مسلمان دنیا صبر اور سچائی پر قائم ہو جائے تو ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔ امت مسلمہ کو نصیحت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دنیا بھر میں مسلمانوں، بالخصوص بوسنیا کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ان کے لیے جماعت احمدیہ کی خدمات کا ذکر کیا۔ حضور نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں عذاب الٰہی اور اللہ تعالیٰ کی صفت الصبور کی وضاحت فرمائی۔ نیز سورۃ العصر کے حوالے سے نصیحت فرمائی کہ امت مسلمہ کی بقا اور ترقی کا دارومدار صرف سچائی اور صبر پر قائم ہونے میں ہے۔ آخر میں پاکستان کی عدالت عالیہ میں آزادی ضمیر اور عدل کے حق میں سامنے آنے والے مثبت رجحانات کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: بوسنیا کے مہاجرین، صفت الصبور، سورۃ العصر، صبر اور سچائی، پاکستان میں آزادی ضمیر
خطبات طاہر جلد ۱۲
99
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
مسلمان دنیا صبر اور سچائی پر قائم ہو جائے تو ایک بڑی
طاقت بن کر ابھرے گی ۔ امت مسلمہ کو نصیحت ۔
( خطبه جمعه فرموده ۵ فروری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لنڈن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ
وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الصف: ۱۱ تا ۱۲)
پھر فرمایا :۔
قرآن کریم میں بسا اوقات ایک ہی نیکی کو مختلف رنگ میں مختلف الفاظ میں ، مختلف
آیات کریمہ میں بیان فرمایا جاتا ہے اور نتیجہ بعض دفعہ خدا تعالیٰ کی بعض صفات بیان فرمائی جاتی ہیں
بعض دفعہ بعض اور صفات بعض دفعہ ثواب کا ایک نتیجہ دکھایا جاتا ہے اور بعض دفعہ ایک اور ثواب کا نتیجہ
دکھایا جاتا ہے درحقیقت گہرے غور سے پتا چلتا ہے کہ مختلف صورت حال میں کی جانے والی نیکی
در اصل مختلف تقاضے رکھتی ہے اور انسانی حالات بدلنے سے نیکی کے اجر بھی بدلتے رہتے ہیں۔
یہ آیات جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس میں ایک ایسی تجارت کا ذکر
فرمایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں انسان کو عذاب الیم سے نجات ملے گی حالانکہ باقی جگہ اللہ کی راہ
میں خرچ کرنے کے نتیجہ کے طور پر مثبت رنگ میں ثواب کا ذکر ملتا ہے نہروں والی جنات ہوں گی یا یہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
100
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
ایک
ثواب ہو گا یا وہ ثواب ہوگا، جزاء کے بہت ہی خوبصورت نقشہ کھینچے گئے ہیں لیکن اس آیت میں ایک
مختلف انداز ہے کسی مثبت اجر کا وعدہ نہیں بلکہ ایک منفی عذاب سے بچنے کی خوشخبری ہے سے ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ اے وہ لوگو أَلِيما
جو ایمان لائے ہو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کی خبر دوں تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
تمہیں بہت ہی درد ناک عذاب سے بچائے گی تُؤْمِنُونَ بِاللہ وہ تجارت کیا ہے؟ اللہ پر ایمان لاؤ
اور اس کے رسول پر اور اس کی یعنی اللہ کی راہ میں بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ اپنے اموال کے
ذریعہ اور اپنی جانوں کے ذریعہ مجاہدہ کرو ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ تمہارے لئے بہت
بہتر ہے کاش کہ تم جانتے!
گزشتہ خطبہ میں بوسنیا کے مسلمانوں پر ہونے والے جن مظالم کا ذکر کیا گیا تھا ان کے تعلق
سے مجھے اس آیت کا یہ مفہوم سمجھ میں آیا کہ انسان جب دنیا میں درد ناک حالات سے متاثر ہوتا ہے
جب کسی اور پر ظلم تو ڑا جارہا ہوتا ہے اور اس سے ہمدردی رکھنے والا دل کسی اور جگہ بیٹھا کٹ رہا ہوتا
ہے تو بسا اوقات ایسے وقت میں عذاب الیم سے بچنے کے لئے انسان کی توجہ خصوصیت کے ساتھ
دعاؤں کی طرف پھرتی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صرف دعاؤں سے کام نہیں چلے گا، دعا ئیں وہی
مقبول ہوتی ہیں جنہیں نیک اعمال رفعتیں بخش رہے ہوں۔ پس جب بھی تم دنیا میں عذاب الیم
کے نمونے دیکھو۔ تو تمہیں ایک ایسے دردناک عذاب سے بچنے کے لئے بھی مجاہدہ کرنا چاہئے جو
انسانوں کے عائد کردہ درد ناک عذاب سے بہت زیادہ درد ناک ہو گا وہ عذاب الیم ان لوگوں
کے لیے مقدر ہے جو بنی نوع انسان پر درد ناک عذاب وارد کرتے ہیں ۔
دنیا میں جتنی بدیاں ہیں ان کے نتائج ان بدیوں سے براہ راست ایک نوعیت کا تعلق رکھتے
ہیں عذاب بھی اسی نوعیت کا ملتا ہے جیسی بدی ہو اور ثواب بھی اسی نوعیت کا ملتا ہے۔ جیسے نیکی ہو۔ پس
قیامت کے دن درد ناک عذاب انہی لوگوں کو ملے گا جو اس دنیا میں خدا کے بندوں کو دردناک عذاب
میں مبتلا کرتے ہیں اور بعض دفعہ یہ وعدہ دنیا میں بھی پورا ہوتا ہے مگر لمبے عرصہ کے بعد کیونکہ قرآن کریم
میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کر کے یہ فرمایا گیا کہ ہم تیرے دشمنوں کے لئے جو بعض
چیزیں وعدہ کر رہے ہیں کہ انہیں ضرور ملیں گی کچھ ہو سکتا ہے تو اپنی زندگی میں دیکھ لے اور کچھ تیری
خطبات طاہر جلد ۱۲
101
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
بند۔
زندگی کے بعد دکھائی جائیں گی کچھ اس دنیا کے عذاب ہیں ، کچھ اُس دنیا کے عذاب ہیں کیونکہ خدا کا
تناظر اور ہے اور ر بندے کا تناظر اور ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے یہ ساری کائنات ایک سطح کی طرح ہے
اس میں نہ کوئی ماضی ہے، نہ حال نہ کوئی مستقبل۔ وہ ایک ایسی نظر سے سب واقعات کو اور سب
کا ئنات کو دیکھ رہا ہے جیسے اس کی تصویر سامنے بچھ گئی ہو۔
پس یہ دنیا ہو یا وہ دنیا ہو اللہ تعالیٰ کے نزدیک وقت کی کوئی جلدی نہیں اور خدا کے صبور
ہونے کا ایک یہ بھی مطلب ہے انسان وقت کی نسبت سے بے صبرا ہوتا ہے وقت جتنا آہستہ گزرے
اور نتیجہ سے زیادہ پیار ہو ( ان دونوں کے درمیان ایک ایسی نسبت ہے کہ وقت آہستہ گزرے) تو نتیجہ
دور دکھائی دینے لگتا ہے جس سے پیار ہو اس کے انتظار میں وقت ویسے ہی آہستہ گزرتا ہے اس کے
نتیجہ میں بے صبری پیدا ہوتی ہے مگر وہ خدا جو Space ,Time کا خدا ہے ایسی کا ئنات کا خدا ہے
جہاں مکان اور وقت دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں اور ایک ہی چیز کے دو جز بن جاتے
ہیں جیسے دو دھاگوں سے ایک چیز بنی جارہی ہو۔ ایسے ہی عالم وجود وقت اور Space دونوں کی بنتی
کا نام ہے وہ خدا جو وقت اور مکان سے بالا ہے اس کو یہ ساری چیزیں اپنے سامنے سامنے کھلی ہوئی دکھائی
دے رہی ہیں۔ اس لئے اُسے انتظار میں بے صبری پیدا نہیں ہو سکتی۔ جسے چیز سامنے دکھائی دے، اس
طرف بھی اور اس طرف بھی ، اس کے لئے بے صبری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پس حقیقت میں اللہ
ہی کی ذات صبور ہے ورنہ انسان خواہ کتنا ہی صبر والا ہو کچھ نہ کچھ صبر کے عدم کی کیفیات بھی اس کے
ساتھ لگی رہتی ہیں کچھ نہ کچھ بے چینی ضرور رہتی ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھیں کہ خدا
کی طرف سے غیر معمولی قوت یافتہ تھے لیکن اسلام کی فتح کے انتظار کی باتیں کرتے ہیں تو بے قرار ہو
جاتے ہیں یوں لگتا ہے جیسے کوئی بسمل خاک اور خون میں لتھڑا ہوا تڑپ رہا ہوا اور عرض کرتے ہیں کہ
شور کیسا ہے تیرے کوچہ میں لے جلدی خبر
ه
خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا (در نشین : ۱۰)
پس حضرت اقدس محمد مصطفی کی بھی اگر کوئی بے چینی تھی یا کوئی بے صبری تھی تو وہ خدا ہی
کے سامنے بیان ہوتی تھی مگر تھی وہ غلبہ اسلام اور نیکیوں کے غلبہ سے متعلق جس چیز سے محبت ہو وہ
اگر سامنے دکھائی نہ دینے لگے تو ظاہر ہے کہ اس کے انتظار میں ایک تکلیف کی حالت پیدا ہوتی ہے اور
خطبات طاہر جلد ۱۲
102
۱۹۹۳ء
خطبه جمعه ۵ فروری ۹۳
اسی کو بے صبری کہتے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دنیا ہو یا وہ دنیا عملاً یا حقیقہ کوئی بھی فرق نہیں
اس لئے وہ عذاب میں بھی کوئی جلدی نہیں کرتا اور بعض دفعہ عطا میں بھی کوئی جلدی نہیں کرتا عطا میں
ہماری بے صبری کی خاطر جلدی کرتا ہے اور کچھ دے دیتا ہے جیسا کہ ہماری جماعت میں کثرت سے
یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض دفعہ ادھر سے نیکی کی ، ادھر سے جزا مل گئی، ہاتھوں ہاتھ نقد و نقد سودے چل
رہے ہیں لیکن وہ حقیقت میں جزا نہیں ہے۔ وہ مٹھاس کا ایک لقمہ ہے جو چکھایا جارہا ہے۔ جیسے کوئی
ماں کھانا پکا ر ہی ہو اور اس کی بڑی اچھی خوشبو اُٹھ رہی ہو، بچہ پاس سے گزرتا ہے تو ماں اسے بلا کر تھوڑا
سا چکھا دیتی ہے یہ مطلب تو نہیں کہ سارا کھانا ہی اس کو مل گیا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ بھی نہ سزا میں جلدی
کرتا ہے نہ جزا میں جلدی کرتا ہے ہاں چکھاتا ہے چنانچہ بعض دفعہ عذاب کے لقمے بھی چکھائے جاتے
ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
ه
یہ نشان زلزلہ جو ہو چکا منگل کے دن
وہ تو اک لقمہ تھا جو تم کو کھلایا ہے نہار (درشین ۱۵۳)
صبح ایک گیا جس طرح صبح صبح ایک لقمہ کھلایا جاتا ہے نہاری کے طور پر یہ وہ کھلایا گیا ہے ابھی بہت جاتا
عذاب آنے والے ہیں۔ پس اس نسبت سے اس آیت کا تعلق مجھے ان دردناک حالات سے معلوم
ہوا ہے جو عالم اسلام پر اس وقت وارد ہیں اور دن بدن اُن کا دکھ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور دردناک
عذاب دینے والوں کی بے با کی بڑھتی چلی جارہی ہے۔
بوسنیا کے متعلق خدا تعالیٰ کے فضل سے اس وقت جماعت احمد یہ ہر ملک میں جہاں جہاں
بھی بوسنیا کے مہاجرین ہیں غیر معمولی محبت کا سلوک کر رہی ہے اور بہت محنت کر رہی ہے چنانچہ تفصیل
سے جو رپورٹیں ملتی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ بعض لوگ تو اس بات کے لئے وقف ہو گئے ہیں ۔ دن
رات بوسنیا کے مظلوموں کی خدمت کرنا، ان سے تعلقات استوار کرنا، ان کو مسجدوں میں لے کر
آنا یا ان تک پہنچ کر ان کو نیکی کی باتیں پہنچانا اور پھر ہمدردی کے تمام عملی ذرائع کو کام میں لاتے ہوئے
ان کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش کرنا، یہ یورپ کی جماعتوں میں ایک عام دستور ہے اور
انگلستان میں خصوصیت کے ساتھ اس سلسلہ میں بہت کام ہو رہا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے بہت ہی
احسان کے ساتھ اس بات کا ذکر کرتا ہوں کہ یہاں کی لجنہ کو خصوصیت سے بہت عمدہ خدمت کی توفیق
خطبات طاہر جلد ۱۲
103
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۳
مل رہی ہے۔ چنانچہ چند دن پہلے اسلام آباد میں بوسنین خواتین اور بچوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ
آیا جس کا انتظام دو تین جگہ کی لجنات کی شاخوں نے کیا اور بڑی محنت سے احمدی خواتین ان کے
گھروں تک پہنچیں ان کو ساتھ لے کر آئیں اور ایک کافی دلچسپ محفل لگی، دلچسپ ان معنوں میں تھی
کہ جو آنسو اس مجلس میں بہتے تھے وہ خوشی کے بھی تھے اور غم کے بھی تھے۔ ان چہروں کو جس نے نہیں
دیکھا اس کو تصور نہیں ہو سکتا کہ کیسی عجیب کیفیات کے حامل وہ چہرے تھے۔ ایک طرف اسلام کے نام
پر بے لوث محبت کے نتیجہ میں پچھلے جا رہے تھے اور دوسری طرف ان کو اپنے درد ناک ماضی کی یادیں
آتی تھیں جو قریب کا ماضی ہے اور اس کے نتیجہ میں چہرے پر عجیب قسم کی وحشت دوڑنے لگتی تھی بعض
آنکھوں میں مسکراتے ہوئے بھی اتنا گہر اغم تھا کہ ان میں ڈوب کر انسان کے دل میں ایک ہول اُٹھتا یں گہرام
ہے کہ کسی گہرائی کا غم ہے جس کی کوئی اتھاہ دکھائی نہیں دیتی ، اس ضمن میں خدام الاحمد یہ یو۔ کے، کے
سابق صدر کے سپرد میں نے جو کام کئے تھے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ بوسنیا وغیرہ سے متعلق نظر
رکھیں کہ کیا ہو رہا ہے۔
دانشور کیا کہہ رہے ہیں اور مختلف سمت سے بوسنیا کے حق میں یا ان کے حالات کے مختلف
پہلوؤں پر جو آوازیں اُٹھ رہی ہیں ان کو ریکارڈ کریں چنانچہ انہوں نے اب تک جو مضامین اکٹھے
کر کے مجھے دیئے ہیں ان میں بعض ایسے مضامین ہیں جو فی الواقعہ پڑھے نہیں جاسکتے ۔ ۵۰ ہزار سے
زائد مسلمان خواتین کی جس دردناک ظالمانہ طریق پر بے حرمتی کی گئی ہے اس کی تفصیل بیان کرنے کا نہ
یہ موقع ہے، نہ مجھ سے ہو سکے گی لیکن ان میں سے اکثریت کو پھر بہیمانہ سلوک کے بعد بڑے ہی نا قابلِ
بیان طریق پر یا ذبح کیا گیا ہے یا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے ہوئے گولیاں مار کر مارا گیا ہے
اتنے مظالم ہیں کہ آپ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کس طریق پر کیسے کیسے مظالم توڑے گئے اور بہت
سے ایسے مظالم ہیں جہاں ظلم کرنے والوں نے بعض دوسرے یورپین انٹرویو لینے والوں کو انٹرویو کے
دوران بڑے فخر سے بتایا کہ ہم یہ کرتے ہیں اور ہمیں اس کا حکم دیا گیا ہے تو بہت ہی درد ناک حالات
ہیں اور یہ دردناک حالات ایک غیر منصفانہ دور میں ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل ہو سکتے ہیں ۔
یہ دور نا انصافیوں کا دور ہے۔ یہ جو New World Order کا تصور ہے یہ کوئی خدا کا
تقویٰ رکھنے والوں کا تو نیو ورلڈ آرڈر نہیں ہے۔ یہ اللہ سے اور بندوں سے محبت رکھنے والوں کا
خطبات طاہر جلد ۱۲
104
خطبه جمعه ۵ فروری ۹۹۳
نیو ورلڈ آرڈر تو نہیں ہے یہ انصاف اور رحم سے خالی دلوں کا نیو ورلڈ آرڈر ہے۔ یہ ایک تعلی کی آواز ہے
جو آپ کو سنائی دے رہی ہے جب ایک ظالم دیکھتا ہے کہ اب اس کے ہاتھ روکنے والا دوسرا ظالم
میدان میں نہیں رہا تو پھر وہ چنگھاڑتا ہوا وہ اپنے شکار پر حملہ آور ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کوئی میرے ہاتھ وہ
روک نہیں سکتا۔ یہ جو جانوروں کی دنیا کے نقشے تصویروں میں دکھائے جاتے ہیں ایسے حالات بعض
دفعہ ان میں دکھائی دیتے ہیں ایک جانور کو گرا کر زخمی کر کے ایک درندہ اس کو کھانے پر تیار بیٹھا ہے کہ
ایک اور درندہ دوسری طرف سے آجاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر کچھ دیر غراتے ہیں اور اس کے
بعد ایک جو کمزور ہے وہ چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے پھر وہ اس کو جس طرح بے فکر ہو کر بھنبھوڑتا ہے اور جس
طرح بھنبھوڑنے والے یعنی فاتح درندے کے چہرے پر جیسے بے تکلف ظلم کے آثار ہوتے ہیں کہ کوئی
نہیں ہے مجھے پوچھنے والا یہی حال آج کی دنیا میں طاقتور قوموں کا ہے۔ یہ نیو ورلڈ آرڈر ہے جس کو
دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
آپ عالم اسلام پر نظر دوڑا کر دیکھیں تو آپ کو ایک طرف بوسنیا دکھائی دے گا۔ ایک
طرف فلسطین دکھائی دے گا، ایک طرف کشمیر اور بمبئی اور اسی طرح ہندوستان کے بعض دوسرے
علاقے دکھائی دیں گے، پھر آپ کو عراق میں مختلف مناظر نظر آئیں گے، کہیں وہ شیعہ یا گر داقلیتیں
ہیں جن پر کہا جاتا ہے کہ صدام حسین نے ظلم کئے تھے، کہیں سارے عراق کے باشندے ہیں جن کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ڈکٹیٹر کے جبر کے نیچے مجبور ہیں اور اس کے مقابل پر ان سب پر عرصہ
حیات تنگ کر دینے کی ظالمانہ کارروائیاں اور یہ کہتے ہوئے ان کو مجبور کرنا کہ جب تک تم صدام حسین
کو اپنے اوپر سے ہٹاؤ گے نہیں ہم تم پر ظلم کرتے رہیں گے۔ عجیب و غریب انصاف کے نئے تصور کھینچے
جا رہے ہیں ، جن کی کسی معمولی عقل رکھنے والے کو بھی سمجھ نہیں آسکتی کہ کیسا انصاف ہے ایک طرف
فلسطین کا حال ہے وہاں ایک چھوٹے سے دائرے میں رہنے والی چھوٹی سی حکومت رعونت میں بہت
بڑھی ہوئی حکومت ہے اور وہ جب چاہے جس طرح چاہے بیچارے نہتے فلسطینیوں پر جس رنگ میں
چاہے ظلم کرتی چلی جائے اور اس کے متعلق جب کوئی آواز اُٹھتی ہے تو اس پر بڑی قوموں کا ایک رد عمل
ہوتا ہے دوسری طرف بوسنیا کے مسلمانوں پر مظالم کا ایک رد عمل ہے۔ تیسری طرف کشمیر کے اور
ہندوستان کے دیگر مسلمانوں پر مظالم کا ایک رد عمل ہے پھر عراق کی بات ہے ان سب کا مواز نہ کر
خطبات طاہر جلد ۱۲
105
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
کے آپ دیکھیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ ہر جگہ پیمانے بدلے ہیں۔ کہیں آنکھیں بند کر لی گئیں
ہیں تو ذکر ہی کوئی نہیں چل رہا حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں پر ایسے زبردست مظالم توڑے
جا رہے ہیں کہ خود ہندو منصف مزاج لوگوں نے اور صاحب حق لوگوں نے اس کے خلاف بڑی
شدت سے آواز اٹھائی ہے۔ حکومت کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹیوں نے ثابت کیا ہے کہ ہماری فوج کی
طرف سے بہت ہی بہیمانہ مظالم مظلوم مسلمانوں پر توڑے گئے ہیں لیکن آپ کو کوئی ذکر نہیں ملے گا کہ
یہاں کوئی واقعہ بھی ہو رہا ہے لیکن عراق کو دیکھیں کہا جاتا ہے کہ اس نے کسی وقت شیعوں پر ظلم کئے تھے پر
یا کردوں پر کئے تھے چنانچہ ان موہوم ظلموں کی یاد میں عراق کی ساری آبادی کو مظالم کا نشانہ بنایا جارہا
ہے۔ ایک طرف یہ انصاف ہے، دوسری طرف اسرائیل کا حال ہے کہ تمام دنیا کی اپیلوں کو رد کرتے کہ
ہوئے تمام دنیا کی طرف سے بار ہا توجہ دلانے کے باوجود اور یونائیڈ نیشنز میں اس موضوع
سو فلسطینی
پر بحثوں کے باوجود اسرائیل اپنی جگہ پر اڑا رہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ان چار سوف
مسلمانوں کو واپس اپنے ملک میں لے لوں ، جن کو اسرائیل کی حکومت نے جبراً اپنے ملک سے باہر
نکال پھینکا ہے جن کا کوئی بھی ملک نہیں جن کو مدد دینے کے لئے جو کوششیں کی جاتی ہیں ان کی راہ میں
بھی خود اسرائیل روک ہے بہت ہی درد ناک حالات میں کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں اُن کے
متعلق ساری دنیا کی اپیلیں رد کی جا رہی ہیں کہ ہمیں کوئی پرواہ نہیں جب یہ معاملہ سیکیورٹی کونسل میں
پہنچا تو ابتدائی ریزولیوشن کے الفاظ ( یوں معلوم ہوتا تھا کہ ) اگر منظور ہو گئے تو اسرائیل کے لئے اب
کوئی فرار کی راہ باقی نہیں رہے گی بڑے شدت کے الفاظ کے ساتھ جس طرح عراق کے خلاف
استعمال کئے گئے تھے اس سے کچھ ملتے جلتے تھے ویسے سخت نہ سہی لیکن ان میں سیکیورٹی کونسل سے یہ
مطالبہ تھا کہ ایک ریزولیوشن پاس کرو کہ اگر اسرائیل نے ان چار سو مسلمانوں کو واپس قبول نہ کیا تو اس
کے خلاف Sanctions عائد کی جائیں گی یعنی پابندیاں عائد کی جائیں گی کہ اس کے ساتھ تمام
دنیا کے تجارتی اور دیگر روابط کٹ جائیں۔ اس کا اسرائیل نے جو جواب دیا وہ آپ لوگوں نے
ٹیلی ویژن میں بھی دیکھا ہوگا ، اخبارات میں بھی پڑھا ہوگا، ریڈیو پر سنا ہوگا، ایسی بے باکی سے سر
اُٹھا کر یونائیٹڈ نیشنز کی آواز کو یوں ٹھوکر ماری جیسے کوئی بھونکنے والے کتے کا منہ توڑتا ہے اور امریکہ
کے صدر کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ تم کر کے تو دیکھو اور پھر اس کا جو نتیجہ نکلا اس پر مجھے پرانے زمانے کا
خطبات طاہر جلد ۱۲
106
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
احمد یہ ہوسٹل کا ایک واقعہ یاد آ گیا کہ جب ہم گورنمنٹ کالج میں پڑھا کرتے تھے یہ تقسیم ہند سے پہلے
کی بات ہے وہاں ایک دفعہ راجہ محمد اسلم صاحب جو بڑے ذہین مشہور تھے اور بہت مخلص تھے اور
مقابلے کے امتحانوں میں گولڈ میڈل لینے والے تھے ان کا ایک صدمہ کی وجہ سے دماغ پھر گیا تھا تو وہ
بیچارے اس حالت میں احمد یہ ہوسٹل میں آکر قیام پذیر ہوئے جبکہ سر پر یہ جنون سوار تھا کہ میں لوگوں
کی شادیاں کرواؤں اور آج بھی کئی احمدیوں کے دماغ میں یہ ہے میں کسی دن اس کا ذکر کروں گا۔ ان
کو شادیوں کروانے کا شوق تھا کہ جس وجہ سے وہ پاگل ہوئے تھے۔ وہ شادی کے سلسلہ میں ہی ایک
صدمہ تھا۔ بہت ہی قابل انسان ، بہت ہی مخلص اور فدائی اور غیر معمولی ذہین لیکن اس ٹھوکر میں آکر
ان کا دماغ چل گیا ۔ احمد یہ ہوسٹل بیٹھے بیٹھے قریباً ہفتہ گزر گیا وہ آئے دن لوگوں کے رشتے جوڑتے
تھے کسی لڑکے کو پکڑ لیا کہ آؤ میں نے تمہارے لئے فلاں رشتہ ڈھونڈا ہے اور کسی دوسرے کو پکڑا کہ
تمہارے لئے فلاں رشتہ ڈھونڈا ہے ، کسی کو دوسری شادی ، کسی کو تیسری شادی کی تلقین ، سپرنٹنڈنٹ
صاحب بہت شریف انسان تھے۔ بڑے نرم دل اور تحمل سے بات کرنے والے لیکن آخر وہ تنگ
آگئے ۔ انہوں نے ایک دفعہ صبح کی نماز کے بعد راجہ صاحب کو مخاطب کر کے بڑے ادب سے فرمایا کہ
دیکھیں راجہ صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں بڑی عزت ہے لیکن قانون قانون ہی
ہے۔ اب دیکھیں جماعت کا قانون ہے کہ کوئی غیر طالب علم جو اس ہوٹل کا باشندہ نہیں ہے وہ یہاں
نہیں رہ سکتا اور آپ کو سات دن ہو گئے ہیں تو میں بڑے ادب سے آپ سے بات کر رہا ہوں کہ
مہربانی فرما کر یہ جگہ چھوڑ دیں انہوں نے فورا پلٹ کر اُن سے کہا کہ سپر نٹنڈنٹ صاحب یہ آپ حکم
دے رہے ہیں یا درخواست کر رہے ہیں کیونکہ ان کی دیوانگی کا ایک رعب تھا اور سپر نٹنڈنٹ صاحب
ویسے ہی ذرا شریف النفس اور نرم دل کے آدمی تھے انہوں نے گھبرا کر کہا کہ راجہ صاحب میں
درخواست کر رہا ہوں ، عرض کر رہا ہوں فوراً راجہ صاحب نے کہا: چل اوے ٹھیکیا نا منظور ٹیکیا“ پنجابی
محاورہ ہے مجھے تو ابھی تک اس کا مطلب سمجھ نہیں آیا لیکن کوئی تحقیر کا ایک لفظ ہے کہ چل اؤ سے ٹیکیا
نا منظور کہ اگر درخواست ہے تو یہ نا منظور ہے۔ تو اسرائیل کے سلسلہ میں وہ تحکمات تھے اب وہ درخواست
بن گئے ہیں۔ جب اسرائیل نے اسی دیوانگی کے عالم میں جو تکبر اور رعونت سے پیدا ہوتی ہے مڑ کر کہا کہ
بتاؤ یہ کیا ریزولیوشن منظور ہونے والا ہے حکم دینے لگے ہو یا درخواست کرنے لگے ہو تو انگلستان جس نے
خطبات طاہر جلد ۱۲
107
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
یہ ریزولیوشن Move کیا تھا تھا انہوں نے بڑے ادب سے عرض کیا کہ حضور! ہم درخواست کر رہے
ہیں اس کا جواب وہی ہو گا جو میں بتا چکا ہوں کہ چل اوے ٹیکیا نا منظور ۔
یہ انصاف کا اور دنیا میں امن قائم کرنے کا ایک پیمانہ ہے جو مغربی قو میں آپس کے تعلقات
میں برتی ہیں۔ جب یوگوسلاویہ کے عیسائی یاد ہر یہ ظالم ہوں اور مسلمان مظلوم ہوں، جب فلسطین
کے مظلوم اور دنیا کے ستائے ہوئے بے چارے مسلمان مظالم کا نشانہ بنائے جارہے ہوں اور اپنے
ساتھی سفید فام ظلم کرنے والے ہوں تو انصاف کے تقاضے، امن قائم کرنے کے پیمانے ، سب کچھ
بدل جاتے ہیں۔ دوسری طرف اگر مسلمان کو ظالم کے طور پر پیش کیا جائے خواہ وہ مسلمانوں پر ہی
کر رہا ہو۔ تو ان سے برداشت نہیں ہوتا کہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر ظلم کرے۔ کہتے ہیں یہ صدام
حسین کیسا مسلمان بنا پھرتا ہے اپنے مسلمان بھائیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ ہم دنیا کی آزاد قو میں برداشت
کیسے کر سکتی ہیں کہ کوئی مسلمان اپنی رعونت میں اپنے مسلمان بھائیوں پر ظلم کرے۔ جب بابری مسجد
کے نتیجہ میں مظالم کا ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ ان کی اندرونی باتیں ہیں ملک کے
اندر کیسے کوئی دخل دے سکتا ہے۔ بابری مسجد کے قصے، ہندوستان کے قصے، بیرونی طاقتوں کو کیا حق
ہے کہ کسی اور ملک میں جا کر دخل اندازی کرے، تو یہ ہے انصاف کا عالم اور یہ نیو ورلڈ آرڈر ہے۔
سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس وقت کیا کرنا چاہئے؟ کیا کر سکتے ہیں؟ جو بات میں کہوں گا وہ بظاہر عملاً
آپ کو چھوٹی دکھائی دے گی لیکن بہت بڑی بات ہے کیونکہ قرآن کریم نے ان مسائل کا یہی حل بیان
فرمایا ہے چنانچہ سورۃ العصر میں جس کا میں پہلے بھی بارہا ذکر کر چکا ہوں اس زمانے کا نقشہ کھینچتے ہوئے
فرمایا گیا ۔ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ ( العصر : ۳۰۲) زمانہ گواہ ہوگا کہ جب نا انصافی
کی حکومت ہوگی جب عدل دنیا سے اُٹھ جائے گا تو انسان لازماً گھاٹے میں ہو گا اس میں نا انصافی اور
عدل کے فقدان کا ذکر دراصل ان کی نصیحت کے دوسرے پہلو میں شامل ہے۔ اگر علاج حق بیان
کیا جا رہا ہو تو صاف ظاہر ہے کہ جھوٹ کی حکومت ہے اور جھوٹ بیماری ہے جس کے نتیجہ میں انسان
گھاٹے میں ہے جب صبر کی نصیحت کی جا رہی ہے تو صاف ظاہر ہے کہ ظلم ہو رہا ہے اور عدل کا خون ہو
رہا ہے۔ پس یہ مضمون میں اپنی طرف سے اس چھوٹی سی سورۃ کی طرف منسوب نہیں کر رہا اس سورۃ
کے اندر گہرے مطالب پنہاں ہیں جو باقاعدہ تلاش سے دکھائی دینے لگتے ہیں ، نظر آتے ہیں،
خطبات طاہر جلد ۱۲
108
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
کھلم کھلا وہاں موجود ہیں۔ پس فرمایا کہ کل عالم اس وقت گھاٹے میں ہوگا اور زمانہ اپنے اطوار سے
اس گھاٹے کی گواہی دے گا نصیحت یہ فرمائی کہ اس کا علاج حق سے اور حق کی نصیحت کرتے ہوئے کرنا
سچائی پر قائم رہتے ہوئے سچائی کی نصیحت کرنا اور صبر پر قائم رہتے ہوئے صبر کا دامن پکڑتے ہوئے
صبر کی نصیحت کرنا۔ اس نصیحت میں در حقیقت زمانے کی دو بیماریاں ہمیں بتا دی گئی ہیں اور مفسرین
بالعموم مثبت پہلو کو تو سامنے رکھتے ہیں اور رکھنا بھی چاہئے لیکن یہ معلوم نہیں کرتے کہ یہ مثبت پہلو
کیوں بیان کیے گئے ہیں۔ اس لئے کہ زمانہ ان دونوں باتوں سے عاری ہوگا اس لئے ان کی تلقین
فرمائی گئی کہ اے مسلمانو ! اگر تم زمانے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہو تو بیماری کو دیکھو، بیماری کا حل تلاش کرو۔
جیسی بیماری ہے ویسی دوا ہونی چاہئے اور فرمایا کہ ہم تمہیں دوا بتا دیتے ہیں اور وہ بعینہ مرض کے مطابق
ہے دوا یہ ہے کہ سچ پر قائم ہو جانا اور سچ کی تعلیم میں سچائی سے کام لینا دوا یہ ہے کہ صبر کی نصیحت کرنا،
لیکن صبر پر قائم رہتے ہوئے خود صبر کے نمونے دکھاتے ہوئے ۔ ان آیات سے اس وقت کی دنیا کا جو
منفی نقشہ ابھرتا ہے وہ مجھے بالکل صاف دکھائی دے رہا ہے ایسا زمانہ ہے جہاں سارے بدبخت
جھوٹے ہو گئے ہیں، چھوٹے بھی جھوٹے ، بڑے بھی جھوٹے ، سیاست دان بھی جھوٹے اور مذہبی
راہنما بھی جھوٹے حکومتیں بھی جھوٹی اور رعایا بھی جھوٹی امیر بھی جھوٹا اور غریب بھی جھوٹا ، اگر جھوٹ کا یہ
نقشہ اتنا عام نہ ہوتا تو خدا سارے زمانہ کو یہ نہ کہتا کہ گھاٹے میں چلا گیا ہے۔ سارا انسان گھاٹے میں نہ
جاتا الانسان کے گھاٹے میں جانے کا مطلب یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان ان بد صفات میں ملوث ہو
چکے ہیں ان برائیوں ان جرائم میں ڈوب گئے ہیں، ہر جگہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔
پس آج کی سیاست کا جو نقشہ آپ کو دکھائی دے رہا ہے، آج تجارت کے جو نقشے آپ کو
دکھائی دیتے ہیں ملک میں حکومت اور رعایا کے تعلقات کے جو نقشے آپ کو نظر آتے ہیں جس طرف
آپ نظر ڈال کر دیکھ لیں سب میں بنیادی جرم جھوٹ کا جرم ہے جو قدر مشترک ہے اور یہ اتنا عام ہے
کہ ہر سطح پر رچ بس گیا ہے اور ایک کا دوسرے سے فرق نہیں کیا جا سکتا پہلے کہا جاتا تھا کہ یا رعا یا جھوٹی
ہے یا بادشاہ جھوٹا ہے۔ قرآن فرماتا ہے کہ جس زمانہ کی ہم بات کر رہے ہیں رعایا بھی جھوٹی ہوگی اور
بادشاہ بھی جھوٹا ہوگا چھوٹے ملک بھی جھوٹے ہوں گے اور بڑے ملک بھی جھوٹے ہوں گے اور اگر تم
زمانہ کو اس مرض سے شفا بخشنا چاہتے ہو تو تمہیں سچا ہونا پڑے گا سچائی کا دامن پکڑو گے اور پھر سچائی کی
خطبات طاہر جلد ۱۲
109
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
نصیحت کرو گے تو تمہاری نصیحت میں طاقت ہوگی اور زمانے کے اطوار بدل سکو گے ورنہ نہیں۔
پھر صبر کا مضمون چھیڑ کر بتایا کہ لوگ بہت مظلوم ہوں گے، انسان بحیثیت انسان مظلوم ہوگا
اور یہ جو نقشہ ہے یہ حقیقت میں مالک پر بھی اطلاق پاتا ہے اور مزدور پر بھی ، حکومت پر بھی اور رعایا پر
بھی ، کیونکہ جن ملکوں پر آپ ظالم حکومتوں کو دیکھتے ہیں ان کے گزشتہ چند سال کے انقلابات پر اگر
وہاں انقلاب آئے ہوں غور کر کے دیکھ لیں اور اسی سے باقی دنیا کے حالات کا اندازہ کریں تو پتا چلے
گا کہ انقلاب لانے والے بھی جب حکومتوں پر فائز ہوتے ہیں تو ظالم بن کر ہی ابھرتے ہیں۔ جب
اشتراکیت کا انقلاب آیا تھا تو وہ ظلم کے خلاف انقلاب تھا لیکن انقلاب خود اپنی ذات میں ظالمانہ
تھا۔ جب ظلم کے نام پر ظالم کے خلاف جہاد کرنے والے حکومت پر فائز ہوئے تو وہ خود ظالم بن
گئے ۔ اسی طرح ظلم کے خلاف ایک انقلاب ایران میں ہوا تھا اور بعد میں جس طرح بعض لوگوں کا قتل
عام ہوا ہے دنیا کا کوئی انصاف پسند یہ نہیں کہہ سکتا کہ ظلم کا جواب اس طرح دیا جانا چاہئے ۔ تو جہاں
جہاں بھی دنیا میں انقلاب آ رہے ہیں ایک ظالم کے خلاف ایک مظلوم انقلاب لاتا ہے لیکن جب اس
مقام پر پہنچتا ہے جہاں پہلے ظالم فائز تھا تو خود ظالم بن کر ظاہر ہوتا ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ مخفی ظلم
کی رگ ہر انسان کے اندر پھڑک رہی ہے، ہر انسان سے مراد یہ نہیں کہ استثناء کوئی نہیں۔ قرآن کریم
خود استثناء فرما رہا ہے مراد یہ ہے کہ اتنی عام بات ہے کہ گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ سارا زمانہ ظلم کا شکار ہو
چکا ہے اور بے صبرا ہو گیا ، بے صبرا پن ان لوگوں کا ، بہت ہی خوبصورت نقشہ کھینچ رہا ہے جن کو حکومت
میں بھی چین نہیں اور جو محکوم ہے ان کو تو ویسے ہی چین نہیں، امیروں کو بھی چین نہیں اور غریبوں کو بھی
چین نہیں ہے۔ اگر آپ اس وقت دولت مندوں کا حال دیکھیں تو آپ حقیقت میں حیران ہوں گے
کہ دولت مند بھی بڑے سخت بے چین اور بے قرار ہیں ان میں بھی ایسی تکلیفیں ہیں جنہوں نے ان کو
بے صبرا کر دیا ہے اور کئی دفعہ اچانک ایسے حالات سامنے آتے ہیں جن سے ہمیں نمونۂ اندازہ ہو جاتا
ہے کہ بظاہر خوش باش اور عیش و عشرت میں ملوث دولت مندوں کے دلوں کی کیا کیفیت ہے۔ ابھی
چند دن ہوئے انگلستان کے ایک امیر ترین آدمی کی ایک بیٹی نے خودکشی کی ہے جس کی کہانیاں
اخبارات اور ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ عام مشتہر کی گئیں اور دنیا کی ہر نعمت ہر چیز تھی بے حد محبت کرنے
والا باپ تھا لیکن دل تھا کہ اس میں ایک جہنم بھڑک رہی تھی اور بعض دفعہ ایسے ایسے واقعات نظر آنے
خطبات طاہر جلد ۱۲
110
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۳
لگ جاتے ہیں یعنی سطح پر ابھر آتے ہیں لیکن سطح کے نیچے ایک تلاطم برپا ہے۔ وہ خدا جو
عالم الغائب و الشہادۃ ہے اس کے لئے تو نہ سطح کی کوئی حقیقت ، نہ تہہ کی کوئی حقیقت،
بیک وقت اس کی سطح پر بھی نظر ہوتی ہے اور تہہ پر بھی نظر ہوتی ہے پس جھوٹ کا قرآن کریم میں جو نقشہ
کھینچا گیا کہ کل عالم کو جھوٹ غرق کر دے گا۔
انسان بحیثیت انسان جھوٹا ہو جائے گا اس کا تو ہمیں علم ہے ہم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں
لیکن صبر کا جو مضمون ہے اس کے بعض حصوں پر ہماری نظر ہے بعض حصوں پر نہیں ہے۔ اس ۔ لئے پہلی
گواہی کے سچا ہونے کے نتیجہ میں ہم پورا یقین کر سکتے ہیں کہ اگلی بات بھی ہر طرح سچی ہے یہ جو بڑی
بڑی حکومتیں ہیں ان کے سربراہ اور حکومت پر فائز افسران یا سیاست دان یہ خود بھی بے چین ہیں اور یہ بے
چینی بڑھ رہی ہے چنانچہ اس وقت یورپ میں جو کیفیت ہے اگر آپ گہری نظر سے یورپ کی سیاست کا
تجزیہ کریں تو ہر حکومت پہلے سے بڑھ کر بے چین ہو رہی ہے اور امریکہ کا بھی یہی حال ہے ایک بے چینی
کم کرتے ہیں تو دوسری بے چینی آلیتی ہے اور ایک طرف سے توجہ ہٹانے کی خاطر کوئی دوسرا ظلم کرتے ہیں
تو جس طرف سے توجہ ہٹائی جاتی ہے وہاں مواد اٹھنا شروع ہو جاتا ہے اور ابلنا شروع ہو جاتا ہے۔ تو اس
وقت سارا عالم بے چین ہے۔ نہ کوئی بڑا چین میں بیٹھا ہوا ہے، نہ کوئی چھوٹا صبر کے ساتھ ہے۔ مسلمانوں کو
ہدایت فرمائی کہ تم صبر سے کام لینا اور مسلمانوں نے چونکہ اس زمانہ میں خصوصیت سے مظلوم بننا تھا اس لئے
خصوصیت سے صبر کی تلقین فرمائی۔
پس مسلمان قوم کے لئے نجات کی دو ہی راہیں ہیں۔ سچ پر قائم ہوں اور اس وقت بدنصیبی کے
ساتھ مسلمان ملکوں میں اتنا جھوٹ ہے کہ جس طرح سڑے ہوئے گوشت میں سنڈیاں دکھائی دیتی
ہیں اسی طرح کثرت سے جھوٹ بولنے والے سوسائٹی میں کلبلا رہے ہیں۔ بہت ہی مکر وہ نظارے
ہیں اور چھوٹے بڑے اکثر جھوٹے ہو چکے ہیں سیاست دان تو بطور خاص جھوٹا ہے۔ حکومت سے باہر
رہتے ہوئے سیاست دان جھوٹ کو نفرت سے دیکھتا ہے ، جھوٹ پر تنقید کرتا ہے، جھوٹ کو پاؤں تلے
روندنے کے دعوے کرتا ہے مگر وہی سیاست دان جب حکومت میں آتا ہے تو جھوٹ اس کا
اوڑھنا بچھونا بن جاتا ہے۔ میں کسی ایک ملک کی بات نہیں کر رہا یہ ایک عمومی صورت حال ہے جو ساری
دنیا میں دکھائی دیتی ہے اور مسلمان ممالک بد قسمتی سے اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں ۔ پس مسلمانوں کے
خطبات طاہر جلد ۱۲
111
خطبه جمعه ۵ فروری ۹۹۳
لئے بطور خاص نصیحت ہے کہ تم حق پر قائم ہو حق کی طرف لوٹو ورنہ تم بھی گھاٹے پانے والے انسانوں
کی طرح اس گھاٹے والے زمانے کا شکار ہو جاؤ گے اور فرمایا صبر سے کام لینا ان مظالم کے وقت
حقیقت میں سوائے صبر کے اور کوئی چارہ نہیں، اگر مسلمان صبر سے کام لیں تو اسے اپنے حالات کا
جائزہ لینے کا اور دشمن کے شر سے بچنے کا بھی زیادہ وقت ملے گا۔ جب صبر کی تلقین کی جاتی ہے تو لوگ
سمجھتے ہیں کہ ہم پر ظلم کر رہا ہے، ظالموں کے حق میں بول رہا ہے لیکن خدا کی نصیحت صبر کی ہے تو اگر صبر کی
نصیحت میں نہیں کروں گا تو جھوٹ بولوں گا ، اگر بے چین اور بیتاب رد عمل کی تلقین کروں گا۔ تو یہ جھوٹ ہو
گا، امر واقعہ یہ ہے کہ اس دور میں مسلمان کو سب سے زیادہ صبر کی تلقین کی ضرورت ہے اور صبر کے نتیجہ میں
بہت سے بڑے مظالم جو آگے ان کی راہ تک رہے ہیں ، اس راستے پر بہت سی کمین گاہیں ہیں جس راستے
پر آج ہم چل رہے ہیں اور بہت سے حملے ہورہے ہیں، ہو چکے ہیں اور بہت ہونے والے باقی ہیں ان
سے نجات کی یہی راہ ہے کہ ہم اس وقت فوراً صبر کی پناہ میں آجائیں، مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے
یوگوسلاویہ کے البانیہ کے باشندے ان کے کچھ لیڈر میرے پاس مشورہ کے لئے آئے یہ ان دنوا ئے یہ ان دنوں کی بات
ہے جب کروشیا کی طرف سے نئی نئی بغاوت ہوئی تھی اور وہ قو میں جن میں البانیہ کے مسلمان بھی ہیں اور
بوسنیا کے مسلمان بھی ہیں ان میں یہ خیالات پیدا ہو ر ہے تھے کہ ہم بھی بغاوت کر کے ہم بھی کھلی جنگ
کے ذریعہ اپنے سابقہ مظالم کا بدلہ لیں اور اپنی آزاد حکومتیں قائم کریں۔
تو ایک گروہ جو یورپ سے آنے والے مختلف البانین راہنماؤں پر مشتمل تھا وہ مشورہ کے
لئے میرے پاس آیا تو میں نے ان سے کہا کہ دیکھو تم اس وقت تلوار کے ذریعہ یوگوسلاویہ کی حکومت کا
تختہ الٹنے کا تصور بھی نہ کرنا۔ میں نے کہا کہ کروشیا میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ تو کچھ بھی نہیں ہے اس کے
مقابل پر جو تمہارے ساتھ ہو گا، کروشیا پر باوجود اس کے کہ مذہبی اختلاف نہیں تھا پھر بھی بڑے مظالم
توڑے گئے اور کروشیا کی اہل مغرب نے بڑی سنجیدگی کے ساتھ مدد بھی کی ہے میں نے کہا کہ تمہاری
مدد کو کوئی نہیں آئے گا جو مسلمان تمہیں ہتھیار دیں گے (اگر کوئی دیں گے ) تو وہ ہاتھ کھنچ لیں گے اور
جب مغرب نے ہتھیاروں کے داخلے پر قدغن لگائی تو کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ وہ تمہیں ہتھیار پہنچا
سکے اور بالکل برباد کر دئے جاؤ گے۔ جس حال میں ہو اس سے ہزاروں گنا بدتر حال ہو جائے گا۔ اس
لئے سنجیدگی کے ساتھ اگر اپنی فلاح کی باتیں پوچھنا چاہتے ہو تو وہ میں تمہیں سمجھاتا ہوں چنانچہ میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
112
۱۹۹۳ء
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۳
نے ان کو چند باتیں سمجھائیں کہ اس طریق پر پہلے اپنے آپ کو منظم کرو اپنے ہاتھ درست کرو۔ اپنی
اقتصادیات کی فکر کرو اپنی تعلیم کا معیار اونچا کرو اور رفتہ رفتہ آزادی لے کر تھوڑا کچھ دم خم اپنے اندر پیدا
کرو، غرض یہ کہ اور بہت سی باتیں تھیں جن کا تفصیلی ذکر یہاں مناسب نہیں ان میں سے کچھ ایسے تھے
جو بہت مطمئن ہو کر گئے، کچھ ایسے تھے جنہوں نے اپنی بے چینی کا کھلم کھلا اظہار کیا کہ دیکھا تمہارے
متعلق کہتے تھے نہ کہ تم مغرب کا لگایا ہوا پودا ہو ویسے ہی مشورے دیتے ہو۔ میں نے ان کو کہا کہ وقت
آئے گا جو آپ کو بتادے گا کہ میں خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہوں۔ مغرب کا پودا نہیں ہوں کیونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہیں وہ جب آپ کو عقل کے مشورے دیتے ہیں
تو آپ کہہ دیتے ہیں کہ یہ دشمن کے حق میں باتیں کی جا رہی ہیں اور جو آپ کو بظاہر حق میں مشورہ دیتے
ہیں وہ آپ کو دشمن کے چنگل میں پھنسا دیتے ہیں۔ ایسی مصیبتوں میں مبتلا کر دیتے ہیں جن سے
نجات ممکن نہیں رہتی ، آپ دیکھیں گے وقت بتائے گا کہ ہم امت مسلمہ کے سچے خیر خواہ ہیں اور ہم
سے زیادہ ہمدردانہ مشورہ امت مسلمہ کو کوئی نہیں دے سکتا اس کے بعد مجھے بعض یوگوسلاوین ملے ان
میں سے بعضوں کے علم میں یہ بات تھی۔ بعضوں کے نہیں تھی جب ان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا
کہ آپ نے ہمارے اوپر بڑا احسان کیا ان دنوں میں واقعی جذبات میں بڑا اشتعال تھا اور بڑی
کھچڑیاں پک رہی تھیں اگر ہم کوئی ایسی غلطی کر بیٹھتے تو آج ہم نے بوسنیا کے مسلمانوں کا جو حال
دیکھا ہے یہی حال آج ہمارا ہونا تھا بلکہ شاید اس سے بھی بدتر ہوتا ، تو اس وقت صبر کی ضرورت ہے
اور یہ دونوں صفات مسلمان ممالک کو پہلے اپنے اندر نافذ کرنی چاہئیں جب تک مسلمان ممالک سچائی
سے
اور صبر کی طرف نہیں لوٹیں گے اس وقت تک مسلمان ممالک میں کوئی طاقت پیدا نہیں ہو سکتی۔
صبر جیسی دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہے صبر کرنے والے کی جو طاقت ہے۔ وہ دنیا کے اعتبار
سے بھی ایک غیر معمولی طاقت کے جمع کرنے کا فارمولا ہے۔ مثلاً ڈیم ہے، جہاں دریاؤں کے پانی
بند کر کے بڑی بڑی جھیلیں اور تالاب بنائے جاتے ہیں وہ دراصل اس صبر کا نمونہ ہے پانی بہتا رہتا
ہے اگر بہنا روک دیا جائے کہ اس طرح اپنی طاقت کو ضائع نہ کرو، رک جاؤ تو وہ طاقت ضائع نہیں ہوا
کرتی وہ جمع ہو رہی ہوتی ہے، وہ بلند تر ہو رہی ہوتی ہے، چڑھ رہی ہوتی ہے۔ اس کا معیار بلند ہورہا
ہوتا ہے، اس کی طاقت بڑھ رہی ہوتی ہے اور پھر وہ ایک بہت بڑی عظیم الشان طاقت بن کر ابھرتی
خطبات طاہر جلد ۱۲
113
ه ۱۹۹۳ء خطبه جمعه ۵ فروری ۹۳
ہے اس وقت اگر وہ ٹوٹے تو بڑے بڑے علاقوں کو تباہ و برباد کر دیتی ہے بلکہ وہ دریا جس کو روکا گیا تھا
خواہ کروڑوں سال بھی بہتا رہے تب بھی ویسی تباہی نہیں مچا سکتا۔ تبھی ہمارے محاورہ میں کہتے ہیں تجھ
پر میرا صبر ٹوٹے صبر پہلے اکٹھا ہو گا تو ٹوٹے گانا ، اگر صبر اکٹھا ہو ہی نہ، بلکہ گالیاں دے کر اور اشتعال
انگیزی کی باتیں کر کے دل کے سارے غبار نکال لئے جائیں اور بات بات پر جھڑ ہیں کر کے کسی مظلوم
پر ناحق ظلم کر کے ظالم کا بظاہر بدلہ لیا جارہا ہو جس طرح پاکستان میں بد نصیبی سے ہوا تھا کہ وہاں
ہندوستان میں جو مظالم ہوئے اس کے نتیجہ میں کوئٹہ اور بعض اور علاقوں میں بعض ہندو بچوں کو زندہ آگ
میں پھینکا گیا۔ کوئی مسلمان ضمیر اس کو برداشت نہیں کر سکتا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی بڑی بھاری
آبادی کا ا عملاً عملاً یہی یہی رد عمل ہوگا کیونکہ مسلمان اپنے ظلم میں بھی ایک حد رکھتا ہے اس سے آگے بڑھ ہی نہیں
سکتا آخر محمد کی تربیت میں اور بتوں کی تربیت میں خدائے واحد کی تربیت میں اور بتوں کی تربیت
الله
میں ایک فرق ہے تبھی مسلمان اپنے مظالم میں بھی ایک حد سے آگے نہیں بڑھا کرتا تو ان کا یہی رد عمل
ہو گا مگر افسوس ہے کہ چند نے جو بے صبری دکھائی اس کے نتیجہ میں اب مسلمان ہندوؤں کو یہ نہیں کہہ سکتا
کہ تم ظالم ہو تم اس قدر بہیمانہ مظالم کی استطاعت رکھتے ہو وہ کہتے ہیں کہ تم نے کم کئے ہوں گے لیکن تم
بھی تو آخر ویسے ہی ہو۔
صلى الله
پس ضرورت ہے کہ مسلمان ممالک سچائی کی طرف اور صبر کی طرف لوٹیں اور اپنی ہر چیز میں
انصاف قائم کریں۔ جو حق کا یہ مضمون ہے یہ بہت وسیع ہے جب قرآن کریم نے فرمایا کہ حق پر قائم
ہو جاؤ تو حق کی بہت ہی وسیع تعریف ہے، انصاف کا قیام بھی حق میں ہے اور مظلوم ہوتے ہوئے
پھر سچائی کی بات سر بلندی کے ساتھ کرنا اور ظالم کوگویا عملاً ظلم کی دعوت دینا یہ حق کی اعلیٰ تعریف ہے چنانچہ
حضرت اقدس ﷺ نے جہاد اورحق کو باہم ملا کر ایک ہی مضمون میں پیش فرمایا ہے گویا ایک ہی چیز کے دو
نام ہیں فرمایا افضل الجهاد كلمه حق عند سلطان جائر (انجم الکبیر للطبرانی جلد ۸ ص : ۲۸۲) کہ
سب سے اعلیٰ اور سب سے عظیم جہاد یہ ہے کہ کوئی انسان ایک ظالم بادشاہ کے سامنے کھڑے ہو کر سچی
بات کہہ دے۔ پس ظالم بادشاہ کے سامنے سچی بات کہنے کا جو مضمون ہے وہ آج اسلامی حکومتوں کے
اوپر بعینہ صادق آ رہا ہے۔ جن بڑی طاقتوں کو انہوں نے اپنا سلطان بنا رکھا ہے، جن کو وہ خدا کی طرح
اگر ظاہری طور پر نہیں پوجتے تو دل سے پوج رہے ہیں ، ان کے سامنے کلمہ حق کیوں نہیں کہتے مسلمان
خطبات طاہر جلد ۱۲
114
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
مظلوموں کے حق میں کیوں آواز بلند نہیں کرتے ، کیوں نہیں کہتے کہ تم غلط کر رہے ہو اور جرات
اور طاقت کے ساتھ یہ کیوں نہیں کہتے اگر یہ ایسا کریں تو جہاد کرنے والوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
سے لازماً نصرت اور غلبہ کی بشارت ہے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نصیحت ہے اس پر عمل کر
کے تو دیکھیں ۔
قرآن نے فرمایا ہے حق پر قائم ہو گے تو تمہارا علاج ہوگا۔ پس حکومتوں کا بھی فرض ہے کہ
حق پر قائم ہوں اور تمام مسلمان عوام کا بھی برابر فرض ہے کہ خواہ وہ کسی دائرہ زندگی سے تعلق رکھتے
ہوں کہ آج وہ حق کی طرف لوٹیں ۔ سچا ہونے کے نتیجہ میں اتنی عظیم طاقت نصیب ہوگی کہ دنیا کی کوئی
طاقت اس سچائی کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پھر صبر کی طرف لوٹیں صبر کے نتیجہ میں بھی جیسا کہ میں
نے ابھی بیان کیا ہے کہ ڈیمز کا بننا بڑی بڑی غیر معمولی طاقتوں کو اکٹھا کرنے کا دوسرا نام ہے اور یہ صبر
سے ہوتا ہے لیکن انسانی صبر دو طرح سے پھل لاتا ہے ایک تو صبر میں بذات خود قانون قدرت کے
طور پر ایک طاقت ہے اور وہ طاقت غیر معمولی طور پر بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مومن کے صبر
کے ساتھ دوسرا مضمون دعا کا شامل ہے۔ جب مومن صبر کرتا ہے تو اس کی دعاؤں میں غیر معمولی
طاقت پیدا ہونے لگ جاتی ہے جب کوئی شخص خدا کے نام پر رک رہا ہے اور دل کے سارے تقاضے
یہی ہیں کہ اب ٹوٹ پڑو اس وقت جان فدا کر دینے کا وقت ہے، عواقب سے بے خبر ہو جاؤ ، اپنے دل
کی جلتی ہوئی آگ کا انتقام لو، اس وقت اگر خدا کی خاطر خدا کے نام پر کوئی شخص رک جاتا ہے تو نہ
صرف یہ کہ صبر کی عمومی طاقت اسے نصیب ہوتی ہے بلکہ اس وقت کی دعا ضرور مقبول ہوتی ہے، یہ
ویسی ہی مثال ہے جیسے ماں بچے کی زیادیتوں پر صبر کرتی ہے۔ مسلمان بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی
کرتا ہے لیکن وہ اس پر ظلم کرتے چلے جاتے ہیں اور یہ صبر پر صبر کرتا چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ آخر یہ
صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے۔ اس وقت کی دعا ضرور مقبول ہوتی ہے چنانچہ آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو
ماں کے حوالے سے ہی بیان فرمایا ہے فرمایا! خبردار! وہ دعائیں جونا مقبول نہیں ہوتیں ان میں ماں کی اپنے بچے
کے خلاف بد دعا ہے۔ (ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۳۷۰) بڑا ہی بد نصیب بچہ ہے جس کے خلاف اس کی
ماں دعا کر دے کیونکہ ماں کی فطرت میں صبر ہے وہ ظلم کسی خاص حد سے بڑھا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں آخر ماں
کا صبر ٹوٹا ہے اور ان معنوں میں صبر ٹوٹا کرتا ہے کہ زمین سے بھی ٹوٹتا ہے اور آسمان سے بھی ٹوٹتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
115
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
پس مسلمانوں کے لئے نجات کے یہی دورستے ہیں جو سورۃ العصر نے ان کے لئے کھولے ہیں
اور میں امید رکھتا ہوں کہ مسلمان ممالک میں اس بات کا احساس بیدار ہو رہا ہے۔
اب حال ہی میں پاکستان میں عدالت عالیہ نے افراد جماعت احمدیہ کی طرف سے متفرق
مقدمات جو بہت دیر سے سالہا سال پہلے سے دائر کئے گئے تھے لیکن اس سے پہلے ہماری عدالت
عالیہ خود بہتر جانتی ہے کہ کس حکمت کے پیش نظر، مگر ان مقدمات کو سننے کی گویا طاقت ہی نہیں رکھتی تھی
اب فضا بدلی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ عدالت عالیہ نے نہ صرف یہ کہ ان مقدمات کی شنوائی کی
ہے بلکہ جس قسم کے تبصرے ہوئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عدل کا
دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اگر یہ فیصلہ ہے تو میں پاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں کہ تم ہلاکت سے
بچائے گئے ہو، اگر عدالت عالیہ سے انصاف کی ضمانت جاری کر دی جائے اور حکومت اس انصاف کو
قبول کر لے تو ضرور اس ملک کے دن پھر جائیں گے اور ضرور یہ ملک حق کی طرف واپس لوٹتا نہیں تو
لوٹا دیا جائے گا۔ یہ خدا کی تقدیر کی طرف سے بہت ہی پیارا اشارہ مجھے دکھائی دیا ہے جیسے اندھیروں کی لمبی
رات کے بعد کوئی روشنی کی رمق دکھائی دے۔ عدالت عالیہ کے جو سب سے سینئر جج ہیں ان کے تبصروں
سے بعض دفعہ بجھا ہوا دل ایک دم کھل اٹھتا ہے اور بشاش ہو جاتا ہے کہ الحمد للہ پاکستان کی عدالتوں میں
انصاف کے کیسے کیسے پیارے گل کھل رہے ہیں ایک موقعہ پر جب کہ پاکستان کے اٹارنی جنرل نے یہ
سوال اُٹھایا کہ آپ بنیادی حقوق کی باتیں کر رہے ہیں، آزادی ضمیر کی باتیں کر رہے ہیں کیا پاکستان
کے دستور اساسی کی اس شق پر آپ کی نگاہ نہیں ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام کی Glory یعنی
عظمت شان کی خاطر اگر کسی کو آزادی تقریر سے محروم کر دیا جائے تو یہ بھی جائز ہے اسلام کی عظمت شان
اور Glory کے نام پر ہم مطالبہ کر رہے ہیں، تو عدالت نے کیسا خوب جواب دیا انہوں نے کہا بہت
خوبصورت الفاظ ہیں بہت پیارے لیکن مجھے یہ بتائیں کہ کیا اسلام کی Glory اس بات میں ہے کہ
اقلیتوں کو آزادی ضمیر سے محروم کر دیا جائے یا اسلام کی Glory اس بات میں ہے کہ اقلیتوں کو ان کے ضمیر کی
تمام آزادیاں دی جائیں ، کیسا پیار اجواب ہے خدا کرے! یہ رجحان زندہ رہے اور زیادہ طاقتور ہوتا چلا
جائے، خدا کرے کہ سازشوں کی دنیا میں ایسی سازشیں نہ پل سکیں جن کو پالنے کی ضرور کوشش کی جائے
گی۔ حسد کی دنیا میں ایسے حسد وہ شرنہ بن سکیں جو ایک معصوم کی زندگی کو جلا سکتے ہیں۔ پس حسد کے شر
خطبات طاہر جلد ۱۲
116
خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء
سے پناہ مانگو جو حسد کرنے والا کرتا ہے جس وقت وہ کرتا ہے خدا ہی ہے جو جانتا ہے کہ کیسے کرتا ہے اور
کب کرتا ہے اور کہاں کرتا ہے اسی کی پناہ میں آؤ۔
پس میں تمام عالم اسلام کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان دو باتوں پر عمل کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل
کے ساتھ یہ زمانے بدل دے گا اگر اتنی لمبی رات کے بعد پاکستان میں بھی نور کی ایک شعاع پھوٹی
ہے تو کیوں نہ ساری دنیا کے لئے دعا کریں کہ تمام دنیا میں بھی نور کی یعنی خدا کے عدل کے نور کی
شعاعیں پھوٹیں، بہت سی ایسی باتیں اور بھی میں نے آج کرنی تھیں لیکن وقت چونکہ ہو چکا ہے اس
لئے انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں پھر ملیں گے خطبوں کا انتظار تو اب ویسے ہی بڑا صبر آزما ہو چکا ہے صبر کی
تلقین ہے تو میں اسی تلقین پر اس مضمون کو ختم کرتا ہوں اگلے خطبہ تک صبر سے انتظار کریں باقی باتیں
انشاء اللہ آئندہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ اللہ۔