بنی نوع انسان کی خدمت یہ ہے کہ خدا کی طرف بلائیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کا محمدﷺ کی توحید کا عرفان
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۲
704
خطبه جمعه ۰ ار ستمبر ۱۹۹۳ء
ہماری حقیقت کیا ہے۔۔“
66
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تعلق حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے بالکل ویسا
صلى الله
الله
بن جاتا ہے جیسے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا تعلق خدا سے قائم ہوا ؟ اسے قائم ہوا جیسے خدا کے ساتھ تعلق میں اپنے
وجود کو مٹا ڈالا اور وہ تعلق تام ہو گیا۔ گویا ایک ہی وجود بن گیا، اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت میں اپنے وجود کو کلیہ مٹا ڈالا اور جہاں وہ مضمون
بیان کرنا شروع کیا وہاں معاً اس طرف خیال چلا گیا۔ میں بھی تو ہوں جو محمد رسول اللہ ﷺ کی باتیں
کرتا ہوں مگر میں کیا ہوں ۔ مجھے تم مٹا ہوا سمجھو، میرے وجود کو کچھ نہ تسلیم کرو۔ میں تو صرف وہی ہوں جو
محمد رسول اللہ ہیں اور محمد رسول اللہ نے مجھے بنا ڈالا ہے۔ اس کے سوا میری کوئی بھی حقیقت باقی نہیں
رہی۔ پھر فرماتے ہیں :
” ( اس کے نتیجے میں پھر علامت ظاہری ہونی چاہئے وہ ہے ) زندہ
خدا کی شناخت۔۔۔“ (حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۱۱۹)
اور اللہ تعالیٰ کے تائیدی معجزات جو ایسے بندے کے حق میں از خود جاری وساری ہو جاتے
ہیں۔ ایک بہتے ہوئے چشمے کی طرح اس کا ساتھ دیتے ہیں اور پھر اس کے مرنے کے بعد بھی جاری
رہتے ہیں پس جتنا بڑا موحد ہو گا اتنا ہی زیادہ اس کی زندگی میں اس کے تائید میں اللہ تعالیٰ کے نشان
ظاہر ہوں گے اور جتنا بڑا موحد ہو گا اتنا ہی خدا تعالیٰ کے نشانات، اس کے بعد ہمیشہ باقی اور
جاری وساری رہیں گے۔
یہ وہی مضمون ہے کہ خدا کی مکانیت اور زمانیت کے لحاظ سے توحید کا اقرار کرنا نہ مکان میں
اس جیسا کوئی ہو، نہ زمانے میں اس جیسا کوئی ہو۔ جب آپ زمانے میں بھی خدا کو واحد اور لاشریک
مان جاتے ہیں ہر زمانے کا خدا ایک ہی رہتا ہے۔ تو آپ کے مرنے کے بعد آپ کا زمانہ مٹ نہیں
جاتا بلکہ خدا کے زمانے میں آپ کا زمانہ جاری ہو جاتا ہے اور یہی واقعہ ہے جو حضرت محمد رسول اللہ
کے جاری و ساری زندہ معجزات کی صورت میں ہمارے سامنے ظاہر ہوا اور یہی مضمون ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرمارہے ہیں۔ پھر فرماتے ہیں :
اس کی توحید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش
خطبات طاہر جلد ۱۲
705
خطبه جمعه ۰ ار ستمبر ۱۹۹۳ء
کرو اور اس کے بندوں پر رحم کرو اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو
اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کرو گو اپنا ماتحت ہو
اور کسی کو گالی مت دو گو وہ گالی دیتا ہو۔ غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے
ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ ۔ (کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ : ۱۱)
اس اقتباس پر میں آج کے خطبے کا مضمون ختم کرتا ہوں جو کچھ آپ کے سامنے
آنحضرت ﷺ کی سیرت کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس الفاظ میں میں نے پیش کیا
ہے۔ اسی کا خلاصہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں یہ پیش کر رہا ہوں۔ یہ وہ سیرت ہے
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ سب کی ذات میں جاری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ان باتوں کو اپنا
لیں یا اپنے وجود کالازمی اور دائی حصہ بن جائیں تو پھر یقین کریں کہ آپ کا حضرت محمدرسول اللہ ہے
سے ایک ایسا گہرا اٹوٹ تعلق قائم ہو جائے گا جو تعلق از ما الہی تعلق میں تبدیل ہوگا کیونکہ محمد رسول اللہ
کی ذات سے کوئی تعلق آپ کی ذات پر ٹھہرتانہیں بلکہ آپ دروازے کی طرح بن جاتے ہیں یہاں
سے وہ تعلق گزر کر خدا تک پہنچتا ہے۔ آپ کے وجود کے مٹنے کا ایک یہ بھی مفہوم ہے جسے آپ ہمیشہ
پیش نظر رکھیں وہ لوگ جو خدا کی خاطر اپنے وجود کو مٹاتے ہیں جب ان سے تعلق بڑھتا ہے تو وہ شرک
نہیں کہلا تا بلکہ ایسے سچے موحدین کے ساتھ تعلق از خود خدا سے تعلق میں تبدیل ہوتا رہتا ہے کیونکہ
محمد رسول اللہ ﷺ سے آپ کا تعلق آپ کی توحید کی بناء پر ہے اس لئے لازماً ہر محبت کا رشتہ الہی محبت
کے رشتوں میں تبدیل ہوگا اور یہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مختلف وقتوں میں
اور مختلف طریق پر ہمیں سمجھانے کی کوشش کی اسے خوب اچھی طرح سمجھ کر تو حید پر قائم ہوں اور غیر اللہ
کی نفی شروع کریں۔
غیر اللہ کی نفی سے متعلق انشاء اللہ میں آئندہ خطبات کے سلسلے میں کچھ باتیں آپ کے
سامنے رکھوں گا۔ میں ایک دفعہ پھر اس مضمون کو دہراتا ہوں جو توقعات مسیح موعود علیہ السلام کو آپ سے
وابستہ ہیں لیکن یاد رکھیں کہ مسیح موعود علیہ السلام بھی محمد رسول اللہ کی طرح موحد تھے۔ آپ ہی کی غلامی
میں آپ کو توحید کا فیض عطا کیا گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں ان
معنوں میں کہ آپ کی ذات سے توقعات ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقصد کا انحصار آپ
خطبات طاہر جلد ۱۲
706
خطبه جمعه ۱۰ استمبر ۱۹۹۳ء
پر نہیں ہے۔ اگر آپ نے ان امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اس پیغام کو آگے بڑھایا تو آپ خوش
نصیب ہوں گے لیکن اگر آپ سے جو امیدیں وابستہ کی گئی ہیں ان امیدوں کو آپ نے سچا نہ ثابت کیا
تو مسیح موعود علیہ السلام سے جو خدا نے وعدے کئے ہیں وہ پھر بھی پورے ہوں گے۔ میں نہیں ہوں گا
آپ نہیں ہوں گے ہم سب خدا نخواستہ نعوذ باللہ اگر ان امیدوں پر پورا نہ اتریں تو خدا اور وجود پیدا
کر دے گا کیونکہ توحید کامل کا یہ مطلب ہے انسان سے جو امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں ان پر انحصار نہیں
ہوتا۔ کبھی کسی نبی نے کسی انسان پر ان معنوں میں انحصار نہیں کیا۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے جو
انصار تھے ان پر انحصار نہیں تھا اس لئے ان کا محمد رسول اللہ پر احسان کوئی نہیں تھا اور اس مضمون کو اچھی
طرح سمجھ جائیں تو پھر یہ آپ کو پتا لگے گا کہ مدد آپ کر رہے ہیں لیکن احسان آپ پر ہو رہا ہے کیونکہ وہ
شخص جس کی مدد کا کوئی محتاج ہو وہ جب کسی کی مدد کرتا ہے تو اس پر احسان کرتا ہے۔ مگر ایسا شخص جب
کسی کی مدد کرتا ہے جو اس کی مدد کا محتاج نہ ہو تو اس کا مد د قبول کرنا اس پر احسان ہو جایا کرتا ہے۔
الله
پس ان معنوں میں اچھی طرح سمجھ لیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی مدد کرنا اور آپ کے
بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مدد کرنا ہر گز کسی معنوں میں بھی آپ پر احسان نہیں کیونکہ نہ محمد رسول
اللہ کا پیغام آپ کی مدد کا محتاج ہے اور نہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ، اس پیغام کو آگے بڑھانا آپ
کی مدد کا محتاج ہے۔ یہ خدا کا کام ہے اس نے بہر حال کرنا ہے۔ آپ کو جو تو فیق عطا ہوتی ہے یہ آپ
پر احسان ہے۔ چنانچہ قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ کو یہ جواب سکھایا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ
اسلام قبول کر چکے ہیں ، ہمارے احسان ہیں۔ ان سے کہو لَا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ
(الحجرات : ۱۸) بیوقوفو! مجھ پر اپنا اسلام نہ جتایا کرو ، مجھ پر اپنے اسلام کا احسان مت دھرو ۔ تم ممنون
احسان ہو جن کو اسلام عطا ہوا ہے۔ ہم ممنون احسان نہیں ہیں۔ ایک امیر کی خدمت میں آپ کوئی
چھوٹا سا تحفہ پیش کریں وہ محتاج نہیں ہوتا۔ وہ خوشی سے قبول کرتا ہے تو اس کا احسان ہوتا ہے۔ پس ان
معنوں میں کبھی بھی، ساری دنیا کا تمام وجود بھی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے کامل خادم بن جائیں تو ا
محمد رسول اللہ ﷺ پر ایک ادنی سا بھی احسان نہیں کر سکتے ۔ وہ زیرا احسان ہوں گے کیونکہ خدا نے ان کو
اس کام کی تکمیل کے لئے چنا ہے۔
الله
الله
پس آپ بھی اس مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے خدمت دین کے ہر میدان میں آگے
خطبات طاہر جلد ۱۲
707
خطبه جمعه ۱۰ ر ستمبر ۱۹۹۳ء
صلى الله
-
بڑھیں جتنی آپ خدمت کی توفیق پائیں گے یاد رکھیں اتنا ہی آپ محمد رسول اللہ ﷺ اور اس زمانے
میں آپ کی تائید میں قائم کئے جانے والے امام مسیح موعود کے زیر احسان ہوتے چلے جائیں گے۔
ان پر احسان نہیں کر سکتے ۔ پس اس کا جواب کیا ہے؟ اس کا جواب کثرت سے درود پڑھیں ۔
محمد رسول اللہ ﷺ پر بھی درود پڑھیں اور آپ کی حقیقی جسمانی اور روحانی آل پر بھی درود پڑھتے
رہیں۔ تاکہ ان احسانات کا بدلہ اتارنے کی تمنا کچھ حد تک پوری ہو جائے ۔ درود کے ذریعے بھی
آپ احسان نہیں اتار سکتے یا درکھیں ۔ درود کے ذریعے احسانات کا ایک شعور دل میں پیدا ہوتا ہے جو
آپ کو عزت نفس عطا کرتا ہے اور یہ ایک عظیم الشان مضمون ہے جس کے نتیجے میں انسان کے اخلاق
سدھرتے چلے جاتے ہیں اور وہ زیادہ معزز ہوتا چلا جاتا ہے۔
پس آخر پر اس نصیحت کے ساتھ اس خطبے کو ختم کرتا ہوں ان معنوں میں جن معنوں میں میں
نے تفصیل بیان کی ہے، کثرت کے ساتھ خدمت دین کریں اور خدمت دین کے ساتھ خدمت بنی
نوع انسان کریں ۔ بنی نوع انسان کی خدمت میں سب سے اول خدمت یہ ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ کی
راہ کی طرف بلائیں اور جتنی بھی خدمت کی توفیق پائیں۔ یاد رکھیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ابدی احسان
ہے جو آپ کی ذات پر ہے اور اس احسان کا بدلہ تو آپ نہیں چکا سکتے ، اس احسان کا شعور زندہ رکھنے
کے لئے آپ کثرت سے درود پڑھا کریں۔ یہ درود بھی پھر آپ پر مزید احسانات کی بارش بن کر برستا
رہے گا۔ آپ کے اور آپ کی نسلوں کے مقدر سنوارتا چلا جائے گا۔ خدا اس کی ہمیں توفیق عطا
فرمائے۔ (امین)۔
باقی انشاء اللہ تعالیٰ جو اختتامی خطاب ہے اس میں اس مضمون کے سلسلے میں باتیں آپ
کے سامنے پیش کروں گا۔
708
خطبات طاہر جلد ۱۲