حضرت اقدس محمد مصطفیٰﷺ کی نصیحتیں بنی نوع انسان کے لئے امن کی ضمانت ہیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے بنیادی مقاصد کے تحت حقوق اخوان، باہمی محبت اور اخوت کے موضوع پر بیان فرمایا۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے حوالے سے مومنوں کو ایک عمارت اور ایک جسم کی طرح باہم پیوست اور ہمدرد بننے کی نصیحت کی۔ نیز آپ نے تجسس، خطوط پڑھنے اور فون سننے کی ممانعت کرتے ہوئے دوسروں کی پردہ پوشی اور حاجت روائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
موضوعات: حقوق اخوان، باہمی اخوت اور ہمدردی، ضرورت مندوں کی مدد، ممانعت تجسس، پردہ پوشی
خطبات طاہر جلد 13
253
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
حضرت اقدس محمد مصطفی علی کی نصیحتیں بنی نوع انسان صلى الله
عروسه
کے لئے امن کی ضمانت ہیں۔
( خطبه جمعه فرموده 8 را پریل 1994ء بمقام بیت السلام فرانس )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
وَالَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ
بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
پھر فرمایا :۔
(الانفال : 64)
آج کے خطبے کے ساتھ بعض اجتماعات کا اعلان بھی کرنا ہے جو مختلف دنیا کے ممالک میں
اس وقت منعقد ہور ہے ہیں۔ سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میر پور آزاد کشمیر کی طرف سے
اطلاع ہے کہ ان کا خدام کا اجتماع اور مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع سرگودھا اور مجلس انصار اللہ ضلع جھنگ کا
سالانہ اجتماع کل یعنی گزشتہ روز سے شروع ہے اور آج انشاء اللہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہوگا۔ مجلس
خدام الاحمدیہ فرانس کا آٹھواں سالانہ اجتماع آج 8 را پریل سے شروع ہو رہا ہے اور انشاء اللہ دو دن
جاری رہے گا اسی طرح مجلس انصار اللہ فرانس کا اجتماع بھی خدام ہی کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔ اس
کے علاوہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کا (Cote De Ivore اس کو کہتے ہیں ) ان کا تین روزہ
خطبات طاہر جلد 13
254
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
سالانہ جلسہ آج 8 راپریل سے شروع ہو رہا ہے اور 10 اپریل تک جاری رہے گا۔ چونکہ آج
فرانسیسی بولنے والے ممالک کے اجتماعات کی اکثریت ہے اس لئے انہیں اپنی ٹوٹی پھوٹی فرانسیسی
زبان ہی میں میں مبارک باد دیتا ہوں ۔
Je vous souhaite beaucoup de succes a
l'occasion de votre Jalsa۔
اس کے بعد گوئٹے مالا ہے۔ گوئٹے گے مالا میں ایک بہت ہی عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا
ہے جس کا تعلق چاند سورج گرہن کی پیشگوئی سے ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت عمدہ ملک گیر
انتظامات کئے ہیں کہ کثرت کے ساتھ نمائندگان وہاں پہنچیں اور سارے گوئٹے مالا کو اطلاع ہو جائے
کہ آج سے سو سال پہلے ایک عظیم الشان پیش گوئی اپنی انتہائی شان اور غیر معمولی چمک دمک کے
ساتھ پوری ہوئی، جو پیشگوئی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اس وقت سے تیرہ سو سال پہلے اپنے
مہدی کی نشانیوں کے طور پر بیان فرمائی تھیں ۔ پس ان سب اجتماعات کو میں اپنی طرف سے اور عالمگیر
جماعت احمدیہ کی طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اور مبارک باد کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا اور یہ آپ کا ارشاد الحکم
جلد نمبر 6 نمبر 29 صفحه 5 - 17 اگست 1902ء سے لیا گیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا:
ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزرے (یعنی کھیتی کی
طرح) ہوگی اور وہ مقاصد اور مطالب اس بیج کی طرح ہیں جو زمین میں بویا
جاتا ہے اور وہ مراتب اور مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہتا ہے
ابھی بہت دور ہیں۔ وہ حاصل نہیں ہو سکتے ہیں جب تک وہ خصوصیت پیدا نہ ہو
جو اس سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشاء ہے۔ توحید کے اقرار میں بھی خاص رنگ
ہو، تقتل الی اللہ ایک خاص رنگ کا ہو ، ذکر الہی میں خاص رنگ ہو حقوق اخوان
میں خاص رنگ ہو۔ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ: 67)
اس میں وہ چار مقاصد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں
جن کے حصول کے بغیر جماعت احمد یہ اپنی بعثت کی غرض کو پورا نہیں کر سکتی اور ان میں سے پہلے
خطبات طاہر جلد 13
255
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
66
تین مقاصد کو ایک ایک کر کے میں نے اپنے خطبات کا موضوع بنایا۔ سب سے پہلے ایک سلسلہ
توحید باری تعالیٰ کے موضوع پر خطبات کا شروع ہوا۔ پھر اس کے بعد اسی ترتیب سے
تقتل الی اللہ کی باری آئی اور تبتل الی اللہ کے موضوع پر بھی ایک سلسلہ خطبات کا جاری رہا۔ پھر آج
سے پہلے تیسرے نمبر پر ذکر الہی میں ایک خاص رنگ ہو“ کے موضوع پر میں نے جماعت کو مخاطب کیا اور
جس حد تک بن پڑا بڑی تفصیل سے اور گہرائی میں جا کر ذکر الہی کے موضوع کو جماعت پر خوب روشن کیا۔
آج اب آخری سلسلے کی باری آئی ہے یعنی حقوق اخوان، میں بھی خاص رنگ ہو۔ یعنی یہ تمام
باتیں جب پوری ہو جائیں۔ توحید کا خالص اقرار ہی نہیں بلکہ توحید کو اپنے رگ و پے میں سمو دیا جائے اور
ہماری زندگی میں توحید سرایت کر جائے پھر اللہ کی طرف تقتل ہو اور دنیا سے انقطاع کر کے خالصہ خدائے
واحد کی طرف رجوع ہو پھر اس کے نتیجے میں ذکر الہی میں انسان بہت ترقی کرے جب یہ تینوں منازل
طے کر لے تب وہ اس قابل ہوتا ہے کہ بنی نوع انسان کے حقوق ادا کر سکے۔ اس کے بغیر بنی نوع انسان
کے حقوق ادا کرنے کا کسی انسان سے کوئی تصور نہیں باندھا جاسکتا، کوئی امید وابستہ نہیں کی جاسکتی۔
پس اب میں حقوق اخوان سے متعلق آپ کے سامنے بعض بنیادی امور رکھتا ہوں کہ لیکن اس
سلسلے میں جو ذہنی ترتیب میں نے دی ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے جماعت احمد یہ کو آپس میں ایک
دوسرے سے محبت اختیار کرنے کی تلقین کی جائے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ
دلائی جائے کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی یہی تعلیم ہے کہ اسلام پہلے گھر سے شروع ہوتا ہے،
اصلى الله
عليه ۔
صلى الله
عليسة
اسلام جو حقوق مسلمانوں کے دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے مقرر فرماتا ہے ان حقوق کی ادائیگی
کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا دعویٰ کرنا بالکل بے سود اور بے معنی ہوگا۔ پس حضرت اقدس
محمد مصطفی نے جو رحمۃ للعالمین تھے جہاں تمام بنی نوع انسان کے لئے اور تمام جہانوں کے لئے
مبنی بر رحمت تعلیم دی اسی طرح آپ نے بلکہ اس سے پہلے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کی
طرف متوجہ فرمایا اور دراصل اس طرح امت مسلمہ کو تمام بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کے لئے تیار
کرنا مقصود تھا۔ پس اس سنت کے مطابق میں نے پہلے ایسی احادیث چچنی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام کے ایسے اقتباسات چنے ہیں جن میں جماعت کو آپس کے تعلقات سے متعلق نصیحتیں ہیں
اور ان کو بتایا گیا ہے کہ کون کون سے امور ہیں جن کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں ، کون کون سے تعلقات کے
خطبات طاہر جلد 13
256
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
مقاصد ہیں جنہیں وہ حرز جان بنائے رکھیں یعنی اپنی جان کی طرح اپنے سینے سے لگائے رکھیں ۔ یہ مقصد
اگر جماعت کے اندر حاصل ہو جائے تو پھر تمام بنی نوع انسان کو جماعت کا فیض خدا تعالیٰ کے فضل کے
ر بلا تمیز مذہب و ملت ، قوم اور رنگ و نسل عام طور پر پہنچے گا اور اس ذریعے سے ہم انشاء اللہ تعالیٰ اپنے
اعلیٰ مقاصد یعنی تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ساتھ
عمومی تعلقات اور باہمی معاملات میں اخلاق سے متعلق جیسی پیاری تعلیم حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ نے اپنے غلاموں کو عطا فرمائی ہے آپ تمام بنی نوع انسان کے مذاہب پر نظر ڈال کر دیکھ
لیں ، اول سے آخر تک ن اسے آخر تک نظر دوڑائیں ، آپ کو حقیقت میں ایسی پیاری تعلیم اتنے حسین انداز میں کوئی اور
نبی دیتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔ حالانکہ یہ امر واقعہ ہے کہ ہر نبی نے ویسی ہی تعلیم دی، اس سے ملتی جلتی
تعلیم دی اور سب کے مقاصد بنیادی طور پر ایک تھے مگر جیسا کہ آپ اس تعلیم کو خود حضرت محمد مصطفیٰ
کے الفاظ میں سنیں گے، آپ کا دل گواہی دے گا کہ سب تعلیم دینے والوں میں سب سے آگے
حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں۔ آپ کا انداز بیان بہت ہی دلنشین ہے، آپ کی بات تقومی کی گہرائی سے
اٹھتی ہے اور گہرا دل پر اثر کر جاتی ہے۔
صلى الله
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا اور یہ ابو موسیٰ اشعری کی روایت ہے کہ حضور
اکرم ﷺ فرماتے تھے مومن دوسرے مومن کے لئے مضبوط عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ
دوسرے کو تقویت دیتا ہے اور متحکم بناتا ہے۔ آپ نے اس مفہوم کو واضح کرنے کے لئے اپنی انگلیوں
کی کنگھی بنائی اور اس طرح اس عمارت کی گرفت کے مضبوط ہونے کی طرف اشارہ فرمایا۔ یوں لکھی
بنائی اور مضبوط ہاتھوں سے یوں تھام کر بتایا کہ مومن اس طرح ایک دوسرے میں پیوستہ ہوتے ہیں
اور اس طرح ان کے اندر باہمی طاقت پیدا ہوتی ہے ) ۔ پس تمام کامیابیوں کی جڑ یہ اتحاد ہے جس کی
طرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے زبان سے بھی نصیحت فرمائی اور ہاتھ کے اشارے سے بھی
مضمون کو خوب کھول دیا۔ ( بخاری کتاب الصلوۃ حدیث نمبر :459)
ہر وہ مومن جو ایک دوسرے سے تعلقات میں ایسی مضبوطی رکھتا ہے جیسے ایک ہی انسان کے دو
عروسة۔
صلى الله ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں وہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے مقاصد کی پیروی
کرنے والا ہے۔ جو ایسی طرز اختیار کرتا ہے کہ انگلیاں باہم پیوست ہونے کی بجائے ایک دوسرے کو
خطبات طاہر جلد 13
257
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
صلى الله
سرے کے مخالف ہو جائیں اس کام کاٹنے لگیں اور ایک دوسرے کے مخالف کا حقیقت میں محمد مصطفی علی سے تعلق کاٹا جاتا
ہے۔ پس ہر وہ حرکت جو جماعت کی اجتماعیت کو طاقت بخشے، اجتماعیت کو مضبوط تر کرے، وہی حرکت ہے
سنت نبوی کے تابع ہے۔ ہر وہ حرکت خواہ وہ قول ہو یا فعل ہو اس مضمون کے مخالف ہو، وہ محمد مصطفیٰ
کی سنت کے مخالف بات ہے۔ پس اب سے اس بات کو سننے کے بعد اپنی زبانوں پر بھی نگاہ رکھیں،
اپنے اعمال اور افعال پر بھی نگاہ رکھیں، اپنے تعلقات کو اس حدیث کے تابع کر دیں تا کہ جماعت احمد یہ
جو
صلى الله
عروسه
متحد ہو کر پھر تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ یعنی محمد مصطفی کے ہاتھ پر اکٹھا کرنے کی سعی کر سکے۔
ایک اور حدیث مسلم کتاب البر سے لی گئی ہے یہ حضرت نعمان بن بشیر کی روایت ہے،
فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔ مومنوں کی مثال ایک دوسرے سے محبت کرنے میں ، ایک
دوسرے پر رحم کرنے اور ایک دوسرے سے مہربانی سے پیش آنے میں ایک جسم کی سی ہے۔ جس کا
ایک حصہ اگر بیمار ہو تو اس کی وجہ سے سارا جسم بیقراری اور بے چینی اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
(مسلم کتاب البر والصلۃ حدیث نمبر : 4685)۔
بہت ہی پیاری مثال ہے اور ایک ایسی مثال ہے، جسے ہر انسان اپنی ذات کے حوالے سے
بہترین رنگ میں سمجھ سکتا ہے۔ ایک انسان کے پاؤں کی انگلی کے کنارے پر بھی درد ہو، ناخن کا آخری
حصہ بھی بے چین ہو، تو سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ ایسے مریض میں نے دیکھے ہیں ، جن
کے پاؤں کی انگلی کے ایک کونے میں کوئی گہرا زخم ہے، وہاں ٹیس اٹھتی ہے، بعض دفعہ بغیر زخم کے بھی
ٹیس اٹھتی ہے اور ساری رات وہ سو نہیں سکتے۔ وہ بے قرار ہو کر آتے ہیں کہ اس بیماری نے ہمیں
مصیبت میں ڈال رکھا ہے حالانکہ وہ پاؤں کی انگلی کا ایک کنارہ ہے اور اگر ایسا ناسور ہو جائے کہ اسے
کاٹ پھینکنا پڑے تو ساری روح بے چین ہو جاتی ہے اور انسان ہزار کوشش کرتا ہے، لاکھ جتن کرتا ہے
کہ کسی طرح کوئی ایسا حکیم ، کوئی ایسا ڈاکٹر کوئی ایسا قابل طبیب میسر آ جائے جو ہماری انگلی کو کاٹنے
سے بچالے۔ پس یہ وہ کیفیات ہیں جو ہر انسان جانتا ہے ، روزمرہ کے تجربے میں داخل ہے اور اس
سے اچھی مثال مسلمانوں کو ایک دوسرے سے ہمدردی کی دی جاہی نہیں سکتی اس سے اچھی مثال کسی
انسان کے تصور میں آ ہی نہیں سکتی۔ زیادہ سے زیادہ لوگ مثالیں دیتے ہیں بچوں کے پیار کی یا
دوسرے محبت کے رشتوں کی ۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی مناسب حال مثال
خطبات طاہر جلد 13
258
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
مسلمانوں کی اجتماعی شکل کے اوپر چسپاں ہونے والی نہیں دی جاسکتی ۔
اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا جماعت احمد یہ عالمگیر پر ایک احسان ہے اور اس
احسان میں وہ تمام دنیا کی دوسری جماعتوں سے ممتاز ہے اور وہ لوگ جو فراست رکھتے ہیں ان کے لئے
حق کی پہچان کے لئے ایک بڑی دلیل ہے کہ اگر پاکستان میں کسی ایک جگہ بھی کسی احمدی پر ظلم ہوتا ہے تو
تمام دنیا کی جماعتوں میں بے چینی پھیل جاتی ہے۔ افریقہ کی ایسی دور دراز جماعتیں جہاں جدید ذرائع کی
سہولتیں بھی نہیں پہنچیں نہ سڑکیں ہیں، نہ تار ہے، نہ ٹیلیفون ہے، نہ دیگر آرام ہیں۔ جنگل کی بے آرامی
میں وہ لوگ زندگی بسر کرتے ہیں مگر جب ان کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ ہمارے بھائیوں میں سے کسی پر کسی
ملک میں کہیں ظلم ہوا ہے تو شدید بے چین ہو جاتے ہیں اور پھر ان کی طرف سے مجھے خط آنے لگتے ہیں،
مجھ سے ہمدردیاں کرتے ہیں، دعائیں دیتے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ کرے کہ جلد جماعت کے ان مظلوموں
کی تکلیف دور ہو۔ جب کسی تکلیف کے دور ہونے کی خبر ملتی ہے تو بجلی کی لہروں کی طرح خوشیوں کی ایک
برقی روسی دوڑ جاتی ہے اور ہر طرف سے ایک مسرت کا احساس ہونے کی اطلاعیں بھی ملنے لگتی ہیں۔
چنانچہ ہمارے اسیرانِ راہِ مولا جب آزاد ہوئے ہیں تو میں نے تو شروع میں اشارہ ہی
ٹیلی ویژن پر اس کا اعلان کیا تھا مگر جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے فراست عطا فرمائی ہے وہ خاص
انداز کو دیکھ کر سمجھ گئے کہ یہی خوشخبری ہوگی کہ جماعت احمدیہ کے پرانے اسیر آزاد ہوئے ۔ اس کا دکھ
ان کو زیادہ تھا اور یہ ان کا دریافت کر لینا اس پہلی بات پر بھی روشنی ڈال رہا ہے کہ ان کو گہری محبت تھی ،
گہرا تعلق تھا، اس غم میں مبتلا رہتے تھے۔ جب دیکھا کہ میں نے کہا کہ ایک بہت بڑی خوشخبری میں
جماعت کو دینے والا ہوں تو انہوں نے یقین کر لیا کہ یہ وہی خوشخبری ہوگی اور پھر اس پر ایسی مسرت کا
اظہار کیا ہے کہ اپنے قریبیوں ، عزیزوں ، رشتے داروں کی بعض خوشیوں پر بھی اس طرح عالمگیر مسرت
کا اظہار نہیں ہوا، نہ ہو سکتا ہے بلکہ چھوٹے گاؤں میں بھی خوشیاں جب پہنچتی ہیں تو اس قدر مسرت
نہیں ہوتی ۔ بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ ہم نے تو عیدیں منائی ہیں آپ تو کہتے تھے کہ عید کے بعد
ایک عید بعد میں آئے گی دو مہینے دس دن کے بعد ۔ ہم نے تو یہ عید دیکھ لی اور عید پر عید یہ ہر روز عید بن
چکی ہے۔ ایسا نشہ ہے اس خوشی کا کہ بچے بڑے سب اس میں مگن ہیں۔ ایک مستی کا عالم طاری ہے۔
پس یہ ثبوت ہے کہ آج حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سچی غلام آپ کی طرف منسوب : منسوب ہونے کا حق رکھنے کا
صلى الله
خطبات طاہر جلد 13
259
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
صلى الله
اللہ ﷺ نے
والی جماعت اگر ہے تو وہ عالمگیر جماعت ا جماعت احمد یہ ہے کیونکہ یہ نشانی جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ
اپنے غلاموں کی اور سچے مومنوں کی بیان فرمائی ہے یہ آج جماعت احمدیہ کے سوا دنیا کی کسی اور
جماعت پر اس طرح چسپاں نہیں ہوتی ۔
بوسنیا کے مظلوموں کا جیسا غم جماعت احمد یہ نے کیا ہے وہ یہ بتاتا ہے کہ یہ اندرونی تربیت
اس پختگی کو پہنچ چکی ہے کہ جماعت کے دائرے سے چھلک کر عام مسلمانان عالم کی ہمدردی میں تبدیل
ہو چکی ہے اور یہی وہ رخ ہے جس کی طرف جماعت کو میں بہت کوشش کے ساتھ دن بدن آگے بڑھا
رہا ہوں تا کہ یہ چار مقاصد جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائے ہیں، یہ پورے ہوں تو ہم اس
بات کے لئے پوری طرح مستعد اور تیار ہو جائیں گے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی عمل کا فیض آج
ہمارے ہاتھوں تمام دنیا میں بانٹا جائے اور تمام دنیا کو ہم ایک امت واحدہ میں تبدیل کر دیں، اور یہ
ضروری تھا کہ ہم پہلے خود ایک ہو جاتے اور مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ آثار ظاہر ہو
چکے ہیں کہ ہم ایک امت واحدہ بن چکے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وہ گہری ہمدردی رکھتے ہیں
صلى الله
جس کا ذکر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا۔
ایک اور حدیث ہے جو بخاری کتاب المظالم باب لا يظلم المسلم المسلم سے لی
گئی ہے۔ حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ مسلمان دوسرے مسلمان کا
ال
بھائی ہے۔ ہے۔ نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے۔ یعنی اس کی مدد کے لئے ہمیشہ
تیار رہتا ہے۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت کا خیال رکھتا
ہے۔ جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور بے چینی کو
دور کرتا ہے۔ جو شخص کسی کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن پر وہ پوشی فرمائے
گا۔ ( بخاری کتاب المظالم حدیث نمبر : 2262)
یہ حدیث ترتیب میں پہلی حدیث کے بعد ہی آنی چاہئے تھی اور اس کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔ وہ
شخص جو خود تکلیف میں مبتلا ہو وہ چین پاہی نہیں سکتا جب تک اس تکلیف کو دور نہ کرے اور کوئی شخص
اپنے وجود کے کسی حصے پر خود ظلم نہیں کر سکتا۔ اس کے لئے بہت مشکل ہے کہ بعض دفعہ ضرورت کے
وقت بھی اپنے جسم کو تکلیف پہنچائے ۔ اگر کانٹا نکالنا ہو اور اس کے لئے سوئی چبھونی پڑے تو آپ
خطبات طاہر جلد 13
260
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
اندازہ لگا سکتے ہیں اور اکثر ہم میں سے جانتے ہیں کہ انسان کتنی کتنی احتیاطوں سے اس سوئی کی نوک کو
زخم کے منہ میں داخل کرتا ہے تا کہ کانٹا اس کی نوک پر آ جائے اور بغیر تکلیف کے وہ باہر نکل آئے اور
ذراسی بے احتیاطی ہو تو انسان تڑپ اٹھتا ہے۔ پس مومن کو جب یہ ذاتی تجربہ حاصل ہو گیا اور تمام
مسلمانوں کی جماعت کی مثال ایک مومن کی ذات سے دے دی گئی تو اس کا طبعی نتیجہ یہ ہے کہ
دوسرے مومن پر انسان ظلم کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جیسے اپنے بدن کو انسان تکلیف نہیں پہنچا سکتا اسی
طرح اپنے بھائی کو اگر وہ تکلیف پہنچائے تو وہ سچا مومن نہیں ہو سکتا۔ وہ اس مثال کی حدوں سے باہر
جاپڑے گا جو مثال حضرت محمد مصطفی اللہ نے مومنوں کی جماعت یعنی اپنے سچے حقیقی غلاموں کی
جماعت کے متعلق دی ہے۔ پس یاد رکھیں اول تو یہ توقع ہے، یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کو آپ سے توقع
ہے کہ آپ اپنے کسی بھائی کو کسی نوع کا دکھ نہیں پہنچائیں گے۔ ” پہنچائیں گے“ کی نصیحت میں ایک
اور بات ہے، آپ کو یہ توقع ہے کہ پہنچا سکتے نہیں ہیں کیونکہ اس معاملے میں آپ بے اختیار ہیں۔ ہر
بھائی آپ کے بدن کا جزو بن چکا ہے جو تکلیف آپ اس کو پہنچائیں گے وہ آپ کو محسوس ہو گی اور جو
تکلیف مجبوراً پہنچانی پڑے وہ ضرور محسوس ہوتی ہے۔ مثلا بعض دفعہ انگلی کاٹنی پڑتی ہے اور میں ذاتی
تجربے سے اس بات کا گواہ ہوں کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یہ قول سو فیصد بعینہ سچا ہے کیونکہ بع ہے کیونکہ بعض دفعہ
جب ایسی کارروائی کرنی پڑے کہ ایک شخص کو اس کے مسلسل ظلم کی وجہ سے جماعت سے کاٹ کر الگ
صلى الله ۔
وو
پھینکنا پڑے تو اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جیسے اپنے بدن کے کسی عضو کو کاٹ کر باہر پھینکنا پڑے۔
پس یہ وہ مثال ہے جو آپ کے اوپر کامل طور پر صادق آنی چاہئے اور پہلی توقع یہ ہے کہ آپ
اپنے بھائی پر ظلم کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ تو آپ کا جزو بدن بن چکا ہے۔ دوسری یہ کہ اگر وہ تکلیف میں مبتلا
ہو تو اس سے بے نیاز ہو کر آرام نہیں کر سکتے ۔ جہاں جو تکلیف آپ کے سامنے آئے اور دور کرنے کے
لحاظ سے آپ کی حد میں ہو، آپ کی پہنچ میں ہو، آپ ضرور کوشش کریں اور اس پہلو سے بھی میں بہت
مطمئن ہوں ۔ اگر چہ بعض ایسے لوگ بھی ہیں جماعت میں جو ظلم کرتے ہیں اور دوسروں کے حق بھی چھینتے
ہیں ، اگر چہ ایسے لوگ بھی ہیں جو تکلیف دور کرنے کی بجائے تکلیف پہنچانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں،
ان کے شر سے جماعت محفوظ نہیں رہتی مگر ایسے لوگ وہ ہیں جن کو رفتہ رفتہ تقدیر الہی نتھار کر ایک طرف کرتی
چلی جا رہی ہے اور رفتہ رفتہ وہ ننگے ہو کر جب سامنے آتے ہیں تو وہ آپریشن کرنا پڑتا ہے جس کا میں نے
خطبات طاہر جلد 13
261
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
ذکر کیا ہے۔ مگر اس اپریشن کی دو قسمیں ہیں یہ میں آپ کو اچھی طرح سمجھا دوں۔ ایک قسم یہ ہے کہ اپنا
جزو بدن کا ٹا جا رہا ہے، ایک قسم یہ ہے کہ غیر آپ کے بدن میں داخل ہے اور اس حد تک غیر اور تکلیف دہ
ہے کہ آپ اسے نکال باہر پھینکنے میں راحت محسوس کرتے ہیں، دکھ محسوس نہیں کرتے۔
پس دو قسم کے لوگ ہیں جن کو بالاخر جماعت سے باہر نکالنا پڑتا ہے۔ ایک وہ جو شریر ہیں جو
فساد رکھتے ہیں اور فساد کرتے ہیں وہ لوگ جن کا حقیقت میں حضرت اقدس محمد مصطفی ہے اور آپ کی
جماعت یعنی جماعت احمدیہ سے کوئی تعلق نہیں رہتا بلکہ وہ بیرونی شریر ہیں جو جماعت میں گھس کر
فتنہ پردازیوں سے کام لیتے ہیں اور محض ایک لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ ایسے لوگوں کو نکالنے کا دکھ نہیں ہوتا
بلکہ جماعت جس کو وہ تکلیف پہنچا رہے ہوتے ہیں ان کی راحت کے خیال سے دل کو راحت پہنچتی
ہے اس لئے فرضی طور پر ایک بات اس رنگ میں نہیں کہنی چاہئے کہ گویا بہت اچھی بات کہی جا رہی
ہے خواہ حقیقت سے اس کا تعلق نہ ہو۔ پس میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بات کرتے وقت احتیاط کی
جائے کہ حقیقت کے دائرے سے وہ بات باہر نہ نکلے۔ پس ہر آپریشن کا دکھ نہیں پہنچتا۔ بعض جراحی
کے عمل ایسے ہیں جن سے حقیقۂ راحت محسوس ہوتی ہے اور اس راحت کو محسوس کرنے میں مجھے کبھی
کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ فتنہ پرداز اس جرم کی حد کو پہنچ چکا ہے کہ جس کے
بعد یہ ہمارا جزو بدن نہیں رہا بلکہ غیر ہے جو اندر داخل ہو کر ان کو جو جزو بدن ہیں تکلیف پہنچا رہا ہے۔
پس جب ایک شیشے کا ٹکڑا پاؤں میں سے کھینچ کر باہر نکالا جائے ، جبکہ ایک کانٹا نکالا جائے ، جب کوئی کوئی
دبی، چھپی ہوئی گولی اندر سے نکال کر باہر کی جائے تو کبھی تکلیف نہیں پہنچتی۔ یہ جھوٹ ہو گا اگر آپ یہ
کہیں کہ ہمارے کہ ہمارے بدن سے ایک چیز نکلی اور ہمیں بڑا دکھ پہنچا۔ راحت محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس سارے
ماؤف حصے کو چین آجاتا ہے جہاں اس بیرونی چیز نے ایک مصیبت بپا کر رکھی تھی۔ دکھ ان کا ہوتا ہے جو بعض
دفعہ غلطیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بنیادی طور پر وہ جماعت احمدیہ کا ہی جزو رہتے ہیں۔ جماعت سے نکالنا
ان کو بے قرار کر دیتا ہے، ان کی زندگیاں ان پر اجیرن ہو جاتی ہیں وہ جزو بدن ہی ہیں۔ لیکن بعض مجبوریوں
کے پیش نظر بعض ایسی غلطیوں کے پیش نظر جن کو نظام جماعت نظر انداز نہیں کر سکتا کیونکہ وہ انصاف کے
تقاضوں کے خلاف ہوتا ہے، انہیں جب نکالنا پڑتا ہے یا انہیں جب سزا دینی پڑتی ہے تو حقیقہ ایسی ہی
تکلیف محسوس ہوتی ہے جیسے اپنے کسی بدن کے حصے کو انسان سزا د ینے پر مجبور ہو جائے۔
خطبات طاہر جلد 13
262
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
پھر آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور اسے بے یارو مددگار نہیں
چھوڑتا۔ تکلیف دور کرنا ایک الگ بات ہے۔ بے یارو مددگار نہ چھوڑنا ایک اور بات ہے۔ یعنی کئی
لوگ آپ کو اپنی سوسائٹی میں ایسے دکھائی دیں گے جن کے پاس کوئی کام نہیں ہے، جو کئی قسم کی روز مرہ
کی زندگی کی بقا کی جدوجہد میں تکلیفیں اٹھا رہے ہیں اور بظاہر وہ آپ سے الگ ہیں۔ لیکن اگر ساری
جماعت کو ان کی تکلیف کا احساس نہ ہو اور اپنے بے یارو مددگار بھائیوں کی مدد کے لئے ذہن
بے چین نہ ہو اور بے قرار نہ ہو تو پھر اس حدیث کا پورا اطلاق ان پر نہیں ہوگا۔ مسلمانوں کا حصہ تو ہیں
کیونکہ وہ دکھ نہیں پہنچاتے اور واضح کھلا کھلا دکھ اگر کسی کو پہنچ جائے تو مدد بھی کرتے ہیں ،ایکسیڈنٹ ہو
جائے یا اور بیماری کی تکلیف ہو تو کوشش کرتے ہیں کہ وہ دور کی جائے لیکن میں اس سے اگلے مقام کی
بات کر رہا ہوں جس کی طرف حضرت اقدس محمد مصطفی علی اللہ نے اشارہ فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ تم میں
سے بہت سے ایسے ہیں جن کا کوئی ناصر ، کوئی معین ، کوئی مدد گار نہیں ہے۔ وہ اکیلے اپنی زندگی کی
جدو جہد میں مخالف طاقتوں سے لڑ رہے ہیں اور مدد چاہتے ہیں ۔ مگر ہو سکتا ہے ان کی غیرت کا تقاضا
ہو وہ آپ کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔ تلاش کریں ایسے لوگوں کو نظر رکھیں ان پر اور جو خدا تعالیٰ نے
آپ کو صلاحتیں بخشی ہیں، ان صلاحیتوں سے ان کو بھی حصہ دیں۔ اگر ایک شخص ہے جو تجارت کرنا نہیں
جانتا اور آپ میں سے ایسا ہے جو تجارت کے فن سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالا مال کیا گیا ہے، خوب
اچھی طرح اسے تجارت کے داؤ پیچ آتے ہیں اور وہ اللہ کے فضل سے ان سے بہترین استفادہ کر رہا
ہے تو اس کا اس حدیث کی رو سے یہ فرض ہو گا کہ وہ نظر دوڑائے ، ایسے لوگ جو ان باتوں سے نا آشنا
ہیں اور ضرورت مند ہیں ، نہ ان کو نوکریاں مل رہی ہیں ، نہ کوئی اور کام میسر ہیں، ان کو اپنے ساتھ
لگائیں، پیار کے ساتھ رفتہ رفتہ ان کو سنبھالیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔
یہ جو نصیحت ہے اس ضمن میں ایک احتیاط کی بھی ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ آپ کو جس
راہ پر چلایا جائے اس کے گڑھوں سے بھی واقف کیا جائے ۔ اس راہ پر چلتے ہوئے جو چورا چکے ان
راہوں پر ڈاکے ڈالتے ہیں ان سے بھی واقفیت کرائی جائے ورنہ آپ آنکھیں بند کر کے یہ قدم
اٹھائیں تو نقصان کا بھی خطرہ ہے۔ بعض لوگ اپنی بعض بد عادتوں کی وجہ سے اس حالت کو پہنچتے ہیں
کہ ان کی مدد کرنا بھی نقصان کا سودا ہے اور ان کو اگر آپ اپنی تجارت میں شامل کریں گے تو ہرگز بعید
خطبات طاہر جلد 13
263
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
نہیں کہ آپ کو شدید نقصان پہنچادیں۔ بعض لوگوں کو آرام سے زندگی بسر کرنے کی عادت ہو چکی ہوتی
ہے۔ قرض لے کر وہ بے تکلفی سے کھاتے ہیں اور ان کو احساس نہیں ہوتا کہ جس بھائی سے قرض لیا
ہے اس کی بھی ضرورتیں ہیں۔ بعض تو بے حد مجبور ہیں، معمولی ضرورت کا قرض لیتے ہیں اور بے
اختیار ہیں کہ واپس نہیں کر سکتے ۔ ایسے بھائیوں کا فرض ہے جنہوں نے ان کو قرض دیا ہو کہ حتی المقدور
ان سے نرمی کریں اور کوشش کریں کہ وہ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ان کے بوجھ اتارسکیں، ان کے
قرض اتار سکیں ۔ لیکن اگر نہیں ، تو معاف کرنے کا بھی سوچیں لیکن یہ اور طبقہ ہے۔ ایک ایسا طبقہ ہے
جس کا ہاتھ قرض میں کھلا ہوتا ہے اس کی روز مرہ کی زندگی کی ضرورت جس قناعت کے طریق سے
پوری ہو سکتی ہے وہ نہیں پورا کرتے۔ وہ ایسا کھلا ہاتھ رکھتے ہیں جس کا خدا تعالیٰ نے ان کو حق نہیں دیا
ہوا۔ ان کی معاشی حالت کا تقاضا ہوتا ہے کہ وہ ہاتھ روک کر تنگی ترشی کے ساتھ گزارہ کریں، اپنے
بچوں کا خیال رکھیں ، اپنے مستقبل بنانے کی کوشش کریں۔اس کی بجائے وہ کھلے ہاتھ خرچ کر کے یوں
لگتا ہے جیسے بہت امیر کبیر لوگ ہیں ایسے لوگ تجارت کے لائق نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں کی جب تک
اصلاح نہ کی جائے اس وقت تک اگر ان کو تجارتوں میں آپ شامل کریں گے تو یہ آپ کو بھی نقصان
پہنچائیں گے اور اپنے آپ کو بھی مزید نقصان پہنچائیں گے اس لئے جو کھلے دل کے تاجر ہیں ان کو یہ
احتیاط لازم ہے کہ اگر کسی بھائی کی مدد کریں تو اس کی اخلاقی قدروں پر نظر ڈالیں ۔ اس کی صلاحیتوں
پر نظر ڈالیں اور اس ضمن میں قرآن کریم کا ایک راہنما اصول ہمارے سامنے رہنا چاہئے ۔ قرآن کریم
نے جہاں یتامی کی خبر گیری کی تعلیم دی ہے وہاں یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر ایسے یتامی ہوں جن کا مال
بحیثیت قوم کے تمہارے سپرد ہو یعنی ان کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں، وہ چھوٹی عمر کے ہیں اور ان
کے اموال ہیں جو قوم کے قبضے میں ہیں یعنی قوم کی طرف سے جو بھی نگران مقرر کئے گئے ہیں ان کے
قبضے میں ہیں فرمایا وہ مال ان کو اس وقت تک نہیں لوٹانا جب تک ان میں رشد کے آثار نہ دیکھو، جب
تک انہیں یہ سلیقہ نہ آجائے کہ خود اپنے مال کی کیسے حفاظت کی جاتی ہے۔ بہت ہی عظیم الشان گہرا
اقتصادی بقا کا اصول ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے۔ مراد یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ مال ان کا
ہے وہ کہہ سکتے ہیں تم کون ہوتے ہو ہمارے مال پر تسلط سے ہمیں روکنے والے۔ فرمایا کہ تم ان کو کہہ
سکتے ہو کہ ہم تو کچھ نہیں لیکن ہمارا خدا تمہیں اس تصرف سے اس لئے روکتا ہے کہ تم اس بات کے اہل
خطبات طاہر جلد 13
264
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
نہیں ہو۔ اس لئے قوم کو یہ حق دے دیا ہے کہ اپنے بے وقوفوں کے مال پر ، ان کے اپنے مال پر بھی ان
کو تصرف نہ کرنے دو جب تک رشد کے یعنی عقل اور فہم کے آثاران میں نہ دیکھو۔ جب تک تربیت کر
کے ان کو اس لائق نہ بنا دو کہ وہ خود اپنے مال کی حفاظت کر سکیں ۔ پس اگر وہاں یہ اصول ہے تو جہاں
آپ اپنا مال دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہوں، خواہ وہ نیک نیتی سے رکھتے ہوں،
وہاں یہ احتیاطیں بدرجہ اولی لازم ہیں اگر ان احتیاطوں میں آپ نے پورے انہماک سے کام نہ لیا تو
ایسے لوگ پھر نقصان بھی پہنچا دیں گے اور پھر اکثر ایسے لوگ ناشکرے بھی رہتے ہیں۔ آپ ان کی مدد
کریں گے، آپ ان کے سپرد کام کریں گے، کچھ پیسے کھا جا ئیں گے، کچھ تجارت کے مال کا نقصان پہنچا
جائیں گے اور بعد میں باتیں بنائیں گے کہ ہمارا اس نے کھا لیا ہے۔ ہم نے اس کی خاطر اتنی محنت کی ، ہم
نے اس کے لئے ایسے ایسے ٹھیکے حاصل کئے اور آخر پر نتیجہ نکلا یہ کہ ہمیں دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ عمر بھر
کی بدنامی آپ کے ساتھ لگی رہے گی۔ یہ تو درست ہے کہ اگر خدا کی خاطر آپ ایسا کریں گے، گرے
پڑوں کو سہارا دینے کے لئے ایسا کریں گے تو آخرت کا اجر تو آپ کا یقینی ہے لیکن مومن کو تو في الدنيا
حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً کی دعا کی تعلیم دی گئی ہے۔ یہ سکھایا گیا ہے کہ محض ایسے کام نہ کرو
کہ آخرت میں جن کا اجر دیکھو، ایسے کام کرو اور ایسے نیک پھلوں کی دعا ئیں کرو کہ اس دنیا میں بھی تمہیں
حاصل ہوں اور تمہارے لئے فائدہ مند ہوں اور آخرت میں تو بہر حال اس سے بہت زیادہ فوائد تمہارے
انتظار میں تمہاری امانت رکھیں گے۔ وہ کام گویا آپ کے نیک اجر کے امین بن جاتے ہیں۔
تو ان معنوں میں میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے میں سے گرے پڑے ایسے لوگوں کی
بحالی کے لئے کوشاں ہوں جو کسی بد عادت کی وجہ سے نہیں بلکہ بعض ایسی مجبوریوں یا حادثات کے نتیجے
میں ایک حال کو پہنچ گئے ہیں۔ محض کچھ کچھ پیسے دے کر ان کو زندہ رکھنا ان کی عزت نفس کے خلاف
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک آپ ان کو خود اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کر لیتے وہ سوسائٹی کا ایک معزز
جزو نہیں بن سکتے ۔ آپ کے نزدیک معزز ہو بھی جائیں تو ان کا اپنا ضمیر ان کو ہمیشہ ملامت کرتا رہے گا۔
اس لئے ان کے وقار اور ان کی عزت نفس کی حفاظت کی خاطر کوشش کریں کہ وہ کسی رنگ میں اپنے
پاؤں پر کھڑے ہو جائیں لیکن اس رنگ میں کوشش نہ کریں کہ خود تو کھڑے نہ ہو سکیں، آپ کو بھی لے
ڈوبیں اور آپ کو بھی اس حال کو پہنچا دیں جس حال کو وہ بد نصیب آپ پہنچے ہوئے ہیں۔ پس ان تمام
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
خطبات طاہر جلد 13
265
اصلى الله
عليسة
نصیحت پر عمل کرنے کی
باتوں کو پیش نظر رکھ کر جس حد تک ممکن ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اس نصیحت
کوشش کریں کہ آپ اپنے بے یارو مددگار بھائی کو بے یارو مددگار نہ چھوڑیں۔
صلى الله
پھر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اللہ تعالیٰ
اس کی ضرورت کا خیال رکھتا ہے ۔ اور یہ بھی ایک ایسا ارشاد ہے جو سو فیصدی قطعیت کے ساتھ
تجربے میں درست دکھائی دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص محض اپنی ضروریات کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے اور
ہر وقت اس کے ذہن پر یہ دباؤ ہے کہ میری فلاں ضرورت پوری نہیں ہوئی ، فلاں ضرورت پوری نہیں
ہوئی، وہ خود بھی دعائیں کرتا ہے نیک ہونے کی وجہ سے، اور بسا اوقات مجھے بھی دعاؤں کے لئے لکھتا
ہے، اور اس کی تمام شخصیت کھل کر میری آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے کیونکہ اس کا فکر اس کا ہم وغم
صرف اپنی ذات کے لئے ہے۔ ایک اور قسم کا احمدی بھی ہے جو اپنے لئے بھی دعا کے لئے لکھتا ہے،
اپنے بعض دوسرے مجبور بھائیوں کے لئے بھی دعا کے لئے لکھتا ہے اور فکر کرتا ہے کہ اس کو یہ تکلیف
ہے، اس کو یہ تکلیف ہے اس کے لئے بھی دعا کریں، اس کے لئے بھی دعا کریں۔ اس کی شخصیت بھی
کھل کر میرے سامنے آ جاتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلامی کے
دائرے میں شمار ہونے کے زیادہ لائق ہے کیونکہ وہ دوسروں کی فکر میں رہتا ہے اور بعض ایسے ہیں جو
پھر اس فکر کو بھی بڑھا کر دین کی فکر کو اتنا اپنے اوپر غالب کر لیتے ہیں کہ بعض دفعہ ان کے خطوں میں کسی
اپنی ذاتی کسی دوست کی ضرورت کا بھی کوئی ذکر نہیں ملتا۔ ہر وقت یہ فکر ہے کہ دین کی یہ ضرورت پوری
ہو، دین کی وہ ضرورت پوری ہو ، جماعت کی تربیت میں کمزوری ہے، اللہ تعالیٰ توفیق بخشے کہ ہم اس
کمزوری کو دور کر سکیں۔ تبلیغ میں یہ کمزوری ہے اور دیگر مسائل جماعت کے یہ ہیں پس ایسے لوگوں کے
خط ان مشکلات کے ذکر سے بھر پور ہوتے ہیں جو ان کی ذات سے تعلق نہیں رکھتیں۔ ایسے لوگ کیا
گھاٹا کھانے والے ہیں؟ کیا ان کا سودا نقصان کا سودا ہے؟ جن کو اپنی ہوش نہیں باقی ہر چیز کی گویا
ہوش ہے۔ اپنے بھائیوں کی ہے، دین کے کاموں کی ہے، دین پر پڑنے والی مصیبتوں کی ہے، گویا
اپنی ذات پر، اپنے عزیزوں پر مصیبت ہی کوئی نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگ گھاٹا کھانے والے
نہیں ہیں کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف اور بے چینی عليسة
دور کرتا ہے بلکہ جو شخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے یہاں سے بات شروع فرمائی ہے،
خطبات طاہر جلد 13
266
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
اس کی ضرورت کا خیال رکھتا ہے، جو شخص اپنے بھائی کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس
کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے۔ تو یہ امر واقعہ ہے اور میں اپنے ذاتی وسیع تجربے سے آپ کو
بتاتا ہوں یعنی جماعت احمدیہ کے ساتھ جو میر اوسیع تعلق ہے اور ساری دنیا کے جماعت کے حالات پر
کسی نہ کسی رنگ میں نظر رکھتا ہوں کہ ایسے لوگ جو اپنے بھائی کی ضرورت میں مگن رہتے ہیں، ان کا
خیال رکھتے ہیں، جو جماعتی ضروریات کی خاطر اپنی ضروریات کو بھلا بیٹھتے ہیں اللہ تعالیٰ کبھی ان کو
بھلاتا نہیں ۔ ان کی سب ضروریات کا خود خیال رکھتا ہے اور بسا اوقات دعا کے لئے ہاتھ اٹھنے سے
پہلے وہ ان کی ضروریات کو دعا سمجھ کر قبول فرما لیتا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کر دیتا ہے۔
پس بہت ہی محفوظ زندگی ہے ایسے مومن کی جس کا نقشہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
عليوس
نے
اس نصیحت میں کھینچا ہے اس سے بہتر اور کیا تصور ہو سکتا ہے کہ آپ خدا کے بندوں کی ضرورتوں میں
مگن رہیں۔ آپ کی طاقت تو کم ہے آپ تو وہ سب ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے لیکن آپ کی
ضرورتیں پوری کرنے کے لئے آپ کی پشت پر وہ دنیا کا خالق و مالک کھڑا ہو جائے جس کی طاقت
میں ہر چیز ہے اس سے اچھا بھی کوئی سودا ہو سکتا ہے؟ کتنا عمدہ، کیسا پیارا، کیسا نفع بخش سودا ہے کہ اپنی
ادنیٰ طاقتوں کو آپ نے خدا کے بندوں کے لئے وقف کر دیا یا خدا کی جماعت کی ضروریات کے لئے
وقف کر دیا اور اس کی طاقتیں حاصل کر لیں جو تمام طاقتوں کا سرچشمہ ہے۔ پس بہت ہی عظیم الشان
نصیحت ہے یہ۔ اس پر کان دھریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ سو فیصدی سچی بات ہے آپ کی
ساری تکلیفوں کے حل ہونے کا راز اس میں پوشیدہ ہے۔ فرماتے ہیں جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف
اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور بے چینی کو دور کر دیتا ہے۔ جو شخص کسی کی پردہ پوشی
کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن پردہ پوشی کرے گا۔
پردہ پوشی کا مضمون بھی اسی طرح بدن سے تعلق رکھتا ہے جیسا کہ باقی سب امور جو میں نے
بیان کئے ہیں ایک بدن کی مثال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک انسان جب دیکھتا ہے کہ کسی جگہ سے وہ
بے پر دہورہا ہے تو فورا بے اختیار اس کا ہاتھ اپنی اس قمیص کی طرف یا اس کپڑے کی طرف جائے گا جو
ننگے بدن کو ڈھانپ لے اور بعض دفعہ بجلی کی سرعت سے، بغیر سوچے سمجھے، از خود ہاتھ حرکت کرتا ہے۔
احساس ہو سہی کہ کہیں سے میں ننگا ہورہا ہوں اور اپنے جرموں پر بھی اور اپنی کمزوریوں پر بھی پردہ ڈالنے ہو سے میں نگاہور پر اور
خطبات طاہر جلد 13
267
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
کے لئے تو انسان اتنی اتنی کوششیں کرتا ہے کہ بعض دفعہ وہ کوششیں دھوکہ دہی تک پہنچ جاتی ہیں۔ شرم سے
اپنی کمزوریوں کو دور کرنا اور ان پر پردہ ڈالنا اور بات ہے لیکن دھو کہ وہی کی خاطر ، جو نہیں ہے، وہ دکھانا وہ
اور چیز ہے۔ تو پردہ پوشی بعض دفعہ بے احتیاطی کے ساتھ کی جائے اور انسان کا ضمیر عموما اس معاملے
میں انسان کو بےا لو بے احتیاطی پر مجبور کر ہی دیتا ہے، تو وہ دکھاوے پر منتج ہو جاتی ہے، وہ منافقت پر منتج ہو جاتی
الله
صلى الله
ہے، اتنا گہر امادہ انسان کے اندر اپنے ننگ اور عیوب کو ڈھانپنے کا فطرہ ودیعت کیا گیا ہے۔
آنحضرت فرماتے ہیں کہ جب میں نے تمہیں ایک بدن قرار دے دیا، جب تم سے
مجھے یہ توقعات ہیں کہ ایک جسم کی طرح اپنے تمام بھائیوں سے سلوک کرو گے جس طرح ایک جسم کے
ہر عضو سے تمہاری روح ، تمہارا دماغ ، تمہارا شعور سلوک کرتا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی ہے کہ جس
طرح اپنی پردہ پوشی کرتے ہو غیر کی بھی پردہ پوشی کرو اور پردہ پوشی کے مضمون میں اس دنیا کا ذکر نہیں
فرمایا بلکہ قیامت کا ذکر فرمایا ہے۔ ضرورتیں پوری کرنے کے مضمون کا جہاں تک تعلق ہے وہاں یہ فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری ضرورتیں پوری کر دے گا۔ پردہ پوشی کے تعلق میں اس دنیا کا ذکر ہی کوئی نہیں
قیامت تک بات پہنچا دی ۔ یہ اس بات کی گہری اور قطعی دلیل ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی یا اللہ
کے نور سے کلام کرتے تھے اور یہ حدیث یقیناً کچی حدیث ہے کیونکہ ایک عام باتیں کرنے والا انسان،
عام نصیحت کرنے والا انسان از خود اس موقع پر یہی کہے گا کہ تم کسی کی پردہ پوشی کرو خدا تمہاری یہاں
پردہ پوشی کرے گا۔ اچانک اس بات کو اٹھا کر قیامت تک پہنچا دینا اس میں ایک گہری حکمت ہے۔
باقی تمام ضرورتوں کا تعلق دنیا سے ہے اور قیامت کی پردہ پوشی کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا کی پردہ پوشی
اس میں شامل ہے لیکن بہت سے ایسے ہیں جن کے عیوب اس دنیا میں ننگے نہیں ہوں گے مگر قیامت
کے دن ضرور ننگے کئے جائیں گے۔ پس آخری پردہ پوشی وہی ہے جو قیامت کے دن ہوگی اور قیامت
کے ذکر میں دنیا کی پردہ پوشی کو حضرت اکرم ﷺ نے بھلا نہیں دیا، نظر انداز نہیں فرمایا بلکہ فرمایا ہے کہ
وہ دن جب کہ دنیا میں سب ڈھکے ہوئے پر دے اگر خدا چاہئیے گا تو اتار دیئے جائیں گے اور ہر ڈھکے
ہوئے بدن کو ننگا بدن دکھایا جائے گا اس دن تمہاری بھائی کی پردہ پوشی تمہارے کام آئے گی اور خدا تعالیٰ
کی طرف سے تمہارے عیوب کا پردہ بن کر تمہاری کمزوریوں کے سامنے آکھڑی ہوگی۔ اگر وہاں پردہ پوشی
ہے تو اس دنیا میں لا لازما ہے یہ اس کے اندر شامل بات ہے کیونکہ وہ دنیا جس نے یہاں کسی کا ننگ دیکھ لیا،
خطبات طاہر جلد 13
268
خطبه جمعه فرموده 8 را پریل 1994ء
قیامت کے دن دوبارہ دیکھے نہ دیکھے، باخبر تو ہو گی مگر وہ پردہ پوشی اس مضمون کا انتہائی مقام ہے۔ تم نہ
یہاں ننگے کئے جاؤ گے۔ نہ وہاں ننگے کئے جاؤ گے۔ اتنی عظیم الشان خوشخبری ہے اور سب سے زیادہ دنیا
اس بات سے غافل ہے۔ اپنے بھائی کے عیوب کو تلاش کرنا جس کے خلاف قرآن کریم کی واضح نصیحت
موجود ہے، ہدایت ہے وَلَا تَجَسَّسُوا ہر گز تجس اختیار کر کے اپنے بھائیوں کی کمزوریاں نہ پکڑا کرو
اس سے کلیہ غافل بلکہ آگے بڑھ کر کمزوریاں تلاش کرتے ، ان کے متعلق باتیں کرتے ، سوسائٹی میں وہ
خبریں پھیلاتے اور خاص طور پر عورتوں میں یہ بیماری ہے اور مردوں میں بھی ہے۔
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے پردہ پوشی کے مضمون کو تو درجہ کمال تک پہنچا دیا ہے۔
جب میں نے یہ ذکر کیا کہ باقی انبیاء کی نصیحتیں دیکھ لیں اور مقابلہ کر کے دیکھیں تو بعض غیر مذاہب
والے جب بات کو سنتے ہیں یا سنیں گے تو وہ سمجھتے ہوں گے کہ شاید اپنے نبی کی تعریفیں تو ہر ایک کرتا ہی
ہے۔ مگر جب میں مضمون بیان کر رہا ہوں اس پر دیانتداری سے غور تو کر کے دیکھیں کوئی ایسی مثال تو
نکال کے دکھا ئیں کہ کسی دنیا کے نئی نے پردہ پوشی کے مضمون کو اس شان سے بیان کیا ہو اور اس تفصیل
سے بیان کیا ہو اور اس گہری حکمت اور فراست سے بیان کیا ہو۔ حضرت اقدس محمد مصطفی پر جو
تعلیم اتری ہے اس نے اس کے سارے پہلوؤں کو ڈھانپ لیا ہے۔ لَا تَجَسَّسُوا فرمایا کہ ذکر کرنا
تو بعد کی بات ہے، نظر ہی نہ ڈالو، تلاش ہی نہ کرو۔ تمہارے سامنے اگر کسی کی کمزوری آجاتی ہے تو اس
سے بھی آنکھیں بند کرنے کی کوشش کرو۔ بعض معاملات میں اس کی اجازت نہیں ہے اس کا ذکر بھی
ضروری ہے لیکن وہ میں بعد میں کروں گا۔ عام طور پر جو بھائیوں کی کمزوریاں ہیں ان کے متعلق یہ تعلیم
ہے اور اس ضمن میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تعلیم کو اس حد تک آگے بڑھا دیا ہے کہ وہ زمانہ
جبکہ خط و کتابت کا رواج ہی نہیں تھا، شاذ کے طور پر لوگ خط لکھا کرتے تھے، اس وقت یہ تعلیم دی کہ کسی
کا خط نہ پڑھو ۔ حالانکہ یہ مضمون آج کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے اور آج بھی بہت بے وقوف اور
متجسس لوگ ایسے ہیں جو چوری ایک دوسرے کے خط پڑھتے ، پھر ان کو احتیاط سے کھولتے اور اسی
طرح بند کرتے ہیں اور بتاتے ہیں گویا ہمیں پتہ نہیں لگا اور گھر میں بہو بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کرتے
ہیں۔ بعض لوگ گھر میں کس کی بیٹی آجائے تو یہ دیکھنے کے لئے کہ اپنے ماں باپ کو یا لکھتی ہے یا اس
کے ماں باپ اس کو کیا لکھتے ہیں وہ اس کے خطوں کو اس طرح خفیہ خفیہ کھولتے اور اس کے ارادوں کو
خطبات طاہر جلد 13
269
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء
معلوم کرتے ہیں حالانکہ یہ شدید گناہ ہے۔ ایسی بات ہے جیسے جہنم کی آگ اپنی آنکھوں کے لئے مانگی
صلى
جائے کیونکہ آنحضرت ﷺ نے بڑی تنبیہ کے ساتھ اس بات سے منع فرمایا ہے۔
آج کل ایک ایسی چیز بھی ایجاد ہو چکی ہے جو اس زمانے میں نہیں تھی مگر خط کا مضمون اس پر
بھی حاوی ہے اور وہ ٹیلیفون ہے۔ بعض لوگ بڑی عمر کو پہنچ جاتے ہیں لیکن ایسے بیوقوف اور بیمار
ہوتے ہیں کہ ان کو مزہ ہی اس بات میں آتا ہے، یہی جس کا بنایا ہوا ہے زندگی کا ، کہ گھر میں بیٹھے لوگوں
کے فون سن رہے ہیں اور یورپ میں تو ایسے لوگ ہیں جن کا پیشہ ہی یہ بن چکا ہے کہ بعض آلات کے نا
ذریعہ وہ لوگوں کے ٹیلیفون سنتے ہیں۔ چنانچہ انگلستان میں ایک مشہور واقعہ ہوا جس کے ساتھ سارے
ملک میں بڑی دیر تک شور پڑا رہا کہ ایک شہزادی کے ٹیلی فون کو ایک ظالم آدمی نے اسی طرح بعض
خاص آلات کے ذریعے سننا شروع کیا ، اس کی ریکارڈنگ کی ، اس ریکارڈنگ کو اخبارات کے سامنے
بیچا اور اس بے چاری کی اس طرح اس کی بدی اور فطری کمزوری کی تشہیر کی اور انہوں نے ٹیلیفون کال
کی بڑی قیمت مقرر کر دی کہ یہ پیسے دو گے تو پھر تمہیں ہمارا وہ ٹیلیفون نمبر ملے گا جہاں تم کچھ دیر کے
لئے وہ ریکارڈ نگ سن سکو گے جو اس شہزادی نے اپنے طور پر کسی سے کی تھی اور پتا لگا کہ اتنا زیادہ کالوں
کا رجحان تھا کہ وہ فون بار بار ڈراپ کر جاتا تھا اور بڑی بڑی رقمیں خرچ کر کے ، لوگ چسکے لینے
کے لئے ئے ، اس پرائیویٹ گفتگو کو سنتے تھے۔ تو دیکھیں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے انسان کے ذاتی امور علی
کی حرمت کو کس شان سے بیان فرمایا ہے۔ کیسی پاکیزہ سوسائٹی کو جنم دیا ہے جس کا تصور آج چودہ سو
سال بعد بھی، ایسے ملک میں بھی موجود نہیں جو اپنے آپ کو سویلائزیشن کے بلند ترین مقام پر بیان
کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ ڈیموکریسی اور انسان کے ذاتی حقوق کے جیسے ہم علم بردار ہیں ایسے دنیا میں
اور کوئی نہیں اور امر واقعہ بھی یہ ہے کہ دنیا کی نسبتوں سے جیسا انگلستان کو Democracy کے اوپر
فخر کا حق ہے ویسا دنیا میں اور کسی قوم کو نہیں ہو سکتا۔ لیکن اس کے باوجود نفسی آزادی اور نفسی حق کی
حفاظت کا وہ تصور وہاں نہیں ملتا جو چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ نے ہمارے سامنے
پیش فرمایا اور اس میں جیسا کہ میں نے خط کے تعلق سے بیان کیا ہے ٹیلیفون کال ، الگ بیٹھ کر باتیں
کرنا یہ ساری چیزیں شامل ہو جاتی ہیں۔ ہر تجسس سے آپ کو روکا گیا ہے اور ساتھ یہ نصیحت فرمائی گئی
ہے کہ اگر سن لو تو پھر اپنے تک رکھو پھر پردہ دری نہ کرنا۔ جہاں یہ خوشخبری دی ہے کہ اگر تم پردہ پوشی کرو
رو
صلى الله
خطبات طاہر جلد 13
270
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء
گے تو اللہ قیامت کے دن تمہاری پردہ پوشی فرمائے گا وہاں اس میں یہ تنبیہ بھی شامل ہے کہ اگر پردہ دری
کرو گے تو قیامت کے دن تمہاری پردہ پوشی کی کوئی ضمانت نہیں ہے اور جس کی قیامت کے دن پردہ دری
ہوگی اس کی دنیا میں بھی پردہ دری ہوتی ہے۔
پس اس بہت ہی پاک اور گہری نصیحت کو اپنے معاشرے کی اصلاح کے لئے غیر معمولی
اہمیت دیتے ہوئے اختیار کریں اگر آپ ان چند نصیحتوں کو اختیار کریں جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور
ایسی بہت سی ہیں جن کا بعد میں انشاء اللہ اس خطبات کے سلسلے میں ذکر آتا رہے گا تو آپ اپنے
معاشرے کو جنت نشاں معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ اپنی طبیعت کے تجسّسات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں۔ ان کو
چھوڑ دیں، یہ کمینی لذتیں ہیں ، ان سے کوئی فائدہ نہیں، ان سے گھروں کے امن اٹھ جاتے ہیں، ایک
بھائی کو اپنے بھائی پر اعتماد باقی نہیں رہتا، ایک بہو کو اپنے خسر یا اپنی ساس پر اعتماد نہیں رہتا ۔ وہ سمجھتے
ہیں کہ یہ سارے میری جستجو میں ہیں ، اس طرف لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح میری کوئی مخفی بات کسی
کے علم میں آ جائے ۔ چنانچہ یہ ہوتا ہے اور اس حد تک ہوتا ہے کہ بعد میں جب مقدمات چلتے ہیں تو م
بعض دفعہ مجھے لکھا جاتا ہے کہ ہم نے خود اس بہو کا خط پکڑا ہوا ہے اس میں یہ بات لکھی ہوئی تھی اب
بتائیں ہمارا رویہ درست ہے کہ نہیں۔ ان کو میں کہتا ہوں تمہارا رویہ تم جو کچھ کہوا ایک شیطانی رویہ تھا۔
تمہیں کوئی حق نہیں تھا کہ اپنی بہو کے ایسے خط کو پڑھو اور کوئی حق نہیں ہے کہ اب اسے عدالتوں میں یا
میرے سامنے پیش کرو۔
پس حضرت محمد مصطفی ﷺ کی نصیحتوں کو غیر معمولی اہمیت دیں آپ کی چھوٹی چھوٹی
نصیحتوں میں بھی قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی امن کی ضمانتیں دی گئی ہیں اس ضمانت کے
نیچے آجائیں، اسی کا سایہ ہے جو امن بخشے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین )
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
جو دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں ان کو ان کے ساتھی یہ سمجھا دیں کہ ہم نمازیں جمع
کریں گے اور عصر کی نماز دو گا نہ ہوگی ۔ جو مسافر ہیں جو آج کے اجلاس میں شرکت کے لئے دوسرے
شہروں سے آئے ہیں وہ میرے ساتھ ہی دوگانہ رکعتوں کے بعد سلام پھیریں گے جو مقامی دوست
ہیں وہ بغیر سلام پھیرے کھڑے ہو کر اپنی روزمرہ کی عصر کی چار رکعتیں پوری کریں گے ۔“
66