طاقتوار امامت محمدﷺ کی غلامی میں ہے اس کے علاوہ کوئی امامت نہیں۔ امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کے اسلوب محمدؐ سے سیکھیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مجلس شوریٰ کے ارتقاء، آداب اور اس میں باہمی احترام و رواداری کے موضوع پر بصیرت افروز رہنمائی فرمائی۔ بعد ازاں قرآن کریم کی روشنی میں واضح کیا کہ اللہ کے نزدیک حقیقی عزت کا معیار صرف اور صرف تقویٰ ہے، جس پر اقوام اور افراد کی بقا منحصر ہے۔ آخر میں آپ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق درست فہم پیش کرتے ہوئے جبر، تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے کی سخت مذمت فرمائی۔
موضوعات: مجلس شوریٰ، تقویٰ، عند اللہ اکرام کا معیار، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، انتہا پسندی کی مذمت
خطبات طاہر جلد 13
307
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
طاقتو ر امامت محمد ﷺ صلى الله کی غلامی میں ہے اس کے علاوہ کوئی امامت نہیں۔
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اسلوب محمدؐ سے سیکھیں۔
( خطبه جمعه فرموده 29 را پریل 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ
أَتْقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات : 14)
پھر فرمایا :۔
آج کے جمعہ کے لئے بھی کچھ اعلانات ہیں اور دعا کی درخواستیں ہیں ان کے ذکر کے بعد پھر انشاء
اللہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں گے جس مضمون پر خطبات کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جماعت ہائے احمد یہ
یوگنڈا کا جلسہ سالانہ آج 29 راپریل سے شروع ہو رہا ہے اور جلسے کے اختتام پر یعنی یکم مئی کو ان کی مجلس
شوری بھی منعقد ہو گی ۔ کل سے جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ اور جماعت احمد یہ سپین کی مجالس شوری بھی
منعقد ہو رہی ہیں۔ خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام 38 ویں تربیتی کلاس آج 29 راپریل سے
شروع ہے، 13 مئی تک جاری رہے گی ۔ لجنہ اماءاللہ پاکستان کے زیر اہتمام بچیوں کی ایک
خطبات طاہر جلد 13
308
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
تربیتی کلاس آج سے شروع ہو رہی ہے۔ خدام الاحمدیہ ضلع اسلام آباد کا سالانہ اجتماع کل جمعرات
سے شروع ہو چکا ہے، آج ختم ہو گا۔ خدام الاحمد یہ سن ہوزے، کیلیفورنیا کا ریجنل اجتماع آج
سے شروع ہو رہا ہے 30 را پریل (کل ) تک جاری رہے گا ۔ لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ
فرینکفرٹ ریجن کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل تھیں اپریل بروز ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔ ان سب کو
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ تعالیٰ ان اجتماعات کو خالصہ اللہ بنائے رکھے اور خالصہ اللہ اجتماعات
کی جو برکتیں اللہ کے ہاں مقدر ہیں وہ ساری ان کو نصیب ہوں ۔
جماعت احمد یہ کینیا کی طرف سے ایک شکوہ رہ گیا ہے کہ ان کا گزشتہ جمعے کے موقع پر مجلس
شوری کا انعقاد ہوا تھا اور 24 اپریل تک وہ رہی تھی تو ان کا ذکر رہ گیا تھا تو دعا تو اب بھی ان کے لئے ہو
سکتی ہے، شوری کے جو فیصلے ہوئے ہیں ابھی آخری شکل تو اختیار نہیں کر چکے، تو جو بھی انہوں نے سوچا اللہ
اس میں برکت ڈالے اور جب یہاں فیصلے پہنچیں گے اور ان کی منظوری ہوگی تو ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ
ان فیصلوں پر بہترین عمل درآمد کی بھی توفیق بخشے ۔
جماعت احمد یہ کیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب اٹھ رہی ہے اور بیداری اور قربانی کے آثار
ظاہر ہو رہے ہیں۔ جب دعوت الی اللہ کی مہم کا دوبارہ یورپ سے آغاز کیا گیا ہے ( پہلے پاکستان میں
جاری ہوئی تھی تو یورپ سے دوبارہ اس مضمون کو خصوصیت سے جب اٹھایا گیا ) تو اس وقت کینیا تمام
افریقہ میں سب سے پیچھے تھا اور اتنی تھوڑی بیعتیں ہوتی تھیں کہ جب میں ان کے مربی صاحب سے
پوچھا کرتا تھا کیا ہو رہا ہے؟ کہتے تھے یہ علاقہ ہی ایسا ہے یہاں شروع سے یہی رواج ہے۔ میں نے
کہا ہم نے تو رواج بدلتے ہیں؟ نہیں بدلتے تو توڑنے ہیں اور لا زما آپ کو اٹھ کر باقی افریقہ کی سطح پر
آگے بڑھنا ہو گا ورنہ تو کروڑ سال بھی بیٹھے رہیں گے تو یہاں کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔ وہاں مشکل یہ
تھی کہ پاکستانیوں کی ایک سوسائٹی تھی ، کچھ ہندوستان کے احمدیوں کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے
ساتھ راضی تھے اور پتا ہی نہیں تھا کہ کس ملک میں رہتے ہیں ، وہاں کے حقوق ادا کرنے ہیں، جس
زمین کا نمک کھایا ہے اس کا شکریہ کا حق ادا کرنا ہے، ان کو حقیقت اسلام سمجھا کر، ان کے دلوں کو جیت
کر ان باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں رہی اور اسی پر راضی تھے جو کہ بڑی مخلص جماعت ہے چندہ بھی اچھا
دے دیتے ہیں اکٹھے مل کے بیٹھے ہیں۔ جیسے تھے ویسے ہی رہے اور یہاں تک کہ پھر حالات ایسے
خطبات طاہر جلد 13
309
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
تبدیل ہوئے کہ جن ملکوں میں جماعت ان ملکوں کا حصہ نہ بن سکی وہاں سے ان کے پاؤں اس طرح
پھر حکومتوں نے اکھیڑے ہیں کہ وہاں ٹھہرتے بن نہیں پڑ سکی۔ چنانچہ باقی ایشیائیوں کی طرح پاکستان
کے وہ احمدی جو بعض صورتوں میں کئی نسلوں سے افریقہ میں رہ رہے تھے (یعنی مشرقی افریقہ میں ) ان سے
کو وہاں ٹھکانہ نہیں ملا ، بہت سے ان میں سے اب ھم میں آ کے آباد ہو گئے ہیں ۔ اسی طرح باقی
جلنگھر
:
ایشیائیوں کا حال ہوا۔ لیکن جہاں خدا کے فضل سے جماعت افریقن بن کر پہنچی ہے وہاں کیفیتیں ہی
اور ہیں تو یہ میرے سامنے عذر پیش کیا جاتا رہا کہ جی یہاں تو یہی چل رہا ہے۔ میں نے کہا یہ چل رہا
ہے، مجھے منظور نہیں یہ تو توڑنا پڑے گا۔ اٹھیں اور ان لوگوں میں داخل ہوں، ان کی جماعت بنیں ۔
جس ملک میں رہتے ہیں وہاں Foreigner بن کے بیٹھے ہوئے ہیں، اس کی کوئی حیثیت نہیں
ہے۔ چنانچہ اللہ کے فضل سے لمبے عرصے تک ان کے پیچھے پڑ کر ، آہستہ آہستہ انفرادی طور پر بھی توجہ
دلائی گئی، خدا کے فضل سے اب جماعت بیدار ہوگئی ہے۔ اب بیسیوں کی بجائے ہزاروں میں بیعتیں
آنی شروع ہو گئی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اب ان کا قدم بھی مغربی افریقہ کی طرح تیز
رفتاری سے آگے بڑھے گا اور آئندہ چند سال میں لاکھ سے اوپر بھی انشاء اللہ تعالیٰ یہ بیعتیں پیش کر سکیں
گے۔ تو اللہ تعالیٰ ان کو بھی اس بیداری کے نیک عمل کی بہترین جزا دے اور بیداری جاری رہے، بڑھتی
رہے اور زیادہ پھل عطا کرتی رہے ۔ (آمین) یہی باتیں مشرقی افریقہ کے دوسرے ممالک پر بھی
اطلاق پاتی ہیں یوگنڈا بھی اور تنزانیہ بھی ، یہ بھی اس معاملے میں اپنے سے مجھے مخاطب سمجھیں۔
شوری کے سلسلے میں ایک اقتباس مجھے کسی نے بھجوایا تھا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کا۔ تفسیر میں شوری کا ذکر فرمایا ہے تو میں نے پرائیویٹ سیکرٹری سے کہا تھا کہ یہ رکھ چھوڑیں۔ جب
کبھی شوری کا تذکرہ آئے گا تو وہاں پڑھ کے سنائیں گے۔ اچھا دلچسپ اقتباس ہے اور انہی باتوں کو
تقویت ملتی ہے جو میں آپ کے سامنے پچھلی دفعہ عرض کر چکا ہوں ۔ حضرت مصلح موعود سورۃ الماعون
کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
”میں نے احمد یہ جماعت کی مجلس شوری میں دیکھا ہے اور میرا
ہیں پچیس سال کی مجالس شوری کا یہ تجربہ ہے کہ بسا اوقات کسی فیصلے کی
پوری زنجیر اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک ایک عام آدمی کی رائے
خطبات طاہر جلد 13
310
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
بھی اس کے ساتھ نہ ملا لی جائے۔ سو میں سے صرف ایک دفعہ مجھے اپنے طور
پر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔“
اور جو میں نے گزشتہ مجالس شوری کے فیصلوں کا جائزہ لیا تھا میرے خیال میں سو میں سے
ایک دفعہ بھی زیادہ ہے۔ اس سے بھی کم مرتبہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تنہا فیصلہ نافذ کرنا پڑا
ہے۔ لیکن ایک بات جو عام طور پر نظروں سے پوشیدہ رہی ہے اور اسی پر یہ مضمون روشنی ڈال رہا ہے وہ
یہ ہے کہ فیصلے کے وقت یہ نہیں ہوا کرتا کہ خلیفہ وقت الگ بیٹھا ہے اور ایک طرف سے فیصلے آ رہے
ہیں اور آخر پر وہ بتاتا ہے کہ یہ منظور ہے، یہ نا منظور ہے۔ وہ اپنی رائے کو مسلسل مجلس شوری کے ممبران
کی رائے میں داخل کر کے ان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ یہاں تک کہ رائے جب آخری شکل
اختیار کرتی ہے تو اس سے پہلے ہی خلیفہ مسیح کی رائے اور اس کے مشورے، اس کی سوچ پوری طرح،
پوری مجلس شوری کی سوچ اور اس کے مشورے، اس کی رائے بن چکے ہوتے ہیں۔ اس لئے ویسے بھی
ویٹو کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا۔ حضرت مصلح موعود کی بھی عادت تھی کہ بعض دفعہ کسی آدمی نے نام نہیں
لکھوایا، مشورے مکمل ہو گئے لیکن دور کسی ایک دیہاتی پر نظر پڑی جو ایک کونے میں خاموش بیٹھا ہے
اس کو مخاطب کر کے نام لے کر اٹھایا کرتے تھے کہ چودھری صاحب آپ بھی اٹھیں، آپ نہیں
بولے۔ بعض دفعہ وہ انکسار کے ساتھ کہہ دیا کرتے تھے کہ ”جی میں کی بولان“۔ انہوں نے کہا نہیں
نہیں آپ مجھے بتائیں، دیہاتیوں کا مشورہ بھی مجھے چاہئے ۔ ہمارا مشورہ مکمل نہیں ہوگا جب تک مجھے
دیہاتی، جس طرح کے آپ ہیں اس قسم کی نمائندگی کا مشورہ نہ ملے چنانچہ پھر وہ مشورہ دیا کرتے
تھے۔ یہ وہ عمل ہے جواب بھی خدا کے فضل سے جاری ہے لیکن میں بتا رہا ہوں تاریخی لحاظ سے ایک
بہت ہی دلچسپ حوالہ ہے کس طرح مجلس شوری کا ارتقاء ہوا ہے۔ کس طرح مجلس شوری میں خلافت اور
جماعت اسی طرح ہم آہنگ ہو جاتی ہے جیسے روز مرہ کاموں میں ویسے ہی ہم آہنگ ہے اور دوا لگ
وجود نہیں رہتے ۔ ما رہتے ۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :
دو
سو میں سے صرف ایک دفعہ مجھے اپنے طور پر فیصلہ کرنا پڑتا ہے ورنہ
ننانوے دفعہ میں فیصلہ اس طرح کرتا ہوں کہ کچھ اس کی رائے میں سے لیا اور
کچھ اس کی رائے میں سے اور ایک نتیجہ پیدا کر لیا۔ اگر عوام کو مجلس مشاورت میں
خطبات طاہر جلد 13
311
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
شامل نہ کرتے تو وہ بھی صرف اپنے گھر کی ضروریات کے متعلق ہی اپنے
دماغوں سے کام لینے کے عادی ہوتے ۔“
جو عام روز مرہ کا دستور ہے ہر ایک اپنے گھر کی باتوں میں ہی منہمک رہتا ہے۔
لیکن جب ہم نے ان کو اپنی مشاورت میں شامل کر لیا تو اس کا
فائدہ یہ ہوا کہ ان کے دماغ ترقی کر گئے چنانچہ ان کی آراء کے ٹکڑے ٹکڑے مل
کر ایک مکمل سکیم بن جاتی ہے جو جماعت کے لئے نہایت مفید اور بابرکت
ثابت ہوتی ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد دہم صفحہ 183-182)
پس اسی طریق کو تمام مجالس شوری عالمگیر میں جاری رکھنا چاہئے اور اس کی حفاظت کرنی
چاہئے ۔ مشکل یہ درپیش ہوتی ہے کہ بعض لوگوں کو مخالفانہ رائے کو سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ
نہیں ہوتا اور بعض لوگوں کو مخالفانہ رائے دینے کا سلیقہ نہیں آتا۔ وہ مجالس شوری جو خلیفہ وقت کی
صدارت میں منعقد ہوتی ہیں ان میں یہ دونوں منفی عناصر شاذ کے طور پر کبھی ظاہر ہوتے ہیں ورنہ نہیں
کیونکہ خلیفہ وقت کی موجودگی میں جو مخالفانہ رائے بھی دیتا ہے وہ سلیقے سے بات کرتا ہے۔ وہ ادب کا
پہلو ، وہ ذاتی تعلق کا پہلو، اس کے اندر چھپے ہوئے نشتر کو کند کر دیتا ہے۔ اگر غصے سے بھی بات کرنی ہو
تو نکلتی اس طرح ہے کہ بہت کم غصہ اس کے ساتھ چمٹا رہ جاتا ہے اور جہاں تک حوصلے کی بات ہے
اللہ تعالیٰ خلیفہ وقت کو حوصلہ عطا فرماتا ہے، ہر قسم کی مخالفانہ رائے سنتا ہے اور اس حو صلے میں خلیفہ وقت
کی ذاتی خوبی نہیں بلکہ نظام کی خوبی ہے کیونکہ کوئی بھی اس کی رائے کی مخالفانہ رائے نہیں ہوتی۔ ہر
رائے تائید کی نیت سے اٹھ رہی ہے اور خلیفہ وقت کے فیصلوں کو تقویت دینے کی خاطر اٹھ رہی ہے۔
اس لئے بظاہر لوگوں کو وہ رائے مخالفانہ معلوم ہو مگر وہ مخالفانہ نہیں ہوتی۔ چنانچہ بسا اوقات میرا بھی یہ
تجربہ ہے کہ ایک منشاء میں نے ظاہر کر دیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت متقی ہے، وہ فیصلہ نہیں تھا،
محض منشاء تھا۔ انہوں نے اس کو سنا اور بعض ان میں سے سمجھتے تھے کہ اس میں فلاں پہلورہ گیا ہے۔
چنانچہ اٹھ کر بعض دفعہ بڑی لجاجت سے معذرت کرتے ہوئے بات کرتے ہیں۔ میں ان کو کہتا ہوں
کوئی ضرورت نہیں ، کسی تمہید کی ضرورت نہیں ، آپ شوق سے بتائیے کیا بات ہے۔ چنانچہ ان کو بعض
دفعہ حوصلہ دے کے کھڑا کرنا پڑتا ہے۔ بتائیں تو سہی کیا بات ہے، وہ جب بتاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ
خطبات طاہر جلد 13
312
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
بڑی معقول رائے تھی ۔ پس نہ وہ مخالفت کی نیت سے بات کرتے ہیں، نہ سننے والا مخالفانہ بات سمجھ کر
سنتا ہے اور یہ وہ بہترین صحت مند ماحول ہے جو جماعت احمدیہ کی مجلس شورٹی کے سوا دنیا کے پردے
پہ کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ آپ چھوٹے سے چھوٹے ، سادہ سے سادہ ملک میں چلے جائیں وہاں
چھوٹے ہونے اور سادگی کی خوبیاں ملیں گی۔ بڑے سے بڑے ملک میں چلے جائیں وہاں طاقت
کے مظاہرے ہوں ۔ گے اور طاقت کے نتیجے میں جو بات میں قوت پیدا ہوتی ہے وہ بھی دکھائی دے گی
مگر یہ پاکیزگی جو جماعت احمدیہ کی شوری کے ماحول کی ہے یہ ہر وجود کا ایک جان ہو جانا اور بڑی
محبت اور تقویٰ کے ساتھ اپنی باتوں کو ادا کرنا اس کا کوئی عشرِ عشیر بھی آپ کو کہیں اور دکھائی نہیں دے
گا۔ لیکن جب خلیفہ وقت موجود نہ ہو تو پھر میں نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ کچھ بے وقوفیاں سر اٹھانے لگتی
ہیں۔ بے وقوفیاں ان معنوں میں کہ بات کرنے کا سلیقہ نہیں ۔ اکھڑ بات کی ، اس طریقے پہ بات کی
گویا روڑا مار دیا ہے اور نہ ان صدران کو اتنا حوصلہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھ لیں چنانچہ کئی دفعہ ہماری مجالس
شوری میں کرسی چلنے کی حد تک تو خدا کے فضل سے کبھی نہیں پہنچی جیسے کرسیاں دوسرے ایوانوں میں چل
جاتی ہیں مگر تلخ بات ضرور چل پڑتی ہے یا چل پڑتی رہی ہے اور ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
بہت غیر معمولی فضل فرمایا یہ ترکیب سمجھا دی کہ ان سب سے میں نے کہا کہ آپ اپنی ریکارڈنگ کیا
کریں تا کہ جب بھی میں نے کچھ سننا ہو میں ریکارڈ منگواؤں اور خود سنوں۔ پس اس بات کا پہنچنا تھا
کہ کم و بیش ویسے ہی احساس ہو گیا جیسے میں موجود ہوں اور یہ جو موجودگی کا احساس ہے یہ بہت ہی
ضروری چیز ہے جماعت نے خلافت سے جو تعلق کا احساس سیکھا ہے۔ اس کا اگلا قدم وہ ہے کہ اللہ کی
حضوری میں رہیں ۔ جن کو اس دنیا میں حضوری کا تجربہ نہ ہو، اس کی مشق نہ ہو ان کو حقیقت میں اللہ تعالیٰ نہ
کی حضوری کا تصور بھی نہیں ہوتا اور عملاً وہ دو دنیاؤں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ایک ان کی اپنی دنیا
ہے، ایک تصور میں خدا تعالیٰ سے تعلق کی دنیا ہے۔ ان دونوں کا رشتہ کوئی نہیں ہوتا۔ تو مجلس شوری
ہمیں یہ رشتے قائم کرنے کے سلیقے بھی عطا کرتی ہے۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ تمام دنیا میں
مجالس شوری انہی نصیحتوں کو پیش نظر رکھ کر جاری رہیں گی اور جاری کی جائیں گی اور اعلیٰ اخلاق کی
حفاظت کی جائے گی کوئی بات اس طریقے پر نہیں کی جائے گی جس میں کسی قسم کی تلخی کا یا اپنے بھائی کی
دل آزاری کا عنصر ہوا اور اگر کوئی سادگی یا نادانی یا نا تجربہ کاری سے ایسی بات کر دیتا ہے تو حوصلے کے ساتھ
خطبات طاہر جلد 13
313
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
↓
سن کر اسے سمجھانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ جوابا آپ بھی پتھر پہ پتھر ماریں اور سارا ماحول
پرا گندہ ہو جائے۔ پس میں امید رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ جو بہت ہی عظیم الشان
نظام شوری خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے دوبارہ ہمیں عطا کیا ہے، یہ
اتنا قیمتی نظام ہے کہ اس کی خاطر ہر بڑی سے بڑی قربانی بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔
اب میں اس آیت کریمہ کی طرف آتا ہوں جس کی میں نے تلاوت کی تھی۔ اس کا تعلق بھی اس
مضمون سے ہے جو کچھ عرصے سے جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ
مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا اے انسانو! ہم نے
تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور اس پہلو سے کوئی فرق نہیں ہے، کالا پیدا ہوتا ہے یا گورا پیدا
ہوتا ہے، لولہ لنگڑا پیدا ہوتا ہے یا صحت مند پیدا ہوتا ہے۔ مشرقی ، مغربی ، شمالی ، جنوبی سب مرد اور
عورت سے پیدا ہو رہے ہیں وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا و قبائل اور ہم نے تمہیں قبائل میں اور
بڑے بڑے گروہوں میں تبدیل کیا ہے لِتَعَارَفُوا تا کہ تم ایک دوسرے کی پہچان کر سکو، ایک
دوسرے کو پہچانتے وقت ان حوالوں سے بات کر سکو۔ یہ وہی مضمون ہے جس مضمون کے پیش نظر نام
رکھے جاتے ہیں۔ ہر انسان کا ایک نام ہے وہ اس کی ذاتی شناخت ہے اور ذاتی شناخت کو آسان بنانے
کے لئے پھر قبائلی شناخت، بعض دفعہ اس کی قوم کی شناخت، اس کے مذہب کی شناخت، یہ ساتھ مل جاتی
ہیں تو نام کا مقصد پورا ہو جاتا ہے مگر انسان انسان ہی ہے۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ
اتقكُمْ تم میں سب سے
وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔
معزز خدا کے نزدیک
إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ یقینا اللہ تعالیٰ بہت علم رکھنے والا اور بہت باخبر ہے۔
یہاں اَكْرَمَكُمْ کے متعلق میں کچھ مزید کہنا چاہتا ہوں ۔ انسان دنیا میں سب
سے اول تو روٹی کے لئے جیتا ہے، کمائی کے لئے جیتا ہے، اقتصادی طور پر وہ زیادہ سے زیادہ اپنے
وجود کو پھیلانا چاہتا ہے اور پھر اس کے علاوہ اولاد ہے، باقی رہنے والی نسلیں ہیں، خاندان ہیں،
تعلقات ہیں، دوستیاں ہیں ، قومی وقار ہیں ، ان سب کی خاطر جیتا ہے۔ پھر قوت کے لئے جیتا ہے،
طاقت حاصل کرتا ہے اور طاقت کے ذریعے وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر دکھاتا ہے۔ یہ پہلے دو
جو محرکات ہیں یہ عموما جانوروں میں بھی پائے جاتے ہیں کہ ہیں لیکن جب آپ طاقت وا ، طاقت والے حصے میں داخل
خطبات طاہر جلد 13
314
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
ہوتے ہیں تو اگر چہ جانور بعض پہلوؤں سے بعض دوسرے جانوروں پر طاقتور ہونے کے لحاظ سے
فوقیت رکھتا ہے مگر شعوری طور پر جانور طاقت کے اجتمار پر جانور طاقت کے اجتماع نہیں کیا کرتے ۔ اس غرض ۔ سے وہ طاقت
حاصل نہیں کیا کرتے کہ دوسروں پر اپنی برتری دکھا ئیں ۔ جیسی طاقت جس جانور کو خدا کی طرف سے
نصیب ہو گئی اس کے طبعی استعمال سے ، جتنا سا رعب پڑنا چاہئے اتنا خود بخود پڑتا ہے اور اس طرح
جانوروں کی دنیا میں ایک باہمی مقابلے کی ایک طبعی جاری و ساری صورت ہے جو ہمیں دکھائی دے
رہی ہے۔ شیر کا ایک مقام ہے، بکری کا ایک مقام ہے، بکری سے نیچے اس کے لیلوں کا بھی مقام ہے،
ایک کتوں کا ایک اس کے پلوں کا مقام ہے۔ یہ سارا نظام کائنات طاقت کے لحاظ سے بھی مختلف
گروہوں میں بٹا ہوا ہے۔ لیکن انسان کی طرح جانو ر اجتماعی کوشش سے اپنے لئے زائد طاقت حاصل
کرنے کا شعور نہیں رکھتے ۔ یہ پہلی دفعہ انسان میں واقع ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اکرام کا تصور
جانوروں میں نہیں ہے اور انسان میں ہے اور اکرام کے تصور کا طاقت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ ایک
اکرام طاقت سے ملتا ہے۔ اسی لئے عربی زبان جو الہامی زبان ہے اس میں طاقت اور عزت کے لئے
ایک مشترک لفظ رکھا گیا ہے جسے عزیز کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ عزیز ہے۔ عزیز کا ایک معنی ہے عزت والا ،
بزرگی والا ، صاحب شرف اور ایک ہے غالب ۔ تو قوت کا جو عزت کے ساتھ ایک طبعی اٹوٹ رشتہ ہے
وہ انسانی سطح پر ابھرنے کے بعد انسان کے شعور میں ابھرتا ہے۔ اس سے پہلے وہ رشتہ تو ہے مگر
جانوروں کے شعور میں ابھرتا نہیں ہے۔ ان کو علم نہیں کہ طاقت سے عزت نصیب ہوا کرتی ہے پس
انسان طاقت ڈھونڈتا ہے اور طاقت سے عزت پاتا ہے اور یہاں سے اس کی تربیت کا وہ اگلا سفر
شروع ہو جاتا ہے جو اسے خدا کی طرف لے جاتا ہے۔
خدا کا جہاں تک تعلق ہے، اس پر آپ کی طاقت کیا اثر دکھا سکتی ہے۔ کوئی بھی حیثیت
نہیں ۔ کمزور سے کمزور اور طاقتور سے طاقتور خدا کی نظر کے سامنے کوئی بھی فرق والی حیثیت نہیں
رکھتے ۔ ایک مشہور سائنسدان نے غالبا آئن سٹائن کے کسی مضمون میں میں نے یہ پڑھا تھا اس نے
بھی یہ نکتہ پیش کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مقابل پر جو مخلوق ہے اس کا فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ مثال کے
طور پر جیسے سورج کا زمین سے تعلق ہے اور آپ اونچائی پہ کھڑے ہو جائیں یا نیچے اتر جائیں جہاں
تک سورج کے فاصلے کا تعلق ہے وہ ایک ہی جیسا دکھائی دے گا۔ چاند نسبتا قریب ہے اس لئے چاند کا
خطبات طاہر جلد 13
315
خطبه جمعه فرمودہ 29 اپریل 1994ء
قرب یا چاند سے دوری زمین کی مختلف سطحوں پر ایک اثر دکھاتی ہے سطح سمندر پر اس کا قرب نمایاں
ہوتا ہے اور وہ یعنی چاند سے زیادہ زور سے اپنی طرف کھینچتا ہے اور سمندر کی تہہ میں چاند کی طاقت کچھ
کم ہو جاتی ہے مگر سورج کی طاقت برابر ہے اس سے ذرا بھی فرق نہیں دکھائی دیتا یعنی ایسا فرق جو
روز مرہ کی انسانی اور حیوانی زندگی پر نمایاں ہو کر اثر انداز ہو سکے ۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعلق
ہے اس کے سامنے تو سارے بندے، ہر طاقت، ہر کمزوری ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اس لئے
وہاں تو خدا کی نظر میں طاقت اور عزت کا کوئی جوڑ دکھائی نہیں دیتا ۔ وہاں ایک اور مضمون شروع ہوا
ہے جس کی طرف قرآن کریم کی آیت اشارہ فرما رہی ہے کہ خدا کے سامنے نہ تمہاری دوستیں کام
آئیں گی۔ نہ تمہارے جتھے کام آئیں گے، نہ تمہاری سیاسی یا دوسری طاقتیں کام آئیں گی اور عزت
پھر بھی تمہاری دلی تمنا ہے انسانی زندگی کا ایک حصہ بنا دی گئی ہے پھر کیسے خدا سے عزت پاؤ گے؟
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ہم تمہیں عزت کا رستہ بتاتے ہیں ۔ تم سب سے
زیادہ متقی ہو جاؤ اور یہ وہ چیز ہے جو اس سے پہلے حیوانی زندگی میں کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ یہاں
انسان حیوانی زندگی سے بالکل ممتاز ہو کر ابھرتا ہے۔ تقویٰ کا وہ مضمون ہے جو انسانی ارتقاء کی آخری ہوکر
منزل سے شروع ہوتا ہے یعنی انسانی منزل سے اور پھر یہی وہ مضمون ہے جو خدا کی طرف آپ کے
سفر میں مسلسل آپ کا کا ساتھ دیتا ہے۔ اسی لئے قرآن کریم نے اسے یوں بھی بیان فرمایا
خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوىی سب سے اچھا زاد راہ تقویٰ ہے۔ تو پتا چلا کہ اس کی پہلے کی منازل جتنی بھی
زندگی نے طے کیں انسان کے وجود تک اور انسان کی روزمرہ کی زندگی میں بھی ، ان میں زاد راہ کچھ اور
ہوا کرتا تھا۔ یہاں سے اگلا سفر جو بلندیوں کی طرف شروع ہونا ہے، جو خدا کی طرف ہے، اس کے
متعلق ایک اور زاد راہ بیان کر دیا جس کا پہلے کوئی تصور نہیں ہے۔ فرمایا إِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى
تقویٰ بہترین زاد ہے اس سے بہتر زاد سفر تمہیں نصیب نہیں ہو سکتا۔
پس تقویٰ سیکھنا ہے کیونکہ تقویٰ کے بغیر ہم اللہ کی نظر میں کوئی عزت نہیں پا سکتے اور یہ دنیا کی
عزتیں تو یہیں مرمٹ جائیں گی ، ہمارے ساتھ مٹی ہو جائیں گی اور یہاں بھی ان کی کوئی ضمانت نہیں
ہے۔ نہ قوموں کی عزتوں کی کوئی ضمانت ہے، نہ افراد کی عزتوں کی ضمانت ہے۔ تاریخ پر نظر ڈال کے
دیکھیں ، تو میں دیکھیں کہاں سے اٹھیں اور کہاں تک جا پہنچیں اور پھر تنزل کی راہ اختیار کرتے کرتے
خطبات طاہر جلد 13
316
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
کس طرح وہ ذلیل اور رسوا ہو گئیں۔ وہی تو میں جن پر ان کو برتری حاصل ہوا کرتی تھی ، ان برتری
والی قوموں کو خدا تعالیٰ نے ذلیل و رسوا اس حد تک ہونے دیا کہ وہ جو کل تک ذلیل تھے وہ ان پر
حکومت کرنے لگے، وہ ان پر ایسے حاکم اور جابر بن کر سوار ہو گئے کہ بعض ایسے تاریخ کے دور آتے
ہیں کہ وہ مجبور تو میں تصور بھی نہیں کر سکتیں کہ کبھی ان کے تسلط سے ہم آزاد ہو سکتے ہیں۔
آج ہی کی دنیا دیکھ لیجئے آج سے کچھ سال پہلے روس کے متعلق یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا
کہ وہ تو میں جو روس کے تسلط میں ہیں وہ اس سے آزادی کے کوئی خواب بھی دیکھ سکیں گی۔ مگر خدا نے
وہ طاقتیں توڑنے کا فیصلہ کیا تو چھوٹی چھوٹی قو میں جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی، جنہیں روس کی ایک
بھبکی دبا کے مٹا سکتی تھی ، وہ سر اٹھانے لگیں اور انہوں نے اپنے لئے آزادی کے مطالبے شروع کر
دیئے۔ اب امریکہ کا رعب ہے اور قو میں امریکہ کو سجدے کر رہی ہیں لیکن نہیں جانتیں کہ یہ دور بھی
ہمیشگی کا دور نہیں ہے۔ وہ تنزل کے آثار امریکہ میں ظاہر ہو چکے ہیں جو چند اور سالوں میں نمایاں ہو
جائیں گے اور پھر امریکہ کی وہ برتری اور فضلیت ، گویا ایک ہی سپر پاور ہے، یہ باقی نہیں رہے گی ۔ وہ
کمزور قو میں جو ایک طاقت کے وقتی طور پر غالب آنے کے نتیجے میں اپنی عزتوں کے سودے کر لیتی
ہیں بہت ہی بے وقوف قومیں ہیں۔ وہ اپنے ضمیر کے سودے کرتی ہیں اور ان سودوں کا فائدہ کوئی
نہیں۔ وقت بدل جاتے ہیں پھر کسی اور آقا کی تلاش کرنی پڑتی ہے، پھر اس کے حضور اپنے ضمیر بیچنے
پڑتے ہیں ۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اَتَّقُكُمْ میں ان سارے مصائب کا علاج پیش فرما
دیا گیا ہے۔ خواہ تم قومی حیثیت سے زندہ ہو، خواہ تم انفرادی حیثیت سے زندہ ہو، اگر تم تقویٰ پر قائم
رہو گے تو پھر تمہاری عزتیں اللہ سے وابستہ ہو جائیں گی۔
عِنْدَ اللہ کا ایک مطلب ہے خدا کے نزدیک تم معزز ہو۔ اب خدا تو کسی کے سامنے
جھک کر اس کی عزت نہیں کرتا۔ خدا کے حضور تم نے عزت کی سند حاصل کر لی ہے، یہ معنی ہے۔ تم وہ حق
رکھتے ہو کہ تمہاری عزت کی جائے اور جب خدا کے نزدیک کسی قوم کا یہ حق ہو جائے کہ اس کی عزت کی
جائے تو اس کی عزتیں بڑھتی ہیں پھر کوئی دنیا کی طاقت اس کی عزتوں کو کم نہیں کر سکتی ۔ جب تک وہ
خدا کے نزدیک معزز رہنے کا حق رکھتے ہیں وہ معزز بنائے جاتے ہیں خواہ وہ پہلے کیسے ہی ذلیل کیوں
نہ ہوں اور جب وہ ایک دفعہ خدا سے تعلق جوڑ لیں تو اس کے بعد دو امکانات ہیں یا احتمالات بھی ہیں ۔
خطبات طاہر جلد 13
317
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
ایک یہ کہ اس دنیا میں بھی تقوی کی زادراہ کو لے کر نسلاً بعد نسل آگے بڑھیں اور اس دنیا میں بھی مرتے
دم تک اس زاد راہ کو ساتھ چمٹائے رکھیں تا کہ پھر وہ آگے ان کا ساتھ دے۔ ایسی قوموں کی عزت کی
ہمیشگی کے لئے ضمانت ہے جب تک وہ ان شرطوں کو پورا کریں اور منفی پہلو اس کا جس کا احتمال کے طور
پر میں نے ذکر کیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ زاد راہ لے کر جتنا چاہیں بڑھیں اگر وہ منزل سے پہلے ختم ہو گیا
تو آپ کا گزشتہ سارا سفر ضائع گیا۔ صحرا میں سفر کرنے والا اگر منزل پہ پہنچنے سے اتنی دیر پہلے پانی سے
محروم ہو چکا ہے کہ اس عرصے میں بغیر پانی کے انسان زندہ نہ رہ سکے تو وہ یہ دلیل تو نہیں دے سکتا کہ
اے خدا تعالیٰ میں پچاس میل یا سومیل اسی صحرا میں سفر کر کے آیا ہوں جب کہ موسم زیادہ سخت تھا تو
اب تھوڑی دور منزل رہ گئی ہے اب میں کیوں زندہ نہیں رہ سکتا، گویا پانی ختم ہو گیا تو کیا فرق پڑتا ہے۔ سکتا ہوگیا کیافرق
کوئی اس کی نہیں سنی جائے گی۔ زاد راہ کا ایک قانون ہے وہ غالب قانون ہے وہ مسافر پر قبضہ کرتا ہے
اور مسافر کو اس قانون کی ماننی پڑتی ہے۔ پس خوش نصیب وہ ہے جو اپنے زاد راہ کو مرتے دم تک پورا
رکھتا ہے اگر بڑھاتا چلا جائے تو اس کی طاقت بڑھتی جائے گی ، اس کا تقوٹی بڑھتا جائے گا اس کی
عزت بڑھتی جائے گی اور اگر نہیں تو کم سے کم ایسا محروم نہ ہو کہ خدا کے نزدیک وہ عزت سے خالی ہو
جائے۔ پس جسے اس دنیا میں خدا کے نزدیک عزت سے خالی رہنا ہے مرنے کے بعد بھی وہ عزت
سے خالی رہے گا اور قوموں کے لحاظ سے بھی یہی مضمون ہے۔
پس جماعت احمدیہ کے دو سفر میں ایک ہر احمدی کا ذاتی سفر ہے۔ جو اس کی موت تک جاری
ہے۔ ایک ہمارا جماعتی سفر ہے، جس کے متعلق ہماری بھر پور کوشش ہے اور دلی آرزو ہے کہ یہ سفر ہمیشہ
ہمیش کے لئے جاری رہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا کرتا۔ ہمیں علم ہے کہ مذہبی قو میں بھی اپنے
انتہائی عروج تک پہنچنے کے بعد پھر تنزل اختیار کر جایا کرتی ہیں۔ مگر جن بدنصیبوں کی وجہ سے وہ تنزل
اختیار کرتی ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم وہ بد نصیب نہ ہوں ۔ ہمارے دور میں ایک بھی ایسی بات اگلی
نسلوں کے ورثے میں نہ آئے ، جس میں تنزل کا خمیر پایا جاتا ہو۔ اس پہلو سے میں جماعت احمد یہ کو
خوب متنبہ اور ہوشیار کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی تقدیر ان غالب قوانین سے بالا نہیں ہے۔ یہ دائمی
قوانین ہیں جن کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ اور یہ
قانون کہ جب کوئی قوم تقوی سے عاری ہو جائے تو اس کے نتائج سے بھی ضرور ہی عاری ہو جایا
خطبات طاہر جلد 13
318
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
کرتی ہے۔ خواہ کتنی ہی بلندیوں پر آپ کا قدم ہو آخر کرنا پڑتا ہے لیکن گرنے کے لئے خدا تعالیٰ
کی طرف سے کوئی جبری فیصلہ نہیں ہے۔ جب قوم اپنے حالات بدلتی ہے، اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ
مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ جب تک قوم اپنے حالات نہ بدلے، خدا تعالیٰ
کبھی کبھی ان کے تنزل کی تقدیر جاری نہیں فرماتا۔ پس ایک پہلو سے یہ تقدیر ہے ایک پہلو سے تدبیر
ہے اور تدبیر اور تقدیر کا یہ رشتہ مکمل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ تقدیر خیر کے خواہاں ہیں تو عمل خیر کی حفاظت
کریں۔ اپنی سوچوں کو خیر کی سوچیں بنائیں، اپنی تمام تدبیروں کو خیر کی تدبیر بنائیں اور پھر دیکھیں کہ
اللہ تعالیٰ آپ کی سوچوں اور آپ کی تدبیروں کو، جو عارضی اور فانی ہیں، ان کو تقدیر کے ذریعے لافانی
کر دے گا۔ عزت آسمان سے اترے گی آپ کی کوششوں سے نصیب نہیں ہو سکتی مگر خدا کا یہ وعدہ پھر
ضرور آپ کے حق میں پورا ہوگا کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ تم میں سے
سب سے معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ تقوی اختیار کرنے والا ہے۔ پس اپنے تقویٰ کی اپنی ذات
میں حفاظت کرنا، اپنے خاندان میں حفاظت کرنا اپنی آئندہ نسلوں میں حفاظت کرنا، ایسی گہری
سوچوں کے ساتھ حفاظت کرنا کہ آئندہ جاری و ساری رہے، نسلاً بعد نسل جاری رہے یہ وہ ہمارا اہم و
ترین فریضہ ہے جو ہمیں سونپا گیا ہے اور جماعت کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کے نتیجے میں زیادہ سے
زیادہ میری فکر انہیں باتوں پر مبذول ہے، انہی باتوں کے لئے وقف ہو چکی ہے کہ ہم ایک ایسی
جماعت بن کر خدا کی نظر میں ابھریں کہ خدا کی تقدیر اس جماعت کو آج کے لئے نہیں ، کل کے لئے ،
پرسوں کے لئے ، نسلاً بعد نسل ، ہزاروں سال کے لئے معزز بنائے رکھے اور آنے والے اپنی عزتوں
کے حوالے ہماری نسلوں کے بھی دیں کہ ان کی دعاؤں ، ان کی کوششوں سے، ان کا فیض تھا کہ خدا کے
فضل اور اکرام کی تقدیر آسمان سے ہمارے لئے اتر رہی ہے۔ اس پہلو سے اگر باتیں کرنی ہیں تو اس
الله
کی باتیں کرتی ہیں جو عند الله اتقی تھا یعنی محمد مصطفی ۔ خدا کے نزدیک سب سے زیادہ متقی
صلى الله
صلى الله
عروس
محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور خدا کے نزدیک سب سے زیادہ اکرام کے لائق حضرت محمد مصطفی یا اے اللهلوسة
پس تقویٰ کیا ہے اور اکرام کسے کہتے ہیں اور جس متقی کو خدا کی طرف سے اکرام نصیب ہو
اس کے اپنے روزمرہ کے دستور کیا ہوتے ہیں۔ اس کا دوسروں کے ساتھ تعلقات کا دائرہ کس طرح -
پھیلتا ہے یا سکڑتا ہے، کن لوگوں سے اس کے تعلق کٹتے ہیں ، کن سے اس کے تعلق استوار ہوتے اور
خطبات طاہر جلد 13
319
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔ وہ اپنی عزت کو خود کن نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ کیا وہ عزت اس کے دل میں
تکبر پیدا کر دیتی ہے یا اس کے برعکس جلوہ دکھاتی ہے۔ یہ وہ ساری باتیں ہیں جو ہمیں اپنی سوچوں سے
نہیں ملیں گی ، حضرت محمد مصطفی اللہ کا حسن دیکھنے کے نتیجے میں جوں جوں آپ کا حسن ہمارے دل پر
جلوہ گر ہو کے اسے اپنا بناتا چلا جائے گا ، اسی ط ہائے گا ، اسی طرح ، اسی رفتار کے ساتھ ، ہم تقویٰ کے مضمون سے بھی
آگاہ ہوں گے اور تقویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اکرام کے تقاضوں سے بھی آگاہ ہوں گے۔
پس اس پہلو سے میں احادیث نبویہ کے اس مضمون میں دوبارہ داخل ہوتا ہوں جو میں شروع کر چکا تھا۔
تر ندی کتاب البر والصلۃ میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے، فرماتے ہیں:
قال: قال رسول الله ﷺ ليس منا من لم يرحم صغيرنا
ويوقر كبيرنا و يامر بالمعروف وينه عن المنكر۔
( ترمذی کتاب البر والصلة حدیث نمبر : 1844)
صلى الله
ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے
نہیں ہے۔ کون ہم میں سے نہیں ہے؟ فرمایا، جو اپنے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور اپنے بڑوں کی تو قیر
نہیں کرتا۔ ان کے ساتھ عزت کا معاملہ نہیں کرتا و یامر بالمعروف وينه عن المنكر اور معروف
باتوں کا حکم نہیں دیتا یا ان کی تلقین نہیں کرتا اور بری باتوں سے روکتا نہیں۔
صلى الله
یہ جو مجلس شوری کا میں نے تصور آپ کے سامنے رکھا تھا یہ حدیث بعینہ اس پر چسپاں ہو رہی
ہے۔ ہماری مجلس شوری وہی ہوگی جہاں چھوٹوں پر رحم کیا جائے گا، بڑوں کی عزت کی جائے گی اور
نیک باتوں کی نصیحت کی جائے گی ، بری باتوں سے روکا جائے گا یہ خلاصہ ہے مجلس شوری کا لیکن اس
حدیث کے حوالے سے ایک بات جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آج کل بعض علماء دین
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا بالکل الٹ معنی لیتے ہیں جس کا حضور اکرم ﷺ کے ارشاد
سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ ایک موقع پر حضور اکرم نے فرمایا کہ اگر تم کوئی بری چیز دیکھتے ہو، اپنے ہاتھ
سے اس کو روک سکتے ہو تو روک دو، اگر نہیں تو زبان سے منع کرو، اگر زبان سے بھی منع نہیں کر سکتے تو
دل میں برا مناؤ۔ ایک بہت ہی گہری حکمت پر مبنی ، بہت ہی پاک نصیحت تھی جو جب ٹیڑھے دماغوں
میں پڑی ہے تو اس نے دیکھیں کیسا ٹیڑھا رخ اختیار کر لیا۔ اب یہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم ہے
خطبات طاہر جلد 13
320
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
نے حق دیا ہے کہ اگر کوئی اسلام کے خلاف بات کرتا ہے اور تمہارے پاس طاقت ہے، تلوار ہے تو تلوار
چلا دو۔ اگر پتھر ہے تو پتھر مارو اور جس طرح بھی بن پڑے زبر دستی نمازیں پڑھا دو۔ زبر دستی بعض
بدیوں سے روکو اور جبر کی حکومت رائج کر دو۔ یہ تلقین اتنی عام ہو چکی ہے اور ایسے ظالمانہ طور پر خصوصًا
اصلى الله
پاکستان کا مزاج بگاڑ رہی ہے کہ اس کے تصور سے بھی انسان کا دل دہلتا ہے کہ آئندہ کیا ہوگا۔
ابھی چند دن پہلے ایک خبر آئی کہ کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم یہ کام کرو تو اس نے کہا
میں تلاوت کر رہی ہوں اس کو اتنا غصہ آیا ، وہ خود حافظ قرآن تھا کہ اس نے قرآن کریم جلا دیا یعنی کہا
گیا قرآن کریم جلا دیا تو اس پر شور پڑ گیا سارے شہر کی مساجد سے اعلان ہوا کہ بہت بڑا گناہ ہو گیا
ہے اٹھو اور اس شخص کو سزا دو۔ یہاں تک کہ اس کی طرف جب بڑھے ہیں اس سے پہلے پولیس کی
تحویل میں وہ آچکا تھا اور حملہ آوروں نے پولیس سے اس کو چھینا، پہلے اس پر پتھر برسائے اور پھر ابھی
جان باقی تھی کہ زندہ آگ میں جلا دیا اور اس طرح انہوں نے قرآن کی عزت قائم کی۔ اس کے پیچھے
یہی جھوٹا اور غلط تصور ہے جس کا کوئی اشارہ بھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اپنی پاک زندگی میں عروسه
نہیں ملتا ۔ یہ عجیب باتیں محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہیں جنہیں اول انسانی فطرت
دھکے دیتی ہے اور نفس کی شرافت کسی طرح قبول کرنے کے لئے تیار نہیں اور دوسری طرف حضرت محمد
لله ﷺ پر نگاہ ڈالیں تو ایک بھی واقعہ ایسا آپ کی زندگی میں دکھائی نہیں دیتا کہ اپنے اس ارشاد
کا یہ مطلب سمجھتے تھے جو ملاں آج دوسری دنیا کو سمجھا رہا ہے۔ وہ واقعہ ہو گیا اور پھر دو تین دن کے بعد دنیا کو رہا دو
خبر شائع ہوئی کہ اس کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ بالکل جھوٹ ہے، ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی ۔
صرف بات یہ ہوئی تھی کہ وہ بے چارہ چائے بنا رہا تھا ، پاس قرآن کریم رکھا تھا، پانی ابلا اور قرآن پر
ابلتا ہوا پانی پڑ گیا۔ وہ سمجھا کہ مجھ سے گناہ ہو گیا ہے۔ اس نے کہا ہائے مجھ سے قرآن جل گیا اور وہ
بات بیوی نے شاید کسی ہمسائی کو بیان کر دی ہو گی یا آگے چل پڑی تو بات کہیں سے کہیں جا پہنچی ۔
پولیس آئی ، اس کو زبر دستی پکڑ کے لئے گئی اور پھر اسے اس MOB کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے
رسول الله
صلى الله
صلى الله
عليسة
اس کی Lynching کی ہے۔ اب یہ باتیں اگر محمد مصطفی ﷺ کی طرف منسوب کر کے کی جائیں تو
یہ اور بھی زیادہ بھیانک ہو جاتی ہیں، یہ کیسی بدبختی ہے کہ ایسی بہیمانہ حرکتوں کا منبع حضرت اقدس
اته
اصلى الله
عليسة
الله
محمدمصطفی کو بیان کیا جائے ۔ اس طرح قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا کہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی
خطبات طاہر جلد 13
321
خطبه جمعه فرموده 29 را پریل 1994ء
صلى الله
عروسہ
طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملتا ۔ صحابہ کا تو یہ حال تھا کہ ایسی حالت میں بھی کہ جب یقین سمجھتے تھے کہ
فلاں شخص کی یہ غلطی ہے اور ہمیں حق ہے، قرآن کی طرف سے حق ہے کہ ہم اسے قتل کر دیں،
محمد رسول اللہ ﷺ سے پوچھے بغیر فیصلہ نہیں کرتے تھے۔ کامل قانون کی حکمرانی تھی اور آنحضرت
نے کبھی اشارہ بھی نهی عن المنکر کے یہ معنی عملاً ظاہر نہیں فرمائے کہ زبردستی لوگوں کو
ہٹاتے پھرو۔ اب قرآن آنحضرت ﷺ کے قلب مطہر پر نازل ہوا ہے ، آپ کی ذات مجسم قرآن
بن گئی۔ ایک موقع پر صبح نماز کے وقت تھوڑے آدمی تھے تو آپ نے فرمایا کہ مجھے اتنی تکلیف ہوتی ہے
یہ دیکھ کر کہ لوگ نمازوں کی طرف تو نہیں آتے اور بکری کے دو پائے اگر پکا کر ان کی طرف بلایا جائے
تو دوڑے چلے آتے ہیں کہ اگر یہ جائز ہوتا تو میں ان گھروں کو جلوا دیتا۔ اب یہ جو ہے نعوذ بالله من
ذلک کسی مغلوب الغضب انسان کا کلام نہیں ہے۔ آپ جانتے تھے کہ وہ لوگ جو محمد رسول اللہ
سے سبق سیکھنے کے باوجود، نمازوں کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود، نمازوں سے غافل ہیں ان کا
صلہ جہنم ہے۔ تو اس بڑی آگ سے بچانے کے لئے دل میں یہ خیال آ سکتا ہے کہ یہ کروں تو باقی
لوگوں کو نصیحت ہو جائے ۔ مگر کیوں رکے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی اجازت نہیں دی تھی ۔
فرماتا ہے إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ (الغاشیہ: 22 تا 23) تجھے ہم
نے مذکر بنا کے بھیجا ہے۔ مصیطر “ بنا کے نہیں بھیجا اور یہ ایسے جاہل لوگ ہیں کہ قرآن کریم کی اس
روشن وضاحت کے باوجود کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کیا دائرہ ہے پھر بھی زبر دستی اس کی
طرف ایسی خوف ناک اور ملحدانہ باتیں منسوب کرتے ہیں۔ قرآن کہتا ہے إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُ اور
مذکر کی تشریح قرآن بار بار یہ فرما رہا ہے کہ نھی عن المنكر كروامر بالمعروف کر ولیکن تذكير
کے دائرے میں رہ کر نصیحت کے دائرے میں رہ کر ۔ اپنے ہاتھ میں قوت لے کر یا قوت کا سہارا
لے کر خواہ تمہارے ہاتھ کی ہو یا اور جگہ سے حاصل کر وہ تمہیں اخلاقی تبدیلیاں پیدا کرنے کوئی حق
نہیں ہے۔ مصیطر نہیں ہے۔ اے محمد ! تو مصیطر نہیں ہے ، داروغہ نہیں ہے جس نے زبر دستی
تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں ۔ اگر سنیں گے تو ان کا فائدہ ہے ۔ نہیں سنیں گے تو پھر اللہ کے سپر د ہے۔
إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الاَ الْأَكْبَرَ (الغاشية: 24 تا 25)
جو توتی کرے گا اور انکار کرے گا، اللہ کا کام ہے اسے عذاب اکبر میں مبتلا کرے ، تمہارا
وو
66
خطبات طاہر جلد 13
322
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
صلى الله
کام نہیں ہے۔ اب یہ واقعہ جو وہاں رونما ہوا ہے اس وقت اخباروں نے اچھالا اور ایک اخبار بھی ایسا
نہیں تھا جس نے اس کی مذمت کی ہوا اور کہا ہو کہ محمد رسول اللہ ﷺ پر یہ نا یه ناپاک دا داغ لگایا جا رہا ہے ہم
اسے برداشت نہیں کریں گے، یہ جھوٹی نصیحتیں ہیں ۔ کسی نے آواز نہیں اٹھائی اور اب جبکہ حق ظاہر ہو
گیا تب بھی سب دنیا خاموش ہے ۔ کہاں ہے حکومت پاکستان کا انصاف۔ ان سب علماء کو جنہوں نے
مسجدوں کے لاؤڈ سپیکروں سے وہ جاہلانہ اور غضب ناک اعلان کئے تھے جس کے نتیجے میں ایک
معصوم کی جان اس طرح لی گئی اور بڑے درد ناک طریقے پر لی گئی ، اگر پاکستان کی حکومت میں ذرہ
بھی انصاف ہو تو اب ان کو پکڑے۔ اول تو پہلے ہی پکڑنے کی ضرورت تھی اگر قانون کے محافظ اپنے
قانون کے ساتھ لوگوں کو کھیلنے دیتے ہیں تو قانون کا وقار پھر باقی نہیں رہا کرتا۔ ایسے ملک میں پھر
آئندہ امن کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی ۔ وہ بھی وقت تھا کہ حکومت پاکستان دخل دیتی اور سختی سے اس رو
کو دباتی کہ قرآن کو جلایا یا نہ جلایا یہ حکومت کا کام ہے، ہم فیصلہ کریں گے۔ عدالتوں کا کام ہے،
حکومت کا کام ہے ان فیصلوں کو نافذ کرے ۔ جس نے اپنے ہاتھ میں قانون لیا ہے وہ مجرم ہے اس
سے وہی سلوک کیا جائے گا جو اس نے کسی دوسرے سے کیا ہے۔ اس وقت وہ وقت تھا لیکن اگر وہ
وقت ہاتھ سے گزر گیا تو اب کیوں زبانیں گنگ ہو گئی ہیں ۔ اب اس معصوم کا خون پکار رہا ہے اور کوئی
آواز نہیں ہے جو اس کے حق میں اٹھ رہی ہو۔ اس لئے جماعت احمدیہ کو امر بالمعروف کی حد میں رہنا
ہے اور اس سلیقے کے ساتھ رہنا ہے جس سلیقے کے ساتھ قرآن اور محمد رسول اللہ نے ہمیں سکھایا ہے اور
اس میں ا میں ایک یہ بھی جو اس وقت آپ کے سامنے میں نمونہ دکھا رہا ہوں کہ ہم ہر بدی کے خلاف ضرور
آواز اٹھاتے رہیں گے اور ساری جماعت کا کام ہے ہر جگہ یہ آواز اٹھائے اور اب جبکہ واقعہ ظاہر ہو
چکا ہے تمام دنیا کے ضمیر کو جھوڑے اور کہے کہ دیکھو اس طرح ظلم ہوا کرتے ہیں اگر جاہل ملاؤں کے
ہاتھ میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی باتوں کی تفسیر پکڑا دی جائے ان کو اپنی گفتگو کا سلیقہ نہیں، انہیں
رہنے کے انداز نہیں آتے ، ان کی باتوں سے غضب جھلکتا ہے، بات بات پر منہ سے جھا گیں نکلتی
ہیں ، انہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت سکھانی ہے تمہیں؟ آپ نہیں سیکھ سکے اور جہالت دیکھیں
عوام کی کہ یہی ملاں نسلاً بعد نسل بولتا بولتا اپنے گلے بٹھا دے اور جانیں دے بیٹھے کہ آؤ نیکی کی طرف
آؤ تو نیکی کی طرف کوئی نہیں آئے گا۔ گوجرانوالہ سے رشوت دور کر کے دکھا دو، گوجرانوالہ میں جو حق تلفی
صلى الله
خطبات طاہر جلد 13
323
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
صلى الله
ہو رہی ہے وہ دور کر کے دکھا دے، گوجرانوالہ کی عدالتوں میں سچے گواہ پیش کر دیں۔ کوشش تو کریں،
سارے گوجرانوالہ کے مولوی اور ارد گرد کے اکٹھے ہو جائیں، گوجرانوالہ کی ایک گلی کو بھی مسلمان بنانے
کی استطاعت نہیں رکھتے کیونکہ یہ خدا کا کام ہے جو امام اس نے بھیجا اس کے تو منکر ہو بیٹھے ہواب
تمہاری باتوں میں طاقت اں میں طاقت نہیں ہے۔ طاقت وہاں ہے جہاں سے آج میں بول رہا ہوں محمد مصطفیٰ" کے
غلاموں میں طاقت ہے۔ مسیح موعود کے منصب خلافت میں طاقت ہے۔ آج میں ایک آواز بلند کرتا
ہوں زمین کے کناروں تک لبیک لبیک کی آوازیں آتی ہیں۔ ایک بدی دور کرنے کی نصیحت کرتا ہوں،
بے اختیار دل اچھلتے ہیں، کہتے ہیں ہاں ہم حاضر ہیں، ہم ان سب بدیوں کو کاٹ پھینکیں گے، ایک نیکی
کی طرف بلاتا ہوں، اس سے بڑھ کر نیکیوں کے لئے وعدے آتے ہیں اور پھر لوگ ان پر عمل کر کے
دکھاتے ہیں۔ یہ صرف اس لئے ہے کہ حضرت محمد مصطفی علی کو زمانے کا امام بنایا گیا ہے اور وہی
امامت طاقتور ہے جو آپ کی غلامی کی امامت ہے اس سے ہٹ کر کوئی امامت امامت نہیں ہے۔
تم ظلموں کی طرف بلا لو، دیکھو کس طرح لوگ تمہاری آواز پر لبیک کہتے ہیں، تم سنگسار
کرنے کے لئے لوگوں کو آواز دو ، جھولیوں میں پتھر ڈال کر دوڑیں گے اور معصوم ہوں یا گنہگار ہوں ہر
ایک پر وہ پتھر پڑیں گے اور اکثر معصوموں پر پڑیں گے۔ لیکن ظلم سے روکنے کی کوشش کر کے دیکھو کبھی
ظلم سے روک نہیں سکتے ۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی طاقت محمد رسول اللہ کو عطا ہوئی
ہے تمہیں نہیں ہوئی اور یہی میں جماعت کو سمجھانا چاہتا ہوں جب تک وہ امر بالمعروف کریں گے جو محمد
رسول اللہ ﷺ کا امر بالمعروف ہے آپ کو آسمان سے طاقت نصیب رہے گی آپ کی باتوں میں الله
عظمت پیدا ہوگی، وقار پیدا ہوگا ، لوگوں کے دل ان کو ماننے کے لئے جھکیں گے اور اگر وہی نھی عن ہوگا، لئے
المنکر آپ نے کرنی ہے اور وہی کرنی ہوگی اور اس انداز سے کرنی ہے جس انداز سے محمد رسول
اللہ ﷺ نے کی اور وہی کرنی ہوگی تو پھر دیکھیں کس طرح آپ کے روکنے سے لوگ رکتے ہیں اور یہی
الله
صا
اس وقت جماعت میں ہو رہا ہے۔ پس آنحضرت ﷺ کی نصیحتوں کی گہرائی میں اتریں اور قرآن کے
حوالوں سے ان نصیحتوں کو سمجھیں اور ان کے مطابق عمل کریں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو طاقت
نصیب ہوگی کسی دنیا کے ہتھیار کی ضرورت نہیں کسی حکومت کی تائید کی ضرورت نہیں ہے۔
پس اہل پاکستان میری آواز کو سن رہے ہوں گے وہ اپنے طور پر اپنی حکومت کو پہنچائیں اور
خطبات طاہر جلد 13
324
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
ان سب بد کرداروں کو جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے اور ظلم کمایا ہے ان کو عبرتناک سزائیں ملنی چاہئیں تا کہ
آئندہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ پڑے۔ کجا یہ کہ وہ یہ فیصلے کرے کہ سچا ہے یا جھوٹا ہے۔
یہ اختیار ہی ان کو نہیں ہے اور امر بالمعروف کے متعلق مسلسل آواز بلند ہونی چاہئے کہ یہ مطلب
نہیں ہے جو تمہیں ملاں سمجھا رہا ہے۔ مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔ امر بالمعروف کا وہ مطلب ہے
جو محمد رسول اللہ نے قرآن سے خود سمجھا اور زندگی بھر اس پر عمل کر کے دکھایا۔ ایک دفعہ ایک عرب متشدد
دوست تھے مراکو کے۔ وہ مجھ سے گفتگو کر رہے تھے تو مجھے کہنے لگے کہ دیکھیں ہم لوگ جو ہیں ایک
غیر اسلامی حکومت کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ وہ بھی مسلمانوں کی مراکن کی حکومت ہے۔ میں نے
کہا کس طرح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ تو عورتوں کے چہرے سے پردے اترے ہوئے بھی
ہوں تو کوئی کارروائی نہیں کرتے یعنی زبر دستی چہروں پہ دوبارہ پر دے نہیں ڈالتے ۔ اب ہمارا اتنا
رعب ہے کہ کوئی عورت اگر اس طرح نکلے تو چاہے اپنے خاوند کے ساتھ ہی ہو ہم زبر دستی اس کو گھسیٹ
کے بازاروں میں لے جاتے ہیں اور اس کو سزا دیتے ہیں اور مجبور کرتے ہیں کہ اگر وہ پردہ نہیں کرے
گی تو ہم اس کے ساتھ یہ کریں گے۔ جب وہ بات کر بیٹھا تو میں نے کہا اس امر بالمعروف اور
نهي عن المنكر کا تم چودہ سو سال پہلے بھی کوئی نشان پاتے ہو۔ اس کا کوئی ذکر محمد رسول اللہ ﷺ
کے حوالے سے بھی ملتا ہے۔ کبھی آنحضرت ﷺ نے ایسا کر کے دکھایا ہو، کسی ایک عورت پر کسی
مسلمان کو اجازت ملی ہو کہ اس کی بے پردگی یا اس کی اور کمزوری کے نتیجے میں اس کو ہاتھ اٹھانے کی یا
بے عزتی کرنے کی خدا تعالیٰ کی طرف سے رخصت ملی ہو، کوئی اشارہ ملتا ہے؟ سوچتا رہا، سوچتا رہا، کہا
نہیں میرے علم میں کوئی نہیں۔ تو میں نے کہا اگر نور کے زمانے میں اس کا کوئی نشان نہیں ہے تو پھر یہ
اندھیروں کی پیداوار ہے ، اس کا محمد رسول اللہ ﷺ اللہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ جس کو تم امر بالمعروف اور
نهي عن المنكر سمجھ رہے ہو یہ بے غیرتی ہے اور بے حیائی ہے، اس سے بڑھ کر بے حیائی ہے۔
ایک عورت اپنے خاوند کے ساتھ چل رہی ہے اس کا ایک احترام ہے، اس کی ایک عزت ہے، تمہیں
کس نے حق دیا ہے کہ اس عورت کے اوپر زبردستی کرو۔ اس نے جو بے پردگی کی ہے اتنا معمولی جرم
ہے اس جرم کے مقابل پر کہ اگر مقابلہ کیا جائے تو اس کی تو کوئی بھی حیثیت نہیں ۔ وہ جرم بھی تب بنتا
ہے اگر تمہاری آنکھیں بے حیا ہوں۔ اگر دیکھنے والوں کی آنکھیں حیا دار ہوں تو وہ جرم بھی کوئی جرم
علي
خطبات طاہر جلد 13
325
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء
نہیں رہتا، وہ کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا اور تم اپنے ہاتھ میں لے بیٹھے ہو یعنی اسلام کا نفاذ خدا نے
تمہارے سپرد کر دیا اور جیسی مکروہ عقلوں کے ساتھ تم نفاذ کرنا چاہتے ہو ویسا کرو گے، یہ اسلام نہیں
ہے۔ ان لوگوں میں پاکستان کے ملانوں کی نسبت بہت زیادہ انصاف پایا جاتا ہے باوجود اس کے کہ
شروع میں بڑا متشدد اور بڑا زور کے ساتھ اپنے موقف پیش کر رہا تھا، تھوڑی دیر کے اندر اندر بیٹھ گیا،
اپنے ساتھیوں کو بھی اس نے کہنا شروع کر دیا یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ پس امر بالمعروف میں طاقت
ہے اگر محمد رسول اللہ ﷺ کے اسلوب پر ، آپ سے اس کے آداب سیکھ کر، آپ امر بالمعروف
کریں اور آج قوم کو اس کی ضرورت ہے احمدیوں میں بھی امر بالمعروف کریں اور اس ضمن میں
اس حدیث کا پہلا ٹکڑا اس غلط تصور کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رہنے دیتا۔ فرماتا ہے:لیس منا من
لم يرحم صغيرنا ويوقر كبيرنا ۔
میں یہ سمجھا رہا ہوں کہ اس حدیث میں ہی وہ دفاعی والوز موجود ہیں نصیحت فرما رہے ہیں
اپنے چھوٹوں پر رحم کرو اور بڑوں کی عزت کرو، پھر تمہیں حق ہے کہ تم امر بالمعروف اور نہی عن
المنکر کرو۔ اگر امر بالمعروف کا مطلب بڑوں کی بے عزتی کرنا اور چھوٹوں پر ظلم کرنا ہوتا تو حضور
اس نصیحت کے ساتھ اس نصیحت کو ملا کر نہ آگے چلتے ۔ پس پہلے ہی ایک ایسی پیاری تمہید باندھ دی
جس سے اگلی بات کی غلط نہی کا سوال ہی باقی نہیں رہا۔ پس جماعت احمدیہ کو امر بالمعروف اس
طرح کرنا ہے کہ بڑے ہوں تو ادب کے ساتھ بات کریں۔ چھوٹے ہوں تو ان کی غلطیوں پر رحم
کریں۔ اگر کسی بچے نے بال ایسے بڑھا لئے ہیں جاہلانہ طور پر، جیسا کہ یورپ میں آج کل رواج
ہے اور پاکستان میں بڑے زور سے فیشن بنا ہوا ہے کہ عورتوں کی طرح گئیں بنائی ہیں تو اگر آپ کو غصہ
آتا ہے تو آپ امر بالمعروف کے اہل ہی نہیں ہیں ، چھٹی کر جائیں، ایک طرف ہٹ جائیں۔ اگر
آپ کو رحم آتا ہے تو پیار سے سمجھائیں ۔ اگر گلے میں زیور لٹکائے ہوئے ہیں اور وہ سمجھ رہا ہے کہ اس
سے میری شان ہے تو اگر محبت اور پیار سے نصیحت نہیں کر سکتے تو ایک طرف ہٹ جائیں کیونکہ اگر
پ نے ایسا نہ کیا ایک طرف نہ ہٹے اور سختی سے ظلم سے اس سے بات کی تو رسول اللہ ﷺ فرماتے
ہیں کہ تمہارا میرے سے کوئی تعلق نہیں رہے گا مَنْ لَمْ يَرْحَمُ صَغِيرَنَا فَلَيْسَ مِنَّا تم ہم میں سے ہی
نہیں رہو گے تو ہماری طرف کیا بلاتے ہو۔ پس اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو قیامت تک اس سنت محمد
آپ