شرک فی التوحید اور شرک فی الرسالت کی وضاحت توہین رسالت کا قانون احمدیوں پر تبر چلانے کیلئے ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 13
544
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1994ء
ہو رہا ہے۔ قرآن کریم اس مضمون کو یوں بیان فرماتا ہے۔ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
وَمَا أَدْرُبكَ مَا الْعَقَبَةُ فَكُ رَقَبَةٍ أَوْ اطْعُمُ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْكِينَا ذَا مَتْرَبَةٍ (البلد: 12 تا 17)
که اصل دین تو وہ ہے جو جفاکشی کی طرف بلانے والا ہو بلند چوٹیوں کی طرف چڑھنے کی
دعوت دیتا ہو گھاٹیوں سے اوپر آنے کی طرف اشارے کر رہا ہو اور یہ ہے کیا؟ گھاٹیوں سے بلندی پر
چڑھنا کس کو کہتے ہیں ۔ اس میں ایک بات یہ بیان فرمائی کہ جب بھوک عام ہو جائے اور بظاہر
تمہارے بس میں نہ ہو اس کو نپٹانا پھر بھی جو تم میں طاقت ہے تم وہ لے کر آگے بڑھ جاتے ہو اور جو یہ
نہیں کرتے وہ مومن نہیں ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں ۔ پس میں جانتا ہوں کہ ہمارا آٹے میں
نمک کے برابر بھی حصہ نہیں ہوگا ہمیں جو توفیق ہے سارے کام دوسرے بھی جاری ہیں مگر یہ اطمینان تو
ہو گا کہ ہم نے تمام بوجھوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کی اس دائمی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے لبیک کہا ہے
اور روانڈا کے مظلوم ہیں جو خصوصاً زائر میں انتہائی دردناک حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔
Cholera پھیلا ہوا ہے مصیبتوں میں مبتلا ہیں ان کے لئے میں اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا
معمولی نذرانہ پیش کر کے جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ توفیق کے مطابق دیں دوسرے جو لازمی دائمی
چندے ہیں ان پر اثر نہیں ڈالنا وہ اپنی اپنی اہم ضروریات ہیں لیکن وعدوں میں نہ رہیں زیادہ کوشش
کر کے جتنا بھی توفیق ہے وہ دے دیں کیونکہ وہاں کے حالات اب وعدوں کا انتظار نہیں کر سکتے ۔
جہاں تک جماعت زائر کا تعلق ہے ان کو میں نصیحت کرتا ہوں جیسے میں نے پہلے کہا تھا وہ ہیضے کی وبا
جس میں اور ذرائع میسر نہ ہوں جیسے کہ وہاں اس وقت نہیں ہیں بہت ہی موثر علاج ہے۔
سلفر - 200 اور مفت میں کثرت کے ساتھ بنائی جاسکتی ہے آپ کی ٹیمیں وہاں پہنچیں اور ان کو
روزانہ صبح شام سلفر - 200 میں کھلائیں ۔ چند گولیاں میٹھی اور مٹھاس تو ویسے ہی ان بے چاروں کو
ضرورت ہے وہ تو ایک دانہ بھی میٹھا منہ میں پہنچ جائے تو اس کو غنیمت سمجھیں گے اور اس کے علاوہ
Camphor ہے۔ اگر ہیضہ ہو چکا ہو آغاز میں کیمفر - 30‘ دیا جائے تو اس سے ہیضہ بڑھنے
سے رک جاتا ہے پھر میں تفصیل سے پہلے بھی بتا چکا ہوں Cuprum ہے اگر پاؤں میں تشیخ زیادہ ہو
ہاتھ پاؤں مڑتے ہوں ۔ اگر کھلے اسہال ہوں تو اس پر Veratrum Album دوا ہے تو اس
دو
وو

خطبات طاہر جلد 13
545
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1994ء
طرح میں دواؤں کے متعلق ہیضے کے متعلق خصوصیت سے پہلے روشنی ڈال چکا ہوں اور وہاں کے مبلغ
وہ ریکارڈ بھی کرتے ہوں گے۔ فوری طور پر اگر خود نہیں کر سکتے اتنی توفیق نہیں تو دوسری تنظیموں کو
بتائیں اور ان کو کہیں کہ ہم آپ کو دوائیاں تیار کر دیتے ہیں۔ ہماری سرداری میں تم ٹیمیں تیار کرو اور
فوری طور پر کثرت سے ان جگہوں میں پہنچ کر ان کے علاج کی کوشش کرو ان کو اس دردناک عذاب
سے بچانے کی کوشش کرو۔ ایک بھوک اور اوپر سے ہیضہ تو بہت ہی تکلیف دہ بیماری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان
پر رحم فرمائے اور ہماری ادنی اور بہت ہی حقیر کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے آسمان سے ان پر رحم نازل
فرمائے۔ آمین

خطبات طاہر جلد 13
546
خطبه جمعه فرمودہ 21 جنوری 1994ء

آج 10 میں سے 10 باقی