ریس ازم کو کسی پہلو سے اپنے قریب نہ آنے دیں۔ جرمنی میں اس کے خلاف عظیم جہاد کی ضرورت ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الحجرات کی آیات کی روشنی میں نسل پرستی اور قومی برتری کے غرور کے خاتمے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حضور نے جرمنی کی مجلس شوریٰ کے تناظر میں نومبائعین، مظلوموں اور پناہ گزینوں کے ساتھ حقیقی اسلامی مؤاخات قائم کرنے کی نصیحت فرمائی۔ آخر میں حضور نے اصلاحی کمیٹیوں کے کردار کو فعال بنانے، بدگمانی، تجسس، غیبت اور ایک دوسرے پر بلا تحقیق الزام تراشی سے سختی سے اجتناب کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: نسل پرستی کا خاتمہ، قرآن کریم کی تفہیم، اسلامی مؤاخات، مجلس شوریٰ جرمنی، اخلاقی اصلاح
خطبات طاہر جلد 13
327
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
ریس ازم کو کسی پہلو سے اپنے قریب نہ آنے دیں۔
جرمنی میں اس کے خلاف عظیم جہاد کی ضرورت ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ
يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِّسَاءِ عَلَى أَنْ يَكُنَّ
خَيْرًا مِنْهُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا
بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ ۚ وَمَنْ
لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ
الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا
أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: 13-12)
پھر فرمایا :۔
خطبات طاہر جلد 13
328
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
آج دنیا کے مختلف ممالک میں جو بعض اہم اجتماعات ہو رہے ہیں ان کے سلسلے میں سب
سے پہلے صوبہ سرحد کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ ان کا سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ کا
جمعرات سے شروع ہے اور آج جمعے کے دن جاری رہ کر شام کو اختتام پذیر ہوگا اور اب وہاں غالبا اختتام
کے لمحے ہوں گے، شام ہو چکی ہوگی، جماعت احمد یہ جرمنی کی مجلس شوری آج 6 مئی بروز جمعۃ المبارک
شروع ہو رہی ہے اور اس سے پہلے کچھ اجتماعات تھے جن کی اطلاع وقت پر نہیں مل سکی ان کی بھی
خواہش ہے کہ ان کا نام دعا کی خاطر لے لیا جائے ۔ ایک خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمد یہ ضلع میر پور
خاص (سندھ) کا اجتماع تھا جو 28 اور 29 را پریل دو دن جاری رہا اور ایک خدام الاحمدیہ کراچی کا
اجتماع تھا جو یکم مئی کو شروع ہوا ۔ اسی طرح مسجد احمد یہ چٹا گانگ کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے ان کی خواہش
ہے کہ تمام دنیا کے احباب جماعت کو ان کے لئے دعا کی خصوصی درخواست کی جائے۔
جہاں تک مجلس شوری جرمنی کا تعلق ہے آج کے خطبے میں خصوصا ان کو موضوع بنارہا ہوں
اور ان کی وساطت سے سب دنیا کو وہی نصیحتیں ہیں خصوصا اس لئے کہ امیر صاحب جرمنی نے اس
خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جہاں جرمنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت تیزی سے نشو و نما پارہی ہے
وہاں تربیتی مسائل بھی بہت درپیش ہیں اس لئے خصوصیت کے ساتھ اس جمعے میں مجلس شوری کو
تربیتی مسائل پر نصیحت کریں تا کہ ہم نئی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برآ ہو سکیں ۔ یعنی جو کریں سے کما یا
ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ان کو عمدگی کے ساتھ جیسا کہ حق ہے ادا کر سکیں۔ مجلس شوری کے ذکر
میں جو باتیں میں پہلے کہہ چکا ہوں اور گزشتہ سے پیوستہ خطبے میں میں نے نصیحتیں کی تھیں وہ تو سب
کے لئے قدر مشترک ہیں ان کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے مگر جرمنی کے مسائل کو پیش نظر رکھتے
ہوئے چند باتیں میں عرض کروں گا ۔ جرمنی کی جماعت یورپ میں وہ جماعت ہے جو بڑی تیزی سے
مختلف اقوام میں پھیل رہی ہے اور اب یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا مزاج پاکستانی ہے کیونکہ ہزاروں کی
تعداد میں یورپین اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں داخل ہو چکے ہیں اور اس کے علاوہ افریقن اور
بعض دوسری قو میں بھی مثلاً ترک اقوام ، عرب، بنگالی یہ سارے ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت میں دلچسپی لیتے چلے جاتے ہیں اور دلچسپیوں میں بڑھتے جارہے ہیں اور ہر سال خدا کے فضل
سے کافی تعداد ان میں سے احمدیت قبول کر رہی ہے۔ پس یہ جو مختلف اقوام کے اکٹھا ہونے کے نتیجے
خطبات طاہر جلد 13
329
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ان پر روشنی ڈالنے کے لئے اور ان کا حل آپ کے سامنے رکھنے کے لئے
میں نے ان آیات کی تلاوت کی ہے جو سورۃ الحجرات سے آیات ۱۲ اور ۱۳ سے لی گئی تھیں ۔
ضمنا یہ بھی بتا دوں کہ اس وقت جو مجلس شوری جرمنی میں ہو رہی ہے اس میں تمام
Nationalities کے لوگ بطور نمائندہ شامل ہیں ۔ جرمن، پاکستانی ، بوزنین، ترک، عرب، بنگالی
اور متعددافریقن ممالک کے نمائندگان با قاعدہ بحیثیت نمائندہ شامل ہیں ۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں
نے مشرقی یورپ کی بعض اور قوموں کو بھی شامل کیا ہے کہ نہیں مگر البانین بھی وہاں سینکڑوں کی تعداد
میں اب خدا کے فضل سے جماعت میں داخل ہو چکے ہیں اس لئے بعید نہیں کہ البانین نمائندے بھی
ان میں ہوں اور اگر نہیں تو اب ان کو شامل کر لینا چاہئے ۔ اسی طرح رومانیہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ جماعت جرمنی کو تو فیق ملی ہے کہ مستقل بنیادوں پر وہاں جماعت کا قیام کرلے۔ رومانین احمدی بھی
جرمنی میں مو میں موجود ہیں۔ کوشش کرنی چاہئے کہ مجلس شوری میں زیادہ سے زیادہ اقوام کی نمائندگی ہو اور یہ
ان کی تربیت کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ پس پہلی نصیحت تو یہی ہے کہ مجلس شوری کا دائرہ قوموں
کے لحاظ سے بڑھائیں اور وسیع تر کریں اور مجلس شوری میں ان کو اسلامی طرز مشاورت کا سلیقہ عطا
کو وہ اسلوب سکھائیں کہ اسلام کے نقطۂ نگاہ سے مشورہ کسے کہا جاتا ہے اور کن شرائط کے
ساتھ مشورہ دینا چاہئے اور کن شرائط کے ساتھ ان آداب کی پابندی کرنی چاہئے جو اسلامی آداب ہیں
اور مشورہ قبول کس طرح ہوتا ہے اس سلسلے میں بھی اسلام مجلس شوری کے موضوع پر ہر پہلو سے روشنی
ڈالتا ہے یعنی اس کا ہر انداز دوسری دنیا کی قوموں کے انداز سے مختلف ہے قبول کرنے کا انداز بھی
مختلف ہے۔ پس اس پہلو سے ان قوموں کو مجلس شوری کی اہمیت اور اس کے اسلامی آداب سکھانے کا
یہ ایک بہترین موقع ہے۔ مگر غالبا امیر صاحب کے پیش نظر کچھ روز مرہ کے تربیتی مسائل ہیں جو مختلف
سمتوں سے اٹھتے ہیں اور امیر صاحب کو تنگ کرتے رہتے ہیں اس لئے میں ان امور کی روشنی میں جو
مجھ تک خطوں کے ذریعے پہنچتے ہیں بعض نصیحتیں کرنی چاہتا ہوں اور مجلس شوری کے نمائندگان کو چاہئے
کہ ان کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کر کے اپنے قلب میں جگہ دے کر، وہاں بٹھا کر پھر واپس اپنی اپنی
جگہوں کو لوٹیں اور وہاں جا کر ان امور میں تربیت کی کوشش کریں۔
پہلی بات تو قرآن کریم کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی ہے۔
خطبات طاہر جلد 13
330
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ يَكُونُوا
خَيْرًا مِنْهُمْ کہ دیکھو کوئی قوم کسی دوسری قوم سے تمسخر نہ کرے کیونکہ ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر سے نہ ہوسکتا ہے وہ ان سے بہتر
نکلیں یا بہتر ہو جائیں ۔ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا میں دونوں مضمون ہیں یعنی ایک پہلو یہ
ہے کہ تمہیں کیا پتا کہ وہ تم سے بہتر ہوں اور بعید نہیں کہ وہ تم سے بہتر ہوں کم سے کم اس برائی میں تو ملوث
نہیں جسے تم Raceism کہتے ہو اور قومی بنیاد پر کسی اور کو تحقیر سے نہیں دیکھ رہے۔ دوسرے یہ کہ ایسے
لوگ جو آج نیچے ہیں کل خدا تعالیٰ کی تقدیر ان کو اوپر بھی لے آیا کرتی ہے اور ہمیشہ قو میں ایک حال پر
نہیں رہا کرتیں ، اس لئے فرمایا کہ تم یہ نہ کرنا کہ قومی برتری کے خیال سے دوسروں کو تحقیر سے دیکھنا۔
پاکستانی بھی وہاں بہت کثرت سے ہیں اور بعض دفعہ پاکستانیوں کا طرز عمل بھی ایسا ہوتا
ہے جس سے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں اپنے سے کم تر دیکھ رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بھی رد عمل
پیدا ہو جاتے ہیں۔ باہر کی قوموں میں یہ قومی برتری کا تصور نسبتا سادہ ہے اگر چہ سخت ہے۔ سادہ اس
پہلو سے کہ سفید قوموں کو سفید قوموں کی برتری کا خیال ہے اور پھر بعض علاقوں میں یہ برتری کا خیال یہ
جرمن برتری یا فرینچ برتری یا انگلش برتری میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے مگر ہمارے ہاں بد نصیبی سے قومی
برتری کے خیالات یا تو ہمات فرقہ فرقہ اتنے بٹے ہوئے ہیں کہ ذات پات کی تمیز ، قوموں کی تمیز یہ اتنی
جڑیں پکڑ چکی ہے اور پھر مذہبی بنیادوں پر بھی ایسی باتیں ہیں جن کا ہندوستان کے معاشرے پر ہمیشہ
بہت برا اثر پڑا ہے مثلاً ایک زمانہ تھا جب کہ تحریک پاکستان چل رہی تھی اس زمانے میں ہندوؤں کے
او پر تمسخر اور مذاق کہ لالہ قوم ہے اس نے کیا کرنا ہے ان کو پتا ہی نہیں لڑائی کیا ہوتی ہے اور پھر ان کے
ہاتھوں اتنی مار کھائی اور ایسی ذلت اٹھائی کہ انسان اس کے تصور سے بھی شرم کے مارے سر جھکا لیتا
ہے۔ یہی حال بنگلہ دیش میں اس وقت ہوا جبکہ ہندوستان کی فوجوں نے پاکستان کی ان فوجوں کو جو
بنگلہ دیش میں تھیں مگر ہر دلعزیز نہیں تھیں بنگلہ دیش کی مدد سے ذلت آمیز شکست پہنچائی اور اس سے
پہلے ان کے نعرے بڑے بڑے بلند تھے یہ کیا حیثیت رکھتے ہیں ہم ان کو یوں کچل دیں گے، بنگالی کیا
چیز ہے۔ اس بنگالی نے پھر اس ذلت کے ساتھ ان کو اٹھا کر اپنے ملک سے باہر پھینکا ہے کہ آج تک
پاکستان کا نام قابل فخر نہیں بلکہ قابل شرم بنا ہوا ہے اور اگر کوئی شخص آج بھی پاکستان کی بات کرتا ہو،
اس کی تائید کرتا ہوا وہاں ملے گا تو ساری قوم اس سے نفرت کا سلوک کرتی ہے اس لئے کہ نفرتیں
خطبات طاہر جلد 13
331
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
نفرتوں کے بچے دیا کرتی ہیں جن قوموں کی تذلیل کی جائے پھر ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ بالا دستی
اختیار کرتی ہیں اور پھر وہ نفرتیں یونہی مرمٹ نہیں جاتیں بلکہ اور نفرتوں کے بچے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔
پس قومی تفاخر ہو یا ذات پات کا تفاخر ہو کہانیاں بنائی ہوئی ہیں لوگوں نے کہ کوئی میراثیوں
کی کوئی جولا ہوں کی اور واقعہ یہ ہے کہ وہ قومیں جو میراشیوں اور جولا ہوں پہ ہنستی تھیں ان میں وہی
تصور جس پر وہ ہنسا کرتی تھیں اس تصور کو لئے ہوئے بڑے جولا ہے اور بڑے میراثی پیدا ہوئے ہیں
اور کشمیریوں پر ہنسا کرتے تھے دیکھو وہ کسی بہادری سے کتنا عظیم جہاد کر رہے ہیں اگر چہ اسے اسلامی
نقطۂ نگاہ سے سو فیصدی جہاد قرار دینا یہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر ایک مظلوم قوم ہے جو اپنی آزادی کے
لئے اس وقت سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے ہندوستان کی حکومت چاہے پسند کرے یا نہ کرے یہ
درست ہے اور یہ کہنے میں مجھے کوئی باک نہیں کہ باوجود اس کے کہ ہندوستان کے دورے پر جب میں
گیا تھا اور ان کو مشورے دیئے تھے کہ تم ایسے تشدد کی راہ اختیار نہ کرنا یہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ تمہیں
سمجھوتے کرنے چاہئیں، سیاسی سطح پر اتر کے ان باتوں کو سلجھانا چاہئے ، ورنہ دونوں ملکوں کا بڑا
نقصان ہوگا اور کشمیر مفت میں تم دونوں کی آپس کی رقابت کی چکی میں پیا جائے گا وہی ہورہا ہے
مگر جہاں تک کشمیری قوم کا تعلق ہے اس نے ثابت کر دکھایا ہے کہ جو ان کو بز دل کہا کرتا تھا جھوٹ
بولتا تھا، بڑی بہادر اور نڈر رقوم ہے، ایسی عظیم قربانیاں اتنا مسلسل دیتے چلے جانا کوئی معمولی بات نہیں
ہے۔ مجھے تو کشمیر کی حالت دیکھ کر الجیر یا یاد آتا ہے چنانچہ میں نے ایک دفعہ ایک ہندوستانی لیڈر کو جو
ملنے کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے ان سے کہا تھا کہ دیکھو ڈیگال بننا پڑے گا آخر تم ہیں۔ ڈیگال
جیاز بر دست جرنیل اور پھر بعد میں ویسا ز بر دست سیاست دان بھی فرانس میں کم پیدا ہوا ہے لیکن
اپنی بڑائی کے باوجود، اپنے سب تکبر کے باوجود، اپنی سب فراست کے باوجود، جنگی میدان میں
معاملہ نہیں اور داؤ پیچ سمجھنے کے باوجود آخرا سے شکست تسلیم کرنی پڑی۔ پس ہندوستان کو بھی میں مشورہ
دیتا ہوں کہ ظلم وستم کی کھیل پنپ نہیں کرتی ۔ کشمیر کو دوست کے طور پر چھوڑو تو بہتر ہے شدید ترین دشمن بنا
کے نہ چھوڑنا۔ ورنہ جن مقاصد کی خاطر تم ہندوستان کو ایک رکھنے کے لئے اور ایک یونٹ ، ایک اکائی
بنائے رکھنے کے لئے جد و جہد کر رہے ہو ان کو شدید نقصان پہنچے گا مگر بہر حال ہماری تو ایک عاجزانہ
حیثیت ہے۔ ہم مشورہ دیتے ہیں نیکی اور سچائی کے ساتھ یہ قوموں کا کام ہے قبول کریں نہ کریں اگر
خطبات طاہر جلد 13
332
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
قبول کریں گے تو ان کو فائدہ ہوگا اگر قبول نہیں کریں گے تو نقصان ہو گا یہ ایک ایسی حقیقت - ہے جسے وہ
تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ مشورہ جو تقویٰ پر مبنی ہو اور تقویٰ اللہ کا نور ہے اس مشورے کی مخالفت
کرنے والا خود اپنا نقصان اٹھاتا ہے، خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے۔
تو میں مثال دے رہا تھا کہ دیکھو قوموں کے اوپر خواہ مخواہ تمسخر کرنے کے نتیجے میں جو لوگوں
کو بے وقوف سمجھا کرتے تھے وہ خود بے وقوف بن گئے ۔ جو لوگوں کو بزدل سمجھا کرتے تھے انہوں نے
ان کی ایسی ذلت ناک شکستیں دیں کہ آج بھی ان کے تصور سے ان لوگوں کے سر جھکتے ہیں ۔ پس یہ
جھوٹے اور غلط خیالات ہیں ۔ یہی وہ خیالات ہیں جنہوں نے یورپ میں آج پھر سر اٹھانا شروع کیا
ہے اور Racism کا تصور پھر مضبوط ہوتا چلا جا رہا ہے۔ احمدیوں کو خصوصًا جرمنی میں اس کے خلاف
عظیم الشان جہاد کرنے کی ضرورت ہے ایسا جہاد جو اعلیٰ اخلاق کے ہتھیاروں سے آراستہ ہوا اور حسنِ
خلق کی تلوار سے آپ دلوں کو فتح کرنے والے بنیں ۔
جب بھی آپ Racist کے ساتھ مقابلہ کریں گے اگر اس مقابلے میں انہی کے ہتھیار
آپ اٹھائیں گے تو آپ کو ضرور مار پڑے گی اور لازما نقصان ہوگا کیونکہ Racism ان جگہوں پر
پنپتا ہے جہاں اس ریس کی طاقت پہلے ہی سے بڑی ہوتی ہے ورنہ وہ دوسری قسم کے فسادوں میں
تبدیل ہو جاتا ہے یعنی بغض کا جذبہ Racism نہیں بنتا۔ Racism کا گہرا تعلق عددی اور
دوسرے غلبے سے ہے جہاں غلبہ ہو اور یقین ہو کہ ہم طاقت ور ہیں اور بزور باز وہم کسی چھوٹی سی اقلیت
کو مٹا سکتے ہیں وہاں اگر اقتصادی لحاظ سے وہ اقلیت کوئی چیلنج بن جائے یا بعض دوسرے پہلوؤں سے
اسے کچھ برتری حاصل ہو تو اس کے رد عمل میں Racism پیدا ہوتا ہے اور پھر وہ بڑے زور کے ساتھ
سر اٹھاتا ہے اور بعض دفعہ وہ ایک جنگ کا ایسا طوفان بن جاتا ہے جو سارے علاقے کو اپنی لپیٹ میں
لے لیتا ہے۔ پس Racism کو اٹھنے نہ دیں یہ بہت ہی مہلک بیماری ہے اور اس کا بہت شدید
نقصان پہنچے گا اور اسلام کی راہ میں بھی یہ زہر یا یوں کہنا چاہئے کہ یہ ایک شیطانی روک ہے جو اسلام کے
رستے روکے گی جہاں Racism ہو وہاں اعلیٰ اقدار کے پھیلنے کا کوئی سوال باقی نہیں رہا کرتا۔ وہاں
مقابلے اور جہت کے شروع ہو جاتے ہیں وہاں poloraisation یعنی دو سمتوں میں بعض قوتوں کا
مرکوز ہو جانا ایسے خطوط پر ہوتا ہے کہ ان خطوط میں پھر مذہبی اقدار کو داخل ہونے کا موقع ہی نہیں مل
خطبات طاہر جلد 13
333
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
سکتا۔ پس ہر پہلو سے یہ ایک نہایت ہی خطرناک مرض ہے۔
ایک پہلو سے تو مختلف قوموں کا جرمنی میں اسلام میں داخل ہونا اور احمدیت میں داخل ہونا
اللہ تعالیٰ کا ایک خاص احسان ہے ویسے تو اللہ کا احسان ہی احسان ہے مگر اس پہلو سے بھی خاص
احسان ہے کہ اس سے پہلے جو یہ خطرہ تھا کہ وہاں پاکستانی اور غیر پاکستانی کی Poloraisation
ہو جائے گی اور اس کا مجھے ڈر تھا اور ہمیشہ اس بارے میں میں مجلس عاملہ کو بھی ، دوسروں کو بھی نصیحت
کرتا رہا وہ خطرہ اب ختم ہو چکا ہے۔ ٹلا نہیں بلکہ مٹ چکا ہے کیونکہ اب پاکستانی مختلف قوموں میں
سے ایک قوم ہے اور جرمن بھی مختلف قوموں میں سے ایک قوم ہیں، افریقن بھی مختلف قوموں میں
سے ایک قوم ہیں۔ مجھے یاد ہے جب پچھلے سالانہ جلسے پر امیر صاحب نے مجھ سے تعارف کروایا کہ
اتنے افریقن ہوئے ہیں اور اتنے فلاں قوموں کے احمدی ہوئے ہیں تو ان کے چہرے پر خاص طور پر
بشاشت تھی اور بے اختیار ان کے منہ سے نکلا کہ اب اللہ کے فضل سے وہ خطرہ ٹل گیا کہ فلاں پاکستانی
ہے اور فلاں جرمن ہے اور ان کے آنے سے جرمنوں کی بھی بڑی تربیت ہوئی ہے تو بالکل درست
بات انہوں نے کہی تھی اور جوں جوں اللہ کے فضل کے ساتھ مختلف قو میں جرمنی میں احمدیت میں داخل
ہو رہی ہیں ۔ احمدیت کے اندر دو پولز“ کے آپس میں متصادم ہو جانے کا خطرہ یہ اور زیادہ بعید ہوتا چلا کا یہ اور چلا
جا رہا ہے مگر یہ حالات کے نتیجے میں ہے اور حالات اتفاقی ہوا کرتے ہیں۔ میں جس پہلو سے آپ کو
متوجہ کر رہا ہوں وہ حالات سے بالا ، حالات سے الگ، اس گہری قرآنی تعلیم کے تعلق میں بات کر رہا
ہوں کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں احمدیت میں Racism کی جڑ پکڑنے کی کوئی گنجائش ہی باقی نہ
رہے اور اس کی بنا اسلام کی تعلیم ہو۔ اس کی بنا اللہ تعالیٰ کی وہ نصیحتیں ہوں جو قرآن کریم میں بڑی
شان اور قوت کے ساتھ فرمائی گئی ہیں۔ پس ایک نصیحت پکڑ لیں خواہ آپ کو ایسے حالات کا سامنا کرنا
پڑے جس میں آپ کے اندر Racism ابھرے اور کسی مخالف گروہ سے خطرات درپیش ہوں ۔
اسلامی تعلیم پر اگر آپ عمل کرنے والے ہوں گے تو Racism کو اپنی چوکھٹ کے قریب بھی نہیں
آنے دیں گے یہ وہ زہر ہے جس کا روحانیت کے ساتھ ہمیشہ کا بیر ہے۔ بیک وقت Racism اور
روحانیت اکٹھے پل ہی نہیں سکتے ۔ جہاں Racism آیا وہاں روحانیت اور اللہ تعالیٰ کی محبت ہمیشہ
کے لئے رخصت ہو جاتی ہے۔
خطبات طاہر جلد 13
334
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
پس کسی پہلو سے بھی Racism کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ اس کا سایہ نہ پڑنے دیں
اور اس ضمن میں بعض اعلیٰ ا اعلیٰ اخلاقی قدروں کی ضرورت ہے محض مقابلے میں دلائل دینے کا کام کا کام نہیں،
دلائل دینے کا موقع نہیں کیونکہ یہ وہ بیماری ہے جو دلائل سے سر نہیں ہوا کرتی ، دلائل کے ذریعے اس
بیماری کا ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جتنا مرضی آپ زور لگا کے دیکھ لیں ۔ جب جرمنی میں ریس ازم کے
جذبات یہودیوں کے خلاف پرورش پانے لگے اور پھر وہ نائسی تحریک میں تبدیل ہوئے اس کے بعد
آج تک ان کے کچھ اثرات باقی تھے اور جرمن قوم نے اپنی فراست کی وجہ سے ان خطرات کو ہمیشہ
پیش نظر رکھا اور مختلف جرمن حکومتیں کوشش کرتی رہیں کہ دلائل کے ذریعے ان کا قلع قمع کریں اور
مختلف طریق پر جرمن قوم کو سمجھاتی رہیں کہ اب ریس ازم کو قریب نہیں آنے دینا مگر جب حالات نے
پلٹا کھایا ہے، جب برلن کی دیوار گری ہے تو بڑی تیزی کے ساتھ وہاں وہی خیالات دوبارہ ابھر نے
شروع ہوئے ہیں۔ پس ان کا عقل سے تعلق نہیں ہے ریس ازم کا جذبات سے تعلق ہے اور جذبات کی
فتح عقل سے نہیں بلکہ اخلاق سے ہوتی ہے۔ پس آپ کو اپنے اخلاق کو ترقی دینی ہوگی اور اخلاق کے
ذریعے رئیس ازم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ایک خوبی جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ نے اس طرح داخل فرمائی ہے گویا ہماری فطرت
ثانیہ ہے کہ وہ لوگ جونئی قوموں سے احمدیت میں داخل ہوتے ہیں ان کے لئے احمدی بے حد محبت رکھتا
ہے اور اپنے دل میں فدائیت کا جذبہ پاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریس ازم کے
مقابلے میں ان کو مزید طاقت عطا کرے گی پس وہ بھائی جو مختلف قوموں سے جماعت احمد یہ میں
داخل ہورہے ہیں ان سے غیر معمولی محبت کا سلوک کرتے چلے جائیں تا کہ ان کے اندر آپ کے لئے
محبت کا جذبہ بڑھے، فدائیت کا جذبہ بڑھے، باہمی تعلقات کے رشتے ، محبت اور پیار کے رشتے ہوں
اور یہ رشتے جب تک قائم رہیں رئیس ازم اس میں جگہ نہیں پا سکتا۔ بہت سے ایسے میرے ذاتی
تجارب ہیں کہ بعض قوموں سے آنے والے احمدیوں میں جب میں نے ایسے آثار دیکھے اور ان سے
پہلے سے بڑھ کر زیادہ پیار کا سلوک کیا تو رفتہ رفتہ رئیس ازم کے تمام آثار ان کے دلوں سے مٹ گئے
اور گویا جڑوں سے اکھڑ گئے اور اس کے آثار پھر ان کے چہروں سے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ جہاں
پہلے ملاقاتوں کے بعد ایک چہرے پر تناؤ سا رہا کرتا تھا وہ سب تناؤ غائب۔ بے اختیار محبت ، بے
خطبات طاہر جلد 13
335
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
اختیار پیار، بے اختیار ہنسی ، یہ چہروں سے کھلنے لگتی ہے اور Racist جب کسی دوسرے سے ملتا ہے تو
اس کے چہرے پر یہ تناؤ ضرور موجود ہوتا ہے۔ آپ لطیفہ بھی اس کو سنائیں وہ ہنس بھی پڑے تو اس
ہو
میں بھی تناؤ رہے گا۔ آپ اچھی بات بھی کریں اور وہ قبول بھی کر لے پھر بھی تناؤ رہے گا اور ذراسی
غلطی آپ سے ہو تو وہ تناؤ تیوری میں بدل جائے گا ، غصے میں تبدیل ہو جائے جائے گا گا اور وہ بڑی سخت
ناقدانہ نظروں سے آپ کو دیکھے گا اور کڑی زبان سے آپ پر تبصرہ کرے گا۔ پس اس پہلو سے چہروں
کے آثار سمجھا کریں۔ جہاں بھی آپ کو ریس ازم دکھائی دے گا یہ ایسی چیز نہیں ہے جو چھپ سکے۔ نہ
محبت چھپ سکتی ہے نہ نفرت چھپ سکتی ہے یہ دونوں ایسی بے اختیار کیفیتیں ہیں جن کو وقتی طور پر کوئی
بڑی قابلیت سے دھوکہ دینے کی خاطر چھپا لے تو ہمیشہ نہیں چھپ سکتیں کچھ دیر کے بعد ضرور سر
اٹھائیں گی ضرور دکھائی دیں گی۔ پس مجلس شوری میں اس بات پر غور کریں کہ کہاں کہاں ایسے بد آثار
دکھائی دیتے ہیں یا یہ نہیں کہنا چاہئے تفصیل سے، یہ میں کہوں گا اس بات پر غور کریں کہ ہمیں کن اعلیٰ
اخلاق سے پہلے سے بڑھ کر متصف ہونا چاہئے کن خدمتوں میں آگے سے زیادہ بڑھنا چاہئے۔
مواخات کے اور کون سے ذرائع اختیار کرنا چاہئیں کہ جس کے نتیجے میں جماعت احمد یہ کے اندر
ریس ازم کے داخل ہونے کا کوئی سوال باقی نہ رہے۔ ہر دروازہ بند اور مقفل کر دیا جائے۔
اس پہلو سے مواخات کے ضمن میں میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ بوسنین کے ساتھ
مواخات کر رہے ہیں یعنی جرمنی احمدی اور اللہ کے فضل سے اس کے بڑے اچھے نتائج ظاہر ہور ہے
ہیں مگر بوسنین کا جہاں تک تعلق ہے وہاں ریس ازم کا خطرہ نہیں وہاں مواخات کسی خطرے کو ٹالنے کے
لئے نہیں بلکہ انصار مدینہ کی سنت میں ہے جنہوں نے مہاجروں سے مواخات کی تھی اللہ تعالیٰ کا بڑا
فضل ہوا کہ اس مواخات میں بھی ایک ضمنی فائدہ یہ ہوا کہ ریس ازم مٹ گیا ورنہ اس سے پہلے اہل مکہ
اپنے آپ کو افضل سمجھا کرتے تھے مہاجر اس قوم سے تعلق رکھتے تھے جو قریش تھے اور مدینے والوں کو وہ
آرائیں کہا کرتے تھے جیسے زمیندار کہتے ہیں یہ سبزی لگانے والے، سبزی کاشت کرنے والے لوگ
ہیں اور اس جہالت کے نتیجے میں ان زمینداروں نے اپنی ساری عظمتیں کھو دیں۔ آرائیں پھر ان کی
قوموں پر مسلط ہوئے ان کی دولتوں پر قابض ہوئے ، ان کی منڈیوں پر قبضہ کر لیا تو یہ محض جہالت کی
باتیں ہیں اس زمانے میں بھی یہ باتیں کچھ نہ کچھ پائی جاتی تھیں۔ اسی لئے آج تک ارائیں اپنے
خطبات طاہر جلد 13
336
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
آپ کو مدینے والوں کی نسل میں سے کہتے ہیں ۔ کہتے ہیں ہم وہی لوگ ہیں جو مدینے سے تعلق رکھتے
تھے جن کو انصار کا لقب دیا گیا تھا بہر حال یہ بھی ایک جوابی کارروائی ہے اپنی برتری کی۔ برتری تو
اخلاق سے ہے، برتری تقوی سے ہے اس بات سے نہیں ہے کہ آپ مدینے والوں کی اولاد ہیں یا سکے
والوں کی اولاد ہیں، اس بات میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے خلف کہلانے کے
مستحق ہیں کہ نہیں ، محمد رسول اللہ کی اولاد ہیں کہ نہیں۔ پس یہ وہ ایک گر ہے جسے خوب سمجھ لینا چاہئے۔
جہاں تک بوسنین کا تعلق ہے ہمارا ان سے اس وقت جو محبت کا رشتہ ہے وہ ان کی مظلومیت
کے نتیجے میں طبعی طور پر پیدا ہوا ہے اور ہم سچے دل سے بھائیوں کی طرح ان کو اپناتے ہیں، ان سے
پیار کرتے ہیں اور اس میں احمدی غیر احمدی کا کوئی فرق نہیں ہے۔ اس لئے جب میں نے مواخات کا
اعلان کیا تھا تو ہرگز یہ شرط نہیں لگائی تھی کہ احمدیوں سے صرف مؤاخات کرو اور اس کے نمونے کے طور
پر میں نے جس خاندان سے مواخات کی وہ غیر احمدی ہے ابھی تک غیر احمدی ہے، اور مواخات کے
نتیجے میں ان کو احمدی بنانے کی میں نے کبھی کوشش نہیں کی۔ لٹریچر دلاتا ہوں، ان کو ہر موقع پر سمجھاتا
ہوں ، دل ان کے احمدیت کے ساتھ ہیں اور احمدیت کا پیار بڑھ رہا ہے لیکن مواخات احمدیت سے قطع
نظر تھی اور اسی طرح رہنا چاہئے کیونکہ مظلوم قوم اور مسلمان قوم ہے یہاں مکے کی ہجرت کی ساری با باتیں تا
پوری طرح صادق نہیں آتیں۔ وہاں سے جو بھی نکلا ہے مظلوم نکلا ہے اور مظلوموں کے ساتھ مواخات
ہونی چاہئے ۔ پس اپنے مواخات کے تعلقات میں جتنے بوسنین بھی آپ کے قرب وجوار میں رہتے
ہیں آپ ان کو سنبھال سکتے ہیں ۔ ان سب سے مواخات کے لئے آپ کو محبت کا ہاتھ بڑھانا چاہئے۔
بعض جگہ احمدیوں نے یہ غلطیاں کی ہیں کہ محبت کا ہاتھ بڑھانے سے پہلے تبلیغ شروع کی
ہے اور یہ دستور کے خلاف ہے یہ عقل کے خلاف ہے حکمت کے خلاف ہے۔ تبلیغ تو ہوتی رہے گی
سب دنیا میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔ بوسنین کو اس لئے نہیں کرنی اب یہ گرا پڑا ہے تو اس کو سنبھا لواٹھا لو
آسانی سے قابو آ جائے گا یہ نا جائز طریق ہے، درست نہیں ہے، اعلیٰ اخلاق کے خلاف ہے۔ بوسنین
کی ضرورت اس لئے پوری کرنی ہے کہ وہ مسلمان ، مجروح ، زخمی ، بے یارو مدد گار ہے اور ایسا مظلوم
ہے کہ اس آج کی تاریخ میں، جو ہمارے قریب کے زمانے کی تاریخ ہے ایسی مظلومیت کسی اور قوم
میں آپ کو دکھائی نہیں دے گی۔ پس اس پہلو سے ان سے محبت کا سلوک رکھیں لیکن مواخات کو جہاں
خطبات طاہر جلد 13
337
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
صلى الله
عروسه
بوسنین میں غیر احمدیوں میں بڑھائیں وہاں دوسری قوموں میں بھی مواخات جاری کریں اور وہاں
احمدیوں میں خصوصیت کے ساتھ کیونکہ وہاں غیر مظلوم نہیں ہے۔ احمدی سے اس لئے مواخات
ضروری ہے کہ وہ مہاجر ہے اپنے معاشرے کو چھوڑ کر بے معاشرہ ہو گیا ہے، ایک جگہ سے جڑا کھڑی
ہے اور دوسری جگہ جڑ پکڑنے کے لئے وہ ایک Soil کی ، ایک زرخیز زمین کی تلاش میں ہے اور اس
نے آپ کو وہ زمین سمجھا ہے۔ پس اس پہلو سے ریس ازم کا مقابلہ کرنا ہو یا احمدیت کو ویسے تقویت
دینی ہو ہر پہلو سے نہایت ہی ضروری ہے کہ نئے آنے والوں سے مواخات کریں اور ان میں
رنگ ونسل کی تمیز نہ ہو۔ افریقن بھی ان میں سے اسی طرح مواخات سے فیض یافتہ ہوں جس طرح
جرمن قوم آپ کی مواخات سے فیض یافتہ ہو جس طرح مشرقی یورپ کے آنے والے البانین یا
دوسری قوموں کے باشندے آپ کی مواخات سے فیض اٹھانے والے ہوں۔ اس مؤاخات کے
دائرے کو بڑھانا شروع کریں لیکن یاد رکھیں کہ مواخات کے دائرے کو آج کل کے زمانے میں بعینہ
اسی طرح نافذ نہیں کیا جا سکتا جس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں مہاجرین کے
ساتھ مواخات کی گئی تھی اس لئے مہاجرین کے ساتھ مواخات کا تصور سامنے رکھتے ہوئے بعض لوگ
یا تو مواخات اپنے لئے ناممکن سمجھتے ہیں یا پھر حد سے زیادہ قربانی کرتے ہیں جو موقع اور محل کے لحاظ
سے مناسب نہیں ہے۔ یہاں حالات مختلف ہیں، یہ قو میں ایسی ہیں اور آج کی تہذیب ایسی ہے کہ
یہاں بھائی بھی بھائی کا نہیں بن کے رہتا۔ بیٹا ماں کا نہیں ، باپ بیٹی کا نہیں ایک گھر میں جوں جوں
بچے بڑے ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے سے الگ ہوتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ کھانے کے بعد
باپ اپنی اولا د کو بل بھی پیش کرتے ہیں کہ اس مہینے کا خرچ ہوا ہے تو تم دو اپنی کمائی سے۔ تو یہاں،
جہاں انسانیت کا معیار بگڑا ہے وہاں مواخات نسبتا آسان ہوگئی ہے کیونکہ تھوڑی سی نیکی بھی مواخات
کا رنگ اختیار کر جائے گی ۔ ان کے ساتھ ایسا سلوک کہ غیر ہوتے ہوئے اپنائیت کا سلوک ہو، ضروری
نہیں کہ اس سلوک میں آپ گھر آدھا بانٹ دیں اور جائیداد تقسیم کر دیں اور اپنی آمد میں خواہ آپ کا
اپنا بھی گزارہ نہ چلے آپ ان کو حصے تقسیم کریں ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔ موقع اور محل کے مطابق یہاں
مواخات کا وہی تصور ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ وہ سوسائٹیاں جو آپس میں پھٹ چکی
ہیں یا انسانی قدروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ رشتے جو انسان کو انسان کے ساتھ باندھتے ہیں وہ یا
خطبات طاہر جلد 13
338
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
کٹ گئے ہیں یا مدھم اور کمزور پڑ چکے ہیں۔ آپ غیر ہو کر جب کسی سے پیار اور محبت کا سلوک کرتے
ہیں ، اپناتے ہیں تو وہی اس کے لئے مواخات ہے۔
بعض جگہ بعض احمدی اپنا دائرہ اثر بڑھانے میں اس لئے بہت کامیاب نہیں کہ ان کی
عادت ہے کسی سے ملتے ہیں تو کہتے آؤ ایک چائے کی پیالی میرے ساتھ پی لو۔ اب وہ شخص ان سے
زیادہ اچھا کھانے پینے والا لیکن چائے کی پیالی کو اس لئے قبول نہیں کرتا کہ اس کو چائے کی پیالی کی
احتیاج ہے بلکہ اسے تعجب ہوتا ہے کہ ہم تو بعض دفعہ دوست اکٹھے بیٹھ کر جب کسی ریسٹورنٹ میں
جاتے ہیں تو اپنی اپنی جیب سے پیسے نکال کر دیتے ہیں اور یہ عجیب سا شخص ہے کہتا ہے کہ میرے
ساتھ آ کر چائے پی لو اور پھر بعض دفعہ وہ کہتے ہیں ہم تمہیں پاکستانی کھانا کھلائیں گے تو ایک اور تعجب
دل میں پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے پاکستانی کھانا۔ چنانچہ وہ عموما قبول کر لیتے ہیں اور ان کے لئے یہی
مواخات ہے۔ جب ایک دفعہ گھر آ جائے تو اہل خانہ کا ان سے حسن سلوک ان کے دل جیت لیتا ہے۔
پس تھوڑی قربانی سے مواخات کے بڑے پھل آپ کو مل سکتے ہیں اور اس پہلو سے اپنے دائرہ مواخات
کو بڑھانا انا ناممکن نام نہیں ہے۔ اس کو وسیع کریں اور جتنی آپ کو توفیق ہے اس توفیق کی حد تک چھوٹی چھوٹی
قربانیاں کریں، پیار کا اظہار کریں مگر ایک بات یاد رکھیں کہ مصنوعی محبت کبھی دل نہیں جیتا کرتی ۔ محبت
وہی دل جیتی ہے جو دل سے نکلے۔ پس بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے وہ چالاکی سے ہر دلعزیز بننے کی
کوشش کرتے ہیں اور ایسے آدمی میں نے کئی دیکھے ہیں پاکستان میں بھی ہوا کرتے تھے، جگہ جگہ دعوتیں
دیتے پھرتے ہیں آؤ ، اور مقاصد اور ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسے دوستوں کو بنا کے پھر لوٹتے بھی ہیں۔
ایسے لوگوں کی چالاکیاں انسان ذرا بھی فراست سے دیکھے تو نظر سے چھپ نہیں سکتیں اور تھوڑے ہی
دنوں میں ان کا کردار نمایاں ہو کر قوم کے سامنے بجائے عزت کے ایک ذلت کا نشان بن جاتا ہے۔
پس آپ نے اگر مواخات کرنی ہے تو اسلامی قدروں کے مطابق کرنی ہے اور اس سے
جہاں ریس ازم کا مقابلہ ہوگا وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے ساتھ احمدیت کی راہیں بھی
ہموار ہوں گی اور آپ کی زندگی زیادہ بہتر انداز میں کٹے گی زیادہ پر لطف ہو جائے گی ۔ پس
قرآن کریم فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ
يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ کہ ہو سکتا ہے وہ تم سے بہتر ہو جائیں۔ دوسری بات اس میں یہ میں
خطبات طاہر جلد 13
339
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
سمجھانی چاہتا ہوں کہ بسا اوقات مغرب میں جب تحقیر سے کسی کو دیکھا جاتا ہے تو ان کے متعلق جھوٹی
باتیں کم بناتے ہیں جیسے ہمارے ملکوں میں عادت ہے، کوئی حقیقی نقص پکڑتے ہیں اور اس نقص کی
نشاندھی کر کے پھر اس کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا عَلَى أَنْ یہ
يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ اس میں کم سے کم ہمارے لئے یہ نصیحت ضرور ہونی چاہئے کہ ہمیں ان
برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ہم میں موجود ہیں اور خصوصیت سے پاکستانی معاشرے
میں احمدیت کے نقطہ نگاہ سے نہیں بلکہ ملکی نقطہ نگاہ سے کچھ ایسی خرابیاں ہیں جس کی جڑیں ملک
ہندوستان میں پیوستہ ہیں یعنی وہ برصغیر جسے ہندوستان کہا جاتا تھا اس کی ملکی بیماریاں ہیں جو مختلف
قوموں میں کم و بیش یکساں پائی جاتی ہیں۔ اس پہلو سے اگر پاکستانیوں نے اپنی برائیوں کو دور کر کے
شخبری کو پورا نہ کیا جوقرآن کریم نے دی ہے کہ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ
تو پھر دوسروں کے ہاتھ میں ریس ازم کے لئے ایک جائز تلوار ضرور پکڑی رہے گی اور وہ ان برائیوں کا
اس
بہانہ بنا کر آپ کے خلاف نفرت کی تعلیم دیتے رہیں گے۔
پس جرمن قوم میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے از بس ضروری ہے کہ وہ اپنی برائیوں
کی نشاندھی کریں اور ان کے دور کرنے کی کوشش کریں اس ضمن میں مجلس شوری کو با قاعدہ کھل کر
پروگرام بنانا چاہئے کیونکہ وہ برائیاں معروف ہیں ہر کس و ناکس کو علم ہے کہ کیا کیا برائیاں ہیں اس ضمن
میں میں نے ایک اصلاحی کمیٹی قائم کی تھی اور ملکی سطح پر تمام ملکوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ آپ اصلاحی
کمیٹیاں قائم کریں اور بعض برائیوں کی نشاندھی کر کے پیشتر اس کے کہ وہ ناسور بن جائیں ان کی
اصلاح کی کوشش کریں اور اپنے اخلاقی مریضوں کو شفا دینے کی کوشش کریں۔ بعض ملکوں ۔ نے اس
نصیحت کو یا د رکھا اور ان کی ماہانہ رپورٹوں میں نہیں تو وقتا فوقتا سال میں ایسی رپورٹیں ملتی رہتی ہیں جس
سے پتا چلتا ہے کہ وہ ان باتوں پر نظر رکھ رہے ہیں ۔ لیکن بعض ملک ان باتوں کو بھلا بیٹھے ہیں۔ جرمنی
میں جو اصلاحی کمیٹی ہے وہ کام کر رہی ہے اگر چہ اتنی فعال نہیں جتنی میں دیکھنا چاہتا تھا مجلس شوریٰ میں
اس بات پر بھی غور کریں۔ اتنا وقت تو آپ کے پاس نہیں ہو گا کہ تمام برائیوں کا تجزیہ کر کے ان
نقائص کو دور کرنے کے لئے منصوبہ بنائیں مگر اپنی اصلاحی کمیٹی کے کام پر نظر رکھتے ہوئے اسے مضبوط
اور فعال بنانے کے لئے ضرور آپ کچھ تدبیریں سوچ سکتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 13
340
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
اصلاحی کمیٹی کا جو میر اتصور تھا وہ بعینہ جرمنی کی اصلاحی کمیٹی میں موجود نہیں ہے۔ اصلاحی کمیٹی
تو ہے لیکن اس وقت حرکت میں آتی ہے جب بیماری سر اٹھا چکی ہوتی ہے۔ میں نے جو نصیحت کی تھی وہ نے بیماری جوانی
یہ نہیں تھی بلکہ یہ تھی کہ اصلاحی کمیٹی صاحب فراست لوگوں پر اور گہری حس رکھنے والے لوگوں پر مشتمل
ہونی چاہئے وہ برائیوں کو سونگھ کر پتا کریں کہ کہاں کہاں برائیوں کی بو ہے اور نظر نہ بھی آئیں تو ان کی
شامہ حسن یعنی سونگھنے کی حس ان کو بتا دے کہ کہیں کوئی خطرہ موجود ہے پھر ان کو باقاعدہ بیماری بننے
سے پہلے دور کریں۔ اگر آپ انتظار کرتے رہیں کہ کہیں فساد ہو جائیں نہیں دینگے شروع ہو جائیں ۔
کہیں کوئی قتل و غارت ہو جائے اور پھر اصلاحی کمیٹی حرکت میں آئے تو اصلاحی کمیٹی نہیں یہ تو پھر ایک
پولیس کمیٹی بن جائے گی اور میں نے جب پہلی دفعہ نصیحت کی تھی تو خوب کھول کے یہ فرق ظاہر کیا تھا
اور امور عامہ کو بھی میں نے سمجھایا تھا کہ امور عامہ کو میں پولیس نہیں دیکھنا چاہتا۔ امور عامہ کو میں ایسا
باشعور ادارہ دیکھنا چاہتا ہوں جو آئندہ پیش آنے والے خطرات کو بھانپ کر ان بیماریوں کی اصلاح
کریں جو ابھی سر نہیں اٹھا سکیں اور ان بیماریوں کی اصلاح کریں جو دبا بھی بن سکتی ہیں۔ ان کا پیش خیمہ
کریں، یہ ہے اصل امور عامہ کا کام یعنی اور کاموں کے علاوہ ۔ تو اصلاحی کمیٹی انہی خطوط پر قائم ہونی
چاہئے اور اگر جرمنی میں اصلاحی کمیٹی اس بات کو بھلا بیٹھی تھی جیسا کہ مجھ پر تاثر ہے تو مجلس شوری اس
بات پر غور کرے اور صرف ایک مرکزی اصلاحی کمیٹی نہیں بلکہ علاقائی اور بڑے شہروں میں، شہر کی سطح پر
بھی ایسی باشعور اصلاحی کمیٹیاں قائم ہونی ضروری ہیں جو ہر قسم کی برائیوں پر اس طرح نظر رکھیں کہ
ابھی برائیاں عام انسان کو دکھائی نہ دینے لگیں ۔
دیکھیں جب پو پھوٹتی ہے تو بہت سے لوگ ہیں جن کو وہ پوردکھائی نہیں دیتی اور اس کے لئے
گہری فراست کی نظر چاہئے جسے تجربہ ہو۔ اسی لئے پرانے زمانوں میں جبکہ روزہ شروع ہونے کا
وقت معلوم کرنے کے لئے وہ ذرائع موجود نہیں تھے جواب میسر ہیں۔ اس زمانے میں مجھے یاد ہے کہ
بعض لوگ اٹھ کر باہر نکل کر دیکھا کرتے تھے پو پھوٹی ہے کہ نہیں اور اس میں کوئی بچہ کہہ دیتا تھا پھوٹ
گئی ہے کوئی کہتا تھا نہیں پھوٹی ۔ یعنی ابھی ایسی درمیانی سی حالت ہوتی تھی پھر وہ لوگ جن کو تجربہ ہوتا
تھا وہ کہتے تھے کہ نہیں پھوٹ گئی ہے پکی بات ہے اور اس پر پھر اذان ہو جاتی تھی یا کھانا بند ہوتا تھا۔ تو
بعض دفعہ قومی حالات میں جو پو پھوٹتی ہے وہ بیماریوں کی پوبھی پھوٹا کرتی ہے اور ضروری نہیں کہ روشن
خطبات طاہر جلد 13
341
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
دن ہی طلوع ہو بعض دفعہ اندھیری راتیں بھی طلوع ہوتی ہیں یا شام کی شفق سے اگر تشبیہ دیں گے تو وہ
بات پوری بنتی نہیں اس لئے میں نے عمد اصبح والی بات لی تھی۔ تو پیشتر اس کے کہ وہ اندھیرا دن طلوع وہ
ہو جائے جس کے بعد آپ کی پیش نہیں جائے گی۔ آپ آثار سے معلوم کیا کریں کہ کون کون سی
و بائیں پھیلنے والی ہیں ، پھیل سکتی ہیں اور ان کے ازالے کے لئے جب آپ کو کوشش کرنی ہو گی تو پھر
اکیلی اصلاحی کمیٹی کا کام نہیں ہے۔ اصلاحی کمیٹی کا کام ہے محسوس کرنا اور جماعت کو متنبہ کرنا،
مجلس عاملہ میں وہ باتیں پیش کرنا اور پھر مجلس عاملہ کو اپنی مجموعی حیثیت سے صرف ایک عہدیدار کو نہیں
بعض دفعہ دو تین چار عہدیداروں کو متحرک کرنا ہوگا، کہیں اصلاح و ارشاد کے سیکرٹری کا بیچ میں عمل دخل
ہو جائے گا کہیں آپ کو بعض صورتوں میں فنانس کی ضرورت ہو گی کچھ لٹریچر شائع کرنا ہے، کہیں
دورے کروانے ہوں گے، مربیوں کے نظام کو حرکت میں لانا ہو گا غرضیکہ بہت سے امکانی حل ہیں
جن کے لئے بعض دفعہ مجلس عاملہ میں غور ضروری ہوا کرتا ہے۔ پس ایسے مسائل کو مجلس عاملہ میں رکھیں
لیکن جہاں تک جرمنی میں اس وقت ظاہر ہونے والی بیماریوں کا تعلق ہے وہ بہت سی ایسی ہیں جو ہو
چکی ہیں اور ہونے کے بعد بھی پوری نظر نہیں آ رہیں اس لئے میں جو بات کر رہا ہوں وہ تو اوپر کی بات
ہے یہ ضروری ہے آئندہ کے لئے مگر اس وقت جو صورت حال ہے جرمنی کی وہ یہ ہے کہ بہت سے
پاکستانی اپنے ساتھ ایسی معاشرتی بیماریاں لے آئے یا اخلاقی بدیاں لے آئے جن کی وجہ سے
جماعت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور احمدیت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ جہاں تک غیر احمدیوں کا تعلق
ہے وہ خود جو چاہیں کریں، جو چاہیں کرتے پھریں وہ سمجھتے ہیں کوئی حرج نہیں ہم تو مسلمان ہیں ہمیں تو
فرق نہیں پڑتا لیکن جب احمدی کوئی بات کرے تو پھر مجھے طعنوں کے خط لکھتے ہیں اور کہتے ہیں یہ
جماعت احمد یہ ہے گویا کہ دل ان کا گواہی دیتا ہے کہ سب اچھی باتیں احمدیت ہی کے پاس ہونی
چاہئیں اور سب بری باتوں کی چھٹی ان کو ملی ہوئی ہے۔ اس لئے اپنے اندر اگر ہزار خرابی بھی دیکھیں
گے تو یہ نہیں کہیں گے کہ یہ اسلام ہے ہم یہاں کیوں بیٹھے رہیں لیکن
احمدیت
٤
میں ایک خرابی بھی دیکھیں گے تو یہ طعنوں کا خط درشین (صفحہ:130)
لکھتے ہیں کہ اس کو آپ احمدیت کہتے ہیں؟ یہ احمدیت کی تعلیم ہے؟ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کا یہ مصرعہ صادق آتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 13
342
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
دل ہمارے ساتھ ہیں گومنہ کریں بک بک ہزار
کہ دل ہمارے ساتھ ہیں اگر منہ ہزار بک بک کریں دل ان کے جانتے ہیں کہ یہ اچھوں
کی جماعت ہے اسے اچھا ہونا چاہئے اس سے اچھی توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔ پس آپ مجھے کیوں
طعنے دلواتے ہیں خواہ مخواہ بیٹھے بٹھائے اور جب غیروں کی طرف سے آواز آتی ہے تو مجھے اور بھی
زیادہ اس بات کی تکلیف پہنچتی ہے کہ اپنوں نے کیوں مجھے بر وقت اس بات میں متنبہ نہیں کیا میں
فوری طور پر جواب طلبی کرتا ہوں امور عامہ کی ، دوسروں کی ، کہ عجیب بات ہے اول تو یہ بتائیں کہ بات
سچی ہے کہ نہیں اگر یہ سچی ہے تو آپ کو پہلے دکھائی دینی چاہئے تھی آپ کی طرف سے میں دیکھتا یہ آپ
نے کیوں انتظار کیا کہ غیر اٹھے اور مجھے طعنے دے اگر چہ اس طعنے کی اپنی ذات میں کوئی حقیقت ہو یا نہ
ہو مگر یہ ایک زیادہ تکلیف دہ صورت بن جاتی ہے۔
پس اپنی معاشرتی برائیوں پر ، اخلاقی برائیوں پر ، مذہبی برائیوں پر ہلکی قانون کو توڑنے کے
لحاظ سے جو خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ان سب پر نظر رکھیں اور اس پہلو سے اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا
فرمائے کہ احمدیت کو کوئی جائز طعنہ نہ مل سکے۔ جب آپ غیر احمدی مسلمانوں کی بات کرتے ہیں تو وہ
تو طعنہ صرف اس وقت دیتے ہیں۔ میں نے جب تحقیق کی ہے جب ان کو کوئی مفاد وابستہ ہو اور ان کو
کسی احمدی سے کچھ نقصان پہنچا ہو یا پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ مگر جو دوسری قومیں ہیں مثلاً جرمن ۔ وہ جب
لکھتے ہیں تو وہ اسلامی نقطہ نگاہ سے لکھتے ہیں ہمیشہ ان کا موضوع یہ ہوتا ہے کہ ہم تو آپ کی جماعت کو
اچھا سمجھ رہے تھے مگر ہم نے وہاں یہ یہ برائیاں دیکھیں اور اس کا براہ راست نقصان اسلام کو پہنچتا ہے
اس لئے ان باتوں کو چھوٹا نہ سمجھیں اور ہر طرف ہر احمدی نگران ہوا اور خصوصیت سے اصلاحی کمیٹیاں
ان باتوں پر غور اور فکر کریں اور مستقل ان بیماریوں کو جڑ سے اکھیڑنے کے لئے کوشش کرتی رہیں۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ
تم ایک دوسرے پر طعن نہ کیا کرو۔ اَنْفُسَكُمْ اپنے آپ کو طعنے نہ دیا کرو۔ وَلَا تَنَابَزُوا
بِالْأَلْقَابِ اور مختلف تمسخر والے نام یا تحقیر والے نام نہ رکھا کرو۔ بعض قوموں میں نام رکھنے کی
عادت ہے اور اس لحاظ سے بھی دنیا کی تمام قوموں میں ہندوستانیوں کو برتری حاصل ہے اس میں کوئی
دنیا کی قوم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی وہ تو فورا کوئی بات ہو تو نام رکھ دیتے ہیں اور اکثر نام بگاڑے جاتے
خطبات طاہر جلد 13
343
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
ہیں اس طرح کسی کا کچھ نام رکھا ہوا ہے کسی کا کچھ نام رکھا ہوا ہے لیکن بعض نام پیار سے رکھے جاتے
ہیں انہیں وہ القاب شمار نہیں کیا جا سکتا جن کا ذکر قرآن کریم فرما رہا ہے اب چھوٹے میاں ہیں ۔ چھوٹو
رام تھے ان کا تو شاید نام ہی یہی تھا مگر قد چھوٹا ہو تو اس کو چھوٹے میاں، منے میاں کہہ دیتے ہیں اور
اس قسم کے نام پیار کے ہوتے ہیں اور وہ نام ان کو تکلیف نہیں دیتے۔ پس وَلَا تَنَابَزُوا
بِالْأَلْقَابِ کی تعریف حقیقی طور پر یہی ہے کہ ایسا کوئی نام نہ رکھا کرو جس سے اس شخص کو تکلیف
پہنچے۔ اگر اس تعریف کے سوا کوئی اور تعریف کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ درست ثابت نہیں ہوگی ۔
پس تکلیف پہنچانے کی عرض سے کوئی نام نہیں رکھتے اور اگر کوئی نام تکلیف پہنچاتا ہے خواہ نیک نیتی
سے رکھا ہو تو اس سے وہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں اور توبہ کر لیتے ہیں ۔ وہی نام دینے چاہئیں جن میں پیار کا
اظہار ہو محبت کا اظہار ہو۔
وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ میں فرمایا اپنے آپ کو اَنْفُسَكُمْ سے مراد ہے
تم اپنے آپ کو ۔ ظاہر ہوا کہ اسلامی تصور میں مسلمان بھائی بھائی ہیں اور اس حد تک بھائی بھائی ہیں کہ
وہ اگر کسی بھائی کو نقصان پہنچاتے ہیں تو اپنے آپ کو نقصان پہنچانا ہے۔ تو اس انداز سے یہ نصیحت فرما
دی کہ تم اگر کسی کو کوئی نقصان پہنچاؤ گے تو اپنے آپ کو نقصان پہنچاؤ گے اور اپنی سوسائٹی کو نقصان پہنچاؤ
گے۔ اس میں دو پہلو ہیں اول یہ کہ اَنْفُسَكُمْ کہہ کر اچانک ایک خوابیدہ بھائی چارے کے
احساس کو جگا دیا گیا۔ فرمایا تم سمجھتے ہو تم دوسروں کو طعنہ دے رہے ہو تم تو اپنوں کو طعنہ دے رہے ہو
بڑے بے وقوف لوگ ہو۔ پھر یہ فرمایا کہ اپنے آپ کو اگر نقصان پہنچاؤ گے تو وہ ساری جماعت کو نقصان
پہنچے گا اور ایسی جماعتیں پھر دنیا میں ترقی نہیں کرتیں ان کو بحیثیت جماعت نقصان پہنچ جاتا ہے۔
بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ ان باتوں کو فسوق فرمایا ہے۔ فرمایا جب
تک تم ایمان نہیں لائے تھے ایسی باتیں کیا کرتے تھے وہ بھی بری تھیں لیکن ایمان لانے کے بعد، پھر
ایسی باتیں ، یہ تمہیں زیب نہیں دیتیں۔ سجتی نہیں۔
پس یہ کہنا کہ جی ہمارا ملک ہی ایسا ہے وہاں سے ہم لوگ یہی برائیاں لے کے آئے ہیں اور
سارے ہی ایسے ہیں اس آیت کے بعد یہ دلیل نہیں چل سکتی ۔ فرماتا ہے بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ
بَعْدَ الْإِيْمَانِ باقی ایمان تو نہیں لائے کہ ان سے توقعات بلند ہو جائیں ۔ تم جو ایمان لے آئے ہو
خطبات طاہر جلد 13
344
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
تم سے اور توقعات ہیں اس لئے بجتی نہیں ہے تم پر بات۔ بَعْدَ الْإِيْمَانِ ایسی باتیں اور اللہ تعالیٰ
فرما رہا ہے۔ ایک عام انسان بھی کسی آدمی کو منہ پر یہ کہے کہ دیکھو تم کون ہو؟ ایسی باتیں تم پر بجھتی نہیں تو
اچانک اس کے دل میں ایک شرمندگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور یہ طرزِ نصیحت ہے جو بڑی مؤثر ہے
مگر جب اللہ فرمائے اور اپنے عاجز بندوں سے اس طرح پیار سے مخاطب ہو ۔ جس میں ایک قسم کا
شکوہ بھی ہے اور پیار بھی ہے کہ دیکھو ایمان لے آئے ہو۔ ایمان کے بعد ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں
تو اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی محبت بھی دل میں بڑھنی چاہئے اور جن باتوں سے خدا روکتا ہے
غیر معمولی جذبے کے ساتھ ان سے رکنے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن ساتھ فرمایا
وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ ہم تمہیں پیار سے سمجھا رہے ہیں باز
آجاؤ اگر نہیں رکو گے تو پھر ظالم بنو گے اور ظالموں کے ساتھ پھر اللہ تعالیٰ کا سلوک بالکل معلوم اور
معروف ہے۔ ظالموں سے خدا محبت نہیں کیا کرتا۔ خدا سے نجات کے تعلق کے سب رشتے ٹوٹ
جائیں گے۔ ایک تو یہ مرتبہ ہے کہ تمہاری برائیوں کے باوجود اللہ تعالیٰ تمہیں پیار سے سمجھا رہا ہے۔ اپنا
اپنا کہہ کے بلا رہا ہے کہتا ہے تم ایمان والے ہو، تمہیں یہ باتیں زیب نہیں دیتیں اور پھر فرماتا ہے کہ میں
تمہیں سمجھا رہا ہوں ۔ سمجھ جاؤ تو بہتر ہے ورنہ پھر تم ظالم ہو جاؤ گے پھر میں یہ نہیں کہوں گا کہ تم میرے ہو
اس لئے تمہیں زیب نہیں دیتیں۔ پھر تم سے وہی سلوک ہوگا جو ظالموں کی قوموں سے کیا جاتا ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ كَثِيرًا مِنَ
الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم اس پر میں آج کے خطبے کو ختم کروں گا کیونکہ یہ ایک ایسی
بیماری ہے جو جرمنی میں کافی پائی جاتی ہے۔ بہت سی خرابیوں کی جڑ ظن ہے۔ الزام تراشی یہاں تک کہ
بعض دفعہ ایسا بھی واقعہ ہوا ہے کہ ایک نسبتا بڑے علاقے کا افسر ہے یعنی امیر ہے یا صدر ہے بڑے
علاقے کا۔ ایک مقامی چھوٹی جماعت کا صدر ہے اور امیر کی طرف سے کوئی پکڑ ہوئی ہے چھوٹے
عہدیدار کی تو بجائے اس کے کہ وہ اپنی اصلاح کرتا اس نے کوئی چھ سال کی پرانی بات نکال لی اور اس
کو شہرت دے دی کہ اس امیر نے یہ حرکت کی تھی۔ اب تعجب ہوا مجھے جب اطلاع ملی میں نے تحقیق
کروائی، میں نے کہا یہ کیسی جاہلانہ بات ہے اگر وہ ایسی بے ہودہ بات تھی تو چھ سال پہلے کیوں باہر
نہیں آئی۔ تو پتا چلا کہ اول تو اس وقت بھی ظن ہی تھا اور ایساظن تھا جس کی اسلامی معاشرے میں بڑی
خطبات طاہر جلد 13
345
خطبه جمعه فرموده 6 مئی 1994ء
سخت سزادی جاتی ہے اور باہر اس لئے نہیں آئی کہ اس کے ساتھ تعلقات ٹھیک تھے اور غصے کی کوئی وجہ
پیدا نہیں ہوئی۔ اب جبکہ بڑے عہدیدار نے چھوٹے عہدیدار کو پکڑا ہے تو انہوں نے کہا اچھا پھر یہ
بات ہے تو پھر ایک پرانی بات میں نے سوچی ہوئی تھی کہ تم یہ کیا کرتے تھے اور میں سب کو بتاؤں گا اور
بتانا شروع کر دیا۔ پھر تحقیق ہوئی تو مانا کہ ہاں میں نے بتایا ہے لیکن اس نے کہی تھی یا یہ حرکت کی
تھی ۔ کب کی تھی؟ چھ سال پہلے ۔ تو چھ سال تک تم سوئے کیوں رہے اور ذمہ داری اس کی پتاکس
پر ڈالی؟ مجھ پر ۔ کہتے تھے انہوں نے خطبے دیئے تھے کہ تقوی اختیار کرو میں نے تقویٰ اختیار کر
ليا انا لله وانا الیه راجعون اگر یہی تقویٰ کا پیغام آپ کو پہنچا ہے تو میری تو بہ پھر اس تقویٰ سے۔
جہالت ہے یہ تو یہ تو ایسا الزام ہے مجھ پر کہ اپنے جرم میں مجھے بھی آپ شامل کر رہے ہیں۔ وہ فعل اپنی
ذات میں ایک نہایت مکروہ فعل ہے۔ ظن پر کسی پر الزام لگانا اور اسلام اس کے خلاف سختی کی تعلیم دیتا
ہے۔ بڑی سخت سزا مقرر کی گئی ہے اور پھر چھ سال تک خاموش بیٹھا رہے انسان ، اور تقویٰ کی بات سن
کر یہ گناہ کی بات یاد آ جائے کہ یہ گناہ میں نے کرنا تھا میں کر نہیں سکا۔ ایسے آدمی کی تو جماعت میں
کوئی گنجائش نہیں ۔ جماعت تو اپنا فیصلہ کرے گی لیکن میں جماعت جرمنی کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ یہ پہلی
بار نہیں ہے کہ ظن کے اوپر آپس میں اختلافات پھیلے ہوں اور افتراق پیدا ہوا ہو وہاں یہ بیماری عام
ہے۔ ایک دوسرے کی ٹوہ لگاتے ہیں سوچتے ہیں کہ اس نے یہ کیا ہو گا اس کے بعد یا اس کو مشتہر کرنا
شروع کر دیتے ہیں یا انتقام لینے کے لئے پلے باندھ کے بیٹھ جاتے ہیں ۔ آج نہیں تو کل اللہ تعالیٰ
ان کو ننگا کرے گا اور ان سے نظام جماعت بھی سختی سے سلوک کرے گا یعنی وہ سختی جو انتظامی سختی ہوا کرتی
ہے۔ مگر میں جماعت جرمنی کو نصیحت کرتا ہوں وہ تقویٰ اختیار کریں استغفار سے کام لیں ۔ اس طریق
پر آپ کی اصلاح کے دروازے بند ہو جائیں گے اگر آپ ان بدیوں سے باز نہیں آئیں گے۔
بہر حال یہ چند صیحتیں ہیں ۔ وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا نصیحت ہے آخر پر جو
بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ فرمایا دراصل بعض برائیوں کی جڑھ اس بات میں ہے کہ تم ایک دوسرے
کے خلاف ان کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے رہتے ہو۔ ان کو بد نام کرتے رہتے ہو اور اس میں لطف
اٹھاتے ہو۔ فرمایا تمہیں علم نہیں ہے کہ یہ کیسی گندی اور ذلیل حرکت ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے
تمہارا بھائی مر جائے تو مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے لگو۔ فرمایا فَكَرِهْتُمُوهُ تم اس سے
نصر