حلال اور طیب رزق کمائیں اور بچوں کو کھلائیں۔ احمدی نہی عن المنکر کا جہاد کر کے قوم کو برائی سے بچائیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں حلال اور طیب رزق کمانے اور کھانے کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ رشوت، بددیانتی اور حرام مال کا چلن دنیا بھر کے معاشروں کو اخلاقی اور معاشی تباہی کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے الٰہی قوانین کی ناگزیریت واضح کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کو دیانتداری کے قیام اور معاشرتی بگاڑ کے خلاف جدوجہد کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: حلال اور طیب رزق، حرام مال کے نقصانات، اخلاقی اور معاشی زوال، الٰہی قوانین، دیانتداری

خطبات طاہر جلد ۱۲
363
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
حلال اور طبیب رزق کمائیں اور بچوں کو کھلائیں۔
-
احمدی نہی عن المنکر کا جہاد کر کے قوم کو برائی سے بچائیں۔
( خطبه جمعه فرموده ۴ ارمئی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ
الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ إِنَّمَا يَا مُرُكُمْ بِالسُّوْءِ وَالْفَحْشَاءِ
وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا
اَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمُ
لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (البقرہ:۱۶۹ تا ۱۷۱)
پھر فرمایا :۔
گزشتہ جمعہ پر جو تر بیتی مضمون بیان ہو رہا تھا اس سلسلہ میں ابتداء میں نے ان آیات کی
تلاوت کی تھی جو آج پھر تلاوت کی ہیں۔ مضمون کے تسلسل میں وقت گزر گیا اور ان آیات کا ترجمہ کرنا
بھول گیا حالانکہ آغاز ہی میں ان کا ترجمہ کرنے کے بعد پھر مضمون شروع ہونا چاہئے تھا لیکن اپنی
ذات میں اس ترجمہ کے ساتھ کچھ ایسے گہرے تربیتی مضامین وابستہ ہیں کہ آج میں انشاء اللہ انہی
سے بات شروع کروں گا اور پھر اس کے دوسرے بعض امور جو پیش نظر ہیں وہ بھی انہی آیات کی روشنی
میں پیش کئے جائیں گے۔

خطبات طاہر جلد ۱۲
364
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
یہاں تمام بنی نوع انسان مخاطب ہیں اور قرآن کریم کا یہ انداز ہے کہ بسا اوقات
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کے ذریعہ خطاب فرماتا ہے اور اس میں خصوصیت سے امت محمدیہ پیش نظر ہوتی
ہے اور بعض خطابات تمام بنی نوع انسان کو مشترک طور پر کئے جاتے ہیں اجتماعی حیثیت سے تمام
بنی نوع انسان کو مخاطب کیا جاتا ہے اور یہ امور وہ ہیں جن کا فی الحقیقت ایمان سے تعلق نہیں ہے۔ یہ
تمام امور وہ ہیں جن کا بنیادی انسانی قدروں سے تعلق ہے اور ساری دنیا میں وہ قدریں مشترک
ہیں ۔ اسی پہلو سے قرآن کریم کی آیات کا مطالعہ ایک حیرت انگیز فصاحت و بلاغت کا ایک جہان
انسان کے سامنے لاکھڑا کرتا ہے مگر یہ تفصیل تو بہت لمبی ہے۔ میں مختصراً اس آیت سے متعلق کہنا چاہتا
ہوں کہ رزق حلال کا انسانی معاشرے سے ایک گہرا تعلق ہے اور کوئی معاشرہ مذہب کا قائل ہو یا نہ ہو
جب بھی کوئی معاشرہ رزق حلال سے ہٹ جاتا ہے اور حرام مال کی طلب پیدا ہو جاتی ہے اور حرام مال
کھانے میں کوئی قباحت باقی نہیں رہتی تو وہ معاشرہ ضرور ذلیل و رسوا ہو جایا کرتا ہے اور وہ اقتصادی
نظام کامیابی کے ساتھ اور صحت کے ساتھ چل نہیں سکتا۔ اس کی مثال اشترا کی دنیا کے اقتصادی نظام
کے طور پر سامنے رکھی جاسکتی ہے۔ اشترا کی دنیا کی بنیاد ہی خدا کی نفی پر ہے اگر خدا کو تسلیم کر لیا جائے تو
مارکس کا جدلی مادیت کا نظریہ بے معنی اور بے حقیقت ہو جاتا ہے اس لئے آغاز ہی میں اس نے خدا کا
انکار کیا ہے اور عمد ا سمجھ کر کیا ہے اگر انسان خدا کا قائل ہو تو پھر کسی انسان کو اقتصادی نظام دینے کا حق
نہیں کہ جس نے پیدا کیا ہے پھر وہی حق رکھتا ہے کہ وہ اقتصادی نظام دنیا کے سامنے پیش
بہر حال یہ وہ معاشرہ ہے یہ وہ اقتصادی دنیا ہے جس کی بنیاد خدا کی نفی پر قائم کی گئی اور چونکہ
رزق حلال کا تصور مٹ گیا اور رزق حلال کا گہرا رشتہ خدا کے تصور سے وابستہ ہے۔ جہاں خدا کے تصور کو
اقتصادی دنیا سے نکال دیں گے وہاں لازماً حرام رزق کی طرف رجحانات بڑھنے شروع ہوں گے اور
ایسی سوسائٹی آخر کار حرام کھانے پر منتج ہو جایا کرتی ہے اور جہاں مذہبی دنیا میں آپ کو حرام مال کھ
ذوق شوق اور ولولہ دکھائی دیتا ہے بعض دفعہ غیر مذہبی دنیا سے بھی زیادہ آپ کو دکھائی دیتا ہے وہ اس بات
کا مظہر ہے کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔ جس خدا پر یقین رکھنے کا دعوی ہے اس خدا پر کوئی یقین نہیں ۔
چنانچہ قرآن کریم نے رزق حلال کے مضمون کو ساری قوم کی اخلاقی حالت کے ساتھ وابستہ
کر کے بیان فرمایا ہے اور یہ ضروری ہے کہ انسان رزق حلال کمانے پر اور رزق حلال کھانے پر مضبوطی
ے۔ بہرحا

خطبات طاہر جلد ۱۲
365
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
سے قائم ہو جائے کیونکہ اس کا دوسری بہت سی اخلاقی معاشرتی خرابیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ فرمایا
يأَيُّهَا النَّاسُ اے وہ لو گو خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہو کسی خطہ زمین سے تمہارا واسطہ ہو رزق
حلال کماؤ اور رزق حلال کھاؤ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَللًا طَیبا زمین میں سے اپنے لئے وہی چیزیں
چنو جو حلال بھی ہیں اور طیب بھی ہیں۔
طبیب کا مضمون حلال سے آگے ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر حلال چیز طیب ہو کیونکہ بعض دفعہ
ایک حلال چیز گندی حالت میں بسی ہوئی بد بودار حالت میں بھی پائی جاتی ہے۔ ایک چیز حلال ہے
لیکن وہ اپنے اندر بعض دوسری قباحتیں بھی رکھتی ہے مثلاً بعض چیزوں میں ایسے مادے پائے جاتے
ہیں کہ معدہ قبول نہیں کرتا حلال ہے مگر کھائیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ ہر انسان کے لئے طیب
بدل جاتا ہے بعضوں کو آم سے الرجی ہے، بعضوں کو اور بہت سی اچھی چیزوں سے الرجی ہے جو حلال
ہیں اور اکثر کے لئے طیب بھی ہیں لیکن انسان، انسان کے ساتھ طیب کی تعریف کچھ نہ کچھ بدلتی رہتی
ہے اور ہر شخص کا طیب اپنا ہے۔ اس میں اس کے مزاج کا دخل ہے،اس کے معاشرے کا دخل ہے۔
بعض چیزیں جو یہاں انگلستان میں کھائی جاتی ہیں ہماری عادات مختلف ہیں اس لئے ان کو دیکھتے
ہوئے بھی متلی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ جو کچے گھونگھوں میں سے جانور نکال نکال کر یہ اپنے گلوں میں
اُلٹتے ہیں باہر ریڑھیاں لگی ہوئی ہوتی ہیں اور یہ بڑے شوق سے کھا رہے ہوتے ہیں ۔ ایک دفعہ کالج
کے زمانہ میں تجربہ کے طور پر میں وہ غلطی سے لے بیٹھا۔ وہ منہ میں ابھی داخل ہی ہوا تھا کہ اس قدر زور
سے قے آئی کہ شرم کے مارے کہ لوگوں کے سامنے نہ آئے ، میں منہ پہ ہاتھ رکھ کر ٹائیلٹ اتھ رکھ کر ٹائیلٹ کی تلاش میں
پھر دوڑا اور ایک طرف جا کر جبکہ بے اختیار ہو چکا تھا مجبوراً قے کی تو حلال تھا اور ان لوگوں کے لئے
طیب بھی تھا لیکن میرے لئے اور ان لوگوں کے لئے جن کے مزاج مختلف ہیں طیب نہیں تھا۔
پس حلال کے ساتھ طیب کی شرط لگا کر ایک اور مضمون بھی پیدا فرما دیا گیا ہے کیونکہ
طیب خاطر اسے کہتے ہیں جو مزاج کے مطابق ہو۔ اگر مزاج کی تعریف میں جسم کے رد عمل کو بھی شامل
کر لیا جائے تو بہت سی Allergies کا تعلق ، بہت سی بیماریوں کا تعلق ایسے کھانوں سے ہوتا ہے جو
ویسے پسند ہیں لیکن انسان کے لئے طیب نہیں ہیں ۔ بہت سے لوگ مالٹے کا جوس پسند کرتے ہیں اور
اب جو تحقیق ہے اس سے پتا چلا ہے کہ اکثر بچوں کو دمہ کی بیماری مالٹے کے جوس پلانے کے نتیجہ میں

خطبات طاہر جلد ۱۲
366
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
ہوئی ہے۔ مائیں چھوٹی عمر سے ہی اس شوق میں کہ ہمارے بچے کی صحت اچھی ہو اس کو مالٹے کا جوس
پلایا کرتی تھیں اور اب وسیع پیمانہ پر تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اکثر دمہ کی وجہ بچپن کی عمر میں پلایا ہوا
یہی مالٹا ہے تو اس لئے کہ طیب نہیں تھا۔ یعنی ایک اور بات یہ نکلی کہ عمر کے مطابق بھی پھر طیب کی
احتیاط رکھنی ہوگی ۔ بعض چیزیں ایک عمر میں جا کر طیب ہو سکتی ہیں ایک عمر میں طیب نہیں ہوتیں ۔ تو
بہت ہی پیاری اور مکمل تعلیم ہے کہ يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيِّبًا تمہارے
لئے ہم نے بہت سے کھانے نکالے ہیں ان میں سے حلال کھاؤ یعنی وہ کھاؤ جس کی خدا نے اجازت دی
ہے اور طیب کھاؤ یعنی وہ کھاؤ جس کی تمہارا نفس اجازت دیتا ہے۔ جسے تمہارا نفس قبول کرتا ہے تو خدائی تعلیم کا
اس طرح آپ تجزیہ کر کے دیکھیں تو و لنفسک علیک حق ( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر : ۱۸۳۲) کا
مضمون ہے جو یہاں بیان ہو گیا ہے ایک خدا کا حق ہے اس کو پیش نظر رکھنا۔ ہرگز اس حق میں دخل اندازی نہ
کرنا۔ پھر تمہارے نفس کا حق ہے اس کو بھی پیش نظر رکھنا اگر ان دو باتوں کا خیال رکھو گے تو تمہاری صحتیں
اچھی رہیں گی۔ تمہارا معاشرہ اچھا رہے گا تم کئی قسم کی خرابیوں اور تکلیفوں سے بچ جاؤ گے۔
حلال کا جو مضمون آج یہاں خصوصیت کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ لین دین کے معاملہ
میں حلال کا مضمون ہے جو اس وقت میرے پیش نظر ہے۔ وہ رزق جو رشوت کے ذریعہ حاصل کیا جائے ،
وہ رزق جو چور بازاری کے ذریعہ حاصل کیا جائے ، وہ رزق جو کسی کے اوپر ظلم کر کے اس کا مال کھا کر
حاصل کیا جائے ، وہ رزق جو چیزیں بیچتے ہوئے دھوکہ دے کر حاصل کیا جائے ، لین دین کے معاملات
میں بد دیانتی کے ذریعہ حاصل کیا جائے ، غرضیکہ رزق حاصل کرنے کے بہت سے ایسے ذریعے ہیں جن
میں خدا تعالیٰ کی رضا شامل نہیں ہوتی ان طریقوں سے رزق حاصل کریں تو خدا کی رضا سے عاری رزق
ہو جائے گا بلکہ ناراضگی والا رزق ہوگا اور حلال کی تعریف میں یہ سب باتیں داخل ہیں کہ ایسا رزق کھاؤ
ا
جس کے حصول میں تم نے خدا کو ناراض نہ کر لیا ہو۔ خدا کی تعلیم کے خلاف رزق نہ ہو۔
یہ وہ پہلو ہے جس کے پیش نظر آپ جب آج کی دنیا کے مختلف ممالک کی اقتصادی حالت کا
جائزہ لیتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ رزق حرام کی طرف دنیا کی توجہ بڑھتی چلی جا رہی ہے ایسے
ممالک جن میں اقتصادیات بظاہر صحت مند ہیں وہاں بھی جب چھان بین کی جاتی ہے تو پتا چلتا ہے
کہ قومی مال کھانے کا رجحان پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں ہیں جو دھوکہ دے

خطبات طاہر جلد ۱۲
367
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
کر بعض لوگوں کے ساتھ مل کر بعض لوگوں کو کھلا کر قومی دولت اپنی ذاتی کمائی میں تبدیل کر لیتی ہیں
حالانکہ وہ قومی دولت ہے تو بعض دفعہ رزق حرام کھلا کھلا ، صاف دکھائی دیتا ہے۔ بعض دفعہ چھان بین
کے بعد دکھائی دینے لگتا ہے لیکن میں نے جہاں تک جائزہ لیا ہے صرف مشرق کا معاملہ نہیں ہمشرق
میں تو رزق حرام آج کل ماں کے دودھ کی طرح پیا جا رہا ہے لیکن مغرب میں بھی حرام رزق کھانے کی
طرف توجہ بڑھتی جا رہی ہے اور یہ رجحان ان کی اقتصادی حالت خراب ہونے کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔
قو میں دو قسم کی ہیں ایک وہ جو اپنی اخلاقیات کو خدا کے تصور سے باندھتی ہیں اور خدا کے
تصور کے نتیجہ میں اپنا ضابطۂ حیات بناتی ہیں ۔ ان قوموں پر بھی غربت اثر انداز ہوتی ہے۔ چنانچہ
آنحضور ﷺ نے فرمایا: كَادَ الْفَقْرَآنُ يَكُونَ كُفْراً (شعوب الایمان للبیہقی جلد ۵ صفحه: ۲۶۷) کہ دیکھو
خبر دار یہ خطرہ ہے کہ تمہاری غربت کفر میں تبدیل نہ ہو جائے ۔ غربت کے ساتھ بعض خرابیاں لگی ہوئی
ہیں اور اخلاق آزمائے جاتے ہیں اور زیادہ سختی سے آزمائے جاتے ہیں اور خطرہ ہے کہ غربت کی
حالت میں وہ اخلاق جو خدا کے تصور سے وابستہ ہیں ان کو بھی گزند پہنچ جائے ۔
پس ایسی قو میں ہیں جہاں خدا کا تصور تو موجود ہے اور خدا کے تصور سے اخلاق کے مضمون
باندھے ہوئے ہیں لیکن ایک غربت کی وجہ، دوسرے خدا کا تصور فرضی زیادہ ہے حقیقی کم ہے، کیونکہ
غربت میں بھی اگر خدا دل میں موجود ہو تو انسان کی اخلاقی حالت کی غیر معمولی حفاظت ہوتی ہے اور
امیر آدمی کے پاس بھی اگر خدا نہ ہو تو اس کی اخلاقی حالت کی کوئی ضمانت نہیں ۔ پس ایک تو وہ لوگ
ہیں جن کا اخلاقیات کا نظام خدا سے وابستہ ہے اور ایسی قوموں میں چونکہ خدا کا تعلق کم ہو رہا
ہے۔ اعتقاد عملاً اٹھ رہا ہے اور دوسرے بہت سے ایسے علاقے ہیں جو غریب علاقے کہلاتے ہیں اس
لئے وہاں بد دیانتی بڑھ رہی ہے اور امیر ممالک میں اقتصادی آزمائش کا دور شروع ہو چکا ہے ۔ امیر
ممالک کی مشکل یہ ہے کہ یہاں ایک فرضی اور خیالی معیار زندگی بنا کر اسے اونچا کرنا شروع کر دیتے
ہیں۔ ہر وہ سیاسی پارٹی جو معیار زندگی اونچا کرنے کا دعویٰ لے کر آئے اس کو ووٹ زیادہ ملتے ہیں ۔
اس لئے یہاں یہ کوشش ہی نہیں کی جاسکتی کہ معیار زندگی کو گرا کر اقتصادی حالت کے مطابق کیا
جائے۔ پس یہ ایک ایسی دوڑ ہے جس کے نتیجہ میں جب ایک کھوکھلا معیار زندگی قائم ہو جائے جسے
حقیقتا ملک کی اقتصادیات پورا سہارا نہ دے سکیں کیونکہ ہر معیار زندگی کے نیچے ایک اقتصادی بنیاد ہونی

خطبات طاہر جلد ۱۲
368
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
ضروری ہے اگر وہ اقتصادی بنیاد موجود نہ رہے تو وہ معیار زندگی کھو کھلا ہو کر یا تو گرے گا یا اس کو سہارا
دینے کے لئے جھوٹ اختیار کرنا پڑے گا ، بد دیانتی اختیار کرنی پڑے گی، کئی قسم کے دھو کے اختیار
کرنے پڑیں گے کہ کس طرح یہ معیار زندگی جو جھوٹا ہے اور جسے قائم رہنے کا حقیقتاً اقتصادی اصولوں
کے مطابق کوئی حق نہیں اسے بہر حال قائم رکھا جائے ۔ یہ وہ حصہ ہے جس کے نتیجہ میں پھر اخلاق بڑی
تیزی کے ساتھ کھائے جاتے ہیں اور کھو کھلے ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر منہدم ہو کر گرتے
ہوئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ قوموں کا صرف اقتصادی نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ بھی پٹ جاتا ہے۔
پس جو دوسرا حصہ میں نے مغربی دنیا سے تعلق رکھنے والا بیان کیا تھا اس میں مشکل یہ ہے کہ ہم
یعنی انسان اس وقت ایسے دور میں داخل ہو گیا ہے کہ جہاں ان کی اقتصادی ترقی اب کچھ عرصہ کے لئے
رکے گی اور پھر تنزل اختیار کرے گی اور ان کے سامنے کئی ایسے چیلنج ہیں جو رفتہ رفتہ اس اشترا کی دنیا سے
اٹھیں گے جو اشتراکی نظام سے تو بہ کر کے ان کی پیروی میں اب نئے نظام بنارہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ
تیسری دنیا کی جو مارکیٹیں ہیں ان میں خریدنے کی طاقت ہی بہت کم ہو چکی ہے۔ ان کا اقتصادی
معیار بہت گر چکا ہے اور جس کو پہلی دنیا کہتے ہیں اس کے پیچھے پیچھے دوسری دنیا یعنی اشترا کی دنیا ہے
جواب آزاد ہورہی ہے اس دنیا کا باہر کی مارکیٹوں سے کوئی بہت گہرا تعلق نہیں تھا بہت معمولی تعلق
تھا۔ اب نئے اقتصادی نظام کے تابع ان کے اندر Production کی طاقتیں بڑھیں گی اور لازماً
ان کو باہر کی دنیا میں منڈیاں ڈھونڈنی پڑیں گی اور باہر کی مارکیٹوں پر قبضہ کرنا ہوگا جس کے نتیجہ میں
دنیا کی جو کل دولت ہے اس میں اضافہ نہیں ہو گا لیکن چیزیں بیچنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے
گا اور یہ وہ خطرہ ہے جس کے نتیجہ میں پھر اخلاقیات پر ایک بہت گہرا اثر پڑتا ہے اور رزق حلال ایک
دور کی چیز دکھائی دیتی ہے۔ پھر عملی دنیا میں ہر قوم میں یہ رجحان پیدا ہو جاتا ہے کہ چاہے دھو کے سے
لو، بد عہدی کر کے اور ظلم کر کے لو، قوم کا اقتصادی معیار قائم رکھنے کے لئے ہر حالت میں تم باہر سے
پیسہ کھینچا اور اپنے ملک کی طرف منتقل کرو۔ یہ قومی رجحان بنتا ہے اور انفرادی سطح پر آپ نے دیکھا ہوگا
کہ خیالی معیار کو قائم رکھنے کے لئے یا فرضی طور پر لذتوں کے جو تصورات پیش کئے جاتے ہیں ان کی
پیروی میں وہ عوام الناس جن کے پاس دولت نہیں ہے کہ اس قسم کے مزے کر سکیں وہ پھر چوریاں
کرتے ہیں، ڈاکے ڈالتے ہیں، کاروں کے شیشے توڑتے ہیں اور رفتہ رفتہ پھر قتل و غارت پر بھی مجبور ہو

خطبات طاہر جلد ۱۲
369
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
جاتے ہیں۔ امریکہ جیسے امیر ملک میں تھوڑے تھوڑے پیسوں کے لئے قتل وغارت کا سلسلہ اس قدر
شدت کے ساتھ جاری ہے کہ انسان دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے بعض آدمیوں کو دس ڈالر کے لئے قتل کیا گیا
یعنی پہلے مارا گیا اور پھر دیکھا گیا کہ اس کی جیب میں تھا کیا تو دس ڈالر نکلے۔
جب میں 78 ء میں امریکہ گیا ہوں تو مجھے ایک احمدی دوست نے مشورہ دیا کہ آپ اپنے
پاس پیسے ضرور رکھا کریں اور صرف کارڈ پر یا چیک پر انحصار نہ کریں ۔ میں نے کہا کیوں؟ اس نے کہا
کم از کم سو دو سوڈالر ہونے چاہئیں۔ اس لئے کہ انسان اتناMug ہوتا ہے کہ کسی وقت بھی آپ پر حملہ
ہوا تو آپ کے پاس پیسے ہوں گے فوراً نکال کر دے دیں کہ یہ لے لو ورنہ وہ مارنے کے بعد تلاشی لیتے
ہیں ۔ بہر حال اس وقت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا۔ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ میں نے ایک دعا
کی ، اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی دی کہ کچھ نہیں ہوگا میں بیوی اور دو بچیوں کے ساتھ سفر کر
رہا تھا۔ خطر ناک سے خطرناک جگہ بھی گیا اور اللہ کے فضل سے ہم کسی آزمائش میں نہیں پڑے لیکن خدا
کا یہ سلوک ہر ایک کے ساتھ تو روز مرہ نہیں ہوا کرتا۔ اس لئے کہ ہر شخص روز مرہ دعا کے ذریعہ اس
طرح خدا کی پناہ مان مدا کی پناہ مانگتا ہی نہیں ہے۔ عام دستور یہی ہے کہ جب اقتصادی گراوٹ کے نتیجہ میں یہ ظلم کے
رجحان ہوں اور یہ صورتحال پیدا ہو کہ انفرادی طور پر کسی طرح بھی اپنے معیار زندگی کو قائم رکھنے یا
بلند کرنے کے لئے انسان ہر ظلم پر آمادہ ہو جاتا ہے تو سوسائٹی جرائم سے بھر جاتی ہے اور مضمون رزق
حلال کے صرف ایک پہلو کا بیان ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو متنبہ فرمایا کہ دیکھو رزق
حلال کو معمولی نہ سمجھنا۔ اگر تم یہ دستور بنا لو اور اپنے لئے ایک قانون مقرر کر لو کہ جو کھاؤ گے وہ حلال ہو
گا اور یہاں حلال کی تعریف میں دنیا کے قوانین بھی آجاتے ہیں کیونکہ ایمان والوں کو مخاطب نہیں
فرمایا گیا بلکہ الناس کو مخاطب فرمایا گیا ہے یہاں صرف الہی قانون نہیں ہے بلکہ دنیا کے قوانین بھی
آجاتے ہیں۔ فرمایا کہ رزق کمانے کے لئے قوانین نہ توڑنا۔ ملکیت کے حقوق زبردستی اپنے ہاتھ میں
نہ لے لینا۔ جس ملک میں رہتے ہو جس معاشرے میں رہتے ہو ، اس کے قواعد کی ، اس کے قوانین
کی ، اس کی روایات کی پیروی کرتے ہوئے جو کچھ بھی تمہیں نصیب ہو گا اگر وہ کھاؤ گے اور پھر اس میں
سے طیب کو چن کر کھاؤ گے تو یہ رزق حلال بھی ہے اور رزق طیب بھی ہے، اس سے تمہاری روحانی اور
اخلاقی قدروں کی بھی حفاظت ہوگی اور جسمانی قدروں کی بھی حفاظت ہو گی تو ایک آیت کے ایک حصہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
370
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
میں دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے کتنے گہرے اور کتنے وسیع مضامین بیان فرما دیئے ہیں۔ اگر آج کا انسان
صرف اسی نصیحت کو پکڑ کر بیٹھ جائے تو دنیا کی قوموں میں ایک حیرت انگیز انقلاب برپا ہو جائے اور
انسان حقیقت میں امن کی طرف قدم اٹھانے لگ جائے ۔ امن کا رستہ تو بہت لمبا ہے اور بھی بہت سی
باتیں ہیں مگر اس ایک نصیحت پر عمل کرنے سے ہی دنیا میں امن کے قیام کے آثار ظاہر ہو سکتے ہیں۔
مگر میں جانتا ہوں کہ اکثر ممالک میں یہ سننے اور سمجھنے کے باوجود ان باتوں کو قبول کرنے کا
رجحان ہی نہیں پایا جاتا اور بڑی وجہ دہریت ہے۔ جب اللہ کی ہستی پر یقین نہ رہے تو خود غرضی لائحہ عمل
کو Dictate کراتی ہے اپنے آپ کو لکھواتی ہے جس طرح حکم لکھوائے جاتے ہیں اس طرح
خود غرضی انسان کے لئے طرز زندگی مقرر کرتی چلی جاتی ہے اور ہر فیصلے کے موقع پر انسان جب
خود غرضی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ فیصلہ خدا کے قانون کے بھی مخالف ہوتا ہے اور ملک کے قوانین کے بھی
مخالف ہوتا ہے اور اسی کا نام (Anarchy) انار کی ہے یعنی لاقانونیت کا ایک ایسا دور چل جاتا ہے
کہ جس شخص کے ہاتھ میں جو کچھ بھی آسکے وہ اس کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور اس طرح
بدامنی، اخلاقی بدامنی ، قومی بدامنی، گھر یلو بدامنی، بازار کی بدامنی ہر قسم کی بدامنیوں میں تبدیل ہوتی
چلی جاتی ہے۔ فرمایا: وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ شیطان کے خطوات کی پیروی نہ کرنا۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ ایسے فیصلے کے وقت جب آپ نے اپنے رزق کے متعلق سوچنا ہے کہ اس طرح لوں
یا نہ لوں ۔ اس کو اپناؤں یا نہ اپناؤں شیطان کچھ وسو سے دل میں پیدا کرتا ہے اور ہر موقع پر سوچ کا
ایک امتحان ہوتا ہے۔ یہ باتیں از خود نہیں ہوا کرتیں یہ وہ مضمون ہے جس پر آپ غور کریں تو اپنی زندگی
کے تمام فیصلوں کے وقت آپ کو دکھائی دے گا کہ آپ کے سامنے دورا نہیں تھیں ۔ ایک وہ راہ تھی جو
شیطان نے دکھائی تھی اور شیطان نے بتایا تھا کہ یوں کرو تو یہ ہوگا اور وہ لوگ جو شیطان کی بات سننے
لگ جاتے ہیں شیطان ان سے زیادہ باتیں کرتا ہے وہ لوگ جو اللہ کی اور اس کے فرشتوں کی باتیں
سنتے ہیں وہ ان سے زیادہ باتیں کرتے ہیں تو بعض لوگ صرف خُطُواتِ الشَّيْطَنِ ہی کے ہو کر رہ
جاتے ہیں۔ جو بھی وسو سے، خیالات، سوچ کی غلط راہ ہیں ، جھوٹی چالاکیاں، دوسروں کی دولت لوٹنے
کے گھٹیا، کمینے طریق ، دوسروں کے مال پر ہاتھ ڈالنے کے قومی دولت کو اپنانے کے یہ ان کو ہر وقت
دماغ میں آتے رہتے ہیں۔ صبح اٹھتے ہیں تو ایسے خیالات کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ سارا دن سوچتے رہتے

خطبات طاہر جلد ۱۲
371
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
ہیں کہ اب کیا ترکیب کی جائے ، کون سا ٹھیکہ کس طرح لیا جائے ، کس طرح بنک سے پیسے لوٹے
جائیں ۔ کس خاندان کے نام پر کس قانون کا سہارا لے کر قومی دولت کو اپنایا جائے اور چھوٹی سطح پر
روزمرہ کی زندگی میں غریب آدمی بیچارہ بھی اپنے لئے ترکیبیں سوچتا رہتا ہے کہ میں دو وقت کی روٹی
کھانے کے لئے کون سے دھو کے کروں ۔ کونسی چالاکیاں کروں ۔ آٹے میں کیا چیز ملاؤں کہ پتا نہ
لگے اور میرا منافع بڑھ جائے وغیرہ وغیرہ۔ تو اوپر سے نیچے تک ساری قوم خُطُوتِ الشَّيْطَنِ کا
شکار ہو جاتی ہے اور یہ فیصلے ہر سطح پر اس کثرت سے ہو رہے ہوتے ہیں کہ اگر آپ ان کو شمار کرنا
چاہیں تو شمار ہو نہیں سکتے کیونکہ ہر انسان صبح سے رات تک بعض دفعہ بیسیوں فیصلے کرتا ہے اور وہ فیصلے
خُطُوتِ الشَّيْطن کے نتیجہ میں ہور ہے ہوتے ہیں اور غلط فیصلے کرتا ہے اور اپنے لئے بھی جہنم بنا رہا
ہوتا ہے اور اپنے بھائیوں کے لئے اپنے معاشرے کے لئے بھی جہنم بنا رہا ہوتا ہے۔ مگر جب قوم کے
لیڈر اس قسم کے رزق حرام میں مبتلا ہو جائیں تو ساری قوم کا ستیا ناس کر کے رکھ دیتے ہیں۔ انفرادی
سطح پر اگر دیانت پیدا کرنے کی کوشش کی بھی جائے تو وہ کوشش ناکام ہوگی۔
اب تیسری دنیا کے بعض ممالک ہیں جہاں سیاست صرف روپیہ کمانے کی غرض سے ہے اور
سیاست کے ذریعہ طاقت حاصل کرنا یا دولت کے سرچشموں پر قبضہ کرنا ۔ یہ ایک ہی چیز کے دو نام بن
گئے ہیں ایک کے بعد دوسری جو بھی حکومت آتی ہے بد دیانت آتی ہے۔ وہی مصرعہ صادق آتا ہے کہ
ہے ہمارے واسطے سارے ولی ابن ولی آئے
نام جو مرضی رکھ لیں، خاندان جتنے مرضی تبدیل ہوں۔ سیاسی پارٹیوں کے کوئی بھی نام ہوں
جو بھی قابض ہوتا ہے اس کی تاریخ دیکھ لیں وہ ملک کی دولت پر قبضہ کرنے کی نیت سے قابض ہوتا
ہے اور جب ایک قابض ہوتا ہے تو وہ پھر پچھلوں کے اوپر نکتہ چینی کرتا ہے کہ دیکھو کتنے بے ایمان
بد دیانت لوگ تھے۔ اتنا روپیہ کھا گئے اور اب ہم اس طرح ان کا حساب لیں گے اور محاسبہ ہوگا اور
ایک ایک پائی ان سے واپس وصول کی جائے گی اور پھر ہوتا یہ ہے کہ وصول نہیں کی جاتی ۔اب سوال
یہ ہے کہ اتنے دشمن تھے جن کو شکست دی گئی۔ ایسے ظالم لوگ تھے جنہوں نے قوم کو لوٹا اور ان کے
ساتھ دوستی کی کوئی وجہ نہیں پھر کیوں محاسبہ نہیں ہوا، کیوں ان سے پائی پائی کا حساب نہیں لیا گیا ، وجہ یہ
ہے کہ ان کو اپنی آخرت نظر آرہی ہوتی ہے ان کو پتا ہوتا ہے کہ کل ہم اسی مقام پر ہوں گے، ہمارا بھی

خطبات طاہر جلد ۱۲
372
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
محاسبہ ہوگا تو عوام الناس کو دکھانے کے لئے ایک شور برپا ہو جاتا ہے کہ دیکھو پکڑے گئے ، پکڑے گئے
اب بیچ کر نہیں نکل سکتے ۔ ہمیں پتا ہے کہ کن کن بینکوں سے کتنے کتنے روپے نکلوائے ہوئے تھے یا یا کس
کس سے کتنی رشوت لی ہوئی تھی اور پھر وہ سارا معاملہ کھٹائی میں پڑ جاتا ہے۔ مڑ کر دیکھ لیں کسی کا کوئی
محاسبہ نہیں ہوا۔ ہوا ہے تو بے نتیجہ ہوا ہے اور اس لئے کہ آگے کل بھی انہوں نے حساب دینا ہے اور اسی
قسم کے لوگ اوپر آئے ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ پھر یہی کریں گے۔ پس رزق حرام کے نتیجہ میں
قومیں تباہ ہو رہی ہیں، سیاستیں بگڑ گئی ہیں ، ساری سوسائٹی زہر آلود ہو چکی ہے، ہر چیز جھوٹی ہوگئی ہے
اور قرآن کریم کی ایک نصیحت کا ایک پہلو ہے جس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ بعد میں
خُطُوتِ الشَّيْطَن کا ذکر یہ بتانے کے لئے فرمایا ہے کہ تمہارا رخ کیا ہو گا۔ تم آخر شیطان ہو جاؤ گے
کیونکہ جس کی پیروی کرتے ہو وہی بن جایا کرتے ہو۔ شروع میں تم سمجھتے ہو کہ تھوڑے سے پیسوں کی
بات ہے، اپنے بیوی بچوں کا معیار زندگی بڑھالیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے عام لوگ
جنہوں نے دولت کمائی ہے یہ عیش و عشرت کرتے پھر رہے ہیں اور ہمارے پاس جو اتنے بڑے افسر
ہیں کار کوئی نہیں جبکہ باقیوں کے پاس کاریں ہیں ۔ ہم حکومت کے اچھے نوکر ہیں چنانچہ وہ ان کو
پکڑتے ہیں کہ ہم سے تم کام لیتے ہو اور آئے دن درخواستیں کرتے ہو اپنا معیار اونچا کیا ہوا ہے اور
ہماری پرواہ کوئی نہیں تو وہ اپنا معیار کچھ بلند کرنے کے لئے اپنے ذہن کو آمادہ کرتے ہیں کہ تمہارا حق
ہے اور اس آمادگی کے ساتھ ہی حقیقت میں اپنے آپ کو شیطان کی پیروی پر تیار کر لیتے ہیں اور اپنے
آپ کو بہانے مہیا کر دیتے ہیں کہ شیطان کی آئندہ سے اطاعت کیا کرو۔ کوئی فرق نہیں پڑتا فائدہ ہی
ہوگا ۔ یہ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ کہاں لے جاتے ہیں۔ اس کا خلاصہ اس آیت نے یہ پیش فرمایا انه
لَكُمْ عَدُوٌّ و مبين تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو جس کی پیروی کرتے ہو وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔
خدا کی باتوں کو چھوڑ کر جب غیر اللہ کی باتیں مانو گے تو یاد رکھو کہ صرف خدا تمہارا دوست ہے۔ اللہ جو
بھی نصیحت فرماتا ہے حق کی نصیحت کرتا ہے، تمہارے فائدے کی نصیحت کرتا ہے اور غیر اللہ کی
ہر نصیحت ظلم کی نصیحت ہوا کرتی ہے۔ تو جو شخص اپنے کھلے دشمن کی باتوں میں آجائے اس کا کیا نیک
انجام ہو سکتا ہے، وہ تو ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا، مارا گیا کیونکہ اپنے آپ کو اپنے دشمن کے ہاتھوں میں
دے دیا، اپنی اولاد کو اپنے دشمن کے ہاتھوں میں دے دیا۔

خطبات طاہر جلد ۱۲
373
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
تو آپ نے ایک ملک کی نہیں کئی ملکوں کی مثال دیکھی ہے جو میں نے بغیر نام کے بیان کی
ہے یہ رجحانات عالمی طور پر بہت وسیع ہو چکے ہیں اور یہ سوسا یہ سوسائٹیاں اوپر سے نیچے تک بددیانت
ہیں ۔ محاسبہ کروانے والے خود بد دیانت ہوتے ہیں اور جو لوگ ان کو چنتے ہیں وہ بد دیانت ہوتے ہیں
اور جس طرح یہ راہنما چنے جاتے ہیں وہ طریق بددیانتی کا ہوتا ہے اور سب جگہ آپ کو رزق حرام کام
کرتا ہوا دکھائی دے گا یعنی ووٹوں کی قیمت پڑ رہی ہے۔ جس نے پیسے لے کر ووٹ دینے ہیں وہ یہ
کہاں دیکھتا ہے کہ کوئی شریف النفس انسان ہے یا بے ایمان اور بددیانت ہے وہ تو اپنا سودا خود اپنے
آپ کو بیچ رہا ہوتا ہے ساری قوم اپنی عزت، اپنی ناموس، اپنے وقار، اپنی بھلائی کے سودے کر رہی ہوتی
ہے اور اس پر چسکے لے رہی ہوتی ہے کہ خوب سودا ہوا کسی کی اتنی قیمت پڑ گئی کسی کی اتنی قیمت پڑ گئی۔ پھر
اس طرح جو سیاستدان ابھرتے ہیں ان کے سودے ہو رہے ہوتے ہیں اور اس کو آج کل وہاں
Horse Trading کہتے ہیں اور یہ تو ایسا محاورہ ہے کہ جو شخص Horse Trading کا
انگریزی لفظ جانتا ہو وہ سمجھتا ہے کہ میں بہت بڑا عالم انسان ہوں۔ مجھے یہ محاورہ آتا ہے
Horse Trading اور بڑے فخر کے ساتھ ایک دوسرے پر Horse Trading کے الزام
لگائے جاتے ہیں۔ Horse Trading کا مطلب ہے گھوڑوں کا سودا کرنا یا گھوڑوں کی سودا
گری ۔ کچھ سیاستدان وہاں سے خرید کر ادھر ڈال لئے اور کچھ یہاں سے خرید کر ادھر ڈال لیے ۔
Horse Trading کے ذریعہ حکومتیں توڑی جاتی ہیں اور جو خرید رہے ہوتے ہیں ، جو توڑ رہے
ہوتے ہیں وہ دوسروں کو طعنے دے رہے ہوتے ہیں کہ تم نے سیاست کو گندا کر دیا تھا۔ انسانوں کے
ایسے ایسے سودے کئے ہیں کہ اب قوم یہ کسی طرح برداشت نہیں کر سکتی اور اس کا توڑ یہ ہے کہ ہم آدمی
خرید کر تم سے توڑ لیں گے تو جس چیز کا الزام لگایا جاتا ہے وہی چیز کر کے پھر اسی کے ذریعہ انقلاب برپا
ہو رہے ہوتے ہیں۔ جب یہ حالت پہنچ جائے تو کیسے کوئی قوم ہلاکت سے بچ سکتی ہے۔ سارا معاشرہ
تباہ و برباد ہو جاتا ہے اور نچلی سطح پر بھی جو لوگ ووٹ دیتے ہیں اور بعد میں بد دیانتوں کے محاسبہ کے
مطالبے کرتے ہیں عملاً وہ سارے بد دیانت ہیں کیونکہ ایک سوسائٹی کی یہ جو صورتحال ۔ ہے یہ بد دیانت افراد
کے مجموعہ کا نتیجہ ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نیک لوگوں کی اجتماعی زندگی کا یہ نتیجہ نکل رہا ہو۔ گھاس اپنی جڑوں
تک گندا ہو چکا ہے اور وہاں سے زہر لے کر اگ رہا ہے اور اس کے نتیجہ میں جو بھی فصل ہو گی جو بھی جانور

خطبات طاہر جلد ۱۲
374
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
بنیں گے وہ وہی زہر کھاتے چلے جاتے ہیں اور وہ ان کے رگ وریشے میں سرایت کرتا چلا جاتا
ہے۔ رزق حلال کہنے میں ایسی بات ہے کہ رزق حلال کی کیا ضرورت ہے ۔ صوفی لوگ رزق حلال
کھائیں، عام روزمرہ کی زندگی میں چل نہیں سکتا مگر قرآن کریم نے جو تجزیہ آپ کے سامنے رکھا ہے
اس کی روشنی میں اتنا بڑا گناہ ہے کہ انفرادی ہو تو می ہو مذہبی دنیا ہو یا غیر مذہبی دنیا ہو ہر سطح پر اور ہر قوم اور
ہر علاقہ سے اس کا گہرا تعلق ہے اور اگر رزق حلال کارجحان انسانوں میں پیدا نہ کیا جائے تو قو میں تباہ ہو
جاتی ہیں اور پھر ان کا کوئی اور علاج نہیں۔
اس آیت کے باقی حصے سے متعلق انشاء اللہ آئندہ بات کروں گا لیکن گزشتہ خطبہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھنے سے رہ گیا تھا اس کا اس مضمون سے گہرا
تعلق ہے وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ میں نے یہ بیان کیا تھا کہ جن قوموں میں اخلاق مٹ
رہے ہوں اور خدا کا تصور مٹ رہا ہو وہاں قومی رجحانات ایسے ہو جاتے ہیں کہ وہ خود نئی اٹھنے والی
نسلوں کو گمراہی کی طرف لے کر جاتے ہیں اور گمراہی کی طرف لے جانا فیشن بن جاتا ہے۔ گمراہی کی
طرف لے جانا ترقی پسندی کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔ گمراہی کی طرف لے جانا بالغ نظری سمجھا جاتا ہے
چنانچہ میں نے بیان کیا تھا کہ یہاں صرف انگلستان ہی کی بات نہیں مغربی دنیا میں جہاں جہاں بھی
میں گیا ہوں وہاں سکولوں کے بچوں نے سوال کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا ہے کہ ہمیں ہمارے
اساتذہ کہتے ہیں کہ اب تم بڑے ہو رہے ہو اس لئے اب تمہیں اپنے ماں باپ کی اخلاقی قدروں کی
پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، تم آزاد ہو رہے ہو، تم بالغ ہور ہے ہو جو چاہو کرو، یہ دنیا چند روزہ
ہے اس میں تمہیں آزادی ہے اور وہ ماں باپ یا وہ مذہبی راہنما جو اخلاقی تصور کے تابع تمہاری
زندگیوں کو بعض ضابطوں میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ تمہارے دشمن ہیں ان کا کوئی حق نہیں تم
پر پابندی لگانے کا تمہیں نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ اگر کچھ کرنے کو دل چاہ رہا ہے تو کرو
بے شک ، روک کر کیوں رکھتے ہو اگر روک کر رکھو گے تو تم نفسیاتی بیمار بن جاؤ گے اور قانون تمہیں حق
دیتا ہے۔ اپنے ماں باپ کے خلاف، اپنے مذہب کے خلاف بے شک بغاوت کرو کوئی پابندی
نہیں ہے اور دوسری طرف قانون یہ اعلان کر رہا ہوتا ہے کہ خبردار اب تم بالغ ہو رہے ہو ۔ پہلے ہم تم تا ۔
سے نرمی کرتے تھے اب اگر تم نے اس قانون کو توڑا تو تم سے سختی کی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں کی

خطبات طاہر جلد ۱۲
375
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
جائے گی۔ کیسا دوغلہ پن ہے؟ کیسی Hyppocracy ہے کہ ایک طرف بالا قانون جو خدا کا قانون
ہے اس کو بلوغت کے وقت ٹھکرا کر پارہ پارہ کر کے قدموں میں پھینک دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے یہ
پرانا طوق تھا اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے قدموں میں پھینکنا ہی اس کے ساتھ بہترین سلوک ہے اور
جہاں انسانی قانون کا تعلق ہے وہ ہے وہ طوق پہنا دیئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سلسلہ میں ایک چیز ہے
جس کو وہ بھلا دیتے ہیں اور وہ یہ بات بھلا دیتے ہیں کہ دنیا کے قانون میں بھی عملدرآمد کے لئے
دراصل خوف خدا ہی کی ضرورت ہے۔ اگر دنیا کے قانون کو خدا سے خالی کر کے دیکھا جائے تو ہر انسان
اس قانون کو اپنے طور پر توڑنے کی کوشش کرے گا خواہ کتنی بھی سزائیں مقرر ہوں ۔ مجرم جب جرم کر
رہا ہوتا ہے تو اس غالب گمان کے تابع وہ جرم کرتا ہے کہ میں دکھائی نہیں دے رہا۔ دن کی بجائے
راتوں کے جرم بڑھ جاتے ہیں اور ہر انسان جرم سے پہلے گرد و پیش دیکھتا ہے اور اپنی طرف سے تسلی
کر لیتا ہے کہ میں دکھائی نہیں دوں گا یا پکڑا نہیں جاؤں گا۔ تو جہاں خدا کا تصور مٹ جائے وہاں
حقیقت میں دنیا کے قانون کا احترام بھی لازم ملتا ہے اور یہ ان لوگوں کی بے وقوفی ہے کہ یہ رجحان پیدا
کر کے خدا کا تو انکار کر دو اور ہمارے قانون کا احترام کرو، واقعہ ملکی قانون کا احترام کروالیں گے؟ یہ
ہو نہیں سکتا۔ بے خدا سوسائٹیاں قانون سے ہی دور ہو جاتی ہیں اور قانون شکنی ان کی فطرت کا حصہ بن
جایا کرتی ہے اور قانون سے بچ کر بھاگنے کا جو تصور ہے یہ حقیقت میں جرم کروانے پر انسان کو آمادہ
کرتا ہے اور یہ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ کی ایک قسم ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تجزیہ پیش فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ جب تم بلوغت کو
پہنچتے ہو، جب حساب کتاب کی عمر کو پہنچتے ہوتو یاد رکھو کہ دنیا کے قانون سے تم بھاگ سکتے ہو مگر خدا کے
قانون سے بھاگ نہیں سکتے ۔ اس لئے اگر زیادہ احترام کی بات ہے تو خدا کے قانون کا زیادہ احترام
کرو کیونکہ دنیا کا قانون توڑو گے تو بچنے کی کئی صورتیں پیدا ہو سکتی ہیں مگر خدا کا قانون توڑ کر بچنے کی
کوئی صورت نہیں۔ اس کی ایک مثال میں نے آپ کے سامنے ابھی رکھی ہے۔ ساری دنیا میں جو جرم
بڑھ رہے ہیں اور بے اطمینانی بڑھ رہی ہے یہ اسی خدا کے قانون کو توڑنے کا نتیجہ ہے جس کو میں نے
بیان کیا ہے۔
آپ کو سمجھنا چاہئے کہ سزائیں دو قسم کی ہیں ۔ کچھ سزائیں ہیں جو Built in ہیں نظام کے

خطبات طاہر جلد ۱۲
376
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
اندر بنی ہوئی ہیں۔ اس نظام کو جب آپ توڑتے ہیں تو وہ سزائیں ٹوٹے ہوئے نظام سے اُچھل کر آپ
پر حملہ کرتی ہیں ۔ جس طرح شیشے کا گلاس ٹوٹ جائے تو اس کے بعض ٹکڑے انسان کو زخمی کر دیتے
ہیں غلطی سے پاؤں پڑ جاتا ہے تو انسان زخمی ہو جاتا ہے مگر خدا کے قانون کو توڑنے کے نتیجہ میں غلطی کا
سوال نہیں ہے، وہ قانون خود اپنے بدلے لیتا ہے۔ پس جہاں رزقِ حلال کو آپ فرضی اور پرانے زمانے
کی بات سمجھ لیں وہاں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایسی سوسائٹی کو سزا نہ ملے جو حرام رزق کی عادی ہو چکی ہو اور وہ
سزائیں آپ دیکھ رہے ہیں۔ نہ امریکہ اس سے بچا ہے، نہ انگلستان بچا ہے، نہ جرمنی بچا ہے اور مشرقی
قو میں تو سر سے پاؤں تک سزائیں بھگت رہی ہیں اور ان کو ہوش نہیں آرہی۔
دوسری سزا وہ ہے جو خدا بعد میں دیتا ہے ۔ مرنے کے بعد کی دنیا میں اس کی روح جو سخ
شدہ حالت میں بیمار روح کے طور پر اٹھتی ہے وہ خود اپنی ذات میں ایک سزا بن جاتی ہے۔ تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
دنیاوی حکام کا بھی یہی حال ہے کہ وہ ایک قانون مشتہر کر دیتے
ہیں اور پھر اگر کوئی ان کے احکام کو توڑتا اور خلاف ورزی کرتا ہے تو پکڑا جاتا اور
سزا پاتا ہے۔۔۔“
66
فرمایا اسی طرح خدا نے بھی نظام بنایا ہوا ہے یہ مضمون پیچھے سے چلا آرہا ہے ۔ یہ خیال نہ
کرو کہ خدا چھوڑ دے گا۔ دنیا کے حکام جس طرح اپنے قانون توڑنے والوں کو سزا دیتے ہیں کا ئنات
کا حاکم اپنے قانون توڑنے والوں کی سرزنش کرتا ہے، پرسش کرتا ہے، ان کا مواخذہ کرتا ہے لیکن
شرط یہ ہے کہ مشتہر ہونا چاہئے ۔ سب کو پتا لگ جانا چاہئے ، چنانچہ مذاہب آتے ہیں اور خدا کے
قانون کی خوب منادی کرتے ہیں ، خوب کھول کھول کر بیان کرتے ہیں کہ یہ جائز ہے اور یہ نا جائز
ہے۔ پھر فرماتے ہیں لیکن دنیاوی حکام کے عذاب سے اور ان کے قوانین ، احکام کی وحکام کی خلاف
ورزی کی سزا سے آدمی کسی دوسری عملداری میں بھاگ جانے سے بچ بھی سکتا ہے۔
ابھی حال ہی میں انگلستان سے ایک مبینہ مجرم نے بھاگ کر ایک اور ملک میں پناہ لی ہے
اور Bail اپنی Jump کر گئے ہیں ۔ Bail ضائع کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں اس ملک میں دوبارہ
نہیں آؤں گا۔ انگلستان بڑی کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح اس دوسرے ملک سے پکڑ کر ان کو واپس

خطبات طاہر جلد ۱۲
377
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
بلوایا جائے لیکن آپس میں مجرموں کے تبادلہ کا معاہدہ کوئی نہیں ۔ تو یہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ
ایک مجرم بھاگ کر ایک اور عملداری میں چلا جاتا ہے جس طرح پاکستان میں مجرم بھاگ کر آزاد
علاقے میں چلے جایا کرتے ہیں پھر کوئی ان کو پکڑ کر بلوا نہیں سکتا۔ فرمایا: چلے جایا پر کوئی ان کوپکڑ کر بلو فرمایا:
دو
اور اس طرح پیچھا چھڑا سکتا ہے۔ مثلاً اگر انگریزی عملداری
میں کوئی خلاف ورزی کی ہے تو وہ فرانس یا کابل کی عملداری میں بھاگ جانے
سے بچ سکتا ہے ۔۔۔
66
دیکھیں ! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانے میں بھی کیسے پتے کی بات کی
ہے۔ آپ کو پتا تھا کہ انگریز اور فرانس کی آپس میں رقابت ہے اور امکان موجود ہے کہ انگریز کا مجرم اگر
فرانس میں جائے گا تو فرانس اس کو واپس نہیں کرے گا اور کابل کی مثال بالکل واضح ہے۔ جو بھی مجرم
بھاگ کر کابل کی عملداری یا افغانستان میں چلے جایا کرتے تھے کبھی بھی انگریز ان کو واپس نہیں لے سکا۔
دو
لیکن خدا تعالیٰ کے احکام و ہدایات کی خلاف ورزی کر کے
انسان کہاں بھاگ سکتا ہے؟ کیونکہ یہ زمین و آسمان جو نظر آتا ہے یہ تو اسی کا ہے
اور کوئی اور زمین و آسمان کسی اور کا کہیں نہیں ہے ۔۔۔۔
دو
66
۔۔۔۔۔ ( تلاش کرلو ۔ ڈھونڈ وہ کسی اور کا بنایا ہوا زمین و آسمان کہیں
تمہیں دکھائی نہیں دے گا ) جہاں تم کو پناہ مل جاوے ۔ اس واسطے یہ بہت
روری امر ہے کہ انسان ہمیشہ خدا تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اس کی ہدایتوں ۔ کے
توڑنے یا گناہ کرنے پر دلیر نہ ہو کیونکہ گناہ بہت بڑی شئے ہے اور جب انسان
اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا اور گناہ پر دلیری کرتا ہے تو پھر عادت اللہ اس طرح پر
جاری ہے کہ اس جرات و دلیری پر خدا تعالیٰ کا غضب آتا ہے اس دنیا میں بھی
اور آخرت میں بھی ۔ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۶۰۷ )
پس میں جو مضمون بیان کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ دنیا کا غضب تو سب نے دیکھا ہوا ہے جب
خدا کے قوانین کو قومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے یا بے حرمتی کا سلوک ان سے کیا جاتا ہے تو انسان ضرور
قومی سزاؤں میں مبتلا ہوتا ہے ۔ یہ اتنی قطعی بات ہے کوئی اندھا بھی ہو تو اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ اس

خطبات طاہر جلد ۱۲
378
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
کے ساتھ ہی آخرت کے عذاب کو بھی جوڑ دیا گیا ہے۔ فرمایا اس دنیا میں جہاں سزا دیتا ہے پھر آخرت
میں بھی بعض سزائیں مقدر ہیں جب تم دنیا کی سزاؤں سے بچ نہیں سکتے تو کیسے گمان کر سکتے ہو کہ
آخرت کی سزاؤں سے بچ جاؤ گے۔
پس قانون کے احترام کے لئے خدا کے تصور کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے اور دنیا کا
قانون ہو یا آخرت کا قانون ہو حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان لائے بغیر کسی قانون کو کوئی
تحفظ نہیں ہو سکتا ورنہ انسان اگر خدا کی نظر سے اوجھل ہو جائے تو پھر ہر دوسری چیز سے اوجھل ہو
سکتا ہے۔ ایک ہی نظر ہے جو ہر حال میں انسان کو پکڑتی اور دیکھتی ہے اور وہ خدا کی نظر ہے۔ پس
جرائم سے بچنے کے لئے خدا کا وجود ضروری ہے اور خدا کا انکار کرنے والے جتنا مرضی زور مار لیں
ناممکن ہے کہ وہ جرائم سے بچ سکیں۔ ایک ہی طریق ہے کہ خدا کی طرف واپس آؤ۔ اس سے سچی اور
دائمی قوت ملتی ہے۔ اسی سے انسان گناہوں سے بچنے کی طاقت پاتا ہے اور ایک بہتر خوبصورت دلکش
معاشرہ دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے۔
اب میں پاکستان کے احمدیوں سے مخاطب ہو کر مختصراً کہتا ہوں کہ مجھے پتا ہے کہ وہ اس
شدید گرمی میں بھی بڑے جوش و خروش سے ، دور دور سے ان جگہوں میں اکٹھے ہوئے ہیں جہاں ڈش
انٹینا کے ذریعہ یہ خطبہ سنا جا رہا ہے۔ پہلے مجھے ڈر تھا کہ کہیں یہ چار دن کا دلولہ نہ ہو اور اس کے بعد پھر
اسی طرح اپنے گھروں میں سو جائیں جس طرح پہلے غفلتیں کیا کرتے تھے مگر ربوہ اور لاہور اور
دوسرے گاؤں دیکھ کر آنے والے بعض جو مجھے ملتے ہیں ۔ ابھی کل ہی کچھ دوست ملے تھے وہ کہتے ہیں
کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم بیان کر سکیں کہ کس طرح اللہ کے فضل کے ساتھ یہ جوش اور یہ تعلق کا
سلسلہ کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور زیادہ مضبوط اور گہرا ہو رہا ہے۔ بعض جگہ یوں لگتا
ہے کہ عید کی کیفیت ہے۔ تو میں ان سب کو جو آج اس خطبہ کو سننے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ پاکستان میں رزق حلال کے حق میں اگر آپ نے جہاد نہ کیا تو کوئی نہیں ہے جو یہ جہاد
کرے گا۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ کسی شخص کو یا کسی پارٹی کو نام لے کر کچھ کہنا مناسب نہیں ہے مگر
بعض صورتیں ایسی ہیں جن پر قرآن کریم کی یہ آیت صادق آتی ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ
فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم (۴۲) فساد خشکی پر بھی غالب آچکا ہے اور تری پر بھی غالب آچکا ہے۔ سمندر

خطبات طاہر جلد ۱۲
379
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
بھی زہر یلے ہو گئے ہیں اور زمین کی فضا بھی زہر آلود ہو گئی ہے ۔ ایسی حالت میں جن قدروں کی
حفاظت کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی غلام جماعت کے سپرد کیا گیا ہے وہ
غلام جماعت ان معنوں میں کہ جس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں
اسی طرح یہ جماعت بھی محمد رسول اللہ ﷺ اور اسلام ہی کی غلام ہے۔ پس غلام کا کام خدمت کرنا ہے
اور اس خدمت کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔ اگر آپ نے معاشرے کو بد دیانتی سے بچانے کی
کوشش نہ کی تو معاشرہ تو تباہ ہو ہی چکا ہے آپ بھی مارے جائیں گے کیونکہ نہی عن المنکر کا ایسا وقت
آپہنچا ہے کہ اگر قومی طور پر آپ نے بددیانتی کے ذریعہ کمائے ہوئے رزق کے خلاف آپ نے جہاد
نہ کیا تو آپ خود بھی ان بد عادتوں سے بچ نہیں سکیں گے۔ بہت سے احمدی ہیں جو زخمی ہو چکے ہیں وہ
وقت نہیں رہا جب یہ کہا جاتا تھا کہ احمد یہ جماعت میں بد دیانت آدمی ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔ وہ وقت
ختم ہو گئے جب یہ کہا جایا کرتا تھا اور مخالف بھی اعتراف کرتے تھے کہ حکومت کے نوکروں میں اگر کسی
نے دیانت دار ڈھونڈنا ہے تو احمدی کو تلاش کرے۔ اب تو نہ حکومت کے نوکروں میں نہ باہر دیانت دار
کی صورت دیکھنے کو دنیا ترس جاتی ہے اور دیانت داری بے وقوفی سمجھی جاتی ہے۔ پس ایسی حالت میں دنیا
اگر جماعت احمدیہ نے دیانتداری کا جھنڈا اپنے ہاتھ میں نہ لیا تو حقیقت یہ ہے کہ پھر جماعت میں بھی
بد دیانتی پیدا ہو جائے گی اور مجھے تکلیف کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ ابھی بھی داخل ہونی شروع ہو
گئی ہے۔ پھر جب یہ بڑھ جائے گی تو آپ کے بس میں نہیں رہے گی کیونکہ بیماریاں جب جسم پر قبضہ کر
لیا کرتی ہیں تو پھر ان بیماریوں کا انسان کے پاس کوئی حقیقی علاج نہیں رہتا۔ علاج ہوتے ہیں مگر بیماری
اتنے زور سے شدت اختیار کر جاتی ہے کہ وہ علاج کے قابو میں نہیں رہتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام فرماتے ہیں۔
اب میرا مدعا اور منشاء اس بیان سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ
سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صد ہانشان اس نے ظاہر کئے ہیں اس سے
اس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہو اور پھر خیر القرون کا زمانہ
آجاوے۔ جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں چونکہ وہ وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ میں
داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اُتار دیں اور اپنی ساری

خطبات طاہر جلد ۱۲
380
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
توجہ خدا تعالیٰ کی طرف کریں۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۶ - ۶۷ )
یہ وہ توقع ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ سے رکھتے ہیں اور اس توقع میں
حوالہ وہ دیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ خدا آپ سے یہ توقع رکھتا ہے۔ وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ کا حوالہ
دے کر کہ بات کو خدا تک پہنچا دیا ہے۔ اللہ نے چودہ سو سال پہلے آپ کا جو ذکر فرمایا۔ وَ آخَرِينَ
مِنْهُمْ آپ ہیں ، آپ سے دنیا کی نجات وابستہ فرماد ات وابستہ فرمادی گئی ہے ۔ اگر آپ نے وہ مقام اور مرتبہ
حاصل نہ کیا جس مقام اور مرتبہ تک یہ آیت وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ آپ کو پہنچارہی ہے تو پھر دنیا کی
اصلاح کی آپ کو استطاعت نہیں ہوگی ۔ دنیا کی اصلاح کے آپ مجاز نہیں کہلا سکتے ۔ وَ آخَرِينَ
مِنْهُمْ کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ کے لحاظ سے تو وہ بہت دور ہوں گے لیکن اپنے اخلاق، اپنے
کردار، اپنی اطاعت کی روح کے لحاظ سے، اپنے ایمان کے لحاظ سے ایسے ہوں گے گویا محمد رسول اللہ
کے زمانہ کے وہ خوش نصیب ہیں جنہوں نے خود آپ سے تربیت حاصل کی ہے۔ کتنا بڑا مقام
ہے اور ایک چھوٹے سے اشارے میں کتنی وسیع دنیا ہمارے سامنے کھڑی کر دی گئی ہے۔ وَ آخَرِينَ
صلى الله
علیم
اصلى الله
عليسة۔
مِنْهُمْ کا جو کچھ مقام قرآن کریم نے ظاہر فرمایا ہے وہ صحابہ کا مقام ہے حضرت اقدس محمد مصطفی اے کے
غلاموں سے ملانے والا مقام ہے اور یہ ملنا اخلاقی قدروں اور ایمانی قدروں اور نیک اعمال - کے بغیر ممکن ہی نہیں
ہے۔ یہاں سے بات شروع کریں گے تو پھر آپ دنیا کی اصلاح کے اہل قرار دیئے جائیں گے۔ پھر واقعہ آپ
کی طرف غیروں کی نظریں بھی اٹھیں گی جس طرح پہلے اٹھا کرتی تھیں اور سب یہ کہیں گے کہ اس زمانہ میں
اگر کوئی اس ملک کو بچا سکتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ جماعت ہے جو بچا سکتی ہے۔
مجھے یاد ہے کہ آج سے پندرہ بیس سال پہلے تک بھی غیروں کو جماعت سے یہی توقع ہوا
کرتی تھی ۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ شیخو پورہ میں چوہدری انور حسین صاحب کے ہاں بڑی دلچسپ
مجلس لگی ہوئی تھی ۔ چوٹی کے سیاستدان اور وکلاء جو شیخو پورہ کے تھے وہ آئے ہوئے تھے تو معاشرے
کی حالت اور ملک کی حالت پر بحث ہوتے ہوتے ایک صاحب نے اٹھ کر بڑے زور سے یہ کہا کہ
سب باتیں ہو چکیں ۔ تجزیئے ہو گئے سوال یہ ہے کہ نجات کیسے ہو؟ ہم بچیں کس طرح ؟ وہ غیر احمدی
معزز انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری بات تمہیں کڑوی لگے گی مگر میں نے آج سچی بات ضرور کرنی
ہے۔ اب یہ ملک اس طرح بچتا ہے کہ دس سال کے لئے جماعت احمد یہ کو ٹھیکہ پر دے دیا جائے ۔ اس

خطبات طاہر جلد ۱۲
381
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء
کے سوا اس ملک کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے اور میں سمجھا تھا کہ اس کے خلاف بڑا سخت رد عمل
اٹھے گا۔ لیکن تمام سامعین نے تائید میں سر ہلایا کہ ہاں تم بات سچی کر گئے ہو۔ اب تو معاملہ بہت زیادہ
بڑھ گیا ہے اب تو اگر ٹھیکے پر دیں بھی تو جماعت انتیس تیس سال سے کم کے ٹھیکے پر لینے کا سوچ بھی
نہیں سکتی لیکن اس ٹھیکے میں ہم کچھ نہیں مانگیں گے ۔ ہم صرف تمہیں دیں گے، یہ توقع رکھیں گے کہ جو
نیک کام تمہیں کہتے ہیں تم تسلیم کرتے چلے جانا، جو نیک کوشش تمہارے لئے کریں گے اس کی تائید
کرنا، تمہارے لئے دعائیں کریں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ ملک کا مزاج اس بات کے لئے تیار نہیں
ہے۔ پس ایک ہی انقلاب ہے جو اس ملک کو بچا سکتا ہے اور وہ احمدیت کا حقیقی انقلاب ہے ٹھیکے کی
باتیں چھوڑیں ۔ ہمیشہ کیلئے ان کو اپنالیں کیونکہ جو آپ کی جھولی میں آئے گا وہ خدا کی جھولی میں
آجائے گا اور اس کی حفاظت کا اس سے بہتر اور کوئی انتظام نہیں ہو سکتا اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی