سیکرٹریان تربیت اور دعوت الی اللّٰہ کو نصائح اے جماعت احمدیہ تمام دنیا کے انسانوں کو تم نے محمد ﷺ کے قدموں میں ڈالنا ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۲
420
خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء
سے سجائیں اور ہر شخص اپنا جائزہ لے کہ مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں جن آنے والوں کو
میں نے سنبھالنا ہے، جن کی میں نے تربیت کرنی ہے۔ جن کو آگے نشو و نما کے طریق سکھانے ہیں،
جن کو کو بہ بڑھنا ، پھولنا اور پھلنا بتانا ہے کہ کیسے ہوا کرتا ہے؟ مجھے اگر یہ باتیں معلوم نہیں ہوں گی تو یہ میں
کیسے کروں گا ؟ اپنے گھر پر نظر رکھے، ان نسلوں پر نظر رکھے ، جو وہ آگے بھیجنے والا ہے تا کہ آئندہ نسلوں
کی ضرورتیں بھی اسی گھر سے پوری ہوں یہ وہ کام ہیں جن کا تصور کر کے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں اور یہ وہ کام ہے جس میں مجالس نے لکھی سلطان نصیر بن کر میری مدد کرنی ہے اور ساری
مجالس دراصل جماعت ہی ہے۔
اگر جماعت من حيث الجماعت ان ذمہ داریوں کو پورا کرے جن کی طرف میں نے
نشاندہی کی ہے۔ اس سلیقے سے کام کریں جس کا میں نے تذکرہ کیا ہے تو وہ کام جو آپ کو مشکل دکھائی
دیتے ہیں۔ آسان ہونے شروع ہو جائیں گے، دن بدن آسان سے آسان تر ہوتے چلے جائیں
گے میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے کہ ایک کام جو اچانک لگتا ہے کہ سر پر پہاڑ آ پڑا ہے اور ایک نہیں دو تین
مختلف سمتوں سے بعض پہاڑ لگتے ہیں ، سر پر آپڑنے کے لئے تیار ۔ جب دعا کرتا ہوں اور عاجزی
سے خدا کے حضور اپنے آپ کو پیش کر دیتا ہوں تو وہ سارے پہاڑ روئی کے دھنکے ہوئے پہاڑ دکھائی
دیتے ہیں جن کا کوئی وزن نہیں۔ خود بخود ہلکے ہو جاتے ہیں اللہ کے فرشتے ان کو اٹھاتے ہیں اور
سارے کام سلیقے سے خود بخود ہونے لگتے ہیں۔ ساری دنیا میں جو نظام جماعت از خود پانی کی طرح
بہہ رہا ہے خاموشی سے جاری وساری ہے۔ وہ نظام کی خوبیاں جو آپ جماعت جرمنی میں ملاحظہ کر
رہے ہیں، جماعت یوکے میں ملاحظہ کر رہے ہیں، یونائیٹڈ سٹیٹس میں ملاحظہ کر رہے ہیں جو کینیڈا میں
ملاحظہ کر رہے ہیں، جو پاکستان اور بنگلہ دیش اور برما اور دیگر ممالک میں اور جاپان وغیرہ میں ملاحظہ کر
رہے ہیں۔ یہ محض اللہ کا احسان ہے، خدا کا فضل ہے ، دعاؤں کے نتیجے میں کاموں کو آسان کر کے
جاری فرما دیتا ہے اور جاری کام یوں لگتا ہے کہ از خود چل رہے ہیں حالانکہ خدا کے فرشتے اُن کے
پیچھے لگے ہوتے ہیں ، خدا کے فرشتے اُن کو جاری و ساری رکھنے کے ذمہ دار بن جاتے ہیں۔
پس اس طرح اگر آپ دعائیں کر کے سلیقے سے اپنے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے آپ کے درخت وجود کو بے انتہا برکتوں والے پھل لگیں گے۔ ہر سال کثرت کے ساتھ آپ
خطبات طاہر جلد ۱۲
421
خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء
میں اللہ کا تقویٰ رکھنے والے ایسے بزرگ اولیاء پیدا ہونے لگیں گے جن کی دعا ئیں جماعت
کے لئے مزید مددگار بنیں گی ، جن کے وجود خدا نما ہو جائیں گے ۔ جن کو دیکھنا صداقت کو قبول
کرنے کے مترادف ہوگا۔ اُن کی نیکی کی برکت سے آپ کو بہت سے پھل لگیں گے جن سے
آج آپ محروم ہیں ۔
پس ساراز ور اس بات پر دیں کہ متقی اللہ سے تعلق رکھنے والے انسان پیدا کریں اور یہ پیدا
کرنا بہت محنت چاہتا ہے، بہت صبر چاہتا ہے، سلیقہ چاہتا ہے، دعاؤں کا تقاضا کرتا ہے، محنت کے
ساتھ ایک ایک کر کے کام کرنا شروع کریں اگر آپ مہینے میں ایک آدمی کو بہتر انسان بنا دیتے ہیں،
اگر اُس کی کمزوریاں دور کرتے ہیں، اُس کے لئے خیرات اور نیکیوں کی دعائیں کرتے ہیں اور ہر
کمزوری کے بجائے ایک خوبی اُس کے دل میں سجا دیتے ہیں ۔ تو سمجھیں کہ آپ نے نجات پالی۔
خدا کے حضور نجات یافتہ شمار کئے جائیں گے لیکن ایک نہیں ، دو نہیں آپ نے تو لاکھوں کو تبدیل
کرنا ہے ، اُن لاکھوں نے پھر کروڑوں، اربوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔ یہ وہ بڑا کام ہے
جو اس صدی کے آغاز میں ہم نے اس سلیقے سے کرنا ہے کہ آنے والی صدی ہمیں نمونے کے طور پر
دیکھے اور ہمارے بتائے ہوئے رستوں پر ہماری چال کے ساتھ ، ہماری اداؤں کے ساتھ چلے اور ہر
آپ
الله
چلنے والا عملاً آپ کو دعائیں دے رہا ہو۔ جنہوں نے پہلے آ کر ان کو چلنے کے سلیقے سکھائے۔
صلى الله یہی وہ مضمون ہے جو درود شریف میں دراصل کار فرما ہے۔ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ
کے لئے جب بھی ہم دل کی گہرائیوں سے درود پڑھتے ہیں تو اس درود کا تعلق کسی ایسی نیکی سے ہوتا
ہے جو آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ کے نتیجے میں آپ کو عطا ہوتی ہے۔ اگر اس درود کا تعلق کسی نیکی
سے نہ ہو تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ درود محض منہ کی باتیں ہیں کوئی حقیقت نہیں۔ سارا دن کوئی
درو در شمار ہے اگر جذبہ احسان کے ساتھ یہ درود زبان سے نہ اٹھے اگر اس کا تعلق آنحضرت ﷺ کے
کسی ایسے احسان کے ساتھ نہ ہو جو حسن بن کر اُس کی ذات میں جاری ہو گیا ہو۔ تو یہ درود ایک فرضی
بات ہے اور یہی وہ درود ہے جو آپ کے لئے آگے آنے والی نسلیں پڑھا کریں گی اگر آپ حضرت
اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے احسانات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی ذات پر ان کو جاری کرتے ہوئے ،
صلى الله
صلى الله
محسوس کرتے ہوئے یہ دیکھ کر کہ اس ازلی و ابدی آقا محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ہمیں بطور
خطبات طاہر جلد ۱۲
422
خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء
احسان ہمیں نیکی ملی ہے اگر وہ نہ ہوتے تو ہم میں یہ بات نہ ہوتی۔ پھر درود پڑھیں گے تو وہ درود ایسا
درود ہوگا جو آپ کی ذات میں آئندہ جاری ہو جائے گا ۔ آپ کی نیکیاں اسی طرح اگلی آنے والی
نسلیں دیکھیں گی اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے طفیل جو پاک تبدیلیاں کرنے کی صلاحیتیں آپ کو جو
عطا ہوئی ہیں۔ تبدیلیاں جب جہاں بھی کہیں بھی دنیا میں واقع ہوں گی ۔ وہ تبدیلیاں اُن تبدیلیوں کا
فیض پانے والا خواہ زبان سے کہے یا نہ کہے۔ عملاً اُس کے اعمال آپ پر درود بھیج رہے ہوں گے۔
پس یہ وہ کام ہیں جو ہم نے کرنے ہیں بوجھل سہی، بھاری سہی مگر میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ اگر دعا میں کرتے ہوئے عجز و انکساری کے ساتھ ، حوصلہ اور توکل رکھتے ہوئے بڑے سے
بڑے کام پر بھی آپ ہاتھ پ ہاتھ ڈالیں گے تو آسان کر دیا جائے گا۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے
غلاموں کو بتایا تھا تم میرے کاموں پر تعجب کرتے ہو مگر میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر رائی کے برابر
بھی تم میں ایمان ہو تم پہاڑوں کو اپنی طرف بلاؤ گے تو دیکھو گے پہاڑ تمہاری طرف چلے آتے ہیں۔
صلى الله
عروسة
غلامو! اے
مسیح کی قوم ان پہاڑوں کو اپنی طرف بلانے میں ناکام رہی ۔ اے محمد مصطفی یا اللہ کے غلامو !
عاشق محمد مصطفی ﷺ کے غلامو ! تم آپ کے بھیجے ہوئے آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق آئے ہوئے عروسه
مسیح کی غلامی کا دعوی کرتے ہو خدا کی قسم اگر تم تو کل رکھتے ہوئے اور ایمان کے جذبے کے ساتھ
خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے پہاڑوں کو اپنی طرف بلاؤ گے تو ضرور پہاڑ تمہاری طرف آئیں
گے۔ تم دنیا میں عظیم انقلاب برپا کر سکتے ہو۔ تم بڑی سی بڑی روکوں کو خاک کی طرح رستوں سے اڑا
سکتے ہو لیکن اپنی صلاحیتوں کو پہچانو ۔ جانو کہ تم کون ہو؟ کن سے وابستگی سے تم کو طاقت نصیب
ہوگی ۔ کس سلیقے اور حکمت کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنے ہوں گے ایسا کرو گے تو
تمہارے کام آسان ہو جائیں گے ، تمہارے کام بو جھل محسوس نہیں ہوں گے۔ ایسے کام جو دعا کے
ساتھ، تو کل کے ساتھ، اللہ اور رسول کی محبت میں کئے جاتے ہیں، وہ بوجھ نہیں بنا کرتے ، بوجھ محسوس
ہوتے ہیں اُن لوگوں کو جو باہر سے دیکھتے ہیں، جو وہ کام کرتے ہیں اُن کے لئے کام آسان ہوتے
چلے جاتے ہیں۔ وہ سارا دن کام کرتے ہیں اور نہیں تھکتے ، دیکھنے والے حیران ہوتے ہیں کہ کیوں
نہیں تھکتے ۔ اس لئے کہ وہ کام اپنی ذات میں لمحہ بہ لمحہ اُن کو جزا دے رہے ہوتے ہیں، اُن کو طاقت
بخش رہے ہوتے ہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
423
خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء
پس میں جب کاموں کی تفصیل بیان کرتا ہوں تو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں تجربے
سے آپ کو بتا تا ہوں کہ دعا اور حکمت اور سلیقے کے ساتھ آپ ہر جگہ اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی
کوشش کریں گے تو مشکل سے مشکل کام بھی آپ کے ۔ پ کے لئے آسان کر دیئے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو توفیق عطا فرمائے اور آپ کی وساطت سے یہ پیغام تمام دنیا کی جماعتوں اور مجالس کو پہنچ رہا
ہے جن جن کانوں تک یہ آواز جائے دوسروں سے سننے والوں سے سنیں اُن کو میں خدا اور
محمد مصطفی کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ ان باتوں کو ضائع نہ کریں اپنے پلے باندھیں۔ ان پر عمل
شروع کریں اور دعا کرتے ہوئے آگے قدم بڑھائیں ۔ بہت سے پھل ہیں جو آپ کا انتظار کر رہے
ہیں ۔ خدا کی رحمت نے اُن کو پکا دیا ہے۔ آپ نے جھولیاں آگے کرنی ہیں وہ پھل ٹوٹ ٹوٹ کر آپ
کی جھولیوں میں گریں گے۔ جھولیاں تو آگے کریں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو توفیق عطا
فرمائے ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دعا ہے۔ ہاں میں بھول گیا تھا۔ یہ افتتاح کے مضمون کی وجہ سے مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ خطبہ
۔
ہو رہا ہے آج ، اور خطبہ ثانیہ بھی ہوگا۔ اس لئے کسی اور دعا کی ضرورت نہیں ۔ خطبہ کے بعد نماز جمعہ ہو
گی اُس میں انشاء اللہ تعالیٰ سب دعا ئیں ہو جائیں گی۔
424
خطبات طاہر جلد ۱۲