جلسہ سالانہ کا نظام عالمی بھائی چارے کو تقویت دیتا ہے۔ اعلیٰ اخلاق میں عالمی معیار قائم رکھنا بہت ضروری ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اپنے حالیہ دورۂ کینیڈا کی کامیابی اور جلسہ سالانہ کے نظام کے ذریعے جماعت احمدیہ میں عالمی بھائی چارے کے قیام پر روشنی ڈالی۔ آپ نے کینیڈا کے جلسے کی برکات، بالخصوص نوجوان نسل کے ساتھ سوال و جواب کی نشستوں کے مثبت اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ جلسے باہمی محبت کو مضبوط کرتے ہیں۔ بعد ازاں برطانیہ کے آئندہ جلسہ سالانہ کے پیش نظر میزبانوں کو مہمان نوازی، اعلیٰ اخلاق اور جماعتی نظم و ضبط کی پابندی کی تلقین فرمائی۔ آخر میں آپ نے جلسے کے ایام اور تیاری کے دوران کارکنان اور شاملین دونوں کے لیے باجماعت نماز، بالخصوص نماز فجر کے باقاعدہ قیام کی غیر معمولی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: جلسہ سالانہ، دورۂ کینیڈا، عالمی بھائی چارہ، قیام نماز باجماعت، حسن خلق

خطبات طاہر جلد 13
491
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
جلسہ سالانہ کا نظام عالمی بھائی چارے کو تقویت دیتا ہے۔
اعلیٰ اخلاق میں عالمی معیار قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔
( خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994 ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔
گزشہ دو خطبات چونکہ کینیڈا کے سفر کے دوران گزرے اس لئے براہ راست ٹیلی ویژن پر
وہ خطبات دکھائے نہیں جا سکے لیکن ان کی ریکارڈنگ یہاں بھجوائی جاتی رہی ہے جس طرح پرانے
خطبات ان دو خطبات کے موقع پر کام آگئے یہ دو خطبات جو کینیڈا میں دئے گئے تھے وہ بھی آپ کو
بعد ازاں کسی وقت دکھا دئے جائیں گے۔
کینیڈا کا سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے بہت کامیاب گزرا۔ اس دفعہ کینیڈا کے
جلسوں میں حاضری خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ گزشتہ موقع سے دگنی یا اس سے بھی زائد تھی ۔ اگر چہ
امریکہ سے بھی بہت بھاری تعداد میں زائرین تشریف لائے تھے لیکن ان کی تعداد کو الگ بھی کر دیا
جائے تب بھی کینیڈا کے زائرین جو باہر سے آئے تھے اور ٹورانٹو کے رہنے والے احمدی ان کی تعداد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے کافی زیادہ تھی۔ بہت سی ایسی تعداد تھی جو پاکستان سے نئے آنے
والے تھے۔ یعنی وہ پرانے احمدی احباب جو اس انتظار میں تھے کہ ان کو قومی طور پر رہائش کا حق مل
جائے اور وہ اپنے اہل و عیال کو بلا سکیں۔ اس عرصہ میں زیادہ تر تعداد کا اضافہ اسی وجہ سے ہوا ہے کہ
ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کینیڈین حکومت نے قومی طور پر وہاں رہنے کی اجازت کا حق

خطبات طاہر جلد 13
492
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
دے دیا اور ان کے خاندانوں کو بلوانے کا حق دے دیا۔ اس پہلو سے بکثرت ملاقاتیں ایسے لوگوں
سے تھیں جن سے گزشتہ دس گیارہ سال سے ملنے کا موقع نہیں ملا تھا اور کینیڈا کے جلسے میں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے یہ دونوں طرف کی دیرینہ ضرورت پوری ہو گئی ۔
تربیتی لحاظ سے کینیڈا میں جو ضرورتیں ہیں ان کا ایک حصہ تو صرف دورے کے نتیجے میں ہی
خود بخود پورا ہو جاتا ہے۔ وہ نئی نسل کے نوجوان جو کچھ عرصہ بیرونی فضا میں دم لینے کی وجہ سے کسی حد
تک اگر نہیں تو کچھ نہ کچھ متاثر ضرور ہو جاتے ہیں۔ جب ان سے دوروں کے وقت ملاقاتیں ہوتی
ہیں، جلسوں میں وہ ذوق وشوق سے حصہ لیتے ہیں تو وہ سارے زنگ جو بیرونی فضا کے ان پر لگے
ہوتے ہیں وہ خود بخود دھل جاتے ہیں اور دھلے دھلائے نئے پاک چہرے نمایاں ہو جاتے ہیں ، کوئی
کدورت باقی نہیں رہتی ۔ یہ تو ایک عمومی فائدہ ہے جو دوروں کے نتیجے میں پہنچتا ہی ہے۔ اس کے
علاوہ نئی نسلوں کا سوال و جواب کا موقع ملتا ہے اور اس دفعہ مثلا خصوصیت سے ہم نے بچیوں کے
سوال و جواب کی جو مجلس رکھی تھی وہ بہت ہی مفید رہی۔ میرے لئے اس لحاظ سے کہ مجھے نئی نسل کی
احمدی بچیوں کے سوالات کو بذات خود سننے کا موقع ملا اور نفسیاتی لحاظ سے جو مسائل ہیں ان کو سمجھنے کا
موقع ملا۔ ان کے لئے اس لحاظ سے کہ وہ باتیں جو بسا اوقات ان کے ماں باپ بھی ان کو سمجھاتے تھے
اور سمجھ نہیں سکتی تھیں وہ مجھ سے جواب سننے کے بعد نہ صرف ان کے چہروں سے اطمینان ظاہر ہوتا تھا
بلکہ آپس میں جب انہوں نے باتیں کیں اور وہ باتیں مجھ تک پہنچیں تو یہ معلوم کر کے دل اللہ تعالیٰ کے
شکر سے لبریز ہو گیا کہ وہ تمام سوال کرنے والیاں بھی اور جو نہیں سوال کر سکتی تھیں ان سب کو خدا تعالیٰ
کے فضل سے پوری طرح جوابوں سے تسلی ہوئی اور اسلام کی حقانیت پر دل پہلے سے بڑھ کر مطمئن
ہوا۔ میں نے ان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ آپ میں سے وہ بچیاں جو پہلے سے سوال لے کر بیٹھی ہوئی
تھیں اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہ سوال نہیں کئے جاسکے، تقریبا دو گھنٹے وہ مجلس رہی ، لیکن اس کے
باوجود بہت سے سوال باقی دکھائی دے رہے تھے کیونکہ بچیوں کی قطار ابھی باقی تھی کہ وقت ختم ہو گیا۔
ان سے میں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آپ یہاں بھجوا دیں تو انٹر نیشنل ٹیلی ویژن کے ذریعے ہم انشاء اللہ
ان سوالات کے جواب دیں گے اور آئندہ بھی تمام دنیا کے احمدیوں کو میری نصیحت ہے کہ اپنی نئی
نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے سوالات خصوصیت سے یہاں بھیجوا دیا کریں تا کہ ایک عالمی مجلس

خطبات طاہر جلد 13
493
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
سوال و جواب کے ذریعہ ان کے سوالات کے براہ راست جواب دئے جاسکیں ۔ اس پر جو ضمنی سوال
اٹھیں گے پھر انشاء اللہ ان پر بھی گفتگو ہوتی رہے گی۔
بہر حال یہ جلسہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت برکات لے کر آیا، بہت سی برکات دائمی
صورت میں پیچھے چھوڑ گیا اور اس موقع پر چونکہ وہ براہ راست کینیڈا والے بھی میرا خطبہ سن رہے ہوں
گے ان کو میں اپنی طرف سے بھی اور تمام جماعت عالمگیر کی طرف سے بھی کامیاب جلسہ پر مبارکباد
دیتا ہوں اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات بے حد محنت کی اور بڑی قربانی
کے جذبے سے اپنے سپر د ذمہ داریوں کو نبھایا۔ ہر پہلو سے خدا کے فضل سے انتظام بہت اعلیٰ تھا اور
نمونے کا تھا۔ کھانے کا معیار بھی بہت اچھا تھا۔ یہاں تک کہ بہت سے لوگ جن کو دوسری جگہ ہر قسم
کے اچھے کھانے میسر تھے، وہ کھانے چھوڑ کر لنگر کے کھانے کی طرف زیادہ مائل رہے اور بہت شوق
سے ذکر کرتے رہے کہ جو مز النگر کی دال کا یا آلو گوشت کا آتا ہے، وہ اور کسی کھانے میں نہیں آتا۔ تو یہ
بین الاقوامی طور پر جلسہ سالانہ قادیان کی چھوٹی چھوٹی صورتیں جگہ جگہ ظاہر ہو رہی ہیں۔ کوشش یہی
ہے کہ بعینہ ویسی ہوں جیسا کہ قادیان میں جلسے ہوا کرتے تھے اور الحمد للہ کہ جو کچھ کمی اس پہلو سے رہ
گئی تھی وہ ہمارے آپس میں مل بیٹھ کر معاملہ نہی کے نتیجہ میں بہت حد تک دور ہو گئی اور آخری صورت
میں یہ جلسہ کئی پہلوؤں سے قادیان کی یاد دلانے والا تھا۔ میری خواہش یہی ہے کہ قادیان کا جلسہ ہر
جماعت میں اس طرح منعقد کیا جائے ، انہی روایات کے ساتھ، انہی اعلیٰ نیک اور پاک نصیحتوں کا
نمونہ بن کر آئے اور انہی اعلیٰ اور پاک نصیحتوں پر عمل کرنے کا نمونہ بن کر آئے ۔ اگر ہر جلسہ ایسا ہو تو
خدا کے فضل سے تمام ان ملکوں میں جہاں ایسے جلسے ہوتے ہیں۔ جماعت کے آپس میں محبت کے
رشتوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے کے سامان ہوں گے اور اس پہلو سے تمام سالانہ جلسے
جماعت کو آپس میں محبت میں باندھنے میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو پہلے جلسے کی اغراض بیان فرمائی تھیں ان میں
ایک یہ اہم غرض تھی کہ ان جلسوں کے ذریعے مختلف جگہوں کے احمدی آپس میں ایک دوسرے سے
ملیں گے، اس طرح مودت یعنی محبت کا رشتہ قائم ہوگا، ایک دوسرے کو سمجھیں گے، ایک دوسرے سے
فائدہ اٹھائیں گے اور اس طرح ایک عالمی برادری وجود میں آنے لگے گی۔ پس یہ ضروری ہے کہ ہر

خطبات طاہر جلد 13
494
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
-
ملک میں اسی طرح کے جلسے انہی فوائد کو لئے ہوئے جماعت کے سامنے بار بار آتے رہیں اور اس
طرح ایک ملکی سطح پر جب باہمی محبت کے رشتے بنیں گے تو ان ملکوں میں جو باہر سے لوگ جاتے ہیں
وہ بھی ایک عالمی برادری کا احساس پیدا کرنے میں مزید محمد ثابت ہوں گے اور ہوتے ہیں۔ افریقہ
کے ممالک میں جب جلسے ہوتے ہیں تو افریقہ کے ارد گرد کے ممالک سے کچھ نمائندے پہنچتے ہیں ۔
جب امریکہ میں جلسے ہوتے ہیں تو وہاں سے ارد گرد کے ممالک سے شامل ہونے والے احمدی پہنچتے
ہیں۔ اگر چہ فاصلے وہاں بہت زیادہ ہیں مگر پھر بھی کوئی نہ کوئی دکھائی دے ہی دیتا ہے۔ کوئی سرینام کا
بھی نمائندہ مل جاتا ہے، کوئی گیانا کا نمائندہ بھی مل جاتا ہے، کوئی ٹرینیڈاڈ کا نمائندہ بھی مل جاتا ہے۔
غرضیکہ کینیڈا میں جلسہ ہو یا شمالی امریکہ میں اردگرد کے ممالک کی نمائندگی ضرور ہوتی ہی رہتی ہے۔
پس اس پہلو سے جماعت کا دائرہ مودت، باہم ایک دوسرے سے ملاقات کے سامان مہیا ہونے کے
نتیجہ میں پہلے سے زیادہ گہرا ہوتا سے زیادہ گہرا ہوتا چلا جاتا ہے اور اور پھیلتا چلا جاتا ہے۔
جو مضمون میں نے اس سے پہلے شروع کر رکھا ہے یہ بھی دراصل اسی مضمون کا حصہ ہے جو
میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں یعنی تمام دنیا میں ایک مضبوط احمدی بھائی چارہ اس معیار کا قائم
کیا جائے جس معیار کا بھائی چارہ قرآن ہم میں دیکھنا چاہتا ہے۔ جس معیار کا بھائی چارہ قرآن کریم
کی زندہ مثال حضرت اقدس محمد ﷺ کے ذر محمد اللہ کے ذریعے چودہ سو سال پہلے بڑی کامیابی اور بڑی شان کے
ساتھ مکے اور مدینے میں قائم ہوا تھا اور دیر تک ان تربیت یافتہ، باہمی محبت کے رشتوں میں بندھے
ہوئے صحابہ کرام نے آگے پھر اس بھائی چارے کو پھیلایا اور مختلف ملکوں تک پہنچایا۔ اب دور یہ ہے
کہ آخرین کے سپرد یہ ذمہ داری ہے۔ چودہ سو سال کے فاصلے بیچ میں حائل ہونے کے باوجود
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ انتظام فرما دیا ہے کہ آخرین ، اولین ہی کی طرح انہی سے اچھی ادائیں
صلى الله
سیکھتے ہوئے ، دل لبھانے والے انداز اپناتے ہوئے ، تمام دنیا کو پھر حضرت اقدس محمد مصطفی عليه۔ کے
ہاتھ پر جمع کریں گے اور جلسہ سالانہ کی روایات اس میں بہت ہی محمد ہیں۔
اب عنقریب آپ کے ہاں یعنی یوں کے میں بھی ایک جلسہ ہونے والا ہے اور یہ جلسہ عام
جلسوں کے مقابل پر زیادہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی پہلو سے دور دراز سے لوگ اس جلسے میں
ضرور شامل ہونے کے لئے آتے ہیں ۔ محض میری شمولیت کی بات نہیں ورنہ میں تو جرمنی کے جلسوں

خطبات طاہر جلد 13
495
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
میں بھی شامل ہوتا ہوں ، بعض دیگر یورپین ممالک میں بھی شامل ہوتا ہوں، امریکہ بھی جاتا ہوں ۔
وہاں اردگرد کے علاقوں سے تو لوگ پہنچ جاتے ہیں لیکن عالمی نمائندگی نہیں ہوتی۔ یہ وہ جلسہ ہے جو چ جاتے ہیں ۔
آنے والا ہے جس میں عالمی نمائندگی اسی انداز پر ہوتی ہے۔ جس انداز پر قادیان یا ربوہ کے جلسوں
میں ہوا کرتی تھی۔ پس UK کی جماعت کے لئے یہ بات بہت مبارک ہے اور جتنی مبارک ہے اسی
قدر ذمہ داریوں کو بھی بڑھاتی ہے اور میں خوش ہوں اور مطمئن ہوں کہ UK کی جماعت اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو نہایت عمدگی سے نبھاتی چلی جا رہی ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہر
سال زیادہ عمدگی سے ان ذمہ داریوں کو نبھاتی چلے جائے گی۔
پس آنے والے دنوں کے لئے ابھی سے تیاریاں کریں ابھی سے جائزے لیں کہ گزشتہ
سالوں میں کیا کمی رہ گئی تھی ۔ جسے پورا کرنے کے لئے ہمیں محنت کرنی چاہئے ۔ اب غالبا تین ہفتے باقی
رہ گئے ہیں۔ اس عرصہ میں بہت سے کام ہونے والے باقی ہیں۔ ظاہری طور پر جو اسلام آباد کی
سجاوٹ اور صفائی کے معاملات ہیں ان پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے اور اس وقت بھی ٹیمیں کام کر رہی
ہیں۔ خدام بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی محنت سے دور دور سے آتے ہیں اور بہت اخلاص
کے ساتھ خدمت کرتے ہیں انصار بھی اپنی توفیق کے مطابق حصہ لیتے ہیں۔ بجنات بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اپنے اپنے دائرہ کار میں وہاں محنت کرتی ہیں اور اس حصے کو سجاتی اور ستھرا کرتی ہیں جہاں
خواتین نے ٹھہرنا ہو۔ یہ کام تو ہوتے چلے آئے ہیں اور ہو رہے ہیں۔
میں
صوصیت سے جو آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ عالمی بھائی چارے کے حوالے سے میں
سمجھانا چاہتا ہوں کہ اگر چہ اکثر باہر سے آنے والے ہمیشہ UK کی جماعت کی خدمات اور اعلیٰ اخلاق
سے متاثر ہو کر جاتے ہیں مگر امسال اس سے بھی زیادہ بہتر انداز میں ان کی خدمت کریں، ان کو اپنے
حسن خلق سے اپنا گرویدہ بنائیں ، ان کو اپنے قریب کریں تا کہ ہر آنے والا بعد میں فاصلے کے لحاظ
سے دور ہو جائے مگر دلوں کے لحاظ سے اور بھی زیادہ قریب آجائے۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ جہاں
محبت ہو وہاں فاصلے بڑھنے کے باوجود دل اور زیادہ قربت محسوس کرتے ہیں اور ملنے کی بے چینی
فاصلوں کے بڑھنے سے کم نہیں ہوتی اور محبت میں کمی آنے کی بجائے اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ پس اس
پہلو سے چونکہ سب دنیا سے احمدی نمائندے آئیں گے میں چاہتا ہوں کہ UK کی جماعت کو اللہ

خطبات طاہر جلد 13
496
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
اپنے فضل سے ایسے اعلیٰ اور پاک نمونے دکھانے اور قائم کرنے کی توفیق بخشے کہ تمام دنیا میں یہ آنے
والے آپ کی محبت کی یادیں لے کر جائیں اور وہاں ایسے تذکرے کریں جن کے نتیجے میں ہر ملک
میں جہاں نمائندگی ہو آپ کے انداز سیکھنے کی خواہش نہ صرف پیدا ہو بلکہ اس پر عمل کے پاک نمونے
یہاں سے وہاں پہنچیں اور وہاں بھی ایسی ہی روایات کو فروغ ملے ۔ ہر آنے والا جو مختلف ممالک سے
آتا ہے اس میں سے کچھ ایسے ہیں جو اپنے طور پر آتے ہیں اور اکثریت ایسوں کی ہے لیکن کچھ ایسے
ہیں جو باقاعدہ جماعت کی نمائندگی میں یہاں آتے ہیں ۔ جو لوگ جماعت کی نمائندگی میں یہاں
آتے ہیں ان کو میری نصیحت ہے کہ پہلے سے اس بات کی تیاری کر کے آئیں کہ جولوگ ان کے ملکوں
کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو بھی اخلاقی ضابطوں کے لحاظ سے اعلیٰ نمونہ دکھانے کی تلقین کریں اور ملکی
نمائندہ جو بھی امیر کی طرف سے مقرر ہو ان ملکوں کے باشندے یہاں بھی ان کی اطاعت میں رہیں ۔
اگر چہ یہ اطاعت ایک قسم کے جزوی دائرے میں ہو گی مگر اس کے باوجود ایسا ہونا ممکن ہے۔ یہ مراد
نہیں کہ ان کے امیر کا جو نمائندہ یہاں مقرر ہو گا تمام اس ملک کے آنے والے ان کے تو ماتحت ہوں
گے لیکن مقامی امیر سے آزاد ہوں گے۔ اس کا کوئی تصور اسلام میں یا نظام جماعت میں موجود نہیں ۔
وہ تمام تر جس ملک میں جاتے ہیں اس ملک کی امارت کے تابع رہتے ہیں اور ان سے
تعاون کرنا ان کا اولین فرض بن جاتا ہے لیکن جیسے ایک امیر کے تابع بہت سے شہر، بہت سی جماعتیں
ہوتی ہیں اور اپنے دائرہ کار میں وہ اپنے اپنے صدر یا اگر امیر ہے تو اس امیر کے تابع ہوتے ہیں اسی
طرح جلسے پر آنے والے بھی اپنے دائرہ کار میں اپنے امیر کے تابع ہوتے ہیں مگر نظام جماعت کی
عمومیت کے اعتبار سے وہ تمام کلیہ مقامی امیر یعنی ملک کے امیر کے تابع رہتے ہیں اور یہی نظام ہے
جو انشاء اللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ پس اندرونی تنظیم کی خاطر ایک دوسرے کے اخلاق پر نظر رکھنے کے
لئے ، ایک دوسرے کو اعلیٰ خلق کی تعلیم دینے کے لئے یہ ایک نیا پہلو ہے جس کی طرف میں متوجہ کرنا
چاہتا ہوں ۔ تمام جلسے پر آنے والے اپنے اپنے ملک کے نمائندہ کے زیر نگرانی اپنے آپ کو منظم رکھیں
اور آپس میں نیک مشوروں کے لئے بھی بے شک وقت نکالیں تا کہ اس جلسے پر جو کچھ وہ سیکھیں واپس جا کر
اپنے ملک میں اسے رائج کرنے کے لئے منظم طریق پر وہ ان باتوں کو دائرہ تحریر میں لائیں اور باقاعدہ ان
کی طرف سے واپسی پر اپنے ملک کی مجلس عاملہ کے سامنے رپورٹ پیش ہو۔ اگر چہ بڑے بڑے ممالک

خطبات طاہر جلد 13
497
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
میں تو پہلے ہی یہی رنگ اختیار کیا جاتا ہے مگر میرا اندازہ یہی ہے کہ چھوٹے ممالک میں ابھی جلسے کو اس انداز
پر قائم نہیں کیا جاتا یا منعقد نہیں کیا جاتا جو قادیان کی پاک روایتیں ہیں۔ پس یہ نصیحت خصوصیت سے
چھوٹے ممالک پر اطلاق پاتی ہے۔ ان کے نمائندے بھی خصوصیت سے اس بات کو زیر نظر رکھ کر
آئیں ذہن نشین کر کے آئیں کہ ہم نے یہاں جو سیکھنا ہے اسے واپس جا کر اپنے ملکوں میں رائج کرنا ہے تا
پ
کہ مرکزی جلسوں کے نمونے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کل عالم میں پھیلیں اور قائم ہو جائیں۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض و غائت میں یہ ایک اہم غرض و غائت
ہے کہ اسے کسی قیمت پر بھی ثانوی حیثیت نہیں دی جاسکتی ۔ جلسے کا نظام عالمی بھائی چارے کو تقویت
دینے اور اخلاقی لحاظ سے ایک عالمی معیار پیدا کرنے اور قائم رکھنے کے لئے بہت ہی ضروری ہے اور
اگر ان پاک روایات کو آپ ہمیشہ جاری رکھیں تو اس کے علاوہ آپ کو نظم وضبط کے بھی نئے سلیقے ملتے
ہیں اور ہر قسم کے کاموں میں انتظامات کا ایک ایسا تجربہ نصیب ہوتا ہے جو روز مرہ کی زندگی میں آ
کے ہر طرح سے کام آ سکتا ہے اور جماعت کے کردار کی تخلیق میں بہت مدد کرتا ہے۔ جماعت کا ایک
کردار ہے جس کا نہ کسی ملک سے تعلق ہے، نہ کسی قوم سے تعلق ہے، نہ کسی خاندان سے تعلق ہے۔
جماعت بحیثیت جماعت احمد یہ ایک اسلامی کردار کی حامل ہے اور یہی کردار در حقیقت آپ کا تشخص
بن رہا ہے اور بنتا چلا جائے گا۔ یہی کردار ہے جس کے تشخص کو نمایاں کرنے کے نتیجے میں ایک عالمی
برادری وجود میں آئے گی اور اس کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ پس اس کردار کی تعمیر میں اور اس کے
تشخص کو نمایاں کرنے میں جماعت احمد یہ عالمگیر کے سالانہ جلسے ایک بہت ہی اہم کردار ادا کرتے
ہیں اور جس طرح مجلس شوری ایک خاص دائرے میں خلافت کی نمائندہ اور دست و بازو بن جاتی جاتی ہے
اسی طرح یہ جلسے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خلافت کے قیام اور استحکام اور اس کے فوائد کو عام طور
پر جاری کرنے میں بہت ہی ممد ثابت ہوتے ہیں ۔ پس آنے والوں کے لئے UK کی جماعت محنت
اور تیاری کرے اور اخلاقی لحاظ سے ہر شخص جو شامل ہونے والا ہے اور میری آواز کو سن رہا ہے وہ
اپنا اور اپنے بچوں اور عزیزوں کا جائزہ لے اور دیکھے کہ پہلے اگر کچھ کمزوریاں تھیں تو امسال وہ
کمزوریاں نہ ہوں ۔
اس پہلو سے جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کرتا رہا ہوں مگر اکثر جلسے کے قریب کے خطبے میں

خطبات طاہر جلد 13
498
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
بیان کرتا رہا ہوں مگر اب میں سمجھتا ہوں کہ اگر جلسے سے پہلے خطبے میں یہ باتیں بیان کی جائیں تو جس
وسعت کے ساتھ انہیں پھیلانے کی ضرورت ہے اور جس گہرائی سے تنظیموں کا فرض ہے کہ ان کی نگرانی
کریں اور عمل درآمد میں محمد اور مددگار ثابت ہوں ان کے پاس وقت نہیں رہتا اور باتیں سننے کے باوجود
انفرادی طور پر کچھ لوگوں پر اس کا اثر پڑتا ہوگا اور فائدہ اٹھاتے ہوں گے مگر جماعتی لحاظ سے ان باتوں کو
جاری کرنا اور یہ دیکھنا کہ وہ تمام جماعت تک پہنچ چکی ہیں اور تمام خاندان اور افرادان سے فائدہ اٹھا
رہے ہیں جلسے کے بہت قرب کے نتیجے میں ممکن نہیں رہتا۔ ایک اور پہلو یہ ہے کہ دور تک کی آواز پہلے تو
بعض دفعہ مہینے یا دو مہینے بعد پہنچا کرتی تھی اور اب ٹیلی ویژن کے ذریعہ خطبہ پہنچتا ہے تو ہر جگہ اس کا
انتظام نہیں ہے اس لئے ہر ملک کو کچھ موقع ملنا چاہئے کہ پیغام سن کر اپنی جماعت میں آنے والوں کا
جائزہ لیں، ان سے رابطہ کریں، ان تک یہ بات پہنچائیں۔ پس جلسے سے معا پہلے کے خطبے میں یہ
باتیں بیان کرنا اس حد تک سود مند یعنی فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتیں جتنا کچھ عرصہ پہلے بیان کرنا فائدہ
مند ثابت ہو سکتا ہے۔ پس کینیڈا کے جلسے کے حوالے سے مجھے یہ خیال آیا کہ آج ہی آپ سے
جلسہ سالانہ UK کے متعلق بھی چند باتیں کروں۔
ایک اہم بات جس کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں اور پھر اس کو زیادہ شدت کے ساتھ یاد
دلانے کی ضرورت ہے وہ جلسے کے ایام میں نماز با جماعت کا قیام ہے۔ آنے والے مہمان بھی یکساں
اس سے مخاطب ہیں اور یہاں خدمت کرنے والے بھی یکساں اس میں مخاطب ہیں۔ جلسے کے
ہنگامے کی وجہ سے غیر شعوری طور پر بعض دفعہ خدمت کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ خدمت تو ہم کر ہی
رہے ہیں، نمازیں بھی ہو جائیں گی گویا نمازیں ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں اور خدمت اولیت
اختیار کر جاتی ہے۔ یہ وہ رجحان ہے جسے شدت سے توڑنے کی ضرورت ہے۔ نمازیں اول ہی رہتی
ہیں سوائے اس کے کہ خدمت کے ایسے ہنگامے میں آئیں کہ فوری طور پر اس وقت ادا نہ کی جاسکیں۔
مگر اس سے بڑا ہنگامی وقت کیا ہو سکتا ہے جبکہ قو میں اپنی زندگی اور موت کے جہاد میں مصروف ہوں
اور اس سے زیادہ یہ ہنگامہ کیسے اہمیت اختیار کر سکتا ہے کہ جب اس زندگی اور موت کی جدو جہد میں
مرکزی حیثیت حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کو حاصل ہو ۔ ایسی صورت میں بھی عین جنگ کے درمیان
نماز با جماعت کے احترام کو اس شدت سے قائم کیا گیا کہ یہ خصوصی حکم دیا گیا کہ اس دوران اگر
عليه

خطبات طاہر جلد 13
499
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی علی با جماعت نماز پڑھا طفی با جماعت نماز پڑھائیں تو شامل ہونے وا۔ ہونے والے آدھی نماز نماز پڑھ کر واپس
جائیں تا کہ دوسروں کو موقع ملے کہ وہ آجائیں اور بقیہ آدھی نماز پیچھے پڑھ سکیں اور پھر باقی اپنی بقیہ
نماز سب اپنے اپنے وقت پر جاکے پوری کریں۔ اس سے زیادہ نماز با جماعت کے قیام کی اہمیت کا
اور کوئی نمونہ پیش کرنا ممکن نہیں اور اس کی روشنی میں نماز با جماعت کی اہمیت کا اندازہ لگانا آسان نہیں
بلکہ ایک پہلو سے مشکل ہو جاتا۔ یعنی معاملہ اتنا بلند ہو جاتا ہے کہ عام انسان کی سوچ کی سطح سے بھی
او پر نکل جاتا ہے۔ اتنی زیادہ اہمیت نماز با جماعت کی کہ جہاد ہو رہا ہے، لڑائی جاری ہے اور سپاہی اپنے
اپنے لڑنے رنے کے مقام سے واپس آتے ہیں اور آنحضور ﷺ علوس کے پیچھے با جماعت ایک رکعت نماز
پڑھتے ہیں اور کچھ انتظار کرتے ہیں کہ وہ پڑھ لیں تو پھر ہم واپس اپنی جگہوں پر جائیں۔ یہ جہاں
معاملے کو آسان بناتا ہے وہاں مشکل بھی بنا دیتا ہے اور اسی حیرت انگیز خصوصی حکم کے متعلق میں پہلے
بھی عرض کر چکا ہوں کہ ایک مشکل میرے ذہن میں بھی ابھرتی تھی ۔ جس کا یہ حل سمجھ میں آیا کہ یہ حکم
استثنائی طور پر حضرت اقدس محمد مصطفی سے صحابہ کے تعلق کے نتیجے میں ہے۔
رض
صلى الله
حکم۔
آنحضور ﷺ کے عشاق آپ سے ایسی محبت رکھتے تھے کہ جہاں شہادت سامنے کھڑی
دکھائی دیتی تھی وہاں یہ خیال کہ ایک نماز آنحضور پڑھا رہے ہوں اور ہم اس میں شمولیت سے محروم رہ
جائیں اس قدر سوہان روح تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پیار و محبت سے ان دلوں کی بیقراری کو دیکھا اور اس کا
یہ حل تجویز فرمایا۔ ایک بہت ہی عظیم گواہی ہے صحابہ کے عشق پر بھی اور حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ پر
ان کے ایمان کی صداقت اور حقانیت پر کہ ایسے وقت میں اس سے بڑھ کر اور کوئی گواہی کبھی خدا کی
طرف سے کسی کے حق میں نہیں دی گئی کہ عشاق کے دل پر نظر پڑے اور یہ حکم ہو کہ عین جنگ کے
دوران لڑتے لڑتے تمہیں اجازت ہے کہ اپنی دلی تمناؤں کو پورا کرو اور اگر شہادت مقدر ہے تو اس
سے پہلے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امامت میں ایک رکعت ہی سہی مگر ایک رکعت با جماعت ادا کرو۔ تو
یہ تو اس پہلو کا حل ہے جو میں نے کہا تھا کہ یہ معاملہ جہاں اہمیت کو آسان بناتا ہے وہاں مشکل بھی بنا
کے دکھاتا ہے۔ پس میں نے غور کیا تو مجھے اس مشکل کا یہی حل دکھائی دیا مگر نماز با جماعت کی اہمیت
اپنی جگہ اس سے سوا بھی باقی رہتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وقت کے ہنگامے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں
سوائے اس کے کہ نا ممکن ہو جائے اور ایسا بھی ہوا ہے کہ بعض دفعہ سارا دن ایسا شدید ہنگامہ رہا کہ
عليه

خطبات طاہر جلد 13
500
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
صلى الله
صلى الله
خدا تعالیٰ کے ہاں یہ منظور نہیں تھا کہ آنحضور ﷺ رعلی اس شد شدید مصروفیت کے وقت پانچ نمازیں الگ
الگ پڑھ سکیں ۔ پس ایک ایسے ہی موقع پر آنحضرت ﷺ نے پانچ نمازیں اکٹھی ایک دوسری کے
بعد با جماعت پڑھا ئیں اور سب رفقائے کار نے اس میں شرکت کی ، سب صحابہ نے شرکت کی ، اور وہ
موقع ہے جب آپ نے ان ظالموں کو بدد ظالموں کو بد دعا دی کہ لعنت ہو ان پر جن کی وجہ سے ہمیں نمازیں وقت
کے بعد پڑھنی پڑیں۔ ور پڑیں۔ ورنہ آنحضور ﷺ کے منہ سے بد دعا کے کلمات نہیں نکلا کرتے تھے۔ اس سے بھی وعليسة۔
وقت پر نماز پڑھنے اور باجماعت پڑھنے کی اہمیت کا آپ کو اندازہ ہوگا مگر مرور زمانہ سے رفتہ رفتہ مسلمانوں
صلى الله
میں سے باجماعت نماز کے اہتمام کا تصور مٹتا جا رہا ہے اور انفرادی نماز ہی کو کافی سمجھا جاتا ہے۔
جہاں انفرادی نماز کو کافی سمجھا جائے وہاں انفرادی نماز بھی رفتہ رفتہ اٹھنا شروع ہو جاتی ہے
اور معاشرے میں انفرادی نماز ادا کرنے والے بھی تھوڑے رہ جاتے ہیں کیونکہ در حقیقت انفرادی نماز
کی باجماعت نماز حفاظت کرتی ہے۔ اگر باجماعت نماز کو اہمیت دی جائے اور شدت سے قائم کیا
جائے تو نماز قائم کرنے کا دوسرا مفہوم بھی اس میں داخل ہے۔ اول قیام نماز سے مراد یہ ہے کہ
با جماعت نماز پڑھی جائے ۔ اصل حق عبادت کا تب ادا ہوتا ہے کہ تمام جماعت مل کر خدا کے حضور
حاضر ہوا اور اسی پہلو سے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين میں ”ہم کے لفظ سے خدا کے حضور
گزارش کی جاتی ہے جس میں باجماعت کا تصور شامل اور داخل ہے ورنہ انفرادی نماز میں تو ايَّاكَ اَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ اَسْتَعِينُ کہا جا سکتا تھا۔ پس با جماعت نماز ایک گہرا فلسفہ رکھتی ہے اور یہ وہ طریق عبادت ہے
جس کے نتیجے میں حقیقت میں عبادت خدا کے حضور قائم ہوتی ہے۔ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی ہے۔
دوسرا مفہوم قیام عبادت کا میں نے جیسا کہ اشارہ کیا ہے وہ یہ تھا کہ عبادت کے باجماعت
ادا کرنے سے انفرادی عبادت کو تقویت ملتی ہے اور وہ بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی ہے کیونکہ جتنے
با جماعت نماز پڑھنے والے ہیں وہ گھروں سے رخصت ہوتے وقت بھی گھروں میں عبادت کر کے
جاتے ہیں۔ واپس آتے وقت بھی ایک معین وقت پر عبادت کرتے ہیں اور وہ خاص ایسے معین وقت
ہیں جبکہ اہل خانہ اور بچے ان کو دیکھتے ہیں اور نمازوں کی اہمیت ان کے دلوں میں جاگزیں ہو جاتی
ہے۔ جو لوگ با جماعت نماز کے لئے پانچ وقت گھروں کو نہیں چھوڑتے وہ انفرادی طور پر پڑھتے بھی ہیں
تو اپنی مرضی اور اپنے وقت سے پڑھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ایک خاندان والے اس کو خصوصیت سے

خطبات طاہر جلد 13
501
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
دیکھیں اور اس عبادت کا ان کے دل پر گہرا اثر پڑے۔ لیکن نظام کے ساتھ، پابندی کے ساتھ ، عین معین
وقت پر ، ان کا اپنے گھروں اور آراموں سے جدا ہو کر باہر نکل جانا اور جانے سے پہلے کچھ نماز پڑھنا پھر
واپسی پر کچھ نماز پڑھنا، یہ ایسی یادیں ہیں جو بچپن ہی میں ذہن اور دل کے پردوں پر ثبت ہو جاتی ہیں۔
اور ایسی اولادیں جو اپنے باپوں، بھائیوں وغیرہ کو ایسا کرتے دیکھتی ہیں ان کے لئے ممکن نہیں کہ اس یاد کو
بھلا سکیں اور اس کے نتیجے میں نماز کی اہمیت ہمیشہ کے لئے آئندہ نسلوں کے دلوں میں منتقل ہو جاتی ہے
پس اس پہلو سے بھی یہ ایک بہت ہی اہم حکم الہی ہے جس کی پابندی ضروری ہے۔ ہماری روحانی زندگی کا
ایک مرکزی ستون ہے جس کے بغیر روحانی زندگی کی عمارت قائم ہی نہیں رہ سکتی۔
پس جلسوں میں بھی اس کو شدت کے ساتھ قائم کرنا، ایک اہم ترین ضرورت ہے اور اس
پہلو سے بھی ضروری ہے کہ جلسوں پر عام طور پر صرف احمدی ہی نہیں بلکہ بعض غیر احمدی ، بعض غیر مسلم
بھی شامل ہوتے ہیں اور وہ عمومی طور پر آپ کا ایک جائزہ لے رہے ہوتے ہیں اور اس جائزے کے
نتیجے میں یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں۔ کیا اس لائق ہیں کہ ان کے ساتھ شامل ہوا
جائے یا نہ ہوا جائے ۔ ایسے موقعوں پر آپ کی بے اعتنائیاں ، ان کے دلوں پر منفی اثر قائم کرتی ہیں اور
عبادت کا ذوق و شوق ، ان کے دلوں کو احمدیت کی صداقت کا پہلے سے بڑھ کر قائل کر دیتا ہے اور جن
جگہوں میں بھی عبادت ذوق و شوق سے ادا کی جائے بعض لوگ ان یادوں کو ہمیشہ احترام سے دیکھتے
ہیں اگرچہ احمدی ہونے کی توفیق نہ بھی ملے تو ہمیشہ ان کا ذکر پیار اور محبت سے کرتے ہیں۔ پس بہت
سے غیر احمدی اخباروں کے نمائندے یا دیگر اپنی اپنی جگہوں میں اہمیت رکھنے والے سردار جب
قادیان آیا کرتے تھے تو واپسی پر جب وہ تبصرے لکھتے تھے اور بہت سے ان کے تبصرے اخباروں
میں چھپے ہوئے بھی موجود ہیں۔ ایک چیز کا وہ نمایاں طور پر ذکر کرتے تھے کہ وہ عجیب قوم ہے کہ ادھر
نماز کا وقت ہوا ادھر سارا شہر خاموش ہو گیا اور مسجد میں جاگ اٹھیں اور مسجد میں نمازیوں سے بھر جاتی
تھیں۔ یہاں تک کہ جو مسجدوں میں جگہ نہیں پا سکتے تھے وہ باہر گلیوں میں کھڑے ہو کر نمازیں ادا
کرتے تھے اور حیرت انگیز طور پر انہوں نے ان باتوں کا مشاہدہ کیا اور یہ گواہی دی کہ خدا کی عبادت کو
قائم کرنے والے اگر کسی نے دیکھتے ہیں تو قادیان جا کر دیکھے۔
پس جب میں کہتا ہوں کہ جلسہ سالانہ قادیان کی نقلیں کی جائیں تو یہ وہ نقل ہے جو سب سے

خطبات طاہر جلد 13
502
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
زیادہ اہم ہے۔ پس اس جلسے پر بھی نماز با جماعت کو قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ خود UK
کی جماعت کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہاں ابھی بھی نئی نسلوں میں کچھ کمزوریاں پائی جاتی ہیں
جو عبادت کے لحاظ سے کافی توجہ طلب ہیں اور بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں نو جوان رفتہ رفتہ اخلاص تو
رکھتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کا اخلاص ابھی گہرے عمل کی صورت میں ڈھلا نہیں۔ بہت
اچھا موقع ہے کہ جلسہ پر ان کی تربیت کی جائے اور اخلاص کو جس طرح اعمال میں ڈھالنے کی ضرورت
ہے اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور یہ فائدہ اٹھانے کے دن ابھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس لحاظ سے
میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کی جتنی ٹیمیں وہاں خدمت خلق کے لئے پہنچتی ہیں ان پر ابھی سے نماز با جماعت
کے قیام کی اہمیت واضح کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پانچوں وقت نمازیں وقت کے اوپر با جماعت ادا ہونی
چاہئیں اور تمام کام کرنے والے اپنے کام چھوڑ کر وقت پر نماز کے لئے حاضر ہو جایا کریں۔ یہ چند دن جو
ان کو تربیت کے ملیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں میں ایک نقش دوام کا کام کریں گے۔
میں امید رکھتا ہوں کہ جو کچھ وہ سیکھیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر آئندہ بھی ان
پر عمل جاری رکھیں گے۔
پس یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ جلسے کی تیاری کے دوران بھی نماز با جماعت کے قیام کو
اہمیت دی جائے اور جلسے کے دنوں میں بھی ان کے ذہنوں اور دلوں پر یہ بات اچھی طرح ثبت کر دی
جائے کہ اس دوران بھی آپ نے نماز سے روگردانی نہیں کرنی۔ وہ لوگ جو انتظاموں میں ایسے وقت
میں مصروف ہوتے ہیں کہ مجبوری ہے اس وقت مہمانوں کا اتنا زور ہوتا ہے مثلا روٹی کی تقسیم، سالن کی
تقسیم اور اس قسم کے کام ہیں کہ اس وقت فوری طور پر نماز باجماعت ادا نہیں کی جاسکتی۔ ان کے
افسران کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گزشتہ تجربے کی رو سے ابھی سے وہ پروگرام بنائیں اور جلسے کے
پروگراموں میں ان پروگراموں کو مستقل جگہ دی جائے اور وہ اپنی اپنی امارتوں میں یہ با قاعدہ رپورٹ
پیش کریں یا یوں کہنا چاہئے افسر جلسہ گاہ یا افسر جلسہ سالانہ کے سامنے باقاعدہ یہ رپورٹ بھی پیش
کریں کہ ہم نے نمازوں کے متعلق یہ منصوبہ بنایا ہے ، اس طریق پر عمل ہوگا۔ ہمارے اتنے فیصد
کارکنان با قاعدہ مرکزی با جماعت نماز میں حصہ لے سکیں گے اور اتنے فیصد کے لئے ہم نے اپنے
تجربے کی رو سے یہ یہ وقت مقرر کئے ہیں۔ اگر اس کو بھی آئندہ جلسہ سالانہ کے پروگراموں کا ایک

خطبات طاہر جلد 13
503
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
مستقل حصہ بنالیا جائے تو پھر یہ بات ہمیشہ وقت پر خود بخود یاد آ جایا کرے گی۔ ضروری نہیں کہ ہر جلسے
سے پہلے خلیفہ وقت ان باتوں کو ہمیشہ دہرائے ، نہ یہ ضروری ہے کہ آئندہ خلفاء بھی اسی طریق پر ان
باتوں کو دہراتے رہیں مگر وہ چیزیں جو نظام کا حصہ بن کر نقشے میں داخل ہو جایا کرتی ہیں وہ از خود موقع
کے اوپر یاد آ جایا کرتی ہیں ۔ پس یہ وہ نئی بات ہے جو میں چاہتا ہوں کہ تمام دنیا کے سالانہ جلسوں کے
انتظامات میں داخل کر دی جائے کہ ہر افسر جو کسی شعبے کا انچارج ہے وہ اپنے شعبے میں کام کرنے
والوں کے لئے نماز با جماعت کے قیام کے لئے جو بھی منصوبہ بناتا ہے اس کی تحریری رپورٹ وہ اپنے
افسر کو پیش کرے اور اس طرح جلسے کو جو اجتماعی کمیٹی ہے اس کے سامنے بھی یہ بات پیش کر دی جائے
کہ ہم اس سال نماز کے قیام کے سلسلے میں یہ یہ اقدامات کریں گے۔ خصوصیت کے ساتھ اس میں صبح
کی نماز بہت اہمیت رکھتی ہے۔ صبح کی نماز کے وقت حاضری ظہر یا عصر کی نماز سے کم نہیں بلکہ زیادہ
ہونی چاہئے کیونکہ انتظامات کے لحاظ سے سب سے کم دباؤ صبح کی نماز کے وقت ہوتا ہے اکثر
انتظامات ابھی چل نہیں رہے ہوتے۔ وہ جو رات کے وقت آرام کے لئے ٹھہرے ہیں وہ صبح کی نماز
کے وقت ابھی دوبارہ اٹھ کر اپنے قدموں پر چلنا شروع نہیں کرتے اور بہترین وقت ہے کہ نمازوں کی
حاضری اس وقت سب سے زیادہ ہو لیکن میرا مشاہدہ یہ ہے کہ نمازوں کی حاضری اس وقت سب سے
کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن جب مثلاً جرمنی میں بھی اور یہاں بھی توجہ دلائی گئی تو اللہ تعالی کے فضل سے اس
کا بہت نیک نتیجہ ظاہر ہوا۔
کم اور زیادہ کی بحث میں ایک بات ہے جو پیش نظر رہنی چاہئے ۔ ظہر اور عصر اور مغرب کی
نمازیں اس لئے زیادہ نمازیوں سے بھرتی ہیں کہ بہت سے بیرونی مہمان جو باہر ٹھہرے ہوئے ہیں یا
مقامی لوگ جو باہر ٹھہرے ہوئے ہیں ان کو آنے کا موقع ملتا ہے۔ اس لئے اس استثناء کو پیش نظر رکھنا
ضروری ہے اور میں جو بات آپ سے کہہ رہا ہوں اس کو پیش نظر رکھ کر کہہ رہا ہوں ۔ یعنی اس غلط فہمی
میں مبتلا نہیں ہوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت جتنی حاضری ہوتی ہے یعنی دو پہر وغیرہ کو اتنی ہی صبح
ممکن ہے، یہ ممکن نہیں ہے مگر جو موجود ہیں ان کے لحاظ سے میں یہ بات کر رہا ہوں ۔ تناسب کے لحاظ
سے ان کی حاضری صبح گر جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو شاید یہ ہے کہ جلسے کے دنوں میں مہمان دیر تک
پھرتے یا آپس میں باتیں کرتے ، مجلسیں لگاتے اور سمجھتے ہیں کہ جلسے کے مزے پورے لوٹنے میں

خطبات طاہر جلد 13
504
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
تقریریں ختم ہونے ۔ تم ہونے کے بعد کا دور جو ہے وہ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریر دار ادا کرتا ہے۔ تقریر میں تو سن لیتے ہیں
کیونکہ ان کے بغیر جلسے میں شمولیت کا فائدہ کوئی نہیں۔ لیکن جو مزے اٹھاتے ہیں وہ تقریروں کے بعد
اٹھاتے ہیں بعض لوگ اور یہ پھر ٹولوں کی صورت میں خوب سیریں کرتے پھرتے ، کہیں کباب
خریدتے ، کہیں تھکے کھاتے، کہیں سے سمو سے لیتے اور کھانے میں جو کمی ہے اس کو پورا کرتے، بچے
بھی خوب پھرتے اور پھر گھروں میں یہ مجالس لگاتے ، ایک دوسرے کے کیمپوں میں جاکے بیٹھتے
ہیں۔ اچھا نیک مشغلہ ہے اس میں کوئی برائی نہیں ، ان کا حق ہے ذرا Relax ہوں اور جو دوسرے
جلسے کے فوائد ہیں ان کے پیش نظر آپس میں مل جل کر محبت بڑھائیں ۔ لیکن وہ ساری محبتیں جو آپس
میں بڑھیں اور خدا کی محبت میں حائل ہو جائیں وہ محبتیں محبت کہلانے کے لائق نہیں ہیں کیونکہ ہمیں تو
للہی محبت کا حکم ہے۔
پس وہ ساری مجالس جو رات دیر تک چلتی ہیں اگر صبح کے وقت کی نماز میں حائل ہو جائیں تو
وہ نیکی کا سب کردار کھو بیٹھتی ہیں اور وہ مسلمانوں کی مجالس کہلانے کی مستحق نہیں رہتیں ۔ تبھی
آنحضرت ﷺ نے اس بات کو سخت ناپسند فرمایا کہ عشاء کی نماز کے بعد گیوں کی لمبی مجلسیں چلیں جو
تہجد اور صبح کی نماز میں حائل ہو جاتی ہیں۔
صلى الله
پس اگر آپ کی مجلسیں جو ان ہنگامی دنوں میں ایک دلچسپ مجبوری بھی ہیں ضرور جاری رہنی
ہیں تو اس شرط پر جاری رہیں کہ صبح کی نماز میں کسی قیمت پر حائل نہیں ہوں گی ۔ اگر زیادہ دیر جاگے
ہوئے ہو گئی ہے تو پھر سونے میں دیر کر دیں اور صبح کی نماز پڑھ کر جلسے سے پہلے گھنٹہ دو گھنٹے آرام کر
لیں اور اگر یہ طاقت نہیں تو پھر آپ کو رات دیر تک جاگنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ پھر اپنے وقت پر
سونا لازم ہے مگر جو بھی ہو صبح کی نماز آپ کی دیگر دلچسپیوں سے کسی قیمت پر متاثر نہیں ہونی چاہئے ۔ جو
خدمت کرنے والے ہیں ان کی بھی ایک نفسیات ہے۔ وہ سمجھتے ہیں رات ہم نے خوب خدمتیں کی ہیں
اب ذرا آرام کر لیں یہی تو وقت آرام کا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ صبح کے وقت کے آرام کا جو مزہ ہے وہ
ساری رات کے دوسرے آرام کا نہیں ۔ شیطان نے اس میں ایسی لذت رکھ دی ہے کہ ضرور دخل دیتا
ہے اور آدمی کو کہتا ہے کہ دیکھو اب تو مزہ آ رہا ہے نیند کا ، اب کونسا اٹھنے کا وقت ہے حالانکہ وہی وقت ہے
اٹھنے کا۔ جو اس وقت اٹھتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ میں نے اب اپنے سب آراموں کو خدا کی خاطر ایک

خطبات طاہر جلد 13
505
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
صلى الله
طرف پھینک دیا ہے اور وہ ترک کر کے میں اللہ کے حضور حاضر ہونے لگا ہوں ۔ جو لطف ایسے اٹھنے کا
ہے وہ کسی اور اٹھنے میں نہیں ۔ پس خدمت کرنے والوں کو بھی میری نصیحت ہے کہ یہ عذر یا احسان پیش
نظر نہ رکھیں کہ آپ نے خدمت کی ہے اس لئے صبح کی نماز ترک کرنے کا حق مل گیا ہے، ہر گز نہیں۔
آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا جب کہ قوم سارا دن جہاد کی محنت اور مشقت کے
بعد سخت تھکی ہوئی تھی اور سفر کی صعوبت بھی اس پر اضافہ تھی کہ آج کی رات اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو
بڑے پیار سے دیکھا ہے جو خصوصیت سے وقت پر عبادت کے لئے اٹھے تھے۔ جب دنیا کی محنتیں یا
بدنی محنتیں اتنی بڑھ جائیں کہ اس وقت نماز کے لئے اٹھنا سب سے زیادہ دو بھر ہو، وہی وقت ہے
اللہ تعالیٰ کی محبت جیتنے کا ، وہی تو وقت ہے خصوصیت سے اس کی نظر میں آجانے کا۔ پس خدمت کرنے
والوں کی خدمتیں بھی تو اسی طرح قبول ہوں گی کہ وہ ایسی نمازوں کا حق ادا کریں جو بڑی مشکل ہو جاتی
ہیں اور اگر وہ ایسا کریں تو ان کی ساری خدمتیں عبادت بن جائیں گی اور اس سے اچھا اور کوئی سودا
نہیں۔ پس نظام جماعت کو بھی اس بات میں محمد ہونا چاہئے کہ یہ یاد دہانیاں سب کا رکنوں کو ہوتی
رہیں اور یہ دیکھا جائے کہ کسی نظام میں ضرورت سے زیادہ آدمی خدمت کے لئے موجود نہ رہیں سب
سے کم خدمت پر مامور ہونے کا وقت نمازوں کے قیام کا وقت ہے اور یہ سبق بھی ہمیں اسی مثال سے
ملتا ہے جو میں نے جہاد کی مثال آپ کے سامنے رکھی کہ عین جہاد کے دوران قرآن کریم نے نماز
با جماعت کا ارشاد فرمایا ہے اور جگہ چھوڑ کر نماز کے لئے آنے کا حکم ہے۔ پس اگر جہاد کی دفاعی
ضرورت کے وقت بھی جگہ کو چھوڑ کر تعداد کو نصف کیا جا سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ جلسے کے انتظامات
میں نمازوں کے قیام کے وقت کم سے کم کارکنان نہ رکھے جائیں جن کے بغیر کام چلنا ممکن نہ ہو اور جو
رکھے جائیں ان کے لئے وہاں نمازوں کا انتظام ہونا چاہئے۔ پس جو پہروں کی ٹولیاں بعض جگہ بیٹھتی
ہیں وہاں ان کے مرکز قائم ہوتے ہیں۔ صبح کی نماز کے وقت خصوصیت سے کم سے کم ضروری نگران
موجود رہیں اور باقی سب نماز پہ پہنچیں۔ جب وہ آجائیں تو پھر جو موجود ہیں وہ وہاں اپنی اپنی
با جماعت نماز پڑھیں۔ تو اس لحاظ سے یہ جلسہ ایک مستقل نماز با جماعت کے قیام کا انداز سکھانے والا
جلسہ بن جائے اور جو میں نے نصیحت تمام دنیا کی جماعتوں کو کی ہے اس نصیحت کی بہترین مثال UK
کی جماعت پیش کرے اور اس پہلو سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ ساری نمازیں جو اس کے نتیجہ میں

خطبات طاہر جلد 13
506
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء
باہر ادا کی جائیں گی ان کی جزا میں بھی اللہ تعالیٰ UK کی جماعت کو شامل فرمالے گا کیونکہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نیکیاں جاری کرنے والوں کے لئے یہی خوش خبری عطا فرمائی ہے۔ آپ نے
فرمایا کہ جو لوگ نیکیاں جاری کرتے ہیں جب تک وہ نیکیاں جاری رہتی ہیں ان نیکیوں کے کرنے والوں
کے اعمال کی جزا میں اللہ تعالیٰ نیکیاں جاری کرنے والوں کو بھی حصہ دیتا چلا جاتا ہے مگر جو نیکیاں کرتا ہے
اس کی جزا میں سے کچھ کاٹتا نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ لامتناہی قوتوں کا مالک ہے اس کے پاس کمی نہیں ہے۔ پس
جو نیکیاں آپ کے ذریعے آئندہ مختلف ملکوں میں قائم ہوں گی۔ یعنی UK جماعت کے بہترین مثالوں
کے ذریعے، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے الفاظ میں میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ وہ نیکیاں جاری
کرنے والے اپنا اجر بھی پائیں گے اور اتنا ہی اجر خدا تعالیٰ آپ کے حصے میں بھی لکھتا چلا جائے گا۔ پس
بہترین موقع ہے کہ اپنی نیکیوں کے مدد گار تمام دنیا میں پیدا کر دیں اور ان نیکیوں کی جزا ئیں آپ کو بخشنے
والے تمام دنیا میں پیدا ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔
جہاں تک عمومی حسن خلق کا تعلق ہے وہ تو کسی اور بیان کا محتاج نہیں ۔ میرے تمام خطبات
آج کل اسی موضوع پر چل رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبات میں بھی یہ مضمون جاری
رہے گا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور جماعت احمدیہ کو ایک امت واحدہ بنانے میں ہم سب کو
بہترین کردار ادا کرنے کی توفیق عطا ہو ۔ آمین ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

آج 10 میں سے 10 باقی