للّٰہی محبت، للّٰہی بغض اسوہ رسولﷺ کی روشنی میں محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں کا حقیقی مفہوم
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حبل اللہ کو تھامنے اور اللہ کی خاطر باہمی محبت، اخوت اور اتحاد قائم کرنے کے موضوع پر بصیرت افروز بیان فرمایا۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں واضح کیا کہ خدا کی خاطر محبت کا تقاضا آپس میں صلہ رحمی، مالی قربانی اور جماعتی خادموں کی قدر اور اطاعت ہے۔ نیز آپ نے ”محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں“ کے حقیقی مفہوم اور اللہ کی خاطر بغض کی درست حقیقت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور عدل و رحمت کے تقاضوں کی روشنی میں بیان فرمایا۔
موضوعات: حب فی اللہ و بغض فی اللہ، قرآن کریم، اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، اتحاد و اجتماعیت، عدل اور رحمت
خطبات طاہر جلد 13
427
خطبه جمعه فرموده 10 رجون 1994ء
صلى الله
للہی محبت محبت الہی بغض اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں
محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں کا حقیقی مفہوم
( خطبه جمعه فرموده 10 جون 1994ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُ وَانِعْمَتَ
اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ
بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ
فَأَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
پھر فرمایا :۔
(آل عمران: 104)
یہ آیت کریمہ جس کی پچھلے دو خطبات میں بھی تلاوت کر چکا ہوں اسی کا مضمون جاری ہے
لیکن اس سے پہلے میں چند اعلانات کرنا چاہتا ہوں ۔ مجلس خدام الاحمد یہ ضلع سرگودھا کی طرف سے
درخواست آئی ہے کہ آج سے ان کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں اس لئے ان کو بھی خصوصی دعاؤں
میں شامل کیا جائے ۔ جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا پانچواں جلسہ سالانہ کل گیارہ جون سے شروع ہو رہا
ہے، دو دن جاری رہے گا۔ اس میں پہلے دو دن تو علمی تقاریر اور جو روایتی جماعت کے پروگرام ہیں وہ
ہوں گے لیکن ایک دن آخر پر مذہبی رواداری کے نام پر سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام بڑے
خطبات طاہر جلد 13
428
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
بڑے مذاہب کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے نمائندے بھیجیں اور اپنے مذہب کے نقطہ نگاہ سے اس پر
روشنی ڈالیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بڑے بڑے اہم نمائندوں نے دعوت کو قبول کر لیا ہے وہ بھی اس
سیمینار میں شریک ہوں گے۔ مجلس خدام الاحمدیہ نارتھ یارک ( یہ کینیڈا میں ہے) کا تیسرا جلسہ سالانہ
اور اجتماع بارہ جون بروز اتوار منعقد ہور ار منعقد ہو رہا ہے۔ آل آندھرا پردیش خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کا
سالانہ اجتماع کل گیارہ جون سے شروع ہو رہا ہے اور اس کے بعد جلسه پیشوایان مذاہب ہوگا۔
لجنہ اماء اللہ میونخ ریجن کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل گیارہ جون کو منعقد ہو رہا ہے بہت سے ایسے
اجتماعات ہیں جو اور بھی جگہ ہو رہے ہوں گے، بعضوں کو موقع مل جاتا ہے وقت پر اطلاع دے دیتے
ہیں ، بعضوں کی اطلاعیں بعد میں ملتی ہیں ، بعضوں کو وقت پر یاد بھی نہیں رہتا مگر خواہش سبھی کی ہوتی ہے۔
پس جہاں جہاں بھی دینی اغراض سے جماعت احمد یہ کسی رنگ کے بھی اجتماع منعقد کر رہی ہے، دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ ان میں برکت ڈالے۔ خالصہ اللہ اکٹھے ہوں، خالصہ اللہ جدا ہوں اور ان کے تمام کے
ملنے میں بھی برکتیں ہوں ، ان کی جدائیوں میں بھی برکتیں ہوں ۔
صلى الله
حضرت عبادہ بن صامت روایت کرتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ میں آپ سے صرف وہی بات
بیان کروں گا جو من وعن میں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
انہوں نے اپنے الفاظ میں کوئی روایت بیان نہیں کی بلکہ وہ الفاظ یاد رکھے ہیں اور یہ روایت بیان
کرتے وقت کہا کرتے تھے کہ میں وہی بات کہوں گا جو بعینہ میں نے آنحضرت ﷺ سے سنی ہے۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور غالبا یہ غیر معمولی احتیاط اسی لئے انہوں نے برقی
ہے کیونکہ حدیث قدسی میں جب آنحضور ﷺ بات خدا کی طرف منسوب کریں تو وہ کلام غیر معمولی
اہمیت اختیار کر جاتا ہے اور من و عن ویسا ہی بیان کرنا ضروری ہے فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری
وجہ سے آپس میں محبت کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی ہے اور میری وجہ سے ایک دوسرے پر
خرچ کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی ہے اور میری وجہ سے ایک دوسرے سے دوستی کرنے والوں
پر میری محبت واجب ہو گئی ہے اور صلہ رحمی کرنے والوں پر بھی یہ جو آخری فقرہ ہے ” صلہ رحمی کرنے والوں
پر بھی ان کے ضمیر کی احتیاط نے پھر ایک تقاضا کیا ہے کہ مجھے یہ بعینہ یاد نہیں غالبا یہی کہا تھا اس لئے
احتیاطا یہ کہا کہ یا تو بالکل یہی الفاظ تھے صلہ رحمی کرنے والوں پر یا یہ فرمایا تھا کہ ایک دوسرے سے
وو
خطبات طاہر جلد 13
429
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
میری خاطر ملنے جلنے والوں پر اللہ پر ان کی محبت فرض ہو جاتی ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، جز خامس صفحہ: 229)
آج کے جتنے اجتماعات ہیں وہ خدا کے فضل کے ساتھ محض اللہ ہیں اور جماعت کے تمام
اجتماعات محض اللہ ہوتے ہیں ۔ کوئی میلہ ٹھیلہ مراد نہیں ہوتی اور کوئی مقصد نہیں ہوتا اور اس کے ساتھ ہی
آپس میں تعلقات کے روابط بڑھتے ہیں اور ان اجتماعات میں شامل ہونے والے ایک دوسرے سے
محبت کرنے لگتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کے مقاصد میں جو بات
بیان فرمائی وہ یہی تھی کہ محض اللہ یہاں آؤ اور دین سیکھو اور آپس میں محبتیں بڑھاؤ اور ایک دوسرے
سے تعارف حاصل کرو اس طرح جماعت میں ایک عالمگیریت آنی شروع ہو جاتی ہے اور آپ اگر
اپنے طور پر سوچیں، وہ لوگ جن کو مرکزی جلسوں میں آنے جانے کے موقعے ملتے رہتے ہیں یا
مہمانوں کی خدمت کی توفیق ملتی رہی ہے وہ جانتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کے تعلقات کا دائرہ اتنا وسیع
ہے کہ دنیا میں کوئی اور جماعت اور کوئی اور قوم یہ دعوئی ہی نہیں کر سکتی ۔ کیونکہ کثرت کے ساتھ اللہ کے
نام پر ایک جگہ اکٹھے ہونے والے جو مختلف ملکوں اور قوموں اور مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں
کہیں اور اکٹھے نہیں ہوتے اور آپس میں پھر ایک دوسرے سے ان کی محبتیں نہیں بڑھتیں ۔ انگلستان
کی جماعت میں جب تک انٹرنیشنل جلسہ شروع نہیں ہوا تھا ان کو اس بات کا ذائقہ ہی نہیں تھا کہ یہ کیا
چیز ہوتی ہے۔ اتفاقاً کوئی باہر سے آ گیا اور شامل ہو گیا ۔ اب یہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح ہر جلسے پر سب
دنیا سے لوگ کھچے چلے آتے ہیں اور مختلف رنگوں اور مختلف نسلوں کے اور جب ایک مقامی آدمی کی ان
پر نظر پڑتی ہے تو بلا شبہ محبت کی نظر پڑتی ہے۔ کئی دفعہ گزرتے ہوئے میں نے دیکھا ہے کوئی غیر ملکی
کھڑے ہیں اور ساتھ اردگرد مقامی لوگ جمگٹھا کر کے کھڑے ہو گئے اور بڑے غور اور پیار سے ان کو
دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے ان سے مصافحہ کرے، ان سے تعلقات بڑھائے ۔
یہی حال آنے والوں کا ہوتا ہے۔ جاتے ہیں تو بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ واپس جاتے ہیں اور
واپس جا کر جو خطوط لکھتے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ یہ مقامی لوگوں سے ہی نہیں بلکہ وہ دوسرے، جو
دوسرے ملکوں سے آئے تھے ان سے بھی ان کے تعلقات بڑے گہرے ہو گئے ہیں اور پھر آپس میں
خط و کتابت کے سلسلے چل پڑتے ہیں ایک دوسرے کو دعوت دیتے ہیں کہ تم ہمارے ملک میں بھی آؤ۔
تو یہ عالمگیریت جو جماعت احمدیہ کو عطا ہوئی ہے۔ در حقیقت حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم
خطبات طاہر جلد 13
430
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
ہی کا صدقہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ گر سیکھے یہ حضرت محمد رسول اللہ سے ہی
سیکھے تھے اور ان کو پھر جاری فرمایا اور ایسی جماعت میں جاری فرمایا جس کو آپ کے ساتھ ہی محبت
تھی ۔ ایسی محبت کہ آج کی دنیا میں اس کی کوئی مثال نظر نہیں آ سکتی کہ کسی جماعت کو اپنے امام سے نہیں آسکتی کہ
ایسا گہرا عشق، اتنا پیار ہو کہ اس کی ادنی باتوں پر بھی جان قربان کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہو۔ پس وہ
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سیکھا وہ اپنے آقا ومولا اور ہم سب کے آقا و مولا حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ سے سیکھا اور چونکہ آپ ہی کی پیشگوئی کے مطابق آپ کو اس دنیا کے مہدی اور امام
تسلیم کر کے ہمارے دل میں لٹھی محبت پیدا ہوئی اس لئے اسی محبت کے صدقے ، اسی محبت کے رابطے
سے ہمارے آپس کے تعلقات بڑھ رہے ہیں لیکن ہم کتنے ہیں جو اس بات کو سوچتے ہیں۔ بسا اوقات
ملنے والوں کو تعلق بڑھانے والوں کو خیال ہی نہیں آتا کہ یہ سلسلہ کیا ہو رہا ہے اور کہاں سے چلا تھا۔
یہ جو حدیث میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی ہے یہ سارے جلسوں کی روح اس کے
صلى الله
ملی کا
اندر شامل ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود کا حضرت رسول اکرم
کلام حصہ بن چکا تھا۔ آپ کی سرشت بن گئی تھی ، آپ کی فطرت ثانیہ تھی ۔ پس جو باتیں بھی آپ
فرماتے تھے، جو صیحتیں بھی کرتے تھے وہ تمام تر قرآن اور حدیث پر مبنی بلکہ اس کی روح میں جذب ہو
کر کیا کرتے تھے اور بھی تو کرتے ہیں یہی کہتے ہیں کہ قرآن کی باتیں کر رہے ہیں ، کون ہے جو ان کی
ہوں۔
بات کو مانتا ہے۔ تو لہی محبت سے طاقت پیدا ہوتی ہے۔ یہ مضمون ہے جو میں آپ کو سمجھا رہا
اس طاقت ہی کے نتیجے میں اجتماعیت بنتی ہے۔ اسی طاقت کے نتیجہ میں اطاعت کی روح پیدا ہوتی
ہے۔ لیلہی محبت کو نکال دیں تو پیچھے کچھ بھی نہیں رہے گا، وہ جمیعت جو بظاہر ایک توحید کے نام پر ایک
عظیم مقدس نام پر عالمگیریت کا دعویٰ کرتی ہے وہ منتشر ہو کر پارہ پارہ ہو جاتی ہے۔ مسجد کا مسجد سے
ہے۔
تعلق ٹوٹ جاتا ہے۔ فرد کا فرد سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور صلہ رحمی کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہتا۔
پس اگر آنحضرت ﷺ نے صلہ رحمی بھی فرمایا تھا تو اس مضمون کی تکمیل ہوئی ہوگی۔ میرا
ذاتی رجحان یہی ہے کہ آپ نے صلہ رحمی ہی فرمایا ہوگا۔ ان کو جو شک پڑا ہے راوی کو اس وجہ سے شک
پڑا ہے کہ مضمون تو عالمگیریت کا ہے سب بھائیوں کا ایک دوسرے سے اللہ کی خاطر محبت کرنے کا،
یہاں صلہ رحمی کا کیا ذکر آگیا۔ اپنی طرف سے تو پورا یاد کیا تھا اور نفس گواہی دیتا تھا کہ یہی ہے جو مجھے
خطبات طاہر جلد 13
431
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
صلى الله
یاد ہے تبھی شروع میں یہ دعویٰ کیا کہ میں جو کچھ بیان کروں گا لفظ لفظا وہی ہے جو حضور اکرم ﷺ سے
میں نے سنا ہے۔
آخر پر پہنچ کر اگر شک ہے تو دراصل یادداشت کا شک نہیں مضمون کا شک پڑا ہے۔ آنحضور
تولا ہی محبت کی باتیں کرتے ہیں تمام دنیا کے ہر قوم سے تعلق رکھنے والے اس محبت میں باندھے جاتے
ہیں وہاں رشتوں کی محبت کی کیا بحث ہے۔ لیکن صلہ رحمی کا اس سے گہرا تعلق ہے کیونکہ قرآن کریم
عدل اور احسان کے بعد ایتاء ذی القربی کی بات کرتا ہے۔ احسان میں کون سے خونی رشتے
ہوتے ہیں۔ احسان کا مضمون ہی دراصل عالمگیریت سے تعلق رکھتا ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے
ساتھ یہ مضمون برابر تعلق رکھتا ہے اور کوئی فرق نہیں ہے تو سوال یہ ہے کہ پھر ایسی بات کہہ کر احسان کا
مضمون بیان کر کے جس کا بنی نوع انسان سے اور انسان کی عالمگیریت سے تعلق ہے اچانک مضمون کا
رخ صلہ رحمی کی طرف پھیر دینا اور ایتاء ذی القربیٰ کا ذکر کر دینا کیا معنی رکھتا ہے۔ جو معنے وہاں
رکھتا ہے وہی یہاں معنی رکھتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ الہی محبت پھر ایسی بڑھی کہ اس میں پھر سوچوں کے
دائرے ختم ہو جائیں۔ یہ سوچ کہ ہمیں محبت ہونی چاہئے ۔ یہ اگر کام دکھا رہی تھی تو خود غائب ہو
جائے اور اس کی جگہ ایک ایسا تعلق لے لے جس میں سوچوں کا کوئی دخل نہیں ہوا کرتا ۔ ماں بیٹے
سے محبت کرتی ہے تو یہ سوچ کر تو نہیں کرتی کہ مجھے محبت کرنی چاہئے ۔ بیٹا ماں سے پیار کرتا ہے یہ
سوچ کر تو نہیں کرتا کہ مجھے پیار کرنا چاہئے ۔ اسی طرح رحمی رشتوں کا حال ہے۔ تو فرمایا کہ صلہ رحمی رحمی رحمی
کرو یعنی بنی نوع انسان کے ساتھ اللہ کی خاطر ایسا تعلق قائم کرو کہ وہ تمہارے خونی رشتے بن
جائیں اور خونی رشتوں کی طرح پاک صاف اور دلیل کے احتیاج سے بالا ہو جائیں، کوئی دلیل کی
ضرورت نہ رہے، از خود تعلق دل سے پھوٹے ۔
اور امر واقعہ یہ ہے کہ آج کی دنیا میں جماعت احمد یہ اس مضمون کے اطلاق کا ایک زندہ اور
پاکیزہ نمونہ ہے۔ آپ بے شک اپنی یادوں کو کرید کر دیکھیں۔ آپ نے جب جلسوں میں شرکت کی
ہے جہاں لکھی لوگ اکٹھے ہوتے ہیں تو کبھی آپ نے کسی افریقہ سے آئے ہوئے سے اس لئے محبت
نہیں کی کہ مجھے کرنی چاہئے۔ کسی نجی آئی لینڈ کے دوست سے یہ تعلق نہیں باندھا کہ چونکہ ایسا ہونا
چاہئے اس لئے میں تعلق کروں گا۔ دل سے از خود محبت پھوٹتی ہے۔ اسی طبعی محبت کا نام صلہ رحمی
خطبات طاہر جلد 13
432
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
جماعت
d
صلى الله
ہے۔ پس آج کی دنیا میں حقیقت میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ارشادات کو عمر کے ارشادات کو عملی نمونہ کے طور
پر اگر کسی نے زندہ دیکھنا ہے اور اجاگر ہوتا ہوا دیکھنا ہے تو جماعت احمدیہ کی تخلیق میں دیکھے۔
ت احمد یہ جن خطوط پر آگے بڑھ رہی ہے یہ وہی نمونے ہیں جن کو پیدا کرتی ہوئی اور مزید بڑھاتی
ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔ پس جیسا کہ میں پہلے بھی اس مضمون کو نئے آنے والوں کے تعلق سے بیان
کر چکا ہوں ۔ آج پھر آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ جو خدا نے آپ کو نعمت عطا فرمائی ہے اور آپ کو
معلوم بھی نہیں تھا کہ کیسے عطا ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وسیلے سے دوبارہ عطا ہوئی ہے۔
اس وسیلے کو نکال دیں تو باقی امت محمد یہ بھی تو وہی موجود ہے جس میں قرآن بھی موجود ہے اور
حدیث بھی موجود ہے ان کو کیوں یہ محبت نصیب نہیں ۔ کس طرح ان کے دل ایک دوسرے سے کٹے
ہوئے اور بٹے ہوئے ہیں۔ پس اس نصیحت کو یا درکھیں کہ اللہ نے دوبارہ یہ نعمت اپنے فضل سے عطا کی
ہے اور نعمت کے سوا دل نہیں باندھے جا سکتے ۔ پہلے بھی میں نے ایک آیت کریمہ کے حوالے سے
سمجھایا تھا کہ اگر چہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو فرمایا ہے کہ تو نے دل نہیں باندھے میں نے
باندھے ہیں۔ تجھ میں طاقت نہیں تھی کہ ان ایک دوسرے کے دشمنوں اور جان کے دشمنوں کو بھائیوں
کے رشتے میں آپس میں باندھ دو، ایک جان بنا دو۔ اللہ کو طاقت تھی ، اللہ نے باندھا ہے لیکن کیسے؟
بنعمة اللہ کی نعمت سے اخوان بنے ہیں اور نعمت کا مضمون قرآن سے ثابت ہے۔ اول طور پر
نبوت پر اطلاق پاتا ہے۔ پس فرمایا کہ تیری نبوت جو تجھے خدا نے رحمت کے طور پر عطا کی ہے وہ بھی تو
تو گھر سے نہیں لے کے آیا تھا ۔ وہ نبوت بھی تو ہم نے عطا کی تھی۔ اس نبوت میں طاقت نہیں مگر اللہ
نے جس مقام پر تجھے فائز فرمایا ہے اس مقام کو اس منصب کو کچھ طاقتیں عطا کی ہیں انہی کی برکت
ہے کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے یہ سب ایک دوسرے سے تعلق باندھے جا رہے ہیں۔
صلى الله
اس بات کا قطعی ثبوت کہ یہ تفسیر درست ہے یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو بیچ سے نکال لیں ۔
صلى الله
آپ کی محبت کو ہٹا دیں تو وہی قرآن ہے وہ کبھی وہ محبت پیدا نہیں کر سکتا۔ آنحضرت ﷺ جب اپنے
رفیق اعلیٰ کے حضور جانے کے لئے رخصت ہوئے تو کیا واقعہ گزرا۔ کس طرح پھر آپس میں لڑائیاں
شروع ہوئیں اور پھر وہ تفرقے بڑھتے بڑھتے آج اس حال پہ مسلمان پہنچ چکے ہیں کہ نا قابلِ بیان
ہے۔ تو نعمت سے اول مراد رسول کی ذات ہے۔ خدا کا نبی ہے اور باہمی محبت اس کے مرکز میں پہلے
خطبات طاہر جلد 13
433
خطبه جمعه فرمودہ 10 رجون 1994ء
مرکوز ہو کر پھر وہاں سے منتشر ہوتی ہے اور شعاعوں کی طرح پھوٹتی ہے۔ وہ تعلق بیچ میں نہ ہو تو آ۔
اپ
سب منتشر ہو جائیں گے اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آج تصور اپنے میں سے نکال دیں
تو آپ میں سے کسی کو ایک دوسرے کی پرواہ نہیں رہے گی اور اس تعلق کو خلافت آگے بڑھا رہی ہے کو ایک
اور وہ تعلق پھر خلافت کی ذات میں مرکوز ہوتا ہے اور پھر آگے چلتا ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے آیت استخلاف کی تفسیر میں یہی فرمایا ہے۔ فرمایا وہ جاہل ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ نبوت
کی برکتیں نبی کی زندگی تک محدود ہو جاتی ہیں ان برکتوں کو آگے چلانے کے لئے آیت استخلاف کا
وعدہ ہے اور خلافت کے ذریعہ وہ برکتیں آگے بڑھائی جاتی ہیں۔
پس یہ بھی امر واقعہ ہے کہ جیسی محبت خلیفہ کو جماعت سے ہوتی ہے یا جماعت کو خلیفہ سے
ہوتی ہے اس کی کوئی مثال دنیوی تعلقات میں کہیں دکھائی نہیں دیتی اور یہی محبت ہے جو پھر آپس میں
انتشار کرتی ہے۔ جس طرح ایک مرکز پر لیزر کی شعاعیں اکٹھی ہوں اور پھر منتشر ہو کر ارد گرد پھیلیں،
وہی کیفیت ہے۔ یہ محبت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی آپ کے آپس میں لکھی تعلقات بڑھیں گے۔ یہ
ایک ایسا مضمون ہے جو میں ساری اپنی زندگی کی تاریخ اور تجربوں پر نگاہ ڈال کر بیان کر رہا ہوں۔ میں
نے دیکھا ہے جن کو خلیفہ وقت سے زیادہ محبت ہوتی ہے وہی آپس میں ایک دوسرے سے زیادہ محبت
کرتے ہیں۔ جن کے دل میں بغض اور ڈوریاں ہوتی ہیں وہ آپس میں بھی ایک دوسرے سے بغض
کرتے ہیں اور دُور ہو جاتے ہیں ۔
پس اگر آپ نے اس نعم پ نے اس نعمت کو پکڑے رہنا ہے تو وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا الله
کی رسی پر اجتماعیت کے ساتھ مضبوطی سے ہاتھ ڈال دیں اور ایسا ہاتھ ڈالیں کہ
لَا انفِصَامَ لَهَا وہ مضمون بھی صادق آئے کہ پھر اس ہاتھ کا چھٹنا ممکن نہ رہے۔ اگر ایسا ہو تو آپ کی
آپس کی محبت کی ہمیشہ کے لئے ضمانت ہے، کوئی دنیا کی طاقت آپ کو پارہ پارہ نہیں کر سکتی ، کوئی دنیا
کی طاقت آپ کے دلوں کو پھاڑ نہیں سکتی اور یہ سارے وہ مضمون ہیں جو قرآن کی وحی کی روشنی میں
آنحضرت ﷺ کی ذات میں ظاہر ہوئے ، آپ کی ذات میں جلوہ گر ہوئے ، آپ کی زبان سے ہم
نے ان کو سنا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وساطت سے اس زمانہ میں ہم نے ان کے
اندر ایک زندگی پائی ۔ وہ زندگی جو ہمیشہ سے تھی مگر لوگ مردہ تھے جن پر وہ اثر نہیں کر رہی تھی مسیح موعود
صلى الله
خطبات طاہر جلد 13
434
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد سے ہم نے اسے زندہ محسوس کیا اور اسی زندگی سے ہمارے محبت کے رشتے
زندہ ہو گئے ، ہمارے دل دوبارہ دھڑکنے لگے، ہم میں اجتماعیت کا احساس، پیدا ہوا۔ یہ جب تک زندہ
رہے گا ہم دنیا کو امت واحدہ بناتے رہیں گے ۔ یہ طاقت ہمیں خدا سے نے را سے نصیب ہوئی ہے، کوئی دنیا کی
طاقت، یہ طاقت ہم سے چھین نہیں سکتی۔ راز اس کا وہی ہے جو میں بیان کر چکا ہوں۔ اس کو سمجھیں،
اس پر قائم ہو جائیں تو آپ کے اندر مزید مقناطیسی طاقتیں پیدا ہوں گی اور آپ بڑی قوت کے ساتھ
نئے آنے والوں کو اپنے ساتھ کھینچیں گے اور یہ اجتماعیت کا دائرہ بڑھتا چلا جائے گا۔ اللہ کرے کہ ہمیں
آنحضرت ﷺ کی ان نصیحتوں کو سمجھنے اور حرز جان بنانے یعنی جان میں ایک سب - سب سے پیارا وجود سمجھنے
الله -
کی توفیق عطا فرمائے۔
اب اس کے مختلف اظہار ہیں ۔ ان اظہارات سے آپ اپنی محبتوں کے جائزے لے سکتے
ہیں ان کا تجزیہ کر سکتے ہیں کہ کس حد تک آپ للہی محبت کے اہل ہیں یا للہی محبت کرنے والے
اور واقعہ اپنی زندگی کے روزمرہ کے اعمال سے ثابت کرنے والے ہیں کہ آپ کو ایک دوسرے سے
اللہ کی خاطر محبت ہے۔ میں یہ بات پھر خاص طور پر دہرانا چاہتا ہوں جو حضور اکرم نے فرمائی کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ” میری محبت ان پر واجب ہوگئی جو الہی محبت میری وجہ سے کرتے ہیں مجھ پر فرض ہو گیا ہے
کہ میں ان سے مح اسے محبت کروں تو یہ مضمون روحانیت کا حرف آخر ہے۔ تمام مذاہب کا اعلیٰ مقصد بندے کو
خدا سے ملانا ہے اور خدا کی محبت کے آداب سکھانے ہیں، وہ رستے بتانے ہیں جس پر چل کر انسان
اللہ تعالیٰ سے محبت کر سکتا ہے۔ ان رستوں کی تفصیل پر جائیں تو بہت مشکل رستے ہیں۔ چھوٹے
چھوٹے مقامات پر بڑی بڑی ٹھوکریں آتی ہیں اور بے شمار ایسے مقامات ہیں جہاں آپ کو یوں لگے گا
کہ سانس اکھڑ گیا ہے اور چلنا دو بھر ہو گیا ہے۔ لیکن یہ محبت کا رستہ ہے جو سب رستوں سے زیادہ
آسان ہے اور تمام نصیحتوں کی جان ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری خاطر آپس میں پیار کرو
گے تو وہ پیار تو ایسا ہے جو تم جانچ سکتے ہو، دیکھ سکتے ہو۔ مجھ سے جو پیار کرتے ہو تم کئی دفعہ دھو کے میں
رہتے ہو تمہیں پتا ہی نہیں لگ سکتا کہ پیار ہے بھی کہ نہیں ۔ اس پیار کی کچھ علامتیں ہیں جو ظاہر ہونی
چاہئیں وہ اللہ ہمیں بتاتا ہے محمد رسول اللہ کی وساطت سے۔ وہ علامتیں یہ ہیں کہ اگر تم سچی محبت مجھ
سے کرتے ہو تو آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے کیونکہ ان سب کا رشتہ مجھ سے ہے۔
خطبات طاہر جلد 13
435
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
میرے رشتے کی خاطر ان سے تعلق بڑھاؤ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی ذات پر تمہاری محبت فرض کرلوں
گا۔ اگر کسی مذہب میں اس بات کی ضمانت مل جائے کہ اس کے پیروکاروں پر اللہ کی محبت فرض ہو گئی تو
اس سے بڑی اور کیا نعمت ممکن ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا تھا یہ نصیحت روحانیت کے مضمون کا
حرف آخر ہے۔ اس سے بلند تر کوئی نصیحت نہیں ہو سکتی تھی اور کتنی سادہ اور کتنی آسان ہے لیکن روز مرہ
کی جو علامتیں ہیں ان پر بھی غور ضروری ہے۔ ان پر نظر ڈالے بغیر ہم پہچان نہیں سکتے کہ ہماری محبت
محض ایک رومانی فرضی محبت تھی یا سچی اور حقیقی تھی ۔
وو
فرماتا ہے ” میری محبت واجب ہوگئی اور میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں
پر میری محبت واجب ہو گئی۔ اب جلسے پر بھی جب دوست تشریف لاتے ہیں اس کے علاوہ بھی جب
ایک احمدی دیکھتا ہے کہ کسی اور احمدی کو کوئی ضرورت ہے اور وہ اس پر کمر بستہ ہو جاتا ہے کہ کسی طرح
اس کی ضرورت کو پورا کرے اور یہ روز مرہ عام طور پر جاری و ساری مضمون ہے تو بحیثیت جماعت وہ یہ
گواہی دیتا ہے کہ ہم وہی جماعت ہیں جس کا ذکر اس حدیث نبوی میں ملتا ہے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ان کی محبت مجھ پر واجب ہو گئی۔ پس خدا کی خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنا ، خدا کی خاطر
ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنا یہ در حقیقت اللہ کی محبت کی ایک علامت ہے اور اسی لئے لٹھی
محبت کی شرطوں میں اس کو داخل فرمایا گیا ہے۔
پھر فرماتا ہے، ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی اور میری وجہ
صلى الله
سے ایک دوسرے سے دوستی کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ جو
حقیقت میں آنحضرت ﷺ سے محبت کرتے ہیں اور خدا سے محبت کرتے ہیں وہ دینی خدمت کرنے
والوں سے نفرت کر ہی نہیں سکتے ، یہ ناممکن ہے۔ اس لئے جب بھی کہیں جماعتوں سے مجھے یہ اطلاع
ملتی ہے کہ دھڑے بندیاں ہوگئی ہیں اور کچھ لوگ ہیں جو امیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف باتیں
کرتے ہیں اور پھر اکٹھ کر کے ایک دوسرے کے ساتھ مشورے کر کے کسی اور کو امیر لانے کی کوشش کر
رہے ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ وہاں سے ایمان اٹھ چکا ہے اور خدا کی محبت کا کوئی اثر ان
لوگوں کے دلوں پر باقی نہیں۔ تبھی بعض دفعہ میں نے بہت سخت خطبے اس مضمون پر دیئے ہیں اور بعض
دفعہ مجھے لوگ احتجاج کرتے ہیں، لکھتے ہیں کہ چھوٹی سی بات تھی آپ سمجھا دیتے ، بات کر دیتے۔
خطبات طاہر جلد 13
436
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
آپ اتنا زیادہ جلال میں کیوں آ جاتے ہیں ۔ ایک نے مجھے لکھا کہ جرمنی کے ایک خطبہ کے وقت
جب آپ بیان کر رہے تھے تو مجھے ڈر تھا کہ آپ کا ہارٹ فیل نہ ہو جائے اس جوش وخروش کے ساتھ
باتیں کر رہے تھے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی بات جو آپ کو دکھائی دے رہی ہے بے انتہا
وقعت والی بات ہے، بے حد ضروری ہے اور ہماری روحانی زندگی کا مرکزی وجود ہے۔ ہماری
روحانی زندگی اس بات کو سمجھنے میں ہے کہ اگر اللہ سے محبت ہو تو اللہ کی خاطر کام کرنے والوں سے
نفرت ہو ہی نہیں سکتی ۔
خلیفہ کی بات تو الگ ہے۔ وہ لوگ کہتے ہیں ہمیں خلیفہ سے محبت ہے، ہاں ان سے نفرت
ہے۔ میں کہتا ہوں اگر ان سے نفرت ہے تو مجھے تم سے محبت نہیں ہے تو اللہ نے یہی مضمون تو سمجھایا ہے
کہ میری خاطر محبت کرنے والوں پر میری محبت فرض ہو جاتی ہے۔ وہ جو میری خاطر اگر مجھ سے محبت
ہے، آپس کی محبت نہیں کر سکتے تو میری محبت ان پر ، ان کی مجھ پر، کیسے فرض ہو سکتی ہے۔ جب اللہ پر
ی نہیں تو میں کون ہوں؟ میری کیا حیثیت ہے؟ اصل واقعہ ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ سچی محبت کی سچی
علامتیں خدا نے کائنات کے سب سے سچے بندے کے منہ سے جاری کروائیں اور یہ ایک قطعی حقیقت اور
ہے۔ آپ جن کو انتظامی تجربے ہیں وہ سارے گواہ ہوں گے، سارے اپنے پرانے تجربوں پر نگاہ
ڈال کر دیکھ لیں ۔ جو سچے مومن ہیں جن کو حقیقت میں اللہ اور رسول سے اور جماعت سے پیار ہے وہ
خدا کی خاطر خدمت کرنے والوں سے نفرت کر ہی نہیں سکتے ۔ جن کے دلوں میں بغض دکھائی دے گا سکتے۔ د
ان کے دلوں میں اسی حد تک اللہ کی محبت میں رخنہ دکھائی دے گا یعنی دکھائی دے نہ دے نتیجہ یہ نکلتا
ہے۔ پس اس بات کو معمولی نہ سمجھیں ۔ خدا کی خاطر ایک دوسرے سے پیار کا صرف یہ مطلب نہیں کہ
کسی ایک بزرگ کے سامنے ماتھا ٹیک دیا۔ وہ ماتھا ٹیکنا تو شرک بھی بن جاتا ہے۔ خدا کی خاطر پیار کا
یہ ہے اصل مضمون، جس سے آپ کے پیار کی حقیقت کھلتی ہے۔ کوئی شخص جس کو آپ جانتے بھی نہیں
وہ جو دن رات خدا کی خاطر محبت میں دوڑا پھرتا ہے اور کام کرتا ہے اپنے گھر والوں کو بھلا دیتا ہے آپ
اس سے کیسے نفرت کر سکتے ہیں۔ نفرت تو کیا اگر آپ کے دل میں طبعی محبت پیدا نہیں ہوتی تو آپ کو
خدا کی محبت کا عرفان ہی حاصل نہیں ۔
پس حقیقت میں یہ ایسی ہی خدمت کرنے والے ہیں جو جماعتوں کو باندھنے کا موجب
خطبات طاہر جلد 13
437
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
بنتے ہیں اور انہی جماعتوں میں برکت پڑتی ہے جو پھر ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں وہ ان کی بات کو
ٹھکراتے نہیں ان کو طعنے نہیں دیتے ۔ وہ جب ان سے خدا کے نام پر کچھ مانگنے کے لئے نکلتے ہیں تو
عزت و احترام سے ان کے ساتھ پیش آتے ہیں ان کے شکریے ادا کرتے ہیں، تو وہ سمجھتے ہیں کہ
ہمارے گھر ایک معزز انسان آیا ہے جس کا سفر محض اللہ کی خاطر تھا۔ اس نے ہمارے گھر کا دروازہ
کھٹکھٹایا ہے کوئی اپنی نفسانی غرض کے لئے نہیں ، کوئی ہم سے مدد مانگنے کے لئے نہیں ، کوئی سفارش
کروانے کے لئے نہیں ، کسی تجارت کی غرض سے نہیں آیا۔ وہ تجارت جس کا خدا نے ہمیں حکم حکم دیا ہے
کہ اللہ سے کریں اس کا پیغامبر بن کر آیا ہے۔ ہمیں کہتا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کر ولیکن ایسے
بھی ہیں جو جب ان کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں تم تو ہر وقت مانگتے ہی رہتے ہو۔ تم سمجھتے ہو
دین ہے ہی پیسے دینا ۔ تم لوگ دنیا پرست ہو گئے ہو روحانیت سے عاری ہو۔ ہر وقت پیسہ پیسہ، پیسہ
دو، پیسہ دو، ان بیوقوفوں کو کیا پتا کہ اللہ نے اپنے دین کے ساتھ اخلاص کی تعریف میں بلکہ بیعت کی
شرط میں یہ داخل کر دیا ہے۔ اِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ
بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبہ: 111) اللہ نے تو جان کے بھی سودے کئے اور ساتھ ہی پیسے پر بھی ہاتھ
ڈال دیا کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا ۔ فرمایا یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں کا اور تمہارے سارے اموال
کا سودا کر لیا اور تمہارا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ اس کے بدلے پھر جنت تم پر فرض
ہوگئی ۔ پس اللہی محبت کرنے والوں سے اگر محبت ہو اور وہ خدا کے حکم کے تابع آپ سے پیسے مانگنے
نکلتے ہیں۔ اپنی جیب میں ڈالنے کے لئے نہیں، اگر آپ کو توفیق نہیں تو کم سے کم کوئی عفو کا کلمہ ہی کہیں،
کوئی نرمی کی معذرت ہی پیش کریں۔ قرآن کریم تو یہ فرماتا ہے وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ
(الضحی : 11) اور پھر فرماتا ہے کہ اگر اور کچھ نہیں تو عفو کا قول اور نرمی کا قول ہی اس صدقے سے بہتر ہے
جس کے بعد تکلیف پہنچے یا تکلیف دی جائے تو نرم قول ہی کہہ دیا کرو۔ لیکن اگر سچی محبت ہے تو نرم
قول کی بات نہیں ، ایسے آنے والے کے لئے دل محبت سے اچھلنا چاہئے ۔ اس کی عزت دل
میں بڑھنی چاہئے ۔ اس کی قدر ہونی چاہئے ۔ انسان کو اس کو عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھنے کی
دعوت دینی چاہئے مگر میں جانتا ہوں اکثر کو موقع نہیں ملتا ۔ کراچی جیسے شہر میں میں نے ایسے
دیوانے ہر وقت پھرتے دیکھے ہیں ، لاہور میں دیکھے ہیں ، ربوہ میں دیکھے ہیں ۔ رجسٹر
خطبات طاہر جلد 13
438
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
ہے یہ
اٹھائے ہوئے، بجائے گھر والوں کے پاس بیٹھنے کے، وہ گرمیاں ہوں، سردیاں ہوں، بازاروں گلیوں
میں گھوم رہے ہوتے ہیں ۔ آپ کہاں جا رہے ہیں؟ جی فلاں چندے کی تحریک کرنے جارہا ہوں ۔
یہ جو جماعت کے چندے زندہ ہیں جن کی وجہ سے جماعت کے کاموں میں زندگی پڑ رہی
یہ انہی مخلصین کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پس ان کو دعائیں بھی دیں، ان کے لئے دل میں پیار
محسوس کریں۔ اگر پیار محسوس نہیں کرتے تو اللہ کی محبت آپ پر واجب نہیں ہوگی ۔ کیونکہ اللہ فرماتا ہے
کہ جو میری خاطر آپس میں محبت کے رشتے باندھتے ہیں ان پر میری محبت واجب ہوتی ہے اور اللہ کی
خاطر ویسے کیسے محبت ہو سکتی ہے۔ یہ کوئی فرضی بات نہیں غور تو کر کے دیکھیں اللہ کی خاطر ویسے کیسے
آپ کو محبت ہو جائے گی جب تک اللہ کے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ محبت نہ ہو۔ بعض لوگ کہتے ہیں
کہ جی کسی کو دنیاوی محبت ہوگئی اور اس حدیث کا بہانہ لے لیتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ اس
کو اطلاع کرو جس سے تمہیں محبت ہو گئی ہے ۔ ( مشکوۃ المصابیح باب الحب فی اللہ ومن اللہ ) ۔ حالانکہ آپ
للہی محبت کی بات کر رہے ہیں۔ دنیا کے عشق کی باتیں نہیں کر رہے اور اس بہانے لوگ اطلاعیں
کرتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک خط میرے پاس کسی کا کسی کے نام آیا لیکن میری معرفت اور جو لکھنے
والے تھے ان کو اتنا یقین تھا کہ وہ صحیح بات کر رہے ہیں کہ انہوں نے میری وساطت سے وہ خط بھجوانے
کے لئے درخواست دی کہ آپ پڑھ بھی لیں اور آگے چلا دیں۔ وہ ایسا لغو اور بے ہودہ خط تھا اور مجھے
حوالہ دیا گیا تھا اس حدیث کا کہ دیکھیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو کسی سے محبت کرے اسے بتا
دے کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ اس محبت کا تو وہم و گمان بھی حضور ا کرم کے ذہن یا دل سے گزرا نہیں
تھا۔ جس کی بات تم کر رہے ہو اور آگے آپ چلا دیں۔ میں نے ان کو کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آپ
بھی آئندہ یہ جہالت نہ کریں نہ خود لکھیں نہ مجھے دیں نہ کسی اور کو دیں۔ یہ معین بات میرے ذہن میں
آئی تھی تو میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ اس سے ادنی درجوں پر ایسی بہت سی مثالیں آپ کو ملیں گی ۔ کئی
لوگوں کے دل میں یہ غلط فہمی ہوتی ہے وہ مراد نہیں ہے ۔ لکھی محبت ہو، پھر جائیں اس کو بتائیں کہ
تمہاری ذات سے ہمیں اور کوئی تعلق نہیں تم اللہ کی خدمت کرنے والے ہو اس لئے ہم تم سے محبت
کرتے ہیں۔ اس طرح جماعت کے رشتے للہی محبت میں اتنے مضبوط اور مضبوط سے مضبوط تر
ہوتے چلے جائیں گے کہ وہ اجتماعیت جو آ جو آج آپ خدا کے فضل سے دیکھ رہے ہیں اس میں مزید
خطبات طاہر جلد 13
439
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
طاقت پیدا ہو گی ۔ نیا خون دوڑنے لگے گا اور اس کی جماعت کو بہت ضرورت ہے۔ پس جہاں جہاں
جماعتیں ابھی بھی پھٹی ہوئی ہیں ان کو سوچ لینا چاہئے کہ وہ اپنے ایمان کی تکذیب کر رہی ہیں کوئی نہ
کوئی گروہ ان میں لازما ایسا ہوگا جس کو ایمان کی حلاوت نصیب نہیں ہوئی۔ اس لئے میں کہتا ہوں،
کوئی نہ کوئی، کیونکہ جب دوسرا فریق مناصب سے اتر جاتا ہے اور ان کی مخالفت کرنے والا اوپر آ جاتا
ہے تو وہ اس سے وہی سلوک شروع کر دیتے ہیں حالانکہ اگر وہ سچے تھے تو منصب سے اترنے کے بعد
ان کو عجز اور اطاعت کے وہ نمونے دکھانے چاہئیں جس سے منصب پر فائز لوگ سمجھیں کہ ہم جھوٹے
تھے۔ ہم حق نہیں رکھتے کہ اس منصب پر آئیں، یہ وہ لوگ ہیں جو حق رکھتے ہیں۔ پس لاہی محبت کی
پہچان تو روز مرہ عام ہے۔ ذراسی آنکھیں کھول کر دیکھیں تو آپ پہچان سکتے ہیں کہ کس حد تک آپ
آنحضور کی ہدایت کے مطابق محبت کرتے ہیں۔
آخر پر فرمایا اور صلہ رحمی کرنے والوں پر بھی میری محبت واجب ہو گئی۔ ایک صلہ رحمی تو وہ ہے
جو ماں باپ اور بیٹیوں اور بیٹوں اور ماں باپ کے درمیان یا بھائیوں بہنوں کے درمیان چلتی ہے۔
ایک وہ ہے جو الہی محبت صلہ رحمی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہاں جہاں تک میں سمجھا ہوں یہی مراد
ہے کہ جب وہ محبت بڑھ کر ایسی ہو جاتی ہے جیسے خونی رشتے ہوں تو پھر ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتے
ہیں جو مومن کا معراج ہے۔ اس مضمون کو ان آیات سے تقویت ملتی ہے جن میں یہ بیان فرمایا گیا ہے
کہ اگر تمہیں اللہ اور رسول کی محبت اپنے ماں باپ ، اپنے اقرباء، اپنے سب دوسرے عزیزوں سے
بڑھ کر نہیں ہے تو تمہیں نہیں پتا کہ ایمان کیا ہوتا ہے۔ پس صلہ رحمی سے یہی مراد ہے کہ ایسے مقام پر پہنچ
جاؤ جب رشتے خونی رشتوں کا رنگ اختیار کر جائیں اور اس روحانی خونی رشتوں میں سب سے بڑا
مقام محمد رسول اللہ کا ہے۔ پس ظاہر بات ہے کہ جہاں سے وہ صلہ رحمی پھوٹتی ہے۔ جو مرکز ہے صلہ رحمی
کا وہاں سب سے زیادہ محبت ہو۔ اسی مضمون پر اور بھی بہت سی احادیث ہیں جن میں سے چند میں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ” اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے آدمی کے
دل میں ایمان اس وقت تک داخل نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ تم سے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر محبت
کرے۔ (سنن الترمذی کتاب المناقب ) اس حدیث میں اور پہلی حدیث میں صرف الفاظ کا فرق نہیں،
خطبات طاہر جلد 13
440
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء
مضمون کا بھی فرق ہے۔ پہلی حدیث میں صرف الہی محبت کی بات تھی ۔ یہاں اس مضمون کو مزید کھول
دیا گیا ہے کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ الہی می
صلى الله
ی محبت ہو اور محمد رسول اللہ ﷺ سے محبت نہ ہو۔ جو بات میں آپ کے
سامنے بیان کر چکا ہوں اسی کے ثبوت کے طور پر یہ حدیث پیش کر رہا ہوں کہ اس میں تمام وہ تعلقات
داخل ہوتے ہیں۔ جو اللہ کی محبت کے نتیجہ میں بنی نوع کی محبت کا رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر درجہ
آنحضور
بدرجہ ان سے جب تعلق بڑھتا ہے تو حقیقت میں اللہ کی محبت کے اظہار ہو رہے ہوتے ہیں۔ پس
نحضور ﷺ نے قطعی نشانی یہ بیان فرمادی کہ جو بھی اللہ اور رسول کی محبت کی خاطر کسی بھائی سے محبت
نہیں کرتا اس کے دل میں ایمان نے جھانکا بھی نہیں ۔ اس کو پتا بھی نہیں کہ ایمان کیا ہوتا ہے؟
وو
صلى الله
۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یقیناً ایمان کا سب سے مضبوط کڑا یہ ہے کہ تو ا کہ تو اللہ کی خاطر محبت
کرے اور اسی کی خاطر نفرت کرے۔ اس میں بھی وہی مضمون ہے جو میں بیان کر چکا ہوں لیکن ایک کا
اضافہ اور ہے اور وہ ہے نفرت کا ۔ بسا اوقات احمدی جب یہ مختلف جلسوں پر نمایاں طور پر لکھ کر لگاتے کا۔ پر
ہیں کہ محبت سب کے لئے نفرت کسی کے لئے نہیں تو اس سے لوگوں میں ایک بڑی کشش پیدا ہوتی لہ
ہے اور لوگ ملتے ہیں ۔ ایک دفعہ ایک اخباری نمائندے نے ایسے ہی اعلانات دیکھ کر مجھ سے معین
سوال کیا کہ کیا واقعہ سب سے محبت رکھتے ہیں اور نفرت کسی سے نہیں۔ میں نے کہا نہیں ۔ اس نے کہا
یہ ہوا پھر یہ لکھ کے کیا لگایا ہوا ہے۔ میں نے کہا آپ اس کا مفہوم نہیں سمجھے۔ مراد یہ ہے کہ عمومی طور پر جہاں
ابھی ہمیں پتا نہیں کہ کوئی کیا چیز ہے ہم بنی نوع انسان میں سب سے محبت ہی کرتے ہیں اور کسی سے
نفرت نہیں کرتے ۔ کوئی رنگ، کوئی نسل کوئی مذہب ، ہمارے لئے نفرت کا پیغام لاتا ہی نہیں ہے۔ ہم
سب سے محبت کرتے ہیں لیکن جو اللہ سے نفرت کرے اس سے ہم نفرت کرتے ہیں ۔ وہ اور مضمون
ہے یہ اور مضمون ہے۔ ان دونوں کو خلط ملط نہ کرو۔ وہ پھر سمجھ گیا اس نے کہا ٹھیک ہے میں بات سمجھ گیا
ہوں یہ درست ہے۔ اور اسی لئے غالبا اس نے سوال بھی کیا تھا کہ یہ تو غیر فطرتی بات ہے۔ یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ ہر ایک سے محبت ہو خواہ آپ کو جن سے محبت ہے ان سے کوئی شخص نفرت بھی کر رہا ہو۔
یہی وہ مضمون ہے جو حضرت جل شانہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو سمجھا کر اپنے باپ کے لئے دعا
سے روکا۔ جہاں تک حضرت ابراہیم کی دعا کا تعلق ہے اس دعا میں ہی آپ نے یہ عرض کیا تھا کہ اے
خدا میں اپنے باپ کے لئے بخشش کی دعا کرتا ہوں وہ صراط مستقیم سے ہٹا ہوا تھا، وہ بھٹکا ہوا تھا،
خطبات طاہر جلد 13
441
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
ضالین میں سے تھا۔ تو یہ تو پتا تھا آپ کو لیکن اس کے باوجود دعا کے وعدے پر قائم رہے اور دعا کی ۔
اللہ تعالیٰ نے جب دعا سے روکا ہے تو یہ کہا کہ جب ہم نے اس کو یہ کہا کہ وہ اللہ سے بغض رکھتا تھا پھر
کبھی اس کے دل میں خیال نہیں پیدا ہوا یہ ہے حباً للہ اور بغضًا للہ۔ پس اگر آپ اس عبارت کا یہ
ترجمہ سمجھتے ہیں کہ ہر ایک سے محبت ہے خواہ وہ آپ کے پیاروں سے نفرت کرتا ہو تو یہ بالکل جھوٹ
ہے۔ انسانی فطرت کے خلاف بات ہے۔ ایسا دعوی ہی نہ کریں جو آپ کو منافق بنانے والا ہو۔
امر واقعہ یہ ہے کہ جس سے زیادہ محبت ہو گی اس سے جو نفرت کرے گا اس کے خلاف طبعا دل میں
نفرت پیدا پیدا ہوگی کوئی ۔ اس بات کو اچھا سمجھے یا یا نہ سمجھے فطرت انسانی یہی ہے اور فطرت کو کوئی ۔ تبدیل
نہیں کر سکتا ۔ناممکن ہے کہ آپ فطرت کو تبدیل کر سکیں ۔ کوئی تعلیم خواہ کیسی ہی Polished لے کر
آئے وہ فطرت کو نہیں بدل سکتی۔ پس بغض بھی اللہ کے لئے ہوا کرتا ہے اور آنحضرت ﷺ نے اس
مضمون کو خوب کھول کر بیان فرمایا ہے۔ اپنی خاطر نہ کرو اپنے تعلقات کو نظر انداز کر دو ۔ مگر جب اللہ
سے کوئی نفرت کرتا ہے اور خدا سے ٹکراتا ہے اور اسی حد تک اس سے بغض تم پر فرض نہیں تمہاری فطرت
کا ایک طبعی حصہ ہے طبعی رد عمل ہے کیونکہ تم محبت کرتے ہو۔ پس یہ کوئی ایسی تعلیم نہیں ہے جس کو بتا کر
واجب کیا جا رہا ہے کہ نفرت کرو۔ یہ تعلیم ہے جو یہ بتا رہی ہے کہ چونکہ تمہیں محبت ہے اسی لئے اللہ
سے بغض کرنے والوں کے لئے تمہارے دل میں نفرت کے سوا کچھ پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔ زور بھی لگاؤ
تو کچھ نہیں کر سکتے لیکن وہ نفرت اور عام دنیا کی نفرت الگ الگ چیزیں ہیں ۔ یہ مضمون آپ کو سمجھانا
ضروری ہے ورنہ آپ اس رنگ میں نہ نفرت کرنے لگ جائیں جن معنوں میں دنیا نفرت کرتی ہے۔
وہ نفرت ایسی ہے جو آپ کے رحم سے اس کو محروم نہیں کرتی ۔
آنحضرت کے سب سے زیادہ الہی محبت کرتے تھے، سب سے زیادہ الہی بغض کرتے
صلى الله
الله
تھے۔ مگر ان کے لئے جب تک وہ زندہ رہتے تھے ان کے لئے دعائیں کرتے تھے اور رحمت کی وجہ
سے دعائیں کرتے تھے۔ ابو جہل کے لئے بھی دعا کی۔ حضرت عمرؓ کے ساتھ ان کو بھی تو بریکٹ میں
ڈالا کہ اے خدا یہ نہیں تو وہ دے دے۔ وہ نہیں تو یہ دے دے، وہ رحمت ہی کی تو دعا تھی۔ پس بغض کا
ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کیلئے ہلاکت کے گڑھے کھودنے لگ جائیں ان سے ناجائز انتظامی
روائیاں کریں جن کا خدا نے آپ کو اختیار نہیں دیا۔ ان کا برا چاہنا اور ہے اور لاہی نفرت ہونا اور
خطبات طاہر جلد 13
442
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
چیز ہے۔ اس مضمون کو اچھی طرح سمجھ لیں ورنہ آپ کے دل میلے اور کڑوے ہو جائیں گے اور میلے اور
کڑوے دلوں میں اللہ کی محبت بھی نہیں رہتی ۔ وہ بھی وہاں سے ڈیرے اٹھا لیتی ہے۔ پس لہی نفرت کا
مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص آپ کو پسند نہیں آتا آپ کو تکلف ہوتی ہے ایسے شخص سے۔ لیکن اس کو
آپ مارتے نہیں ہیں ، اس کو زہر نہیں دیتے ، اس کے اموال نہیں لوٹتے ، اس کے بچوں کا برا نہیں
چاہتے۔ اللہ کی خاطر رحم جو ہے وہ ہر چیز پر غالب ہے کیونکہ خود اللہ کا حم پر چیز پر غالب ہے اسی لئے
آنحضرت کو رحمة للعالمین فرمایا گیا ۔ اب وہ رحمتہ للعالمین خدا کی رحمت ہی کا ایک حصہ ہے جو
صلى الله
حضور کو عطا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری رحمت ہر دوسری چیز پر غالب ہے میری تمام صفات پر
میری رحمت غالب ہے۔ پس نفرت پر بھی غالب آ جاتی ہے۔
پس دنیا سے اللہ کی خاطر محبت کریں ، اللہ کی خاطر بغض کریں، مگر بغض وہ نہیں جو دنیا والے
کرتے ہیں کہ ان کی برائیاں سوچیں ، ان کا برا چاہیں، اللہ کی خاطر نفرت ایک عجیب نفرت ہے۔ اس
کے باوجود آپ برا نہیں چاہتے۔ کب آنحضور ﷺ نے دنیا کا برا چاہا تھا۔ آپ تو ان کو بھی دعا ئیں
دیتے تھے جو آپ کو مارتے تھے اور تکلیفیں پہنچاتے تھے۔ تو صاف پتا چلا کہ نفرت کا مضمون کچھ اور معنے
رکھتا ہے اس کو دنیا کے عام رائج معنوں میں لینا بڑی بھاری جہالت ہوگی ۔ ورنہ اس کا مطلب یہ
بنے گا کہ رسول اللہ ﷺ خود تو دوسروں کو نصیحت فرماتے تھے کہ خدا کی خاطر بغض بھی کرو اور بغض نہیں لوسم
صلى الله
کرتے تھے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جب بغض کا کہتے تھے تو خود بھی بغض رکھتے تھے۔ مگر جو جوصہ صاحب
صلى الله
عليه
اکرام لوگ ہیں ان کی نفرتیں بھی عزت والی ہوا کرتی ہیں وہ کمینوں والی نفرتیں نہیں کیا کرتے اور سب ہیں ان والی ہوا وہ کیا اور
سے بڑے صاحب اکرام حضرت اقدس محمد مصطفی تے ہیں تو آپ سے لابی بغض کے رنگ سیکھیں ۔
کس طرح آپ نے بغض کیا اور کس طرح اس بغض کے باوجود آپ نے رحمتیں برسائیں اور نیک
دعائیں دیں کبھی کسی کا برا نہیں چاہا۔ ہر ایک کے لئے پاکیزہ تعلیم دی ، رحمت اور عفو کی تعلیم دی، اور
جنگ میں جب صحابہ کو بھیجا کرتے تھے تو جو صیحتیں فرماتے تھے ان نصیحتوں سے ظاہر ہے کہ مخالف خدا کی
خاطر دشمنی کرتے ہوئے دندناتے ہوئے چلے آرہے ہیں، حملہ آور ہو رہے ہیں اور رسول اللہ لا اللہ
فرمارہے ہیں بوڑھوں کو کچھ نہیں کہنا ، فلاں کو کچھ نہیں کہنا ، جو قیدی ہو جائے اس سے حسنِ سلوک کرنا
ہے اس کو برا نہیں کہنا۔ یہ بغض ہے ہاں یہی بغض ہے مگر صاحب اکرام لوگوں کا بغض ہے۔ وہ جن کو
خطبات طاہر جلد 13
443
خطبه جمعه فرمودہ 10 جون 1994ء
اللہ نے اکرام بخشا ہے اور ان کا بغض دنیا کی محبتوں سے بھی بہتر ہوا کرتا ہے۔ اس بغض کے باوجود
آپ ہی کی دعا ئیں تھی جنہوں نے عرب کی کایا پلٹ دی تھی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں وہ ایک فانی فی اللہ کی دعائیں ہی تو
الله
تھیں جس نے صدیوں کے مردوں کو زندہ کر دیا۔ جو بگڑے ہوئے تھے ان کو الہی رنگ عطا فرما دیئے۔
پس ہرگز نفرت اور الہی بغض کا کوئی جاہلانہ معنی نہ کریں۔ جو بغض آنحضرت ﷺ نے کیا ہے اس حد تک
کریں اور وہ بغض ایک اور رنگ میں ظاہر ہوا ہے جو سمجھا نا ضروری ہے۔ ان کی بد عادتوں سے نفرت تھی
ان کو اس حد تک بری نظر سے دیکھتے تھے کہ صحابہ میں اگر چہ منع نہ بھی ہو وہ باتیں پسند نہیں فرماتے تھے۔
فرمایا یہود اب خدا کی خاطر بغض کی ایک ایسی مثال ہیں جس کے اوپر قطعیت کے ساتھ
قرآن گواہی دے رہا ہے ۔ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وہ اللہ کے مغضوب تھے اگر ان سے غضب نہیں تو
پھر اور کس سے غضب ہوگا ۔ پس آنحضرت ﷺ کے نزدیک یہود مغضوب تھے لیکن کیسا غضب دکھایا،
یہ بھی تو غور کریں ۔ فرمایا دیکھو یہود سر منڈاتے جس کو آج کل Skin Head کہتے ہیں ۔ ٹنڈیں
کرانا اور حد سے زیادہ داڑھیاں بڑھا دیتے ہیں ۔ تم یہ کام نہ کرو اور جو یہود کرتے ہیں ان کی روزمرہ
کی عادتیں ہیں اس کے الٹ کرو۔ ایسی بات بغض سے کہی جاسکتی ہے۔ اس حد تک بغض کہ قابلِ
نفرت اداؤں بلکہ ان کے ہم شکل ہونے سے بھی بغض اور جہاں تک ان کی ذات پر احسان کا تعلق
ہے ایک ایسا جاری چشمہ تھا احسان کا، جس سے کبھی کوئی یہودی محروم نہیں رہا۔ انصاف کا سلوک ان
سے کیا گیا ، احسان کا سلوک ان سے کیا گیا ، ان کے حقوق کی حفاظت کی گئی یہاں تک کہ جب گواہوں
نے ایک چوری کے معاملے میں گواہی دی ایک یہودی کے خلاف تو آپ نے فرمایا نہیں جب تک
مجھے دوسری طرف سے بھی گواہی نہ ملے میں فیصلہ نہیں کروں گا۔ قتل کے مقدے میں ایک وفد حاضر
ہوتا ہے جو یہودی قبیلے کی طرف تجارت کے لئے گیا تھا۔ مجھے قبیلے کا نام یاد نہیں آ رہا، خیبر میں جو قبیلہ
آباد تھا اس کی بات کر رہا ہوں۔ اس قبیلے کی طرف ایک وفد گیا ہے تجارت کا ، ان کا ایک آدمی قتل ہو
گیا۔ اب صحابہ میں دیکھیں کیسی اطاعت کی روح تھی، کیسی تنظیم تھی، وہ چاہتے تو جو سمجھتے تھے اس کے
مطابق عمل کر دیتے ۔ سمجھتے یہ تھے کہ ہمارا حق ہے ان میں سے کسی ایک آدمی کو قتل کر دیں مگر قانون کو
ہاتھ میں نہیں لیا، واپس آئے ۔ آنحضور ﷺ کے حضور یہ بات پیش کی اور یہ چاہا کہ ہمیں
الله
خطبات طاہر جلد 13
444
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء
صلى
اجازت دی جائے کہ اب ہم ان کا ایک آدمی قتل کر دیں ۔ آپ نے فرمایا نہیں گواہ لاؤ۔ اب یہ غضب
کی بات ہے کہ دنیا کے لحاظ سے تو غضب نہیں رحمت کی باتیں ہیں لیکن آنحضرت ا کا غضب بھی
ایسے کریموں کا غضب تھا جس کریم سے بڑھ کر کسی کریم کا تصور ہو ہی نہیں سکتا اور وہ غضب عدل کی
راہ میں کبھی حائل نہیں ہوا۔ پس یہ بات یا درکھیں شدید نفرت بھی ہو تب بھی عدل کی راہ میں وہ نفرت
حائل نہیں ہو سکتی ۔ خواہ اس نفرت کا نام آپ لکھی نفرت رکھیں ۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ گواہی
کیسی ، وہ تو سب یہودی ہیں ہم قوم ہیں ، ایک دوسرے کے دوست ہیں وہ تو گواہی نہیں دیں گے۔
آپ نے فرمایا اگر وہ گواہی نہیں دیں گے تو میں بھی فیصلہ نہیں دوں گا مجھے عدل پر قائم کیا گیا ہے۔ پس
نفرت جو عدل کو میلی آنکھ سے دیکھ ہی نہیں سکتی اس نفرت کی تعلیم ہے۔
قرآن کریم اس مضمون کو کھول کر بیان فرماتا ہے وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ
عَلَى الَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقوى (المائدہ:9) یہاں شنان قوم
سے مراد دشمن کی نفرت آپ سے ہے۔ فرمایا ایک قوم آپ سے نفرت کرتی ہے اور اس کی دشمنیاں
مسلم ہیں ، ہوتی چلی آئی ہیں۔ ان نفرتوں کے حوالے سے بھی آپ کو عدل سے ہٹنے کی اجازت نہیں ۔
پس نفرت کریں، وہ نفرت کریں جو رحمۃ للعالمین نے کی تھی اور آپ کی نفرت غلط اداؤں سے تھی
ایسی بے ہودہ حرکتوں سے نفرت تھی جن سے خدا کو نفرت ہوتی ہے۔ تو دراصل ان بے ہودہ اداؤں والا
وجود عملاً رستے سے ہٹ جاتا ہے اور وہ نفرتیں نمایاں ہو کر خدا کی خاطر نفرت کرنے والوں کی نظر میں آ
جاتی ہیں ان سے نفرت کرتا ہے۔ ان سے دور ہوتا ہے اور اس کا فیض یہ پاتا ہے کہ خودان بدیوں سے
پاک ہونے لگتا ہے۔ ان بدیوں کے مالک سے نفرت نہیں ۔ یعنی ان معنوں میں نفرت بہر حال نہیں
کہ اس کا برا چاہیں، اس کو گزند پہنچانے کی اجازت ہو، اس کو گالیاں دیں، اس کی عزت نہ کریں،
آنحضرت یہ تو بڑے سے بڑے دشمن کے آنے پر بھی جب کوئی آپ کے ہاں آتا تھا اٹھ کر
کھڑے ہو جاتے تھے اس کا اعزاز فرمایا کرتے تھے۔ باہر سے غیر مسلموں کو عیسائیوں کے وفد کو آپ
نے اپنی مسجد میں عزت کے ساتھ ٹھہرایا اور وہیں اس سے گفتگو فرماتے تھے۔ پس یہ جو خیال ہے کہ اللہ
کی خاطر نفرت، ماروکوٹو، یہ تو مولویا نہ خیال ہے، قرآن کا تو اس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
پس اللہ کی خاطر محبت کریں اور اللہ کی خاطر نفرت کا یہ معنی نہ لیں ۔ آپ کو اس کی اجازت
صلى الله
خطبات طاہر جلد 13
445
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء
سے۔
نہیں ہے کہ ہم اس امام سے اس لئے نفرت کرتے ہیں ہم نے نمازیں پیچھے پڑھنی چھوڑ دی ہیں کہ یہ
برا آدمی ہے اور ہمیں حکم ہے کہ ہم الہی بغض کریں ۔ اس حوالے سے میں بات کر رہا ہوں اب بھی مجھے
بعض دفعہ لکھتے ہیں مگر پہلے تو مجھے روز مرہ یہ تجربہ ہوا کرتا تھا۔ میں پاکستان کی جماعتوں میں ہر ذریعے
سے پہنچا ہوں۔ سائیکلوں پہ بھی ، گھوڑوں پہ بھی ، بسوں پہ بھی ، کاروں پہ بھی ، گاڑی کے ذریعے بھی ۔
بہت سفر کیا ہے اور وہاں جہاں جہاں اختلاف ہوتا تھا وہاں بعض لوگ جو کچھ دین کا علم رکھتے ہیں یہ
آگے سے حوالہ دیا کرتے تھے کہ اللہی بغض ہے ہمیں تو کوئی نفرت نہیں ہمارا تو ذاتی طور پر کچھ نہیں ، یہ
غلط آدمی او پر آگیا جماعت کے اوپر اور اس کی بے ہودہ ذلیل حرکتوں کی وجہ سے ہمیں اس سے نفرت
ہے۔ اس کو ہم کہتے ہیں للی بغض ۔ ایسا لہی بغض جس کا رسول اللہ ﷺ کو علم نہیں تھا تمہیں علم ہو گیا
ہے۔ پس اپنی تعریفیں ایسی نہ بنائیں جو محمد رسول اللہ کی تعریفوں سے ہٹ جائیں وہ جھوٹی اور لعنتی اپنی نہ محمدرسول جا
تعریفیں ہیں ۔ وہ آپ کو بھی جھوٹا اورلعنتی کر دیں گی۔ وہ محبت کریں الہی محبت ، جو محبت محمد رسول اللہ
نے کر کے دکھائی ہے اور وہ نفرت کریں للہی نفرت جو حضرت محمد رسول اللہ نے کر کے دکھائی اور ان
نفرتوں کے ہوتے ہوئے بھی آپ رحمتوں کی بارش برسانے والے وجود تھے۔ جن سے لٹھی نفرت
ہوتی تھی ان کے لئے دعائیں کرتے ، ان پر رحمتیں برساتے ۔ ایسی نفرتیں کریں جو ساری دنیا میں
آپ کی نفرتیں وہ عظیم انقلاب برپا کر دیں گی جو دنیا کی محبتیں بھی نہیں کر سکتیں ۔ یہ نفرتیں بھی دلوں کو
باندھنے والی نفرتیں بن جاتی ہیں نہ آپ کی محبت دلوں کو توڑنے والی رہے گی نہ آپ کی نفرت دلوں کو
توڑنے والی رہے گی ۔ صلہ رحمی کی وہ آخری بات جو آنحضور نے فرمائی وہ اپنی پوری شان کے ساتھ
جلوہ گر ہو گی اور تمام دنیا ایک امت واحدہ ہی نہیں بلکہ ایک وسیع عالمی روحانی گھر میں تبدیل ہو جائے
گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
ہی