شرک کی باریک در باریک راہوں سے بچیں۔ امت واحدہ بنانا خلافت احمدیہ کے سپرد ہے اور کسی کو نصیب نہیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ڈش اینٹینا کے ذریعے خطبات کی عالمی نشریات اور دنیا کو امتِ واحدہ بنانے میں توحید کے کردار کا ذکر فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے شرک کے باریک پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ بزرگوں سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ اس سے خدا کی محبت اور عظمت بڑھے نہ کہ شرک کے راستے کھلیں۔ آخر میں آپ نے خلافت سے گہرے تعلق، شرک فی الخلافۃ کے فتنوں سے اجتناب اور نظامِ جماعت کے ساتھ مکمل وفاداری کی اہمیت پر زور دیا۔
موضوعات: توحید، شرک سے اجتناب، ڈش اینٹینا نشریات، عشقِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، خلافتِ احمدیہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
531
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
شرک کی باریک درباریک راہوں سے بچیں۔
امت واحدہ بنانا خلافت احمد یہ کے سپر د ہے اور کسی کو نصیب نہیں ۔
پھر فرمایا۔
(خطبہ جمعہ فرموده ۶ ارجولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت تلاوت کی ۔
قُلْ إِنَّنِي هَدُنِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا
مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام : ۱۶۲)
=
-
یہ آیت اور اس کے بعد کی آیات سے متعلق خطبوں کا ایک سلسلہ شروع ہے جس کا تعلق
توحید سے ہے۔ گزشتہ خطبہ میں اس آیت کی تلاوت کے وقت میں نے قیما کو قیماً پڑھا تھا اور خطبہ
کے آخر پر وضاحت کر دی تھی کہ احباب اس کو غلطی سمجھیں اور درست کریں ۔ قیما اور میں نے اس
مضمون کو قیما ایک ہی مضمون کے دو ہم معنی لفظ ہیں لیکن بعض جگہ قرآن کریم نے اس مضمون کو
قیما کے لفظ سے بیان فرمایا ہے اور ایک جگہ قیماً سے اس کے بعد ہمارے استاد مکرم مولوی محمد
احمد جلیل صاحب کی طرف سے مجھے ایک بڑا ہی دلچسپ اور علمی خط ملا جس میں انہوں نے علمائے
امت کے بہت ہی مؤقر اور مستند حوالے پیش کئے ہیں ۔ جو یہاں قیما کو قیماً پڑھنا جائز سمجھتے قراد
تھے۔ چنانچہ علامہ رازی کی تفسیر کبیر سے بھی ایک حوالہ بیان کیا گیا ہے اور علامہ آلوسی بھی تفسیر روح المعانی
میں لکھتے ہیں کہ کثیر قراء نے اسے قیماً پڑھا ہے اور اس کی تفصیلی بحثیں موجود ہیں کہ کیوں ایسا
خطبات طاہر جلد ۱۲
532
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
کیا گیا۔ اس کو پڑھ کر جہاں ایک طرف مجھے اطمینان ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو غلطی تھی وہ
ایسی خطرناک غلطی نہیں تھی کہ جس کی وجہ سے مجھے مدت تک تکلیف رہتی ۔ اس کا کچھ جواز موجود ہے
لیکن دوسری طرف ایک فکر بھی لاحق ہوئی قرآن کریم کی جو مختلف قرآتیں تھیں ان پر ہمیں ان معنوں
میں کوئی اعتراض نہیں کہ وہ ثابت شدہ ہیں اور بعض معانی کی طرف اشارہ کرتی ہیں ان سے استفادہ
کی حد تک تو یہ بالکل جائز اور درست ہے مگر علماء کے حوالوں سے اگر ایسی قرآتیں درست ہے بھی
ثابت ہوں تو ایک ایسی قرآت جو کل عالم میں ایک خاص قرآت کے طور پر رواج پاچکی ہے اور امت
واحدہ کی ایک نشانی بن گئی ہے اور قرآن کریم کو ایک وحدت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہی
ہے۔ اس کے برعکس ان متفرق قراتوں کو رواج دینے کا رجحان خطر ناک ہے اور مجھے پسند نہیں ۔ میں
اپنے لئے اور جماعت کے کسی بزرگ کے لئے یا عام انسان کے لئے ہرگز پسند نہیں کرتا کہ وہ تفاسیر
کے حوالے سے کچھ دوسری قرأتیں معلوم کرے اور پھر اصرار کرے کہ یہ قرأت بھی درست ہے اس
لئے میں اسی طرح پڑھوں گا۔ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کو ایک قرآت پر جو اکٹھا فرمایا ہے یہ اتفاقی
حادثہ نہیں ہے۔ یاد رکھیں جھوٹے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کی جمع و تدوین میں کوئی بھی اتفاق
نہیں۔ قرآن کریم کو اللہ تعالی نےحیرت انگیز طور پر ایک عالمی وحدت اس طرح عطا فرمائی کہ ان تمام
قراتوں کو بھی نظروں سے غائب کر دیا جو مختلف قرآتیں ہیں سوائے اس کے کہ علما کھوج لگا کر معلوم کے علما
کریں اور ایک قرأت کل عالم میں رواج پا گئی ہے۔ اس لئے اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ وہ غلطی
ہی تھی اور اس کی درستی کرنا ضروری تھی جو میں نے کر دی ہے۔ اللہ تعالیٰ جماعت کو ہمیشہ قرآن کریم کی
ایسی خدمت کی توفیق عطا فرمائے کہ اس میں کسی پہلو سے بھی ادنی سارخنہ پڑنے کا شائبہ بھی جماعت
پر نہ کیا جا سکے، اس کا وہم تو در کنار دشمن کی آنکھ بھی کسی ایسے رخنے کا کوئی تاثر نہ پکڑ سکے۔
اب میں دوسرے پہلو کی طرف متوجہ ہوتا ہوں اس کا بھی دراصل توحید ہی سے تعلق
ہے۔ ڈش انٹینا کے ذریعہ کل عالم میں جو خطبات نشر ہو رہے ہیں اور مشرق و مغرب کے احمدی بیک
وقت جمعہ کے خطبہ سے استفادہ کر رہے ہیں یہ دراصل اسی مضمون کا حصہ ہے جس کو حضرت رت خلیفة
المسیح الثالث نے بار بار اس طرح بیان فرمایا کہ ساری دنیا کوملت واحدہ یا امت واحدہ بنانے کا انے کا جو کام
خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد فرمایا ہے اس کا وقت قریب آرہا ہے اور مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالتے
خطبات طاہر جلد ۱۲
533
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
ہوئے آپ نے ۲۵ - ۳۰ سال حد مقرر فرمائی تھی ۔ اس مدت میں ابھی کچھ عرصہ باقی ہے اور ہم بڑے
نمایاں طور پر ان آثار کو روشن ہوتا دیکھ رہے ہیں اور ڈش انٹینا کے ذریعہ جو عالمی ملت واحدہ کی تعمیر کا
پروگرام چل رہا ہے یہ توحید ہی کا حصہ ہے۔ اس کا توحید سے گہرا تعلق ہے۔ پس جب بھی کوئی ایسی
اچھی خبریں ملتی ہیں کہ دنیا کے مختلف کونوں کونوں میں احمدی ان خطبات کو دیکھ کر اور سن کر ایک وحدت
کی لڑی میں پروئے ہوئے محسوس کرتے ہیں اور اس عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعہ سمجھتے ہیں کہ یہ
اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک کرنے کا بڑا ہی عمدہ موقع اپنے فضل سے میسر فرمایا ہے تو اس سے دل
حمد سے بھر جاتا ہے۔
اس ضمن میں بعض خدمت کرنے والوں کے نام تو خدا کے فضل سے پہلے ہی جماعت میں
معروف ہیں ۔ مثلاً جسوال برادران اور یہ ایک عالمی شہرت پانے والا خاندان بن گیا ہے کیونکہ ان
کے ایک فردوسیم نے خصوصیت سے اس معاملہ میں میری بہت مدد کی اور جو بھی سمجھایا بڑی محنت اور
خلوص کے ساتھ من و عن اس کو پورا کرنے کی کوشش کی تو اللہ تعالی نے اس کے نیک پھل عطا فرمائے جو
اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تمثیل کے نشان کے طور پر بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ یہ ایک
درخت ہے جس کی شاخیں دنیا میں پھیلیں گی اور کل عالم پر محیط ہو جائیں گی اور پرندے اس کی شاخوں
پر آکر بیٹھیں گے اور اپنے نغمات الاپیں گے وغیرہ وغیرہ۔ یہ ایک عالمی درخت ہے ایک بین
الاقوامی شجر کے طور پر یہ سلسلہ پھیلتا چلا جارہا ہے اور اللہ کے فضل سے بہت ہی نیک پھل لگ رہے
ہیں۔ اس کثرت سے مجھے دور دور سے خط آتے ہیں کہ ان خطبات کے نتیجہ میں ہمارے اندر اسلام
زندہ ہو گیا ہے، جذبے بیدار ہو رہے ہیں، نمازیں پھر شروع کر دیں ہیں۔ بعض لکھتے ہیں کہ ہم
بیویوں پر سختیاں کیا کرتے تھے ظلم کرتے تھے ، گالی گلوچ کرتے تھے سب سے توبہ کر لی ہے۔ بیویوں
سے معافیاں مانگ لی ہیں انواع و اقسام کے مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے اتنے پھل لگ رہے ہیں
کہ دل حمد سے بھر جاتا ہے۔
اس ضمن میں دو اور خدمت کرنے والوں کا ذکر ضروری ہے۔ ایک ان میں لاہور کے مکرم
رشید خالد صاحب ہیں جو Universal Appliances کے مالک ہیں ۔ انہوں نے قادیان
میں بہت خدمت کی ہے۔ ہندوستان کے نوجوانوں کو الیکٹرونکس کی تربیت دینے کے لئے گئے اور پھر
خطبات طاہر جلد ۱۲
534
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
ڈش انٹینا کے سلسلہ میں بھی ان کی راہنمائی فرمائی کہ تم بازار سے جو 60، 70 ہزار یا اس سے بھی زیادہ
کا لوگے میں تمہیں اصول سمجھاتا ہوں اس کے تابع تم خود بہت ہی سستا ڈش انٹینا بنا سکتے ہو ان کے
ساتھ ان کے چھوٹے بھائی نے بھی بہت خدمت کی اور پھر پاکستان آکر ان کے بھائی نے دورہ کر
کے جہاں جماعتوں کو غربت کی وجہ سے ڈش انٹینا لگانے کی توفیق نہیں تھی ان کو انہوں نے بجائے اس
کے کہ 60، 70 ہزار میں لگاتے 13، 14 ہزار میں لگا کر دکھا دیا۔ انہی کے ذریعہ سے میرا تعارف
بشارت صاحب سے ہوا جور بوہ میں ڈش ماسٹر کے طور پر معروف ہیں۔ ان کی دکان کا نام بھی ڈش ماسٹر
ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے قادیان اور پھر ہندوستان میں خدمت سرانجام دی اور تربیت کے
دوران پانچ ڈش انٹینا بنا کر دکھائے اور اس طرح نو جوانوں کو تربیت دے کر ملک میں پھیلا دیا اور اس
کے نتیجہ میں اب ہندوستان کے دور و نزدیک میں خدا کے فضل سے یہ خطوط مل رہے ہیں کہ جماعت
بہت ہی راضی اور مطمئن ہے اور دشمن کے اوپر مایوسی چھا گئی ہے۔ ایسے علاقوں کی خبریں آرہی ہیں
جہاں دشمن دند نا تا پھرتا تھا لیکن اب ڈش انٹینا کے ذریعہ وہاں سے معززین اور شرفاء نے جب خود
خلافت سے براہ راست ایک تعلق قائم کیا ہے تو وہاں کایا پلٹ رہی ہے اور دشمن کے حوصلے بالکل پھیکے
پڑ گئے ہیں بلکہ ان میں سے ہی نکل نکل کر لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے ہیں اور اب جو حالیہ خوشخبری
ہے وہ افریقہ سے متعلق ہے۔
بشارت صاحب نے اپنے آپ کو پیش کیا تھا اور ان کو غانا میں مرکز بنا کر دیا گیا جہاں افریقہ
کے دوسرے ممالک سے نوجوانوں نے آکر تر بیت حاصل کرنی تھی۔ اس مرکز کے قیام کے سلسلہ میں
غانا کے بعض مخلصین نے بھی بہت ہی خدمت کی تفصیل سے ان کے نام پیش کرنے کا وقت نہیں
لیکن بشارت صاحب نے دس ملکوں سے آئے ہوئے بائیس افریقن احمدیوں کو ڈش انٹینا بنانے کی
تربیت دی ، بنا کر دکھایا اور پوری طرح اطمینان کر لیا کہ وہ اب جا کر خدا کے فضل کے ساتھ اپنے ملک
میں اس کام کو جاری کر سکتے ہیں اور قیمت کا اتنا فرق ہے کہ وہاں مثلاغا نا میں جو ڈش انٹینا 8 ہزار ڈالر کا
لگتا تھا انہوں نے وہ ڈش انٹینا اس کے تمام خرچ ملا کر 600 ڈالر میں بنا کر دکھایا اور اسے وہاں رائج
کر دیا۔ چنانچہ جب سب سے پہلے خود بنائے ہوئے ڈش انٹینا کے ذریعہ غانا میں ۲ جولائی کا خطبہ سنا
گیا تو امیر صاحب لکھتے ہیں کہ عجیب کیفیت تھی جو بیان سے باہر ہے اور پھر اس سے اگلا خطبہ سنتے
خطبات طاہر جلد ۱۲
535
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
وقت وہاں کے وزیر دفاع بھی شامل ہوئے اور ان علاقوں میں جہاں کثرت سے احمدیت پھیل رہی
ہے وہاں کے بہت سے آئمہ مساجد بھی شامل ہوئے اور حیرت انگیز نظارے تھے یوں لگتا تھا کہ جس
طرح باغوں میں شمشاد بڑھتے ہیں اس طرح ایمان پھولتا پھلتا دکھائی دیتا تھا۔ پس یہ سب کوششیں
امت واحدہ بنانے کے لئے ہی ہیں اور اگر ہم نے توحید سے اپنے قدم ہٹا لئے یا اپنی توحید میں رخنے
پیدا ہونے دئے تو یہ ساری کوششیں بیکار ہیں کچھ بھی ان کا حاصل نہیں ! اس لئے جہاں خدا کی حمد خدا کی حمد کرتے
ہیں وہاں ان ارادوں اور عزائم کو مضبوط تر کریں اور دہراتے رہیں اور اپنے آپ کو بھی یاد کروائیں اور
اپنی نسلوں کو بھی یاد کروائیں کہ یہ سب کچھ توحید کی خاطر ہے اور امت واحدہ بنانا توحید ہی کی ایک
شاخ ہے اور ہمیں خدائے واحد کی قسم ہے کہ ہم توحید کے ساتھ اس طرح چمٹتے رہیں گے کہ ہماری
گردنیں بھی کاٹ دی جائیں اور تن سے ہاتھ جدا کر دیئے جائیں جو تو حید کو پکڑتے ہیں تو پھر بھی
ہماری روح کا تعلق توحید سے کاٹا نہیں جا سکے گا۔ اس جذبے کے ساتھ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے احسانات
کا شکر ادا کریں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی مخالف طاقت جماعت کے اوپر ان فیوض کی راہ میں حائل
نہیں ہو سکتی جو فیوض آسمان سے برستے ہیں ان کو زمین والے روک نہیں سکتے اور یہی کیفیت ان فیوض
کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے احسان سے آسمان سے برسنے والے فیوض ہیں ۔
توحید کے اس مضمون کو میں آگے بڑھاتے ہوئے شرک کے متعلق وضاحت کرنا چاہتا ہوں
کیونکہ پچھلے خطبے اور اس خطبہ کے دوران ایک خط میں مجھے خصوصیت کے ساتھ اس کے متعلق توجہ
دلائی گئی کہ شرک کے متعلق پتا چلے کہ یہ کیا ہے اور کیوں خدا یہ معاف نہیں کرتا۔ سوال تو مختصر تھا لیکن
اس سے پیدا ہونے والے سوالات میرے ذہن میں ابھرے اور میں نے مناسب سمجھا کہ میں
جماعت کو شرک کے متعلق تجزیہ کر کے بتاؤں کہ شرک کیا ہے اور دوسرے تعلقات شرک سے الگ اور
ممتاز کیسے ہوتے ہیں۔ ورنہ تو ہر انسان کو اپنی بیوی سے بھی محبت ہے، بچوں سے بھی محبت ہے ،
دوستوں سے بھی محبت اور پیار ہے خدا سے بھی محبت کا دعوی ہے۔ کیا یہ سب محبتیں شرک کی علامت
ہیں ، کیا تو حید اس کا نام ہے کہ انسان ہر دوسری محبت سے خالی ہو جائے؟ اگر یہ ہو تو پھر ساری دنیا
سے
مشرکوں سے بھری پڑی ہو ایک بھی موحد آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔ انبیاء بھی اپنے گرد و پیش
محبتیں رکھتے تھے، اپنے عزیزوں اور اقرباء سے ہی نہیں بلکہ غیروں سے بھی محبت کرتے تھے۔ پس وہ ہی
خطبات طاہر جلد ۱۲
536
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
کون سی محبت ہے جو شرک کہلائے گی ؟ اور وہ کون سی محبت ہے جو شرک نہیں بلکہ توحید کے دامن میں
اس کی رحمت کا ایک نشان ہے یہ مضمون کھل کر آپ کے سامنے آنا چاہئے اس کا جماعت کی بقاء کے
ساتھ اور جماعت کی وحدت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔
جہاں تک سوال کا تعلق ہے وہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں شرک کو بخشا نہیں اور ساری
در
دنیا میں بے شمار مذاہب ہیں جن کا شرک کے ساتھ تعلق ہے۔ عیسائیت بھی مشرک ہو چکی ہے اور دیگر
سب مذاہب بھی کیا ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں یہ سارے جہنمی ہیں؟ اس کا میں نے جو جواب دیا وہ
خلاصہ آپ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ سوال مختلف ملکوں میں اٹھ سکتا ہے اور جماعت کے
سامنے پیش ہوتا رہتا ہے کسی کے جہنمی ہونے کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے جہاں تک شرک کا تعلق ہے یاد کا
صلى الله
مشرک
رکھیں کہ بہت سے توحید پرست مذاہب ہیں جن میں شرک داخل ہو چکا ہے اور : ہو چکا ہے اور بہت سے "
مذاہب ہیں جن میں موحد ملتے ہیں اس لئے عمومی فتوی لگا کر کسی مذہب کے پیروکاروں کو کلیہ جہنمی
یا کلیہ جنتی قرار دینا انسان کا کام نہیں ۔ دوسرے شرک اور توحید دونوں کے اندر تہہ در تہہ مقامات اور
منازل ہیں اور وہ دلوں کے اندر طبقہ بہ طبقہ بٹے ہوئے ہوتے ہیں بعض دفعہ ایک موحد کے دل
کو کریدیں تو نچلی سطح پر جا کر شرک کا بیج بھی دکھائی دے گا ۔ گویا شرک کی ایک سطح پر بظاہر توحید کی
عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔ بعض دفعہ توحید غالب رہتی ہے۔ یہ ایک ہی بار یک مضمون ہے جس کا تعلق
عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ (الرعد : ۱۰) سے ہے اور صرف اللہ جانتا ہے کہ حقیقت میں کون موحد ہے
اور کون مشرک ہے۔ جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے آنحضرت ﷺ کی سنت کے حوالے سے ہمیں شرک کو سمجھنا
چاہئے اور توحید کو سمجھنا چاہئے اور ان دونوں کے درمیان فرق بین ہمیں معلوم ہونا چاہئے اور پوری کوشش
ہونی چاہئے کہ ہمارے اندر شرک کا کوئی شائبہ بھی پیدا نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ
ہی ہے جو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، وہی قادر ہے، وہ جس کو چاہے بخشے جس کو چاہے معاف کرے، جس
کو چاہے سزادے اور اس کے بعد یہ دعا کہ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ (البقره :۲۸۲)
پس اے ہمارے رب ہم بخشش کے لئے تیری طرف دوڑتے ہیں و۔ وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ
جانا تیری ہی طرف ہے اور کسی طرف جانا ہی نہیں جب بالآخر تیری طرف ہی لوٹنا ہے تو بخشش اور کس
سے مانگیں جبکہ اور ہے بھی کوئی نہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
537
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
پس اس خلوص کے ساتھ اس مضمون کو سمجھتے ہوئے اگر آپ دعا ئیں کریں گے تو مجھے یقین ہے
کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ توحید پر قائم رکھے گا۔ آنحضرت ﷺ کے ساتھ محبت نہ صرف توحید
صلى الله
کے منافی نہیں بلکہ توحید کی موید ہے اور حضرت اقدس محمد محمد کے ساتھ جتنی محبت ہو وہ اتنا ہی توحید کی سلام
نشاندہی کرتی ہے۔ یہ جو دعویٰ ہے اسے عقلاً سمجھایا جا سکتا ہے، یہ کوئی فرضی دعوی نہیں ہے۔ تو حید اور اللہ
کے سچے بندوں سے محبت کے درمیان ایک رشتہ ہے اگر کسی انسان سے محبت بڑھے اور اس کے نتیجے میں
اللہ تعالیٰ کا پیار اور اس کی عظمت دل میں ترقی کرے تو یہ شرک نہیں ہے، یہ تو حید خالص ہے اگر کسی کا پیار
دل میں بڑھے اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا تصور مدھم ہوتا ہوا ہلکا ہلکا پیچھے کی طرف سرکنا شروع
ہو اور اس انسانی وجود کا تصور نمایاں ابھرتے ہوئے انسان کے دل و دماغ پر قابض ہونے لگے تو یہ خالص
شرک ہے اس کا توحید سے کوئی تعلق نہیں۔ حضرت اقدس محمد ﷺ کی سچی محبت کی نشانی ہے کہ جتنا آپ
سے محبت بڑھتی ہے خدا کی عظمت دل میں زیادہ قائم ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ عظمت بعض دفعہ اتنا جوش
دکھاتی ہے ایک عارف باللہ کے منہ سے ایک ایسا کلام نکل جاتا ہے جو بظاہر گستاخانہ ہے اور عام نظر سے
دیکھیں تو اس سے دل میں صدمہ پہنچتا ہے کہ یہ کیا بات کر رہا ہے لیکن وہ خاص لمحات ہیں جس میں حضرت
اقدس محمد ﷺ کی محبت نے اس طرح توحید کا روپ اختیار کر لیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا وجود بھی بیچ میں
صلى الله
صلى الله
سے غائب ہوتا نظر آتا ہے یہاں جس شعر کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں وہ یہ ہے۔
صلى الله
دارم
پیچ در پنجه خدا
من چه پر وائے مصطفی دارم
صلى الله
کہ میرا پنجہ خدا کے پنجہ میں آگیا ہے اب مجھے مصطفیٰ کی کیا پر واہ ہے جس بزرگ کا یہ شعر ہے ان کے
متعلق یہ ظن کرنے کی گنجائش ہی کوئی نہیں کہ وہ نعوذ باللہ من ذلک رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کرنے
والے تھے۔ ہاں اس کا مفہوم یہ دکھائی دیتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی شان کو اپنے رنگ میں یوں بیان
کیا کہ محمد ﷺ کی تو عجیب شان ہے کہ میرا پنچہ خدا کے پنجے میں پکڑا گیا ہے، اب مجھے کسی کی بھی ان
معنوں میں پرواہ نہیں رہی کہ خدا تو مجھے مل گیا لیکن محمد رسول اللہ کا احسان تو دل سے نہیں نکل سکتا کیونکہ
پنجہ پکڑانے والا وجودوہ تھا اگر پنجہ پکڑانے والا وہ وجود بیچ میں نہ ہو تو کوئی پنجہ خدا کے پنجہ میں نہ
پکڑا جائے ۔ پس توحید کا رسالت کی محبت سے بڑا گہرا تعلق ہے اور جہاں رسالت ایسا وجود
خطبات طاہر جلد ۱۲
538
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
الله
اختیار کرلے کہ وہ نمایاں ہونی شروع ہو جائے اور اللہ تعالیٰ پیچھے ہٹنا شروع ہو جائے۔ یوں محسوس ہو
کہ خدا تعالیٰ تو صرف اس رسول کی خاطر ہے اور رسول خود اتنا حسین ہے کہ خدا تعالیٰ کے پاس اس
سے عشق کئے بغیر چارہ نہیں تھا اور یہی مضمون جب اولیاء کی طرف منتقل ہوتا ہے تو پھر ساری امت جو
ان باتوں کی قائل ہو شرک سے بھر جاتی ہے۔ اب یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت ہے۔ اب ہوئی نہیں سکتا کہ
پر منتج ہو اس کا مطلب ہے وہ محبت بچی نہیں تھی ، نظریں ٹیڑھی تھیں ۔ دراصل تعصبار
محبت کا رنگ اختیار کیا ہے اور یہ ممکن ہے محبت کا رنگ اختیار کیا ہے اور یہ ممکن ہے بعض دفعہ ایک انسان
اپنوں کا اتنا تعصب رکھتا ہے کہ جسے اپنا سمجھتے اس کی بڑائی شروع کر دیتا ہے اور اس کو بڑھاتے
بڑھاتے توازن بگڑ جاتا ہے۔
صلى پس آنحضرت ﷺ کو دوسروں کے مقابل پر بعض دفعہ اتنا بڑھا کر پیش کرنے کا ھا کر پیش کرنے کا موجب
محبت نہیں ہوتی بلکہ اپنی عصبیت ہوتی ہے۔ جہاں محبت کے نتیجہ میں حضرت اقدس مصطفی ﷺ کا مقام
تمام دنیا میں ہر غیر سے اونچا دکھایا جائے وہاں نشانی یہ ہے کہ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کا بالا اور ارفع
مقام ہمیشہ اسی طرح قائم قائم رہتا ہے بلکہ بڑھتا چلا جاتا ہے جہاں یہ یہ رخنہ پیدا ہو ہو جائے وہاں یوں لگتا لگتا ہے
که عصبیت صرف رسول کریم ﷺ کو اٹھا رہی ہے۔ اس کے سوا خدا کا بھی کوئی وجود نہیں گویا خدا اسی
صلى
لئے تھا کہ صرف آنحضرت ﷺ کو پیدا کرتا اور اس کے بعد خدائی ختم ہو گئی یہ بار یک مضمون ہے لیکن
اپنی توحید کی باریک راہوں پر حفاظت کرنی ہوگی حضرت اقدس مسیح موعود کو دیکھیں جتنا عشق حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ کا آپ کے دل میں موجزن تھا ساری امت پر نگاہ ڈال کر دیکھیں اتنا آپ کو اس
طرح کہیں جلوہ گر دکھائی نہیں دے گا۔ کسی کے دل میں جو ہے وہ اللہ بہتر جانتا ہے مگر کسی کی عبارتوں
میں کسی کی تحریر میں، اس کی نظم میں اس کی نثر میں اس کے دن رات کے کلام میں کسی کا ایسا عشق
موجزن ہو کہ اچھلتا ہوا کناروں سے باہر جاتا ہوا ، چھلکتا ہوا دکھائی دے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے بڑھ کر آپ کی امت میں اور کہیں نظر نہیں آئے گا تلاش کر کے دیکھ لیں تحریریں پڑھ لیں نظم و نثر کا
مطالعہ کر لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بلکہ نمایاں ہیں لیکن آپ کا عشق محمد ﷺ کا مسلسل
توحید کا خادم رہا ہے۔ ایک جگہ بھی اشارة يا كناية عشق محمد ﷺ نے شرک کا رنگ اختیار نہیں کیا
بلکہ دوسرے عشق کرنے والوں میں نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کی اور بہت سی علامتیں ہیں
صلى الله
صلى
خطبات طاہر جلد ۱۲
539
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
جن سے یہ باتیں پہچانی جاتیں ہیں مگر بعض اور ضروری باتیں بیان کرتا ہوں اس لئے سردست اس حصہ
صلى الل
کو چھوڑتا ہوں ۔
پس حضرت محمد ﷺ کے ساتھ اگر سچی گہری عارفانہ محبت کی بجائے عصبیت کی وجہ سے آ آپ
کی بڑائی بیان کی جارہی ہو تو یہ شرک دراصل نیچے اتر کر دوسرے بت بنانے شروع کر دیتا ہے اور وہ
سارے لوگ جو اولیاء سے مانگتے ہیں ان کی قبروں کی پوجا کرتے ہیں، ان کے نام پر جانیں فدا
کرتے ہیں، ان کی زندگی میں گویا خدا کا سارا کاروبار اس بزرگ کا پیدا کرنا تھا اور اس کو پیدا کر کے
گویا خدائی صفات اس کے سپرد ہو گئیں۔ اب جو کچھ ہے وہی ہے۔ اللہ سے براہ راست محبت کا کوئی
مضمون ان کے ہاں دکھائی نہیں دیتا ہے۔ ایک ولی کی پوجا کی جارہی ہے اس کی قبر کی پوجا کی جارہی ہے
اس کے اوپر چادریں چڑھائی جارہی ہیں اور چادر چڑھا کر جب واپس آؤ تو اس ولی کا نام تو شاید دل میں
رہے یا نہ رہے مگر خدا کا کوئی نام دل میں نہیں رہتا ، ساری زندگی خدا سے خالی رہتی ہے اور یہی ان کا سارا
دین ہے۔ پس وہ محبت جو کسی بزرگ سے ہو اور وہ محبت خدا کی محبت میں غیر معمولی طاقت اور شان پیدا
کرنے والی نہ ہو تو وہ محبت شرک ہے اور اس شرک نے امتوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
امت عیسوی کا حال دیکھیں ۔ ان میں بنیادی طور پر یہی شرک ہے جس نے بالآخر عیسی کے
ماننے والوں کو ہمیشہ کے لئے ہلاکت کی آگ میں جھونک دیا۔ اس کی علامتیں قرآن کریم نے بڑی
کھول کر بیان فرمائی ہیں۔ اگر وہ توحید باری تعالیٰ کے دعوی میں سچے ہیں تو جب صرف اللہ کا نام لیا
جائے تو ان کے دل میں اسی طرح محبت موجزن ہونی چاہئے جیسی ایک عاشق کی اپنے محبوب کا نام سن
کے ہوتی ہے لیکن یہ مشرکین وہ ہیں کہ اگر اللہ کے ساتھ عیسی کا نام نہ لیا جائے تو دل کو سکون نہیں
ملتا لیکن عیسی کے نام کے ساتھ خدا کا نام بے شک نہ لیا جائے کوئی پرواہ نہیں ۔ یہاں تک کہ عیسی
علیہ السلام عملاً پورے خدا بن بیٹھے ہیں۔ ہر ضرورت کے وقت ، ہر فکر کے وقت، ہر حاجت روائی کے
وقت پہلا نام عیسی کا ذہن میں آتا ہے۔ God The Father تو لگتا ہے اس کے ساتھ یونہی
نوکر کے طور پر چمٹا ہے ورنہ اصل خدائی عیسی کی ہی خدائی ہے یہ دلوں کے اندر راسخ گہرے شرک کی
علامتیں ہیں جو بالآخر امتوں کو ہلاک کر دیا کرتی ہیں۔ پس وہ ہزار منہ سے کہیں کہ خدائے واحد و یگانہ
ہے اس کا بیٹا ہے اس کی ایک رونمائی ہے جو بیٹے کی صورت میں ہمارے سامنے ہے لیکن حقیقت میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
540
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
ہر ایک کا دل گواہ ہے کہ میں مشرک ہوں اور خدا سے نہیں بلکہ عیسی سے میرا زیادہ پیار ہے اس شرک کو
پھیلانے میں سینٹ پال نے سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے اور ایسے فلسفیانہ رنگ میں اس نے ان
مضامین کو پیش کیا جو فلسفے سے زیادہ جہالت کے تانے بانے تھے لیکن عوام الناس ان کو سمجھ نہیں سکتے
تھے اور عیسی سے محبت کرنے والوں کو گویا ایک فلسفیانہ دلیل ہاتھ آگئی۔ اس طرح انہوں نے اپنے
شرک کو مزید آگے بڑھانا شروع کر دیا۔ یہ جو مضمون ہے اسکو سینٹ پال نے ایک خط میں اس طرح
بیان کیا کہ عیسیٰ خدا کے بیٹے کی صورت میں سامنے ظاہر ہوئے ہیں لیکن خدا ہی ہے جو اصل ہے مگر اس
دنیا میں جب تک قیامت نہیں آتی خدا کے تمام اختیارات عیسی کو سونپ دئے گئے ہیں اور ان تمام
اختیارات سے کام لے کر اپنے ساتھ جب ہمیں ملاتا ہے تو دراصل خدا کے ساتھ ملا رہا ہوتا ہے۔ تو
کیا یہ ہمیشہ کے لئے یہیں رہے گا ؟ جب یہ سوال ان کے ذہن میں اٹھا تو پھر آخر پر یہ لکھا لیکن جب
قیامت آجائے گی اور سب لوگ خدا کے حضور پیش ہوں گے تو عیسی کہیں گے کہ اے خدا لے تیری
خدائی تیرے حوالے۔ میں نے جو خدائی کرنی تھی کر لی اور پھر صرف ایک ہی خدا رہ جائے گا ایسی
جاہلا نہ باتوں کو فلسفہ سمجھ کر امتوں کو ہلاک کر دینا بہت ہی بڑی بدنصیبی ہے لیکن ایسا ہوا اور یہ جو بنیادی
جہالت ہے یہ ہر جگہ کار فرما ہے ہر سطح پر کار فرما ہے۔
حضرت علیؓ سے محبت کرنے والوں نے بے نے بعض دفعہ اتنا غلو کیا کہ آنحضرت ﷺ کے مقام مقابل پر
ان کا مرتبہ بڑھانا شروع کر دیا کیونکہ جب بنیادی طور پر یہ عقیدہ بنایا کہ حضرت علی وہی ہیں تو اس کا
تعلق دار اصل شرک فی الخلافۃ سے ہے۔ یاد رکھیں کہ ایک شرک دوسرے کو پیدا کرتا ہے جس طرح
ایک نفرت نفرت کے بچے دیتی ہے اس طرح شرک ضرور شرک کے بچے دیتا ہے۔ پہلے حضرت ابو بکر،
صلى الله
صلى الله
حضرت عمر، حضرت عثمان سے رقابت کے نتیجہ میں ان سے مقام بڑھانا شروع کیا پھر آنحضرت
تک بات پہنچی اور وہی کہا یعنی آپ کی تمام خوبیوں کے وارث یہ ہیں اور ان کے حق میں وصیت کی گئی
جو پھر اس مضمون کو یہ رنگ دے دیا کہ گویا وصیت اس لئے تھی کہ حق بحق دار رسید یعنی رسول کریم
گویا امین ہی تھے اور جس طرح قیامت کے دن عیسی خدائی خدا کے سپرد کر دے گا ان کے بعض فرقوں
میں وصیت کو یہ رنگ دیا کہ گویا رسول اللہ ﷺ نے جس کا حق تھا اس کے سپرد کر دیا اور غلو جو بڑھنا
شروع ہوا تو اس نے جو صورتیں اختیار کیں ان کی چند مثالیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ اول تو
خطبات طاہر جلد ۱۲
541
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
66
جب مشکل کے وقت اور تکلیف کے وقت یا علی“ کا نعرہ لگایا جاتا ہے تو اس وقت سب سے بہتر وہ
شخص جانتا ہے جو یہ نعرہ لگا رہا ہے کہ محض محبت کا اظہار ہے یا شرک ہے اسی طرح یا عبد القادر جیلانی
یا پیر دستگیر یا سخی سرور وغیرہ کے نعرے مصیبتوں کے وقت لگتے ہیں۔ اگر باہر کی آنکھ سے دیکھیں تو
چونکہ ہم خدا نہیں ہیں ہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ شرک کے نتیجہ میں ہوا ہے لیکن میں نے جہاں تک
رجحانات کا مطالعہ کیا ہے یہ شرک ہی کی مختلف صورتیں ہیں اگر تکلیف کے وقت پہلے خدا یاد نہ آئے اور
کوئی اور یاد آئے تو یہ شرک کے علاوہ لاعلمی یا بیوقوفی ہے اور خدا سے دوری کی بھی نشانی ہے شرک
ضروری نہیں لیکن بعض صورتوں میں واضح شرک بن جاتا ہے اور میرے نزدیک یہ جو شکلیں ہیں جب
پوچھا جائے تو کہتے ہیں اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق ہے۔ خدا نے ان کو غیر معمولی صفات اور قدرتیں عطا
فرمارکھیں ہیں ۔ ہم ان سے استفادہ کرتے ہیں کیونکہ خدا نے ان کو مقرب کر کے بعض طاقتیں ہمیشہ
کے لئے بخش دیں اس لئے جس طرح سورج چاند سے استفادہ کیا جاتا ہے اور شرک نہیں ہے۔ یہ بھی
کوئی شرک نہیں ہے یہ بالکل جھوٹ ہے کیونکہ سورج چاند کا جو نظام ہے اس سے استفادہ کا ایک ایسا
قانون جاری ہے جس سے ہمیں لازماً ان سے براہ راست استفادہ کرنا پڑتا ہے لیکن اگر یہ استفادہ
وہیں تک محدود رہ جائے تو پھر یہ دہریت بن جاتی ہے اگر چاند اور سورج کا استفادہ اس سے پر لی
طرف خدا کا چہرہ نہ دکھائے اور خدا کے مقابل پر ان چیزوں کو انسان بالکل بے حقیقت اور بے جان
اور بے معنی نہ دیکھے تو یہ بھی دہریت اور شرک کی قسمیں بن جاتی ہیں۔ پس اگر کسی بزرگ سے استفادہ
کرتے وقت یہ خیال دل پر غالب ہو اور قبضہ کرلے کہ میرے اللہ نے جو ان کو عطا کیا ہے میرے لئے
وسیلہ بنایا ہے اور میں ان سے استفادہ کرتا ہوں تو یہ استفادہ تب جائز ہے اگر قوانین کے مطابق ہو۔
قرآن کریم نے اس کے کھلے کھلے قوانین بنائے ہیں اور اسلوب بیان فرمایا ہے، ایک
استفادہ یہ ہے کہ جس طرح ساری امت حضرت محمد ﷺ سے وسیلہ ہونے اور شفیع ہونے کا استفادہ کر
رہی ہے مگر مصیبت کے وقت یہ نہیں کہتی کہ اے محمد تو ہمیں دے۔ کبھی کسی صحابی نے یہ نہیں کہا کبھی کسی
خلیفہ راشد نے یہ نہیں کہا اسلام میں نسل در نسل تک کبھی یہ محاورہ آپ نہیں سنیں گے کہ اے محمد میرا بچہ مر
رہا ہے تو اسے بچالے اے محمد میری جان نکل رہی ہے تو مجھے نئی زندگی بخش۔ ہمیشہ براہ راست خدا کو
مخاطب کیا گیا ہے اور قرآن کریم نے کھلم کھلا اسی کی تعلیم دی فرمایا وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
d
خطبات طاہر جلد ۱۲
542
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقره: ۱۸۷) کہ اے محمد یہ اعلان کر دے کہ جب میرا
بندہ مجھے پکارتا ہے میرے متعلق پوچھتا ہے تو کہہ دے کہ فَانِي قَرِیب میں قریب ہوں میں پوچھتا ہے تو
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ یہاں لفظ کہہ دے تو نہیں مگر اس کا مفہوم شامل ہے۔ پکار نے
والا جب مجھے پکار رہا ہوتا ہے تو میں سن رہا ہوتا ہوں اور میں اس کا جواب دیتا ہوں یہاں یہ نہیں فرمایا
کہ اس وقت محمد رسول ﷺ کو مخاطب کر کے ان سے مانگا کرو۔
صلى الله
عله
صلى الله
پس قرآن کریم کی تعلیم تو اتنی واضح ہے کہ اس میں کسی اشتباہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پس
یہ استفادہ کا بہانہ محض جھوٹ ہے اور اپنے نفس کو اندھیروں میں مستقل طور پر جاگزیں کرنے کا ایک
عذر ہے اور خود کشی کرنے کے مترادف ہے۔ حضرت علیؓ سے محبت پھر خلافت سے بڑھ کر رسول اللہ
کی برابری پر منتج ہوئی اور برابری سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی برابری تک جا پہنچی اس لئے شرک سے
خواہ ادنی حالت میں ہو خواہ نچلے مراتب میں شرک کیوں نہ ہو آپ محفوظ نہیں ہوں گے ۔ شرک لازماً
بچے پیدا کرتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ خفی شرک کھلے کھلے شرک میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے ایک تفسیر
صافی ہے جو شیعوں کی تفسیر ہے۔ اس میں صفحہ ۴۳۲ پر تفسیر برہان زیر سورۃ نجم میں لکھا ہے کہ۔
امالی شیخ صدوق ( جو شیعوں کی کوئی حدیث کی کتاب ہے ) حضور نبی کریم ﷺ سے روایت
ہے کہ حضور نے فرمایا ۔ جب مجھے آسمانوں کی طرف معراج کروائی گئی اور میں اپنے رب کے قریب
ہوا میرے اور اس کے درمیان قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ ادنی کی منزل آگئی تو آواز آئی کہ اے محمد !
مخلوق میں سے تو کس کو محبوب سمجھتا ہے میں نے کہا! اے میرے رب ! علی کو کہا پس دیکھ اے محمد ! میں
نے اپنی دائیں جانب توجہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ علی بن ابی طالب موجود ہیں یعنی معراج میں آپ سے
پہلے ہی حضرت علی بن ابو طالب خدا تعالیٰ کے بائیں ہاتھ بیٹھے ہوئے تھے اور پہلے ہی وہاں موجود تھے۔
پھر تذکرۃ الائمہ از حیات القلوب میں لکھا ہے کہ:
معراج کی رات حضرت علیؓ کی تصویر حضرت محمدؐ نے سدرۃ المنتہی پر دیکھی اور ملائکہ اس کو
سجدہ کر رہے تھے۔ یعنی وہ سدرۃ المنتہی جس سے آگے تخلیق کی رسائی نہیں ہے اور خدا کی توحید اس
غیر معمولی شدت کے ساتھ جلوہ دکھاتی ہے کہ وہاں غیر اللہ کا کوئی قدم نہیں پہنچ سکتا خواہ کوئی عاشق
صادق ہی کیوں نہ ہو وہ مقام ہے جہاں مخلوق کی آخری حد ہے وہاں انہوں نے دیکھا کہ اس انتہائی
خطبات طاہر جلد ۱۲
543
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
مقام توحید پر ( وہ مقام توحید ہی تھا اس کی انتہا تھی ) ایک تصویر ہے جو حضرت علی کی ہے اور تمام ملائکہ
اس کو سجدہ کر رہے ہیں ۔
میرا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ نعوذ باللہ سب شیعہ مشرک ہیں نہ سارے سنی موحد ہیں مگر مراد یہ موحد یہ
ہے کہ ایک شرک کی غلطی دوسرے شرک پر منتج ہوتی ہے۔ آگے بڑھتی ہے، رخنے پیدا کرتی ہے امتوں ہے
کو تقسیم کر دیتی ہے اور بالآخر توحید میں رخنے ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ پس شرک کو معمولی نہ سمجھیں
خواہ وہ کسی سطح پر ہی ہو۔
خلافت کا تعلق توحید سے ہے اور اتنا گہرا تعلق ہے کہ قرآن کریم نے آیت استخلاف میں
خلافت کا اعلیٰ مقصد گویا یہ بیان فرمایا ہے کہ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ
كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُوْنَ ( النور : ۵۶) استخلاف کا یہ مضمون توحید سے تعلق رکھتا
ہے اسی لئے تم میں خلفاء آئیں گے اور تمہیں خدا نے اپنا خلیفہ بنالیا ہے تا کہ خلافت سے وابستہ لوگ
یا میری خلیفه امت یعنی محمد رسول ﷺ کی امت يَعْبُدُونَنِي، میری ہی عبادت کریں
لَا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا اور میرے ساتھ ہر گز کسی کو شریک نہ بنالیں ۔ اس دور میں بھی ہم شرک فی الخلافہ کی
کئی صورتیں دیکھی ہیں اور ان کی پہچان بھی مشکل کام نہیں اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ قریب
کی تاریخ کے حوالے سے ایک دو مثالیں آپ کے سامنے رکھوں اور اگر وقت ختم ہو گیا تو آئندہ خطبہ
میں یہیں سے مضمون شروع کروں گا۔
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں خصوصیت سے میں نے محسوس کیا کہ بہت سے
صحابہ بہت سے بزرگ ، بہت ۔ سے دعا گو ایسے تھے جن کو خود حضرت مصلح موعود بھی دعاؤں کے لئے سے دعا
لکھا کرتے تھے اور خلق کارجحان ان کی طرف تھا اور لوگ بہت ہی کثرت سے ان کے پاس پہنچتے ، دعا
کرواتے ، تحائف پیش کرتے مگر کبھی بھی حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ادنی سی بھی رقابت محسوس نہ کی
بلکہ ان باتوں سے خوش ہوتے تھے اور خود بھی ان کو دعاؤں کے لئے لکھتے تھے، استخارہ کروانے کے
لئے بزرگوں کی ایک فہرست بنوائی ہوئی تھی اور پرائیویٹ سیکرٹری کو گویا کہ حکم تھا کہ جب مشکل وقت
آئے تو ان کو لکھوتا کہ ان کی دعا بھی ہمار یران کی دعا بھی ہماری دعاؤں میں شامل حال ہو جائے ۔ یہ بزرگ ہیں اور خدا
سے تعلق رکھنے والے ہیں وجہ کیا ہے ؟ وجہ یہ ہے کہ ان سب کے متعلق خلیفہ اسیح کو پورا اعتماد تھا کہ یہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
544
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
کامل طور پر خلافت کے مطیع اور فرمانبردار ہیں کہ اگر ان کے اندر ذرا بھی خلافت کے معاملہ میں رخنہ
پایا تو ان کو چھوڑ کر الگ ہو جائیں گے۔ یہ وہ کامل اعتماد تھا جس کے نتیجہ میں کسی رقابت کا کوئی سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا تھا اور جیسا کہ میں نے پہلے مضمون میں بیان کیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی محبت خدا کی
محبت کو بڑھانے والی بنتی ہے نہ کہ کم کرنے والی اسی طرح ایسے بزرگ جن کو خلافت سے سچی عقیدت
اور محبت ہو ان کی محبت لازما خلیفہ وقت کی محبت کو دلوں میں بڑھاتی ہے اور تقویت بخشتی ہے، اس کی نفی
کی کوئی علامت ہونی چاہئے اگر یہ نہ ہو تو کس طرح بات ظاہر ہوتی ہے ایسے بزرگ یا اور ایسے لوگ
جن سے کبھی کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور خلیفہ وقت ان سے منہ پھر لیتا ہے، ناراضگی کا اظہار کر دیتا ہے تو
یہ سارے لوگ اس سے تعلق توڑ کر الگ ہو جاتے ہیں۔ محبتیں نہیں ملتی ہوں گی ، ان کے لئے دل میں
درد بھی ہوتا ہوگا ، دعا ئیں بھی کرتے ہوں گے کیونکہ مجھے خود زندگی میں ایسا تجربہ ہے کہ خلیفہ وقت کی
ناراضگی کی وجہ سے غیرت نے اجازت نہیں دی کہ ان سے تعلق رکھا جائے اور اگر تعلق ہے تو اسے مخفی
دعاؤں کے تعلق میں تبدیل کر دیا جائے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ وہ غلط فہمی دور کر دے یا ان کی مغفرت
کے سامان فرمائے۔ ایسے لوگوں کی توحید کی علامت یہ تھی کہ اگر اس حالت میں کوئی دوسرا ان کو
ابھارنے کی کوشش کرتا تھا یا ان کی ہمدردی کے لئے ان سے ملنے کی کوشش کرتا تھا تو وہ اس طرح
دھتکار دیتے تھے جس طرح شیطان کو اپنے در سے دھتکارا جاتا ہے اور استغفار کرتے تھے کہ یہ کمبخت
کون آگئے ہیں مجھے کیا سمجھتے ہیں خلیفہ وقت کی ناراضگی ہزار ہو میں ان کا غلام، میں نے بیعت کی
ہوئی ہے میں جانوں اور وہ جانے یہ کون ہوتے ہیں بیچ میں دخل دینے والے یا میری حمایت کرنے
والے، تو دونوں طرف سے یہ صداقت کھل کر سامنے آجاتی تھی۔
اس کے برعکس مجھے علم ہے کہ ایک دفعہ سندھ کی ایک چھوٹی سی جماعت میں ایک شخص نے
اپنی بزرگی کے قصے شروع کئے خدا سے الہام پانے اور کشوف پانے کے واقعات سنانے شروع کئے
راتوں کو عبادتوں کے لئے کھڑا ہو گیا ۔ ہاہو سے سارے گاؤں کو جگا دیتا تھا اور اس کی بزرگی کے قصے
پھیلنے شروع ہوئے لیکن محدود پیمانے پر ایک گاؤں کے سارے لوگ بھی نہیں اس کے بھی چند لوگ تھے
جو اس کے مرید بنے ، حضرت مصلح موعودؓ نے اس پر اتنی غیرت محسوس کی کہ ایک بڑا جلالی خطبہ دیا اور کہا
کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ یہ خدا سے تعلق رکھتا ہے اس لئے کہ اس کے پاس جارہے ہیں میں بتا رہا
خطبات طاہر جلد ۱۲
545
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
ہوں یہ ایک فتنہ ہے، ایک بت کھڑا کیا گیا ہے اور اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا اگر لوگوں کو
ڈر ہے کہ اس سے علیحدگی خدا کے عذاب پر منتج ہو گی تو میں اس عذاب ۔ راب کے لئے حاضر ہوں کیونکہ میں
جانتا ا ہوں کہ ایسا کوئی عذاب نہیں ۔ پس کہاں یہ کہ صحابہ کرام میں سے حضرت حضرت مولوی مولوی : شیر علی صاحب
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت رت مولانا غلام رسول صاحب را را جیکی شحضرت بھائی عبدالرحمن
قادیانی وغیرہ وغیرہ کے دروازوں پر لوگ جوق در جوق حاضر ہورہے ہیں ، دونوں ہاتھوں سے سلام
کرتے اور پیار کرتے اور ان سے خیر کے لئے دعا طلب کرتے ہیں اور حضرت مصلح موعود کا دل خوش
ہوتا اور بڑھتا اور پھولتا اور پھلتا ہے اور ان کو اور بھی زیادہ اپنی حمایت اور محبت عطا کرتے ہیں اور کجا یہ
کہ سندھ کے ایک گاؤں میں بیٹھا ہوا ایک شخص اپنی بزرگی کا دعویٰ کر رہا ہے، جبہ اور دستار پہن لی ہے
اور لوگ اس کی طرف مائل ہوتے ہوں تو اتنا شدید رد عمل کے گویا کہ ساری جماعت میں ایک فتنہ وفساد
بر پا ہو جائے گا۔ وہ غیرت دراصل توحید کی غیرت تھی۔
ہے۔
حضرت مصلح موعود جانتے تھے کہ وہ محبت مطیع محبت ہے، وہ جماعت میں رخنہ پیدا نہیں
کرے گی بلکہ ایسی محبتیں جماعت کو ایک دوسرے سے اور زیادہ قریب کرتی ہیں۔ ان بزرگوں کے
رستے وحدت کی بڑھ رہی ہے نہ کہ افتراق پیدا ہو رہا ہے لیکن جہاں آپ نے افتراق کی بو بھی پائی
آپ نے شیروں کی طرح بڑی شدت سے اس پر حملہ کیا ہے اور پھر ایسے لوگوں کی محبت جو یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ ٹھیک ہے خلیفہ کی بیعت ہے لیکن یہ بھی بزرگ ہے اس سے بھی محبت ہے وہ تنگی ہو جاتی
ہے۔ جب خلیفہ وقت اپنی ناراضگی کا اظہار کر دے تو پھر بھی یہ تعلق رکھتے ہیں اور صرف مخفی تعلق نہیں بلکہ
ڈیفنس کرتے ہیں مساجد میں کھلم کھلا اجتماعات پر لائنز لگالگا کر بزرگی کے اعتراف کرتے ہیں اور لوگوں
کو کہتے ہیں کہ آؤ اور اس بزرگ سے ملو۔ یہ چیز ان کا قطعی جھوٹ ثابت کر دیتی ہے اور بتا دیتی ہے کہ ان
کے دل میں دراصل ایک بت پیدا ہوا ہے اور خلافت کی بیعت تو ایک دکھاوا ہے، نفاق کی ایک شکل ہے۔
جماعت سے الگ نہیں ہونا چاہتے اس لئے بیعت ہے ورنہ دل میں ایک اور خلیفہ کا بت بن گیا ہے۔
یہ جو شرک ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ یہ شرک فی الخلافہ ہے یہ بھی انتہائی
مہلک نتیجہ پیدا کر سکتا ہے اور کرتا ہے اور اس کے خلاف جماعت کو لازماً نگران ہونا پڑے گا۔ وہ لوگ
جو سمجھتے ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا یہ بھی تو بزرگ ہیں ان کو یہ نہیں پتا کہ اور بے شمار بزرگ ہیں ان کی
خطبات طاہر جلد ۱۲
546
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
دفعہ خلافت کو کیوں غیرت نہیں آتی ، کوئی بات ہے اور خدا تعالیٰ نے خلیفہ وقت کو ایسی فراست عطا کی
ہوتی ہے کہ وہ نور اللہ سے دیکھتا ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے اور اس کو پتا لگ جاتا ہے کہ کہاں رخنہ
ہے اور کہاں نہیں اور بعد کے وقت پھر ہمیشہ خلیفہ کو سچا ثابت کرتے ہیں قطعی طور پر پتا چل جاتا ہے کہ
ان لوگوں نے یہ بت بنایا ہوا ہے اور خلافت کی کوئی قدر نہیں اگر خلافت ان کو روکنے کی بھی کوشش
کرے گی تو نہیں رکیں گے اور اس بت سے مانگیں گے۔ جو انہوں نے گڑھ لیا ہے۔ اس چیز کو کبھی
جماعت میں پہنے نہیں دیا جائے گا۔ میں اس کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ خدا نے ایک رنگ میں مجھے
خصوصیت سے توحید کا محافظ بنایا ہے آیت استخلاف کے نتیجہ میں آپ سب خدا کے خلیفہ ہیں مگر آپ
سب نے اپنی خلافت کا خلاصہ خلافت احمدیہ کی شکل میں نکالا ہوا ہے اور یہ خلاصہ آپ سب پر نگران
ہے اور آپ کا دل بن گیا ہے، آپ کا دماغ بن گیا ہے۔ پس جہاں بھی مجھے شرک کا رخنہ دکھائی دے گا
لازما میں اس کا قلع قمع کرنے کی پوری کوشش کروں گا مجھے کوئی بھی پرواہ نہیں کہ دنیا مجھے کیا کہے گی ۔ کیا
مجھ پر بدظنیاں کرتی ہے اور مجھے پتا ہے کہ ایسے موقع پر خدا تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے خلفاء کی حمائت کی ہے
اور اللہ کے فضل سے جماعت زیادہ سے زیادہ موحد ہوتی چلی جارہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ان
باتوں کا عرفان حاصل کرتی چلی جارہی ہے اس لئے ماضی میں جو ہوا اسے دہرانے نہیں دیا جائے
گا۔ یہ میں قطعی اعلان کرتا ہوں ۔
پس ساری جماعت یو کے میں بھی متنبہ رہے اب جلسہ کے دن بھی آ رہے ہیں وہاں بھی
مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں اور بعض دفعہ انسان ظاہر سے اتنا متاثر ہو جاتا ہے کہ اس کو پتہ ہی
نہیں چلتا کہ میں کیا کر رہا ہوں لیکن جہاں خلفائے وقت کی طرف سے تاریخ میں کھلم کھلا ایسے
اظہارات ہو چکے ہوں اور بعض جگہوں سے خطرات کی نشاندہی کر دی گئی ہو وہاں اگر منہ مارو گے تو
شرک پر منہ مارو گے، وہاں اگر منہ مارو گے تو منافقت کا اعلان کرو گے۔ خلیفہ وقت سے بیعت کا تعلق
قائم رکھتے ہوئے ایسا نہیں کر سکتے بیعتیں تو ڑو جہاں مرضی چلے جاؤ کوئی پرواہ نہیں ۔ ایک مرتد ہو گا تو
خدا ہزاروں صالح نیک بزرگ عطا کرے گا ، موحد عطا کرے گا ۔ دنیا کو بہر حال ہم نے توحید سے بھرنا
ہے اور توحید کی حفاظت ہر سطح پر کرنی ہے۔ اس لئے اس عہد بیعت خلافت پر اس عرفان کے ساتھ قائم
جو میں آپ کے سامنے کھول کر بیان کر رہا ہوں۔ یہ عرفان ہم نے قرآن اور سنت اور تار
ہوں
تاریخ
خطبات طاہر جلد ۱۲
547
خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء
صلى الله
اسلام کے مطالعہ سے حاصل کیا ہے اور آج کے دور میں حضرت مصلح موعودؓ کے دور نے خصوصاً ان
باتوں کو خوب کھول کھول کر اور نتھار کر ہمارے سامنے واضح کر دیا ہے۔ پس یا درکھیں کہ آپ کی وحدت
خلافت سے وابستہ ہے اور امت واحدہ بنانے کا کام خلافت احمدیہ کے سپرد ہے اور کسی کو نصیب نہیں
ہو سکتا میں خدا کی قسم کھا کر اس مسجد میں اعلان کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی غلام امت واحدہ
بنانے کا کام خدا تعالیٰ نے اس دور میں خلافت احمدیہ کے سپرد کر دیا ہے جو اس سے تعلق کاٹے گا وہ
امت واحدہ سے اپنا تعلق توڑے گا اس کی کوئی کوشش خواہ نیکی کے نام پر ہی کیوں نہ ہو کبھی کامیاب
نہیں ہوگی ۔ پس خدا کے واضح اعجازی نشانوں کے ذریعہ جو بات ثابت ہو چکی ہے اس کو دیکھ کر آپ
اپنی آنکھیں بند کر کے کہاں جائیں گے اس سے مضبوطی سے چمٹ جائیں اور اس میں کوئی خطرہ
نہیں۔ اس وفا کے اندر آپ کی خدا سے وفا ہے ، حضرت محمد مصطفی ﷺ سے وفا ہے، حضرت مسیح موعود
سے وفا ہے کیونکہ خلیفہ اپنی ذات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ آپ سے بہت بڑھ کر اپنے گناہوں کو
جانتا ہے، اپنی عاجزی کو جانتا ہے مگر جانتا ہے کہ جس منصب پر وہ فائز کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس منصب
میں غیرت رکھتا ہے اس مضمون کو سمجھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس شعر کا مزید عرفان
حاصل ہوتا ہے کہ
صلى الله
اے آنکہ سوئے بدویدی بصد تبر از
باغبان بترس که من شاخ مثمرم در نشین فارسی:۱۰۶)
کہ اے بیوقوف تو جو میری طرف تبر لے کر حملہ آور ہو رہا ہے، جان لے کہ یہ شاخ جو میری
ہے
شاخ ہے یہ مثمر ثمر دار ہے اور باغبان اس کو برداشت نہیں کرے گا پس خلافت احمد یہ وہ شاخ مشمرم -
وہ مشمر شاخ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے توحید کے پھل لگانے کے لئے سبز و شاداب کر کے دنیا میں دوبارہ
قائم کرنا ہے اس پر اگر آپ بری نیت سے حملہ کریں گے، اس پر اگر آپ بدظنی سے کام لیں گے تو اپنے
آپ کو ہلاک کر لیں گے کیونکہ خدا ہے جو اس کی پشت پناہی پر کھڑا ہے اور وہ کبھی برداشت نہیں کرے گا
کہ خلافت کو دوبارہ دنیا سے مٹنے دے یہاں تک کہ وہ اپنے ان اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرلے کہ دنیا میں
ایک ہی ہی د دین ہو اور وہ دین اسلام ہو اور توحید ساری دنیا پر چھا جائے اور حضرت محمد مصطفی ﷺ آخری اور
دائمی نبی کے طور پر دنیا کو قبول ہو جائیں اللہ کرے۔ ایسا ہی ہو۔ آمین
اصلى الله
548
خطبات طاہر جلد ۱۲