خلق محمدیﷺ میں ہماری نجات ہے اس کو اپنائیں۔ لین دین کے معاملات احادیث کی روشنی میں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 13
670
خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 1994ء
پیغام نہیں دینا یہ ایسی ہی بات ہے جیسے سودے پر سودا کر رہے ہو۔ وہاں دوسری طرف ان کے لئے بھی
اس میں نصیحت ہے جس کو بچیوں کے پیغام ملتے ہیں کہ پیغام کے انتظار میں نہ بیٹھیں کیونکہ اگر پیغام
صلى الله
کے انتظار میں بیٹھے ہیں تو رسول اللہ ﷺ کو جھٹلا کر بیٹھ رہے ہیں ۔ آپ ۔ ہیں۔ آپ نے تو فرمایا ہے سودے پر سودا
ہونا ہی نہیں تو تم کس بات کا پھر انتظار کر رہے ہو اس لئے انتظار کرنا ہی اس نصیحت کی خلاف ورزی
ہے یا یہ کہیں کہ ہمیں کچھ وقت لگے گا سوچنے میں آپ انتظار کر سکتے ہیں تو کریں۔ یا یہ کہیں کہ ہمیں
چونکہ زیادہ وقت چاہئے اس لئے آپ آزاد ہیں درمیان کی کوئی صورت نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر اس
نصیحت کو ہم روز مرہ کے معاشرے میں رائج کر دیں تو ہماری اقتصادیات بھی بہتر ہو جائیں گی اور
ہمارے سوشل تعلقات اور معاملات بھی خدا کے فضل سے بہتر ہو جائیں گے۔
ایک آخری بات میں اس موقع پر کہنا چاہتا ہوں یہ مضمون تو لمبا ہے اور بھی خطبوں میں چلے
گا کہ ایک ایسی بات جس کو میں آج اس نئے مرکز میں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے بطور اعلان
کے کرنا چاہتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ جماعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری آئندہ ضرورتوں کو پورا کرنے
کے خیال میں از خود ہی ہمیں بڑی بڑی جگہیں مہیا کرتا چلا جا رہا ہے اور ایک جگہ کے تنگ ہونے کا
خطرہ پیدا ہوتا ہے تو اللہ اور جگہ عطا فرما دیتا ہے۔ آپ کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا یہی سلوک ہے۔ پس
ان جگہوں کو جو آپ کو عطا ہورہی ہیں خیر و برکت سے بھریں۔ اگر خیر و برکت سے بھریں گے تو اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں وعدہ فرماتا ہے کہ بَلْدَةً طَيِّبَةً وَ رَبُّ غَفُورٌ کہ اچھا شہر پاک شہر جہاں
اچھے شہری لوگ رہتے ہیں یا ایسی بستی جہاں اچھے اچھے لوگ ہیں اس کو بَلْدَةً طَيِّبَةٌ کہا جاتا ہے۔
وَ رَبُّ غَفُورُ اور اللہ بخشش کرنے والا ہے۔ بڑی برکتیں پڑتی ہیں ایسی جگہ میں جہاں اچھے لوگ
اس بستی کو طیب بنا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر میری مغفرت کا سلوک ان سے جاری رہتا ہے
جو کمزوریاں ہیں ان پر بھی پردے پڑ جاتے ہیں ان کی خوبیاں بڑھتی رہتی ہیں۔ بہت ہی پیارا نقشہ
ہے۔ پس ہر اس جگہ کو جو خدا تعالیٰ مزید وسعتیں دیتے ہوئے آپ کو عطا کرتا ہے اسے بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ
میں تبدیل کریں اور اپنی پاکیز گیوں سے اس جگہ کو اچھا بنادیں۔ یہ تو خوش خبری کا اعلان ہے۔
ایک اور انذار بھی ہے چونکہ خوش خبری کے ساتھ انذار لگا ہوا ہے میں نے بار بار یہ جماعت
کو نصیحت کی ہے کہ اپنے سودوں میں آنحضرت ﷺ کی اس نصیحت کو پیش نظر رکھیں کہ جو بھی حرام کا
خطبات طاہر جلد 13
671
خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 1994ء
صلى الله
صلى الله
کاروبار کرتا ہے خصوصا سور اور شراب کا کاروبار کرتا ۔ کا روبار کرتا ہے اس پر رسول کریم ما کریم ﷺ نے لعنت ڈالی ہے اور
اس سودے کو ملعون قرار دیا ہے۔ اس لئے بار بار نصیحت کی کہ اس سے باز آ جاؤ اور پہلا قدم یہ اٹھایا
گیا کہ میں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کا چندہ جماعت کے لئے وصول نہیں کروں گا۔ اگر انہوں نے
ایسی زندگی بسر کرنی ہے کہ ایسا رزق اپنے لئے اپنا لیتے ہیں جس پر رسول اللہ ﷺ لعنت ڈال چکے ہیں
تو ٹھیک ہے اپنی ذات پر، اپنے بچوں پر یہ حرام رزق خرچ کرتے رہیں جماعت کو اس میں کوئی دلچسپی
نہیں ہے۔ ہم یہ نہیں لیں گے۔ ایک لمبا عرصہ تک ان سے یہ سلوک رکھا گیا جب کہ جماعت کی طرف
سے مجھ پر بار بار دباؤ ڈالا گیا کہ یہ لوگ اب ڈھیٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے تو بہ کرنی تھی کر لی ہے جن
تک بات پہنچی تھی پہنچائی گئی، بار بار پہنچائی گئی۔ جنہوں نے اثر قبول نہیں کیا ان کے لئے اب کچھ اور
قدم اٹھانا چاہئے ۔ میں ان سے کہتا تھا جماعت میں شرافت ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ شرافت کام آئے
گی ناراضگی کا اظہار ہو گا تو آہستہ آہستہ باز آجائیں گے لیکن افسوس کہ ہمبرگ کے ریجن میں
خصوصیت سے ایسے بد نصیب سارے جرمنی میں سب سے زیادہ موجود ہیں جن پر یہ نیک نصیحتیں اثر
انداز نہیں ہوئیں۔
ایک موقع پر ایک دفعہ ایک شریف انسان کسی دوکان سے ایک بڑا سودا کر کے آیا، چیزیں
لے لیں اور پیسے کہا کہ بعد میں پہنچ جائیں گے اور ایک دو تین مہینے گزر گئے اس کو بل نہیں آیا۔ آخر وہ
دکاندار کے پاس پہنچا۔ اس نے اس کو پیسے بھی ادا کئے اور پوچھا کہ آپ نے تین مہینے تک اتنی خاموشی
ہی کہا یاد اختیار کی مجھے بل ہی نہیں بھیجا، یاد دہانی نہیں کرائی۔ تو دکاندار نے کہا میں شرفاء کو یاد دہانی نہیں کرایا
کرتا۔ مجھے پتا ہے کہ شرفاء خود ہی خیال رکھتے ہیں تو اس نے کہا اگر کوئی نہ دے اور نہ ہی دے تو اس
نے کہا پھر میں یہ سمجھتا ہوں کہ شریف انسان نہیں ہے پھر اس کو یاد دہانی کرواتا ہوں ۔ تو جب اتنی لمبی
مدت گزر گئی اور میں نے آپ کے اندر شرافت کے کوئی آثار نہیں دیکھے یعنی ان لوگوں میں جن کو یہ
لمبے عرصے تک مہلت دینا ، ان کو ہلاکت سے بچا نہیں سکا تو آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ امیر
صاحب جرمنی سے جیسا کہ میں نے رستے میں بات کی تھی ایسے وہ لوگ جن کو مہلتیں دی گئیں اور وہ
ہٹ دھرمی سے اس بات پر قائم ہیں ان کے اخراج از جماعت کا اعلان کر دیں اور اب ان کی مرضی
ہے انہوں نے دنیا قبول کر لی ہے تو دنیا میں رہیں ۔ آئندہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خطبات طاہر جلد 13
672
خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 1994ء
جماعت سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور ان آخرین میں وہ نہیں لکھے جائیں گے جن کا ذکر یہاں چل رہا
ہے اگر کوئی ان میں کسی میں شرافت اور حیا ہے تو خدا اسے بچالے اور باقیوں کا معاملہ پھر خدا کے سپرد
ہے وہ جو چاہے ان سے سلوک فرمائے۔