امریکہ میں بیت الرحمٰن اور مسلم ٹیلی ویرثن احمدیہ کے ارتھ سٹیشن کا افتتاح
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے یومِ جمعہ کی برکات اور امریکہ میں مسجد بیت الرحمٰن کے افتتاح کا ذکر فرمایا۔ آپ نے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (ایم ٹی اے) کے ارتھ اسٹیشن اور سیٹلائٹ نشریات کے آغاز کی تفصیلات بیان کیں اور اس ضمن میں احمدیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ نیز آپ نے ایم ٹی اے کے تحت قرآن کریم کی کلاسز، زبانیں بالخصوص اردو سکھانے کی کلاسز اور ہومیوپیتھی کے تعلیمی پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
موضوعات: برکات جمعہ، مسجد بیت الرحمٰن، مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ، تعلیم قرآن کریم، تدریسِ زبان، ہومیوپیتھی
خطبات طاہر جلد 13
769
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
امریکہ میں بیت الرحمٰن اور مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کے
ارتھ سٹیشن کا افتتاح ۔
( خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء بمقام بیت الرحمن، امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کا یہ ایک بہت ہی بڑا احسان ہے کہ آج کا دن طلوع ہوا جو بہت سی برکتیں لے کر آیا
ہے۔ ہے۔ جمعہ جمعہ کادن کا دن ہمیشہ ہمیشہ ہمیش کے لئے لئے امت مسلمہ کے لئے لئے مبارک قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کا اول بھی
برکتیں لے کے آتا ہے اس کا آخر بھی اور جمعہ کے دوران اللہ کی طرف سے جو غیر معمولی رحمتیں نازل
ہوتی ہیں ان کا شمار ممکن نہیں نہ یہ کوئی قاعدہ کلیہ ہے جو ہر ایک پر برابر اطلاق پائے ۔ ان رحمتوں کا تعلق
ذکر الہی سے ہے اور ہر دل کی کیفیت الگ الگ ہوتی ہے اور اسی نسبت سے ہر دل پر رحمتوں کا نزول
ہوتا ہے۔ پس یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جمعے کا وقت کوئی ایسا وقت ہے جس میں برابر تمام مسلمان یکساں اللہ
کی رحمتوں کے مورد بنتے ہیں بلکہ ہر دل کی کیفیت الگ الگ تقاضے رکھتی ہے اور ان کے مطابق ہی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کا نزول ہوتا ہے۔ اس دن کے ساتھ رحمتوں کے علاوہ فضلوں کا نزول
بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ فَضْلِ قرآن کریم میں خاص طور پر وسیع معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ
الله (الجمعہ: (11) جب تم جمعہ کے بعد فارغ ہو کر زمین میں منتشر ہوتے ہو تو پھر اللہ کے فضل کے
طالب ہوا کرو۔ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرً ا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الجمعہ: (11) اور بہت
خطبات طاہر جلد 13
770
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرو۔ یہاں دوسرا جو فَضْلِ کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے جو رزق کے ذرائع ہیں اور بہت سی نعمتیں انسان کے لئے مقدر ہیں ان کے حصول کی
کوشش کے تعلق میں بیان ہوا ہے۔ پس جہاں جمعہ رحمتیں لے کر آتا ہے وہاں فضل بھی لے کے آتا
آتا ہے وہاں
ہے۔ کیونکہ جب اللہ فرماتا ہے کہ جاؤ اب تم فضلوں کی تلاش کرو تو چونکہ فضل دینے والا بھی وہی ہے
اس لئے جمعہ کے دن عام دنوں سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں۔
وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرَ العَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور ذکر الہی سے غافل نہ ہونا۔
دست با کار ہو تو دل بایار رہے۔ اگر دنیا کے کاموں میں مشغول ہوتے ہو تو اللہ کے ذکر کو نہ بھلانا۔اس
تعلق میں حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ نے ہمیں خوشخبری دی کہ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد غروب تک
ایک ایسی گھڑی بھی آتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ سب دعائیں قبول فرما لیتا ہے تو یہ ایک ایسا بابرکت دن ہے
جو ہر روز ایک لَيْلَةِ الْقَدْرِ کانشان لے کر ہمارے لئے طلوع ہوتا ہے اور ہر قسم کی روحانی اور دنیاوی
برکتیں اس دن سے وابستہ ہیں۔ اگر چہ سبت کا ایک تصور اہل کتاب میں بھی پایا جاتا ہے مگر سبت کے اس
تصور میں ان برکتوں کا تصور نہیں ملتا جو جمعہ کے تعلق میں بیان ہوئی ہیں۔ سبت میں تو جہاں تک دنیا کے
فضلوں کا تعلق ہے ان سے کلیہ منہ موڑ لینے کا حکم ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ جمعہ کے دن
خدا تعالیٰ نے روحانی برکتوں اور دنیاوی فضلوں کو اکٹھا کر دیا اور امت محمد یہ میں نعمت اپنے تمام کو پہنچی۔
آج کا دن اس لئے بھی بہت برکت کا دن ہے کہ آج کے جمعہ کے دن اس مسجد کا افتتاح
ہو رہا ہے۔ ایک رسمی افتتاح ہے جو ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ ایک روحانی افتتاح ہے جواب اس
خطبے سے اس جمعہ کے وقت شروع ہو چکا ہے اور آج اس مسجد میں کثرت کے ساتھ مختلف ممالک سے
بھی احمدی احباب شریک ہوئے ہیں تا کہ وہ ان برکتوں سے خود شامل ہو کر حصہ پائیں اور اپنی
آنکھوں سے خدا کے فضلوں کا نزول دیکھیں۔ اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مسجد کے
افتتاح پر دنیا بھر کی جماعتوں کی کینیڈا کی مسجد کے مقابل پر زیادہ نمائندگی دکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ
انڈونیشیا کے امیر بھی میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ غانا کے امیر بھی ہیں، ماریشس کے بھی ایک
سابق امیر اور مخلص دوست۔ غرضیکہ جدھر نظر ڈالتا ہوں کوئی نہ کوئی امیر خواہ یورپ کا ہو، خواہ مشرق
بعید کا ہو، خواہ افریقہ کا ہو نظر میں آتا ہے اور اس کے علاوہ کثرت سے کینیڈا سے بھی دوست تشریف
خطبات طاہر جلد 13
771
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
لائے ہوئے ہیں اور انگلستان سے بھی بڑی بھاری نمائندگی ہے۔ پس یہ اجتماع بہت ہی بابرکت ہے
ایک خوشی کا دن ہے اور خوشیاں منانے کا دن ہے مگر یہ خوشیاں کیسے منائی جائیں۔ یہ ذکر الہی کے ساتھ
منائی جاتی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ ان خوشیوں میں صرف آپ ہی نہیں جو حاضر ہیں بلکہ وہ سب
بھی شامل ہوں گے جو اس وقت حاضر نہیں۔ اگر چہ آج کا جمعہ براہ راست دنیا کے باقی براعظموں تک
نہیں پہنچ سکتا لیکن ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ جلد از جلد آج کی کارروائی کی وڈیوز ہم انگلستان پہنچادیں
گے جہاں سے انشاء اللہ تعالیٰ تمام دنیا تک ان پروگراموں کی رسائی ہو سکے ۔
ایک اور برکت جو یہ جمعہ ہمارے لئے لے کر آیا ہے اس کا تعلق انٹر نیشنل مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ
خطبه
سے ہے۔ اگر چہ اس سے پہلے کینیڈا اور امریکہ کی جماعتوں کے لئے جمعہ کے دن براہ راست خ
سننے کا انتظام تو تھا لیکن جس طرح باقی دنیا میں روزانہ کم از کم تین گھنٹے کا پروگرام جاری ہو چکا ہے
امریکہ کا براعظم اس سے محروم تھا اس لئے دل میں ایک تمنا تھی ، بعض دفعہ بے چینی بھی پیدا ہوتی تھی کہ
امریکہ کا ملک جو دنیا کا امیر ترین ملک کہلاتا ہے وہ جماعتی معاملات میں کیوں غربت کا نمونہ دکھا رہا
ہے لیکن چونکہ مسجد کے چندے کا ایک غیر معمولی فریضہ انہوں نے ادا کرنا تھا اس لئے میں نے
مناسب نہیں سمجھا کہ ان کو معین طور پر اس بات کی تحریک کروں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ایسے عظیم مخلصین پر مشتمل ہے کہ جتنا بھی بوجھ ڈالا جائے وہ اپنی
ذات پر لیتے ہیں لیکن سلسلے کی ضرورتیں پوری کرنے میں کمی نہیں کرتے۔ نہ کبھی شکوہ کرتے ہیں کہ
ابھی کل تو آپ نے یہ تحریک کی تھی اب آج یہ شروع کر دی ہے۔ اس لئے اس خیال سے جس کا ذکر
خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فتح اسلام میں فرمایا کہ ایسی مخلصین کی جماعت ہے کہ
جب کہتا ہوں یہ نظر رکھتے ہیں میرے منہ پر ، میری نگاہوں پر اور جب کہتا ہوں ایسے ایسے مخلصین ہیں
جو اپنا سب کچھ پھر قربان کر دیتے ہیں ۔ حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر فرماتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں کہ انہوں نے مجھے قربانی کے سلسلے میں جو کچھ لکھا
ہے وہ خط آپ کا فتح اسلام کے اندر آپ نے شامل فرما لیا ہے۔ اس خط سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے
کیسے مخلصین خدا تعالیٰ نے مجھے عطا کئے ہیں لیکن ساتھ ایک دعا کی کہ
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے در ثمین فارسی : 117 )
خطبات طاہر جلد 13
772
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
کیا ہی اچھا ہو کہ اگر امت میں سے سب کے سب نور دین بن جائیں اور وہ دعا دن بدن
پوری ہوتی رہی کیونکہ جو نسبت مخلصین کی اس وقت مالی قربانی کے لحاظ سے تھی وہ Potential کے
طور پر تو تھی لیکن سطح پر ظاہر نہیں ہوئی تھی اور اب یہ کیفیت ہے کہ تمام دنیا مالی قربانی میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا کا نشان بن رہی ہے۔
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے
ہزار ہا احمدی ایسے ہیں کہ ان کو جو کچھ کہا جائے وہ سب کچھ قربان کر دیتے ہیں اور بعض دفعہ
روکنا پڑتا ہے کہ اتنی قربانی نہ کرو کیونکہ تمہارے اہل و عیال کا بھی حق ہے، تمہاری ذات کا بھی حق ہے۔ و
پس اس جماعتی خلوص کے جذبے پر نظر رکھتے ہوئے میرے دل میں تمنا تو بہت تھی مگر
تحریک نہیں کر سکا۔ لیکن الحمد للہ جماعت احمد یہ کینیڈا کو یہ توفیق ملی اور اپریل 1994 ء میں ان کی مجلس
شوری میں ایک ولولہ انگیز ریزولیوشن پاس ہوا کہ ہم قربانی کر کے بھی شمالی امریکہ اور کینیڈا کو اس نعمت
سے متمتع کرنے کے لئے کوشش کریں گے اور جو کچھ بھی ہو ہم اپنا ایک Earth Station قائم کر
کے وہ عالمی جماعتی پروگرام جن سے سب دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے ان کو اپنے ملکوں میں بھی یعنی کینیڈا
اور امریکہ گھر گھر پہنچانے کا انتظام کریں گے۔ چنانچہ جب ان کے اس ریزولیوشن کا مجھے علم ہوا تو
میرے دل میں غیر معمولی حمد کے جذبات پیدا ہوئے ، ان کے لئے دعائیں نکلیں اور ان کو میں نے لکھا
کہ اللہ کی مدد کے ساتھ اب آگے بڑھیں اور فوری جائزہ لینا شروع کریں۔ تمام امریکہ اور کینیڈا میں
جو جو کمپنیاں Earth Station بنانے میں مہارت رکھتی ہیں اور شہرت رکھتی ہیں ان کے کوائف
اکٹھے کریں۔ چنانچہ امیر صاحب کینیڈا نے یہ کام چودھری منیر احمد مبلغ سلسلہ کے سپر دفرمایا اور با قاعدہ
میرے ساتھ اس عرصے میں رابطہ رہا۔ ہر نئی بات جو ان کے علم میں آتی تھی اس میں وہ مشورہ کرتے
رہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے بعض مخلصین نے بھی ان کی بھر پور مدد کی ۔ بالآخر یہ طے پایا کہ
مریکہ کی ایک مشہور کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا جائے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم آپ کے اس مسجد کے افتتاح
سے پہلے اس انتظام کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر امید رکھتے
ہوئے ، اس کی رحمت پر تو کل کرتے ہوئے ان کو یہ ٹھیکہ دے دیا گیا اور اس ضمن میں چودھری منیر احمد
صاحب کے علاوہ فرحان بشارت صاحب نے جو کینیڈا میں ایک سائنس کے طالب علم ہیں بہت
خطبات طاہر جلد 13
773
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
غیر معمولی قربانی کرتے ہوئے اپنا وقت پیش کیا اور گزشتہ تین ماہ سے مسلسل وہ یہیں موجود رہے ہیں اور
اس بات کی قطعاً پرواہ نہیں کی کہ ان کی تعلیم کا کیا حرج ہوتا ہے اور کتنا حرج ہوتا ہے اور یہ ان کی ذاتی محنت
اور دلچسپی تھی جس کا اس کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے میں ایک بہت بڑا حصہ ہے اور الحمد للہ کہ آج اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ اس جمعہ کے ساتھ اس Earth Station کے ذریعے Satellite کی معرفت تمام
کینیڈا اور امریکہ تک MTA کو پہنچانے کا انتظام مکمل ہو چکا ہے اور آج اس کے بھی افتتاح کا دن ہے۔
اس سلسلے میں جماعت امریکہ کا بھی ذکر ضروری ہے کہ انہوں نے اپنی اس مسجد کے قریب
ہی جماعت کینیڈا کو اپنے لئے بہترین جگہ منتخب کرنے کا حق دیا اور اس کے ساتھ ہی جو مکان یہاں
پہلے تعمیر شدہ تھا وہ بھی ان کے سپرد کر دیا تو اس طرح انہوں نے خود بھی اس میں ایک حصہ ڈالا۔ اس
ارتھ سٹیشن اور جو Satellite اس کے ساتھ استعمال ہوگا اس سے متعلق کچھ کوائف بیان کرنے
ضروری ہیں تا کہ تمام امریکہ کی جماعتیں اور کینیڈا کی جماعتیں ان کے پیش نظر اپنے اپنے گھروں میں
Satellite لگوانے کی کوشش کریں۔
یہ جو Earth Station ہے یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں چاہیں آپ ، نظر کی
حد تک ہر قسم کے پیغام چوبیس گھنٹے پہنچا سکتا ہے لیکن Satellite جوان پیغاموں کو وصول کر کے پھر
دوبارہ زمین کی طرف پھینکتے ہیں وہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے اور سر دست جماعت کو ابھی توفیق
نہیں ہے کہ وہ پورا خرید Satellite سکے اس لئے وہ کرایہ پر انتظام کرنا پڑتا ہے اور اس ضمن میں بھی
بہت ہی تگ و دو کے بعد اور محنت کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسے Satellite سے
Contact ہو گیا ہے جس کا نام 4 Galaxy ہے جس کے ذریعے اب انشاء اللہ شمالی امریکہ یعنی
کینیڈا سمیت براعظم امریکہ میں جتنے ممالک یا سٹیٹس ہیں وہ سب انشاء اللہ روزانہ تین گھنٹے کا
پروگرام سن سکیں گے۔
ایک حصہ اس کا چونکہ جو Foot Print کہلاتا ہے وہ دنیا کے سیاسی جغرافیہ کی پیروی نہیں
کرتا بلکہ وہ زمینی دائروں کے مطابق بنتا ہے اس لئے اس میں خدا کے فضل سے میکسیکو بھی شامل ہو چکا
ہے اور میکسکو کا بڑا شمالی حصہ بھی اس سے اسی طرح استفادہ کر سکے گا۔ یہ تمام پروگرام K۔U بینڈ پر نشر
ہوں گے اور اس لحاظ سے سہولت یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ دس بارہ فٹ کا ڈش انٹینا لگایا جائے ،
خطبات طاہر جلد 13
774
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
دوفٹ کا یا زیادہ سے زیادہ تین فٹ کا ڈش انٹینا کام دے گا۔ جو سگنلز ابھی تک بھجوائے گئے ہیں ان کی
رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت ہی اچھی Reception ہو رہی ہے
اور شمالی کینیڈا کی حد تک جہاں آبادی ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے جنوب کی حد تک جہاں جہاں سے بھی
سگنل سے رابطہ کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ اللہ کے فضل سے بہت اچھے سگنل وصول ہو رہے ہیں۔ یہ
ڈش انٹینا لگانا امریکہ اور کینیڈا کے احمدیوں کے لئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہاں کے اقتصادی معیار
کے لحاظ سے اس کی قیمت بہت ہی معمولی ہوگی۔ کینیڈا نے تو اپنے لئے پہلے ایک ہزار کا آرڈر دیا تھا جو
دوسو سے کم قیمت پر، غالباً 170 کینیڈین ڈالر کے لگ بھگ میں ان کو دستیاب ہو گیا۔ یعنی ایک ہزار
نہیں بلکہ ایک ہزار میں سے ہر انٹینا کے لئے ان کو دو سو سے کسی حد تک کم قیمت پر انٹینا مل جائے گا اور
یہ ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے عام معمولی غریب احمدیوں کے لئے بھی کچھ مشکل نہیں ہے۔
دوسرا حصہ ہے جو بیرونی حصہ ہے جس میں میکسیکو کا شمالی حصہ ہے اس کے لئے تین فٹ کا
انٹینا درکار ہوگا اور وہ بھی کوئی اتنا زیادہ مہنگا نہیں بنتا۔ یونائیٹڈ سٹیٹس میں ابھی تک کوئی باقاعدہ
معاہدے کے ذریعے کسی کمپنی سے انٹینا بنوانے کا انتظام نہیں ہوالیکن امیر صاحب نے مجھے بتایا ہے
کہ بڑی تفصیل سے ایک کمیٹی نے غور کر کے تمام جماعتوں کو ہدایات دی ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ
تمام جماعتیں اپنے اپنے دائرے میں یہ کام کر سکیں گی ۔ کینیڈا میں اگر چہ آغاز کا آرڈر ایک ہزار کا تھا
لیکن اتنی جلدی مطالبہ اس سے بڑھ گیا کہ امیر صاحب نے مجھے دو دن ہوئے بتایا کہ اب ان کا ارادہ
ہے کہ وہ ایک ہزار کا مزید آرڈر دے دیں تو امید ہے کہ وہاں دو ہزار گھروں تک اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ایم۔ ٹی۔ اے کے پہنچنے کا انتظام ہو جائے گا۔
اس Earth Station کا رابطہ ہمارے یورپ سے ہونے والے یعنی لندن سے شروع
ہونے والے Live Programme سے مسلسل رہے گا۔ چنانچہ جس وقت انگلستان میں Live
Programme یعنی جب مثلاً خطبہ ہو رہا ہے اور میں ایک گھنٹے کے لئے مجلس میں بیٹھا ہوں یا
دوسرے اور پروگرام ہیں وہ چل رہے ہوں گے تو یہاں کا ارتھ سٹیشن خودکار آلوں کے ذریعے ان کو
نہ صرف اتارے گا بلکہ ریکارڈ کرے گا اور ان کو Pal سے ۔N۔T۔S۔C میں تبدیل بھی کرے گا۔
چنانچہ صبح کے وقت جو عام طور پر یہاں کے احباب کے لئے اور بچوں کے لئے مناسب وقت نہیں تھا
خطبات طاہر جلد 13
775
خطبه جمعه فرمودہ 14 اکتوبر 1994ء
اور بہت دقت پیش آتی تھی ان کو یہ سہولت ہو جائے گی کہ ان کے لئے یہ Earth Station یہ
پروگرام ریکارڈ کر کے اس میں سے جتنا حصہ یہاں کی انتظامیہ نے مناسب سمجھا وہ اسی شام کو دکھایا
جائے گا اور دکھانے کے اوقات یہ ہیں کہ مشرقی ساحل پر آٹھ سے لے کر گیارہ بجے تک شام کا وقت
ہے۔ جو اکثر کام کرنے والوں کی واپسی کے بعد کا وقت ہے اور امریکہ میں تو گیارہ بجے تک جاگنا
ایک روزمرہ کا معمول ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ مغربی ساحل کے لئے کچھ دقت ہے کہ وہاں یہ
پروگرام پانچ بجے شروع ہو گا مگر لاس اینجلس میں ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب سے میں نے مشورہ کیا تو
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے پانچ بجے تک واپس آ جاتے ہیں اور جو کام کرنے والے ہیں وہ بھی پانچ
سے لے کے سات کے درمیان گھروں میں واپس آسکتے ہیں تو ان کے لئے کوئی مشکل نہیں ہوگا کہ اگر
سارا نہیں تو اس کے ایک حصے سے استفادہ کر سکیں۔ دوسرے انہوں نے فرمایا کہ ہر گھر میں یہ سہولت
موجود ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لئے ریکارڈ نگ کر لو تو جب وہ پانچ سے آٹھ بجے تک کا پروگرام ہو
رہا ہو وہ ریکارڈ ہو رہا ہو گا واپس آ کے ہم اس کی ریکارڈنگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر دیر ہو جائے تو اس طرح
امریکہ کے اور کینیڈا کے تمام احمدیوں کو یہ سہولت ہوگی کہ براہ راست مرکزی تربیت سے استفادہ کرسکیں ۔
اس ضمن میں کچھ اور اہم باتیں ہیں جن کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ اول یہ کہ
کا ارتھ سٹیشن بنالینا، Satellite سے وقت لے لینا یہ اتنا مشکل لینا یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا
روز مرہ پروگرام جاری کرنا ہے۔ اس کے لئے بہت قربانی کی ضرورت ہے اور قابل مخلص نوجوانوں
اور بڑوں ، معمر دوست بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں ، ان کی روزانہ وقت کی قربانی کی ضرورت ہے۔
انگلستان میں جو انتظام ہے اس کے ذریعے تین چار حصوں میں اہم پروگرام کا روزانہ انتظام کر رہے
ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔ جو ابتدائی کمزوریاں تھیں ان میں وہ دور کی جا رہی ہیں، روز بروز پروگرام
بہتر ہو رہے ہیں۔ اس کے لئے ایک جو جسوال برادران کا مستقل وقف ہے جو اس میدان میں پہلے
بھی کچھ مہارت رکھتے تھے لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو اس میدان میں کام کرنے والے
Professionals ہیں ان سے کسی طرح بھی کم نہیں اور ان کے علاوہ ایک نو جوانوں کی ٹیم ہے جو
روزانہ کام کرتی ہے۔ ان میں دس پندرہ یا پندرہ ہیں ایسے لڑکے بھی ہیں لڑکیاں بھی ہیں جن کو الگ
سٹوڈیو بنا کے دیا گیا ہے۔ بچیاں صبح نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک آتی ہیں جبکہ لڑکے وہاں اس
کارتھ Satellite یہ
66
خطبات طاہر جلد 13
776
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
وقت نہیں ہوتے اور لڑکے شام پانچ بجے آ کر اسی سٹوڈیو پہ قبضہ کرتے ہیں اور پھر بعض دفعہ رات ایک
دو بجے تک کام کرتے ہیں اور یہ سارے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے کار نہیں یا طلبہ ہیں یا
کام کرنے والے لوگ ہیں اور مسلسل محنت کے ساتھ ایک دن بھی تھکاوٹ کا شکوہ کئے بغیر انہوں نے
کام کو سنبھالے رکھا ہے اور دن بدن خدا کے فضل سے بہتر بنارہے ہیں۔ اگر میں آپ کو تفصیل بتاؤں
کہ ایک گھنٹے کی وڈی کو دکھانے کے قابل بنانے کے لئے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے، کیا کیا جائزے لینے
پڑتے ہیں تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ کتنے بڑے وقت کی قربانی درکار ہے اور یہ سب خدا کے فضل
سے جماعت انگلستان بڑے شوق سے کر رہی ہے اور جب مجھے فکر پیدا ہوتا ہے کہ یہ تھک نہ جائیں
یقین دلاتے ہیں کہ بالکل مطمئن رہیں ہم عہد کر چکے ہیں اس کام کو ضرور نبھائیں گے اور نبھا رہے
ہیں۔ پروگرام بڑھ رہے ہیں پہلے تو صرف پاکستان کے اور بعض مشرقی ممالک ایشیا کے لئے صبح گیارہ
سے رات گیارہ بجے تک بارہ گھنٹے کے پروگرام ہوتے تھے اب مشرق بعید کے لئے بھی پروگرام شروع
ہو چکے ہیں اور انڈونیشیا جو بڑی مدت سے جماعتی پیغام دینے سے اس لئے محروم تھا کہ قانونی دقتیں
حائل تھیں ۔ اب جو Satellite ہم نے ان کے لئے چنا ہے ان کا مرکز انڈو نیشیا ہے اور سب سے
اعلیٰ Reception انڈو نیشیا میں ہوتی ہے اور اس کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ آسٹریلیا میں بھی بہترین
پروگرام سنا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ میں بھی بہترین پروگرام سنا جا رہا ہے اور فجی میں بھی وہ پروگرام سنا
جا سکتا ہے۔ ملائشیا میں شمال کی طرف انڈونیشیا کے، وہاں بھی یہ پروگرام بڑی عمدگی سے سنا جا رہا
ہے۔ تو وہ جو خلا ایک باقی تھا وہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح پر فرما دیا لیکن اس کے لئے جو محنت کرنی پڑتی
ہے اور جو وڈیوز ممالک کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کرنی پڑتی ہیں اس کے لئے بہت وقت چاہئے اور
روزانہ پھر Satellite کو وقت کے اوپر وہ چیز پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم بعض
دفعہ پندرہ دن کا پروگرام بناتے ہیں تا کہ آگے آگے رہیں ورنہ ایک منٹ بھی وہ دیر برداشت نہیں کر
سکتے۔ عین جب سوئی بارہ پر پہنچتی ہے اگر بارہ پہ شروع ہونا ہے تو Satellite کی انتظامیہ ہم سے یہ
تقاضا کرے گی کہ اس سے پانچ منٹ پہلے کم از کم وہ ان کی سٹاک میں داخل ہو جانی چاہئے اور اس سے
بھی کچھ پہلے ان کو اپنے پروگراموں کو ترتیب دینے کے لئے سارے پروگرام کا علم ہونا چاہئے ۔ اب یہ
سارا کام بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ہماری طوعی ، رضا کارانہ خدمت کرنے والی ٹیم کر رہی ہے۔
خطبات طاہر جلد 13
777
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
یہاں جو کمی مجھے محسوس ہوئی ہے۔ یہ انتظام تو ہو گیا لیکن یہ انتظامیہ نہیں ہے جو اس کام کو
سنبھالے، یہ تو ویسی ہی بات ہے کہ
٤
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے ( کلیات اقبال)
لیکن نمازی میسر نہیں آئے ۔ تو میں اس مسجد کی بات نہیں کر رہا اس کو تو اللہ اتنے نمازی دے
گا کہ دیکھتے دیکھتے چھوٹی ہو جائے گی۔ میں کام کرنے والے جو ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے ہیں
ان کی بات کر رہا ہوں کہ اس کی بہت ضرورت ہے روزانہ تین گھنٹے تو یہاں ایسے ماہر بیٹھنے چاہئیں
بعض کو تو ہم نے یہ ٹرینینگ دلوائی ہے مگر وہ مستقل وقت نہیں دے سکتے کچھ عرصہ وہ ساتھ کام کریں گے
اور آپ کے نو جوانوں کو مسلسل اپنا وقت وقف کرنا ہوگا اور اس کے لئے جتنی جلدی کریں اتنا ہی کم ہے
کیونکہ آج سے پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ کل میں نے امیر صاحب یونائیٹڈ سٹیٹس کی امارت میں
ایک کمیٹی کو ان باتوں پر غور کرنے کے لئے ہدایت کی تھی اس میں امیر صاحب کینیڈا بھی شامل تھے کچھ
اور جو کام میں شامل رہے ہیں وہ بھی ساتھ تھے تو مجھے امید ہے انہوں نے جس طرح ہدایت دی گئی تھی
اس قسم کا ڈھانچہ تیار کر لیا ہوگا۔ لیکن جو جو ہمیں ضرورتیں ہیں وہ میں تمام جماعت کے علم میں لانا چاہتا
ہوں تا کہ اس کے مطابق دوست اپنے آپ کو پیش کریں۔ پہلی ایک بات یہ ہے کہ جتنے بھی اہم
پروگرام مرکز میں پہلے سے دکھائے جاچکے ہیں اور اس میں دنیا کا ایک بڑا حصہ شریک ہو چکا ہے ان کی کا
وڈیو یہاں پہنچنی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ ابتدائی ہدایت میں نے جسوال برادران کو کی تھی مجھے
امید ہے کہ اس کے مطابق وہ کافی تعداد میں وڈیوز ساتھ لے آئے ہوں گے۔ ان وڈیوز کو دیکھنا
ضروری ہے ان سب کو N۔T۔S۔C۔System Pal System میں تبدیل کرنا ضروری
ہے اور اس کے مطابق پروگرامنگ کرنی ہے اور حسب حالات بعض چیزیں چھوڑنی پڑیں گی ، بعض
چیزیں داخل کرنی پڑیں گی اور پھر پروگرام اتنے لمبے عرصے کے لئے بنانے ہوں گے کہ پندرہ دن کا
شیڈول، پروگرام آپ دیکھنے والوں کو پہلے بتا سکیں۔ اس کے علاوہ مقامی طور پر پروگرام تیار کرنے
ہیں ان کے لئے بھی بڑی محنت کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ کا ایک اپنا مزاج ہے، امریکہ کا ایک اپنا
زبان کا تلفظ ہے، اس میں جب وہ بات سنتے ہیں تو ان پر اور اثر پڑتا ہے اور نئے پروگرام بنانے میں بہت
ہی ذمہ داری کے ساتھ انتخاب کرنا پڑتا ہے کون اس کا اہل ہے اور کون نہیں ہے۔ پھر جتنے پروگرام بنتے
خطبات طاہر جلد 13
778
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
ہیں ان کو از سرنو دیکھنا پڑتا ہے ان کا ابتدائی ڈھانچہ بعض دفعہ مجھے خود دیکھ کر اس کی منظوری دینی پڑتی ہے
ور نہ کئی دفعہ غلطیاں بیچ میں داخل ہو جاتی ہیں اور جماعت احمدیہ کا وقار مجروح ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کئی
دفعہ غلطی سے ایسی باتیں ہو جاتی ہیں اس پر شکوے موصول ہوتے ہیں تو اب تو بار بار ہدایت سے ٹیموں کو
اتنا تیار کر لیا گیا ہے کہ ان کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ سلیقہ پیدا کر دیا ہے کہ جہاں بھی ان کو خطرہ محسوس ہو کہ
یہ مناسب ہے یا نہیں ہے وہ فوری طور پر مجھ سے وقت لے کر مجھے وہ وڈیولا کے دکھاتے ہیں اور بتاتے
ہیں کہ یہ حصے خاص طور پر توجہ کے مستحق ہیں اور پھر ہم مل کر وہاں فیصلے کر لیتے ہیں۔
تو یہاں بھی ایک بہت بڑی ٹیم کی ضرورت ہے جو اول ان تمام پروگراموں کو جو انگلستان
سے یہاں پہنچیں گے ان کو ساتھ ساتھ دیکھے اور امریکہ کے لئے فیصلہ کرے کہ کتنے حصوں میں اس کو
پیش کرنا ہے۔ بعض پروگرام ہیں ایک ایک دو دو گھنٹے کے پروگرام ہیں یا چھ سات گھنٹے کے پروگرام ہیں۔
مختلف جلسے ہیں ان میں بہت سی تقاریر ہیں اور بہت سے دلچسپ واقعات ہیں تو ان پروگراموں کو بعینہ
اسی طرح تو آپ سٹاک میں داخل نہیں کر سکتے ۔ ان کو دیکھنا ہے ان میں سے انتخاب کرنا ہے بعض چیزوں
کو لینا ہے، بعض چیزوں کو چھوڑنا ہے پھر اس کے ساتھ ساتھ کمنٹری بھری ہے کہ اب ہم آپ کے سامنے
کیا چیز پیش کرنے والے ہیں۔ تو بہت بڑا کام ہے۔ ہزاروں گھنٹے ایک مہینے میں ہمارے ہاں
Volunteer لگار ہے ہیں اور بلا مبالغہ ہزا رہا گھنٹے صرف کر رہے ہیں اور تب جا کر بمشکل آہستہ آہستہ
اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ ہم اس گھوڑے پر کاٹھی ڈال سکے ہیں۔ لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے گھوڑے
نے بھی سیکھنا ہے، سواروں نے بھی سیکھنا ہے۔ تو آپ نے ابھی سواری کا آغاز نہیں کیا اس لئے میں سمجھا
رہا ہوں کہ جہاں جہاں جس احمدی مخلص کو یہ احساس ہو کہ وہ سلیقہ رکھتا ہے کہ ان کاموں میں مدد دے سکے
وہ ان کاموں میں مدد کے لئے اپنا نام فوری طور پر امیر صاحب یونائیٹڈ سٹیٹس کی خدمت میں پیش کرے
اور کینیڈا میں اگر کچھ لوگ وقف کر کے خواہ وہاں مقامی طور پر کام کرنے کے لئے وقت پیش کریں یا یہاں
آنے کے لئے تیار ہوں وہ امیر صاحب کینیڈا کے سامنے اپنے نام جلد از جلد پیش کریں۔
ایک اور پہلو ہے کہ لائیو پروگرام جو روزانہ آتا ہے اس کو دیکھنا اور اس میں فیصلہ کرنا کہ کون
سا پروگرام کس وقت پیش کیا جائے ۔ اب جو ایک گھنٹہ روزانہ میں دیتا ہوں اس میں بھی بعض
ایسے
پروگرام شروع ہو چکے ہیں کہ وہ از خود اسی دن ہم یہاں جاری نہیں کر سکتے کیونکہ آپ ان پروگراموں
سا
خطبات طاہر جلد 13
779
خطبه جمعه فرمودہ 14 اکتوبر 1994ء
میں پیچھے رہ چکے ہیں مثلاً تین ایسے پروگرام ہیں جن میں لائیو اسی وقت دکھانا ، یا اسی دن کا لائیو
پروگرام شام کو دکھانا مناسب نہیں ہوگا ۔ ایک قرآن کریم کی کلاس شروع ہوئی ہوئی ہے اور میری یہ
خواہش ہے کہ اب میں خود ہی تمام دنیا کے احمدیوں کو قرآن کریم کا ترجمہ سکھاؤں۔ اور اس ترجمہ
سکھانے کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں تلفظ کی درستی کرنی ضروری ہے یعنی عام طور پر جو غلطیاں پائی
جاتی ہیں ان کی طرف توجہ دلانا وہ بھی خود کروں اور اس کے علاوہ عربی گرائمر سے بھی کچھ شناسائی
کرواتا چلا جاؤں کیونکہ جو ترجمہ آپ دوسری زبانوں میں پڑھتے ہیں وہ کئی پہلوؤں سے بالکل ناقص
اور خام ہے۔ یعنی ایک مضمون تو آپ تک پہنچا دیتا ہے لیکن قرآن کریم کے اصل الفاظ کو سمجھنا اور کس
طرح وہ بات بیان ہو رہی ہے وہ اس کا براہ راست علم پانا یہ ترجمہ پڑھنے کے مقابل میں زمین آسمان
کی سی مختلف چیز ہے یعنی اتنی مختلف ہے کہ گویا زمین آسمان کا فرق ہے۔ اس لئے لازم ہے کہ آپ کو
پتا چلے کہ قرآن کریم کا محاورہ کیا ہے کیوں یہ ترجمہ کیا جاتا ہے اور کیسے اور تراجم ممکن ہیں۔
اور پھر یہ بھی علم ہونا چاہئے جماعت کو کہ جماعت احمد یہ نے جو عام سنی یا شیعہ تراجم سے
اختلاف کیا ہے تو اس کی بنا کیا ہے۔ کیا محض اپنے نفس کی خواہش کے مطابق کیا ہے یا قطعی دلائل کے
ساتھ جن کے شواہد قرآن کریم میں ملتے ہیں ، احادیث میں ملتے ہیں ، عربی گرائمر میں ملتے ہیں یہ نیا
ترجمہ اختیار کیا گیا ہے۔ نیا اس پہلو سے کہ ازمنہ وسطی میں جو ترجمہ کیا گیا اس زمانے کے علم کے لحاظ
سے ان بزرگوں اور علماء نے جس حد تک ان کو سمجھ آئی وہ ترجمہ کر دیا مگر قرآن کریم تو ہر زمانے کی
کتاب ہے اور بعض آیات ایک زمانے میں ایک مفہوم پیش کر سکتی ہیں اور اس مفہوم کو اس زمانے میں
سمجھنا کافی ہے لیکن جب زمانہ آگے گزرتا ہے تو قطعی طور پر عربی گرائمر کی رو سے ان آیات سے ایک
اور مفہوم اخذ کرنا ممکن ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ ضروری ہو جاتا ہے کیونکہ زمانہ اس بات کا شاہد بن جاتا
ہے کہ قرآن کریم نے جو بات آج سے چودہ سو سال پہلے بیان فرمائی تھی وہ پوری ہو چکی ہے۔ پس
ایسی باتوں میں بھی اور بعض ایسے امور میں بھی جہاں قرآن کریم کا ترجمہ کرنے والوں نے اس حد
تک سادگی سے کام لیا ہے کہ یہ نہیں دیکھا کہ یہ ترجمہ قرآن کریم کے شایان شان بھی ہے کہ نہیں،
انہوں نے ایسا ترجمہ کیا جس سے مستشرقین اور دشمنان اسلام کو خوب پھبتیاں کسنے کا موقع ملا اور
اعترض کرنے کا موقع ملا۔ لیکن جماعت احمدیہ نے جو ترجمے کئے ہیں ان میں یہ پوری احتیاط ہے کہ
خطبات طاہر جلد 13
780
خطبہ جمعہ فرموده 14 اکتوبر 1994ء
ترجمہ درست ہو اور کسی قسم کے اعتراض کا محل نہ بن سکے اور اس کی مثالیں بہت سی ہیں میں اس وقت
نہیں دے سکتا۔ لیکن جو میں ترجمہ خود پڑھا رہا ہوں اس میں وقتا فوقتا ٹھہر کر وہ باتیں کھول دیتا ہوں
کہ دیکھیں یہ ترجمہ فلاں نے یہ کیا ہے، ہم یہ کر رہے ہیں اس کی یہ سند ہے۔ قرآن اس پر گواہ ہے،
حدیث گواہ ہے، انسانی فطرت گواہ ہے یہ اس لئے ضروری ہے کہ بعض دفعہ غیر ہمارا ترجمہ اٹھا کر
بتاتے ہیں کہ دیکھو جی آپ نے معنوی تحریف کر لی ہے اور یہ ترجمہ دوسرے تراجم میں نہیں ملتا۔ ہر
احمدی کو اس بات کی اہلیت ہونی چاہئے کہ وہ فوراً بتا سکے اور دلائل سے ثابت کر سکے کہ تحریف تم لوگوں
نے کی ہوئی تھی ، ہم نے اس تحریف کا ازالہ کیا ہے اور قطعی شواہد ہمارے حق میں ہیں کہ یہی ترجمہ ہونا
چاہئے اور قرآن کی عظمت اور شان کا تقاضا یہی ہے کہ یہ ترجمہ ہو۔
پس ان پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور اس جذبے کے ساتھ اس خواہش کے ساتھ کہ ایسا
ترجمہ ہو جو چھوٹی عمر کے بچوں کو بھی سمجھ آ رہا ہو، نئے آنے والوں کو بھی سمجھ آئے ، پرانوں کو بھی سمجھ
آئے، کچھ نسبتا تفصیل کے ساتھ بعض پہلوؤں پر گفتگو کرتا ہوں وہ ترجمہ چونکہ کچھ عرصے سے جاری ہے
اب آپ اگر وہ براہ راست سننا شروع کریں گے تو آپ کو پورا فائدہ نہیں دے گا کیونکہ بہت سے گرائمر
کے ایسے سبق ہیں جو پہلے دے بیٹھا ہوں اور آئندہ اگر آپ نے شروع کر دیا تو آپ کو پتا نہیں لگے گا
کہ میں کیا کہہ رہا ہوں کس طرف اشارہ کر رہا ہوں۔ اس لئے روزانہ ان پروگراموں کو الگ جمع کرنا اور
پہلے سے جو ترجمے ہو چکے ہیں ان کے لئے اپنے تین گھنٹوں میں سے وقت کا نکالنا اور پھر اس کو بعد میں
آنے والے پروگراموں سے ملانا یہ کام ہے اور ایک ایسا وقت آ سکتا ہے جب آپ شامل ہو جائیں
کیونکہ یہ ترجمے کی کلاس ہفتے میں صرف دو گھنٹے کے لئے ہوتی ہے۔ آپ اگر Catch up کر جائیں
یعنی اس کو پکڑ لیں جو کھویا ہوا وقت ہے، تو رفتہ رفتہ دوسرے آنے والے پروگرام بھی اس میں شامل
کرنے کے بعد ایسی جگہ پہنچ سکتے ہیں کہ جب روزانہ کا پروگرام روزانہ دکھا سکیں۔
ایک اور جاری پروگرام ہے وہ ہے زبان سکھانے کا پروگرام ۔ اس سلسلے میں میں نے تمام
دنیا کی جماعتوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایک ایسا طریق اختیار کریں گے جس سے کسی اور زبان سے
واسطے کے بغیر براہ راست ایک زبان اہل زبان کی طرف سے سکھائی جائے گی اور بیک وقت اگر آٹھ
چینل مہیا ہیں تو آٹھ زبانیں ایک ہی پروگرام سے سکھائی جاسکیں گی اور یہ بھی میں آپ کو بتا دوں کہ
خطبات طاہر جلد 13
781
خطبہ جمعہ فرموده 14 اکتوبر 1994ء
اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جو ہمارا معاہدہ ہوا ہے، یہاں جس Satellite کمپنی سے نی سے، معاہدے میں
شامل ہے کہ وہ آٹھ Channels ہمیں مہیا کریں گی یعنی ایک وڈیو چینل اور ساتھ اس کی آواز اور
ساتھ مختلف آوازیں ، اسی پروگرام سے ملحق ۔ تو یہ بھی پروگرام موجود ہے اور زبانوں کے سکھانے میں
اس میں انشاء اللہ یہ بہت مفید رہے گا۔ یہ کوشش ہوتی رہی لیکن اپنا مافی الضمیر ان دوستوں کو
سمجھانے سے قام قاصر رہا جن کے سپرد یہ کام کیا تھا۔ اچھے تعلیم یافتہ لوگ ہیں محنتیں بھی بہت کی گئیں
ذہین ہیں مگر بعض دفعہ ایک انسان کے دل میں جو تصور ہے وہ پوری طرح دوسرے کے دل پیش نہیں
کر سکتا۔ اس لئے جب وہ پروگرام بناتے تھے تو کہیں مجھے تسلی نہیں ہوتی تھی کہیں وہ اٹک جاتے تھے
کہ بغیر کسی دوسری زبان کے یہ باتیں سمجھائی جاہی نہیں سکتیں ۔ اس لئے پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں
خود یہ تجربہ شروع کروں لیکن تجربہ ہوتے ہوتے اب یہ مستقل پروگرام بن گیا ہے اس میں میں نے
مختلف ممالک کے ایسے لوگ بھی شامل کئے جن کو ایک لفظ بھی اردو کا نہیں آتا تھا اور اردو سکھانے کا
پروگرام بنایا۔ چینی بھی شامل تھے اور رشین بھی اور ایسے عرب بھی جن کو بالکل اردو نہیں آتی تھی اور گھر
کے چھوٹے بچے بھی شامل کر لئے گئے جو وہاں کی پیدائش ہیں اور انگلستان کے بچوں کی اردو بہت
کمزور ہے۔ پھر ہمارے مکرم عبدالوہاب آدم صاحب افریقہ سے اس میں شامل ہوئے ۔ اور ان سب
کو سمجھایا کہ ہم نے ایک لفظ بھی کسی اور زبان کا استعمال نہیں کرنا یہ آپ کا ذمہ نہیں ہے کہ اردو
سیکھیں۔ یہ میرا ذمہ ہے کہ اردو سکھاؤں ۔ بالکل ویسا ہی سلسلہ ہے جیسے ماں باپ اپنے بچوں کو زبان
سکھاتے ہیں۔ تو قدرت نے ایک ایسا نمونہ ہمارے سامنے پیش فرمایا جس کا تعلق علم اور عقلی معیار سے
دور کا بھی نہیں ہے۔ ہر جاہل سے جاہل ماں بھی اپنے بچے کو زبان سکھا لیتی ہے اور ہر زبان سکھائی جا
سکتی ہے۔ دنیا کے پردے پر کوئی ایسا خطہ نہیں ہے جہاں خدا تعالیٰ کے اس حیرت انگیز نظام سے
استفادہ کرتے ہوئے ماں باپ اپنی اولاد کو بغیر کسی دوسری زبان کے سہارے کے اسے کچھ سکھانہ
سکیں، زبان نہ سکھا سکیں، یہ ممکن نہیں ہے۔ سکھا سکتے ہیں اور دوسری زبان کا سہارا ویسے بھی ممکن نہیں
ہے بچہ تو بے چارہ خالی سلیٹ لے کے پیدا ہوتا ہے جتنی مرضی زبانیں بولیں اس کے لئے سارا
فارسی، عربی ، فرنچ ہے اس کو تو کچھ پتا نہیں لیکن آپ سکھا لیتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ذمہ داری ماں
باپ کی ہو بچے کی نہ ہو بچے کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ اپنے ذہن پر ادنی بھی بوجھ نہیں ڈالتا کہ میں کچھ
خطبات طاہر جلد 13
782
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
سیکھوں وہ بے تکلف اپنی مرضی کی باتیں کرتا ہے اپنی موجوں میں لگا ہوتا ہے ماں باپ اس کا منہ ہلا ہلا
کر اپنی طرف کرتے ہیں کہ بیٹا یہ لفظ بولو، کبھی بولتا ہے کبھی نہیں بولتا اس کو کوئی پرواہ نہیں لیکن خدا نے
جو نظام بنایا ہے یہ اتنا قوی ہے اور اس نظام کا یہ ایک لازمی جزو ہے کہ بچہ بوجھ نہ ڈالے کیونکہ جو بوجھ
ڈالے گا اور کوشش سے زبان سیکھے گا اس کی زبان میں رخنے پیدا ہو جائیں گے اس کا تعلق کوشش کے
ساتھ اپنے یادداشت کے خلیوں سے فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری اس کے اوپر عائد ہو جائے گی ۔اب
کوشش کے ساتھ جب آپ یادداشت کے خلیوں سے استفادہ کرتے ہیں تو بسا اوقات مشکل پڑ جاتی
ہے کوئی لفظ یاد نہیں آتا کبھی ادھر بھاگتے ہیں کبھی ادھر بھاگتے ہیں اور جتنی زبانیں بھی آپ دوسری
زبانوں کے ترجموں سے سیکھتے ہیں ان میں ذہن مستقل ترجمے کر رہا ہوتا ہے اور جو زبان خود اگتی ہے، خود
رو پودے کی طرح آپ کے ذہن کے Soil سے پیدا ہوتی ہے اس کی بات ہی کچھ اور ہے اس کو مادری
زبان کہتے ہیں۔ وہ غلط بھی ہو اس میں خود روئیت کا ایک حسن پایا جاتا ہے اس لئے یہ ضروری نہیں کہ ہر
انگریز بہت اچھی انگریزی بولتا ہو۔ وہ اگر بولتا ہے تو پورے یقین کے ساتھ کہ یہ میری سرزمین ہے میں جو
کہتا ہوں کہہ سکتا ہوں اور لوگوں کو اس کا لطف آتا ہے۔ ایک عرب جو ہے جیسے وہ عربی بولتا ہے دوسرے
کے سہارے سے سیکھے ہوئے عربی دان وہ بات پیدا نہیں کر سکتے ۔ تو اس لئے بھی میں نے یہ سوچا تھا کہ
خدا کے قائم کردہ نظام کے مطابق ترجمے کا پروگرام بنایا جائے یعنی زبانیں سکھانے کا پروگرام بنایا جائے۔
اب تک گیارہ اسباق دیئے جا چکے ہیں اور اس دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے مثلاً وہ روسی
ہمارے راویل صاحب جن کو ایک لفظ بھی اردو کا نہیں آتا تھا کئی فقرے اردو کے خود بخود بولنے لگے۔
باتوں باتوں میں بے ساختہ ان کے منہ سے بعض فقرے پھوٹتے ہیں اور بالکل صحیح پھوٹتے ہیں، سوال کر
سکتے ہیں تو یہ ان سب کو اطمینان ہو چکا ہے کہ اس طرح وہ ہر زبان سکھا سکتے ہیں۔ چنانچہ یہ وڈیوز تقسیم کر
دی گئی ہیں اہل زبان میں ۔ اب اس پروگرام کو دیکھ کر ایک انگریز انگریزی سکھائے گا اور بظاہر میں بول رہا
ہوں گا لیکن آواز اس انگریز کی ہوگی انگریزی کے وقت ۔ اور عثمان چینی صاحب، چینی سکھائیں گے
اگر چہ وہ مختلف ہیں میں مختلف ہوں لیکن میری زبان سے آپ چینی لفظ سنیں گے کیونکہ وہ حرکتیں ایک ہی
ہیں اور طرز بیان ایک ہے اس لئے ہر آدمی انہی حرکتوں ، اسی طرز بیان سے مختلف زبانیں سیکھ رہا ہو گا۔
فرنچ بھی آپ مجھ سے سیکھ رہے ہوں گے بظاہر اور جرمن بھی سیکھ رہے ہوں گے اور Spanish
خطبات طاہر جلد 13
783
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
سپینش بھی سیکھ رہے ہوں گے اور عربی بھی سیکھ رہے ہوں گے لیکن وہ آواز میں مختلف ہوں گی پروگرام
ایک ہوگا۔ تو یہ پروگرام اب تک میرا خیال ہے مکمل ہو چکے ہوں گے لیکن وہاب صاحب نے تو مجھے بتایا
ہے جیسا کہ میں نے ان کو تاکید کی تھی امریکہ آنے سے پہلے لازما ختم کر کے آئیں، ان کو امریکہ آنے کی
جلدی تھی اور مجھے یقین تھا کہ اگر آگئے تو سارا پروگرام دھرا رہ جائے گا میں نے شرط لگا دی کہ امریکہ آنے
کا شوق ہے ٹھیک ہے لیکن پروگرام بنائیں پھر آئیں تو اب انہوں نے مجھے آتے ہی رپورٹ دی کہ اپنی
بیٹی کو بھی شامل کیا اور بہت محنت کی اللہ کے فضل سے ان کے وہ ترجمے درج کروا آئے ہیں۔
اسی طرح قرآن کریم کی جو کلاس ہے اس کے ترجمے ضروری ہیں اس کے تو ترجمے نہیں
ہوتے یہ تو دیکھنے والا از خود اندازہ لگا کر اپنی زبان سکھاتا ہے، نوید مارٹی صاحب ہیں ہمارے ایک
فرنچ بہت مخلص احمدی ان کے سپرد کیا ہے انہوں نے دیکھا ہے وہ کہتے ہیں میں مطمئن ہوں کہ اس
طرح زبان سکھائی جاسکتی ہے۔ میں اسی پروگرام سے اب فرنچ سکھاؤں گا تو جرمن قوم کے سپر د جرمن
سکھانے کا پروگرام کر دیا ہے، سپینش کے سپر د سپینش کا۔ سپینش کی بھی کل مجھے اطلاع ملی ہے کہ
پروگرام خدا کے فضل سے آگے بڑھ چکا ہے تو آئندہ کا پروگرام میں آپ کو ابھی بتا دوں وہ یہ ہے کہ جو
گیارہ دن کا پروگرام ہے یہ ایک ایک گھنٹے کا ہے اس کو ہم آدھے آدھے گھنٹے کے پروگراموں میں
بدلیں گے اور گیارہ کی بجائے بائیس دن اردو کے ساتھ ساتھ سات اور زبانیں آپ کو سکھائی جا رہی
ہوں گی تا کہ سہولت سے روزانہ آدھے گھنٹے کا پروگرام آپ سنیں بوجھ نہیں لینا اپنے دماغ پر، جو
پروگرام گزر گیا گزرنے دیں مگر جیسا کہ غالب نے کہا تھا۔
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں (دیوان غالب : 150)
یہ پروگرام ایسے نہیں ہیں جو آپ سے غائب ہو جائیں گے کیونکہ یہ کمرشل انتظام تو ہے نہیں۔
ہم دوبارہ پھر اسی بائیس دن کے پروگرام کو دہرائیں گے اور از سر نو پھر یہ آپ کے سامنے حاضر ہوگا اس
لئے کچھ یاد ہو یا نہ ہو دلچسپی سے دیکھتے رہیں اس میں اور باتیں بھی ہوتی ہیں کھانے وغیرہ بھی پیش کئے
جاتے ہیں، ایک دوسرے کو کھانے کے آداب سکھانے اور کھانوں کے نام بتانے کے لئے لطیفے بھی
ہوتے رہتے ہیں ایسی مجلس نہیں جس سے آپ بور ہو جائیں تو آپ کو روزانہ آپ کی مرضی کی زبان سیکھنے
کے لئے آدھ گھنٹہ درکار ہے اور جب یہ بائیس دن گزر جائیں گے، چوالیس دن بن جائیں گے یہ۔
خطبات طاہر جلد 13
784
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
آدھے آدھے گھنٹے کے بائیس دن پھر ان کی دھرائی چوالیس دن میں ۔ اللہ تعالیٰ مجھے موقع دے دے گا
کہ جو یہاں دورے پر آیا ہوں یہ کمی جاکے پوری کرلوں اور پھر یہ پروگرام بنا کر اس کو آگے بڑھاؤں۔
میرے ذہن میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے صحت اور زندگی اور اپنے فضل سے وہ
صلاحیتیں عطا کرے تو ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال کے عرصے میں ہم انشاء اللہ تمام دنیا کو
مختلف زبانیں سکھا سکیں گے۔ لیکن جب میں نے خود پروگرام شروع کیا تو اس وقت مجھ پر یہ بات
ظاہر ہوئی اور میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کا تصرف تھا کہ باقی سب اس کوشش میں ناکام رہے کہ یہ مجھے
محسوس ہوا کہ جس قسم کی زبان میں جماعت کو دینا چاہتا ہوں اس کے لئے ضروری ہے کہ میں خود
در سکھانے کے دوران اس میں میری اردو کی غلطیاں تو کچھ ہوں گی لیکن ہر ماں باپ کی
غلطیاں ہوتی ہیں اس بات کی پرواہ نہ کریں بعض ٹھیک کرنے والے بعد میں آپ کو ٹھیک بھی کرا دیا
کریں گے کیونکہ بہت بڑا Grammarian تو میں ہوں نہیں، نہ دلی میں پیدا ہوا۔ دلی والوں کی
زبان حضرت اماں جان کی زبان سے ہم نے پائی۔ لیکن پنجابی اس زبان کو بگاڑنے والے بھی کافی
ہوتے تھے گھر میں جو سیکھتے تھے سکول جا کر اس کو تبدیل کرنے کی کوششیں از خود چلتی رہتی تھیں تو اسی
لئے زبان کچھ کھچڑی سی بن گئی اور رفتہ رفتہ ، آہستہ آہستہ خطبات میں بھی کئی دفعہ ایسی غلطیاں ہوتی
ہیں بعد میں ہمارے ماہرین اس زبان کے مجھے لکھتے رہتے ہیں بڑی معذرت کے ساتھ ، تو میں ان
سے کہتا ہوں کہ صحیح کرانا تو کوئی بے ادبی نہیں ہے تصحیح کرانا تو نظام اسلام کا لازمی حصہ ہے۔ قرآن
کریم سے بہتر کس کتاب کی صحت کی ضرورت ہے لیکن تلاوت میں اس میں بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں
اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک تصحیح کا نظام ہمیں سکھایا ہے کہ اس
وقت سُبْحَانَ اللهِ کہا کرو ۔ سُبْحَانَ اللہ کا مطلب بہت عظیم مطلب ہے کہ صرف اللہ غلطی سے
پاک ہے اور کوئی نہیں ہے۔ یہ دو طرفہ پیغام ہے تصحیح کرنے والے کے لئے بھی ہے اور غلطی کرنے
والے کے لئے بھی ہے غلطی کرنے والے کے لئے یہ ہے کہ آپ علم کا یا اور کوئی بھی مرتبہ رکھتے ہوں
غلطی سے پاک نہیں ہو سکتے کیونکہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ۔ یہ
بشریت کا تقاضا ہے ہر آدمی غلطی کر سکتا ہے اور کہنے والے کی انا توڑنے کے لئے سُبْحَانَ اللہ سے
بہتر کوئی نسخہ نہیں کہ تم نے اس وقت تو غلطی ضرور کی ہے لیکن تم بھی تو غلطیوں کے پتلے ہو تم سے بھی
خطبات طاہر جلد 13
785
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ تو اتنا حیرت انگیز نظام ہے اسلام کا کہ ہر بات میں گہری حکمت اور آپس کے
ربط پائے جاتے ہیں ۔ پس اس پہلو سے میں ان کو لکھتا ہوں کہ شوق سے آپ مشق ستم فرمائیں مجھے
کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوتا ہے میں ممنون ہوں میری غلطیاں نکالا کریں، مجھے کوئی تکبر نہیں ہے
کسی قسم کا۔ میں اگلے خطبے میں کہہ دوں گا ہاں جی یہ غلطی ہو گئی معاف کرنا لوگ درست کر لیں لیکن یہ
ضروری ہے میرے لئے کہ غلطیاں رہ نہ جائیں کیونکہ آئندہ زمانوں میں ان خطبوں سے فائدے
اٹھائے جائیں گے اگر غلطی رہ گئی اور درستی نہ کی گئی تو بعض لوگ غلط راستوں پر چل پڑیں گے۔ تو اردو
میں بھی ہوں گی ضرور میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ میں اردو دان ہوں لیکن کوشش کر رہا ہوں کہ جس حد تک
ہو سکے صحت کے ساتھ آپ کو زبان سکھاؤں اور ایک نیا مقصد جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے دل پر
ظاہر ہوا کہ تمام دنیا میں اس کثرت سے اور اس تیزی سے احمدیت پھیل رہی ہے کہ اب ہمارے لئے
یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ ہر زبان کے ماہرین اتنے پیدا کریں اور اس کثرت سے پیدا کریں کہ وہ ساتھ
ساتھ اردو بھی سیکھ چکے ہوں اور انگریزی بھی یا عربی بھی اور بہترین ترجمے کر کے دنیا کو پیغام دے
سکیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بڑی دنیا احمدیت میں ہم داخل کر رہے ہیں جو اپنے علم کے لحاظ
سے اندھیروں میں رہے گی اور ان کو روشنی پہنچانے کا کوئی انتظام نہیں کر سکتے ۔ تو اگر براہ راست
ساری دنیا اردو سیکھ لے اور ٹیلی ویژن کے ذریعے اب یہ ممکن ہو گیا ہے تو بیک وقت افریقہ میں اور
یورپ کے ممالک میں وہ سارے جن سے ترجمے کا احتیاج رہتا تھا باتیں کرتے ہوئے اور نہ ان کو
لطف آتا تھا نہ مجھے لطف آتا تھا اب ایسا موقع پیدا ہو جائے گا کہ سال دو سال کے اندر اندر خدا کے
فضل سے جب میں یہاں آؤں گا تو برادر مظفر سے امریکن انگریزی نہیں بولوں گا بلکہ اردو میں بات
کروں گا اور سارے بھائی میرے جتنے یہاں موجود ہیں وہ بے تکلف مجھ سے باتیں کریں گے اب تو
ہمارے حبیب شفیق صاحب کو صرف ایک اردو آتی ہے وہ سمجھتے ہیں اردو ہے حالانکہ وہ پنجابی ہے جب
میں ملتا ہوں کہتے ہیں ” کیہہ حال آئے تو جو میں اردو سکھاؤں گا وہ ایسی اردو نہیں ہو گی جو کھلم کھلا
پنجابی ہو لیکن” کی حال تک بات نہیں رہے گی ، آگے بات بڑھے گی کیونکہ ہم جو زبان سکھا رہے
ہیں اللہ کے فضل سے وہ روز مرہ کی زندگی کے مختلف مواقع ، اٹھنا بیٹھنا، پھر دین کی باتیں اور رفتہ رفتہ
اس کے مضمون کو بڑھا کر دینی مسائل کی گفتگو یہ ساری ماضی، حال مستقبل پر عبور ۔
خطبات طاہر جلد 13
786
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1994ء
یہ ساری کوششیں انشاء اللہ جاری رہیں گی یہاں تک کہ میں امید رکھتا ہوں کہ جو دو سال تک
ہمارا ساتھ دیں گے وہ اپنی مرضی کی زبان آسانی سے سیکھ سکیں گے اور میری ہدایت یہ ہے کہ پہلے اردو
کو اہمیت دیں اور پھر عربی کو اہمیت دیں اگر چہ عربی کو اولیت حاصل ہے مگر چونکہ میری زبان اردو ہے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اگر چہ عربی میں کتب لکھیں مگر زیادہ تر کتب اردو میں ہیں
اس لئے عربی کے جو پیغام قرآن میں عطا ہوئے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے ان کی وضاحتیں
ہمیں ملیں وہ چشمے اردو میں جاری ہوئے ہوئے ہیں ۔ اس لئے کوئی تقابل کا سوال نہیں ہے وقت کی
ایک حقیقی ضرورت ہے اور چونکہ ایک لمبے عرصے تک میں نظر رکھتا ہوں میرے خیال میں خلفاء اردو
دان یہ رہیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کچھ اسی طرح کام کیا کرتی ہے کہ جہاں سے وہ نبوت کا
انتخاب فرماتا ہے وہیں ایک لمبے عرصے تک خلافت کو بھی محدود رکھتا ہے اس لئے مجھے آئندہ کے لئے
بھی یہی دکھائی دے رہا ہے کہ اردو کی ضرورت جاری رہے گی اور جو مزہ خطبے کا براہ راست سمجھنے کا ہے
وہ ترجمے کا نہیں اور جو ترجمے کے ذریعے باتیں پہنچتی ہیں ویسے ہی وہ بعض دفعہ بیچ میں بگڑ جاتی ہیں اور
پھر Running Translation تو بہت ہی مشکل کام ہے رنگ کمنٹری تو اور بات ہے لیکن
رننگ ٹرانسلیشن میں ایک آدمی جب سنتا ہے ایک ترجمے کی خاطر تو اس کا ذہن بڑی تیزی سے کام کر
رہا ہوتا ہے کہ اس کو میں کس طرح اپنی زبان میں پیش کروں اور جب وہ پیش کر رہا ہوتا ہے تو یہ اس
کے لئے ممکن ہی نہیں ہوتا کہ جو حصہ اس وقت کہا گیا ہے وہ اس کو سن سکے ۔ سنتا بھی ہے تو ایک ہلکا سا ،
مبہم سا خیال اس کے دماغ پر نقش ہوتا ہے۔ پھر کوشش کرتا ہے آئندہ کو اس کے ساتھ جوڑنے کی اس
لئے یہ ایک وقت کی مجبوری ہے ورنہ یہ بہترین پروگرام نہیں ہے لیکن اگر دو سال کے بعد دنیا میں ایک
بھاری تعداد میں احمدی براہ راست خطبے سن سکیں اور ترجمے اس کے کر سکیں یا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ شروع کر دیں تو ایک بہت بڑی نعمت ہوگی اور اس مضمون پر غور کرتے
ہوئے مجھے خیال آیا کہ یہ ہے حقیقت میں کل عالم کو ایک ہاتھ پر جمع کرنا۔ جب یہ صورت ہو گی تو ایک
حیرت انگیز یکسانیت پیدا ہو جائے گی دنیا میں ۔ احمدی جہاں جائے گا خواہ افریقہ کا احمدی ہو یا نجی کا ہو
یا کسی اور ملک کا وہ ایک دوسرے سے بات کر سکتا ہے اس کو یقین ہے کہ ان پروگراموں سے ہر جگہ
جماعت نے فائدہ اٹھایا ہے اور ایک World Lingu Franca ایسی وجود میں آئے گی جو
خطبات طاہر جلد 13
مذہب سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔
787
خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء
پھر ان پروگراموں کے علاوہ ایک تیسرا پروگرام بھی اب وقت زیادہ ہو رہا ہے میں مختصر بتا
دیتا ہوں ) وہ چل رہا ہے ہو میو پیتھی کا ۔ ہومیو پیتھی ایک ایسا نظام صحت ہے کہ جس میں کم سے کم خرچ
میں زیادہ سے زیادہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے اور روز مرہ ہر گھر میں ایسی سہولت مہیا ہو
سکتی ہے خصوصا امریکہ جیسے ممالک میں جہاں ادویہ یا علاج کے لئے بے شمار خرچ کرنا پڑتا ہے تو روز
مرہ ایسے گھروں میں سہولت ہو سکتی ہے کہ وہ بجائے اس کے کہ فورا ایمبولینس کی طرف بھاگیں ، لوگوں
کو بلائیں۔ گھر میں تھوڑی سی دوائیاں رکھی ہوں تو اس سے روز مرہ کی ضرورتیں پوری کر لیں۔ تو یہ
پروگرام بھی ایک لمبے عرصے سے جاری ہے اب اس کو بھی بیچ میں سے تو نہیں آپ اٹھا سکتے اور
فائدے کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ہر ملک میں قریبا جہاں یہ سنا جا رہا ہے ایسے خوش کن خط مل رہے ہیں
کہ اچانک رات کو یہ مصیبت پڑی آپ کا فلاں نسخہ استعمال کیا الحمد للہ کہ دیکھتے دیکھتے تکلیف ٹھیک ہو
گئی اور وہ ایلو پیتھک ڈاکٹر جو بڑے متعصب ہوتے تھے بلکہ بعض ان میں مولوی بھی تھے وہ بھی اب
خدا کے فضل سے قائل ہو رہے ہیں اور ایک ڈاکٹر صاحب تو با قاعدہ شاگرد بن کے وہاں میرے
درسوں میں شامل ہوتے ہیں اور مجھے پھر اطلاعیں بھی کرتے ہیں کہ الحمد للہ اب میرے تعصبات گھل
گئے ہیں اور تجربے میں بھی دیکھ چکا ہوں کہ فائدہ مند چیز ہے۔ تو ہے فائدہ مند چیز لیکن یہ مطلب نہیں
ہے کہ ہر دوسرے نظام کو مٹا دینے والی چیز ہے جو شخص یہ کہتا ہے وہ خدا کی قدرت پر پنجہ مارنے کی
کوشش کرتا ہے اسے قبضے میں لینے کی کوشش کرتا ہے۔ ہومیو پیتھک بہت جگہ نا کام بھی ہوتی ہے بہت
جگہ ہو میو پیتھ نا کام ہو جاتا ہے دوسرے بہت سے ایسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفا کے ذریعے ہیں
جن پر کبھی کسی احمدی کو دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں ۔ ورنہ وہ اللہ کی رحمتوں کے دروازے بند
کرنے والا ہو گا اگر وہ ایسا رویہ اختیار کرے کہ بس اب ہو میو پیتھی ہی ہے باقی کچھ بھی نہیں تو وہ بھی
ایک قسم کا نیم حکیم یا ملاں بن جائے گا جو دونوں لحاظ سے خطرہ ہے۔ لیکن یہ ضرور ہے اور میرے لمبے
تجربے میں ہے کہ اگر ہو میو پیتھک سے شفا مل سکے تو وہ سب سے زیادہ آسان ذریعہ شفاء ہے اس
کے کوئی بداثرات ارد گرد مرتب نہیں ہوتے۔ اور اگر آپ کوشش کریں تو اکثر صورتوں میں آپ کو یہ
توفیق مل سکتی ہے۔ میں نے اپنے اوپر استعمال کی ہے اور اللہ کے فضل سے مجھے تو Anti Biotics