حبل اللّٰہ کی حفاظت میں جان بھی جائے تو دریغ نہ کرو۔ محمدیؐ اخلاق سے اپنے آپ کو مزین کریں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 13
486
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1994ء
بد کردار ۔ پتا نہیں تم نے کس نظر سے اس کو دیکھا ۔ کوئی بچی بے چاری بے تکلفی سے اس گھر میں کھڑی
ہے کھڑکی کے پاس، خاوند آ گیا کہ اچھا تم کسی کو دکھانے کے لئے کھڑی تھی۔ میں یہ وہ باتیں کہہ رہا
ہوں جو مجھ تک پہنچتی رہتی ہیں اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جو تحقیق کے بعد میں بتارہا ہوں ۔ نام نہیں لیتا
لیکن ایسے عجیب و غریب واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ بعض عورتوں کی زندگیاں اجیرن ہو
جاتی ہیں صرف خاوند ہی نہیں ساس بھی بدگمانیوں میں پڑی ہوئی ہے، نندیں بھی دوڑ دوڑ کر بھائی کو
شکائتیں کرتی ہیں کہ تمہاری جو بیوی ہے جب تم جاتے ہو تو پھر یہ یہ کرتی ہے اور سارا گھر اس کے لئے
ایک عذاب کا موجب بن جاتا ہے۔ ایسی بعض عورتیں ہیں وہ سل کی مریض ہو جاتی ہیں۔ بعض کینسر
میں ماری جاتی ہیں۔ عمر بھر گھلتی رہتی ہیں اور یہ لوگ ، یہ خاندان، یہ نہیں سوچتے کہ ان کی بچیاں اگر کسی
اور گھر میں جائیں ان سے یہ سلوک ہو تو پھر ان کو کیسا لگے گا ! ایسے زہر یلے اخلاق ہیں کہ جن کے ہوتے
ہوئے اخروی محبت یعنی حیات آخرت کی محبت کا تو سوال ہی نہیں دنیا کے عام انسان تعلقات کی محبت
ایسے لوگوں کو نصیب نہیں ہو سکتیں۔ یہ گھر اجاڑ نے والی باتیں ہیں مگر اس کے علاوہ معاشرے میں بعض
لوگ ویسے ہی ہیں جو ہر وفہ ہی ہیں جو ہر وقت دوسرے کے تجسس میں رہتے ہیں ۔ وہ آیا، وہ گیا، اس نے کیوں ایسا
کیا اس نے کسی کو کس نظر سے دیکھا؟ ایسی بے وقوفی ہے اور بداخلاقی ہے اپنا حال پتا کوئی نہیں کہ کس
حال میں رہے ہو۔ ہر وقت دوسروں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہو اور اکثر آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے
مطابق جو نتیجے نکالتے ہو وہ جھوٹ ہوتے ہیں۔ یہ جو آنحضور نے نتیجہ نکالا ہے کہ تمہارے نکالے
ہوئے نتیجے جھوٹ ہوتے ہیں۔ میں نے اس پر غور کر کے دیکھا ہے نفسیاتی لحاظ سے اس کے سوا کوئی
نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا۔ وجہ یہ ہے کہ جستجو کرنے والے اور ہر وقت عیب تلاش کرنے والے عموما نفرت کی
نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور جو نفرت کی نظر سے دیکھتا ہے وہ ہمیشہ عیوب کو بڑھا کر دیکھتا ہے اور
لازم ہے کہ غلط نتیجہ نکالے ۔ محبت کی آنکھ تو حیادار ہوا کرتی ہے۔ وہ تو اپنے محبوب کی کمزوری دیکھ بھی
لے تو آنکھیں اور منہ ادھر کر لیتی ہے اور محبت کی آنکھ سے دوسروں کو دیکھنے والوں سے اللہ تعالیٰ بھی
اسی طرح عفو کا سلوک فرماتا ہے۔ جب وہ خود کمزوریوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو خدا کی آنکھ گویا انہیں
دیکھ رہی اور قرآن کریم میں جو بارہا عفو کا مضمون دکھائی دیتا ہے اس کا یہی مطلب ہے۔ ان
بندوں سے عفوفر ما تا ہے جو دوسروں سے عفو فر ماتے ہیں لیکن ان کا یہ حال ہو کہ ایسی دل میں نفرتیں
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
487
خطبه جمعه فرمودہ 24 جون 1994ء
ہیں دوسروں کے لئے کہ ہر وقت ان کی برائی کی ٹوہ میں لگے رہیں تو ان کا نتیجہ لا زما جھوٹ ہوتا
ہے اور اسی لئے قرآن کریم فرماتا ہے کہ بدظنی سے بچو۔ اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ
بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم (الحجرات: 13) وہ اثم والا جوطن ہے وہ بدظنی کے نتیجے میں پیدا ہونے
والا جھوٹ ہے۔ فرمایا جب تم جھوٹ تک پہنچو گے اور جھوٹے نتیجے نکالو گے تو خدا کے نزدیک پکڑے
جاؤ گے اور گناہ میں مبتلا ہو گے۔
پس محبتوں کو زائل کرنے والی اور برباد کر دینے والی ایک عادت ہے جو نظام پر بھی اپنا اثر
دکھاتی ہے۔ بسا اوقات جب جماعتوں میں اختلاف پیدا ہوتے ہیں بعض دفعہ لڑائیاں ہو جاتی ہیں ۔
میں جب تحقیق کرواتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ فلاں نے فلاں کام فلاں صدر نے اس لئے کیا تھا کہ وہ
اپنے عزیز کو یہ فائدہ پہنچا دے۔ فلاں نے فلاں کام اس لئے کیا تھا کہ اس کے کسی دوست کو زیادہ
ووٹ مل جائیں۔ ایسی جاہلانہ باتیں، ایسے پاگلوں والے قصے، گھر بیٹھا کوئی پاگل اپنے دماغ میں
ایسی باتیں سوچتا رہتا ہے اور پھر نظام سے ناراض ہوا ہوا ، دُور ہٹا ہوا کہ ہم بھی پھر مقابل پہ یوں کریں
گے حالانکہ جب تحقیق کی جاتی ہے تو اصل آدمی کے فرشتوں کو بھی نہیں پتا کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ اپنا
سادگی سے، معصوم طریق پر ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہے۔ ایک بیٹھا بدظنیوں کی گس گھولتا چلا جا رہا
ہے۔ ایسے لوگ تو افعی مزاج بن جاتے ہیں ، سانپ بھی اسی طرح کس گھولتا رہتا ہے۔ پس آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جہاں محبتوں کی تعلیم دی وہاں محبتوں کو ہلاک کر دینے والی خصلتوں کی
بھی نشاندہی فرمائی۔ فرمایا اول یہ ہے کہ بدظنی سے بچو اگر تم بدظنی میں مبتلا ہوئے تو نہ تمہارے گھر کے
رشتے قائم رہ سکتے ہیں نہ تمہاری سوسائٹی کے رشتے قائم رہ سکتے ہیں۔ اگر کسی میں نقص ہے تو خدا پر
چھوڑ دو۔ کیا ضرورت ہے اس کی تلاش کرو اور پھر بغیر گواہی کے، بغیر دیکھے اندازہ لگا لینا اور اس پر اپنا
مزاج بگاڑ لینا اور کسی معصوم کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنانا بہت بڑا گناہ ہے۔
فرمایا ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو ۔ بدظنی کی عادت بغض کو چاہتی ہے بغض کے نتیجے میں
بدظنیاں پیدا ہوتی ہیں اور بدظنی کے نتیجے میں لازما بغض بڑھتے ہیں اور ایک اور چیز بیان فرمائی جس
کا بظاہر اس سے تعلق نہیں ہے۔ وہ یہ ہے کہ اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام نہ دیا کرو۔ دراصل فطرت کی
جو کبھی بیان ہو رہی ہے اس کا اسی سے تعلق ہے۔ ایک انسان جب کسی اچھے رشتے کے متعلق پتا کرتا

خطبات طاہر جلد 13
488
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1994ء
ہے کہ کسی اور نے پیغام دے دیا ہے تو بعض لوگ دوڑتے ہیں اور کسی اور ذریعے سے وہ پیغام بھیج
دیتے ہیں تا کہ وہ اچھا رشتہ اس کو نہ ملے اور ان کو مل جائے ۔ آنحضرت ﷺ نے مومن کو جو اخلاق
سکھائے ہیں یا اپنے غلاموں کو جو اخلاق سکھائے ہیں ان میں یہ بات بھی داخل فرمائی ہے کہ اس کے
پیچھے بھی دراصل خفیہ حسد ہے، اس کے پیچھے بھی دراصل مخفی بدی ہے ورنہ اگر تمہیں اپنے بھائی سے پیار
اور محبت ہو تو وہ اچھی چیز جس کو تم اچھا سمجھتے ہو اس کو وہ ہاتھ آ جائے تو تمہیں کیا تکلیف ہے اور پہلے
پھر ، اس کو خیال آیا ہے تمہیں تو نہیں پہلے خیال آیا۔ اس لئے اب صبر کرو اگر تم نے دیر کی ہے رشتہ کا
پیغام دینے میں ، تو تم ذمہ دار ہوا اپنے بھائی کے رشتے میں دخل اندازی نہ کرو۔ اگر یہ طریق چلے تو ہر وہ
بچی جس کا رشتہ گھر میں آتا ہے تو اس کے ماں باپ یکسوئی سے اس شخص کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کر سکتے
ہیں۔ اگر یہ انتظار کریں کہ اور رشتے آئیں پھر ہم موازنہ کریں پھر اور رشتے آئیں پھر ہم مواز نہ
کریں تو یہ تو نیلامی لگ جائے گی ۔ حقیقت میں اس سے معاشرہ سنورتا نہیں بلکہ بگڑ جاتا ہے۔ جن
لوگوں کو یہ عادت ہو کہ انتظار کرتے رہیں کہ یہ رشتہ بھی ہاتھ میں رہے پھر اور آ جائے ۔ وہ بھی اس
حدیث کے مضمون کی مخالفت کرنے والے ہیں۔ جو پیغام پر پیغام دیتا ہے وہ بھی مخالفت کرتا ہے
یہاں تو لڑکی اور جاندار کا معاملہ ہے آنحضور یہ تو اس بات کو بھی پسند نہیں فرماتے تھے کہ باہر سے رعلی
اگر قافلے آتے ہیں تو ایک شخص جب سودا کر رہا ہے تو دوسرا جا کر اس سودے میں دخل اندازی
کرے۔ فرمایا ٹھہرا کرو، انتظار کرو ۔ جب پہلا سودا اگر اس کے حق میں ہو جائے تو بسم اللہ ٹھیک ہے
اگر نہ ہو پھر تمہارا حق ہے کہ اپنی بات کرو ۔ ( بخاری کتاب الشروط: 2525) تو یہ وہ اخلاق حسنہ کے ایسے
پہلو ہیں جن کو ہم منفی پہلو شمار کر سکتے ہیں یعنی یہ منفی پہلوا اگر موجود رہیں گے تو اخلاق حسنہ کے مثبت
رنگ آپ پر نہیں چڑھ سکتے ۔ بعض داغ ایسے ہوتے ہیں ان پر بعض رنگ چڑھ ہی نہیں سکتے ۔
آنحضور ﷺ نے ان داغوں کی نشاندھی فرمائی ہے۔
صلى الله
لوسة
صلى الله
پس اگر آپ حقیقت میں ایک دوسرے کے ساتھ لہی محبت کے رشتے باندھنا چاہتے ہیں تو
سب سے پہلے دنیاوی، عام روز مرہ کے تعلقات کو کم سے کم انسانیت کے معیار تک تو پہنچائیں۔ اگر
آپ پہنچائیں اور اس دوران اپنے کپڑے سے وہ داغ دور کرتے رہیں جو اچھے رنگ کپڑے پر نہیں
چڑھنے دیا کرتے بلکہ ہر رنگ میں اپنا چہرہ دکھاتے ہیں۔ جب تک آپ ان کو صاف نہیں کر لیں گے

489
خطبه جمعه فرمودہ 24 جون 1994ء
خطبات طاہر جلد 13
آپ اس لائق نہیں ہوں گے کہ اس خَلْقًا آخَرَ کی تربیت کے دور میں داخل ہوں جس میں
مومنوں کی ایک عظیم الشان اعلیٰ پائے کی تربیت شروع ہوتی ہے۔ خونی رشتوں کے تعلقات کا حق ادا
کرنے کے بعد پھر وہ بیرونی دنیا سے ویسے ہی تعلقات باندھتے ہیں۔ پھر عدل، احسان میں تبدیل
ہونے لگتا ہے۔ پھر احسان، ایتاء ذی القربیٰ میں بدل جاتا ہے پھر ساری دنیا ایک ہی خاندان دکھائی
دینے لگتی ہے اگر چہ بظاہر خون کے رشتے نہیں ہوتے ۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور حضوراکرم
صلى الله کے نقش قدم پر چل کر وہ اعلیٰ کردار اپنانے کی توفیق بخشے جس کی طاقت سے ہم نے تمام دنیا کے
کردار کو بدلنا ہے اور محمدی کردار میں تبدیل کر دینا ہے۔
خطبہ ثانیہ سے قبل حضور انور نے فرمایا:
دو اعلان ہیں جو خطبہ ثانیہ سے پہلے میں کرنا چاہتا ہوں ۔ ایک تو یہ ہے کہ جماعت انڈو نیشیا
کا جلسہ سالانہ ہو رہا ہے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان کو بھی دوست اپنی دعا میں یاد
رکھیں ۔ انڈونیشیا کی جماعت بھی بڑی مخلص اور فدائی اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدم ہے اور کئی
پہلوؤں سے دنیا کی جماعتوں کے لئے نمونہ ہے۔ سکنڈے نیوین ممالک کی تینوں ذیلی تنظیموں کا آج
مشترکہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور یہ غالبا سویڈن میں ہوگا ۔ بروز ہفتہ لجنہ اماءاللہ۔ ناصرات الاحمد یہ
ڈی سی کے مقامی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔ ان سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ ہر
ن
پہلو سے ان اجتماعات کو با برکت فرمائے ۔
ایک افسوسناک خبر ہے وہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی
حضرت مولوی محمد حسین صاحب جو انگلستان کے جلسے میں بھی شرکت فرماتے رہے اور کثرت سے
لوگ ان کو اس وجہ سے ملتے رہے نئی نسل کے لوگ کہ وہ تابعین میں شمار ہو جائیں اور ان کے پاس
بیٹھے۔ میں نے اپنے نواسوں کو اور نواسیوں کو ان سے اسی نیت سے ملایا تھا۔ تصویر بھی کھینچی تھی تا کہ وہ
کہہ سکیں کہ ہم نے ایک صحابی کو دیکھا اس کے ہاتھ سے ہاتھ ملایا۔ تو یہ برکتیں بہت ہی کم رہ گئی ہیں
اب ۔ اور مولوی محمد حسین صاحب کا تو اپنا ایک مقام ایک رنگ تھا سبز پگڑی والے کہلاتے تھے۔ بچپن
کے زمانے میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صندوق کی یا سیف کی چابی گم گئی تو
آپ نے چابی بنوانے کے لئے بازار میں بھیجوایا جہاں ان کے والد غالبا لوہارے کا کام کرتے تھے تو

خطبات طاہر جلد 13
490
خطبه جمعه فرموده 24 جون 1994ء
ان کو بھیجا گیا کہ آپ جا کے چابی ٹھیک کریں، درست کریں یا تالا کھول دیں جو بھی شکل تھی۔ تو یہ واقعہ
ان کو خوب اچھی طرح یاد تھا اور سبز پگڑی والے مشہور تھے۔ ہر جگہ مبلغ کے طور پر جہاں پھرتے تھے ہر
ہر
دلعزیز ہوتے تھے غیر احمدی علماء ان سے بہت گھبراتے تھے کیونکہ اللہ کے فضل سے ان کو استدلال کی تھے غیر احمدی علماء ان س بہت تھے کیونکہ اللہ کے فضل سے کی
بھی بڑی طاقت نصیب تھی اور طبیعت میں مزاح بھی تھا۔ جہاں موقع محل کا تقاضا ہو وہاں مزاح ملا کر
ساتھ اپنی دلیل کو بڑی طاقت عطا کر دیا کرتے تھے ۔ کل اطلاع ملی ہے کہ آپ وصال پا گئے ہیں
مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔ ان کے رشتہ دار کافی دنیا میں خدا کے فضل سے پھیلے ہوئے
ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا کی برکت سے اس خاندان کو بہت برکت ملی ہے،
سب دنیا میں پھیل گئے ہیں ۔ میرا خیال ہے اس وقت وصال کے وقت تک یہ ایک جوڑا ایک سو چھتیں
بن چکا ہے تو اللہ کے فضل سے اس طرح صحابہ کی اولا دکو بھی بڑی برکت ملی ہے۔
دوسرے ایک بزرگ سید غلام ابراہیم صاحب صدر جماعت احمد یہ کیندرہ پاڑاہ (اڑیسہ )
تر اسی سال کی عمر میں وفات پاگئے ۔ قادیان میں پہلی بار ان سے ملاقات ہوئی تھی اور میں ان سے
بہت متاثر ہوا تھا۔ بہت بزرگ صاف گو اور بہت ہی باوفا انسان تھے۔ سونگڑہ کی جماعت میں شدید
مخالفت کے دوران بھی یہ ثابت قدم رہے اس کے اردگرد کے علاقے میں بھی اور ہمیشہ احمدیت کے
لئے ایک ننگی تلوار رہے۔ ان کو احساس ہو گیا تھا کہ ان کے وصال کے دن قریب آ رہے ہیں۔ عمر بھی
زیادہ تھی اور صحت بھی کافی گر گئی تھی تو وہیں مجھ سے انہوں نے وعدہ لیا کہ میرا نماز جنازہ آپ نے
ضرور پڑھانا ہے اور پھر ہر خط میں یاد دلایا کرتے تھے کہ وہ میرا وعدہ نہیں بھولنا۔ میں ان کو تسلی کا جواب
دیا کرتا تھا کہ خدا کرے آپ کو لمبی صحت ملے مگر وہ کہتے تھے کہ نہیں آپ نے یہ وعدہ ضرور یادرکھنا ہے
کہ میری نماز جنازہ پڑھا ئیں ۔ تو اس لئے آج کی نماز جنازہ میں ان کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس
کے علاوہ کچھ نام ہیں جن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تو نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز ہوگی اور عصر کی نماز کے معا بعد دوست صف بندی کر لیں ۔
پھر انشاء اللہ نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی