توحید ہی آزادی ہے توحید کے سوا ہر چیز غلامی ہے۔ ساری دنیا غلامی میں جکڑی گئی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے توحید باری تعالیٰ کو اصل ایمان اور انسان کی حقیقی آزادی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے مفہوم و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کی روشنی میں واضح فرمایا کہ شرک کس طرح دہریت اور مادیت کو جنم دیتا ہے جبکہ سچی توحید دلوں کو مخلوق کے خوف سے آزاد کر کے امن اور خدمت خلق کا سرچشمہ بنتی ہے۔ نیز آپ نے واضح کیا کہ کلمہ توحید کا اقرار انسان کی جان و مال کو حرمت بخشتا ہے اور انسان کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف خدا کی بندگی میں داخل کرتا ہے۔

موضوعات: توحید باری تعالیٰ، ایمان اور عمل، حقیقی آزادی، خدمت خلق

خطبات طاہر جلد ۱۲
513
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء
توحید ہی آزادی ہے تو حید کے سوا ہر چیز غلامی ہے۔
ساری دنیا غلامی میں جکڑی گئی ہے۔
(خطبہ جمعہ فرموده ۹ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
قُلْ إِنَّنِي هَدُنِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَ
مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ
الْمُسْلِمِينَ قُلْ أَغَيْرَ اللهِ أَبْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْ وَلَا
تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى
رَبِّكُمُ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (الانعام: ۱۶۳ تا ۱۶۵)
پھر فرمایا:۔
اس سفر سے واپسی کے بعد جو خدا تعالیٰ کے احسان اور رحمت سے ہر لحاظ سے بہت کامیاب
رہا آج یہ پہلا خطبہ ہے جو میں اللہ کے فضل سے مسجد فضل لندن میں دے رہا ہوں یہاں سے جانے
سے پہلے جو خطبہ دیا تھا اس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر پیش کی تھی جس
کے آخری حصہ سے متعلق میں نے ذکر کیا تھا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ ان چارا مور کو جو اس آخری فقرہ
میں درج ہیں ایک ایک کر کے وضاحت سے جماعت کے سامنے بیان کروں گا۔ حضرت مسیح موعود

خطبات طاہر جلد ۱۲
514
خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء
علیہ الصلوۃ والسلام کی جو تحریر پیش کی گئی تھی وہ یہ ہے۔
” ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزرع (الفتح: ۳۰)
کھیتی کی طرح) ہوگی اور وہ مقاصد اور مطالب اس پیج کی طرح ہیں جو زمین
میں بویا جاتا ہے اور مراتب اور مقاصد عالی اصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہتا ہے
ابھی بہت دور ہیں۔ وہ حاصل نہیں ہو سکتے جب تک وہ خصوصیت پیدا نہ ہو جو اس
سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشا ہے تو حید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو ( یہ وہ
آخری جملہ ہے جس کے چار اجزاء کو ایک ایک کر کے میں انشاء اللہ تعالیٰ خطبات
میں بیان کروں گا پہلا جزیہ ہے تو حید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو دوسرا )
تقتل الی اللہ ایک خاص رنگ کا ہو (تیسرے) ذکر الہی میں خاص رنگ ہو (اور
چوتھے ) حقوق اخوان میں خاص رنگ ہو۔“
الحکم جلد نمبر ۲۹ صفحه ۵ پر چه ۷ را گست ۱۹۰۲ء ) ۶
اس کا پہلا جز کہ توحید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو آج کے خطبہ کا موضوع ہے۔ آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ یو کے کا سالانہ اجتماع بھی شروع ہو رہا ہے اور ان کی
طرف سے بھی یہ پر زور اصرار ہے کہ اس خطبہ میں ان کے نام بھی افتتاحیہ کے رنگ میں ایک پیغام ہو
اسی طرح جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کا جلسہ سالانہ آج سے زیورک میں شروع ہو رہا ہے۔ امیر صاحب
سوئٹزر لینڈ نے خطبہ جمعہ میں جماعت سوئٹزر لینڈ کو یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔ یہ دونوں مقامات
جن میں ایک جگہ اجتماع اور ایک جگہ جلسہ سالا نہ ہو رہا ہے اس وقت شرک کا گڑھ بنے ہوئے ہیں
اگر چہ شرک بھی بظاہر نا پید ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور دہریت میں بدل گیا ہے اور ان علاقوں میں
بھاری تعداد نو جوانوں کی اور نئی نسل سے تعلق رکھنے والوں کی عملاً دہر یہ ہو چکی ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے
کہ دہریت شرک ہی کی پیداوار ہے۔ شرک جب اپنے بدنتائج کو کھل کر ظاہر کرتا ہے تو جو کڑوے پھل
شرک کو لگتے ہیں ان میں ایک سب سے بڑا کڑوا پھل دہریت ہے کیونکہ شرک اپنی ذات میں اس
لائق نہیں کہ اس پر ایمان رکھا جائے جو ایمان بھی شرک کی ملونی رکھتا ہے وہ لازماً بودا ایمان ہے اور
جوں جوں قو میں اس شرک کے پہلو پر غور کرتی ہیں طبعا وہ اس سے متنفر ہوتی چلی جاتی ہیں اور اس کے

خطبات طاہر جلد ۱۲
515
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
مقابل پر پھر دہریت کے سوا اور کوئی سہارا ان کے لئے باقی نہیں رہتا اور دہریت کو اگر بنظر غور دیکھا
جائے تو دہریت کا سہار ا در اصل خدا کے بعد ایک ہی سہارا ہے جو باقی ہے۔ یا تو خدا ہے یا کچھ نہیں اگر
کچھ نہیں تو مادہ پرستی کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور انسان کو اپنی زندگی کے مطالب حاصل کرنے کے
لئے لاز ما مادیت کی طرف جھکنا پڑتا ہے۔ پس یہ شرک کا وہ شاخسانہ ہے جو انسان کو خالصہ دنیا کا بنا کر
رکھ دیتا ہے اور خدا سے اس کا تعلق کلیہ کٹ جاتا ہے۔
اس پہلو سے آج کے خطبہ کا تعلق ان دونوں تقریبات سے بہت گہرا ہے یعنی توحید کا
موضوع ہے اور ایسے ملک کے اجتماعات یا جلسے جو شرک کی آماجگاہ بنے رہے اور دہریت پر جا کر ان
کی تان ٹوٹی ان ممالک کے لئے سب سے اہم ، سب سے ضروری ، سب سے زیادہ زندگی بخش پیغام
توحید ہی کا پیغام ہے اور اس کے بغیر ہماری دوسری تبلیغی کوششیں بالکل بے معنی اور بے حقیقت ہیں ۔
ایسے لوگ جن کا خدا سے ایمان اٹھ چکا ہو جن کا سب کچھ دنیا بن چکی ہو، ان سے آپ بائبل کی رو سے
خواہ عہد نامہ قدیم ہو یا عہد نامہ جدید ہو یا دیگر الہی کتب کی رو سے بحث کریں تو یہ ایسی بات ہے جیسے
بھینس کے آگے بین بجانے کا محاورہ ہے۔ بھینس بیچاری کو کیا پتا کہ بین کیا ہوتی ہے۔ اس لئے بہت
سے احمدی ان سرسری باتوں میں جو ان قوموں کے لئے سرسری ہیں اور ہمارے لئے اہمیت رکھتی ہیں
ان کے نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو ان سرسری باتوں میں اپنا سارا وقت ضائع کر دیتے ہیں اور نتیجہ کچھ بھی
حاصل نہیں ہوتا اس لئے بیماری کی صحیح تشخیص ہونی چاہئے اور بیماری کی صحیح تشخیص یہ ہے کہ تو حید دنیا
سے اٹھ چکی ہے اور یہی تشخیص ہے جو اس مرض کے ہر پہلو پر صادق آ رہی ہے۔ یہ مذہب کے فرق کو
نہیں دیکھ رہی یہ وہ تشخیص ہے آج کل عالم پر صادق آ رہی ہے۔
-
ہندوؤں کو دیکھیں تو وہاں سے اگر تو حید کا کوئی نشان تھا تو وہ اٹھ چکا ہے یہودی بھی عملاً
توحید کو چھوڑ کر مادہ پرست ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں میں بھی کئی قسم کے شرک راہ پاگئے ہیں اور مسلمان
ممالک نے اپنی بقا کو خدا کی توحید سے نہیں بلکہ دنیا کے وسائل سے اور دنیا کی مصلحتوں سے وابستہ کر
دیا ہے۔ یہ شرک عدلیہ میں بھی راہ پا گیا ہے اور ہر جگہ عدلیہ کی جڑیں اس شرک کی وجہ سے کھوکھلی ہوتی
جارہی ہیں۔ بسا اوقات عدلیہ ایک فیصلہ دیتی ہے اور فیصلہ دیتے وقت بظاہر ایسی زبان استعمال کرتی
ہے جو اس فیصلے کو قانو نا کچھ معقولیت عطا کر دے لیکن پس منظر میں کچھ اور معبود ہیں جن کی پرستش کی

خطبات طاہر جلد ۱۲
516
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
جارہی ہوتی ہے۔ کہیں یہ کہ عوام الناس کے اوپر کیا اثر پڑے گا یہ ایک بت ہے جو ان کے فیصلے کے
او پر اثر انداز ہورہا ہوتا ہے، کہیں یہ کہ حکومت کے سربراہوں پر کیا اثر پڑے گا جنہوں نے عدلیہ پر فائز
ججوں کی ترقیاں دینی ہیں، کسی کو مستقل حج بنانا ہے، کسی کو چیف جسٹس مقرر کرنا ہے تو شرک ہی ہے جو
ہر جگہ انسانی معاملات میں زہر گھول رہا ہے اور حقیقت میں قرآن کریم نے جو اس زمانے کی قسم کھائی
ہے کہ جس میں گھاٹا ہی گھاٹا ہے وہ یہی زمانہ ہے اور شرک ہی ہے جس نے سارے عالم کو گھاٹے میں
مبتلا کر دیا ہے۔
توحید کے متعلق اس سے پہلے بھی میں نے خطبات کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا لیکن یہ مضمون
اصلى الله
رض
اتنا اہم ہے کہ بار بار جماعت کے سامنے پیش ہونا چاہئے اور بڑی وضاحت کے ساتھ اس کے ہر پہلو
کو جماعت کے سامنے رکھنا چاہئے کیونکہ اسی میں سارا دین ہے۔ سارے دین کا خلاصہ توحید ہی
ہے۔ تبھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی دو مواقع کی دو حدیثیں میرے پیش نظر ہیں۔ ایک موقع پر
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور ایک موقع پر ایک اور صحابی کو نصیحت فرمائی کہ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ میں بھی سب کچھ ہے اگر تم لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا مطلب سمجھ جاؤ اور اس پر قائم ہو
جاؤ تو اس سے نجات وابستہ ہے۔ حضرت ابو ہریرہ والی نصیحت کے متعلق یہ بیان ہوا ہے کہ حضرت عمرؓ
نے جب حضرت ابو ہریرہ کو یہ اعلان کرتے سنا کہ من قال لا اله الا الله فدخل الجنة كرجس
کسی نے بھی یہ اعلان کیا یا یہ اقرار کیا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا تو
حضرت عمر ان کو گریبان سے پکڑ کر آنحضرت ﷺ کی خدمت میں واپس لائے اور یہ عرض کیا کہ یا رسول
اللہ یہ جو بات کہہ رہے ہیں آپ نے فرمائی ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔ حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ
اس سے کچھ نا واقف لوگ یا انجان لوگ دھوکے میں پڑ جائیں گے اور دین کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ وہ
لوگ جو اس کے مطلب کو نہیں پاسکیں گے وہ کچھ اور نہ سمجھ بیٹھیں چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے
صلى الله
اس عرضداشت پر حضرت ابو ہریرہ کو اس اعلان سے منع فرما دیا۔ (مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر:۴۶)
دوسری حدیث میں آنحضرت ﷺ کے متعلق ذکر ملتا ہے کہ ایک نوجوان صحابی سواری میں
آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور ان کو آپ نے جو نصیحتیں کیں ان میں یہ بھی ذکر تھا یعنی لا إلهَ
الا اللہ کا۔ اس نے پوچھا کہ کیا میں اس کا اعلان کروں تو رسول اللہ نے فرمایا نہیں جو لوگ نہیں

خطبات طاہر جلد ۱۲
517
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
سمجھیں گے وہ عمل چھوڑ بیٹھیں گے ۔ مطلب یہ ہے کہ اس اقرار کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عمل سے الگ
ہو کر اقرار کیا جائے بلکہ اس اقرار کا اصل مطلب یہ ہے کہ یہ اقرار عمل میں جاری ہو جائے اور یہ اقرار
اگر سچا ہو تو لازم ہے کہ عمل میں جاری ہو ،رک ہی نہیں سکتا۔ یہ ناممکن ہے کہ کوئی حقیقت میں
لَا إِلَهَ إِلَّا الله کی صداقت کا اس کی کنہہ سے واقف ہوتے ہوئے اقرار کر رہا ہو۔ اس کے
مضمون کو سمجھتے ہوئے اقرار کر رہا ہو اور پھر بے عمل ہو کیونکہ توحید کا اعمال سے اور اعمال کی تمام تفاصیل
سے گہرا تعلق ہے اس پہلو سے جماعت احمد یہ کے لئے توحید کے مضمون کو بار بار سمجھنا اور اسے آگے
بیان کرنا بہت ضروری ہے۔
میں نے جو آیات آپ کے سامنے تلاوت کیں اب میں ان کا ترجمہ پیش کرتا ہوں حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ جل شانہ فرماتا ہے قُلْ إِنَّنِي
هَذَينِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ اے محمد ! یہ اعلان کر دے کہ مجھے میرے رب نے
صراط مستقیم کی طرف ہدایت دے دی ہے یا صراط مستقیم پر چلا دیا ہے۔ وہ صراط مستقیم جو ہم پانچ وقت کی
نمازوں میں بار بار خدا سے طلب کرتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحه : ۴)
اے محمد تو اعلان کر کہ میں اس صراط مستقیم کو پا چکا ہوں اور وہ ہے کیا ؟ دِینًا قِيَما دین قیم ہے
مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ابراہیم جو حنیف تھا اور اس کی ملت جس دین پر قائم تھی یہ وہ دین ہے
وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اس کا تعارف اگر کرایا جائے تو اس کا خلاصہ اس سے بہتر نہیں ہو سکتا
کہ وہ کسی پہلو سے بھی مشرک نہیں تھا۔ اگر چہ اسلام نے جتنا توحید پر زور دیا ہے اس کا عشر عشیر بھی دیگر
مذاہب میں دکھائی نہیں دیتا مگر کسی مسلمان کا یہ دعویٰ کرنا کہ اسلام ہی نے پہلی بار توحید کو پیش کیا ہے
ہرگز درست نہیں کیونکہ دین قیم جس کا اس آیت میں ذکر ملتا ہے اس کی تعریف دوسری جگہ سورہ بینہ
میں اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے اور وہ یہ ہے کہ
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا
الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكُوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ (اليه (٢)
که دین قیمہ کیا ہے؟ وہ یہ ہے کہ تمام وہ مذاہب جن کی بنیاد کتاب پر رکھی گئی یعنی کلام
الہی پر رکھی گئی ان تمام مذاہب کا خلاصہ یہ تھا کہ ان کو خدا تعالیٰ نے تو حید اور خالص توحید پر جو حَنِيفًا

خطبات طاہر جلد ۱۲
518
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
الله
کا پہلو رکھتی ہو جس میں دین کو خدا کے لئے خالص کر دیا گیا ہو، قائم ہونے کی ہدایت فرمائی ۔ پس آدم
سے لے کر حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تک ادیان کا خلاصہ یہی ہے جو
دِينُ الْقَيِّمَةِ میں بیان فرمادیا گیا ہے اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ صرف اسلام نے توحید کو پیش
کیا۔ توحید کے بغیر تو مذہب کا آغاز ہی نہیں ہو سکتا۔ یہ وہ مذہب ہے جو اول بھی ہے اور آخر بھی ہے۔ اول
اور آخر جو خدا کی صفات بھی ہیں ان کا کامل خلاصہ توحید ہے۔ چنانچہ اس کے بعد آنحضرت کو یہ حکم ملتا
ہے کہ یہ اعلان کر اور پھر کہہ کہ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(الانعام: ۱۶۲) وہ توحید خالص جسے دینِ قیم قرار دیا گیا ہے جسے حنیف ابراہیم کا مذہب قرار دیا گیا
ہے وہ آنحضرت ﷺ کے وجود میں کس طرح جلوہ گر ہوئی ۔ اللہ فرماتا ہے کہ میں گواہی د لواہی دیتا ہوں ۔
اے محمد تو اعلان کر کہ اِن صَلَاتِي وَنُسُكِى میری عبادتیں اور میری تمام قربانیاں وَ مَحْيَايَ
وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اور میری تو ساری زندگی ، میرا جینا مرنا کلیۂ خدا کے لئے ہو گیا ہے یہ
توحید خالص کا طبعی نتیجہ ہے اور یہ وہ توحید خالص ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ کے اقرار میں
نہیں ٹھہری بلکہ وہ اقرار آپ کے سارے وجود میں سرایت کر گیا جب تو حید خالص وجود میں سرایت کر
جاتی ہے، خون میں دوڑنے لگتی ہے تو کیسا وجود ظاہر ہوتا ہے یہ وہ بیان ہے جو اس آیت میں ملتا ہے کہ
إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي تو کہہ دے کہ میری عبادت اور ہر قسم کی عبادت،
اور ہر ہے۔ غیر کیا میری قربانی اور ہر قسم کی قربانی ، میرا جینا میرا مرنا سب کچھ خدا کے لئے ہو چکا ہے۔ غیر اللہ کی ایسی نفی
اس کامل شان کے ساتھ آپ کو دوسرے انبیاء میں بھی دکھائی نہیں دے گی مگر یہ مراد نہیں ہے کہ وہ
موحد نہیں تھے توحید نے درجہ بدرجہ ترقی کی ہے، رفتہ رفتہ نئی شان توحید میں پیدا ہوئی ہے۔ اس کا
مفہوم زیادہ گہرائی کے ساتھ انسان کو سمجھایا گیا ہے اور وہ مقام جس پر حضرت محمد مصطفی فائز ا ا
ہوئے وہ توحید کا آخری مقام ہے۔ پس اگر چہ تمام انبیاء تو حید کے علمبردار تھے اور توحید ہی کی طرف
بلانے والے تھے مگر نبی نبی میں اس پہلو سے فرق ہے پس جہاں بھی توحید کا مضمون ملتا ہے وہاں
حضرت محمد مصطفی ﷺ کے علاوہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا نام آپ کو سنائی دے گا اور یہ دو انبیاء
ہیں جو توحید کے مضمون میں اس درجہ کمال کو پہنچے ہیں کہ جیسے آسمان پر سورج اور چاند ہوں اور باقی
سب ستارے ہیں جو نور سے جھلملاتے تو ضرور ہیں مگر ایسی صاف اور پاک روشنی نہیں رکھتے جیسے چاند
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۱۲
519
خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء
کو عطا ہوئی یا جیسی روشنی سورج چاند کو عطا کرتا ہے پس تو حید کے آسمان پر جو دو سب سے بڑے
نیر ہیں اور جنہیں ہم تیرین کہتے ہیں وہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت ابراہیم ہی ہیں ۔
صلى الله
اصلى الله
پھر یہ بیان قل کے تابع جاری رہتا ہے کہ اے محمد یہ اعلان کر۔ وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ خلاصہ وہی ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں جس طرح
پہلی آیت اس بات پر بات پر منتج ہوئی تھی کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وہی مضمون ہے جو حضرت محمد
مصطفی ﷺ کی ذات کے حوالے سے سمجھایا جا رہا ہے کہ یہ اعلان کرنے کے بعد کہ میرا سب کچھ خدا
کے لئے ہو گیا، پھر خلاصہ یہ نکال کر لَا شَرِيكَ لَهُ اس کا کوئی شریک نہیں وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ
وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِين مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلمان ہوں ۔ پس جب میں نے یہ
بیان کیا کہ توحید ہی میں خدا کی اولیت جلوہ گر ہے اور تو حید ہی میں خدا کے آخر ہونے کا مضمون بیان
ہوا ہے تو آنحضرت ﷺ کی ذات کے حوالے سے یہ دونوں باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں
پائی جاتی ہیں ۔ آپ اول بھی ہیں اور آخر بھی ہیں ، شارع بھی ہیں اور خاتم بھی ہیں ۔ اس پہلو سے
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں توحید نے جو جلوہ گری دکھائی ہے کسی اور ذات میں
آپ کو ایسی جلوہ گری نظر نہیں آئے گی ۔ قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ
كُلِّ شَيْ کہہ دے کہ خدا کے سوا میں کسی اور کو رب بنالوں جبکہ وہ ہر چیز کا رب خود ہے وہ وجود
کہاں سے ڈھونڈوں جس کا خدا رب نہ ہو یہ مضمون ہے جو حقیقت میں بیان کیا جا رہا ہے۔ جدھر نظر
پڑتی ہے سب کا رب خدا ہے ساری کائنات میں ایک ذرہ بھی ایسا نہیں جس کا رب خدا نہ ہو تو رب کو
چھوڑ کر ان کو میں کیوں رب بنالوں جن پر ربوبیت ظاہر ہوئی ۔ جب ہر جگہ وہی وہی ہے تو پھر وہی میرا
رب ہے اس کے سوا کوئی رب ہو ہی نہیں سکتا ۔ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا اور جہاں
تک رب کے سوا دوسری مخلوق یا کائنات کا تعلق ہے ان کے اوپر تو یہ قانون جاری ہے کہ
وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا کوئی جان کوئی باشعور ہستی ایسا کام نہیں کرے گی جس کے
متعلق اس کو ذمہ دار قرار نہ دیا جائے لَا تَكْسِبُ یعنی کمائے گی نہیں إِلَّا عَلَيْهَا مگر اس کی ذمہ
داری اس پر ڈالی جائے گی ۔
نہیں اس شرک کے خلاف دو دلیلیں بیان فرمائی گئیں کہ خدا کے سوا کسی اور کو رب سمجھ لو۔ ہر

خطبات طاہر جلد ۱۲
520
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
وجود کا رب خدا ہے یہ پہلی دلیل ہے اور جو خود ایک رب کا محتاج ہو اور اس کو رب بننے کا حق ہی کوئی
نہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہر شخص کسی کو جوابدہ ہے اور اللہ کسی کو جوابدہ نہیں ہے ہر شخص جو عمل
کرتا ہے اس عمل کے بارہ میں اس سے پوچھا جائے گا اور اس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری اور کوئی دوسری جان کسی اور جان کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی ۔
بعض لوگ مثلاً ہندو یہ کہتے ہیں کہ ہم ہیں تو توحید کے قائل اور آخری صورت میں ایک ہی
خدا ہے مگر یہ جو بت ہیں یہ جن ناموں سے منسوب ہو رہے ہیں وہ چھوٹے چھوٹے ایسے خدا ہیں جو
ہمارے بوجھ اٹھا لیں گے۔ ہماری طرف سے خدا تعالیٰ کے حضور شفاعت کر کے ہمارے گناہ معاف
کروادیں گے اور ان سے تعلق کے نتیجہ میں ہمیں جو فائدہ پہنچتا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی سواری
پر بوجھ ڈال دیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے سواریاں ہی ہیں جو ہمیں خدا تک لے کر جاتی ہیں اور ہمارے
بوجھ اٹھا لیتی ہیں۔ اس قسم کے فلسفیانہ جواب دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مجھے خود تجربہ ہے بہت
بچپن کے زمانہ میں جبکہ میں سکول میں تھا، ایک دفعہ ڈلہوزی میں میں ایک خوبصورت جگہ سیر کے لئے
گیا ہوا تھا اور وہاں ایک ہندو سے تبلیغی گفتگو ہو رہی تھی تو اس نے یہی بات مجھ سے کی اور وہی بات
ہے جو میرے ذہن پر نقش ہوئی کہ یہ اس طرح شرک کے لئے عذر تراشتے ہیں۔اس نے کہا تمہارے
بھی تو خدا تک پہنچانے والے ولی ہوتے ہیں۔ یہ جو بت ہیں یہ تو صرف بعض ایسے وجودوں کی
نمائندگی کرتے ہیں جو اپنے تعلق کی رعایت کرتے ہوئے اس کو خدا تک لے جاتے ہیں جو ان سے
تعلق رکھتا ہے اور یہ شرک نہیں ہے مگر قرآن کریم نے اس مضمون کو اس طرح کھول کر بیان فرمایا ہے
کہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہوگا اور ہر جان اپنے اعمال کی خود ذمہ دار ہے۔
یہ جو پہلا اعلان ہے اس کا مشاہدہ قدرت سے تعلق ہے۔ صرف مذہبی اعمال کی بات نہیں
ہو رہی بلکہ ایک دلیل ہے۔ آپ جب کائنات پر غور کرتے ہیں تو ہر چیز جو متحرک ہے اور ہر چیز جو جان
رکھتی ہے وہ جو کام کرتی ہے اس کی ذمہ دار بن جاتی ہے۔ اگر کوئی جانور غفلت کی حالت میں جنگل میں
زندگی بسر کرتا ہے تو شیر کا یا دوسرے جانوروں کا شکار ہو جاتا ہے، کوئی اندھا دھند دوڑتا ہے تو
بسا اوقات گڑھوں میں گر پڑتا ہے۔ یہ تو بہت معمولی کھلی کھلی مثالیں ہیں لیکن تفصیل کے ساتھ آپ
ساری کائنات ، سارے نظام عالم پر غور کریں تو یہی مضمون آپ کو دکھائی دے گا کہ وَلَا تَكْسِبُ

خطبات طاہر جلد ۱۲
521
خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء
كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا کوئی جان بھی ایسی دکھائی نہیں دے گی جو اپنے روزمرہ کے اعمال کی ذمہ دار
نہ بنتی ہو اور جب وہ غلطی کرتی ہے تو اس کی سزا بھگتی ہے۔
دوسرا پہلو خصوصیت سے گناہوں سے تعلق رکھنے والا ہے۔ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ
آخری روحانی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پہلی دلیل روحانی قانون کو تقویت دینے کے
لئے اور یہ سمجھانے کے لئے قائم کی گئی ہے کہ جب تم کا ئنات میں یہ دیکھ رہے ہو کہ ہر شخص اپنی غلطیوں
کا ، اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے جو کچھ وہ کماتا ہے ویسا ہی اس کو ملتا ہے تو یا د رکھو کہ یہی وہ قانون ہے تو
جو مذہبی دنیا میں جاری وساری ہے لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری یہ تمہارا وہم ہے کہ
تمہارے بوجھ کوئی اور اٹھا کر چلے گا۔ قیامت کے دن ہر شخص اپنے گناہوں کا، اپنے اعمال کا خود
ذمہ دار ہوگا اور کوئی دوسرا اس کے بوجھ اٹھانے والا نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ مائیں اپنے بچوں کا بوجھ
نہیں اٹھا سکیں گی ، بہنیں اپنے بھائیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گی، خاوند اپنی بیویوں کے بوجھ نہیں اٹھا
سکیں گے، ہر شخص اکیلا اکیلا رہ جائے گا اور اسی مضمون کو یوں بیان فرمایا گیا کہ جیسے تم دنیا میں اکیلے
آئے تھے اسی طرح اکیلے اکیلے خدا کے حضور حاضر ہو گے اور تمہارا اور کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
ثُمَّ إِلى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ پھر ایسی حالت میں تم نے اپنے رب کی طرف لوٹنا
ہے فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُونَ اور تم کو ان امور کے متعلق بتائے گا جن میں تم اس
دنیا میں اختلاف کیا کرتے تھے۔ توحید کی یہ تعلیم قرآن کریم نے ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے
صلى الله
عروسه
، معاً بعد عملی طور پر توحید کا علمبردار
حوالے سے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو سکھلانا د مصطفی کو سکھلائی اور اس کے معاً بعد
اصلى الله )
حضرت محمد مصطفی کو پیش کر کے ابراہیم کا
صلى الله
علوم
عروسه لر کے ابراہیم کا حوالہ چھوڑ دیا اور تمام تر ذکر حضر ر حضرت محمد مصطفی علی کا
شروع ہو گیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا توحید کا مقام غیر معمولی تھا اس لئے اللہ تعالیٰ کا احسان ہے
کہ آنحضرت ﷺ کے ذکر کے ساتھ تاریخی طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام زندہ رکھا جاتا ہے
صلى الله
اور یہ بائیبل کی پیشگوئی بھی تھی کہ آئندہ آنے والا ایک ایسا نبی ہوگا جس کی وجہ سے آخرین میں تیرے
نام پر سلام بھیجا جائے گا۔ پس اسی پیشگوئی کا مصداق حضرت ابراہیم علیہ السلام بنے اور اللہ تعالیٰ نے
یہ وعدہ اس طرح پورا فرمایا کہ توحید کے مضمون کو جہاں جہاں بھی ملتا ہے الا ماشاء الله ابران اللہ ابراہیم کے
نام کے ساتھ باندھا گیا ہے یا آپ کی صفات کے نام کے ساتھ باندھا گیا ہے۔ حَنِيفًا جب فرمایا

خطبات طاہر جلد ۱۲
522
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
جاتا ہے تو سب سے زیادہ واضح طور پر حضرت ابراہیم کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے کیونکہ آپ کے نام
کے ساتھ حنیف کا مضمون قرآن کریم نے بڑی مضبوطی سے باندھ دیا ہے یہاں تک کہ ایک ہی وجود
کے دو نام بن گئے ہیں، ابراہیم کہہ دیں یا حنیف کہہ دیں دونوں صورتوں میں ذہن حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منتقل ہوتا ہے۔ پس تاریخی لحاظ سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا
نام ایک موحد کے طور پر پیش فرمایا گیا لیکن عملی تعلیم کی رو سے اور توحید کے اپنی تمام باریکیوں کے
ساتھ، تمام لطافتوں کے ساتھ انسان کے وجود میں جاری وساری ہونے کے مضمون کو حضرت
محمد مصطفی ﷺ کے حوالے سے پیش فرمایا گیا ہے۔ اصلا الله
اس پہلو سے اگر ہم اس مضمون پر مزید غور کرنا چاہتے ہیں تو لازماً ہمیں حضرت اقدس
الله
میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کی طرف رجوع کرنا ہوگا اور وہ دو طرح سے ہو سکتا ہے ایک یہ کہ
توحید سے متعلق آپ کے ارشادات کا گہری نظر سے مطالعہ کیا جائے دوسرے توحید کے نتیجہ
آپ کا جو وجود ابھرا ہے، جو شخص قائم ہوا ہے اس پر غور کیا جائے اور تیسرے توحید کے لئے جیسی
محبت اور والہیت اور جیسا عشق آنحضرت ﷺ کے دل میں موجزن تھا وہ جہاں جہاں جلوہ گر ہے، جس
وقت وہ جوش کے ساتھ ابلا ہے اور باہر دکھائی دیا ہے اور چھلکا ہے ان نظاروں کو دیکھا جائے تو پتا چلے
گا کہ آنحضرت کس مرتبے اور کس مقام کے مجاہد تھے اور توحید آپ کے سینہ میں کیسے ایک سمندر
کی طرح موجزن تھی۔ یہ وہ پہلو ہیں جن کو احادیث کے حوالہ سے میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔ یہ وہ
مضمون ہے جو ایک خطبہ میں تو ختم نہیں ہو سکتا۔ کچھ حوالے چھوڑتا جاؤں گا کچھ چن لوں گا اس طرح
کوشش کروں گا کہ تھوڑے وقت میں اس کے تمام اہم پہلو آپ کے سامنے رکھ دوں کیونکہ اسی حوالے
میں ہماری زندگی ہے۔ حضرت محمد مصطفے ﷺ کے موحد ہونے کے حوالے میں ہمارے تمام تر مطالب
اور تمام تر مقاصد داخل ہیں اور اسی سے ہم زندگی کا راز پاسکتے ہیں یہی وہ راہ ہے جو ہمیں موت ۔ سے بچا
سکتی ہے، یہی وہ سر چشمہ ہے جس سے پانی پی کر ہم ابدی زندگی حاصل کر سکتے ہیں اور یہی وہ ایک
صلى الله
علوس
سر چشمہ ہے جس کی طرف دنیا کے پیاسوں کو بلا کر ہم دنیا کی پیاس بجھا سکتے ہیں۔ پس آنحضرت
نے توحید کا جو مضمون بیان فرمایا ہے اس میں سے چند پہلو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کیونکہ یہ وہ
مضمون ہے جو بہت وسیع ہے اور بڑی کثرت سے احادیث میں اس مضمون کا ذکر ملتا ہے۔ میں نے

خطبات طاہر جلد ۱۲
523
خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء
ان میں سے چند احادیث آج کے خطبہ کے لئے چنی ہیں بخاری، کتاب الایمان۔ باب امور الایمان
اور اسی طرح مسلم میں یہ حدیث ہے۔
حضرت ابوزر سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایمان کی کچھ
الله
-
او پرستر یا کچھ اوپر ساٹھ شاخیں ہیں یہ جو کچھ اوپر ستر اور کچھ اوپر ساٹھ بیان کیا گیا ہے اس سے یہ مراد
نہیں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ستر یا ساٹھ سے اوپر ۔ مراد یہ ہے کہ راوی جو بیان کرتا ہے وہ
احتیاط کے تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ بتانا چاہتا ہے کہ مجھے پوری طرح قطعی طور پر یاد نہیں کہ
ستر ہی فرمایا تھا یا ساٹھ فرمایا تھا لیکن میرا ذہن زیادہ ستر کی طرف مائل ہے۔ اس لئے ستر کے عدد کو میں
پہلے بیان کرتا ہوں اور ہو سکتا ہے کہ ساٹھ فرمایا گیا ہو۔ اس کو میں قطعاً خارج از امکان نہیں کر سکتا۔ یہ
الله نہیں کہہ سکتا کہ ساٹھ نہیں فرمایا تو یہ احتیاط کی طرز بیان ہے۔ فرمایا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ
ایمان کی کچھ اوپر ستر یا کچھ اوپر ساٹھ شاخیں ہیں۔ ان میں سب سے افضل لا اله الا اللہ کہنا ہے اور
ان میں سے کمتر راستے میں سے تکلیف دہ چیزوں کا ہٹانا ہے اور حیا بھی ایمان ہی کی ایک شاخ ہے۔
آنحضرت ﷺ نے جہاں ایمان کا ذکر فرمایا ہے وہاں بظاہر تو حید کی بات نہیں ہو رہی
لیکن ایمان کا خلاصہ لا الہ الا اللہ میں بیان فرما دیا اور ایمان کی تمام شاخوں میں سب سے افضل
شاخ لا اله الا اللہ کو قرار دیا اور جیسا کہ بعض دوسری احادیث پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ
لا اله الا الله ہی کی وہ شاخ ہے جس کے سائے میں باقی سب شاخیں پل رہی ہیں وہ شاخیں
دراصل اس ایک شاخ کے وجود کا حصہ ہیں۔ پس ایمان کی ستر سے اوپر شاخیں ہونا اور ان میں سب
سے افضل اور سب سے اہم لا اله الا اللہ کا اقرار ہونا ثابت کرتا ہے کہ تو حید کو ایمان میں سب سے
زیادہ مرکزیت اور سب سے زیادہ افضلیت حاصل ہے اس سے اوپر ایمان کی تعریف ممکن نہیں ۔ پھر
فرمایا کہ اس کی کمتر شاخ تکلیف دہ چیزوں کا رستے سے ہٹانا ہے۔
صلى الله
در حقیقت یہ بھی توحید ہی کا پر تو ہے تو حید ہی کے نتیجہ میں ایمان رفتہ رفتہ بنی نوع انسان کی
بھلائی میں تبدیل ہونا شروع ہوتا ہے۔ توحید ہی کے نتیجہ میں انسان کے انسان سے معاملات کی تعلیم
کر سامنے آتی ہے اور پھر توحید کی پرورش سے یہ پھولتی اور پھلتی ہے یہ مضمون بہت تفصیلی اور گہرا
مضمون ہے۔ بہت سے ایسے حوالے قرآن کریم میں اور احادیث میں موجود ہیں جن سے قطعی طور پر

خطبات طاہر جلد ۱۲
524
خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء
ثابت کیا جا سکتا ہے کہ توحید کی نشو و نما میں بنی نوع انسان کے تعلقات کی نشو و نما ہی نہیں بلکہ کل
موجودات سے تعلقات کی نشو و نما کا مضمون ملتا ہے یعنی یہ سب چیزیں توحید سے وابستہ ہیں اور توحید
چونکہ خدا تعالیٰ کی ذات سے براہ راست تعلق کا نام ہے اس لئے سب سے بالا مضمون وہی ہے
اور جوں جوں نیچے اترتے ہیں خدمت خلق کے کاموں میں آپ داخل ہوتے ہیں۔ کچھ کام ایسے ہیں
جو مثبت معنی رکھتے ہیں ، کچھ ایسے ہیں جو منفی معنی رکھتے ہیں ۔ مثبت معنوں میں ایسی خدمتیں کرنا جس
کے نتیجہ میں قوموں کے اخلاق درست ہوں ۔ ان کے زندگی کے تمام پہلوؤں پر نیک اثرات مترتب
ہوں اور پھر خوراک وغیرہ کے ذریعہ اور دوسری امداد کے ذریعہ انسانوں کی مدد کرنا ، یہ سارے مثبت
پہلو ہیں اور منفی پہلوؤں میں یہ ہے کہ قوم کو کسی کے شر سے بچایا جائے سب سے پہلے اپنے شر سے بچایا
جائے۔ پھر یہی قوم جو ہے یہ وسعت اختیار کر جاتی ہے۔ تمام بنی نوع انسان اس تعلق میں داخل ہو
جاتے ہیں اور تمام بنی نوع انسان کو انسان اپنے شر سے محفوظ رکھے تو یہ بھی توحید ہی کی ایک شاخ
ہے۔ پھر اس سے آگے چل کر تمام جانور اس میں داخل ہو جاتے ہیں تمام ذی روح داخل ہو جاتے
ہیں پھر منفی پہلو جو ہیں ان میں ہر چیز سے ان کا دکھ دور کرنے کی کوشش کرنا یا ایسی چیز دور کرنا جس سے
صلى الله
کسی کسی
کو دکھ ممکن ہے۔ یہ وہ پہلو ہے جس کو آنحضرت ﷺ ایمان کا سب سے ادنی پہلو بیان فرماتے ہیں
یا دوسرے لفظوں میں توحید کا سب سے ادنی پہلو بھی یہ بنتا ہے کہ ایسی چیز جس سے کسی کو تکلیف پہنچنے کا
دور کا خطرہ ہو وہ بھی رستے سے ہٹا دو تا کہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے پس اگر اس حدیث کے مضمون
پر غور کریں تو ساری دنیا کی امن کی تعلیم کا خلاصہ اس حدیث میں بیان فرما دیا ہے۔
الله
وہ غلام محمد مصطفی ہے جو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اتفاقاً رستے کا پڑا ہوا کانٹا کسی وجود کو چھ
جائے خواہ وہ انسان ہو یا جانور ہو وہ یہ کیسے پسند کر سکتا ہے کہ اس سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف پہنچے یا ہوہ سکتا
اور وہ کسی کی دل آزاری کا گمان کیسے کر سکتا ہے۔ جو کانٹے کو بھی پسند نہیں کرتا جو کہیں اتفاقاً پڑا ہوا رہ گیا
ہے یا رستے میں اگ گیا ہے کہ اس سے کسی چلنے پھرنے والے ذی روح کو تکلیف پہنچ جائے وہ یہ کیسے
سوچ سکتا ہے کہ میں کسی کی راہ میں کانٹے بودوں یا میرے وجود سے کسی اور وجود کو تکلیف پہنچ سکے۔
پس یہ امن کے قیام کے لئے ایک عظیم تعلیم ہے جس کا عشر عشیر بھی دنیا کو معلوم نہیں ہے۔ ان کے۔ لئے
یہ تصور ایسی بات ہے جیسے آسمان کی بلندیوں پر کوئی چیز اڑ رہی ہے جس تک آپ کی کوئی نظر نہیں ، کوئی

خطبات طاہر جلد ۱۲
525
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
صلى الله
صلى الله
اس سے تعلق نہیں ، کوئی واسطہ نہیں، پتا بھی لگے کہ کوئی چیز ہے تو آپ کہہ دیں کہ ہمیں اس سے کیا ، دور
آسمان پر کوئی چیز بیٹھی ہوئی ہو گی آنحضرت ﷺ کی تعلیمات کے بہت بہت سے پہلو ایسے ہیں جو آج کل
کی دنیا کے لئے ایسے ہی ہیں جیسے آسمان کی بلندیوں پر نظر سے دور غائب کوئی چیز اڑ رہی ہے اور کوئی
انسان سمجھتا ہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہمیں کیا اس سے۔ ہوتی پھرے مگر واقعہ یہ ہے کہ اس
کا ئنات میں جو انسانی اخلاق کی کائنات ہے اس میں جو آسمان آنحضرت ﷺ کو عطا کیا گیا ہے اور جو
زمین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی ہے۔ یہ وہ زمین و آسمان ہیں جن کا آپس میں گہرا رشتہ
ہے اور کوئی چیز ایسی نہیں جو آسمان پر ہو اور زمین پر اثر انداز نہ ہو یہ ویسا ہی ہے جیسے سائنس کی دنیا سے
یہ ثابت ہے کہ وہ دور کی باتیں جو بیس ارب سال پہلے دنیا میں رونما ہوئی تھیں جبکہ دنیا نے اپنے آغاز کا
پہلا قدم اٹھایا تھا اور پہلا سانس لیا تھا ان کا اثر آج تک دنیا پر پڑ رہا ہے اور وہ کائنات جو اپنے آخری
کناروں پر مزید دور ہٹتی چلی جا رہی ہے اس کی تاثیرات بھی دنیا پر پہنچتی ہیں اور اثر انداز ہوتی ہیں تو
صلى الله
علوسه
صلى الله
آنحضرت ﷺ کی اخلاقی تعلیم جس بلند آسمان سے تعلق رکھتی ہے اس کے متعلق یہ کہہ دینا کہ یہ بہت
دور کی تعلیم ہے۔ اس کا ہم سے کیا تعلق؟ یہ محض جاہلانہ باتیں ہیں ۔ کوئی ایک چیز بھی ایسی نہیں جس کا
کسی نہ کسی رنگ میں دوسری چیز سے تعلق نہ ہو۔ پس آنحضرت ﷺ کی تعلیمات کو اس تفصیل اور عروس
گہرائی کے ساتھ پڑھنا چاہئے اور یقین رکھنا چاہئے کہ حضور اکرم ﷺ کے منہ سے نکلی ہوئی ادنی سی
بات بھی گہرا اثر رکھتی ہے۔ پس جس چیز کو آپ ادنی سمجھ رہے ہیں یعنی کانٹے کا رستے سے ہٹانا ایک
ادنی سی بات ہے لیکن اس میں یہ غور کرنے کی بات ہے کہ یہ مضمون ایک اور رنگ میں سوچنا چاہئے۔
وہ رنگ یہ ہے کہ جو شخص کا نٹے کی تکلیف سے بھی بنی نوع انسان کو بچانے کے لئے ایسا خواہش مند ہو
کہ رستہ چلتے اپنا وقت ضائع کرے، جھک جائے اور اس کا نٹے کو اٹھا کر دور کر دے وہ کیسے بے دین
ہو سکتا ہے۔ اس سے دنیا کو کیسے بدامنی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
پس یہ وہ انتہائی تعلیم ہے جو آپ کے تمام اعمال پر سایہ کئے ہوئے ہے۔ یہ محض ایک الگ
تعلیم نہیں ہے کہ صرف کانٹوں سے ہی ان لوگوں کو دشمنیاں ہیں کہ کانٹا ہٹا دیں۔ مراد یہ ہے کہ یہاں
تک وہ پاکدامن لوگ ہیں اور ایسے نیک نیت لوگ ہیں کہ باقی سب باتوں میں تو ان سے امن ہی
امن ہے۔ رستہ میں پڑے ہوئے کانٹے کی تکلیف کو بھی وہ دنیا کے لئے پسند نہیں کرتے۔ پس جو

خطبات طاہر جلد ۱۲
526
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
بظاہر ادنی تعلیم ہے یہ انسان کے اعمال کی انتہائی حفاظت کرنے والی تعلیم ہے۔ اس کے تمام دوسرے
ادنی پہلوؤں کے اوپر یہ تعلیم نگران بن جاتی ہے۔
صلى الله
نے آنحضرت ﷺ
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ حضرت طارق بن اشیم بیان کرتے ہیں کہ میں
رت کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے یہ اقرار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں یہ
اور انکار کیا ان کا جن کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جاتی ہے تو اس کے جان و مال قابلِ احترام ہو
جاتے ہیں اور اس کو قانونی تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ اس کا باقی حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے وہی اس
کی نیت کے مطابق اس کو بدلہ دے گا ۔ (مسلم کتاب الایمان باب الامر يقتال الناس حتى يقولو ا لا اله الا الله)
بہر حال کلمہ توحید پڑھنے کے بعد بندوں کی گرفت سے وہ آزاد ہے۔ یہ بہت ہی عظیم
الشان تعلیم ہے اور اس کا پہلی اس تعلیم سے گہرا تعلق ہے۔ میں نے بیان کیا تھا کہ دراصل ایمان کے
ضمن میں جو باتیں بیان ہوئی ہیں ۔ وہ توحید ہی کی مختلف شاخیں ہیں جن پر گفتگو فرمائی جا رہی ہے۔
یہاں ایمان کی بحث نہیں بلکہ خالصہ توحید کی بحث ہے اور توحید کی تعریف یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ جو
انسان توحید پر قائم ہو اس کا جان، مال، اس کی عزت دوسروں پر حرام ہو جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ
کیوں حرام ہو جاتی ہے۔ میں اگر موحد ہوں تو میری عزت ، میری جان، میرا مال، میری زندگی کی
دلچسپی کی چیزیں ان غیروں پر کیسے حرام ہوگئیں جو موحد نہیں ہیں ۔ یہ سوچنے والی بات ہے ورنہ کوئی
کہہ سکتا ہے کہ یہ فضول دعوئی ہے۔ بے معنی دعوئی ہے۔ تم توحید پر ایمان لاتے پھرو۔ ہم پر تمہاری
جان مال کیوں حرام ہو گئے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ موحد کے اوپر دوسروں کے جان و مال حرام ہوتے
ہیں۔ اس کے بغیر یہ نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا۔ حقیقی توحید پرست وہ ہے جس پر ہر دوسرے انسان کی عزت
لوٹنا حرام ، ہر دوسرے انسان کی جان لینا حرام، ہر دوسرے انسان کا مال کھانا حرام ، اس کی ہر چیز کا وہ
امین بن جاتا ہے اور یہی امانت کی روح ہے جو متقابل یہ تقاضا کرتی ہے کہ میں جب تمہاری جان،
مال ، عزت، آبرو، ہر چیز کا امین بن گیا ہوں اور میری طرف سے تمہاری کسی چیز کو بھی خطرہ نہیں تو پھر
تمہارا کیا حق ہے کہ تم مجھے غیر نظر سے دیکھو اور مجھے ٹیڑھی نظر سے دیکھو۔
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض نتائج اخذ فرمائے ہیں ان پر اگر آپ غور کریں تو
ان نتائج کی دلیل آپ کے کلام کے اندر موجود ہے۔ محض دعوی نہیں ہے بلکہ وہ کلام اپنے ساتھ اپنی

خطبات طاہر جلد ۱۲
527
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
دلیل رکھتا ہے۔ فرمایا اس کا باقی حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ ایک شخص جو یہ اقرار کرتا ہے کہ خدا
ایک ہے اس کا طبعی نتیجہ یہ نکلے گا کہ بنی نوع انسان کے نزدیک اسے محترم ہو جانا چاہئے اور اس کا ایک
ایسا تشخص ابھرنا چاہئے کہ جس کے نتیجہ میں سب دنیا سمجھے کہ اس پر ہمارا کوئی حق نہیں۔ یہ ہماری
دسترس سے باہر رہنا چاہئے ۔ باقی اس کی نیت میں اگر کوئی فتور ہے تو وہ معاملہ اللہ تعالیٰ پر ہے۔ اس کا
حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے وہی اس کی نیت کے مطابق اس کو بدلہ دے گا۔ کلمہ توحید پڑھنے کے بعد
بندوں کی گرفت سے وہ بہر حال آزاد ہے۔
اب یہ عجیب بات ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کی ایک کارروائی میں یہ فیصلہ دیا گیا کہ
احمدیوں کو کلمہ پڑھنے کا حق ایسا ہے کہ آرڈنینس ان کو اس حق سے محروم نہیں کرتا ۔ اس لئے
لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھنے کے نتیجہ میں احمدیوں کو سز انہیں دی جائے گی یعنی
یہ ایک ایسا جرم ہے جو وہ کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اس جرم کے بعد وہ ہر پکڑ
سے آزاد ہو جاتے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہ غیر مبہم اعلان
ہے اور ہمیشہ کے لئے یہ اعلان ہے کہ جس شخص نے کلمہ پڑھ لیا اور وہ بھی صرف کلمہ کا پہلا جز و لا
اله الا اللہ تو اس پر پھر تمہارا کوئی حق نہیں رہتا ۔ اگر تم یہ شک کرتے ہو کہ اس نے بدنیتی سے
پڑھا ہے اس لئے اس کی جان ، مال اور عزت کو تحفظ نہیں ملنا چاہئے تو اس کا جواب خود حضرت
اقدس محمد رسول اللہ ﷺ دے رہے۔ رہے ہیں ۔ رماتے ہیں اس کا حساب اب اللہ کے ذمہ ہے۔ اس
کو جو حفاظت ملی ہے خدا کے نام پر ملی ہے۔ اس بنا پر ملی ہے کہ اس نے اقرار کیا ہے کہ اللہ ایک
ہے۔ اس کے سوا کوئی نہیں اس کے بعد بندوں کی دسترس سے وہ باہر ہو گیا۔ رہا یہ کہ اس نے
جھوٹ نہ بولا ہوا اور جھوٹ بول کر امن حاصل کرنے کی کوشش نہ کی ہو تو فرمایا کہ اس کا بندوں
سے کوئی تعلق نہیں جس کے نام پر اسے محترم قرار دیا گیا ہے۔ اس خدا کا پھر کام ہے، اس اللہ کا
کام ہے کہ اس کے جھوٹ کی اسے سزا دے۔ جہاں تک کلمہ توحید کا تعلق ہے تو آخری نکتہ یہ
بیان فرمایا که
من قال لا اله الا الله و كفر بما يعبد من دون الله حرم ما له و دمه و حسابه
على الله تعالى (مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر : ۳۴)

خطبات طاہر جلد ۱۲
528
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
یعنی اس کا حساب کتاب پھر بندوں کا کام نہیں ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دل سے جھوٹ
بولا تھا اور نام کسی اور کالیا تھا۔
ایک دوسری حدیث میں جو تفسیر ابن کثیر سے لی گئی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم
فرماتے ہیں : یہ وہ ب ا: یہ وہ لمبی حدیث ہے جس میں اہل نجران کے نام آنحضرت ﷺ کے خط کا مضمون ،
صلى الله
بیان
ہوا ہے۔ نجران کے عیسائیوں کو جب آنحضرت ﷺ نے پناہ دی تو ان کو ایک پناہ نامہ لکھ کر دیا گیا اس
میں جو باتیں مذکور تھیں ان میں دو باتیں یہ بھی تھیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل نجران کو جو
مذہباً عیسائی تھے ایک خط لکھا جس کا ایک حصہ یہ ہے۔ یہ
اما بعد ! میں تم کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ بندوں کی غلامی اور پرستش سے نکل کر خدا
کی بندگی اور پرستش اختیار کرو۔ یہ توحید کا دوسرا فیض ہے جو میں آپ کے سامنے کھول کر رکھنا چاہتا
ہوں۔ پہلا تو یہ ہے کہ آپ دنیا سے امن میں آ جاتے ہیں اگر خدائے واحد کا اقرار کرتے ہیں تو آپ
کا حساب خدا پر ہے بندوں کا پھر کوئی حق نہیں کہ آپ پر زیادتی کریں اس میں یہ بات لازم ہے کہ
آپ کسی اور پر زیادتی نہ کریں یعنی توحید کے اقرار کے نتیجہ میں پھر لا زما آپ کو ایسا ہونا پڑے گا کہ
آپ کی طرف سے کسی کو کوئی شرنہ پہنچے۔ پھر فرمایا کہ توحید کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ میں تمہیں دعوت
دیتا ہوں کہ بندوں کی غلامی اور پرستش سے نکل کر خدا کی غلامی اور پرستش میں داخل ہو جاؤ ۔ امر واقعہ
یہ ہے کہ جو شخص صرف اللہ کو خدا بناتا ہے وہ تمام غیر اللہ کی عبادتوں سے آزاد کیا جاتا ہے، ہر قسم کی
غلامیوں سے آزاد کیا جاتا ہے۔
اب یہ جو مضمون ہے یہ مزید توجہ چاہتا ہے کیونکہ ایک انسان دنیا کے قانون سے ویسے تو
آزاد نہیں ہے۔ ایک انسان جو خدا تعالیٰ کی توحید کا اقرار کر لیتا ہے اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ وہ تمام بندوں کی غلامی اور پرستش سے آزاد ہو جاتا ہے۔ یہ کیا معنی رکھتا ہے؟ ہم
لوگ اب انگلستان میں ہیں اور انگلستان کے قانون کے پابند ہیں تو کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس نصیحت میں اور قرآن کریم کی اس تعلیم میں کہ جہاں رہو وہاں اولوالامر کی اطاعت کرو کیا کوئی
تضاد ہے؟ انسان کیسے آزاد ہوتا ہے؟ اس مضمون کو سمجھ کر انسان کے اندر روشنی کا ایک نیا سورج ابھر آتا
ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ حکومتوں کی اطاعت یا قانون کی پابندیاں دراصل غلامی نہیں ہیں ۔ غلامی وہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
529
خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء
ذہنیت ہے جس کے نتیجہ میں انسان فیصلہ کرتے وقت خدا کو چھوڑ کر کسی اور طاقت کو پیش نظر رکھ کر فیصلے
کرتا ہے۔ ایسی صورت میں انسان ہر کس و ناکس کا غلام بن جاتا ہے۔ یہ وہ مضمون ہے جس کو میں
انشاء الله مزید تفصیل سے آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا اور اس کو سمجھنے کے نتیجہ میں صحیح آزادی کی
روح احمدیوں کو نصیب ہوگی اور احمدیوں کی وساطت سے تمام دنیا کو حقیقی آزادی کا پیغام ملے گا۔
توحید ہی میں آزادی ہے۔ توحید کے سوا ہر چیز غلامی ہے اور ساری دنیا غلامی میں جکڑی گئی ہے اس
غلامی کی زنجیروں کو کیسے توڑا جائے گا۔ یہ وہ مضمون ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے
بیان فرمایا اور اب چونکہ وقت ہو چکا ہے اس لئے آئندہ خطبہ سے میں اس مضمون سے متعلق مزید
باتیں آپ کے سامنے رکھوں گا۔
جو آیت میں نے قرآن کریم کی تلاوت کی تھی۔ ایک لفظ دین قیم بھی ہے اور یہی مضمون
قیما کے لفظ سے بھی ادا کیا جاتا ہے۔ کیونکہ قیم کی عادت تھی ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں غلطی سے
دينا قيما پڑھ گیا ہوں۔ حالانکہ قرآن کریم کی اس آیت میں قیما کا لفظ ہے۔ قیم کا نہیں۔ تو اس
تلفظ کی غلطی کو دور فرمالیا جائے ۔ معنا قیم یا قیم میں اگر فرق ہے تو بہت معمولی تقریباً ایک ہی چیز کے
دو نام ہیں۔ اور قرآن کریم کی جس چھوٹی سورۃ کا حوالہ دیا گیا تھا۔ وہاں قیما یہی آیا ہے۔ دِینًا قِيَما
اور مضمون وہی ہے جو قیما میں بیان ہوا ہے۔ اس نے اگر چہ معنا کوئی فرق نہیں پڑا لیکن قرآن کریم کی
تقدس کا یہ تقاضا ہے کہ اگر ادنی بھی غلطی نہ ہو سوائے اس کے کہ لاعلمی میں انسان سے غلطی ہو جائے۔
جس کو خدا تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے تو یاد رکھیں کہ اس آیت کریمہ کو درست کر لیا جائے ۔ قیما لفظ ہے
یہاں دِینًا قِيَما نہ کہ دینا قیما ۔ میں ممنون ہوں منیر احمد جاوید کا جنہوں نے یہ توجہ دلا دی ورنہ اگلے
خطبہ میں لوگوں کو غلط فہمی ہو سکتی تھی ۔
امام نے یہ تجویز کی ہے کہ چونکہ آج خدام الاحمدیہ کا اجتماع بھی ہے اور بارش بھی ہو رہی
ہے۔ بہر حال اجتماع کی وجہ سے یہاں سے لوگوں نے اسلام آباد جانا ہے اس لئے نمازیں جمع کروائی
جائیں ۔ اس لئے جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز بھی ساتھ جمع ہوگی ۔

530
خطبات طاہر جلد ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی