سورئہ جمعہ میں دی گئی خوشخبری کی مظہر جماعت احمدیہ ہے۔ تقویٰ، تعلیم، کتاب اور حکمت کو اپنائیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الجمعہ کی آیات کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چار بنیادی فرائض یعنی تلاوت آیات، تزکیہ نفس، تعلیم کتاب اور حکمت کے مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے آخرین کی جماعت کے اولین سے ملائے جانے کی پیشگوئی کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کی صورت میں پوری ہوئی۔ آخر میں آپ نے احباب جماعت کو تقویٰ اختیار کرنے، اپنے ماحول کو پاکیزہ بنانے اور جلسہ سالانہ کے بابرکت ایام کو سنجیدگی اور ذکر الٰہی کے ساتھ گزارنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: سورۃ الجمعہ، آنحضرت ﷺ کے فرائض منصبی، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، تزکیہ نفس اور حکمت، تقویٰ، جلسہ سالانہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
569
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
سورہ جمعہ میں دی گئی خوشخبری کی مظہر جماعت احمد یہ ہے۔
تقویٰ تعلیم ،کتاب اور حکمت کو اپنائیں۔
( خطبه جمعه فرموده ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (الجمعه ۳ تا ۵)
سورۂ جمعہ کی ۳ تا ۵ تک کی آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے بارہا پہلے بھی جماعت
کے سامنے ان کی تلاوت ہو چکی اور ان کی تشریح ہو چکی لیکن اول تو یہ کہ قرآن کریم کی کسی آیت کی بھی
تشریح اس حد تک ممکن نہیں کہ اس کے تمام مضامین پر حاوی ہو سکے بلکہ اگر ہر بار زندگی بھر انسان ایک
ہی آیت پر غور کرتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ اس کو نور بخشتا ر ہے اور نئے معنی پر اطلاع دیتا رہے تو اس
آیت کا کا مضمون کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ اس پہلو سے اگر کسی اہم آیت کریمہ کے پیغام کو بار بار دہرایا
جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بسا اوقات کچھ نئے مطالب بھی ظاہر ہوتے ہیں جن سے
جماعت کو استفادے کا موقع ملتا ہے۔ دوسرے یہ کہ آج کے اس خطبے میں کثرت کے ساتھ دنیا کے
خطبات طاہر جلد ۱۲
570
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
ایسے ممالک سے دوست تشریف لائے ہیں۔ جن کو اس سے پہلے احمدیت کا پیغام نہیں مل سکا تھا اور
اب وہ عالمی بیعت میں شمولیت کی نیت سے اپنے نمائندوں کے ذریعے اس اجتماع میں شامل ہور ہے
ہیں اور آج کے خطبے میں شامل ہیں ۔
اسی طرح خطبات کا جو سلسلہ عالمی مواصلاتی سیاروں کے ذریعے تمام دنیا میں منتشر ہوا
ہے۔ اس سے پہلے اس کثرت سے Antinas کا انتظام نہیں تھا کہ افریقہ کے اہم ممالک میں
دور و نزدیک انٹینا کے ذریعے خطبات کو براہ راست سنا اور دیکھا جا سکے لیکن اب اس سلسلے میں اتنے
ٹھوس ، معین قدم آگے بڑھائے جاچکے ہیں کہ آج کے اس خطبے میں لاکھوں کی تعداد میں افریقن بھی
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اس پیغام کو سن رہے ہوں گے اور ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو
نئے ہیں ان باتوں کی تکرار ضروری ہے جو ان آیات کریمہ میں مذکور ہیں ۔
صلى الله
مختصراً اس کا پس منظر یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جہاں حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کی صفات حسنہ بیان فرمائیں اور آپ کے کاموں سے متعلق معین طور پر ہمیں خبر دی کہ یہ
چار بنیادی کام ہیں جو آپ نے کرنے ہیں اور کر رہے ہیں۔ وہاں آخرین میں ظاہر ہونے والے
ایک سلسلے کا بھی ذکر فرمایا جو حضرت اقدس محمد مصطفی ے سے زمانے کی دوری کی وجہ سے براہ راست
فیض یافتہ نہیں ہو سکتا لیکن اللہ تعالیٰ کچھ ایسا انتظام فرمائے گا کہ اسی رسول کا فیض اس دور کے زمانے
صلى الله
میں اس شان اور اس وضاحت کے ساتھ پہنچے گا کہ گویا وہ لوگ دور کے زمانے میں پیدا ہونے کے
با وجود اولین سے آملے ہیں ۔
یہ دو باتیں ہیں بنیادی طور پر جو ان آیات میں بیان ہوئی ہیں وہ چار کام کیا ہیں ۔
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آلته یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آیات ان کو عطا
برد
-
ہوتی ہیں ۔ وہ ان لوگوں کو پڑھ کر سناتے ہیں جو اس سے پہلے جاہل اور بے خبر تھے ۔ وَيُزَيْهِمْ
اور آپ میں عظیم قوت قدسیہ پائی جاتی ہے۔ آیات کی تلاوت کے ساتھ ہی آپ ان کو پاک کرنے
لگتے ہیں۔ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ اور پھر کتاب کی تعلیم دیتے ہیں۔ آیات اور کتاب کی تعلیم میں
فرق یہ ہے کہ آیات ، کتاب کے مضامین یعنی شریعت کے مضامین کے علاوہ بھی بہت سے روحانی
مضامین پر مشتمل ہوتی ہیں اور جب خصوصیت سے الکتب کہا جائے تو یہاں وہ فرائض اور نواہی
خطبات طاہر جلد ۱۲
571
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
مراد ہوتے ہیں جو ہر شریعت میں بیان ہوتے ہیں۔ پس کسی ایک ہی بات کی تکرار نہیں بلکہ ایک نیا
مضمون الكتب کہہ کر شروع فرمایا۔
ہے۔
خدا تعالیٰ کی آیات پڑھنے میں ایک مضمون یہ بھی ہے کہ عظیم الشان نشانات پیش کرتا ہے ۔
ایسے اعجازی نشان پیش کرتا ہے جس سے ایمانوں کو تقویت ملتی ہے اور ان کا ضروری نہیں کہ کتاب
سے ان معنوں میں تعلق ہو کہ ان میں حکم اور مناہی بیان ہوں ۔ پس آیات کا لفظ زیادہ وسعت رکھتا
ہے اور اس میں نا صرف قرآن کریم کی آیات مراد ہیں بلکہ ایمان افروز نشان بھی اس کے اندر شامل
ہیں جن کو سن کر ایمانوں میں ایک نئی تازگی پیدا ہو جاتی ہے۔ یز یھم جو معاً بعد فرمایا اس سے اس
وسعت مضمون کو مزید تقویت ملتی ہے کیونکہ وہ آیات جو الہی نشان اور اعجازی شان و شوکت رکھتی
ہوں ۔ ان سے لاز ما تزکیہ قلوب ہوتا ہے۔ ایمان ترقی کرتا ہے اور ایمان ترقی کرنے کی ایک طبعی قطعی
علامت یہ ہے کہ اعمال ترقی کرتے ہیں ۔ پس یا د رکھیں کہ وہ ایمان کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا جس کے
ساتھ تزکیہ شامل نہ ہو۔ اگر ایک انسان کا ایمان مضبوط ہوتا ہے جیسا کہ بہت سے لوگ بعض نیک
مجالس میں شامل ہو کر کہا کرتے ہیں کہ بہت لطف آیا اور بہت ایمان میں ترقی ہوئی اور واپس جا کر
انہی کاموں میں پھر مبتلا ہو جاتے ہیں جو پہلے کرتے آئے تھے اور ان میں تزکیہ کے ظاہر ہونے ۔ کے
آثار نہیں پائے جاتے۔
پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی یہ شان بیان فرمائی گئی کہ آپ جو ایمان افروز
باتیں کرتے ہیں۔ وہ محض زبانی باتیں نہیں ہیں ان میں ایک گہرا اثر ہوتا ہے۔ وہ ایسی ایمان افروز
باتیں کرتے ہیں کہ ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال بھی ترقی کرتے ہیں اور تزکیۂ نفس ساتھ ساتھ ہوتا چلا
جاتا ہے۔ یہ جو مضمون ہے کسی تفصیلی تعلیم کا محتاج نہیں۔ ایک پاک وجود جب پاک باتیں، الہی باتیں
لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے تو اس کی گہری، ذاتی صداقت کا یہ نشان ہے کہ وہ اعمال میں پاک
تبدیلیاں پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور سچے ایمان کی یہی نشانی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے کیونکہ پاک
تبدیلیاں دوقسم کی ہیں ایک وہ تبدیلی کہ جب انسان کسی ایمان افروز بات سے متاثر ہو اس کے دل
کے اندر ایک نیکی پیدا ہوتی ہے اور اسی کو تزکیہ کہا جاتا ہے۔ ایک وہ تبدیلی جو اس علم کے بعد آتی ہے کہ
نیکی ہے کیا؟ میں خدا کو راضی کرنے کے لئے آمادہ تو ہو چکا ہوں مگر راضی کیسے کروں؟ یہ جو دوسرا حصہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
572
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
ہے اس کا تعلیم کتاب سے تعلق ہے۔ کتاب کی تعلیم اسے بتاتی ہے کہ دیکھو یہ کرو گے تو خدا کو راضی کرو
گے، یہ نہ کرو گے تو خدا کو راضی کرو گے، یہ نہ کرو گے تو خدا کو ناراض کرو گے، یہ کرو گے تو خدا کو ناراض
کرو گے۔ اس کا نام تعلیم کتاب ہے۔ پس فرمایا محض عمومی تزکیہ نہیں فرماتا ، دلوں میں پاک تبدیلیاں
ہی پیدا کر کے اس بات کو نہیں چھوڑ دیتا بلکہ تتبع کرتا ہے اور پاک تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ جو اعمال
میں تبدیلیاں ہونی چاہئیں انہیں معین طور پر بیان فرماتا ہے۔ یہ جو بات ہے، یہ بہت ہی اہمیت کی
حامل ہے کیونکہ جماعت احمد یہ آج جس دور میں داخل ہے ہم اس دور میں بکثرت قوموں کو حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کا پیغام پہنچا رہے ہیں اور بکثرت قوموں کے دل اس پیغام کو قبول کرنے کی
طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ایسے مواقع پر کثرت سے جو اطلاعیں ملتی ہیں ، معلوم ہوتا ہے بہت ہی ایمان
افروز ماحول تھا ، بہت ہی طبیعتوں میں ہیجان پایا جاتا تھا ، روحیں سجدہ ریز تھیں ۔ یہ وہ مضمون ہے جس
كا يزكيهم سے تعلق ہے۔ تزکیہ کے لئے نفوس تیار ہو رہے ہیں لیکن اگر اس کے بعد تعلیم کتاب نہ
کی گئی تو یہ جذبات کا ہیجان اسی طرح رفتہ رفتہ ٹھنڈا پڑ جائے گا اور کوئی نیک پاک مستقل تبدیلی پیدا نہ
کر سکے گا۔
صلى الله
صلى الله
عروسه
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کیونکہ تمام جہانوں کی کل عالم کی تربیت کے لئے
مبعوث فرمائے گئے اس لئے وہ چار بنیادی باتیں جو تبلیغ اور تربیت سے گہرا تعلق رکھتی ہیں بلکہ یہ چار
ستون ہیں جن پر تبلیغ اور تربیت کا جہان کھڑا ہے۔ یہ اس شان کے ساتھ علی الترتیب بیان فرمائیں کہ
ان کے مضامین پر غور کرنے سے وہ لوگ جو بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی رکھتے ہوئے ان میں پاک
تبدیلیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کے لئے بہت بڑے پیغام ہیں بلکہ ان کی ساری ضرورتوں کو یہ
آیات کریمہ بلکہ اس ایک آیت میں بیان فرمودہ چار باتیں کفیل ہو جاتی ہیں۔ آخر پر فرمایا
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وہ تعلیم ہی نہیں دیتا بلکہ حکمت بھی بیان فرماتا ن فرماتا ہے۔ تعلیم سے
مراد یہ ہے کہ آپ کسی کو بتائیں کہ نماز اس طرح پڑھنی چاہئے ،نماز میں یہ پڑھنا چاہئے ، روزے کیسے
رکھے جاتے ہیں ، کن کن بدیوں سے پر ہیز ضروری ہے، کیا کیا کام ہیں جو خدا کی خوشنودی کا باعث
بنتے ہیں ، کیا کیا کام ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے؟ یہ ہے کتاب کی تعلیم لیکن بہت سے لوگ
اس تعلیم کی حکمت نہیں سمجھتے ، ، بہت سے لوگ ہیں جن کے ذہنوں میں کی میں کئی قسم کے اعتراض پیدا ہوتے
خطبات طاہر جلد ۱۲
573
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
ہیں ، کئی قسم کے خیالات ابھرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم مان تو لیتے ہیں کیونکہ ایمان لے آئے مگر دل
مطمئن نہیں ۔ یہ جو دلوں کے اطمینان کا معاملہ ہے یہ ہر مرتبے اور ہر درجے سے تعلق رکھتا ہے۔ دلوں
کے اطمینان کی کوئی کافرانہ خواہش نہیں، کوئی فاسقانہ بات نہیں بلکہ ایک طبعی امر ہے اور سچائی کی نشانی
ہے ہر وہ شخص جس کی فطرت سچی ہے۔ اگر وہ ایک بات کو تسلیم کرتا ہے اور وہ بات ذہن کا کو کسی حد تک
قائل تو کر لیتی ہے لیکن پوری طرح مطمئن نہیں کر سکتی ۔ دل اس کی حکمتوں سے پوری طرح آشنا نہیں
ہوتا اور پوری طرح راضی ہو کر دماغ اور دل دونوں سجدہ اطاعت بجا نہیں لاتے۔ یہ جو کیفیت ہے یہ
خطرناک ہے۔ اگر یہ مستقل جاری رہے لیکن مومن کے ایمان کے سفر میں ایسی منازل ہر روز آتی چلی
جاتی ہیں اور ہر روز ان منازل کو خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کامیابی سے طے کرتا چلا جاتا ہے۔ سے چلا ہے تھے۔
اس کے دو طریق ہیں ۔ اول یہ کہ انسان دعا کے ذریعے خود خدا تعالیٰ سے احکام کی حکمتیں
طلب کرے۔ وہ لوگ جب بھی دل میں کوئی شبہ یا شبہ نہیں تو کم سے کم لاعلمی کا سایہ پڑتا ہوا دیکھتے
ہیں ۔ ہلکا سا اندھیرے کا مقام آتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ میں پوری طرح اس بات سے مطمئن نہیں ہو
سکا۔ ان کے لئے تعلیم یہ ہے کہ وہ حکمت کو ضرور سمجھیں کیونکہ حضرت محمد مصطفی نے تعلیم کتاب پر
بات ٹھہر انہیں دی بلکہ ضرور حکمت بیان فرمائی ہے۔ اگر حکمت ضروری نہ ہوتی تو حضرت اقدس محمد
رسول اللہ ﷺ کے بنیادی پیغامات اور اہم کاموں میں اس کو شامل نہ کیا جاتا۔ پس تعلیم کتاب کے بعد
حکمت کا بیان فرماتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ دماغوں کو بھی راضی کرتا ہے، دلوں کو بھی راضی کرتا ہے۔ محض
یہ کہہ کر خدا کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ مانو یا نہ مانو بات کو چھوڑ نہیں دیتا بلکہ تتبع کرتا ہے، ان پر محنت کرتا
ہے۔ ان کے ہر قسم کے سوالات کے جوابات دیتا ہے۔ انہیں پوچھنے پر بھی اور بغیر پوچھے بھی باتیں
سمجھاتا چلا جاتا ہے۔
صلى الله
عروسه
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ساری زندگی کا خلاصہ ان چار صفات میں بیان ہو گیا
ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا تھا کہ ایسا معلم جس کی کوئی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ۔ تاریخ عالم جس کی مثال
پیش کرنے سے قاصر ہے۔ اس کی ذاتی زندگی تو بہر حال انسانوں کی طرح محدودر ہے گی اور بھینگی کے
لئے یہ ہمارے اندر قیام نہیں فرما سکے گا۔ تعلیم کتاب کی ضرورت تو پوری ہوگئی لیکن وہ ایسی قو میں بھی تو
ہیں جو ابھی اس پیغام سے آشنا ہی نہیں ہیں۔ ان کو بھی تو تعلیم دینی ہے اور اس پاک وجود کے گزر
خطبات طاہر جلد ۱۲
574
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
جانے کے بعد جو معلموں میں خرابیاں پیدا ہو جائیں گی ۔ ان کا کیا حال ہوگا ؟ آیات میں تو کوئی تبدیلی
نہیں۔ تزکیہ نفس بنیادی طور پر وہی ایک ہی چیز ہے ، خواہ وہ ہزار سال پہلے ہو یا ہزار سال بعد ہو۔
تزکیہ کا مضمون ایسا ہے جس کے اندر کوئی تفریق نہیں پائی جاتی، کوئی تقسیم نہیں پائی جاتی ۔ تزکیہ تزکیہ ہی
ہے۔ تزکیہ اس دل کی پاک کیفیت کا نام ہے جس کے بعد انسان یہ سمجھتا ہے کہ میں حاضر ہو گیا،
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا (البقرہ : ۲۸۶) میں ماننے کے لئے تیار بیٹھا ہوں ۔ اسی بنیادی فیصلہ کا نام تزکیہ
ہے۔ اس تزکیہ کی تفصیل تعلیم کتاب سے طے ہوتی ہے۔ تعلیم کتاب اس تزکیہ کے نقوش ابھارتی ہے
اور ان کو وسیع تر کرتی چلی جاتی ہے۔ پس معلم کا ہونا ضروری ہے اور وہ تعلیم جو کامل ہو چکی ہو اور ہمیشہ
کے لئے ہو، اس کو ہمیشہ کے لئے ایسے معلمین کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ سے ہدایت یافتہ ہوں۔
پھر ہر زمانے کی طرف سے نئے نئے سوال اٹھائے جا سکتے ہیں ، نئے نئے اعتراض تعلیم پر ہو سکتے ہیں،
زمانے کی ضرورتیں بدل جاتی ہیں اور نئی ضرورتوں کے تابع نئے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ان
باتوں کی بھی تو حکمت سکھائی جائے۔
صلى الله
پرانے زمانے میں آنحضرت ﷺ نے سب حکمتیں بیان فرما دیں ، ساری ضرورتوں پر
آپ کے بیان اور آپ کی سنت حاوی ہو گئی۔ لیکن بعد میں بھی تو بدلتے ہوئے زمانوں کے تقاضے
ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے؟ کیسے آنے والوں کو الہی کلام کی حکمتیں سمجھائی جائیں ۔ اس سوال کا
جواب قرآن کریم میں مختلف جگہ ملتا ہے۔ آیت استخلاف میں بھی اس کا جواب دیا گیا ہے اور اسی کی
تشریح میں مجدد کی پیشگوئیوں میں بھی درحقیقت اسی سوال کا جواب دیا گیا ہے لیکن جیسا کہ اسلام کی
تاریخ بتاتی ہے کہ نہ خلافت راشدہ ہمیشہ کے لئے باقی رہی اور نہ مجددین کا سلسلہ اس حد تک کارگر
ثابت ہوا کہ اسلام کے گزرتے ہوئے ادوار میں نیچے کی طرف جو سفر تھا ، اسے روک کر پھر بلندیوں کی
طرف موڑ دیتا ہے۔ وقتی طور پر سنبھالے دیئے گئے ہیں ، وقتی طور پر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ گرتی
ہوئی قوموں کو اٹھایا گیا ہے، بعض شکوک کے ازالے کئے گئے ہیں، بعض فتنوں کو مٹایا گیا ہے، بہت
بڑی بڑی تجدید کی کوششیں ہیں جن کا تاریخ اسلام میں ذکر محفوظ ہے لیکن دو باتیں ایسی ہیں جن کی وجہ
سے ایک تشنگی سی باقی رہ جاتی ہے۔ ایک یہ کہ مجددیت نے جو آخری منزل کا رخ تھا۔ اس کو موڑ انہیں
سنبھالے تو دیئے لیکن کسی ایک منزل پر بھی یہ نہیں ہوا کہ سارا عالم اسلام کامل طور پر حضرت اقدس
خطبات طاہر جلد ۱۲
575
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
ا
محمد مصطفی ﷺ کی طرف لوٹ جاتا اور واپس اس زمانے میں پہنچ جاتا جو آپ گا زمانہ تھا۔ دوسرا یہ کہ عليه
مجد دیت محدود قوموں اور محدود علاقوں میں کارفرما رہی ہے کل عالم پر محیط کبھی نہ ہوسکی۔ آج تک
تاریخ اسلام میں ایک بھی ایسا مجد د ظاہر نہیں ہوا جس نے خود یہ دعوی کیا ہو یا جس کے متعلق اس کے
ماننے والوں نے یہ دعویٰ کیا ہو دیکھو یہ مجدد کل عالم کی تجدید کے لئے آیا۔ پس ایک ایک مجدد کی یا ان
لوگوں کی تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھ لیجئے جن کو بعض فرقوں نے مجدد کہا اور بعض نے ان کا انکار کیا،
بعض ایسے ہیں جو ہندوستان میں پیدا ہوئے ، بعض عرب کے علاقوں میں پیدا ہوئے ، بعض ایران
میں پیدا ہوئے، بعض افریقہ میں پیدا ہوئے ، بعض چین میں بھی پیدا ہوئے ۔
غرض کہ مختلف ادوار میں مختلف مجدد کہلانے والے پیدا ہوتے رہے لیکن کل عالم اسلام نے
ہوگی؟ جس کا
ان کو تسلیم نہیں کیا بلکہ بھاری اکثریت کو تو ان کی خبر تک نہیں پہنچی پھر وہ عالمی تجدید کیسے ہوگی ؟
گہرا تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے عالمی پیغام سے ہے۔ جب پیغام عالمی ہے اور ہمیشہ کے
الله
لئے ہے تو تجدید بھی تو عالمی حیثیت سے ہونی چاہئے اور اگر سابقہ تجدید کی کوششیں مسلمانوں کے رخ
کو اس طرح پلٹا نہ سکیں کہ وہ تیزی کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں داخل
صلى الله
عروسه
صلى
علي
ہوتے جو حقیقت میں کامل امن کا زمانہ ہے جو اسلام کی تمام خوبیوں پر محیط ہے اور کفر کی سب بدیوں
سے محفوظ ہے۔ اس زمانے تک عالم اسلام کو پہنچانے کا کیا انتظام ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا ان
آیات کریمہ میں جواب دیا گیا ہے ۔ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ دیکھو محمد ﷺ کا
خدا ایسا خدا ہے جس نے دور کے زمانوں پر بھی نظر رکھی ۔ وَاخَرِينَ میں ایک ایسی قوم کو واپس اس
زمانے میں کھینچ لائے گا جومحمد مصطفی ﷺ کا زمانہ ہے اور ان دور کے زمانے میں پیدا ہونے والوں کو
علي
صلى الله
ان پہلوں سے ملا دے گا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے جو چار بنیادی
کام بیان فرمائے گئے ہیں اور بنیادی صفات بیان فرمائی گئی ہیں۔ ان تمام کاموں اور صفات کا دور
دورہ اس زمانے میں ہو گا اور وہ تحریک عالمی ہوگی ورنہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے
ساتھ اس کو کوئی نسبت نہیں ہو سکتی ۔ آپ کا پیغام عالمی تھا اور آپ نے جو کام کئے ۔ ان سب خدمتوں
پر مامور ایک ایسی جماعت ہی پرانے زمانے کے آنحضرت ﷺ کے صحابہ اور آپ کے تربیت یافتہ
لوگوں سے ملنے کی مستحق ہو سکتی ہے جو ایک عالمی پیغام دنیا میں پھیلائے اور ان چاروں امور کو یعنی
الله
خطبات طاہر جلد ۱۲
576
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
قرآن کریم کی اشاعت، اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے نشانات کے بیان، تعلیم کتاب
اور تعلیم حکمت میں حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے رنگ اختیار کرے۔ اگر یہ نہ ہو تو آخرین اولین
سے مل نہیں سکتے ۔
اس مضمون کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وه
ایسے علم والا ہے جو طاقت رکھتا ہے۔ عزیز اس غالب اور معزز وجود کو کہتے ہیں جو صاحب علم ہو اور اس
کے علم کا اس کی عزت سے اس کے غلبے سے تعلق ہو۔ پس خدا علیم بھی ہے اور خدا غالب بھی ۔ خدا
عزتوں والا بھی اور عزتوں والا جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور وہ حکیم ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کس
وقت کسی زمانے کی ضرورت کیسے پوری کی جائے گی۔ اس کے بعد فرمایا ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ
يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَام یہ اللہ کا فضل ہے کہ آخرین میں ایک ایسی جماعت پیدا کی جائے گی جو اولین
سے جاملے گی اور یہ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ کسی منطق کا نتیجہ نہیں، کسی دلیل کے نتیجے میں کسی قوم
کے استحقاق کے بات نہیں ہو رہی، دلیل کے نتیجے میں کسی قوم کے استحقاق کا بیان کہ ہاں دیکھو یہ قوم
اس قابل ہو گئی ہے کہ اسے یہ انعام ملے اس کو فضل نہیں کہا جا سکتا۔ فضل کہتے ہیں مالک کی طرف سے
عطا کو۔ ایسا مالک جو اپنے اموال پر ہر اس چیز پر جس پر اسے تصرف ہے اتنا کامل تصرف رکھتا ہے کہ
کوئی قانون اس کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتا۔ جس کو چاہے جب چاہے جو دے دے۔ کوئی سوال نہیں
اٹھ سکتا کہ کیوں ایسے کیا ہے؟ فرمایا ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ یہ ایسے فضل کی
بات ہم کر رہے ہیں جسے اللہ جب چاہے گا جسے چاہے گا دے گا۔ کوئی اس کے فضل کے ہاتھ کو روک
نہیں سکتا ۔ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ اور اللہ تعالیٰ بہت ہی بڑے فضلوں والا ہے۔ جس کا
مطلب ہے کہ جس فضل کی بات ہوئی ہے آخرین میں ہو کر اولین سے جاملو گے۔ یہ بہت ہی عظیم
الشان فضل ہے اتنا عظیم الشان فضل ہے کہ خدا کے ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ہونے کا مضمون اس
سے ابھرتا ہے۔
پس سورۂ جمعہ میں جو کچھ بیان فرمایا جو خوشخبریاں دیں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ان خوشخبریوں کی مظہر ہے۔ آج جماعت احمدیہ کی صورت میں وہ آخرین پیدا ہو رہے ہیں جنہیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے جانے والے اس مہدی مسعود نے اولین سے ملایا اور یہ بات کہ ایک
خطبات طاہر جلد ۱۲
577
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
آنے والے نے اولین سے ان لوگوں کو ملایا۔ یہ میرے منہ کی بات نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کی اپنی پیشگوئی ہے یہ اسی آیت کریمہ کی تشریح سے تعلق رکھتی ہے۔ بخاری شریف میں یہ مضمون
صلى الله
بیان ہوا ہے کہ جب حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے ان آ محمد رسول اللہ ﷺ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی تو کچھ صحابہؓ کے
جھرمٹ میں آپ بیٹھے ہوئے تھے اور صحابہ میں سے کسی نے تعجب سے یہ سوال کیا کہ یا رسول اللہ
وہ ہوں گے کون ؟ جن کا اس آیت کریمہ میں ذکر ہے۔ آخَرِينَ مِنْهُمْ ۔ بہت ہی بڑی
عظیم الشان قوم ہے جس کا ذکر ملتا ہے کہ آخرین میں ہو کر اولین سے جاملیں گے۔ اس مضمون کی
عظمت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے زمانے سے لے کر آخرین کے زمانے تک
جو بہت بعد کا زمانہ ہے آخرین کہتے ہی ہیں ان لوگوں کو جو سب سے آخر پر پیدا ہوں ۔ بہت لمبا
عرصہ جس میں بڑی کثرت کے ساتھ آپ کو بزرگ صحابہ کے بعد بھی اولیاء اللہ ، بڑے بڑے خدمت
کرنے والے، بڑے بڑے مجددین ملتے ہیں ، بڑی بڑی مہمات چلائی گئی ہیں ۔ دین کی خدمت کے
لئے از سر نو اسلام کو محمد رسول اللہ ﷺ کی صفات حسنہ سے مزین کرنے کے لئے لیکن ان میں سے کسی
کے اوپر خدا کے انتخاب کی نظر نہ پڑی اور ان میں سے کسی سے متعلق یہ نہ فرمایا کہ وہ اولین سے آ ملیں
گے۔ اس لئے بہت دور میں پیدا ہونے والوں کا ذکر کرنا اور بیچ کی تمام صدیوں کو چھوڑ جانا۔ یہ اس
بات کی علامت ہے کہ جن لوگوں کا ذکر ہو رہا ہے۔ وہ خالص خدا کے فضل سے پیدا ہوں گے۔ کوئی
انسانی کوشش یہ کام کر کے نہیں دکھا سکتی ۔ خدا کے فضل سے پیدا ہوں گے اور وہ اتنا بڑا فضل ہے کہ اس
کے ذکر کے ساتھ ہی بے ساختہ روحیں یہ اقرار کریں گی وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیمِ ۔ سبحان اللہ کیسی شان کا خدا ہے، کتنے بڑے فضلوں کا مالک۔ یہ وہ
مضمون ہے جس کا جماعت احمدیہ سے گہرا تعلق ہے اور یہ مضمون کس طرح ہم پر صادق آتا ہے۔ اس
کا بیان اس حدیث میں ہے جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔
صلى الله
صلى الله
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے جب پوچھا گیا یا رسول اللہ ﷺ ! وہ کون لوگ ہوں
گے؟ اس سوال میں ایک تعجب شامل ہے۔ اس کی نشاندہی ضروری ہے ، تعجب یہ ہے کہ صرف حضور
صلى الله
اکرم ﷺ کی بعثت کا ذکر ہے۔ کسی اور وجود کے بعد میں پیدا ہونے کا کوئی ذکر ہی موجود نہیں ایک ہی
فعل ہے بحث کا جو اس آیت کے شروع میں بیان ہوا اور اس کے بعد کوئی نیا فعل کسی اور آنے
خطبات طاہر جلد ۱۲
578
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
والے کے متعلق نہیں ملتا۔ پس بعثت محمد مصطفی ﷺ سے اس مضمون کا تعلق ہے یہ بعثت اس رنگ میں
صلى الله
عروسه
جلوہ افروز ہوئی کہ اولین کو خدا روز ہوئی کہ اومین کو خدا سے ملا دیا اور پھر دوبارہ۔ اور پھر دوبارہ یہی بعثت محمد مصطفی ایک نیا جلوہ ، ایک نئی
شان کا جلوہ دکھائے گی کہ آخرین کو بھی اولین سے ملا دے گی یعنی اولین کی طرح آخرین کو بھی خدا
سے ملا دیا جائے گا۔ یہ وہ مضمون ہے جو تعجب پیدا کرتا ہے۔ اتنی دور کے لوگوں کو کس طرح اولین سے
ملایا جائے گا آخر اس کا طریق کار کیا ہوگا ؟
دیا۔
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جب اس سوال کو سنا تو پہلے اعراض فرمایا، جواب نہ
صلى الله
۔ پھر سوال کرنے والے نے دہرایا۔ پھر عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کون لوگ ہوں گے؟ جن کا ذکر
صلى الله
واوسه۔
عروسه
صلى الله
مل رہا ہے۔ آنحضور ﷺ نے پھر اعراض فرمایا اور اس کا جواب نہ دیا۔ آنحضرت ﷺ کا اعراض فرمانا
دو حکمتیں اپنے اندر رکھتا تھا جو سلسل آپ کی سنت سے ثابت ہے۔ اوّل یہ کہ سوال جاہلا نہ ہو اور
قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق جاہلوں سے اعراض کا حکم ہے۔ دوسرے یہ کہ سوال ایسا ہو جس کے
لئے وحی الہی کی روشنی کی ضرورت ہو۔ ایسے مضامین سے تعلق رکھتا ہو کہ جب تک آسمان سے نئی روشنی
نازل نہ ہو اس کا صحیح جواب نہیں دیا جا سکتا۔ پس ان سوالوں سے اعراض اس دوسرے حصے سے تعلق
رکھتا ہے۔ چنانچہ ا چنانچہ ایسا ہی ہوا جب تیسری مرتبہ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے حضور یہ عرض کیا گیا
یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ تو آپ نے فرمایا لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال او
رجل من هولاء ۔ (بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله تعالى و اخرين منهم لما يلحقوا بهم )
کہ دیکھو اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا ان لوگوں میں سے کچھ ہوں گے یا ان لوگوں میں سے ایک مرد
کامل اٹھے گا جو ثریا سے ایمان کو کھینچ کر دوبارہ زمین پر لے آئے گا۔ اس سے فیض یافتہ لوگوں کا ذکر
ہے جو لوگ اس سے فیض پائیں گے وہی ہیں جو اولین میں ملیں گے یہ مضمون اس میں شامل ہے۔
جب فرما يا هولاء تو کیا مطلب ہے کن لوگوں میں سے۔ آنحضور ﷺ کی خدمت میں اس
صلى الله
وقت تمام عرب صحابہ موجود تھے لیکن ایک غیر عرب بھی تھا جس کا نام سلمان فارسی ہے۔ حضرت اقدس
محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنے کسی عرب صحابی کے کندھے پر ہاتھ نہ رکھا بلکہ اس ایک کے کندھے پر
ہاتھ رکھا جو تنہا مجھی اس مجلس میں موجود تھا۔ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا لو كَانَ الإِيمَانِ
عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رِجَالٌ اَوْ رَجلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ۔ ان میں سے ہوں گے یا ان میں سے ہو گا جو آسمان
خطبات طاہر جلد ۱۲
579
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
کے ستاروں سے ا ایمان کو دوبارہ زمین پر کھینچ لائے گا۔ پس یہ پیشگوئی ایک بہت ہی عظیم الشان
پیشگوئی ہے۔ اس زمانے کے احیائے نو سے اس کا تعلق ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اوپر وارد کئے جانے والے تمام اعتراضات کا جواب اس میں موجود ہے۔ کئی دفعہ
لوگ پوچھتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ پر دین کامل ہو گیا۔ آپ نے آیات پڑھ دیں،
آپ نے تزکیہ نفس فرما دیئے۔ آپ نے تعلیم کتاب کر دی جس سے بہتر کوئی تعلیم کتاب نہیں کر سکتا
تھا، حکمتیں بیان فرما دیں کہ جن سے بہتر کوئی حکمتیں بیان نہیں کر سکتا تھا۔ پھر ضرورت کیا تھی کسی اور
کے آنے کی۔ آپ نے کیا سلسلہ نیا شروع کر رکھا ہے۔ اتنی گستاخی ، اتنے عظیم الشان نبی کے بعد
جس کا دین کامل، جس کی کتاب ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دی گئی ، جس کی سنت کا ذکر محفوظ ہو گیا ، جس کی
تعلیم کتاب و حکمت کی باتیں آج تک مسلمانوں میں روایہ بھی جاری ہیں اور تحریراً بھی۔ اس کے بعد
ضرورت کیا تھی کہ کسی اور کو بھیجا جائے مگر سوال یہ تھا کہ آخرین کو اولین سے کیسے ملایا جائے؟ آخرین
کو اولین سے ملانے کے لئے کچھ برگزیدہ لوگوں کی ضرورت ہے، کچھ خدا سے تائید یافتہ لوگوں کی
ضرورت ہے اور ساتھ ہی فرمایا گیا کہ دراصل حضور اکرم ﷺ کی حدیث کی طرف اشارہ کر رہا ہوں کہ
آپ نے ساتھ ہی یہ فرما دیا کہ وجہ میں بتاتا ہوں کہ کیوں کوئی آئے گا ؟ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانِ عِنْدَ الثَّرَيَّا
آخرین میں ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ گویا ایمان ثریا پر جا پہنچے گا۔ زمین پر دکھائی نہیں دے گا۔ آسمان
پر جا بسے گا۔ جہاں سے اتر اتھا یعنی واپس اپنے اصل کی طرف لوٹ جائے گا۔
صلى الله
؟
سوال یہ ہے کہ کتاب اور سنت اور تعلیم اور حکمت کی باتوں کے باوجود ایمان کیسے اٹھ گیا ؟
اگر ایمان ہی اٹھ گیا تو باقی کیا رہا؟ اگر ایمان ہی نہیں ہے تو تزکیہ قلب اور تعلیم اور حکمت کی باتوں کا
ذکر ہی کیا ملتا ہے؟ ان کا کوئی دور کا بھی تعلق باقی نہیں رہتا۔ ایمان اٹھ جانا ایک ایسی بنیادی کمزوری
ہے جس کے نتیجے میں یہ تمام کتاب اور آیات اور تزکیہ کے مضامین سارے اپنی کارفرما قوتوں سے
عاری ہو جاتے ہیں یعنی کتاب کامل ہے لیکن اس کے اندر اس کو جاری کرنے کے لئے کارفرما قوت کی
ضرورت ہے۔ تزکیہ نفس ضرور ہوتا ہے لیکن ایک کارفرما قوت کی ضرورت ہے اور یہی مضمون آگے
چلتا ہے۔ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے یہ مسئلہ حل فرمایا کہ وہ کارفرما قوت ایمان ہے۔ ایمان
ہو تو یہ ساری باتیں فائدہ دیں گی ورنہ کوئی فائدہ نہیں دیں گے۔ اتنا پر حکمت جواب ہے اس وقت بھی
خطبات طاہر جلد ۱۲
580
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
اس کتاب نے انہی کو فائدہ دیا جو ایمان لائے تھے یا جن کا ایمان سچا تھا۔ اسی زمانے میں ایسے لوگ
بھی تھے جو کہتے تھے کہ ہم ایمان لے آئے۔ لیکن قرآن فرماتا ہے وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ
صلى الله
فِي قُلُوبِكُمْ (الحجرات : ۱۵) اے محمد مصطفی ! ان سے کہہ دو کہ تم کہتے تو ہو کہ ہم ایمان لے
آئے ہیں لیکن تمہارے دلوں میں ایمان نے جھانک کے بھی نہیں دیکھا۔ پس کتاب کے ہوتے
ہوئے سلم رسول ﷺ کی موجودگی میں ایمان کا دعو کا دعویٰ کرنے والوں ۔ والوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرمارہا ہے کہ ان
کے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا۔ پس ایمان کے داخل ہونے کے لئے خدا کے خاص فضل کی
ضرورت ہے اور ایک آسمانی معلم کی ضرورت ہے جو اپنی قوت قدسیہ سے ایمان پیدا کرے اور ایمان
کونئی جلا بخشے ۔
اسی مضمون کو آنحضرت ﷺ نے وضاحت سے ، سے بیان کرتے ہو۔ کرتے ہوئے فرمایا لَو كَانَ الْإِيْمَانِ
عِندَ الثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ ايمان ثریا پر بھی اٹھ گیا تو سلمان فارسی یعنی عجمی
لوگوں میں سے ایک یا ایسے چند وجود ہوں گے جو خدا سے تائید یافتہ اور نور یافتہ ہوں گے اور ان کو
اللہ تعالیٰ یہ توفیق عطا فرمائے گا کہ وہ ایمان کو دوبارہ آسمان سے زمین پر اتار لائیں گے۔
پس اگر ہم وہ جماعت ہیں جیسا کہ ہمارا دعوی ہے تو ہم ہی ہیں جنہوں نے دوبارہ نور ایمان
سے ساری دنیا کو جگمگادینا ہے اور اگر ہم اس کوشش میں ناکام رہیں تو بنی نوع انسان کو ہم کوئی بھی فائدہ
نہ پہنچ سکیں گے، مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہ پہنچ سکیں گے کیونکہ ظاہری طور پر کتاب ان میں موجود ،
حدیثیں موجود م ، سنت کے ذکر موجود ، حکمت کی باتوں کا بیان موجود، وہ کیا چیز ہے جو جو نہیں ہے وہ وہی
ہے جس کی نشاندہی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی یعنی ایمان خالص ۔ ایسا ایمان جو
قلوب میں عظیم پاک تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔ پس اب جب آپ امت کے حالات پر نظر کرتے ہیں
تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ لازماً ایمان ہی کی کمی ہے جو امت محمد یہ کہلانے کے باوجود سب لوگوں کے
دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں ۔ تمام مسلمان قو میں ایک دوسرے پر یلغار کر رہی ہیں ، تمام
مسلمان فرقے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔ عالم اسلام پر جو کچھ گزر جائے ان کو کوئی پرواہ نہیں
ہے۔ اپنے اپنے مقاصد کی خاطر زندہ ہیں یا اپنے اپنے مقاصد کی خاطر مر رہے ہیں۔ بوسنیا کے
مسلمانوں پر کیا مظالم ٹوٹے ، فلسطین کے مسلمانوں پر کیا بنی؟ ان کی بلا سے جو کچھ ہوتا ہے ہوتا رہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
581
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
اپنی حکومتوں سے غرض ہے، اپنے کھانے پینے اور عیش و عشرت کے سامان سے دلچسپی ہے لیکن اسلام
کی کیا حالت ہے؟ یہ ان کی بلا جانے ، ان سے ان کو کوئی غرض نہیں ۔ یہ کیوں ہے جبکہ کتاب وہی ہے؟
پس وہ سوال جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذکر میں اٹھایا تھا۔ اس سوال کا یہ کیسا
عمدہ جواب حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عطا فرمایا۔ دیکھو یہ ساری باتیں ہوں گی لیکن
ایمان اٹھ جائے گا اور جب تک ایمان واپس نہ آئے اسلام دنیا میں واپس نہیں آسکتا۔
اسی مضمون کو ایک اور جگہ نسبتاً زیادہ تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا
ان ياتي على الناس زمان لا يبقى من الاسلام الا اسمه و لا يبقى من القرآن الا
رسمه مساجدهم عامرة و هى خراب من الهدى علماء هم شرمن تحت ادیم
السماء (مشكوة كتاب العلم الفضل الثالث صفحہ نمبر : ۳۸) ایک ایسا بد نصیب زمانہ آنے والا ہے کہ جب
اسلام ہو گا لیکن نام کا اسلام ۔ اعمال میں جاری ہو گا دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنے والا نہیں ہوگا
اور قرآن ہو گا لیکن قرآن تحریر کے لئے ہو گا قرآن کی تحریریں تو کثرت سے ملیں گی لیکن قرآن دلوں
اور اعمال اور خون میں جاری و ساری دکھائی نہیں دے گا۔ نشانی اس کی کیا ہے؟ فرمایا مسجد میں تو آباد
دکھائی دیں گی بڑے بڑے اجتماع آپ کو مساجد میں نظر آئیں گے۔ و هـي خـراب من الهدى
لیکن ہدایت سے خالی ۔ انسانی جم غفیر مسجدوں کو تقویٰ سے نہیں بھر سکتے ۔ تقویٰ سے تو متقی دل بھرا
کرتے ہیں۔ یہی نقشہ ہے جو حضور اکرم ﷺ نے بیان فرمایا اور پھر ایک منطقی نتیجے کے طور پر اٹھنے
والے سوال کا بھی جواب دے دیا۔ ایک انسان یہ سوچ سکتا تھا یہ سب باتیں درست لیکن اس قوم کے
علماء تو ہوں گے اور علماء کو خدا تعالیٰ یہ توفیق بخشے گا کہ وہ از خود اپنی کوششوں سے اس گرتی ہوئی امت کو
سنبھال لیں۔ لیکن حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں۔ علماء هم شرمن تحت ادیم
السماء دیکھو اس وہم میں مبتلا نہ ہو جانا کہ ان پراگندہ حال مسلمانوں کو ان کے علماء بچالیں گے
صلى الل
صلى الله
صلى
کیونکہ وہ تو آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔
آنحضور کے متعلق جیسا کہ میں نے ابھی قرآن کریم کی آیت پڑھ کر بیان کیا ہے۔
حکمت کا ذکر ملتا ہے یہ صرف تعلیم نہیں کیا کرتے تھے۔ حکمت بھی بیان فرمایا کرتے تھے اور اس بات
میں ایک عظیم الشان حکمت کا گہرا راز ہے ۔ جس میں قوموں کے عروج و زوال کا مسئلہ حل ہوا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
582
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
مذہبی قو میں محض کتاب سے زندہ نہیں رہا کرتی تھیں، مذہبی قوموں کو سنبھالنے کے لئے متقی علماء کی
ضرورت ہے، پاک نمونہ دکھانے والوں کی ضرورت ہے، ربانی اولیاء کی ضرورت ہے جو قوم کے نہ دکھانے والوں کی ضرور
ایمان کو زندہ رکھتے ہیں ۔ اگر علماء کا دل ایمان سے عاری ہو جائے ، اگر وہ مطلب پرست ہو جائیں، سے ہو ، وہ
اگر وہ خود غرض ہو جائیں ، اگر ان کو اپنی غرضیوں میں دلچسپی ہو، دین کی حالت میں دلچسپی نہ ہو تو ایسے
علماء کی بدنصیبی ہی سے قو میں تنزل اختیار کیا کرتی ہیں۔ پس تنزل کا جو نقشہ حضور اکرم ﷺ نے کھینچا
ہے وہ اچانک کسی ایک سال میں پیدا ہونے والا تنزل تو نہیں ہے۔ یعنی اسلام نام کو رہ جائے گا،
قرآن صرف لکھنے کے لئے مسجدیں آباد مگر ہدایت سے خالی ، کیا یہ آفت ایک ہی دن میں آ پڑی۔
ہر گز نہیں یہ تو صدیوں کے جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والا مضمون ہے۔ صدیوں کا ظلم
ہے جو اس اندھیری رات پر منتج ہوا ہے اور رفتہ رفتہ بدیوں اور فسق میں جو اجتماعی بھیا تک شکل اختیار کی اور بھیانک
ہے اس کا نقشہ ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کھینچ رہے ہیں تو علماء کے ہوتے ہوئے یہ سب
کچھ ہو گیا جن کے سپر د دین کی باگ ڈور کی گئی تھی ، وہ دیکھتے رہے اور ان کی آنکھوں کے سامنے یہ
سب ہو گیا اور ایک سال میں نہیں ہوا ، دس سال میں نہیں ہوا، ایک سو سال میں بھی نہیں سینکڑوں
سال تک مسلسل یہ علماء ایک نسل کے بعد دوسری نسل میں پیدا ہوتے رہے اور اس تنزل کے راہ میں
روک نہیں بن سکے بلکہ ان کی بداعمالیاں اور ان کی خود غرضیاں اس تنزل کو تیزی سے آگے بڑھانے کا
موجب بنیں۔ یہ ساری دردناک کہانی حضور اکرم ﷺ نے اس ایک جملے میں بیان فرمادی۔
لماء هم شر من تحت اديم السماء بڑی بدنصیب قوم ہوا کا م ہوا کرتی ہے جس کی لیڈرشپ خراب
ہو جائے اور جس کی لیڈرشپ ایسی خراب ہو کہ اسلام جیسے دین کو گرتے گرتے یہاں تک پہنچا دے کہ
خدا کا رسول یہ گواہی دے کہ زمین سے ایمان اٹھ کر ثریا پر جا پہنچا۔ اتنی بڑی آفت ، ایسی بڑی قیامت
جو ایک عالمگیر قوم پر ٹوٹی ہو جو اس کے ذمہ دار ہیں ، اس کو شر من تحت اديم السماء کے سواکسی
اور لقب سے یاد نہیں کیا جا سکتا۔
پس ایسی صورت میں جبکہ علماء اس لائق نہ رہیں کہ وہ دین کو دوبارہ اپنے پہلے حال کی طرف
لوٹا سکیں، پہلے زمانے سے آئندہ آنے والے زمانوں کو ملا سکیں ۔ کیسے پھر یہ ہوگا ؟ فرمایا ذلك
فَضْلُ اللہ اللہ کا فضل ہی ہے جو نازل ہوگا ۔ اللہ کا فضل ہی ہے جو ایسے بندے کو پیدا کرے گا جو
خطبات طاہر جلد ۱۲
583
خطبه جمعه ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
صلى الله
گریہ وزاری کے ساتھ اپنی راتیں جگادے گا ۔ جو اس قدر اسلام کے غم میں اپنے آپ کو ہلکان کرے گا
اور اس قدر محنت کرے گا کہ خدا کے فضل کی نظر اس پر پڑے گی اور اسے چنا جائے گا کیونکہ وہ حضرت
محمد مصطفی ﷺ کا کامل غلام ہوگا، سب سے زیادہ آپ ﷺ کا عاشق ، سب سے زیادہ آپ کے دین علي
کی فکر کرنے والا ہو گا تب وہ خدا کے فضل سے پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی کہ کل عالم کو دوبارہ اسلام کی
طرف لے جایا جائے گا اور الہی کلام یہ گواہی دے گا ۔ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
دیکھو دیکھو۔ محمد کے غلام اس زمانے میں بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ چودہ سو سال کے بعد آج تم ایک اجتماع
کو دیکھ رہے ہو جو محمد مصطفی ہے کے وہ کامل غلام ہیں جن کو آسمان فخر سے دیکھ رہا ہے، جن کے متعلق
زمین و آسمان کا خدا گواہی دے رہا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو بعد میں آنے کے باوجود اولین سے
جاملے با ملے، ان اولین سے جاملے جن کو محمد مد رسول رسول اللہ الله ﷺ لی نے خدا سے ملا دیا۔
صلى الله
پس جہاں آپ کا مرتبہ اور یہ مقام بیان ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں اسی قدر عجز کی ضرورت
ہے، اسی قدر انکساری کی ضرورت ہے کیونکہ جب ہم اپنے حال پر غور کرتے ہیں تو اپنے آپ کو ہرگز
اس لائق نہیں پاتے۔ دنیا میں انسان بعض دوسرے لوگوں کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور عزت کی
مختلف وجوہات ہیں۔ نیک جماعتوں میں نیکی کو عزت کا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے جیسا کہ قرآن کریم
میں فرمایا ہے اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم (الحجرات: ۱۴) تم میں سب سے
زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے لیکن ساتھ ہی فرمایا۔ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقى (انجم (۳۳) تمہیں کیا پتا کہ کون متقی ہے؟ تم خواہ مخواہ ایک دوسرے کی
عزتیں اس طرح نہ بتایا کرو کہ وہ بڑا متقی آدمی ہے۔ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى وہی ایک ذات
ایک اللہ ہی ہے جو جانتا ہے کون متقی ہے؟ اور کون نہیں؟ پس جہاں تک ہماری اپنی ذات کا تعلق ہے۔
ہم نہ کسی اور کے تقومی کی گواہی دے سکتے ہیں ، نہ اپنے تقویٰ کی گواہی دے سکتے ہیں لیکن ایک بات کا
احساس ہمیں ضرور تقویٰ عطا کرے گا کہ خدا نے ہمارے تقویٰ کی گواہی دی ہے۔ جو اس نے کہا ہے
کہ آخرین میں آ کر تم اولین سے جاملو گے تو ناممکن تھا کہ ہمارے تقویٰ پر نظر کئے بغیر خدا یہ گواہی
دے دے۔ پس وہ جو سب سے ز سے زیادہ دلوں کا حال جاننے والا ہے وہ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
جس کے متعلق بیان ہوا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ وہ متقیوں کی جماعت ہوگی ۔ پس اپنے تقویٰ کی حفاظت
خطبات طاہر جلد ۱۲
584
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
کرو۔ جب تک خدا کی نظر میں تم وہ متقین کی جماعت بنے رہو گے جو آخرین میں آنے کے باوجود
اولین سے ملائے جانے کے مستحق قرار دیئے گئے ہو۔ اس وقت تک کوئی دنیا کی طاقت تمہارا ادنی بھی
نقصان نہیں کر سکتی ۔ تم ضرور پھیلو گے اور پھولو گے ۔ تم ضرور کل عالم پر محیط کئے جاؤ گے کیونکہ تم اس
پیغام کے علمبردار اور امین بنائے گئے ہو جو کل عالم پر محیط کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے، جو کل عالم پر
محیط ہونے کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے اس میں تمہاری کوئی خوبی نہیں ۔ یہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کا دین ہے جس کا مقدر یہ ہے کہ لازماً تمام دنیا پر غالب آئے گا۔ اتنے بڑے نصیب ہیں ان
ادنی لوگوں کے جو ہم اور تم ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے نفس پر نگاہ کرتے ہیں تو اپنے آپ کو کسی خوبی کا لائق
قرار نہیں دیتے، کسی خوبی کا سزاوار نہیں ٹھہراتے مگر خدا نے وہ کیا بات ہے جو ہم میں دیکھی جس کی وجہ
سے اتنا عظیم فضل فرمایا ہے۔
اس مضمون پر غور کریں تو اس کا حل ذَلِكَ فَضْلُ اللہ میں ہی ملتا ہے۔ یہ تقویٰ بھی
اللہ ہی کا فضل ہے۔ اگر ہماری آخری نیتیں محض اللہ ہیں ، اگر ہم اپنی روحانی بیماریوں کے باوجود بالآخر
اپنے نفس کے آخری نقطے کے لحاظ سے اولیت خدا کو اور خدا کے دین کو دینے والے ہیں ۔ اگر ہم خدا
کی خاطر یہ تہیہ کئے بیٹھے ہیں کہ جو کچھ ہم پر گزرے گزر جائے تمام دنیا ہمیں چھوڑ دے لیکن ہم نے
اس دین کی خدمت سے ہاتھ نہیں کھینچنا بلکہ اپنا سب کچھ اس راہ میں فدا کر کے چھوڑیں گے۔ یہ وہ
تقوی کی علامت ہے جو فضل کے ساتھ ہمارے اندر پیدا ہوئی ہے اور میں جانتا ہوں کہ آج تمام عالم
میں جماعت احمد یہ خدا کے اس فضل کی امین بنادی گئی ہے اور ہر جگہ تقویٰ کے عظیم نشان الہی پھلوں کی
صورت میں ظاہر ہوئے ، رضائے باری تعالیٰ کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں،
هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَی کا ایک یہ بھی مطلب ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی ذات
میں علم رکھتا ہے اور چھپائے رکھے گا سب سے، بلکہ تقوی کی نشانیاں خدا کے فضل سے مومنوں کے
چہروں پر ان کے اعمال میں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِّنْ
أثَرِ السُّجُودِ (الفتح : ۳۰) وہ اپنی نیکیوں کو دکھاتے تو نہیں ہیں ۔ اس کا اشتہار تو نہیں دیتے لیکن اللہ
کی یہ تقدیر کارفرما ہوتی ہے کہ ان پاک بندوں کی نیکیوں کو جن پاک بندوں پر اس کی رحمت کی نظر ہو
ان کے چہروں میں اس طرح ظاہر کرتا ہے کہ وہ نور دکھائی دینے لگتا ہے۔ دنیا دیکھتی ہے اور جانتی ہے
خطبات طاہر جلد ۱۲
کہ یہ سچے لوگ ہیں ۔
585
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
پس یہی وہ تقویٰ ہے جو فضل کی صورت میں ہم پر نازل ہوا، یہی اس تقویٰ کی علامت ہے
جو ہمارے چہروں کو ہمیشہ منور رکھے گی اگر ہم اس تقومی پر قائم رہے اور یہی خدا کے فضل کا نور ہے جو
ہمارے چہروں پر ظاہر ہو گا یعنی صداقت کا نور جس کی طاقت سے ہم دنیا کو فتح کریں گے، یہی ہے وہ
ایمان جو ثریا پر جا چکا تھا اب دوبارہ زمین پر لوٹایا گیا ہے۔ اسے کس طرح واپس کرنا ہے ، کیا کام
کرنے ہیں، پروگرام تو وہی ہے جو قرآن کریم پیش فرما چکا ہے۔ ایک ذرہ بھی اضافہ نہیں ہو سکتا، ایک
ذرہ بھی اس میں کمی نہیں کی جاسکتی۔
الله
ہمارے پروگرام کی چار بنیادی باتیں ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہم قرآن کریم سے چمٹ
جائیں وہ آیات جن کی تلاوت ہمارے سامنے کی گئی ہے۔ ان کو اپنی زندگی کا شعار بنا لیں۔ اپنا پیغام،
اپنا اوڑھنا بچھونا ، اپنی زندگی کا ہر محرک کلام الہی کو بنالیں۔ اپنی زندگی کی ہر تحریک کو روکنے والا بھی
کلام الہی کو بنالیں ، ہمارے اٹھنے والے قدم بھی قرآن کے تابع اٹھیں، ہمارے رکنے والے قدم بھی
قرآن کے تابع رکیں۔ یہ پہلا پیغام ہے جو آخرین کی جماعت کو خدا کی طرف سے از سر نو دیا گیا ہے
اور دوسرا پیغام یہ ہے کہ تزکیہ کریں اگر محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی کا دعویٰ ہے اور اسی سنت کو دوبارہ
جاری کرنا چاہتے ہیں تو ایسے بنیں کہ آپ کے ارد گرد پاک لوگ پیدا ہوں، بدیاں نہ پھیلیں ۔ ہر شخص
اپنے ماحول سے پہچانا جاتا ہے۔ دہی کا ایک قطرہ دودھ کے اردگرد ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے کہ وہ
دودھ جوس ھ جو سیال حالت میں ہے وہ جم کر دہی کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ پس ماحول سے انسان پہچانا جاتا
ہے۔ اس ماحول سے بھی جس ماحول کو وہ اپنے لئے چلتا ہے اور اس ماحول سے بھی جو اپنے اردگرد
خود بخود پیدا کرتا ہے۔
پس مومن کی صفات فعال صفات ہیں۔ يُز كيھم میں انہی فعال صفات کا ذکر ہے۔ یہ
مراد نہیں کہ وہ صحبت صالحین اختیار کرتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ ارد گرد کو وہ تقویٰ سے بھر دیتا ہے۔ ان
کا تزکیہ کرتا چلا جاتا ہے۔ پس یہ دوسرا پیغام ہے جو جماعت احمدیہ کے لئے ہے اور یہی اس کے تقویٰ
کی نشانی ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔ قرآن سے چمٹے رہیں اور تزکیۂ نفس کی اہلیت پیدا کریں۔ آپ کا
تزکیہ ہمیں کیا معلوم ہوا کہ نہیں۔ اگر آپ کے ماحول کا تزکیہ ہوا تو ہم دیکھ سکیں گے اور جان لیں گے
خطبات طاہر جلد ۱۲
586
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
اور دنیا پہچان لے گی کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں کیونکہ یہ شان شانِ محمدؐ کی ہے کہ وہ اپنے
ارد گرد تزکیہ فرماتی ہے۔ پھر تعلیم کتاب ہے کثرت کے ساتھ دنیا کو قرآن کریم کی تعلیمات سے
آگاہ کریں ۔ جس طرح کہ ہم دنیا میں مختلف زبانوں میں قرآن کریم شائع کر چکے ہیں اور کر رہے
ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ قرآن کریم کو پڑھیں ، ان کی تعلیمات سے واقف ہوں اور پھر زبانی
آنحضور ﷺ کے غلام ہوتے ہوئے اس نمائندگی میں دنیا کو قرآن کی تعلیم دیں اور پھر حکمتوں کو خود
بھی سمجھیں اور دنیا کو بھی سمجھائیں۔
صلى الله
کوختم کرتا
یہ حکمت کا مضمون ایسا ہے جس کے متعلق ایک بات سمجھا کر پھر میں آج اس خطبے کو ختم ک
ہوں کیونکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔ حکمت کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اتفاقاً انسان کو پیدائشی مل
جاتی ہے۔ کوئی بیوقوف پیدا ہو گیا ، کوئی صاحب حکمت پیدا ہو گیا۔ پھر بعض دفعہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ
اعلیٰ تعلیم سے حکمت عطا ہوتی ہے لیکن میں نے بہت گہرائی سے، تفصیل سے اس مضمون کا جائزہ لیا
ہے۔ حکمت تقوی سے پیدا ہوتی ہے۔ باقی سب حکمتیں جھوٹی ہیں۔ انتہائی سادہ اور بظاہر بیوقوف اور
غیر تعلیم یافتہ آدمی دکھائی دیتا ہوگا۔ اگر وہ متقی ہے تو ہمیشہ حکمت کی بات کرے گا۔ اگر غیر متقی ہے تو خواہ
کتنا ہی چالاک ہو ، کتنا ہی زبردست عالم کیوں نہ ہو، اس کے منہ سے سچی بات نہیں نکلے گی۔ گہری
حکمت کی بات اس کے منہ سے نہیں نکلے گی ۔ ادنی سرسری چالاکیاں ہوں گی جو اس کو بھی فائدہ نہیں
دے سکتیں اور بنی نوع انسان کو بھی فائدہ نہیں دے سکتیں۔ پس ہم سب حکمت کے حصول کی اہلیت
رکھتے ہیں۔ پہلی تین نشانیاں آیت کی اگر ہماری ذات میں پوری ہو جائیں تو حکمت اس کے نتیجے میں
پیدا ہونے والا طبعی ایک نور کا شعلہ ہے جو اٹھے گا اور آپ کے دل ودماغ کو روشن کر دے گا۔
یہ وہ مضمون ہے جو میں سمجھا کر آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ جلسہ سالانہ
پر اور بھی بہت سی آپ کی تعلیم وتربیت کی باتیں ہوں گی ۔ اس خطبے کو ختم کرنے سے پہلے یہ عرض کروں
گا کہ یہ ایک الہی اجتماع ہے دین کی محبت میں اللہ اور اسلام کی باتیں کرنے کے لئے اللہ اور رسول کے
تذکروں کی خاطر یہ اجتماع ہوا ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں بلکہ جلسہ سے نکلنے
کے بعد بھی اپنے ماحول میں یہی باتیں کرتے رہیں ۔ دن رات ایسے ہی تذکرے کریں اور یاد رکھیں
کہ اگر آپ اپنے وقت کو گپوں میں ضائع کریں گے اور محض میلے کے طور پر اس جلسے کو لے لیں گے تو
خطبات طاہر جلد ۱۲
587
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء
آپ اس جلسے کی اغراض کو ہاتھ سے کھو دیں گے اور کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ پس یاد
رکھیں کہ صرف میری تقریروں میں ہی حاضر نہیں ہونا بلکہ تمام علماء نے بڑی محنت سے آپ کی خاطر
آپ کے تزکیۂ نفس کی خاطر آپ کو تعلیم کتاب اور حکمت دینے کی خاطر جو مضامین تیار کئے ہیں۔
حاضر رہیں اور غور سے ان کو سنیں ۔ جو بقیہ وقت بچتا ہے اس کی لذت کمائیں اور پھر وہ لذت حاصل
کریں تو کوئی حرج نہیں ۔ لیکن اصل وقت کو لذت یابی میں خرچ کر دینا اور لذت کمانا نہ یہ کوئی اچھی
بات نہیں ہے۔ لذت کا مزا بھی نہیں آتا۔ وہ مزدور جو محنت کرتا ہے سارا دن پھر روٹی کھاتا ہے اس کو
بہت مزا آتا ہے چاہے ہے وہ پیاز سے ہی کھا رہا ہو اور جو سارا دن گپیں مارتا ہے اس کی گپیں : ہیں ہی بوریت
ہو جاتی ہیں۔ مصیبت پڑی ہوتی ہے اور کوئی بات دل کو بہلانے والی کروں ۔ دماغ میں ہی نہیں آتی
اور بعض دفعہ ایسی مجلس میں تو تو میں میں اور بکواس میں ختم ہو کہ ایک دوسرے سے دوستوں کو اور بھی دور
کر جاتی ہے۔ مگر جو سارا دن کا تھکا ہوا ہو ، سارا دن اس نے محنت کی ہو، کچھ مشغلہ تھوڑا سا دوستوں
میں بیٹھنے کا میسر آجائے تو بے اختیار کہتا ہے۔
بھلا گردش فلک کی چین دیتی ہے کسے انشاء
غنیمت ہے کہ ہم صورت دو چار بیٹھے ہیں
تو پہلے اتنی محنت کریں، اتنار وحانی کمائی کریں کہ آپ سمجھیں کہ اب میرا حق ہو گیا کہ تھوڑی
سی چھٹی کرلوں۔ جلسے سے باہر جائیں اور کچھ دوستوں سے ملاقاتیں بھی کریں ۔ وہ بھی جلسے کے
مقاصد میں شامل ہے، کچھ تعلقات بڑھائیں، کچھ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور پیار کے اظہار
کریں۔ واقفیتیں حاصل کریں۔ یہ سارا جلسے کے مقاصد میں شامل ہیں مگر ثانوی مقاصد ہیں اولین
میں نہیں ۔ اولین کو قربان کر کے ثانوی مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو توفیق عطا فرمائے ۔ ان با برکت ایام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ
کر سکیں اور حاضرین جلسہ جو بہت دور دور سے اور بڑی محنت سے یہاں تشریف لائے ہیں۔ ان کو اللہ
تعالی توفیق دے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس جلسہ گاہ کی رونق بنے رہیں۔ اس کے بعد پھر جتنے خالی
وقت ہیں ان کو ذکر الہی میں بھی صرف کریں اور ذکر الہی کے تابع مومنانہ محبت بڑھانے میں بھی
صرف کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین )