وقف جدید کے چندوں کے بڑھنے پر اظہار خوشنودی اور سال نو کا اعلان۔ MTA کے بارہ گھنٹے جاری ہونے اور الفضل انٹرنیشنل کے اجراء پر جماعت کو مبار کباد
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سال 1993ء کے اختتام پر وقفِ جدید کے نئے سال کا اعلان فرمایا اور مالی قربانیوں میں دنیا بھر کی جماعتوں کے نمایاں اعداد و شمار پیش کیے۔ آپ نے مسلم ٹیلی وژن احمدیہ (ایم ٹی اے) کے نشریاتی اوقات میں روزانہ بارہ گھنٹے کی تاریخی توسیع اور اس پر قرآن کریم کی تلاوت، زبانیں سکھانے اور معلوماتی و تربیتی پروگراموں کے اجراء کی تفصیلات بیان فرمائیں۔ نیز الفضل انٹرنیشنل کے باقاعدہ اجراء اور دی ریویو آف ریلیجنز کی نئی اشاعت پر جماعت کو مبارکباد دی۔
موضوعات: وقف جدید، ایم ٹی اے کی توسیع، تلاوت قرآن کریم، الفضل انٹرنیشنل، دی ریویو آف ریلیجنز
خطبات طاہر جلد ۱۲
999
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
وقف جدید کے چندوں کے بڑھنے پر اظہار خوشنودی
اور سال نو کا اعلان MTA کے بارہ گھنٹے جاری ہونے
اور الفضل انٹر نیشنل کے اجراء پر جماعت کو مبارکباد
( خطبه جمعه فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء بمقام روز بل ماریشس )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
1993 ء کا سال جمعہ کے روز ہی شروع ہوا تھا اور جمعہ کے روز ہی ختم ہورہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ غیر معمولی برکتیں جماعت کے لئے لایا ہے جو آئندہ ہمیشہ جاری رہنے والی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے یہ سال اس حال میں اختتام پذیر ہورہا ہے کہ اگلے سال کے لئے بھی بہت سی خوشخبریاں پیچھے چھوڑ کر جارہا
ہے۔ جن کا ذکر میں انشاء الله وقف جدید کے اعلان کے بعد دوسرے حصے میں کروں گا۔
جیسا کہ سابقہ روایات رہی ہیں ہر سال کے آخر پر جو آخری خطبہ ہو اس میں وقف جدید
کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ وقف جدید کا آغاز 1957 ء کے آخر میں ہوا اور اللہ تعالیٰ کے
فضل سے جب تک خدا تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر فائز نہیں فرمایا میں اس وقت سے لے کر آخر
تک وقف جدید میں ایک خادم کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔ اس پہلو سے اس تحریک سے مجھے ایک
زائد قلبی وابستگی بھی ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہ تحریک اللہ کے فضل کے
ساتھ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی چلی جا رہی ہے اور اس کا فیض زیادہ وسیع ممالک پر محیط ہو رہا
ہے۔ جب میں نے 1993ء کے نئے سال کا اعلان کیا تو مجھے یاد ہے کہ میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
1000
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
وقف جدید کا جو بیرون کا حصہ ہے یعنی وقف جدید کا ایک تعلق تو پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان
سے ہے اور شروع میں وقف جدیدا نہی ممالک سے مخصوص رہی چندوں کے اعتبار سے بھی اور خدمت
کے اعتبار سے بھی۔ چند سال پہلے میں نے یہ اعلان کیا کہ جہاں تک چندوں کا تعلق ہے سب دنیا کو
وقف جدید کی تحریک میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ جب تحریک جدید کا آغاز ہوا تھا تو ہند و پاک اور
بنگلہ دیش میں چندے جمع کئے جاتے تھے اور اسے ساری دنیا پر خرچ کیا جاتا تھا اب جبکہ ساری دنیا
میں جماعتیں مستحکم ہو چکی ہیں تو اسی اصول کے تابع کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
(الرحمن : ۶۱ ) کوشش کرنی چاہئے کہ باہر سے چندہ اکٹھا کر کے اب ان ممالک میں وقف جدید کے
مقاصد پر خرچ کریں۔ اس پہلو سے جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی اخلاص کے
ساتھ لبیک کہا گذشتہ سال کے آغاز پر میں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بیرونِ پاکستان کا چندہ اب
کروڑ کے قریب پہنچ چکا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت ذرا مزید کوشش کرے تو اس سال کے
اختتام تک انشاء اللہ بیرون کا چندہ ایک کروڑ سے زائد ہو سکتا ہے ۔ جس وقت میں نے یہ اعلان کیا
اس وقت پاکستان سمیت کل وعدہ جات ایک کروڑ باون لاکھ چھیالیس ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ روپے کے
تھے اور بہت بڑی رقم جو درمیان میں رہ گئی تھی وہ وصولی میں کمی تھی۔ پھر بھی مجھے یہ یقین تھا اور یہ میرا
لمبا تجربہ ہے کہ یہ جماعت جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے، ایک اعجازی جماعت ہے
اس جماعت سے جتنی بھی بڑی تو قعات کی جائیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں پورا کرتا چلا جاتا ہے
اور حیرت انگیز طور پر بعض دفعہ ایک ناممکن بات بھی ممکن ہوتی دکھائی دیتی ہے پس اسی امید پر میں نے
یہ اعلان کیا تھا۔ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 1993ء میں وقف جدید کی مجموعی
وصولی ایک کروڑا کا نوے لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے اس میں سے اگر پاکستان ، بنگلہ دیش وغیرہ کا
وعدہ نکال دیا جائے تب بھی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے باہر کی وصولی ہے اور پاکستان، بنگلہ دیش اور
بیرون ممالک کی وصولی ملا کر ایک کروڑا کا نوے لاکھ اڑسٹھ ہزار باسٹھ روپے ہوئی ہے ۔ جہاں تک
بیرون کے وعدوں کا تعلق ہے وہ ترانوے لاکھ انتیس ہزار تین سو بہتر روپے کے تھے جبکہ وصولی ایک
کروڑ اٹھارہ لاکھ اکتیس ہزار تین سو پانچ روپے تک پہنچ گئی۔
پس خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت نے اس توقع کو بہت نمایاں طور پر پورا کیا اور میں
خطبات طاہر جلد ۱۲
1001
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اسی طرح آئندہ بھی جماعت کا قدم ترقی کی طرف رواں دواں رہے
گا۔ جہاں تک جماعتوں کی آپس کی دوڑ کا تعلق ہے میں نمونہ چند جماعتوں جماعتوں کی مثالیں آپ آپ کے
سامنے پیش کرتا رہا ہوں۔ آج بھی چند مثالیں آپ کے سامنے پ کے سامنے رکھنے کے لئے نکالی ہیں۔ مجموعی طور پر
خدا تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کو دنیا بھر کی جماعتوں پر وقف جدید کے چندے کے لحاظ سے سبقت
حاصل ہوئی ہے اور وہ باقی ممالک سے نمایاں طور پر آگے ہے۔ گزشتہ سال جب جماعتوں کے عام
چندوں اور چندہ وصیت وغیرہ کے متعلق میں نے موازنہ پیش کیا تھا اور یہ بتایا تھا جرمنی نے اس سال
جماعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس پر مجھے پاکستان سے بہت سے
احتجاج کے خطوط ملے ، شکووں کے خط ملے ، جیسے میں نے جرمنی کو زبردستی آگے کر دیا ہو اور یہ پڑھ کر
مجھے لطف آتا تھا کہ ساتھ جوش کا اظہار تھا کہ بس ایک دفعہ غلطی ہوگئی۔ اب ہم نے انہیں آگے نہیں نکلنے
دینا اور اب ماشاء الله وقف جدید کی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے جرمنی کو تیسرے نمبر پر کر دیا
ہے اور تقریباً جرمنی سے دوگنے وعدے ہیں ۔ پس اللہ کے فضل سے ساری جماعتیں سبقت فی الخیر کا
ایک ایسا جذ بہ رکھتی ہیں کہ اس کی مثال دنیا کی کسی اور قوم کسی اور جماعت میں نہیں مل سکتی۔ پاکستان نمبر
ایک ہے اور امریکہ چالیس لاکھ تریسٹھ ہزار روپے کی وصولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ تیسرے
نمبر پر جرمنی ہے اور جب تک ماریشس کا نام نہیں آتا میں یہ فہرست پڑھتا چلا جاؤں گا چوتھے نمبر پر کینیڈا
ہے، پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے ، چھٹے نمبر پر انڈیا ہے، ساتویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے، آٹھویں پر جاپان
ہے۔ نویں پر انڈو نیشیا اور دسویں نمبر پر ماشاء اللہ ماریشس ہے۔ جماعت کی تعداد کے لحاظ سے ماریشس
نے خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت نمایاں قربانی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک فرمائے۔
فی کس قربانی کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈ نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ وقف جدید میں ہم نے دنیا
کے کسی اور ملک کو آگے نہیں نکلنے دینا ۔ اس سال بھی خدا کے فضل سے وہ اس عہد پر قائم رہے چنانچہ
فی کس وصولی کے لحاظ سے یعنی (80) اسی پونڈ سے کچھ زائد فی کس چندہ وقف جدید ، چندہ دہندگان
نے ادا کیا جو خدا کے فضل سے غیر معمولی قربانی ہے کیونکہ بے شمار دوسرے چندے بھی ہیں اور
وقف جدیدان میں نسبتاً چھوٹی حیثیت کا چندہ ہے۔ اس میں انہوں نے نہ صرف یہ کہ نمایاں طور پر غیر
معمولی قدم آگے بڑھایا ہے بلکہ جاپان جو کبھی ان کے قریب تھا اسے تقریباً نصف فاصلے پر پیچھے چھوڑ
خطبات طاہر جلد ۱۲
1002
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
گئے ہیں۔ جاپان کافی کس وعدہ 47 پونڈ ہے۔ بیلجیئم ایک چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود خدا کے فضل
سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے جماعت میں تبلیغ کے لحاظ سے بھی غیر معمولی جوش ہے ان کی وصولی فی
کس کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے اور امریکہ بہت معمولی فرق کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور نمبر پانچ پر
جرمنی ہے۔ اگر دسویں نمبر پر ماریشس ہوتا تو میں پوری لسٹ پھر پڑھ جاتا تا کہ آپ کا نام پھر سامنے
آجائے لیکن ایک اور لسٹ ہے۔ جس کے لحاظ سے آپ کا نام سامنے آنیوالا ہے، ماشاء اللہ ۔
ایک پہلو سے افریقہ کا ایک ملک غانا سب دنیا سے آگے نکل گیا ہے اور وہ پہلو چندہ
دہندگان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کرنے کا ہے ۔ یعنی وقف جدید میں جتنے پہلے چندہ دینے
والے تھے ، ان میں کتنا مزید اضافہ ہوا ہے اس لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ کرنے والا غانا ہے ان
کی تعداد 1992 ء میں صرف 2520 تھی اور اب ماشاء اللہ 9970 ہوگئی ہے۔ جماعت غانا بھی ہر
پہلو سے بیدار ہو رہی ہے اور ماشاء اللہ نمبر دو پر گیمبیا ہے جہاں پر ابھی بہت زیادہ کام کی گنجائش ہے
نمبر تین پر فلسطین ہے جنہوں نے سو فیصد سے بھی زائد چندہ دہندگان کی تعداد بڑھائی ، پھر
انڈونیشیا ہے پھر یکم اور چھٹے نمبر پر ماریشس کی باری ہے جہاں 843 وعدہ دہندگان کی تعداد خدا کے
فضل سے بڑھ کر 1142 ہو چکی ہے اور جس طرح میں نے یہاں جماعت کو مخلص پایا ہے اور ہر فردِ
بشر سے ملاقات کر کے میں نے یہاں اندازہ لگایا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ معمولی سی توجہ کرنے سے
آئندہ سال تعداد کے لحاظ سے بھی یہاں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے۔
مختلف جماعتوں کے آگے بڑھنے میں منتظمین کی محنت ، خلوص اور دعاؤں کا بہت بڑا دخل
بیلی
ہوتا ہے۔ وہ جماعتیں جو محض صفر کے قریب ہوتی ہیں جب ان کی انتظامیہ میں تبدیلی پیدا کی جائے ، کی
مخلص فدائی کارکن آگے آئیں تو غیر معمولی طور پر وہاں تبدیلی پیدا ہوتی ہے اور صفر کے قریب ہونے
کی بجائے وہ سو کے قریب پہنچ جاتی ہیں۔ یہ عمومی طور پر سب دنیا میں ہمارا تجربہ ہے۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ کا اخلاص عالمی طور پر تقریباً یکساں ہی ہے۔
تمام دنیا کے احمدی قربانی اور فدائیت کے جذبے اور اخلاص میں ایک لحاظ سے برابر کی چوٹ ہیں لیکن
انتظامیہ کمزور ہو جاتی ہے، بعض جگہ انتظام کا تجربہ نہیں ہوتا ۔ نئے نئے ممالک ہیں ان کو سلیقہ نہیں کہ
کس طرح کام کرنا ہے، کس طرح دل بڑھانا ہے اور ہر فرد بشر تک پہنچنا ہے۔ جتنی بھی خامیاں دکھائی
خطبات طاہر جلد ۱۲
1003
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
مدینه
دی گئی ہیں وہ کارکنوں کی کمزوری یا نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہیں ۔ یہی غانا جو خدا تعالیٰ کے فضل سے
لمبی چھلانگیں مار کر آگے نکلا ہے ایک زمانے میں بہت پیچھے تھا اب انتظامیہ میں ایک بیداری بھی پیدا
ہو رہی ہے۔ ایک نیا ولولہ پیدا ہو رہا ہے۔ تجربہ بڑھ رہا ہے۔ تبلیغ کے میدان میں بھی غانا اب بڑے
زور سے آگے بڑھ رہا ہے اور چندوں کے میدان میں بھی اب خدا کے فضل سے بیداری کے آثار
نمایاں ہیں۔ اس لئے تمام دنیا کے امراء کو اپنی انتظامیہ کے معیار پر نگاہ رکھنی چاہئے اور جہاں کہیں
کمزوری دیکھیں تو یقین کریں کہ جماعت کے اخلاص کی کمزوری نہیں یہ انتظامیہ کی کمزوری اور نا تجربہ
کاری ہے ۔ اس پہلو سے امیر اگر اپنے ہر شعبے پر نظر رکھے اور سال کے آغاز ہی سے کمزور شعبوں کو
خاص توجہ دے کر آگے بڑھانے کی کوشش کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ سال کے آخر تک یہ ساری کمزوریاں
دور نہ ہو جائیں۔ دنیا کے ہر ملک کے متعلق میرا تجربہ یہی ہے کہ جہاں انتظامیہ کو بہتر بنایا گیا وہاں اللہ
کے فضل سے جماعت نے ضرور ساتھ دیا ہے۔ کبھی شکوہ نہیں ہوا کہ جماعت کمزور ہے، ہمت ہار بیٹھی
ہے، اخلاص کے ساتھ جواب نہیں دیتی کیونکہ اس جماعت کی گھٹی میں لبیک اللهم لبیک لکھ دیا گیا
ہے۔ یہ اللہ کی تقدیر ہے جو جاری ہو چکی ہے۔ اس لئے جماعت کے اخلاص کے بارے میں میں امید
رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی کبھی کوئی شکوہ پیدا نہیں ہو گا منتظمین کو بیدار رہنا چاہئے اور توجہ کرنی
چاہئے ۔ امریکہ نے جو غیر معمولی طور پر وقف جدید میں کامیابی حاصل کی ہے اس کا سہرا بھی ایک حد
تک وہاں کے نیشنل سیکرٹری وقف جدید انور محمود خان صاحب کے سر پر ہے اور امیر صاحب
USA نے خاص طور پر ان کی محنت کی تفصیل بھیجی ہے تا کہ ان کو دعا میں یاد رکھا جائے ۔ اسی طرح باقی
سب دنیا میں جو مخلصین خدمت دین پر مامور ہیں ان کو آپ سب اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
وصولی کی اجتماعی حیثیت کے لحاظ سے یعنی وقف جدید کے تمام شعبوں کو پیش نظر رکھتے
ہوئے (باہر کی دنیا میں تو زیادہ چندے نہیں ہیں لیکن پاکستان میں وقف جدید کے اور بھی شعبے ہیں
مثلاً بالغان کا چندہ ہے ، اطفال کا چندہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ مراکز جہاں وقف جدید کے معلم بھیجے
جاتے ہیں ۔ ان کا ایک الگ چندہ ہوتا ہے پھر تھر پارکر کی تحریک کے لئے الگ چندہ ہے تو ان سب
چندوں کو عمومی طور پر ملحوظ رکھتے ہوئے ) پاکستان کی جماعتوں کا مقابلہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے کراچی سارے پاکستان کی جماعتوں میں اول نمبر پر ہے، ربوہ دوسرے نمبر پر ہے لاہور تیسرے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1004
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
نمبر فیصل آباد چوتھے اور سیالکوٹ پانچویں نمبر پر ہے، اسلام آباد چھٹے نمبر پر ہے، گوجرانوالہ نمبر سات،
راولپنڈی نمبر آٹھ پر ہے۔ گجرات نمبر نو اور شیخو پورہ دسویں نمبر پر ہے۔ جہاں تک دفتر اطفال یعنی محض
بچوں سے چندہ اکٹھا کرنے کا تعلق ہے اس میں بھی کراچی تمام پاکستان کی جماعتوں میں سبقت لے
گیا ہے اور ربوہ کی بجائے لاہور دوسرے نمبر پر آیا ہے اور تھوڑے سے فرق کے ساتھ ربوہ ، پھر
کو
فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ ، شیخو پورہ سرگودھا اور پھر کوئٹہ کی باری ہے۔
یہ مختصر کوائف میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں ۔ تمام دنیا کی جماعتیں ایک دوسرے سے
سبقت لے جانے کی کوشش کریں لیکن دعا میں صرف اپنے آپ کو یاد نہ رکھیں بلکہ سب دنیا کی
جماعتوں کو یاد رکھیں ۔ خصوصیت سے وہ جماعتیں جو غیر معمولی قربانی کر کے آگے بڑھ رہی ہیں ان
کے لئے جزاء کی دعا کرنی چاہئے اور جو پیچھے رہنے والی ہیں ان کے لئے آگے بڑھنے کی دعا کرنی
چاہئے۔ ہماری دعاؤں میں اجتماعیت ہونی چاہئے اور یہ نہ ہو کہ ہر جماعت صرف اپنے لئے دعا
کرے پس میں تمام دنیا کی جماعتوں کو تمام دنیا کی جماعتوں کے لئے دعا کی درخواست کرتا ہوں اور
خصوصیت سے جو محنت کرنے والے کارکنان ہیں ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تا کہ ہمارا آئندہ
سال پہلے سے بہت بڑھ کر با برکت ثابت ہو۔
اس ضمن میں یہ ایک عجیب اتفاق ہے یا اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے کہ ماریشس کی سرزمین سے
میں نے وقف جدید کے اگلے سال کا اعلان کرنا تھا اور ماریشس کے ہی ایک مخلص نوجوان جو واقف
زندگی ہیں یعنی عبدالغنی جہانگیر ان کو اللہ تعالیٰ نے رویاء میں وقف جدید کے متعلق ہی کچھ دکھایا اور
تقریباً مہینہ ڈیڑھ مہینہ پہلے انہوں نے بڑے تعجب سے مجھے یہ رویا لکھا جو بہت معنی خیز ہے۔ وہ کہتے
ہیں کہ میں نے ایک رویاء دیکھا جس کا دل پر گہرا اثر ہے لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ کیا مطلب ہے؟ میں
نے دیکھا کہ جماعت احمد یہ ایک میز کی طرح ہے جس کی ٹانگیں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہیں لیکن
وقف جدید کی اور تحریک جدید کی دو ٹانگیں باقی ٹانگوں سے زیادہ تیز بڑھ رہی ہیں ۔ یہاں تک کہ
دیکھتے دیکھتے وقف جدید کی ٹانگ بہت ہی زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھنی شروع ہوگئی۔ تحریک جدید کی
ٹانگ نے پوری کوشش کی کہ ساتھ مقابلہ کرے لیکن نہ کر سکی تو اچانک میں نے دیکھا کہ تحریک جدید کی
ٹانگ میں بولنے کی طاقت پیدا ہوئی اور اس نے کہا بس بس ! اب میں اس سے زیادہ برداشت نہیں کر
خطبات طاہر جلد ۱۲
سکتی ۔ تم بڑھنا کم کر دو، ہلکا کر دو۔
1005
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
وقف جدید کی ٹانگ نے جواب دیا یہ میرے بس کی بات نہیں ہے میں اپنے اختیار سے
نہیں بڑھ رہی، مجھے بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔ اس کی تعبیر کچھ تو چندوں کی شکل میں نظر آرہی ہے۔ جس تیز
رفتاری کے ساتھ وقف جدید کے چندے گزشتہ سال کے مقابل پر بڑھ رہے ہیں اتنا تیز اضافہ
تحریک جدید میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ برکت والی تعبیر کے متعلق امید رکھتا ہوں کہ وہ تعبیر پوری ہو
گی اور وہ یہ ہے کہ وقف جدید کے عمل کا میدان ہندوستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان ہیں۔ اس وقت یہ
صورت ہے کہ تحریک جدید کے تابع جو دوسری جماعتیں ہیں وہ بہت زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی
ہیں اس لئے مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ جہانگیر صاحب کی یہ خواب ان معنوں میں پوری ہو کہ
اچانک دیکھتے دیکھتے بنگلہ دیش ہندوستان اور پاکستان کی جماعتیں اس تیزی سے آگے بڑھنے لگیں کہ
باہر کی جماعتوں سے آگے نکلنے لگیں اور وہ احتجاجا کہیں کہ تم کچھ بڑھنا کم کر دو اور وہ یہ جواب دیں کہ
ہمارے بس کی بات نہیں ۔ یہ ہمارے رب کی تقدیر ہے جسے ہم بدل نہیں سکتیں اور خدا کرے کہ میری
یہ تعبیر سچی نکلے اور اس کو سچا ثابت کر کے دکھلانے میں ان جماعتوں کو جو محنت کرنی ہے، جو دعا کرنی
ہے، جس اخلاص سے خدمت کرنی ہے ہم سب مل کر ان کے لئے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو
یہ توفیق بخشے اور واقعہ یہ نظارے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
آغاز اس ملک سے ہوا جو آج ان تین ملکوں میں بٹا ہوا ہے یعنی بنگلہ دیش ، ہندوستان اور پاکستان اور
جہاں سے آغاز ہوا اس علاقے کا پیچھے رہ جانا ایک رنگ میں تکلیف کا موجب ہے۔ یہ درست ہے کہ
بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہوئی ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کی تقدیر فیصلہ فرماے تو منی
کی کوکھ سے تائید کے ایسے دریا بہہ نکلتے ہیں اور اس قد رقوت سے وہ چشمے پھوٹتے ہیں کہ پھر دنیا کی
مخالفانہ طاقتوں کی کچھ پیش نہیں جاتی ۔ پس یہ جو آواز عبد الغنی جہانگیر کو سنائی دی گئی ہے کہ وقف جدید
کی تحریک کہتی ہے میرا بس کوئی نہیں ، چاہوں بھی تو رک نہیں سکتی اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ کا فضل ہے
جو مجھے بڑھاتے ہوئے آگے لے جا رہا ہے اس لئے اس معاملہ میں میرا کوئی اختیار نہیں ۔خدا کرے
جن معنوں میں میں نے اس کی تعبیر سوچی ہے اللہ انہی معنوں میں ہماری توقعات سے بڑھ کر اس کی
تعبیر کو پورا فرمائے ۔
خطبات طاہر جلد ۱۲
1006
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
۔
اب میں جماعت احمد یہ عالمگیر کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ماریشس کی سرزمین
کی یہ خوش قسمتی ہے کہ آج اس مبارکباد کے ساتھ جو میں ایک تاریخی تحفہ جماعت احمد یہ عالمگیر کی
خدمت میں پیش کرنے والا ہوں ۔ اس کے اعلان کی سعادت اس سرزمین کو حاصل ہو رہی ہے اور وہ
تاریخی تحفہ یہ ہے کہ جب ہم نے سیٹلائٹ کے ذریعے سب دنیا سے رابطے کا آغاز کیا تو جمعہ کا ایک
گھنٹہ یا کچھ زائد وقت یا کچھ جلسوں اور اجتماعات کے موقع پر ایک دو گھنٹے زائد ملا کرتے تھے۔ احباب
جماعت عالمگیر کی طرف سے بار بار اس خواہش کا اظہار ہوتا تھا کہ آپ نے عادت ڈال دی ہے۔
اب ایک ہفتہ انتظار نہیں ہوتا کوشش کریں کہ خواہ کچھ بھی خرچ کرنا پڑے، روزانہ یہ پروگرام جاری
ہو۔ آج میں نئے سال کے تحفہ کے طور پر ماریشس کی سرزمین سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سے
ایشیا کے لئے جاپان سے لے کر افریقہ تک اور اس علاقے میں براعظم آسٹریلیا بھی شامل ہے ۔ ہفتہ
میں ایک گھنٹہ کی بجائے ہفتہ میں ساتوں دن بارہ گھنٹے روزانہ پروگرام چلا کرے گا اور خدا کے فضل
سے یہ پروگرام اب مستقل طور پر اسی سیارے سے جاری رہے گا جس کا جماعت کو علم ہو چکا ہے اور وہ
اپنے انٹینا کے رخ اس طرف کئے بیٹھے ہیں اب بیچ میں تبدیلیاں نہیں ہوں گی ۔ پہلے جو بار بار تبدیلی
کرنی پڑتی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک گھنٹے کی اہمیت کوئی نہیں ہے بڑی بڑی کمپنیاں ایک گھنٹے والے کو
سرکا کے کبھی ادھر پھینک دیتی ہیں کبھی ادھر پھینک دیتی ہیں ۔ جو بڑے گاہک ہیں ان کی خاطر ایک گھنٹہ
والے کو قربان ہونا پڑتا ہے جب ہم اصرار کرتے تھے کہ ہمیں لندن کے ڈیڑھ بجے والا وقت ضرور رکھنا ہے تو
کہتے تھے کہ اچھا پھر ہم تمہیں کسی اور سیارے میں پھینک دیتے ہیں۔ اب ہمارا ان کے ساتھ معاہدہ ہو چکا
ہے اور انشاء اللہ تعالی یہ معاہدہ آئندہ سالوں میں بھی جاری رہے گا اور یہ سیارہ جو ہمارے لحاظ سے بہت
زیادہ موزوں ہے، اس کے ذریعے آئندہ تمام ایشیا کی جماعتیں ، تمام افریقہ کی جماعتیں اور خدا کے فضل
کے ساتھ شمالی افریقہ کی جماعتیں بھی (جنوبی افریقہ کے متعلق میں ابھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا ، غالباً وہ
بھی شامل ہوں گے ) اور آسٹریلیا بھی ، یہ سارے ممالک جن کا میں نے ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ روزانہ بارہ گھنٹے کا پروگرام سن سکیں گے اور دیکھ سکیں گے۔
جہاں تک یورپ کا تعلق ہے سرِ دست ہم نے روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کا وقت حاصل کر لیا
ہے اور اس کے اندر شمالی افریقہ بھی شامل ہے یعنی یورپ کا یہ جو دائرہ ہے، شمالی افریقہ تک بھی محیط ہے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1007
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
یعنی وہ دونوں طرف سے ہمارے پروگرام سن سکے گا اور سارا افریقہ اس کی لپیٹ میں ایشیا اور یورپ کو
ملا کر آجاتا ہے۔ روس کا آخری کنارہ جو مشرق کی طرف ہے وہ بھی اس میں شامل ہے اور مغرب کی
طرف اور جنوب کی طرف پرتگال کا ملک شامل ہے شمال میں ناروے کا انتہائی شمالی حصہ شامل ہے۔
انشاء اللہ تعالیٰ اب یورپ میں بھی اور ساتھ تعلق رکھنے والے حصہ میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے یقیناً
ساڑھے تین گھنٹے روزانہ کا پروگرام بنایا جایا کرے گا۔ سب سے بڑی مشکل جو زیادہ وسیع پروگراموں
کے سلسلے میں پیش آتی ہے وہ سافٹ وئیر (Software) یعنی پروگراموں کی تیاری ہے۔ بارہ گھنٹے
روزانہ کا پروگرام ویڈیو پر بنانا یہ اتنا بڑا کام ہے کہ عام آدمی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا یہی ایک جھجک
تھی جس کی وجہ سے میں نے پچھلے سال خواہش کے باوجود اس کو ملتوی کر دیا تھا اب حالات کے
تقاضے ایسے ہیں کہ اسے ملتوی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ غیر معمولی طور پر نئے علاقوں کا ہنئی قوموں کا نئے
مزاج کے لوگوں کا نئی زبانیں بولنے والوں کا احمدیت کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور طلب اتنی بڑھ
چکی ہے کہ نا ممکن ہو گیا ہے کہ جماعت احمد یہ محض لٹریچر کے ذریعہ ان پیاسوں کی پیاس بجھا سکے۔ لازم
ہو گیا تھا کہ ہم ایک وسیع پروگرام کے ذریعے دنیا کی اکثر آبادی تک ٹیلی ویژن کے ذریعے پہنچ سکیں ۔
خدا کے فضل سے ڈش انٹینا کا رواج دنیا میں اب بہت بڑھ گیا ہے ہم جس دائرے میں کام کریں گے
لازماً ایک کروڑ سے زائد آدمی ان پروگراموں کو دیکھنے والے ہوں گے۔ ہم نے جوڈش انٹینا کا سٹیشن
لیا ہے وہ ایسا ہے کہ اس علاقے میں آج جو ہر دلعزیز پروگرام دکھائے جا رہے ہیں ان کے بالکل
قریب واقع ہے اس لئے ہندوستان کے لوگ جس ڈش انٹینا کے ذریعے اپنے محبوب پروگرام دیکھتے
ہیں اسی پر وہ ہمارے پروگرام بھی سن اور دیکھ سکیں گے۔ اس پہلو سے جماعت کی تبلیغ کا دائرہ بہت
وسیع ہو گیا ہے۔ جہاں تک پروگراموں کا تعلق ہے گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے انگلستان کے نوجوان لڑکے اور
لڑکیاں ، خواتین اور مردسینکڑوں کی تعداد میں محنت کر رہے ہیں ان کے گروپ بنا کر میں نے ہدایت
کی تھی کہ اس طرح کام کرو تو ابھی مجھے اطلاع ملی ہے کہ اللہ کے فضل سے تقریباً جنوری کے بیس دنوں
کا پروگرام یعنی بارہ گھنٹے روزانہ کے حساب سے تو وہ مکمل کر چکے ہیں اور باقی کام ابھی جاری ہے۔
علاوہ ازیں باقی دنیا کی جماعتوں کو میں نے نصیحت کی تھی اور تفصیل سے ہدایتیں دی تھیں
کہ آپ اپنے اپنے ملک کے نقطہ نگاہ سے اور اپنے ہاں بولی جانے والی بولیوں کے نقطہ نگاہ سے خود
خطبات طاہر جلد ۱۲
1008
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
پروگرام بنائیں۔ اگر بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت کا پروگرام عمدگی سے اعلیٰ مقاصد کو
پورا کرتے ہوئے دکھایا جائے تو اصل ذمہ داری بنگلہ دیش جماعت کی ہے کہ وہ بہترین پروگرام تیار
کریں اور ہمیں بھجواتے جائیں اور ہمارے پاس وقت اتنا ہے کہ ہم انشاء اللہ کھلا وقت ان کو دیتے چلے
جائیں گے۔ اگر افریقہ کے کچھ ممالک مثلاً غا نا چاہتا ہے کہ ہماری مقامی زبانوں میں ہمیں ٹیلی ویژن
کا پروگرام پہنچایا جائے نائجیر یا چاہتا ہے، سیرالیون چاہتا ہے، گیمبیا چاہتا ہے تو ان سب کا فرض ہے
کہ اپنی اپنی زبانوں میں پروگرام بنائیں اور ہمیں بھیجتے چلے جائیں یہاں تک کہ بارہ گھنٹے بھی کم
ہو جائیں گے اور زیادہ وقت کی ضرورت پڑے اور اس پہلو سے ہم نے معاہدے میں یہ بات شامل
کر لی ہے کہ جہاں بارہ گھنٹے سے زائد ہمیں ضرورت پڑے تم نے کسی اور کے پاس یہ وقت نہیں بیچنا
بلکہ پہلے گاہک ہم ہوں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ جتنے وقت کی ضرورت ہوگی اتنا وقت لے لیا کریں گے
جاپان کو چاہئے کہ اپنے لئے جاپانی پروگرام بنائے ، کوریا کو چاہئے کہ کورین زبان میں پروگرام
بنائیں غرضیکہ اب دنیا کی جماعتوں کے لئے ایک صلائے عام ہے، کھلی دعوت ہے آئیے شوق سے
آگے بڑھیں ، بھر پور حصہ لیں ، اگر پاکستان چاہتا ہے کہ سندھی پروگرام بھی چلیں اور بلوچی پروگرام
بھی چلیں اور سرائیکی پروگرام بھی چلیں اور پنجابی پروگرام بھی چلیں ، اردو پروگرام بھی چلیں تو پاکستان
کی جماعتوں کو ایسے پروگرام بنا کر ہمیں بھیجوانے چاہئیں ۔
جہاں تک مرکزی پروگراموں کا تعلق ہے اس سلسلے میں سب سے اہم اور سب سے
عظیم الشان پروگرام یہ بنایا گیا ہے کہ مسلسل خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہترین قرآت کے ساتھ
روزانہ قرآن کریم کی تلاوت ہوا کرے گی اور ہر آیت کے بعد مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ پیش کیا
جایا کرے گا اور امید ہے انشاء اللہ ایک دو سال کے اندر ہم دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں روزانہ کچھ نہ
کچھ ترجمہ پیش کر سکیں گے۔ اب آپ دیکھیں کہ رشین زبان میں جو ترجمہ کیا گیا ہے کتنے ہیں جن تک
وہ پہنچ سکتا ہے، کتنے ہیں جو عربی زبان میں اصل متن کو پڑھ بھی سکتے ہیں۔ لکھوکھا میں سے ایک بھی
نہیں لیکن اچھی تلاوت سے سننا تو اور بھی دل پر اثر کرتا ہے اور اگر اچھی آواز میں پڑھ کر وہ ترجمہ سنایا
جائے تو دلوں پر حیرت انگیز اثر چھوڑتا ہے۔ اس لحاظ سے قرآن کریم کو مختلف زبانوں میں متعارف
کرانے کے لئے ہمارے ترجمے کافی نہیں تھے ان کو کتابی صورت میں شائع کر کے بیچنا یا دلچسپی لینے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1009
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
والوں تک پہنچانا بہت بڑا کام تھا اور عام طور پر ہر زبان کا ایک بھاری طبقہ ایسا ہے کہ جو خواہش کے
با وجود ہر چیز کو حاصل نہیں کر سکتا نہ ان کو ہمارا پتا نہ ہی ہمیں ان کا پتا۔ جن کو خواہش ہے ان کے پاس
پیسے نہیں اور پھر بڑی تعداد میں ایسی قو میں بھی ہیں جن کی زبان میں ترجمے تو ہو چکے ہیں مگر ان کو پڑھنا
ہی نہیں آتا ، مثلاً یوروبا ہے جو نائیجیریا کے شمال میں بولی جاتی ہے اس میں اگر ترجمہ ہے تو اکثر لوگ
پڑھ ہی نہیں سکتے ۔ اسی طرح افریقہ کی دوسری اور بہت سی زبانیں ہیں جن کو پڑھنے والے موجود نہیں
ہیں اور ہم ترجمہ کر چکے ہیں ۔ اب ہم جماعت کے ذریعے غیروں کو بھی ان کی اپنی زبان میں قرآن
کریم کی تعلیم روزانہ دیا کریں گے اور اچھی تلاوت کے ساتھ جب قاری پڑھے گا تو لوگ اس کی نقل
بھی اتار سکتے ہیں ۔ وہ تلاوتیں پیش کی جائیں گی جن میں قاری ٹھہر ٹھہر کر پڑھے گا آرام سے سہولت
کے ساتھ کسی جلدی کے بغیر ۔ پھر اس کا ترجمہ سمجھا سمجھا کر پڑھا جائے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ قرآن کے
مطالب اور معانی تمام دنیا کے لئے عام کر دیئے جائیں گے اور حضرت امام مہدی کے آنے کا اصل
مقصد ہی یہ ہے کہ وہ خزانے لٹائے گا ، غیر احمدی علماء تو دنیا کے خزانوں کی انتظار لے کے بیٹھے ہیں کہ
امام مہدی آئے تو دنیا کے خزانے لٹائے ان کو کیا ا علم علم کے دنیا کا سب سے بڑا خزانہ تو قرآن کریم کا
خزانہ ہے جو آسمان سے اترا ہے ایسا خزانہ تو دنیا میں کبھی نازل نہیں ہوا تھا اور یہی وہ خزانہ تھا جس کو
بانٹنے کے لئے امام مہدی نے تشریف لانا تھا اور آج امام مہدی کے غلاموں کو یہ توفیق مل رہی ہے کہ
انشاء اللہ یہ خزانہ اب گھر گھر بانٹا جائے گا۔
دوسرا اہم پروگرام زبانیں سکھانے کا ہے۔ جب وقفِ نو کی تحریک کی گئی تو اس وقت سے
میرے دل میں یہ خلش تھی کہ ہم ہزاروں بچوں کو قبول تو کر بیٹھے ہیں ان کی تربیت کیسے کریں گے، ان
کو زبانیں کیسے سکھائیں گے، ان کی روز مرہ کی ابتدائی تربیت ان کی اپنی زبانوں میں کیسے کریں
گے۔ ہمارے پاس تو اتنے معلم نہیں ہیں کہ جہاں جہاں بچے ہیں وہاں معلم پہنچا دئے جائیں۔
ہمارے پاس اتنے زبان دان نہیں ہیں کہ جہاں جہاں زبان کے خواہشمند ہیں ان کو اہلِ زبان سے
ان کی اپنی زبان سکھائی جائے ۔ اگر اربوں روپیہ بھی ہم خرچ کرتے تو یہ ناممکن تھا۔ جامعہ احمد یہ ربوہ
میں ہی پورے استاد مہیا نہیں کہ جو عرب ہوں اور عربی کی تعلیم دے رہے ہوں ، انگریز ہوں جو
انگریزی کی تعلیم دے رہے ہوں ، فرانسیسی ہوں جو فرانسیسی کی تعلیم دے رہے ہوں ، غرضیکہ زبانیں
خطبات طاہر جلد ۱۲
1010
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
سکھانے کا کام بہت ہی مشکل تھا اور سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیسے کریں گے اور اب تک خدا کے فضل سے
پندرہ ہزار سے زائد واقف نو بچے جماعت کو عطا ہو چکے ہیں۔ جب یہ پروگرام بنا تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ
نے میرے دل میں ایک ایسا منصوبہ ڈال دیا جس کے ذریعے ہم دنیا کی بڑی زبانیں ، اہلِ زبان کی
زبان میں تمام دنیا کے احمدی بچوں کو اور بڑوں کو بھی ٹیلی ویژن کے ذریعے سکھا رہے ہوں گے اور
روزانہ یہ پروگرام جاری ہوں گے ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔ اس سلسلہ میں جو دلچسپ بات ہے وہ یہ ہے کہ
ٹیلی ویژن کا جو پروگرام دکھایا جا رہا ہو گا وہ بغیر کسی ایک زبان کے ہوگا اور اس کے ساتھ مختلف چینل
میں مختلف زبانیں سکھائی جا رہی ہوں گی ۔ فی الحال وسیع تر ٹیلی ویژن کا جو انتظام ہے یعنی بارہ گھنٹے
روزانہ والا اس میں ہمیں صرف دو چینل ملے ہیں یعنی بیک وقت دو زبا نہیں اس پر دکھائی جاسکیں گی
جبکہ یورپ کے ساڑھے تین گھنٹے ٹیلی ویژن پر ہم بیک وقت آٹھ زبانیں سکھا سکیں گے۔ لطف کی
بات یہ ہے کہ کسی زبان کو سکھانے کے لئے کسی اور زبان کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر کریول (
Creole) سکھانی ہے تو نہ وہ اردو میں سکھائی جائے گی نہ جرمن میں ، نہ انگریزی میں ، نہ فرنچ میں نہ
کسی اور زبان میں سکھائی جائے گی کریول (Creole) کو کریول (Creole) میں ہی سکھایا جائے گا
اور اس طرح بچے تعلیم پاتے ہیں، بچوں کے لئے کونسا آپ کوئی دوسری زبان کا سہارا ڈھونڈتے ہیں
کہ بچے کو پہلے اردو میں انگریزی سکھائی جائے یا انگریزی میں اردو پڑھائی جائے۔ ماں باپ کی زبان
بچے ان سے سیکھتے ہیں اور بغیر کسی دوسری زبان کے سہارے سے سیکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اہلِ زبان
بنتے ہیں ۔ جب دوسری زبانوں کا سہارا نہ لیا جائے تو لفظ مضمونوں میں ڈھلتے ڈھلتے دماغ پر اتنا گہرا
نقش ہو جاتے ہیں کہ اس مضمون کا کوئی بھی سایہ دکھائی دے تو وہ لفظ از خود ذہن میں ابھرتا ہے۔ ایک
لفظ کے معنی کے جتنے بھی امکان ہیں وہ معنی کے سائے سمجھ لیں تو ایک لفظ میں جتنے بھی معانی کے
سائے پائے جاتے ہیں وہ بچہ جس نے بغیر کسی مدد کے زبان سیکھی ہو لفظ کے ہر شیڈ کو ہر سائے کو براہِ
راست سیکھا ہو تو جہاں بھی وہ اس سائے کو دیکھتا ہے سایہ سامنے آتے ہی وہ لفظ از خود اس کے ذہن
میں ابھرتا ہے، یہ جو کیفیت ہے اس کو اہلِ زبان ہونا کہتے ہیں ۔ ہماری زبان کا ماحول اس سے ذہن
میں جذب ہو جاتا ہے اور کسی اور زبان کی مدد سے ذہن میں ترجمہ نہیں کرنا پڑتا ورنہ میں جب آپ
سے فرینچ یا کریول زبان میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں تو میں پہلے انگریزی سے فرنچ میں ترجمہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
1011
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
کرتا ہوں اور پھر اس کو یاد کر کے آپ کے سامنے رکھتا ہوں یہ بڑی مصیبت ہے اس طرح زبان سیکھتے
اور سکھاتے ہوئے کتنی دیر لگے گی ۔ جو زبان کا طریق اب ہم نے اللہ کے فضل سے ایجاد کیا ہے وہ بغیر
کسی زبان کے سہارے کے ہوگا ۔ اس ضمن میں ہمارے ایک مخلص دوست ڈاکٹر شمیم صاحب کو کچھ
عرصہ پہلے بلا کر میں نے تفصیل سے یہ سکھایا تھا اور اب وہ خدا کے فضل سے خوب سمجھ چکے ہیں اور اس
کے علاوہ انھوں نے چونکہ ذہن بہت ہی سائنٹفک پایا ہے اس موضوع پر بہت سی کتابیں بھی پڑھ لی
ہیں اور بہت سے ماہرین سے انٹرویوز بھی لے لئے ہیں ان کو جس جس چیز کی ضرورت تھی وہ مہیا کر
دی گئی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جونہی وہ تیار ہوں گے تمام دنیا میں جو مختلف اہلِ
زبان ہیں وہ ان تصویروں کو دیکھ کر اپنے لفظوں میں اس مضمون کو بھریں گے اور تصویر ایک ہی ہوگی ۔
اس طرح اگر سوز با نہیں سکھائیں تو سو سکھا سکتے ہیں۔ رفتہ رفتہ یورپ کے چینل پر تو ایک وقت میں آٹھ
زبانیں سکھائی جا رہی ہوں گی اور آئندہ مارچ سے انشاء اللہ تعالیٰ ایشیا کے ٹیلی ویژن پر بھی بیک وقت
آٹھ زبانیں سکھائی جا سکتی ہوں گی۔ نہ صرف چھوٹے بلکہ بڑے بھی بے تکلف زبانیں سیکھیں گے اور
دنیا کے سامنے ایک نئی مثبت طرز کے ٹیلی ویژن کا آغاز ہوگا جہاں بے حیائی کی باتیں نہ سکھائی جا رہی
ہوں گی ، میوزک کے ذریعے اخلاق کو خراب کرنے کی باتیں نہیں ہو رہی ہوں گی ، یہ بہت ہی نفیس اور
پاکیزہ پروگرام ہوں گے جو ایسے ہوں گے کہ انسانی ذہن اور دل کو جذب کرنے والے ہوں گے اور وہ
اب دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔
اس ضمن میں میں دوسرے پروگراموں کا بھی ذکر کر دوں ۔ ایک معلوماتی پروگرام ہم نے
بچوں کے لئے رکھا، صرف بچوں کے لئے نہیں بلکہ بڑے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ تمام دنیا کے
ممالک کے متعلق با قاعدہ پروفیشنل طریق پر بنی ہوئی ویڈیوز ملتی ہیں ، ان ملکوں کے جغرافیائی حالات،
ان کی تاریخ کے حالات ، ان کے کلچر کے حالات وغیرہ وغیرہ یہ پیش کئے جاتے ہیں ۔ مگر مشکل یہ ہے
۔
کہ مغربی دنیا کے لوگ کوئی بات بھی پڑھانا چاہتے ہوں ان سے ناچ گانے کے بغیر پڑھائی نہیں جاتی
اور وہ ہم شامل نہیں کرنا چاہتے اس لئے ہم نے سوچا ہے کہ اکثر پروگرام جہاں تک ممکن ہو ہم خود
بنائیں گے اس کے لئے تمام دنیا کی جماعتوں کو ہدایت دی جا چکی ہے اور وہ تیاری کر رہے ہیں ۔ پھر
میوزک کے بغیر خوش الحانی سے نظمیں اور دوسرے گانے سنانے کے لئے اور بعض بچوں کو سکھانے کے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1012
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
لئے ہم نے ایسا پروگرام بنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی، فارسی ، اردو قصائد اوران
کے ترجم مختلف زبانوں میں ترنم کے ساتھ پیش کئے جائیں۔ بچے کورس پیش کریں اور بڑے مل کر وہ
گانے گائیں اور ساری دنیا میں خدا کی حمد کے گیت گائے جائیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام
پورا ہو کہ:
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے در نشین صفحہ ۱۷)
ہم درود شریف بھی ترنم کے ساتھ پڑھا کریں گے اور اس کے معنی بھی دنیا کو سکھائیں گے۔
قرآن کریم کی تلاوت کے علاوہ یہ وہ زائد چیزیں ہیں جن میں پاک حمد اور نعت کے گانے اور مختلف
زبانوں میں مختلف ملکوں میں بنائی جانے والی نئی نظمیں بھی شامل کی جائیں گی اس لحاظ سے بھی یہ بہت
دلچسپ پروگرام ہوگا۔ پھر کھیلوں کا معاملہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ تمام دنیا کے احمدی بہترین طریق پر
کھیلوں کی تربیت حاصل کریں کیونکہ حضرت اقدس محمد رسول الله ﷺ نے فرمایا ہے کہ العلم
عِلْمَانِ عِلْمِ الادْيَانِ وَعِلْم الأَبْدَانِ علم تو دو ہی ہیں ایک دین کا علم ہے اور دوسرا جسموں کا علم ہے
جسموں کے علم میں ساری دنیا کی سائنس آجاتی ہے۔ انسانی بدن کا علم بھی اور انسانی صحت کو قائم رکھنا
اور اس کو آگے بڑھانے کا علم بھی۔
کھیلوں کا علم بھی علم الابدان میں شامل ہے ۔ پس کھیلوں کے اعتبار سے مشرق بہت پیچھے
ہے اور کوئی ان کو سکھاتا نہیں ہے کہ کیسے کھیلوں میں آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ ہم انشاء اللہ یہ انتظام کر
رہے ہیں کہ اگر فٹ بال سکھانا ہے تو فٹ بال کے بہترین ماہرین فٹ بال سکھائیں اور احمدی بچے ان
سے ٹریننگ حاصل کریں اور ان کی ویڈیو دکھائی جائے اور پھر بار بار یہ پروگرام دکھائے جائیں تا کہ
لوگوں کو پتا لگے کہ فٹ بال ہوتا کیا ہے۔ کس طرح کھیلنا چاہئے کیا کیا احتیاطیں ہیں جو برتنی چاہئیں کیا
داؤ پیچ ہیں جو استعمال ہوتے ہیں پھر تیرا کی کا مقابلہ ہے اس کے متعلق بھی ہم ان لوگوں سے بہت
پیچھے ہیں بلکہ سالوں پیچھے ہیں بلکہ شاید پوری صدی پیچھے ہوں۔ اتنا پیچھے ہیں کہ جو ابتدائی معیار
ہوتے ہیں ان کے ٹیسٹ (Test) پر بھی ہم پورا نہیں اتر تے پیس بڑی ضرورت ہے کہ اپنی غیرت کے
تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان سب قسم کی کھیلوں کو جو اولمپک میں شامل ہیں اور جن میں مقابلے کئے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1013
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
جاتے ہیں ہم تمام دنیا ہم تمام دنیا کے احمدیوں اور دوسروں کو بھی جو : جو جماعت سے۔ سے فیض حاصل کرنا چاہیں سکھانا
شروع کریں اور جیسا کہ میں نے عرض کیا انشاء اللہ تعالیٰ کھیلوں کے پروگرام کے متعلق جو میں نے ٹیم
مقرر کی ہے وہ جب یہ کام مکمل کرلے گی تو مختلف کھیلوں کے احمدی پروگرام بھی احمد یہ مسلم انٹر نیشنل
ٹیلی ویژن پر آپ کو دکھائے جائیں گے۔ باہر سے پروگرام مل تو سکتے ہیں مثلاً تیرا کی کا اور بیڈ منٹن
وغیرہ کا بھی لیکن ان میں کچھ مشکلات ہیں اول یہ کہ یہ لوگ جب تک بیچ میں ننگے جسم نہ دکھا لیں ان کو
چین ہی نہیں پڑتا۔ فٹ بال سکھانا چاہیں تو پھر بھی بے حیائی ساتھ جائے گی ، تیرا کی سکھانا چاہیں تو اور
بھی زیادہ بے حیائی ساتھ آئے گی اور پھر میوزک کے بغیر تو رہ ہی نہیں سکتے ۔ ہم نے سوچا ہے کہ اپنے
پروگرام بنائیں ماہرین ان کے ہوں ، مزاج ہمارا ہوا اور میوزک کی بجائے درود شریف پڑھے جائیں ،
میوزک کے بغیر خوبصورت آواز میں نغمے ہوں گے، حمد وثنا ہو گی وقفہ جو بیچ میں لانا ہے تا کہ ”منا پلی
(Monopoly) یعنی یکسانیت توڑی جائے وہ وقفہ بھی پاکیزہ باتوں کا وقفہ ہوگا لیکن طبیعت اس
سے لذت پائے گی تو اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ کھیلوں کا پروگرام بھی جاری ہوگا۔
پھر قاعدہ پیسرنا القرآن ہے اس کا تمام زبانوں میں ترجمہ کرنا مشکل کام ہے اگر ترجمہ کر بھی
دیا جائے تو قرآن کا صحیح تلفظ سیکھنا قاعدوں کے ذریعے ممکن ہی نہیں ہے۔ استاد کی لاز ما ضرورت پڑتی
ہے۔ پس اس سلسلے میں بھی ہم خدا کے فضل سے پروگرام شروع کر چکے ہیں کہ تمام دنیا کی قوموں کو ان
کی زبانوں میں قرآن کی تلاوت کرنے کا طریقہ سکھائیں جیسے ہاتھ پکڑ کر بچوں کو سکھایا جاتا ہے اس کا
طرح انگلی نقطوں پر رکھ رکھ کر ان کو سکھائیں گے ، ہمارے پاس کھلا وقت ہے وقت دے کر ان کو
سکھائیں گے۔ پروفیشنل میں ایک یہ بھی مسئلہ ہے کہ چونکہ انہوں نے کمائی کرنی ہوتی ہے اس لئے
زیادہ سے زیادہ معلومات تھوڑے وقت میں بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ زبانیں بھی آپ ویڈیو کے
ذریعے سیکھنے کی کوشش کریں تو تین گھنٹے ، چار گھنٹے ، چھ اور نو گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیو نہیں ملے گی اور
اس عرصے میں انسان تیزی کے ساتھ ان زبانوں کو جذب کر ہی نہیں سکتا ہم نے جو پروگرام بنایا ہے
خواہ وہ زبانوں کا ہو یا قرآن کریم پڑھنے لکھنے کا ہو وہ آرام سے چلے گا ایک سال تک لکھنا پڑھنا
سکھائے بغیر مسلسل زبان سکھائی جائے گی ، جب زبانوں میں اتنی مہارت حاصل ہو جائے گی جیسے تین
چار سال کا بچہ جو لکھنے پڑھنے کے قابل ہوتا ہے اسے مہارت ہو جاتی ہے اور پھر اسی طریق پر جیسے بچے
خطبات طاہر جلد ۱۲
1014
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
کو لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے مختلف زبانیں لکھنی پڑھنی سکھائی جائیں گی اور اسی طرح خدا کے فضل سے
پوراوقت لے کر قرآن سکھایا جائے گا۔ اگر چار گھنٹے یا دس گھنٹے کی بھی فلم ہو تو اسے دیکھ کر اگر اگر ایک آدمی
زبان سیکھنا چاہے تو چند ایک ٹکسالی کے فقرے تو جان لے گا لیکن زبان کا فہم اسے نصیب نہیں ہو سکتا
اس کے لئے صبر اور تحمل کی ضرورت ہے، سچ پکنا چاہئے اور ہم نے جو پروگرام بنایا ہے وہ ایسا ہی ہوگا۔
ایک ایک زبان سکھانے کی کئی سو گھنٹے کی ویڈیو ہوگی اور جب وہ آگے بڑھے گی تو سننے والے کے دل پر
بوجھ نہیں ہو گا دماغ پر بوجھ نہیں ہو گا کہ میں جلدی سے یاد کرلوں ۔ یہ استاد کا کام ہے اور اس ضمن میں
جو نظام ہم نے بنایا ہے وہ خدا کے فضل سے سارے عالم میں یونیق“ (Unique) ہے، بے مثل
ہے۔ استاد کے دل پر اور دماغ پر بوجھ ہے کہ میں نے پڑھانا ہے اور یاد کروانا ہے آپ آرام سے
Relex ہو کر بیٹھیں اور سنیں اور جو بات آپ سمجھتے ہیں کہ میں بھول گیا ہوں وہ دوبارہ پھر آئے گی پھر
آپ کو خیال ہو کہ کچھ یاد نہیں ہوا تو تیسری دفعہ پھر آئے گی ، آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک
آپ کو یاد نہ ہو جائے ۔ جس طرح مائیں بچوں کو یاد کرواتی ہیں اسی طرح آپ کے ماں باپ بن کر
جماعت احمد یہ آپ کی تربیت کرے گی تو یہ ایک عظیم الشان پروگرام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس سال
ہمیں عطا کیا ہے اور آئندہ جاری رہنے والا اور بڑھتے چلے جانے والا پروگرام ہے۔ میں جماعت
احمد یہ ماریشس کا بھی ممنون ہوں کہ انہوں نے ماریشس سے اس پروگرام کو دنیا بھر میں منتشر کرنے کے
لئے مالی قربانی بھی کی اور انتظامی طور پر بھی بہت مدد کی ۔ اس سفر میں بھی ماریشس کی جماعت نے
بہت محبت اور اخلاص سے محنت کی ہے جس کا فیض اب ساری دنیا کو پہنچے گا۔ساری دنیا کی جماعتوں کو
میں نصیحت کرتا ہوں کہ اب وہ دعاؤں کے ذریعے ہماری مدد کریں، نئے سال کے آغاز پرے جنوری
سے انشاء اللہ یہ پروگرام مستقل طور پر جاری ہو چکے ہوں گے اور نئے پروگراموں کے لئے ہمیں
جماعت کی مدد کی ضرورت ہوگی ۔
۔
دو خوشخبریاں اور بھی ہیں کہ 7 جنوری ہی کو انشاء اللہ تعالیٰ ” الفضل انٹرنیشنل اپنی نئی
سج دھج اور شان کے ساتھ مستقلاً جاری ہو جائیگا اور 7 جنوری کو ہی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق ریویو آف ریلیجز بھی دس ہزار کی تعداد
میں شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے لئے نوجوانوں کے ایک نئے بورڈ کی تشکیل کی گئی ہے جو کہ
خطبات طاہر جلد ۱۲
1015
خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء
انگلستان میں پلنے اور بڑھنے والے ہیں ، جماعت سے غیر معمولی محبت اور اخلاص رکھتے ہیں ، دینی علم
بھی حاصل کر چکے ہیں ، وہ براہ راست مجھ سے مشورہ کر کے اس نئے پروگرام کو کسی حد تک تشکیل دے
چکے ہیں اور باقی دیتے رہیں گے۔ ہر امر میں میں نے انھیں کھلی چھٹی دی ہے جب چاہیں اور
مشورے کریں۔ خدا کے فضل سے یہ نیار یو یو تمام عالم میں ایک بہت گہرے رنگ میں اثر انداز ہوگا۔
آپ کو جتنے چاہئیں ہمیں بتائیں ۔ ماریشس کو اگر انگریزی دان طبقہ یہاں موجود ہو مثلاً 500 ریویو
چاہئیں تو ابھی سے بک کرالیں ۔ بنگلہ دیش کو ہزار دو ہزار ریو یو چاہئیں وہ ابھی سے بک کرالیں۔
ہندوستان کو جتنے چاہئیں وہ بک کرائیں لیکن پتا جات اندھے طریق پر اکٹھے نہ کریں کہ ڈائریکٹڑیاں
دیکھیں اور پتے اکٹھے کر لئے۔ ریویو اگر مفت بھی دینا پڑا تو دیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آنکھیں کھول
کر پتے اکٹھے کریں ۔ بعض ریویو آپ کو بھیج دئے جائیں گے ان کو لے کر بعض اہل علم سے ملیں ان کو
دکھا ئیں ، اگر وہ دلچسپی لیں ان میں شوق پیدا ہوا اور وہ پیسے نہ دے سکتے ہوں تو پھر بے شک ان کے
پتے ہمیں بھجوائیں بغیر کسی رقم کے وہ ریویود یا جائے گا لیکن یہ کہ ڈائر یکٹریاں دیکھ کر پتے اکٹھے کر لیں
اس سے وقت کا بھی بہت نقصان ہوتا ہے اور پیسے کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ اہلِ علم اس میں دلچسپی لیں
گے کیونکہ اس میں ایسے مضامین ہیں جن سے انشاء اللہ تعالیٰ وہ غیر معمولی طور پر متاثر ہوں گے۔ پس
خدا کے فضل سے یہ جو آج کے سال کا آخری جمعہ ہے اور آج کے سال کا آخری دن ہے یہ آئندہ سال
کے لئے اور آنے والے سالوں کے لئے عظیم الشان خوشخبریاں لے کر آیا ہے اور میں ایک دفعہ پھر
ماریشس کی جماعت کو یہ مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ خدا نے ان کو اس سعادت کے لئے چن لیا کہ اس سر
زمین سے یہ اعلان ہو اور تمام دنیا کی جماعت کو نئے سال کی مبارک کے ساتھ یہ عظیم تحائف پیش کرتا
ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس لائق بنائے کہ خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کے شکر گزار بن سکیں ان سے پوری
طرح استفادہ کرسکیں اور وہ انقلاب جو میں فضا میں ظاہر ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں ، جو ہوا میں محسوس کر رہا
ہوں میری توقعات سے بھی بڑھ کر تیزی کے ساتھ آئے اور خدا کے فضلوں کی نئی برساتیں لے کر
آئے نئی بہاریں لے کر آئے ، نئے نئے پھول گلشن احمد میں کھلتے ہوئے ہم دیکھیں ، نئے نئے رنگوں
اور خوبصورتیوں کے ساتھ تمام عالم میں ہم ان کو سجا ئیں اور ان کی خوشبو سے ساری دنیا مہک جائے ۔
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ ام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته