بنگلہدیش میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سازش پاکستان کے حالات کا ذکر اور بنگلہدیش کے حکمرانوں کو نصائح
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے بنگلہ دیش میں جماعت احمدیہ کے خلاف ہونے والے حملوں اور احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کا موازنہ ۱۹۷۴ء کے پاکستانی حالات سے کیا۔ آپ نے بنگلہ دیش کے حکمرانوں اور دانشوروں کو نصیحت کی کہ وہ ملاں کے دباؤ میں نہ آئیں اور پاکستان کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ آخر میں آپ نے قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کی روشنی میں واضح کیا کہ کسی کو کلمہ گو مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کا حق نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تابع نبوت کی حقیقت بیان فرمائی۔
موضوعات: بنگلہ دیش میں مخالفت، پاکستان کے حالات ۱۹۷۴ء، مسلمان کی تعریف، حقوقِ شہریت و سیاست، ختم نبوت اور تابع نبوت
خطبات طاہر جلدا
783
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
بنگلہ دیش میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سازش
پاکستان کے حالات کا ذکر اور بنگلہ دیش کے حکمرانوں کو نصائح
( خطبه جمعه فرموده ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی ۔
پھر فرمایا :۔
قَالَتِ الْأَعْرَابُ مَنَا ۖ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا
أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا
اللهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رَّحِيمٌ (الحجرات : ۱۵)
۱۹۷۴ء میں پاکستان میں جو خونی ڈرامہ کھیلا گیا اور بہت ہی گھناؤنی سازش کے نتیجہ میں
بالآخر پاکستان کی بدنصیب اسمبلی نے ایک ایسا فیصلہ کیا جو جمہوریت کی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے اور
جس نے پاکستان سے ہمیشہ کے لئے پاکستانی سیاست کی جڑیں اکھیڑ دیں اور سیاست کو ہمیشہ کیلئے
ملاں کا غلام بنا دیا ویسی ہی سازشیں ان دنوں بنگلہ دیش میں پل رہی ہیں اور وہی کردار ہیں اُس
ڈرامے کے ، وہی اُس ڈرامے کی فکریں اور سوچیں کرنے والے لوگ ہیں اور اسی قسم کے ہتھیار دوبارہ
استعمال کئے جا رہے ہیں ، بالکل صاف وہی ہاتھ دکھائی دیتے ہیں ۔ وہی طرزِ فکر ہے ، وہی سازشیں
اور ویسی ہی ظالمانہ کارروائیاں آج کل بنگلہ دیش میں جاری ہیں ۔
ان کا آغاز در اصل چند سال پہلے ہوا تھا یعنی جب جنرل ارشاد برسرِ اقتدار تھے۔ ان دنوں
خطبات طاہر جلدا
784
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
میں ہمیں مصدقہ اطلاعات اس بات کی بھی ملیں کہ کویت میں رابطہ عالم اسلامی کا اڈہ ہے اور وہاں
مختلف اسلامی ممالک سے ان کے مذہبی وزراء کو دعوت دے کر بعض معاملات پر جو خفی رکھے گئے غور
کرنے کے لئے بلایا گیا اُنہی معاملات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ بنگلہ دیش میں بھی احمدیوں کو
غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی کوششیں کی جائیں۔ اُس کی اطلاعیں جب ہمیں ملیں تو میں نے جماعت
بنگلہ دیش کو متنبہ کیا کہ ابھی سے تیاری کریں یہ گہری سازش ہے اور یہاں ختم ہونے والی نہیں کیونکہ
اس کے پیچھے سعودی عرب کے تیل کی دولت کار فرما ہے اور دولت انسانوں کی عقلوں پر پردے ڈال
دیتی ہے، دولت کی حرص انسان کو اندھا کر دیتی ہے۔ بنگلہ دیش ایک غریب ملک ہے اور خطرہ ہے کہ
وہاں کے صدر اس حرص میں آکر ویسی ہی کارروائیاں شروع نہ کر دیں جیسے پاکستان میں کی گئی تھیں ۔
کچھ معاملہ آگے بڑھا کہ وہ صدر اپنے منصب سے ہٹا دیئے گئے اور دوسری حکومت برسر اقتدار آئی۔
موجودہ حکومت میں بھی وہی کارروائیاں از سر نو شروع کی گئی ہیں لیکن اس دفعہ مرکز سے کویت نہیں
بلکہ قرائن بناتے ہیں کہ ایوانِ صدر پاکستان میں یہ سازشیں منتقل ہوئی ہیں اور وہاں کے وزیر مذہبی
امور اس میں پوری طرح ملوث ہیں۔ چنانچہ وزیر اعظم بنگلہ دیش نے جو گزشتہ پاکستان کا دورہ کیا اس
کے بعد معلوم ہوتا ہے کچھ فیصلے ایسے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں با قاعدہ اسی طرز پر ، اسی نہج پر ایک
مہم چلائی گئی جس کا آغاز چند روز پہلے جماعت احمدیہ کے مرکز جو 4- بخشی بازار ڈھا کہ میں ہے یعنی
ہیڈ کوارٹرز جس کو ہم کہتے ہیں وہاں علماء کے ایک گروہ نے اپنے چیلوں چانٹوں کے ساتھ اچانک حملہ کیا
اور جتنے احمدی وہاں اس وقت موجود تھے ان کو بُری طرح زد و کوب کیا اور بعضوں کی حالت کافی دیر تک
خطرے میں معلق رہی اور جان کنی کی حالت میں رہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب بڑے حوصلے میں
رہے اور خدا نے فضل فرمایا کہ کوئی جان ضائع نہیں گئی۔ ایسی جانیں ضائع تو نہیں جایا کرتیں، جان دینے
والے ہمیشہ کی زندگی پا جاتے ہیں مگر اردو محاورے کے مطابق میں کہہ رہا ہوں کہ کوئی جان ضائع نہیں گئی
اور خدا کے فضل سے ان سب کو نیکیاں کمانے کے لئے ایک اور زندگی کا دور عطا کر دیا گیا ہے۔ اس وحشیانہ
حملے میں تمام عمارت کو ، عمارتوں کا ایک مجموعہ ہے ان کو آگ لگا دی گئی ، فرنیچر وغیرہ قیمتی چیزیں ساری
اکٹھی ڈھیریاں کر کے ان کو آگیں لگائی گئیں اور قرآن کریم کی بے حد بے حرمتی کی گئی۔ ایسی تصاویر وہاں
کی اخباروں میں شائع ہوئی ہیں کہ ہر قسم کے تراجم قرآن کریم کے یا بغیر ترجموں کے قرآن وہ باہر خاک
خطبات طاہر جلدا
785
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
میں پھینکے ہوئے یا آدھے جلے ہوئے یا پورے جلے ہوئے اور ان کے عنوانات کے ساتھ پتا چلتا ہے
یا جو تحریریں اس کی پڑھی جاتی ہیں کہ یہ قرآن کریم ہیں۔ یہ وحشیانہ حرکت جیسی پاکستان میں کی گئی تھی
ویسی ہی بنگلہ دیش میں کی گئی لیکن ایک فرق کے ساتھ پاکستان میں جو ڈرامہ کھیلا گیا اس کا آغاز ربوہ
کے سٹیشن پر ہونے والے واقعہ سے ہوا۔ یہ ایک گہری سازش کے مطابق اس رنگ میں ترتیب دیا گیا
کہ ان کو امید تھی کہ ایسی بیہودہ حرکتوں کے نتیجہ میں ربوہ کے نو جوان مشتعل ہوں گے اور وہ ضرور جوابی
کارروائی کریں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کے نتیجے میں ملاں کو اور حکومت کو ایک بہانہ ہاتھ آگیا
فوری طور پر تمام پاکستان کے ذرائع مواصلات نے ٹیلی ویژن، اخبارات کے ذریعہ جھوٹی خبریں
سارے ملک میں مشتہر کی گئیں جو انتہائی اشتعال انگیز تھیں۔ یہاں تک کہا گیا کہ اہلِ ربوہ نے معصوم
نوجوان مسلمانوں کی آنکھیں نکال دی ہیں ان کے جگر چبا گئے وغیرہ وغیرہ۔ عجیب و غریب قسم کی
بیہودہ اشتعال انگیز باتیں سارے ملک میں مشہور ہوئیں بلکہ مجھے یاد ہے کہ ہزارہ میں تو ایک مولوی
بالٹی میں بکروں کی آنکھیں لئے پھرتا تھا اور بتا رہا تھا ساتھ ساتھ کہ یہ وہ آنکھیں ہیں جو مسلمان
معصوموں کی آنکھیں ہیں جو اہلِ ربوہ نے نکالی ہیں۔ بالٹی بھری ہوئی آنکھوں کی وہاں پہنچ گئی تھی ۔
اس قسم کی جاہلا نہ حرکتوں میں حکومت پوری طرح ملوث تھی اور تمام ذرائع ابلاغ اس جھوٹ کی تشہیر کر
رہے تھے اور عوام الناس کو یقین دلایا جا رہا تھا کہ ربوہ میں بہت ہی بڑا ظالمانہ حملہ مسلمان طلباء پر کیا گیا
ہے اور بڑی شدید قسم کی ظالمانہ کارروائی کے نتیجہ میں بہت سی جانیں خطرے میں ہیں وغیرہ وغیرہ۔
اس کا لازمی اثر جو پڑنا تھا وہ یہ تھا کہ سارے ملک میں فسادات کی آگ پھیل گئی اور کثرت
کے ساتھ یعنی ہزاروں کی تعداد میں احمدی دکانیں جلائی گئیں، مکانات جلائے گئے، بہت سے احمدی
شہید ہوئے ، بہت ہی ظالمانہ طریق پر اس انتقامی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا جس کو حکومت کی سر پرستی
حاصل تھی اور ایسی تصاویر ہمارے پاس موجود ہیں کہ حملہ ہو رہا ہے، شہید کیا جا رہا ہے احمد یوں کو ان کے
گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے اور پولیس ساتھ کھڑی ہے، مجسٹریٹ ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی نگرانی
میں کارروائی ہو رہی ہے۔ تو غالباً ان کا یہ خیال تھا کہ اس حملے کے نتیجہ میں جگہ جگہ اشتعال پیدا ہو گا اور
احمدی جوابی کارروائی کریں گے لیکن اس واقعہ سے پہلے ہی ان کو میں بار بار نصیحت کر چکا تھا کہ آپ نے
صبر سے کام لینا ہے اور ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا۔ چنانچہ ڈھاکہ میں جو واقعہ ہوا اس میں کوئی جوابی
خطبات طاہر جلدا
786
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
کارروائی مقامی احمد یوں نے نہیں کی اور خالصہ یکطرفہ ظلم کا نشانہ بنایا گیا مگر بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ
انہوں نے تکلیفیں اٹھائیں۔ یہ سازش اس طرح بے نقاب ہوتی ہے ویسی تھی جیسے پہلے تھی کہ یک طرفہ ظالمانہ
کارروائی کے باوجود جبکہ مقابل پر کوئی اشتعال انگیز کارروائی کسی قسم کی بھی نہیں ہوئی اچانک سارے ملک
میں جہاں جہاں احمدی جماعتیں ہیں ان کے اوپر علماء چڑھ دوڑے اور برسر عام حکومت کو دھمکی دی کہ ہم ان
کا قتلِ عام کریں گے ورنہ تم ہمارا مطالبہ تسلیم کرو اور ان کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دو۔
بنگلہ دیش اور پاکستان میں ایک فرق ہے کہ وہاں کی سیاست نسبتاً زیادہ باہوش ہے اور وہاں
کے دانشور بھی نسبتاً زیادہ عقل رکھتے ہیں چنانچہ سوائے ایک آدھ ملاں کے اخبار کے تمام اخبارات
نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بڑے بڑے سیاسی لیڈروں نے بھی اس کی بڑی سخت
مذمت کی اور یہ جوان کا خیال تھا کہ ایک ہوا چل پڑے گی یہ نہیں چل سکی اور حکومت اگر اس میں ملوث
ہے جیسا کہ بظاہر دکھائی دیتا ہے کہ ملوث ہے تو حکومت کو بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں آیا کہ وہ اشتعال
انگیزی کی تحریک میں شامل ہو جائے لیکن ایک حرکت حکومت نے یہ کی کہ اس واقعہ کے معاً بعد
پاکستان کے بدترین علماء جو شر پسندی میں شہرت رکھتے ہیں اور غلیظ گندی زبان بولنے میں ان کا شاید
دنیا میں ثانی نہ ہو ان کو وہاں بلوایا گیا اور مکہ معظمہ سے بھی علماء کو بلایا گیا آخرا چا نک تو یہ اکٹھے نہیں
ہوئے یعنی ایک طرف ظلم کی کارروائی ہو رہی ہو دوسری طرف اس کی تائید میں مزید علماء کو باہر سے
دعوت دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت اس میں لازماً ملوث ہے ورنہ دنیا کی کوئی شریف حکومت اپنے
کے خلاف اشتعال انگیزی کے لئے باہر سے شر پسندوں کو دعوت نہیں دیا کرتی ۔ چنانچہ
نے کھلم کھلا پھر اشتعال انگیزی کی اور عام تحریک کی اور جیسا کہ اس ڈرامے میں بالآخرتان اس بات پر
ٹوٹا کرتی ہے کہ احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دو ورنہ یہاں خون کی نہریں بہہ جائیں گی ۔ جہاں
تک خون کی نہروں کا تعلق ہے جماعت احمد یہ بنگلہ دیش خدا کے فضل سے بڑی بہادر جماعت ہے،
کمزور ہے لیکن دل کی کمزور نہیں اور ایمان بہت قوی ہیں چنانچہ مجھے بنگلہ دیش کے امیر صاحب کی
طرف سے یہ یقین دہانی بار بار ملی ہے کہ آپ فکرمند ہیں ، فکر کریں دعا ئیں بے شک کریں اور خطرات
بھی بہت ہیں لیکن ہر ایک احمدی ایک چٹان کی طرح ثابت قدم ہے اور ہر قربانی دینے کے لئے تیار
ہے ۔ وہ مضروب جن کو شدید تکلیف پہنچائی گئی اور بہت بری طرح زد و کوب کیا گیا ان میں سے ایک
خطبات طاہر جلد اا
787
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
بھی نہیں ہے جس نے اُف کی ہو یا شکایت کی ہو کہ میرے ساتھ یہ ہو گیا ۔ اس لئے انہوں نے یقین
دلایا ہے کہ آپ مطمئن رہیں ساری دنیا کی جماعتوں کو بے شک یہ اطلاع ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
بنگلہ دیش میں پیٹھ دکھانے والا کوئی احمدی نہیں ہے اگر کوئی واقعہ مزید ہوا تو ہر احمدی خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ قربانیوں کے لئے اکٹھا ایک جان کی طرح اپنے آپ کو پیش کرے گا۔ یہ وہ حالات ہیں مختصر جو
بالا رادہ شرارت کے طور پر سازش کے نتیجہ میں وہاں پیدا کئے گئے اور پیدا کئے جا رہے ہیں اور آج کی
اطلاع یہ ہے کہ علماء کی طرف سے جیسا کہ پہلے بھی ہوا کرتا تھا ایک جلوس پہلے 4۔ بخشی بازار ڈھا کہ میں
جماعت کا ہیڈ کوارٹر ہے اس کی طرف پہنچا۔ وہاں پہ عمارت تو کوئی باقی بچی نہیں تھی جس کو مزید جلایا
جاتا لیکن اردگرد کے بہت سے مخلصین وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ اس عہد کے ساتھ کہ اگر اب کچھ ہوا تو ہم
ہر قسم کی قربانی پیش کریں گے اس لئے اندر تو وہ نہیں گئے لیکن شدید گند بکتے ہوئے گالیاں دیتے ہوئے
غیر مسلم قرار دیئے جانے کے مطالبوں کا اعلان کرتے ہوئے وہ آگے بڑھے اور اسمبلی کی طرف گئے اور
اسمبلی میں با قاعدہ یہ مطالبہ پیش کیا گیا اور سپیکر نے اس کو قبول کیا بلکہ ایک اطلاع کے مطابق یہ پہلے ہی
پیش کیا جا چکا تھا اور ڈپٹی سپیکر نے سپیکر کی نمائندگی میں اس کو قبول کر لیا تھا۔ اب یہ عوامی کارروائی کے طور پر
جہاں
ہر
غالباً دوبارہ پیش کیا گیا ہے کہ احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دو۔
جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے الہی جماعت ہے اور آج تک جتنے بھی ابتلاء جماعت
پر آئے ہیں یہ قطعی حقیقت ہے تکلیفیں پہنچی ہیں جذباتی عزتوں کی ، اموال کی ، انفس کی ہر طرح کی
قربانیاں جماعت نے پیش کی ہیں لیکن جماعت کا قدم پیچھے نہیں ہٹا۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہوا ہے کہ چند
سوکھے ہوئے پتے جھڑے ہیں لیکن ان سے زیادہ شاداب اور سرسبز اور نشو ونما پانے والے پتے ایسے
ظاہر ہوئے جو بار و ر بھی بنے ، آگے انہوں نے پھر پھل پیدا کئے ۔ جماعت کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہ وہ
جماعت نہیں ہے کہ جسے چکی میں پیسا جائے تو چھوٹی ہو کر نکلے ۔ یہ وہ جماعت ہے جو تمام الہی
جماعتوں کی طرح چکی سے پیس کر نہیں نکلتی بلکہ بڑی ہو کر اور مزید طاقور ہو کر باہر آتی ہے اس لئے اللہ
بہتر جانتا ہے کہ وہاں آئندہ کیا ہو گا۔ چنانچہ اس سلسلے میں کچھ مشورے وہاں کی حکومت اور وہاں کی
ا
عوام اور سیاستدانوں کو دینا چاہتا ہوں لیکن جو بھی ہو گا میں جماعت احمد یہ عالمگیر کو یقین دلاتا ہوں کہ
جماعت احمدیہ کو دنیا کی کوئی طاقت ذلیل اور رسوا اور چھوٹا نہیں کرسکتی۔ پہلے سے بہت بڑی ہوکر نکلے
خطبات طاہر جلدا
788
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
گی۔ ہر ابتلاء نے جماعت کو طاقت بخشی ہے کمزور نہیں کیا۔
پس یہ ابتلاء کوئی نئی نوعیت کا ابتلاء نہیں سو سال سے ہمارے آزمودہ ابتلاؤں میں سے ایک
ابتلاء ہے۔ اس کے نتیجے کے متعلق جماعت احمدیہ کو ادنی سا بھی شک نہیں ہے۔ ابھی پچھلے دنوں کینیڈا
میں جو مسجد کے افتتاح کی تقریب تھی اس سے متعلق دنیا سے جو اطلاعات مل رہی ہیں ان سے تو پتا چلتا
ہے کہ بہت سے غیر احمدیوں نے جو وہ نظارے دیکھے ہیں تو حیران ہو گئے ہیں کہ جماعت کہاں سے
کہاں پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے ایک احمدی صحافی نے مجھے خط لکھا جو کل ہی ملا ہے وہ لکھتے ہیں کہ
وہاں کے نامور صحافی ہیں جو مذہبی امور میں لکھنے کی شہرت رکھتے ہیں اور ان کا معروف نام ہے
سارے پاکستان میں وہ مجھے ملنے آئے اور سر پھینکا ہوا اور ایسی عجیب کیفیت تھی جیسے تکلیف کی حالت
میں ہوں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ رات میں نے ایک احمدی کے گھر کینیڈا میں منعقد ہونے والی مسجد
کی کارروائی دیکھی اور ساری رات میں اس بات پر پچھتاتا رہا کہ ہم کیا کر بیٹھے ہیں اور کیا ہماری
عقلوں پر گزری، ہم نے کیا کر دیا کہ جماعت احمدیہ کو جس کے نتیجے میں جماعت کو خود اتنی بڑی
ترقیات نصیب ہو گئیں ہمارے وہم و گمان میں بھی یہ باتیں نہیں تھیں ۔ یہ الفاظ بعینہ وہ نہیں ہیں لیکن
جو مضمون مجھے لکھا گیا اس کا ماحصل یہ ہے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں ۔ تو یہ جو خیال ہے یہ دن بدن بڑھ
رہا ہے ۔ اخباراہلحدیث کی ایک تحریر بھی میں نے پڑھ کے سنائی تھی اور اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ
بالآخر وہ وقت آن پہنچا ہے کہ یہ شدید ترین مخالفین بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ ہماری کوششیں حقیقت
میں ناکام رہی ہیں ، نامراد رہی ہیں ، برعکس نتیجے پیدا کرنے والی ہیں اور جماعت احمد یہ کو کمزور کرنے
کی بجائے ہم اپنی کارروائیوں کے نتیجے میں ان کے لئے مزید طاقت کا سامان پیدا کر چکے ہیں ۔
دراصل ملاں نے کیا طاقت بخشنی ہے کسی کو ۔ ہوتا یہ ہے کہ ملاں کی ہر ذلیل کار روائی کے نتیجے میں
اللہ تعالی طاقت بخشتا ہے اور یہ بات ان کو دکھائی نہیں دے رہی ۔ اگر یہ بات عوام الناس کو سمجھ آ جائے
یا دانشوروں کو سمجھ آجائے تو آئندہ ان کے جو لائحہ عمل ہیں وہ اس کی روشنی میں بالکل بدل جائیں گے
لیکن مشکل ان کے لئے یہ ہے کہ اگر ہمیں چھوڑ دیں تب ہم ترقی کرتے ہیں، ہمارے پیچھے پڑیں تب
ہم ترقی کرتے ہیں یعنی جائیں تو کہاں جائیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اوپر حضرت
مسیح کا ہی یہ مشہور مقولہ صادق آتا ہے کہ میں کونے کا پتھر ہوں جو مجھ پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے
-
خطبات طاہر جلد اا
789
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
گا، میں جس پر گروں گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت تو وہ کونے کے پتھر کی جماعت ہے جو
چن کر ایسا پتھر وہاں نصب کیا جاتا ہے جو سب سے زیادہ شدید ہو یعنی أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
(الفتح: ۳۰) کے معنوں میں ، یہ لفظ اس لئے میں استعمال کر رہا ہوں۔ سب سے زیادہ طاقتور ہو اور اس پر
کوئی چیز گرتی ہے تو اپنا سر توڑتی ہے اور وہ جس پر گرتا ہے اس کا سر توڑتا ہے۔ تو ہمیں چھوڑیں تو تب
مارے جائیں نہ چھوڑیں تو تب مارے جائیں یہ کریں کیا ؟ ایک ہی راہ ہے کہ ایمان لے آئیں۔
اللہ تعالیٰ نے نشانات ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں ایک سال دو سال نہیں سوسال متواتر اتنی تائیدات کے
نشان دکھائے ہیں کہ ایک اندھے کو بھی محسوس ہو جانا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی طاقتیں ان کے ساتھ ہیں
ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ ورنہ ہر بار ہر مخالفانہ کارروائی کا الٹ نتیجہ نکلنا کیا معنی رکھتا ہے۔
بہر حال یہ تو اب جن لوگوں کو خدا تعالیٰ گمراہ قرار دے دے ان کی بداعمالیوں کے نتیجے میں
ان کا کوئی علاج نہیں ہوا کرتا ۔ نہ وہ دیکھ سکتے ہیں ، نہ وہ سن سکتے ہیں، نہ وہ سچائی کے اظہار کی طاقت
رکھتے ہیں لیکن ان میں بھاری اکثریت ایسی ہے جن پر اس صورت حال کا اطلاق نہیں ہوتا۔ بھاری
اکثریت ایسی ہے جو لا علمی میں یہ حرکتیں کر رہی ہے ۔ یہ صرف چند ہیں گنتی کے راہنما ان کو کہہ لیں یا
بد نصیب لیڈر کہہ لیں جو بھی ان کو نام دیں راہنمائی کی صلاحیتوں سے محروم ہیں اور غلط صلاحیتوں کے
استعمال کے نتیجے میں ہر دفعہ قوم کو ہلاکت کی طرف لے کے جاتے ہیں۔ یہ وہ بد نصیب واقعات ہیں
جنہوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے ۔ جب سے پاکستان قائم ہوا ہے مسلسل مولوی کے
مظالم اور غلط راہنمائی کے نتیجہ میں قوم کا حال بد سے بدتر ہوتا چلا جا رہا ہے۔
میں بنگلہ دیش کے رہنے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ان میں یہ طاقت نہیں کہ مذہب کی
تاریخ کا گہری نظر سے مطالعہ کریں اور قدیم تاریخ تک نگاہ دوڑائیں تو مذہب کی تاریخ حاضرہ پر نظر
ڈالیں جماعت احمدیہ کے سو سال کس بات کی شہادت دے رہے ہیں؟ کیا حقیقتیں ان کے سامنے
کھول رہے ہیں؟ تو یہ کوئی دور کی بات نہیں ۔ یہ تو آج کی زندہ تاریخ ہے جو ان امور کو کھول کھول کر
ان کے سامنے رکھ رہی ہے تو اس سے نصیحت پکڑیں۔ ان کو حقیقت میں پاکستان کے حالات کا گہری
نظر سے مطالعہ کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ وہاں کیا ہوا؟ موجودہ وزیر اعظم اگر اس میں ملوث ہیں ا
خطبات طاہر جلد اا
790
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
جیسا کہ میں بیان کر رہا ہوں کہ شواہد بتاتے ہیں کہ ملوث ہیں تو ان کو اتنا سوچنا چاہئے کہ اس سے
پہلے جنہوں نے یہ کارنامے سر انجام دیئے تھے ان سے خدا کی تقدیر نے کیا سلوک کیا ؟ اور یہ ملاں
لوگ جو ان کو یہ آفر کرتے رہے ہیں کہ اگر تم ہمارے ساتھ ہو جاؤ تو ہمیشہ کے لئے تمہارا نام زندہ رہے
گا تمہارے مخالف ختم ہو جائیں گے، تمہارے مد مقابل سیاست دانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی
اور تمہیں دوام بخشا جائے گا اور علاوہ ازیں یہ روحانی سہرا بھی ہم تمہارے سر پہ باندھیں گے ۔ کیا یہ
موجودہ وزیر اعظم یہ دیکھ نہیں سکتیں کہ یہی سہرا باندھنے والے ہاتھ پھر پھانسی کا پھندہ ا پھندہ بھی پہنایا کرتے
ہیں اور ان ہاتھوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
یہ تاریخ تو پرانی نہیں ہے۔ جن لوگوں نے مولویوں کے سہروں کی لالچ میں غلط اقدام کئے
ہیں ان کا انجام آپ کے سامنے ہے اور یہ وہ انجام ہے جو الہی سنت کے مطابق ہے اس میں کوئی
تبدیلی نہیں وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَحْوِيلًا (فاطر (۲۴۴) ہر طرف نظر دوڑا کے دیکھ لو تم خدا کی
سنت میں نہ کوئی تبدیلی پاؤ گے نہ کوئی ہیر پھیر پاؤ گے یہ سنت ہے جو بار بار اسی طرح جاری ہوتی ہے۔ بارای
پس آنکھیں کھولیں ہوشیار ہوں ، اگر کوئی غلطیاں کی جاچکی ہیں تو اب وقت ہے کہ ان سے تو بہ کی
جائے ، استغفار کیا جائے اور خ مار کیا جائے اور خواہ مخواہ ظلم کی راہ اختیار کرتے ہوئے اس انجام کو نہ پہنچیں جو ظالموں کا
انجام خدا تعالیٰ نے مقدر کر رکھا ہے۔ نے کر رکھا
جہاں تک قوم کا تعلق ہے قوم بھی پیسی جائے گی ۔ غلط فیصلوں کے نتیجے میں جو اس وقت
کے سربراہ کیا کرتے ہیں ساری قوم پر بداثرات مترتب ہوتے ہیں اور ایسے مصائب کی چکی میں پھر
قوم پیسی جاتی ہے اور بار بار ایسے ہولناک ابتلاؤں میں ڈالی جاتی ہے کہ پھر نکلنے کی کوئی راہ نہیں پاتی ۔
پاکستان سے عبرت حاصل کریں ۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس دور میں اسلام کی ایک ایسی
خدمت کی جارہی ہے احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر جس کی کوئی مثال اسلامی تاریخ میں آپ کو
دکھائی نہیں دے گی ۔ اتنا عظیم الشان کارنامہ سرانجام دیا جا رہا ہے کہ اس کے نتیجے میں کارنامہ سر انجام
دینے والے ہمیشہ کے لئے خدا کی خوشنودی حاصل کر لیں گے اور عرش معلی پر ان کی حمد کے گیت گائے
جائیں گے اور ہمیشہ ہمیش کی زندگی پا جائیں گے اور اسلام ترقی کرے گا اور نشو و نما پائے گا اور ہر طرف
اسلام کا بول بالا ہوگا۔ یہ وہ نقشے ہیں اس جنت کے جو انہوں نے کھینچے اور یہ نقشے عملاً کس طرح حقائق
خطبات طاہر جلد اا
791
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
میں ڈھل کر سامنے آئے اس کی تصویر بڑی بھیانک ہے۔ میں صرف ایک دو نمونے آپ کے سامنے رکھتا
ہوں تا کہ بنگلہ دیش والے جو یہ سُن رہے ہوں یا ان کو یہ پیغام پہنچایا۔ ام پہنچایا جائے کہ ان باتوں کو ملحوظ رکھیں۔
جو کچھ ۱۹۷۴ء میں ہوا یا جو اس کے نتیجے میں منطقی نتیجے کے طور پر بعد میں ۸۴ء میں رونما
ہوا اور پھر مسلسل ظلم وستم کی داستان جاری و ساری ہوئی اس کے نتائج کیا نکلے ۔ سابق وزیر قانون
پاکستان لکھتے ہیں:
درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔ دنیا ہماری بداعمالیوں کو دیکھ کر
اسلام کے بارے میں رائے قائم کرتی ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ اگر آج ہم اسلام
سے علیحدگی کا اعلان کر دیں تو یورپ کا بڑا حصہ حلقہ بگوش اسلام ہو سکتا ہے۔“
که اگر خدمت اسلام کرنی ہے تو یہ رستہ ہے اس کا ۔ اس اسلام میں داخل ہوں جسے آپ نے
لگ کر رکھا ہے۔ اس کو دیکھ کر یورپ حلقہ بگوش اسلام ہو رہا ہے تو اس اسلام سے توبہ کریں جوظلم و ستم کا
صلى الله
س
اسلام ہے جو ہر گز محمد رسول اللہ ﷺ کا اسلام نہیں ہے اس لئے ناممکن ہے کہ اسلام حضرت محمد رسول ا
رسول اللہ کا
ہو اور دنیا اسے دیکھ کر توبہ کرے۔ پس جب اس اسلام کو چھوڑا جائے تو مرغوب ہو جائے اور شہرت پا جائے
اور دنیا بڑے شوق سے اس کی طرف ولولے کے ساتھ اس کی طرف آگے بڑھے اور اس کے دامن میں
پناہ ڈھونڈنے لگے۔ تو یہ منطقی نتائج ہیں ان پر غور کریں۔ بروہی صاحب جماعت کے مداحوں میں سے
نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے زیر اثر پرورش پانے والے انسان ہیں انہوں نے کھل کر ہمیشہ جماعت
اسلامی کی تائید کی ہے۔ اس کے باوجود ان تمام اسلام کو نافذ کرنے کی کوششوں کا جو نتیجہ انہوں نے ایک
مشہور قانون دان کے طور پر بڑی معقول زبان استعمال کرتے ہوئے نکالا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:۔
درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔ آج ہم اسلام سے علیحدگی کا
اعلان کر دیں تو یورپ کا بڑا حصہ حلقہ بگوش اسلام ہو سکتا ہے۔ جب وہ ان لوگوں کو دیکھتے
ہیں جن پر اسلامی ممالک کا لیبل لگا ہوا ہے تو ان کے قدم اسلام کی طرف بڑھنے سے
رک جاتے ہیں۔ اشاعت اسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم خود ہیں ۔ “
سید کوثر شیرازی صاحب کا جائزہ یہ ہے جو ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء میں چھپنے والے ایک مقالے
میں سے لیا گیا ہے۔
خطبات طاہر جلدا
792
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
میں سالِ رواں کے ایک ایک لمحے اور ایک ایک پل کو شمار کر رہا
ہوں مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میرے چاروں طرف آگ بھڑک رہی ہے۔
بارود کا دھواں پھیلا ہوا ہے، بموں کے دھما کے ہو رہے ہیں، انسانی چیخ و پکار کا
شور برپا ہے ، گولیاں چل رہی ہیں ، مار دھاڑ ہو رہی ہے ، لوٹ مار کا بازار گرم
ہے سائے ناچ رہے ہیں پہلے مچل رہے ہیں وحشت اور درندگی کی فضا میں شہری
سہمے سہمے خوفزدہ اور حیران بیٹھے ہیں یا اللہ یہ سب کیا ہے؟ قیامت اور کیا ہو گی ؟
عذاب الہی نازل ہونے میں کوئی کسر باقی نہیں رہی ۔“
صلى الله ۔
عروسة
66
سوال یہ ہے کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا اگر یہ اسلام کی خدمت تھی تو کیسا خدا ہے جس کے
دین کی آپ نے خدمت کی ۔ محمد مصطفی ﷺ کا خدا تو ایسا نہیں تھا، وہ تو ادنی ادنی خدمتوں کو حیرت انگیز
احسانات سے نوازتا تھا۔ کسی نے ایک روٹی کی قربانی پیش کی ہے تو ایسے اموال میں برکتیں دی گئیں
کہ نسلاً بعد نسل برکتوں سے ان کی اولادوں نے کھایا اور پھر بھی وہ ختم نہیں ہوئیں، کسی نے معمولی
عزت کی قربانی دی تو عزتوں میں ایسی برکت دی گئی کہ معمولی معمولی تاج و تخت کے مالک بنا دیئے
گئے ۔ یہ وہ خدا ہے جو اپنی راہ میں قربانی کرنے والوں کو نوازتا ہے ان سے محبت اور پیار کے سلوک کرتا
ہے۔ یہ کیسا خدا ہے تم لوگوں کا خدا ؟ اگر تم سچے اور یقیناً تم جھوٹے ہو سچے نہیں کیونکہ اگر تم سچے ہوتے
تو خدا کا سلوک تم سے ایسا نہ ہوتا ۔ پس میں تمہارے محاورے میں کہہ رہا ہوں یہ تمہارا خدا کیسا ہے کہ
جتنی خدمت کرتے ہو اتنی ہی جوتیاں مارتا ہے اور ایسا ذلیل اور رسوا کرتا ہے ناراضگی اور عذاب کے
ایسے کوڑے برساتا ہے کہ ساری قوم اس سے بلبلا اٹھی ہے اور چیخ رہی ہے اور کوئی چارہ نہیں پارہی ،
کوئی نجات کی راہ نہیں دیکھتی ۔ یہ اسلامی مملکت ڈاکوؤں کی مملکت بن گئی ، یہ اسلامی مملک بچے
چرانے والوں کی مملکت بن گئی ، معصوم عورتوں کی عزت لوٹنے والوں کی مملکت بن گئی ، ایسی مملکت بن
گئی جہاں قانون کے رکھوالے سب سے زیادہ قانون کی حدود میں رہنے والوں کے امن پر ڈاکے
مارتے ہیں اور سب سے زیادہ ان کی حمایت کرتے ہیں جو قانون شکن ہیں۔ پاکستان کے حالات تو
اب ایسے کھلے کھلے واضح حالات ہیں کہ کبھی دنیا میں کسی رات کی سیاہی ایسی واضح نہیں ہوئی جیسے کہ
پاکستان کے دنوں کی سیاہیاں واضح ہیں اور اندھیر نگری کا ایسا عالم ہے کہ کوئی پاکستان کا باشندہ ایسا
خطبات طاہر جلد اا
793
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
نہیں رہا جو اس پر شور نہ ڈال رہا ہو ، پکار نہ کر رہا ہو کہ کیا ہو گیا ہے۔ کیا خدمت تم نے کی ہے خدا تعالیٰ
کی اور دین کی جس کے نتیجے میں یہ سزائیں مل رہی ہیں ؟ وہ واضح خدمت ہے ۔ ۱۹۷۴ء کے بعد سے
آج تک پورے ملک کو امن نصیب نہیں ہوا۔
تو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ کو اور وہاں کے دانشوروں کو میں سمجھاتا ہوں ، ایک غریبانہ،
عاجزانہ نصیحت ہے کہ ان جہالتوں کا اعادہ نہ کریں جو ظلمات بن کر آپ کو ایسا گھیر لیں گے کہ ان
ظلمات سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں پائیں گے آپ ۔ پہلے ہی غریب ملک ہے، کئی قسم کے حوادث کا شکار
ہے، غربت اتنی ہے کہ کم ہی کسی ملک میں اتنی غربت ہوگی اور پہننے کے لئے کپڑے میسر نہیں بچوں کو۔
بھاری تعداد ایسی ہے جو لنگوٹوں میں یا معمولی ایک ایک چادر میں گزارے کرتی ہے ۔ ایک وقت کی
روٹی مل جائے تو غنیمت سمجھی جاتی ہے۔ اس کے اوپر خدا کا غضب سہیڑ بیٹھیں اور خدا کو ناراض کرنے
کے لئے کوئی اقدام کر بیٹھیں ، بہت بڑی جہالت ہوگی اور تاریخ کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گی اگر
آپ نے ایسی بیہودہ حرکت کی ۔
ملاں آپ کو اسلام کے نام پر یہ کہتے ہیں یہ عظیم الشان خدمت ہے کیونکہ نعوذ بالله من
ذالک ایک شخص نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت پہ ڈاکہ ڈال دیا ہے آپ کی خاتمیت پر
الله ڈاکہ ڈال دیا ہے۔ یہ ایسا بیہودہ محاورہ ہے جو رسول اللہ ﷺ کی گستاخی ہے۔ کون ہے؟ کس ماں نے
صلى الله
یہ
۔
وہ بچہ جنا ہے جو محمدرسو اللہ ﷺ کی عزت پر ڈاکہ ڈال سکے آپ کی نبوت پر ڈاکہ ڈال سکے۔ کوئی پیدا
ہی نہیں ہوا ایسا شخص اور پیدا ہو تو خدا کی تقدیر ا کا نام ونشان اس دنیا سے مٹادے گی ۔ پس بمحض
بیہودہ محاورے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے سوائے جھوٹ کے سوائے فساد کے یہ زبان اور کوئی
پیغام نہیں دیتی لیکن عوام الناس بلکہ سیاستدان بھی جہالت میں مبتلا ہو کر بعض دفعہ ان جھوٹے کھو کھلے
نعروں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ ڈاکہ ڈالا کیسے ڈاکہ ڈالا ؟ ان سے پوچھیں اور پھر اگر تمہیں کوئی
غیرت ہے تو پھر رسول کی غیرت رہ گئی ہے اور خدا کی غیرت کوئی نہیں ۔ آج دنیا میں بھاری اکثریت
انسانوں کی ایسی ہے جنہوں نے خدا کی خدائی پہ تمہارے محاورے کے مطابق ڈاکے ڈال رکھے ہیں۔
جو بت پرست ہیں آج ان کی اکثریت ہے دنیا میں ۔ جنہوں نے خدا کے رسولوں کو خدا کا بیٹا بنالیا ان
کی بھاری اکثریت ہے اور وہ تمہارے محاورے کے مطابق خدا کی خدائی لوٹ بیٹھے ، خدا کی عزتوں پر
خطبات طاہر جلد اا
794
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
-
ہاتھ ڈال بیٹھے اور اس کے باوجود تمہارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ہندوستان میں جو کچھ ہورہا
ہے اس پر تمہیں کوئی توجہ نہیں ہے۔ جہاد کرنا ہے تو پھر ان ممالک میں جہاد کرو جہاں مسلمانوں پر ظلم و
ستم توڑے جا رہے ہیں اور وہاں مولویوں کو سب سے آگے بھیجنا چاہئے کیونکہ کہتے ہیں کہ ہمیں شوق
شہادت سب سے زیادہ ہے ۔ یہ جو کنٹرول زمین تھی کشمیر کی اس سے بیچاروں کو روکا کیوں گیا ؟
مولویوں کو چاہئے تھا کہ کھیپ کی کھیپ وہاں بھجوا دیتے تا کہ ایک دفعہ یہ شوق شہادت تو پورا کرتے لیکن
سب سے پیچھے رہتے ہیں ۔ جہاں واقعہ موت کا خطرہ سامنے دکھائی دے وہاں یوں لگتا ہے ان کو کوئی
سانپ سونگھ گیا ہے اور جہاں کوئی کمزور ، نہتے بے بس لوگوں پر ظلم کا معاملہ ہو وہاں شیروں کی طرح
دندناتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔
مجھے ۱۹۷۴ء کے دوران کی باتیں یاد ہیں۔ ایک گوجرانوالہ کے ایک گاؤں پر کچھ مولوی
بہت بڑا جلوس لے کر حملہ آور ہوئے اور قریب تھا کہ وہ سارے بیچارے معصوم کمزور احمدی گاؤں تل
پڑتے کسی نے اطلاع دی کہ وہ بھی آگے سے تیار بیٹھے ہیں۔ آگے بڑھنا ہے تو ہوش سے آگے جانا
کیونکہ وہ ہیں تھوڑے لیکن مرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ایک کے مرنے میں دس مار
کے مریں گے ۔ اس خبر پر سارا جلوس مبہوت ہو گیا اور آپس میں باتیں شروع ہوئیں کہ کون آگے
بڑھے تو کسی نے مولویوں کو پکڑا کہ آپ آگے چلیں کیونکہ آپ ہی ہمیں شوقِ شہادت دلا کر یہاں تک
لائے ہیں تو مولویوں کے لئے پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا۔ کسی نے کہا ہمیں بندوق نہیں چلانی آتی کسی
نے کہا مجھ میں یہ کمزوری پیدا ہوگئی ہے اور جب انہوں نے مولویوں کا یہ رویہ دیکھا تو جلوس والوں نے یہ
کہا کہ آپ کا یہ حال ہے تو ہماری جانیں کیوں ضائع کرواتے ہیں ہم بھی واپس چلتے ہیں۔ چنانچہ
گاؤں کے دروازے سے یہ سارا جلوس واپس پلٹ گیا۔ تو حکومتوں کو چاہئے کہ اگر مولویوں کی
صداقت آزمانی ہے تو آزمائشوں کی بھٹی میں سب سے آگے جھونکیں ۔ جہاں جہاں مظالم ہو رہے
ہیں مسلمانوں پر وہاں ان کو دھکیلا جائے۔ میں نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا
کہ بوسنیا کی زمین واقعہ شہادت کے لئے بلا رہی ہے اور میں نے اعلان کیا تھا کہ جن ممالک میں
مسلمان حکومتیں ہیں وہ صاحب اختیار ہیں۔ وہاں جہاد ہو سکتا ہے جو غیر مسلم ممالک میں غیر مسلم
حکومتوں میں رہتے ہیں ان کے لئے جہاد کی صورت نہیں ہے لیکن ترکی میں جہاد ہو سکتا ہے پاکستان
خطبات طاہر جلد اا
795
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
میں جہاد ہو سکتا ہے۔ ان ممالک کی حکومتیں اعلان کریں تو میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ کے فضل
سے احمدی پیش پیش ہوں گے لیکن آپ کے لئے مشکل یہ ہے کہ آپ احمد یوں کو مسلمان نہیں سمجھتے
اور جہاد کے لئے استعمال کرنا شاید پسند نہ فرمائیں۔ تو میرا مشورہ یہ ہے کہ مولویوں کو کیوں نہیں
پکڑتے سارے مولویوں کو پکڑ کے پاکستان کے ہوں ، بنگلہ دیش کے ہوں ان کی فوجیں بنائیں
اور بوسنیا میں بھیجوا کے ان کو جام شہادت نوش کرنے دیں ۔ اتنا بیچارے مسلمان عوام کے پیچھے
پڑے ہوئے ہیں جام شہادت نوش کرو ۔ خود کیوں نہیں نوش فرماتے ، اپنی دفعہ وہ جام تلخ ہو جاتا
ہے۔ یہ دھو کے باز ہیں ۔
بنگلہ دیش میں بھی ان کا یہی حال ہے۔ بار بار وہاں سے اطلاعیں آتی ہیں کہ بعض علاقوں پر
مظالم ہوئے ہیں مسلمانوں کے خلاف ۔ برما کے بڑے بھاری تعداد میں مہاجر آئے ہیں تو برما کا
فرنٹ کیوں نہیں کھول دیتے ان کے لئے ۔ ضرور بیچارے مظلوم احمدیوں پر حملے کروانے ہیں جو اپنا
دفاع بھی نہیں کر سکتے ، جن کو تعداد کے لحاظ سے اور طاقت کے لحاظ سے یہ توفیق ہی نہیں ہے اور ان
کے لئے سر دست جو دور ہے وہ مظلومیت کا دور ہے ۔ وہ اپنی مظلومیت سے بھی نہیں ڈرتے ، وہ اپنا
نہتا ہونے سے بھی نہیں ڈرتے ، ان کو اس کمزوری کے باوجود خوف نہیں ہے کہ آپ آئیں اور ان کے
بڑوں اور چھوٹوں اور بچوں کو قتل کریں ، ان کے گھروں کو آگ لگا ئیں ۔ پہلے بھی آپ ان سے یہ کرتے
وردیکھ چکے ہیں کہ اس کے باوجود وہ خوف کھانے والے نہیں ہیں۔ تو تم جو سمجھتے ہو کہ
تم جام شہادت نوش کرنے کی خواہش رکھتے ہو بہترین علاج تمہارے لئے یہ ہے کہ برما کی فوج کھولو،
اور بنگلہ دیش کی حکومت کو چاہئے کہ اچھی بھلی فوج ملی ہوئی ہے لاکھوں کی تعداد میں ملاں اور ان کے
چیلے چانٹے ہیں ان کو بھجوائیں ایک دفعہ جھگڑا ختم ہو ، سیاست گندگی سے پاک ہو اور امن کی زندگی بسر
کریں۔ تو جاہلانہ حرکتیں نہ کریں حقیقت کو دیکھیں حال کیا ہے؟
آنحضرت ﷺ کی نبوت پر نہ کوئی ڈاکہ ڈال سکتا ہے نہ قیامت تک کوئی ایسا پیدا ہو گا جو
ڈاکہ ڈال سکے ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو غلامی کا دعویٰ کیا ہے اور عاشقانہ
دو
غلامی کا دعویٰ کیا ہے۔ آپ نے تو یہ کہا ہے وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے“
سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا
خطبات طاہر جلد اا
796
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے (دریمین : صفحہ ۸۴)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام تو پڑھ کے دیکھیں کہ وہ کیسا عاشق صادق ہے۔ عربی ، اردو،
اصلى الله
فارسی میں جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت میں آپ کا کلام ہے اس کی نظیر سارے عالم اسلام میں آپ کو
کہیں دکھائی نہیں دے گی ۔ تو ہوش کریں دیکھیں تو سہی کہ کس کے اوپر آپ کفر کے فتوے لگاتے ہیں۔
آپ کا دعویٰ صرف یہ ہے کہ آپ وہ مہدی ہیں جن کے آنے کی خوشخبری محمد رسول اللہ نے دی اور جن کے
حق میں آسمان سے چاند سورج نے گواہی دی۔ آپ کا دعوی یہ ہے کہ آپ وہ مسیح موعود ہیں جنہوں نے
آنحضرت ﷺ کی غلامی میں عیسائیت کے خلاف ایک عالمگیر جہاد کی بنیاد ڈالنی تھی اور مہم شروع کرنی تھی۔
جہاں تک نبوت کا تعلق ہے جماعت احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ مہدی اور مسیح کا مقام غلامی
نبوت کا یعنی مطیع نبوت کا ہے جس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے ۔ وہ حقیقی نبوت جو آزاد ہو، جو کسی
مرے نبی کی غلام نہ ہو، وہ حقیقی نبوت جو صاحب شریعت ہو اس کا نہ کبھی حضرت مسیح موعود نے دعوئی
فرمایا نہ کبھی ایسا ادعا کیا بلکہ ایسے شخص پر لعنت ڈالی اور فرمایا کہ اس کا اسلام سے کوئی بھی تعلق نہیں۔
دوسرے
صلى الله
،
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ تو مسیحیت اور مہدویت کا ہے اور ہم عقلاً اور نقلاً ثابت
کرتے ہیں کہ مسیح موعود جو امت محمدیہ میں پیدا ہونا ہے اور مہدی موعود جس نے امت محمد یہ میں ظاہر
ہونا ہے یہ آنحضرت ﷺ کے تابع نبی ہیں آزاد اور حقیقی نبی ان معنوں میں کہ گویا وہ کسی دوسرے نبی کی
غلامی سے آزاد ہوں اور اپنی ذات میں فی ذاتہ نبوت کے کمالات حاصل کر چکے ہوں ۔ ایسا نبی نہ
آسکتا ہے نہ کبھی کسی نے دعوی کیا ہے اور امتی نبوت کے متعلق قرآن کریم گواہ کھڑا ہے۔ اس آیت کو
جب تک تم نوچ کر قرآن سے باہر نہ نکال دو تمہارا کوئی حق نہیں ہے کسی پہلو سے بھی کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کسی قسم کا حملہ کرو اور یہ الزام لگاؤ کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ ایسی
نبوت کا دعوی کیا ہے جس کو قرآن رڈ کرتا ہے۔
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ
وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (النساء :٧٠)
ج
کیسا کھلا کھلا اعلان عام ہے ۔ آیت خاتم النبین برحق ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
خطبات طاہر جلداا
797
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
والسلام اللہ کی قسمیں کھا کر اعلان کرتے ہیں کہ اس آیت پر بدرجہ کمال ہمیں ایمان حاصل ہے بلکہ اس
کی معرفت کو جیسا ہم سمجھتے ہیں ہمارے مخالف اس کا ادنی سا بھی نہیں سمجھتے لیکن اس آیت کے مضمون کی
قرآن کریم کی کوئی دوسری آیت مخالف اور معاند ہو ہی نہیں سکتی ۔ اس آیت کو اس آیت کی روشنی میں پڑھیں
جس میں یہ اعلان ہے کہ ہر نبوت بند مگر غلامی کی نبوت ، اطاعتِ محمدیہ کی نبوت وہ جاری وساری رہے گی
اور صرف محمد مصطفیٰ کے کے غلاموں کو عطا ہوگی مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ اعلان عام ہے کہ جو
شخص اللہ اور اس رسول یعنی محمد مصطفیٰ کی اطاعت کرے گا فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ اب بس یہی لوگ ہیں جو انعام پانے والے ہوں گے ان کے سوا کوئی نہیں ہو گا۔ تم نبوت
کہتے ہو قرآن کہتا ہے کہ ہر انعام محمد رسول اللہ کی غلامی سے وابستہ کر دیا گیا ہے مِنَ النَّبِينَ
کون ہیں یہ انعام پانے والے ؟ مِنَ النَّبِینَ نبیوں میں سے ہوں گے وَالصَّدِيقِينَ
صدیقوں میں سے ہوں گے وَالشُّهَدَاء شہداء میں سے ہوں گے وَالصَّلِحِينَ اور صالحین
میں سے ہونگے وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا کیے اچھے ساتھی مل گئے تمہیں۔ نبیوں میں سے ہو
گئے ، نبیوں کا ساتھ عطا ہو گیا ۔ صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین میں سے ہو گئے لیکن ایک شرط ہے
اطاعت محمدی اور کامل اطاعت ۔ جتنا اطاعت میں درجہ کمال کو پہنچو گے اتنا ہی بڑا درجہ نصیب ہو
جائے گا۔ بس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو یہ دعویٰ کیا ہے کہ جو کچھ میں نے پایا ہے محمد
مصطفیٰ" کی غلامی اور اطاعت سے پایا ہے اور اسے تم وہ حقیقی نبوت قرار نہیں دے سکتے جس کی راہیں
بند ہیں۔ یعنی وہ نبی جو ہمیشہ کے لئے اولوالامر ہو گا ، قیامت تک اس کے لفظ کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ وہی
حاکم ہے، حکمران ہے، نہ صرف اپنے زمانے کا بلکہ ہمیشہ آئندہ آنے والے زمانوں کا۔ اس پر تم نے یہ
فساد برپا کر رکھا ہے، اس پر شور ڈالا ہوا ہے۔ تم کل خدا کو کیا جواب دو گے لیکن خدا کل پر ادھار نہیں رکھا
کرتا۔ ایسے بدبختوں کو جو کلام الہی کو تروڑ مروڑ کے اپنے وحشیانہ مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں،
دنیا میں بھی سزائیں دی جاتی ہیں اور وہ تاریخ جس کا میں نے مختصر ذکر کیا ہے حال کی تاریخ وہ اس
بات پر گواہ کھڑی ہے کہ بعد کے زمانے کی باتیں تو مرنے کے بعد دیکھی جائیں گی ۔ اس دنیا میں بھی
خدا انہیں بخشے گا اور سزا پر سزا دیئے چلے جائے گا۔
بنگلہ دیش کے راہنماؤں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ عقل سے کام لیں ، ہوش کے ناخن لیں
خطبات طاہر جلداا
798
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
اور اپنی قوم کو اس قعر مذلت میں نہ دھکیل دیں جس میں جاتے ہوئے تو دیکھا جاتا ہے وہاں سے نکلتے
ہوئے بھی کسی کو نہیں دیکھا گیا۔ جہاں تک سیاست کا معاملہ ہے، سیاست کو تو یہ حق ہی نہیں ہے کہ وہ
مذہبی امور کے متعلق فیصلے کرے اور یہ کہے کہ فلاں کے ادعاء کے خلاف اس کا مذہب یہ ہے۔ یہ توحد
سے زیادہ جاہلانہ بات ہے کہ کسی مذہب کی طرف منسوب ہونے کا حق اس ملک کی سیاست چھین لے
اور یہ دھمکیاں دی جائیں کہ اگر یہ حق نہیں چھینا جائے گا تو یہاں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی ۔
بنگلہ دیش میں اگر خون کی ندیاں بہائی جائیں اور حکومت اس میں ذمہ دار ہو گی تو جو بھی خون بہے گا وہ
ایک بنگالی کا خون ہوگا اور بنگال کے راہنماؤں کے اوپر اس خون کا ایک ایک قطرہ قرض ہوگا۔ جو خون
ملک میں ملک کے باشندوں کا بہتا ہے ملک کے باشندوں کا حق ہوتا ہے۔ مذہب اور ملت اور رنگ کی
تفریق کے بغیر ہر شہری کا حق ہے کہ اس کی حکومت اس سے انصاف اور عدل کا معاملہ کرے۔ اس
کے خون کا ایک ایک قطرہ تمہاری گردن پر ہوگا ۔ پس بنگال میں اگر خون بہے گا تو بنگالی کا بہہ رہا ہوگا نہ
مسلمان کا نہ ہندو کا مظلو انہ ہندو کا۔ مظلوم کا خون تو نہ مذہب رکھتا ہے نہ رنگ رکھتا ہے وہ مظلوم ہی کا ہی کا خون ہوتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے جہاں تک سیاست کا تعلق ہے سیاست کو زیب ہی نہیں دیتا
کہ وہ ایسے مذہبی امور میں دخل دے جس کے لئے سیاست بنائی نہیں گئی ۔ سیاست کی دنیا ایک الگ
دنیا ہے اور پھر ایسے امور میں دخل دے جہاں دخل دینے کی خدا نے کسی کو بھی اجازت نہ دی ہو۔ یہ
ملاں دعوے کرتے ہیں کہ فلاں وجہ سے یہ غیر مسلم ہیں فلاں وجہ سے غیر مسلم ہیں ۔ اپنی ان کی عمریں
کٹ گئیں چودہ سو سال گواہ ایک دوسرے کو غیر مسلم اور کافر قرار دیتے ہوئے اور اتنے اتنے بھیانک
الزام لگائے ہیں ایک دوسرے پر اور اتنی شدت کے ساتھ کفر کے فتوے لگائے ہیں اور اس اقرار کے
ساتھ اعلان کیا ہے کہ فلاں فرقہ اور اس کے تمام افراد نہ صرف غیر مسلم بلکہ جہنمی ہیں۔ پھر یہاں تک
بھی لکھا ہے کہ جو شخص اس فتوے میں شک کرے گا وہ بھی غیر مسلم اور جہنمی ہے۔ یہ سارے فتوے کھلے
کھلے چھپے ہوئے موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جماعت کو میں نے نصیحت کی ہے کہ فوراً ان کو شائع کریں
اور سارے اہلِ بنگالہ کو بتائیں کہ یہ کون ملاں ہے جو آج تم سے مخاطب ہو رہا ہے کل یہ کیا کیا کرتا تھا ؟
جب احمدیت ابھی وجود میں ہی نہیں آئی تھی اس وقت یہ مولوی ایک دوسرے کے خلاف کیا فتوے دیا
کرتے تھے۔ ان کی باتوں پر چل کر تم کیوں اپنی سیاست کو تباہ کرتے ہو۔ یہ دراصل ایک سازش ہے
خطبات طاہر جلد اا
799
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
جیسا کہ پاکستان کے خلاف کی گئی تھی۔ احمدیوں کا تو خدا محافظ ہے اور مظلوم ہونے کے لحاظ سے بھی اللہ
کی حفاظت میں ہیں لیکن سیاستوں کا تو خدا محافظ نہیں ہے۔ پس سیاست دان غلطیاں کرتے ہیں تو اس
الله
صلى الله
کے تلخ نتائج ان کی زندگیوں کا حصہ بن جاتے ہیں ، یہ گھونٹ ان کو بھرنے ہی پڑتے ہیں ۔
پس آج پاکستان کی سیاست اُکھڑی ہوئی ہے اور دن بدن بے بس اور نہتی ہوتی چلی جا رہی
ہے۔ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ تو بہ کرو اور غلط فیصلوں کو کالعدم قرار دو۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
سیاست کو تو کیا کسی مذہبی راہنما کو بھی خدا تعالیٰ نے یہ حق نہیں دیا کہ کسی کو غیر مسلم قرار دے دے۔
سب سے بڑا حق اگر کسی کو نصیب ہو سکتا تھا تو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو نصیب ہو سکتا تھا۔ تمام تاریخ
میں آنحضرت ﷺ کی زندگی کی تاریخ میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہے۔ میں تمام دنیا کے مولویوں کو چیلنج
دے کے کہتا ہوں ایڑی چوٹی کا زور لگاؤ ایک بھی تمہیں ایسا واقعہ نہیں ملے گا کہ کسی نے کہا ہو کہ میں
مسلمان اور محمد رسول اللہ ﷺ نے کہا ہو نہیں تم مسلمان نہیں ہو۔ درخشندہ تاریخ میں جس وقت اسلام
بن رہا تھا، منصہ شہود پر ابھر رہاتھا خدا کا جمال اور خدا کا جلال ایک زندہ محمد کی شکل میں دنیا میں رونما تھا
اس وقت ایک واقعہ بھی ایسا نہیں ہوا وہ شخص جو خدا سے علم پاتا تھا اور خدا کے علم سے کلام کرتا تھا جس کی
دلوں پر نظر تھی اس نے بھی کبھی ایک دفعہ بھی ایسا نہیں کیا کہ کسی مسلمان ہونے کے دعوے دار کو غیر مسلم
قرار دے دیا ہو ۔ کیوں نہیں کیا ؟ ایک تو فراست طبعی فراست ایسی روشن تھی کہ وہ دنیا کے روشن ترین
عالم کے چاند ستاروں کو بھی شرماتی تھی اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ سورج کی روشنی کی آنحضرت ﷺ کی
فراست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ انسانی فراست کی روشنی مادی روشنیوں کے اوپر غالب ہوتی
ہے اور جو نہی یہ فراست ترقی کرتی ہے اس روشنی کو دوسری روشنیوں پر غلبہ عطا ہوتا ہے ۔ یہ مبالغہ
آمیزی کی باتیں نہیں ہیں یہ حقیقت ہے کہ محمد رسول اللہ کی فراست سے بڑھ کر روشن فراست نہ کبھی
پہلے ہوئی نہ کبھی آئندہ ہوگی اور تمام روشن وجودوں میں سب سے زیادہ روشن وجود آپ کا ہے۔ اس
لئے روشنی کے ساتھ اندھیروں کا کوئی جوڑ نہیں ہوا کرتا۔ ایک فیصلہ بھی آپ غلط نہیں کر سکتے تھے نہ کبھی
کیا تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود اس بارے میں واضح ہدایت فرمائی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَالَتِ
الْأَعْرَابُ أَمَنَّا اعراب یعنی بدوی لوگ کہتے تھے ہم ایمان لے آئے ہیں قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا
اے محمد ! ان کو بتا دے ۔ یعنی خدا خبر دے رہا ہے کہ تم ایمان نہیں لائے وَلَكِنْ قُولُوا
d
صلى الله
علوسه
خطبات طاہر جلدا
800
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
اصلى الله
عروسة
اسْلَمْنَا پھر بھی ہم تمہیں حق دیتے ہیں کہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے رہو۔ ایسی حالت میں بھی اپنے
آپ کو مسلمان کہنے کا حق ہے تمہیں کہ وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ایمان نے
تمہارے دلوں میں جھانکا تک نہیں ، داخل ہی نہیں ہوا۔ لیکن تم کہتے ہو کہ ہم ایمان لائے خدا کہتا ہے کہ
ایمان نہیں لائے واضح بات ہے لیکن تمہیں مسلمان کہلانے کا حق پھر بھی رہتا ہے۔ محمد مصطفی یہ بھی
تمہیں اسلام کی طرف منسوب ہونے کے حق سے محروم نہیں کرتے ۔ یہ وہ آیت کریمہ ہے جس نے
ساری بات کھول دی نُورٌ عَلَى نُورِ ( النور : ۳۶) کا منظر دکھائی دیتا ہے۔ اس آیت کریمہ کے نزول
پہلے بھی حضرت محمد مصطفی ﷺ نے کبھی کسی کو اس کے دعوے کے خلاف مسلمان کہلانے کے حق
سے۔
صلى الله
عروسة ۔
سے محروم نہیں فرمایا۔ اس آیت کے بعد تو نا ممکن ہو جاتا ہے۔
آج کے ملاں اگر یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمیں حق حاصل ہے تو اپنی بد بختی اور بدنصیبی کا دعوی کرتے
ہیں۔ محمد رسول اللہ سے بڑھ کر دعوی کرتے ہیں اور کوئی دنیا میں ایسا شخص نہیں ہے جو محمد مصطفی مے سے
عروسه
بڑھ کر روحانی طاقتیں رکھنے کا یا عالمانہ طاقتیں رکھنے کا دعویٰ کرے اور خدا کے ہاں مردود نہ ٹھہرے۔ رکھنے کا
پس ان مردودوں کے پیچھے چل کر تم اپنے نصیب کیوں اُجاڑتے ہو بگاڑتے ہو۔ خدا حق نہیں دے رہا
اور یہ حق لے رہے ہیں اور تمہیں بھی کہتے ہیں کہ آؤ اس چوری کے حق سے تم بھی استفادہ کرو۔ تم بھی
ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ۔ اس لئے جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان غلطیوں کا اعادہ نہ کرو اور توبہ کرو،
جہاں تک مسلمان کہلانے کے حق کا تعلق ہے آنحضرت ﷺ نے اس بات کی بھی اجازت نہیں دی کہ
کسی کو یہ کہو کہ تمہارے دل میں نہیں ہے کیونکہ دل میں نہیں کا دعوی خدا کر سکتا ہے۔ محمد مصطفیٰ" نے بھی
ایمان کی نفی تب کی جب خدا نے خود بتایا کہ ان کے دلوں میں ایمان نہیں ہے اس کے باوجود مسلمان
ہونے کا دعوے کا حق ان کو دیا اور اس حق کو سب نے استعمال کیا۔
جہاں تک یہ بات کہنے کا تعلق ہے ایک عام آدمی کے لئے کہ تمہارے دل میں نہ ایمان ہے
نہ اسلام م اس صورت حال پر روشنی ڈالنے کے لئے یہ عظیم واقعہ میں آپ کے سامنے رکھ کر میں اس خطبے
کو ختم کرتا ہوں ۔ احمدیوں کے سامنے تو بار بار یہ واقعہ پیش کیا جا رہا ہے مگر میں امید رکھتا ہوں کہ بنگال
تک بھی یہ آواز پہنچ رہی ہو گی اور بنگال کے غیر احمدی مسلمانوں اور دیگر دانشوروں کے سامنے یہ
صورت حال خوب کھول کر پیش کرنی چاہئے کہ آنحضرت ﷺ کا کیا فیصلہ ہے اس کے مقابل پر مولوی
خطبات طاہر جلدا
801
خطبه جمعه ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء
تم سے کیا مطالبے کر رہا ہے۔ اپنی راہ چن لو تم نے محمد مصطفیٰ" کے ساتھ رہنا ہے یا ملاں ۔ ہے یا ملاں کے پیچھے چلنا
صلى الله ہے۔ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں ایک جہاد کے دوران ایک نامی پہلوان سے ایک مسلمان مجاہد کا
مقابلہ ہوا اور بڑی مشکل کے ساتھ بالآخر اس نے اس پہلوان کو زیر کیا اور زیر کر کے جب وہ قتل کرنے
لگا تو اس نے اعلان کیا کہ لَا اِلهَ اِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ بھی نہیں
کہا۔ صرف لا إِلهَ إِلَّا الله یعنی یہ جو کہتے ہیں نبوت کی شرط ہے ، نبوت میں فوقیت شامل ہے یہ
سب اوٹ پٹانگ دلیلیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو میں واقعہ بیان کر رہا ہوں اس واقعہ میں
حدیث سے ثابت ہے کہ اس نے صرف اتنا کہا تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
صلى الله
اس مسلمان مجاہد نے پھر بھی اسے قتل کر دیا۔ واپس آکر بڑے فخر کے ساتھ آنحضرت ﷺ کے حضور یہ
واقعہ پیش کیا کہ یا رسول اللہ ! آج یہ واقعہ پیش ہوا ہے۔ میں جانتا تھا کہ جھوٹ بول رہا ہے جان بچانے
کے لئے ایسا کر رہا ہے میں نے اسے قتل کر دیا۔ ان کی اپنی روایت ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ہے
صلى الله
وسه
اتنے ناراض ہوئے کہ میں نے ساری زندگی میں کبھی آپ کو اتنا ناراض نہیں دیکھا۔ بار بار یہ کہتے تھے
افلا شققت عن قلبه، افلا شققت عن قلبه - (مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر : ۱۴۰) او بد نصیب تو
نے دل پھاڑ کر کیوں نہیں دیکھ لیا کہ اس کے دل میں اسلام تھا کہ نہیں تھا۔ اتنا کہا کہ میں نے حسرت
کی کاش اب یہ کہنا بند کر دیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ میں نے حسرت سے اس بات کی خواہش
کی کاش میں آج سے پہلے مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا کہ محمد رسول اللہ کی ایسی شدید ناراضگی مجھے نہ دیکھنی
پڑتی اور پھر ایک اور روایت میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے اس روایت کوسن کر یہ فرمایا کہ تو قیامت
کے دن کیا جواب دے گا جب اس شخص کا لا إِلهَ إِلَّا الله جسے تو نے قتل کیا ہے قیامت کے دن
تیرے سامنے گواہ بن کر کھڑا ہو جائے گا کہ تو نے ایک ایسے بندے کو قتل کیا ہے جو لا إِلهَ إِلَّا الله
پڑھ
رہا تھا اور تو نے اسے تسلیم نہیں کیا۔
صلى الله
تو احمدی تولا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا ورد کرتے ہیں اور ورد جان ہے یہ کلمہ
اُن کا۔ اس کلمہ کی خاطر جان و مال اور عزتوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔سالہا سال سے پاکستان
کی گلیوں نے یہ گواہیاں دی ہیں کہ اس کلمہ کی حفاظت اور عزت کی خاطر احمدی اور کسی چیز کی پرواہ نہیں
کرتے ۔ جیلوں میں ٹھونسے گئے مارے گئے ، گلیوں میں گھسیٹے گئے ، ان کی عزتیں لوٹی گئیں ان کے