تقویٰ سے خالی منصب عزت سے بھی خالی ہوجاتا ہے۔ متقی بغیر منصب کے بھی عزت پاتے ہیں۔ نمائندگان شوریٰ کو نصائح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلافت اور مجلس شوریٰ کی روح کے طور پر تقویٰ کی بنیادی اہمیت بیان فرمائی اور واضح کیا کہ حقیقی عزت مناصب میں نہیں بلکہ تقویٰ میں ہے۔ آپ نے اراکین شوریٰ اور جماعت کو نصیحت فرمائی کہ ہر انتخابی عمل کو دعا اور رضائے الٰہی کے تابع کریں اور اپنے تقویٰ کی حفاظت کے لیے عبادات اور نمازوں کو زندہ رکھیں۔ نیز آپ نے قربانی اور اطاعت کے جذبے کی نشاندہی کرتے ہوئے عید کے موقع پر بوسنیائی مہاجرین کے پُراثر مناظر کا ذکر کیا اور مستحق بچیوں کی شادیاں کروانے میں خاموشی سے مدد کرنے کی پرزور تحریک فرمائی۔

موضوعات: خلافت اور شوریٰ میں تقویٰ کی اہمیت، انتخابات میں دعا اور تقویٰ، اقامتِ نماز اور حفاظتِ عبادات، بوسنیائی مہاجرین اور عید کے مناظر، غریب بچیوں کی شادیوں میں اعانت

خطبات طاہر جلد ۱۲
253
خطبه جمعه ۲ اپریل ۱۹۹۳ء
تقویٰ سے خالی منصب عزت سے بھی خالی ہو جاتا ہے۔
متقی بغیر منصب کے بھی عزت پاتے ہیں ۔
نمائندگان شوری کو نصائح ۔
-
( خطبه جمعه فرموده ۲ اپریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَانْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ
لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ اتَّقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
(الحجرات :۱۴)
فرمایا:۔
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو! اے انسانو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے
اور ہم نے تمہیں بڑے بڑے گروہوں اور قبائل میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقُكُمْ لیکن تمہاری یہ گروہی اور قبائلی تقسیمیں تمہاری عزت کا
نشان نہیں ہیں کیونکہ تم میں سب سے معزز اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ اختیار
کرنے والا ہے اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ اللہ تعالی بہت جانتا ہے اور بہت خبر رکھتا ہے۔
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج ربوہ میں مجلس شوری پاکستان کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع
پر جو پیغام میں نے لکھ کر بھجوایا تھا وہ سنا دیا گیا ہوگا اور افتتاح کی باقاعدہ کارروائی بھی ہو چکی ہے اور
غالباً اس وقت تو وہ تمام نمائندگان مختلف محلوں میں ، مساجد میں بیٹھے اس خطبہ میں شریک ہوں گے

خطبات طاہر جلد ۱۲
254
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
کیونکہ وہاں مجلس شوری کا وقت ختم ہو چکا ہے اور مختلف سب کمیٹیاں بن چکی ہیں اور اب وہ اپنے اپنے
مقامات پر جا کر انشاء اللہ کل کی کارروائی کے لئے غور و خوض شروع کریں گے۔ میں نے چونکہ تحریری
طور پر اپنا افتتاحی پیغام بھجوادیا تھا اس لئے خیال نہیں تھا کہ مجلس شوری سے اسے براہ راست مخاطب ہوں
لیکن ناظر صاحب اعلیٰ نے بہت زور کے ساتھ یہ تحریک کی ہے کہ مجلس شوری کے ممبران کی یہ خواہش
ہے کہ آپ آج خطبہ میں ہمیں براہ راست بھی مخاطب ہوں۔ پس اس غرض سے میں نے ان کو نصیحت
کرنے کے لئے اس آیت کا انتخاب کیا ہے جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ مجلس شوری جماعت کا ایک بہت ہی اہم نظام ہے اور یہ کہنا غلط نہیں
ہوگا کہ خلافت کے بعد سب سے اہم نظام شوری کا نظام ہے اور شوری کے نظام کے ساتھ جماعت کی
زندگی وابستہ ہے۔ پس ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ خلافت میں اور شوری میں مشترکہ طور پر جماعت احمد یہ
کی جان ہے اور جماعت احمدیہ کی جان اگر خلافت اور شوری میں ہے تو خلافت اور شوری کی جان
تقویٰ میں ہے کیونکہ خلافت تقویٰ کے بغیر بے معنی اور بے حقیقت ہے اور مجلس شوری بھی تقویٰ کے
بغیر محض ایک قالب ہے، ایک جسم ہے جس میں کوئی روح نہیں ہے ان دو باتوں کو اگر مجلس شوری کے
ممبران پیش نظر رکھیں اور جماعت احمدیہ کے افراد کل دنیا میں ان کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں تو اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ پر کبھی موت واقع نہیں ہو سکتی۔ خلیفہ وقت میں احمدیت کی جان
میں نے نہیں کہا۔ خلافت احمد یہ میں احمدیت کی جان ہے اور مجلس شوری میں جان ہے نہ کہ ان ممبران
میں جو آج وہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔
ان دو باتوں کو آپ مناسب طور پر لیں اور یہ جو منصب ہیں ان میں اگر چہ بہت تقدس پایا
جاتا ہے لیکن اس تقدس کا جماعت کے تقویٰ کے ساتھ ایک براہ راست رشتہ ہے۔ خلیفہ وقت کا
تقوی ذاتی بھی ہوتا ہے لیکن وہ جماعت جو اسے منتخب کرتی ہے اس کے تقوی کا خلیفہ وقت کی ذات
سے بہت گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ قرآن کریم نے ہمیں یہ نصیحت فرمائی کہ یہ دعا کیا کرو کہ وَاجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( الفرقان : ۷۵) اے ہمارے رب! ہمیں متقیوں کا امام بنانا کیونکہ غیر متقیوں کی
امامت اگر متقی بھی ہو تو تب بھی بے جان رہتی ہے کیونکہ جس جسم سے دماغ نے یا دل نے کام لینا ہو
اس جسم میں بھی تو صلاحیت ہونی چاہئے اور جسم کی صلاحیت ، دماغ اور دل دونوں پر اثر انداز ہو رہی

خطبات طاہر جلد ۱۲
255
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
ہوتی ہے۔ اگر جماعت تقویٰ سے عاری ہو تو خلافت اپنی ذات میں اکیلی لمبا عرصہ تقویٰ کی باریک
راہوں پر نہیں چل سکتی کیونکہ جب غیر متقیوں سے واسطے پڑتے ہیں تو لیڈرشپ برباد ہو جایا کرتی ہے
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جماعت غیر متقی ہو اور خلافت کے تقویٰ کی لمبے عرصے تک حفاظت کی جاسکتی
ہو۔ ایک عرصہ تک تو انفرادی طور پر ہو سکتی ہے لیکن تقویٰ کی حفاظت خلافت کے نظام میں نہیں ہوسکتی
کیونکہ خلافت ایک شخص کا نام نہیں ہے بلکہ خلافت ایک نظام ہے۔ پس جب میں کہتا ہوں کہ خلافت
میں تقویٰ کی حفاظت نہیں ہو سکتی تو مراد یہ ہے کہ خلیفہ خواہ متقی ہی رہے مگر وہ نظام جو جماعت کے تقویٰ
کا آئینہ دار ہے، وہ نظام خلافت ہے، وہ گندا ہو جائے گا اور اس کے نتیجہ میں جماعت کی صحت پر بہت
برا اثر پڑے گا۔ یہی حال مجلس شوری کا ہے۔
پس اس مضمون کو آپ کے سامنے مزید کھول کر رکھنے کے لئے میں نے اس آیت کریمہ کا
سہارا لیا ہے۔ اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ مناصب کا ایک تعلق عزت سے بھی ہوا
کرتا ہے لیکن قرآن کریم نے عزت کا جو نظریہ پیش فرمایا ہے اس میں عزت کو مناصب میں نہیں
رکھا بلکہ تقویٰ میں رکھ دیا ہے یعنی منصب تب تک عزت کے لائق ہے جب تک وہ تقویٰ کے نور سے
بھرا ہوا ہو منصب جب تقویٰ سے خالی ہو جائے تو عزت سے خالی ہو جاتا ہے۔ فرمایا تمہاری عزت
کے معیار جو کچھ بھی ہوں لیکن خدا کے نزدیک سب سے معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے اور اس
مضمون میں ایک یہ بات بھی بیان فرمادی کہ وہ لوگ جو مناصب پر فائز نہیں ہوتے وہ بھی کسی گھاٹے
میں نہیں۔ مناصب کے نتیجہ میں انسان کو خدمت کا زیادہ موقع ملتا ہے لیکن خدا کے ہاں عزت کا مقام
پانے کے لئے منصب ضروری نہیں تقویٰ ضروری ہے۔ پس اگر منصب تقویٰ سے خالی ہوگا تو اللہ کے
ہاں وہ منصب عزت سے خالی ہو جائے گا اگر منصب تقوی سے بھرا ہوا ہو گا تو وہ منصب بھی عزت کے
لائق اور وہ تمام افراد جماعت جو اپنی اپنی جگہ بغیر مناصب کے صاحب تقویٰ ہیں وہ بھی خدا کے حضور
عزت کا مقام پائیں گے۔
یہ نکتہ اس لئے بہت غور سے سننا اور سمجھنا چاہئے کہ اس کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ہمارے انتخابی
نظام میں فتور واقع ہو جاتا ہے۔ جب مجلس شوری کے ممبروں کا انتخاب ہوتا ہے، جب عہد یداروں کا
انتخاب ہوتا ہے اس وقت اگر اس دائمی زندگی کے اس مرکزی نقطہ پر نظر نہ ہو تو اس کے بداثرات

خطبات طاہر جلد ۱۲
256
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
انتخاب پر ضرور وارد ہوتے ہیں اور ضرور انتخابات کی کیفیت گندی ہو جاتی ہے اور ضروری نہیں کہ اس
کے نتیجہ میں جو شخص چنا جائے وہ بھی غیر متقی ہو یہ لازم و ملزوم نہیں ہیں۔ بعض اوقات اتفاق سے ایک
منتقى شخص جما ں جماعت میں نمایاں طور پر ابھر رہا ہوتا ہے اور وہ دیگر لحاظ اور وہ دیگر لحاظ سے صاحب منصب بھی ہوتا ہے وہ
انتخاب کے نتیجہ میں آگے آجاتا ہے لیکن یہ رجحان اپنی ذات میں بہت ہی خطرناک ہے کہ انتخاب
کے وقت دیگر دنیوی مناصب پر نظر ہو اور تقویٰ سے بے نیاز ہو کر کوئی جماعت انتخاب کرے۔اس
سلسلہ میں جو سب سے اہم بات میں آپ کو سمجھا سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر آپ کی پسند اللہ کی پسند کے
مطابق رہی تو آپ کی پسند ا چھی ہے اور اس پسند کے نتائج ہمیشہ اچھے نکلیں گے۔ اللہ کی پسند آپ کی
پسند سے مختلف ہو گئی اور بیچ میں فاصلے پڑ گئے تو آپ کی پسند کی کوئی بھی حیثیت باقی نہیں رہے گی ۔
پس اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کا مضمون اس طرح سمجھایا کہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ
اتقكم الله کی پسند تو تقویٰ ہے۔ اللہ کو تو وہی معزز دکھائی دیتا ہے جو صاحب تقویٰ ہو۔ اگر
تمہارے ہاں عزتوں کے معیار بدل گئے ہیں تو وہ معیار بگڑ چکے ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں۔ پس اگر
جماعت کو انتخاب کے وقت صاحب تقوی ہی معز ز دکھائی دیتا ہے تو یہ وہ جماعت ہے جو کبھی مر نہیں
سکتی ۔ اگر انتخاب کے وقت صاحب تقویٰ معزز دکھائی نہ دیتا ہو بلکہ اپنا رشتہ دار معزز دکھائی دیتا
ہو، اپنے گروہ کا لیڈر معزز دکھائی دیتا ہو، کسی قوم سے تعلق رکھنے والا معزز دکھائی دیتا ہو، کوئی بڑا
زمیندار صاحب اثر دکھائی دیتا ہو، کوئی صاحب دولت امیر انسان معزز دکھائی دیتا ہو تو ایسے انتخاب خدا
کی نگاہ کے انتخاب نہیں ہیں۔ اس لئے خلافت سے پہلے لازم ہے کہ نبوت ہو۔ نبوت کے بغیر خلافت
کا وجود ممکن ہی نہیں ، نہ خلافت دنیا میں قائم کی جاسکتی ہے کیونکہ نبوت ہی ایک منصب ہے جو
براه راست خدا تعالیٰ کی طرف سے قیام میں لایا جاتا ہے اور اس پر ایک ایسا شخص فائز فرمایا جاتا ہے جو
خدا کی نظر میں سب سے معزز ہو اور وہ صاحب تقویٰ ہو۔
پس جب تک بگڑے ہوئے نظام پر خدا کا نمائندہ پہلے مقرر نہ کیا جائے انتخابی اداروں
میں یا انتخابی نظام میں تقوی داخل ہی نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے دنیا میں کوئی تبدیل
نہیں کر سکتا۔ سارا عالم اسلام مل کر زور لگا لے اور خلیفہ بنا کر دکھا دے وہ نہیں بنا سکتا کیونکہ خلافت کا
تعلق خدا کی پسند سے ہے اور خدا کی پسند اس شخص پر خود انگلی رکھتی ہے جسے وہ صاحب تقویٰ سمجھتا ہے

خطبات طاہر جلد ۱۲
257
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
اور اس کے بعد پھر وہ متقیوں کا ایک گروہ اپنے گرد پیدا کرتا ہے، وہ دہی کے قطرے کی طرح دودھ
میں جاگ بن جاتا ہے اور جو بھی لوگ اس کے ارد گر د ا کٹھے ہوتے ہیں وہ نبی کے تقویٰ سے تقوی پا کر
متقی ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ پھر ان کا انتخاب خدا کا انتخاب کہلاتا ہے اگر وہ متقی نہ ہوں تو ان کا
انتخاب خدا کا انتخاب کہلا ہی نہیں سکتا۔ پس جماعت احمد یہ جب کہتی ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے تو ان
معنوں میں خدا بناتا ہے۔ پس خلافت کے ساتھ جماعت کے تقویٰ کا بہت گہرا تعلق ہے۔ اگر
جماعت متقی ہوگی تو اس کا انتخاب خدا کا انتخاب ہوگا۔ اس کی نظر ہمیشہ تقویٰ پر پڑے گی اور اس کی
عزتوں کا معیار تقویٰ رہے گا۔ یہ بات خلافت سے اتر کر درجہ بدرجہ جماعت کے ہر عہدے پر چسپاں
ہوتی ہے جس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اب میں مجلس شوری کی طرف واپس آتا ہوں مجلس شوری کے نمائندوں کا انتخاب اگر تقویٰ
کی بناء پر ہو اور تقوی کی بناء پر ہوتا ہے۔ تو وہ لوگ جو مجلس شوری میں جو جماعت احمدیہ کی نمائندگی
کرتے ہیں ان کی نظر کسی گروہی مفاد پر نہیں ہوگی ، کسی ذاتی تعلق یا ذاتی عناد پر نہیں ہوگی ان کے فیصلے
خالصہ اللہ ہوں گے، ان کی نظر ہمیشہ اللہ کی رضا پر رہے گی۔ وہ یہ سوچیں گے کہ ہمارا خدا ہم سے
ناراض نہ ہو جائے اس کا نام تقویٰ ہے۔ وہ شخص جو اپنے محبوب کی محبت کے کھو دینے کے خوف میں
زندگی بسر کرتا ہو وہی متقی ہے۔ پس جو ہر لحظہ یہ سوچتا ہو کہ کہیں اس بات سے تو میرا خدا ناراض نہیں
ہو جائے گا ، اس بات سے تو میرا خدا ناراض نہیں ہو جائے گا۔ محبت کھو دینے کا یہ خوف ہے جو حقیقت
میں تقویٰ کی جان ہے۔ پس اس پہلو سے جب وہ مشوروں کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں ان میں
طعن و تشنیع ، ہوشیاریوں میں، چالاکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا تصور، ایک
دوسرے سے بہتر تقریر کرنے کا تصور، ایک دوسرے کے دلائل کو رد کرتے ہوئے ذاتی فخر کا خیال کہ ہم
نے یوں مارا۔ ایسی دلیل دی کہ کمال کر دیا اور ووٹ زیادہ حاصل کرنے کا تصور یہ ساری باتیں اس
مجلس سے Banish ہو جاتی ہیں جو تقویٰ پر مبنی ہوں ان کو دیس نکالامل جاتا ہے۔ ایسے لوگ اکٹھے
ہوتے ہیں۔ جو جیتیں تب ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہاریں تب ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک شخص
اکیلا رہ جائے اور اپنی بات پر قائم ہو تو اس وجہ سے اپنی بات پر قائم ہو گا کہ اس کے نزدیک خدا کو یہ
بات پسند ہے۔ اس کو ذرہ بھی فرق نہیں پڑتا کہ باقی لوگوں نے اس کی تائید کی ہے یا نہیں وہ پوری

خطبات طاہر جلد ۱۲
258
خطبه جمعه ۲ اپریل ۱۹۹۳ء
طرح اطمینان سے بیٹھے گا کسی نفسیاتی مرض کا شکار نہیں ہوگا۔
پس تقوی انسان کے دینی ، نفسیاتی اور قلبی حفاظت کے لئے انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر
کوئی صحت بھی باقی نہیں رہتی۔ پس مجلس شوری کو منتخب کرتے وقت جن لوگوں نے منتخب کیا ان کے کونته
ا
تقویٰ کی جھلک مجلس شوری میں ظاہر ہوگی اور اگر غلطی سے کچھ غیر متقی لوگ آگئے ہیں تو بعض دفعہ اور اگر سے کچھ غیر
ضروری نہیں ہوا کرتا کہ منتخب کرنے والوں نے ہی غلطی کی ہو۔ بعض دفعہ لاعلمی کے پردے بیچ میں نے ہی بیچ
حائل ہو جاتے ہیں۔ ایک شخص اپنے ساتھیوں کو متقی دکھائی دیتا ہے مگر خدا کے نزدیک وہ متقی نہیں ہوتا ۔
پس یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کے متعلق سو فیصدی یقین کے ساتھ ہم کہہ سکتے ہوں کہ اگر متقیوں
نے انتخاب کیا ہے تو وہ لازماً متقی ہوگا ۔ یہ ایک احتمال رہتا ہے لیکن متقیوں کی جتنی بڑی تعداد ہوا تنا یہ
احتمال کم ہوتا چلا جاتا ہے مگر ایک دور کا احتمال ضرور موجود ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ ساتھ
دعا کی جائے تقویٰ محض اکیلا کام نہیں کر سکتا۔ جب تک دعا اس کے ساتھ شامل حال نہ ہو۔
پس مجلس شوری کے انتخاب کے وقت بھی بلکہ میں سمجھتا ہوں نہ صرف اس موقع پر بلکہ دیگر
انتخابات کے موقع پر بھی اگر پہلے دعا کا رواج قائم کیا جائے اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ رواج موجود
ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ بہت سی جماعتوں کو اس سے واقفیت نہ ہو۔ ہمیشہ انتخاب سے پہلے ضرور دعا
کرنی چاہئے اور تقویٰ کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکتے ہوئے اس سے یہ التجا کرتے ہوئے دعا
کرنی چاہئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پسند تیری پسند ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ تیری پسند ہماری پسند ہو
جائے۔ ہماری پسندوں کے فاصلے مٹ جائیں لیکن ہم لاعلم ہیں جیسا کہ تو نے خود فرمایا کہ هُوَ أَعْلَمُ
بِمَنِ اتَّقَى (النجم :۳۳) اللہ بہتر جانتا ہے تمہیں کیا پتا کہ کون متقی ہے۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کون
متقی ہے تو عاجزانہ عرض کی ہے کہ اے خدا! ہم اکٹھے تو تیری رضا کے مطابق انتخاب اب کرنے کرنے۔ کے لئے
ہوئے ہیں مگر پوری طرح یقین سے کہہ نہیں سکتے کہ تیری رضا کیا ہے کیونکہ جسے ہم متقی سمجھتے ہیں ہو سکتا
ہے کہ وہ متقی نہ ہو۔ پس ہم تیرے حضور عاجزانہ جھکتے ہیں تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ
ہمارے انتخاب کو سچا انتخاب بنادے اپنا انتخاب بنادے۔
پس وہ انتخاب ہے جو خدا کا انتخاب ہوتا ہے اور یہ انتخاب جتنا نچلی سطحوں پر اتر تا ہوا
Grass Root level پر پہنچتا ہے اتنا ہی زیادہ عمدہ خلافت کا انتخاب ہوگا کیونکہ ایک دفعہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
259
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
خلافت
تو تقویٰ کی حرکت اوپر سے نیچے کی طرف ہے نبوت سے تقویٰ اترتا ہے اور نیچے تک تقویٰ کا رس
گھلتا چلا جاتا ہے۔ تقویٰ کا پانی جڑوں تک پہنچ کر ان میں سرایت کر جاتا ہے۔ پھر ان سے جونشو ونما
اٹھتی ہے وہ مبنی بر تقویٰ ہوا کرتی ہے اور اس جماعت کے جو نمائندگان پھر آخر پر آکر آئندہ کبھی
کا انتخاب کرتے ہیں تو ان کا انتخاب بلا شبہ اللہ کا انتخاب ہوتا ہے۔ یہ معنی ہیں ورنہ محض دعوؤں
میں تو کوئی حقیقت نہیں ہم دنیا کو کہتے رہیں کہ خلافت کا انتخاب خدا کا انتخاب ہے ان کی سمجھ میں یہ
بات آہی نہیں سکتی جب تک اس طریق سے ان پر ثابت نہ کیا جائے اور یہ ایک ایسی واضح کھلی ہوئی
حقیقت ہے جو قابل فہم ہے اگر نبوت سے تقویٰ نبوت کے ساتھیوں میں سرایت کر گیا ہے اور انہوں
نے انتخاب کیا ہے اور اگر اس تقویٰ کی حفاظت کی گئی ہے اور نسلاً بعد نسل یہ تقویٰ قائم رکھا گیا ہے تو
لازما ہر انتخاب خدا کا انتخاب ہوگا ۔ صرف خلافت ہی کا نہیں امارت کا انتخاب بھی خدا کا انتخاب ہوگا ۔
صدارت کا انتخاب بھی خدا کا انتخاب ہوگا۔ زعامت کا انتخاب بھی خدا کا انتخاب ہوگا۔ اس ساری
مجموعی صورت حال کا نام خلافت ہے اور اس کی زندگی تقویٰ میں ہے۔ پس مجلس شوری کو آپ نے زندہ
رکھنا ہے اور قائم اور دائم رکھنا ہے تو اس کے تقوی کی حفاظت کریں اور اس کے تقویٰ کی حفاظت کے
لئے ضروری ہے کہ آپ ان جڑوں کی سطح پر نظر رکھیں جہاں سے تقوی کے پودے نے نشو و نما پانی ہے
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تقویٰ پر جو یہ شعر ہے:
ہر اک نیکی کی جڑ
یہ اتقا ہے
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
( در نمین: ۴۹)
یہی مضمون ہے جو میں خوب کھول کر آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں۔ جہاں تک مجھے یاد
ہے پہلا مصرعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا مصرعہ تھا۔ جس طرح بعض دفعہ ہوتا ہے کہ
ایک شاعر ایک مصرعہ کہہ کر کچھ اٹک سا جاتا ہے اس کی شان کا ۔ بعینہ اس کا ہم پلہ مصرعہ بعد میں اس
کے ذہن میں نہیں آرہا ہوتا اور اس وقت پھر بعض دفعہ دوسرے شعراً ایک اور مصرعہ مہیا کر کے اس
کے شعر میں نصف کے حصہ دار بن جاتے ہیں اور بعض دفعہ تو اتنا اچھا مصرعہ دے دیتے ہیں گویا
سارا شعر ہی ان کا ہو گیا اللہ تعالیٰ بھی بعض دفعہ ایسے ہی پیار کا مظاہرہ کرتا ہے حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ مصرعہ کہا

خطبات طاہر جلد ۱۲
260
خطبه جمعه ۲ اپریل ۱۹۹۳ء
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے
ہر
تو سوچ ہی رہے تھے کہ اب اس کے بعد کیا کہوں سب سے بڑی بات تو کہہ دی کہ
ہے۔ باقی رہا
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے۔ پھر کیا باقی رہا تب الہام ہوا اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے اور کس کی جزیہ اتقاء رہاتہ ہوا اگر یہ جبری رہا ؟
شان کے ساتھ مضمون مکمل ہو گیا۔ جڑ تو ہے مگر اس جڑ کو باقی رکھنا تمہارا کام ہے۔ اگر اس جڑ کو باقی
رکھو گے تو سب کچھ باقی رہے گا۔
پس اگر نظام شوری کو باقی رکھنا ہے، اگر نظام خلافت کو باقی رکھنا ہے تو تقویٰ کی جڑ کو باقی
رکھیں اور یہ پیغام اپنے سب بھائیوں کو دیں۔ پہلے تو میں کہا کرتا تھا کہ جب واپس جائیں تو میری
طرف سے یہ پیغام پہنچائیں لیکن اب تو میں سب کو مخاطب ہو کر خود کہہ رہا ہوں کہ جو میں شوریٰ کو کہہ
رہا ہوں تمہیں بھی کہہ رہا ہوں تم میں سے ہر ایک سے مخاطب ہوں ۔ اس مضمون کو اچھی طرح سمجھ
لو اور اپنے ہر انتخاب سے غیر اللہ کو خارج کر دو، اپنی چودراہٹوں کو خارج کر دو، اپنی دوستیوں کو خارج
کر دو، اپنی دشمنیوں کو خارج کر دو ، اپنے تعلقات کو خارج کر دو ۔ ایک ہی تعلق قائم رکھو اور وہ اللہ سے
تمہارا تعلق ہے۔ تقویٰ کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخاب کرو تو میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ قیامت تک
یہ جماعت مر نہیں سکے گی ، بڑھتی چلی جائے گی اور بڑھتی چلی جائے گی۔ پس مجلس شوری کی جان تقوی
میں ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ مجلس شوری کا انتخاب کرنے والوں نے تقویٰ ہی سے کام لیا ہوگا اور
اگر کوئی کمی رہ گئی ہو گی تو دعاؤں نے کمی پوری کر دی ہو گی ۔
پس آئندہ بھی دنیا بھر میں جہاں بھی جماعت اس پیغام کو سن رہی ہے وہ یا درکھیں کہ اپنے ہر
ب کا آغاز دعا سے کیا کریں اور دعا میں یہ بات خصوصیت سے پیش نظر رکھیں کہ ہم خدا کی پسند کا
انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ اس واضح پیغام کے ساتھ جو انسان اپنے نفس کو دیتا ہے انسان کی سوچ میں
نمایاں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے۔ جانے سے پہلے انسان سوچ رہا ہوتا ہے کہ فلاں بھی میرا دوست ہے،
فلاں بھی ہے، فلاں نے غالباً فلاں کو صدر بنانے کی کوشش کرنی ہے اور وہ اچھا آدمی نہیں ہے۔ ہم
سمجھتے ہیں فلاں اچھا ہوگا، تقویٰ کے لباس پہنائے ہوتے ہیں اپنی نیتوں کو مگر بعض دفعہ بودے اور
گندے لباس ہوتے ہیں۔ نام تقویٰ کا لباس ہوتا ہے تو اس قسم کی سوچیں سوچ کر لوگ انتخاب میں
پہنچا کرتے ہیں۔ وہاں جب دعا شروع ہو تو ایک دم انسان اپنے آپ کو یاد کرائے کہ میری پسند کی کیا

خطبات طاہر جلد ۱۲
261
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
حیثیت ہے؟ کچھ بھی نہیں ہے۔ نہ میری پسند کی نہ اس کی پسند کی جس کی رضا کی خاطر ہم اکٹھے ہوئے
ہیں۔ اس کی پسند کی اصل حقیقت ہے۔ پس اے خدا مجھے تو اپنی پسند عطا فرمادے، میری آنکھوں کا
ٹیڑھا پن دور کر دے، میری آنکھوں پر اگر تعصب کے یا کسی تعلق کے کوئی پردے حائل ہوں تو ان
پردوں کو کاٹ کر الگ پھینک دے، مجھے اپنی رضا دکھا ، اپنی رضا کی راہیں دکھا اسی کو ووٹ دینے کی
توفیق عطا فرما جو تیرے نزدیک متقی اور تیرے نزدیک سب سے معزز ہے۔ یہ دعا کرتے ہوئے
جو جماعت اپنا انتخاب کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے اور ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس انتخاب کی
حفاظت فرمائے گا اور ہر ایسا انتخاب جو ان دعاؤں کے ساتھ اور تقویٰ کی کوشش کے ساتھ کیا جائے
گا۔ بفضلہ تعالیٰ وہ اللہ ہی کا انتخاب ہوگا۔ اس ضمن میں ایک اور اہم بات جو میں آپ کے سامنے یعنی
مجلس شوری ہی کے نہیں بلکہ تمام دنیا کے احمدیوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تقویٰ کی اپنی
جان بھی تو کسی قالب میں ہے نا اور وہ ہے کیا؟
صلى الله
تقوی کی جان عبادتوں میں ہے، وہ قوم جو عبادت سے خالی ہو جائے وہ تقویٰ سے خالی ہو
جایا کرتی ہے۔ قرآن کریم نے نماز کے متعلق فرمایا ہے کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنْكَرِ وہ تمام چیزیں جن میں ملوث ہونے کے نتیجہ میں اللہ کی رضا ہاتھ سے جاتی ہے وہ
بیان فرمادی اور فرمایا نماز ان کی حفاظت کرتی ہے۔ پس تقویٰ کی اپنی جان عبادت میں ہے۔ اس لئے
عبادت کے اوپر میں غیر معمولی زور دینے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن لفظ غیر معمولی محض محاورہ ہے۔
عبادت پر غیر معمولی زور دیا ہی نہیں جا سکتا۔ ہر زور جو ہے وہ دے دیں تب بھی وہ معمولی دکھائی دے
گا کیونکہ عبادت میں تو سب کچھ ہے اس کے سوا کچھ بھی باقی نہیں۔ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں
ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے اپنی بہت سی مجبوریاں پیش کیں اور ان مجبوریوں کے نتیجہ میں اس نے
کہا میں گڈریا ہوں، میرے کپڑے کئی دفعہ جانوروں کے پیشاب میں لت پت ہو جاتے ہیں ، کئی
دفعہ اور کئی پہلوؤں سے گندے ہو جاتے ہیں ، مصروفیتیں ہیں۔ وغیرہ وغیرہ تو اتنی لمبی تقریر کے
بعد پوچھا یہ کہ کیا ان حالتوں میں مجھے نماز سے رخصت مل سکتی ہے۔ تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ
نماز نہیں تو پھر رہا کیا کچھ بھی نہیں تو پھر دین کیا۔ پس عبادت تو کسی صورت میں ٹل نہیں سکتی ۔ عبادت کو
اچھا کرنے کے لئے آپ کو اچھا بننا پڑتا ہے لیکن اگر اچھا نہ بھی بن سکیں تب بھی عبادت لازم ہے وہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
262
خطبه جمعه ۲ اپریل ۱۹۹۳ء
تو کسی حالت میں نہیں ملے گی۔ پس عبادتوں کو قائم کریں۔
اس پہلو سے میں ایک خوشی کی خبر آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس سے مجھے بہت خوشی
پہنچی ساری جماعت کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے۔ میں نے اپنے خطبہ جمعۃ الوداع میں یہ کہا تھا کہ
مجھے ابھی سے فکر لگ رہی ہے کہ عید کے دن مسجدوں کا کیا حال ہوگا۔ وہ مسجد میں جو جمعۃ الوداع میں بھر
گئی ہیں۔ وہ عید والے دن کہیں نمازیوں کو تلاش نہ کریں اور ان پر بے رونقی نہ آجائے کہ سارے لوگ
اپنی عبادتیں جمعۃ الوداع کے ساتھ ہی وداع کر بیٹھے ہوں ۔ اللہ کے فضل سے اس سلسلہ میں مجھے جو
پہلی رپورٹ ملی وہ ربوہ کی طرف سے تھی وہاں تقریباً ساری رات خدام انصار اور بچے منصوبے بناتے سے
رہے اور پھر نماز سے کافی وقت پہلے علی اصبح انہوں نے گھر گھر کی کنڈی کھٹکھٹائی اور اس کے نتیجہ میں
عید والے دن اتنے نمازی اکٹھے ہوئے کہ بعض لکھنے والوں نے جو انتظام سے الگ لکھنے والے ہیں
یعنی انتظام میں شامل نہیں تھے بلکہ زائر تھے انہوں نے لکھا کہ ہم نے ربوہ کی مساجد میں اور تمام
مساجد میں آج تک کبھی صبح کے نمازی اتنی تعداد میں نہیں دیکھے جتنے عید والے دن تھے۔ تو آپ نے تو
یہ کہہ کر میری عید بنادی اور باقی جماعتوں کی طرف سے بھی اسی قسم کی خوشیوں کی خبریں ملی ہیں لیکن اس
عید کو دائمی کریں تو مزہ ہے۔ عارضی عیدوں کا کیا فائدہ جو اپنے پیچھے غم چھوڑ جائیں اس لئے نماز کو
چمٹ جائیں اور اس کو ایک دائمی حقیقت بنالیں۔
یہ آپ کی زندگی کا ایسا جزو ہو جیسے سانس ہوا کرتے ہیں۔ سانسوں کے بغیر انسان رہ ہی نہیں
سکتا۔ اسی طرح حقیقت میں عبادت کے بغیر بھی کسی انسان کی یا قوم کی روحانی زندگی قائم نہیں رہ
سکتی۔ پس ایک تو باہر سے کنڈی کھٹکھٹانے والے ہیں جو اس دن آپ نے مہیا کئے ہیں۔ یہ کنڈی
کھٹکھٹانے والے مستقل مزاجی سے کنڈیاں نہیں کھٹکھٹا سکتے ۔ مجھے انتظاموں کا لمبا تجربہ ہے خدام الاحمد یہ
کی مختلف سطح پر میں نے کام کئے ہوئے ہیں اور مختلف تنظیموں میں کام کئے ہوئے ہیں کچھ عرصہ تک
لوگ جوش دکھاتے ہیں ، کنڈیاں کھٹکھٹا دیتے ہیں اور کچھ دیر کے بعد آہستہ آہستہ تھک کر وہ رہ جاتے
ہیں اور وہ لوگ جن کو بار بار سہارا دے کر آگے لے جانے کی عادت پڑ گئی ہو جب سہارا نہیں رہتا تو وہ
پیچھے رہ جاتے ہیں اس لئے یہ کوئی دائمی علاج نہیں ہے۔ ایک دن کی خوشی تو ہے لیکن کوئی ایسی خوشی
نہیں جو ہمیشگی کی خوشی بن چکی ہو اس کا ایک ہی علاج ہے کہ ہر نفس کے اندر سے ایک کنڈی کھٹکھٹانے

خطبات طاہر جلد ۱۲
263
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
والا پیدا ہو جائے اس سے بہتر کوئی کنڈی کھٹکھٹانے والا نہیں جو ضمیر میں سے جاگ اٹھے اور انسان کو
بے چین کر دے جب تک وہ زندہ رہے ، جب تک وہ سانس لیتا رہے وہ ضمیر کا کنڈی کھٹکھٹانے
والا ضرور کنڈی کھٹکھٹاتا ہے اور نیکی کے لئے بھی کھٹکھٹاتا رہے گا ، وہ کبھی نہیں تھکا کرتا بلکہ وقت کے
گزرنے کے ساتھ وہ ز کے ساتھ وہ زیادہ طاقتور ہو کر ابھرتا ہے اور یہ وہ نفسیاتی حقیقت ہے کہ جسے قو میں اگر پیش
نظر رکھیں تو جینے کا راز بھی مل جائے گا اور مرنے کا راز بھی مل جائے گا کیونکہ یہ کنڈی کھٹکھٹانے والا بدی
کے لئے بھی کھٹکھٹاتا ہے اور نیکی کے لئے بھی کھٹکھٹاتا ہے۔ آپ اس کو جتنا بدی کا چسکا ڈالیں اتناہی
قوت اور زور کے ساتھ وہ بدی کی کنڈیاں کھٹکھٹاتا ہے۔ جن کو راتوں کو اٹھ کر گناہ کرنے کی عادت ہے
ان کا یہ کنڈی بردار ، کنڈی کھٹکھٹانے والا راتوں کو ان کو جگاتا ہے، چین نہیں لینے دیتا، جب تک وہ
اپنے گناہوں کی تمناؤں کو پورا نہ کرلے۔
ایک نیکیوں کا کنڈی کھٹکھٹانے والا بھی ہوا کرتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر طرف
کنڈی کھٹکھٹا کرنئی طاقت پاتا ہے، نیا عزم اور نیا ولولہ اس میں پیدا ہو جاتا ہے اس کے کھٹکھٹانے میں
زیادہ شوکت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تھکتا کبھی نہیں پس اپنے ضمیر کے کنڈی کھٹکھٹانے والوں کو جگائیں
اور ہر وہ شخص جو میری بات کو سن رہا ہے وہ اپنے ضمیر میں اس جگانے والے کو تلاش کرے وہ
سویا ہوا ہے وہ جاگ جائے تو ہو نہیں سکتا کہ نمازی سو جائیں ۔ اس کو جگانے کی ضرورت ہے اور جب
وہ جاگ جائے تو شیطان کے اثر سے باہر چلا جاتا ہے۔ شیطان دخل بھی دے تو پچھتاتا ہے۔ ایک
بزرگ کے متعلق یہ روایت آتی ہے کہ بہت نمازی تھے نمازوں سے بہت شغف تھا۔ ایک دفعہ نماز کے
لئے اٹھے تو شیطان نے بہلا کر دوبارہ سلا دیا کہ ابھی تو بہت وقت پڑا ہے تھک گئے ہو تھوڑا سا آرام
کرو پھر اٹھ جانا اور اس طرح ان کی نماز ضائع ہو گئی ۔ پہلی نماز تھی جو ضائع ہوئی ان کو اتنا صدمہ
پہنچا، اتنا صدمہ پہنچا کہ سارا دن اللہ تعالیٰ سے معافیاں مانگتے ہوئے ، روتے اور چیختے ہوئے گزر
گیا۔ دوسرے دن جب سوئے ہیں تو نماز سے پہلے کسی جگانے والے نے ان کو جگایا کہ
اٹھو! نماز پڑھو۔ انہوں نے کہا ہاں میں اٹھتا ہوں لیکن تم ہو کون؟ اس نے کہا میں شیطان ہوں۔ انہوں
نے کہا شیطان نماز کے لئے جگانے کیلئے آیا ہے ! اس نے کہا ہاں کل مجھ سے بڑی غلطی ہوئی تھی کل جو
نے تمہیں سلا دیا اور تم اتنا پچھتائے ہو، اتنا روئے ہو کہ خدا تم سے اتنا راضی ہوا کہ کبھی کسی نماز
میں نے

خطبات طاہر جلد ۱۲
264
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
صلى الله
صلى الله
پڑھنے والے سے اتنا راضی نہیں ہوا ہوگا۔ تو میں تو خدا کی ناراضگی دینے کے لئے آتا ہوں۔ میں کیا
غلطی کر بیٹھا۔ اب میں تمہیں جگانے کے لئے آیا ہوں تا کہ خدا دوبارہ تم سے اتنا راضی نہ ہو جائے۔
اب اسے ایک حکایت کہہ لیں یا کسی شخص کی سوچی ہوئی ایسی تدبیر ہے جس سے نمازوں کی طرف توجہ
دلانے کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اس کے اندر حقیقت ہے ۔ وہ شخص جس کا ضمیر
نماز میں اٹک چکا ہو، نمازی بن چکا ہو اس سے جب بھی نماز میں غفلت ہوتی ہے اس کو شدید کچوکے
ملتے ہیں اور اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ اس تکلیف کے نتیجہ میں گناہ کی بجائے اس کو ثواب ملتے ہیں اور اگلی
نمازوں کے لئے مزید طاقت نصیب ہوتی ہے۔
آنحضرت ﷺ نے کتنی ہی بار جہاد میں ، غزوات میں حصہ لیا اور بڑے بڑے دکھ اٹھائے ،
بڑی تکلیفیں اٹھا ئیں لیکن کسی تکلیف کا کسی دکھ کا کوئی شکوہ آپ کے ہاں نہیں ملتا۔ سوائے ایک دفعہ
جنگ احزاب کے موقع پر جبکہ دشمن نے ایک دن اتنا مصروف رکھا کہ اپنے وقت پر نمازیں نہ پڑھی
جاسکیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے عشاء کے وقت پانچوں نمازیں اکٹھی پڑھائیں تو اس
وقت بڑی حسرت سے کہا کہ ان لوگوں پر لعنت ہو جنہوں نے ہمیں نمازوں سے محروم کر دیا۔ لعنت کے
لفظ بولے یا تف کے کہے یا ویسے ہی اظہار افسوس کیا مجھے قطعی طور پر یاد نہیں لیکن یہ پتہ ہے کہ روایت
کرنے والے بتاتے ہیں کہ بے حد دکھ کے ساتھ آپ نے ان کلمات کو ادا فرمایا کہ آج اکٹھی نمازیں
قضا کرنی پڑی ہیں۔ یعنی وقت سے الگ پڑھنی پڑی ہیں تو ایسی نمازیں جو اس دکھ کے ساتھ قضا کی جاتی
ہیں اس میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ ان کا ثواب ان نمازوں سے بہت زیادہ ہے جن کو انسان رسمی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ کے حوالے سے بیان فرمایا ہے کہ ” یہ کہ خندق کھودنے کے وقت چار نمازیں جمع
کی گئیں اس احمقانہ وسوسہ کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ دین میں حرج نہیں ہے یعنی ایسی سختی نہیں جو انسان کی تباہی کا موجب
ہو اس لئے اس نے ضرورتوں کے وقت اور بلاؤں کی حالت میں نمازوں کے جمع کرنے اور قصر کرنے کا حکم دیا ہے مگر اس مقام میں
ہماری کسی معتبر حدیث میں چار جمع کرنے کا ذکر نہیں بلکہ فتح الباری شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ واقعہ صرف یہ ہوا تھا کہ ایک نماز یعنی
صلوة العصر معمول سے تنگ وقت میں ادا کی گئی۔ اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم آپ کو ذرہ بٹھا کر پوچھتے کہ کیا یہ متفق
علیہ روایت ہے کہ چار نمازیں فوت ہو گئی تھیں۔ چار نمازیں تو خود شرع کی رو سے جمع ہو سکتی ہیں یعنی ظہر اور عصر ۔ اور مغرب اور عشاء۔
ہاں ایک روایت ضعیف میں ہے کہ ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء اکٹھی کر کے پڑھی گئی تھیں۔ لیکن دوسری صحیح حدیثیں اس کو رد کر دیتی
ہیں اور صرف یہی ثابت ہوتا ہے کہ عصر تنگ وقت میں پڑھی گئی تھی (نور القرآن ۲ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه: ۳۹۰)

خطبات طاہر جلد ۱۲
265
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
طور پر ادا کرتا ہے اور جن کے ہونے نہ ہونے سے اس کے اوپر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی نماز کھوئی گئی
تب بھی کوئی تکلیف نہیں۔ پڑھی گئی تو خاص لذت کے ساتھ نہیں پڑھی گئی۔
پس ہر نمازی کو جب تک خود نماز کے ساتھ تعلق قائم نہ ہو جائے اس وقتہ وقت تک ہم حقیقت
میں نمازوں کو قائم نہیں کر سکتے اور جو شخص اپنے ضمیر کے تعلق کے نتیجہ میں یعنی جس کے ضمیر کو نماز سے
ہمیشہ کی وابستگی ہو جائے جو اس کے نتیجہ میں نمازیں پڑھتا ہے اس کے تقویٰ کی اللہ حفاظت فرماتا ہے
وہ ہے جو حقیقت میں خدا کی نظر میں متقی بنتا چلا جاتا ہے کیونکہ ہر عبادت کے بعد اسے خدا کی طرف
سے ایک تقویت نصیب ہوتی ہے اور اس کا تقویٰ آسمان سے اترتا ہے۔
پس میں دنیا کی تمام جماعتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے تقویٰ کی حفاظت کریں اور تقویٰ
کی حفاظت کرنی ہے تو عبادتوں کی حفاظت کریں اور پھر جب آپ دنیا میں کوئی بھی انتخاب کریں
گے، تو خواہ وہ مجلس شوری کا ہو یا عہدیداران کا ہو وہ انتخاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے رضا یافتہ ہوگا۔
اس ضمن میں اب مختصراً میں آپ کو یہاں کی عید کا بھی ایک قصہ سناتا ہوں۔ یہاں جو عید
منائی گئی وہ اس لحاظ سے ایک غیر معمولی عید تھی کہ دنیا میں کہیں عید کی نماز پر اتنے بوسنین اکٹھے نہیں
ہوئے تھے جتنے اسلام آباد میں اکٹھے ہوئے اور ایک غیر معمولی روحانی لذت کا نظارہ تھا جب مختلف
علاقوں سے آئے ہوئے بوسنین بسوں سے اترتے تھے اور ایک دوسرے کی طرف بڑھتے تھے، ایک
دوسرے سے ملتے تھے۔ جماعت احمدیہ کے پیار سے متاثر ہو کر ان کے چہروں کی کیفیت دیکھنے سے
تعلق رکھتی تھی اور وہاں بعض ایسے ایسے نظارے دیکھے گئے ہیں کہ جنہوں نے دیکھا ہے ان کی روحیں
ہمیشہ کے لئے ان سے متاثر ہوگئی ہیں۔ ایک بس سے ایک ماں اتری جس کا بچہ بوسنیا میں کھو گیا تھا اور
وہ سمجھ رہی تھی کہ وہ مر چکا ہے اور ایک دوسری بس سے وہی بچہ جو اس کے نزدیک کھویا گیا تھا وہ اتر رہا
تھا۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف اس طرح لیتے ہیں کہ بیان کرنے والے بتاتے ہیں کہ ہم بیان
نہیں کر سکتے کہ وہ کیا نظارہ تھا۔ ماں بے اختیار بچے کے گلے سے لپٹی اور بچہ ماں کے گلے سے لپیٹا اور
روتے ہوئے اس طرح خوشی کے آنسو بہائے ہیں کہ دیکھنے والے بھی رونے لگ گئے لیکن ایک اور
نظارہ ایسا تھا کہ دو بہنیں آپس میں ملیں اور بیان کرنے والے بتاتے ہیں کہ ان کا جو ملنے کا نظارہ تھا وہ تو
ماں بیٹے کے نظارے سے بھی بڑھ گیا۔ بڑی عمر کی ایک بہن تھی ایک چھوٹی عمر کی بہن اور بڑی عمر کی

خطبات طاہر جلد ۱۲
266
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
بہن سمجھتی تھی کہ میری چھوٹی عمر کی بہن وہاں ضائع ہو گئی اور سفاکوں کے ہاتھ چڑھ گئی۔ اس کے نتیجہ
میں اس کی جان کو ایک روگ لگا ہوا تھا۔ اس نے جب ایک بس سے اپنی چھوٹی بہن کو اترتے دیکھا تو
اچانک جو اس کی کیفیت ہوئی وہ نا قابل بیان ہے۔ کہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دوڑیں اور
لپٹ کر اس طرح چیچنیں مار مار کر روتی ہیں کہ جہاں جہاں وہ آواز پہنچتی تھی سارے سننے والے
رو پڑے اور ان کی خوشی کے آنسوؤں میں دور دور تک سب دیکھنے والے احمدیوں کے خوشیوں کے
آنسو شامل ہو گئے ۔
عجیب طرح کی وہ عید منائی گئی ہے اور اسی قسم کی عیدیں یورپ میں دوسری جگہ بھی منائی گئی ہیں۔
پاکستان میں بھی جو عید میں منائی گئیں ان میں غریبوں کو اپنے ساتھ شامل کیا گیا اور جیسا کہ
میں نے نصیحت کی تھی عیدوں کی صبحیں تو نمازوں سے معطر ہو گئیں، نمازوں سے منور ہو گئیں اور
عیدوں کے دن غریبوں کی ہمدردی سے روشن ہوئے اور غریبوں کی ہمدردی سے۔ انسان کو رضائے
باری تعالیٰ کا جونور ملتا ہے اس نور سے روحیں نہا گئیں ، بہت ہی پُر لطف کیفیات پر پر مشتمل خطوط ملتے
ہیں اور لوگ بتاتے ہیں کہ اس طرح ہماری عیدیں سنور گئیں اور بہت ہی مزا آیا جو عام حالات میں
عیدیں منانے کا مزا نہیں آیا کرتا۔ تو خدا کے فضل سے دنیا میں ہر جگہ جماعت احمد یہ نے ایک ایسی عید
منائی ہے کہ جس عید میں باقی لوگ شریک نہیں ہو سکتے ، ان بیچاروں کی پہنچ نہیں ، ان کی دسترس نہیں ۔
جماعت احمدیہ کا جو یہ پہلو ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک
کے
الله
عظیم نشان ہے کیونکہ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا (البقرہ: ۲۸۶) کی روح حضرت محمد رسول اللہ ﷺ
تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتی ، ناممکن ہے۔ دنیا کی بڑی سے بڑی قوموں کا جائزہ لے کر آپ
دیکھیں یہ روح جو نیکی کی بات سنتے ہی انسان کو خود بخو دطوعی طور پر تعاون پر مجبور کر دیتی ہے اس
روح کا تعلق محمدیت سے ہے اور خاتمیت کا یہ معنی ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے سوا اب یہ
روح آپ کو کہیں اور سے میسر نہیں آسکتی ۔
صلى الله
صلى الله
۔
پس اگر حضرت مسیح موعود ت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے سچے اور
کامل غلام نہ ہوتے تو ناممکن تھا کہ آپ کی جماعت کو یہ ایسی روح ملتی کہ دنیا کے پردے پر دنیا کی کوئی
جماعت یہ دعوی بھی نہیں کر سکتی کہ ہم اطاعت میں اور خدا کی رضا کی خاطر اطاعت میں جماعت احمد یہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
267
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
کے ساتھ کوئی مماثلت بھی رکھتے ہیں۔ دنیا میں کروڑوں اربوں مسلمان موجود ہیں، عیسائی
موجود ہیں، ہندو سکھ ہر قسم کے لوگ موجود ہیں مگر آپ نگاہ ڈال کر دیکھ لیں آپ کو یہ روح اطاعت،
جیسی جماعت احمد یہ میں ہے اور نیکی کی خاطر جھک جانے کی یہ صلاحیت، جو جماعت احمد یہ میں ہے
اور کہیں دکھائی نہیں دے گی ۔ ایک آواز پر ساری دنیا میں دلوں میں ہیجان پیدا ہو جاتا ہے اور انسان
پورے جذبہ اور روح کے ساتھ دوڑتا ہوا اس آواز پر لبیک کہتا ہوا چلا آتا ہے۔
پس ایک حج تو وہ ہوتی ہے جو سال میں ایک دفعہ حج سکھانے کے لئے آتی ہے اور ایک حج وہ
ہے جب کل عالم میں مسلمان سمعنا واطعنا کہتے ہوئے نیکی کی طرف دوڑتے ہیں۔ یہ وہ حج ہے
جو دائمی حج ہے جس کی حالت میں مومن زندگی بسر کرتا ہے۔ آج اللہ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو یہ حج
نصیب ہے اور آپ نے دنیا میں کسی اور کو نیکیوں پر ایسا لبیک کہتا ہوا کسی اور کو نہیں دیکھا ہوگا۔ چندوں
کی تحریک کرو تو عورتیں زیورا تار تار کر پھینکنے لگتی ہیں۔ لوگ قرضے لے کر اس امید پر چندے دیتے
ہیں کہ خدا رزق بڑھائے گا، حیثیت سے بڑھ کر چندے دیتے اور پھر اللہ کی حیرت انگیز تائید کے
نشان دیکھتے ہیں۔ ادھر ایک وعدہ کیا اور جانتے ہیں کہ نہیں، سابقہ تجربہ یہ بتا تا ہے کہ وعدہ اتنے خلوص
سے کیا جاتا تھا کہ خدا خود سامان کر دیتا تھا اور ادھر واقعہ پھر دوبارہ وعدہ پورے کرنے کے سامان غیب
سے ہو جاتے ہیں۔ پس یہ جماعت متقیوں کی جماعت ہے۔ میں اس کو پہلے مضمون کے ساتھ باندھ
کر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب میں تاکید کرتا ہوں کہ دیکھو ! تقوی اختیار کرو، تقوی اختیار کرو تو مراد یہ
نہیں ہے کہ میں آپ کو تقویٰ سے خالی دیکھتا ہوں ۔ اگر تقویٰ سے خالی دیکھتا تو یہ باتیں مجھے دکھائی نہ
دیتیں جو میں بیان کر رہا ہوں لیکن میں خطرات کے بعض مقام ضرور دیکھتا ہوں ۔ پہلے کا کمایا ہوا تقویٰ
ہے جو سہارا دے رہا ہوتا ہے۔ متقیوں کی اعلیٰ روایات ہیں جو آپ کے جماعتی وجود کا حصہ بنی بیٹھی
ہیں۔ اگر خود تقویٰ نہ کمایا ، تو اس کمائی پر زیادہ عرصہ گزارا نہیں ہوگا۔ آپ ہیں تو متقیوں کی جماعت
لیکن اپنے باپوں کا تقویٰ نہ کھائیں۔ اپنے لئے تقویٰ پیدا کریں اور اپنی اولاد کے لئے تقویٰ
چھوڑ کر جائیں۔ تب آپ اس دعا کو اپنے حق میں قبول ہوتا دیکھیں گے کہ وَاجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اے ہمارے رب ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔
اب آخر پر بظاہر ایک بے تعلق سی بات ہے لیکن اس میں بھی نیکی کا ایک پیغام دینا مقصود

خطبات طاہر جلد ۱۲
268
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
میں
ہے اور وہ یہ بات ہے کہ آج سے ایک سال پہلے میری اہلیہ کا انتقال ہوا۔ اس ضمن میں کچھ نصیحتیں
نے اس دن بھی جماعت کو کی تھیں اور ایک نصیحت آج بھی کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے بیماری
کے آخری ایام میں یہ ذکر کیا کہ اگر خدا اسے توفیق دے تو میری خواہش ہے کہ میں اپنی بچیوں کی شادی
دیکھ سکوں ۔ تو میں خدا کی خاطر بعض غریب بچیوں کی شادی کراؤں گی۔ میں نے ان کی زندگی ہی
میں ان کی اس نیت کو پورا کر دیا اور ان کو بتا دیا کہ تم ایک بچی کی کہہ رہی ہو میں چار کی کروا بیٹھا ہوں اور
آئندہ بھی تمہاری خاطر تمہاری تمنا کو پورا کرتے ہوئے شادیاں کرواتا رہوں گا۔ اس میں دو صیحتیں
ہیں جو میں جماعت کو کرنا چاہتا ہوں۔ اول یہ کہ جب اللہ تعالیٰ سے کوئی منت مانگیں کسی شرط کے
ساتھ کوئی دعا کریں کہ اے خدا! تو یوں کر دے گا تو ہم یوں کریں گے تو کبھی یہ نہ کریں کہ خدا بظاہران
کی دعا کو قبول نہ کرے تو وہ اپنی منت سے پیچھے ہٹ جائیں ۔ یہ ایک بے ادبی ہے اور اللہ تعالیٰ کے
احسانات کی ایک قسم کی ناشکری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بچپن سے مجھے یہ گر سمجھائے رکھا ہے کہ جب بھی
منت مانگو تو اگر خدا تمہیں بظاہر اس دعا کو قبول کرتا ہوا نہ بھی دکھائی دے تب بھی اس منت کو ضرور پورا
کر دو۔ یہ خدا سے حسن خلق میں آگے بڑھنے والی بات نہیں حقیقت میں خدا کے پیچھے چلنے والی بات
ہے کیونکہ جو لوگ دعا کی حقیقت سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جو دعا ئیں بظاہر نا مقبول ہوتی ہیں خدا
بھولتا نہیں ہے۔ کسی حکمت کے پیش نظر بندے کی دعا قبول نہیں بھی فرماتا تو بعد میں اس دعا کے
بدلے سو طرح سے اور چیزیں قبول فرماتا چلا جاتا ہے اور احسانات کا سلسلہ ترک نہیں فرماتا اور بعض
کے بعد انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ دعا کا اس طرح مقبول نہ ہونا بھی ایک رحمت تھی
انسان بار یک نظر سے اللہ تعالیٰ کے نشانات کا تتبع کرے ان کے تجسس میں رہے تو اسے بارہا اس دعا
کے تعلق میں خدا کا غیب کا ہاتھ احسانات کرتا ہوا دکھائی دے گا۔
پس اس مضمون کو سمجھنے کے نتیجہ میں مجھے کبھی بھی اس بات میں ترد نہیں ہوا کہ بظاہر منت کی
وہ شرط پوری نہیں ہوئی اسی لئے منت پوری نہ کی جائے بلکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ خدا نے تو وہ
پورا کرنا ہی کرنا ہے ہم نہ پیچھے رہ جائیں۔ اس لئے اللہ سے نیکی کا جو وعدہ کر لیا جائے وہ مشروط نہیں
رہنا چاہئے وہ ضرور پورا ہونا چاہئے اور اس کے نتیجہ میں اللہ پھر مزید احسان فرماتا ہے۔ پس ایک تو یہ
نکتہ سمجھانا مقصود تھا کہ آپ بھی اپنی مصیبتوں میں یا مشکلات میں یا ویسے اپنی تمناؤں کی طلب میں

خطبات طاہر جلد ۱۲
269
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
اللہ تعالیٰ سے بعض دفعہ یہ عرض کر بیٹھتے ہیں کہ اے خدا یوں کر دے تو میں یوں کر دوں گا تو اللہ تعالیٰ
اس طرح کرتا ہوا نہ بھی دکھائی دے تب بھی آپ اس طرح ضرور کریں جو آپ نے خدا کے حضور
عاجزانہ منت مانگی تھی نیت کی تھی یا نیکی کا ایک مشروط وعدہ کیا تھا۔
دوسری بات یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کو میں بالعموم یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ہاں غریب
بچیوں کی شادی کروانے کو رواج دیں۔ یہ کوئی ایسا نظام نہیں ہے جس کے لئے چندے کی کوئی تحریک
کر رہا ہوں ۔ میں صرف متوجہ کر رہا ہوں کہ ہمارے معاشرہ میں بہت سے ایسے غریب ہیں جن کی
بچیاں شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں اور ان کے لئے شادی کے کوئی سامان نہیں ہوتے اور ماں باپ اس
غم میں گھلتے ہیں اور کٹتے چلے جاتے ہیں اور دینی غیرت کا تقاضا ہے یا اپنی عزت نفس کا تقاضا ہے۔ وہ
لوگوں کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے ۔ خلیفہ وقت سے چونکہ بے تکلفی ہوتی ہے اس لئے ان میں
سے بعض لکھ دیتے ہیں۔ بہت سے نہیں بھی لکھتے ہوں گے مگر بہت سے ایسے ہیں جو بیچارے بغیر
سامان کے بیٹھے ہیں اور ان کو دو سادہ جوڑے دے کر بھی بچی رخصت کرنے کی استطاعت نہیں
ہے۔ اس لئے میرے ذہن میں یہ بات آئی ہے کہ جماعت کے صرف معقول دوست ہی نہیں بلکہ
درمیانی حیثیت کے دوست بھی اگر یہ نیت باندھ لیں کہ ہم اپنی بچیوں کی شادی پر جو خرچ کرتے ہیں یا
اس کا دسواں حصہ یا پانچواں حصہ کسی غریب کی بچی پر خرچ کریں گے تو وہ روپیہ جماعت کو نہ دیں بلکہ
اگر وہ تلاش کرنا چاہیں تو جماعت کے نظام کو مطلع کر دیں کہ ہماری نیت ہے کہ اس سال ایک شادی
کروائیں گے، دو کروائیں گے، تین کروائیں گے اور ہماری توفیق کے مطابق اندازاً اتنا خرچ ہوگا تو
آپ کے علم میں اگر ایسے غرباء ہوں تو بصیغہ راز ہمیں مطلع کر دیں اس میں راز رکھنا ضروری ہے اس
لئے بہتر ہو کہ اس نظام کو امراء اور صدران اپنے ہاتھ میں رکھیں اور پھیلائیں نہیں۔ پھر ان کے علم میں
جو بھی خاندان ہوں ان کا ذکر مخفی طور پر ان خواہش مند دوستوں کے سامنے کر دیا جائے یا لکھ کر
بھجوا دیا جائے اور باقی پھر ان کو آپس میں ایک دوسرے سے تعلق استوار کرنے کا موقع دیا جائے۔ جو
لوگ بالکل مخفی ہاتھ سے یہ کام کرنا چاہیں وہ ان کو رقم بھجوا سکتے ہیں اور ان کے سامنے نہ آنا چاہیں تو نہ
آئیں اور وہ لوگ جو دکھاوے کی خاطر نہیں بلکہ اس نیکی کا لطف اٹھانے کے لئے اور اس سے مزید
نیکیوں کی روح حاصل کرنے کی خاطر ان سے ذاتی تعلق قائم کر کے پھر مخفی ہاتھ سے ان کی مدد کرتے

خطبات طاہر جلد ۱۲
270
خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء
ہیں تو یہ بھی جائز ہے۔ پس ساری دنیا میں ہمیں غریبوں کی شادیوں پر ان کی مدد کا یہ نظام جاری کر دینا
چاہئے اور آپس میں ایک دوسرے کو نصیحت کے ذریعہ اس کی کثرت سے تشہیر کرنی چاہئے اور ایسا ہو کہ
کوئی بھی ایسا غریب احمدی گھرانہ نہ رہے جس کی شادی کی ضرورتوں میں اس کے بھائی شریک نہ
ہوئے ہوں۔ ایک تو تحفہ دینے کا طریق ہے وہ تو ہوتا ہی ہے لیکن غریبوں تک بہت تھوڑے تھے پہنچتے
ہیں۔ اکثر تحفے تو اوپر کی سطح پر ہی آپس میں گھومتے رہتے ہیں۔ اس لئے میں جو نظام بیان کر رہا ہوں یہ
بہت ضروری ہے۔ جہاں تک یورپ اور امریکہ کے احمدیوں کا تعلق ہے ان کے لئے میرا مشورہ یہ ہے
کہ شادی کے قابل بوسنین بچیوں کی تلاش کریں اور بڑی آسانی کے ساتھ یہ ان کیمپوں سے پتا چل
سکتا ہے جہاں وہ رہتی ہیں اور ہر شخص جو کسی بوسنین بچی کی شادی کی توفیق رکھتا ہو وہ اُن سے تعلق قائم
کر کے اپنی پیشکش کر دے تو اس طرح ساری دنیا میں غرباء کی شادی میں سب احمدی شریک
ہو جایا کریں گے اور جو اللہ کی رضا کی خاطر غرباء کی شادیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ ان کی شادیوں میں اللہ اور اس کے فرشتے شامل ہوا کریں گے۔ ان کی اپنی شادیوں کو
برکت ملے گی ، وہ شادیاں خدا کے حضور معزز لکھی جائیں گی۔ پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے اور نیکی کی جونئی نئی راہیں اللہ ہمیں دکھاتا ہے ان پر تیزی سے اور مضبوطی کے ساتھ اور مستقل
مزاجی کے ساتھ ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کی توفیق عطا ہوتی رہے۔ آمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

آج 10 میں سے 10 باقی