جماعت کی ترقی تدریجی ہوگی، مسیح محمدی مسیح موسوی سے بڑھ کر ہے، الہام بعد گیارہ انشاء اللّٰہ کی وضاحت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کی تدریجی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم اور عہد نامہ جدید کی تمثیلات کا موازنہ پیش فرمایا۔ آپ نے بیج بونے والوں اور کھیتی کی نشو و نما کی مثال کے ذریعے داعیانِ الی اللہ کو حکمت اور تقویٰ کے ساتھ تبلیغ کرنے کی نصیحت فرمائی۔ آخر میں آپ نے آزمائشوں میں صبر کے نتیجے میں ملنے والی برکات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام بعد گیارہ انشاء اللہ کی روشنی میں جماعت کے لیے آئندہ فتوحات کی امید اور دعاؤں کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: جماعت کی تدریجی ترقی، کھیتی اور بیج کی تمثیل، قرآن کریم اور انجیل کا موازنہ، ابتلاؤں میں صبر، الہام بعد گیارہ انشاء اللہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
445
خطبه جمعه ۱۱ارجون ۱۹۹۳ء
جماعت کی ترقی تدریجی ہوگی ،مسیح محمدی مسیح موسوی سے
بڑھ کر ہے، الہام بعد گیارہ انشاء اللہ کی وضاحت
( خطبه جمعه فرموده اارجون ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ
بَيْنَهُمْ تَرَبهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيْمَاهُمْ
فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ * وَ
مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْئَةً فَأَزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ
فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
پھر فرمایا:۔
(الفتح : ٣٠)
اس مضمون کے ایک حصہ پر میں پہلے بھی روشنی ڈال چکا ہوں لیکن اس جمعہ میں یہ مضمون
تشنہ رہا تھا اور اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالہ جات بھی پیش
کرنے تھے اور بائیبل یعنی New testament عہد نامہ جدید سے حضرت مسیح علیہ السلام کے وہ
حوالے بھی پیش کرنے تھے جن کا اس آیت میں بیان کردہ مضمون کے ساتھ تعلق ہے۔

خطبات طاہر جلد ۱۲
446
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس ضمن میں فرمایا کہ
”ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزَرْعٍ (کھیتی کی
طرح) ہوگی اور وہ مقاصد اور مطالب اس پیج کی طرح ہیں جو زمین میں بویا
جاتا ہے۔ وہ مراتب اور مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس (کھیتی ) کو پہنچانا چاہتا
ہے۔۔۔“
66
66
کھیتی کا لفظ میں نے وضاحت کے لئے داخل کیا ہے۔ حضرت اقدس کے الفاظ ہیں :-
”۔۔۔ وہ مراتب اور مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہتا
ہے۔ ابھی بہت دور ہیں وہ حاصل نہیں ہو سکتے ہیں جب تک وہ خصوصیت پیدا
نہ ہو جو اس سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشاء ہے۔ توحید کے اقرار میں بھی خاص
رنگ ہو تبتل الی اللہ ایک خاص رنگ کا ہو ، ذکر الہی میں خاص رنگ ہو، حقوق
اخوان میں خاص رنگ ہو ۔ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ: ۶۷ )
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ چار عنوانات قائم فرمائے ہیں جن کا تعلق مسیحی
صفات سے بھی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ان صفات حسنہ سے بھی ہے جن کا آیت میں
ذکر فرمایا گیا ہے اور یہ صفات جو مسیح سے تعلق رکھتی ہیں جب حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات
میں اور ان لوگوں میں جلوہ گر ہوتی ہیں جو معدے کے تابع ہیں یعنی آپ کے ساتھ تھے تو ایک نئی شان
کے ساتھ اس جلوے میں حیرت انگیز چمک اور دائمی روشنی پیدا ہو جاتی ہے یوں معلوم ہوتا ہے ایک اور
بالکل نیا جلوہ ظاہر ہوا ہے۔ اگر چہ صفات وہی ہیں جو پہلے بھی ظاہر ہو چکی ہیں ۔
اس تعلق میں قرآن کریم نے بھی ان باتوں کا ذکر فرمایا ہے جن کا مسیح نے ذکر فرمایا اور
جہاں ذکر فرمایا وہاں ایک حیرت انگیز طور پر بڑھتے ہوئے جلوے کا بھی ذکر فر مایا اس لئے یہ کوئی فرضی
بات نہیں محض اس ذات کی تعریف میں ایک انسان کے کلمات نہیں جس سے محبت ہو بلکہ اللہ تعالیٰ
نے واقعہ اسی رنگ میں اس مضمون کو قرآن کریم میں چھیڑا ہے جہاں جہاں مسیح نے ان صفات کا ذکر
فرمایا ہے ان کے مقابل پر قرآن کریم نے بھی ان کا ذکر فرمایا اور موازنہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا
ہے کہ ایک بالکل نئی شان کے ساتھ ان صفات کو چھیڑا گیا ہے اور نئے مضمون کو داخل کر کے ان کو بیان

خطبات طاہر جلد ۱۲
447
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
فرمایا گیا ہے یہ مضمون چونکہ ایسا ہے جس کا جماعت احمدیہ سے گہرا تعلق ہے اور ان مقاصد سے ہے
جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ان تک پہنچنا ابھی دور ہے حالانکہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جو صحابہ کی جماعت پیدا ہوئی اس میں
سب سے زیادہ شان کے ساتھ یہ مقاصد ظاہر ہوئے تھے پھر آپ نے یہ کیوں فرمایا کہ ان مقاصد تک
پہنچنا دور ہے اس سے مراد دراصل جدو جہد کا وہ لمبا زمانہ ہے جس میں سے گزر کر احمدیت نے ان
مقاصد کو عالمی بنا دینا تھا اور ایک عالمگیر جماعت کے طور پر دنیا میں پھیل کر ان مقاصد کو پورا کرتے
ہوئے تمام دنیا میں یہ صفات حسنہ پھیلا دینی تھیں اس لئے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ وہ مقاصد یا ان تک پہنچنا دور کی بات ہے تو ہرگز یہ مراد نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانے میں تو تربیت میں کمزوری تھی اور ابھی ان اعلیٰ مقاصد کو جماعت پا نہ سکی تھی مگر بعد کے دور کے
زمانہ میں ایسا ہوگا جو بھی یہ معنی سوچے اس کی جہالت ہوگی کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ کے متعلق ہی قرآن کریم کی یہ پیشگوئی تھی کہ وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
(الجمعہ :۴) اور یہ فیض ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے صحابہ سے ہی پایا ہے۔
اخَرِینَ کی صفات کو نسلاً بعد نسل آگے منتقل کرتے چلے جا رہے ہیں ۔ پس اپنے اس مقام عجز کو خوب
اچھی طرح پیش نظر رکھتے ہوئے اب اس مضمون پر غور کریں جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو چار صفات بیان فرمائی ہیں یہ ایسی ہیں کہ ان
میں سے ہر ایک صفت اپنی ذات میں ایک الگ خطبہ کا تقاضا کرتی ہے اور ایک ایک لفظ میں بڑے
وسیع مضامین پر مشتمل عنوان بیان فرما دیئے گئے ہیں اور پھر ان کا آپس میں ایک ترتیبی تعلق بھی ہے جو
بات پہلے بیان ہوئی ہے وہ پہلے ہی بیان ہونی چاہئے تھی جو بات دوسرے درجہ کا
پر بیان ہونی چاہئے تھی اور اسی طرح تسلسل کا ایک اندرونی تعلق جاری ہے۔
۔
پر ہے وہ دوسرے درجہ
یہ مضمون انشاء اللہ تعالی آئندہ کسی وقت خدا نے توفیق دی تو بیان کروں گا مسلسل خطبوں
میں اگر نہ بیان ہو سکے کیونکہ بعض دفعہ دوسری ضرورت کی چیزیں مجبور کر دیتی ہیں کہ تسلسل کو توڑ کر
ایک اور مضمون کو شروع کر دیا جائے لیکن یہ سارا مضمون میرے ذہن میں ہے آئندہ جب بھی توفیق
ملے گی تو انشاء اللہ اس کو سلسلہ وار آگے بڑھاؤں گا۔

خطبات طاہر جلد ۱۲
448
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
اس وقت میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس مضمون تک پہنچنے سے پہلے ہمیں ان حوالوں کو
پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ جن میں ہمارا تشخص تاریخی لحاظ سے الہی کتب میں بیان کیا گیا ہے ہم کیا ہیں ہم
سے کیا توقع رکھی جاتی ہے کس مقصد کے لئے یہ گزَرْعِ کا سلسلہ شروع ہوا جس کا مسیح نے ذکر
کیا اور قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعِ أَخْرَجَ
شطه ان لوگوں کی مثال انجیل میں یوں بیان ہوئی ہے کہ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْعَهُ
ایسی کھیتی کی طرح جس کی پتیاں باہر نکل آئیں اور زمیندار جانتے ہیں کہ شروع میں روئیدگی پیتوں کی
شکل میں نکلتی ہے اَخْرَجَ شَطْۂ پھر وہ اس کو مضبوط کر دے فَاسْتَغْلَظَ پھر مضبوط ہو کر ایک
قوت پیدا ہو جائے فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِہ پھر وہ اپنے ڈنٹھل پر کھڑی ہو جائیں یعنی یہ اس کھیتی
کی مثالیں ہیں جن کو بیج بونے والے ہوتے ہیں اور پھر اس طرح کھیتی کی روئیدگی کو دیکھتے اور اپنی
آنکھوں کے سامنے بڑھتا پھولتا پھلتا ہوا د یکھتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن نتیجہ یہ نکلتا
ہے کہ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ بونے والوں کو بہت لطف آتا ہے لیکن جو
انکار کرنے والے ہیں وہ ان کی یہ برکتیں دیکھ دیکھ کر جلتے ہیں اور انہیں بہت طیش آتا ہے۔
عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں ہونے والوں سے مراد خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہے جس نے
بویا ہے یہ کھیتی خدا ہی کے ہاتھ سے بوئی جاتی ہے مگر یہاں جو طرز بیان ہے اس میں خدا کے ہاتھ کا
براہ راست ذکر نہیں بلکہ الزراع ہیں بہت سے بونے والے ہیں جو بوتے ہیں ۔
یہاں دراصل داعین الی اللہ کی ایک جماعت کا ذکر ہے جو کثرت کے ساتھ مختلف زمینوں
میں بیچ پھینکتے چلے جاتے ہیں اور وہ بیج جب اچھی زمینوں پر پڑتا ہے تو پھر جس کیفیت کے ساتھ ، جس
شان کے ساتھ وہ روئیدگی دکھاتا اور نشو و نما پاتا ہے اس کا یہ ذکر فرمایا گیا ہے۔ جب الزراع کے
مضمون کو آپ پیش نظر رکھیں تو پھر حضرت مسیح نے جو تمثیلات بیان کی ہیں ان کا سمجھنا نسبتا آسان ہو
جائے گا۔ ایک ہاتھ کا بیج کسی خاص کھیتی میں پڑتا ہے اور اگ جاتا ہے اگر وہ ہاتھ کسی ماہر کا ہاتھ ہو،
ایسے شخص کا ہاتھ ہو جو اس مضمون کو سمجھتا ہو تو اس کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اُس پیج کو گندی زمینوں
میں پھینک دے، اس کے لئے ممکن ہی نہیں کہ اس پیج کو وہ جھاڑیوں میں پھینک دے، چٹانوں پر
پھینک دے اس لئے یہاں خدا کا ہاتھ بیان نہیں فرمایا گیا، یہی حکمت اس کے پیش نظر ہے۔ مومنوں

خطبات طاہر جلد ۱۲
449
خطبه جمعه ۱۱ارجون ۱۹۹۳ء
میں کچھ سادہ ہیں ، کچھ زیادہ ذہین ہیں ، کچھ تجربہ کار ہیں اور کچھ نا تجربہ کار ہیں ، تبلیغ میں ان کے ساتھ
مختلف لوگوں کا واسطہ روزمرہ پڑتا رہتا ہے اور بعض ایسے ہیں جو چٹیل زمینوں کے ساتھ ہی نبرد آزمائی
کرتے ساری عمر گنوا دیتے ہیں۔ بیچ پھینکتے ہیں تو چٹیل زمینوں پر کچھ تھوڑا سا اُگتا بھی ہے لیکن مر جاتا بل پر ،
ہے اسی طرح بعض ہیں جو ایسی جگہ بیچ پھینکتے ہیں جہاں اردگرد خونخوار درندے ہیں دشمن ملاں موجود
ہیں وہ تاک میں رہتے ہیں کہ ادھر بیچ پھینکنے والا پیٹھ موڑے تو وہ واپس آکر اس کھیتی کو برباد کر دیں۔
ایسے لوگ بھی ہیں اور واقعہ ایسا ہوتا بھی ہے۔ کچھ ایسے سمجھ دار بیچ پھینکنے والے ہیں جو اچھی زمینوں کا اور ہوتا ایسے
انتخاب کرتے ہیں اور پھر ان کی حفاظت کرتے ہیں ، ان کی نگرانی کرتے ہیں ان کی کھیتیاں ہیں جو
نشو و نما پاتی ہیں اور قرآن کریم نے دور آخر کی جو مثال دی ہے، وہ ایسے ہی لوگوں کی دی ہے حضرت
مسیح نے تفصیل سے ان سب لوگوں کی مثال دی ہے کسی نے یہاں بیچ پھینک دیا، کسی نے وہاں
پھینک دیا، کسی کا بیچ چٹانوں پر ضائع ہو گیا یا کسی کے بیج کو جانور چگ گئے لیکن قرآن کریم نے اس
تفصیل کے ساتھ اس مثال کو بیان فرما کر ان لوگوں کی مثال دی ہے جو حکمت کے ساتھ اچھی زمین پر
بیج پھینکتے ہیں اور یہ شان محمد مصطفی ﷺ ہے جس کا ذکر چل رہا ہے فرمایا وَ الَّذِينَ مَعَةً صاحب
حکمت لوگ ہیں ۔ صاحب عرفان لوگ ہیں وہ اپنے بیج کو ضائع نہیں کرتے۔ ان کے اندر خدا تعالیٰ
نے یہ صلاحیت بخشی ہے کہ وہ اچھی زمینوں کا انتخاب کریں اور پھر اس پیج کی حفاظت کریں۔ اس کو
اپنی آنکھوں کے سامنے اُگتا دیکھیں، نشو و نما پاتا دیکھیں۔ اس کی ہریالی ان کی آنکھوں کو شاداب
کرے اور دشمن غیظ و غضب میں مبتلا ہو مگر کچھ نہ کر سکے اس لئے جب میں مسیح کی تمثیلوں کے ساتھ
قرآن کریم کی تمثیلات کا موازنہ کرتا ہوں تو بالکل کھلم کھلی بدیہی بات ہے کہ قرآن کریم نے اس
صلى الله
مضمون کو بہت زیادہ آگے بڑھا دیا ہے اور اس مضمون میں ایک غیر معمولی شان پیدا کر دی ہے۔
اب میں مسیح کے اس ذکر کو لیتا ہوں جس کے مقابل پر بعض اور آیات بھی آپ کے سامنے
رکھوں گا جن میں یہ مضمون ایک اور شان کے ساتھ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے۔ چونکہ مسیح کا تعلق
دور اُخروی سے ہے۔ قرآن کریم سے بھی ثابت ہوتا ہے اور احادیث سے بھی ثابت ہے کہ حضرت
اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے دور آخر پر آپ کے جس غلام نے ظاہر ہونا ہے اس کو شانِ مسیحی عطا ہو گی ،
اس کو مسیح کا نام دیا گیا ہے اس لئے ان تمثیلات کے ساتھ ہمارا تعلق ضرور ہے اور وہ تمثیلات ہمیں

خطبات طاہر جلد ۱۲
450
خطبه جمعه ۱۱ارجون ۱۹۹۳ء
متنبہ کرنے والی ہیں کہ دیکھو تم پہلے مسیح کے دور پر ٹھہر نہ جانا۔ تمہاری مثال اس سے ملتی ہے مگر تمہاری
شان اس سے بڑھ کر ہونی چاہئے کیونکہ تم مسیح موسوی کے غلام نہیں ، مسیح محمدی کے غلام ہو۔ پس نظر
رکھو کہ مسیح نے کیا کیا تمثیلات بیان کیں ان میں سے جو بہتر ہیں وہ اپنے لئے چن لو۔ قرآن کریم
مومن کی شان یہ بیان فرماتا ہے کہ جب ان کے سامنے چیزیں بیان کی جائیں تو احسن کو اختیار کر لیتے
ہیں جس کا مطلب ہے کہ مختلف قسم کی تمثیلات ہو سکتی ہیں۔ کچھ نسبتا ادنی ، کچھ اس سے بہتر ، کچھ اس
سے بہت بہتر اور بعض احسن ہیں سب سے اچھی تو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں سے یہ توقع
رکھی گئی ہے کہ تم ہر قسم کی تمثیلات سنو گے مگر احسن کو چلنا کیونکہ تمہارا آقا احسن ہے جس کی غلامی کا دم
بھرتے ہو وہ تمام انبیاء سے بڑھ کر ہے۔ تمام تخلیق میں کوئی وجود اس شان کا پیدا نہیں ہوا۔ پس اس کی
نسبت سے تم اپنے اندر بھی ویسے ہی کمالات پیدا کرنے کی کوشش کرو۔ اب حضرت مسیح کی تمثیلات
سنیں جن کا ان آیات سے تعلق ہے۔ آپؐ فرماتے ہیں ۔
اُسی روز یسوع گھر سے نکل کر جھیل کے کنارے جا بیٹھا اور اس کے
پاس ایسی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی کہ وہ کشتی پر چڑھ بیٹھا اور ساری بھیڑ کنارے پر
کھڑی رہی اور اُس نے ان سے بہت سی باتیں تمثیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک
ہونے والا بیج بونے نکلا اور بوتے وقت کچھ دانے راہ کے کنارے گرے اور
پرندوں نے آکر ان کو چک لیا ( یعنی ایک تبلیغ کرنے والا ایسا بھی ہے جس کی یہ
مثال ہے ) اور کچھ پتھریلی زمین پر گرے جہاں ان کو بہت مٹی نہ ملی اور گہری مٹی
نہ ملنے کے سبب سے جلد اُگ آئے اور جب سورج نکلا تو جل گئے اور جڑ نہ
ہونے کے سبب سے سوکھ گئے اور کچھ جھاڑیوں میں گرے اور جھاڑیوں نے
بڑھ کر اُن کو دبا لیا اور کچھ اچھی زمین میں گرے اور پھل لائے۔ کچھ سو گنا کچھ
ساٹھ گنا کچھ تمہیں گنا جن کے کان ہوں وہ سن لے شاگردوں نے پاس آ کر اُس
سے کہا تو اُن سے تمثیلوں میں کیوں باتیں کرتا ہے؟ اُس نے جواب میں اُن
سے کہا اس لئے کہ تم کو آسمان کی بادشاہی کے بھیدوں کی سمجھ دی گئی ہے مگر ان کو
نہیں دی گئی کیونکہ جس کے پاس ہے اُسے دیا جائے گا اور اُس کے پاس زیادہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
451
خطبه جمعه ۱۱ جون ۱۹۹۳ء
ہو جائے گا اور جس کے پاس نہیں ہے ۔اُس سے وہ بھی لے لیا جائے گا جو
اس کے پاس ہے۔ میں اُن سے تمثیلوں میں اس لئے باتیں کرتا ہوں کہ وہ
دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے اور سنتے ہوئے نہیں سنتے اور نہیں سمجھتے اور اُن کے
حق میں یسعیاہ کی یہ پیش گوئی پوری ہوتی ہے کہ تم کانوں سے سنو گے پر ہرگز نہ
سمجھو گے۔۔۔۔۔ (انجیل متی : باب ۱۳- ۱ تا ۱۵)
اس تمثیل کا جو دوسرا حصہ ہے وہ بعد میں بیان ہوگا۔ پہلے حصہ کے متعلق قرآن کریم کی دو
آیات ہیں جو ذہن میں ابھرتی ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ فرمایا
فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابُ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ
صلدًا (البقره: ۲۶۵)
کہ اس پیج کی مثال یعنی اس کام کی مثال جو ریا کی خاطر کیا جائے ، جو خالصہ اللہ کی رضا کی
خاطر نہ کیا جائے۔ اس میں ریاء الناس کا پہلو شامل ہو اس کی مثال ایسی ہے کہ وہ چٹان پر گرے
ہوئے بیج کی طرح ہے جس پر کچھ تھوڑی سی مٹی ہو۔ فَأَصَابَهُ وَابِل پھر جب تیز بارش اس کو
پہنچتی ہے فَتَرَكَهُ صَلْدًا تو وہ مٹی کو بہالے جاتی ہے اور چٹان کو اسی طرح چٹیل چھوڑ دیتی
ہے۔ اس کلام الہی میں ایک بڑھی ہوئی حکمت یہ ہے کہ وہ لوگ جن کے بیج ضائع ہوتے ہیں ان کی
اندرونی کمزوریوں کی بھی نشاندہی فرمادی گئی ہے۔ ورنہ خالص مومن اور خالص متقی کا بیج ضائع نہیں
ہوا کرتا۔ فرمایا ہے کچھ بیچ چٹانوں پر پڑتے ضرور ہیں لیکن مومن چٹانوں پر بیچ نہیں پھینکا کرتے کیونکہ
مومن صرف دکھاوے کی خاطر ، اپنے نمبر بنانے کے لئے کام نہیں کیا کرتے کہ جی! ہم نے اتنی تبلیغ
کر دی ، اتنے آدمیوں تک پیغام پہنچادیا، رپورٹیں ایسی باتوں سے بھری ہوتی ہیں نتیجہ کیا ہوتا ہے؟
اس کے بعد یہ ہو گیا اور لوگ بھاگ گئے اور اس کے بعد یہ ہو گیا اور کوئی فائدہ نہ پہنچا۔ اس کے بعد یہ
حادثہ پیش آگیا۔ قرآن کریم نے مثال تو مسیح والی بیان کی لیکن دیکھیں اس میں کیسی عظمت پیدا کر دی
جو طبیعت کا بہت ہی گہر اشنا سا معالج ہو اس کی طرح مرض کی تشخیص بھی فرمادی ۔ فرمایا ! اگر تم بیج پھینکو
اور ہر دفعہ تمہارا پیج ضائع ہو جایا کرے اور جب بارش برسے تو وہ دور ہو جائے بجائے قریب آنے
کے۔ مطلب یہ ہے کہ بجائے اُگ کر نشو و نما پا کر تمہاری کھیتی بننے کے تمہارے ہاتھ سے جاتا رہے

خطبات طاہر جلد ۱۲
452
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
اس وقت سمجھو کہ تمہارے اندر کوئی قصور تھا اور واقعہ یہ ہے کہ مسیح نے جو ہ مسیح نے جو مثال دی ہے وہ تو روز مرہ کے
واقعہ کی ایک عام مثال ہے۔ دھوپ نکلی اور بیج ضائع ہو گیا۔ بارش کے ساتھ بیج کے ضائع ہونے کا
تعلق ، یہ ایک بہت ہی غیر معمولی مضمون ہے اور نئی شان کا مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے بیان
فرمایا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جب الہی تجلیات زور دکھاتی ہیں جب خدا تعالیٰ کے جلوے کثرت سے
نازل ہوتے ہیں اور جماعت کو ترقیات ملتی ہیں تو ایسے لوگ پھر ساتھ نہیں دے سکتے جن کے اندر
کمزور سا تعلق پیدا ہوا ہوتا ہے۔ وہ ان مطالبوں کو پورے نہیں کر سکتے ۔ ایسی صورت میں ان سے جو
توقعات پیدا ہوتی ہیں ان میں وہ ساتھ چل نہیں سکتے ۔ چنانچہ ان کی موت بڑھے ہوئے جلوے بن
جاتے ہیں لیکن چٹان پر بیچ پھینکا اور پھر دھوپ نے اس کو جلا دیا، یہ روزمرہ کا ایک ایسا معاملہ ہے
جس کا انسانی صفات کے ساتھ کوئی گہرا تعلق نہیں ہے لیکن قرآن کریم نے جو مضمون بیان فرمایا ہے
اس کا ایمانیات کے ساتھ اور عملاً جس طرح روز بروز واقعات رونما ہوتے ہیں ان کے ساتھ ایک
بہت گہرا اور حقیقی تعلق ہے۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم نے تبلیغ کی اور بیج پھیلا دیئے اور بد قسمتی
ایسی ہے کہ یہ زمین سنگلاخ ہے ان کو قرآن کریم کی مثال کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ
سنگلاخ زمین پر تم نے بیچ پھینکا کیوں تھا اور یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ساری زمین سنگلاخ ہے بلکہ
قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ سنگلاخ ہونے کے باوجود یہ امکان موجود ہے کہ پتھر دل پھٹ پڑیں اور
ان سے چشمے بہہ جائیں ۔ پس اگر تم ساتھ دعائیں کرو اور رضائے باری تعالیٰ کی خاطر کام کرو
تو پھر تم سے جو غلطیاں ہوں گی اس کے بھی نیک ہی نتیجے نکلیں گے۔ پس تبلیغ کا بہت گہرا نکتہ سمجھایا
گیا اور اپنے نفس کا تجزیہ کرنے کا ایک طریق ہمیں سکھلا دیا۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ کو اس سے
استفادہ کی توفیق عطا فرمائے ۔
پھر مسیح نے اس پیج کی مثال دی جو نشو و نما پاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کو برکت دینے
کے جو وعدے مسیح سے کئے تھے ان کا ذکر فرمایا ہے۔ اس کے مقابل پر کچھ وعدے حضرت اقدس
صلى الله محمد رسول اللہ ﷺ سے بھی کئے گئے اور ان کی نشوونما کا بھی ذکر کیا گیا۔ اب دیکھیں ان دونوں میں
کتنا فرق ہے۔ مسیح کہتے ہیں۔
دو
کچھ اچھی زمین میں گرے اور پھل لائے۔ کچھ سو گنا کچھ ساٹھ گنا

خطبات طاہر جلد ۱۲
453
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
کچھ تمہیں گنا جس کے کان ہوں وہ سن لیں ۔ (انجیل متی : ۱۳-۲۳)
جبکہ قرآن کریم فرماتا ہے
مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةِ أَنْبَتَتْ سَبْعَ
سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقره: ۲۶۲)
اصلى الله
صلى
اے محمد مصطفی کے غلامو! تمہیں خوشخبری ہو تمہاری مثال مسیح کے بیج پھینکنے والے جیسی
مثال نہیں ہے جس کو زیادہ سے زیادہ سو گنا پھل لگنا تھا۔ اس سے نیچے اتر کر ساٹھ گنا یا پھر اُس سے بھی
کم فرمایاکہ تم محمدمصطفی اے کے غلام ہو اورمحمدمصطفی ﷺ کی برکت سے تم سے یہ وعدہ ہے کہ حَبَّةِ عروسه
أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ والی مثال ایسے بیج کی طرح ہوگی جس میں سات بالیاں نکلیں سنبل بالی کو
کہتے ہیں ۔ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ اور ہر بالی میں سوسودانے لگے ہوئے ہوں۔ کہاں
یہ کہ زیادہ سے زیادہ سونگر آنحضرت ﷺ اور آپ کے ساتھیوں سے ہمارا یہ وعدہ ہے کہ اگر تم ایسی جگہ
بیج پھینکو گے جو زرخیز ہو اور تقویٰ کے ساتھ پھینکو گے تو خود تمہاری مثال بیج کی سی ہو جائے گی۔ جو
نشو و نما پاتے ہوئے ایسی نشو و نما پاتا ہے کہ اس میں ایک ایک دانے سے سات سات بالیاں نکلتی ہیں
اور ہر بالی میں سودانے لگتے ہیں یعنی سات سو گنا زیادہ لیکن یہ بھی تو ایک محدود وعدہ ہے اور
آنحضرت ﷺ نے ترقی کی تمام حدیں پھلانگ دی تھیں۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ واللہ
يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ یہ نہ سمجھنا کہ سات سو پر بات ختم ہو جائے گی ۔ اگر تم اس کی کامل پیروی کرو
گے تو یہ وہ رسول ہے کہ تم سے لامتناہی ترقیات کا وعدہ ہے، باقیوں سے جو آگے بڑھ جائیں گے اُن
کے لئے کوئی حد بندی نہیں ہے۔ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاء وہ جتنا چاہے گا بڑھاتا جائے گا
جس کے لئے چاہے گا اور زیادہ بڑھاتا چلا جائے گا وَالله وَاسِعٌ عَلِيمٌ اللہ تعالیٰ بہت
وسعت دینے والا ہے اور بہت علیم ہے۔ علیم کا تعلق انسان کے اندرونی حالات سے ہے اور خدا تعالیٰ
کا فضل جو غیر معمولی طور پر نازل ہوتا ہے وہ انسان کی اندرونی تمناؤں کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتا
ہے۔ اگر خدا کی راہ میں غیر معمولی قربانیوں کی تمنائیں پنپ رہی ہوں اور انسان ہمیشہ اس خیال میں

خطبات طاہر جلد ۱۲
454
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
کھو یا ر ہے کہ میں کچھ اور بھی کروں، کچھ اور بھی کروں لیکن انسانی توفیق محدود ہو اور وہ ان تمناؤں کو
پورا نہ کر سکے تو پھر اس سے آگے فصلِ الہی کے ساتھ اس مضمون کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے پھر وہ جتنا کماتا
ہے اُس سے زیادہ خدا دے دیتا ہے جیسا کہ گناہوں کے متعلق بھی گنہگا رکہتے ہیں:
نا کردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملی داد (دیوان غالب صفحه ۳۴۶)
کہ خدا جو گناہ ہم نہیں کر سکے اُن کی حسرت کی ہی داد دے دے۔ خدا تعالیٰ ان نیکیوں کی
داد دیتا ہے جو انسان نہیں کر سکتا اور اس کا بھی دل سے تعلق ہے۔ تو فرمایا ہے کہ و اسح تو وہ ہے لیکن
علیم بھی ہے۔ اگر تمہارے دل میں لامتناہی خدمت کی تمنائیں ہیں اور توفیق نہیں ہے تو خدا تم
سے وعدہ کرتا ہے کہ جس کے تم غلام ہو اس کی برکت سے ، اس کی محبت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تمہیں
لا محدود عطا کرے گا تمہارے ساتھ سویا دوسو یا چار سو یا سات سودانوں کا وعدہ نہیں ہوگا بلکہ لا متناہی
ترقیات ہوں گی۔
پھر آگے یسعیاہ کی پیشگوئی شروع ہوتی ہے حضرت مسیح نے اس کا حوالہ دیا اور فرمایا کہ آج
ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں یہ وہی دور ہے جس پر یسعیاہ کی پیشگوئی صادق آتی ہے۔ وہ
پیشگوئی کیا تھی ؟
تم کانوں سے سنو گے پر ہرگز نہ سمجھو گے اور آنکھوں سے دیکھو گے
پر ہرگز معلوم نہ کرو گے کیونکہ اس امت کے دل پر چربی چھا گئی ہے اور وہ کانوں
سے اونچا سنتے ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں تا ایسا نہ ہو کہ آنکھوں
سے معلوم کریں اور کانوں سے سنیں اور دل سے سمجھیں اور رجوع لائیں اور میں
ان کو شفا بخشوں (انجیل متی : ۳۶:۱۳)
یعنی ڈرتے ہیں کہ ہم سے یہ نہ ہو جائے ۔ اس مضمون کو قرآن کریم نے یوں بیان فرمایا ہے
خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ *
(البقره: ۸)
اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہریں لگا دی ہیں وَ عَلَى سَمْعِهِمْ اور ان کے کانوں پر
مہریں لگادی ہیں وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ اور ان کی آنکھوں پر جھلیاں آگئی ہیں، جیسے

خطبات طاہر جلد ۱۲
455
موتیا بند کے ساتھ آنکھوں کے اوپر جھلی آجاتی ہے اور وہ
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
نند سکتیں۔
چنانچہ حضرت مسیح علیہ السلام کے دور میں موسوی امت کی جو حالت تھی اس کا ایک گہرا تعلق
مسیح کی آمد ثانی کے دور سے ہے اور لازم تھا کہ وہ علامتیں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف
منسوب ہونے والے ان لوگوں میں پائی جاتیں جو اپنی بیماریوں کی وجہ سے ایک مسیحی نفس کا تقاضا کر
رہے تھے۔ جن پہلی بیماریوں نے مسیح اول کا تقاضا کیا تھا اور مسیح نے ان لوگوں کو شفاء بخشی تھی جنہوں
نے اسے قبول کیا ۔ لازم تھا کہ یہ بیماریاں جب دوبارہ سر اٹھا ئیں تو وہی آزمودہ نسخہ دوبارہ آسمان سے
اتارا جائے مسیح کی آمد ثانی کا یہ راز ہے مگر جن لوگوں کی آنکھیں اندھی ہو چکی ہوں وہ بھی نہیں دیکھتے
اور جو گھبراتے ہیں کہ اگر ہم نے دیکھا تو صداقت قبول کرنی پڑے گی اور دنیا کے پھندے ان کو توفیق
نہیں دیتے کہ وہ آزاد ہو کر صداقت کی طرف بڑھ سکیں ان کا حال بھی اندھوں کی طرح ہو جاتا ہے۔
کچھ وہ ہیں جو سن نہیں سکتے کیونکہ ان کے کانوں پر مہریں ثبت ہیں اور سنائی دیتا ہی نہیں۔ ان معنوں
میں کہ لمبے عرصہ کی غفلتوں کے نتیجہ میں لمبے عرصہ کی ٹیڑھی سوچوں کے نتیجہ میں واقعہ ان کو سچا پیغام
سمجھ ہی نہیں آ سکتا لیکن ایسے بھی ہیں جو ڈرتے ہیں کہ ہم سمجھ جائیں گے اور اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ
لیتے ہیں۔ قرآن کریم نے دوسری جگہ ایسے لوگوں کی مثال دی ہے کہ جب بجلی چمکتی ہے تو وہ موت
کے ڈر سے کانوں میں انگلیاں ڈال لیتے ہیں تو مراد یہ ہے کہ کچھ بہرے نہیں بھی ہوتے لیکن آوازوں
کے خوف سے وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیا کرتے ہیں تو ایسے بھی بعض سننے والے ہیں جن
کے اندر شنوائی کی رمق موجود ہوتی ہے لیکن ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ نہ ہو کہ ہم سمجھ ہی جائیں اور مجبور ہو
جائیں اور پھر ان کی پیروی کرنی پڑے اور پھر دنیا سے تعلقات کاٹنے پڑیں۔
وو
اس ضمن میں آخری فقرے یہ بیان کیے گئے ہیں کہ ” تا ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے معلوم
کریں“ پہلے وہ لوگ جن کا ذکر خَتَمَ الله “ کے تابع ہے کہ وہ تو لمبی بد کرداریوں کی وجہ سے سننے
سے ہی محروم رہ گئے ، دیکھنے سے ہی محروم اور ان کے دل غافل ہو چکے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آ سکتی ۔
أَمْ عَلَى قُلُوبِ أَقْفَالُهَا۔ قرآن کریم نے دوسری جگہ اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ گویا ان کے
دلوں پر تالے پڑ گئے ہیں، تالے پڑ گئے ہوں تو کوئی چیز اندر جاتی ہی نہیں مگر کچھ اور بھی ہیں جہاں
چیزیں آتی جاتی ہیں اور تالے نہیں پڑے ہوئے مگر اچھی چیزوں کے لئے وہ تالے لگا لیتے ہیں اور بری

خطبات طاہر جلد ۱۲
456
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
چیزوں کے لئے کھول دیتے ہیں اُن کا ذکر حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ
دو
” انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں تا ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے
معلوم کریں اور کانوں سے سنیں اور دل سے سمجھیں اور رجوع لائیں اور میں ان
کو شفا بخشوں لیکن مبارک ہیں تمہاری آنکھیں اس لئے کہ وہ دیکھتی ہیں اور
تمہارے کان اس لئے کہ وہ سنتے ہیں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے
ست بازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگرنہ دیکھا
پی سٹی کے وہ کلمات ہیں جو بڑی شان کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے دور آخر پر
صادق آتے ہیں اور اس میں جماعت احمد یہ خصوصیت سے مخاطب ہے۔
لیکن مبارک ہیں تمہاری آنکھیں اس لئے کہ وہ دیکھتی ہیں اور
تمہارے کان اس لئے کہ وہ سنتے ہیں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے
نبیوں اور راستبازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے
مقام او مبین از راه تحقیر
بدورانش رسولاں ناز کردند (تذکره: ۵۱۶)
کہ اس مسیح یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام کو تحقیر
رو
کی نظر سے نہ دیکھو ” بدورانش رسولاں ناز کردند
اس کے دور پر تو رسول ناز کرتے تھے ۔ کئی غیر احمدی مولوی اپنی جہالت میں اعتراض
صلى الله
کرتے ہیں کہ دکھاؤ کہاں رسولوں نے مسیح موعود کے دور پر ناز کیا ہوا ہے۔ ان جاہلوں سے پوچھو کہ
اگر مسیح موسوی کے دور پر ناز کرتے تھے تو مسیح محمدی ﷺ کے دور پر کیوں ناز نہیں کریں گے۔ اس
مسیح محمدی کے متعلق جس کے دور کی خود محمد رسول اللہ ﷺ نے خبریں دی ہیں جس کا قرآن میں ذکر ملتا
ہے کیسی جہالت ہے کہ مسیح موسوی جب یہ بات کہتے ہیں تو بغیر چیلنج کے قبول کرتے اور کہتے ہیں ۔
آمنا و صدقنا ہاں اے مسیح ! تیرا دور ایسا ہی تھا کہ جس پر رسول ناز کریں جب مسیح محمدی یہی اعلان
کرتا ہے تو کانوں میں انگلیاں ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ توبہ تو بہ کیسی بات کر گیا ہے محمد کا مسیح ہوا اور
-

خطبات طاہر جلد ۱۲
457
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
صلى
اس کے دور پر رسول ناز کریں۔ کتنی بڑی گستاخی ہے جتنی بڑی تم گستاخی سمجھتے ہو اتنی بڑ ہو اتنی بڑی تم
محمد ﷺ کے دربار میں گستاخی کرتے ہو۔ ان کی شان میں گستاخی کرتے ہو کیونکہ آپ کا مقام اور آپ کا اور
کے غلاموں کا مقام، یہ دونوں مقام وہ ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
وَالَّذِينَ مَعَةً کے ساتھ فرمایا گیا ہے اور کوئی ان مقامات کو الگ نہیں کر سکتا اور ساری کائنات
میں ہر زمانہ میں تلاش کر کے دیکھو محمد مصطفی ﷺ کی شان کا نہ کوئی رسول پیدا ہوا نہ اس شان کے متبعین
پیدا ہوئے جیسے محمد رسول اللہ ﷺ کو نصیب ہوئے اور یہ بات دونوں ادوار پر یکساں صادق آتی ہے۔
دور اول پر بھی اور دور آخر پر بھی۔ پس مسیح کے اس فقرے کو سنیں ، دیکھیں کتنا معنی خیز ہے اور مسیح اول
مسیح ثانی کی کیسی تائید کر رہا ہے۔ فرماتے ہیں: ” کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے نبیوں اور
راستبازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھا اور جو باتیں تم سنتے ہو نیں مگر نہ سنیں“
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس پر اس ذکر کوختم کرتا ہوں ایک چھوٹی سی
الگ بات اور بھی کرنے والی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔
”دیکھو! آج میں نے بتلا دیا۔ زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی کہ ہر
ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں پر آمادہ ہوگا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں
سے نا پاک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر
زمین پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔ پس اٹھو اور ہوشیار
ہو جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی ۔“
66
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ : ۶۳۵ - ۶۳۶ )
اس میں پہلے نبیوں کی دو قسم کی خبروں کا ذکر ملتا ہے۔ ایک وہ خبر جس کا ذکر اُس شعر میں ہے کہ
بدورانش رسولاں ناز کردند
جس کا ذکر حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تمثیلات کے ساتھ بیان فرمایا اور وہ میں
نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنایا ہے لیکن نبیوں کے ہاں ایک اور بھی ذکر ملتا ہے جو انذاری حکم ہے اور
اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
” دیکھو! آج میں نے بتلا دیا۔ زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی کہ ہر

خطبات طاہر جلد ۱۲
458
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں پر آمادہ ہوگا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں
سے نا پاک کرے گا پکڑا جائے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر زمین
پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔ پس اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ کہ
وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی ۔“
مگر اس خبر کے مصداق احمدی نہیں ہیں اس خبر کے مصداق وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسیح
موعود کا انکار کیا اور اپنی غفلت اور لاعلمی یا جہالت یا کجی کے نتیجہ میں وہ نیکی کی طرف پیٹھ پھیر کر بدیوں
کی طرف بگٹٹ دوڑے چلے جارہے ہیں۔ ان کی ہلاکت کا زمانہ قریب ہے۔ عالمی ہلاکت کی وہ
پیشگوئیاں جو اس سے پہلے گزر چکیں اب جو آنے والی ہے ، اب جو پوری ہونے والی ہے وہ ان سے
بہت زیادہ شدید ہو گی اس لئے ساری دنیا کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ان خوش نصیبوں کو کام کرنا
ہے جن کی اچھے لفظوں میں بلکہ رشک کے ساتھ پرانے نبیوں نے پیشگوئیاں کی تھیں ۔ آپ کون ہیں؟
آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔۔۔“
یہ انذار اپنی جگہ مگر یہ انذار تمہارے لئے نہیں ہے۔
دو
۔۔۔ تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا ۔۔۔“
بہت ہی خوبصورت کلام ہے قرآن کریم نے جو الزراع فرمایا وہاں انسان ہونے والے
تھے اب یہ مسئلہ حل ہو گیا کہ پیج اصل میں خدا کا ہے۔ بونے والے ہاتھ خواہ انسان کے ہوں لیکن جو بیج
ہے وہ خدا کا ہے۔“
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
”۔۔۔ تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا خدا فرماتا
ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی
اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور
درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری
ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوئی بیعت میں صادق اور کون

خطبات طاہر جلد ۱۲
459
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
کا ذب ہے۔۔۔“
66
یہ جو ابتلاء آتے ہیں تو ان کے ساتھ کچھ خشک پتے جھڑ جاتے ہیں کچھ خشک ٹہنیاں ٹوٹ
جاتی ہیں اور جلائی جاتی ہیں لیکن جو کچھ بچتا ہے وہ مزید نشو و نما پاتا ہے اور حیرت انگیز طریق پر پھولتا اور
پھلتا ہے اور پھیلتا چلا جاتا ہے۔ پس بد نصیب ہیں وہ جو دور ابتلاء میں گر جائیں اور بہار کا زمانہ نہ
دیکھیں۔ فرماتے ہیں :
وو
۔۔۔ وہ جو کسی ابتلا سے لغزش کھائے گا کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان
نہیں کرے گا اور بدبختی اس کو جہنم تک پہنچائے گی اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے
لئے اچھا تھا مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے۔۔۔“
اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر کی جماعتیں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ دور ابتلاء
میں لمبے صبر کے نمونے دکھائے۔ کچھ براہ راست تکلیفوں میں مبتلا کئے گئے۔ کچھ اپنے پیاروں کی
تکلیفوں میں مبتلا ہوئے ان سب کے لئے خوشخبری ہے۔ فرماتے ہیں۔
وو
۔۔۔ مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب
کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا
کریں گی اور دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی ۔ وہ آخر فتح یاب
ہوں گے اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔“
الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه : ۳۰۹)
پر وہ دوسرا دور ہے جس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ داخل ہو چکی ہے اگر چہ
اس عرصہ میں کبھی بھی جماعت احمد یہ پر برکتوں کے دروازے بند نہیں ہوئے بلکہ جس تیزی کے ساتھ
برکتوں کے نئے نئے ابواب کھل رہے ہیں ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر برکتوں کے نزول کے
لئے ہر روز نئے دروازے کھولے جا رہے ہیں اور ڈھیروں برکتیں پھینکی جارہی ہیں۔ یہ وہ دور ہے جس
میں بعض دفعہ یوں لگتا ہے کہ برکتیں سنبھالی نہیں جائیں گی ۔ وہ لوگ جو باغوں کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ان
کو پتا ہے۔ ایک زمانہ ہوتا ہے کہ انتظار ہی ہوتا ہے اور کبھی کھٹا پھل بھی ہاتھ آجائے تو انسان اس کو
دیکھ راکھ کر چکھ کر کچھ لطف اٹھاتا ہے اور انتظار کرتا ہے کہ ٹیکہ لگے اور کبھی کوئی پکا ہوا پھل بھی بھی ؟ میسر
۔

خطبات طاہر جلد ۱۲
460
خطبه جمعه ۱۱ارجون ۱۹۹۳ء
آجائے۔ پھر وہ دور آتا ہے کہ پھل پکنے شروع ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس طرح پکتے ہیں کہ زمینداروں
سے سنبھالے نہیں جاتے، باغبانوں سے بھی سنبھالے نہیں جاتے اور وہ جو پہلے ایک ایک پھل کی
حفاظت کر رہا ہوتا ہے وہ زمیندار بعض دفعہ دعوت عام دے دیتا ہے کہ آؤ اور جو تو ڑ سکتا ہے تو ڑے اور
کھائے تو خدا کی برکتیں اس طرح نازل ہوا کرتی ہیں اور میں یہ سمجھ رہا ہوں بلکہ دیکھ رہا ہوں کہ
احمدیت کے لئے وہ زمانہ سامنے آکھڑا ہوا ہے۔ اب آسمان سے اس تیزی کے ساتھ پھل گریں گے
کہ ان کے سنبھالنے کی فکر کریں اب فصلیں کاشت کرنے سے زیادہ فصلیں سنبھالنے کا وقت آیا کھڑا
ہے کیونکہ پھل پک چکے ہیں اور انشاء اللہ ساری دنیا ان برکتوں کی گواہ ہوگی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے جس کے ضمن میں پہلے ایک تمہید میں
آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔ آپ میں سے اکثر کو یاد نہیں ہوگا جیسا کہ مجھے بھی یاد نہیں تھا کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے جمعرات کو منصب خلافت پر فائز فرمایا اور وہ جون کی ۱۰ تاریخ تھی اور اگلے دن ۱۱
تاریخ کو جمعہ تھا۔ کل امام صاحب نے نماز پر آتے ہوئے مجھے کہا۔ مبارک ہو۔ میں نے کہا کس بات
کی؟ مجھے تو کوئی خاص خیال بھی نہیں تھا۔ میں نے کہا کہ شاید باہر سے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔ انہوں
نے کہا کہ آپ کی خلافت کے گیارہ سال پورے ہو گئے اور بارہواں شروع ہو رہا ہے۔ اس پر سوچتے
ہوئے میرا ذ ہن ایک اور الہام کی طرف بھی منتقل ہو گیا اور وہ ہے۔
بعد گیارہ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ( تذکره: ۳۲۷)
ابھی پرسوں اس الہام کی بات ہمارے گھر چل رہی تھی تو میں نے کہا شاید خدا کے ہاں یہ
مقدر ہو کہ ہماری ہجرت کے گیارہ سال ہوں اور گیارہ سال کے بعد ہم واپس وطن چلے جائیں ۔
جب امام صاحب نے کہا کہ آپ کی خلافت کے گیارہ سال پورے ہو گئے اور بارہویں میں داخل
ہو گئے ہیں تو میں نے کہا کہ مجھے تو پھر خدا پر حسن ظنی کرتے ہوئے یہ کہنا چاہئے کہ اس الہام کے اس
رنگ میں بھی پورے ہونے کے دن آگئے ہیں کہ خلافت رابعہ کے گیارہ سال کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ
کچھ ہو گا ضر و ر وہ کیا ہوگا ؟
اس کا تعلق دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے ساتھ ہے۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اگر چہ اس الہام کو بابو الہی بخش کی موت پر بھی لگایا ہے لیکن

خطبات طاہر جلد ۱۲
461
خطبه جمعه ۱۱ارجون ۱۹۹۳ء
جہاں عموماً ذکر ملتا ہے وہاں بنیادی بات یہ بیان فرمائی ہے کہ یہ بات ا ہے کہ یہ بات اس الہام سے قطعی ہے کہ یہ
الہام میری صداقت کے اظہار کے لئے ظاہر ہوگا اور بڑی شان کے ساتھ ہوگا۔ حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پارٹیشن کے وقت اپنی ہجرت کے وقت کے ساتھ بھی اس الہام کے مضمون کو
باندھا تو بعض چیزیں ذوالوجوہ ہوتی ہیں۔ ایک شان سے بھی پوری ہوتی ہیں دوسری سے بھی ، تیسری
سے بھی مگر میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس الہام کو جتنی اہمیت دی ہے
اور جس غیر معمولی نشان کے طور پر اس کو سمجھا ہے بعید نہیں کہ اس کا زمانہ اب قریب میں آنے والا ہو
کیونکہ پاکستان میں خصوصیت کے ساتھ اور بعض دوسرے ملکوں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی تکذیب میں تمام حدیں پھلانگ گئی ہیں ، بے حیائی کی کوئی بات چھوڑی نہیں گئی اس
لئے اس کے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عالمی نشان ظاہر ہونے چاہئیں ۔
ایک وہ نشان ہے جو آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمام عالم کی جماعت کو
ایک جمعہ پر ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی توفیق بخشی ہے اور دنیا کے کونے کونے پر ایک بھی جگہ نہیں ، نہ
شمال میں ، نہ جنوب میں ، نہ مشرق میں ، نہ مغرب میں جہاں جماعت احمد یہ کے امام کا خطبہ جمعہ دیکھا
اور سنا نہ جا سکتا ہو تو یہ بھی ایک بہت بڑا نشان ہے لیکن بعد گیارہ نہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ بعد
گیارہ اس سے بھی بہت بڑا نشان ہو گا یا اسی نشان کی کوئی ایسی شان ظاہر ہوگی جس سے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کے لئے قوموں کے دل تیار ہوں گے اور یہ
جو ببوست کا دور ہے ، نحوست سی چھائی ہوئی ہے اور یہ دور انشاء اللہ دور بہار میں بدل جائے گا۔ اس
توقع کے ساتھ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارت آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ آپ
فرماتے ہیں
-
”۔۔۔ میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں
جب تک میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری ثابت نہ
کرے۔۔۔
یہ ایک دور وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور وصال سے پہلے بہت
سے نشانات کی صورت میں ظاہر ہو گیا اور انہی نشانات میں سے ایک الہی بخش کذاب کی موت کا

خطبات طاہر جلد ۱۲
462
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
نشان تھا جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے فرمایا ہے۔ پھر فرماتے ہیں:
دو
۔۔۔ اسی کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنجشنبه
کو یہ الہام ہوا۔
بر مقام فلک شده یا رب
گرامیدے دہم
مدار عجب
بعد گیارہ۔ انشاء اللہ تعالیٰ میں نہیں جانتا کہ گیارہ دن ہیں یا گیارہ د
ہفتہ یا گیارہ مہینے یا گیارہ سال مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس
مدت میں ظاہر ہوگا ۔۔۔ (تذکرہ صفحہ: ۳۲۷)
جیسا کہ میں نے بیان کیا بعض الہام زوالوجوہ ہوتے ہیں ۔ گیارہ سال تک آپ نے فرمایا
ایک شان کے ساتھ پورا ہو گیا۔ اگر یہ اس کی آخری حد ہوتی تو حضرت مصلح موعود جن کو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ساری جماعت سے بڑھ کر عرفان تھا وہ کبھی یہ نہ کہتے کہ میری ہجرت پر بھی
یہ الہام لگ گیا ہے اس لئے کہ تذکرہ میں نیچے یہ نوٹ ہے کہ بعض الہام ذوالوجوہ ہوتے ہیں تو اگر
ایک معنی میں پورا ہوا ہے تو ایک اور معنی میں بھی پورا ہو سکتا ہے جس کا بنیادی تعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت سے ضرور ہوگا ۔ یہ مضمون ہے جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں تا کہ آپ
کو اس کے لئے دعا کی طرف توجہ ہو اور خصوصیت سے دعا کریں کہ بعد گیارہ کا جو دور شروع ہو رہا
ہے اس کو اللہ تعالیٰ کناروں سے کناروں تک برکتوں سے بھر دے۔ فرماتے ہیں ۔
بر مقام فلک شده یا رب
گرامیدے دہم مدار عجب
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری دہائی اب آسمان پر پہنچ گئی ہے ۔۔۔“
اس مضمون کا جماعت احمدیہ کی آج کی دہائی سے بڑا گہرا تعلق ہے تکلیفوں کا اتنا لمبا عرصہ
گزرا ہے۔ پاکستان میں احمدیوں نے اتنی تکلیفیں اٹھائی ہیں کہ واقعہ احمدیوں کی بعض راتیں دُہائیاں
دیتے گزر گئیں اور مسلسل دہائیاں دیتے رہے ہیں۔ لفظ دُہائی جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
استعمال کیا ہے اس سے بہتر یہ مضمون بیان نہیں ہو سکتا تھا اور جماعت احمدیہ کے حالات پر یہ بہترین

خطبات طاہر جلد ۱۲
463
خطبه جمعه ۱۱رجون ۱۹۹۳ء
طور پر صادق آتا ہے۔ تو لفظ دُہائی کا یہ بہت پیارا استعمال ہے۔ فرمایا۔
دو
۔۔۔ تیری دہائی اب آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ اب میں اگر تجھے کوئی
امید اور بشارت دوں تو تعجب مت کر ۔ میری سنت اور موہبت کے خلاف
نہیں۔ بعد گیارہ انشاء اللہ ۔۔۔“
( تذکره صفحه : ۳۲۶-۳۲۷)
فرمایا ” اس کی تفہیم نہیں ہوئی تو ایک دفعہ امید ظاہر فرمائی ہے کہ اس کے یہ معنی ہوں گے
لیکن ساتھ ایک اور دروازہ یہ فرما کر کھول دیا کہ اس کی تفہیم نہیں ہوئی یعنی جو معنی میں بیان کرتا ہوں
میں اپنی امید اور توقع کے مطابق بیان کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے معین تفہیم نہیں ہوئی۔ پس
جب خدا نے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے تو کیوں نہ ہم توقع رکھیں کہ اس دور میں بھی خدا اس الہام کو اس
شان کے ساتھ پورا کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی صداقت کے کل عالم میں، چہار
دانگ عالم میں ڈنکے بجنے لگیں۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ ہم اپنے کانوں سے ان تصدیق کی آوازوں
کو سنیں ، اپنی آنکھوں سے اس دور ظفر موج کو دیکھیں اور ہماری آنکھیں بھی ٹھنڈک پائیں اور دل بھی
شاداں ہوں۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو اور جلد تر ہو۔ ( آمین )

آج 10 میں سے 10 باقی