عربی، اردو اور مقامی زبانوں میں مہارت حاصل کریں ان تین سواریوں کے ذریعہ اسلام کا پیغام دنیا کو دیں سکیں گے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۲
510
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء
رہا ہے اور روٹیاں زیادہ پک رہی ہیں وہاں کوے آئیں گے اور روٹیاں زیادہ تبھی پکتی ہیں جب
مہمان آرہے ہوں اور باورچی خانوں سے باہر نکل کر بھی کچھ باورچی خانے کے انتظامات چل رہے
ہوں تو کوے کا مہمان سے تعلق ہے لیکن بتانا پڑتا ہے کہ کیا ہے ۔ امیر ملکوں میں جہاں اسے ایسے کوئی
مسائل ہی نہیں ان کو پتا ہی نہیں لگ سکتا کہ کوے کا مہمان سے کیا تعلق ہے؟
بہر حال جانوروں کی عادتیں بھی کلچر کے ساتھ بدل جاتی ہیں اور زبان پر اس کے گہرے
اثرات مترتب ہوتے ہیں۔ پس آپ ان معنوں میں جو میں بیان کر رہا ہوں وسعت کے ساتھ
زبانیں سیکھیں اور جو سکول میں پڑھنے والے بچے ہیں وہ اس کی تاریخ پڑھیں ان کی روزمرہ کی
عادات سے واقف ہوں ۔ ان کے کلچر سے واقف ہوں ۔ گو غیر اسلامی کلچر کو اپنانا نہیں ہے مگر واقفیت
ضروری ہے پتا ہو کہ کلچر ان کا ہے اس میں سے کون سا حصہ غیر اسلامی ہے اور کون سا عام انسانی کلچر
سے تعلق رکھتا ہے۔ پس اس وسعت کے ساتھ اگر زبانوں پر زور دیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ
انشاء اللہ تعالیٰ مغربی دنیا میں احمدی مسلمانوں کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا اور غیروں میں اسلام پھیلانے
میں یہ بات بہت مدد گار ثابت ہوگی اور یہ آپ کے اخلاق کی قدروں کی حفاظت کے لئے بھی بڑا
ضروری ہے۔ پس اس موضوع پر میں آپ کو یہ نصیحت کرتے ہوئے آج کا خطاب ختم کرتا ہوں کہ
زبانوں کی طرف توجہ دیں ، عربی کو جو خدا تعالیٰ نے اولیت دے دی ہے وہی مقام عربی کو دیں ، اسی
احترام کے ساتھ عربی کو سمجھنے کی کوشش کریں، پڑھنے کی کوشش کریں اور رائج کرنے کی کوشش کریں
اور فی زمانہ احمدیوں میں عربی بول چال میں جو کمزوری پائی جاتی ہے اسے دور کریں اور کوشش کریں
کہ ہماری اگلی نسلیں کثرت کے ساتھ عربی بولنے والی نسلیں ہوں اور عربی زبان میں اعلیٰ محاورہ
استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ اسی طرح اردو زبان کو رائج کریں اور جن ملکوں میں رہتے ہیں
ان ملکوں کی زبان میں ایسی مہارت حاصل کریں کہ ان ملکوں کے استاد بن جائیں ان کی زبانیں ان کو
پڑھانے لگیں ۔ یہ تین باتیں اگر آپ اختیار کر لیں تو اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے یہ تین
سواریوں کا کام دیں گی اور انشاء اللہ تعالیٰ ان سواریوں کے سہارے آپ کی ترقی کی رفتار پہلے سے
بہت زیادہ تیز ہو جائے گی اور بہت تیزی سے آپ آگے قدم بڑھانے لگیں گے۔
آج کل اس کی خصوصیت سے اس لئے ضرورت ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت تیزی سے
خطبات طاہر جلد ۱۲
511
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء
احمدیت کے پھیلنے کے دن آ رہے ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں جو بیعتیں ہوا کرتی تھیں اب لاکھوں میں
تبدیل ہو رہی ہیں اور بعید نہیں۔ خدا کرے کہ ایسا ہو کہ ہماری نسلیں لاکھوں سالانہ کی بجائے کروڑوں
سالانہ کی تعداد میں بیعتیں دیکھنا شروع کر دیں ۔ اس کے لئے ہمیں تیاری کرنی ہوگی اور اس تیاری کا
مرکب، وہ سواری جس پر بیٹھ کر ہم نے یہ سفر کرنے ہیں زبانیں ہیں ۔ پس ان تین زبانوں کو اہمیت دیں
اور پوری کوشش سے ان کو رائج کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالی ہمیں ان کے بہترین استعمال کی توفیق
عطا فرمائے اور اس قابل بنائے کہ خدا کے کلام کو تمام دنیا میں ، جیسا کہ کلام کا حق ہے، اس طرح دنیا میں
پہنچا سکیں اور سمجھا سکیں اور ان پر عمل پیرا کر اسکیں ۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین
آج ایک اور اعلان بھی کرنا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب جلد جلد احمدیت کی تاریخ
میں نئے سنگ ہائے میل کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کا اعلان یہ ہے کہ اب باقاعدہ طور پر شارٹ ویو
Short Wave پر 16 میٹر بینڈ پر خطبات کو تمام دنیا میں پہنچانے کا انتظام ہو گیا ہے اور آج کا
خطبہ 16 میٹر بینڈ پر تمام افریقہ اور تمام ایشیا اور یورپ کے بہت سے حصوں میں سنا جا رہا ہے۔
انگلستان اگر چہ اس کے دائرے سے ، جس دائرے سے یہ خطبہ ریڈیو تک پہنچ رہا ہے ، باہر تھا لیکن
گزشتہ چند جمعوں میں جو تجرباتی دور تھا اس میں انگلستان میں بھی سنا گیا اور پوری طرح سمجھ آتا تھا
اگر چه سوفی صدی اعلیٰ معیار نہیں تھا بلکہ ۸۰ فی صد کہنا چاہئے یعنی اس کی کوالٹی اس کا عمومی سماعت کا جو
معیار ہے اس میں کچھ کمی آجاتی تھی لیکن اس کے باوجو د سنا جاتا تھا سمجھا جاتا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اب غریبوں کے بھی سامان ہو گئے ہیں ورنہ بہت سے غریب مختلف دیہات سے مجھے لکھتے تھے کہ
جن امیروں کو توفیق ہے انہوں نے انٹینے لگا لئے ہیں اور ہم حسرت سے دیکھتے رہ جاتے ہیں ہم تو ہم تو سننے
سے بھی محروم رہ گئے پہلے آپ کی کیسٹس ہی پہنچ جایا کرتی تھیں ۔ اب کچھ تو کریں کہ ہماری پیاس بھی
بجھنے کا کچھ سامان ہو۔ اللہ کی شان ہے کہ اس نے اپنی طرف سے ہی یہ انتظام کر دیا ہے کہ اب آدھی
دنیا سے زیادہ میں خصوصیت سے اس دنیا میں جہاں زیادہ غریب احمدی بستے ہیں خدا کے فضل سے
براہ راست ریڈیو کے ذریعے خطبات سنانے کا انتظام ہو گیا ہے انشاء اللہ وقت اور بھی زیادہ کیا جائے
گا اور دیگر تربیتی مضامین کا بھی اضافہ ہوگا، زبانوں کا بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے لئے ہم تیاری کر رہے
ہیں ۔ عربی زبان سکھانے کا ، اردو زبان سکھانے کا ان لوگوں کے لئے جن کو اردو نہیں آتی اور اسی طرح
خطبات طاہر جلد ۱۲
512
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء
دوسری زبانوں کا بھی انتظام کیا جائے گا ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔ رفتہ رفتہ اب جماعت کے کاموں کے
دائرے بہت پھیلتے جا رہے ہیں ۔ اسی نسبت سے زیادہ خدمت گاروں کی ضرورت ہے اور یہ بھی اللہ
کا احسان ہے کہ خدمت کا جذبہ بہت بڑھ رہا ہے۔ کثرت کے ساتھ نوجوان خدمت کے میدانوں
میں آگے آرہے ہیں ۔ نام پیش کر رہے ہیں ۔ کہتے ہیں ہم سے بھی کچھ کام لو، ہم سے بھی کچھ کام لو ۔
سب اللہ کے کام ہیں ، ہماری کوششوں کا کچھ دخل نہیں اسی کا احسان ہے ۔ خدا کرے کہ یہ احسان کا
دور ہمیشہ بڑھتا پھیلتا اور پھر پھولتا اور پھلتا چلا جائے ۔ آمین
( یہ ریڈیو 16MB ہے اور Digital frequency 17765 ہو گی جس پر خطبہ نشر
ہوا کرے گا۔)