زکرًا رسولاً ایسا رسولؐ جو مجسم ذکر ہے۔ آپﷺ کے ذکر الہٰی کرنے کے حسین تذکرے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ذکرِ الٰہی کی عظیم الشان اہمیت اور اس سے غفلت برتنے کے روحانی نقصانات بیان فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ ذکرِ الٰہی کا اصل سرچشمہ خدا تعالیٰ کی سچی محبت ہے اور کائنات کی تخلیق و ارتقا انسان کو اسی محبت کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ نیز حضور رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولاتِ زندگی اور روزمرہ دعاؤں کے متعدد تفصیلی احوال پیش کرتے ہوئے آپ کے مجسم ذکر ہونے کی خوبصورت حقیقت پر روشنی ڈالی۔

موضوعات: ذکر الٰہی، محبت الٰہی، اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، مسنون دعائیں، روحانی زندگی

خطبات طاہر جلد 13
21
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جنوری 1994ء
=
ذِكْرَ ارَ سُولًا ایسا رسول جو مجسم ذکر ہے۔
صلى الله
کے ذکر الہی کرنے کے حسین تذکرے
آپ اللہ
( خطبہ جمعہ فرموده 14 جنوری 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی ۔
وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنَا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۔
پھر فرمایا :۔
(الزخرف: 37)
ذکر الہی پر جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کی یہ کڑی ہے جس کے آغاز میں میں
نے چند ایسی حدیثوں کا انتخاب کیا ہے جن کا تعلق ذکر نہ کرنے والوں سے ہے اور اس کے بعد پھر میں
حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے ذکر کے آغاز کے متعلق چند احادیث آپ کے سامنے رکھوں گا۔ اقدس
آج کے اجتماعات کے سلسلے میں ایک اعلان ہے جو میں اس سے پہلے کرنا چاہتا ہوں۔ ضلع
میر پور آزاد کشمیر کا پانچواں جلسہ سالانہ آج منعقد ہو رہا ہے اور امیر صاحب ضلع کی درخواست ہے کہ
ہمیں تمام دنیا کی جماعتیں خصوصیت سے دعا میں یاد رکھیں ۔
صلى الله
علی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے
یا جو کوئی ایسی جگہ بیٹھا جس میں اس نے اللہ کا ذکر نہ کیا اس پر اللہ کی طرف سے حسر اور جو
کوئی اس حال میں لیٹا کہ اس میں وہ اللہ کا ذکر نہیں کرتا اس پر اللہ کی طرف سے حسرت اور گھاٹا ہے اور

خطبات طاہر جلد 13
22
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994 ء
جو کوئی تم میں سے کچھ چلا اور وہ اس میں اللہ کا ذکر نہیں کرتا اس پر اللہ کی طرف سے حسرت اور گھاٹا ہے۔
یہ ایک ایسی حدیث ہے جس کا عکس بعینہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر صادق آتا ہے
صلى ال
کیونکہ آپ کی زندگی کا زندگی کا ایک لمحہ بھی گھاٹے والا نہیں تھا۔ پس جب آپ فرماتے ہیں کہ کوئی ایسی جگہ
بیٹھا جہاں ذکر نہیں کیا اس کے لئے گھاٹا ہے اور حسرت ہے تو یہ خیال ایک ذکر کرنے والے ہی کو
آ سکتا ہے۔ جب آپ فرماتے ہیں کہ جو چلا اور اس نے ذکر نہ کیا اس کے لئے گھاٹا ہے تو یہ خیال بھی
ایک ذکر کرنے والے ہی کو آ سکتا ہے۔ جس نے یہ کہا کہ وہ شخص جو اس حال میں لیٹا کہ اس نے ذکر
نہیں کیا یہ خیال بھی صرف ذکر کرنے والے کو ہی آسکتا ہے ورنہ ہم میں سے کتنے ہیں جو اٹھتے بھی
ہیں، بیٹھتے بھی ہیں، چلتے بھی ہیں ، سوتے بھی ہیں اور کتنا ہی اٹھنا بیٹھنا اور چلنا اور سونا ذکر سے خالی
ہوتا ہے۔ پس وہ گھاٹے کا سودا جس کا اس میں ذکر ہے آج اس دنیا پر اس کا اطلاق ایسے ہو رہا ہے
جیسے کبھی پہلے نہیں ہوا تھا چنانچہ قرآن کریم نے جو گواہی دی ہے۔
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍهُ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۲ تا ۴)
اس میں جو گھاٹے والا زمانہ بتایا گیا ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے فرمان سے یہ
مسئلہ حل ہوا کہ کس چیز کا گھاٹا ہے کہ دنیا چلتے ہوئے بھی خدا کو بھولے رہتی ہے، بیٹھے ہوئے بھی اس کو
بھولتی ہے، اٹھتے ہوئے بھی بھولتی ہے۔ سوتے جاگتے ہر حالت میں خدا کو بھولے ہوئے ہے،صرف
ایک ایسا موقع ہے جب دنیا کو خدا یاد آتا ہے یعنی جب مصائب انسان کو ہر طرف سے گھیر لیتے ہیں،
جب آفات سماوی اس پر آپڑتی ہیں، جب طرح طرح کی تکلیفوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہوتا ہے۔
صرف وہ وقت ہے جس وقت انسان اللہ کو یاد کرتا ہے مگر ایسا یاد کرنا بے کا رہے کیونکہ وہ یاد خالصہ نفس
کی یاد ہے اللہ کی نہیں ۔ حقیقت میں نام تو اللہ کا لیا جا رہا ہے لیکن اپنے نفس کی محبت نے مجبور کیا ہے۔
اللہ کی محبت کے حوالے سے نفس یاد نہیں رہتا بلکہ نفس کے حوالے سے اللہ یاد آتا ہے اور ان دونوں
مضمونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پس ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہم ان بدنصیبوں میں سے نہ
ہوں جن کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خبر دی کہ جو ذکر الہی کے بغیر

خطبات طاہر جلد 13
23
جیتے ہیں ان کی ساری زندگی گھاٹے کی زندگی ہے۔
قرآن کریم نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ کہ جو شخص
اللہ کے ذکر سے احتراز کرتا ہے اس کے لئے ہم ایک شیطان کو مقرر کر دیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن
جاتا ہے۔ اب زمانے ۔ زمانے کے حالات کو اس حدیث کی روشنی میں دوبارہ دیکھیں تو یہ مسئلہ سمجھ آتا ہے کہ
حقیقت میں کوئی انسان خلا میں نہیں رہ سکتا۔ جب اللہ کے ذکر سے دل خالی ہو تو اس دل پر ضرور
شیطان قبضہ کرتا ہے اور شیطان اس وقت دنیا کا ساتھی بن جاتا ہے جب دنیا ذکر سے خالی ہو جاتی
ہے۔ تو ساری دنیا میں جو آفات اور مصائب پھیلے پڑے ہیں حقیقت میں یہ ذکر الہی کے فقدان کے
نتیجے میں ہیں۔ اگر ذکر الہی ہو تو شیطان کو وہاں قدم رکھنے کی مجال نہیں ہے، اجازت نہیں ہے۔ پس ہر
قسم کی آفات سے بچنے کے لئے ہمیں ذکر الہی کو زندہ کرنا ہے اور پہلے اپنی ذات میں ہمیں اس ذکر کو کو
زندہ کرنا ہوگا ، اپنے دل کو ذکر سے معمور کرنا ہو گا پھر اس ذکر کو عام کرنا ہوگا کیونکہ ذکر کے لفظ میں
اگر چه خاموش یاد بھی شامل ہے لیکن حقیقت میں اس میں آواز دے کر یاد کرنے کا مضمون زیادہ غالب
ہے کیونکہ اس کے ذریعے دنیا کو نصیحت ہوتی ہے اس لئے ذکر کے معنی نصیحت کے بھی ہیں۔ آباؤ اجداد
کی اچھی باتیں فخر سے بیان کرنے کو بھی ذکر کہتے ہیں ، دل میں خاموشی سے بھی اللہ کو یاد کرنے کو ذکر کہا
جاتا ہے مگر زیادہ تر ذکر کے ساتھ اونچی آواز میں یاد کرنا سمجھا جاتا ہے اور یہ اس مضمون میں داخل ہے۔
پس میں جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اکثر دل میں ذکر تو کرتے ہی
ہوں گے کہ احمدی ذکر سے خالی نہیں ہیں مگر اپنی مجالس کو ذکر سے سجائیں۔ اپنے گھروں میں ، اپنے
بچوں کے ساتھ بیٹھتے ہوئے اور کھانوں کے اوقات میں مہمانوں کی آمد پر مجلسوں کے دوران کچھ
وقت ضرور ذکر کیا کریں کیونکہ ذکر کے نتیجے میں آپ کی مجالس کو تقدس حاصل ہوگا ۔ آپ کی مجالس اگر
ذکر سے خالی ہوں گی تو کسی نہ کسی حد تک شیطان ان میں ضرور دخل دے گا۔ پس ہماری عورتوں میں
جتنی بھی چغلی کرنے کی عادت ہے، اکٹھی بیٹھیں تو کسی اور بہن کی برائیاں شروع ہو جاتی ہیں اور بعض
علاقے ہیں وہاں مردوں کی بھی ایسی عادت ہے۔ ان کی اس عادت پر یہی مضمون صادق آتا ہے کہ
جہاں ذکر نہیں ہوگا وہاں شیطان مقرر کر دیا جائے گا وہ اپنے تذکرے چھیڑ دیتا ہے اور یہ ساری لغو

خطبات طاہر جلد 13
24
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
باتیں ذکر کے فقدان سے ہوتی ہیں اگر ذکر ہو تو اس میں مزاح کا موقع بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہ
ذکر کے وقت ناممکن ہے کہ انسان ہنس سکے ۔ اگر حضرت رسول اکرم ﷺ سے ذکر سیکھا ہے تو آپ کی
زندگی پر غور کر کے دیکھیں آپ اسی ذکر کی حالت میں ہنستے بھی تو تھے۔ لطائف بھی چلتے تھے، مگر ایک میں بنتے
فرق تھا جو آپ کے لطائف اور باقی لطائف میں تھا۔ آپ کا لطیفہ کبھی کسی کو دکھ نہیں دیتا تھا ، آپ کے
لطیفے میں کوئی تحقیر کا پہلو نہیں تھا بلکہ محبت غالب رہتی تھی، پیار کے ساتھ ہنستے تھے اور پیار کے ساتھ
ہنساتے تھے، پس اس پہلو سے اگر آپ ذکر کے مضمون کو سمجھیں تو ذکر کسی ایسی حالت کا نام نہیں جس
میں آپ روز مرہ زندگی کے مشاغل میں حصہ نہ لے سکیں جیسا کہ میں آگے جا کے بیان کروں گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی زندگی کے مشاغل کے ساتھ ساتھ ذکر چلتا تھا۔ اس کے لئے
کوئی الگ بیٹھ کر، ایک طرف ہو کر، خدا کو یاد کرنے کے لئے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں ۔ وہ زندگی
کے ہر لمحے میں ساتھ ساتھ رہتا تھا اور یہی وہ ذکر کا طریق ہے جسے آج ہمیں اپنانا ہوگا اور سب دنیا کو
سکھانا ہوگا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔
قال قال رسول الله الله ما من قوم يقومون من مجلس لا
يذكرون الله فيه الا قاموا عن مثل جيفة حمار وكان لهم حسرة۔
(ابوداؤ د کتاب الادب حدیث نمبر : 4214)
ابو داؤد کتاب الادب سے یہ حدیث لی گئی ہے۔ ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی قوم یا کوئی گروہ ایسی مجلس میں بیٹھے جس میں
وہ اللہ کا ذکر نہ کرے تو گویا گدھے کی لاش پر بیٹھے ہیں ان پر حسرت ہے۔ اب گدھے کی لاش پر بیٹھنے
کا مضمون بڑا عجیب معلوم ہوتا ہے۔ بات یہ ہے کہ فی الحقیقت انسان ، انسان ہی کی لاشوں پر بیٹھا کرتا
ہے اور جانور، جانوروں کی لاشوں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ میں نے بارہا دیکھا ہے کہ اگر ایک گدھا مر
جائے تو گدھے اس کو آکے سونگھتے ہیں اس کے گرد چکر لگاتے ہیں اور ایک دفعہ گھوڑی کے بچے کو
مرے ہوئے میں نے دیکھا کہ صرف اس کی ماں ہی نہیں دوسرے گھوڑے بھی قریب آتے تھے اور
اس کو سونگھتے تھے اور چلے جاتے تھے۔ اسی طرح جنگلوں میں اپنے ہم جنسوں کی لاشوں پر ہم جنس

خطبات طاہر جلد 13
25
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
اکٹھے ہو جاتے ہیں تو حقیقت میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا یہ پیغام ہے کہ تم گدھے ہو جو ایسی
مجلسوں میں بیٹھے ہوئے ہو جہاں خدا کا ذکر نہیں کیونکہ گدھے کی لاش پر اکٹھے ہونے والے گدھے ہی
ہو سکتے ہیں۔ پس کیسی بے وقوفی کا عالم ہے کہ تم بیٹھے ایسی باتیں کرتے ہو جن کا کوئی مقصد نہیں۔ کوئی
ان کا فائدہ نہیں ہے۔ کسی سے نقصان کو بچانے کا کوئی قصہ نہیں۔ خالصہ حماقت سے اپنا وقت ضائع کر
رہے ہو۔ مجلسوں میں لطف بھی اٹھانا ہوتو ذکر الہی سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے اور بعض دفعہ ایسی کیفیت پیدا
ہوتی ہے کہ دنیا کے کسی اور لطف میں وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی ۔ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ (الزمر: 24)
قرآن کریم فرماتا ہے کہ انسان کو جھر جھری آجاتی ہے۔ ذکر سے اس قدر لذت پیدا ہوتی
ہے کہ سارا بدن کانپ اٹھتا ہے اس لئے یہ خیال کہ ذکر کوئی بوریت کا دوسرا نام ہے بالکل بے ہودہ
خیال ہے، جہالت کی بات ہے۔ ذکر میں لطف ہے کیونکہ ذکر کا مضمون محبت سے تعلق رکھتا ہے اور
محبت اگر کسی سے ہو جائے تو وہ محبوب چاہے کیسا ہی برا کیوں نہ ہو دنیا کی نظر میں انسان کو اس کے ذکر
میں بڑا لطف آ رہا ہوتا ہے کیونکہ انسان کو اپنا محبوب ضرور حسین معلوم ہوتا ہے اور دنیا کی نظر میں خواہ وہ
کیسا ہی کیوں نہ ہوا اپنے محبوب کے ذکر سے ایک انسان لطف اٹھاتا ہے۔
ایک دفعہ ایک بادشاہ نے اس مضمون کو ثابت کرنے کے لئے کہ کس طرح ہر انسان اپنے
تعلق سے کسی کو حسین پاتا ہے کچھ لوگوں کو اکٹھا کیا اور ان کے سامنے ایک حبشن کو بلایا جس کا بیٹا بہت
ہی سیاہ اور بہت بدصورت بھی تھا اور بھی لوگوں کے بچے وہاں اکٹھے ہوئے تھے۔ بادشاہ نے اس حبشن
کو بلایا اور کہا کہ یہ قیمتی ہار ہے تم غور سے دیکھو جو سب سے زیادہ پیارا بچہ ہے اس کی گردن میں ڈال
دو۔ اس نے چاروں طرف دیکھ کر جائزہ لیا اور اپنے بچے کی طرف بڑھی اور اس کی گردن میں ڈال
بھوٹ نہیں بولا تھا ، بادشاہ کی تمکنت کے سامنے اس کو جرات بھی نہیں ہو سکتی تھی۔ بادشاہ کی ہیبت
تھی لیکن دل کی گواہی تھی۔ سب سے زیادہ پیارا بچہ اسے اپنا بچہ دکھائی دیا۔ محبت اور ذکر کا ایک گہرا
تعلق ہے اس کے بغیر ذکر ہو نہیں سکتا۔ پس اگر محبت سے ذکر کیا جائے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ذکر لطف
سے خالی ہوا اور اللہ تعالیٰ کا ذکر تو سب ذکروں سے زیادہ حسین ہے، سب سے زیادہ دلکش ہے۔ پس
ذکر کے مضمون کو فرض کے طور پر ادا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ہو بھی نہیں سکے گا۔ فرض کے طور پر کبھی
محبتیں ادا نہیں کی جاتیں اس کے لئے دل میں محبت پیدا کرنی ہوگی ۔ پس ذکر سے پہلے ذکر کی تیاری
دیا۔

خطبات طاہر جلد 13
26
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
بھی تو چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ سے پیار پیدا کرنے کے ذریعے تلاش کریں اور اس میں ایک ذریعہ یہ ہے کہ
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو محبت عطا فرمائے ۔ آنکھیں کھول کر روز مرہ یہ محسوس کرنے کی کوشش
کریں کہ آپ کیوں کسی سے محبت کرتے ہیں اس مضمون پر غور کریں تو اللہ تعالیٰ کی محبت کے تمام
محرکات آپ کو اپنے ارد گرد پھیلے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ آپ ان محرکات میں گھرے ہوئے ہیں
صرف آنکھیں نہیں کھولتے ۔ انسان کسی سے کیوں محبت کرتا ہے؟ ماں نے پیدا کیا ہے اور نو مہینے پالا
ہے اور اپنی صفات میں سے کچھ بخشی ہیں اس کے نتیجے میں طبعا ایک بچے کو ماں سے محبت پیدا ہو جاتی
ہے۔ خالق وہ ہے جس نے ارب ہا ارب سال سے انسان کی پیدائش کی تیاری کی ہے اور ہر لمحے جو
کائنات ارتقاء کی طرف مائل تھی اس کا ہر لمحے ہر قدم انسان کی طرف اٹھ رہا تھا کیونکہ بالآخر انسان
پیدا کرنا مقصود تھا اور جو تغیرات اس عرصے میں ہوئے ہیں تمام تر انسان کی پیدائش کی خاطر ہوئے
ہیں۔ چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی آخری سورتوں کی تفسیر میں
یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ کوئی بھی کائنات میں ایسی تأثیر نہیں ہے جس سے انسان کو حصہ نہ دیا گیا ہو
گویا کہ یہ ایک مختصر کائنات ہے اور اس کی تیاری کے سلسلے میں اگر آپ کا ئنات کے ارتقاء پر نظر
دوڑائیں تو عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ نا ممکن ہے کہ اس مضمون کا کوئی احاطہ کر سکے۔ اس مضمون میں جتنا
بھی سفر کریں، جتنی بھی سیر کریں آپ کی زندگی گزر جائے ، آپ کی نسلوں کی گزر جائے ، قیامت تک
یہ کرتے چلے جائیں تب بھی اللہ تعالیٰ کی اس شان کا جو تخلیق کا ئنات میں مضمر ہے احاطہ نہیں ہو سکتا اور
جو محض اس لئے خدا تعالیٰ نے ان مخلوقات کو عطا فرمائی ۔ ان کے ہر ذرے میں رکھی کہ بالآخر اس سے
انسان پیدا ہو گا اور انسان کیسا پیدا ہوا جو خدا کو بھلا بیٹھا ، تکبر کی باتیں کرنے لگا۔ پس اگر آپ ذکر سے
محروم ہیں تو بہت ہی بڑا نقصان کا سودا ہے۔ پس اپنے گرد و پیش دیکھیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
ایک ایک بات پر غور کریں کہ آپ کو کسی سے کیوں تعلق ہے ۔ حسن سے تعلق ہے اور حسن کا سر چشمہ اللہ
ہے۔ ہر چیز جو حسین دکھائی دیتی ہے اس میں خدا کا چہرہ دکھائی دیتا ہے اگر دیکھنے والی آنکھ ہو۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا (در مشین صفحہ: 10)

خطبات طاہر جلد 13
27
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
کہ ہر وہ آنکھ جس میں حسن کی مستی ہے وہ ہمیں تو تجھے ہی دکھا رہی ہے اور آنکھ کا دکھانا کتنا
خوبصورت مضمون ہے جس آنکھ کو آپ دیکھ رہے ہیں اگر آپ میں بصیرت ہو تو اس آنکھ سے کسی اور کو
دیکھیں گے وہ خدا کی ذات ہے۔
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خم دار کا
گیسو کا ہاتھ یوں معلوم ہوتا ہے اشارے کر رہا ہے۔ اس کا آخری کو نہ اس طرح اٹھا ہوا ہوتا
ہے جیسے انگلی اشارہ کر رہی ہو۔ تو فرمایا تیری ہی طرف ہر بل کھائے ہوئے خوب صورت گیسو کا ہاتھ
ہے۔ اس میں ہمیں تو ہی دکھائی دیتا ہے۔ اگر محبت ہو تو محبت کے نتیجے میں ہر چیز اسی محبوب کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے اور اگر محبت نہ ہو تو اشارے سمجھنے کی عقل تو پیدا کریں۔ اشارے
سمجھنے کی کوشش تو کریں وہ آنکھ تو لیں جس سے یہ اشارے سمجھے جائیں گے۔
پس خدا تعالیٰ کی محبت کو دل میں پیدا کرنے کے لئے ضرور ہے کہ ہم اپنے ماحول، اپنے
گردو پیش پر اس پہلو سے نظر ڈالیں کہ ہم کیوں کسی سے محبت کرتے ہیں اور اس محبت کے محرکات خدا
کے تعلق میں موجود ہیں کہ نہیں ۔ کوئی ایک پہلو ایسا نہیں ہے جو محبت پیدا کرنے والا ہو اور اللہ کی ذات
میں موجود نہ ہو۔ ہر لذت خدا کی ذات میں ہے بعض لوگ یہ سوچتے ہیں اور اس سوچ سے ڈرتے ہیں
کہ شہوانی لذات بھی تو لذات ہیں وہ تو اللہ میں نہیں ہیں لیکن شہوانی لذات کی حقیقت یہ ہے کہ محبت
کے نتیجے میں وہ چیزیں پیدا ہوئی ہیں جن سے شہوانی لذت پیدا ہوتی ہے اصل محرک شہوانی لذت نہیں
تھا آغاز میں اصل محرک جس سے انسان نے نشو و نما پا کر وہ اعضاء حاصل کئے جس سے شہوانی لذت
حاصل کی جاتی ہے وہ اپنے نفس کی محبت تھی اس محبت نے انسان کو باقی رہنے کی تمنادی اور بقا کی تمنا
پوری کرنے کے لئے جو ذرائع میسر آئے ان میں اسی نسبت سے مزہ پیدا ہونا شروع ہو گیا۔ یہ ایک
بہت لمبا فلسفہ ہے جس کی تفصیلی بحث میں میں نہیں جا سکتا لیکن اشارہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ کوئی
دنیا کی لذت نہیں ہے جو آپ کو اپنے مضمرات کے لحاظ سے خواہ بھیا نک ہی کیوں نہ دکھائی دے جس
کا اصل، جس کی کنہ، پاکیزہ محبت نہ ہو اور محبت ہی سے ساری کائنات کا سلسلہ ہے اسی سے سب
نشو و نما ہے اسی سے ارتقاء جاری ہے کوئی ایک بھی پہلو ارتقاء کا ایسا نہیں ہے جسے بالآخر آپ محبت میں
جا کر مرکوز نہ کر سکیں ۔ میں نے اس پہلو سے ایک دفعہ بہت غور کیا اور بچپن سے مجھے یہ شوق تھا کہ اس

خطبات طاہر جلد 13
28
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
پہلو پر غور کروں کہ آخر ہمارا کنہ ہے کیا ؟ بالآخر کہاں پہنچتے ہیں؟ تو وہیں پہنچا جہاں سے قرآن شریف
کی سورۃ البقرہ شروع ہوتی ہے یعنی أَنَا اللَّهُ أَعْلَمُ۔
آنا یعنی میں ۔ جس نے سارے وجودوں کو پیدا کیا ہے اور اگر اللہ اپنی انا سے اپنی مخلوق کو یہ
نعمت عطا نہ کرتا کہ وہ اپنے شعور کا احساس کرلے تو اس مخلوق میں بھی آن پیدا نہیں ہو سکتی تھی ۔ خدا کی
انا نے ہماری انا میں پیدا کی ہیں لیکن یہ انا میں اس لئے پیدا کیں کہ اللہ کی انا کی طرف بالآخر لوٹ
جائیں کیونکہ وہی تمام آنا کا منبع بھی ہے اور مرجع بھی ہے۔ اس سمندر میں ہمارے قطرے کو لوٹنا ہے اس
کے بغیر ہماری آنا کی تکمیل ہو ہی نہیں سکتی اور یہ مضمون محبت کا ہے۔ اپنے نفس کی محبت اتنا ترقی کرے
کہ اس محبت کے اعلیٰ تقاضے پورے ہونے شروع ہوں تب خدا ملتا ہے اور ہر محبت کے نتیجے میں ایک
لذت پیدا ہوتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی لئے فرماتے ہیں۔ ”ہماری اعلیٰ لذات ہمارے
خدا میں ہیں ۔ (کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : 21) صرف لذات نہیں فرمایا اعلیٰ لذات“ کہ ”
ہر لذت کا ایک ارتقاء ہوا کرتا ہے اور اس ارتقاء کا منتہی خدا تعالیٰ کی ذات پر ختم ہوتا ہے اور اسی کی
طرف سب نے لوٹنا ہے۔ پس اپنی آنکھیں کھولیں اپنے گردو پیش کو دیکھیں اور معلوم کریں، غور کریں
کہ آپ کیوں محبت کرتے ہیں۔ ان محبتوں کے تمام تر محرکات اپنی اعلیٰ صورت میں اللہ کے وجود کے
ساتھ آپ متعلق پائیں گے اور پھر آپ کو سمجھ آئے گی ، سلیقہ نصیب ہو گا کہ کس طرف اللہ کی محبت
حاصل کی جاتی ہے۔ جب ایک دفعہ یہ محبت نصیب ہو جائے تو پھر آپ کی لذتوں کی کیفیات کے
پیمانے بدل جائیں گے اور طرح طرح کی لذتیں آپ کو نصیب ہونی شروع ہوں گی۔ ہر چیز سے ایک
مادی لذت بھی ہوگی اور ایک اس کا اعلیٰ اور برتر حصہ جو اس محبت کے ساتھ منسلک ہو گا لیکن اس سے
ارفع ہوگا اس سے بلند تو ہوگا۔
پس خدا کے بندے دو لذتوں میں زندگی بسر کرتے ہیں اور سورہ رحمن میں جن دو جنتوں کا
اصلى الله
ذکر ہے میں سمجھتا ہوں ان میں سے دو جنتیں اس دنیا کی وہ دو جنتیں بھی ہیں جن میں ہر لذت کے
ساتھ ایک اعلیٰ لذت بھی وابستہ ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ فرماتے ہیں اگر تم اپنی بیوی کے
منہ میں لقمہ اس نیت سے دو کہ اللہ کو یہ بات پسند ہے۔ اللہ تم سے حسن سلوک کی توقع رکھتا ہے اور تمہیں

خطبات طاہر جلد 13
29
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994 ء
حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے تو وہ لقمہ تمہاری عبادت بن جائے گا۔ ( بخاری کتاب الایمان ) اب اس
صلى الله
حدیث کی روشنی میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ساری زندگی کے تعلقات کو دوبارہ دیکھیں تو ہر
تعلق میں آپ کو دولد تیں دکھائی دیں گی۔ ایک وہ جو خدا کی پاک تعلیم کے نتیجے میں اس کی محبت کی بنا
پر آپ نے بنی نوع انسان سے تعلق رکھا۔ اس تعلق کی ایک اپنی لذت تھی جو آپ نے حاصل کی لیکن
چونکہ اس محبت کا آغاز اللہ کی محبت سے ہوا تھا اسی لئے اس کے ساتھ ایک بہت اعلیٰ درجے کی محبت بھی
شامل رہی اور ساری زندگی آپ نے دو جنتوں میں گزاری۔
پس ذکر کا مضمون سرسری بیان سے سمجھ نہیں آ سکتا اس کے لئے ساری زندگی کی محنت کی
ضرورت ہے آنکھیں کھول کر تجربے کی ضرورت ہے۔ اس مضمون میں ڈوب کر آپ خود کچھ حاصل
کریں۔ آنکھیں کھول کر گردو پیش کو دیکھیں اور پھر کچھ لذتیں حاصل کرنا شروع کریں۔ پھر آپ کو سمجھ
آئے گی کہ ذکر ہوتا کیا ہے اور ذکر پھر آپ کو خود بڑی قوت سے اپنی طرف کھینچ لے گا اور ذکر کے بغیر جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے دنیا کے گھاٹے فائدوں میں تبدیل نہیں ہو سکتے۔ آپ جو چاہیں کر لیں ، جو
چاہے تعلیم دے دیں، جس قسم کا چاہیں نظام دنیا میں نافذ کر لیں ، عدل بھی قائم کر لیں تب بھی دنیا کو جنت
نصیب نہیں ہو سکتی جب تک اللہ کے ذکر کا سلیقہ اور شعور حاصل نہ ہو جائے اور اللہ کے ذکر سے لذت
حاصل کرنا دنیا نہ سیکھ لے ورنہ تو وہی بات ہے کہ گدھے کی لاش پر بیٹھے ہم نے زندگیاں بسر کر دیں۔
بخاری کتاب الدعوات میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت
ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ” ذکر الہی کرنے والے اور ذکر الہی نہ کرنے والے کی مثال
زندہ اور مردہ کی طرح ہے ، یعنی جو ذکر الہی کرتا ہے وہ زندہ ہے اور جونہیں کرتا وہ مردہ ہے۔
( بخاری کتاب الدعوات حدیث نمبر : 5928)
مسلم کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا وہ گھر جن میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے
اور وہ گھر جن میں خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں ہوتا ان کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔“‘ ذکر سے زندگی ملتی
ہے اس سے مراد یہ ہے کہ انسان کو جو زندگی عطا ہوئی ہے یہ دراصل ایک روحانی زندگی حاصل کرنے
کی خاطر ہے۔ اس کا ذریعہ ہے اور اگر دوسری زندگی عطا نہ ہو تو بظاہر زندہ ہوتے ہوئے بھی انسان
مردہ ہے۔ قرآن کریم جس خلق آخر کا ذکر کرتا ہے یہ وہی روحانی خلق آخر ہے جس سے ایک نئی زندگی

خطبات طاہر جلد 13
30
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
انسان کو نصیب ہوتی ہے اور وہ شخص جو خدا کے ذکر کے بغیر اپنی زندگی گزار دیتا ہے بظاہر زندہ ہے مگر
حقیقت میں مردہ ہے کیونکہ اصل زندگی خدا کی خاطر دی گئی تھی تا کہ اس زندگی سے خدا نصیب ہو اور
خدا نصیب ہو تو ایک نئی زندگی عطا ہو۔ اسی لئے جب آنحضرت ﷺ ان لوگوں کو بلاتے ہیں جو آپ
پر ایمان لائے تو اللہ فرماتا ہے کہ اس لئے ان کو بلاتا کہ انہیں زندہ کر۔ اب ایمان لے آئے ہیں تو
زندہ کیوں نہیں ہیں ایمان لانے کے بعد زندگی حاصل کرنے کا ایک دور شروع ہوتا ہے جیسے ماں کے
پیٹ میں بچہ آغاز میں جنم لیتا ہے، زندہ تو ہو جاتا ہے لیکن محض زندگی کا آغاز ہے اور اس کے بعد پھر
سارے مراحل اس زندگی کی تکمیل کے مراحل ہیں اور حقیقی زندگی پھر اس وقت نصیب ہوتی ہے جب
وہ اپنے آزاد وجود کے ساتھ، خود مختار وجود کے ساتھ ماں کے پیٹ سے باہر آ جاتا ہے۔ تو یہی مضمون
خلق آخر کا ہے اور تبھی حضرت اقدس محمد مصطفی میل کے متعلق فرمایا گیا کہ اے مومنو! جب یہ رسول
تمہیں اپنی طرف بلائے تو جواب دیا کرو۔ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: 25) تاکہ تمہیں زندہ کرے ۔
پس زندگی وہی ہے جو ذکر الہی کی زندگی ہے اور جو اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہنے کے نتیجے میں
حاصل ہوتی ہے۔
صلى الله
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا۔
آپ فرماتے تھے کہ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے سوائے ذکر الہی کے اور اس
چیز کے جو ذکر سے متعلق ہے جس کا تعلق ذکر سے ہے مثلاً عالم جو ذکر الہی کرنے والا ہو اور طالب علم
جو عالم سے ذکر الہی سیکھتا ہو وہ ملعون نہیں ہیں۔ یہاں ملعون کا جو لغوی معنی ہے وہ پیش نظر ہے۔ لعنت
دوری کو کہتے ہیں۔ پس جو شخص خدا کے قریب آنا چاہتا ہے وہ ذکر سے قریب آ سکتا ہے ورنہ وہ دوری
کی حالت میں پڑا ہوا ہے وہ تمام دنیا جو ذکر سے خالی دنیا ہے وہ اللہ سے دور ہے اور ان معنوں میں
ملعون ہے۔ ہاں وہ جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں وہ جو سکھاتے ہیں اور سیکھتے ہیں ان کے متعلق فرمایا کہ یہ
استثناء ہیں ۔ (ترمذی کتاب الزهد حدیث نمبر : 2243)
صلى الله
شهر بن حوشب سے روایت ہے کہ ام سلمہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے
پوچھا آپ کون سی دعا ہے جو بار بار کرتے ہیں جو کثرت سے دعا کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا اے
دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ یہ دعا میں بہت کثرت سے کرتا ہوں

خطبات طاہر جلد 13
31
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
صلى الله
اعلي
کہ اے دلوں کو پھیرنے والے میری دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ حضرت ام سلمہ نے تعجب
سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! آپ یہ دعا کرتے ہیں جن کا دل سب سے زیادہ ا ، زیادہ اللہ کے دین پر ثبات
حاصل کر چکا ہے! آنحضرت ﷺ کی انکساری کا یہ معراج ہے کہ آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ میں
اس لئے کرتا ہوں کہ دل تو اللہ کی انگلیوں میں اس طرح ہیں کہ جب چاہے جدھر چاہے بدل دے۔
( ترمذی کتاب القدر: 2066) وہ مالک ہے اگر خدا یہ فیصلہ نہ کرے کہ مجھے ثبات عطا کرے گا تو مجھے
کیسے ثبات ہو سکتا ہے۔ پس وہ لوگ جو ذکر کرتے ہیں بعض دفعہ اس ذکر کے نتیجے میں متکبر ہو جاتے
ہیں وہ سمجھتے ہیں ہم خدا والے ہو گئے ہیں اور باقی دنیا کو یعنی سب کو حقیر اپنے سے نیچے دیکھ رہے ہوتے
ہیں یہ بہت بڑی جہالت ہے۔ ذکر نے سب سے زیادہ رفعت حضرت محمد مصطفی کو بخشی تھی کیونکہ
آپ کا ذکر سب سے زیادہ رفیع الشان تھا اور سب سے زیادہ گرنے کے خوف میں آپ ہی مبتلا تھے
یہ خوف کسی حقیقی خطرے کے نتیجے میں نہیں تھا کیونکہ آپ خدا کی طرف سے امن یافتہ تھے اس لئے اس
خوف کا محرک ایک مختلف محرک ہے۔ یہ بہت ہی لطیف ہے اور بہت ہی حسین ہے۔ تمام تر ضمانتوں
کے باوجود جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بار ہا عطا فرمائیں یہ احساس کہ میری ذات میں کچھ بھی نہیں جو وہ
مجھے ان ضمانتوں کا حق دار قرار دے۔ محض اللہ کا فضل ہے، محض اس کی طرف سے ثبات نصیب
ہوتا ہے جب وہ چاہے چھوڑ دے، میرا کیا شکوہ ہو سکتا ہے، سب کچھ اسی کی عطا ہے۔ یہ انتہائی لطیف
احساس جو محبت کے آخری نقطے سے آغاز پاتا ہے اور اسی کی طرف لوٹتا ہے یہ وہ احساس ہے جس کا
اس حدیث میں ذکر ملتا ہے کہ میں کیوں نہ کروں۔ میں کیوں اپنے رب سے ثبات نہ مانگوں اسی کی
عطا ہے جو کچھ نصیب ہوا ہے اور جب چاہے بدل دے مجھے کوئی شکوہ نہیں ہو سکتا، میرا کوئی حق نہیں ۔
پس اگر ذکر الہی کرنا ہے اور اس سے کچھ مناصب حاصل کرنے ہیں تو حضرت محمد مصطفی ا سے ان
باتوں کا سلیقہ سیکھیں۔ ذکر کے نتیجے میں انانیت اونچی نہیں ہونی چاہئے ۔ ذکر کے نتیجے میں سر اور بھی
خدا کے حضور جھکنا چاہئے اور جتنی بلندی حاصل کریں اتنا ہی گرنے کا خوف آپ کو دامن گیر رہے اور
اللہ کے ہاتھ سے اور زیادہ شدت کے ساتھ اور قوت کے ساتھ چمٹے رہیں ۔ یہی وہ اسلوب تھا جو
حضرت محمد مصطفی ﷺ نے اختیار فرمایا اور جس کی ہمیں نصیحت کی۔
ا صلى الله
علی
اب وہ لوگ جو ذکر سے اجتناب کرتے ہیں اور شیطان کے ساتھی بن جاتے ہیں ، ان کا

خطبات طاہر جلد 13
32
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
اٹھنا بیٹھنا سب ہمارے ہمارے ے علم میں ہماری نظر میں ہے۔ بارہا ہم ان تجربوں سے گزرے۔ ہیں ۔ اب
آنحضرت ﷺ کے ذکر پر میں اس مضمون کو ختم کروں گا آپ کی کیفیت یہ تھی کہ جب حاجات
بشری کے تقاضے پورے کرنے کے لئے جاتے تھے تو اس وقت بھی ذکر کرتے تھے اور یہ دعا کیا
کرتے تھے کہ اے میرے اللہ مجھے ناپاکی سے اور ناپاکوں سے بچانا۔ میں ناپاکی سے اور
نا پاکوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ پھر جب فراغت کے بعد وضو کرتے تھے تو پھر بھی ذکر الہی
سے وضو کا آغاز ہوتا تھا۔ عرض کرتے تھے اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من
المتطهرين (ترمذى كتاب الطہرۃ حدیث : 50 ) کہ اے میرے اللہ ! مجھے تو بہ کرنے والوں میں
سے بنانا اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں میں سے بنانا ۔ جو وضو ہے یہ تو بہ اور پاکیزگی دونوں کا
مظہر ہے اور اس دعا میں وضو کا فلسفہ بیان ہو گیا ۔ پھر انسان صبح اٹھتا ہے، فارغ ہوتا ہے، وضو کرتا
ہے، مسجد کی طرف جاتا ہے تو جو صبح مسجد کی طرف جانے کی دعا تھی اس کا مضمون اور تھا اور روز مرہ
عام مختلف وقتوں میں جانے کی دعا تھی اس کا ایک اور مضمون ہے ۔ اس مضمون کا صبح سے تعلق ہے
چنانچہ آپ مسجد کی طرف جاتے ہوئے یہ دعا کیا کرتے تھے۔
اللهم اجعل في قلبي نورا واجعل في لساني نورا واجعل في
سمعی نورا واجعل فى بصرى نورا ۔ (ابوداود کتاب الصلوة )
کہ اے میرے اللہ میرے دل کو نور سے بھر دے میری زبان کو نور عطا کر، میرے کانوں کو
نور بخش اور میری نظروں کو، میری آنکھوں کو نور عطا کر۔
واجعل من خلفي نورا و اجعل من امامی نورا واجعل من فوقى
نورا واجعل من تحتى نورا ۔ اللهم اعطني نورا ۔
کہ اے میرے اللہ میرے آگے بھی نور کر دے میرے پیچھے بھی نور کر دے میرے اوپر بھی
نور کر دے۔ میرے نیچے بھی نور کر دے۔ تو مجھے مجسم نور بنادے۔ مجھے نور عطا کر۔ (مسلم کتاب الصلوٰۃ )
رات کے اندھیروں سے صبح روشنی میں داخل ہوتے وقت کیسی پیاری دعا ہے لیکن مسجد
جاتے وقت یہ دعا کرنا بتاتا ہے کہ مومن کا دل مسجد میں ہے۔ مسجد سے باہر اندھیرے ہیں ۔ پس جو اپنا
نور سجدہ گاہوں میں ڈھونڈے، جس کو روشنی وہاں دکھائی دے، وہی دل اور وہی دماغ ہے جو اس دعا

خطبات طاہر جلد 13
33
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے ورنہ ناممکن ہے کہ کسی کو ایسی دعا کا خیال آئے۔ ساری دنیا کے پردے پر
عبادت کرنے والوں کی زندگیوں کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ، پہلوں کا بھی اور اگلوں کا بھی۔ آپ کو کہیں
اس دعا کی کوئی مثال دکھائی نہیں دے گی۔ صبح کے تعلق میں یہ دعا کتنی کامل ہے اور پھر صبح کی روشنی میں ہے اور کی روشنی
صلى الله
عليسة۔
دن کی ظاہری روشنی سے مسجد کی باطنی روشنی کی طرف منتقل ہوتے وقت کتنا اعلیٰ اور کتنا ارفع مضمون
بیان فرمایا گیا ہے اور کوئی عارف باللہ اس مرتبے تک نہیں پہنچا جس مرتبے تک تمام عارفوں کے سردار
حضرت محمد مصطفی ا پہنچے تھے۔ پس میں آپ کا مقابلہ دنیا کے عام انسانوں سے کرنے کا تو سوچ
بھی نہیں سکتا۔ یہ تو گستاخی ہوگی ۔ نبیوں کی مثال دے کر کہتا ہوں ان میں تلاش کر کے دیکھ لیں آپ کو
اس حدیث کی کوئی مثال دکھائی نہیں دے گی ۔ کتنا پاکیزہ کتنا ارفع کلام ہے۔ کتنا فصیح و بلیغ ہے کہ صبح
اٹھتے ہیں اور نور کے خیال سے جب مسجد جاتے ہیں تو یہ دعا کرتے ہیں اور اگر مسجدوں سے آپ نے
تعلق قائم رکھا تو یقین کریں کہ آپ کی آنکھوں کو بھی نور عطا ہو گا آپ کی زبان کو بھی نور عطا ہوگا۔
آپ کے کانوں کو بھی نور عطا ہوگا ۔ آپ کے آگے بھی نور ہو گا اور پیچھے بھی اور دائیں بھی اور بائیں بھی
اور اوپر بھی اور نیچے بھی اور آپ مجسم نور بن جائیں گے کیونکہ تمام نور مساجد سے اور سجدہ گاہوں سے
حاصل ہوا کرتے ہیں۔ پس اپنی مسجدوں کو آباد رکھیں انہی میں آپ کے دلوں کی آبادی ہے۔ انہی
میں آپ کے مستقبل کی حفاظت ہے۔ آپ کے بچوں کے لئے کوئی ایسی دولت نہیں جو آپ پیچھے چھوڑ
کر جاسکیں سوائے اس کے کہ آپ انہیں مسجدوں سے وابستہ کر دیں۔
نماز
ز کے بعد فارغ ہو کر آپ یہ دعا کیا کرتے ۔ دعا کیا کرتے تھے ۔ اَللهُمَّ اَنْتَ السَّلَامِ وَمِنْكَ السَّلَامُ
تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَام - (مسلم کتاب المساجد ) اور بھی دعا ئیں تھیں ایک یہ بھی تھی اور اکثر
نماز کے معا بعد یہی پڑھا کرتے تھے ۔ اَللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلام وَمِنْكَ السَّلَامُ ۔ اے اللہ تو سلام ہے
وَمِنْكَ السَّلام اور تجھ سے سلام ہے۔ اے جلال اور اکرام کے مالک تیری ذات بہت بابرکت
ہے۔ اب سلام نماز میں بھی ہم پھیرتے ہیں ۔ نماز کے بعد سب سے پہلی دعا یہ ہوا کرتی تھی ۔ پھر ہم
دائیں طرف کہتے ہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ پھر بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہیں۔ تو یہ دو
سلام جو ہیں یہ اہل دنیا کو اپنے دائیں اور بائیں اور اپنے گردو پیش پیغام پہنچاتے ہیں کہ ہم تمہارے
لئے سلامتی کا پیغام لائے ہیں۔ کیوں؟ اس لئے کہ اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اس دعا نے بتایا کہ

خطبات طاہر جلد 13
34
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
اللہ سلام ہے۔ اللہ سے سلام پانے کے بعد آپ دوسروں کو سلام کہہ سکتے ہیں اس کے بغیر نہیں ۔
وَمِنْكَ السَّلام اور تجھ ہی سے سلام نصیب ہو سکتا ہے۔ پس وہ لوگ جو عبادت سے غافل ہیں وہ
دنیا میں ہزا ر سلام کرتے پھریں ان کے سلام کا کوئی بھی معنی نہیں۔ محض جھوٹ ہے۔ کیونکہ دنیا سوائے
اللہ والوں کے کسی سے امن میں نہیں ہے یہ محض واہمہ ہے۔ یہ خیال کر لینا کہ انسان کسی بے خدا انسان
سے امن میں رہ سکتا ہے حماقت ہے۔ امن اللہ سے نصیب ہوتا ہے اور یہ ایسا امن ہے جو نصیب
ہونے کے بعد دوسروں کو عطا ہوتا ہے اور آگے اس کے سلسلے چلتے ہیں۔ پس السلام علیکم کی کیسی حکمت
ہمیں سمجھا دی کہ جب تم نماز سے سلام کہہ کر فارغ ہو تو پھر سوچا کرو۔ غور کیا کرو کہ تم سلام کے مجاز ، خدا
کی طرف سے بنائے گئے ہو۔ اللہ کے پاس آئے تھے تو سلام نصیب ہوا اور اللہ کے ساتھ رہو گے تو
سلام نصیب رہے گا۔ جب تعلق توڑو گے سلام تم سے خالی ہو جائے گا۔ کیونکہ خدا کی ذات کے سوا
کہیں اور کوئی سلام کا وجود نہیں۔
مسجد میں عام حالت میں داخل ہونے کی دعا یہ تھی ۔ بِسْمِ اللهِ وَالصَّلوة والسلام على
رَسُولِ اللَّهُ اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِي ذُنُوبِى وافتح لِى اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ۔ (ابن ماجه کتاب المساجد )
کہ میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں و الصلوة والسلام اور درود اور سلام اس
کے رسول پر ہوں اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِی ، میرے اللہ ! میرے گناہ بخش دے وافتح لِی اَبْوَابَ
رَحْمَتِكَ اور میرے لئے اپنی رحمت کے باب کھول دے۔ پھر مسجد سے باہر نکلنے کی دعا انہی الفاظ
میں تھی صرف ایک چھوٹے فرق کے ساتھ بسم الله والصلوة والسلام على رسول الله الله
کے نام کے ساتھ ، تمام درود و سلام ہوں اللہ کے رسول پر اللهُمَّ اغْفِرُ لِي ذُنُوبِی میرے الله
میرے گناہ بخش دے۔ وافتح لی ابواب فضلک اور میرے لئے اپنے فضلوں کے دروازے
کھول دے۔
یہ جو لفظ رحمت اور فضل کا فرق ہے اس میں بڑی وجہ یہ ہے کہ رحمت خالصہ اللہ سے آسمان
سے نازل ہوتی ہے اور اس کا ہمارے اکتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رحمت بن مانگے دینے والا عطا
کرتا ہے۔ رحمن ، رحیم خدا سے اترتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں رحمت کا بنیادی مضمون یہ بیان
فرمایا گیا ہے کہ خدا سے حاصل ہوتی ہے اس کا روزمرہ کی زندگی کی محنتوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ فضل خدا

خطبات طاہر جلد 13
35
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
کی طرف سے ملتا ہے لیکن روز مرہ کی زندگی کی محنتوں سے تعلق رکھتا ہے چنانچہ سورۃ جمعہ میں جمع کے
بعد جب انتشار کا حکم فرمایا: وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا
لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الجمعہ :(۱) کہ تم پھر آزادی کے ساتھ زمین میں پھر و اور فضل کماؤ تو فضل
کا دنیا کی کمائیوں سے ایک تعلق ہے اور دنیا کی دولت جو پاک حالت میں کمائی جائے اس کو بھی فضل
کہتے ہیں ۔ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللهِ وَرِضْوَانَّا اللہ سے وہ فضل بھی چاہتے ہیں اور اس کی رضا
بھی چاہتے ہیں۔ تو اندر جاتے وقت خالص رحمت ہی ہے جو کچھ اس در سے ملے گا آسمان سے
اترے گا اور بطور رحمت آپ پر نازل ہو گا جب باہر نکلیں گے تو اللہ سے اللہ سے فضل چاہیں گے یعنی ہمارے
کاموں میں برکت ملے ہمارے رزق میں برکت ملے ۔ جو ہمیں نصیب ہو با فراغت ہو اور پاکیزہ
ہو۔ تجھ سے پانے والے ہوں شیطان سے پانے والے نہ ہوں ۔
پھر گھر میں داخل ہوتے تھے تو یہ دعا کرتے تھے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ
وَخَيْرَ الْمَخْرِجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ۔ (ابوداود کتاب الادب )
اے میرے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں خَيْرَ الْمَوْلِج بہترین داخل ہونا وَخَيْرَ
المخرج اور بہترین نکلنا یعنی اس گھر میں بہترین طریق پر داخل ہوں، خیر کے ساتھ بھلائی کے
ساتھ داخل ہوں اور بھلائی کے ساتھ نکلوں ۔ بسم اللَّهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ۔
اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوتے ہیں اور اسی پر جو ہمارا رب ہے ہم تو کل کرتے
ہیں۔ پھر گھر سے باہر نکلتے وقت بھی خدا یاد آتا تھا۔
کوئی زندگی کا ایسا مشغلہ نہیں، کوئی ایک زندگی کی حرکت ایسی نہیں جو ایک حالت سے
صلى الله
عليسة
دوسری حالت کی طرف ہو جس میں حضرت محمد مصطفی ال ذکر سے خالی ہوں ۔ تبھی اللہ نے آپ کو
ذِكْرً ا رَّ سُولًا (الطلاق: 11) فرمایا کہ یہ تو رسول وہ ہے جو جسم ذکر ہے اس میں اور ذکر میں کوئی فرق
نہیں رہا۔ محمد اور ذکر ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں۔ ہر کیفیت سے ہر دوسری کیفیت میں داخل
ہوتے وقت ذکر الہی جاری رہتا تھا ۔ ہر موسم میں ذکر ۔ بارش کا قطرہ آسمان سے اتر تا دیکھتے تھے تو
اللہ کو یاد کرتے ہوئے اپنی زبان آگے بڑھا دیا کرتے تھے کہ اللہ کی رحمت کا یہ قطرہ میری زبان پر
پڑے ۔ اتنی محبت تھی ۔ ایسا عشق تھا کہ کفار مکہ اپنی تمام تر دشمنیوں کے باوجود یہ کہنے پر مجبور ہو گئے

خطبات طاہر جلد 13
36
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
کہ عَشِقَ مُحَمَّدٌ رَبَّهُ (غزالی : 151) اس کی جو کچھ برائیاں بیان کرو مگر ایک بات سچی ہے کہ محمد
اپنے رب کا عاشق ہو گیا ہے۔ عاشق کے سواکسی میں یہ طاقت نہیں کہ یہ تکلیفیں برداشت کر سکے۔
عاشق کے سوا کسی کو یہ توفیق نصیب ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ خدا کی راہ میں وہ دکھ برداشت کرے جو محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ساری زندگی اللہ کی راہ میں برداشت کئے ہیں۔ پس یہ آپ کی
کیفیت تھی۔ گھر میں داخل ہوتے ہیں تو اللہ کو یاد کرتے ہوئے داخل ہوتے ہیں گھر سے نکلتے ہیں تو
اللہ کو یاد کرتے ہوئے نکلتے ہیں ۔
بسم الله توكلت على الله ولا حول ولا قوة الا بالله ۔ اللَّهُمَّ إِنِّي
اعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَو أُضَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَو يُجْهَل
عَلَى۔ (ترندی کتاب الادب )
کہ بسم اللہ اللہ کے نام کے ساتھ توکلت علی اللہ میں اللہ پر توکل کرتا ہوں یعنی
گھر سے باہر انسان جب نکلتا ہے۔ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ امن کی جگہ تو انسان اپنے گھر کو پاتا
ہے تو گھر سے باہر نکلنا گو یا کئی قسم کے خطرات کو دعوت دینا ہے اس لئے پہلا تصور جو ذہن میں آتا ہے
وہ تو کل کا ہے۔ کسی سہارے سے میں نکل رہا ہوں ۔ غیروں سے میرے رابطے ہوں گے۔ گھر کا امن
میرے ساتھ ساتھ تو نہیں چل سکتا تو حضرت محمد مصطفی اللہ کو سب سے پہلے اللہ کا خیال آتا تھا کہ اللہ
کے تو کل پر جا رہا ہوں وہ تو ہر جگہ میرے ساتھ ہے گھر تو ساتھ نہیں چل سکتا مگر اللہ تو ہمیشہ ساتھ رہنے
والا ہے۔
بسم الله توكلت على الله ولا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ ۔ کوئی ” حول “ نہیں اور کوئی
قوة “ نہیں الا بالله ” حول “ کہتے ہیں خطرات سے بچانے کی قوت کو یعنی اللہ کے حوالے سے
جب حول کہا جاتا ہے تو مراد یہ ہے کہ ہر قسم کے خطرے سے بچانے کی قوت اللہ کے پاس ہے۔ ولا
قوة۔ قوة “ثبت معنوں میں کہ ہر چیز عطا کرنے کی طاقت بھی اللہ کو نصیب ہے۔ پس کسی شر سے
ہم بچ نہیں سکتے مگر اللہ کی طاقت سے کسی خیر کو ہم پانہیں سکتے مگر اللہ کی طاقت سے ۔ اللهم أنى
أعوذ بكَ أنْ أضِل یہ کہنے کے بعد جب ایک ہی پناہ گاہ ہے ہر چیز سے وہی پناہ کی جگہ ہے تو
عرض کرتے ہیں اے میرے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے اَنْ اَضِلَّ أَوْ أَضَلَّ کہ

خطبات طاہر جلد 13
37
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کیا جاؤں کئی قسم کے ٹھوکر کے مقامات راستے میں آتے ہیں ۔ انسان کو کئی قسم
کے ایسے فتنے درپیش ہوتے ہیں جن میں دل پھسل جاتے ہیں انسان گناہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے
اور کئی قسم کی ٹھوکریں کھا جاتا ہے اور پھر باہر نکل کر رستہ بھولنے کا مضمون تو ایک طبعی مضمون ہے جو ذہن
اصلى الله
رت محمد مصطفی کا کلام ، کلام اللہ کے بعد سب سے زیادہ فصیح و
آنا چاہئے ۔ حقیقت میں حضرت محمد مصطفی علی کا میں
و بلیغ
ہے یعنی ایک ہی لفظ میں دونوں باتیں، اور برمحل ان باتوں کا بیان ہے۔ باہر نکلتے ہیں تو ہم رستہ بھی
بھول سکتے ہیں ۔ مسافر کہیں سے بھٹک کر کہیں اور چلے جائیں بعض دفعہ گھر کا رستہ بھی نہیں ملتا۔ فرمایا
اے میرے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں راستہ بھول جاؤں یا بھلا دیا جاؤں لیکن یہاں اول
طور پر پیش نظر دین کا رستہ ہے اور دین کی باتیں ہیں کہ میں تیری راہ بھول جاؤں یا مجھے تیری راہ سے
بھٹکا دیا جائے اَوْ اَظْلَم یا میں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے ۔ اجهل او اجهل على یا میں
کسی پر جہالت کروں یا مجھ پر کوئی جہالت کی جائے۔
ہم نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ کتنے ہیں جنہیں کپڑا پہنتے وقت خدا یاد آتا ہو۔ کپڑا پہنتے وقت
اصلى
ہم نے تو لوگوں کو یہ دیکھا ہے کہ Selfridges یاد آتا ہے یا دوسرے سٹور یاد آ جاتے ہیں کہ ہم
نے وہاں سے لیا اور وہاں سے لیا۔ سیل سے لیا یا بغیر سیل کے لیا۔ کیسی ہوشیاریاں اختیار کیں کتنے پیسے
بچائے یہی باتیں سنتے ہیں لیکن حضرت محمد مصطفی یا کپڑا پہنتے ہیں تو عرض کرتے ہیں۔ اللھم لک
الحمد كما كسوتنيه ـ (ابوداؤ د کتاب اللباس ) اے میرے اللہ سب حمد تیرے لئے ہے کیونکہ تو نے
مجھے یہ پہنایا ہے مجھ میں کب طاقت تھی کہ میں اپنے لئے کچھ لباس حاصل کر سکتا کچھ پہن لیتا ہر عطا
تیری عطا ہے۔ پس ایک بھی زندگی کا ایسا لمحہ نہیں جہاں آخری قدرت والے خدا کو یاد نہیں کیا جاتا۔
اس کے بظاہر سلسلہ بہ سلسلہ ہم تک پہنچتے پہنچتے مظہر اول اور اس ذات کو بھلا دیتے ہیں جس سے تمام
مذاہب نکلتے ہیں رب تو اللہ ہے لیکن یہ ربوبیت مختلف ذرائع سے ہم تک پہنچتی ہے کبھی ماں باپ کے
ذریعے، کبھی اپنے مالکوں کے ذریعے، کبھی دوستوں کے ذریعے ۔ کبھی اتفاق میں راہ چلتے بھی دولتیں
نصیب ہو جاتی ہیں ، مگر یہ وہ آخری چہرہ ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں ہماری نظریں ان چہروں پر کھڑی ہو
جاتی ہیں اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی نظر ان تمام چہروں سے پاک، جیسے ان کا کوئی وجود نہ ہو، اس
آخری ہاتھ پر پڑتی ہے جو اول ہاتھ ہے جو اللہ کا ہاتھ ہے اس کے سوا اور کوئی ہاتھ نہیں ہے دینے والا ،
صلى الله
عروسة

خطبات طاہر جلد 13
38
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994ء
صلى الله
تو فرماتے ہیں ۔ اللهم لك الحمد كما كَسَوتنيه -اے میرے اللہ تیرے ہی لئے سب حمد
ہے جو تو نے مجھے یہ لباس پہنایا ہے۔ پھر آئینہ دیکھتے تھے تو دعا کرتے تھے۔ اللَّهُمَّ كَمَا حَسَّنْتَ
خَلْقِی فَاحْسِنُ خُلُقِي ( مسند احمد صفحه : 150) اے میرے اللہ جیسے تو نے میرا چہرہ خوب صورت بنایا ہے
ویسے ہی میرا اندرونہ بھی پاکیزہ کر۔ خوب صورت بنادے میرے اخلاق کو خوب صورت کر دے۔اب
یہ وہ ایک موقع ہے جس سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ظاہری چہرے کی ایک جھلک ہمیں دکھائی
دینے لگتی ہے ورنہ اتنے منکسر مزاج تھے کہ انسان سوچ نہیں سکتا کہ اپنے حسن کی بات کریں لیکن سچے
بھی اتنے زیادہ تھے یہ مشکل تھی ۔ اپنے خدا کی حمد بیان کرنی تھی وہاں تو سچ بولنا ہی بولنا تھا چاہے اس
سے شرمندگی ہی ہوتی تو اللہ کو مخاطب کر کے کہتے ہیں میں نے چہرہ دیکھا ہے بہت خوب صورت ہے
میں تیرا بے حد ممنون ہوں اتنا پیارا چہرہ تو نے مجھے عطا کیا پس میرے خُلق کو بھی ایسا ہی بنا
دے۔ وَحَرِّمُ وَجْهِي عَلَی النَّارِ اور میرے چہرے کو آگ پر حرام کر دے۔ یہاں ایک نیا انداز بیان
ہے یہ نہیں فرمایا کہ آگ کو میرے چہرے پر حرام کر دے بلکہ فرمایا کہ میرا چہرہ آگ پر حرام کر دے۔
آگ کو اجازت نہ ہو کہ اس چہرے کو جلائے بہت ہی زیادہ عظیم الشان کلام ہے۔ بہت قوت والا کلام
ہے۔ کہیں آگ ہو کوئی آگ ہو لیکن اسے مجال نہ ہو کہ وہ میرے چہرے کو جلا سکے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک دفعہ اسی طرح کا الہام ہوا تھا کہ:
66
آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔“ ( تذکرہ:324)
تو یہ وہی مضمون ہے کہ آگ کو اجازت نہ ہو کہ وہ مجھے جلا سکے ۔ الحمد للَّهِ الَّذِي سَوَّى
خَلْقِی بہت ہی قابلِ تعریف ہے وہ ذات جس نے میری تخلیق کو میرے وجود کو مناسب بنایا
وَأَحْسَنَ صُورَتِی اور میری صورت کو بھی ایسا خوب صورت بنای مِنِّي مَا شَأْنَ مِنْ غَيْرِی اور جو
کچھ غیروں کو نصیب نہیں ہو سکا حسن کی صورت میں جوان کے ہاں بدصورتی ہے وہ میرے ہاں تو نے
حسن رکھ دیا یعنی ہر وہ عضو جہاں کسی بھی قسم کی غیر بدصورتی کا حامل ہے وہاں وہی میرا عضو حسین تر
ہے ۔ یہ جو کلام ہے بہت گہرائی کا کلام ہے اصدق الصادقین کا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا تمام وجود سر تا پا حسین تھا ورنہ دعا کے وقت یہ کلام آپ نہیں کہہ
سکتے تھے جس کے مقابل پر ہر دوسرے میں کہیں نہ کہیں کوئی بدی دکھائی جائے گی مگر یہ وجود ہر سقم ہر

خطبات طاہر جلد 13
39
خطبه جمعه فرمودہ 14 جنوری 1994 ء
کمزوری سے پاک تھا ۔ الحمد للهِ الَّذِی سَوّى خَلْقِي فَأَعْدَلَهُ وَصَوَّرَ صُورَةٍ وَجْهِي
فَأَحْسَنَهَا ۔
الحمد لله الذی “ تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ سوی خَلْقِی جس نے میری
تخلیق کو موزوں ، کو موزوں بنا یا وصوّر صورة وَجْهِی اور میرے چہرے کی شکل کو میرے چہ رے چہرے کے وجود کو
خد و خال کو بہت ہی متناسب کر دیا یعنی اتنا متوازن ہے کہ کوئی ایک بھی اس کا خدو خال میں سے کوئی
ایک حصہ بھی دوسرے سے ٹکراتا نہیں بلکہ اس سے ہم آہنگ ہوا ہوا ہے اور اسے پھر بہت ہی خوب
صورت بنایا ہے ۔ فَأَحْسَنَهَا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مجھے مسلمانوں میں سے بنایا۔
نیا پھل کھانے کی بھی آپ دعا کیا کرتے تھے۔ بازار میں داخل ہونے کی بھی دعا کیا کرتے
تھے غصے اور طیش سے بچنے کی بھی دعا کیا کرتے تھے۔ بیمار کو دیکھتے تھے تو اس وقت بھی یاد اللہ ہی آتا
تھا۔ پس حقیقت یہ ہے کہ تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی آثار دکھائی دیتے تھے وہ سب اللہ ہی کے آثار
تھے۔ پس وہ مضمون جو امرا القیس کا میں نے بیان کیا تھا وہ یہ تھا کہ
قِفَا نَبْكِ مِنْ ذِكرى حبيبٍ وَمَنْزِلِ
بسقط اللوى بين الدخول فحومل
کہ اے میرے دو ساتھیو! ٹھہر وہم اس محبوب کے ذکر سے کچھ رولیں جس کی منزل پر ہم
یہاں ٹھہرے ہیں اور اس کی منزل کے ذکر سے رولیں اس منزل کے نشان تو مٹتے چلے جا رہے تھے اور
دن بدن مٹتے مٹتے آخر وہ کلیہ صفحہ ہستی سے نابود ہو گئے مگر خدا کے حسن کے آثار کبھی مٹنے والے نہیں یہ
ہمیشہ
الله
زندہ رہتے ہیں اور یہی حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اپنے آثار کا حال ہے۔
صلى الله
۔
دیوان حسان بن ثابت سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ذکر پر میں شعر آپ کے سامنے رکھتا
ہوں اس سے آپ اندازہ کریں کہ آپ کے عشاق کا کیا حال تھا جب ان آثار کو دیکھتے تھے جو محمد
رسول اللہ کے آثار تھے جس طرح اللہ کے آثار دیکھتے ہوئے محمد رسول اللہ کے دل کی کیفیت ہوتی
تھی۔ ویسے ہی آپ کے عشاق کی کیفیت آپ کے آثار دکھ کر ہوتی تھی وہ کہتے ہیں۔ کہ اے میرے
دوستو ! یثرب میں مجھ پر ایک بڑی مشکل رات آئی وہ مدینہ جس میں میرا محبوب رہا کرتا تھا اور ساری
رات جگائے رکھنے والے غم نے مجھے آ پکڑا جبکہ سارے لوگ گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی