تمہارا اصل اور حقیقی جوڑا خدا تعالیٰ کی ذات ہے بس اسی کی طرف دوڑو اور اس میں پناہ ڈھونڈو
خطبات طاہر جلد ۱۲
729
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
تمہارا اصل اور حقیقی جوڑا خدا تعالیٰ کی ذات ہے
بس اسی کی طرف دوڑو اور اس میں پناہ ڈ ماہ ڈھونڈو۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔
مِنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ (الذريت : ۵۰ تا ۵۲)
پھر فرمایا:۔
آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا بھر میں جماعت کی مختلف تنظیموں کے اجتماعات یا
تربیتی جلسے ہو رہے ہیں اور دن بدن جماعتوں میں یہ شوق بڑھتا جا رہا ہے کہ ان کے جلسوں اور ان
کے مختلف اجتماعات کا ذکر بھی خطبہ کے ذریعہ ساری دنیا کی جماعتوں تک پہنچے اور اس طرح ان کو ان
تقریبات میں سب دنیا کی دعائیں میسر آئیں تو کچھ اجتماع کل سے شروع ہیں، کچھ آج سے، کچھ کل
سے شروع ہوں گے جو اجتماعات کل سے شروع ہو چکے ہیں اور آج جمعہ کے بعد ختم ہونے ہیں ان میں
سے مجلس انصار اللہ ضلع گجرات کا سالانہ اجتماع ہے، خدام الاحمد یہ ٹیکسلا ہے، خدام الاحمد یہ ضلع
ساہیوال ہے۔ خدام الاحمد یہ ضلع خانیوال اور فیصل آباد کی دارالذکر کی مجلس ہے۔ وہ مقامات جہاں
آج سے یہ دینی اجتماعات شروع ہو رہے ہیں ان میں مجلس خدام الاحمد یہ جاپان ہے۔ لجنہ اماء اللہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
730
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
جاپان اور جماعت احمد یہ تنزانیہ کا سالانہ جلسہ ہو رہا ہے اور مجلس خدام الاحمدیہ ضلع لا ، لاہور کا ایک روزہ
اجتماع ہے اور مجلس اطفال الاحمد یہ ضلع کراچی کا اجتماع ہے، اسی طرح خدام الاحمد یہ بیوت الحمد ربوہ
نے بھی درخواست کی ہے کہ ہمیں بھی یاد رکھا جائے ۔
وہ مقامات جہاں کل سے اجتماعات شروع ہو رہے ہیں ان میں جماعت احمد یہ سری لنکا،
مجلس انصار اللہ سوئٹزر لینڈ ۔ یہ ان کا دوسرا سالانہ اجتماع ہے۔ لجنہ اماء اللہ کینیا اور لجنہ اماء اللہ ضلع
بدین کا پہلا سالانہ اجتماع ہے۔ اسی طرح مجلس انصار اللہ ربوہ کا بھی ۲۵ ستمبر سے سالانہ اجتماع شروع
ہو رہا ہے لجنہ لجنہ ا اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ لاہور کے اجتماعات ۳۰ رستمبر کو ہوں گے، اس سے پہلے کا
جمعہ چونکہ آج ہی بنتا ہے۔ یہ اجتماع اگلے جمعہ سے پہلے ہو جائے گا اس لئے ان کو بھی اپنی دعا میں
شامل رکھیں ۔
جہاں تک پیغامات کا تعلق ہے ان سب اجتماعات کے لئے کوئی الگ پیغامات تو اب بھیجنے
ممکن نہیں ہیں اور ویسے بھی اب اس کثرت سے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں کہ ناممکن ہے کہ ہر اجتماع
کے لئے الگ الگ پیغام بھیجے جائیں ۔ خطبہ جمعہ ساری جماعت کے لئے پیغام ہوتا ہے اور تمام ذیلی
تنظیمیں اس میں شامل ہوتی ہیں۔ پہلے خطبات کی نصیحتوں پر عمل کر لیں اور نصیحتیں ختم ہو چکی ہوں تو
پھر آپ کا حق ہے کہ اور مانگیں لیکن پہلی ختم نہ ہوئی ہوں اور مزید کے مطالبے شروع ہوں، یہ درست
نہیں ہے اس لئے ہر جمعہ کا خطبہ آپ سب کے لئے جنہوں نے پیغام کا مطالبہ کیا ہے اور ساری دنیا کی
جماعت کے لئے قدر واحد کے طور پر ایک پیغام ہو جاتا ہے اور اسی کو اپنا پیغام سمجھیں۔
یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا دنیا سے بھاگ کر اللہ کی طرف جانے
سے تعلق ہے، اس سے پہلے خطبات کا جو سلسلہ شروع تھا اس میں توحید کا مضمون بیان ہو رہا تھا کہ
توحید کس کو کہتے ہیں اور جس طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے توقع رکھتے ہیں
کہ توحید کا اس طرح حق ادا کرو جیسا کہ توحید کا حق ادا کرنے کا حق ہوا کرتا ہے، اس شان کے ساتھ
توحید پر قائم ہو۔ اس کے بعد دوسری نصیحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمائی تھی کہ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ تقبل میں بھی ویسا ہی رنگ اختیار کرو تقبل کا مطلب ہوتا ہے ایک چیز سے کٹ کر
الگ ہو جانا۔ اس تنے سے کلیہ جدائی بتل - بَتَّلَ اور تبتل یہ عربی کے ماضی کے صیغے ہیں۔ ان کا
خطبات طاہر جلد ۱۲
731
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
مطلب ایک ہی ہے بَتَّلَ اور تَبَيَّلَ میں ذرا شدت پائی جاتی ہے۔ مضمون وہی ہے کسی کو کاٹ دیا کسی کو
کاٹ کر الگ کر دیا ۔ جدا کر دیا اور تقتل کا مطلب ہوتا ہے خود کٹ کر الگ ہو جانا۔ عربی لغات میں
تبتل کو خالصہ اللہ کے لئے ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ قرآن کریم سے یہ حوالہ ملا ہے اس لئے لغات بھی
اس کو یہی بیان کرتی ہیں کہ تبتل سے مراد غیر اللہ سے کٹ کر یا دنیا سے کٹ کر خالصہ اللہ کا ہو جانا
ہے۔ جب میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ اقتباس پڑھا تو مجھے کچھ تعجب ہوا کیونکہ
میرے ذہن میں یہ تھا کہ تبتل پہلے ہوتا ہے اور توحید کے ساتھ تعلق و وابستگی تقتل کے بعد قائم ہوتے
ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی گہری حکمت کی وجہ سے تو حید کو پہلے رکھا ہے اور تنبل کو بعد
میں رکھا ہے۔ بعد میں جوں جوں میں نے غور کیا مجھے یہ بات پوری طرح سمجھ بھی آتی گئی اور پورے
یقین کے ساتھ دل میں گڑتی چلی گئی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تر تیب بدلی
ہے یہ آپ کے عارف باللہ ہونے کا ایک عظیم نشان ہے اور اس مضمون پر جتنا گہرا غور کریں اتنا ہی یہ
بات کھلتی چلی جاتی ہے کہ اصل تقتل یعنی غیر اللہ سے کٹنا خدا کے وجود سے پیوند کے نتیجہ میں حاصل ہوتا
ہے اس کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ محض ایک خلا کے لئے کوئی چیز چھلانگ نہیں مارا کرتی جب تک دوسری
طرف کوئی ایسا قدم تھامنے کی جگہ دکھائی نہ دے جس پر پاؤں رکھ کر پچھلی طرف سے پاؤں اٹھایا جا سکے
کوئی معقول آدمی وہ قدم نہیں اٹھا سکتا۔ اسی لئے جب زمیندار پیوند کرتے ہیں تو ایک شاخ کو اپنی
اصل شاخ سے کچھ دیر جڑا رہنے دیتے ہیں اور دوسری سے جوڑ دیتے ہیں۔ جب وہ یہ دیکھ لیتے ہیں کہ
دوسری شاخ سے اس کا پیوند پختہ ہو گیا ہے تو پھر پہلی سے کاٹ دیتے ہیں۔ پس حضرت اقدس
مسیح موعود عليه الصلاة والسلام نے اس ترتیب کو اسی حکمت کے پیش نظر بدلا اور ہمیں یہ سمجھایا کہ تمہیں
سچا تبتل نصیب ہو ہی نہیں سکتا۔ جب تک خدائے واحد دیگا نہ سے پہلے سچا پیار نہ ہو۔ وہ تعلق قائم ہوگا
تو تقبل کی توفیق ملے گی ورنہ تقبل محض ایک نام کا تبتل رہے گا۔ پس انہی معنوں سے تعلق میں ، میں
نے وہ آیات کریمہ آپ کے سامنے تلاوت کی تھیں جو سورہ الذاریات سے لی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ کہ ہم نے ہر چیز کے
جوڑے پیدا کئے ہیں تا کہ تم نصیحت پکڑو۔ جوڑے پیدا کرنے کا تعلق ایک کی دوسرے سے وابستگی
میں مضمر ہے ایک جوڑے کو جوڑا تبھی کہا جاتا ہے جب ایک کا دوسرے سے تعلق ہو اور آپس میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
732
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
مناسبت پائی جاتی ہو اور ایک طبعی فطری جوڑ دکھائی دے اس کے بغیر کسی چیز کو جوڑ اقرار نہیں دیا جا سکتا
تو فرمایا ایا کہ اس پر غور کرو ہم نے جو ہر چیز کے جوڑے پیدا کئے ہیں، یہ ایک ایسا مضمون ہے جس پر نے
تمہیں گہرا تفکر کرنا چاہئے اور غور کرنا چاہئے ۔ یہ تنبیہ کرنے کے بعد ہم جو بات کرنے لگے ہیں وہ یہ
گہرے غور کی بات ہے۔ فرماتا ہے فَفِرُّوا إِلى اللهِ ، پس اللہ کی طرف دوڑو۔
اب تعجب کی بات ہے کہ دنیا میں جوڑے پیدا کئے ہیں تو اس کے نتیجہ میں اللہ کی طرف
کیوں دوڑیں۔ تعجب کے اس مقام کو حل کرنے کے لئے ذہن کو بیدار فرمایا یہ کہہ کر کہ
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ یعنی جو بات ہم کہہ رہے ہیں یہ بہت گہری حکمت کی بات ہے۔ غور کرو گے تو
سمجھ آئے گی جس طرح دنیا میں جوڑے ہیں اسی طرح روح کے لئے ایک جوڑا ہے جو اللہ ہے اس
کے سوا اور کوئی جوڑا نہیں اگر تم دنیا میں بدکتے رہو گے اور دنیا میں اس روح کے لئے تعلق کا ایک جوڑا
تلاش کرو گے تو تمہیں کچھ نصیب نہیں ہوگا اور تمہارے حصہ میں ناکامی اور نامرادی لکھی جائے گی کیونکہ
روح کو بالآخر خدا سے تعلق باندھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے پس فرمایا کہ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ
تمہاری روحوں کا حقیقی جوڑا تو اللہ ہے اس کی طرف دوڑو ۔ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ میں
تمہیں اس کی طرف سے کھلا کھلا ڈرا رہا ہوں یعنی آنحضرت ﷺ کو ارشاد ہے کہ یہ اعلان کر دو کہ تمہیں
ڈرا رہا ہوں، باقی سب جوڑے دھو کے کے جوڑے ہیں ان میں کچھ بھی حقیقت نہیں۔ اپنی روح کو ان
سے پیوستہ کر دو گے تو تمہارا نقصان کا سودا ہوگا۔ پس خدا کی طرف بلانے کے لئے ڈرانے کا مضمون
بہت ہی عمدہ مضمون ہے اور یہی تقتل ہے۔ فرار کا تعلق بھی خوف سے ہے فرمایا کہ باقی چیزیں ایسی ہیں
کہ ان سے تعلق رکھو گے تو مقام خوف ہے، مارے جاؤ گے ۔ پس اس مضمون کو سمجھ کر اس کی طرف
دوڑو جو حقیقت میں تمہارا آخری اور ابدی جوڑا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
علوسه
اس مضمون کو مزید کھولتے ہوئے فرمایا۔ وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللهِ إِلهَا آخَرَ ۔ الا معبود
کے لئے بھی آتا ہے اور ہر اس ذات کے لئے بھی جس سے انسان کو فطری تعلق پیدا ہو جائے اور وہ
تعلق اتنا بڑھ جائے کہ دوسرے تعلقات پر غالب آ جائے۔ پس اس مضمون پر سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ
ہم دنیا میں جو دوسرے تعلق رکھتے ہیں کیا یہ اس آیت کے منافی تو نہیں کہ فَفِرُّوا إِلَى الله کیا
یہ اس آیت کی نافرمانی میں تو ایسا نہیں کرتے کہ ہم تمہیں اللہ سے ڈرا رہے ہیں۔ اصل میں تمہارا
خطبات طاہر جلد ۱۲
733
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
آخری جوڑا اللہ ہی ہے اس کی طرف دوڑ و فرمایا۔ وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللهِ إِلهَا آخَرَ مراد یہ ہے
کہ اللہ کی محبت پر کسی اور کی محبت کو غالب نہ رہنے دینا وہی اصل ہے اس کے بعد جتنے تعلقات ہیں وہ
ثانوی ہو جاتے ہیں ، ان کی کوئی حقیقت نہیں رہتی اور پہچان یہ ہے کہ جب اس تعلق سے وہ تعلق
ٹکراتے ہیں تو وہ ٹوٹتے ہیں اور یہ تعلق قائم رہتا ہے اسی کے سامنے سر جھکاؤ اور کسی اور کے سامنے سر
نہ جھکاؤ۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ کسی کی اطاعت نہ کرو اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ ماں باپ کی بھی
اطاعت کرو، اولوالامر کی بھی اطاعت، بہت سی اور بھی اطاعتوں کے حکم ہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ میں جس کو امیر مقرر کرتا ہوں اس کی اطاعت کرو، اگر اس کی اطاعت نہیں کرو گے
(مسلم کتاب الامارہ حدیث نمبر : ۳۴۱۶) تو میری بھی نہیں کرو گے تو سر جھکانے کے مختلف مفاہیم ہیں،
مختلف مضمون ہیں ۔ ان مضامین اور ان مفہوموں میں ہم لوگ ایک دوسرے کے سامنے سر جھکاتے
ہیں مگر اس سر جھکانے کے وقت ہماری نیتیں ہمیں کیا بتا رہی ہوتی ہیں۔ یہ امر ہے جو دراصل یہ فیصلہ
کرتا ہے کہ ہم نے کسی اور کو اپنا معبود بنایا ہے کہ نہیں بنایا۔ اللہ تعالیٰ کی خاطر سر جھکاتے ہیں یا اس
پہلو سے یقین کے ساتھ ہم کسی کی اطاعت کر رہے ہیں کہ یہ دنیا کی عزت کے رشتے ہیں اور انسان
ایک دوسرے سے تعاون پر مجبور ہے مگر جب یہ اطاعت خدا تعالیٰ سے ٹکرائے گی تو پھر اس اطاعت
کے کوئی معنی نہیں رہیں گے ۔ اسی طرح محبت کی باتیں ہیں ۔ ایک انسان کو اپنے ماں باپ سے بھی
پیار ہے ، اپنے بچوں سے بھی پیار ہے ، اپنے دوستوں سے بھی پیار ہے، بیوی سے بھی پیار ہے۔ یہ
سب پیار اپنی ذات میں اس آیت کے مضمون کے منافی نہیں ہیں کہ ہم نے ہر چیز کا ایک جوڑا پیدا کیا
ہے۔ لیکن تمہارا اصل حقیقی جوڑا اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ۔ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ پس اللہ کی طرف
دوڑ و، جب تک خدا کا تعلق ان سب تعلقات پر غالب رہتا ہے اس وقت تک یہ منافی نہیں ہیں یعنی
اگر خدا کا تعلق ایک طرف ہو اور بیوی کی محبت دوسری طرف ، تو خدا کا تعلق قائم رہے اور بیوی کی محبت
ٹوٹ جائے یا اس پہلو سے مغلوب ہو جائے ۔ بچوں کا تعلق جب خدا کے تعلق سے ٹکرائے تو بچوں کے
تعلق چور ہو جائیں لیکن خدا کا تعلق قائم رہے۔ اسی طرح یہ مواز نہ زندگی کے ہر تعلق کے وقت اپنا
سر اٹھاتا ہے اور ہمارا امتحان لیتا ہے۔ ہر موازنہ کے وقت ہماری توحید آزمائی جاتی ہے اور ہما را فرار
الی الله آزمایا جاتا ہے۔ اس وقت فَفِرُّوا إِلَى الله کا مضمون بتاتا ہے کہ ایک بے چینی کی
خطبات طاہر جلد ۱۲
734
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
کیفیت ہو گی یعنی ایک دوسرا معنیٰ اس فرار کے لفظ میں پیدا ہو جاتا ہے کہ ہم کسی تعلق والے سے اس
لئے منہ موڑ رہے ہیں کہ خدا کا تعلق یہی تقاضا کر رہا ہے۔ اس وقت یقیناً حالت اضطراب ہوتی ہے
اور اضطراب کے وقت انسان کسی پناہ کو ڈھونڈتا ہے کسی سکون کی جگہ تلاش کرتا ہے۔ فرمایا۔
فَفِرُّوا إِلَى اللهِ جس کی خاطر تم نے یہ تعلق توڑا ہے یا اس تعلق پر خدا کو تر جیح دی ہے تمہیں امن
بھی اس کی ذات میں نصیب ہوگا اور وہیں تمہیں سکینت قلب میسر آئے گی پس دوڑ کر اس سکینت کے
مقام کی طرف آؤ۔ پس ہر آزمائش کے وقت خدا کی طرف حرکت میں ایک تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔ ہر
خوف سے بچنے کے لئے انسان خدا کی طرف پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ دوڑتا ہے۔
پس یہ مضمون ہے کہ جب تم اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل کر لو تو پھر ہر طرف سے ایک فرار کا
سلسلہ شروع ہو جائے گا جو لا متناہی ہوگا ۔ مختلف وقتوں میں مختلف تعلقات میں تم آزمائے جاؤ گے اور
وہ جو حقیقتا اللہ تعالیٰ کا عرفان رکھتا ہے ، اس کی توحید کا قائل ہے، اس کو ایک ہی جائے فرار دکھائی دے
گی اور کوئی جائے فرار نہیں ہوگی اس کے برعکس جو اللہ سے بھاگتے ہیں ان کو شش جہات میں ہر طرف
فرار کی راہیں دکھائی دیتی ہیں، ہر غیر اللہ جہاں جہاں بھی ہو گا وہ خدا سے بھاگ کر امن کی جگہ دکھائی
دیتا ہے لیکن ہر جگہ اس کو سراب پاتا ہے اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں دیکھتا یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی
تقدیر اس پر غالب آجاتی ہے اور اس کی سزا کا وقت آجاتا ہے۔
پس یہ بتل الی اللہ کا مضمون ہے جس کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توحید
کے بعد رکھا کیونکہ توحید کا عرفان نہ ہو اور اس سے گہرا تعلق نہ ہو تو خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف بھاگنے کا
مضمون پیدا ہی نہیں ہوتا۔ انسان تو خوف کے مقام سے امن کے مقام کی طرف بھاگتا ہے۔ جب امن
کے مقام کا پتا ہی نہ ہو کہ ہے کون سا ، تو اس وقت تک اس کی طرف بھاگ نہیں سکتا اور امن کے مقام کا
جب ہر دوسرے مقام سے مواز نہ ہو رہا ہے تو ہر دوسرے مقام سے انسان خدا کی طرف بھاگے گا ، یقینی
طور پر اور قطعی طور پر اس کے علم میں یہ جائے امن ہمیشہ اس کے پیش نظر رہنی چاہئے ۔ لوگ بعض دفعہ کسی
خاص خطرے کے وقت خاص جگہ کو اپنے امن کے لئے مقرر کر لیا کرتے ہیں۔ جنگیں ہوتی ہیں تو بتایا
جاتا ہے کہ تم زیر زمین کوئی پناہ گاہ کھود لو اور اس کو مضبوط کر لو اور اس میں ضرورت کی چیزیں اکٹھی کرلو
اور یا درکھو کہ اس کے رستے پتا کر لو کہ کون سے ہیں۔ جب خوف کا الارم بجے گا تو تمہیں دوڑ کر وہاں جانا
خطبات طاہر جلد ۱۲
735
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
ہے۔ اسی طرح جب جہازوں وغیرہ میں آپ سفر کرتے ہیں تو آپ کو بتایا جاتا ہے، مختلف وقتوں میں
اعلانات ہوتے ہیں ہیں کہ کہ خطرہ ہو تو مقام امن کیا ہے۔ کس طرف ہے، کون سے رستے سے سے آ آپ وہاں
پہنچیں گے ۔ سمندری جہازوں میں بھی یہ چیزیں لکھی جاتی ہیں، تو دیکھیں قرآن کریم کا اعلان کتنا
عظیم الشان ہے۔ فرمایا ہر دوسری چیز سے خطرہ ہے۔ تم خطرے کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہو۔
تمہیں بارہا یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ہم نے دوڑنا ہے۔ ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ اے محمد ﷺ! تو اعلان
صلى الله
عام
کر دے کہ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ۔ میں اس کی طرف سے یہ انذار کرنے کے لئے مقرر یہ
فرمایا گیا ہوں جس طرح مقر ر لوگ تمام مسافروں کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہیں اور کہتے ہیں سنو یہ بڑا
ضروری اعلان ہے۔ غور سے سن لو اور اپنی امن کی جگہوں کو اچھی طرح پہچان لو ۔ پس یہ اتنا عظیم الشان
اعلان ہے کہ خوف سے بچنے کا اس سے بہتر اعلان کبھی اس شان کے ساتھ دنیا میں نہیں کیا گیا اور
زَوْجَيْنِ کے مضمون کو بیان کرنے کے بعد جو یہ اعلان ہے اس نے بتا دیا کہ ہر دوسرے تعلق سے
خوف ہے اور اس میں گہری حکمت کا راز ہے۔ ہر تعلق یقیناً مقام خوف ہے، وہ تعلق کئی طرح سے اپنے
اندر خوف رکھتا ہے۔ توقعات بڑی ہوتی ہیں وہ ٹوٹ جاتی ہیں، تو قعات فرضی ہوتی ہیں، ان میں کوئی
حقیقت نہیں ہوتی ، دوسرے تعلقات کے نتیجہ میں تعلقات بگڑ جاتے ہیں ، بے وفائیاں ہیں جو رستے
میں حائل ہوتی ہیں ، قضا و قدر کے عوامل ہیں جو ان تعلقات کو توڑ لیتے ہیں اور انسان کا کچھ نہیں رہتا پیس
اگر کسی ایک تعلق سے ایسی وابستگی ہو کہ گویا وہی آخری تعلق ہے تو ایسے انسان کے مقدر میں نامرادی کے
سوا کچھ بھی نہیں رہتا ، بعض ماؤں کو بچوں سے تعلق ہوتا ہے اور اتنا بڑھ جاتا ہے کہ بچے مرجائیں تو پاگل
ہونے لگتی ہیں بعضوں کے اوپر تو ایسی آزمائش آتی ہے کہ ایک ہی بچہ ہے اور وہ مر جاتا ہے لیکن اس میں
توحید پر قائم ماں اور شرک کی طرف مائل ماں کے رد عمل میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ میں نے
خود ایسی مائیں دیکھی ہیں جن کا ایک ہی بچہ مر گیا لیکن ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عجیب حوصلہ عطا ہوا
ہے۔ فَفِرُّوا إِلَى الله انہوں نے ضرور کیا ہے، دنیا سے تعلق کم ضرور ہوا ہے۔ دنیا کے تعلق ان کو
بے حقیقت دکھائی دیئے اور زیادہ خدا کی طرف مائل ہو گئیں، زیادہ دعا گو، زیادہ تہجد گزار بن گئیں اور ہمہ
تن ذکر الہی میں مصروف رہنے لگیں لیکن بے چینی اور بے قراری جس طرح شرک کی طرف مائل عورتوں
میں ہوتی ہے وہ ان میں نہیں پائی گئی۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
736
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
اب شرک کی طرف مائل ہونا بھی ایک درجہ بدرجہ مضمون ہے یہ مراد تو نہیں ہے کہ ہر ماں
اپنے بچے کے غم میں پاگل ہو رہی ہو تو وہ ضرور مشرک ہے۔ بعض دفعہ وقتی طور پر ایک غم دبا لیتا ہے لیکن
پھر ایسی مائیں جلدی سنبھل جاتی ہیں لیکن بعض ہیں جو ہمیشہ ہمیش کے لئے روگ لگا بیٹھتی ہیں اور ان
کے لئے کچھ رہتا ہی نہیں ، تو مراد یہ ہے کہ ان کی جائے فرار تو وہ بچہ تھا جو ان کا اصل زوج تھا، وہ نہ رہا
تو کوئی جائے فرار نہ رہی لیکن یہ آیت ہمیں بتا رہی ہے کہ ہر ایسے موقع پر جب غیروں سے تعلق ٹوٹیں
گے خواہ ان کی طرف سے ٹوٹیں یا حادثات کے نتیجہ میں ٹوٹیں یا تمہاری غلط امنگوں اور وابستگیوں
اور توقعات کے نتیجہ میں ٹوٹیں تو یا د رکھو کہ مومن کے لئے ہمیشہ ایک ہی جائے پناہ ہے اور وہ اللہ ہے۔
فَفِرُّوا إِلَى الله پس اللہ کی طرف دوڑو۔
پس تبتل کے مضمون کی ہر تفصیل اس آیت کریمہ میں بیان ہوگئی اور بنیادی نکتہ یہی ہے کہ
امن کی جگہ کا علم نہ ہو، اس سے تعلق نہ ہو، یہ یقین نہ ہو کہ یہاں ضرور امن نصیب ہوگا تو پھر فرار کا
مضمون پیدا ہی نہیں ہوتا ۔ پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تحریر سے میں نے جو
ترتیب بدلی ہوئی دیکھی تو ابتداء میں اپنی جہالت کی وجہ سے کچھ تعجب ہوالیکن جتنا میں نے اس مضمون
پر غور کیا میں حیرت کے سمندر میں ڈوبتا چلا گیا۔ عجیب عرفان ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی خاص شان ہے کہ
انبیاء کو ایسا عرفان نصیب ہوتا ہے اور اس کے بغیر یہ باتیں قلم سے نکل نہیں سکتیں ، زبان پر جاری
نہیں ہوسکتیں ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو عزت اور وقار کی نظر سے دیکھو اور
غور سے اس کا مطالعہ کرو تو پتا چلے گا کہ قرآن کریم اور احادیث کے عظیم الشان عرفان کے سمندر ہیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کے کوزوں میں بند ہیں ۔
صلى الله
عروسه
صلى الله
اسی ضمن میں آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث پیش کرتا ہوں آنحضور ﷺ نے دوسرے شعراء
کو بہت کم پسند فرمایا ہے اور ان کے شعر پر کوئی داد دی ہے ۔ کئی ایسے خوش نصیب شعراء ضرور ہیں جن
الله
کے قصائد پر آنحضرت ﷺ نے خوشنودی کا اظہار فرمایا ایک ایسا قصیدہ قصیدہ بردہ کے نام سے مشہور
صلى الله
عروسه
ہے کیونکہ آنحضور ﷺ نے اس شاعر کو اپنی چادر انعام کے طور پر عطا فرمادی تھی۔ اس کے علاوہ ایک
صلى الله
عروسة
ایسا شعر ہے جس کے متعلق آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جتنے بھی شعر کہنے والے ہیں ان میں سے کسی
شاعر نے کبھی اس سے زیادہ سچی بات نہیں کی۔ یہ داد بے اختیار آپ کے دل سے اٹھی ہے وہ شعر لبید
خطبات طاہر جلد ۱۲
کا ہے لبید کہتا ہے۔
صلى الله
737
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
الَا كُلَّ شَيْءٍ مَّا خَلَا اللَّهَ بِاطِل (بخاری کتاب المناقب:۳۵۵۳)
خبردار! غور سے سن لو! اللہ کے سوا ہر دوسری چیز باطل ہے ایک ہی حق ہے خدا سے
آنحضرت ﷺ کے عشق کے نتیجہ میں یہ شعر ایسا دل پر لگا ہے کہ بے اختیار دل سے دادالی سے داد اٹھی ہے ی ہے۔ واہ واہ
کیا کلام ہے کہ کبھی کسی شاعر نے اس سے زیادہ سچی بات نہیں کی اللہ کے سواہر چیز کا باطل ہو جانا، یہی
بات آپ کو فرار کی طرف مائل کرتی ہے ایک ہی وجو د رہ جائے گا۔ باقی کچھ نہیں رہے گا ایک مستقبل
میں بھی اس کے معنی ہیں، سب تعلق بے کار چلے جائیں گے کوئی ساتھ نہیں دے گا صرف ایک اللہ کا
تعلق ہے جس کے ساتھ ہمیشگی کا سفر ہے، اس کی طرف دوڑو، جس سواری پر چڑھ کر آپ نجات کا سفر
اختیار کر سکتے ہیں جبکہ خطرہ ہو کہ سیلاب آنے والا ہے ، جب کہ خطرہ ہو کہ جنگلی درندے وہاں اس
علاقہ میں راہ پانے والے ہیں، جبکہ خطرہ ہو کہ ڈا کو آئیں گے یا فوج کشی ہوگی، تو ان سب حالات میں
وہ سواری جو امن کے مقام کی طرف لے جاتی ہے وہی ایک سواری ہے جس کا ذکر اس شعر میں ملتا
ہے۔ اَلَا كُلَّ شَيْءٍ مَّا خَلَا اللَّهَ بِاطِل خبردار ! خدا کے سوا ہر دوسری چیز باطل ہے۔
یہ چونکہ ایک گہرا عارفانہ مضمون تھا اس لئے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے اس پر
ایسی داردی جیسی داد کبھی کسی شاعر کو نہیں دی گئی اور بڑا ہی خوش نصیب ہے لبید کہ سب سے زیادہ
عارف باللہ نے اس کو داد دی ہے اور ایسی بات ہوئی ہے کہ جس کی کوئی مثال آپ کو دنیا میں دکھائی
نہیں دے گی ، ہو سکتا ہے کہ دوسرے انبیاء نے بھی بعض شعراء کو داد دی ہو مگر رسول اکرم ﷺ سے
بڑھ کر صاحب عرفان اور صاحب ذوق انسان متصور ہی نہیں ہو سکتا۔ یہ دونوں باتیں قطعی ہیں اللہ کا
جیسا عرفان آنحضرت ﷺ کو نصیب ہوا یہ آپ کے فرار الی اللہ سے ثابت اور بالکل ظاہر و باہر ہے اور
جس کے ذوق نے خدا کو محبت کے لئے چن لیا ہو اس سے بہتر ذوق ہو ہی نہیں سکتا تو سب سے زیادہ
عارف باللہ اور سب سے زیادہ صاحب ذوق انسان جس پر وہ کلام نازل ہوا جس سے زیادہ فصیح و بلیغ
کلام اور کوئی نہیں تھا جس کو خود کلام پر وہ قدرت نصیب ہوئی کہ تمام اہل علم پکار اٹھے کہ رسول اکرم
أَفْصَحُ الْعَرَبِ بعد كتاب الله ہیں کہ کتاب اللہ کے بعد سب سے زیادہ فصیح و بلیغ انسان
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ تھے۔ اس کے باوجود آپ نے لبید کو اس کے ایک شعر پر داد دی
صلى الله۔
عروسه
خطبات طاہر جلد ۱۲
738
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
ہے۔ میں نے تو جب یہ پڑھا تو میں اس بات پر سر دھنے لگا کہ کیا شان ہے لبید کی بنخ نخ لبید محمد رسول
الله
اللہ ﷺ سے داد پا رہا ہے لیکن یہ شعر ہے ہی ایسا۔ کیسا پیارا کلام ہے!
الا كل شَيْءٍ مَّا خَلَا اللَّهَ بِاطِلٌ
میں احادیث کی طرف ، پھر دوبارہ انشاء اللہ واپس آؤں گا ان سے پہلے اس ضمن میں چند
اور آیات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جن میں یہی مضمون مختلف طرح سے بدل بدل کر پیش
کیا گیا ہے کبھی ایک پہلو سے کبھی دوسرے پہلو سے اور اس مضمون پر اگر چہ بہت سی اور آیات بھی ہیں
لیکن چونکہ اس کو ایک دو خطبات میں سمیٹنے کا میرا ارادہ تھا اس لئے سارا مواد نہیں بلکہ چند آیات نمونے
گئی ہیں۔ فرماتا ہے۔
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيهِ فَأَمَّا مَنْ
أوتِي كِتُبَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا وَيَنْقَلِبُ إِلَى
أَهْلِهِ مَسْرُورًا وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتُبَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ فَسَوْفَ يَدْعُوا
ثُبُورًا وَيَصْلَى سَعِيرًا (الانشقاق : ۱۳۷)
اس کی پہلی آیت ہے جو خصوصیت سے پیش نظر ہے۔ باقی اس کے نتائج ہیں جو بعد کی دیگر
آیات میں بیان فرمائے گئے ہیں ۔ فرمایا: يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ اے انسان! إِنَّكَ كَادِحٌ
إلى رَبِّكَ كَدْحًا تو پوری کوشش اور زور لگا کر جد و جہد کے ساتھ اپنے رب کی طرف جانے والا
ہے فَمُلقِيهِ ۔ پس خوشخبری ہو کہ تو ضرور ا سے مل جائے گا۔ اس آیت کا اللہ تعالیٰ کے مختلف بندوں پر
صلى الله مختلف رنگ میں اطلاق ہوتا ہے جہاں تک حضرت محمد اقدس مصطفی ﷺ کا تعلق ہے اول اطلاق
آنحضور
صلى الله
ا
نور ﷺ کی ذات پر ہے اور اس کے معنی دوسرے انسانوں پر اطلاق کے معنوں کے مقابل پر
بہت ہی زیادہ رفیع الشان ہیں ۔ یعنی یہی آیت ادنی انسان پر بھی اطلاق پاتی ہے اور اعلیٰ پر بھی پاتی
ہے اور ایسا کلام ہے کہ ہر اطلاق کے مطابق اپنے مضمون بدلتی ہے اور ہر اطلاق کے مطابق ڈھلتی چلی
جاتی ہے آنحضور ﷺ پر جب اس کا اطلاق کیا جائے جو اول مخاطب ہیں تو یہ مطلب ہے کہ اے
انسان کامل! الانسان، جو فی الحقیقت انسان کہلانے کا مستحق ہے اور تمام انسانیت کا خلاصہ اور تمام
خطبات طاہر جلد ۱۲
739
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
انسانیت کا مرجع ہے۔ تمام انسانیت کی معراج ہے۔ اِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا تیرے
لئے تو اس کے سوا ہے ہی کچھ نہیں کہ اپنی تمام تر طاقتیں ہر وہ صلاحیت جو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے
وہ اللہ کے لقاء کی خاطر صرف کر دے اور اسی میں اپنی ساری قوتوں کو ہلاک کر دے۔ کچھ بھی باقی نہ
چھوڑے، تمام جان کے ساتھ ، تمام شعور کے ساتھ ، تمام ہمت کے ساتھ، اپنے وقت کے ہر ہر لمحہ کو اللہ
کے لئے وقف رکھے۔ یہ تیرا مقد رہے۔ تو نے اس کے سوا کرنا کچھ نہیں إِنَّكَ كَادِ صح تو ہے ہی
ایسا، یہ مطلب بنتا ہے۔ اس کے سوا تجھ سے کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔ فَمُلْقِيهِ پس خوشخبری ہو کہ تو وہ ہے
جو ضرور اپنے رب سے ملے گا ۔ فَمُلقِیدِ میں کوئی بعد کی خوشخبری نہیں ہے بلکہ ہر آن ہر کوشش کے
نتیجہ میں یہ خوشخبری ہے كَادِ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا کا مطلب یہ ہے کہ ساری زند سب یہ ہے کہ ساری زندگی یہی جدوجہد
ہے یہی تلاش ہے۔ یہ خوشخبری کا جو پیغام ہے اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ جب تیری جد و جہد ختم ہو
جائے گی تب تو خدا سے ملے گا۔ آنحضرت ﷺ کی صورت میں جب یہ آیت آپ ﷺ پر اطلاق پاتی
ہے تو مضمون یہ بن جاتا ہے کہ تیری ہر کوشش تجھے خدا سے ملائے گی ۔ ہرلحہ تو خدا کی ایک نئی شان
دیکھے گا ، نیا جلوہ تجھ پر ظاہر ہوگا ۔ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى (الضحی : ۵) کا مضمون اس
کے ساتھ مل کر ایک نئی شان میں ظاہر ہوتا ہے کہ تیری آخرت پہلے سے ان معنوں میں بہتر ہے کہ ہر
لمحہ جونئی جدوجہد تو خدا کے حصول کی خاطر کرتا ہے اس کے نتیجہ میں ہر لمحہ اللہ تجھے ایک نئی شان کے
ساتھ دکھائی دے گا۔
الله
صلى الله
اس کا دوسرا اطلاق عام ہے اور وہ بھی درجہ بدرجہ ہے اس کا ادنی اطلاق یہ بنے گا کہ وہ
انسان جس کا عرفان الہی نہ ہو اور اللہ کی طرف جانا چاہے اس کا یہ سفر بڑا کٹھن ہو جاتا ہے ایک ہے
عرفان کے نتیجہ میں خدا کی طرف دوڑنا ، اس میں بھی ایک بڑی شدید مشقت پائی جاتی ہے، مشقت
ان معنوں میں کہ جیسے محبوب کی طرح دوڑنے کے لئے انسان سعی کرتا ہے اور ہر تیزی کو بھی سست روی
سمجھ رہا ہوتا ہے وہ اپنی طرف سے پورا زور لگا رہا ہے لیکن سمجھتا ہے کہ ابھی کچھ زور ہی نہیں لگ رہا، وہ
فاصلے جیسے میں چاہتا ہوں ویسے طے نہیں ہو رہے، پس یہاں گدھا کا مطلب ہے کہ محبوب سامنے
دکھائی دے رہا ہے پورے زور سے اس کی طرف بڑھ رہا ہوں لیکن جس شان ، جس تیزی کے ساتھ
بڑھنا چاہتا ہوں وہ تیزی ابھی پوری نہیں ہوئی ہے پھر انسان اور زور لگاتا ہے پھر اور زور لگاتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
740
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
ایک یہ ہے کہ جس کے سامنے ایک مبہم سا تصور ہے یقینی طور پر قطعی حالت میں اس محبوب
سے ابھی نہ آشنائی ہوئی ہے نہ اس کا حسن پوری طرح جلوہ گر ہوا ہے لیکن عقیدہ یہ تسلیم کر بیٹھا ہے کہ یہ
ایک خدا ہے اور عقیدہ یہ مان چکا ہے کہ اس خدا کی طرف بڑھے بغیر میری نجات نہیں ہے۔ یہ سالک
کے سفر کا آغاز ہے جو اس طرح ہوتا ہے پس فرمایا کہ اِنَّكَ كَادِحَ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا تجھے
بڑی محنت کی ضرورت پڑے گی بڑی مشکلات سامنے آئیں گی ہر قدم جو خدا کی طرف اٹھائے گا کسی
اور جانب سے پرے ہٹائے گا اور یہ ہے جو دراصل تقتل کا مضمون ہے۔ ایک سمت سے جب ایک
قدم دوسری سمت میں اٹھتا ہے تو ہر قدم پر ایک منزل دور ہو رہی ہے اور دوسری منزل قریب ہو رہی
ہے۔ اپنے تعلقات کی ہر منزل سے خدا کی طرف کا سفر بڑا ہی مشقت کا سفر ہے۔ بڑی جانکاہی کی
ضرورت ہے بہت محنت چاہئے بڑی قربانیاں درپیش ہیں ۔ فرمایا کہ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ
كَدْحًا اے انسان تو نے اللہ کی طرف سفر اختیار کرنا تو ہے ۔ جس نے بھی کرنا ہے مگر یاد رکھو کہ بڑا
مشکل کا سفر ہے لیکن ایک چیز ہے جو تجھے سہارا دے گی اور وہ چیز خدا کا یہ یقینی وعدہ ہے کہ خواہ تم مشکل
ڈال کر سفر کرو خدا وعدہ کرتا ہے کہ آخر وہ تم سے ملاقات کرلے گا اور تمہاری یہ کوشش رائیگاں نہیں
جائے گی۔ پس تقتل کی دو انتہا ئیں اس آیت میں بیان ہو گئیں۔
صلى الله
تقتل کی ایک انتہاء حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے تبتل کی انتہاء ہے اس میں پیچھے سے کھینچنے
والا کوئی رستہ نہیں تھا کسی اور منزل کا خیال نہیں تھا جو قدم تھام رہا تھا ، کوئی ایسا محبوب وطن نہیں تھا جسے
چھوڑ کر اللہ کی طرف ہجرت فرمارہے تھے۔ ایک ہی کشش تھی اور وہ صرف ایک اللہ کی کشش تھی اور
باقی سب رستے پہلے ہی ٹوٹ چکے تھے۔ پس تبتل یہاں ایسا تقتل ہے کہ جیسے محبوب کی طرف ایک
روح از خود اڑتی ہوئی چلی جاتی ہے اور غیر کے روکنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ایک تبتل وہ
ہے جو ابتدائی سفر کرنے والے کا تقتل ہے اسے ہر منزل پر دوسروں سے تعلق کاٹنے پڑتے ہیں ۔
بندھن توڑنے پڑتے ہیں، مشکل زمین پر قدم رکھتا ہے تو پاؤں دھنستے ہیں ۔ زمین وہیں روکتی ہے لیکن
زور لگا کر آگے بڑھتا ہے۔ دونوں کا انجام تو وہی ہے کہ خدا ملے گا لیکن بڑا فرق ہے۔ کہاں وہ مضمون
کہ اڑتی ہوئی روح حرکت کر رہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اے میرے
آقا ! میری روح تیری طرف اڑتی ہوئی چلی جا رہی ہے ۔ وہی مضمون آنحضرت ﷺ کی ذات میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
741
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
اس آیت کے اطلاق سے پیدا ہوتا ہے اور ہم جیسے عاجز انسانوں کو رستے کی مشکلات سے آگاہ کرتا
ہے۔ فرماتا ہے کہ یہ سفر آسان کرنا ہے تو ملاقات کا خیال غالب رکھو، یہ پیش نظر رکھو کہ تم سے ایک وعدہ
ہے کہ اللہ تم سے ضرور ملاقات کرلے گا اور یہاں بھی بھی قدم قدم کا مضمون کا مضمون صادق آتا ہے۔ تمام وہ لوگ
جو دنیا سے تعلق توڑکر (یعنی ان معنوں میں جن معنوں میں میں پہلے بیان کر چکا ہوں اور آئندہ بھی کچھ
کروں گا ) خدا کی طرف حرکت کر رہے ہوتے ہیں ان کو کچھ نہ کچھ طعمہ کے طور پر ان کی محنت کی جزاء
ساتھ ساتھ مل رہی ہے رہی ہوتی ہے ۔ ورنہ محض عدم تعلق سے ایک خیالی محبوب کی طرف حرکت ممکن ہی نہیں
ہے۔ جب وہ دنیا سے تھوڑا تھوڑا تعلق توڑتے ہیں تو وہیں اللہ سے ایک قسم کی ملاقات حاصل کر لیتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے پیار سے ان پر ضرور جلوہ گر ہوتا ہے اگر یہ نہ ہو تو یہ سفر ناممکن ہو جائے ۔ پس وہ
لوگ جو سالک ہیں اور آغاز سفر میں ان کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اگر ان کی محنت کا پھل ساتھ
ساتھ نہیں ملتا تو ان کی محنت درست نہیں ہے، اس میں ضرور خامیاں ہیں۔ ان کو غلط نہی ہے کہ وہ دنیا
سے تعلق توڑ کر خدا کی طرف جارہے ہیں ۔ کیونکہ فَمُلقِیه کا وعدہ صرف آخرت کا وعدہ نہیں بلکہ ہر
کوشش کے نتیجہ میں اللہ تعالی کے لقاء کے ملنے والے انعامات ہیں جو انسان کو ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ
ضرور نصیب ہوتے رہتے ہیں۔ پس یہ آیت کریمہ تقبل کے مضمون میں ایک بہت عظیم مرتبہ رکھتی ہے
اور اس کے سارے پہلوؤں کو بیان فرماتی ہے۔
پھر سورۃ الانعام آیت ۱۵-۱۶ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
قُلْ أَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ
وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ )
صلى الله
اے محمد ﷺ تو یہ اعلان کر دے کہ میں اللہ کے سوا کوئی ولی کیسے ڈھونڈوں ، اس کا سوال ہی
کیا پیدا ہوتا ہے۔ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وہی ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے
اس کے سوا کوئی پیدا کرنے والا ہے ہی نہیں تو کسی اور کی درگاہ کی طرف ذہن جا کیسے سکتا ہے۔ اس کے
سوا ہے ہی کوئی نہیں۔ پس یہاں بھی غیر اللہ سے تعلق توڑنے سے پہلے ایک فاطر کے وجود کا تصور
خطبات طاہر جلد ۱۲
742
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
ضروری ہے جو انسان کا مددگار بنتا ہے اور ہمیں یہ آیت رستہ سکھاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر عزیزوں سے
تعلق توڑنا ہو تو اللہ تعالیٰ کی مثبت صفات پر غور کرو۔ اس کے نتیجہ میں غیر اللہ سے تعلق ٹوٹے گا۔ محض
ایک خیالی چھلانگ نہیں لگائی جاسکتی۔ قرآن کریم نے اس سفر کو ایک اور آیت میں یوں بیان فرمایا ہے۔
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يُتِ
لأولى الْأَلْبَابِ ( ال عمران : ۱۹۱) اہل عقل کے لئے نشانیاں ہیں اور اہل عقل جوں جوں اس
مضمون کو سمجھتے چلے جاتے ہیں کہ فاطر یعنی ابتداء میں پیدا کرنے والا اور خالق، اس میں نئے تنوعات
کرتے چلے جانے والا وہ ایک ہی وجود ہے تو پھر غیر اللہ سے طبیعت بہتی چلی جاتی ہے۔ اس سے تعلق
مدھم پڑتا چلا جاتا ہے اور اس سفر کے دوران غور کے نتیجہ میں ہر غور کے بعد ان کی فطرت یہ آواز دیتی ہے
کہ اے خدا! تیرے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ال عمران : ۱۹۲) ۔ یہ
دنیا باطل ہے ۔ اگر تو نے ہم پر احسان نہ فرمایا تو ہمارا اس دنیا سے تعلق ایک عذاب کا تعلق بن جائے
گا۔ یہ آگ ہی آگ ہے اگر تو نہ ہو۔ اس آیت کے متعلق میں پہلے بھی مختلف وقتوں میں بیان کر چکا
ہوں اس لئے پوری آیت پڑھ کر تفسیر نہیں کرتا لیکن اس تعلق میں میں آپ کو یہ یاد کراتا ہوں کہ یہ وہی
مضمون ہے کہ
قُلْ أَغَيْرَ اللهِ أَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَہ فَاطِرِ
السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ کی قدرتوں پر غور کرنے کے نتیجہ میں انسان اللہ کی طرف مائل ہوتا ہے تو
پھر دنیا سے تعلق ایک نیا رنگ اختیار کرتا ہے اور اس تعلق کے بڑھنے کو انسان آگ سمجھتا ہے اور اس
تعلق کو باطل قرار دیتا ہے اور جانتا ہے کہ اگر اس تعلق کو حقیقی بنالیا تو پھر میرا ٹھکانہ آگ کے سوا کچھ
نہیں ، اس کا انجام آگ کے سوا کچھ نہیں اور پھر اللہ کی طرف دوڑنے کا مضمون اس سے نکلتا ہے ۔
پھر فرمایا وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ یہ وہ ذات ہے جو کھلاتی ہے اور اس کو کوئی چیز نہیں کھلاتی
وہ مستغنی بھی ہے۔ اگر اس سے تعلق جوڑو گے تو ہر قسم کا رزق تمہیں عطا ہوگا۔ يُطْعِمُ میں صرف
کھانا مراد نہیں بلکہ توانائی کی ساری قسمیں آجاتی ہیں کیونکہ طعام دراصل انسان کے لئے قوت یعنی
زندہ رہنے کی طاقت مہیا کرتا ہے اور دیگر سب توانائی کھانے سے ملتی ہے۔
روحانی معنوں میں بھی یہاں طعام کا ذکر فرما دیا گیا۔ هُوَ يُطْعِمُ اس سے ہر طرح
خطبات طاہر جلد ۱۲
743
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
کی توانائی نصیب ہوتی ہے اور تمہاری کسی توانائی کی اس کو ضرورت نہیں ۔ اس لئے اس سے
تعلق توڑو گے تو تو انائی سے محروم رہ جاؤ گے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ۔ اس لئے یہ نہ سمجھو کہ
خدا تعالیٰ اپنے حرص میں اپنے کسی فائدہ کے۔ کے لئے تمہیں بلاتا ہے تمہارے فائدہ کے لئے تمہیں
بلاتا ہے اس لئے ایسے خدا کی طرف دوڑو جس کے بغیر تمہاری حقیقی بقاء ہو ہی نہیں سکتی ۔ فرمایا
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ أَنْ أَكُونَ
أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ میں اسلام لانے والوں میں سب سے پہلا ہو جاؤں۔
الله
اب یہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات پر ایک عظیم الشان انعام ہے کہ سب پہلوں سے
صلى الله
آپ کے اسلام کو پہلے قرار دے دیا۔ یہاں اوّل زمانی نہیں ہے کیونکہ قرآن کریم میں ملتا ہے کہ اس
سے پہلے جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم سے فرمایا أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعُلَمِينَ
(البقرہ:۱۳۲) اے ابراہیم ! اسلام لے آ۔ یعنی خدا کے سپرد ہو جا، تو کہا کہ اے اللہ ! میں تو ہو چکا۔ میں
تو پہلے سے ہو چکا ہوں۔ زمانے کے لحاظ سے آنحضور ﷺ سے ہزاروں برس پہلے تھے لیکن اس کے
با وجود فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے۔ مراد یہ ہے کہ خدا کے نزدیک میں پہلا ہوں ۔ لامتناہی زمانہ ماقبل
گزر چکا ہو تب بھی اللہ جانتا ہے کہ اسلام میں مجھ سے اول اور کوئی نہیں ہے اور حکم دیا ہے تو بیان کیا ہے
ورنہ شاید بیان بھی نہ فرماتے ۔ طبیعت میں ایسا انکسار تھا کہ اپنے باطنی حسن کو مجبوری کے سوا خود کھول
کر بیان نہیں فرمایا کرتے تھے۔ بعض باتوں کا حکم دیا گیا ہے اِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ
أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ - أَنْ أَكُونَ کے بعد پہلے اسلام نہیں لائے ۔ اس مضمون کو اچھی طرح یاد
رکھیں۔ یہ نہ سمجھیں کہ مراد ہے کہ جب خدا نے حکم دیا تب میں سب سے پہلے اسلام لے آیا۔ خدا کے
حکم دینے سے پہلے جب تک یہ آیت نازل نہیں ہوئی رسول اللہ ﷺ کی کیا حالت تھی اور وہ اگر بعد
میں اسلام لائے تو اول ہو کیسے گئے ۔ یہاں حکم سے مراد ہے کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ تو ہی ہے اور
اس کا اعلان کر ۔ دنیا کو بتادے کہ تجھ سے بڑھ کر کوئی اسلام لانے والا نہیں ہے۔ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُشْرِکین اور مشرکین میں سے نہ ہو۔ آیت کے اس بقیہ حصے نے تو اس راز سے سے خوب پردہ اٹھا
دیا کہ پہلی دفعہ کچھ کرنے کا حکم نہیں ہے بلکہ آپ کی حالت جاریہ کا ذکر ہے۔ آنحضرت ﷺ کس لمحہ
مشرک ہوئے تھے جو یہ حکم تھا کہ مشرکوں میں سے نہ ہو۔ آپ پر کون سا ثانیہ ایسا گزرا تھا کہ جب آپ
-
صلى الله
عروسه
خطبات طاہر جلد ۱۲
744
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
صلى الله
صلى الله
ہر وقت خدا کے حضور حاضر نہیں تھے ، اسلام کی حالت میں نہیں تھے؟ تو آیت کے دوسرے حصے نے
بتا دیا کہ کوئی تازہ حکم نہیں ہے بلکہ آپ کی ایک جاری وساری ہمیشہ باقی رہنے والی حالت کا تعارف
کروایا جا رہا ہے آپ نے جیسے کبھی شرک نہیں کیا ویسے ہی ہمیشہ سے آپ مسلمان تھے اور یہاں
لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ میں دراصل خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اعلان ہے کہ اس آیت کے
سب سے زیادہ مصداق کہ شرک نہیں کرنا اور اسے پورا کرنے والے محمد رسول اللہ ﷺ ہیں۔ ایک جگہ
امر یعنی حکم ہے کہ یوں کرو، دوسری جگہ مناہی ہے کہ یوں نہ کرو۔ بظاہر دونوں ہدایات وقتی طور پر ہیں
لیکن دونوں مضامین ثابت کر رہے ہیں کہ آنحضور ﷺ کی ابدی طور پر جاری و ساری حالت کا نام شرک وليسه
نہ کرنا اور اسلام لے آنا ہے۔ پس باقیوں کے لئے نمونے کے طور پر آپ کی ذات کو پیش فرمایا گیا ہے۔
اس سے ایک مضمون یہ بھی نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو حکم دیتا ہے اصل میں اسی کو دیتا ہے جو اس
کا مصداق ہو۔ ویسے تو سب کو حکم ہے مگر جو خدا کے حکم نہیں مانتے وہ خدا کی عبودیت سے باہر نکل چکے
ہوتے ہیں اور حکم میں اصل مراد وہی ہوتا ہے جو سب سے زیادہ اس پر عمل کرنے والا ہو۔ ان معنوں
میں اس آیت کا مطلب یہ ہوگا کہ رسول اکرم ﷺ کو جب خدا نے فرمایا کہ مشرکوں میں سے نہ ہو تو یہی
وہ بندہ ہے جو سب سے زیادہ شرک سے نفرت کرنے والا اور شرک سے پر ہیز کرنے والا تھا۔ اس سے
بڑھ کر یہ مناہی کسی اور ذات پر صادق نہیں آتی تھی ۔ پس خدا نے اس کو کہنے کے لئے چنا ہے اور اس
کے حوالے سے تم سب کو حکم ہے اسلام کا حکم بھی آنحضور کے حوالے سے ہے کیونکہ آپ اول ہو گئے
اور اسی اولیت میں شرک نہ کرنے کی اولیت بھی داخل ہو گئی ۔ پس جو ان دونوں مضامین میں اول ہے
اس کے پیچھے لگو ۔ اس کی پیروی کرو، اس سے سیکھو۔ قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - تو ان سے کہہ دے کہ میں اس بات سے بہت خائف رہتا ہوں کہ اگر میں
نے اللہ تعالیٰ کی معصیت کی تو ایک یوم عظیم کا عذاب بھی ہے جو سامنے کھڑا ہے ۔ اگر آنحضرت می
ہر وقت خدا سے اس بات میں خائف رہتے ہیں کہ ایک یوم عظیم کا عذاب سامنے کھڑا ہے حالانکہ ان
صلى الله
کے متعلق اللہ یہ گواہی دے چکا ہے کہ اسلام لانے والوں میں سب سے اوّل ہیں۔ شرک نہ کرنے
والوں میں سب سے اول ہیں تو باقیوں کا کیا حال ہونا ۔ کا کیا حال ہونا چاہئے ۔ اِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
کا مضمون مزید سمجھ آیا کہ آپ کو کیوں چنا ہے۔ خدا کی طرف سے ڈرانے کے لئے اس کو چنا گیا ہے جو
-
خطبات طاہر جلد ۱۲
745
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
سب سے زیادہ خدا سے ڈرتا ہے اور خدا سے ڈرنے کے نتیجہ میں خدا سے دور نہیں جا رہا بلکہ خدا کی
طرف آرہا ہے۔ پیس ڈرنے کا یہ مفہوم ہے جو ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے۔
خدا سے ڈرنے کا مطلب یہ ہے کہ خدا جن باتوں سے دور ہوتا ہے، جن باتوں کے نتیجہ میں
تمہیں پرے پھینک دیتا ہے یا تم اس سے پرے ہٹ جاتے ہو ان باتوں سے ڈرو تو تم خدا کی طرف
دوڑو گے اور یہی تقویٰ کا مضمون ہے، یہی تقتل کا مضمون ہے جس کے مختلف پہلو اس آیت کریمہ میں
بیان ہوئے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ سورہ طور آیت ۴۴ میں فرماتا ہے۔
أَمْ لَهُمُ اللَّهُ غَيْرُ اللَّهِ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ )
کیا ان کے لئے اللہ کے سوا کوئی معبود ہے بھی؟ ہے کون؟ ساری کائنات خدا کے سوا خالی
پڑی ہے۔ سُبحن اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ اللہ ان باتوں سے بہت پاک ہے جن باتوں کا وہ
شرک کرتے ہیں یعنی ہر قسم کے شرک کے مضمون سے اللہ تعالی منزہ ہے اور پاک ہے اور اس کا شرک
ہو ہی نہیں سکتا ، اس لئے شرک محض خلا کا ہے، جہالت کا ہے، کچھ بھی نہیں ہے یونہی فرضی باتیں ہیں،
اس کے سوا کوئی بھی حقیقت نہیں ۔ سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ اللہ ان باتوں سے بہت بلند
ہے جن باتوں میں اس کا شریک ٹھہرایا جا رہا ہے۔
سُبحن کا یہ مضمون تفصیل کے ساتھ اب دوسری طرح سورۃ الروم میں کھول رہا ہے۔
یہاں فرمایا۔ سُبحن الله ۔ اللہ تعالیٰ ان باتوں سے پاک ہے جن میں شریک ٹھہرایا جا ہرایا جا رہا ہے۔ وہ
کون سی باتیں ہیں؟ ان باتوں کو یہ آیت کھولتی ہے فرمایا فَسُبحَنَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ
وَحِينَ تُصْبِحُونَ (الروم : ۱۸) اللہ کی ذات کی پاکیزگی ، اس کی سبحانیت، اس طرح تم پر کھلتی
چلی جائے گی کہ جب تم صبح میں داخل ہور ہے ہو اور غور کرو تو صبح ہے ہی خدا کی اس کے سوا کوئی نہیں
ہے جو اندھیروں سے روشنی میں لانے والا ہو۔ جب دن کی سختیوں سے رات کے آرام میں داخل
ہو رہے ہو تو اس وقت بھی تمہیں یہی دکھائی دے گا کہ اللہ کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔ وَ حِيْنَ
تُظْهِرُونَ ) اور جب تم ظہر کے وقت قیلولہ کرتے ہو یا دھوپ کی سختی سے درختوں کے سائے میں
آتے ہو یا دن کی سردی سے دو پہر کی دھوپ میں آرام پاتے ہو تو ہر حالت میں تمہیں یہ دکھائی دے گا
کہ وہ جو فاطِرِ ہے اسی کی ذات میں پناہ ہے، اسی نے پناہ کا نظام قائم فرمایا ہے، اسی کا قانون ہے
خطبات طاہر جلد ۱۲
746
خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء
ہے۔
جو صبح بھی جاری ہے اور شام کو بھی جاری ہے اور دو پہر کو بھی جاری ہے تو سبحان کا مضمون بتاتا
ہے کہ ان میں صرف ایک خدا ہی ہے اور خدا کے سوا کسی کا دخل ہی نہیں ہے۔ اب دنیا میں ایک دہر یہ
سائنس دان بھی یہ کہنے پر تو بہر حال مجبور ہے کہ اس نظام کائنات میں کسی اور کا ہاتھ نہیں۔ وہ یہ کہتے
ہیں کہ اللہ کا بھی نہیں لیکن اس کا جھوٹ تو بالبداہت واضح ہے لیکن یہ تو اقرار کرتے ہیں کہ کوئی اور
بہر حال نہیں ۔ آئن سٹائن نے جب اس بات پر غور کیا تو وہ ان معنوں میں ضرور خدا کا قائل ہو گیا کہ
ایسا کامل نظام، کائنات میں ایسا توازن ، اتنا خوبصورت توازن خدا کے سوا ہو نہیں سکتا۔ پس ان خدا
دانوں میں سے وہ بھی ہے جن کو دن اور رات پر غور کرنے کے نتیجہ میں خدا کے متعلق اتنا سا علم تو ضرور
ہو گیا کہ اس کائنات کا ایک پیدا کرنے والا ضرور ہونا چاہئے لیکن آئن سٹائن نے یہ نہیں کہا کہ صرف
پیدا کرنے والا ، وہ یہاں نہیں ٹھہرا بلکہ یہ جانتا ہے کہ اس کو Maintain کرنے والا بھی ہے کیونکہ
پیدا کر کے بھول جانے والا تو اس بات کا ضامن نہیں ہے کہ آئندہ یہ نظام اسی طرح ۔ آئندہ یہ نظام اسی طرح جاری ہے۔ پس
آئن سٹائن کے اس فقرے سے مجھ پر یہ تاثر ہوا کہ اتنا صاحب عقل ضرور تھا کہ کائنات پر غور کرنے
کے نتیجہ میں ایک خالق کو ہی نہیں پہچانا بلکہ ایسے خالق کو پہچانا جس کا جاری نظام میں دخل ہے اور وہ اس
بات پر نگران ہے کہ یہ توازن نہ بگڑے ۔ پس اللہ تعالیٰ کی طرف تقتل کا ئنات پر غور کے نتیجہ میں بھی
ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ غور کے نتیجہ میں تقتل نصیب ہو۔ جب تک فطرت سے یہ آواز بلند نہ ہو
کہ ہاں اے خالق ! ہم نے تجھے پہچان گئے ، تیرے سوا کوئی نہیں۔ اس وقت تک خدا کی ہستی کا یہ
یقین عقل کی نشاندہی کرنے والا ایک معمولی سا مضمون تو ہے یعنی یقین اس بات کی نشاندہی تو کرتا
ہے کہ صاحب عقل ہے لیکن ان اولوا الباب میں داخل نہیں ہے جو پھر اگلا قدم اٹھاتے ہیں اور اس
کائنات سے ہٹ کر اس کے وراء جو ہستی ہے جس نے سب کچھ پیدا کیا ہے اس کی طرف ان کی توجہ
مائل ہوتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا صاحب ایمان ہونا ضروری ہے۔
پس تقتل کی مختلف قسمیں ہیں۔ آئندہ خطبہ میں میں تقتل کے مضمون پر انشاء اللہ مزید روشنی
ڈالوں گا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی احادیث کے حوالے سے ان آیات کی اور تشریحات
صلى الله
آپ کے سامنے پیش کروں گا۔ اب چونکہ وقت ختم ہو رہا ہے اس لئے اجازت چاہتا ہوں۔