حضرت محمد مصطفیٰﷺ کیلئے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔ راولپنڈی میں احمدیہ مسجد کو مسمار کردیا گیا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے راولپنڈی میں احمدیہ مسجد کے المناک انہدام کا ذکر کرتے ہوئے اس کا موازنہ بابری مسجد کے واقعے سے کیا۔ اس کے بالمقابل انہوں نے غانا میں ایک نئی اور عظیم الشان مسجد کی تعمیر کی خوشخبری سنائی اور یاد دلایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے لیے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے۔ آخر میں انہوں نے جماعت احمدیہ کے افراد کو خوف اور غم سے بالا تر ہو کر استقامت دکھانے اور ظلم کے جواب میں تبلیغ اور دعاؤں کے ذریعے آگے بڑھنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: راولپنڈی میں احمدیہ مسجد کا انہدام، غانا میں مسجد کی تعمیر، صبر و استقامت، دعوت الی اللہ، جماعت احمدیہ

خطبات طاہر جلد 13
691
خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1994ء
حضرت محمد مصطفی ال کیلئے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔
راولپنڈی میں احمد یہ مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔
( خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1994ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔
آج جو ملکی سطح کے اجتماعات ہو رہے ہیں ان میں ایک مجلس خدام الاحمد یہ یو کے کا سالانہ
اجتماع ہے۔ جو انشاء اللہ دو پہر کو شروع ہو کر یعنی آج جمعہ کے روز شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے
گا۔ مجلس خدام الاحمدیہ کوریا کا دوسرا اجتماع 19 ستمبر کو شروع ہو کر دو دن جاری رہے گا ۔ یہ حکمت سمجھ
نہیں آئی کہ کیوں انہوں نے پیر کے دن یعنی سوموار کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام طور پر تو جمعہ
کے آخر پر رکھتے ہیں اور ہفتے اتوار کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے مگر مقامی حالات میں یہ مصلحت
کا تقاضا ہوگا بہر حال یہ دو ملکی سطح کے ہمارے اجتماعات ہیں ان کی کامیابی کے لئے دعا کریں اور اس
کے علاوہ چھوٹی سطح پر ہندوستان میں کیرالہ، پھر پشاور پاکستان میں اور بہت سے ایسی جگہیں ہیں مثلاً
مظفر گڑھ وغیرہ جہاں کے مقامی اجتماعات ہو رہے ہیں ان سب کو میں السلام علیکم کہتا ہوں اور مبارک
باددیتا ہوں ۔ اللہ کرے کہ آپ ان مبارک اجتماعات کے اعلیٰ مقاصد کو حاصل کر سکیں ۔
آج کا جمعہ پاکستان کی احراری مساجد میں اور وہ جو احراری مزاج کے ملاں ہیں جن
مساجد پر وہ قابض ہیں ان مساجد میں ایک جشن کا سا دن ہے اور آپ کو تعجب ہو گا کہ کوئی ایسی خوش
خبری تو آپ نے ان کے لئے دیکھی نہیں کہ جس کے ذریعے ملک گیر ایسا جشن منایا جا رہا ہو۔ لیکن یہ

خطبات طاہر جلد 13
692
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
ویسا ہی جشن ہے جیسے بابری مسجد کے انہدام پر ہندو پنڈتوں نے جشن منایا تھا اور بڑی تعداد میں مشرکوں
نے ہندوستان میں جشن منایا تھا۔ کل ایک بابری مسجد ہی کا واقعہ راولپنڈی کی احمد یہ مسجد سے دہرایا گیا
ہے۔ وہ عید گاہ کے اوپر جو بڑی عبادت کی غرض سے عمارت تعمیر کی گئی تھی تاکہ ساری پنڈی کی جماعت
ایک جگہ ہو کر جمعہ اور دیگر بڑی عبادتوں کے فرائض سرانجام دے سکے ۔ کل اسے اسی طرح منہدم کیا گیا
جس طرح بابری مسجد کو منہدم کیا گیا۔ بیرونی دیوار کی اینٹیں بھی اسی طرح ہٹا دی گئیں، جو سرونٹ کوارٹرز
تھے ان کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ غرضیکہ کلیہ وہاں سے ہر عمارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی گئی اور یہ
وہ واقعہ ہے جس کا جشن منایا جا رہا ہے۔ پس اس لئے جب میں نے کہا کہ اس جشن کے پیچھے ایک وجہ
موجود ہے تو وہ بالکل وہی وجہ ہے جو ہندوؤں کے جشن منانے کے پیچھے تھی، مشرکوں کے جشن منانے کے
پیچھے تھی ، جب انہوں نے ایک مسجد کو منہدم کیا تھا۔ اب ان کے درمیان فرق کیا ہے۔
بظاہر ایک خدا کی عبادت کرنے والے ہیں اور ایک وہ ہیں جو کھلم کھلا ایک خدا کا انکار کرتے اور
بتوں کی پرستش کرتے ہیں اس لئے ان کا اپنے مسلک کے مطابق کسی ایک خدا کی عبادت کرنے کی جگہ کو
منہدم کرنا تعجب انگیز نہیں ہے۔ ان کا مذہب غلط ہی ان کے مذہب کا حصہ ہے۔ یہاں مذہبی اقدار کے
بالکل منافی ان کو پاؤں تلے روندتے ہوئے وہ ظلم کیا گیا جو قرآن کریم کے نزدیک سب سے بڑا ظلم ہے
اور پھر راس پر جشن منایا جا رہا ہے۔ یہ حکمت مجھے سمجھ آئی کہ کیوں آنحضرت ﷺ نے آنے والے زمانے
کے پنڈتوں کو دنیا کی سب سے ذلیل مخلوق قرار نہیں دیا بلکہ علمائهم مسلمان کہلانے والوں کے علماء کے
متعلق فرمایا کہ ان کے علماء آسمان کے نیچے شـر مـن تـحـت اديم السماء (مشكوة كتاب العلم:38)
جتنی بھی مخلوقات ہیں ان میں سب سے ذلیل ترین اور کمینی ترین مخلوق اس زمانے کے علماء ہوں گے، تو
حکمت واضح ہے۔ ورنہ بابری مسجد کا بھی کوئی ذکر اشارہ کسی حدیث میں ملتا۔ مشرکوں نے جب ایسی
ظالمانہ کارروائیاں کی ہیں ان کا بھی کوئی اشارہ نظر آتا مگر چونکہ ان کے مذہب کے عقائد میں یہ باتیں
داخل ہیں اس لئے اس کو منافقانہ حرکت بہر حال نہیں کہہ سکتے۔ مگر ایک خدا کی عبادت کرنے کے دعویدار
ہو کر اس قرآن کا مطالعہ کرنے کے باوجود جس میں یہ لکھا ہے۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ
مَسْجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا (البقره: 115) ان بدبختوں
سے زیادہ ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو مسجد میں اجاڑنے کی فکر کرتے ہیں۔ ان کو اجاڑیں اور جب ان
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
693
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
میں کوئی نماز پڑھنے لگے تو اس پر ان کو طیش آئے نمازیوں کی راہیں روکیں اور پھر مسجدوں کو ویران کر
دیں ، سَعَى فِي خَرَابِهَا تو ایسی سعی پہلے بھی کی جاچکی ہے۔ مردان میں بھی ہوئی ، راہوالی میں بھی
ہوئی، گجرات میں بھی ہوئی۔ بہت سی پہلے کوششیں ہو چکی ہیں۔ جھنگ میں بھی احمدی مساجد جلائی
گئیں مگر یہ ایک خاص انداز کی ایک نمایاں کوشش ہے جو ان سب سے ممتاز ہے کیونکہ پاکستان جس کو
دولت اسلامیہ کہا جاتا ہے۔ خداداد مملکت پاکستان اس مملکت کی راجدہانی میں حکومت کے سائے
تلے اس کے اشاروں کے تابع ، اس کی نگرانی میں باقاعدہ وہاں کی بلد یہ نے یہ کام کروایا ہے۔
ہندوستان کے واقعہ اور اس میں ایک یہ بڑا فرق ہے۔ وہاں کی مشرک عدالتوں نے آخر
وقت تک تمام ہندو دباؤ کے باوجود یہ اپنا انصاف کا فیصلہ برقرار رکھا کہ کسی قوم کو کسی کی عبادت گاہ
منہدم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ یہاں مومنانہ عدالت نے ان ظالموں کو جن کو رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا کہ شر من تحت اديم السماء ان کے دباؤ کے نیچے آکر یہ پاکستان کی مومنانہ
عدالتوں کا فیصلہ ہے اور اس کے پیچھے سازشیں ہوئی ہیں ، کس حد تک حکومت دخل دیتی رہی یا دے سکتی
ہے؟ یہ باتیں تو ہمیں کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جب حکومت اترتی ہے تو اپوزیشن بن جاتی ہے۔
جب اپوزیشن حکومت میں آتی ہے تو حکومت ہو جاتی ہے۔ دونوں ان ادلتے بدلتے حالات میں حکومت
پر یہی الزام لگاتے ہیں کہ عدالتوں کو حکم دے کر ، عدالتوں سے رابطہ کر کے، ان سے سازش کر کے فیصلے
کئے جاتے ہیں۔ ابھی نواز شریف صاحب کا ایک بیان شائع ہوا ہے آج ہی کے اخبار میں کہ حکومت
عدالت سے ساز اسے ساز باز کر کے کسی عدالت کو اس بات پر مقرر کر چکی ہے کہ نواز شریف صاحب کو ضرور پھنسایا
جائے۔ تو جب یہ آپس میں ایک دوسرے پر یہ الزام تراشیاں کر رہے ہیں تو یہ ذمہ دار ہیں ثبوت پیش
کرنے کے۔ ہمیں اس جھگڑے میں ملوث ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں ہم ایک فریق نہیں
رہے۔ یہاں ایک فریق خدا ہے اور دوسرا فریق بندوں کا ہے تو جہاں ہم فریق نہیں ہیں وہاں ہم بے وجہ
کیوں اس معاملے میں ٹانگ اڑائیں۔ یہ تقدیر خدا کی ہے جو چلے گی اور اسی نے فیصلہ کرنا ہے۔ جہاں
اصلى الله
علي
تک مومن کی ذات کا تعلق ہے، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے سچے غلاموں کا تعلق ہے، ان کو ایک
خوش خبری دی گئی ہے کہ خدا کی ساری زمین تمہارے لئے مسجد بنادی گئی ہے (مسلم کتاب المساجد حدیث: 815)
اس لئے احمدیوں سے مسجد نہیں چھین سکتے جو مرضی ہے کر لیں، ناک رگڑ لیں جو کچھ بھی ان کے اختیار میں

خطبات طاہر جلد 13
694
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
ہے ہر وہ حربہ استعمال کر دیکھیں محمد رسول اللہ کے سچے غلاموں سے یہ بد بخت مخلوق مسجد کا حق نہیں چھین
سکتی۔ ایک مسجد چھینیں گے تو خدا کی دوسری زمین ان کے لئے مسجد بن جائے گی۔ جہاں عبادت کریں
گے وہی خدا کے حضور سب سے اعلیٰ مسجد ، سب سے زیادہ مقدس مسجد کہلائے گی۔ تو جن محمد ﷺ کے
غلاموں سے یہ وعدہ ہے ان کو بے وجہ ان باتوں پر غم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
صلى الله
اور اللہ تعالیٰ ساتھ ساتھ خوش خبریاں بھی دیتا ہے جن سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
چاہتے
کے ساتھ جہاں ایک نوعیت کی غم کی خبر آئے وہاں اس کے برعکس نوعیت کی بے حد خوشی کی خبر بھی آتی
ہے۔ چنانچہ یہ آپ حسن اتفاق کہیں، میں تو تقدیر الہی سمجھتا ہوں کہ ایک طرف تو موحد کہلانے والوں کا
مسجد کا انہدام کا واقعہ ہورہا تھا اور پاکستان سے مجھے یہ فیکس موصول ہوئی تھی کہ اس و کہ اس وقت یہ واقعہ ہو رہا
ہے دوسری طرف ایک افریقن ملک غانا کی یہ رپورٹ میں پڑھ رہا تھا جس میں لکھا تھا کہ اللہ کا بڑا
احسان ہے ہمارے لئے ایک خوشیوں کا خاص دن ہے کہ ہم نے جس مشرک علاقے میں تبلیغ کی تھی
جہاں کوئی ایک بھی موحد نہیں تھا وہاں ہزار ہا لوگ جو مسلمان ہو کر جماعت احمد یہ میں داخل ہوئے ہیں جو
وہاں ایک بہت عظیم مسجد کی بنیاد ڈالی گئی ہے اور ہم اس مسجد کی تعمیر سے، کانوں تک راضی ، جسے کہا جاتا
ہے، سرتا پا اللہ کی تقدیر سے راضی ہیں اور یہ ایسی عظیم الشان خوش خبری ہے جو ہم آپ کو دینا چا۔
ہیں اور سارا علاقہ اس کی تعمیر میں خدمت کر رہا ہے۔ وہ جو کل تک مشرک تھے وہ آج خدائے واحد کی
عبادت کے لئے ایک بڑی مسجد کے لئے محنت کر رہے ہیں، وقار عمل کر رہے ہیں ، ایک عجیب نظارہ
دکھائی دے رہا ہے۔ تو کون ہے جو اس کو اتفاق کہے؟ مجھے تو یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے ہمارے
دلوں کو سہارا دینے کے لئے ، ڈھارس بندھانے کے لئے ، یہ بتانے کے لئے کہ تمہارا خدا میں ہوں ۔
دنیا کی کوئی حکومت تمہیں میرے فضلوں سے عاری نہیں کر سکتی ، میرے فضلوں سے محروم نہیں کر سکتی، یہ
عجیب تو ارد کر کے دکھا دیا کہ ایک طرف وہ بد بختوں کی خبر آ رہی تھی دوسری طرف یہ خبر مل رہی تھی ۔
جہاں تک اس مخلوق کا تعلق ہے۔ میں اسے ایک مخلوق کہتا ہوں کیونکہ ہر چیز بہر حال خلقت
سے تو تعلق رکھتی ہے۔ اگر وہ بگڑ جائے اور منحوس ہو جائے تو اس کے لئے قرآن کریم فرماتا ہے
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ (الفلق : 3) - اب مَا خَلَقَ کی ضمیر تو اللہ ہی کی طرف جارہی ہے، پیدا کرنے
والا تو بہر حال وہ ہے۔ مگر جو شر بنتا ہے۔ وہ لوگ خود بناتے ہیں، خدا نے ایک شریف مخلوق ، اعلیٰ

خطبات طاہر جلد 13
695
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
درجے کی مخلوق بنائی۔ جب وہ شریر مخلوق بن جائے اور اَسْفَلَ سُفِلِينَ کو جا پہنچے تو وہ ہر مخلوق
سے زیادہ شریر ہو جاتی ہے اور یہ امر واقعہ ہے کہ جب انسان شرارت پر آئے تو کوئی دنیا کا جانور ایسا
مصر نہیں رہتا جیسا کہ انسان شریر بن کر مضر ہو جاتا ہے۔ ان سب کے شرور کو مد نظر رکھتے ہوئے
آنحضرت ﷺ نے فرمایا شر من تحت اديم السماء اور جہاں تک ان مساجد کا تعلق ہے جن
میں یہ جشن منا رہے ہیں۔ ان کے متعلق بھی ہماری غلط نہی دور فرمادی جب فرمایا مساجدهم عامرة
هي خراب من الهدى تم ان مسجدوں کو آباد یکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ تمہاری مسجد میں اجڑ گئیں اور ان کی
مسجد میں آباد ہیں۔ خدا کا رسول گواہ ہے کہ یہ مسجد میں ویران ہیں اور ہر وہ زمین جس پر خدا کے سچے
بندے عبادت کرتے ہیں وہی خدا کی آباد مسجدیں ہیں ۔ مساجدهم ان کو خدا کی مسجد میں نہیں فرمایا
ان کو اپنی مسجد میں نہیں فرمایا۔ ان کی مسجد میں بظاہر تمہیں بھری ہوئی نظر آئیں گی جیسے آج پاکستان میں
احراری مسجد میں غیر معمولی طور پر بھری گئی ہیں لیکن خراب من الهدى خدا کا وہاں کوئی ذکر نہیں،
ہدایت کا وہاں کوئی نشان نہیں ملے گا۔ یہ وہ مخلوق ہے جو جس نے دیکھنی ہو پاکستان جا کر دیکھ سکتا ہے
لیکن مجھے اس پر وہ علی گڑھ کے ایک مزاحیہ مشاعرے کا شعر یاد آ گیا۔ وہاں ایک دفعہ کسی نے یہ طرح
مصرع بنایا تھا جس کی طرز اس طرح تھی کہ دستیاب اتو ہیں“ اور ”محو خواب اتو ہیں“ اس پر بڑا
زبر دست مشاعرہ علی گڑھ میں ایک دفعہ ہوا تھا اس میں ایک شعر تھا جو ابھی تک مجھے یاد ہے کہ:
جس نے لینے ہوں لے علی گڑھ سے
ان دنوں دستیاب الو ہیں
بڑے الو ملتے ہیں وہاں جس نے لینے ہیں وہاں سے لے اور مشاعرے کی بات تھی واقعہ یہ
ہے کہ پاکستان ہی سے یہ مخلوق دساور کو بھیجی جاتی ہے اور جس نے لینی ہو وہاں سے مطالبہ کر کے وہاں
سے منگواتے ہیں۔ یہاں تک کہ بنگلہ دیش میں بھی یہ مخلوق یہاں سے منگوائی جاتی ہے۔ جب
انگلستان کا معاملہ ہو تو یہاں بھی پاکستان ہی سے یہ مخلوق پہنچتی ہے۔ تو دیکھیں وہ شعر، جو ایک لطیفے کی
بات تھی ایک دردناک کہانی کے طور پر اس بدبخت مخلوق کے اوپر صادق آ رہا ہے۔ آج جمعہ کے دن
جشن منائے جا رہے ہیں کہ ہم نے بابری مسجد کی تاریخ کو دہرایا ہے۔
لیکن ایک اور فرق بھی ہے وہاں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مشرک عدالت نے توحید کے

خطبات طاہر جلد 13
696
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
حق میں فیصلہ دیا تھا۔ یہاں موحد کہلانے والی عدالت نے شرک کے حق میں فیصلہ دیا۔ وہاں حکومت
روکتی رہی لیکن اس کے باوجود زبردستی جب حکومت بے اختیار ہو گئی تو مسجد توڑ دی گئی اور ایک ایک
اینٹ اتاری گئی یہاں حکومت کے حکم پر اس کی شمولیت سے ، ان لوگوں کو رقمیں ادا کی گئیں جنہوں
نے مسجد توڑی۔ یعنی پیسے بھی لئے حکومت سے اور حکومت کے ارشاد پر پروانہ لکھا گیا تھا اور حکومت کی
حفاظت میں کام ہو رہا تھا تو پھر اگر خدا کا رسول ان لوگوں کو آسمان کے نیچے سب سے بد بخت مخلوق
قرار دے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ۔ فرق بڑا واضح ہے کہاں بابری مسجد کا واقعہ جہاں مشرک
عدالت، چوٹی کی مشرک عدالت ، تمام حج مشرک ہیں ، بت پرست ہیں، مندروں کو مساجد سے بہت
بہتر خدا کی یاد کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان سب نے مل کر یہ متفقہ فیصلہ دیا کہ کسی ہند کو کوئی حق نہیں ہے
مسجد کی کوئی ایک بھی اینٹ اتارے اور یہاں یہ موحد حکومتوں کی عدالتیں ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ خاص
حکمت عملی استعمال ہوئی تھی۔ وہ کیا تھی اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کل دو بجے یہ فیصلہ سنایا گیا جس کے بعد یہ
تین چھٹیاں آ رہی تھیں اور یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ احمدیوں کو Stay کی درخواست دینے کا وقت ہی نہ
ملے لیکن مجیب الرحمان صاحب جو امیر ہیں وہ بڑے خدا کے فضل سے تجربہ کار اور مانے ہوئے چوٹی
کے وکیل ہیں اور ان اداؤں کو سمجھتے ہیں انہوں نے پہلے سے ہی سب اپیل تیار کر رکھی تھی ، تمام
کا غذات مکمل تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ کیا فیصلہ ہونا ہے۔ بعض دفعہ خط ملنے سے پہلے ہی انسان کو
پتا ہوتا ہے کہ کیا جواب آنا ہے۔ جیسے غالب نے یہ کہا ہے:
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
میں جانتا ہوں ، جو وہ لکھیں گے جواب میں (دیوان غالب : 159)
تو ہمارے مجیب صاحب بھی جانتے تھے کہ جس قسم کے لوگوں سے واسطہ ہے پتا ہے کہ وہ
جواب میں کیا لکھیں گے تو انہوں نے بھی جواب تیار کر رکھا تھا مگر آخری شاطرانہ چال انہی کی چلی گئی
کیونکہ وہ شاید مجیب صاحب کو جانتے تھے۔ انہوں نے موقع ہی نہیں دیا۔ یعنی اس آواز ، اس فریاد کو
اوپر اٹھنے کا وقت ہی نہیں دیا گیا۔ سانسی کی بلی کی طرح ۔ سانسی وہ لوگ ہیں جو خانہ بدوش ہیں اور خانہ بدوشوں
میں سے ایک قسم ہے سانسیوں کی ، وہ مشرک لوگ ہیں مسلمان نہیں مگر مسلمانوں میں سے اوڈھ ہیں
مثلاً وہ بھی خانہ بدوش ہیں تو سانسی خانہ بدوشوں میں یہ بات رسما چلی آ رہی ہے بڑی دیر

خطبات طاہر جلد 13
697
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
سے کہ سردیوں میں اگر ایک سانسی ایک بلی کھا لے تو اس کی ساری سردیاں اچھی گزریں گی ۔ اتنا گرم
گوشت ہوتا ہے تو ایک سانسی کے ہاتھ بلی آگئی اور اس نے اس کو کھانا شروع کیا تو کوئی پاس سے نے
گزرا اور ہمارے ہاں مشہور ہے کہ بلی کی آہ بہت اوپر جاتی ہے بلی کو دکھ نہیں دینا چاہئے ۔ تو اس
جو دیکھا سانسی کو کھاتے ہوئے اس نے کہا تم نے کیا ظلم کیا ہے اس کی کوک تو عرشوں تک جاتی ہے۔
سانسی نے کہا مجھے پتا تھا میں نے کوک نکلنے ہی نہیں دی۔ نکلتی تو عرشوں تک جاتی نا۔ میں نے ایسی
س نے
گردن دبائی ہے کہ اس کی اوپر کی سانس اوپر، نیچے کی نیچے اور ایک ذرا بھی کوک نہیں نکلی ۔
تو یہ جو سانسی مسلط ہیں آج کل پاکستان میں، یہ اس فن کے بڑے ماہر ہیں۔ یہ کہتے ہیں
کوک نہ نکلنے دو ۔ مگر کو کیں تو نکلتی ہیں ظلم کی کو کیں تو کوئی دنیا میں دبا نہیں سکتا عین اس وقت جبکہ یہ واقعہ
ہو رہا تھا جرمن ایمبیسی کا نمائندہ اس کی تصویریں کھینچ رہا تھا اور اپنے ملک میں Faxes یا ٹیلی رابطوں
کے ذریعے پیغام بھیج رہا تھا کہ اس وقت پاکستان میں بابری مسجد کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔
آج جب جماعت احمد یہ راولپنڈی نے اسی جگہ جمعہ پڑھا ہے خدا کے فضل کے ساتھ، بڑے
جوش و خروش کے ساتھ ، قطعا کوئی پرواہ نہیں کی کہ کوئی مولوی کسی ضرر کی نیت سے آئے کبھی اتنا آباد جمعہ
وہاں نہیں پڑھا گیا جتنا آج پڑھا گیا ہے لیکن کھنڈروں پر پڑھا گیا۔ اس کی بیرونی ایجنسیوں نے آ کر
تصویر میں کھینچیں ، ویڈیو بنائی گئی تو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوک نہیں نکلنے دیں گے ظلم کی کوک تو نکلنی ہی نکلنی ہے کوئی
دنیا کی طاقت روک نہیں سکتی ۔ وہ فلم میں نے منگوائی ہے وہ ہم انشاء اللہ MTA پر بھی دکھائیں گے تا کہ
بابری مسجد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا اندرونی گندہ کردار تو دنیا دیکھے۔ اگر کسی مسجد کے اوپر ہونے
والے ظلم کے خلاف احتجاج کا حق ہے تو صرف جماعت احمدیہ کو ہے کیونکہ مسجدوں کی خاطر قربانی کرنے
والی مذہبی جماعت دنیا میں ایک ہی ہے وہ جماعت احمد یہ ہے۔ باقی تو قصے ہیں صرف کہانیاں ہیں۔
پس یہ جو واقعہ گزرا ہے اس پر میں توجہ دلاتا ہوں جماعت راولپنڈی کو بھی ، ساری دنیا کی
جماعت کو بھی کہ اس کا رد عمل یہ نہیں ہے کہ بیٹھ کر آنسو بہائیں ۔ ایک زندہ جوان قوم ہیں ، اس یقین
کے ساتھ کہ کوئی ہم سے عبادت کا حق چھین ہی نہیں سکتا ۔ زمین کا چپہ چپہ ہمارے لئے مسجد بنا دیا گیا
ہے۔ اسی طرح بہادری سے اور سر اٹھاتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں، مڑکر ان بدبختوں کو دیکھنے کی بھی
ضرورت نہیں۔ نظر میلی کرنے والی بات ہے اور خدا ایک کی جگہ سینکڑوں مسجدیں پہلے آپ کو دے چکا

خطبات طاہر جلد 13
698
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
ہے اور دیتا چلا جائے گا اور یہ ظلم بھی خالی نہیں جائے گا۔ اللہ نے جیسا کہ مجھے تصرف الہی کے تابع
خوش خبری ساتھ ہی پہنچادی کہ یہاں موحد کہلانے والے مشرک جو حرکت کر رہے ہیں تمہیں خدا کر رہے
توفیق دے رہا ہے کہ وہ جو مشرک تھے ان کو تم نے موحد بنا دیا اور وہ خدا کا ایک عظیم گھر تعمیر کر رہے
ہیں۔ یہ واقعہ ہے جو آئندہ ہر جگہ ہوگا اور ہوتا چلا جائے گا۔ تو جس خدا کے اتنے انعام ہوں اور مقابل
کی چوٹیں ہوں اور ہر چوٹ ان کے مخالف کی چوٹ سے ہزاروں گنا زیادہ عظمت رکھتی ہو۔ اس قوم
کو، ایسے خدا کی عبادت کرنے والوں کو کیا غم کا مقام ہے۔ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وہ آیت
کا مضمون ہم پر صادق آتا ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا وہ لوگ
جنہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور ہم کسی دنیا کی طاقت کو رب تسلیم نہیں کریں گے۔
ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر اس دعوے پر ثابت قدم ہو گئے ۔ اس میں کسی ابتلاء کا ذکر نہیں مگر لفظ استقامت
میں ہر ان کہی کہانی بیان کر دی گئی ہے۔ استقامت تو کہتے ہی اس کھڑے ہونے کو ہیں جب کہ قدم
لڑکھڑانے کی ہر کوشش کی جا رہی ہو۔ جب آندھی میں درخت قائم رہے تو اس کو کہتے ہیں استقام ۔
جب کسی کو دھکے دے کر گرانے کی کوشش کی جائے اور وہ نہ گرے تو اس کے لئے آئے گا استقام۔ وہ
قائم رہا با وجود مخالفانہ کوششوں کے۔ تو فرمایار بنا الله کا دعوی کرنا آسان نہیں ہے کر تو دیتے ہیں
لوگ مگر اصل سچائی اس وقت صاف ظاہر ہوتی ہے جب ربنا الله کا دعویٰ کرنے والا استقامت
دکھائے کیونکہ اس دعوے کے بعد دنیا نے دشمنی ضرور کرنی ہے۔ زلازل آئیں گے، ہر مخالفانہ کوشش
ہوگی کہ تمہیں راہ حق سے ہٹا دیا جائے، تمہارے قدم اکھیڑ دئے جائیں۔ اللہ فرماتا ہے جس نے ثابت
قدمی دکھائی اس کے ساتھ کیا ہوگا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
کثرت سے فرشتے ان پر نازل کئے جائیں گے اور کئے جاتے ہیں۔ لَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
تم بے خوف ہو جاؤ تم وہ قوم نہیں ہو جو خوف کے لئے بنائی گئی ہو۔ ایک ذرہ بھی تمہارے دل اس وجہ
سے نہ دھڑ کیں کہ دشمن طاقتور ہے اور یہ ایسے ایسے منصوبے بنا کر تم پر چڑھ دوڑا ہے۔ لَا تَخَافُوا خدا
کے سچے عبادت گزاروں، مومنوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ خوف رکھیں۔
پس بے خوف آگے بڑھتے رہو۔ کچھ نقصان ہو گا ضرور ۔ فرمایا وَلَا تَحْزَنُوا کچھ ہو بھی
گیا ہے ورنہ لَا تَحْزَنُوا کا موقع کوئی نہیں تھا۔ فرمایا معمولی سا نقصان تمہیں پہنچا ہے مگر کس خدا

خطبات طاہر جلد 13
699
خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 1994ء
کے بندے ہو جانتے نہیں ہو؟ پس غم نہ کرنا کیونکہ اس سے بہت زیادہ تمہیں دیا جائے گا۔ فرمایا
وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ اور تم اس جنت کی خوش خبری سے راضی ہو جاؤ
جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔ اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ جنت تو پتا نہیں کب آنکھیں بند کرنے کے
بعد فور املتی ہے یا اربوں سال بعد ملتی ہے۔ حزن تو ابھی یہیں کا تھا۔ خوف بھی اسی دنیا کا تھا تو یہ دور کا
وعدہ کیوں فرما دیا گیا۔ لیکن جنت کی اصل خوش خبری اس لئے کہ وہ دائمی خوشی ہے اور دنیا کی زندگی
عارضی ہے۔ پس مراد یہ ہے کہ اگر دنیا میں وہ غم جو تمہیں لگ گیا اس کا ازالہ نہ بھی کیا جائے تب بھی
تمہارا سودا کوئی نقصان کا سودا نہیں ۔ جس کو اس عارضی صدمے کے بدلے ہمیشہ کی جنت کی خوش
خبری دی جائے وہ بڑا پاگل ہو گا اگر اس غم سے ہی چمٹا ر ہے اور کہے کہ میرا یہ نقصان ہو گیا۔ اس لئے
پہلے اس بات کا ازالہ لازم تھا، اس غلط تصور کا ازالہ لازم تھا کہ اگر ہم تمہیں فوری طور پر اس کا بدلہ نہ
بھی دیں تب بھی تمہیں غم کا کوئی حق نہیں ہے۔ غم کا کوئی موقع تمہارے لئے نہ ہے۔ یہ کہنے کے بعد
فرمایا: پھر کہتے ہیں نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْیا یہ نہ سمجھنا کہ ہم جنت ہی میں
آئیں گے۔ اب ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھ ساتھ ہیں۔ ہم وہ فرشتے ہیں کہ
جو تمہیں چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا مشاہدہ ہم گزشتہ مسلسل کئی
سالوں سے کرتے چلے جا رہے ہیں ۔ ہر غم کے بدلے جب خدا کی کوئی رحمت نازل ہوئی ہے تو وہ
عارضی رحمت نہیں تھی وہ آکر چمٹ رہنے والی رحمت تھی ۔ ایسی رحمت تھی جس نے پھر ساتھ نہیں چھوڑا
اور رحمت کا قدم آگے بڑھتا رہا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔ تو اتنے عظیم الشان سچے وعدوں والا رسول ہے جس
سے خدا نے وعدے فرمائے اور اس نے اپنی امت کو یہ خوش خبریاں دیں۔
پس جماعت احمدیہ کے لئے نہ خوف کا مقام ہے نہ غم کی جگہ ہے کیونکہ ہر قربانی کے بعد
آپ کو عظیم تر برکتیں ضرور نصیب ہوں گی۔ ایک جگہ کے نقصان کے بدلے وسیع تر علاقے آپ کو عطا
کئے جائیں گے۔ ایک مسجد کے نقصان کے بدلے جیسا کہ میں نے بتایا اول تو ساری سرزمین مسجد بنا
دی گئی مگر ظاہری مسجد میں بھی اس سے بہت بڑھ کر وسیع تر زیادہ شان والی ایسے علاقوں میں ملیں گی
جہاں لوگ حیا رکھتے ہوں۔ جہاں لوگ خدا کا خوف رکھتے ہوں، جہاں مساجد کی بے حرمتی کو گناہ سمجھا
جاتا ہے۔ امن کے ساتھ فرشتوں کی حفاظت میں آپ کو ایسی مسجد میں عطا ہوں گی اور زور لگانا ہے تو لگا

خطبات طاہر جلد 13
700
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
دیکھیں مولوی بھی ، ان کی حکومتیں، ان کی عدالتیں، خدا کی اس تقدیر کو یہ بد بخت کبھی بدل نہیں سکتے۔
نا ممکن ہے کہ اللہ کی اس تقدیر کو یہ بدل دیں۔ پہلے کب بدل سکتے ہیں جواب بدل کے دکھا دیں گے۔
اس لئے میں ان لوگوں کو جو آج اشکبار ہیں حزیں دلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، بھاری
دل لئے بیٹھے ہیں ان کو بتاتا ہوں کہ ان آنسوؤں کو پونچھ ڈالو ، تمہارے لئے رونے کا مقام نہیں ان
بدبختوں کے لئے رونے کا مقام ہے۔ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا قرآن کریم
ایسے موقعوں پر فرماتا ہے کہ یہ ہنس رہے ہیں۔ ان بد بختوں کو کیا پتا ہے کہ ان کے لئے کیا مقدر ہے اگر
ان کو سمجھ آئے کہ یہ کیا کر رہے ہیں اور کس وجہ سے ہنس رہے ہیں تو ہنسیں کم اور روئیں بہت۔ ایسا
روئیں کہ وہ رونا پھر ختم نہ ہو۔ تو ان کے لئے تو خدا کی تقدیر وہی ظاہر ہوگی جو دائمی رونے پر ان کو مجبور کر
دے گی۔ لیکن اس ضمن میں میں پاکستان کے احمدیوں کو بھی اور سب دنیا کے احمدیوں کو بھی پھر یاد دہانی
کراتا ہوں کہ جہاں تک پاکستان کے احمدیوں کا تعلق ہے اپنے وطن کی محبت سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں ۔
جس سرزمین میں ان کو دکھ پہنچ رہے ہیں وہ ان کا مولد بھی ہے ان کا موطن بھی ہے جو خدا کے پاک
بندے ہیں اور ان میں بھی سب مولوی ایک جیسے نہیں ہیں ، بد بخت ملاں ایک اپنی الگ شان رکھتا ہے
وہ چہرے کی نحوست سے پہچانا جاتا ہے ان کی تصویریں آپ روزانہ جنگ میں چھپتے ہوئے دیکھیں
گے اور صاف پتا چلتا ہے کہ یہ کون سی مخلوق ہے۔ مگر اکثر شریف علماء تو بے چارے اخباروں میں آتے
ہی نہیں ہیں اور خفیہ خفیہ ہمارے خطبے سنتے ہیں ، احمدیوں سے الگ محبت سے ملتے بھی ہیں اور بہت
سے ایسے مولوی ہیں جنہوں نے اپنا خاموش سا یہ وہاں کے نسبتا کم تعداد احمد یوں پر رکھا ہوا ہے۔ اس
طرح کہ وہ لوگوں کو شرارت سے باز رکھتے ہیں وہ نیک دل مولوی ان کو بتاتے ہیں یہ سب فساد کی
باتیں ہیں تم نے یہ نہیں کرنا اور اس طرح خاموشی کے ساتھ ان کو ایک نیکی کی توفیق مل رہی ہے اس لئے
یہ خیال کر لینا کہ سارے پاکستان کا ہر مولوی بد بخت ہو چکا ہے یہ درست نہیں ہے۔ امت محمدیہ کے سب
مولوی ایک وقت میں بد بخت ہو ہی نہیں سکتے ۔ میرا تو یہ عقیدہ ہے۔ بہت سے شریف ہیں لیکن بے
آواز شریف ہیں اور ان لوگوں کو ہماری بددعا نہیں پہنچنی چاہئے ان کے لئے دعا ہونی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ
ان کو ان بد بخت مولویوں کے شر سے بچائے۔ ان کو قوت گویائی عطا کرے۔ ان کو طاقت عطا کرے کہ
وہ حق بات کے لئے جرات کے ساتھ کھڑے ہوسکیں اور اس کی وکالت کر سکیں اور جو شرافت دکھا رہے

خطبات طاہر جلد 13
701
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
ہیں کمزوری کے باوجود اللہ ان کو جزا عطا فرمائے ۔
جہاں تک ملک کا تعلق ہے خطرہ صرف یہ ہے کہ جب بد بخت اس کثرت کے ساتھ کھلے
عام مظالم کریں تو بعض دفعہ خدا کی تقدیر سارے ملک پر نازل ہوا کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس
مضمون کو قرآن کریم میں کھول کر بیان فرمایا ہے کہ پھر یہ ضروری نہیں ہوتا کہ محض ظالم ہی پکڑا جائے ۔
ایک عذاب عام آ جاتا ہے جس میں پھر جو معصوم ہے وہ بھی مارا جاتا ہے۔ اب جب عالمگیر جنگیں
ہوتی ہیں تو جنگ یہ تو نہیں دیکھتی کہ یہ معصوم شہری تھا یا ظالم شہری تھا اس کے بداثرات میں یہ سارے
لوگ برابر ہی حصہ پاتے ہیں ہاں استثنائی طور پر جب خدا کی تقدیر کسی کی حفاظت فرمائے تو ان کے
ساتھ غیر معمولی سلوک بھی ہوتا ہے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جنگوں کی خبر دی
تو ساتھ ہی یہ خوش خبری بھی عطا فرمائی کہ:
آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار ( در نمین: 154)
تو خدائے ذو العجائب سے پیار رکھنے والے بھی تو کچھ معصوم ہوتے ہیں اور عامۃ الناس
بے چارے جاہل ہیں اور جہالت اپنی ذات میں ایک ظلم ہے جس میں وہ ملوث ہیں لیکن ان میں بھی
کچھ جاہل ہیں، کچھ کی فطرت ایسی صاف ہے کہ وہ اپنی جہالت کے باوجود فطرت صحیحہ کے خلاف
حرکت نہیں کر سکتے ۔ ان کی اگر تعداد کافی نہ ہوتی تو پاکستان میں جماعت احمدیہ کے حالات بہت بدتر
ہوتے اس لئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام الناس میں جہالت کے باوجود ابھی
فطرت صحیحہ کا غلبہ ہے اور عامۃ الناس کی جو رائے ہے وہ حق کو پہچانتی ہے کم سے کم اس حد تک کہ ظلم
میں قدم نہیں رکھنے دیتی ان کو ۔ مولوی کی بات میں اپنی جہالت کی وجہ سے یقین بھی کر لیں تو فطرت
ان کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ معصوم لوگوں پر ظلم کریں ۔ پس عقیدے کے اختلاف کی وجہ سے ان کی
فطرت ان کو کسی پر ظلم کی اجازت نہیں دیتی ان لوگوں کی بڑی کثرت پاکستان میں موجود ہے اور وہی
ہیں جو ہمیشہ ابتلاؤں کے وقت اللہ تعالیٰ سے یہ سعادت پاتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کو مختلف جگہوں پر
مختلف رنگوں میں اپنے سہارے دیتے ہیں اور ان کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں جیسا کہ حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانے میں بھی یہ رواج تھا۔ مشرکین میں کچھ بہت بد بخت تھے

خطبات طاہر جلد 13
702
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
صلى الله
اور کچھ اپنے نفس میں شرافت کا ما کا مادہ رکھتے تھے اور انہی میں سے ب بعض ہیں جنہوں نے آنحضرت
کے متعلق بھی جب وہ طائف سے واپس مکہ تشریف لا رہے تھے یہ اعلان کیا کہ یہ میری پناہ میں داخل ہو
رہا ہے وہ پناہ تو خدا کی تھی جس میں وہ داخل ہوئے تھے لیکن اس شخص میں یہ شرافت ضرور تھی کہ اس نے
یہ اعلان کر دیا کہ کوئی کوشش بھی نہ کرے ان کو نقصان پہنچانے کی ۔ ایسے بہت سے مسلمان صحابہ تھے جن
کو اپنی دوستی، ذاتی تعلقات، عمومی شرافت کی وجہ سے اہل مکہ کے رؤساء اپنی پناہ میں لے لیا کرتے تھے
اور اس وجہ سے وہ روز مرہ کی تنگی جو بہت بڑھ سکتی تھی اس میں کمی رہی یا حد اعتدال سے آگے نہ گئی۔
پس جماعت احمد یہ پاکستان کے ساتھ بھی یہ سلوک ہے اپنی بے اختیار بد دعاؤں میں یہ ظلم
نہ کریں کہ ان شرفاء کو بھی نشانہ بنا دیں۔ ان کے لئے دعا کرنی چاہئے اور دعا یہ کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
اس سرزمین میں ایسے شرفا کو کثرت عطا فرمائے اور ان بدبختوں سے ایک ایسا نتھار کر الگ سلوک
کرے کہ باقی دنیا کے لئے عبرت بن جائیں۔ یہ بددعا جو ہے یہ اس لئے جائز ہے کہ اس سے قوم کا
فائدہ ہے، اس میں ملک کے بچنے کا امکان ہے۔ اگر آپ کی یہ بددعا قبول نہ ہو اور خدا ان بد بختوں کو
نتھار کر، الگ کر کے ان سے نمایاں طور پر مومنوں پر ہونے والے ظلم کا انتقام نہ لے تو پھر یہ خطرہ ہے
کہ سارا ملک ہی ان کی نحوست کے نیچے پیسا جائے گا اور ایسا بھی ہوا کرتا ہے۔ تو مجھے تو یہ خطرات
دکھائی دے رہے ہیں یہ لڑنے والی حکومت ہو یا اپوزیشن ہو ان کا اونچ نیچ تو ہوتا رہے گا لیکن خدا کی
ایک وہ تقدیر ہے جو اپنے ظالمانہ رویے سے غیر منصفانہ رویے سے یہ آسمان پر خود بنا رہے ہیں۔
تقدیر تو اللہ کی ہے مگر اپنے جرائم سے بعض دفعہ بعض تو میں خاص قسم کی تقدیر لکھوا رہی ہوتی ہیں اور
فیصلہ تو حج ہی دیتا ہے مگر ایک معصوم کے حق میں اچھا فیصلہ دے رہا ہوتا ہے اور ایک بد بخت کے حق
میں برا فیصلہ دے رہا ہوتا ہے۔ ان معنوں میں مجرم پیشہ اپنا فیصلہ حج سے لکھوا لیتا ہے۔ تو دعا کریں کہ
وہ فیصلہ نہ لکھا جائے جیسا کہ بغداد کے حق میں ایک دفعہ لکھا گیا تھا۔ جب بغداد پر حملہ کیا گیا ہے
تیمور لنگ کی طرف سے یا اور کسی ریاست جو روس کے جنوب میں واقع ہیں مسلمان ریاستیں ان میں
ایک ازبکستان بھی ہے تاجکستان بھی ہے اور اس کے ساتھ منگولیا بھی ۔ ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے خاص طور پر
از بکستان کا علاقہ جہاں سے وہ Golden Hurds آئے ہیں ان کو سنہری حملہ آور قو میں قرار دیا
جاتا تھا اور بار بار، پے بہ پے انہوں نے یلغار کی ہے جو یورپ تک بھی پہنچی ہے اور اتنے زبر دست

خطبات طاہر جلد 13
703
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
حملے ہوتے تھے کہ ساری دنیا کی بڑی سے بڑی سلطنتیں اس کے تصور سے بھی کا پتی تھیں کہ یہ لوگ حملہ آور
ہوکر ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور کوئی طاقت ان کو روک نہیں سکتی تھی۔ ایسے ہی ایک حملے
کے دوران کسی بغداد کے بادشاہ نے ایک بزرگ ملہم کو دعا کے ۔ ما کے لئے کہلا کے بھجوایا اور کہا کہ خدا کے لئے
ہمارے پاس اب کوئی دفاع نہیں رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ وہ حملہ آور بغداد کی طرف
بڑھ رہے ہیں اور کوئی ہمارے پاس طاقت نہیں ہے کہ ہم ان کو روک سکیں ۔ تو آپ دعا کریں۔ دعا
کے ہتھیاروں کے سوا اور کوئی ہتھیار نہیں ۔ دوسرے دن صبح جب بادشاہ نے اس بزرگ کی خدمت میں
جواب کے لئے آدمی بھیجوایا تو اس نے کہا کہ ساری رات میں دعا کرتا رہا اور ساری رات مجھے یہ الہام
ہوتا رہا ہے کہ یا ایها الكفار اقتلوا الفجار ۔ يا ايها الكفار اقتلوا الفجار کہ اے کا فرو! میں
خدا تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ان فاجروں کو قتل کرو اور یہ الہام حیرت انگیز دردناک شان کے ساتھ پورا ہوا
ہے کیونکہ اس بغداد کے حملے کا نمایاں نشان قتل عام ہے جو تاریخ میں شاذ کے طور پر دکھائی دیتا ہے۔
ایک جوھا جو مسخرہ تھا وہ بچ گیا تھا اس حملے میں اور شاید کوئی اتفاق سے قسمت سے بچا ہو ورنہ بادشاہ کا
حکم تھا جس پر پوری دیانتداری سے اس کی فوج نے عمل کیا کہ اس شہر کے ہر باشندے کو تہہ تیغ کر دو ۔
نہ مرد بچے ، نہ عورت بچے، نہ بوڑھا، نہ بچہ، نہ نو جوان ، تمام کے تمام قتل کئے جائیں اور مؤرخ یہ لکھتے
ہیں اور اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ تمام شہر میں ہر مرد و زن، ہر بوڑھے بچے کو یکساں قتل کیا گیا اور پورا
شہر ویران ہو گیا۔ کہتے ہیں ہفتوں بعد تک دجلہ کا رنگ ان کے خون سے سرخ رہا۔ پس جو الہام الہی تھا
وہ دیکھیں کس شان کے ساتھ پورا ہوا ہے۔ اگر چہ یہ دردناک شان تھی لیکن تھی شان ہی کیونکہ خدا کے
کلام کی شان تھی جس نے اس حملے کو ایک حیرت انگیز قتل عام کے حملے میں تبدیل کر دیا اور حکم کس کو مل
رہا ہے کفار کو ۔ عام طور تو پر انسان یہ سمجھتا ہے کہ
و
حد چاہئے سزا میں عقوبت کے واسطے
آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں (دیوان غالب : 176)
مگر جب یہ خدا کے ماننے والے مشرکوں سے بھی زیادہ بد بخت ہو چکے ہوں اور وہ بے حیائی
جس کی مشرک جرات نہ کریں اس کے یہ موحد اس پر جرات کرنے لگیں تو پھر یہی تقدیر ہے جو ایسی قوم کے
او پر صادق آسکتی ہے کہ یا ایھا الكفار اقتلوا الفجار کہ اے کفار اب وقت آگیا ہے کہ ان فجار کو قتل کرو۔

خطبات طاہر جلد 13
704
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
لیکن مشکل یہی ہے کہ اگر یہ فجار قتل ہوں تو ہمارے ہم وطن ہی تو قتل ہوں گے۔ اگر یہ سرزمین
مشرکوں کے پاؤں تلے روندی جائے تو ہمارا اپنا وطن ہے جو ان مشرکوں کے پاؤں تلے روندا جائے گا۔
پس یہ وقت دعاؤں کا وقت ہے ان معنوں میں بد دعاؤں کا وقت نہیں کہ قوم کے لئے بددعا کریں۔
نعوذ باللہ من ذلک اگر وقت ہے تو قوم کے لئے دعا کا وقت ہے اور قوم کے لئے دعا کی قبولیت کے لئے
لازم ہے کہ ان بدبختوں کے لئے بد دعا کی جائے۔ یہ بدبخت اپنی سزا کا حصہ پائیں تب ان کی نحوست کا
سایہ قوم کے سر سے اترے گا اس کے بغیر یہ سایہ اس قوم کو کہیں کا نہیں رہنے دے گا۔
پس مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ نوبت قریب تر آتی جا رہی ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کی
تقدیر کس طرح ظاہر ہو مگر چونکہ میرا فرض ہے کہ قوم کے اہل دانش کو، سب کو متنبہ کردوں اور چونکہ میں
جانتا ہوں کہ شریف علماء تو حق کی خاطر میرا خطبہ سنتے اور دیکھتے ہیں لیکن شریر علماء رخنے تلاش کرنے
کے لئے خرابیاں تلاش کرنے کے لئے یا تجسس کے طور پر بھی، خطبہ سنتے بھی ہیں اور دیکھتے بھی ہیں۔
چنانچہ ان کے براہ راست کئی دفعہ خط آ جاتے ہیں کہ آپ نے خطبے میں یہ بات کی تھی ، فلاں تقریر میں
یہ کہا تھا اور ہم نے یہ سنا اور دیکھا تو صاف پتا چل رہا ہے یہ جو دور ہے ہمارا MTA کا اللہ تعالیٰ نے یسنا تو رہا جو
جماعت کے عالمی غلبے کے لئے عطا فرمایا ہے وہ دشمن جس تک ہماری آواز نہیں پہنچا کرتی تھی ، جنہوں
نے ہماری آواز کی ساری راہیں بند کر دی تھیں یہاں تک کہ اپنوں تک بھی نہ پہنچیں اب ان کے
گھروں میں یہ آواز پہنچ رہی ہے۔ ایسے مولوی ہیں جن کے بچوں نے اپنے باپوں کے خلاف بغاوت
کر دی ہے کہا ہے کہ ہم سنیں گے اور دیکھیں گے تو MTA دیکھیں گے اور کوئی ہم نے ٹیلی ویژن نہیں
دیکھنا اور بڑھے مولویوں نے اپنی بیویوں کے ڈر کے مارے اف بھی نہیں کی وہاں۔ وہاں سارا مذہب
جاتا رہا، مسجد میں تقریریں کہ کوئی ان کے قریب نہ آئے اور ان بچوں نے خود احمدی دوستوں کو بتایا کہ
ہم نے تو اپنے گھر میں یہ کر دیا ہے اور ابا کی مجال نہیں ہے کہ روکیں ۔ وہ ہوں یا نہ ہوں ہم MTA ہی
دیکھتے ہیں تو جب خدا کی تقدیر نے یہ جوابی کارروائی فرمادی ہے تو ان کے کانوں تک تو اب بات پہنچنی
ہی پہنچنی ہے۔ ان کی آنکھوں نے تو ، یہ ان کے دلوں کو آگ لگانے والے مناظر ، دیکھنے ہی دیکھنے
ہیں۔ اس لئے آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ آپ پر ظلم کر رہے ہیں، یہ اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں ۔ جتنا ظلم
جماعت احمدیہ پر کرتے ہیں اللہ کے اتنے فضل نازل ہوتے ہیں کہ جو آپ پر فضل کی اور رحمتوں کی

خطبات طاہر جلد 13
705
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
بارشیں بنتے ہیں وہ ان کے لئے یوں لگتا ہے جیسے آگ برس رہی ہو۔ سرتا پا جھلس جاتے ہیں اور اب تو
ان کے گھر میں اندر بھننے کے انتظام ہو گئے ہیں۔ پتا نہیں کس نظر سے بیچارے دیکھتے ہوں گے کیا کیا
وہ مسوس مسوس کے کے رہ جاتے ہوں گے کہ د گے کہ دیکھو یہ ہمارے سا۔ ر یہ ہمارے سامنے ہمارے خلاف دلائل دے ر ے خلاف دلائل دے رہا ہے،
ہماری کچھ پیش نہیں جا رہی۔ زیادہ سے زیادہ ایک چیتھڑا ہے جنگ ، اس نے ایک مضمون لکھ دیا تو اس
میں کون سی غمگین ہونے کی بات ہے وہ سب وہی بکواس ہے جس کے بار ہا جواب دیئے جا چکے ہیں
اور بھی دیتے رہیں گے۔ اس کے نتیجے میں نقصان نہیں پہنچ سکتا جماعت کو ۔
آج ہی کی ڈاک میں ایک خط میں نے دیکھا جس میں ایک بچی نے لکھا ہے کہ پاکستان
میں میری ایک سہیلی تھی میں اس کو بہت تبلیغ کرنے کی کوشش کرتی تھی وہ سنتی ہی نہیں تھی لیکن جو پچھلے
دنوں میں باسی کڑھی کو ابال آیا ہے اور جماعت کے خلاف پروپیگینڈا شروع ہوا۔ کہتی ہیں وہ پرو پیگنڈا
پڑھ کر اس کو خیال آیا کہ چلو میں تحقیق کرلوں اور تحقیق کی تو آج میں یہ خوش خبری دے رہی ہوں کہ وہ
بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں داخل ہو چکی ہے۔ تو ان کے مقدر میں شکست ہی شکست ہے۔ ہارنا
ان کا ایسا اٹل مقدر ہے جس سے یہ کسی قیمت بچ سکتے ہی نہیں ہیں۔ پس جوابی کارروائی اس کی یہی
ہے کہ ان اکثریتوں کو اقلیتوں میں تبدیل کر دیا جائے اور یہی ہوگا۔ کوئی نہیں جو اس بات کو بدل سکے ۔ اور
پس اہل ہمت بنیں ، بیٹھ کر رونے سے یا ٹسوے بہانے سے یا اپیلیں کرنے سے بھی کچھ نہیں بننا آپ
کا۔ بڑی سے بڑی عدالتیں وہ ہیں جن تک آپ پہنچ چکے۔ انہوں نے کیا کیا ہے آپ کے ساتھ ۔ کوئی
خیر کی توقع کے آثار ہوں تو کوئی توقع رکھے۔ جہاں ہر بات اپنی انتہا سے تجاوز کر چکی ہو وہاں آپ کیا
توقع لگائے رکھتے ہیں۔ حقیقت میں میں یہ منع نہیں کرتا آپ اپیلیں کریں لیکن جیسا کہ آپ نے خود
ہی مجھے بتایا کہ ہمیں پتا تھا کہ کیا جواب آئے گا۔ آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ آئندہ اوپر سے کیا جواب
آئے گا، اس سے اوپر سے کیا جواب آئے گا۔ آخرا بیل خدا کے حضور کرنی ہوگی وہاں سے جو جواب آئے
گا اس کا بھی ہمیں علم ہے اور اسی جواب کی میں باتیں کر رہا ہوں۔ ایک جواب ہے جو آ چکا ہے اور وہ یہ
ہے کہ اٹھو اور آگے بڑھو اور غالب آؤ اور ان پر فتح حاصل کرو اور ان کی اکثریتوں کو اقلیتوں میں تبدیل کر دو
کیونکہ تمہیں اسی لئے بنایا گیا ہے۔ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الصف: ۱۰) محمد رسول اللہ کے غلام
ہو اور اس زمانے میں محمد رسول اللہ کے حق میں جو میں نے پیش گوئی کی تھی یعنی خدا یہ کہتا ہے کہ وہ

خطبات طاہر جلد 13
706
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
تمہارے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔ پس اگر تم پھیلو گے نہیں تو کیسے یہ پیشگوئی پوری ہوگی ۔
پس راولپنڈی کی جماعت ہو یا کوئی اور مظلوم پاکستان کی جماعت یا پاکستان کی جماعت
بحیثیت عمومی ایک ہی علاج ہے جتنی بدبختی اور بے حیائی کے ساتھ یہ تم پر حملہ کرتے ہیں آج اسی کے
مقابل پر، بہت بہادری کے ساتھ مگر خدا کے حضور عاجزی کے ساتھ، کامل انکسار کے ساتھ ، پورا تو کل
رکھتے ہوئے تبلیغ کا جوابی حملہ کریں۔ پھر اس راہ میں جو مشکلات ہیں اگر حکمتوں کے تقاضے پورے
کرنے کے باوجود آئیں تو یہ شہادت ہے، یہ قربانیاں ہیں جن پر قوموں کے سر فخر سے بلند ہو جایا
کرتے ہیں۔ اس پر کوئی حرج نہیں ، کوئی غم نہیں لیکن خدا نے جو شرطیں مقرر فرمائی ہیں کہ حکمت کے
ساتھ دعا کرتے ہوئے ،صبر کے ساتھ پیغام کو پھیلاتے چلے جاؤ اور کوئی پرواہ نہ کرو کہ اس کے مقابل
پر قوم کیا رد عمل دکھاتی ہے وہ کرو تو یقین جانو کہ خدا کی وہ ساری خوشخبریاں جو محمد رسول اللہ ﷺ کی
امت کے ساتھ آخری زمانے میں وابستہ ہیں وہ تمہارے ذریعہ پوری ہوں گی اور خدا تمہیں کبھی نہیں
چھوڑے گا۔ اس راہ میں ظلم ہوں گے یہ مجھے علم ہے مگر وہ ظلم اور طرح کے ظلم ہیں۔ یک طرفہ ہاتھ پہ
ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے ظلموں کا نشانہ بنا یہ کیسا ظلم ہے؟ اس میں تمہیں کیا لطف آ سکتا ہے لیکن جب
خدا کی خاطر اس پر تو کل کرتے ہوئے کمزور ہونے کے باوجود طاقت ور پر جوابی حملہ کرتے ہو پھر جو
کچھ نقصان پہنچتا ہے وہ فخر کے لائق نقصان ہے، وہ لطف کے لائق نقصان ہے، ویسے نقصان
بے شک اٹھاؤ کیونکہ اسی آیت کریمہ میں جس کی میں نے تلاوت کی تھی پھر آخر پر فرمایا گیا
نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ اب تو ہمارا ساتھ ٹوٹنے کا ساتھ نہیں
اس دنیا میں بھی ہم ساتھ ہیں اور آخرت میں تو ضرور ساتھ ہوں گے۔
وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِىَ اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ دنیا کی
جو نعمتیں ہیں، دنیا کے جو نقصانات ہیں ان کے غموں کا بھی ازالہ تو کیا جائے گا۔ مگر جو تم چاہتے ہو جو
تمہارے دل کی گہری تمنائیں مانگ رہی ہیں۔ یہ ساری چیزیں تمہیں آخرت میں ملیں گی اور فرمایا
دیکھو جن چیزوں کا ہم تم سے وعدہ کر رہے ہیں جانتے ہو ان کو کیا کہتے ہیں
نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ (السجدہ : 33) غفور سب سے زیادہ بخشش کرنے والے، سب سے
زیادہ رحم کرنے والے خدا کے تم مہمان بنائے جانے والے ہو اس کی طرف سے مہمانی ہوگی ۔ جتنا

خطبات طاہر جلد 13
707
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
معزز مہمان ہو اتنا ہی بڑے اعزاز کے ساتھ مہمانی کی جاتی ہے مگر جتنا معزز میزبان ہو اصل مہمانی کی
شان تو میزبان سے وابستہ ہوا کرتی ہے۔ ایک بڑے سے بڑا بادشاہ بھی ایک غریب کی کٹیا میں اتر
جائے گا۔ وہ چاہے گا کہ جان نچھاور کر دوں مگر پھر بھی غریب کی مہمانی ویسی ہی رہے گی لیکن صاحب
اکرام بادشاہوں کی مہمانی جس کو نصیب ہو جائے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوسکتی ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ
انعام مقرر فرمایا کہ ثابت قدم رہنا، بے خوف آگے بڑھتے چلے جانا کچھ نقصان ہوں گے۔ وہ غم پورا
کرنے کے ہم ذمہ دار ہیں۔ اس دنیا میں بھی پورا کریں گے مگر اگر تم اس راہ میں مارے گئے یا کچھ عرصے
کے بعد جب بھی تم ہمارے پاس لوٹو گے تو ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ جو خدا کے فرشتے تمہاری تائید
میں تمہاری خدمت پر اس دنیا میں مامور تھے وہ آخرت میں بھی مامور ر ہیں گے۔ وہ تمہارا ساتھ وہاں بھی
نہیں چھوڑیں گے اور تمہیں وہ کچھ دیا جائے گا جس کی گہری تمنائیں تم رکھتے تھے لیکن حاصل نہ کر سکے۔
جو کہو گے وہ تمہیں عطا کیا جائے گا اور یہ غفور رحیم خدا کی طرف سے مہمانی ہوگی۔ تمہاری مہمان نوازی کے
سامان ہوں گے۔ ایک پہلو سے میز بانی کہا جا سکتا ہے یعنی خدا میزبان ہے تو اس کی طرف سے میزبانی
ہوگی۔ تم مہمان ہو تو تمہاری مہمانی ہو رہی ہے مگر اس سے بڑھ کر اعلیٰ مہمان نوازی کا کوئی تصور ممکن نہیں۔
تو جس راہ کی طرف قرآن نے ہمیں بلایا ہے جس راہ میں آگے بڑھنے کی طرف خدا تعالیٰ
نے ہمیں آواز دی ہے اس راہ میں آگے بڑھنا حکمت کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرنی ہے کہ فتنہ و فساد نہ
ہو، ہر ممکن کوشش کرنی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقاصد کم سے کم نقصان سے پورے ہوں اور اللہ ایسا ہی
کرے گا۔ مگر اس کے باوجود اس راہ میں اگر کوئی دکھ ہوئے کوئی مصیبتیں دیکھنی پڑیں، کوئی اور مسجد میں
بھی مسمار ہوئیں تو غم کا تو کوئی مقام نہیں یہ وہ مصیبتیں ہیں جو تمہارے جہاد نے بلائی ہیں، جہاد کا ایک
لازمی حصہ ہیں اور جہاد کی راہ میں مصیبتیں بعض دفعہ اتنی پیاری ہو جایا کرتی ہیں کہ جو لوگ ان مصیبتوں
سے گزرتے ہیں ان کو اپنا فخر سمجھتے ہیں ، ان کی لذتیں ان مصیبتوں میں ڈالی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
بعض شہداء کو جب شہادت کے بعد خدا نے پوچھا اور اس واقعہ کی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو خود
اطلاع دی کہ بتاؤ تم کیا چاہتے ہو میں تمہاری قربانی، تمہارے جذبہ شہادت سے ایسا راضی ہوا ہوں کہ
بتاؤ تم کیا چاہتے ہو؟ تو جانتے ہیں انہوں نے کیا عرض کی ۔ انہوں نے عرض کی اے خدا ہمیں پھر زندہ
کر ، ہم پھر شہید کئے جائیں، پھر ہمیں زندہ کر ، پھر ہم شہید کئے جائیں اور میں اسی طرح سوزندگیاں

خطبات طاہر جلد 13
708
خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء
صلى الله
نے
پاؤں اور سو شہادتوں کا اعزاز حاصل کروں کیونکہ جو لطف مجھے اس شہادت میں آ گیا ہے وہ اپنی جزا آپ تھا
اس کی۔ میں اور جزا کا تجھ۔ اور جزا کا تجھ سے کیا مطالبہ کروں۔ پس یہی میری جزا ہے جو دائمی کر دے تو رسول اللہ ﷺ
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا اگر میں یہ پہلے لکھ نہ چکا ہوتا کہ جو ایک دفعہ اس دنیا سے رخصت ہو جائے گا دوبارہ
اس میں نہیں بھیجا جائے گا تو میں تمہاری یہ تمنا بھی قبول کر لیتا۔ (ترمذی کتاب التفسیر تفسیر ال عمران ) یہ بھی نہیں
فرمایا کہ یہ تو تم دکھ مانگ رہے ہو کیونکہ اللہ جانتا تھا کہ اس شہید ہونے والے کی زندگی کے اس آخری لمحے
کا لطف ایک ایسا لطف تھا جو باہر کی دنیا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔ پس جہاد کی راہ کی جو قربانیاں ہیں ان کا کوئی ۔
ہیں ہے اور جو ضر ور لا زما پیش آئی ہیں وہ تو پیش آئیں گی لیکن بہت معمولی ہوں گی۔ جو عظیم
انعام
اس کے نتیجہ میں ملتے ہیں اس کے مقابل پر یہ قربانیاں معمولی ، کچھ بھی نہیں ہیں۔ رستہ چلتے کے کانٹے کی
معمولی سی تکلیف سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
اصلى الله
پس میں امید رکھتا ہوں کہ راولپنڈی کی جماعت اگر عظمت کردار رکھتی ہے، اگر محمد مصطفی ﷺ کی
عليسة
سچی غلامی کا دعوی کرتی ہے تو یہی انتقام ہے جو ان کو لینا چاہئے اور خدا آپ کے ساتھ ہوگا اور اس
انتقام میں آپ کی پوری مدد فرمائے گا اور تمام دنیا کی جماعتیں ان کے ساتھ مل کر اس انتقام میں پورا
حصہ لیں ۔ ان معنوں میں خدا منتقم ہے کہ برائی کا بدلہ اچھائی سے دیتا ہے جو جہنم کی طرف جارہے
ہوں ان کو جنت کی طرف بلانے سے بہتر انتظام اور کیا ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی