی ۔ جیسے ایک بت پرست بت سے نجات چاہتا ہے۔ ۔۔۔
یعنی بت کے ذریعہ سے نجات چاہتا ہے۔ یہ مراد ہے
دو
66
۔۔۔ جھوٹ بولنے والا بھی اپنی طرف سے بت بناتا ہے اور سمجھتا
ہے کہ اس بت کے ذریعہ نجات ہو جاوے گی ۔ کیسی خرابی آ کر پڑی ہے۔ اگر کہا
جاوے کہ کیوں بت پرست ہوتے ہو اس نجاست کو چھوڑ دو تو کہتے ہیں کیونکر
چھوڑ دیں اس کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا ۔
66
آج آپ کسی جگہ پر بات کر کے دیکھ لیں ، ہمیشہ یہی جواب ملے گا کہ ٹھیک ہے۔ دنیا میں
رہنا ہے اس کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا۔ مجبوری ہے یعنی اپنے محبوب کے بغیر کیسے گزارا ہو سکتا ہے۔ ہوسکتا۔ ہوسکتا۔
جس نے جھوٹ کو معبود بنالیا ہو وہ اس بات میں تو سچا ہے کہ اس کا اس بت کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا۔
لیکن اس بات میں جھوٹا ہے کہ انجام کا روہ اُس کے کسی کام آئے گا۔
جھوٹ کا بت ہمیشہ دعا کرتا ہے انجام کا رضرور نقصان پہنچاتا ہے فرمایا۔
دو
۔۔۔ اس سے بڑھ کر اور کیا بد قسمتی ہوگی کہ جھوٹ پر اپنا مدار سمجھتے ہیں
مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ آخر سچ ہی کامیاب ہوتا ہے بھلائی اور فتح اسی
66
کی ہے۔“ ( ملفوظات جلد نمبر ۴ صفحه : ۶۳۶ )
پھر فرماتے ہیں ” خدا تمہیں نعمت وحی اور الہام اور مکالمات اور
مخاطبات الہیہ سے ہرگز محروم نہیں رکھے گا۔ وہ تم پر وہ سب نعمتیں پوری کرے گا
خطبات طاہر جلدا
591
خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء
جو پہلوں کو دی گئیں لیکن جو شخص گستاخی کی راہ سے خدا پر جھوٹ باندھے گا اور
کہے گا کہ خدا کی وحی میرے پر نازل ہوئی حالانکہ نہیں نازل ہوئی اور یا کہے گا کہ
مجھے شرف مکالمات اور مخاطبات الہیہ کا نصیب ہوا حالانکہ نہیں نصیب ہوا تو میں
خدا اور اس کے ملائکہ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ وہ ہلاک کیا جائے گا کیونکہ اُس نے
اپنے خالق پر جھوٹ باندھا۔“ (کشتی نوح۔ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه: ۲۸)
پس وہ لوگ جو خدا کی مخلوق پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اُس سے باز نہیں آتے بالآخر ان کی
زبانیں کھلتی ہیں اور انہیں میں سے وہ بدنصیب پیدا ہوتے ہیں جو خدا پر جھوٹ باندھنے لگتے ہیں اور وہ
لوگ جو خدا کے سیچوں پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ بھی دراصل خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں کیونکہ خدا کے
پاک بندوں پر جھوٹ باندھنا بھی ایسا ہی ہے کہ خدا پر جھوٹ باندھا گیا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو،
احمد یوں کو خصوصیت کے ساتھ مگر تمام مسلمان عالم کو بلکہ تمام دنیا کو جھوٹ کی نجاست اور جھوٹ کی بت
پرستی سے نجات بخشے ۔ آمین