خذوا التوحید خذوا التوحید یا ابناء الفارس کے آج آپ مصداق ہیں۔ آج احمدی قیام توحید کے لئے بڑی شان سے قربانیاں کررہے ہیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے توحید کے حقیقی مفہوم اور اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور اہل علم کی توحید پر گواہی کی حقیقت بیان فرمائی۔ آپ نے استغفار، دعا کی وسعت اور اللہ تعالیٰ کی بے نیازی پر مشتمل احادیث کی وضاحت کرتے ہوئے نصیحت کی کہ انسان کا توکل صرف خدائے واحد پر ہونا چاہیے اور ہر قسم کے نفسانی دھوکے سے بچنا چاہیے۔ بعد ازاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قیامِ توحید کے لیے عزم و استقلال کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ دور میں توحید کی خاطر جماعت احمدیہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو اجاگر کیا۔

موضوعات: توحید، تفسیر قرآن کریم، استغفار اور دعا، اسوۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، قربانیاں جماعت احمدیہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
627
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
خذوا التوحيد خذوا التوحيد يا ابناء الفارس
کے آج آپ مصداق ہیں۔ آج احمدی قیام توحید کے
لئے بڑی شان سے قربانیاں کر رہے ہیں ۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۰ اگست ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (ال عمران : ۱۹)
پھر فرمایا:۔
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ تعالی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور وہ یہ
گواہی انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دے رہا ہے۔ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ فرشتے بھی
یہی گواہی دیتے ہیں اور اہل علم بھی یہی گواہی دیتے ہیں ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اس کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے، وہی اللہ ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ اور اللہ
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ قَائِمًا بِالْقِسْطِ کو آخر پر رکھا ہے یعنی یہ عبارت اس
طرح بنتی ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ
بھی قَائِمًا بِالْقِسْطِ پر قائم ہوتے ہوئے لیکن لفظ قائما کو واحد میں رکھا ہے۔ قائمین نہیں
فرمایا۔ اگر قائمین کہا جاتا تو مراد یہ تھی کہ سارے انصاف پر قائم ہوتے ہوئے گواہی دیتے ہیں لیکن

خطبات طاہر جلد ۱۲
628
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
انصاف پر قائم ہونے کی تعریف صرف حضرت جل شانہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور باقی
ذیل میں آتے ہیں۔ یہ بھی توحید کا ایک بہت ہی اعلیٰ مضمون ہے۔ تو حید کی گواہی دینے والا صاحب
توحید سے بڑھ کر کوئی ہو نہیں سکتا۔ وہی ہے جس کی ہر حال پر اور ہر دنیا پر ، ہر زمانے پر ، کائنات کی ہر
چیز پر نظر ہے اور جس کی نظر نہ ہو اتنی وسیع ، نہ زمانوں پر حاوی ، نہ مکان پر ، وہ ذاتی گواہی نہیں دے
سکتا۔ فرمایا قَائِمًا بِالْقِسْطِ تو اللہ ہی ہے۔ اس کی گواہی کو سن کر اس پر یقین اور ایمان لاتے ہوئے
پھر فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور یہ آوازیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اُولُوا الْعِلْمِ بھی یہ گواہی
دیتے ہیں اور جب اُولُوا الْعِلْمِ کہا جاتا ہے تو سب سے اول اور اعلیٰ ، صاحب علم ذات حضرت
اقدس محمد مصطفی کی ذات ہے۔ پس یہ بھی ترجمہ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا علیہ
اور کوئی خدا نہیں اور وہ یہ گواہی قسط پر قائم ہوتے ہوئے ، انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دیتا ہے۔
اس کے ساتھ فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور تمام اہل علم جن کے سردار حضرت محمد مصطفی ہیں ان
کی بھی یہی گواہی ہے۔ پس یہ جو مضمون چل رہا ہے۔ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی گواہی ﷺ کے
تعلق میں ہے لیکن اس گواہی کی بناء اللہ کی گواہی ہے اور ہر گواہی کی شاخ اسی ایک تنے سے پھوٹتی
ہے۔ قابل اعتماد انصاف کی گواہی صرف خدائے واحد و یگانہ کی گواہی ہے جس کے تابع جو گواہی آتی
چلی جائے گی وہ بھی اتنی ہی قابل اعتماد ہوتی چلی جائے گی۔
صلى الله
اصلى الله
صلى الله)
اس مضمون پر کچھ اور کہنے سے پہلے میں چند پیغامات کی درخواستوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ۔
خدام الاحمد یہ خوشاب کا سالانہ اجتماع ۱۹ اگست سے شروع ہو چکا ہے۔ آج جمعہ کو وہ مجھ سے توقع
رکھتے ہیں کہ ایک دو کلمے ان کو مخاطب کر کے کہوں ۔ کینیڈا کی مجلس خدام الاحمدیہ کا چھٹا سالانہ اجتماع
ا رہے گا۔ صدر مجلس
آج بیت الاسلام ٹورانٹو میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ ۲۰ سے ۲۲ اگست تک جاری رہے گا۔ /
نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کو بھی اس خطبے میں یاد رکھا جائے ۔ چونکہ توحید کا مضمون چل رہا
ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے الفاظ میں ان تمام مجالس کو اور دنیا
کی تمام جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں۔خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس و بشر الذين
امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم ( تذکرہ صفحہ: ۱۹۷) اے ابنائے فارس ! تو حید کو مضبوطی سے
پکڑ لو، خبر دار تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں یہ خوشخبری دو ان لهم قدم

خطبات طاہر جلد ۱۲
629
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
الله
صدق عند ربهم کہ خدا کی نگاہ میں ان کا قدم سچائی پر پڑ رہا ہے ، ان کے رب کی نظر میں ان کا قدم
سچائی پر پڑ رہا ہے۔ ان دونوں جملوں کا تعلق دراصل تو حید اور اس کے لازمی نتیجے سے ہے۔ یہاں
ابنائے فارس کو یہ ارشاد فرمایا گیا لیکن ابنائے فارس میں روحانی ابنائے فارس لازماً داخل ہیں کیونکہ
ابنائے فارس کا مضمون : کا مضمون ہی روحانی تعلق سے شروع ہوتا ہے۔ حضرت سلمان فارسی کو حضرت اقدس
محمد رسول اللہ ﷺ نے اہل بیت قرار دیا گو کہ ان کی ذات کا ایک روحانی تعلق ہے جسے اہل بیت کے
تعلق میں تبدیل کر کے ظاہر فرمایا گیا۔ ایک ہی بات ہے جو روحانی طور پر بیٹا بنے ، وہ جسمانی طور پر
بھی بیٹا کہلانے کا مستحق بن جاتا ہے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تعلق بھی روحانی ہی
ہے۔ اہل فارس میں سے آپ تھے مگر آپ کی اولاد میں سے نہیں کیونکہ حضرت سلمان فارسی کی تو
کوئی اولاد نہیں تھی۔ تو دوہرا مضمون ہے کہ جہاں ابنائے فارس کا ذکر آئے گا وہاں روحانی اہل بیت
لاز ما داخل ہوگا۔
پر خذوا التوحيـد التـوحـيـد میں ساری جماعت احمد یہ مخاطب ہے اور توحید کو اگر
آپ مضبوطی سے پکڑ لیں تو پھر یہ خوشخبری ہے بشر الذین امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم
ایسے صاحب تو حید ایمان والوں کو یہ خوشخبری دے دو کہ ان کا قدم خدا کی نگاہ میں سچائی پر پڑا اور جس کا
قدم خدا کی نگاہ میں سچائی پر قائم ہوا سے دنیا میں کون بہرکا سکتا ہے، کون گمراہ کر سکتا ہے؟ پس قیامت
تک آپ کی ہدایت پر قائم رہنے کا راز توحید میں ہے۔
اس پیغام کے بعد میں پھر اس مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے
لیکن مجھے یہ بتایا گیا کہ ایک روایت جو جنگ احد سے تعلق رکھتی ہے جب آپ غار میں پناہ گزیں
تھے۔ وہ میں نے پوری نہیں پڑھی تھی اور کچھ آخری حصہ باقی رہ گیا تھا۔ اس کے بعد دوسری روایت
شروع کر دی۔ پہلے تو اس کو میں مکمل کرتا ہوں ۔ آخری بات جو اس میں چھوٹی سی رہ گئی تھی چھوٹی تو نہیں
لیکن بہت اہم بات ہے لیکن تھوڑی سی ء ہے لیکن تھوڑی سی عبارت رہ گئی تھی۔ اس ضمن میں ایک تفصیلی مضمون یہ ہے جب
میں پڑھ رہا تھا تو لکھا ہوا تھا۔ ابن ابو قحافہ یعنی حضرت ابوبکر کے متعلق اور مجھے تعجب ہوا کہ آپ تو ابن ابی
قحافہ کے طور پر مشہور ہیں ۔ ابو قحافہ تو آپ کے والد تھے۔ روایت میں ابوقحافہ کیوں لکھا گیا ہے مگر وہ وقت
ایسا نہیں تھا کہ میں اس بحث میں الجھتا جو پڑھا اس پر گزر گیا لیکن بعد میں جب اصل الفاظ نکالے تو

خطبات طاہر جلد ۱۲
630
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
واقعہ روایت غلط لکھی گئی تھی۔ حضرت ابو بکر کا معروف نام ہے۔ سب جانتے ہیں کہ ابن ابی قحافہ کے نام
سے یا ابن ابو قحافہ کے نام سے آپ کی کنیت تھی اور اسی نام سے آپ معروف تھے۔
صلى الله
اس کے بعد جو روایت کا حصہ ہے میں کچھ پہلا حصہ ساتھ ملا کر پڑھتا ہوں ۔ ثم اخذ
يرتجز أعل هبل اعل هبل قال النبى صلى الله عليه وسلم الا تجيبونه قالوا يارسول
الله ما نقول قال قولوا الله اعلى واجَلّ قال ان لنا العزى ولا عزى لكم فقال النبي
صلى الله عليه وسلم الا تجيبونه قالوا يارسول الله مانقول قال قولوا الله مولانا ولا
مولى لكم (مسند احمد حدیث نمبر : ۱۷۸۵) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جب ابو سفیان نے زجر شروع کی تو
زجر میں اس نے یہ کہا أعل هبل اعل هبل بلند ہو صبل کا نام بلند ہو صبل کا نام، حضرت اقدس
محمد رسول الله اللہ ﷺ ﷺ اس وقت تک احتیاط کے تقاضوں کے پیش نظر خاموش رہنے کی تلقین فرما رہے تھے
آپ نے بے اختیار صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم جواب کیوں نہیں دیتے ، کیا تم اس کا
جواب نہیں دو گے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ ہاں! کیوں نہیں یا رسول اللہ ﷺ ۔ مگر کیا جواب دیں ۔ آپ
نے فرمایا کہ یہ جواب دوالله اعلی واجل ، اللہ سب سے بلند ہے اور اللہ سب سے زیادہ روشن ہے،
سب سے زیادہ نمایاں ذات ہے اس کی جو چھپائی نہیں جاسکتی ۔ اس پر ابوسفیان نے یہ اعلان کیا کہ
ان لنا العزى ولا عزیٰ لکم کہ ہمارے خداؤں میں تو عزی نام بھی آتا ہے اس عزمی کی تائید
بھی ہمارے شامل حال ہے اور تمہارا کوئی عربی نہیں ہے، کسی عربی سے تم مدد نہیں مانگ سکتے ہو۔ پھر
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ یہ بے چین ہوئے اور فرمایا کیا تم ان کو جواب نہیں دو گے۔ صحابہ نے
عرض کیا کہ کیا جواب دیں ؟ فرمایا کہو الله مولانا ولا مولی لکم اللہ ہمارا مولا ہے اور تمہارا کوئی
مولا نہیں ہے۔
الله
صلى الله
اس ضمن میں ایک اور تصحیح بھی کروں ، میں نے روایت میں جوز بانی یاد تھی اس وقت ، یہ کہا تھا
کہ غالباً ابن مسعود کی یہ روایت ہے جس میں غلام کو مارنے کا ذکر ہے۔ غالبا احتیاطاً کہا تھا کہ مجھے
پوری طرح یاد نہیں تھا۔ مسعود نام یاد نہیں تھا ، یاد تھا لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ ابو مسعود ہیں کہ ابن مسعود ۔ تو
میں نے تحقیق کروائی تو پتا چلا کہ وہ روایت ابو مسعود کی ہے۔
ابن مسعود ضمنا میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ان ابتدائی صحابہ میں سے ہیں جنہوں نے بہت

خطبات طاہر جلد ۱۲
631
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
چھوٹی عمر میں بیعت کا شرف حاصل کیا اور یہ فرمایا کرتے تھے کہ میں چھٹے نمبر کا مبائع ہوں۔ میں نے
صلى الله
چھٹے نمبر پر آنحضور ﷺ کی بیعت کی اور بیعت کا واقعہ بھی بہت دلچسپ ہے۔ یہ کسی کی بکریاں چرا
رہے تھے۔ حضرت رسول اکرم ﷺ اور حضرت ابوبکر کا وہاں سے گزر ہوا اور آپ کو بھوک بھی ہو گی
اور پیاس بھی ۔ آپ ﷺ نے اس بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں بکری کا دودھ دوہ دو۔ دون تو یہ
بڑے نیک فطرت تھے۔ انہوں نے کہا میری بکریاں نہیں ہیں، کسی کی ہیں اور میں امین ہوں، میں
صلى الله
صلى الله
نت میں خیانت نہیں کر سکتا ۔ آنحضرت ﷺ کو خدا پر ایسا کامل اعتماد اور یقین تھا کہ اسی وقت فرمایا
کہ تم بکری کا دودھ دوہ دو اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ اس دودھ میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ اللہ تعالیٰ خود
کمی پوری فرمائے گا اور تمہاری امانت قائم رہے گی ۔ ابو مسعود کہتے ہیں کہ جب میں نے دودھ دوہا
اور ان کو پلایا تو دیکھتے دیکھتے تھن دوبارہ بھر گیا اور اسی طرح بھر گیا۔ کہتے ہیں کہ یہ نشان دیکھ کر ہی میں
نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا اور بہت جلد اس کے بعد آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوئے ۔ یہ ابن مسعود ہیں ۔ ابو مسعود وہ ہیں جو ابو مسعود انصاری۔ یہ بدری بھی کہلاتے ہیں ، یہ اور ہیں
، ابن مسعود اور ہے جو روایت تھی وہ ابو مسعود کی تھی ۔
صلى الله
اب میں وہ بقیہ روایت آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس میں میں یہاں تک پہنچا تھا ۔
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے منبر پر چڑھ کر بڑے جوش اور بڑی شان وشوکت کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گائے ، خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا ذکر فرمایا اور خدا کی طرف سے یہ پیغام بنی
نوع انسان کو دیا۔ اس پیغام کا ایک حصہ یہ تھا کہ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو ،سوائے اس کے
جس کو میں لباس پہناؤں۔ ( یہاں تک میں بات کر چکا تھا۔ اب اس کا اگلا حصہ ہے۔ ) پس مجھ سے
لباس مانگو۔ میں تمہیں لباس پہناؤں گا۔ اے میرے بندو ! تم دن رات غلطیاں کرو تو بھی تمہارے
گناہ بخش سکتا ہوں۔ پس مجھ سے ہی بخشش مانگو۔ یہ مضمون آپس میں بہت گہرا تعلق رکھتا ہے۔ لباس
کے متعلق میں نے آپ کو بتایا تھا کہ اصل لباس تو لِبَاسُ التَّقْوى (الاعراف: ۲۷) ہے۔ وہ لباس
اگر نصیب نہ ہو تو انسان ہر لباس میں ننگار رہتا ہے اور اس کے معاً بعد حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ عليه خدا
کا جو پیغام دیتے ہیں۔ وہ اسی بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر چہ عام لباس کا بھی ذکر ہو تب بھی اصل لباس وہ
لباس ہے جو خدا کی طرف سے عطا ہوتا ہے جس سے گناہ ڈھانچے جاتے ہیں، جس سے گناہ ایسی حالت
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۱۲
632
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
میں ڈھانپے جاتے ہیں کہ اس ستاری کے پردے تلے انسان ان گناہوں کی بیماریوں کو دور کرتا چلا جاتا
ہے اور ان سے صحت یاب ہوتا چلا جاتا ہے۔ (مسلم کتاب البر واصله حدیث نمبر : ۴۶۷۴)
استغفار حقیقت میں اسی کا نام ہے۔ استغفار کا ایک پہلو ہے کریدتے ہوئے مٹی میں چھپ
جانا یا کسی اور چیز کے پیچھے جیسے حضرت آدم پتھر کے پیچھے چھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اپنے گناہوں کو
حیا کے نتیجے میں چھپانا ، یہ استغفار ہے۔ یہی عمل حیا کے نتیجے میں نہیں بلکہ دکھاوے کے نتیجے میں بھی
ہوتا ہے اور منافقت کے نتیجے میں بھی ہوتا ہے۔ ایک آدمی اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا
ہے حیا کے نتیجے میں نہیں بلکہ ریا کاری کے نتیجے میں ۔ وہ عمل استغفار نہیں ہے۔ استغفار کا تعلق حیا سے
ہے اور جب حیا کے نتیجے میں خدا سے بخشش مانگی جائے اور اس پر پردہ ستاری کو طلب کیا جائے تو لازماً
حیا کا تقاضا ہے کہ اس بات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ ایک انسان کے چہرے پر داغ ہو وہ باہر
نکلتا ہے، شرماتا ہے تو اس داغ کو دور کرنے کی بھی تو کوشش کرتا ہے۔ اس کو اسی طرح تو نہیں لئے پھرتا
ہے۔ پس حیا کا تعلق ایک احساس سے ہے کہ میرے اندر ایک نقص ہے اور وہ حیا اس نقص کو دور کرنے
میں محمد ثابت ہوتی ہے اور اس کی طرف توجہ دلاتی رہتی ہے۔
پس خدا سے بخشش مانگنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اے خدا ہمارے پر دے ڈھانپ دے اور
ہم جو چاہیں کرتے رہیں اور اسی طرح رہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ ہمیں موقع دے، استطاعت عطا فرما
کہ ہم چھپ کر جہاں تک زور لگتا ہے ان گناہوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہیں ۔ پس اس کا تعلق
بھی لباس ہی سے ہے۔ دیکھیں کیسا فصیح و بلیغ کلام ہے۔ لباس کے معا بعد جبکہ عام انسان کا ذہن اس
طرف جاہی نہیں سکتا کہ آگے کیا مضمون ہونا چاہئے ۔ فرمایا میرے بندو ! تم دن رات غلطیاں کرو تو
بھی میں تمہارے گناہ بخش سکتا ہوں۔ یہاں گناہ بخشنے کا جو اردو محاورہ ہے اس کی طرف نظر نہ رکھیں بلکہ
جو عربی میں استغفار اور غفران کا مضمون ہے اس کو پیش نظر رکھیں تو یہ بات بنے گی جو میں آپ سے
پہلے عرض کر چکا ہوں ۔ پس مجھ سے ہی بخشش مانگو، مجھ سے استغفار کرو، میں تمہیں بخش دوں گا۔ اے
میرے بندو ! تم مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کہ نقصان پہنچانے کا ارادہ کرو اور نہ تم مجھے نفع پہنچا سکتے
ہو۔ اس کا تعلق بدی اور نیکی سے ہے۔ خدا کو ویسے تو کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں سکتا لیکن خدا کے احکام
کی بے حرمتی کر کے، گناہوں میں ملوث ہو کر ، خدا سے ایک قسم کی بے اعتنائی اور تکبر کا اظہار کر سکتا ہے

خطبات طاہر جلد ۱۲
633
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
اور یہی مراد ہے نقصان پہنچانے کی تو فرمایا کہ تم گناہ تو کرتے ہو اور اگر مجھ سے بخشش مانگو گے تو میں
بخش دوں گا اور بخش سکتا ہوں لیکن اگر تم بے پرواہ ہو جاؤ اور مجھ سے بے نیاز ہو جاؤ تو تمام عمر گنا ہوں
میں ملوث رہو، سیاہ ترین اعمال کے مرتکب ہو لیکن تم میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور یاد رکھو کہ تمہاری
نیکیاں بھی مجھ پر کوئی احسان نہیں اور میری سلطنت میں ایک ذرے کا بھی اضافہ نہیں کر سکتیں جو کچھ
ہے تمہارے لئے ہے۔ گناہ کرو گے تو تم اپنا نقصان اٹھاؤ گے، اپنی ذات کو نقصان پہنچاؤ گے، اگر
نیکیاں کرو گے تو اپنے لئے ۔ ہاں یہ فیض میری طرف سے پہنچے گا، تمہیں بدیوں سے بچاؤں اور
تمہارے گناہوں کو بخشوں اور نیکیوں کی جزادوں کیونکہ بدیوں کی سزا سے بچنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہاتھ میں
ہے۔ نیکیوں کی جزا پانا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ انسان تو خدا کا کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نہ بدیوں
سے نقصان ، نہ نیکیوں سے فائدہ لیکن خدا اس کو بدیوں سے بچا کر اس کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نیکیوں کی
جزادے کر جو مالک ہے چاہے تو نہ دے اس کو عطا فرما سکتا ہے تو کلیہ احسان کا رخ خدا کی طرف سے
بندوں کی طرف ہے۔ پھر فرمایا اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس سب کے
سب اول درجے کے متقی اور پر ہیز گار بن جائیں اور اس شخص کی طرح بن جائیں جو تم میں سب سے
صلى الله
عروسة
زیادہ تقویٰ رکھتا ہے۔ سمجھے ہیں کہ کون مراد ہے؟ حضرت اقدس محمد مصطفی ہے۔
حضرت مصلح موعودؓ نے ایک دفعہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے یہ رستہ کھلا رکھا ہے
کہ ایک انسان محمد ﷺ تک پہنچے لیکن پہنچ کوئی نہیں سکے گا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ عالم الغیب ہے
اس کھلی دوڑ کی آزادی دے کر جانتا ہے کہ کون آگے نکل چکا اور کوئی اس کے بعد اسے پیچھے نہیں چھوڑ
سکے گا۔ ۔ اس مضمون کو توڑ مروڑ کر وہ گندا چھالا کہ دیکھو جی ، یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کتنے محمد بن سکتے ہیں ؟
کروڑوں بن سکتے ہیں ۔ نعوذ باللہ من ذلک ۔ اور ہرگز یہ مراد نہیں ، یہ گستاخی نہیں ہے، یہ ایک
شان کا اظہار ہے خدا تعالیٰ یہی بیان فرما رہا ہے۔ کہتا ہے کہ تم میں سارے محمد بن جائیں۔ تب بھی
میری سلطنت میں کوئی اضافہ نہیں کر سکتے ۔ اگر اتقاکم سے محمد رسول اللہ مراد نہیں ہیں تو اور کون مراد
ہو سکتا ہے۔ یہ تمام بنی نوع انسان میں سب سے زیادہ متقی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ تھے۔ تم سارے
بن جاؤ تب بھی میری سلطنت میں اضافہ نہیں کر سکتے ۔ پس وہ لوگ جو بعض دفعہ عشق محمد میں مبالغہ اس
حد تک کرتے ہیں کہ گویا خدا محمد کے لئے پیدا ہوا، یا تھا۔ ان کو تقویٰ اختیار کرنا چاہئے۔ حضرت
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۱۲
صلى الله
634
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
محمد رسول اللہ ﷺ جو خدا کا پیغام دے رہے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ توحید کامل یہ ہے کہ ہر دو
وجود مٹ جائے اور فنا ہو تب بھی خدا کی توحید اسی شان کے ساتھ کامل درجے پر قائم رہتی ہے۔
دوسرا
پس اس کے بعد فرمایا متقی پرہیز گار بن جائیں ۔ اس وجود کی طرح ہو جائیں جو تم میں سب
سے زیادہ تقویٰ رکھتا ہے تو تمہارا ایسا ہو جانا ، میری بادشاہت میں ایک ذرہ بھر اضا فہ نہیں کر سکتا۔ اے
میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس تم میں جو سب سے زیادہ بدکار ہے اور اس
کے قلب بد نہاد کی طرح ، اس کے گناہگار دل کی طرح سیاہ ہو جائیں ، تو بھی میری بادشاہت میں کسی
چیز کی کمی نہیں کر سکتے ۔ سب سے زیادہ گناہگار دل کا ہو جانا بتاتا ہے کہ دل تو گناہوں کا مرکز ہے وہیں
سے گناہ پھوٹتے ہیں اور بالآخر اسی کو سیاہ کر جاتے ہیں۔ تو مجسم گناہ بن جائے ، یہ مراد ہے۔ تب بھی
میری بادشاہت میں کمی نہیں کر سکتے ۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس
ایک میدان میں اکٹھے ہو جائیں اور مجھ سے حاجات مانگیں اور میں ہر ایک کی حاجت پوری کر دوں تو
میرے خزانوں میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی جتنی سمندر میں ایک سوئی ڈبو کر اسے باہر نکال دیا جائے
اس کے کنارے پر جتنا پانی رہ جاتا ہے اتنی کمی بھی میرے خزانوں میں نہیں آئے گی۔ تم نے جو کچھ
مانگنا ہے سب کچھ مانگ لو اور میں سب کچھ عطا کر دوں ۔ (مسلم کتاب البر واصلہ حدیث نمبر: ۴۶۷۴) اسی
وجہ سے حضرت اقدس محمد رسول الله للہ ﷺ یہ دعا کے وقت تنگ نظری سے منع فرماتے تھے۔ دعا کرنی ہے تو کھل
صلى الله
کے مانگو، بہت اچھا مانگو۔ جتنا مانگ سکتے ہو مانگو وہ مالک ہے اتنا ہی دے گا جتنا تم ہضم کر سکتے ہو۔
اس میں ایک پیغام ہے سوئی کے ناکے کی مثال میں جسے ہمیں سمجھنا چاہئے ۔ فرمایا یہ ہے کہ تم
سب مانگو میں سب کچھ دے دوں ۔ تب بھی نقصان نہیں کر سکتے تو پھر خدا کیوں نہیں دے دیتا ؟ ہر روز
لوگ مانگتے ہیں اللہ دونوں جہانوں کی بادشاہتیں دے دے اور سارے مل کر یہ مانگیں کہ اے خدا
ہمیں ساری زمین کی بادشاہت دے دے تو کیا خدا ہر انسان کو یہ دے دے گا اور کیوں نہیں دیتا۔ سوئی
کی مثال نے واضح کر دیا ہے۔ خدا کا تم کو عطا کرنا تمہارے ظرف کے مطابق ہوتا ہے۔ دے تو سکتا
ہے مگر تم سنبھال بھی سکتے ہو کہ نہیں ، تمہیں اس کی توفیق بھی ہے کہ نہیں ، کتنا ہی وسیع سمندر ہو اس میں
سوئی ڈبوؤ گے اور نکالو گے تو ایک معمولی سی فلم اس پر اس سے زیادہ کچھ نہیں بیٹھ سکتا۔ تو ساری عمر سوئی
ڈوبی رہے ، ساری عمر سے مراد یہ ہے کہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ڈوبی رہے۔ نکلے گی تو اتنا ہی پانی لے

خطبات طاہر جلد ۱۲
635
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
گی۔ جتنی اس کی توفیق ہے۔ یہ سمندر کا قصور نہیں ہے۔ یہ سوئی کا قصور ہے۔
دیتے ہیں بادہ، ظرف قدح خوار دیکھ کر (دیوان غالب : ۱۱۳)
اللہ دے تو سکتا ہے مگر دیتا اتنا ہے جتنا تو فیق ہو۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔ وَإِنْ مِنْ
شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ (الحجر:۲۲) کہ کوئی
ایسی چیز نہیں ہے کہ جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں مگر ہم ان خزانوں کو قدر کے مطابق اتارتے
ہیں۔ قدر سے مراد وقت کا اندازہ بھی ہے اور وہ لوگ بھی ہیں جن کے لئے خزانے اتارے جاتے
ہیں ، ان کی توفیق کے مطابق خزانوں کے منہ کھولے جاتے ہیں۔ اب آپ دیکھیں کہ جب تک
انسان کو Internal combustion engine بنانے کی توفیق نہیں ملی۔ تیل کے خزائن کا اس
کو کچھ علم نہیں تھا، نہ اس سے خبر تھی ، بے شمار خزائن بکھرے پڑے تھے۔ لوگ سمجھتے تھے کہ مصیبت ہے
تیل کی وجہ سے ہماری زمینیں بنجر ہوگئیں۔ جہاں جہاں تیل کے اثر ظاہر ہوتے تھے وہ زمینوں کو گندہ کر
دیتے تھے اور لوگ اسے نقصان سمجھا کرتے تھے۔ جب وہ انجن ایجاد ہوئے جن کے اندر ایندھن جلتا
ہے یعنی کوئلہ تو باہر جلتا ہے اور اندر گرمی پہنچاتا ہے، پٹرول انجن کے اندر جلتا ہے جب انسانی دماغ اس
حد تک پہنچا کہ ایسی مشینیں ایجاد کرے۔ بعینہ وہی زمانہ ہے کہ تیل دریافت ہو گیا۔ تو صرف عطا
کرنے والے کی بحث نہیں ہے جن لوگوں کی توفیق ہے اس کے مطابق عطا کرنے والا عطا کرتا ہے
ور نہ وہ صاحب حکمت نہیں ہو سکتا۔
صلى الله
پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ جو فرماتے ہیں یہ اس کا مفہوم ہے۔ دعاؤں کالا انتہاء
ہونا دراصل اپنی لاعلمی کا اظہار ہے۔ ہمیں پتا نہیں کہ ہماری توفیق کیا ہے اس لئے ہم کم کیوں مانگ
لیں؟ جب علم ہے کہ خدا اتنا ہی دے گا جتنی توفیق ہے، جتنا سنبھالا جائے تو مانگو بے حد اور پھر وہ اپنے
فضل تم پر جاری فرمائے گا۔ اس کا تعلق دو باتوں سے ہے اس دنیا میں بعد کی عمر سے بھی اور مرنے کے
بعد کے زمانے سے بھی کیونکہ توفیق بعض دفعہ بڑھ جاتی ہے۔ ایک بچہ علم کے لحاظ سے کم توفیق رکھتا
ہے ، اس کو آپ وہی باتیں بتاتے ہیں جو وہ سمجھ سکتا ہے لیکن ہمیشہ تو ایک حالت پر نہیں رہا کرتا۔ وہ علم
میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔ اس کے علم کے برتن وسیع ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ وہ ایسی ایسی باتیں
سنبھال سکتا ہے اور جذب کر سکتا ہے اور ان سے فائدے اٹھا سکتا ہے کہ جہاں اوّل زمانے میں اس کا

خطبات طاہر جلد ۱۲
636
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
ذہن بھی نہیں پہنچ سکتا تھا ، اس کا تصور بھی نہیں جاتا تھا۔ تو پھر توفیق بڑھ جاتی ہے اس لئے اگر آپ
زیادہ مانگیں گے تو ہو سکتا ہے آپ کی بڑھی ہوئی توفیق کے زمانے میں عطا ہو جائے۔ پھر مرنے کے
بعد کی دنیا میں انسان ہمیشہ ترقی کرے گا۔ مسلسل ایک حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف چلے گا اور آج ترقی
کی دعائیں، کل کی دنیا میں کام آئیں گی ۔ پس خدا تعالیٰ سے جب مانگا جائے تو لا متناہی مانگنا چاہئے ،
اپنی موجودہ حیثیت کو دیکھ کر نہیں، بلکہ خدا کی لامتناہی شان اور لامتناہی صفات کو دیکھتے ہوئے اور علم
کامل کو دیکھتے ہوئے یہ توقع رکھنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ اتنا ہی دے گا جو آج ہم اپنی ذات میں سمو سکتے
ہیں اور جوں جوں ہماری ذات کی صلاحیتیں بڑھتی جائیں گی اللہ تعالیٰ ان باتوں کو یاد رکھے گا، عطا
بڑھاتا چلا جائے گا۔
یہ باتیں ہم نے حال ہی میں دیکھی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو خدا
سے مانگا تھا اس کے بہت سے حصے ہم نے آج اترتے دیکھے ہیں کیونکہ اس زمانے میں جماعت میں وہ
صلاحیت نہیں تھی۔ اب وہ صلاحیتیں پیدا ہوئی ہیں ، اس زمانے میں صلاحیتیں نہیں تھیں جواب پیدا ہوئی
ہیں اور ان صلاحیتوں کے مطابق خدا تعالیٰ نے ان دعاؤں کو یا درکھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
وعدہ کیا یا کہ ہاں میں دوں گا اور ایسی شان سے وہ وعدے پورے کئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ پس
مانگتے ہوئے یا درکھیں کہ وہی ایک ذات ہے جس سے مانگنا ہے، کسی اور سے نہیں مانگنا اور اسی کے آگے
دامن پھیلانا ہے اور اسی سے یہ توفیق مانگنی ہے کہ خدا غیر اللہ کا محتاج نہ کرے۔
اس ضمن میں میں جماعت کے غریب طبقے کو نصیحت کرتا ہوں کہ بعض دفعہ وہ مانگتے تو نہیں
مگر طرز الیسی اختیار کرتے ہیں کہ جو مانگنے کے مترادف ہو جاتی ہے۔ مجالس میں بیٹھ کر اپنی غربت کے
حال بیان کرتے ہیں ، خطوں میں تفصیل لکھتے ہیں اور عادت ہے بعض لوگوں کو بیچاروں کو کہ وہ بیان
کرتے ہیں بار بار حالانکہ غربت سے انسان طبعاً شرماتا ہے، اپنی کم مائیگی اور بے بسی پر۔ انسان کو اپنی
ذات پر تو رونا آتا ہے لیکن بیان کرنے سے شرماتا ہے یعنی یہ سعید فطرت ہے۔ جب بیان کرتا ہے تو
مراد یہ ہے کہ لوگوں کو علم ہو کہ میں ہوں کیا ؟ اور اس کے نتیجے میں لوگ مجھے کچھ دیں۔ اگر بے اختیاری
کی حالت میں ایسا ہو تو گناہ نہیں ہے مگر قول سدید سے کام لینا چاہئے۔ کسی کو کہنا چاہئے کہ میں اس
طرح ضرورت مند ہوں ، تمہارا بھائی ہوں میرا تم پر حق ہے مجھے کچھ دے دو اور خدا کی خاطر دو۔ تو یہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
637
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
عملاً خدا سے مانگنے ہی کی ایک قسم ہے اگر خدا کے حوالے سے مانگا جائے لیکن بعض لوگ بہا نہ یہ بناتے
ہیں کہ ہم دعا کے لئے کہہ رہے ہیں اور مراد یہ ہوتی ہے کہ جس کو دعا کے لئے کہہ رہے ہیں ، اس کی دعا
سے زیادہ اس کی عطا پر اعتماد ہے۔ وہ دعا کرے نہ کرے کچھ دے تو دے۔ یہ نفس کے باریک دھو کے
ہیں اور ہر قسم کے دھوکے کی نفی کرنا تو حید کا کام ہے، توحید خالص کے نتیجے میں انسان نفس کے باریک
سے باریک دھوکوں سے بھی آزاد ہوتا چلا جاتا ہے جب کامل طور پر توحید عطا ہو جائے تو پھر ایسے
بہانوں اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں سے انسان بہت بلند ہو جاتا ہے۔ یہ سفر ہے جو عام حالت سے
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی اعلیٰ وارفع ذات کی طرف کا سفر ہے۔ سفر تو سب خدا ہی کی طرف
ہونا چاہئے۔ پھر میں نے کیوں کہا کہ یہ سفر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات کی طرف کا سفر
ہے اس لئے کہ یہ وہی رستہ ہے جو خدا کی طرف لے جاتا ہے اور اس رستے پر سب سے آگے حضور
اکرم ، تو آپ پیچھے پیچھے خدا کی طرف سفر تو کر سکتے ہیں آگے بڑھ کر وہ سفر نہیں کر سکتے ۔ اس لئے
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ (النساء: (۷۰) کا پیغام سمجھ آجاتا ہے۔ فَأُولَئِكَ مَعَ
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ تم اطاعت کرو اللہ کی یعنی اس کے رسول کی بھی ، وَالرَّسُولَ میں
خدا کی ذات کے سوا مقابل پر ذات کھڑی نہیں کی گئی۔ یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کی اطاعت لیکن کس طرح
اطاعت کروگے محمد سول اللہ ﷺ کی اطاعت کرو گے تو خدا کی اطاعت سمجھ آئے گی ، ورنہ تمہیں سمجھ
نہیں آ سکتی ۔ اس رسول کی اطاعت ضروری ہوگئی ہے تمہارے لئے کیونکہ اس نے اطاعت کے
سارے مراحل طے کر لئے اور کامل طور پر کر لئے اور توحید خالص بھی محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت ہی
سے نصیب ہو سکتی ہے ورنہ بڑے بڑے موحد کہلانے والے ہیں جن کے نفس نے ان کو دھوکہ دے
رکھا ہے۔ توحید کے نام پر میں نے شرک کی تعلیم دینے والے بھی دیکھے ہیں۔ پس ایک ہی پاک توحید
ہے کسی غیر اللہ کا کوئی شائبہ نہیں ، کوئی سایہ بھی نہیں پڑتا۔ وہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی توحید
ہے۔ اس توحید پر کامل بنا کرتے ہوئے ایک ذرہ بھی شک نہ رکھتے ہوئے دل میں ، آپ کی متابعت
کریں تو معراج کی طرف حرکت ہے یعنی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے آخری مقام کی طرف
حرکت ہے۔
صلى الله
ر
صلى الله
الله
اس ضمن میں میں آج کل کے بہت سے موحد کہلانے والے فرقوں کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا

خطبات طاہر جلد ۱۲
638
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
ہوں جو فرقے توحید پر زور دیتے ہیں بہت اچھا کرتے ہیں۔ مثلاً سعودی عرب میں وہابیت کا بڑا زور
ہے جتنا وہ توحید پر زور دیتے ہیں اچھی بات ہے اور ایک موحد کا فرض ہے کہ اس معاملے میں ان کی
تائید کرے مگر بدنصیبی سے وہ توحید پر سفر ختم کر دیتے ہیں حالانکہ توحید سے سفر شروع ہوا کرتا ہے۔
توحید سے جو سفر شروع ہوتا ہے وہ زمین پر انسان کو نہیں رہنے دیتا، وہ مادوں کے ساتھ لپٹائے نہیں
رکھتا، وہ رفعتیں عطا کرتا ہے اس کے اندر روحانیت لازم لازم ہے ۔ توحید ایک زندہ حقیقت کا کا نام نام ہے،
ایک مردہ جسم کا نام نہیں ہے۔ پس وہ لوگ جو توحید پر زور دیتے ہیں اور جسم مردہ رکھتے ہیں یعنی روحانی
جسم ان کے مردہ ہیں ۔ ان میں روح نہیں رہتی اور دعا کی طرف توجہ نہیں ہے، ان میں اولیاء نہیں
پیدا ہوتے ، ان میں بلندیوں کی طرف ، رفعتوں کی طرف پرواز کرنے والے پیدا نہیں ہوتے۔ ان کی
توحید وہ توحید نہیں ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی توحید ہے۔ اس توحید سے تو ایسی پر پرواز
عطا ہوتی ہے کہ اس مقام سے آگے لے جاتی ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ جبرائیل کے پر جل جاتے
ہیں۔ یہ ایک محاورہ ہے کہ حضرت جبرائیل بھی اگر اس کے آگے بڑھے تو پر جل جاتے ہیں ۔
پس تو حید رفعتوں ہی کا دوسرا نام ہے جو زمین سے اٹھاتی ہے اور لامتناہی بلندیوں تک
پہنچاتی ہے۔ اگر آپ تو حید پر قائم ہیں یا قائم ہو سکتے ہیں تو آپ کی روحانی ترقی ضروری ہے۔ اگر
موحد کہلاتے ہیں اور نہ سچی خوابیں آتی ہیں، نہ دعاؤں کی توفیق پاتے ہیں، نہ دعاؤں کا پھل ملتا
ہے۔ بڑی جہالت کی بات ہے، ،۔ بے وقوفی ہے کہ ہم ہم تو توحید پر ہیں حالانکہ توحید پر نہیں ہیں۔
اب ہمارے جلسہ سالانہ کے بعد جو تبصرے علماء کی طرف سے چھپے ہیں اس میں میری
طرف یہ بیان منسوب کرتے تو ٹھیک تھا کہ جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے وہ زندہ جماعت ۔ رہ جماعت ہے۔
جس کا سارے عالم میں اللہ سے تعلق ہے۔ ہمیں دعاؤں کے پھل ملتے ہیں ، ہم معجزے دیکھتے ہیں،
خدا ہم سے ہم کلام بھی ہوتا ہے ، ہمیں سچی خوابیں بھی دکھاتا ہے اور ہمارے حق میں عظیم الشان کام
دکھاتا ہے۔ یہ اپنے الفاظ میں مختصر لکھا ہوا ہے۔ مرزا طاہر کا کیسا مضحکہ خیز بیان ہے، اتنا مضحکہ خیز کہ
خدا ہم پر مہربان ہوتا ہے، خدا ہم سے ہماری دعائیں قبول کرتا ہے، خدا ہمیں نشان دکھاتا ہے۔ یہ اس
فرقے سے تعلق رکھنے والے مولوی صاحب ہیں جن کا بیان ہے جو موحد کہلاتے ہیں۔ جن کی توحید
نور تقوی سے عاری ہے، جن کا اللہ سے گہرا محبت کا تعلق قائم نہ ہو۔ وہ تو حید ایک خالی جسم بن جاتی

خطبات طاہر جلد ۱۲
639
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
ہے اس میں جان نہیں پڑتی۔ پس جہاں تو حید دکھائی دے گی وہ لوگ اچھے لگیں گے، پیارے لگیں
گے۔ مگر توحید کے جسم میں روح بھی تو ہونی چاہئے ، مردہ توحید سے انسان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو
سکتا۔ وہ توحید کے پھرتے ہوئے لاشے دکھائی دیں گے جن میں کوئی جان نہیں ، جو خدا سے ملانے کی میں ،
اہلیت نہیں رکھتی۔ پس اپنی توحید کو معنی خیز بنائیں ایسا معنی خیز کہ جس کے نتیجے میں آپ کو قرب الہی
کے پھل عطا ہوں ۔
-
صلى الله
صلى الله
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا سفر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے توحید سے شروع ہوا،
توحید پرختم نہیں ہوا۔ توحید پر چلتے ہوئے آپ ﷺ نے جان دی ہے یہ سفر مجھے کامل یقین ہے کہ
توحید کا سفر وصالِ الہی کے بعد مستقلاً جاری رہنے والا سفر ہے۔ اگر خدا لا متناہی ہے تو کوئی وجود خواہ کتنا
ہی بلند مقام رکھتا ہو، اپنی موت تک خدا کو کامل طور پر پاہی نہیں سکتا۔ مرنے کے بعد کی زندگی میں اس
کا سفر ہمیشہ خدا کی طرف جاری رہنے والا سفر ہے اور اس سفر میں سب سے آگے حضرت اقدس
محمد رسول اللہ ﷺ کا قدم پڑتا ہے اور اسی کا نام قدم صدق ہے۔ پس ہم سے یہ وعدہ فرمایا گیا ہے کہ
اگر تم توحید پر قائم رہو گے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاما یہ بتایا گیا ہے کہ خوشخبری دے
دو ان لوگوں کو کہ تمہیں قدم صدق عطا ہو گا۔ اس راہ پر قدم رکھنے کی توفیق ملے گی جس راہ پر حضرت محمد
رسول اللہ ﷺ کے قدموں کے نشان ملتے ہیں ، ان کے پیچھے پیچھے لامتناہی ترقیات کی طرف گامزن
ہو جاویں گے۔
صلى الله
صلى الله
آپ کی نبوت کے آغاز پر آپ نظر ڈال کر دیکھیں یعنی حضرت رسول اکرم ﷺ کی نبوت
کے آغاز پر نظر ڈالیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ توحید اور اسلام ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ سب سے
زیادہ زور آغاز ہی سے توحید پر دیا گیا اور سب سے زیادہ قربانی توحید کے نام پر دی گئی۔ توحید کے
ساتھ غیر اللہ کی نفی بھی شامل تھی۔ آنحضرت ما ت نے لا اله الا الله جب فرمایا تو لا لا اله الا الله
کے مضمون کو بھی خوب کھول کر قوم کے سامنے بیان فرمایا۔ ان کے تمام جھوٹے بتوں کی نفی کر دی ، ان
کے تمام فرضی خداؤں کو مار کے دکھایا اور بتایا کہ کچھ بھی نہیں ہے۔ صرف ایک خدا ہے جو خدائے
واحد و یگانہ ہے اس پر قوم بہت غصے میں آئی اور بار بار حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو ڈرا دھمکا کر
ان باتوں سے باز رکھنے کی کوشش کی گئی اور جب کسی طرح ان کی پیش نہیں گئی تو حضرت ابو طالب کے

خطبات طاہر جلد ۱۲
640
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
صلى الله
پاس پہنچے جو آپ ﷺ کے چاتھے اور عرب کے دستور کے مطابق عرب سرداروں میں سے ایسے سردار
تھے کہ جن کی پناہ میں اگر کوئی ہو تو اس پر ہاتھ ڈالنا خطرے کا موجب تھا یعنی خواہ کتنا ہی طاقتور قبیلہ ہو
اگر کسی بڑے سردار کی پناہ میں کوئی شخص ہو تو پناہ میں آئے ہوئے شخص پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتا ہے اور
یہی ایک ترڈ دتھا جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ پر ظالمانہ حملے کی راہ میں ایک روک بنا ہوا تھا لیکن
کفار مکہ کا صبر آخر ٹوٹ گیا۔ وہ ابو طالب کے پاس پہنچے اور یہ بتایا کہ دیکھو یہ ہمیں ایسے ایسے سخت
لفظوں سے یاد کرتا ہے، ہمارے بتوں کو جھوٹا کہتا ہے ، ہمیں بیوقوف کہتا ہے اور ایسی دل آزار باتیں
کرتا ہے کہ اب ہماری برداشت سے باہر ہے۔ اگر تم نے اپنے اس بھتیجے کو نہ روکا تو ہم نہ صرف یہ کہ
اس کے امن کی ضمانت نہیں دیتے بلکہ تم سے بھی اپنے امن کا ہاتھ اٹھاتے ہیں اور تمہیں اگر اس کے
بعد کوئی گزند پہنچا تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ وہ اس پر بہت گھبرائے اور حضرت اقدس
محمد رسول اللہ ﷺ کو بلایا اور یوں مخاطب : مخاطب ہوئے ۔ اے میرے : رے بھتیجے ! اب تیری باتوں کی وجہ سے قوم
سخت مشتعل ہو گئی ہے اور قریب ہے کہ تجھے ہلاک کر دیں اور ساتھ ہی مجھے بھی ۔ تو نے ان کے
عقلمندوں کو سفها (الانعام: ۱۴۱) قرار دیا ہے۔ ان کے بزرگوں کو شر البریہ کہا، ان کے بزرگوں کو
آسمان کے نیچے بدترین مخلوق قرار دیا۔ یہ وہی شر البریہ کا لفظ ہے جو بعد کے زمانے میں آنے والے
مولویوں کے متعلق حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے خود استعمال فرمایا ہے۔ اس لئے جس طرح اس
وقت ظالم لوگ مشتعل ہوئے تھے۔ اب بھی اگر ظالموں نے مشتعل ہونا ہے تو ہوں ، اس میں ہم بے
اختیار ہیں۔ یہ وہ لفظ ہیں جو حضور اکرم ﷺ نے اولین کے ظالموں کے متعلق بھی استعمال فرمائے
اور آخرین میں پیدا ہونے والے ظالموں کے متعلق بھی استعمال فرمائے ۔ بہر حال اس سے بہت
لوگوں نے طیش کھایا اور غصے میں آکر یہ آخری الٹی میٹم دیا۔ حضور اکرم ﷺ ابوطالب کی بات آخر تک
بڑے تحمل سے سنتے رہے اور پھر فرمایا کہ چا! یہ دشنام دہی نہیں ہے بلکہ نفس الامر کا عین محل پر بیان ہے
یعنی اس میں ایسی کوئی اشتعال انگیزی نہیں، کوئی گالی دینا مراد نہیں۔ میں اپنے نفس کو جانتا ہوں، ان
چیزوں سے پاک ہے۔ یہ ایسی حقیقت کا بیان ہے کہ جو بالکل برمحل صادق آ رہی ہے۔
صلى الله
صلى الله
پس جو شر البر یہ ہے اس کو شر البریہ کہنا اس حال میں گالی نہیں کہلا تا جبکہ کہنے والا عارف
باللہ ہو۔ وہ جانتا ہو کہ یہی ان کی کیفیت ہے اور انہیں سمجھانے کی خاطر اور انہیں دکھانے کی خاطر کہ تم
کہاں جا پہنچے ہو۔ ان کو بتانا پڑتا ہے کہ یہ تمہارا حال ہے۔ اس میں کوئی اشتعال انگیزی کا جذبہ شامل

خطبات طاہر جلد ۱۲
641
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
نہیں ہوتا، کوئی انتقام کا جذبہ کار فرما نہیں ہوتا ، کوئی غصے سے بے قابو ہونے کی حالت اس کی ذمہ دار
نہیں ہوتی بلکہ بڑے اطمینان سے انسان سمجھتا ہے کہ مجھے یہ کہنا پڑے گا اور جانتا ہے کہ اس کے
بدلے میں مجھے اپنی جان کا خطرہ در پیش ہوگا۔ فرمایا یہ نفس الامر کا عین محل پر بیان ہے اور یہی تو وہ کام
ہے جس کے واسطے میں بھیجا گیا ہوں۔ اس کام سے کیسے رک سکتا ہوں ، بھیجا گیا ہوں لوگوں کی
خرابیاں ان پر ظاہر کر کے انہیں سیدھے رستے کی طرف بلاؤں اور اگر اس راہ میں مجھے مرنا در پیش ہے
تو میں بہت خوشی سے اپنے لئے موت قبول کرتا ہوں۔ میری زندگی اس راہ میں وقف ہے اور میں
موت کے ڈر سے اظہار حق سے رک نہیں سکتا ۔ اے چچا! اگر آپ کو اپنی کمزوری اور تکلیف کا خیال
ہے تو آپ بے شک اپنی پناہ میں رکھنے سے دستبردار ہو جاویں مگر میں احکام الہی کے پہنچانے سے کبھی
نہیں رکوں گا اور خدا کی قسم ! اگر یہ لوگ میرے ایک ہاتھ میں سورج اور دوسرے ہاتھ پر چاند لا کر رکھ
دیں تب بھی میں اپنے فرض سے باز نہیں رہوں گا اور میں اپنے کام میں لگا رہوں گا حتیٰ کہ خدا اسے
پورا کرے یا میں اس کوشش میں ہلاک ہو جاؤں ۔ (ابن ہشام ) اس وقت بیان توحید کے ساتھ آپ
میں اس قدرشان پیدا ہوگئی تھی ، اس قدر آپ کے کلام میں جلال تھا اور ایسا رعب تھا کہ آپ ﷺ نے
دیکھا کہ ابو طالب کھڑے رورہے تھے ، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ اس نے کہا اے میرے
بھتیجے ! جو چاہتا ہے کر، میں تیرا ساتھ دوں گا، میں کبھی تیرا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔
صلى الله
پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منشا ہے جب تو حید کا بیان کرتے ہوئے خدا
کی عظمت و جلال کا ذکر کرتے ہیں ، اس میں گہری سچائی کے ساتھ ایک خاص شان و شوکت پیدا
ہو جانی چاہئے اور وہ گہری سچائی تمہیں طاقت بخشنے والی ہو، ہر قسم کے خطرات سے تمہیں بے پرواہ کر
دے۔ کوئی غیر اللہ کا خوف تمہاری راہ میں حائل نہ ہو اور جب تم توحید کا بیان کرتے ہو تو ہرگز پرواہ نہ
ہو کہ سننے والے اسے کیا سمجھتے ہیں، کیاردعمل دکھاتے ہیں اور تمہیں کیا کیا خطرات درپیش ہوتے ہیں؟
یہ توحید کا اقرار انسان کے نیک اعمال میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ وہ اقرار ہے جس کے نتیجے انسان خدا
کی راہ میں دقتیں برداشت کرنے کی اہلیت اختیار کرتا ہے۔ ہر قسم کی تکلیفیں اٹھانے کی طاقت پاتا ہے
اور اس راہ میں وہ سب کچھ کر دکھاتا ہے جس کا وہ دعوی کرتا ہے۔
آنحضرت ﷺ نے توحید کی راہ میں جو کچھ دکھ اٹھائے ان کی تفصیل آپ ﷺ کی سیرت
الله
۔
الله
میں ہر جگہ پھیلی پڑی ہے۔ اس وقت اس کے بیان کے تفصیلی ذکر کا وقت نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
642
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
یہ خطبات کا سلسلہ بہت ہی لمبا ہو جائے گا۔ وہ انشاء اللہ بعد میں کسی موقع پر سیرت کے بیان میں
باتیں پیش کی جائیں گی
ا
الله
میں آپ ﷺ کے حوالے سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب آپ نے توحید کا پیغام دنیا میں
پہنچانا ہے۔ یاد رکھیں کہ اس راہ میں تکلیفیں دی جائیں گی اور اگر آپ خالص توحید پر قائم ہیں اور سچے
دل سے توحید کا اقرار کرنے والے ہیں تو جس طرح حضرت محمد رسول الله ﷺ اللہ ﷺ نے موحد پیدا فرمائے
اور عملاً انہوں نے ثابت کر دکھایا کہ توحید کے لئے وہ ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔ ویسے نمونے آپ کو
پکڑنے ہوں گے ورنہ آپ اولین میں کیسے شامل ہوں گے، اولین کے نمونے ہمارے سامنے کھول کر
پیش کر دیئے گئے ہیں اور اس نسبت سے ہمیں آخرین میں ویسے ہی نمونے دکھانے ہوں گے ، ویسے
نمونے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم دکھا رہے ہیں جب میں دکھانے ہوں کہہ رہا ہوں تو آئندہ آنے
والی نسلوں کو مستقبل کی یہ تعلیم دے رہا ہوں ۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ اس زمانے میں جتنا توحید کے
لئے جماعت احمدیہ نے قربانیاں دکھائی ہیں ۔ دنیا کے پردے پر ساری دنیا کی توحید کے لئے قربانیاں
ایک طرف کر دیں تو اس کے مقابل پر اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس زمانے میں توحید کے نام پر
سوائے جماعت احمدیہ کے کسی کو سزا نہیں دی جا رہی۔ زبانی تو طرح طرح کے ظلم وستم کے چرچے
ایسے ایسے گندے بیانات کی صورت میں جماعت احمد با احمدیہ کے خلاف جاری ہوتے رہتے ہیں بلکہ
مسلسل ایک سلسلہ چلتا چلا جا رہا ہے اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے اس معاملے میں ایک
دوسرے سے سبقت لے جاتے ہیں ۔ جہاں بھی جماعت احمد یہ کے اوپر حملے کا ذکر آئے ، حملے کا
مضمون چلے وہاں الا ما شاء اللہ چند شریف النفس لوگوں کے سوا ہر شخص دوسرے کی تائید میں شامل ہو
رلیہ کی طرف جائیں وہاں بھی یہ ظلم : یہ ظلم بڑی بھیانک صورت میں اپنی ان نک صورت میں اپنی انتہاء کو جا پہنچا ہے اور
صلى الله
جاتا ہے۔ عد!
توحید کا ایسا جرم قرار دیا جا رہا ہے کہ جیسے سلمان رشدی نے حضرت محمد رسو نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے تقدس اور
اسلام کے تقدس پر بہت ظالمانہ اور بہیمانہ حملے کئے تھے۔ اس کی مثالیں دے کر یہ کہا جا رہا ہے کہ
احمدی کا توحید کا بیان ہمیں ایسا ہی ظلم کی ترغیب دیتا ہے۔ جیسا سلمان رشدی کا یہ بیان که قرآن کریم
شیطان کی نازل کردہ آیتیں تھیں خدا کی نازل کردہ آیتیں نہیں تھیں ۔ اس سے بڑی بد بختی کسی قوم کی
تصور میں ہی نہیں آتی ۔ ایک طرف سلمان رشدی ہے جو یہ اعلان کرتا ہے کہ یہ خدا کا کلام نہیں ہے۔
جو محمد رسول اللہ ﷺ کے قلب مطہر پر نازل ہوا تھا بلکہ سراسر شیطان کا کلام ہے اور آج کے شر البریہ یہ

خطبات طاہر جلد ۱۲
643
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء
صلى الله
کہتے ہیں کہ جب احمدی کہتا ہے لا اله الا الله محمد رسول الله کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا
کے سوا اور کوئی معبود نہیں محمد مصطفی یا علی اس کا بندہ اور رسول ہے تو یہ یہ کلام کلام ہمیں ہمیں ایسا ایساد دکھ پہنچاتا ہے کہ
جیسے سلمان رشدی کو آزاد چھوڑ دیا تھا اور پاکستان کی گلیوں میں ایسے سلمان رشدی آزاد چھوڑ دیئے
گئے ہیں جو جگہ جگہ لا اله الا اللہ کا اعلان کرتے پھریں گے ان لوگوں کی امن کے کوئی ضمانت نہیں
دی جاسکتی جس کا دل چاہے ان کو قتل کرتا پھرے، جس کا دل چاہے ان کا مال لوٹے۔
پس توحید کے لئے جس طرح اولین نے قربانیاں دی تھیں خدا کی قسم ! آج آپ ہیں جو
توحید کے لئے ایسی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ میں وہ چند مثالیں آپ کے سامنے رکھوں گا تو پھر
آپ دیکھنا کہ کس طرح پاکستان کی گلیوں میں، مکے کی گلیوں کے واقعات دہرائے جا رہے ہیں۔ وہ
تاریخ از سر نو ہمارے خون سے لکھی جا رہی ہے۔ ہماری عزت کی قربانیوں سے وہ تاریخ دہرائی جارہی
ہے۔ پس ہم محض دعوی دار ہی نہیں ہیں توحید کے ، ہم تو حید کو اپنے اعمال میں جاری کر چکے ہیں۔ آج
ایک ہم ہی تو ہیں جو توحید کے نام پر ہر قسم کے ابتلاؤں میں مبتلا کئے گئے اور ہر ابتلاء سے ثابت قدم
باہر نکلے ہیں ۔ اسی کا نام قَدَمَ صِدْقٍ (یونس:۳) ہے۔
صلى الله
اللہ تعالیٰ ہمیشہ جماعت احمدیہ کو قَدَمَ صِدْقٍ عطا فرماتا رہے ۔ یہی وہ قدم ہے جو
محمد مصطفی کی غلامی میں معراج تک پہنچتا ہے۔ ہمیں اس معراج کے قدموں تک پہنچنے کا تصور نہیں عروسه
آ سکتا، مگر یہ وہ راہ ہے جس میں جس قدم پر یعنی محمد مصطفی ﷺ کے نقش قدم پر ہماری جان جائے گی
خدا کی قسم ! وہی ہمارا معراج ہوگا۔

644
خطبات طاہر جلد ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی