تبتل کا اصل مطلب بدیوں سے نجات حاصل کرنا ہے۔ کشتی نوح میں بیان تعلیم کی پر معارف تشریح
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تبتل کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ حقیقی تبتل بدیوں سے مکمل اور دلی نجات حاصل کرنے کا نام ہے۔ آپ نے حضرت یوسف علیہ السلام کی قرآنی مثال سے سمجھایا کہ نفس کے محاسبے اور سچی دعا کے ذریعے کس طرح گناہ سے بچا جا سکتا ہے۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کشتی نوح کے حوالہ جات کی روشنی میں جھوٹ، فریب، بہتان تراشی اور بد صحبت جیسی برائیوں سے بچنے کی تاکید فرمائی۔
موضوعات: حقیقتِ تبتل، حضرت یوسف علیہ السلام کی مثال، گناہوں سے نجات اور دعا، کشتی نوح کی تعلیمات، جھوٹ اور بہتان سے اجتناب
خطبات طاہر جلد ۱۲
787
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
تبتل کا اصل مطلب بدیوں سے نجات حاصل کرنا ہے ۔
کشتی نوح میں بیان تعلیم کی پر معارف تشریح
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے ارشاد فرمایا۔
گزشتہ جمعہ پر تقتل کا مضمون بیان کرتے ہوئے میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ مرنا ہی مشکل
نہیں ۔ زندہ ہونا بھی بہت مشکل ہے بلکہ مرنے سے زیادہ مشکل ہے۔ اس سلسلہ میں مضمون کو آگے
بڑھانے سے پہلے آج پھر کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا ہے۔
جو اجتماعات کل سے شروع ہو چکے ہیں اور آج بھی جاری ہیں غالباً میرے آج کے اس
خطبہ کے بعد جو وہاں شام کے قریب کسی وقت سنا جائے گا یہ اجتماع ختم ہوں گے ان میں مجلس
انصار اللہ کے اجتماعات، بہاول نگر ، رحیم یارخان، اوکاڑہ ، جہلم اور نواب شاہ ضلع کے ہیں ۔ یہ سب کل
۱۴ اکتوبر سے شروع ہوئے ہیں اور آج ختم ہوں گے۔ یہ ساری وہ مجالس ہیں جن میں مختلف وقتوں
میں دوروں کی توفیق ملتی رہی بہت سے ایسے چہرے ہوں گے جو ابھی بھی انصار اللہ کے مختلف عہدوں
پر فائز ہوں گے۔ وہ مقامات جہاں پر اجتماعات ہو رہے ہیں وہ بھی اکثر میری نظر میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ
ان سب کو اپنے فضل کے ساتھ ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن مقاصد کے پیش نظر
یہ اجتماعات ہوتے ہیں۔
خدام الاحمدیہ کے اجتماعات جو کل سے شروع ہوئے ان میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال،
خطبات طاہر جلد ۱۲
788
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
گجرات ، راولپنڈی ، لودھراں ، پشاور کے اجتماعات ہیں۔ پشاور کا اجتماع اگر چہ ضلعی ہے لیکن دوسرے
اضلاع سے بھی خدام شرکت کر رہے ہیں اس لئے عملاً یہ صوبائی بھی بن گیا ہے۔
جو اجتماع آج سے شروع ہو رہے ہیں ان میں مجلس انصار اللہ ضلع اٹک ، خدام الاحمد یہ ضلع
نواب شاہ اور ڈرگ روڈ کراچی کے اجتماعات ہیں۔ اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ ضلع نوشہرو فیروز کا
اجتماع بھی ۱۵ اکتوبر سے ہی شروع ہو رہا ہے اور کل ختم ہوگا۔
جو اجتماع کل سے شروع ہوں گے ان کے ذکر کے متعلق بھی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اس
میں مجلس انصار اللہ ضلع بدین اور گجرات (پاکستان) کے اجتماع ہیں اور اسی طرح مجالس انصار الله ،
خدام الاحمدیہ ، اطفال الاحمد یہ آل آندھرا ہندوستان کے سالانہ اجتماعات ۱۶ سے شروع ہو کر ےار
اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا ہر اجتماع پر الگ الگ نصیحتوں کی نہ تو ضرورت ہے نہ
عملاً ان کا کوئی فائدہ ہے کیونکہ جو نصیحتیں ساری جماعت کو کی جاتی ہیں ان میں خدام، انصار، لجنات،
اطفال سب پیش نظر ہوتے ہیں۔ ان نصیحتوں پر کان نہ دھرنا اور الگ نصیحتوں کا مطالبہ کرنا یہ تو ایک
بے معنی سی بات ہے۔ اس پر تو وہی لطیفہ صادق آتا ہے جیسا کہ شاید پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ ایک
میراثی اپنی بہن سے ملنے گیا اور پنجاب میں یہ رواج ہے کہ جو بھائی اپنی بہن سے ملنے جاتا ہے وہ
پنیاں لے کر جاتا ہے وہ بے چارہ کبڑا تھا اور بہن کے گلہڑ نکلے ہوئے تھے۔ گٹھلیاں سی دونوں طرف
تھیں بہن نے جب دیکھا کہ بھائی خالی ہاتھ آیا ہے تو مذاق کے طور پر اس نے کہا کہ بھائی اپنیوں کی یہ
گٹھڑی جو تم نے اٹھا رکھی ہے اتار کر مجھے پکڑا دو یعنی اس کے کبڑا ہونے کی طرف اشارہ تھا اور مذاق
تھا کہ تم خالی ہاتھ آئے ہو، ہاتھ میں تو کچھ نہیں ہے۔ شاید تم نے پیٹھ کے اوپر یہ پنیوں کی گٹھڑی اٹھا
رکھی ہے۔ بھائی میراثی تھا اس نے فوراً جواب دیا کہ پہلے اگلیاں تے لنگائے، یعنی جو پہلے گلے میں
اٹکی ہوئی ہیں وہ تو پہلے کھاؤ پھر دوسری پنیوں کا مطالبہ کرنا تو جب بھی مجھ سے بار بار نصیحتوں کا مطالبہ
ہے تو ذہن اس لطیفے کی طرف چلا جاتا ہے۔
وہ لطیفہ تو محض مذاق ہے لیکن جو میں کہہ رہا ہوں یہ حقیقت ہے وہ نصیحتیں جو پہلے کی جائیں
اگر وہ گلے میں اٹکی رہ جائیں اور دل تک نہ اتریں یا کانوں میں پھنس جائیں اور ذہن میں نہ جائیں تو
خطبات طاہر جلد ۱۲
789
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
ایسی نصیحتوں کا فائدہ کوئی نہیں اور ایسی نصیحتیں سننے والا مزید کے مطالبے کا حق نہیں رکھتا ۔ پس میں
خطبات میں جو کچھ کہتا ہوں وہ بہت ہے بلکہ بعض دفعہ دل پر یہ بوجھ پڑتا ہے کہ اتنا زیادہ کہہ دیا گیا
ہے کہ ابھی شاید جماعت میں اس یہ یہ سب کچھ کچھ کو اٹھانے کی کی طاقت نہیں نہیں ہے لیکن ہے لیکن باربار بار بار دہرا کر کر کچھ تسلی
ہوتی ہے کہ جو باتیں ضرورت سے زیادہ محسوس ہوئی ہوں، بار بار کہنے سے دل نشین ہو جائیں گی اور
اس سے رفتہ رفتہ جماعت کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق ملے گی۔
۔
میں زندگی اور موت سے متعلق جو مضمون بیان کر رہا تھا اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔ امر
واقعہ یہ ہے کہ موت سے زندگی زیادہ مشکل ہے اور روحانی زندگی کے متعلق تو یہ سو فیصد درست ہے کہ
زندہ ہونا زیادہ مشکل ہے، زندہ ہونے کی تمنا بھی مشکل ہے اور یہ خیال کہ ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ
میں بدیوں سے چھٹکارا حاصل کروں اور نیکیوں کی طرف حرکت کروں ۔ یہ محض ایک خوش فہمی ہے۔
ایک روحانی کیفیت کا نام ہے، اس میں حقیقت نہیں ہے ۔ عملاً جب میں نے غور کیا تو صوفیاء کا ایک
مقولہ میرے ذہن میں آیا جو صوفیاء کو بہت پسند ہے کہ مو تو قبل ان تموتوا کہ مرنے سے پہلے
مر جاؤ۔ اس سلسلہ میں مجھے خیال آیا کہ احادیث میں مجھے یاد نہیں کہ کبھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ
نے ایسا فرمایا ہو جہاں تک میں نے تلاش کیا ہے یا کروایا ہے مجھے ایسی کوئی حدیث دکھائی نہیں
دی لیکن قرآن کریم میں یہ ذکر ضرور ملتا ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول تمہیں زندہ کرنے کے لئے
بلائیں تو اسْتَجِيبُوا (الانفال: ۲۵) اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کا جواب دو اور زندہ ہونے کے
لئے آگے بڑھو۔
پس موت کا نہیں زندگی کا ذکر ہے اور انبیاء موت سے زندہ کرنے کے لئے آتے ہیں اور
اس زندگی کو دراصل دوسرے صوفیاء نے موت کا نام دے دیا ہے کیونکہ وہ زندگی موت سے بھی زیادہ
دو بھر ہے جن باتوں کی طرف بلایا جاتا ہے وہ گویا مر جانے کے مترادف ہے۔ پس اپنے اپنے ان
تعلقات پر اگر آپ غور کریں جن تعلقات نے آپ کو خدا کے مقابل پر کسی اور بدی کا غلام بنا رکھا ہے تو
پھر آپ کو بات کی کچھ سمجھ آئے گی کہ ان تعلقات سے چھٹکارا حاصل کرنا تو الگ رہا ان تعلقات سے
چھٹکارے کی گہری تمنا کا پیدا ہونا بہت مشکل کام ہے۔ قرآن کریم نے اسی لئے حضرت یوسف کو ایک
عظیم الشان مثال کے طور پر پیش فرمایا ہے۔ حضرت یوسف کی طرح کے واقعات لاکھوں، کروڑوں،
خطبات طاہر جلد ۱۲
790
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
اربوں دنیا میں ہو رہے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہوں گے جو چاہتے ہوں گے کہ اس بدی میں مبتلا نہ
ہوں جس بدی کی طرف ان کو بلایا جاتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ بدی ہے لیکن بے اختیار ہو جاتے ہیں اور
ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، بے اختیار ہیں ہم کوشش تو کرتے ہیں مگر چھٹکارا نصیب نہیں ہوتا۔
قرآن کریم نے اس نفسیاتی بیماری کو خوب کھول کر ایک مثال کی صورت پیش فرمادیا ۔ فرمایا
ایک یوسف بھی تو تھا جس کے پیچھے ایک ایسی عورت پڑی تھی جس میں خود ذاتی طور پر رعنائیاں تھیں،
حسن کا کمال تھا، جذب تھا اور یہی مضمون ہے جس کی طرف اس میں اشارہ ملتا ہے کہ اس نے بھی ملتا
ارادہ کیا اور اس نے بھی ارادہ کیا یا خواہش کی ۔ حضرت یوسف کے متعلق فرمایا کہ خواہش کی یا کر لیتے یوسف
اگر اللہ تعالیٰ یہ نہ کر دیتا۔ تو حضرت یوسف کی خواہش کے متعلق یہ شرط پیش کر دی کہ خواہش ہو سکتی
تھی۔ بھاری امکان تھا طبعی تقاضے تھے مگر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو گیا۔ میں نے جو یہ کہا کہ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ زلیخا کو ایک خوبصورت، دلکش عورت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اس کا استنباط اسی
سے ہوتا ہے کہ حضرت یوسف کے دل میں اس کی طرف جھکنے کا طبعی طور پر امکان موجود تھا اور بڑا قوی
امکان موجود تھا۔ اتنا قوی کہ جس کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ گویا ارادہ کر لیا لیکن اللہ کا فضل حائل ہوا
اور اللہ کے فضل نے حضرت یوسف کو اس ظلم کا شکار ہونے سے بچالیا۔ وہ کیوں ہوا؟ اس مضمون کو
کھولتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے ایک
دعا کی۔ پہلے اپنے نفس پر غور کیا اور غور کرنے کے بعد یہ دعا کی کہ اے خدا! جس طرف یہ عورتیں مجھے
بلا رہی ہیں میں نفس کے تجزیہ کے بعد اس یقین تک پہنچا ہوں کہ مجھے قید ہونا زیادہ محبوب ہے یہ نسبت
اس کے کہ میں اس بدی کا شکار ہو جاؤں۔ اس سے یہ مزید استنباط بھی ہوتا ہے کہ یہ ترجمہ کرنا درست
نہیں ہے کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے ارادہ کر لیا تھا۔ مراد یہ ہے کہ ارادے کے تمام
محرکات موجود تھے۔ اگر خدا کا خاص فضل اس شخص پر نازل نہ ہوا ہوتا اور اللہ کی خاص قدرت نے اس
کو پاک نہ کیا ہوتا تو وہ ضرور ارادہ کر لیتا لیکن یہ دعا حائل ہوگئی ہے اور یہ دعا بتاتی ہے کہ ارادہ نہیں تھا
کیونکہ فرماتے ہیں کہ مجھے تو قید ہونا زیادہ منظور ہے۔
اب یہ عجیب بات ہے کہ خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگی جائے کہ اے اللہ مجھے قید زیادہ منظور ہے
عام حالات میں تو انسان کہتا ہے کہ اے اللہ مجھے بچالے۔ یہ کیوں مطالبہ کرے کہ مجھے ایک اور مشکل
خطبات طاہر جلد ۱۲
791
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
میں ڈال دے۔ اس مضمون پر غور کرنے سے کچھ اور باتیں سامنے آتی ہیں۔ اول یہ کہ حضرت یوسف
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ دعا اس وقت کی دعا ہے جبکہ ان کی شرارت بڑھتے بڑھتے ایک ایسی سازش
میں تبدیل ہو چکی تھی جس کے نتیجہ میں آپ کو جیل سامنے دکھائی دے رہی تھی اور جانتے تھے کہ انہوں
نے مجرم بنا کر مجھے جیل خانے بھجوا دینا ہے۔ یہ ایک احتمال تھا۔ اس احتمال کی صورت میں آپ نے
اپنے دل کو ٹولا ایک طرف وہ کشش تھی جو ایک طبعی کشش تھی اور دوسری طرف خوف حائل تھا کہ اگر
میں اس گناہ میں مبتلا نہ ہوا تو پھر یہ سزا ملے گی۔ ان دونوں متفرق سمتوں کے دباؤ کے نیچے آکر پھر دل
نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں بچنا چاہتا ہوں اس وقت کی دعا نا مقبول ہو ہی نہیں سکتی۔
پس وہ لوگ جو تقتل چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ایک عظیم مثال ہے۔ تقتل سے پہلے نفس کا
تقتل ہونا ضروری ہے ورنہ ظاہری تقتل ممکن نہیں ہے اور جہاں تک دوسری حکمتوں کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ
یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ اے میرے بندے! تو قربانی کے لئے تیار ہے میں تجھے جیل سے بھی بچاتا ہوں
لیکن بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ اس بدی کے پیچھے ایک بہت بڑا حسن پوشیدہ تھا۔ جیل میں
جانے سے ہی ترقیات کے وہ تمام دروازے کھلے ہیں جن کے متعلق ویسے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔
لیکن اس مشکل کے رستے سے اللہ تعالیٰ نے فراخی کے رستے کھول دئے اور حضرت یوسف علیہ الصلوۃ
والسلام کو اس عظیم مقام تک پہنچایا جہاں پہنچانا مقدر تھا لیکن حضرت یوسف کی دعا اس میں مددگار بن
گئی۔ پس اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مثالیں محفوظ فرمائی ہیں ان کی دنیا پر آپ غور کر کے دیکھیں
انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ عظیم کلام ہے جس کے اندر اپنی سی ایک دنیا ہے، اپنے قائم قانون چل
رہے ہیں اور ایک بات کو دوسری بات سے گہرا ربط ہے۔
پس تقتل کا مضمون ہم پر ظاہر ہو گیا کہ اگر تقتل کرنا ہے تو تبتل بہت مشکل کام ہے۔ مرنے
سے بھی زیادہ خطر ناک ہے کیونکہ انسان جس چیز سے چمٹا رہتا ہے اس سے علیحد گی عملاً موت دکھائی
دیتی ہے۔ پس یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جہاں زندگی کی ہر تمنا موت دکھائی دے رہی ہے۔ ایک دفعہ کا مرنا
نہیں ہے۔ بار بار کا مرنا ہے لیکن زندہ ہونے کی خاطر اور زندہ ہونے کی تمنا کے رستے میں یہ باتیں
روک ہیں۔ تو تمنا ہی نہیں اٹھتی۔ یہ تمنا دعا سے اٹھ سکتی ہے دعا کے نتیجے میں بیدار ہو سکتی ہے ورنہ سوئی
پڑی رہے گی۔ اس حصے کی طرف میں بعد میں آؤں گا پہلے میں آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ تقبل کہاں
خطبات طاہر جلد ۱۲
792
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
سے کہاں ہوگا جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ تقتل کا اصل میں مطلب ہے بدیوں سے
نجات حاصل کرنا ۔ بدیوں سے تعلق توڑنا ، یہ تعلق دو طرح سے ٹوٹ سکتا ہے ایک یہ کہ بدیاں دھکا سے ،
دے دیں۔ حالات ایسے پیدا ہو جائیں کہ انسان مجبور اور بے اختیار ہو جائے کوئی رستہ باقی نہ رہے
ایسی صورت مثلاً یوں پیدا ہوتی ہے کہ کسی کا محبوب مر جائے تو ایسا سخت دھکا لگتا ہے کہ انسان دنیا سے
ہی بیزار ہو جاتا ہے۔ کسی ماں کا پیارا بیٹا فوت ہو جاتا ہے، کسی کی ساری جائیداد برباد ہو جاتی ہے گھر
بار کو آگ لگ جاتی ہے یا ڈاکو لوٹ کر لے جاتے ہیں ۔ ساری عمر کی کمائی ہاتھ سے جاتی رہتی ہے۔
ایسے موقع پر تقبل کے لئے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں لیکن یہ تقتل اصل میں وہ تقتل نہیں ہے جس کی
طرف قرآن کریم بلا رہا ہے۔ اس تقتل کے نتیجہ میں کئی قسم کی باتیں ہو سکتی ہیں۔ مثلاً جب انسان کو
دھکا لگتا ہے گہرا صدمہ پہنچتا ہے تو بعض دفعہ انسان ایسی صورت میں خدا کی طرف جانے کی
بجائے انسانوں کی طرف مائل ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ دنیا کے اس دھکے کے نتیجہ میں ضرور خدا ہی کا
خیال آئے وہ اور زیادہ دنیا کی چیزوں کی طرف گرتا ہے۔ بعض دفعہ ایسا آدمی ہوش گنوا بیٹھتا ہے، پاگل
ہو جاتا ہے۔ اس طرح اپنا تعلق توڑتا ہے کہ ہوش بھی جاتے رہتے ہیں ۔ اس مضمون میں ایک اندرونی
ربط ہے اصل میں وہ تعلق جو ٹوٹ نہ سکے وہ غالب آچکا ہو اس کو انسان بھلائے تو بھول سکتا ہے ورنہ
ٹوٹ نہیں سکتا ۔
ایک
پس ایسا شخص جو کسی ایسی چیز سے محبت کرتا ہے گویا وہ اس کا معبود بن چکی ہے اس سے
علیحد گی ممکن نہیں ۔ ایسی مائیں جو عملاً اولاد کی پرستش کر رہی ہوتی ہیں جب وہ اولا د ہاتھ سے جاتی رہتی
ہے تو اس لئے پاگل ہوتی ہیں کہ ہوش اور اولاد کی یاد اور اولاد کا تعلق ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے
ہیں۔ موت کے سوا علیحد گی ممکن نہیں پس ذہن میں موت آجاتی ہے اور اسی کو پاگل پن کہتے ہیں۔ پس
یہ تقبل جو دنیا کے دھکے کے نتیجے میں پیدا ہو لازم نہیں کہ خدا کی طرف دھکیلے مگر خدا کی طرف بھی دھکیل
سکتا ہے۔ اس لئے بعض لوگ جو کہتے ہیں فلاں شخص کو صدمہ پہنچا اور وہ بہت بزرگ بن گیا ہے۔
درویش بن گیا ہے لوگ اس کے پاس دعاؤں کے لئے جاتے ہیں لیکن وہ جو درویش ہے اس کی
کیفیت میں اور اس درویش کی کیفیت میں جس نے خدا کی خاطر تعلق توڑے ہوں زمین آسمان کا
فرق ہوتا ہے۔ بعض دفعہ لوگ اس کو بت تو بنا لیتے ہیں لیکن وہ بت حقیقت میں خدا کے حضور سجدہ ریز
خطبات طاہر جلد ۱۲
793
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
نہیں ہوتا۔ دنیا سے مجبوری کا تعلق کاٹنے کے بعد جو دھکے کھا کر آتا ہے اس کو اگر اللہ تعالیٰ اپنی درگاہ
میں جگہ دے دے تو احسان ہے لیکن اس سے وہ محبت پیدا نہیں ہوسکتی جو الہ تقبل کے نتیجہ میں پیدا ہوتی
ہے اور للہی تقتل انہی لوگوں کے دل میں پیدا ہوتا ہے جو ہر موقع پر خدا کو تر جیح دے کر غیر اللہ سے منہ
موڑتے ہیں اور تعلق قطع کرتے ہیں۔ اور کر
ہے
اس سلسلہ میں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی مثال میں نے آپ کے سامنے رکھی
اسے احسن القصص بیان فرمایا۔ میں شروع میں جب پڑھا کرتا تھا تو حیران رہ جاتا تھا کہ یہ قصہ
آخر ایسا احسن کیا ہے لیکن جوں جوں غور کیا تو اس بات کی سمجھ آتی گئی کہ تقبل کے مضمون میں ایک
عظیم الشان قصہ ہے۔ قرآن کریم جب قصہ کہتا ہے تو حقیقت کو قصہ بتاتا ہے پس قرآنی اصطلاح میں
ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس پر جتنا غور کریں انسان حیران ہوتا چلا جاتا ہے۔ پس بے انتہا تعلق ہو اور
بے انتہا تعلق کے سارے محرکات موجود ہوں اور خوف بھی بے انتہا ہو، خوف کے سارے موجبات
دوسری طرف موجود ہوں اور انسان کا دل بیچ سے پہلے یہ فیصلہ کرے کہ نہ میں خوف سے ڈروں گا نہ
میں اپنے ذاتی تعلق کی حرص میں غلط فیصلہ کروں گا میں جس کا ہوں اسی کا ہو چکا ہوں۔اسی سے
مدد مانگتا ہوں اسی کی طرف جھکتا ہوں اور اسی سے چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اس صورت حال سے بچا
لے۔ پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی شان کے ساتھ اس دعا کو قبول فرمایا اور ہر بدی سے بہتری کی
ایک صورت پیدا فرمادی اور ترقیات کا عظیم سلسلہ شروع کیا ہے۔
پس اس پہلو پر غور کر کے اپنی بدیوں پر نظر ڈال کر یہ فیصلہ کریں کہ آپ کس حد تک ان سے
علیحدہ ہونے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ جب کشتی نوح کا مطالعہ کرتا ہوں تو بعض دفعہ عبارتوں سے
خوف آتا ہے، بعض دفعہ دل لرزتا ہے کہ ہیں ! یہ بھی ہے اور یہ بھی ہے اور یہ بھی وہ ایسا مقام ہے جس
سے کلیہ علیحدگی کا حکم ہے ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ بھی میری
جماعت میں سے نہیں ہے، وہ بھی میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ اس تعلیم کو آپ پڑھیں اور
پڑھنے کے بعد ہر فقرے پر ٹھہریں اور غور کریں کہ آپ کو اس سے ڈر تو نہیں لگ رہا اور آپ کو یہ دو
بھر اور بوجھل تو نہیں معلوم ہو رہا اگر ہے تو وہیں خوف کا مقام موجود ہے۔ جو لوگ تبتل کر چکے ہیں
اور ہر پہلو سے تبتل کر چکے ہیں ان کے لئے یہ تحریر آسان ہو چکی ہے وہ پڑھتے ہوئے بے خوف گزر
خطبات طاہر جلد ۱۲
794
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
سکتے ہیں اور ان کے دل میں کوئی خدشہ نہیں ہوگا کہ اوہو! میں تو یہاں بھی مارا جا رہا ہوں، یہاں بھی مارا
جا رہا ہوں اور یہاں بھی مارا جا رہا ہوں۔ میں اس تحریر کے چند نمونے محض اندازہ لگانے کی خاطر آپ
امنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو اندازہ لگانے میں آسانی ہو کہ تبتل ہے کیا اور کس حد تک آپ ان
کے سامنے ر
پہلوؤں میں تبتل اختیار کر چکے ہیں فرمایا۔
دو
یہ مت خیال کرو کہ ہم نے ظاہری طور پر بیعت کر لی ہے۔ ظاہر کچھ
چیز نہیں خدا تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے اور اسی کے موافق تم سے معاملہ کرے
گا دیکھو میں یہ کہہ کر فرض تبلیغ سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ گناہ ایک زہر ہے اس کو
مت کھاؤ۔ خدا کی نافرمانی ایک گندی موت ہے۔ اس سے بچو۔۔۔“
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنی محاورہ ہی اختیار فرمایا ہے بچنے کو موت نہیں کہا
بلکہ زندگی کہا اہے۔ دوسرے معنوں میں وہ بھی کہا جا سکتا ہے یہ غلط نہیں مگر میں بتا رہا ہوں کہ یہاں
بعینہ زندگی کی طرف بلانے کے لئے نافرمانی کو موت قرار دیا ہے۔
”۔۔۔ دعا کرو تا تمہیں طاقت ملے جو شخص دعا کے وقت خدا کو ہر
ایک بات پر قادر نہیں سمجھتا بجز وعدہ کی مستثنیات کے وہ میری جماعت میں سے
نہیں ہے جو شخص جھوٹ اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں
ہے۔۔۔“
کھتے ہیں جو آسانی سے جھوٹ چھوڑ سکتے ہیں؟ یہ سوال ہے جو میں نے پہلے اٹھایا تھا اس کی
مثال دے رہا ہوں بکثرت لوگ جھوٹ کی کسی نہ کسی عادت میں مبتلا ہیں، کوئی بڑا جھوٹ بولتا ہے کوئی
چھوٹا جھوٹ بولتا ہے، کوئی روزمرہ جھوٹ بولتا ہے، کوئی اس وقت جھوٹ بولتا ہے جب بچنے کا کوئی اور
ذریعہ دکھائی نہ دے اور جھوٹ کے سوا کوئی اور سہارا دکھائی نہ دے، کوئی معمولی ابتلاؤں میں جھوٹ
بولتا ہے ، کوئی انتظار کرتا ہے اور جب کوئی بہت بڑا ابتلا آجائے تو وہاں جھوٹ بولتا ہے۔ یہ سارے
پھسلنے کے مقامات ہیں اور ہر حالت میں جھوٹ سے پر ہیز یہ تبتل ہے اس کی تمنا پیدا ہو جائے اور پھر
انسان یہ فیصلہ کر کے دعا کرے کہ میں نے جھوٹ نہیں بولنا اور اس کے نتیجہ میں ہر قسم کے بدنتائج قبول
کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہوں ۔ یہ یوسفی دعا بنے گی اس کے سوا اس دعا کی کوئی اہمیت نہیں۔ پس جو
خطبات طاہر جلد ۱۲
795
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو جی ! بڑی دعا کرتے ہیں لیکن بدیاں چھٹ نہیں رہیں۔ جھوٹ کی عادت ہے
مصیبت ہے بار بار چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر مبتلا ہو جاتے ہیں وہ اپنے نفس پر غور کریں جاتے ہیں وہ اپنے جس پر غور کریں
ان کو وہاں جواب ملے گا کہ وہ اس سے بچنا نہیں چاہتے وہ ادنیٰ حالتوں سے بچنے کی خواہش رکھتے بھی
ہوں تب بھی جب وہ بڑے مقامات پر غور کر کے دیکھیں گے تو اگر وہ سچے ہیں تو ان کا دل ان کو بتا
دے گا کہ تم فلاں جگہ جا کر جھوٹ سے پر ہیز کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اس وقت انسان اپنے ضمیر کو
جھنجھوڑے اور فیصلہ کرے کہ میں جو دعا کے لئے ہاتھ پھیلا رہا ہوں اور میرا دل مجھے کسی اور طرف لے
کر جا رہا ہے یہ کونسی دعا ہے۔ اس میں کوئی سچائی نہیں وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر : 11) وه
عمل صالح جو دعا کو قوت بخشتا ہے اور کلام کو اونچا کرتا ہے وہ پہلا عمل یہ نیت کا عمل ہے۔ اپنے
اندرونے کو قطعی طور پر اپنے سامنے رکھ کر انصاف اور تقوی سے فیصلہ کریں کہ آپ اس بدی کو چھوڑنا
چاہتے ہیں کہ نہیں چاہتے اور پھر دعا کریں پھر دیکھیں وہ دعا کس طرح قبول ہوتی ہے۔ کوئی تیر ایسا
نشانے پر نہیں لگ سکتا جس طرح اس شخص کی دعا لگتی ہے جو اپنے نفس کو صاف اور ستھرا کر کے کلیۂ خدا
کے لئے ہو کہ اللہ ہو کر قبلہ رخ ہو جائے اور اپنا رخ خدا کی طرف پھیر دے اور پھر یہ کہے کہ اے خدا !
میں تیرا ہو چکا ہوں مگر میں مجبور ہوں میں خوفزدہ ہوں کہ کہیں غیر مجھے اچک نہ لے غیر مجھے اپنا نہ
لے، یہ دعا جب آپ کریں گے تو ہو نہیں سکتا کہ وہ نا مقبول ہو کبھی ایسی دعا نا مقبول نہیں ہوئی ، حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔
دو
۔۔۔ اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔“
66
کتنے ہیں جو فریب دہی سے کلیہ پاک ہیں ہر حالت میں ، ہر مشکل کے وقت انسان کا دماغ
فریب کی طرف ضرور جاتا ہے۔ ایک ٹیکس کی چوری ہے ایک تجارت کے معاملہ میں نفع کی تمنا ہے۔
ایک مکان بیچنے کی خواہش ہے ایک لڑکی جو بیمار ہے اس کی شادی کرنے کی تمنا ہے۔ ہرایسی حالت
میں جس میں انسان کی زندگی روزمرہ آزمائشوں میں پڑتی ہے وہاں آپ کو فریب کا ایک درندہ چھپا ہوا
دکھائی دے گا ہر ایسے گوشے میں وہ ” پلنگ“ ہے۔ جن کا میں نے پچھلی دفعہ ذکر کیا تھا کہ
شده اید که پلنگ خفته باشد غور کرنا یہاں حملہ کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی چیتا تیار بیٹھا ہے اور وہاں
دماغ ضرور فریب کی طرف مائل ہوتا ہے۔ یہ خیال کہ وہ اس طرف جاتا نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ نیک کا
دو
خطبات طاہر جلد ۱۲
796
خطبه جمعه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء
دماغ بھی کسی نہ کسی عذر کی طرف جاتا ہے اور بد کا دماغ بھی جاتا ہے نیک کا دماغ جب جاتا ہے تو پھر
وہ اپنے آپ کو ٹولتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ نہیں۔ میں نے یہ کام نہیں کرنا اور بد فریب دہی کی وہ باتیں
لذت کے ساتھ سوچتا ہے اور اس لذت میں گم ہو کر اپنے آپ کو یہ Compliments دے
رہا ہوتا ہے، اپنی یہ تعریف کر رہا ہوتا ہے کہ مجھ سے زیادہ کون ہوشیار ہوگا۔ میں نے یہ ترکیب سوچ لی
ہے اور یہ ترکیب سوچ لی ہے ۔ یہی فریب کا ایک فطری رجحان ہے جو تمام گناہوں سے پہلے انسان
کے دل میں جنم لے چکا ہوتا ہے۔ جتنے بھی گناہ ہیں ان کی تعریف آپ جو چاہے کر لیں لیکن ہر انسان
گناہ کے وقت دل میں جانتا ہے کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ جسے میں کھلم کھلا منظر عام پر پیش کروں اور
اس پر فخر کروں ۔ یا سزا کا خوف مانع ہو جائے گا یا اپنی Reputation یعنی دنیا کے سامنے جو اپنی
شان بنا رکھی ہے اس کے داغدار ہونے کا خیال مانع ہو جائے گا۔ پس اس وقت انسان ضرور فریب کی
بات سوچتا ہے کہ میں اس طرح بچوں گا اور اس طرح بچوں گا۔ یہ طریق اختیار کروں گا اور یہ طریق
اختیار کروں گا اگر پکڑا گیا تو یہ کہوں گا اور یہ ساری باتیں فریب کے مضمون سے تعلق رکھتی ہیں یعنی ہر
جگہ ایک ایسا بندھن ہے جس کو توڑے بغیر آپ خدا کی طرف جاہی نہیں سکتے ۔ تو دعا کس طرح کریں
گے کہ اے اللہ ! مجھے فریب سے بچا اور وہ دعا کام کیا آئے گی جہاں اپنے آپ کو آپ نے فریب سے
باندھ رکھا ہے، ہر ابتلا کے وقت ایک جھوٹے خدا کی پناہ مانگ رہے ہوتے ہیں اور دعا کر رہے ہیں
اور کردار ہے ہیں کہ اے اللہ ! ہم فریب سے نجات چاہتے ہیں ہمیں بخش دے۔
دعا کا مضمون کوشش کے بعد یا کوشش کے ساتھ شروع ہوتا ہے اس کے بغیر نہیں ہر وہ کوشش
جو دعا کے برعکس سمت میں جا رہی ہے آپ کی دعا کو نا کام کر دیتی ہے سوائے اس کے کہ ایک اور لطیف
مقام تک انسان پہنچ جائے جہاں خوب دل کو ٹول کر دیکھے کہ مجھے برائی سے نفرت بھی ہے اور میں
واقعہ فیصلہ کر رہا ہوں کہ میں اس سے بچنا چاہتا ہوں اس وقت عجز کی ایک اور کیفیت پیدا ہو جاتی ہے
اور انسان خدا کے حضور عرض کرتا ہے کہ اے اللہ ! معاملہ میری کوشش کی حد سے آگے جا چکا ہے۔ میں
سچ کہتا ہوں کہ اگر مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا جائے تو میں اس برائی میں ہمیشہ مبتلا رہوں گا۔
میں عادی بن گیا ہوں ایسے ہی گناہوں میں ملوث لوگوں کی مثال Drug Addicts کی سی ہے۔
وہ لوگ جو Drugs وغیرہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں بسا اوقات کچھ عرصہ کے بعد ان کی اس
خطبات طاہر جلد ۱۲
797
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
Drug Addiction کے بدنتائج ان کو دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔ محسوس ہو رہے ہوتے ہیں
اور بار بار بھنا بھنا کر وہ کوشش کرتے ہیں کہ نجات مل جائے لیکن پوری طرح اس کے غلام بن چکے
ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر واقعہ یہ دعا کی جائے کہ اے خدا مجھے نجات بخش دے تو ہو سکتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرمادے کہ اس کی کوشش میں طاقت پیدا ہو جائے ۔ اس کو ایسے ذرائع
میسر آجائیں کہ وہ واقعہ Drug Addiction سے دور ہٹ کر کسی اور طرف رخ اختیار کرے یا
واقعہ اس سے وہ ذرائع چھین لئے جائیں جن کے ذریعے وہ Drug Addiction میں مبتلا ہوتا
ہے ۔ دونوں صورتیں ہیں۔ دعا کے نتیجہ میں بعض دفعہ ایک بدی پر آمادہ انسان جو بدی پر تیار بیٹھا ہو
لیکن دل کی آخری گہرائی میں خلوص کی کوئی رمق باقی ہو اور خدا سے یہ دعا کرے کہ اے خدا! میں ارادہ
کئے بیٹھا ہوں لیکن دل نہیں چاہتا کہ تیری رضا کے خلاف کوئی لذت حاصل کروں ۔اس لئے تو میری
مدد فرما اور اس بدی کو مجھ سے ٹال دے تو بسا اوقات ایسا ہو گا کہ خدا تعالیٰ اس کے رستے میں اور گناہ کے
رستے میں کوئی طبعی روک پیدا کر دے گا۔ چاہتے ہوئے بھی مجبور ہو جائے گا۔ پس نیتوں کا خلوص ہے
اسے تقتل کا مضمون شروع ہوتا ہے پہلے دل کے تعلقات کو بدیوں سے توڑیں یا توڑنے کا قطعی ارادہ
کر لیں پھر اللہ سے دعا مانگیں تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو ہر برائی سے تقبل اختیار کرنے یعنی علیحدگی اختیار
کرنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
۔۔۔ جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف
جہاں
نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔“
یعنی ہر وقت اس پر دنیا سوار ہے یہ بھی ملے وہ بھی ملے ۔ اکیلا اس کو غیر اللہ کی محبت نہیں قرار
دیا لیکن ساتھ ایک اور علامت بیان فرمادی جس کے نتیجہ میں دنیا کی خواہش حقیقتاً غیر اللہ کی محبت بن
جاتی ہے فرمایا
وو
۔۔۔ اور آخرت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔۔۔“
مون بار بار
جو شخص دنیا کی خواہش رکھتا ہے کہ جو ایک فطری چیز ہے اور ساتھ آخرت کا مضمون با دنیا
اس کے سامنے آتا ہے وہ آخرت کا تصور اس کی دنیا کی خواہش کو معتدل کر دیتا ہے۔ بعض دفعہ آخرت
کا تصور دنیا کی خواہش کو اس حد تک معتدل کر دیتا ہے کہ انسان میں ایک استغناء پیدا ہو جاتا ہے میری ہا حد
خطبات طاہر جلد ۱۲
798
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
خواہش تو ہے کہ یہ چیز مل جائے گناہ نہیں ہے لیکن آخرت کے تصور کے بعد پھر انسان یہ بھی کہتا ہے کہ
میری خواہش تو ہے مگر نہ ملے تو کوئی بات نہیں ۔ اللہ ملے تو بہت ہے اللہ کی رضا چاہئے اگر رضا کے
مطابق ہے تو ملے ورنہ نہ ملے۔ یہ بھی ایک قسم کا تقتل ہے۔ یعنی دنیا سے تعلق رکھنے کے باوجود بے
تعلقی کا ایک ایسا انداز جو انسان کو غنی کر دے، بے پروا کر دے، ہو جائے تو ٹھیک ہے نہ ہو تو کوئی فرق
نہیں پڑتا۔ اللہ راضی رہے یہ وہ مقام ہے جہاں سے پھر خدا کی طرف حرکت مثبت طور پر شروع
ہو جاتی ہے پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیسا متوازن بیان فرمایا ہے کہ
۔۔۔ وہ شخص جو دنیا کی لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف
وو
آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے، جو شخص در حقیقت
دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا۔ وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔
ہر ایسا موقع جہاں دین کا ایک مفاد ہو اور اس کے مقابل پر دنیا کا کوئی مفاد ہو وہاں انسان
بار یک نظر سے غور کرے کہ دین کے مفاد کو ترجیح دے گا یا دنیا کے مفاد کو ترجیح دے گا۔ یہ بہت ہی
مشکل مضمون ہے کیونکہ بڑے بڑے سمجھدار اور بڑے بڑے عالم لوگ بھی اس مضمون پر ضرور ٹھو کر
کھا جاتے ہیں کیونکہ ہمیشہ کے لئے ایک گہری نظر کے ساتھ اپنے نفس کے محاسبے کی عادت ڈالنا
حقیقت کو پانے کے لئے ضروری ہے۔ بعض دفعہ بعض ایسے لوگ جنہوں نے زندگیاں وقف کی ہوئی
ہوتی ہیں ان کے افسران کی طرف سے ان سے کوئی سختی کا معاملہ کیا جاتا ہے یا جس جگہ ان کی تقرری
ہوئی ہوتی ہے ان کی بے اعتنائی کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں جب وہ
ایسے لوگوں سے نظام کے متعلق باتیں کرتے ہیں جن کا نظام کے ساتھ ھ براہ راست تعلق نہیں ہے وہ
اپنے دل کے دکھ ان کے سامنے بیان کرتے ہیں اور اس طرح کچھ تسکین پاتے ہیں۔ تو وہ اس وقت یہ
نہیں سوچ رہے ہوتے کہ ہم نے دین کو دنیا پر نہیں بلکہ دنیا کو دین پر مقدم کر لیا ہے کیونکہ جب کسی شخص
کے سامنے ایک ایسی بات بیان کی جائے جس کے نتیجہ میں ان لوگوں کے متعلق برا اثر پڑے جو دین کو
چلانے پر مامور کئے گئے ہیں تو لازماً اسی حد تک دین سے دل : دین سے دل برداشتہ ہو جاتا ہے انسان کے دل میں
دین کا احترام اٹھ جاتا ہے اور رفتہ رفتہ انسان دین اور دین والوں سے دل برداشتہ ہونے لگتا ہے لیکن
اس کے مقابل پر جو شخص بیان کر رہا ہے اس کے لئے ہمدردی پیدا ہوتی ہے، اس سے تعلق بڑھتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
799
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
اس کے گرد ایک گروہ بنا شروع ہو جاتا ہے اور ایک چھوٹا سا جھوٹا خدا وہاں جنم لے لیتا ہے۔
اب یہ جو مضمون ہے اس کو اگر آپ گہرائی سے سمجھیں اور جماعت احمد یہ میں اٹھنے والے
فتنوں کی تاریخ پر اس کو چسپاں کر کے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ یہ مضمون کس حد تک بار بار
اطلاق پاتا ہے اور بڑے بڑے ہوشمند ٹھو کر کھاتے رہتے ہیں ۔ کسی سے شکوہ ہے اور اگر وہ شکوہ دین
کے معاملہ میں ہے تو اس کے لئے قرآن کریم نے ایک ہی رستہ بتایا ہے کہ إِنَّمَا أَشْكُوا
بَنِى وَحُزْنِي إِلَى الله (یوسف: ۸۷) یہ دعا یہاں بھی بہت زور کے ساتھ صادق آتی ہے۔ ایسا
شخص جو اپنے آپ کو خدا کی خاطر پیش کئے ہوئے ہے اگر دنیا کی ہمدردی سے اس لئے باز رہتا ہے کہ
وہ ڈرتا ہے کہ ان لوگوں کے دین کو نقصان نہ پہنچ جائے تو ایسا شخص لازما خدا کی طرف جھکے گا اور اس کا
دنیا سے تقتل ہوگا اور تعلق کا قدم اللہ کی طرف آگے بڑھے گا۔
پس تقتل کا مضمون : نمون بہت ہی باریک مضمون ہے۔ بڑی لطافت کے ساتھ، گہری نظر کے
ساتھ اتر کر دیکھنا پڑتا ہے۔ مثالیں سامنے رکھ کر ان پر غور کریں تو پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ کس طرح
بار بار آپ نے اللہ سے تبتل کیا ہے اور غیر اللہ کی طرف جھک گئے ہیں۔ جب ہمیشہ دین غالب رہے
گا اور دین کے مفادات غالب رہیں گے تو سچا مظلوم بھی دین سے بددل کرنے کے خیال سے ایسی
نفرت کرے گا جیسے اس کو آگ میں پھینکا جا رہا ہو۔ وہ اپنی ذات میں ان باتوں کو دیا جائے گا تا کہ
خدانخواستہ کوئی اور بھی ہلاک نہ ہو جائے ۔ ایسا شخص پھر ہلاک نہیں ہوا کرتا جو دوسروں کی ہلاکت کا
موجب نہ بنے وہ خود کبھی ہلاک نہیں کیا جاتا۔ جو دوسروں کو ہلاکت سے بچانے کیلئے اپنے نفس پر ایک
ہلاکت طاری کر لیتا ہے اللہ کے فضل کا ہاتھ ضرور اس کی طرف بڑھتا ہے اور اسے ضرور اٹھاتا ہے اور
بلند مقامات کی طرف لے کر جاتا ہے۔ مگر دنیا کی ہمدردیاں لینے کی خاطر دنیا سے اپنے دکھ پھولنے
والے نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے رہتے ہیں اور ان کی وجہ سے بہت لوگ ٹھوکر کھاتے ہیں اور
بہت بہت ابتلا اور فتنے بنتے ہیں اور جب ان کو سمجھایا جائے تو کہتے ہیں کہ واقعہ درست ہے۔ میں
درست واقعات کی بات کر رہا ہوں ۔ جھوٹ کی بات نہیں کر رہا، بہتان کی بات نہیں کر رہا۔ جھوٹ اور
بہتان باندھ کر دین اور دین والوں سے متنفر کرنا تو بہت بڑا گناہ ہے اور بہت بڑے عذاب کا تقاضا
کرتا ہے ۔ میں نفس کے دھوکے میں مبتلا ہونے والوں کی بات کر رہا ہوں جو بیچ دیکھتے ہیں، واقعہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
800
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
درست ہے جس کے خلاف ان کو شکایات ہے لیکن یہ نہیں سوچتے کہ میری دین کی محبت کا تقاضا یہ ہے
کہ میں آپ نقصان اٹھا جاؤں اور کسی اور کی ٹھوکر کا موجب کا موجب نہ بنوں۔ یہ سچی مامتا جس کی مثال حضرت
سلیمان کے فیصلے کی صورت میں ہمیں دکھائی دیتی ہے۔
دو عورتوں کا آپس میں جھگڑا ہوا۔ دوعو ا ہوا ۔ دو عورتوں کے بہت ۔ ں کے بہت پیارے دو بچے تھے۔ ایک کا بچہ مر گیا
تو وہ مامتا میں ایسی پاگل ہوئی کہ اس نے کہا کہ میں تو بچے کے بغیر رہ نہیں سکتی۔ چنانچہ اس نے دوسری
عورت کا بچہ اس سے چھین لیا اور اسے اپنا بنالیا۔ دونوں عورتیں جھگڑ رہی تھیں اور کسی کو سمجھ نہیں آتی تھی
کہ کیسے فیصلہ کریں۔ حضرت سلیمان کی عدالت میں ان کو پہنچایا گیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت
سلیمان نے جب دونوں طرف کی باتیں سنیں تو فیصلہ فرمایا کہ آسان بات تو یہی ہے کہ اس بچے کے
دو ٹکڑے کر دیئے جائیں۔ آدھا ایک کو دے دیا جائے اور آدھا دوسری کو دے دیا جائے ۔ کیونکہ ہم تو
عالم الغیب نہیں۔ ہمیں نہیں پتا کہ کس کا ہے۔ پس یہ نا ممکن ہے کہ ایک کو محروم کر کے دوسری کو دیا جائے ۔
ہو سکتا ہے کہ وہ جسے محروم کیا جائے وہی سچی ماں ہو اس لئے ایک ہی علاج ہے کہ اس کو دو ٹکڑے کر دیا
جائے۔ جس کا بچہ تھا اس کی چیخیں نکل گئیں۔ اس نے واویلا شروع کر دیا اور کہا کہ میں جھوٹی تھی یہ بچہ
اس کا ہے اس کو دے دو ۔ وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ اس کے بچے کے دوٹکڑے کئے جائیں اور
حضرت سلیمان کی یہی حکمت تھی جس کی وجہ سے وہ غیر معمولی طور پر صاحب حکمت مشہور ہوئے
انہوں نے کہا کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ کس کا بچہ ہے۔ جو رورہی تھی کہ میرا بچہ نہیں ہے اس کو بچہ پکڑا دیا۔
پس وہ جو سچی محبت کرنے والے ہیں وہ برداشت نہیں کر سکتے کہ جس چیز سے محبت ہے۔
اس کو نقصان پہنچے ۔” میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا “ کا یہ مضمون ہے۔ ہر فیصلے کے وقت میں یہ
سوچوں گا کہ میرے دین کو نقصان ہو رہا ہے یا مجھے نقصان ہو رہا ہے۔ اگر دین کو نقصان ہو رہا ہے تو اپنا
ہر نقصان انسان خوشی سے قبول کرلے یہ تقتل ہے اور یہ تقبل لازماً اسے خدا کی گود تک پہنچائے گا۔ یہ
ناممکن ہے کہ ایسا انسان خدا کی محبت کے بغیر پھر زندہ رہ سکے یا خدا کی محبت اسے قبول نہ کرے اور خدا
کی محبت کی حالت میں جان نہ دے۔
دو
پس یہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں کہ ” جو شخص
در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا ، اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام کتنا
خطبات طاہر جلد ۱۲
801
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
گہرا اور کتنا محتاط اور کتنا فصیح و بلیغ ہے۔ اس موقع پر در حقیقت کا لفظ عمداً سوچ کر داخل کیا گیا ہے
محاورہ نہیں فرمایا میری بیعت کرتے وقت سب کہتے ہیں کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا لیکن سب کہتے ہیں کہ میں دین و دنیا پر مقدم رھوں کا مین
در حقیقت کتنے ہیں جو رکھتے ہیں یا رکھنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ پس فرمایا جو شخص در حقیقت دین کو دنیا ہیں یا کی تمنا ہیں۔ جو دین کو دنیا
پر مقدم نہیں رکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ جو شخص پورے طور پر ہر ایک بدی سے اور ہر
ایک بد عملی سے یعنی شراب سے اور قمار بازی سے (یعنی جوئے سے ) بدنظری سے اور خیانت سے،
6
رشوت سے اور ہر ایک ناجائز تصرف سے تو یہ نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔
اب یہ تو تحریر اکثر دلوں پر بہت بوجھل ہے کیونکہ ہر بدی اگر اپنی انتہا میں نہیں تو کسی نہ کسی
صورت میں ، کسی نہ کسی شکل میں انسان کے اعمال میں نہیں تو اس کے دل میں پنپ رہی ہوتی ہے،
اس کی نیتوں میں داخل ہوتی ہے تمنا بن چکی ہوتی ہے اور اگر کوئی چیز انسان کے اور اس کی بدی کی راہ
میں حائل ہے تو خواہش کی کمی نہیں ، بے اختیاری حائل ہوتی ہے۔ بہت سے معصوم ایسے ہیں جو مجبور
ہیں ، بے اختیار ہیں ، ان کی بدی تک پہنچ نہیں ہوتی۔ پہنچ ہو اور پھر نہ کریں تو یہ نیکی ہے اور اسی مضمون کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں ۔
یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اگر تمہاری نیتوں میں داخل رہیں تو تم کبھی تبتل اختیار نہیں
کر سکتے۔ نیتوں کو پاک صاف کرو، نیتوں کی گہرائیوں سے جڑوں کو اکھیڑ کر پھینک دو۔ پھر دعا کرو تو
پھر دیکھو کہ کس طرح نیکی اسی سرزمین میں جڑیں پکڑتی ہے جہاں پہلے بدیاں پنپ رہی تھیں ۔ فرمایا:
۔۔۔ ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش
آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔“
ہمارے کتنے جوڑے ہیں جن کی زندگیاں اسی لئے برباد ہوئیں کہ کہیں خاوند بیوی سے
خیانت کر رہا ہے کہیں بیوی خاوند سے خیانت کر رہی ہے اور یہ خیانت کئی طرح سے ہو سکا ح سے ہو سکتی ہے۔ حقوق
کی ادائیگی میں کمی، چوری چھپے کچھ تعلقات قائم رکھنا یا ایک ملکیت کو دوسرے کے سپرد کر دینا۔ یہ
تفاصیل بیان کرنے کا موقع نہیں مگر انسان کے زندگی کے دائروں میں میاں بیوی کے تعلقات کا دائرہ
بھی بہت وسیع دائرہ ہے اور اس دائرہ میں ہر قسم کی خیانت کے مضمون بارہا جگہ پا جاتے ہیں ۔ ان
موقعوں پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ قول پیش نظر رکھ کر غور کریں کہ:
خطبات طاہر جلد ۱۲
802
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے
وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے“
پھر بعض لوگ اپنے تعلقات کو نہیں توڑ سکتے۔ ایک شخص ایسی مجلسوں میں بیٹھتا ہے جہاں میں ہے
دین پر طعن آمیزی ہورہی ہوتی ہے تخفیف کی نظر سے فیصلوں کو دیکھا جاتا ہے۔ کبھی خلیفہ وقت کے،
کبھی امیر کے ، کبھی کسی اور عہدیدار کے کبھی صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے فیصلہ کو، کبھی دوسرے
عہدیداران کے فیصلوں کو تخفیف کی نظر سے دیکھا جاتا ہے یعنی اس پر مذاق اڑایا جاتا ہے۔ کہا جاتا
ہے کہ جی! دیکھو یہ باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا فضول بات ہے، کیا معنی رکھتی ہے، کئی قسم کے تمسخر کے
فقرے کسے جارہے ہوتے ہیں اور ایسی مجلس میں بعض لوگ جا کر بیٹھتے ہیں اور اس مجلس سے علیحدہ
نہیں ہوتے۔ قرآن کریم نے یہ اصول بیان فرمایا ہے کہ جب دین کی تخفیف کو دیکھتے ہو تفصیل بیان
نہیں فرمائی ، ہر قسم کی تخفیف اس میں شامل ہے تو اس وقت تک اس مجلس سے الگ ہو جایا کرو جس
وقت تک یہ مضمون جاری ہے۔ یہ بہت ہی وسیع حو صلے کی تعلیم ہے۔ یہ نہیں فرمایا کہ مستقل ان سے قطع
تعلق کرلو۔ کیونکہ اگر ہر بدی پر فوراً پورا قطع تعلق اختیار کر لیا جائے تو پھر ایسے لوگوں کی اصلاح کیسے
ممکن ہوگی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ نیک ہیں وہ کلیہ ایک مکمل الگ سوسائٹی بن جائیں اور ان
کا بدوں کے ساتھ کسی قسم کا اٹھنا بیٹھنا نہ ہو۔ قرآن کریم نے کس حکمت کے ساتھ اس مضمون کو بیان
فرمایا کہ جب تک وہ مجلس بد ہے اس مجلس میں تم نے نہیں بیٹھنا۔ اگر اس میں بیٹھو گے تو تم بے غیرت
ہوگے اور اگر تم بیٹھو گے تو تمہیں نقصان پہنچ سکتا ہے، ہاں جب وہ مجلس بدیوں سے پاک ہو چکی
ہو اور رنگ اختیار کر چکی ہو پھر بے شک ان میں واپس جایا کرو اور ملا کرو تا کہ تمہاری نیکی کا اثر ان پر
پڑے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
دو
جو شخص مخالفوں کی جماعت میں بیٹھتا ہے اور ہاں میں ہاں ملاتا
ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے“
اب صرف بیٹھنے کو منع نہیں فرمایا ۔ فرمایا ایسی حالت میں بیٹھتا ہے کہ بے غیرت بنتا ہے۔
ہاں میں ہاں ملانا لفظا ہی نہیں بلکہ خاموش رہنے کے نتیجہ میں بھی ہوا کرتا ہے ۔ اسے حدیث تقریری
کہتے ہیں یعنی ایک انسان ایک بد بات کو سن رہا ہے اور اس کے خلاف کھل کر یا اپنے ماضی الضمیر کو،
خطبات طاہر جلد ۱۲
803
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
اپنے دل کی بات کو بیان نہیں کرتا یا چپ کر کے بیٹھا رہتا ہے تو ایسا شخص عملاً اس میں شامل ہو جاتا
ہے۔ پس ہاں میں ہاں ملانے سے مراد یہ ہے کہ ایسی مجالس میں جہاں دین کو تخفیف یعنی حقارت کی
نظر
اسے دیکھا جا رہا ہو اور دین پر مذاق اڑائے ۔ ائے جارہے ہوں تو ایسا شخص جو وہاں سے نہ سے نہیں اٹھتا اور عملاً
ان کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔ فرہ ہو جاتا ہے۔ فرمایا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ پھر فرمایا ہر ایک زانی،
فاسق ، شرابی ، خونی چور، قمار باز ، خائن ، مرتشی ، غاصب، ظالم، دروغ گو، جعلساز اور ان کا ہمنشین ۔۔۔
66
یعنی ایسے لوگوں کے ساتھ جو عملاً موید بن چکا ہوتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ یہ بدیاں ہیں
پھر بھی ان کے ساتھ تعلقات ایسے بڑھا لیتا ہے کہ دراصل ان سے استفادہ کر رہا ہوتا ہے۔ یہاں ہم
نشین سے مراد اتفا قایا کچھ دیر کے لئے کہیں بیٹھنے والا یا ساتھ پھرنے والا مراد نہیں ہے۔ ہم نشین ایک
محاورہ ہے جیسے شرابیوں کے ہم نشین ہوتے ہیں وہ ان کے ساتھ کچھ کھا پی بھی لیتے ہیں اگر نہ بھی پیتے
ہوں تو اس مجلس کا لطف اٹھا رہے ہوتے ہیں تو ہم نشین کا مطلب ہے کہ جو ان کی ان سب بدیوں میں
کسی نہ کسی رنگ میں یا مؤید ہوتے ہیں یا ان کا لطف اٹھا رہے ہوتے ہیں، یہ مجلسیں ان کو اچھی لگ
رہی ہوتی ہیں۔ تبھی وہ ان میں اٹھنا بیٹھنا اپنا ایک مستقل شعار بنا لیتے ہیں۔ زندگی کا حصہ بن جاتا
ہے۔ فرمایا وہ سب میری جماعت میں سے نہیں ہیں۔ پھر فرمایا:
دو
اور اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے
افعال شنیعہ سے تو بہ نہیں کرتا اور خراب مجلسوں کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت
میں سے نہیں ہے
یہاں اس پہلے مضمون کے ساتھ تہمتیں لگانے کا جو ذکر ملا دیا ہے یہ قابل غور بات ہے کیونکہ
میں نے تہمتیں لگانے والوں کے حالات پر جہاں تک غور کیا ہے اور کافی مختلف قسم کے ایسے حالات
سامنے آتے ہیں تو ان پر غور کا موقع ملتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہر تہمت لگانے والا خود کسی بدی
میں مبتلا ہوتا ہے اور تہمت لگانا اس بدی کو چھپانے یا اس بدی کا جواز ڈھونڈنے کے نتیجے میں ہوتا
ہے۔ ایک آدمی جو کسی خاص گناہ میں ملوث ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ کوئی اور شخص ایسا پاکباز ہے جس کی
سوسائٹی میں عزت اور قدر ہے تو وہ اگر دیکھتا ہے کہ ایسے شخص پر تہمت کا موقع مل گیا ہے یعنی حالات
کے نتیجہ میں ممکن ہے کہ لوگ اس بات کو قبول کر لیں کہ یہ شخص بھی اس بدی میں مبتلا ہے تو وہ ضرور وہاں
خطبات طاہر جلد ۱۲
804
خطبه جمعه ۱۵ راکتو بر ۱۹۹۳ء
تہمت لگائے گا اور عملاً اس سے یہ بتانا ہوتا ہے کہ دیکھو جی! یہ لوگ سب یہ کر رہے ہیں اور ہم پر باتیں
کر رہے ہیں۔ عورتیں کہہ دیتی ہیں کہ وہ دیکھو جی پردے میں کیا کیا کرتی ہے اور میری بے پردگی پر
اعتراض ہے اور اس کی اپنی ادائیں دیکھو کیا ہیں ۔
۔
ہر تہمت کے پیچھے ایک احساس کمتری ضرور ہوتا ہے یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص احساس کمتری
سے پاک ہو اور تہمتیں لگانے کا عادی ہو۔ میرے اس بیان کو آپ اپنے تجربہ پر اطلاق کر کے دیکھ
لیں۔ آپ کو ہر تجربہ کی روشنی میں ان تہمت لگانے والوں میں کوئی نہ کوئی ایسی کمزوری نظر آئے گی جس
پر عملاً پردہ ڈالنے کے لئے اور جواز مہیا کرنے کی خاطر وہ معصوموں کو الزامات سے چھیدتے ہیں
اور ان کے دل زخمی کرتے ہیں۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان تمام بدیوں کا ذکر
کرنے کے بعد جو یہ فرمایا کہ
اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے افعال
شنیعہ سے تو یہ نہیں کرتا اور خراب مجلسوں کو نہیں چھوڑتا۔ وہ میری جماعت میں
سے نہیں ہے۔ یہ سب زہریں ہیں تم ان زہروں کو کھا کر کسی طرح بچ نہیں سکتے
اور تاریکی اور روشنی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی ۔۔۔ کیا ہی خوش قسمت وہ لوگ ہیں
جو اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں اور اپنے دلوں کر ہر ایک آلودگی سے پاک
کر لیتے ہیں اور اپنے خدا سے وفاداری کا عہد باندھتے ہیں (وفاداری کا یہ عہد
تقتل کے بعد ہے اس سے پہلے نہیں ہو سکتا ) کیونکہ وہ ہرگز ضائع نہیں کئے
جائیں گے ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسوا کرے کیونکہ وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا
وہ ہر ایک بلا کے وقت بچائے جائیں گے
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه : ۱۸-۲۰)
پس آج یہ مضمون اسی حد تک بیان کر کے اب اجازت چاہتا ہوں۔ باقی باتیں انشاء اللہ
آئندہ خطبہ میں پیش کروں گا۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔