“دن سال کے برابر ہوتے ہیں” رسول کریمﷺ کی عظیمالشان پیشگوئی کا پورا ہونا اور جماعت کا ایک سنگ میل عبور کرنا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ناروے کے مقام نارتھ کیپ پر ادا کیے جانے والے تاریخی جمعہ اور دجال کے زمانے کے غیر معمولی طویل دنوں سے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ حضور نے قطبی علاقوں میں نمازوں کے اوقات کے تعین کی حکمت، اس خطے کی تاریخ اور اپنے ہمراہ سفر کرنے والے قافلے کے ارکان کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں آپ نے امریکہ کی جماعت کو جلسہ سالانہ کے تناظر میں تبلیغ، روحانی ترقی اور خاص طور پر مظلوم بوسنیائی مسلمانوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا سلوک کرنے کی نصائح فرمائیں۔
موضوعات: نارتھ کیپ، پیشگوئی کا پورا ہونا، قطبی علاقوں میں نمازوں کے اوقات، جماعت احمدیہ امریکہ، مظلوم بوسنیائی مسلمان
خطبات طاہر جلد ۱۲
471
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
وو
دن سال کے برابر ہوتے ہیں رسول کریم ﷺ کی عظیم الشان
پیشگوئی کا پورا ہونا اور جماعت کا ایک سنگ میل عبور کرنا
( خطبه جمعه فرموده ۲۵ رجون ۱۹۹۳ء بمقام نارتھ کیپ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
آج کا جمعہ ہم ناروے کے انتہائی شمالی مقام جسے یہاں نارتھ کیپ کہا جاتا ہے اور انگریزی
میں North Cape کے نام سے مشہور ہے وہاں ادا کر رہے ہیں ۔ یہ مقام اوسلو سے پچیس سو
(2500) کلومیٹر دور یعنی 1550 میل دور شمال کی طرف واقع ہے اور نارتھ پول سے 2110
کلومیٹر یعنی 1308 میل جنوب میں واقع ہے اور یہ تمام علاقہ جو North Cape سے ارد گرد کا
علاقہ ہے اس میں اس وقت تین مہینے کا دن چڑھا ہوا ہے اور اس علاقے میں تین مہینے تک سورج
غروب نہیں ہوتا اسی طرح سردیوں میں اس علاقے میں تین مہینے کی رات آجاتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جو
یورپ کا انتہائی شمالی خشکی کا مقام ہے اور گرین لینڈ جزیرے میں بھی جو آباد حصہ ہے اس سے بھی زیادہ
شمال کی طرف واقع ہے۔
یہ جمعہ ہمارے لئے ایک غیر معمولی تاریخی حیثیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہاں جمعہ ادا
کرتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ایک پیشگوئی یاد آتی ہے جس کا ظہور تو ایک لمبے عرصہ
سے ہو چکا ہے لیکن بعض پہلوؤں سے وہ ابھی تشنہ تکمیل تھی اور آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے اس
صلى الله
الله
قافلے کو یہ عظیم تاریخی سعادت نصیب ہو رہی ہے کہ اس پہلو سے بھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ
خطبات طاہر جلد ۱۲
472
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
کی عظیم الشان پیشگوئی کو پورا کرنے والے بنیں ۔
ایک موقع پر دجال کا ذکر کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے ایسے دنوں کا بھی ذکر فرمایا جو
سال کے برابر لمبے ہو سکتے ہیں اور وہ دجال کے زمانے میں آنے تھے ۔ اسی طرح ان دنوں کے ذکر
میں فرمایا کہ بعض دن نسبتاً چھوٹے مہینوں تک ہوں گے بعض ہفتوں تک ہوں گے اور بعض سال کے
برابر بھی ہوں گے اور ان انتہائی دنوں کے درمیان عام روزمرہ کے دن بھی ہوں گے یعنی دجال کے
زمانے میں یہ باتیں بیک وقت نمودار ہوں گی۔ جس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ کہیں سال کا دن بھی ہوگا۔
کہیں چھ چھ مہینے کا دن بھی ہوگا کہیں تین مہینے کا کہیں ہفتے کا اور باقی دن برابر ہوں گے یعنی عام
روز مرہ کے دن ہوں گے۔ (مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال )
یہ پیشگوئی بہت ہی عظیم الشان پیشگوئی ہے کیونکہ تمام مذہبی کتب کا مطالعہ کر کے دیکھیں
کہیں اشارہ یا کنایہ بھی ایسا کوئی ذکر نہیں ملتا کہ دن چوبیس گھنٹے سے لمبے بھی ہو سکتے ہیں اور چودہ
سو سال پہلے تو یہ تصور بالکل عنقا تھا۔ اس کا وہم و گمان بھی کسی انسان کے ذہن میں نہیں آسکتا تھا اور
پھر یہ عجیب بات کہ بیک وقت کچھ دن لمبے اور کچھ دن چھوٹے ہوں گے یہ ایک حیرت انگیز معمہ تھا جو
اس زمانے کے انسان سمجھ نہیں سکتے تھے ، نہ کسی کا تصور اس بات تک پہنچ سکتا تھا سوائے اس کے کہ
اللہ تعالیٰ خود اپنے محبوب رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کو خبر دیتا اور ایسا ہی ہوا۔
اصلى الله
صلى الله
ایک لمبے عرصہ تک یہ پیشگوئی مسلمان مفکرین اور علماء کے لئے مبہم بنی رہی وہ سوچتے تو
ہوں گے کہ اس کا کیا مطلب ہے لیکن سمجھ نہیں سکتے تھے کیونکہ یہ باتیں ابھی نہیں آئی تھیں ۔ پھر اس
آخری زمانہ میں جب دجال کا یعنی مغربی عیسائی قوموں کا عروج ہوا ہے اور عیسائیت نے دنیا پر غلبہ
پایا ہے تو اس دور میں یہ باتیں دریافت ہوئیں اور یہ شمالی پول اور جنوبی پول کے قصے ہمارے سامنے
آئے ۔ یہاں ایک سوال کا حل کرنا ضروری ہے کہ آنحضور ﷺ نے جہاں ایک سال کا دن فرمایا ہے ۔
اگر دن کی روشنی کے دن کو شمار کیا جائے تو ایسی کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ اگر دن کو چوبیس گھنٹے کا دن تصور کیا
جائے تو پھر یقیناً شمالی قطب میں بھی اور جنوبی قطب میں بھی ایک سال کا دن ضرور آتا ہے اور جیسا کہ
حدیث کے الفاظ سے ثابت ہے کہ ایک دن میں پانچ نمازوں کا ذکر ملتا ہے۔ اس سے قطعی طور پر پتا
چل جاتا ہے کہ
-
صلى الله
اتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ جب دن کی بات فرمارہے تھے تو جیسا کہ روزمرہ کا محاورہ ہے دن
میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
473
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
رات کو بھی شامل فرمالیا اور ایک دن سے مراد چوبیس گھنٹے کا دن ہے نہ کہ 12 گھنٹے کا دن ۔ جب یہ
بات سمجھ آئے تو پھر یہ پیشگوئی بعینہ من و عن پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ قطب شمالی میں مسلسل 6
مہینے کی رات اور مسلسل چھ مہینے کا دن ہوتا ہے۔ یعنی 6 مہینے روشنی کے اور 6 مہینے اندھیرے کے اور یہ
دونوں مل کر ایک سال بن جاتا ہے۔ پس قطب شمالی اور قطب جنوبی کو دیکھیں تو یہ پیشگوئی بڑی شان
کے ساتھ من وعن پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے کہ ایک سال کا دن قطب شمال پر چڑھتا ہے اور ایک
سال ہی کا دن قطب جنوبی پر چڑھتا ہے اور درمیان کے علاقے ان کے علاقے تقسیم ہوئے ہیں۔
پس یہ جو تین مہینے کا دن کا علاقہ ہے اس کا اصل معنی یہ ہے کہ یہ 6 مہینے کا دن ہے کیونکہ تین
مہینے کا روشنی کا عرصہ ہے اور تین مہینے کا اندھیرے کا عرصہ ہے اور دن میں چونکہ روشنی اور اندھیرے
کے عرصے اکٹھے شمار ہوتے ہیں اس لئے ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم ایسے علاقہ میں آگئے ہیں جہاں 6
مہینے کا دن ہے اور 6 مہینے کی رات ۔ اس موقع پر جب حضرت اقدس محمد مصطفی یہ حیرت انگیز
پیشگوئی فرمارہے تھے تو ایک صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا اگر ایک سال کا دن ہو گا تو ہم ایک
سال
میں پانچ نمازیں پڑھیں گے۔ اس سے ہی پتا چلتا ہے کہ دن سے آنحضور ﷺ کی مراد صرف
اصلى الله
صلى الله
ولوسم
روشنی کا دن نہیں بلکہ چوبیس گھنٹے کا دن تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا : نہیں تم اندازہ لگایا کرو اور جس طرح
عام علاقوں میں پانچ نمازیں پڑھتے ہو اسی طرح اس وقت کی نسبت کے ساتھ جو عام علاقوں میں ہو
مجرب وقت ہے تمہارے تجربہ میں آتا ہے اس کے مطابق چوبیس گھنٹے کے اندر پانچ پانچ نمازیں پڑھا
کرو، یہ لفظ چوبیس گھنٹے تو استعمال نہیں ہوئے لیکن حدیث کے الفاظ سے بات بالکل واضح ہے کہ
نمازوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ وہ چوبیس گھنٹے کے دن کے مطابق پڑھی جائیں گی اور ہر چوبیں
گھنٹے کے بعد پانچ پانچ نمازیں اندازے سے مقرر کرنی ہوں گی۔
اب وہ پیشگوئی جس کا میں نے ذکر کیا ہے کہ اس کا ایک پہلو ایسا ہے جسے آج ہم خدا کے
فضل کے ساتھ پورا کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ان علاقوں میں
مسلمانوں نے پہلے نمازیں پڑھی ہوں گی ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس بارہ میں کوئی بھی شک ہوگا کیونکہ
Alaska کے شمال میں میں جانتا ہوں کہ بعض احمد ی گئے ہیں اور پانچ وقت کی نمازیں ایک دن کے
اندازے سے انہوں نے وہاں پڑھی ہیں ۔ ہمارے ایک دوست حمید اللہ شاہ صاحب کینیڈا کے شمال
خطبات طاہر جلد ۱۲
474
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
میں ایک خدمت سر انجام دے رہے ہیں وہ بھی پانچ وقت کے لحاظ سے نمازیں پڑھتے ہیں اور
روزے بھی رکھتے ہیں اس لئے یہ کہنا کہ یہ پیشگوئی آج پہلی دفعہ پوری ہو رہی ہے یہ درست نہیں
ہوگا۔ جو پہلو میرے ذہن میں ہے وہ یہ ہے کہ جہاں تک میں نے نظر دوڑا کر دیکھا ہے مجھے اس بات
کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا کہ آج سے پہلے ایسے علاقوں میں جہاں چھ مہینے کا دن چڑھا ہو یا چوبیں
گھنٹے سے زائد کا کہیں دن ہو وہاں با قاعدہ کبھی پانچ وقت کی نماز میں ایک جگہ با جماعت ادا کی گئی ہوں
اور پھر جمعہ اس طرح با جماعت ادا کیا گیا ہو کہ امت مسلمہ کے ہر طبقے کی نمائندگی اس میں ہو گئی ہو۔
مثلاً انصار کی عمر کے لوگ بھی ہوں، خدام کی عمر کے لوگ بھی ہوں، بچے بھی ہوں ، مرد بھی ہوں اور
عورتیں بھی ہوں یہ واقعہ میرے اندازے کے مطابق پہلی دفعہ رونما ہو رہا ہے کہ حضرت اقدس
صلى الله
محمد مصطفی ﷺ کی امت کو ان غیر معمولی وقت کے علاقوں میں باقاعدہ با جماعت پانچ نمازیں پڑھنے
کی توفیق ملی اور یہ سلسلہ کل سے شروع ہوا۔ کل ہم نے مغرب اور عشاء کی نمازیں یہاں ادا کیں اور
اس کے بعد یہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ ہمارے اندازے کے مطابق صبح کا وقت ہوا اور پھر صبح
کی نماز ادا کرنے کے بعد یہاں سے اس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جہاں ہمارا قیام ہے اور پھر اب
جمعہ کے لئے آگئے ہیں جہاں جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی پڑھی جائے گی ۔ پس اس پہلو سے اس
طرح با جماعت پانچ نمازیں یہاں ادا کی گئی ہیں کہ اس میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی اور بچے بھی
سب خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں شامل ہیں اور یہ جمعہ اس پہلو سے وہ تاریخی جمعہ ہے کہ جس میں
پہلی باران غیر معمولی اوقات کے علاقوں میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے پیشگوئی کو پورا کرتے
ہوئے ہم جمعہ کا فریضہ ادا کر رہے ہیں ۔ ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو چونکہ یہ غیر معمولی سعادت بخشی ہے اور جیسا کہ گزشتہ کچھ
عرصہ سے میں جمعہ کے متعلق بتارہا ہوں کہ اس کا جماعت احمد یہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے ۔ پس
جماعت احمدیہ کے ساتھ جمعہ کا یہ ایک اور تعلق بھی قائم ہوا ہے کہ جب سے دنیا بنی ہے ان غیر معمولی
اوقات کے علاقوں میں یہ پہلا جمعہ پڑھا جا رہا ہے جس میں مرد ، عورتیں اور بچے سب شامل ہیں اور
سب کا تعلق جماعت احمد یہ مسلمہ سے ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی آخری زمانے کی
الله
عروسه
پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے چن لی گئی ہے اور یہ سعادت ہمیں نصیب ہوئی ہے۔ پس اس کا جتنا
خطبات طاہر جلد ۱۲
475
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
بھی شکر کیا جائے کم ہے۔ اس پہلو سے کہ یہ ایک تاریخی حیثیت کا جمعہ ہے میں اس میں شمولیت کرنے
والوں کے نام پڑھ کر سناتا ہوں تا کہ تاریخ میں وہ نام ریکارڈ ہو جائیں۔
جہاں تک میرے ذاتی خاندان کا اور تعلق والوں کا ذکر ہے ، میرے علاوہ اس جمعہ میں
میری بیٹی فائزہ بھی شامل ہے جن کے میاں عزیزم لقمان احمد جو حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے
صاحبزادے ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں ۔ اسی طرح میری تیسرے نمبر کی بیٹی عزیزہ یاسمین رحمان
مونا بھی اس جمعہ میں شامل ہیں اور ان کے میاں کریم اسد احمد خان بھی اس جمعہ میں شریک ہیں۔ اسی
طرح میری ح میری چوتھی بیٹی عطیۃ الحبیب طوبی بھی ہمارے ساتھ جمعہ ادا کر رہی ہیں۔ عزیزم لقمان اور فائزہ
کے تین بچے عثمان احمد اور نداء النصر اور عدنان احمد ( جو وہاں سامنے لیٹا ہوا ہے ۔امید ہے جمعہ کی نماز
کے وقت وہ اٹھ کر شامل ہو جائے گا ) بھی اس میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ میری پانچویں بیٹی سعد یہ
نعیم جو چوہدری شاہنواز صاحب کی نواسی ہے ۔ جن کا ذکر میں نے جلسہ سالانہ قادیان میں ان کے
نکاح کے موقع پر بھی کیا تھا، یہ بھی ساتھ شامل ہیں۔ یہ تو ہمارے گھر کے افراد ہوئے اور باقی بھی سب
گھر ہی کے افراد ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں در حقیقت ایک ہی خاندان
کی لڑیوں میں پرو دیا ہے اور ایسے اخوہ بنا دیا ہے کہ اس کی کوئی دنیاوی مثال دکھائی نہیں دیتی اور
حقیقت میں ساری جماعت احمد یہ عالمگیر اس وقت اخوت کی ایسی لڑیوں میں پروئی گئی ہے کہ خاندانی
تعلقات میں بھی ایسی محبت ، ایسے خلوص کی کوئی مثال دکھائی دیتی ہے تو کم دکھائی دیتی ہے۔
ان میں میرا وہ قافلہ ہے جو میرے ساتھ سفر کیا کرتا ہے۔ اس میں کچھ دفتر کا عملہ ہے۔ کچھ
تبشیر کا ، کچھ سیکورٹی کا سٹاف ہے، ان میں پہلے تو عزیزم نبیل خالد ارشد ہیں جو ہمیشہ سفروں میں
میرے ساتھ میری گاڑی کی ڈرائیونگ کے فرائض سر انجام دینے کے لئے اپنا وقت وقف کرتے ہیں
اور بہت ہی خلوص اور محبت کے ساتھ ایک لمبے عرصہ سے یہ فریضہ ادا کر رہے ہیں ۔ کبھی کبھی کسی اور کو
بھی موقع ملتا ہے لیکن اکثر ان کی خواہش یہی ہے کہ ہمیشہ یہی میری کار کی ڈرائیونگ کے فرائض
سرانجام دیں ۔ یہ عبدالباقی ارشد صاحب کے صاحبزادہ ہیں جن کو انگلینڈ کی جماعت میں ارشد باقی
کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ دوسرے ہمارے ساتھ محمد اختر امینی صاحب ہیں جو رضا کارانہ طور پر اپنی
کار لے کر اس قافلہ میں شامل ہوئے ۔ ان کے والد صاحب کا نام رحمت علی امینی ہے جو پہلے
خطبات طاہر جلد ۱۲
476
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے اور اب بریڈ فورڈ میں آباد ہیں۔ پھر کلیم خاور صاحب ہیں جو ہمارے
رشین ڈیسک کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے روسی زبان میں مہارت حاصل کی لیکن اس سفر میں
روسی زبان سے تو ہم استفادہ نہیں کر سکے لیکن ان کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں سے ہم نے فائدہ اٹھایا
ہے اور قافلہ کے بعض ممبروں کا خیال ہے کہ روسی زبان سے بہتر یہ کھانا پکانا جانتے ہیں ۔خدا کرے
ان کی روسی بھی بہتر ہو جائے اور کھانے سے بھی آگے نکل جائے ۔ پھر مبارک احمد صاحب ظفر ہیں جو
وکالت مال لندن سے تعلق رکھتے ہیں ، پھر ہمارے ہادی علی صاحب چوہدری ہیں جو ایڈیشنل وکیل
التبشیر ہیں۔ پھر میجر محمود احمد صاحب ہیں جو چیف سیکورٹی آفیسر ہیں اور ملک اشفاق احمد صاحب ہیں
جوان کے ساتھ ان کے نائب کے طور پر سیکیورٹی آفیسر ہیں۔
اس قافلے کا ایک حصہ وہ ہے جو اوسلو سے اس قافلہ میں شامل ہونے کے لئے آیا اور ان کے
سر براہ رشید احمد صاحب چوہدری ہیں جو چوہدری غلام حسین اوورسیئر مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔
دوسرے مظفر احمد چوہدری ہیں جو ان کے صاحبزادے ہیں اور تیسرے مرزا محمد اشرف علی صاحب ہیں
جو مکرم محمد فاضل صاحب آف کوئٹہ کے صاحبزادے ہیں ۔ یہ تین حضرات دو کاریں لے کر ہمارے
ساتھ شامل ہوئے اور اس سارے سفر کو کامیاب بنانے کا سب سے بڑا سہرا اگر انسانوں میں سے کسی
کے سر پر رکھا جا سکتا ہے تو رشید احمد صاحب چوہدری کے سر پر ہے۔ انہوں نے لمبے عرصہ کی تیاری
کے بعد یہ انتظام کیا ہے ۔ دو تین سال محنت ۔ دو تین سال محنت کی ہے۔ سارے رستوں کا معائنہ کیا جگہوں کا جائزہ لیا۔
پھر یہ کہ کونسی جگہ بہتر جگہ بہترین ہوگی کتنے فاصلہ پر ہمیں کیمپ کرنا چاہئے اور رنا چاہئے اور پھر یہ کہ کتنا کھانا ساتھ لے کر
پھرنا ہوگا اور کن کن چیزوں کی کن برتنوں کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ مچھلی پکڑنے کا سامان بھی
ساتھ لے کر چلے ہیں ۔ دوکاروں میں تین آدمی اس لئے آئے ہیں کہ دراصل تین کی گنجائش بھی مشکل
سے تھی۔ وہ دونوں کاریں سامان سے لبالب بھری ہوئی تھیں اور ایک کار میں تو یہ اتنا سٹور پیک کر کے
ساتھ لائے ہیں کہ ہمارے قافلے والے اس کو مزاح کے ساتھ Depak کہتے ہیں ۔ دیپک
انگلستان میں ایک Grocery سٹور ہے جو بہت بڑا ہے۔ تو وہ کہتے ہیں کہ ایک چھوٹا سا
Depak سٹور ہمارے ساتھ پھر رہا ہے۔ امید ہے اب تک اس کا کچھ وزن کم ہو گیا ہو گا لیکن جاتے
جاتے انشاء اللہ جس طرح اب ہمارے قافلے کے بعض لوگ کھانے کا حق ادا کر رہے ہیں امید ہے کہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
477
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
باقی وزن بھی جلد ہی ہلکا ہو جائے گا ۔ رشید چوہدری صاحب کے صاحبزادہ مظفر نے بڑی محنت سے
کام کیا ہے۔ بہت ہی مستعدی، غیر معمولی ہمت والے نوجوان ہیں۔ مچھلیاں پکڑنے کے بھی ماہر ہیں
کل گئے تھے تو تھوڑے ہی عرصہ میں آٹھ دس مچھلیاں پکڑ لائے مگر یہ مچھلیاں پکڑنا تو ضمنی بات ہے
در اصل سارا دن رات قافلے کے ساتھ محنت کرنا، ہر قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنا، ہر قسم کے مسائل کو حل
کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کرنا، کسی چیز کی اچانک ضرورت پیش آئے تو رات کو بھی دکان کھلوا کر وہ
چیز مہیا کر لینا یہ ان کا فن ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزادے اور ایک جز تو دے بھی چکا ہے کہ اس عظیم
تاریخی جمعہ میں شمولیت کی سعادت مل رہی ہے جو انسان کی کوشش سے نہیں ہو سکتی ۔ ایک شاعر نے کہا
ہے کہ:
ایں سعادت بزور بازو نیست
تانه بخشد
خدائے
بخشنده
کہ یہ سعادت ایسی ہے جو زور بازو سے حاصل نہیں ہوا کرتی تا وقتیکہ خدا نہ بخشے جو بخشنے والا ہے یعنی
عطا کرنے والا ہے۔ پس الحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے ہم سب کو بغیر ہماری کسی نیکی کے یہ عظیم سعادت عطا
فرمائی کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی چودہ سو سال پہلے کی گئی پیشگوئی کے ایک اور پہلو کو جو دراصل
اس پیشگوئی کا مرکزی نقطہ ہے اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اس دجال کے مقابل پر ا
جس مسیح موعود کو کھڑا کیا گیا تھا اس کے غلاموں کو یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ غیر معمولی اوقات کے ان
علاقوں میں پانچ باجماعت نمازیں بھی پڑھیں اور جمعہ کا دن بھی اس میں شامل ہو جائے اور تاریخ عالم
کا پہلا باقاعدہ جمعہ ان غیر معمولی علاقوں میں ادا کیا جائے ۔ الحمد لله ثم الحمد للہ۔
اس علاقے کی تاریخ سے متعلق مختصراً میں بتا دیتا ہوں کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں
پہلے lopsam قوم جو رینڈ ٹیر پالنے والی ہے یہ آباد تھی اور سب سے پہلے 1030ء میں یعنی آج
سے ساڑھے نو سو سال سے بھی زائد عرصہ پہلے ہوئی اولاف یعنی اولاف Holy olav, Den)
(Helling جو ناروے کا بادشاہ تھا اور جس نے ناروے کو اکٹھا کیا ہے۔اسےHoly olav اس
لئے کہا جاتا ہے کہ اس نے عیسائیت کی خدمت تلوار سے کی ہے اور زبردستی مارکوٹ کر لوگوں کو عیسائی
بنایا ہے ۔ یہ عجیب قومیں ہیں ان کا دجل اس بات سے ہی خوب ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام نے اگر
خطبات طاہر جلد ۱۲
478
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
دفاع میں بھی جنگ کی ہو تو ساری دنیا میں شور مچا رکھا ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے، اسلام تلوار سے
پھیلا ہے، یہ ظالموں کا ٹولہ ہے ، یہ زبردستی دین بدلنے والا ٹولہ ہے اور عیسائیت کی تاریخ کو جانتے
بوجھتے ہوئے نظر انداز کر دیتے ہیں کہ حقیقت میں اگر تلوار کے زور سے کوئی مذہب دنیا میں پھیلا ہے تو
وہ عیسائیت ہے۔ ان کے جو بڑے بڑے ہولی Holy بادشاہ ہیں ، جن کا مقدس اولاف وغیرہ نام
لیتے ہیں یہ وہ ہیں جنہوں نے اس غریب قوم کو تلوار کے زور سے عیسائی بنایا اور پھر ان کی اپنی زبان ان
پر حرام کر دی ۔ آج سے چند سال پہلے تک یعنی ایک دودہا کے تک یہ اس علاقے میں، اپنے ملک
میں خود اپنی زبان بھی لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے۔ یہ قانون کے خلاف تھا اور 1030ء سے لے کر پچھلے
دھا کے تک یا دودھا کے تک یہی قانون چل رہا تھا کہ لاپ قوم سے تعلق رکھنے والا کوئی انسان اپنی
زبان نہ پڑھ سکتا ہے نہ لکھ سکتا ہے اور اس طرح زبر دستی ان کے مذہب کو تبدیل کیا گیا۔ ان قوموں پر
اور بھی طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے لیکن مظالم ڈھانے والے Holy بن کر ابھرے یعنی مقدس
وجود بن کر ابھرے کیونکہ انہوں نے عیسائیت کے نام پر یہ سارے مظالم کئے تھے۔ ان سب باتوں
سے صرف نظر کر لیا جاتا ہے اور اسلامی تاریخ میں کہیں ظلم کا کوئی معمولی سا قصہ ان کو دکھائی دے تو اس
کو اچھال کر سارے اسلام کا منہ کالا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پس یہ بھی ایک دجل ہے جس کے
مقابلہ کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے آج ہم یہاں تھوڑے ہیں ۔ آج آپ دیکھیں گے کہ ان کے
بڑے بڑے بادشاہوں کے نام یہاں عمارتوں پر کندہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے کبھی یہ جگہ
دریافت کی یا جو بعد میں آئے اور جنہوں نے کچھ کام کئے یا وہ بادشاہ جو اس ملک سے تعلق رکھنے والے
تھے یا باہر اہر سے سے آ۔ آنے والے تھے وہ کس کس سن میں آئے نے ان ان کے کے نام نام بھی یہاں کندہ ہیں ان کی تصویریں
بھی ہیں ۔ مختصراً میں آپ کو بتاتا ہوں کہ سب سے پہلے اس جگہ یعنی North Cape کو دریافت
کرنے والا ایک انگریز تھا جس کا نام (Richard Tansler) تھا اس نے 1553ء میں یہ جگہ
دریافت کی اس کے ساتھ 48 آدمیوں کا ایک قافلہ تھا۔ ان کے بت ایک جگہ بنے ہوئے ہیں اور
تاریخ لکھی ہوئی ہے کہ کب وہ لوگ آئے کس طرح آئے اور یہیں جہاں ہم اس وقت جمعہ ادا کر رہے
ہیں اسی عمارت میں یہ تذکرے محفوظ کر لئے گئے ہیں ۔
پہلا سیاح جو اپنے طور پر یہاں آیا ہے وہ اٹالین تھا ۔ اس کا نام فرانسسکو نیگری
خطبات طاہر جلد ۱۲
479
تھا۔ یہ 1664ء میں آیا ہے۔ کچھ )Fransisko Negari(
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
به پرنس لوئی
۔ پھر ایک فرانسیسی شہزادہ یہ پرنس
فلپ (Prince Lui Philip جو اور لنیز کا شہزادہ تھا۔ یہ 1795ء میں یہاں آیا ۔ پھر
12 جولائی 1873ء کو ناروے کا بادشاہ پہلی بار یہاں آیا اس کا نام آسکر ثانی تھا۔ پھر 1890ء میں
پہلی بار یہ علاقہ سیاحوں کے لئے کھولا گیا ہے اور 1907ء میں سیام کا ایک بادشاہ کنگ چولونگ کلون
(Kingchu Long Klungo) یہاں آیا اور اس طرح یہ وہ لوگ ہیں جن کی تاریخ یہاں محفوظ
کی گئی ہے۔
آج ہم بھی ایک تاریخ بنا رہے ہیں اس تاریخ کی زمین والوں کی نظر میں آج کوئی بھی
اہمیت نہیں کوئی قدر نہیں لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کچھ تاریخیں ایسی ہیں جو زمین پر نہیں مگر آسمان پر
محفوظ کی جاتی ہیں ۔ ان تاریخوں میں سے اگر آپ دیکھیں تو بڑے بڑے انبیاء کی تاریخیں ہیں۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک تاریخ بنائی اور اس زمانہ میں زمین پر جو چیزیں بھی تاریخ کی صورت
میں کندہ ہوئیں ان میں موسیٰ علیہ السلام کا نام آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گا ۔ پھر حضرت عیسی
علیہ السلام نے بھی ایک تاریخ بنائی اور اس زمانہ میں زمین کے بادشاہوں نے جو تاریخ اپنی کتابوں یا
لوحوں پر رقم کی اس تاریخ میں حضرت عیسی علیہ السلام کا کوئی نام ونشان ، کوئی ذکر آپ کو نہیں ملے گا۔
پھر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تمام زمانے کی تاریخ بنائی تمام انسانیت کی تاریخ کا آغاز کیا اور
اس زمانہ کے بادشاہوں کے لوح و قلم نے اس تاریخ کو بھی بالکل نظر انداز کر دیا لیکن یہ وہ تاریخیں
ہیں جو آسمان پر لکھی گئیں اور یاد رکھیں کہ جو تاریخیں آسمان پر لکھی جاتی ہیں وہ ضرور زمین پر اتاری جاتی
ہیں یہاں تک کہ زمین کی تاریخوں پر غلبہ پا جاتی ہیں اور زمین کی تاریخوں کی سیاہیاں مدہم پڑنے لگتی
ہیں یہاں تک کہ وہ تاریک اور مہم ہو کر نظروں سے غائب ہونے لگتی ہیں اور دنیا کی تاریخ پر وہی تاریخ
غالب آتی ہے جو آسمان پر لکھی جائے ۔
اصلى الله
پس دیکھو کہ آج حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کی تاریخ ان تمام فراعنہ مصر کی تاریخ
پر غالب آگئی ہے۔ جو اپنے زمانہ کے بڑے بڑے جابر بادشاہ تھے جنہوں نے اتنا بھی ضروری نہ سمجھا
کہ اپنے تذکروں میں کہیں موسیٰ علیہ السلام کا نام ہی لکھ چھوڑیں ۔ پھر حضرت عیسی علیہ السلام کا زمانہ
دیکھیں ۔ آپ کے بعد ۳۴ سال تک عیسائیت کا ذکر تک بھی کسی مؤرخ کے ہاں نہیں ملتا لیکن جب
خطبات طاہر جلد ۱۲
480
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا کہ عیسائیت کی تاریخ جو عیسی علیہ السلام نے بنائی تھی وہ آسمان سے زمین پر
اترے تو وہ اس شان سے اتری کہ تمام دنیا کے تمام براعظموں پر غالب آگئی اور آج عیسائیت کی تاریخ
ہی وہ اہم ترین تاریخ ہے جو اس زمانہ سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک وہ تاریخ ہے جس کا آغاز حضرت محمد
مصطفی ﷺ نے فرمایا اور اس کے متعلق قرآن کریم کا یہ وعدہ ہے کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(التوبہ : ۳۴) کہ یہ وہ تاریخ ہے، یہ وہ مذہب ہے جو تمام دنیا پر لازما غالب آکر رہیں گے یہی وہ تاریخ
ہے جو باقی رہے گی جسے عزت اور فخر سے یاد کیا جائے گا اور یہی وہ مذہب ہے جس نے تمام دنیا کے
مذاہب پر غلبہ پانا ہے کوئی ایک مذہب بھی ایسا نہیں رہے گا۔ جو اسلام کے سامنے کوئی حیثیت رکھتا
ہو۔ یہ وہ تاریخ ہے جسے ہم از سر نو قلم کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ تاریخ اس دنیا کے تاریخ دانوں کی
نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی لیکن آسمان پر لکھی جارہی ہے۔ پس یہ چھوٹا سا قافلہ جو آج یہاں آ آیا ہے
اس دنیا کی نظر میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔ لیکن میں خدا کو گواہ ٹھہرا کر کہتا ہوں کہ ایک زمانہ
آئے گا جب یہ تاریخ آسمان سے زمین پر اترے گی اور ناروے کے لوگ ہی نہیں بلکہ دنیا کی دوسری
قو میں بھی فخر سے ان دنوں کو یاد کریں گی کہ جب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی پیشگوئی کو پورا
کرتے ہوئے عاجزوں کا ایک چھوٹا سا قافلہ کل یہاں پہنچا اور آج یہاں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وعلی الہ وسلم کا نام بلند کر رہا ہے۔ خدائے واحد کا نام بلند کر رہا ہے اور یہ جمعہ یہاں ادا کر رہا ہے
الله
عروس
پس اصل تاریخ تو وہی ہے جس کا تعلق خدا سے ہو، جو خدا کی باتیں کرنے والی تاریخ ہو۔
دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں اور اکثر کے نام تاریخ میں نفرت
سے یاد کئے جاتے ہیں مگر جو تاریخ آسمان سے اترا کرتی ہے اس تاریخ کو ہمیشہ محبت سے یاد کیا جاتا
ہے۔ پس قرآن کو دیکھیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر کرتا ہے یا دوسرے انبیاء کا
ذکر کرتا ہے جن کو ان کی قوموں نے تحقیر کی نظر سے دیکھا اور ادنی اور معمولی سمجھ کر ان کو مٹانے اور
صفحہ ہستی سے نابود کرنے کی کوشش کی انہی کے نام ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ
سلامتی کے ساتھ یاد کئے جائیں گے ، ان پر سلام ہوگا، پہلوں پر بھی آخرین پر بھی ۔ پس حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کی کوشش کرنے والے آج کہاں ہیں جن کا دنیا میں کہیں عزت سے نام لیا
جاتا ہو، اگر لیا جاتا ہے تو لعنتوں کے ساتھ لیا جاتا ہے ۔ ان لعنتوں کے ساتھ جو نسلاً بعد نسل ان کا
خطبات طاہر جلد ۱۲
481
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
اتباع کرتی چلی جائیں گی اور ایک ابراہیم علیہ السلام ہیں جن کا نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے،
ایک موسیٰ علیہ السلام ہیں جن کا نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ ایک عیسی علیہ السلام ہیں جن کا
نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے اور سب سے آ
مصطفى صلى الله
سے آخر مگر سب ۔ سب سے بالا حضرت محمد علی علیہ ہیں محمد
صلى الله
لزرتا جب
جن پر ارب ہا ارب انسان نسلاً بعد نسل سلام بھیجتے چلے جا رہے ہیں ۔ کوئی دن ایسا نہیں گزر
آپ پر کروڑوں، اربوں ، ان گنت سلام نہ بھیجے جا رہے ہوں آج ہم یہ عہد کر کے اٹھے ہیں کہ یہ سلام
کا سلسلہ پھیلتا چلا جائے گا یہاں تک کہ روئے ارض پر محیط ہو جائے اور دنیا کی کوئی قوم ایسی نہ ہو اور
دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی ﷺ کا نام سلام کے ساتھ یاد نہ کیا جائے۔
پس ہم ناروے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔ میں ناروے کی
جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کوشش کریں کہ ان علاقوں میں مقامی لوگوں سے رابطے پیدا کریں ۔
وہ چھوٹے چھوٹے گاؤں جو یہاں اردگرد آباد ہیں جو نہ گرمیوں میں یہاں سے جاتے ہیں نہ سردیوں
میں ۔ وہ روشنی کے وقت بھی یہیں رہتے ہیں اور اندھیروں کے وقت بھی یہیں رہتے ہیں۔ وہی ہیں جو
اس زمین کے باشندے اور اس زمین کی اولاد ہیں۔ ان لوگوں میں نفوذ پیدا کریں اور ان سے
تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ ان میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو داخل کر دیں تو میں تمام
جماعت عالمگیر کی طرف سے ناروے کی جماعت سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ کو توفیق نہ ہوئی تو ہم
North Cape کے علاقوں میں انشاء اللہ دنیا کی سب سے پہلی مسجد بنائیں گے جو آج کے اس
جمعہ کی یاد میں بنائی جائے گی اور نارتھ کے علاقے میں یورپ کے سب سے آخری شمالی علاقے میں
بنائی جانے والی پہلی مسجد ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ لیکن پہلی ہو گی آخری نہیں ہوگی اور اس کے بعد مسجدوں
کا ایک سلسلہ شروع ہوگا۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ ناروے کی جماعت اس کوشش کو جلد تر پایہ تکمیل
تک پہنچا کر ہمیں اطلاع بھجوائے گی کہ ہم حاضر ہیں۔ آئیے اور یہاں خدائے واحد کی عبادت کے گھر
بنائیں اور امید رکھتا ہوں بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ تمام جماعت عالمگیر یورپ کے آخری شمالی علاقے
میں خدا کا پہلا گھر بنانے میں انشاء اللہ تعالی ناروے کی جماعت کے ساتھ پورا تعاون کرے گی۔
اس ضمن میں اب میں آپ کے سامنے جماعت امریکہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کی
طرف سے مجھے یہ پیغام ملا ہے کہ آج یعنی جمعہ کے روز ان کے ہاں امریکہ کا جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا
خطبات طاہر جلد ۱۲
482
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
ہے جس کی تاریخیں 27-26-25 جون مقرر کی گئی ہیں اگر چہ یہاں اس وقت اڑھائی بجے ہیں لیکن
امریکہ میں ابھی صبح کا وقت ہو گا۔ یہ جمعہ براہ راست تو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا سکتا لیکن بعد میں
انشاء اللہ کسی وقت جب سفر کے دوران جمعہ ٹیلی کاسٹ نہ ہوا تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ جمعہ دنیا میں ہر جگہ ٹیلی خالی یہ معہ دنیامیں ہرجگہ ملی
کاسٹ کیا جائے گا ۔ اس لئے میں براہ راست ٹیلی کاسٹ پیغام کے ذریعہ تو ان تک نہیں پہنچ سکتا
لیکن ہم نے یہ انتظام کیا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والا پیغام ٹیلی فون کے ذریعہ ان تک پہنچا دیا
جائے گا کیونکہ جب تک وہاں جمعہ شروع ہو گا اس وقت تک ہم انشاء اللہ تعالیٰ وہاں یہ پیغام ریکارڈ
کروادیں گے۔
امریکہ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مسلسل ترقی کر رہی ہے اگر چہ ترقی کی رفتار
ابھی سست ہے اور جیسا کہ مجھے امریکہ کی جماعت سے توقع تھی ویسی ترقی کے آثار ابھی پوری طرح
ظاہر نہیں ہوئے ۔ جہاں تک مالی قربانی کا تعلق ہے خدا کے فضل سے گزشتہ چند سالوں میں نمایاں
اضافہ ہے۔ اس پہلو سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ روحانی ترقی بھی ضرور ہو رہی ہو گی کیونکہ جماعت میں
مالی قربانی کا ایک گہرا تعلق جذبہ ایمانی سے ہے۔ کوئی اور وجہ نہیں کہ کوئی انسان اپنی محنت کی کمائی ہوئی
دولت کو اس طرح دین کے لئے قربان کرے جب تک کہ اللہ کی محبت دل میں نہ ہو ، جب تک دین
کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم نہ ہو اور خدمت دین کا جذبہ پیدا نہ ہو انسان کی جیب سے اپنی محنت کے
کمائے ہوئے پیسے آسانی سے نہیں نکلا کرتے۔ پس یہ ایک پیمانہ ہے لیکن اس پیمانہ کے پیچھے پیچھے اس
روح کی تازگی کے آثار بھی تو ظاہر ہونے چاہئیں یعنی ایمانی لحاظ سے عبادتوں کے لحاظ سے، خدمت
دین اور خدمت خلق کے لحاظ سے امریکہ کی جماعت میں ایک نمایاں ترقی کے آثار دکھائی دینے
پائیں۔ ان کی ایک دوسری علامت ہے اور وہ یہ ہے کہ جو وجود صحت مند ہو وہ نشو ونماضر ور پاتا ہے۔
مالی لحاظ سے قربانی ایک پہلا قدم ہے جس سے خوش آئند مستقبل کی امید پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اپنی
ذات میں یہ کوئی بڑا مقصد نہیں ہے۔ ایک ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایک ذریعہ مہیا کرنے والی
بات ہے۔
اصل چیز تو تقویٰ ہے ۔ اللہ کی محبت ، عبادتوں میں ترقی کرنا ہے، خدمت دین میں آگے
بڑھنا ، اپنے وقت کو قربان کرنا اور اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ نشو ونما پانا یہ وہ پہلو ہیں جن میں میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
483
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
سمجھتا ہوں کہ امریکہ ابھی بہت پیچھے ہے ۔ امریکہ کی جماعت کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اپنے
وقت کی قربانی نہیں دیتی اور جس طرح جماعت کو بڑھنا چاہئے اور نشو و نما پانی چاہئے اس کا عشر عشیر بھی
ابھی وہاں شروع نہیں ہوا حالانکہ وہاں ایسی قو میں موجود ہیں جن قوموں کی طرف اگر جماعت رخ
کرے تو وہ اثر کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں یعنی ذہنی اور نفسیاتی لحاظ سے اسلام کو قبول کرنے کی راہ
میں ان کے لئے کوئی دشواری نہیں ہے، کوئی دقت نہیں ہے۔ وہ سفید فام امیر امریکن قوم جو آج دنیا پر
غالب ہے اور تمام دنیا کو اپنے تابع سمجھتی ہے ، زیرنگین بنائے ہوئے ہے ان کا نفسیاتی ماحول ایسا ہے
کہ بظاہر مشکل دکھائی دیتا ہے کہ جب تک تکبر کے یہ حالات بدلیں نہیں، جب تک تکبر کا سرنگوں نہ ہو
اس وقت تک وہ اسلام کے پیغام کو قبول کرنے کی اہلیت حاصل کر سکیں لیکن وہاں کثرت کے ساتھ
مظلوم بھی تو ہیں ، کثرت کے ساتھ سیاہ فام قو میں بھی تو ہیں ، کثرت کے ساتھ باہر سے آئے ہوئے
دوسرے ملکوں کے باشندے بھی تو ہیں جو وہاں آباد ہو چکے ہیں اور امریکن بن چکے ہیں اور بد قسمتی کے
ساتھ بڑی تیزی اور سرعت کے ساتھ وہ امریکن کلچر سے مرعوب ہوتے چلے جارہے ہیں اور کلچر کے
نام پر جب ان کو امریکہ میں غالب سوسائٹی کے ساتھ مدغم کر لیا جاتا ہے تو اس سے ان کے دین کو شدید
نقصان پہنچتا ہے اور اکثر قو میں ایسی ہیں جن کو اب دین کی پرواہ بھی کوئی نہیں رہی ۔ وہ امریکہ جا کر
اس لئے آباد نہیں ہوئیں کہ انہوں نے کوئی اعلیٰ مقاصد کو سر انجام دینا تھا۔ بڑی تعداد میں ایسے سیاہ فام
افریقن ہیں جو آج نہیں بلکہ کئی نسلوں سے بعض سینکڑوں سال سے امریکن بن چکے ہیں لیکن ان کے
او پر تو یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ
میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
ان بیچاروں کو تو اختیار کوئی نہیں تھا۔ ان کو قیدی بنا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں امریکہ
جبراً بیچا جاتا تھا اور نہایت دردناک حالات میں ان سے غلامی کے کام لئے جاتے تھے ۔ میں نے
افریقہ کے سفر میں غانا میں وہ غاریں دیکھی ہیں جو قید خانوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں ۔ افریقن
آزاد باشندوں کو پکڑ کر ز بر دستی غلام بنا کر ان کے اندر ٹھونسا جاتا تھا۔
Black Hole کا نام آپ نے سنا ہوا ہے کہ ہندوستان میں اتنے آدمیوں کو زبردستی
بلیک ہول میں بند کر کے ظالمانہ حالت میں رکھا گیا لیکن وہ بلیک ہول جو میں دیکھ کر آیا ہوں ۔ وہ ایسا
خطبات طاہر جلد ۱۲
484
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
خوفناک ہے کہ وہاں کے جو تاریخ کے ماہر لوگ تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ بڑی بھاری تعداد میں لوگ
سانس کی گھٹن سے اس قید خانہ میں مر جایا کرتے تھے۔ فارغ ہونے کی کوئی جگہ نہیں ۔ کھانے کی کوئی
تھا
فکر نہیں تھی۔ وہ سمجھتے تھے کہ جس طرح مرغیوں کو ڈربے میں دو چار دن بند کر دیا جاتا ہے تو وہ زندہ نکل
آتی ہیں اس طرح وہ لوگ جتنے بچیں گے اتنے ہی سہی اور اتنے درد ناک حالات ہیں کہ ان جگہوں کو
دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ پھر ؟ ۔ پھر جن جہازوں پر لاد کر ان کو امریکہ لے جایا جاتا ؟
ان جہازوں میں ایک بڑی تعداد فاقوں سے یا بیماریوں سے سکتی سکتی مر جایا کرتی تھی اور کوئی ان کا
پرسان حال نہیں تھا چونکہ مفت کی کمائی تھی اس لئے کوئی پرواہ نہیں تھی ۔ اگر ہزار نہیں پہنچیں گے تو دوسوتو
پہنچیں گے۔ وہی بڑی نعمت ہوگی ۔ وہی ان کے لئے دولت کمانے کا ایک ذریعہ بن جایا کرتا تھا اور یہ
کاروبار ایک بہت لمبے عرصہ تک اس زمانے میں ہوا ہے جسے یہ Civilized زمانہ کہتے ہیں ۔اس
زمانے میں ہوا ہے جسے یہ انسانی تہذیب کے اور انسانی تمدن کی ترقی کا زمانہ کہتے ہیں۔ لاکھوں بلکہ
اگر کروڑوں کہا جائے تو بعید نہیں کیونکہ پھر ان غلاموں کے بچے بھی غلام رہے پھر ان کے بچے بھی غلام
رہے ۔ پس عملاً آخر کار اس تعداد کو اگر کروڑوں شمار کیا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا ۔ کروڑوں کی تعداد میں
زبر دستی غلام بنا کر ظالمانہ کام لئے گئے اور یہ قو میں اسلام پر ہنستی ہیں ۔ اسلام کی غلامی کی تعلیم کا تذکرہ
کرتی ہیں اور اس کا مذاق اڑاتی ہیں دجل کی عجیب کیفیت ہے۔
صلى الله
-
حقیقت یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تمام عالم پر ایک احسان فرمایا ہے ۔
جب یہ بتایا کہ دجال کون ہو گا ۔ کیسے ظہور کرے گا ؟ کہاں کہاں اس کا اثر پہنچے گا۔ کس طرح اس کو پہچاننا
اور پھر یہ بھی فرمایا کہ کوئی نبی دنیا میں نہیں آیا جو دجال کے فتنے سے اپنی قوم کو ڈرا کر نہ گیا ہو۔ پس یہ وہ
فتنے کا زمانہ ہے جس میں ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جماعت کو چاہئے کہ اس تاریخ کو پیش نظر
رکھتے ہوئے ان مظلوموں تک پہنچیں جو ان ظالموں کے ظلموں کا نشانہ بنے جنہوں نے عیسائیت کے
نام پر دنیا میں حکومتیں قائم کی ہیں ۔ آج ہم نے جو بدلہ لینا ہے وہ وہ بدلہ نہیں جو عرف عام میں اسلام
کی طرف منسوب کیا جاتا ہے یعنی ظلم کا بدلہ ظلم سے لینا۔ ہم نے ظلم کا بدلہ عفو اور اصلاح سے لینا ہے ان
قوموں کی طرف رحمت کی توجہ کرنی ہے۔ انہیں انتقام پر نہیں ابھارنا ۔ ان قوموں کا انتظام یہی ہے کہ یہ
خدا والی قو میں بن جائیں اور آسمان پر ان کے نام لکھے جائیں اور اس تاریخ کا حصہ بن جائیں جو
خطبات طاہر جلد ۱۲
485
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
جاودانی تاریخ ہو جایا کرتی ہے۔ ان قوموں کی بقا کا اور کوئی علاج ہمارے پاس نہیں اور نہ سوچا جا
سکتا ہے ۔ پس ایک ہی علاج ہے۔ ایک ہی احسان ہے جو آپ ان پر کر سکتے ہیں کہ ان کو اسلام میں پس ایک ہی علا
اور حقیقی اسلام میں داخل کریں۔
اگر آج امریکہ کی سیاہ فام قو میں حقیقی اسلام میں داخل ہوں جو انتقام اور Inferioraty
Complex احساس کمتری سے عاری ہوتا ہے ۔ حقیقی اسلام میں احساس کمتری کے لئے کوئی جگہ
کوئی گنجائش باقی نہیں۔ حقیقی اسلام تو سروں کو بلند کرتا ہے ، حقیقی اسلام میں قومی انتقاموں کی کوئی
گنجائش نہیں، حقیقی اسلام تو وہ ہے جو قوموں کے ظلم وستم کی تاریخوں کو یکسر مٹا ڈالتا ہے ۔ انسانیت کا
ایک نیا آغاز کرتا ہے جس کا آغاز محبت اور بھائی چارے پر ہوتا ہے۔ دیکھو عربوں میں بھی تو کتنی لمبی
ظلم وستم کی داستانیں رائج تھیں ۔ ایسی جنگیں تھیں جو دو دو سال تک لڑی گئیں ۔ ایسے قبائل تھے جو
دوسرے قبیلے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ اگر ایک قبیلے کا آدمی غلطی سے دوسرے قبیلے میں چلا
صلى الله
عروسه
جاتا تھا تو وہ لازماً قتل کر دیا جاتا تھا ۔ آنحضرت ﷺ کے قدم نے وہ ساری آگ ٹھنڈی کر دی ۔
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) کے ایک قدم نے انتقام کے جذبہ کو بڑھا کر نہیں بلکہ انتقام کے
جذبے کو مٹا کر، اس آگ کو رحمت کے پانی سے بجھا کر عرب کی کایا پلٹ کے رکھ دی ۔ پس یہ وہ
تبدیلی ہے جس کی امریکہ کی سیاہ فام قو میں آج محتاج ہیں ۔ اس تبدیلی کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ
سکتیں ۔ اس تبدیلی کے بغیر وہ اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل نہیں کر سکتیں ۔ پس اہل امریکہ کو
آپ نے اگر دنیا میں باقی رکھنا ہے تو ان کے ایک حصہ کو اسلام میں داخل کریں اور اسلام کی
اعلیٰ اقداران میں جاری کریں۔
امریکہ کی وہ تمام مظلوم قو میں یا باہر سے آنے والی قو میں جو آئی ہوں یا لائی گئی ہوں ، دنیا
کمانے کے لئے آئی ہوں یا دنیا کمانے کی خاطر ز بر دستی لائی گئی ہوں ان سب قوموں کا حل اسلام اسلام میں
ہے اور حقیقی اسلام میں ہے۔ پس امریکہ کی جماعت کے لئے اتنے بڑے وسیع میدان موجود ہیں اور
اس کے باوجود وہ خاموش بیٹھے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جو خوشخبری ملتی ہے کہ اس سال ہمارے ایک سو
احمدی ہو گئے ، ڈیڑھ سواحمدی ہو گئے اور ساری جماعت اس پر فخر کرتی ہے۔ اس پہلو سے تو فخر بجا ہے
کہ ایک سوکو ہلاکت سے بچا کر ہمیں اسلام کے رحمت کے سائے میں داخل کرنے کی توفیق ملی لیکن جو
خطبات طاہر جلد ۱۲
486
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
کام ہے وہ تو بہت بڑا ہے اس کے مقابل یہ گنتی قابل فخر تو نہیں قابل شرم ہونی چاہئے اس لئے حیرت
انگیز نئی تبدیلیاں پیدا کریں، حیرت انگیز نئے منصوبے بنائیں ، حیرت انگیز طریق پر کامل اخلاص کے
ساتھ اور حکومت کے ساتھ مسلسل محنت کے ساتھ مسلسل نظر رکھتے ۔ ہوئے ان منصوبوں پر عملدرآمد
کریں تب ہم کہہ سکیں گے کہ امریکہ کے مستقبل کے لئے کوئی نیک آثار ظاہر ہونے شروع ہوئے
ہیں ۔ اگر آپ نے یہ کام نہ کئے تو ان کے بغیر آپ کی مالی قربانیاں آپ کو بچا نہیں سکیں گی ، آپ کی
اولادیں آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گی ، یہ معاشرہ بڑا زہریلا اور بڑا طاقتور معاشرہ ہے جس نے
بڑی بڑی قوموں کو اپنے اندر جذب کر کے فنا کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کی نہ دنیا ر ہنے دی ہے، نہ ان کا
دین رہنے دیا ہے۔ ان کی تاریخیں مٹا ڈالی ہیں ۔ پس کلچر اور معاشرے کے نام پر اسلام پر جو حملے ہو
رہے ہیں اس کے مقابلے کے لئے پوری بیدار مغزی کے ساتھ آنکھیں کھول کر خود تیار ہوں ۔ اپنی
آئندہ نسلوں کو تیار کریں اور تیزی کے ساتھ اپنی تعداد بڑھائیں کیونکہ کلچر کے حملوں کے مقابل پر
معمولی تعداد کے لوگوں کے لئے بچنے کے امکانات بہت کم ہوا کرتے ہیں ۔ پھیلنے والے بچا کرتے
ہیں، بڑھنے اور نشو و نما پانے والے بچا کرتے ہیں ۔ وہ درخت جو کونپلیں نکالتا ہے اس پر خزاں حملہ نہیں
کر سکتی ۔ جس کی کونپلیں نکلنی بند ہو جائیں وہ خزاں کا شکار ہو جاتا ہے۔ پس حقیقت میں بیماری اندر
سے ہے جو باہر سے دکھائی دیتی ہے۔ بہار بھی درختوں کے اندر سے پیدا ہوتی ہے اور خزاں بھی ان
کے اندر سے پیدا ہوتی ہے۔ پس اپنے اندر بہار پیدا کریں۔ وہ بن جائیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
حق پر نثار ہوویں مولا کے یار ہوویں
با برگ و بار ہوویں اک سے ہزار ہوویں (در شمشین: صفحہ ۳۸)
ایسے بنیں گے تو آپ بھی زندہ رہیں گے اور امریکہ کی بقاء کے لئے بھی آپ ہی سامان پیدا
کریں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔
پیشتر اس سے کہ میں اس پیغام کو ختم کروں میں مختصراً آپ کو ایک اور قوم کی طرف متوجہ کرنا
چاہتا ہوں جس کا ایک معمولی حصہ امریکہ میں پناہ گزیں ہوا ہے اور وہ ہمارے مظلوم مسلمان بوسنین
بھائی ہیں۔ آج کی عصر حاضر کی تاریخ میں کوئی قوم ایسی نہیں جس پر ایسا ظلم کیا گیا ہو جیسا بوسنین پر ظلم
خطبات طاہر جلد ۱۲
487
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
کیا گیا ہے اور جس ظلم میں تمام یونائیٹیڈ نیشنز شامل ہو گئی ہیں کیونکہ امریکہ کی غلامی میں آج
یونائیٹڈ نیشنز صرف امریکہ کا ایک بیان دینے والا نمائندہ بن چکی ہے اور یونائیٹڈ نیشن کے فیصلوں کے
تابع یہ مسلسل ظلم ہو رہے ہیں جو بوسنینز پر کئے جارہے ہیں ۔ ایک قوم کو صفحہ ہستی سے مٹایا جا رہا ہے اور
ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ مسلمان ہیں ورنہ یورپ کی کوئی اور قوم اگر بوسنین کی جگہ ہوتی جو عیسائی
ہوتی یا دہر یہ ہوتی تو ناممکن تھا کہ اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا۔ پس جس ظالمانہ طور پر ان کو مٹایا جا
رہا ہے جس طرح ان کے مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم توڑے جارہے ہیں۔ اس کی مثال ہٹلر
کے زمانہ میں کچھ دکھائی دیتی ہے اس کے علاوہ انسانی تاریخ میں کم دکھائی دے گی۔ قتل عام تو بہت
ہوئے ہیں۔ ہلاکو خان نے بھی قتل عام کئے ، چنگیز خان نے بھی قتل عام کئے اور بھی بہت بڑے بادشاہ
تھے جنہوں نے مشرق و مغرب میں قتل عام کئے لیکن جن مظالم کا میں ذکر رہا ہوں وہ قتل عام سے بہت
بڑھ کر ہیں۔ مظلوم معصوم عورتوں پر جس قسم کی زیادتیاں کی گئی ہیں، معصوم بچوں کو جس طرح آگ میں
جلایا گیا ہے یا دیواروں سے سر مار مار کر ان کے پر خچے اڑائے گئے ہیں ۔ ایسے ایسے خوفناک ،
اذیت ناک مظالم ہیں کہ ان کا تصور عصر حاضر میں تو در کنار از منہ گزشتہ میں بھی ممکن نہیں وہاں بھی کبھی
آپ کو ایسے خوفناک مظالم کی تاریخ دکھائی نہیں دے گی ۔ شاید کہیں شاذ کے طور پر ایسے واقعات
ہوئے ہوں مگر اس متمدن دنیا میں اس مہذب دنیا میں جسے مہذب کہا جاتا ہے، اس دنیا میں جہاں کہا
جاتا ہے کہ تہذیب و تمدن اپنے عروج پر ہیں ان سب قوموں کی آنکھوں کے سامنے ایسے دردناک
مظالم توڑے جا رہے ہیں جو جانوروں کی دنیا میں بھی دکھائی نہیں دیتے ۔ یہ وہ مظلوم قوم ہے جس کے
چند افراد آج امریکہ میں بھی آباد ہیں۔ میں تمام جماعت احمد یہ امریکہ کو کہتا ہوں کہ اپنی ترجیہات میں
اولیت اس بات کو دیں کہ اپنے مظلوم بوسنین بھائیوں سے محبت کا سلوک کریں ، انہیں اپنا ئیں ، انہیں
اپنے خاندانوں کا حصہ بنائیں ، ان کی ہر طرح خدمت کریں ، ان کے دین کو بھی بچائیں ، ان کے کلچر کو
بچائیں۔ ان کو بتائیں کہ اگر آج تم نے مغربی دنیا کی ظاہری حرص و ہوا سے متاثر ہو کر ویسے ہی رنگ
اختیار کر لئے تو پھر دنیا میں بوسنیا کا نام ونشان باقی نہیں رہے گا۔
بسا اوقات ایسا ہوا کرتا ہے کہ ایک ملک کے باشندے زبردستی اپنے وطن سے بے وطن کر
دیئے جاتے ہیں اور اس وطن میں ان کا کوئی ایک شخص بھی باقی نہیں رکھا جاتا لیکن اگر ان کے دلوں
خطبات طاہر جلد ۱۲
488
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
میں اپنا وطن زندہ رہے، اگر اس وطن کو دوبارہ حاصل کرنے کی تمنا ان کے دلوں میں زندہ رہے، وہ
ارادے مضبوطی کے ساتھ ان کے دلوں میں جاگزیں ہو چکے ہوں تو بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک
نسل کے بعد دوسری نسل گزرتی ہے اور دوسری کے بعد تیسری گزر جاتی ہے اور تیسری کے بعد چوتھی
نسل گزرتی ہے ، صدیوں کے بعد صدیاں گزرتی ہیں لیکن وہ قو میں جو یہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ ہم نے
وطنوں کو اپنے سینوں میں زندہ رکھنا ہے اور ضرور حاصل کر کے چھوڑنا ہے تو ایسا بھی ہوا ہے کہ بعض
دفعہ ۲،۲ ہزار سال کی مدت گزرنے کے بعد انہوں نے ان وطنوں کو پھر حاصل کیا ہے۔
یہود سے نفرت کی تعلیم تو عام مسلمان دوسرے مسلمانوں کو دیتے ہیں اور بھول جاتے ہیں
کہ ان کا تعلق رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ سے ہے ، بھول جاتے ہیں کہ یہود کو اسلام میں داخل کرنا ان کا
اولین فریضہ ہے، نہ کہ محض نفرت کی تعلیم دینا لیکن ان کی خوبیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ان کی
خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ فلسطین سے ان کو نکالے ہوئے تقریباً دو ہزار سال برس گزر گئے یا
یوں کہنا چاہئے کہ انیس سو برس گزر چکے تھے لیکن نسلاً بعد نسل انہوں نے ایک دوسرے کو یہی تعلیم دی
اور اس یاد کو زندہ رکھا اور یہ پیغام دیا کہ ہمارا وطن ہمارے سینوں میں زندہ رہے گا، ہمارا وطن ہمارے
دماغوں میں زندہ رہے گا جب تک ہم فلسطین کو اپنی قوم کے لئے دوبارہ حاصل نہیں کر لیں گے ہم چین
سے نہیں بیٹھیں گے اس کے لئے مسلسل منصوبے بنائیں گے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ ان کے منصوبے
عیارانہ تھے، ان کے منصوبوں میں مکاری تھی، مجھے تسلیم ہے کہ ان کے منصوبوں میں ظلم کا پہلو شامل تھا
لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے فلسطین کو اپنے سینوں میں زندہ رکھا تو دیکھیں کہ کس طرح
1900 سال کے بعد ان کو یہ توفیق ملی کہ وہ پھر اپنے وطن میں دوبارہ چلے گئے ۔ پس Bosnians
کو یہ بتائیں کہ ہم 1900 سال کے لمبے لیکھوں کی بات نہیں کر رہے ۔ ہم خدا سے یہ دعا کریں گے
اور توقع رکھیں گے کہ ہماری دعاؤں کے طفیل آپ کے ہجرت کے دن کٹ جائیں اور چھوٹے
ہو جا ئیں لیکن آپ کو لا زما یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ بوسنیا جس کی سرزمین آپ کے پاؤں تلے سے نکال دی
گئی ہے، جس سے آپ کو بے وطن کر دیا گیا ہے، اب آپ کے دلوں میں زندہ رہے گا ، آپ کے
دماغوں میں زندہ رہے گا ، آپ کے کردار میں زندہ رہے گا ، اگر ایک بھی ایسا بوسنین باقی ہے۔ جس
کے دل اور ذہن اور جس کے کردار میں بوسنیا زندہ ہے تو خدا کی قسم اس ایک کو بھی ہماری دعاؤں سے
خطبات طاہر جلد ۱۲
489
خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء
برکت ملے گی اور بوسنین کے لئے دوبارہ اپنے وطن واپس جانے کے سامان پیدا ہوسکیں گے۔ پس یہ
وہ جذبہ ہے جو آپ کو اپنے بوسنین بھائیوں کے دماغ میں پیدا کرنا چاہئے ۔ اگر یہ دنیا کے معاشرے کا
شکار ہو جائیں ، اگر یہ دنیا کی لذتوں کی پیروی میں مبتلا ہو جا ئیں تو یہ جذ بہ پنپ نہیں سکتا۔
یہ وہ عزم ہے جس کے ساتھ ایک مسلسل تکلیف دہ مشقت کی زندگی برداشت کرنے کے
لئے ان کو تیار ہونا ہوگا اور مسلسل ایسے پروگرام ذہن میں رکھنے پڑیں گے کہ جس کے نتیجہ میں بالآخر
اس قوم میں اتنی طاقت پیدا ہو کہ وہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اور اس کی تائید کے ساتھ اپنے
برانے وطن کو واپس حاصل کر سکیں ۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ امریکہ کی جماعت ان تمام نصیحتوں کو
ملحوظ رکھے گی جو میں اس خطبہ میں ان سے کر رہا ہوں اور اس خطبہ کے ذریعہ ان کے ساتھ شامل ہو رہا
ہوں ورنہ خالی پیغاموں اور رسمی پیغاموں میں تو کوئی بھی حقیقت نہیں ہوا کرتی ۔ ایسے پیغام مانگنا بھی
ظلم ہے اور جس سے مانگے جاتے ہیں اس سے بھی زیادتی اور مذاق کی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں مگر
میں جانتا ہوں کہ جماعت احمد یہ خلیفہ وقت سے غیر سنجیدہ باتیں تصور بھی نہیں کر سکتی ۔ جب وہ پیغام
مانگتی ہے تو اس ارادے اور یقین کے ساتھ اور عزم کے ساتھ مانگتی ہے کہ آپ جو کچھ کہیں گے ہم
آمنا وصدقنا کہیں گے ہم لبیک لبیک کہتے ہوئے آپ کے ہر ہر حرف کو پورا کرنے کی کوشش کریں
گے پس اگر اس جذبہ کے ساتھ یہ پیغام مانگا گیا تھا تو جس جذبے کے ساتھ میں نے آپ کو یہ پیغام
دیا ہے اس جذبے کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس پر عمل کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔
اب میں اس خطبہ کو یہاں ختم کرتا ہوں اور تمام عالمگیر جماعت کو مبارک باد دیتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج جماعت احمدیہ کی عظیم سعادتوں میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ ہوا
ہے۔ خدا کرے کہ اس طرح ہر روز ہر شب جماعت احمد یہ ہر پہلو سے ترقی کرتی چلی جائے اور اسلام
کے غلبہ کے وہ دن جو آج ہمیں دور دکھائی دیتے ہیں ہمیں قریب دکھائی دینے لگیں ۔ خدا کرے کہ ایسا
ہی ہو۔ (آمین )