مکر کا بُت انسانی معاشرے کو دکھوں میں مبتلا کردیتا ہے۔ مغربی قوموں کا مکر ان کا دُہرا میعار ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد اا
612
خطبه جمعه ۲۸ اگست ۱۹۹۲ء
دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
ایک آخری بات اب میں جنازے کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ ابھی جنازہ غائب
ہوگا۔ جماعت کے بہت سے خدمت کرنے والے ، پرانے بزرگ اور غیر معروف لیکن نیک لوگ
گزشتہ چند ماہ کے عرصہ میں ایسے رخصت ہوئے ہیں کہ ان میں سے بعض کو میں جانتا ہوں بعضوں
کے متعلق صدر انجمن کی طرف سے سفارشیں آئی ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق متقی اور پرہیز گار لوگ
تھے۔ جنازہ میں مثلاً پورے لوگ شامل نہیں ہو سکے یا بچوں نے بے قراری سے خواہش ظاہر کی ہے یا
خود انہوں نے مرنے سے پہلے خواہش ظاہر کی کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں۔ ان کی فہرست غالباً سنا
دی گئی ہے۔
مسعود جہلمی صاحب کا وصال ہوا ۔ جرمنی میں بطور مبلغ فریضہ خدمت سر انجام دے رہے
تھے۔ کوئی دو تین سال پہلے ایک ابتلا بھی آیا۔ میں ان سے ناراض بھی ہوا اور اس ناراضگی میں میرے
لئے بہت تکلیف تھی ۔ بعد کے خطبہ میں میں نے تفصیل سے روشنی بھی ڈالی ۔ واقعہ یہ ہے کہ ان کے
ساتھ مجھے دیر یہ قلبی محبت تھی اور ان کے سارے خاندان سے بڑا گہرا تعلق تھا لیکن نظام جماعت مجھے
اتنا پیارا ہے کہ جب نظام جماعت کو خطرہ دیکھوں تو کوئی قلبی تعلق ، کوئی قُرب اس کی راہ میں حائل نہیں
ہو سکتا تو میری بھی آزمائش تھی اور ان کی بھی آزمائش تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر فضل فرمایا اور میں اس
آزمائش پر پورا اترا اور میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی قلبی تعلق نظام جماعت کی حفاظت کے
موقع پر میری راہ میں حائل نہیں ہوا اور خواہ کیسا ہی کڑوا وہ فرض تھا میں نے پوری طاقت سے اسی طرح
ادا کیا جس طرح کسی غیر کے معاملہ میں میں ادا کر سکتا تھا اور ان پر خدا نے فضل فرمایا کہ غیر معمولی وفا
کے ساتھ اور ثبات قدم کے ساتھ اس ابتلا میں نظام جماعت کے ساتھ چمٹے رہے۔ عروہ وقتی سے ان کا
ہاتھ نہیں چھوٹا اور اپنی اولاد کو بھی یہی نصیحت کی ، اپنے رشتہ داروں کو بھی نصیحت کی ۔ ان کا تعلق والا
ایک بھی ایسا نہیں ہے جس نے ٹھو کر کھائی ہو۔ ان کی وفات کے وقت مجھے خیال آیا کہ ان کے کتبے پر
کیا لکھنا چاہئے تو حضرت مصلح موعود کا یہ مصرعہ یاد آگیا۔ میں نے کہا اور چند باتوں کے علاوہ وہ بہت
موزوں رہے گا۔
بے وفاؤں میں نہیں ہوں میں وفاداروں میں ہوں ( کلام محمود : ۸۴)

خطبات طاہر جلداا
613
خطبه جمعه ۲۸ را گست ۱۹۹۲ء
پس یہ وہ ایک ایسا مخلص تھا جس کے متعلق میں یہ اعلان کر سکتا ہوں کہ واقعہ وفادار تھا اور
وفاداروں میں جان دی ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے ۔ اور ہمارے دیگر مخلصین کو بھی
جنہوں نے زندگیوں میں کئی قسم کی قربانیاں دی ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ کب ابتلا کا وقت آئے ان کو ہے ابتلا کا وقت
بھی ہر ابتلا میں ثابت قدم رکھے اور وفاداروں میں موت دے۔ بے وفائی کی حالت میں کسی کو موت
نہ دے۔ بڑی بدترین موت ہے وہ کہ ساری عمر انسان خدمت کرے لیکن آخری عمر میں آ کر ابتلا میں
ٹھو کر کھا کر بے وفاؤں میں جان دے دے۔
حافظ عبدالسلام صاحب بہت نیک اور پارسا انسان تھے۔ لمبا عرصہ تحریک جدید میں
خدمت کی ۔ بعد میں بھی کراچی میں جو دن گزارے تقویٰ کے ساتھ اور عبادتوں میں دن گزارے۔ ۔
دعا گو تھے۔ غالبا ۹۸ سال کی عمر میں یا اس کے لگ بھگ ان کی وفات ہوئی ہے۔ ان کی بڑی خواہش
تھی کہ ان کی زندگی میں میں واپس چلا جاؤں لیکن بہر حال بہت سے ایسے ہیں جن کی یہ خواہش پوری
نہیں ہو سکتی کچھ اور ہیں جو ان خواہشوں میں جی رہے ہیں۔ ان سب کو بھی دعا میں یاد رکھیں کہ اللہ
تعالیٰ ان کی یہ تمنائیں پوری فرمائے اور باقی سب جن کے نام بیان ہو چکے ہیں۔ عبداللطیف صاحب
ستکو ہی ہیں اور بھی بہت سے ایسے خدمت کرنے والے ہیں۔ ان سب کو نماز جنازہ میں یا درکھیں ۔

خطبات طاہر جلد اا
620
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
اوڑھنی ہیں اور سجانی ہیں یہاں تک کہ وہ اس سمندر کے ایک پھولوں کا ایک گلدستہ سا معلوم ہونے
لگتے ہیں اور پہچانے نہیں جاتے۔ مکڑی جو جالا بن کر تاک میں رہتی ہے وہ بھی خدعہ ہے۔ جھوٹ
نہیں ہے خدعہ ہے کیونکہ جہاں انسانی زندگی کی بقا کا سوال ہے اور جہاں قانون دونوں کو اجازت
دیتا ہو کہ جو چاہو کرو وہاں حکمت سے کام لے کر اپنے دشمن پر قابو پانا یا دشمن کے داؤ سے بچنا جھوٹ
نہیں ہے، اس کو خدعہ کہا جاتا ہے لیکن امن کے ماحول میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ جہاں امن
کا ماحول ہو وہاں اگر خدعہ اختیار کیا جائے تو جھوٹ بن جائے گا اسی لئے حرب کے ماحول کو
سمجھ کر اسی کی حدود کے اندر خدعہ سے کام لیں اور جہاں دشمن آپ کے خلاف مکر میں پہل کرتا ہے
وہاں جوابی مکر اختیار کرنا ہے مگر اسی حد تک جس حد تک قرآن اجازت دیتا ہے اور سنت سے ثابت ہو
رنا ہے اور
اس سے آگے نہیں ۔ یہ وہ پاکیزہ زندگی ہے جس کو ہمیں جماعت احمدیہ میں رائج اور نافذ کرنا ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے طفیل ان پاکیزہ رسموں کو غیروں میں رائج کرنا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
مگر ان باریک تدبیروں اور تصرفات کو کہتے ہیں کہ وہ ایسے مخفی اور
مستور ہوں کہ جس شخص کے لئے وہ تدابیر عمل میں لائی گئی ہیں وہ ان تدبیروں
کو شناخت نہ کر سکے اور دھو کہ کھا جائے ۔“ (حیوانات کی دنیا میں سو فیصدی مکر
جاری ہے ۔۔۔ پس مکر دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ اول وہ کہ جن کے عمل درآمد
سے ارادہ خیر اور بہتری کا کیا گیا ہے اور کسی کو نقصان پہنچانا منظور نہیں ہے جیسا
کہ ماں اپنے بچے کو اس مکر سے دوا پلا دیتی ہے کہ وہ ایک شربت شیریں ہے اور
میں نے بھی پیا ہے، بڑا میٹھا ہے۔۔
66
اب دیکھیں اس میں احمدی ماؤں کے لئے کتنے سبق ہیں۔ اس چھوٹے سے فقرے میں کتنی
پیاری بات بیان کر دی گئی ہے بعض مائیں جھوٹ بول کر بچے کو خیر کی کوئی چیز دینے پر مجبور کر دیتی ہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی اجازت نہیں دی۔ فرمایا شربت میں دو املا دو اور
ماں خود پی کر بتا دے کہ دیکھو! میں بھی پی رہی ہوں تو اس کا نام جھوٹ نہیں ہے اس کا نام مکر خیر ہے۔
نیت بھی خیر کی ہے، طریق کار بھی خیر اور کچھ پہلو جو کسی کو غافل کر کے اُس کے فائدے کی ایک چیز

خطبات طاہر جلد اا
621
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
دینے کا پہلو ہے اس میں جھوٹ نہیں ہے۔ اس حد تک مکر امن میں جائز ہے اور مومن کی عملی زندگی میں
بعض ایسے مقامات آتے ہیں جہاں امن کی حالت میں بھی ایک چھوٹی سی جنگ کی کیفیت پیدا ہو جاتی
ہے۔ اس مکر کا بھی دراصل اس معمولی سی جنگ کی کیفیت سے تعلق ہے ۔ بچے اور ماں کے درمیان
جب اختلاف پیدا ہو جا ئیں تو ایک چھوٹی سی جنگ کی سی شکل پیدا ہو جاتی ہے۔ اس وقت مکر کرنا ہے
مگر مکر خیر کرنا ہے پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
دو
۔۔۔ اس مکر سے بچہ کے دل میں ایک خواہش پیدا ہو جاتی ہے اور وہ دوا کو پی لیتا ہے ۔۔۔“
ہم نے بھی بارہا اس کو استعمال کیا ہے اور اللہ کے فضل سے بڑا فائدہ پہنچتا ہے۔ جو بچے ضد
کر کے بیٹھے ہیں اُن کو مارنے کی بجائے ، زبردستی کرنے کی بجائے اس رنگ میں دوا دے دی جاتی
ہے کہ وہ اُسے قبول کر لیتے ہیں پھر فرماتے ہیں ۔
دو
۔۔۔ اور جیسا کہ پولیس کے بعض لوگوں کو یہ خدمت سپرد ہے کہ وہ
پولیس کی وردی نہیں رکھتے اور عام لوگوں کی طرح سفید پوش رہتے ہیں اور پردہ میں
بد معاشوں کو تاڑتے رہتے ہیں پس یہ بھی ایک قسم کا مکر ہے مگر نیک مکر ۔۔۔۔
66
لوگوں کے شر سے معصوم لوگوں کو بچانا یہ نیکی کا کام ہے۔ پس پولیس اگر اپنے پولیس کے
لباس کے بغیر سادہ عام لباس میں نگرانی کرتی ہے تو اُس کا نام جھوٹ ہے نہ مکر شر ہے بلکہ مکر خیر ہے مگر
یہی چیز کوئی چور اختیار کرتا ہے اور پولیس کا لباس پہن کر حملے کرتا ہے تو یہ مکر شر بن جاتا ہے ۔لباس
بدلنے کا نام نہ شر ہے نہ خیر وہ نیت یا مقصد اس کو شر یا خیر بناتے ہیں جن کی وجہ سے لباس تبدیل کرنے
کی کارروائی کی جاتی ہے۔ پس یہ بھی ایک قسم کا مکر ہے مگر نیک مکر ہے۔ یہ
دو
۔۔۔ ایساہی طالب علم یا وکلاء یا ڈاکٹروں کا امتحان لینے والے یا کسی
اور صیغہ میں جو متحن ہوتے ہیں وہ بھی نیک نیتی سے سوال بنانے کے وقت ایک
حد تک مکر کرتے ہیں ۔۔۔
66
یہ ہمارا روز مرہ کا تجربہ ہے۔ ممتحن بعض دفعہ بڑی چالاکی سے اس رنگ میں سوال بنانے کی
کوشش کرتے ہیں کہ جو پوری طرح ہوشیار طالب علم نہ ہو وہ ٹھوکر کھا جائے اور اُس کے پوری طرح
ہوشیار ہونے کا امتحان اس لئے لیا جاتا ہے کہ اُس مضمون پر عبور حاصل ہو گیا ہے کہ نہیں اور یہ مکر خیر ہے۔ لئے پر ہوگیا

خطبات طاہر جلد !!
622
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
پس اسی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ وہ مکر جو خدا کی شان کے مناسب
حال ہیں وہ اس قسم کے ہیں جن کے ذریعہ سے وہ نیکوں کو آزماتا ہے اور بدوں
کو جو اپنی شرارت کے مکر نہیں چھوڑتے سزا دیتا ہے اور اُس کے قانون قدرت
پر نظر ڈال کر ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ ایسی مخفی رحمتیں یا مخفی غضب اس کے
قانون قدرت میں پائے جاتے ہیں بعض اوقات ایک مکار شریر آدمی جو اپنے
بد مکروں سے باز نہیں آتا بعض اسباب کے پیدا ہونے سے خوش ہوتا ہے اور
خیال کرتا ہے کہ ان اسباب کے ذریعہ سے جو میرے لئے میسر آگئے ہیں ایک
مظلوم کو انتہا درجہ کے ظلم کے ساتھ پیس ڈالوں گا مگر انہی اسباب سے خدا اسی کو
ہلاک کر دیتا ہے اور یہ خدا کا مکر ہوتا ہے جو شریر آدمی کو ان کاموں کے بد نتیجے
سے بے خبر رکھتا ہے اور اُس کے دل میں یہ خیال پیدا کرتا ہے کہ اس مکر میں اس
کی کامیابی ہے۔ ۔۔۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۹۹-۲۰۰)
پس یہ بھی مکر کی ایک قسم ہے لیکن میں اب ایک ایسے مکر کا ذکر کرتا ہوں جس کا اُن
آیات کریمہ میں ذکر ملتا ہے جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔سب سے بدمکر وہ ہے
جو دین کے خلاف استعمال کیا جائے اور جس کے نتیجہ میں انسان خود بھی کبھی پر قائم رہے اور دوسرے
بنی نوع انسان کو بھی دھوکہ دے کر سچائی سے باز رکھنے کی کوشش کرے۔ چنانچہ مکر جب ترقی کرتا ہے تو
جیسا میں نے شروع سے مضمون کو اس طرح اُٹھایا ہے کہ ایک انسان اپنی ذات میں مکر کرتا ہے ، اپنے
ماحول میں مکر کرتا ہے پھر قومی مکر ہوتے ہیں جس میں سیاسی مکر کی مثال دی تھی۔ اقتصادی مگر بھی ہیں اور
بھی ہر قسم کے تمدنی مکر ہیں مگر سب سے زیادہ بھیانک جو قومی مکر کی صورت میں انسانوں پر بلائیں توڑ
رہیں وہ سیاسی مگر ہیں اور ساری دنیا میں بدامنی کے ذمہ دار اکثر صورتوں میں سیاسی مکر ہی ہیں لیکن اس
سے بہت بڑھ کر خطر ناک مکروہ ہے جو مذہبی مکر ہے جس کے ذریعہ انسان کو ہدایت سے باز رکھا جاتا ہے
اور قرآن کریم نے اسی مکر کا ذکر ان آیات میں فرمایا ہے جو میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائیں
فرمایا۔ اَوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ
مَّثَلُهُ فِي الظُّلمت اور کیا وہ شخص جو مردہ ہو اور پھر ہم نے اُسے زندہ کر دیا ہو اور اُس کے لئے ایک

خطبات طاہر جلد !!
623
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
ایسی روشنی مقرر کی ہو جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس
کا حال یہ ہے کہ وہ اندھیروں میں پڑا ہوا ہے اور اُن سے کسی وقت بھی نہیں نکلتا۔ اسی طرح کا فروں
کے لئے ان کے اعمال خوبصورت کر کے دکھائے جائیں۔
اب یہ کیا باتیں ہو رہی ہیں ؟ کون مردہ تھا جسے زندہ کیا گیا ،کون وہ ہے جو اندھیروں میں
بھٹکتا پھرتا ہے اور اُن سے باہر آنے کا نام نہیں لیتا اس کو مزید واضح کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا
ہے۔ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ اَكْبِرَ مُجْرِ مِيْهَا لِيَمْكُرُ وا فِيهَا ۔ اس طرح
ہم نے تمام بڑی بڑی بستیوں اور قوموں میں ایسے بڑے لوگ پیدا کئے ہیں جو جرموں میں بڑے
تھے۔ جو اپنے جرائم کے ذریعہ سے بڑی بڑی حیثیتیں اختیار کر گئے وہ بھی اکبر مُجْرِ مِنْهَا ہیں یا
وہ لوگ جو بڑے لوگ تھے اور عواقب سے بے خوف ہوکر انہوں نے بڑے بڑے جرم کئے وہ بھی
اَكْبِرَ مُجْرِ مِيْهَا میں آتے ہیں۔ پس ایسی سوسائٹی جو بد ہو چکی ہو اُس کے بڑے لوگ بدترین
ہوتے ہیں اور مذہب میں جب مذہب بگڑ جائیں تو اُن کے بڑے لوگ یعنی علماء بدترین ہوتے ہیں۔
چنانچہ اس آیت کے مضمون کو وہ حدیث واضح فرماتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے رسول محمد ﷺ نے
صلى الله
سلام
ہمیں اطلاع دی کہ جب زمانہ بگڑے گا اور لوگ اسلام کے نام پر دھوکہ دیں گے تو فرمایا علما ء ھم
شر من تحت اديم السماء (مشكوة كتاب العلم والفضل صفحہ: ۵۸) ان کے علماء آسمان کے نیچے
بدترین مخلوق ہوں گے ۔
پس وہی مضمون ہے۔ جس حالت پر بھی اطلاق پائے گا جب شر پھیل جائے تو اُس سوسائٹی
کے بڑے لوگ اپنے دائرہ کار میں سب سے زیادہ شریر ہوتے ہیں۔ اگر سیاست میں شر ہے تو وہ سیاسی
راہنما سب سے زیادہ شریر ہیں جن کی وجہ سے شر پھیلتا ہے یا افزائش پاتا ہے۔ فرمایا وَكَذَلِكَ
جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ اَكْبَرَ مُجْرِ مِيْهَا لِيَمْكُرُوا فيها اور وہ پھر مکر کرتے ہیں ۔ یہ عجیب
بات ہے کہ جہاں بھی سوسائٹی بد ہو جائے وہاں بڑے لوگ ضرور مکر سے کام لیتے ہیں نہ سیاست پاک
رہتی ہے، نہ تمدن پاک رہتا ہے، نہ اقتصادیات پاک رہتی ہیں اور بد سوسائٹی کے بڑے لوگ لازما مکر
سے کام لے رہے ہوتے ہیں ۔ یہ قرآن کریم کا ایک ایسا نکتہ ہے جس پر میں نے غور کر کے چاروں
طرف نظر دوڑا کر دیکھا تو یہ حیرت انگیز راز مجھے سمجھ میں آیا جو آج کی سوسائٹی پر اطلاق پاتا ہے اور

خطبات طاہر جلد اا
624
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
بڑے لوگوں کے کردار کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے لیکن وَمَا يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنْفُسِهِمْ یہ جو بھی مکر
کرتے ہیں یہ ان پر الٹایا جائے گا بالآخر اس کے نقصانات ان کو ضرور پہنچیں گے۔ پس یہ دنیا جو بعض ا کے ان یہ دنیا جو
دفعہ بڑی بڑی ہولناک جنگوں میں دھکیل دی جاتی ہے یہ اسی آیت کی سچائی کی دلیل ہوتی ہیں ایسی
جنگیں یہ بتاتی ہیں کہ وہ سیاستدان جنہوں نے چالاکیوں سے خوب کام لیا، مکر وفریب کو خوب استعمال
کر کے اپنی قوم کی بڑائی کی خاطر یا دوسری قوم کو نیچا دکھانے کے لئے ہر قسم کے دھو کے دیئے بالآخر
جنگوں میں مبتلا ہو کر خود بھی ہلاک ہوئے اور اپنی قوموں کو بھی حد سے زیادہ عذاب میں مبتلاء کر دیا تو یہ
صورتحال ہے یہ مذہبی دنیا میں بھی بالآخر اسی طرح انجام پذیر ہوتی ہے۔ جو مذہب میں دھوکہ دینے
والے ہیں وہ پھر ضرور پکڑے جاتے ہیں ۔ دنیا والے دنیا میں مکر کرتے ہیں وہ جب پکڑے جاتے
ہیں تو اپنے ہی مکروں کے جال میں پھنستے ہیں اور مذہب میں جو دھو کہ دیتے ہیں ان کا براہ راست خدا
سے مقابلہ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے ٹکر لیتے ہیں اس لئے ان کا حال ہر دوسرے مکر
کرنے والے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے ۔ ان کے متعلق فرماتا ہے کہ وَإِذَا جَاءَتْهُمْ
ايَةً قَالُوا لَنْ نُؤْ مِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِي رُسُلُ الله جب بھی کوئی دعویدار آتا
ہے۔ اُن کے سامنے کوئی نشان ظاہر ہوتے ہیں تو بڑی طعن کے ساتھ اور تکبر کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم
ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک ویسے نشان نہ دکھاؤ جیسے اللہ کے رسولوں کو دکھائے جاتے تھے اور
یہ معاملہ خدا کے ہر رسول سے ہی کیا جاتا ہے۔ یہ آواز جو ہر طرف سے آپ کے کانوں میں پڑتی ہے
کہ ہم مرزا صاحب کو نہیں مانیں گے جب تک وہ نشان نہ دکھا ئیں جو خدا کے پہلے رسولوں نے
دکھائے تھے یہ کوئی نئی آواز نہیں ہے۔ قرآن فرماتا ہے کہ ہر دعویدار کو یہی کہا گیا کہ تو کہاں سے رسول
آگیا۔ ہمیں رسولوں والے نشان دکھا اور یہ بد نصیب ہمیشہ رسولوں والے نشانوں کو پہچاننے سے محروم
رہ جاتے ہیں۔ فرمایا اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ کیسی نکتے کی اور گہری نفسیاتی حقیقت
بیان فرمائی گئی ہے۔ فرمایا اصل بات یہ ہے کہ تم پسند نہیں کرتے کہ جس شخص کو مقرر کیا گیا ہے اُسے
مقرر کیا جائے یہ ہے ساری بات ۔ ایک شخصی تنافر ہے ۔ ایک اختلاف ہے جو تمہارے اور اس شخص
کے مزاج اور اس کی شخصیت کا اختلاف ہے تو یہ بات تو اس طرح نہیں چلے گی اللہ فیصلہ کرے گا تم نے
پسند کے مطابق جو لیڈ رچنے ہیں وہ تو ہمیشہ بدترین ہوتے ہیں جیسا کہ پہلے ذکر کر دیا گیا۔ مذہب میں

خطبات طاہر جلد اا
625
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
بھی بدترین اور سیاست میں بھی بدترین اور تمدن میں بھی بدترین اور اقتصادیات میں بدترین اور اب
خدا کو کہتے ہو کہ وہ تمہارے مشورے سے کارروائی کرے اور تمہارے مزاج کے مطابق لیڈر بنائے یہ
نہیں ہوگا۔ نکتے کی بات یہ ہے کہ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ اللہ جانتا ہے کہ یہ فیصلہ
خدا کرے گا کہ اس نے کس کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجنا ہے اور کس کو نہیں بھیجنا ۔ سَيُصِيبُ الَّذِينَ
أَجْرَمُوا صَغَارُ عِنْدَ اللهِ یقیناً وہ لوگ جو جرم کرتے ہیں ان کو صغار پہنچے گی یعنی وہ اللہ کے
نزدیک جھوٹے ہوں گے، ذلیل کر کے دکھا دیئے جائیں گے اور جب کوئی اللہ کے نزدیک چھوٹا بنا دیا
جائے تو پھر دنیا کی تقدیر بھی اس کو چھوٹا بنا کر دکھاتی ہے اور آخرت میں اس سے جو سلوک ہوگا وہ تو
ظاہر ہے فرمایا وَ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ اور ان کے لئے شدید عذاب مقرر ہے
اس سبب سے کہ وہ مکر سے کام لیتے تھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس عبارت کے آخری حصہ میں جو میں نے آپ
کے سامنے پڑھ کر سنائی ہے یہ بیان فرمایا ہے کہ
ایسا شخص جو دین میں مکر سے کام لیتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ وہ
خیال کرتا ہے کہ اسباب کے ذریعہ جو میسر آگئے ہیں ایک مظلوم کو انتہا درجہ کے
ظلم کے ساتھ پیس ڈالوں گا۔
یہ مکر حضرت محمد ﷺ کے خلاف سب سے زیادہ استعمال کئے گئے ۔ ہر قسم کے مشورے
ہوئے ، کار روائیاں ہوئیں اور دعویٰ یہ تھا کہ ہم اس جھوٹ کو اور فریب کو پہنے نہیں دیں گے اور عمل یہ تھا
کہ سچائی کے خلاف ہر قسم کے جھوٹ اور فریب سے خود کام لے رہے تھے۔ بعینہ یہی شکل آج احمدیت ہرفتم ۔
کو در پیش ہے ، اسی صورتحال کا سامنا ہے، ہمارے سامنے جتنے دشمن ہیں وہ مکر سے کام لیتے ہیں مگر
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ وہ شریر اس کام کے نتیجہ سے بے خبر رہتے
ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو اُس کے اصل نتیجہ سے بے خبر رکھتا ہے۔ اس کی ایک بڑی کھلی مثال یہ ہے کہ جب
ضیاء الحق صاحب نے جماعت کے خلاف وہ بدنام زمانہ آرڈینینس جاری کیا جس کے نتیجہ میں
جماعت کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو ایک بہت بڑی سازش اس سے پہلے تیار ہو چکی تھی اس
کے بعد اس کا ایک حصہ ظاہر کیا گیا اور وہ یہ تھی کہ جماعت احمدیہ کی خلافت کا نظام ختم کیا جائے اور کوئی

خطبات طاہر جلد اا
626
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
بہانہ رکھ کر خلیفہ وقت کو قید کیا جائے ، پھر اس کو قتل کیا جائے یا پھانسی چڑھایا جائے اور دنیا میں بدنام کیا
جائے کہ ایک مجرم کے طور پر ہم اس کو پھانسی دے رہے ہیں اور اس کا انتظام نظام خلافت سے لیا جائے
کہ یہ نظام اتنا خطرناک ہے یہ تو لوگوں کے لئے قتل وغارت کے لئے وقف ہو چکا ہے اور خلافت اور
دنیا میں شر پھیلانا ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں ۔ اس لئے ہم خلافت احمد یہ کو اپنے ملک میں تو
نہیں چلنے دیں گے۔ یہ Institution ختم کی جاتی ہے یعنی جو نظام خدا جاری کرتا ہے، جو تیرہ سوسال
انتظار کے بعد خدا تعالیٰ نے جاری فرمایا ان بدبختوں نے اپنے مکر سے اسے مٹا دینا چاہا۔
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ
(الصف: ٩)
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے مکر کی پھونکوں سے بجھا دیں۔ یہ نہیں ہوگا ۔ اللہ نے جونور جاری
فرمایا اُس کو اختتام تک، درجہ کمال تک زندہ رکھے گا اور اُس کی حفاظت فرمائے گا۔ چنانچہ خدا نے اس
کے مقابل پر جو مکر خیر کئے ہیں ان کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ساری تفصیل تو غالباً پہلے بھی آپ کے
سامنے بیان کی جا چکی ہے۔ مختصراً یہ بتا دیتا ہوں ۱۹۸۴ء میں جو منصوبہ منظر عام پر آیا ہے اس کی تیاری
بہت پہلے سے ہو چکی تھی ۔ ۱۹۸۳ء کے شروع ہی میں حکومت کی طرف سے باقاعدہ ایک حکم جاری
ہو چکا تھا کہ جماعت احمدیہ کا سر براہ اس ملک کو ملک کی کسی سرحد سے کسی ذریعہ سے بھی چھوڑ کر نہیں
جا سکتا اور اب تک کے شواہد یہ ہیں کہ یہ حکم ضیاء الحق صاحب نے خود لکھوایا تھا اور اسی میں اللہ تعالیٰ
نے جماعت کے حق میں ان سے مکر خیر کرایا جوان پر مکرشر بن کر پڑا۔ ان کو چونکہ مرزا ناصر احمد کہنے کی
عادت تھی اور اپنے اقتدار کا اکثر حصہ انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خلافت میں گزرا ہے تو
ان کے منہ سے مرزا ناصر احمد کے الفاظ نکل گئے کہ
Mirza Nasir Ahmad,Head of the Ahmadiyya community
can not leave the country۔۔۔
یا جو بھی آگے تفصیل تھی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جو حکم تھا وہ اسی طرح جاری رہا اگر وہ حکم کسی چھوٹے
افسر نے بنایا ہوتا تو اس کی تو انہوں نے کھال ادھیڑ دینی تھی کیونکہ جس پاسپورٹ آفیسر کی طرف سے
مجھے پاسپورٹ جاری ہوئے تھے سارے ملک کی مختلف ایجنسیاں اُس کے پیچھے پڑ گئی تھیں لیکن چونکہ

خطبات طاہر جلد اا
627
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
اُس نے کوئی خلاف قانون بات نہیں کی تھی۔ اُس نے وہ آرڈر ان کو دکھایا اور بار بار دکھانا پڑا کہ دیکھ لو
اس میں مرزا ناصر احمد کو پاسپورٹ دینا منع ہے ، مرزا طاہر احمد کو دینا تو منع نہیں ہے مگر غلطی اُن سے
کروائی گئی ۔ یہ غلطی خدا کے اس مکر خیر کے جاری ہونے کا ایک ذریعہ بنی ہے جو سارے عالم میں ظاہر
ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے احمدیت کو مٹانے کا جو شر کیا تھا اس مکر کو خدا نے اس شان سے
ان پر الٹایا ہے کہ وہی کارروائی ساری دنیا میں احمدیت کی نشوونما اور حیرت انگیز ترقی کا موجب بنی
ہے۔ میں بسا اوقات سوچتا ہوں جب میں آیا تھا تو کتنی تکلیف میں آیا تھا اور اپنے پیاروں کی یاد آج
بھی تکلیف دہ ہے لیکن آج میں نے یہاں آکر غور کیا ہے کہ جماعت کی جو ترقیات یہاں آنے سے
وابستہ تھیں اب اگر میں واپس لوٹایا جاؤں اور مجھے پتا ہو کہ یہ تکلیفیں ہوں گی اور یہ یہ ترقیاں ہوں گی تو
میں بلاتر در ان تکلیفوں کو قبول کروں گا اور پھر ہجرت پر آمادہ ہو جاؤں گا کیونکہ جو منافعے خدا نے اس
ہجرت کے ساتھ وابستہ فرما دیئے اُس کا تصور بھی وہاں بیٹھے نہیں ہو سکتا تھا۔ اتنے وسیع رابطے ،
خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اس قدر احمدیت کی شان ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا نام
دنیا کے کونے کونے تک پہنچنا ، آپ کی نمائندگی میں آپ کے اس غلام کی آواز کا دنیا کے کناروں تک
پہنچ جانا ، یہ سارے مولوی کے مکر شر کے قصے ہیں جن کو خدا نے مکر خیر سے مغلوب کر دیا اور اس کے شر
کے ہر پہلو کو خیر میں تبدیل فرما دیا۔
یہ وہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں کہ یہ پاگل سمجھتے
ہیں کہ اپنے مکر سے ایک مظلوم کو پیس ڈالیں گے اس کا کچھ باقی نہیں رہنے دیں گے مگر خدا کی تقدیر
اُس کی پشت پر کھڑی ہوتی ہے اور وہ اُن کو ان نتائج سے غافل رکھتی ہے جو ان کی تدبیروں کے نتیجہ
میں ظاہر ہونے ہیں ۔ کسی کو پتا نہیں تھا کہ ان تدبیروں کا کیا نتیجہ نکلے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی
تقدیر نے وہ نتیجہ نکال کر دکھا دیا ۔ پس مکر شر اور مکر خیر کے مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھیں اور اس
معاملہ میں دھو کہ نہ کھائیں۔
احمدیت کے مخالف علماء جو یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ہمیں لڑائی میں مکر کی اجازت
دی ہے اس لئے ہم جو چاہیں وہ کریں ۔ احمدیت کو نیچا دکھانا ہے کیونکہ یہ باطل ہے اور باطل کے
خلاف ہر قسم کا مکر جائز ہے، یہ اتنا جھوٹا دعویٰ ہے اور اتنا بے بنیاد دعوی ہے کہ اس کی حقیقت کھولنے

خطبات طاہر جلد !!
628
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
دو
کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفے یہ حق پریشان کے ساتھ قائم
ہوئے اور اس جلوے کے۔ ے کے ساتھ ظاہر ہوئے کہ اس سے ۔ پہلے کبھی کوئی نبی اس شان اور استقلال کے
ساتھ حق پر قائم نہیں ہوا تھا ایسا عالمی جلوہ کبھی کسی نے نہیں دکھایا۔ جلال بھی تھا ، جمال بھی تھا، اس شان
کے ساتھ آپ دنیا میں اللہ کا نور بن کر چمکے ہیں کہ مشرق اور مغرب دونوں کو برابر روشن کر دیا اور اس
حق کو پھیلانے کے لئے ساری زندگی ایک ادنیٰ سے مکر سے بھی کام نہیں لیا۔ سب سے بڑی لڑائی
آپ کے وقت میں جاری ہوئی ہے اور قرآن کریم پڑھ کر دیکھیں ۔ ان آیات کو غور سے سنیں جن کی
میں نے تلاوت کی ہے اور ان کے مضمون پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہر جگہ حق کے دشمن نے
اس دعوئی کے ساتھ مکر سے کام لیا کہ ہمارا مد مقابل باطل پر ہے اس لئے ہمیں حق ہے کہ ” باطل کو
باطل اور جھوٹ کو فریب کے ذریعہ مٹانے کی کوشش کریں اور سارے انبیاء کی تاریخ میں ، آدم سے
لے کر حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کے زمانے تک قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ ایک بھی ایسا نبی نہیں
جس نے حق پر ہوتے ہوئے باطل کے خلاف مکر سے کام لیا ہو۔ سارے مکر اُن کے سپر د ہو گئے تھے کہ
جو چاہتے ہو کر ڈالولیکن حق کو باطل کی ضرورت نہیں ہے۔ حق کو مکر کی ضرورت نہیں ہے اس لئے یہ اس
فریب میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ اگر حق پر ہیں تو حق کی خاطر مکر سے کام لے سکتے ہیں ۔ حق اور باطل کی
جو لڑائی ہے اس لڑائی کو اس وجہ سے کہ الحرب خدعة میں حرب کہہ کر خدعہ کی اجازت دی گئی ہے
غلط نہ سمجھیں اس لڑائی میں حق کی طرف سے کوئی دھو کہ نہیں ہے۔ جو نظریات کی جنگ ہے جس میں حق
اور باطل کا مقابلہ ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے اور ہمیشہ ہوتا رہے گا اس جنگ پر آنحضرت ﷺ کا وہ مقولہ
صادق نہیں آتا کیونکہ وہ مراد نہیں ہے۔ آنحضرت ﷺ کی اگر یہ مراد ہوتی کہ نظریاتی جنگوں میں بھی
اہل حق کو میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے دھوکے اور فریب سے کام لیں تو سب سے بڑی جنگ تو
آپ لڑ رہے تھے۔ سب سے بڑے حق پر تو آپ قائم تھے ۔ باطل کی سب سے زیادہ خطرناک
سازشوں کا تو آپ کو سامنا تھا ایک آپ کے کردار میں سے معمولی سی جھلک بھی دکھا ئیں جہاں آپ
نے نظریاتی جنگ میں کسی قسم کے دھو کے یا تلبیس سے کام لیا ہو۔ کھلی کھلی کتاب ہے۔ آج بھی آپ
کے سامنے ویسی ہی ہے جیسی ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ پر نازل ہوتی تھی ایسی
روشن ایسی بین کتاب ہے کہ ایک ادنی سا بھی سایہ اس پر کسی تلبیس اور دھو کے کا نہیں ہے۔ قول سدید
صلى الله

خطبات طاہر جلد اا
629
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
اور صاف بات کر کے سچائی کے ساتھ اسلام کو پھیلایا گیا اور جھوٹ کا سہارا نہیں لیا گیا۔ یہاں تک کہ
ایک جنگ کے موقع پر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے سامنے مشرک پہلوان کو پیش کیا گیا جس کا
صلى الله
سارے عرب میں دبدبہ تھا۔ یہ غالباً جنگ بدر کی بات ہے۔ وہ فن حرب کے لحاظ سے بہت شہرت رکھتا
تھا۔ اُس نے اہل مکہ سے اپنا ذاتی انتقام لینا تھا اور اس غرض سے اس نے سوچا کہ اب مسلمانوں کی
اُن سے لڑائی ہو رہی ہے، یہ کمزور ہیں ، ضرورت مند ہے، یہ کمزور ہیں ، ضرورت مند ہیں، میں ان کے ساتھ شامل ہو کر اپنے بدلہ
اُتاروں گا۔ کسی صحابی نے بڑی خوشی کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ سے عرض کیا کہ
یا رسول اللہ ! مبارک ہو۔ بہت زبردست نامی پہلوان ہمارے ہاتھ آیا ہے اور وہ تیار ہے کہ وہ
مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو کر دشمنوں کے خلاف جنگ کرے۔ آپ نے فرمایا وہ مشرک ہے۔ عرض
کیا گیا ہاں مشرک ہے۔ تو فرمایا مجھے اپنی سچائی کے لئے اور توحید کے لئے کسی مشرک کی مدد کی
ضرورت نہیں ہے۔ (مسلم کتاب الجہا دوالسیر حدیث نمبر : ۳۳۸۸)
صلى الله
عروسہ
کیسا پاک رسول ہے۔ آپ کے کردار کی کیسی عظمت ہے۔ آپ کی سچائی کی روشنی دیکھیں تو
آج بھی نظر چندھیاتی ہے۔ وہ اتنا خوفناک وقت تھا کہ جس کے مضمرات آنحضرت ا سے بڑھ کر
اور کوئی واقف نہیں ہو سکتا۔ آپ نے خدا کے حضور بلکتے ہوئے وہ وقت گزارا ہے۔ حضرت ابوبکر بیان
کرتے ہیں کہ میں آپ کی حفاظت کے لئے آپ کے ساتھ خیمہ میں تھا۔ اس قدر کرب تھا اور اس
قدر بے قراری سے آپ دعا ئیں کر رہے تھے کہ روتے روتے آپ کی چادر بار بار کندھوں سے گرتی
تھی یا چوغہ گرتا تھا اور میں سنبھال سنبھال کر دوبارہ رکھتا تھا۔ اور دعا یہ کر رہے تھے کہ اللهم ان
اهلكت هذه العصابة فلن تعبد فى الارض ابدا ( مسلم کتاب الجہاد والسیر حدیث نمبر : ۳۳۰۹) اے
میرے اللہ ! اگر آج یہ چھوٹی سی جماعت میدان میں ماری گئی تو دنیا میں پھر تیری کبھی عبادت نہیں کی
جائے گی۔ اتنے بڑے مقصد کو اتنا بڑا خطرہ درپیش ہے اور باطل کی طرف سے مدد آئی ہے مگر کس شان
کے ساتھ کس استغناء کے ساتھ اس کا انکار فرمایا کہ جاؤ جاؤ کہ مجھے کسی مشرک کی ضرورت نہیں اور
آج احمدیت کے خلاف ہر قسم کے جھوٹ ہر قسم کے مکر ، ہر قسم کے فریب سے کام لیا جا رہا ہے یہاں تک
کہ سچ ان کے موافق ہی نہیں آتا ۔ جھوٹ پر مجبور ہیں اور یہ ہے حق کی شان کہ اس کا مخالف لازماً
جھوٹ اور فریب اور مکر پر مجبور ہو جایا کرتا ہے کیونکہ اگر وہ سچی بات کریں تو سچی بات تو خوبصورت ہوتی

خطبات طاہر جلد اا
630
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
صلى الله
ہے دنیا تو سچے کا حسن دیکھ کر لازماً اُس کے عشق میں مبتلا ہو جائے گی ۔اس لئے بیچ کے خلاف
فریب کاری کی ضرورت ہے اور جھوٹ کے خلاف فریب کاری کی ضرورت نہیں کیونکہ جھوٹ ہوتا ہی
گندا ہے اور مکروہ ہے اس لئے اور نقطہ نگاہ چھوڑ دیجئے عقل کے عام سیدھے سادھے نقطہ نگاہ سے بھی
سچ کو فریب کاری کی کاری کی ضرورت نہیں ہے اور جھوٹ محتاج ہے۔ چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کے
متعلق ہمیشہ ایسی جھوٹی باتیں بیان کی جاتی تھیں جن کے نتیجہ میں لوگ آپ سے متنفر ہوں ۔ اگر آپ
کے دشمن آپ کی سیرت کا سچا حال بیان کرتے تو کس نے متنفر ہونا تھا۔ لوگ تو دوڑ دوڑ کر والہا نہ آکر
اپنی جان مال عزتیں آپ کے قدموں پر نچھاور کرتے اس لئے ہمیشہ باطل کو مکر وفریب کی ضرورت
ہوتی ہے۔ سچ کو ضرورت ہی کوئی نہیں ہوتی ۔
صلى الله
الله
عروسة ۔
آنحضرت ﷺ من ت سے متعلق اس طرح جھوٹ اور فریب سے کام لیا جاتا تھا کہ جس قسم کا کوئی
شخص ہو اس کے مزاج کے مطابق اُس کے سامنے جھوٹ گھڑا جاتا تھا۔ قرآن کریم نے اس کی مختلف
قسمیں بیان فرمائیں ہیں ۔ ایک بڑھیا عورت کے متعلق روایت آتی ہے کہ وہ ایک دفعہ با ہر کسی قبیلہ
سے مکہ آئی اور اس کو یہ بتایا گیا کہ وہ شخص بڑا جادوگر ہے اس سے بچ کر رہنا اور عام طور پر بڑی بوڑھی
عورتیں جو ہیں وہ جادو سے بڑی ڈرتی ہیں تو وہ بڑی سخت خوفزدہ تھی کہ میں اس بستی میں جا رہی ہوں
جہاں اتنا خطرناک جادوگر رہتا ہے۔ بوجھ اُٹھایا ہوا۔ بوجھ سے دوہری ہوئی ہوئی ، پہلے ہی بوڑھی اوپر
سے بوجھ زیادہ جگہ جگہ پوچھتی پھرتی کہ جادوگر کون ہے ، کہاں ہے کہیں میں اس رستے نہ گزروں کسی
نے اس کی پرواہ نہ کی۔ بات کرتی تھی اور سننے والا آگے گزر جاتا یہاں تک کہ ایک ایسا شخص سامنے آیا
جس نے بڑی توجہ سے ہمدردی سے اس کی بات کو سنا اور اس نے کہا ! بی بی میں تمہیں بتاؤں گا کہ وہ
کون ہے تم نے بہت بوجھ اُٹھایا ہوا ہے۔ آؤ میں تمہیں تمہاری منزل تک پہنچا دیتا ہوں۔ بوجھ مجھے اُٹھا
دو اس کا سامان اٹھایا۔ اُسے منزل تک پہنچایا ۔ جب سامان وہاں رکھا تو یہ کہا کہ وہ جادوگر میں ہوں
اور اس لئے پہلے اس کو نہیں بتایا کہ کہیں وہ گھبرا کر اس فائدے سے محروم نہ ہو جائے جو آپ اس کو
پہنچانا چاہتے تھے۔ اس بڑھیا نے دیکھیں کیسی عقل کا جواب دیا۔ اس نے کہا اے جادوگر اگر تو وہی
جادوگر ہے تو سن کہ تیرا جادو چل گیا ہے اور میں تیرا کلمہ پڑھتی ہوں تو سچا ہے۔ تو سچائی کا جادو تو اس
طرح چلتا ہے جسے فریب کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فریب ہے جو سچائی کے مقابل پر بار بار مات کھاتا

خطبات طاہر جلد !!
631
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
ہے اور پھر بھی یہ جاہل اور ظالم لوگ فریب کاری سے باز نہیں آتے۔
احمدیت کے متعلق میں نے ایک دفعہ Test case مباہلہ کے سلسلہ میں بھی پیش کیا
تھا۔ میں نے کہا یہ عجیب بات ہے کہ ہمارے متعلق جو باتیں کہتے ہیں وہ اربعے لگا کر ثابت کرنے کی
کوشش کرتے ہیں۔ ہم سے پوچھو تو ہم وہ ہیں ہی نہیں یہ کیا وجہ ہے کہ آج تک جماعت احمد یہ نے کبھی
کسی مذہب کسی فرقے کی طرف ایسا عقیدہ منسوب نہیں کیا جس میں انہوں نے آگے سے کہا ہو یہ
ہمارا عقیدہ نہیں۔ کوئی دنیا میں ایک مثال قائم نہیں کر سکتا۔ جب ہم مقابلہ کرتے ہیں تو سچائی کے ساتھ
مقابلہ کرتے ہیں۔ اگر بہائیوں سے ٹکر ہے تو بہائیوں کو وہ بات کہیں گے جو وہ مانتے ہیں جو اُن کے
عقیدے میں داخل ہے ۔ جب ہندوؤں سے بات کرتے ہیں تو اُن کے وہ عقیدے لیتے ہیں جن
عقیدوں پر وہ قائم ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ بعض علماء بھی میری مجلس سوال و جواب میں آیا کرتے تھے
اور جب وہ دیکھتے تھے کہ ہم ہمیشہ وہی بات کرتے ہیں جو مد مقابل کے عقیدے میں داخل ہے تو بعض
دفعہ یہ فریب دینے کی بھی کوشش کرتے تھے کہ عوام الناس کے سامنے کہہ دیا کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں
یہ ہمارا عقیدہ نہیں ہے۔ تو میں ہمیشہ کہتا تھا کہ احمد للہ اگر یہ آپ کا عقیدہ نہیں تو آپ احمدی ہیں کیونکہ
یہی احمدیوں کا عقیدہ ہے ۔ پھر جھگڑا کس بات کا ہے ، پھر آپ اختلاف کیا کر رہے ہیں ۔ آئیے
ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ۔ پس حق کے لئے کوئی خطرہ اور کوئی خوف نہیں ۔ اگر جھوٹا فریب کاری
سے کام لے گا تو فریب بھی اس پر آئے گا۔
اس لئے جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے قلعہ میں محفوظ ہے اور مامون ہے جو
قرآن کریم نے حق کا قلعہ قائم فرمایا ہے۔ اس کی ساری دیواریں سچائی پر مبنی ہونی چاہئیں۔ پہلی اینٹ
بھی سچائی پر مبنی ہونی چاہئے اور یہ عمارت مسلسل سچائی کی اینٹوں پر بلند ہونی چاہئے ، اس کے آخری
کنکر بھی سچائی پرمبنی ہونے چاہئیں ۔ یہ وہ قلعہ ہے جس میں جماعت احمدیہ کے لئے امن ہے اور جس
میں جماعت احمدیہ کے لئے حفاظت ہے۔ ہر قسم کے مکر و فریب کو چھوڑ کر اس امن کے قلعہ میں داخل
ہوں۔ یہ سچائی کا قلعہ ہے جو آپ کی حفاظت فرمائے گا ۔ اس قلعہ میں داخل ہوں گے تو دشمن کی طاقت
نہیں کہ آپ کے خلاف کوئی کاری حربہ استعمال کر سکے۔ حربے تو استعمال کرتا رہے گا مگر ہر حربہ اس
کے لئے بے معنی اور بے مقصد اور بے فائدہ ثابت ہوگا بلکہ بسا اوقات اس کے اپنے حربے اُس کے

خطبات طاہر جلد !!
632
خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء
خلاف اُلٹیں گے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت ہی پیاری نصیحت فرمائی ہے وہ میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔ فرماتے ہیں۔
زبان سے خواہ سچی بات بھی ہو، کیسی اچھی بھی کی گئی ہو یہ کافی نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ
جب تک دل سچا نہ ہو جائے اور دل کی گہرائی ہے بات نہ نکلے اُس وقت تک دلوں پر فتحیاب نہیں
ہو سکتی۔ تو نہ صرف اپنے قول کو سچا کریں بلکہ اپنے عمل کو بھی سچا کریں۔ اپنے دل کی گہرائی میں پرورش
پانے والی نیتوں کو سچا کر لیں ۔ اگر آپ ظاہر اور باطن اور اوپر سے نیچے تک سچے ہو جائیں گے تو لازماً
آپ کی فتح ہوگی ۔ کچھ دیر کے لئے دھو کے باز فریب کاری سے کام لے کر دھوکہ دے دیا کرتا ہے
مگر سچ آخر ضرو رکھتا ہے اور کھلتا ہے اور پھولتا ہے اور پھلتا ہے اور لازماً پنپتا ہے۔ سچ ہی کو غالب آنا
ہے لیکن ترکیب وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن وسنت کا عرفان حاصل
کر کے پیش فرمائی ہے۔ آپؐ فرماتے ہیں۔
خدا تعالیٰ نے انسان کو زبان دی اور ایک دل بخشا ہے۔ صرف
زبان سے کوئی فتح نہیں ہو سکتی ۔ دلوں کو فتح کرنے والا دل ہی ہوتا ہے جو قوم
صرف زبانی ہی زبانی جمع خرچ کرتی ہے یا د رکھو وہ کبھی بھی فتح یاب نہیں ہو سکتی
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا نمونہ دیکھو کہ کیا اُن کے پاس کوئی ظاہری سامان
تھے؟ ہر گز نہیں مگر پھر بایں ہمہ کہ وہ بے سروسامان تھے اور دشمن کثیر اور ہرط طرح
کے سامان اُسے مہیا تھے اُن کو خدا تعالیٰ نے کیسی کیسی بے نظیر کامیابیاں عطا
کیں۔ بھلا کہیں کسی تاریخ میں ایسی کامیابی کی کوئی نظیر ملتی ہے؟ تلاش کر کے
دیکھ لومگر لا حاصل ۔ پس جو شخص خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُس کی
دنیا ٹھیک ہو جاوے۔ خود پاک دل ہو جاوے نیک بن جاوے اور اُس کی تمام
مشکلات حل اور دکھ دور ہو جاویں اور اس کو ہر طرح کی کامیابی اور فتح و نصرت
عطا ہو تو اُس کے واسطے اللہ تعالیٰ نے ایک اصول بتایا ہے اور وہ یہ ہے کہ
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا کامیاب ہو گیا، با مراد ہو گیا وہ شخص جس نے اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی