تبتل خدا کی طرف ہجرت کرنے کا نام ہے۔ تبتلیہ ہے کہ انسان دل سے مخفی بتوں سے رہائی پائے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۲
842
خطبه جمعه ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۳ء
نام موت ہے اور یہ وہ موت ہے جس کے بعد پھر کوئی زندگی نہیں ہے۔ مر کے وہی زندہ ہوں گے جو
اس زندگی میں خدا کے ساتھ زندہ ہیں، جو خدا کی خاطر اس دنیا کی موت اختیار کر لیتے ہیں اور اللہ میں
وہ رہ کر زندہ ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی ابدی ہے کوئی موت ان کو مار نہیں سکتی ، وہ ہمیشگی کا مقام پا جاتے
ہیں ، وہ اہل بقاء ہیں لیکن وہ لوگ جو اس دنیا میں زندہ رہتے ہوئے روز مر جاتے ہیں یعنی اللہ سے جدا
ہو کر مر جاتے ہیں ان کی موت دائمی ہے۔
پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ وہ تقتل اختیار کریں جس تقبل کے نتیجے میں اللہ
تعالیٰ کی توحید کا نور ہم پر جلوہ گر ہو۔ ہمارے سارے وجود کو نورانی بنا دے۔ یہ اگر ہم کر لیں تو ساری
دنیا کی نجات ہمارے ساتھ وابستہ ہو جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ ساری دنیا کی نجات آج ہمارے
ساتھ ہی وابستہ ہے۔