ذکرِ الہٰی کسی خاص موقع پر غرض کی خاطر نہیں کیا جاتا۔ یہ ہر موقع میں خود داخل ہوتا ہے، نمازوں کو ذکرِ الہٰی سے بھریں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 13
232
خطبه جمعه فرمودہ 25 مارچ 1994ء
کی طرح وطن بن جائیں جن صحابہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے دلوں میں بسا لیا
تھا۔ دوبارہ اس پیغام سے چمٹیں، اسے اپنے دلوں میں بسائیں اور پھر دیکھیں آپ کی حالتیں کس
طرح جلد جلد تبدیل ہوں گی اور مجھے خوشی ہے کہ سیالکوٹ میں میری گذشتہ تنبیہ کے بعد جلد جلد
تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ کثرت سے مجھے وہاں سے خط ملتے ہیں اور چھوٹے بڑے مرد عورتیں سب
لکھ رہے ہیں کہ ہمارے دلوں پر گہرا اثر ہے اور ہم اللہ کے فضل کے ساتھ باقاعدہ ایم۔ ٹی۔اے سے
فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہمارے دلوں میں نئے ولولے پیدا ہور ہے ہیں دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمارا قدم
ترقی کی طرف پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھائے ۔ میری بھی دعا ہے۔ ساری دنیا کی
جماعتوں کو بھی سیالکوٹ کو اس پہلو سے اپنی دعا میں یا د رکھنا چاہئے اور تمام دنیا کے داعین الی اللہ کو
بھی یاد رکھیں۔ ذکر الہی زبان پر بھی ہو اور دل میں بھی بسا ہو۔ پھر آپ خدا کی طرف بلانے والے
ہوں تو آپ کی دعوت میں ایک عظیم شان پیدا ہو جائے گی ۔ ایک ایسی قوت جاذ بہ پیدا ہو جائے گی کہ
کوئی دنیا کی طاقت اس کو رد نہیں کر سکے گی۔ آمین