اخلاق نصیحت اور عمل کے ذریعے سنوارے جاتے ہیں۔ آنحضرتﷺ کا سب سے بڑا ہتھیار حسنِ عمل تھا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی سچی عبادت اور خدمتِ خلق کے گہرے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ آپ نے نصیحت فرمائی کہ اخلاق کی تعمیر اور اصلاح کا آغاز اپنے گھر سے ہوتا ہے جس کا دائرہ بعد ازاں ہمسایوں اور تمام بنی نوع انسان تک وسیع ہونا چاہیے۔ نیز آپ نے گھریلو ناچاقیوں، ہمسایوں کے ساتھ بدسلوکی اور مالی دھوکہ دہی و فراڈ کی سخت مذمت کرتے ہوئے جماعت کو حسنِ عمل اور عملی اصلاح اپنانے کی تاکید فرمائی۔

موضوعات: خدمت خلق، حقوق العباد اور حسن اخلاق، حقوق الجوار، مہمان نوازی اور ایثار، اصلاحِ معاشرہ اور انسدادِ بددیانتی

خطبات طاہر جلد 13
365
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
اخلاق نصیحت اور عمل کے ذریعے سنوارے جاتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ کا سب سے بڑا ہتھیار حسن عمل تھا۔
صلى الله
( خطبه جمعه فرموده 20 مئی 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
پھر فرمایا :۔
Θ
(109)
قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد جو سب سے زیادہ زور دیا ہے وہ خدمت خلق پر ہے
اور حقیقت میں یہ دو ہی دین کے حصے ہیں یا اللہ کی عبادت ہے یا بنی نوع انسان سے اچھے تعلقات،
خدا کی مخلوق سے محبت کرنا اور بارہا پہلے بھی میں یہ جماعت کو سمجھا چکا ہوں یہ دو الگ مضمون نہیں ہیں
بلکہ ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں۔ جتنا آپ کو عبادت کا مفہوم سمجھ آئے گا ، جتنا آپ عبادت کا

خطبات طاہر جلد 13
366
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
حق ادا کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ہی بنی نوع انسان سے تعلقات کی شاخ بھی نشو و نما پاتی چلی
جائے گی اور یہ دونوں شاخیں اکٹھی بڑھتی ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ عبادت کی شاخ تو صحت مند ہو اور
نشو و نما پا رہی ہو اور بنی نوع انسان سے تعلقات کی شاخ مرجھا جائے اور اس کی جگہ بہت ہی کر یہہ المنظر،
کانٹے دار کھیلی ، کڑوی شاخیں نکل آئیں۔ اگر ایسا ہو تو یہ اس بات کا قطعی ثبوت ہوگا کہ عبادت کرنے
والے کی عبادت رائیگاں گئی ہے۔ اس کو عبادت کے مفہوم سے کوئی آشنائی نہیں ۔ وہ دھو کے میں ہے
کہ عبادت کرتا ہے کیونکہ خدا کی عبادت کرنے والا خدا کی مخلوق سے محبت کے سوا اور کوئی راہ نہیں پاتا۔
پس اس پہلو سے بنی نوع انسان کے ساتھ روابط بڑھانے میں عبادت اور پر خلوص عبادت
کو بہت گہرا دخل ہے اور پر خلوص عبادت کی پہچان انسانی سطح پر دکھائی دیتی ہے۔ جو خدا کی سطح پر ہے وہ
تو آپ دیکھ دیکھ نہیں سکتے ۔ انسانی سطح پر جو دیکھ سکتے ہیں وہ حسن خلق سے پہچان سکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی
مخلوق سے، بنی نوع انسان سے، مجبور اور مقہور لوگوں سے خدا کا بندہ جس طرح سلوک کرتا ہے اسی حد
تک اس کی عبادت خدا کے ہاں مقبول دکھائی دینے لگتی ہے۔
پس اس پہلو سے میں نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ان احادیث کا انتخاب کیا ہے،
صلى الله
عل ا
ا
بکثرت ایسی احادیث ہیں اور حقیقت میں ان پر احاطہ نہیں ہوسکتا ہو سکتا جن کا بنی نوع انسان کے باہمی
تعلقات سے تعلق ہے اور انسان کے اخلاق کی تعمیر کرنے والی احادیث ہیں۔ کیونکہ آپ کے اخلاق کی
تعمیر کا آغاز آپ کے گھر سے ہوتا ہے۔ آپ کے اخلاق کی تعمیر کا آغاز گھر سے ہو کر ہمسایوں پر اثر
دکھاتا ہے۔ ہمسایوں کے بعد پھر یہ باہر کا رخ اختیار کرتا ہے، درجہ بدرجہ، سلسلہ بہ سلسلہ اپنوں سے
غیروں کی طرف سفر شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ اس سفر کے نتیجے میں آپ کو انسانیت کا نیا عرفان
نصیب ہونے لگتا ہے۔ تعلقات کے ذوق بلند ہونے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ کل تک جو غیر تھا وہ اپنا
دکھائی دینے لگتا ہے اور جو اپنے ہیں وہ اپنے رہنے کے باوجود غیروں کے حقوق پر دخل انداز نہیں ہو سکتے
یعنی اپنائیت کا ایک نیا مضمون انسان کے سامنے ابھرتا ہے۔ اگر خدا کے تعلق میں انسان کے تعلقات کا
دائرہ نہ بڑھے تو پھر اپنے اپنے رہتے ہیں اور ہر حالت میں ان کے مفادات کو انسان دوسروں پر ترجیح
دیتا ہے۔ لیکن یہ جو سفر ہے جس کی طرف میں آپ کو بلا رہا ہوں جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے
ساری زندگی اختیار فرمایا اور تمام بنی نوع انسان کو اسی طرف آنے کی دعوت دی یہ مضمون اور ہے، اس
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
367
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
عام انسانی تعلق سے مختلف ۔ اس مضمون کی رو سے آپ کے جو اپنے گھر والوں سے تعلقات درست
ہوتے ہیں اور اسوۂ نبوی پر درست ہوتے ہیں تو پھر وہاں ٹھہرتے نہیں۔ پھر ہمسایوں کے ساتھ
تعلقات استوار ہوتے ہیں اور درست ہوتے ہیں پھر ہمسایوں سے آگے بڑھ کر اہلِ محلہ اور اہلِ شہر
اور اہل ملک یہاں تک کہ یہ پھیلتے چلے جاتے ہیں اور تمام حدود اس بات سے عاری ہو جاتی ہیں کہ ان
کو روک سکیں اور محدود جگہ میں مقید کر سکیں۔ علاقائی حدود کو بھی یہ تعلقات پھلانگ جاتے ہیں۔ قومی
۔
حدود
حدود کو بھی تعلقات پھلانگ جاتے ہیں نسلی حدود کو بھی یہ تعلقات پھلانگ جاتے ہیں ۔ رنگ کی۔
کو بھی یہ تعلقات پھلانگ جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ عالمی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور وہاں
پھر کل عالم اپنا ہی خاندان کا ایک حصہ دکھائی دینے لگتا ہے اور اسی کے نتیجہ میں سچا انصاف جنم لیتا
ہے ورنہ اگر اپنوں اور غیروں میں فرق دکھائی دیتا رہے تو پھر حقیقت میں آپ انصاف کا حق ادا
نہیں کر سکتے ۔ تبھی قرآن کریم نے اس مضمون کو بڑھاتے بڑھاتے ابْتَائِ ذِي الْقُرْبى
تک پہنچا دیا ۔ یہ مراد نہیں ہے کہ اپنوں سے اور سلوک کرو اور ذی القربی سے اور سلوک کرو
ذِي الْقُرْبی سے سلوک سے مراد یہ ہے کہ ہر مومن کا ہر دوسرے سے سلوک عدل سے شروع
ہوتا ہے، احسان میں داخل ہوتا ہے۔ احسان کی تمام منازل طے کرنے کے بعد ذوی القربی کی
حدود میں داخل ہو جاتا ہے اور پھر وہاں سارے اپنے دکھائی دیتے ہیں ۔
آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو سمجھانے کی خاطر انسان کو اللہ تعالیٰ کے عیال قرار دیا اور
عیال سے مراد ہے جیسے گھر کے سب افراد ہوں ۔ ذِی الْقُرْبی کی ایک دوسری اصطلاح
عیال ہے، عيال الله ۔ اگر سب مخلوق اللہ کی عیال ہے تو آپ کا تعلق عیال کے تعلق میں اسی طرح
ڈھلے گا جیسے گویا آپ کی عیال ہوا اور یہی وہ مضمون ہے جو میں آنحضرت ﷺ کے اسوہ کے حوالے
جماعت کو سمجھا رہا ہوں۔ عالمی تبلیغ کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے، عظیم عالمگیر روحانی انقلاب برپا
کرنے کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔ اس کے بغیر آپ کو یہ اہلیت نصیب ہی نہیں ہو سکتی ۔ لیکن جب
میں گھروں پر نظر ڈالتا ہوں تو بہت سے گھروں کے حالات دیکھ کر دل دہل جاتا ہے کہ ہم نے تو ابھی
اس سفر کا بعض جگہ آغاز بھی نہیں کیا۔ بہت سے احمدی گھر ہیں جہاں تعلقات بھیانک صورت میں
پائے جاتے ہیں ۔ جہاں باپ بچوں کے حقوق ادا نہیں کرتا ۔ بیوی خاوند کے حقوق ادا نہیں کرتی ۔ بچے
سے

خطبات طاہر جلد 13
368
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔ ان کو اتنی بھی تمیز نہیں کہ روزمرہ کی زندگی میں آپس میں گفتگو کیسے
کی جاتی ہے۔ تحکمات یا اعتراضات یا بد خلقی کا شکار ہو کر وہ خاندان جہنم کا نمونہ بن جاتے ہیں اور پھر
آگے اولا دیں اتنا دور ہٹ جاتی ہیں کہ بعض دفعہ انسان ان کے حالات پر غور کر کے حیران کیا رہ جاتا
ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ حیرانی اس کے لئے کافی نہیں ۔ بعض خط میں پڑھتا ہوں تو جسم پر لزرہ طاری ہو
جاتا ہے۔ ایک بیٹی لکھتی ہے ماں سے متعلق ، ایسی بدخلق عورت ہے اور تمام عمر اس نے میرے باپ کو
کہ مار ایسے ایسے دکھ دیئے ہیں کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتی مگر آپ جتنی نصیحت کریں میرے دا اپ ان کی نصیحت کریں میرے دل سے اس ماں کے
لئے دعا نہیں نکل سکتی اور ایک لڑکی اپنے باپ کے متعلق لکھتی ہے کہ ایسے ظلم کئے ہیں اس نے ماں پر
اور پھر ان کے حوالے سے ہم سب پر اور یہاں تک کہ گندی گالیاں دینا تکیہ کلام بن گیا ہے اور
ہمارے حوالے سے ہمارے سامنے کہتا ہے کہ یہ میری اولاد نہیں ہے۔ جہاں یہ حالات ہوں وہاں
عالمگیر انقلاب کا تصور محض ایک جنت الحمقاء میں بسنے والی بات ہے، اس کا کوئی بھی حقیقت سے تعلق
نہیں۔ پس وہ خشک شاخیں ہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے درخت
وجود کی سرسبز شاخوں میں کچھ ایسی بھی ہیں جو خشک ہو چکی ہیں۔ فرمایا وہ کائی جائیں گی کیونکہ اس
درخت نے تو ضرور سرسبز و شاداب رہنا ہے۔ اس کا تو مقدر ہے کہ اس کی شاخیں تمام دنیا پر پھیل
جائیں، تمام عالم پر محیط ہو جائیں اور روحانی پرندے اس میں گھونسلے بنائیں اور اس کی شاخوں میں
آرام پائیں اور اس کے پھل پھول سے لذتیں حاصل کریں۔ لیکن ایسی بھی ہیں جو خشک شاخوں میں
تبدیل ہو چکی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ تم میرے وجود سے کاٹی جاؤ گی
اور جہنم تمہارا ٹھکانا ہے۔ اسی طرح جس طرح کہ خشک شاخوں کے لئے آپ کے سوا اور کوئی ٹھکانا نہیں
ہوا کرتا ۔ ان کا انجام اس کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا پس اس پہلو پر نظر پڑتی ہے تو دل دہل جاتا ہے۔
یہ میں جانتا ہوں اور کامل یقین ہے کہ جماعت کی بھاری اکثریت ان بد بختیوں سے آزاد
ہے اور مبرا ہے لیکن بہت سے بیچ میں داخل ہیں اور جماعت کی طرف منسوب ہو رہے ہیں اور اپنے
ماحول میں اپنی عفونت پھیلا رہے ہیں اور ان کے بدنمونے باہر نکلتے ہیں اور جماعت کی طرف منسوب
ہوتے ہیں۔ اس لئے ان سب کو سنبھالنا ہمارا فرض ہے۔ محض اس لئے نہیں کہ وہ جماعت کے لئے
بدنامی کا موجب ہیں بلکہ اس لئے کہ ہمدردی کے وہ بھی تو مستحق ہیں۔ ہم کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ

خطبات طاہر جلد 13
369
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
صلى الله
آگ میں جلنے والی لکڑیاں ہیں ان کو جلنے دو۔ اگر یہ طرز عمل درست ہونا ، اگر یہی رجحان حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کا رجحان ہوتا تو تمام دنیا آگ میں جل جاتی ۔ ایک ایک کے لئے آپ کا دل
نرم ہوا اور پگھلا، ایک ایک کے لئے آپ کی رحمت پانی بن کے برسی اور جہاں جہاں گئے وہ تلخیوں کی
آگ بجھاتے رہے بلکہ آپ کی دعائیں آج کی تلخیوں کی آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہو رہی
ہیں۔ آپ ہی کا فیض ہے جو احمدیت بن کے ابھرا ہے اور آپ ہی کی رحمت اور دعاؤں کی بارشیں ہیں
جو احمدیت پر برس رہی ہیں اور ہمیں دھو رہی ہیں اور ہمیں پاک کر رہی ہیں ۔ پس اس پہلو سے ان
لوگوں کی اصلاح کی طرف توجہ بے انتہا ضروری ہے۔ تمام دنیا کی جماعتوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ
اخلاق کے مضمون کو سن کر یہ نہ سمجھیں کہ ہر انسان خود بخود سنے گا اور اس کے اندر پاک تبدیلی پیدا ہو
جائے گی بلکہ بعض اخلاقی قدریں ایسی ہیں جن کی نظام جماعت کو بہر حال حفاظت کرنی ہوگی اور
روز مرہ کی زندگی میں کسی احمدی کا کوئی ایسا فعل جو اس کو اور اس کے خاندان کو جہنم میں دھکیلنے والا ہو اس
کو دیکھ کر جانتے بوجھتے ہوئے آپ برداشت کر جائیں اور آرام کی نیند سو جائیں، اگر ایسا ہو تو پھر
آپ کے ایمان میں کوئی فرق ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ نے سنت کا مضمون ہی نہیں سمجھا ، حضرت
صلى الله اقدس محمد مصطفی ﷺ کے تعلق کا مفہوم ہی آپ پر روشن نہیں ہوا۔
اس تعلق کے حوالے سے اور اس بنیادی اصول کے پیش نظر جو میں نے آپ کے سامنے
کھول کر رکھا ہے کہ عبادت کو سچا کر دیں ، عبادت میں اخلاص اور پیار کے رنگ بھر دیں جو خدا تعالیٰ
سے ذاتی تعلق کی صورت میں منتج ہو پھر بنی نوع انسان کی طرف ویسا سفر کریں جیسا حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ نے دَنَا فَتَدَلی (انجم (9) کی صورت میں کیا۔ خدا کے قریب ہوئے ، پھر زمین پر
جھک گئے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ان کی بدیاں دور کرنے میں اپنی دعائیں صرف کر دیں،
اپنے پاک نمو نے صرف فرما دیئے اور اس طرح رفتہ رفتہ وہ عظیم انقلاب مکہ اور مدینہ میں برپا ہوا جس
نے آئندہ آنے والی دنیا کو تبدیل کرنا تھا۔ وہ ایک ایسی ساعت تھی جس کے بطن سے ایک اور
ساعت نے پیدا ہونا تھا اور یہ آخرین کا زمانہ وہی زمانہ ہے جس میں آنحضرت ﷺ کے زمانے میں
رونما ہونے والا انقلاب از سرنو رونما ہو رہا ہے اور ہو کر رہے گا کوئی اس کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ مگر وہ بد
نصیب جو اس انقلاب کی راہ میں روک بنتے ہیں اپنے کہلا کر راستے میں روڑے اٹکاتے ہیں اور اپنی
صلى الله
عروسه
عليسة

خطبات طاہر جلد 13
370
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
بداخلاقیوں کی وجہ سے اپنے لئے جہنم لیتے ہیں اور اپنی اولاد کو بھی جہنم میں دھکیلتے ہیں ان کی اصلاح
لازما محض دور کی نصیحت سے نہیں بلکہ قریب کی نگرانی سے بھی کرنی ہوگی ۔ اس لئے جماعت احمدیہ کو ہر
جگہ یہ چاہئے کہ وہ اصلاحی کمیٹیاں جو اس کام کے لئے میں نے مقرر کی ہیں ان کو کہہ کر ایسے بداخلاق
گھروں کی نگرانی کا انتظام کریں اور انہیں بار بار پا کر نصیحت سے سمجھانے کی کوشش کریں تا کہ ہر گھر
میں وہ جنت پناہ لے لے یعنی جنت پناہ لینے سے مراد میری یہ ہے کہ محمد رسول اللہ کی سنت میں ہی
جنت پناہ لیتی ہے اور اس کے سائے میں آ کر جنت پلتی اور نشو و نما پاتی ہے ورنہ ہم جنت کی پناہ میں
آتے ہیں تو یہ عمدا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کہہ رہا ہا ہوں کہ وہ جنت پناہ لے لی محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت : التعليہ میں اور اس
جنت کا سایہ پھر پھیلتا چلا جائے گا اگر وہ سنت نبوی کی جنت ہے۔
الله
یہ وہ ضروری پیغام ہے جس سے متعلق عمل میں تا خیر نہیں ہونی چاہئے ۔ بسا اوقات نظام
جماعت تک آواز پہنچتی ہے اور کچھ دیر کے لئے گرم جوشی کا نمونہ دکھاتے ہیں پھر مدھم پڑ جاتے ہیں مگر
اخلاقی جہاد ایک بہت ہی بڑا اور اہم جہاد ہے اور اسلام کے عالمگیر جہاد کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس
لئے حتی المقدور کوشش کریں کہ ایسے لوگ بچائے جائیں اور اگر بچائے نہیں جاسکتے ، پوری کوشش کے
باوجود ان کو بچانا آپ کے بس میں نہیں یا آپ کی کوششیں مقبول نہیں ہوتیں اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر
انہیں بچانے کا فیصلہ نہیں کرتی تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس حکم کو یا د رکھیں کہ یہ
شاخیں ہیں جو کائی جائیں گی پھر ان کو ساتھ لے کر آگے نہ چلیں۔ پھر بہتر یہ ہے کہ ہلکے بدن کے
ساتھ تیز تر سفر اختیار کریں اور ان شاخوں کو جن کو بچانے کی ہر ممکن کوشش آپ نے کی ، ان کو کاٹ کر
الگ پھینک دیں اور اس کے متعلق کارروائی میں پہلے صبر کی ضرورت ہے۔ کچھ عرصہ مسلسل صبر کے
ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، اخلاص کے ساتھ ، نفرت اور خشونت کے ساتھ نہیں ، نرمی اور پیار کے ساتھ
ان کو نصیحت کرتے چلے جائیں، ان کے حالات درست کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ کرے کہ ایسا ہو
جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر ان کو کاٹ کر الگ پھینکنا ضروری ہو جاتا ہے۔ یہ ایک ماؤف حصہ ہے جماعت
کا، جس کا ساتھ رہنا دوسرے حصوں کے لئے بھی نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔
حضرت اللہ نے کسی قسم کے معاشرہ کو جنم دیا۔ کس قسم کے معاشرہ کی پرورش کی اور اس کی
تعمیر فرمائی۔ چھوٹی چھوٹی بعض نصیحتوں میں اس کی جھلکیاں ملتی ہیں ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے

خطبات طاہر جلد 13
متعلق ابوذر بیان کرتے ہیں :
371
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
صلى الله قال قال رسول الله ﷺ يا نساء المسلمات لا تحقرن
لجارتها ولو فرسن شاة (بخاری کتاب الهبة حديث: 2378)
مراد یہ ہے کہ کوئی عورت اپنی ہمسائی کو حقیر نہ جانے ولو فرسن شاہ خواہ ایک بکری کے
پائے کے ذریعے ہی اس کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔
اب یہ بہت ہی پاکیزہ نصیحت ہے اور بہت ہی اعلیٰ فصاحت و بلاغت کا ایک مرقع ہے۔
ہمسائی کو حقیر نہ جانے۔ یہاں مراد یہ ہے کہ ہمسائی کو تحفہ دینا اس کی عزت افزائی ہے۔ اگر تم ہمسائی کو
تحفہ نہیں دیتیں تو گویا تمہارے نزدیک اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور عموما انسان میں یہ رجحان
پایا جاتا ہے کہ اپنے برابر کو تحفے دیتا ہے یا اپنے سے بالا کو تحفے دیتا ہے اور اپنے سے چھوٹوں کو بھول
جاتا ہے اور یہ سلسلہ Gross Root سے یعنی گھاس کی جڑوں کی سطح سے شروع ہو کر درختوں کی
چوٹیوں تک اسی طرح چلتا ہے اور انسان اپنے تعلقات میں جو تحفے تقسیم کرتا ہے اور تحفے وصول کرتا
ہے وہ عموما برابری کے دائرے میں گھومتے ہیں یا بلند تر لوگوں کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں ۔
قرآن کریم نے اس کے خلاف بہت ہی اہم نصیحت فرمائی ۔ فرمایا کہ جب تم خدا کی خاطر کچھ خرچ کیا
کرو تو یاد رکھنا کہ یہ تمہارے اندر ہی گھومنے پھرنے والی چیزیں نہ ہوں یہ نیچے بھی اتریں۔ خدا کی
خاطر کرتے ہو تو خدا کے سب بندوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔ اگر خدا کے سب بندوں کا خیال نہیں رکھو گے
تو تمہاری یہ نیکیاں جو بظاہر ہمسایوں سے تعلقات کی نیکیاں ہیں یا دوستوں کو تحائف پیش کرنا ہے یہ
تمہارے سامنے ننگی ہو جائیں گی یہ تمہارے نفس کی خاطر ہوں گی ، خدا کی خاطر نہیں ہوں گی۔
جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَيُطْعِمُونَ
الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا
نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (الدهر : 9 تا 10 ) کہ وہ لوگ جو خدا کی خاطر کھلاتے ہیں،
ان کے اندر دو صفات نمایاں پائی جاتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ علی حبہ اللہ کی محبت کی وجہ سے کھلاتے
ہیں دوسرے یہ کہ علی حبہ جبکہ رزق سے خود محبت ہو اور انسان خود بھوکا ہو اور خود ضرورت مند ہو،
اس کے باوجود وہ خرچ کرتے ہیں اور یہ دونوں معنے دراصل آپس میں مل کر ایک ہو جاتے ہیں کیونکہ

خطبات طاہر جلد 13
372
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
انسان ایثار اس وقت کرتا ہے، جب وہ کسی محبت کی وجہ سے کر رہا ہو۔ ورنہ ایثار کے کوئی معنی نہیں ۔ ایثار کا
تصور ہی جھوٹا ہے بغیر محبت کے۔ ماں بچے کے لئے ایثار کرتی ہے اس لئے کہ محبت ہے۔ محبوب کی خاطر
عاشق ایثار کرتا ہے اس لئے کہ محبت ہے۔ تو ایثار کا لفظ ایسا ہے جس کا اٹوٹ رشتہ محبت کے ساتھ ہے، تو
اللہ تعالیٰ نے علی حبہ فرما کر ایک حیرت انگیز مضمون بیان فرمایا اس قدر غریبانہ حالت ہے تمہاری
کہ کھانے سے محبت ہو گئی ہے اور اس کے باوجود تم خرچ کرتے ہو تو کیسے کر سکتے ہو علی حبه
اللہ کی محبت کے نتیجہ میں ۔ ایک محبت دوسری محبت پر غلبہ پالیتی ہے اور خدا کی محبت کی خاطر تم ایک
مادی چیز کی محبت کو نظر انداز کر کے دھتکار دیتے ہو اور پھر اس کا ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب
وہ لوگ تمہارا شکریہ ادا کرتے ہیں ، تو تم اچانک اس سے تکلیف محسوس کرتے ہو، تم سمجھتے ہو کہ یہ
تمہارا شکریہ ادا کر کے تمہاری نیکی کو ضائع کر رہے ہیں ۔ تم سمجھتے ہو کہ شکریوں کے ہم مستحق بھی تو
نہیں ہیں ۔ ہم نے نے ؟ جس منہ کی خاطر یہ نیکی کی تھی اس سے اپنی جزاء پالی۔ اس محبت کے بدلے میں
ہمیں محبت نصیب ہوگئی ۔ اب یہ کیسا شکر یہ ادا کر رہا ہے، یہ تو بے محل ہے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا
ہے إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ الله ان کی آواز یہ ہوتی ہے کہ ہم تو اللہ کے چہرے کی خاطر، اللہ کی رضا کی
خاطر، اس کا پیار لینے کے لئے تم پر خرچ کر رہے ہیں۔ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
تمہارا ہمارا شکریہ ادا کرنا اور اس کے بدلے جزا دینے کی سوچنا بالکل بے تعلق بات ہے۔ جس کی خاطر
ہم نے کیا اس سے ہم نے جزا پالی ۔
یہ مضمون بہت ہی گہرا ہے کیونکہ اس سے آگے پھر ایک اور رستہ کھلتا ہے وہ یہ کہ جب بھی بنی نوع
انسان کی آپ خدمت کریں اور باوجود اس کے کہ خود ضرورت مند ہیں پھر بھی خدمت کریں اور اللہ کی
خاطر، اس کی محبت میں خدمت کریں اور اس کو یہ بتا دیں کہ ہم تمہارے محسن نہیں ، اللہ ہمارا محسن بھی
ہے اور تمہارا حسن بھی ہے۔ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا میں یہ دوسرا پیغام بھی ہے کہ
جس کی خاطر ہم نے کیا تھا اس کا تمہیں احسان پہنچ رہا ہے ہمارا تو نہیں پہنچ رہا۔ ان کا تعلق خدا سے قائم
کروانے کے لئے ایک بہت ہی عظیم مضمون ہے۔ جس کو یہ سمجھ آ جائے کہ یہ احسان کرنے والا خود کر
ہی نہیں رہا یہ تو اس کی خاطر کر رہا ہے جس نے اس کو کہا ہے، اس کی توجہ اس طرف پھر جائے گی۔ یہ
ویسی ہی بات ہے جیسے کوئی نو کر فقیر کی جھولی میں کچھ ڈال دے اور وہ اس کی بلائیں لے، اس کو

خطبات طاہر جلد 13
373
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
دعائیں دے اور وہ کہے کہ نہ نہ ایسا نہ کرو، گھر کی بی بی نے مجھے کہا تھا۔ میں اپنی طرف سے تو نہیں کر رہا
میرے مالک نے مجھے یہ تعلیم دی ہے اور حکم دیا ہے اور جب کوئی غریب آیا کرے اس کو یہ سب کچھ دیا
صلى الله
وہ سمون ہے جو
عليسة
کرو تو اچانک اس کے تعلق کا رخ اس نوکر سے مالک کی طرف پھر جائے گا اور یہی وہ مضمون کارر
قرآن کریم کی آیت ہمیں سکھلا رہی ہے اس سے عالمگیریت جو ہے اس کا تعلق خدا تعالیٰ کے رب
العالمین ہونے سے بندھ جاتا ہے اور تربیت کے بہت ہی لطیف مضامین ہمارے ہاتھ آتے ہیں ۔ پس
آنحضرت ﷺ نے بھی ایسی ہی تعلیم دی اور یہ جو کچھ ہوا ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے عرفان
قرآن کے نتیجے میں جو پاکیزہ بہت ہی پیاری نصیحتوں کے طور پر ہمیں حدیثیں عطا ہوئی ہیں ان کے
ذریعہ یہ انقلاب برپا ہوتا ہے۔ محض قرآن کا مطالعہ ایک انسان کے لئے کافی نہیں جب تک ایک عارف
صلى الله باللہ کی نظر سے قرآن کا مطالعہ نہ کرے اور قرآن کا عرفان سب سے بڑھ کر حضرت محمد مصطفی علی کو
تھا اس لئے حدیثوں سے بھی سچا فیض ہم تبھی پاسکتے ہیں اگر قرآن کے مضامین سے ان حدیثوں کو جوڑ کر
دیکھیں پھر ایک نیا مضمون ابھر آئے گا۔ ایک نیا معانی کا جہان آپ کو دکھائی دینے لگے گا۔
الله
عليسة
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ایک بکری کے پائے کے ذریعے ہی سہی۔ اسے حقیر نہ سمجھے
اور بکری کا پایہ ایک حقیر سی چیز ہے۔ پاؤں جو زمین پر لگتے ہیں، گند میں ملوث رہتے ہیں، وہ انسانی
جسم کا بظاہر سب سے حقیر حصہ ہیں تو فرمایا بکری کے پائے سے نیچے اور کیا چیز ہوگی جو تم کھا سکتے ہو اور
جو کچھ بھی بکری میں سے تم کھاتے ہو وہ پاؤں سے برتر ہے اوپر کی چیزیں ہیں۔ تو پایہ ہی سہی، ایک
پایہ ہی بھیج دو۔ پائے سے ذلیل تر تو نہ سمجھو۔ یعنی دوسرے لفظوں میں یہ نصیحت فرما دی، ایک قسم کا
انگیخت کیا ہے اس کی غیرت کو ، اس خدمت خلق کے جذبے کو کہ اپنی پڑوسن کو ایک پایہ بھی تم نہیں دے
سکتیں۔ مراد یہ نہیں کہ پائے پر ہی اکتفا کرو۔ ولو کا مضمون بتا رہا ہے کہ چلو اور کچھ نہ سہی اتنا تو کرو اگر
یہ بھی نہیں کرو گے تو پھر تمہارے اندر کوئی انسانیت باقی نہیں رہے گی۔ پس یہ وہ تعلیم ہے جسے ہمیں عام
کرنا ہے۔ آنحضرت ﷺ کے اسوہ کے نتیجے میں وہ تعلقات جو گھروں میں درست ہوں گے۔ باپ
بیٹی کے ، ماں بیٹے کے، خاوند کے اپنی بیوی سے، بیوی کے خاوند سے، سارے گھر کے رشتے داروں
کے، وہ فیض جو آنحضرت ﷺ کی سنت کا گھروں کو پہنچتا ہے وہ وہاں محدود نہیں رہ سکتا ۔ رحمۃ للعالمین
ہیں یہ فیض پھر ان گھروں کی چار دیواریوں سے نکل کر اور اچھل کر ساتھ کے گھروں میں داخل ہونا
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
374
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
چاہئے اور ہمسائیگی کے حقوق کا مضمون بہت ہی اہم ہے۔ میں نے پچھلی دفعہ بھی نصیحت کی تھی کہ
یورپ میں بھی اگر آپ نے تبلیغ کرنی ہے تو ہمسائیگی کے حقوق کے ذریعہ یہ سفر شروع کریں اور وہ
مضمون یا درکھیں کہ محض ہمسایوں کو بار بار سلام کرنا اور باتیں کرنے کے لئے ٹھہر الین یہ فائدہ نہیں دے
گا بلکہ الٹا نقصان پہنچائے گا۔ یہی نصیحت ہے جو کام آ سکتی ہے کئی دفعہ انسان سامنے نہ آئے تو زیادہ
بہتر ہوتا ہے۔ ایک تحفہ بھیج دے اور پھر تحفہ بھیج دے یہاں تک کہ لینے والے کے دل میں کرید ہو کہ یہ
ہے کون جو مجھ سے بار بار اس طرح کا احسان کا سلوک کر رہا ہے۔ آپ اس کی تلاش کو نہیں نکلیں گے وہ
آپ کی تلاش کو نکلے گا اور اس طرح یہ جو ظاہری نعمت ہے یہ ایک باطنی نعمت میں تبدیل ہونے لگ
جائے گی۔ آپ محض ظاہری تحائف ہی نہیں دیں گے بلکہ روحانی تحائف کے لئے اس کے دل کو
قبولیت کے لئے آمادہ کر دیں گے۔ پس نیک ہمسائیگی ایک بہت ہی بڑا خلق ہے اور اس کو اختیار
کرنے سے انسان کئی قسم کی بدیوں سے بچ سکتا ہے اور کئی قسم کی نعمتوں کو پالیتا ہے۔
5559
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ
اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے یعنی سچا مومن ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے جو شخص اللہ تعالیٰ
اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اپنے مہمان کا احترام کرے۔ جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان
رکھتا ہے وہ بھلائی اور نیکی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔ ( بخاری کتاب الاحرب حدیث :
یہ تین نصیحتیں آپ نے اللہ اور آخرت کے حوالے سے کی ہیں۔ بیچ کی باتیں بیان نہیں
فرمائیں۔ جو ارکانِ اسلام پر ایمان رکھتا ہے۔ جو رسولوں پر ایمان رکھتا ہے، جو کتابوں پر ایمان رکھتا
ہے، یہ ساری باتیں چھوڑ دی ہیں ۔ آغاز بیان فرمایا ہے اور انجام بیان فرمایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ
سے آغاز کی طرف اشارہ ہے۔ اللہ ہی سب نعمتوں کا دینے والا ہے اور اللہ ہی سے انسان کو ہر عطا
نصیب ہوتی ہے۔ خواہ اس کی آنکھیں ہوں، ناک، کان ہوں، صحت ہو، جو کچھ بھی اس کو میسر ہے یا
اس کا رزق ہو یا اور کئی قسم کی نعمتیں جو اسے آئے دن خدا کی طرف سے میسر ہوتی ہیں اور وہ ان کو دیکھتا
بھی نہیں اور سوچتا بھی نہیں اس کو پتا بھی نہیں کہ وہ بعض نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ تو فرمایا جو اللہ پر
یقین رکھتا ہے یعنی اللہ کے ابتدائے آفرینش سے انسان کی خاطر جو احسانات شروع ہوتے ہیں ان پر
نگاہ رکھتا ہے اور پھر یوم آخرت پر جو انجام ہے اور ان دونوں کے درمیان ایک رشتہ ہے جس کی طرف

خطبات طاہر جلد 13
375
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
بطور تنبیہ اشارہ فرما دیا گیا ہے اللہ نے جو کچھ عطا کیا اگر اس کے بعد انسان مرکھپ کر مٹی ہو جائے تو
بے شک اس سے بے پروائی کرتا پھرے اس کو کوئی بھی فکر نہیں ہو سکتی ۔ ایک انسان پر آپ جتنا بھی
احسان کر لیں بالآخر اگر اس نے آپ کے سامنے پیش نہیں ہونا تو وہ بے شک احسان فراموشیاں
کرے اس کو کیا فرق پڑتا ہے۔ تو یہ وجہ ہے کہ آخرت کا مضمون ساتھ ساتھ بیان فرمایا ہے۔ یہ تو ٹھیک
ہے نعمتوں سے تم غافل ہو جاؤ گے اور شاید سمجھو کہ کیا فرق پڑتا ہے لیکن اگر کوئی شخص خدا کی نعمتوں پر
بھی نظر رکھتا ہو ۔ اور آخرت کے دن پر بھی نظر رکھتا ہو یا
کہہ دیں کہ اللہ پر ایمان رکھتا ہو اور آخرت کے دن پر نظر رکھتا ہو تو اللہ (دیوان غالب: 48) کی
نعمتوں سے غافل ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ اس کو یہ پتا ہے کہ یہ دینے والا ، حساب لینے والا بھی
ہے۔ جو کچھ اس نے عطا کیا ہے ایک ایک چیز کا حساب لے گا ۔ جیسا کہ غالب نے کہا ہے۔
ایک ایک قطرہ کا مجھے دینا پڑا حساب
خون جگر ، ودیعت مژگان یار تھا
یوں
کہ میرے دل کا جو خون ہے جگر کا جو خون ہوا ہے، میرے محبوب کی پلکوں کی چھن سے
ایک ایک قطرہ کر کے رسا ہے اس میں سے اور چونکہ میرے محبوب کی ودیعت ہے اس لئے ایک ایک
قطرے کا حساب دینا پڑا۔
صلى الله
یہ تو محض شاعری ہے مگر اگر حقیقت ہے تو وہ حقیقت ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ بیان فرمار ہے
ہیں۔ خدا کی نعمتوں کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا اور وہ حساب اس رنگ میں نہیں ہوگا کہ تم
نے مجھے کیا دیا۔ اس رنگ میں ہو گا کہ میرے بندوں کو تم نے کیا دیا۔ جو کچھ حاصل کیا اس سے غیروں
کو کیا فیض پہنچایا۔ پس اس لئے آنحضرت ا بار بار یہ فرما رہے ہیں کہ جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے
اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ یعنی وہ سچا مومن اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔ یعنی پڑوسی کی
میں ۔ تکلیف کے معاملے میں بھی تمہارا مواخذہ ہوگا اور کئی شکایتیں ملتی ہیں میں حیران رہ جاتا ہوں ۔ ایک
شخص نے مجھے دعا کے لئے لکھا کہ بڑا سخت پریشان ہوں پڑوسی سے متعلق ۔ تو میں ڈر گیا، میں نے کہا
پتا نہیں کون سی آفت آئی ہے۔ میں نے وہاں لکھا نظارتوں کو کہ فوری طور پر تحقیق کریں کہ کیا شر ہے جو
اس کو پہنچ رہا ہے، اتنا بڑا فساد کیوں برپا ہو گیا۔ تو پتا یہ لگا کہ پڑوسی کے درخت کی کچھ شاخیں اس کے

خطبات طاہر جلد 13
376
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
گھر میں آ رہی ہیں اور وہاں ان کے پت جھڑ سے گند پڑتا ہے یا اس کی وجہ سے اور کچھ ان کے گھر کو
شاید دھوپ میں کمی آجاتی ہے اور پڑوسی کہتا ہے کہ خبردار جو ان کو ہاتھ لگایا۔ اب یہ کوئی انسانیت ہے۔
میں اتنا شرمندہ ہوا پڑھ کے۔ میں نے خواہ مخواہ امور عامہ اور نظارت اصلاح و ارشاد کو ہلا کے رکھ دیا
کہ آپ کو پتا ہی نہیں ربوہ میں کیا ہو رہا ہے۔ جاکے دیکھیں تو سہی کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں۔ جواب آیا تو
یہ آیا۔ اول تو اس کو اتنی تکلیف کیوں ہے۔ اگر وہ شاخیں پڑتی ہیں تو صفائی کر لیا کرے۔ اگر بداخلاق
پڑوسی ہے تو اپنے اخلاق سے اس کا دل جیت لے لیکن اگر یہ نہیں تو پڑوسی کو بھی سوچنا چاہئے ۔ وہ
درخت تو اللہ کا فیض ہے اس کی شاخوں سے اس کو چھاؤں ملتی ہے۔ اس کے گھر کو ایک نعمت میسر
ہے۔ اگر یہ ہمسائے کے لئے وہ نعمت نہیں بنتی اور ہمسائے کو چڑانے کا موجب ہے تو کاٹ دیں ان
شاخوں کو ۔ آپ دنیا کے معمولی آرام یا دنیا کی رعونت کی خاطر کہ میں اونچا نکلا ہوں میں نے ہمسائے
کو نیچا کر دکھایا، خدا کو ناراض کر رہے ہیں اور یہ آخرت کو بھول رہے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے
تعلقات جو تلخیوں میں بدلتے ہیں بعض دفعہ ان کے نتیجے میں بڑے بھیانک نتیجے نکلتے ہیں۔ بعض
بچے ہیں جو اپنے ماں باپ کو ہمسائے کے مقابلہ پر کمزور دیکھ کر بڑے سخت بد ارادے دلوں میں
باندھتے ہیں۔ ان کی نیتیں غالب ہو جاتی ہیں ، وہ بد خلق بن کر اٹھتے ہیں اوپر اور کہتے ہیں کہ جب ہم
بڑے ہوں گے تو ہم اس طرح ان لوگوں سے بدلے لیں گے تو ان باتوں کو چھوٹا نہ سمجھیں۔ یہ
ہمسائیگی کی بداخلاقیاں آپ کی نسلوں کو تباہ کرتی ہیں۔ پس آنحضرت ﷺ جو فرماتے ہیں کہ دیکھو
ہمسائے کو تکلیف نہ دینا تم پوچھے جاؤ گے ۔ قیامت کے دن یہ باتیں بھلائی نہیں جائیں گی بلکہ
تمہارے حساب تمہارے کھاتوں میں لکھی ہوئی دکھائی دیں گی ۔
پھر فرماتے ہیں کہ جو کوئی بھی اللہ اور آخرت پر ایمان لاتا ہے، اپنے مہمان کا احترام
کرے۔ یہ بھی ایک عجیب بات ہے۔ مہمان کا احترام آپ سمجھتے ہیں کہ خود بخود ظاہر ہونے والا خلق
ہے۔ اس میں نصیحت کی کیا ضرورت تھی۔ جو مہمان نواز ہیں وہ مہمان نوازی کرتے ہیں، جو مہمان نواز
نہیں وہ نہیں کرتے ۔ لیکن اکثر انسانوں میں مہمان نوازی پائی جاتی ہے۔ جس مہمان نوازی کی
محمد رسول الله ﷺ بات فرمارہے ہیں وہ یہ عام مہمان نوازی نہیں اس کا بھی تعلق اسی آیت سے ہے
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَ أَسِيرًا وہ اللہ کی محبت کی خاطر،
الله

خطبات طاہر جلد 13
377
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
گھروں میں تنگی ہونے کے باوجود، اپنے مہمان نوازوں سے عزت افزائی سے پیش آتے ہیں اور
مسکینوں سے بھی اور یتیموں سے بھی اور اسیروں سے بھی۔ تو قرآن کریم نے یہ تمام مضامین کھول
دیئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک معزز مہمان آپ کے پاس آیا اور آپ مہمان نوازی کر رہے
ہیں۔ اگر ایک برابر کا مہمان آیا ہے اور آپ اس کی مہمان نوازی کر رہے ہیں تو اس آیت کے اثر سے
وہ باہر ہے۔ اس کا اس آیت میں کوئی ذکر نہیں کیونکہ یہ شروع ہوتی ہے مسکین کے ذکر سے، یتیم کے
ذکر سے اور قیدی کے ذکر سے، قیدی تو آپ کے پاس نہیں آ سکتا مگر آپ قیدی کے پاس پہنچ سکتے ہیں
اگر قیدی کے پاس کچھ کھانا لے کر جاتے ہیں۔ کچھ نعمت لے کر اس کے پاس پہنتے ہیں کہ مجھے خیال آیا
کہ یہاں کی گندی خوراک کھا کھا کر تم تنگ آگئے ہو گے تو کچھ اس میں سے بھی چکھو اور خدا کی خاطر
ایسا کر رہے ہیں ورنہ ہم تو تمہیں جانتے بھی نہیں ، شکر یہ بھی ادا نہ کرنے دیں اس کو ۔ تو یہ وہ مہمان
نوازی ہے جو اس آیت کے تابع ہوگی۔ پھر آپ ایک یتیم کی پرورش کرتے ہیں ، اس پر نظر ڈالتے
ہیں، باپ کے پیار سے جو محروم ہے اس کو کئی قسم کے دکھ ہوتے ہیں جب تک آپ توجہ سے نہیں
دیکھیں گے آپ کو دکھائی نہیں دے سکتے ۔ یہ آپ کے سامنے پیش ہی نہیں ہوں گے۔ تو یتیموں کی
پرورش کرنا ، ان کی خاطر کرنا، یہ بھی بہت ہی بڑا خلق ہے اور پھر وہ مہمان جو عام سادہ ساغریب سا
مہمان ہے آپ کے گھر چلا آیا ہے۔ وہاں آپ کے خلق کا امتحان ہوتا ہے اگر اسے آپ نیچے کی نظر
سے دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں لو جی فلاں صاحب آگئے ہیں اس کو روٹی ڈالو، اس قصے کو ختم کرو تو یہ بد خلقی
گناہ بن جائے گی۔ ظاہری طور پر جو مہمان نوازی ہے یہ مہمان نوازی نہیں ہو گی بلکہ آپ کے گنا ہوں
کے کھاتے میں یہ عمل لکھا جائے گا۔
صلى الله
پس آنحضرت ا جس مہمان نوازی کی بات فرما رہے ہیں وہ ایسا خلق عظیم ہے جس کا
انسان کے تعلقات کے دائرے سے تعلق نہیں ، اس کا خدا کے بندوں کے تعلقات کے دائرے سے
تعلق ہے۔ اللہ کے تعلقات عالم پر جہاں محیط ہیں وہاں آپ کے تعلقات بھی محیط ہونے لگتے ہیں،
وہاں تک پھیلتے ہیں، وہاں تک ان تعلقات کی رسائی ہوتی ہے، وہ رنگ اختیار کر جاتے ہیں تو پھر یہ
مضمون جو اس آیت نے بیان فرمایا ہے وہ آپ کی ذات پر اطلاق پانے لگتا ہے۔ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ نے اس مضمون کو ایک بہت ہی پیاری روایت کے طور پر بیان فرمایا۔ ایک موقعہ پر ایک

خطبات طاہر جلد 13
378
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
صلى الله
صحابی صبح آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آ۔ رہوئے تو آپ نے فرمایا کہ تم نے رات کیا حرکت کی
تھی۔ کیا بات تھی کہ اللہ تعالیٰ کو وہ بات آسمان پر بہت ہی پسند آئی اور خدا تعالیٰ نے اس کے نتیجہ میں
مجھ پر ایک آیت نازل فرمائی اور وہ آیت یہ تھی ۔
وَالَّذِينَ تَبَوَّقُ الدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ
مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا
اُوْتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ *
وَمَنْ يُوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
)10: الحشر(
وہ اپنے نفسوں پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں خواہ خود غربت کا شکار ہوں اور خود تنگی میں مبتلا ہوں۔
یہ وہی مضمون ہے۔ وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا
دوسرے رنگ میں یوں فرمایا کہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ جو خود تنگی میں مبتلا ہونے کے باوجود دوسروں کو
اپنے نفسوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ وہ صحابی یہ بات سن کر حیران رہ گئے کیونکہ ان کے گھر واقعہ رات ایک
ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔ اس سے پہلی رات آنحضرت ﷺ کی خدمت میں کوئی مہمان آئے اور اس زمانہ
صلى الله
صلى الله
میں غربت کا دور تھا آنحضور ﷺہ بعض دفعہ اپنے گھر میں کچھ بھی نہ پاتے جس سے خدمت کر سکیں تو
تقسیم کر دیا کرتے تھے مہمانوں کو اور مسجد میں اعلان فرما دیا کرتے تھے کہ یہ مہمان آیا ہے کون ہے جو
اسے اپنے گھر لے جائے ۔ وہ معلوم ہوتا ہے کوئی خاص ہی تنگی کے دن ہوں گے اور آواز کوئی نہ آئی۔
ایک صحابی اٹھے اور انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے دے دیں۔ اس مہمان کو لے کر گھر چلے گئے
اور جانتے تھے کہ گھر میں اتنا سا کھانا ہے کہ میاں بیوی کو بھی پورا نہیں آ سکتا، بمشکل بچوں کو دے کر ان
کو سلایا جا سکتا ہے۔ یہ تر د تھا اور یہ تردد اوروں کے دلوں میں بھی ہو گا لیکن اللہ نے ان کو ایک ترکیب
سکھا دی اور وہ ترکیب یہ تھی کہ جا کے بیوی کو کہا کہ مہمان آیا ہے ، اللہ کا مہمان ہے، محمد رسول اللہ ﷺ اللہ
نے یہ نعمت ہمیں عطا کی ہے۔ اس کا خیال رکھنا مگر کھانا بہت تھوڑا ہے۔ اس لئے مجھے یہ ترکیب آئی
ہے کہ تم بچوں کو بہلا پھسلا کر سلا دو۔ جب بچے سو جائیں تو پھر تم مجھے آواز دینا کہ کھانا لگ گیا ہے۔

خطبات طاہر جلد 13
379
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
جب میں مہمان کو لے کے آؤں گا تو غلطی سے جیسے پلو لگ جائے دیئے کی لوکو اس طرح دیئے کو بجھا
دینا یعنی پلو مار کر دیا بجھا دیں گے تا کہ مہمان کو پتا نہ لگے کہ کتنا کھانا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔ پھر مہمان
کھائے گا اور میں اور تم خالی مچا کے لیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا مہمان کھانا کھاتا رہا اور یہ خالی منہ سے
آوازیں نکالتے رہے کہ بڑا ہی مزہ آ رہا ہے۔ (بخاری کتاب المناقب حدیث : 3514) ایک روایت
میں ہے حضرت مصلح موعود موعود نے ایک دفعہ بیان فرمایا تھا اس کے الفاظ بہ اظ یاد نہیں لیکن مضمون یہ تھا کہ رسول
اللہ نے فرمایا وہ کیا بات تھی کہ تم زمین پر مچا کے لے رہے تھے اور آسمان پر خدا مچا کے لے رہا تھا ، خدا
اس کا لطف اٹھا رہا تھا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور مہمان کو پتا ہی نہیں تھا۔ کسی نے محمد رسول اللہ کو خبر نہیں دی
تھی لیکن صبح جب نماز پہ وہ نمازی حاضر ہوئے تو خدا نے الہاما آپ کو بتا دیا تھا اور وہ آیت ہمیشہ کے
لئے اس زندہ و پائندہ واقعہ کی حفاظت کے لئے قرآن میں محفوظ فرما دی گئی۔ یہ ہے مہمان نوازی
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَ أَسِيرًا ان کو اپنے مہمانوں سے
ذاتی تعلقات ان کی مہمان نوازی پر آمادہ نہیں کرتے ۔ اللہ کی محبت ہے اور وہ یہ دیکھتے نہیں کہ یہ دنیا
میں معزز ہے یا غیر معزز ہے۔ وہ مہمان ہے اور اللہ کا مہمان ہے۔ مہمان ہے اور محمد رسول اللہ کا مہمان
ہے، وہ اسلام کا مہمان ہے اور اس کی مہمان نوازی میں اگر اس روح سے آپ خدمت کرتے ہیں تو یہ
وہ روح ہے جو اس واقعہ کے ساتھ آپ کو بھی وابستہ کرتی چلی جائے گی۔ اس واقعہ میں جس صحابی کے
خلق کی بات ہو رہی ہے اس کا نام نہیں آیا پس یہ بے نام کہانی سلسلہ در سلسلہ آگے بڑھتی چلی جائے گی
اس میں بہت سے اور بھی شامل ہوتے جائیں گے جو اس قسم کے اخلاق کا نمونہ دکھا ئیں گے۔ پس
آنحضرت ﷺ کی نصائح پر غور کریں اور فکر کریں اور جس پیار اور گہرے درد اور جذبے کے ساتھ
آپ نے اخلاق کو استوار فرمایا ہے، اخلاق کی اصلاح فرمائی ہے اور اخلاق کا مضمون انسان کو سمجھایا
ہے اس پر غور کریں۔
جب سے دنیا بنی ہے اور میں پھر کہتا ہوں کہ جب سے دنیا بنی ہے ساری کائنات میں جتنے سے دنیا میں
انبیاء آئے ہیں سب کے حالات پر غور کر لیں سب نبیوں نے مل کر بھی اپنی امت کے اخلاق کی ایسی
اصلاح نہیں کی ہوگی جیسے محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ۔ ان کی نصیحتیں اکٹھی کر کے دیکھ لیں وہ ساری
ایک جھولی میں آجائیں گی اور دوسری جھولی بھر جائے گی پھر اور جھولیاں چاہئیں ہوں گی اور حضرت محمد

خطبات طاہر جلد 13
صلى الله
380
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
رسول اللہ ﷺ کی نصیحتیں ختم نہیں ہوں گی ۔ اتنی ؟ تیں ختم نہیں ہوں گی ۔ اتنی پاکیزہ اصلاح فرمائی ہے اپنی امت کے اخلاق کی کہ
اس محنت کو رائیگاں جانے دینا بہت بڑا جرم ہے۔ یہ اس وقت کے لوگوں کے آداب کی اصلاح نہیں
ہو رہی تھی یہ تہذیب اخلاق آئندہ زمانے کے انسانوں سے بھی تعلق رکھتی ہے، آج سے بھی تعلق رکھتی
ہے، کل سے بھی تعلق رکھتی ہے، تو خوش نصیب ہے وہ جماعت جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے ذریعہ دوبارہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا فیض پہنچنے کے ایسے دائمی سامان ہو گئے کہ جیسے
ایک اعلیٰ درجہ کا باغ ہو اس میں نہریں بہتی ہوں ، اس میں زمین کے چپہ چپہ تک زندگی بخش پانی
پہنچانے کا انتظام ہو۔ اس طرح جماعت کا نظام آپ کو عطا ہو گیا ہے جو دنیا میں اور کسی کو میسر نہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ خلافت عطا ہوئی ہے اور خلافت کے ساتھ
یہ نظام جماعت عطا ہوا ۔ اس طرح آپ کو گھر گھر، ایک ایک کھیت کے ایک ایک چپہ تک اس حسن و
زندگی کے پانی کے پہنچانے کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ پس تمام جماعت کی تربیت میں نظام جماعت
مستعد ہو جائے اور وہ لوگ جن تک یہ باتیں پہنچتی ہیں وہ آنحضرت ﷺ کی محبت اور اللہ کی محبت کے
نتیجے میں اپنے اخلاق کو سنواریں، اپنی بیویوں کے اخلاق کو سنواریں، اپنی بہنوں کے اخلاق کو
سنواریں، اپنے بچوں اور اپنی بچیوں کے اخلاق کو سنواریں۔ پھر ہمسائے کی طرف توجہ کریں لیکن حسن
خلق کے ذریعے محض نصیحتوں کے ذریعہ نہیں۔ اخلاق سنوارنے کے دو ہی طریق ہیں ایک نصیحت
کے ذریعہ اور ایک عمل کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کا سب سے بڑا ہتھیار حسن عمل تھا۔ حسن عمل کے
ذریعہ آپ دلوں کو فریفتہ کر لیتے پھر وہ نصیحتیں ان دلوں پر اس طرح پڑتی تھیں جیسے ایک پیاسی زمین
پانی کو قبول کرتی ہے۔ جیسے دیر کی خشک سالی کے بعد خدا کی رحمت کا پہلا قطرہ برستا ہے تو بعض پیار
کرنے والے اپنی زبانیں باہر نکال لیتے ہیں کہ ہماری زبان پر وہ رحمت کا قطرہ پڑے۔ یہ بھی ہو سکتا
ہے اگر کسی سے پیار ہو اور محبت ہو۔
صلى الله
پس آپ کا حسن خلق کا سفر حسن عمل سے شروع ہو گا محض زبان کی نصیحت سے نہیں۔ اپنے
الله
حسن عمل کو اس بلند مرتبے تک پہنچا دیں کہ جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا بعثت لاتــــم مـقــام
الاخلاص (سنن الكبرى للبقی ) کہ میر اقدم اخلاق کی بلند ترین چوٹیوں پر ہے کیونکہ خدا نے میری بعثت ہی
ایسی جگہ فرمائی ہے۔

خطبات طاہر جلد 13
381
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
صلا
علیسه
جہاں اخلاق ختم ہوتے ہوں اور ان پر میرا قدم ہے پس آپ نے بھی حضرت محمد رسول اللہ
کی پیروی میں اپنے اخلاق کو سجانا ہے ، اور اور درست درست کا کرنا ہے۔ اب جس کے اخلاق یہ رنگ پکڑ
جائیں وہ کیا بنی نوع انسان کا حق مارنے کا تصور بھی کر سکتا ہے۔ یہ بد خیال اس کے ذہن میں آ ہی
نہیں سکتا۔ اگر یہ بد معاملگیاں جماعت میں موجود ہیں ۔ اگر گھروں کے آپس کے تعلقات بگڑے
ہوئے ہیں۔ لین دین میں لوگ ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں۔ سبز باغ دکھا کر پیسے وصول کرتے
ہیں۔ یہ کہہ کر کہ ہم تمہیں کینیڈا لے کر جائیں گے، لندن چھوڑ جاتے ہیں اور پیسے لے کر بھاگ جاتے
ہیں۔ یہ بد خلقیاں محمد رسول اللہ کی طرف منسوب ہونے والے میں تو پانے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔
وہ تو بالکل برعکس تصور ہے۔ اس کا کوئی دور کا بھی رشتہ نہیں ۔ اسی لئے میں نے جماعت کو نصیحت کی ہے
کہ جب یہ واقعات میرے تک پہنچتے ہیں تو میرا دل کھولنے لگتا ہے۔ غصہ سے نہیں ، بے اختیاری اور غم
کی کیفیت میں کہ کیا کروں کس طرح ان کو سمجھاؤں۔ ایسے ایسے لوگ ہیں جو میرے پاس آتے
ہیں السلام علیکم ہم فلاں جگہ سے آئے ہیں یہ تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور مجھے پتا ہوتا کہ فلاں کے پیسے
کھا گئے ہیں فلاں کے ساتھ ظلم کر بیٹھے ہیں جب میں ان سے کہتا ہوں کہ میں مجبور ہوں، میں آپ کا
تحفہ قبول نہیں کر سکتا اپنے مظلوم بھائی کا حق تو پہلے اس کو دے دیں۔ عدل پر احسان کی بنیاد ہوا کرتی
ہے۔ اگر عدل پر ہی آپ کا قدم نہیں ہے تو آپ احسان کرنے کے مجاز کیسے ہو گئے ۔ اس لئے اپنے
جرم میں ، اپنی نا انصافیوں میں مجھے تو شامل نہ کریں تو پھر وہ قسمیں کھاتے ہیں، کہتے ہیں او ہو ہو یہ تو
بالکل جھوٹی رپورٹیں آپ کو پہنچی ہیں ۔ ہم تو ایسے نہیں اور بعض دفعہ پھر اللہ تعالیٰ اس طرح ان کے ظلم
سے پردہ اٹھا دیتا ہے کہ بعض ان کے قریبی رشتہ دار، ان کی بیویاں بعض دفعہ آ کے رو پڑتی ہیں کہ
ہمارے خاوند میں یہ بات پائی جاتی ہے خدا کے لئے اس کی اصلاح کریں۔ جو میرے سامنے قسمیں
کھا کر جاتا ہے کہ ہرگز میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی کو لالچ دے کر لندن لانے کی یا ہمبرگ لانے کی
لالچ دے کر اس سے پیسے لے کر بھاگ جاؤں یا امریکہ پہنچانے کا وعدہ کروں اور رستے میں آدھے
سفر میں چھوڑ کر لاپتا ہو جاؤں۔ اس کے بعد ان کے رشتہ دار آ جاتے ہیں، ان کی بعض دفعہ بیویاں
واقعہ پہنچتی ہیں اور رو پڑتی ہیں کہ ہمارے خاوند کے لئے دعا کریں اس میں یہ بدتمیزی یا بدخلقی پائی جاتی
ہے۔ تو اللہ تعالیٰ حقیقت حال سے پردے اٹھانے لگتا ہے اور یہ ایک بہت ہی خطرناک پیغام ہے۔

خطبات طاہر جلد 13
382
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
جب خدا یہاں سے پردے اٹھانے شروع کر دے تو مرنے کے بعد کے سارے پردے پھر چاک ہو
جاتے ہیں۔ وہ پر دے ایسے اٹھتے ہیں کہ قیامت کے دن بھی پھر یہ گریں گے نہیں بلکہ ساری بنی نوع
انسان میں آپ کی رسوائی کا سامان بنیں گے۔ تو حسن خلق سیکھیں بجائے اس کے کہ لوگوں کے پیسے
کھانے کے لئے چالیں چلیں اور غریبوں کو جو بعض دفعہ اپنی ساری جائدادیں بیچ ڈالتے ہیں۔ ان
میں سے کسی کو آسٹریا میں چھوڑ کر برباد کیا ہوا ہے کسی کو بلغاریہ چھوڑ دیا اور اپنی چاندی کھری کی اور
بھاگ گئے ۔ کوئی ماسکو سے خط آ رہا ہے، کوئی یہاں پہنچا ہوا ہے۔ یہاں کی حکومت اس کے پیچھے پڑی
ہے کہ تم پاسپورٹ تو دکھاؤ تم آئے کس طرح ہو۔ وہ غریب کہتا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو میرا ایجنٹ لے
کر چلا گیا تھا کہ ذرا مجھے دینا میں اس پہ تمہارویز الگوادوں گا اور وہ کینیڈا کا ویزہ ، وہ دن اور آج کا دن،
میں دھکے کھاتا پھرتا ہوں نہ مجھے ٹھہرنے کی جگہ نہ میں یہاں کے سوشل پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتا
ہوں ۔ چوروں کی طرح یہاں زندگی بسر کر رہا ہوں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کو دکھاؤ اس کا نام بتاؤ، اور یہ
بیچارہ کہتا ہے کہ آخر احمدی ہے کہیں پھنس نہ جائے۔ میں نے اس کو کہا تم بڑے عجیب انسان ہو گنہگار کی
ایسی پردہ پوشی کرنا جو دوسروں کے لئے بھی تکلیف کا موجب ہو اس کا انسان کو حق نہیں ہے، اس کی
اجازت نہیں ہے۔ تمہاری ہمدردی اپنی جگہ خدا تمہیں اس کی جزا دے اتنا کچھ تم سے ہو گیا اور ابھی تک
تمہارے دل میں یہ بات مانع ہے کہ کہیں خدا تمہیں اس کو تکلیف نہ پہنچ جائے۔ تو تم تو سچے ہوا اور مومن
ہو اور خدا کی رحمتیں تم پر ہوں مگر تمہیں یہ حق نہیں کہ کیونکہ ایسا شخص اگر آزاد چھوڑا جائے گا تو دوسروں کو
بھی نقصان پہنچائے گا۔ ایک راہزن پر رحم کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ پس اس کے متعلق بتاؤ۔
کھل کر بتاؤ اس کا حوالہ پیش کرو یہ تو ایک اتفاقی واقعہ ہے۔ مگر میں یہ بتا رہا ہوں کہ ایسے واقعات ہوتے
رہتے ہیں ۔ گھروں میں بدخلقی کی اطلاع ، ہمسایوں سے بھی بد خلقی کی اطلاع ، دنیا کی حرص میں لوگوں
کے پیسے لوٹنا اور بڑے بڑے ان پر ظلم کرنا ، یہ نہ جاننا کہ پیچھے ان کی ماؤں بہنوں کا کیا حال ہے۔
آج ہی ایک ماں کا خط ملا۔ اس قدر دردناک کہ اپنے بچے کی صورت دیکھنے کو ترس گئی ہے۔
وہ فلاں ملک میں اٹکا پڑا ہے۔ کیونکہ ایک شخص اس کو فلاں جگہ پہنچانے کے لالچ میں کئی لاکھ روپے بھی
کھا گیا ہے اور اس کو وہاں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ کچھ پتا نہیں اس کا کیا حال ہے۔ تو سوائے اس کے کہ
آپ کی بدنصیبی میں ماؤں کے دل کی بدعا ئیں بھی پہنچ جائیں اس کے سوا اور آپ کیا کمارہے ہیں۔ یہ

خطبات طاہر جلد 13
383
خطبه جمعه فرمودہ 20 مئی 1994ء
صلى الله
لعنتیں ہیں دنیا کی اس کے سوا ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اگر آپ میں حیا ہے اور آپ کو خدا کا
خوف ہے، اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جس کا محمد رسول اللہ نے حوالہ دیا ہے، اس یوم آخرت پر ایمان
لاتے ہیں جس کا محمد رسول اللہ صلی ﷺ نے حوالہ دیا ہے تو چاہئے گھر بار کی چیزیں بیچنی پڑیں، اپنی
جائیدادیں بیچنی پڑیں ان لعنتی قرضوں کو اتاریں جو آپ کے کھاتے میں لعنت بن کر ہمیشہ پڑی رہیں
گی اور بنی نوع انسان کو تکلیف دینے سے باز آ جائیں کیونکہ یہ دنیا کی نعمتیں آئندہ کسی کام کی نہیں
سوائے اس کے کہ آپ کو جہنم میں لے جائیں۔ جو نعمتیں ظلم کے نتیجہ میں حاصل ہوں وہ لعنتی نعمتیں
ہیں ، ان کی کوئی حیثیت نہیں کوئی حقیقت نہیں ۔
صلى الله
پس اخلاق کے میدان میں ہمیں دو جگہ محاذ آرائی کرنی ہے۔ ایک اخلاق کو سنوارنا ہے اس
طریق پر کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے جو اخلاق کو سمجھا جس شان سے اور جس حسن کے ساتھ نکھار کر آپ
نے اخلاق کی تعریف فرمائی اور عمل کر کے دکھایا ویسے ہی آپ بھی اس مضمون کو سمجھیں اور اعلیٰ درجے
کے اخلاق کو، ان اخلاق کو اختیار کریں جن کی چوٹی پر محمدرسول اللہ ﷺ کا قدم ہے اور دوسری طرف
اپنے بد خلق بھائیوں کو بچانے کی کوشش کریں ان کو جہنم سے بچائیں۔ بد خلق گھروں کو اخلاق کی نعمت
دیں۔ ان کو بتائیں کہ زندگی کا لطف اخلاق میں ہے، بد خلقی میں نہیں ۔ بدخلقی ہی کا دوسرا نام جہنم ہے۔
پس اللہ تعالیٰ ہمیں یہ عظیم جہاد پورا کرنے کی اور اس جہاد کے تمام تقاضے پورا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی