آداب مسجد کی اہمیت اور ان کا عرفان آداب مسجد میں اعلیٰ درجہ کے آداب معاشرت پائے جاتے ہیں

حصہ 2

خطبات طاہر جلداا
762
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۹۲ء
صلى الله
حاصل نہیں تھا وہ مسجد کی صفائی سے اتنا بلند مقام حاصل کر گئی کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی
نظروں میں مقام بنایا ہے اور یقیناً خدا کی نظروں میں بھی مقام بنایا ہے، تو صفائی کو معمولی نہ سمجھیں ۔ وں میں مقام بنایا ہے، تو نہ
حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی مثال کو بھی پیش نظر رکھیں اور پھر اس واقعہ کو پیش نظر
رکھیں جو آپ کے سامنے رکھا ہے ۔ مسجد کو صاف کرنا چاہئے ۔ اگر کوئی خاندان مل کر مسجد کی صفائی کا
پروگرام بنا ئیں تو اس سے خدا والوں کی نظر میں ان کی عزت اور ان کا احترام بڑھے گا اور خدا کی نظر
میں بڑھے گا۔
پھر مسجد میں کوئی ایسی حرکت نہیں کرنی چاہئے جس سے مسجد میں گندگی پیدا ہوتی ہو ۔ جوتوں
کو جو اُتارنے کا حکم ہے اس کا اسی سے تعلق ہے لیکن یہ تو نہیں کہ جوتے باہر رکھ دیئے جائیں اور
کپڑے اتنے غلیظ ہوں یا کوئی ایسی بیماری ہو جس سے مسجد گندی ہوتی ہو ۔ مثلاً بعض لوگوں کو میں نے
دیکھا ہے کہ ماتھے پر ایگزیما ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ ان کے ہاتھوں پر یا چہرے پر ناسور ہوتے
ہیں لیکن وہ اس بات کا ذرہ خیال نہیں کرتے کہ وہ دوسرے نمازیوں کے لئے تکلیف کا موجب ہی کا
نہیں بنیں گے بلکہ بنیادی طور پر ان میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنیں گے یعنی نفسیاتی
تکلیف ہی نہیں بلکہ عملاً بیماریاں پھیلانے کا موجب بنیں گے اور مسجد کو گندا کرنا اپنی ذات میں ایک
گناہ ہے۔ ایسے لوگوں کو فرض ہے کہ اگر انہوں نے مسجد آنا ہے تو اپنا کپڑا لے کر آیا کریں موٹی تہہ والی
اپنی ایسی جائے نماز ساتھ لایا کریں جس کے نتیجہ میں مسجد کے فرش کے گندے ہونے کا کوئی احتمال نہ
ہو۔ ایسے لوگوں کو یہ بھی تاکید ہے ( جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ مسجد سے جو سبق سیکھیں اپنی زندگی
میں جاری کیا کریں ) کہ اگر ہاتھوں میں کوئی ایسی بیماری ہے تو پھر وہ مصافحہ نہ کیا کریں۔ بہت مدتیں
ہو ہو وگئیں میرے پاس لوگ علاج کے لئے آتے ہیں اور ایسے مریضوں کو تو خاص طور پر شوق ہوتا ہے کہ
پہلے مصافحہ کریں بعد میں بتائیں کہ ہمارے ہاتھ میں یہ گندی بیماری ہے اور بعض دفعہ وہ پہلے اپنے زخم
دکھاتے ، ہاتھ لگاتے ، ان کو چھیڑتے اور پھر ایک دم السلام علیکم کہہ کر مصافحہ کے لئے ہاتھ آگے بڑھا
دیتے ہیں۔ آدمی مجبور ہوتا ہے ورنہ ان کی دل شکنی ہوگی لیکن وہی مضمون ہے جو مسجد میں آپ نے سیکھا
کہ اپنے انکسار کی خاطر ایک گندے آدمی کو بھی برداشت کرو۔ تکبر سے اس کا ہاتھ نہ جھٹکولیکن اس
گندے آدمی کا یا بیمار آدمی کا اپنا بھی تو فرض ہے۔ اس کا بھی تو سوسائٹی پر کوئی حق ہے اسے چاہئے کہ وہ

خطبات طاہر جلداا
763
خطبه جمعه ۲۳ راکتو بر ۱۹۹۲ء
ان چیزوں سے احتراز کرے اور مسجد کی پاکیزگی کی خاطر اگر مسجد میں آنا فرض ہے تو پھر وہ ضرور اپنا
کپڑا اور اپنی حفاظت کا سامان ساتھ لایا کرے۔ جو شائستہ مہذب قو میں ہیں ان میں یہ رواج ہے کہ
وہ اپنی بیماری کو دوسروں تک نہیں پھیلاتیں ۔ آپ جاپان میں جائیں تو وہاں ہر آدمی نے جب اُس کو
نزلہ ہوا ہو اپنے اوپر سفید کپڑا باندھا ہوتا ہے۔ میں جب جاپان گیا تھا تو بعض لوگوں کو سفید کپڑا
باندھے ہوئے دیکھ کر تعجب ہوتا تھا یعنی اتنے حصے پر سفید کپڑا باندھا ہوا تھا تو پتا لگا کہ وہ نزلے کے
مریض ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نزلہ دوسروں کو لگے۔ لیکن یہ ادب مسجد نے سکھایا ہے کہ اپنی بد بو
دوسروں تک نہ پہنچاؤ جیسے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مسجد میں پیاز کھا کر نہ آیا کرو۔ گندے ڈکار
نہ لیا کرو۔ نمازیوں کو اپنی تکلیف سے محفوظ رکھو ۔ ( بخاری کتاب الاطعمہ حدیث نمبر :۵۰۳۲) اس سبق کو
مسلمانوں کو اپنی ساری زندگی پر جاری کرنا چاہئے تھا جیسے کہ میں نے دیکھنے کا مضمون بتایا اور نماز میں
سیکھا اور عارف باللہ نے اس کو اپنی ساری زندگی جاری کر دیا لیکن مسلمان نہیں کرتے اور غیر کرتے
ہیں اور خاص طور پر ہماری عورتوں میں تو یہ بیماری بہت ہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بیماریاں دوسروں
تک پھیلاتی چلی جاتی ہیں۔ کوئی پرواہ نہیں کرتیں۔ جلسے کے دنوں میں ایک خاتون اپنا بچہ لے کر
آئیں جس کو سخت کالی کھانسی تھی اور عام کھانے کی میز پر اس کو بٹھایا ہوا تھا۔ وہیں سے وہ علاج کے
لئے لے کر آئیں اُن سے میں نے کہا کہ آپ کے بچے کو کالی کھانسی ہے تو کہنے لگیں کوئی بات
نہیں جلسہ تو سنا ہی ہے۔ میں نے کہا جلسہ سننے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کو سننے کے لائق نہ رہنے
دیں۔ کالی کھانسی پھیلانے کا آپ کو کیا حق ہے۔ بعض عورتیں ہیں جن کے بچوں کو لاکڑا کا کر انکلا ہوا
ہو اور منہ پر چھالے ابھی ہرے ہی ہوتے ہیں ان کو لے کر پھرتی ہیں اور بالکل پرواہ نہیں کرتیں کہ
دوسرے بچوں کو لگے گی ۔ پس مسجد نے جو آداب سکھائے ہیں وہ جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا
آپ کی ساری زندگی پر حاوی ہیں ان آداب کو مسجد میں قائم کر دیں اور ان کے فلسفے سے اپنی نسلوں کو
خوب اچھی طرح آگاہ کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد سے تعلق رکھنے والی قوم دنیا کی سب سے
عظیم اور متمدن قوم ہوگی کیونکہ اس قوم کو خدا اور اس کے رسول نے آداب سکھائے ہیں۔ کوئی دنیا کی
قوم آپ کے پاسنگ کو نہیں پہنچ سکتی۔ اعلیٰ درجے کے اخلاق اور اعلیٰ درجے کے اصول معاشرت
میں اور نظام جماعت کے حقوق کے تعلق میں جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے ہمیں مسجد میں سکھا دیا

خطبات طاہر جلداا
764
خطبه جمعه ۲۳ راکتو بر ۱۹۹۲ء
ہے وہ آپ کی ساری زندگی پر حاوی ہو گا۔ اور دنیا کی بہترین قوم تو آپ ہی آپ ہی ہیں اور ہمیشہ دنیا کی
بہترین قوم رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا۔
انشاء اللہ آج شام کو میں قافلے سمیت واپسی کے سفر پر روانہ ہوں گا۔ ساری جماعت سے
درخواست ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہر حال میں شامل رہے اور اللہ کی حفاظت
اور ہم سب دوست خدا کی نظر میں رہتے ہوئے واپس گھروں کو لوٹیں اور سب احمدی مسافر جو جلسے
سے واپس جائیں گے ان کے حق میں بھی دعا کریں اللہ ان کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے۔
جماعت احمد یہ کینیڈا کو میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ کہتا ہوں۔ اب اس کے بعد ملاقات کا موقع
نہیں مل سکے گا اور تمام دنیا سے جو تہنیت کے پیغام آ رہے ہیں۔ فیکسز کی شکل میں بھی اور ٹیلیفون
وغیرہ بھی وہ سارے جماعت احمد یہ کینیڈا کو محبت بھر اسلام پہنچاتے ہیں اور آپ کو جو خدا تعالیٰ نے
سعادت بخشی ہے اس میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے آپ ان
نیکیوں کو نسلاً بعد نسل قائم رکھیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی