غیبت سے کلیتًہ اجتناب کریں، اگر جماعت میں گیبت کا قلع قمع ہو جائے تو عظیم کاممیابی ہوگی

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الحجرات کی روشنی میں بدظنی، تجسس اور غیبت کی ممانعت اور ان کے مہلک روحانی و معاشرتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آپ نے غیبت اور بہتان کے فرق کو واضح کرتے ہوئے باہمی محبت، احترام اور نظام جماعت کی اطاعت کے ذریعے ان برائیوں کے سدباب پر زور دیا۔ آخر میں آپ نے مجالس کی امانت کے تقاضوں کی پاسداری اور خلیفہ وقت سے ہونے والی نجی گفتگو کو غلط انداز میں آگے پھیلانے سے سختی سے متنبہ فرمایا۔

موضوعات: غیبت کی ممانعت، بدظنی اور تجسس، باہمی محبت اور احترام، گھریلو امن، مجالس کی امانت، خلافت سے تعلق

خطبات طاہر جلد 13
867
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
غیبت سے کلیۂ اجتناب کریں ، اگر جماعت میں غیبت کا
قلع قمع ہو جائے تو عظیم کامیابی ہوگی ۔
(خطبہ ؟
-
( خطبه جمعه فرموده 18 نومبر 1994ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ
الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا
أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: 13)
پھر فرمایا :۔
آج کے خطبے کے لئے میں نے جس آیت کریمہ کا عنوان باندھا ہے یہ سورۃ الحجرات سے لی
گئی ہے اور اس کی تیرھویں آیت ہے۔ اس میں بعض امور کے علاوہ خصوصیت سے غیبت کے متعلق
مسلمانوں کو جو مومنوں کے معاشرے کو متنبہ کیا گیا ہے اور ایسے الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی
انسان اس کے پیغام کی حقیقت کو سمجھ لے تو غیبت کا تصور بھی اس کے قریب نہ پھٹکے لیکن جس رنگ میں
یہ ذکر فرمایا گیا ہے اس میں یہ بات بھی نکلتی ہے کہ اس مکروہ چیز کا شوق تم لوگوں میں اتنا پایا جاتا ہے کہ گویا
اسے جانتے بوجھتے ہوئے بھی تم بے اختیار اس کی طرف کھنچے چلے جاؤ گے یا کھنچے چلے جاتے ہو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اول كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ سے یعنی

خطبات طاہر جلد 13
868
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
اندازے لگانے سے اجتناب کیا کرو اور بہت زیادہ عادت جو ۔ کرو اور بہت زیادہ عادت جو ہے تخمینوں کی کہ یہ ہوا ؟ کہ یہ ہوا ہوگا اور یہ ہوا ہوگا
یہ ایک ایسی مہلک عادت ہے کہ ان اندازوں میں سے بعض یقیناً گناہ ہوتے ہیں پس تم ایک ایسے
میدان میں پھرتے ہو جس میدان میں خطرناک گڑھے ہیں یا جنگل کے درندے ہیں تم سمجھتے ہو کہ تم
دیکھ بھال کر قدم اٹھا رہے ہو مگر جو ایسے خطرے مول لیتا ہے یقیناً اس کا پاؤں کہیں نہ کہیں رپٹ جاتا
ہے، غلطی سے کسی گڑھے میں پڑ جاتا ہے یا کسی درندے کے چھپنے کی جگہ کے قریب سے گزرتا ہے اور
اسے حملے کی دعوت دیتا ہے۔ تو مراد یہ ہے کہ ہرطن گناہ نہیں ہے یہ درست ہے۔ بعض ظن جو درست
ہوں ، حقیقت پر مبنی ہوں وہ خدا کے نزدیک گناہ نہیں لیکن ظن کرنے کی عادت خطرناک ہے اور اس
کے نتیجے میں ہرگز بعید نہیں کہ تم سے بڑے گناہ سرزد ہوں ۔
دوسری بات یہ فرمائی کہ تجسس بھی نہ کیا کرو ظن کا جو تعلق ہے وہ تجسس سے بہت گہرا ہے۔
جب انسان کو یہ شوق ہو کہ کسی کی کوئی کمزوری معلوم کرے تو اس وقت جو ظن ہیں وہ زیادہ گناہ کے
قریب ہوتے ہیں کیونکہ انسان اپنے بھائی یا اپنی بہن میں بدی ڈھونڈ رہا ہوتا ہے اور تجسس کی عادت
اگر ظن کی عادت کے ساتھ مل جائے تو بہت بڑا احتمال پیدا ہو جاتا ہے کہ یہ شخص گنہگار ہوگا۔ پس اس
مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ فرما دیا۔ وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا اور کوئی تم میں سے
کسی دوسرے شخص کی غیبت نہ کرے یعنی اس کی غیبو بت میں ، اس کی عدم موجودگی میں اس پر تبصرے
نہ کیا کرے۔ اب یہ پہلا جو مضمون بیان ہو رہا ہے اس کا آخری طبعی نتیجہ ہے۔ جو شخص ظن کی عادت
رکھتا ہے جلدی سے نتائج نکالتا ہے کہ یہ ہوا ہو گا اور جو شخص تجسس کی عادت رکھتا ہے وہ اپنے ظن کو گناہ
کے قریب تر پہنچاتا ہے کیونکہ تجسس کا مطلب ہے اسے شوق ہے کچھ معلوم کرنے کا۔اس لئے بے
وجہ ظن نہیں کر رہا، یونہی اتفاقاظن نہیں کر رہا بلکہ کسی خاص مقصد کی تلاش میں اس کا ظن ہے اور ایسے
موقع پر وہ نتیجہ نکالنا جو غلط ہے اور محض اپنے تجسس کے شوق میں اس نے نکالا ہے یہ ایک طبعی بات ہے
یعنی ایسا احتمال بہت بڑھ جاتا ہے۔
تیسری صورت میں جب تجسس کرتا ہے تو کیوں کرتا ہے۔ بنیادی طور پر اس کو اپنے بھائی یا
بہن سے کوئی دبی ہوئی مخفی نفرت ہوتی ہے۔ وہ پسند نہیں ہوتا اور غیبت اس کی کی جاتی ہے جو پسند نہ
ہو۔ کبھی آپ نہیں دیکھیں گے کہ ماں باپ بیٹھ کر بچوں کی غیبت کر رہے ہیں یا بچے بیٹھ کر ماں باپ کی

خطبات طاہر جلد 13
869
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
غیبت کر رہے ہیں اگر ایسا ہو تو بنیادی طور پر ان کے تعلقات کے نظام میں کوئی ایسا رخنہ ہے جسے پاگل
پن کہا جا سکتا ہے۔ مگر غیبت اور کسی شخص سے پر خاش رکھنا، کوئی اس کے متعلق حسد کا پیدا ہونا اس قسم کے
محرکات ہیں جو تجسس کی پہلے عادت ڈالتے ہیں اور پھر جب تجسس ان کے سامنے کوئی تصورات پیش کرتا
ہے، حقائق نہیں بلکہ وہ ظن جو ان کی عادت میں داخل ہے۔ تجسس کے نتیجے میں اندازے لگاتا ہے کہ ہم
یہاں تک تو پہنچ گئے ہیں اندر کمرے میں جا کر تو نہیں دیکھا مگر صاف پتا لگتا ہے کہ یہ ہورہا ہوگا اور چونکہ
بد نیتی سے ہی اس سفر کا آغاز ہے اس لئے جو بھی ماحصل ہے وہ یقینی ہو یا غیر یقینی ہو وہ اسے آگے مجالس لئے ہے ہو وہ
میں بیان کرتے اور اس کے چسکے لیتے ہیں۔ یہ ایک پورا نفسیاتی سفر ہے جو غیبت کرنے والا اختیار کرتا
ہے۔ جس کو قرآن کریم نے سلسلہ بہ سلسلہ اسی طرح بیان فرمایا جیسے انسانی فطرت میں یہ بات پائی جاتی
ہے لیکن غیبت کی صرف یہ وجہ نہیں۔ یہ مراد نہیں ہے کہ اس کے سوا اور کوئی غیبت نہیں ہے۔
غیبت بغیر تجس کے بھی پیدا ہوتی ہے۔ غیبت ایک شخص کی بدی جو کھل کر اس کے سامنے
آئی ہے اور تجسس کے نتیجے میں نہیں اس کو نفرت کی نظر سے دیکھتے ہوئے اس میں دور کرنے کی کوشش
کرنے کی بجائے ان لوگوں کو پہنچانا جو اس کو سن کر اس شخص سے اور دور ہٹ جائیں گے اور اس کی اس
شخص سے دشمنی میں اس کے طرف دار ہو جائیں گے۔ یہ نیت بھی ہوتی ہے اور بعض دفعہ حقائق پر مبنی
غیبتیں بھی کی جاتی ہیں اور ہر نیت کا ٹیڑھا ہونا لازم ہے ورنہ یہ گناہ نہیں ہے۔
صلى الله
ایک موقع پر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی کے
سامنے کسی شخص کی بات بیان کی اور ان کو یہ شک گزرا کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ غیبت تو نہیں ہو
رہی ۔ وہ شخص موجود نہیں تھا۔ مگر وہ جن کو منصب عطا ہوتا ہے، بعض ذمہ داریاں عطا ہوتی ہیں، بعض
دفعہ وہ اپنے تبصرے کو بعض دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں اور مقصد یہ نہیں ہوتا کہ نعوذ
باللہ ان سننے والوں کے درمیان کوئی نفرت کی خلیج پیدا کریں یا دوریاں پیدا کریں بلکہ ایک قسم کی نصیحت
ہوتی ہے۔ ایک مثال کو پیش کرتے ہوئے کہ دیکھو یہ نا پسندیدہ فعل تھا تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے اور
اس سے زیادہ چونکہ نیت میں کوئی رخنہ نہیں ہوتا۔ اس لئے اللہ کے حضور اسے ہرگز غیبت شمار نہیں کیا
جائے گا۔ نہ کبھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے غیبت فرمائی۔ پس غیبت کے موضوع پر مختلف
صلى الله
عروسة۔
احادیث پر نظر رکھ کر جو قطعی نتیجہ نکلتا ہے وہ یہی ہے کہ اس نیت سے خواہ برائی تلاش کی جائے یا برائی

خطبات طاہر جلد 13
870
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
اتفاقاً نظر کے سامنے آجائے اور پھر اس نیت سے ان باتوں کو دوسروں کے سامنے بیان کیا جائے کہ
جس کے متعلق بیان کیا جا رہا ہے اس پر بیان کرنے والے کو ایک قسم کی فوقیت مل جائے کہ دیکھو میں
اس بات سے بلند ہوں اور نیت یہ ہو دیکھو یہ آدمی کیسا ذلیل ہے اور گھٹیا ہے اور اس کے ساتھ اس
بات کا خوف بھی دامنگیر ہو کہ یہ بات اس شخص تک نہ پہنچ جائے۔ یہ خوف دامن گیر ہونا ظاہر کرتا ہے
کہ وہ چھپ کر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ جب موجود نہیں ہے پیچھے سے ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ جس کا وہ
جواب نہ دے سکے۔ اگر یہ نیت ہو تو یہ بہت بڑا گناہ ہے اور اس کی مثال دیتے ہوئے قرآن کریم
فرماتا ہے اَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ کیا تم میں
سے کوئی شخص یہ بات پسند کرتا ہے کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے ۔ تم تو کراہت کرنے
لگے ہو دیکھو دیکھو! تم تو یہ بات سنتے ہی سخت کراہت محسوس کر رہے ہو۔ اب کیسی کراہت جب کہ عملاً
اپنی زندگی میں تم نے یہی وطیرہ اختیار کر رکھا ہے۔ جب اپنے بھائی یا اپنی بہن یعنی مومن کے تعلقات
کی بات ہو رہی ہے، سگے بھائی یا بہن کی بات نہیں، ان کے خلاف جب تم باتیں کرتے ہو تو مردے کا
گوشت کھانے والی بات ہے لیکن کراہت کے ساتھ نہیں چسکے لے لے کر ۔ تو مثال تو ایک ہی ہے۔
ایک جگہ تم چسکے لیتے ہو ایک جگہ کراہت محسوس کرتے ہو۔ یہ تمہاری زندگی کا تضاد ہے جو درست نہیں
ہے حالانکہ دونوں کو ایک ہی پیمانے سے جانچنا چاہئے۔
اس نصیحت اور اس مثال کے بعد پھر بھی انسان غیبت میں مزے اٹھاتا ہے۔ جس کا مطلب
یہ ہے کہ وہ روحانی لحاظ سے بعض باتوں کی کراہت کو جاننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ وہ مثال سنتا ہے
ایمان لے آتا ہے اللہ نے فرمایا ٹھیک ہی ہو گا لیکن جہاں تک وہ سوچتا ہے میری ذات کا تعلق ہے مجھے تو
مزہ آ رہا ہے۔ مجھے تو بھائی کے گوشت والی کراہت اس میں ذرا محسوس نہیں ہو رہی جس کا مطلب ہے
اس کا تناظر بدل گیا ہے۔ وہ جس پہلو، جس زاویے سے چیزوں کو دیکھ رہا ہے وہ خدا کا پہلو نہیں ہے،
خدا کا زاویہ نہیں ہے۔ پس بیماری محض گناہ کی بیماری نہیں ہے ایک گہرا رخنہ ہے مزاج میں اور ذوق میں
اور اس کی اصلاح نسبتاً زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ اگر ایک انسان گناہ سمجھتے ہوئے اس کی بدیوں سے
واقف ہوتے ہوئے وقتی طور پر گناہ کے بعض پہلوؤں سے متاثر ہو جائے جن میں کشش بھی پائی جاتی
ہے تو ایسا شخص بار بار توبہ کرتا ہے اور سنبھلتا ہے مگر غیبت کرنے والوں میں میں نے یہ چیز نہیں دیکھی ۔

خطبات طاہر جلد 13
871
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
لوگ بسا اوقات مجھے لکھتے ہیں کہ فلا ہیں کہ فلاں ہم سے ایک جرم ہو گیا ، فلاں غلطی ہو گی ا ، فلاں غلطی ہوگئی۔ بعض دفعہ
تفصیل سے بیان کرتے ہیں بعض دفعہ اشارہ بات کرتے ہیں جو سمجھ میں آ جاتی ہیں۔ مگر مجھے یہ یاد
نہیں کہ کسی نے کہا ہو کہ مجھ سے غیبت ہوگئی تھی اللہ معاف کرے بڑا گند کیا ہے میں نے اپنے مرے
ہوئے بھائی کا گوشت کھا بیٹھا ہوں اور اب مجھے کراہت اور متلی ہو رہی ہے۔ خدا کے لئے دعا کریں
اللہ اس بد نتیجے سے محفوظ رکھے۔ کبھی آپ میں سے کسی کے ساتھ ایسا اتفاق ہوا ہو تو مجھے بتائے میرے
ساتھ نہیں ہوا۔ یہ مطلب ہے میرا کہ ذوق بدل چکے ہیں۔ جہاں ذوق بدل جائیں وہاں گناہ کی
نحوست کا احساس نہیں رہتا اور ایک ایسا شخص نصیحت سن کر بار بار وہی ٹھوکر کھاتا ہے لیکن اگر وہ خود
اپنے آپ کو اس بھائی کی جگہ رکھے جس کا گوشت کھایا جا رہا ہے۔ پھر شاید وہ اس بات کو بہتر سمجھتا ہو
اور اس شرمندگی کو یاد کرے جب ایسا شخص جس کی غیبت ہو رہی ہے اچانک کمرے میں داخل ہو جاتا
ہے۔ کیسے کھسیانی ہنسی ہنستے ہیں وہ سارے مجلس والے، کیسے پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں؟ اور اس
کا تاثر غلط ثابت کرنے کے لئے پھر جھوٹ بولنے لگ جاتے ہیں۔ ہم تو یہ کہہ رہے تھے، ہم تو وہ کہہ
رہے تھے اور پھر جب الگ ہوتے ہیں تو پھر آپس میں خوب ہنستے ہیں اور شرمندگی کی ہنسی کہ ہم سے آج
خوب ہوا جس کی باتیں کر رہے تھے وہی پہنچ گیا۔ یہ سب جرم کی نشانیاں ہیں۔ ان کا ضمیر گواہی دیتا ہے
کہ جرم کر رہے تھے ورنہ یہ حرکتیں نہ ہوتیں۔ بعض دفعہ ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی کے متعلق بات
کر رہا ہے مگر نیت اور ہے پاک نیت سے سمجھانے کی خاطر کر رہا ہے۔ وہ پیچھے بیٹھا سن رہا ہے علم میں
بھی آ جائے تو خجالت نہیں ہوتی بلکہ انسان چونکہ اچھے رنگ میں ، نیک نیت سے بات کر رہا ہے اس کو ، سے
شرمندگی محسوس نہیں ہوتی۔ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں مگر
یہ بات واقعہ درست ہے اور اس چیز کا قطعی یقین کہ یہ بات اس وقت نیت میں گناہ نہیں ہوتا یا اس وقت
وہ غیبت نہیں کر رہا ہوتا یہ بات درست ہے آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایسا شخص اپنے دفاع میں کچھ نہیں
ایسی بات کہہ سکتا جو اس کے بیان کو غلط کہے اور چونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے تعلق مجھ سے درست ہیں اور
نیت بگڑی ہوئی نہیں ہے اس لئے اس کے نتیجے میں نفرت اور دوری بھی پیدا نہیں ہوتی ۔
پس دو طرح سے غیبت کا احتمال ہے۔ ایک ہے بد نیتی کے ساتھ حملہ کرنے کی خاطر ، جھوٹی
بات کرنا ایک سچی بات کو بد نیتی سے دشمنی کے نتیجے میں پھیلانا۔ جو جھوٹی بات ہے اس کے دو پہلو

خطبات طاہر جلد 13
872
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
ہیں۔ ایک ظن ہے ظن کے پردے میں شک کا فائدہ اپنے لئے اٹھاتے ہوئے کہ شاید سچ ہو اس لئے
میں جھوٹ نہیں بول رہا۔ یہ حصہ ہے جو غیبت سے زیادہ تعلق رکھتا ہے۔ جو واضح جھوٹ بولا جا رہا ہے
ں ہوا۔ حضرت
صلى الله
اسے غیبت نہیں کہتے اس کا کچھ اور نام ہے۔ آنحضرت اللہ کے سامنے یہ معاملہ پیش عليه
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، مسلم کتاب البر میں یہ درج ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا
تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کیا ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیھم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر
علی
جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا اپنے بھائی کا اس کی پیٹھ کے پیچھے اس رنگ میں ذکر کرنا جسے وہ پسند نہیں
ہو
۔ عرض کیا گیا اگر وہ بات جو کہی گئی ہے سچ ہو اور میرے بھائی میں موجود ہو تب بھی
گی۔ آپ نے فرمایا اگر وہ عیب اس میں پایا جاتا ہے جس کا تم نے اس کی پیٹھ پیچھے ذکر کیا ہے تو یہ
غیبت ہے اور اگر وہ بات جو تو نے کہی ہے اس میں پائی نہیں جاتی تو یہ بہتان ہے جو اس سے بڑا گناہ
ہے۔ بہتان تراشی معصوم پر تو ایسا سخت گناہ ہے کہ قرآن کریم نے اس کی بہت سخت سزا مقرر فرمائی
ہے اور اللہ تعالیٰ کی شدید ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے۔ تو دونوں صورتوں میں جواز کوئی نہیں رہتا۔ اگر سچ
ہے تو غیبت ہے۔ جھوٹ ہے تو بہتان ہے، اس سے بھی زیادہ بڑا گند۔ اگر سچ ہے تو غیبت ہے ان
معنوں میں کہ بھائی مر چکا اور مرے ہوئے بھائی کو ڈیفنس کا موقع نہیں دیا گیا۔ اس کی عدم موجودگی
میں اس پر حملہ کیا گیا گویا اس کا گوشت کھایا گیا اور اس کے مزے اڑائے گئے اور بہتان کا مطلب ہے
کسی کو قتل کر دینا یعنی روحانی دنیا میں بہتان قتل کے مشابہ ہے۔ تو یہ تو Murder کا گناہ ہے جو مرے
ہوئے کے گوشت کھانے سے زیادہ مکروہ تو نہیں مگر زیادہ بڑا ظلم ضرور ہے اور زیادہ قابل مواخذہ ہے۔
پس کوئی بھی بہانہ بنایا جائے اگر غیبت کرتے ہیں اور چسکا پڑتا ہے اس کے لطف اٹھائے
جاتے ہیں اور اپنے کسی بھائی کو کم نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اس کی ہنسی اڑائی جا رہی ہے، اس کو ذلیل کیا
جا رہا ہے اور ایسی باتیں کی جا رہی ہیں کہ جب وہ آجائے تو زبانیں گنگ ہو جائیں اور مجال نہیں کسی کی
کہ وہ باتیں ان کے سامنے بیان کر سکے تو یہ ساری غیبت ہے۔
غیبت میں تھوڑی اور کم اور زیادہ کے بہت فرق ہیں، بڑی منازل ہیں۔ بعض دفعہ غیبت ہی
ہوتی ہے مگر نیتوں میں چونکہ فتور نہیں ہوتا اس رنگ میں بات کی جاتی ہے کہ سننے والے سارے جس
شخص کے متعلق بات ہو رہی ہے اس سے دور نہیں ہٹتے وہ بات سن کر بلکہ ان سب کا قدرتی طبعی اپنا

خطبات طاہر جلد 13
873
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
نتیجہ یہ ہوتا ہے وہ خبر نہیں ہوتی بلکہ ایک تبصرہ ہے جس میں وہ مجلس شریک ہے۔ وہ تبصرہ اور اس خبر میں
ایک فرق ہے حالانکہ دونوں غیبت کے قریب قریب ہیں۔ اس لئے یہ مضمون باریک بھی ہے اور منتشر
بھی ہے لیکن جہاں تک معاشرے کی اقدار کی حفاظت کا تعلق ہے یہ بہت ہی اہم مضمون ہے۔ اس کو
اگر آر
پ نے نہ سمجھا اور اس کا حق ادا نہ کیا تو بارہا آپ نفرتوں کا بیج بونے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بارہا
اپنے معصوم بھائیوں کے ساتھ منافقانہ تعلق رکھ رکھ کر آپ ایک منافق انسان بن جائیں گے اور
منافقت جب ایک جگہ پیدا ہو جائے تو دوسری جگہ بھی اس کے پیدا ہونے کے احتمال پیدا ہو جاتے
ہیں۔ ۔ جو شخص عادتاً منافق منافق ہو۔ ہو جائے ، عادتا منافق مناف بنانے کے لئے لئے غیبت اس کا سب سب ۔ سے بڑا مددگار ہو
جاتی ہے، عادتا منافق ہو جائے یعنی کسی کے متعلق باتیں کرنا پیٹھ پیچھے اور اس کے سامنے ایسا تاثر پیدا
کرنا کہ گویا وہ جو باتیں کہہ رہا تھا اس کے برعکس اس کے متعلق اندازے رکھتا ہے۔ نظریات و تعلقات
اس سے بالکل مختلف ہیں یہ منافقت ہے اور منافقت اگر انسانوں میں پیدا ہوتی ہے تو وہ پھر رفتہ رفتہ
دین میں بھی داخل ہوتی ہے۔ منافقت نظام جماعت میں بھی پیدا ہوتی ہے اور اپنے صدر، اپنے قائد،
اپنے زعیم ، اپنے امیر ، اپنے دوسرے عہدیداروں سے بھی پھر یہ منافقانہ سلوک شروع ہو جاتا ہے اور
وہ غیبت جو فرد کی ہوتی تھی وہ نظام کی بن جاتی ہے اور نظام کی غیبت اس سے بھی بڑا گناہ ہے کیونکہ
اس میں خدا کے کام کرنے والوں کے خلاف ایسا ظن پھیلتا ہے جس کے نتیجہ میں لوگ ان سے نسبتاً کم
تعاون کرنے لگتے ہیں اور ان کی طبیعتیں اچاٹ ہو جاتی ہیں۔ بعض دفعہ غیبت جب ان کی کی جاتی ہے
تو وہ کہتے ہیں اچھا پھر یہ دین ہے تو ہم الگ ہو جاتے ہیں ۔ اپنا سب کچھ گنوا بیٹھتے ہیں اور اس کے
ذمہ دار وہ ظالم ہیں جو پہلے افراد کی غیبت پر جرات کرتے ہیں، بے با کی دکھاتے ہیں ۔ پھر طبعی طور پر
ان کے اندر منافقت پیدا ہوتی ہے اور منافقانہ رنگ میں وہ نظام جماعت پر بھی حملے کرتے ہیں اور
نظام جماعت چلانے والے ذمہ دار افسران پر بھی حملے کرتے ہیں اور ہر جگہ آپ یہ قدر مشترک
دیکھیں گے کہ نفرت پہلے ہے اور غیبت بعد میں ہے۔ محبت اور غیبت اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ پیار اور
خلوص کا تعلق اور غیبت کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔
پس کئی طرح سے ہم غیبت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان میں ایک یہ مثبت طریق ہے کہ اپنے
تعلقات کو دوسروں سے محبت کے رشتوں سے استوار کریں اور نظام جماعت سے بھی محبت پیدا کریں

خطبات طاہر جلد 13
874
اور جو نظام جماعت چلانے والے ہیں ان سے ادب اور محبت کا رشتہ باندھیں یہ سوچ کر کہ ہم تو آزاد
ہیں بہت سا ہمارا اپنا وقت اپنے ذاتی معام نا وقت اپنے ذاتی معاملوں میں خرچ ہورہا ہے یہ شخص دین کی خاط خاطر بندھا ہوا ہے۔
اس سے تعلق رکھنا اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کا موجب ہوگا۔ خدا کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ بن جائے
گا کیونکہ ہم خدا کی خاطر اس سے تعلق رکھ رہے ہیں۔ یہ اگر سوچ کر بالا رادہ انسان اپنی اپنی جماعت
میں اپنے عہدیداروں کا احترام کرے خواہ وہ چھوٹے ہوں اور ان سے محبت کا طریق اختیار کرے خواہ
ان سے محبت پیدا نہ ہوتی ہو۔ مگر بعض دفعہ احترام محبتوں میں بدل جاتے ہیں اور بعض دفعہ محبتیں
احترام پیدا کرتی ہیں یہ دونوں طبعی ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ تو ان معنوں میں وہ بے
ساختہ، بے اختیار محبت نہیں جو ایک جلوہ حسن سے پیدا ہوتی ہے۔ وہ محبت جو بعض حسینوں کے تعلق اور
واسطے سے پیدا ہوتی ہے میں اس کی بات کر رہا ہوں ۔ اگر کسی شخص سے محبت ہے تو اس سے تعلق
والوں سے بھی ایک محبت ہوتی ہے۔ وہ ذاتی طور پر محبت کا مستحق نہ بھی ٹھہرے لیکن جس حسین کی یاد
سے وہ وابستہ ہے اس کے ساتھ محبت ہونا ایک طبعی امر ہے۔ چنانچہ مجنوں کے عشق کی دلیل میں سب
سے بڑی دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ مجنوں کو لیلی کے کتے سے بھی پیار تھا اور یہ امر واقعہ ہے اس میں
کوئی شک نہیں کہ جب محبت پاگل ہو جائے ، اتنی بڑھ جائے کہ اس میں دیوانگی آ جائے تو ایسے شخص
سے تعلق رکھنے والی ہر چیز سے محبت ہو جاتی ہے اور اس پر انسان کا اختیار نہیں رہتا۔ تو جب میں محبت
کہہ رہا ہوں تو آپ کو کوئی منافقت کی تعلیم نہیں دے رہا۔ میں آپ کو گہری حقیقت بتا رہا ہوں کہ محبت
حقیقہ واسطہ بالواسطہ بھی اپنے اثر دکھاتی ہے اور جلوے دکھاتی ہے۔ اسی لئے میں نے کئی دفعہ آپ
کے سامنے صحابہ کی مثال رکھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کو جو عشق تھا آج بھی بہت دعویدار
ہیں مگر وہ شکلیں ہی اور تھیں، وہ صورتیں ہی مختلف تھیں ، سراپا عشق تھے ان کی آنکھوں سے محبت برستی
تھی ، ان کے چہروں سے، ان کی کھالیں ، ان کی جلد میں بولتی تھیں اور ایسے پچھلے ہوئے رہتے تھے وہ
کہ سارا وجود ان کا اس محبت میں مخمور اور سراپا گداز رہتا تھا ۔ اسی لئے بچپن میں ہمارے لئے بڑی
شرمندگی کے سامان ہوتے تھے۔ ہم جانتے تھے کہ ہماری کوئی حیثیت نہیں ۔ کوئی بزرگ صحابی آیا ہے
دونوں ہاتھوں سے پکڑا اور ہاتھ زبردستی کھینچ کر پیار کیا اور اس وقت سمجھ نہیں آتی تھی شرمندگی سے ہم
بھاگتے تھے لیکن بعد میں جب سوچا تو پتا چلا یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق تھا جو یہ جلوے دکھا رہا

خطبات طاہر جلد 13
875
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
تھا اور اس وقت ہم سے زبردستی ان کا کرنا ان کے اخلاص کے ایک خاص حد تک پہنچے ہوئے ہونے کی
وجہ سے ان پر زیادتی بن جاتا تھا۔ تو یہ چیزیں مصنوعی نہیں ہیں یہ عشق کے طبعی نتائج ہیں ۔
-
اور میں جب کہتا ہوں کہ محبت نظام جماعت والوں سے بھی پیدا کرو تو مصنوعی طریق کی
محبت نہیں کہہ رہا۔ آپ خدا سے جب محبت زیادہ کریں گے تب یہ محبتیں پیدا ہوں گی۔ اگر اللہ سے سچا
عشق ہے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس درجہ بدرجہ تعلق کے
نتیجے میں عشق ہے تو آپ کے نظام سے بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ نظام جو
وابستہ ہو اس طرف اس سے انسان بے اعتنائی یا تکبر کی راہ اختیار کرے اور اپنی زبانیں بات بات پر
کھولے اور بدتمیزی کے جملے ان کے متعلق کہے اور تمسخر کرے اور پھر غیبت کرے اور نظام جماعت
کے اوپر تبصرے کرتے ہوئے لوگوں کی مجلسوں میں بیٹھ کر یہ کہے جی فلاں ، ہم نے دیکھ لیا امیر صاحب
کو۔ یہ ان کا حال ہے ان کے بیٹے کا یہ حال ہے ، ان کی بیٹی ایسی تھی اور سارے مل کر بیٹھ رہیں اور گویا
کہ اس طرح امیر کے بد ہونے سے وہ لوگ خدا کی نظر میں پاکباز ہو رہے ہیں حالانکہ قرآن سے پتا
چلتا ہے کہ یہ لوگ اپنے جس مقام پر بھی فائز تھے اس سے بھی گرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ بد
انجام کو پہنچ جاتے ہیں، ان میں غیبت بھی آجاتی ہے، منافقت بھی آ جاتی ہے ان میں پھر رفتہ رفتہ
بغاوت بھی پیدا ہوتی ہے۔ بہتان تراشی بھی شامل ہو جاتی ہے۔ یہ ملتی جلتی بیماریاں ہیں ۔ اکٹھی چلتی
ہیں اس لئے غیبت کو کوئی معمولی بات نہ سمجھیں ، غیبت سے کلیۂ اجتناب کریں اور اس کا ایک طریقہ
اپنے محبت کے دائرے کو وسیع کرنا ہے۔
جہاں تک نظام جماعت کا تعلق ہے اللہ کے حوالے سے محبت وسعت اختیار کرتی ہے اور یہ
بڑی واضح بات ہے لیکن جہاں تک عامۃ الناس کا اور احمدیوں کا تعلق ہے وہ بھی اسلام کے حوالے
سے وسیع دائرے میں لازماً محبت سے تعلق رکھنے والا مضمون ہی رہتا ہے اور اس وسیع دائرے میں
محبت اثر دکھاتی ہے۔ چنانچہ بسا اوقات آنحضرت ﷺ نے اپنی نصیحتوں میں مسلمان کا ذکر کیا ہے۔
سے مسلمان کو یہ نہیں ہوتا، مسلمان سے مسلمان کو یہ نقصان نہیں ہوسکتا۔ پہلے مجھے تعجب ہوا کرتا
تھا کہ آنحضرت ا تو رحمۃ للعالمین ہیں۔ تو رحمۃ للعالمین ہوتے ہوئے صرف مسلمانوں کا فیض
مسلمانوں کے حوالے سے کیوں بیان فرماتے ہیں۔ لیکن جب مزید غور کیا اور اس مضمون میں ڈوب کر

خطبات طاہر جلد 13
876
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
دیکھا تو پتا چلا کہ یہ ایک کہ یہ ایک بہت ہی پیارا اندازم با را انداز مسلمانوں کو نصیحت کرنے کا ہے۔ اس مو نے کا ہے۔ اس محبت کے حوالے سے
جو ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے رسول کی نظر میں لازماً ہونی چاہئے اور یہ محبت کا رشتہ مسلمانوں
سے باہر نسبتاً کمزور ہو جاتا ہے۔ رہتا تو ہے مگر نسبتا کمزور۔ اس لئے جب نصیحت کی جائے تو زیادہ قوی
رشتے کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ پس یہ نہیں فرمار ہے کہ تم سے مسلمانوں کو گزند نہیں پہنچنا چاہئے بلکہ فرمار ہے
ہیں کہ دیکھو مسلمانوں سے گزند پہنچنے کا تمہارے ساتھ تو کوئی دور کا بھی تعلق نہیں، ناممکن ہے۔ پس اگر یہ
کرتے ہو تو یہ گناہ ہے۔ تم خود مسلمان نہیں رہتے اگر تم سے مسلمان ہوتے ہوئے دوسرے مسلمانوں کو
تکلیف پہنچتی ہے تو یہ ہرگز مراد نہیں کہ غیروں کو پہنچایا کرو۔ بلکہ وہ حدیثیں اور ہیں ایسی بھی احادیث
ہیں جن میں اسلام کے حوالے کے بغیر بنی نوع انسان کے حقوق بیان کرتے ہوئے صرف ان کے نہیں
بلکہ جانوروں کے حقوق بیان کرتے ہوئے جانوروں سے بھی رحم اور شفقت کے سلوک کی ہدایت ہے۔
ایسی ایسی نصیحتیں ہیں کہ جس میں ایک شخص کے متعلق فرمایا کہ اونٹنی جس پر تم ظلم کرتے ہو
اس کے تم جواب دہ ہو گے قیامت کے دن ۔ یہ تمہارے خلاف واویلا کر رہی ہے اور اس نے آزاد کر
دیا اس اونٹنی کو اور توبہ کی ۔ آزاد کر دیا ان معنوں میں کہ کہا بے شک میری طرف سے نکل جائے ، جنگل
میں پھرے۔ میں اس پر اب کوئی ظلم نہیں کروں گا۔ آپ نے فرمایا اگر یہ نہ کرتے تو تم خدا کی پکڑ کے
نیچے تھے۔ (مسند احمد جلد 1 صفحہ: 204) ایک پرندے کی درد ناک آواز سن کر آپ بے چین ہو جاتے
ہیں، خیمے سے باہر آ جاتے ہیں وہ مادہ پرندہ تھی کس نے اس مادہ پرندے کو دکھ دیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے
کسی نے اس کے انڈے اٹھا لئے ہیں یا بچہ اٹھا کر لے گیا ہے اور واقعہ یہی بات نکلی اسے واپس
گھونسلے میں رکھوایا تو پھر آپ کو چین آیا۔ (مسند احمد جلد 1 صفحہ 404) یہ ہیں محمد رسول اللہ ﷺ رحمۃ للعالمین ۔
اس لئے رحمۃ للعالمین کے مضمون سے ہٹ کر آپ کی کسی حدیث کا کوئی ترجمہ درست نہیں ہوگا۔ پس
جب مسلمان کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو اسلام جو باہمی اخوت و محبت پیدا کرتا ہے اس سے
استفادہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی تربیت کی ایک بہت ہی حکیمانہ کوشش فرماتے ہیں۔ پس اس پہلو سے
جب ہم وسیع دائرے میں جاتے ہیں تو غیبت کا مضمون بھی اس دائرے میں ہمیں اسی طرح قابل توجہ
دکھائی دیتا ہے جیسا نسبتا اندرونی دائرے کے۔ مثلاً نظام جماعت ہی کا تعلق نہیں رہتا بلکہ غیبت عام
مسلمان کی کرنا بھی اتنا ہی بڑا جرم اور بھیانک جرم ہے۔ اتنا بڑا نہ سہی تو ایک بھیانک جرم ہے جو بڑے جرم

خطبات طاہر جلد 13
877
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
میں تبدیل ہو سکتا ہے اور پھر اس تعلق سے بھی وہی طریق اختیار کریں یعنی اپنی محبت کو جو مسلمان سے
مسلمان کو پہنچنی چاہئے کسی مسلمان کو محروم نہ کریں اور اس حوالے سے اللہ اور رسول کی محبت کا تصور کر
کے مسلمانوں پر وہ محبت کا سایہ عام کریں جو آنحضرت اللہ سے مسلمانوں کو پہنچتا تھا۔ ان سے آپ
براہ راست محبت نہ سہی لیکن رسول اللہ ﷺ سے تو عشق کا دعوی ہے۔ اگر آنحضور سے محبت کا دعوی
ہے تو آپ کے متعلق تو قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوْفٌ رَّحِيمٌ یہ وہ رسول
ہے جو مومنوں کے لئے رَءُوفٌ ہے یعنی خدا کی صفت رَءُوفٌ آپ کے متعلق بیان فرمائی گئی۔
غیر معمولی نرمی رکھنے والا اور پیار اور شفقت اور رافت کا سلوک کرنے والا ۔ رحیم پھر اس کا رحم ختم
ہی نہیں ہوتا۔ بار باران کے لئے رحم جلوہ گر ہوتا ہے اور بار باران کے لئے رحم جوش مارتا ہے۔ تو اگر
آنحضرت ﷺ سے محبت ہے تو جس سے آپ کو محبت ہے اس سے بھی محبت ہونی چاہئے اور محبت ہو تو
چغلی نہیں رہ سکتی ، یہ ناممکن ہو جاتا ہے۔
صلى الله
اگر غیبو بت میں کو میں کوئی بات ہونی بھی ہے تو کچھ اور اعلیٰ مقاصد کی خاطر ہو گی مگر چغلی کی خاطر
نہیں ہوگی جیسا کہ میں نے مثال دی ہے۔ آنحضرت مال سے آپ کی زوجہ مطہرہ نے سوال کیا
یا رسول اللہ آپ چغلی فرما رہے ہیں ۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ میں نے جو کہا ہے وہ چغلی نہیں ہے۔
کیونکہ آپ اپنے دل کی اندرونی تہہ بہ تہہ حالتوں پر نظر رکھتے تھے، جانتے تھے کہ کہیں بھی پوشیدہ
محرکات میں کوئی رخنہ نہیں ہے، کوئی نیت کی ایسی خرابی نہیں جس کا تعلق کسی سے نفرت سے ہو یا کسی پر
تفاخر کرنے سے ہو بلکہ بعض مقاصد بعض دفعہ کسی کی غیبوبت میں بھی بعض باتیں کرنی پڑتی ہیں اور وہ
بالکل اور مقصد ہے وہ کوئی مجلسی شرارت نہیں ہے۔ تو ان باتوں کو الگ رکھتے ہوئے میں بیان کر رہا
ہوں کہ جس سے بھی آنحضرت اللہ کو پیار تھا اگر آپ کو آنحضرت مال سے پیار ہے تو آپ کو بھی
ویسا پیار کرنے کی کوشش تو کرنی چاہئے اور اس حوالے سے سارے مسلمان آپ کے رؤوف اور رحیم
بننے کے منتظر بیٹھے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں آپ ان سے رؤوف اور رحیم والا سلوک کریں کیونکہ آپ یہ
دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ رؤوف اور رحیم کے عاشق ہیں ۔ پس اس پہلو سے اگر آپ اپنے تعلقات کو
خیر کے پہلو سے وسیع کریں گے تو آپ کی خیر سب مسلمانوں پر سایہ فگن ہو جائے گی اور اس سائے
کے نیچے غیبت کا پودا پنپتا ہی نہیں ہے۔ بعض پودے ہیں جو بعض سایوں کے نیچے مر جاتے ہیں پس

خطبات طاہر جلد 13
878
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
غیبت کا پودا بھی رافت اور رحمت کے سائے تلے پرورش نہیں پاسکتا۔ پس ایک یہ بھی طریق ہے۔
پھر اور وسیع کر دیں اور بنی نوع انسان تک اس کی وسعت دے دیں تو اس کے نتیجے میں
صلى الله
رحمۃ للعالمین کا تصور ہے جو آپ کو بنی نوع انسان ۔ نوع انسان کے لئے محبت کی بات نہیں میں کر رہا، مصنوعی محبت
کوئی چیز نہیں ہے۔ مصنوعی محبت ایک منافقانہ تصور ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن حقیقی محبت
بنی نوع انسان سے پیدا ہونا یہ بہت گہرے، ایک قسم کے جہاد کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ اب لفظ
جہاد اور محبت میں بظاہر کوئی جوڑ ہیں ؟ بظاہر کوئی جوڑ نہیں لیکن میں آپ کو حقیقت بتا رہا ہوں کہ آنحضرت ﷺ کو جو طبعی پیار
بنی نوع انسان سے تھا چونکہ وہ اللہ کی محبت سے براہ راست پھوٹ رہا تھا اس لئے اس میں کسی جہاد کی
ضرورت نہیں تھی لیکن عام انسان جو ان باتوں سے دور ہوا سے اس لئے جہاد کی ضرورت رہتی ہے کہ
اسے محسوس ہوگا کہ میری ابتدائی بنیادی محبت میں رخنہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے محبت کے سچے تعلق استوار
کرنا اور آنحضرت ﷺ سے وہ سچا محبت کا تعلق رکھنا جو از خود دوسری محبتوں پر اثر انداز ہو جائے ا
اس کا فیض عام ہو جائے یہاں تک کہ تمام بنی نوع انسان پر پھیل جائے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
اس کے لئے اپنی محبت پر نظر رکھتے ہوئے ، اس کی خامیوں پر نگاہ کرتے ہوئے ، انہیں دور کرنے کی
کوشش کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کا مزاج اور ذوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اعلیٰ درجے کے
الله
صلى الـ
مزاج اور ذوق کے بغیر نہ اللہ سے محبت ہو سکتی ہے نہ اللہ کے رسول ﷺ سے محبت ہو سکتی ہے۔
اور
اگر ذوق بگڑے ہوں تو محبوب بھی بگڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ ایک قدرتی بات ہے جسے
نظر انداز کر کے بسا اوقات آپ اپنے اندرونی مسائل کا حل بھی تلاش نہیں کر سکتے ۔ سوچتے ہیں کہ
میں اللہ سے بڑی محبت کی کوشش کرتا ہوں، دعا ئیں بھی کرتا ہوں ، مزہ ہی نہیں آتا۔ نہ نمازوں میں ، نہ
نیکیوں میں اور میری کیوں نہیں سنی جاتیں۔ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کا ذوق بگڑا ہوا ہو اور ذوق
بگڑنے کے نتیجے میں آپ کا ذہن ہمیشہ بعض دنیا کی ایسی لذتوں میں مگن رہے جو آپ کو کو طبعا طبعا اچھی
دکھائی دیتی ہیں اور خدا کی محبت کا یا نیکی کا ذوق نہیں پیدا ہوا۔ جب یہ ذوق ٹھیک نہیں ہوگا تو محبت فرضی
رہے گی۔ دعوے کی حد تک رہتی ہے طبعی قوت کے طور پر دل سے پھوٹتی نہیں ہے اور اس کے بغیر آپ
کی اصلاح ممکن نہیں اور غیبت کا مسئلہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اتنا آسان نہیں جتنا لوگ سمجھتے
ہیں۔ جب تک آپ کا ذوق درست نہیں ہوتا اور خدا کی وہ محبت دل میں پیدا نہیں ہوتی اور وہ نظر آپ

خطبات طاہر جلد 13
879
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
کو عطا نہیں ہوتی جس نظر سے خدا اپنے بندوں کو دیکھتا ہے اس وقت تک آپ کو پتا ہی نہیں لگے گا کہ
آپ غیبت کرتے ہیں اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا رہے ہیں اور اس سے کراہت کا نہ ہونا آپ
کے بگڑے ہوئے ذوق کی نشانی ہے۔
پس اتنی کھلی کھلی ایک نشانی ہمارے ہاتھ میں تھما دی گئی ہے کہ اس کسوٹی پر اپنی اندرونی
حالتوں کا جائزہ لینا ایک فرضی بات نہیں رہی بلکہ ایک یقینی حقیقت بن چکا ہے۔ پس جس جس حد تک
ہم اس کسوٹی کے ظاہر کردہ نتیجے کی رو سے ناکام ہو رہے ہیں اس حد تک ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے ۔ یہ
کسوٹی گویا کہ جھوٹ نہیں بولتی ۔ پس اپنے ذوق درست کریں تو پھر آپ کو خدا سے محبت ہو گی اپنے
ذوق درست کریں پھر آپ کو رسول ﷺ سے محبت ہوگی ۔ اپنے ذوق درست کریں تب گنا ہوں سے
دوری ہو سکتی ہے اور نیکیوں سے پیار ہو سکتا ہے ورنہ نہیں ہو سکتا۔
پس غیبت کے حوالے سے میں اگلا آپ سے تقاضا یہ کرتا ہوں کہ اپنے دل کا یہ جائزہ لیں
کہ آپ کو غیبت میں کتنا مزہ آ رہا ہے۔ اگر ایک دم یہ نہیں چھٹتی منہ سے تو رفتہ رفتہ آپ جائزہ لیں تو
آپ کے دل میں اس کا شوق و ذوق کم ہوتا چلا جا رہا ہے کہ نہیں ۔ اگر کم ہو رہا ہے تو شکر ہے آپ بیچ
رہے ہیں۔ آپ رو بصحت ہیں۔ اگر زور لگا کر نصیحت سن کر آپ کہتے ہیں اب میں نے غیبت نہیں
کرنی اور پھر کرتے ہیں اور مزہ اتنا ہی ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کی اصلاح کوئی نہیں ہوئی۔
زبر دستی تعلق کاٹنے کی کوشش کی گئی ہے اور جو طبعی رجحانات ہیں ان کے رستے زبر دستی بند نہیں ہوا
کرتے کچھ دیر تک ہوں گے پھر وہ کھل جاتے ہیں اور پہلے سے بڑھ کر بعض دفعہ وہ بدیوں کا سیلاب
پھوٹ پڑتا ہے اس لئے غیبت کے معاملے کو اہمیت دیں اور اس گہرائی سے دیکھیں جس طرح میں
نے آپ کے سامنے اس کو کھول کر بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور یقین کریں کہ اگر ہم بحیثیت
جماعت غیبت سے مبرا ہو جائیں تو ہمارا نظام بھی محفوظ ہو جائے گا۔ ہمارے معاشرتی تعلقات بھی
محفوظ ہو جائیں گے۔ ہمارے اندر جتنی رخنہ پیدا کرنے والی باتیں ہیں وہ اگر سب دور نہیں ہوتیں تو
ان میں غیر معمولی کمی پیدا ہو جائے گی۔ اور وہ بدنتائج جو روزانہ شادیوں کی ناکامی کی صورت میں ہمیں
دکھائی دیتے ہیں ان پر بھی غیر معمولی مثبت اثر ظاہر ہوگا۔
اب آپ گھروں کا تصور کریں۔ ہر گھر میں میں جا تو نہیں سکتا میری سوچ جا سکتی ہے اور

خطبات طاہر جلد 13
880
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
صلى الله
میں سمجھ لیتا ہوں کس مزاج کے لوگ کیسی باتیں کرتے ہوں گے۔ کہیں بھابی کے خلاف نندیں اکٹھی
ہوتی ہیں اور الگ مجلس لگی ہے ساس کے ساتھ اور اس میں بھائی کو بھی اگر وہ بے غیرت ہو اور اپنی بیوی
کے حقوق ادا کرنے نہ جانتا ہو اس کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے اور خوب اس پہ مذاق اڑائے جاتے ہیں ۔
یہ بھونڈی حرکت اس نے وہاں کی اس نے وہاں وہ حرکت کی اور سمجھتے ہیں کہ اب اس کو سمجھ آئے گی کہ
ہم کون ہیں اور یہ کون ہے۔ اب یہ سارا ظلم ہی ظلم ہے، فساد ہی فساد ہے اور غیبت بھی ہے اور اس میں
اور بھی کئی قسم کے بہیمانہ مظالم شامل ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی بہو بے چاری سے غلطی ہو بھی گئی اور تمہیں
اس سے وہ سچی محبت بھی ہے جو رسول اللہ ﷺ کے تعلق کے نتیجے میں ہونی چاہئے تو تم اس کا آئینہ بنو
گے۔ علیحدگی میں پیار سے اسے سمجھاؤ گے اور اس کی تکلیف خود محسوس کرو گے۔ ہنسی اور تکلیف اکٹھے
نہیں ہوا کرتے۔ اگر شرمندگی ہے تو بعض دفعہ غصے میں تبدیل ہو جاتی ہے مگر باتوں کے چسکے میں تبدیل
نہیں ہوا کرتی ۔ یہ تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے تلاش تھی کہ اس سے کوئی غلطی ہو پھر ہم ایکا کریں اور پھر ہم اس
پر ہنسیں اور اس کا مذاق اڑائیں اور اس کے خاوند کو ذلیل کریں اور وہ پھر غصے میں آ کر اس کے بال نوچے
اس پر زیادتی کرے پھر ہمارے دل کو ٹھنڈ پڑے۔ سفر کا آغاز ہی نفرتوں سے ہے، سفر کا آغاز ہی مکروہ اور
ذلیل سفر کا آغاز ہے ایک بہیمانہ حملے کی نیت سے سارا سفر شروع ہوا اور ساری کارروائیاں ہوئیں اور پھر یہ
سمجھتے ہیں ہم جیت گئے ۔ ہم نے اس ایک لڑکی کو مغلوب کر دیا اور اس کے خاوند کو اپنے لئے چھین لیا حالانکہ
سارا نہایت ہی مکر وہ گناہ ہے۔ اگر محبت ہو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے تو یہ آواز کانوں میں گونجے کہ
صلى الله
الْمُؤْمِنُ مِرْأَةُ الْمُؤْمِن کہ مون دوسرے مومن کا آئینہ ہے۔ (ابوداؤد کتاب الادب حدیث 4273)
تو میں نے پہلے بھی بتایا آئینہ تو شور نہیں ڈالتا آئینہ تو جس کی بدصورتی دیکھے دوسرے آدمی کو
یہ نہیں کہتا کہ یہ بدصورت شخص تھا جو مجھے دیکھ کے گیا ہے۔ میرے اندر اپنا منہ دیکھ کے گیا ہے۔ مگر
جب بھی کوئی آئینہ دیکھے اس کو ضرور بتاتا ہے مگر ادب اور خاموشی کے ساتھ یہاں تک کہ آئینے پر غصہ
نہیں آتا۔ تو بہت سی اس کی پر حکمت باتیں ہیں جن کے متعلق میں ایک دفعہ ایک خطبے میں بیان کر چکا
۔ ان کی طرف اشارہ کرتا ہوں انہیں دہراؤں گا نہیں کہ اگر رسول اکرم ﷺ سے سچی محبت ہو تو یہ
آواز کانوں میں گونجے گی اور آپ آئینہ بننے کی کوشش کریں گے اور اس بے چاری کو علیحدگی میں
سمجھائیں گے کہ تم نے وہ بات کی تھی اس پر ہمیں بھی شرمندگی ہوئی اور تمہارا مقام بھی دنیا کی نظر میں
ہوں
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
881
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
گرا ہے تو یہ مناسب نہیں تھا۔ تو اگر سچی ہمدردی کے ساتھ ، سچے دل کی ہمدردی سے بات کی جائے تو
فائدہ ہوتا ہے اور معاشرہ سنورتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہمیشہ رخ بھابیوں کی طرف ہی ہو اور بہوؤں
کی طرف ہو۔ بعض بہوؤں کا رخ خاوند کی بہنوں اور اس کی ماں کی طرف بھی رہتا ہے۔ وہ جرم جوان
کے خلاف ہوتے ہیں بعض دفعہ وہ دوسروں کے خلاف بھی کرتی ہیں اور ان کو شوق ہوتا ہے کہ اپنے
خاوند کو سب سے کاٹ کر الگ کر دیں اور پھر ان کو چین ملتا ہے جب وہ اپنے ماں باپ سے تعلق توڑ
لے، اپنی بہنوں بھائیوں سے تعلق توڑ لے اور اس کے ماں باپ اور اس کے بہن بھائیوں کا ہو کر رہ
جائے۔ اور یہ ایک ایسا واقعہ نہیں جو کبھی کبھی ہوتا ہو یہ روز مرہ دیکھنے میں آتا ہے حالانکہ قرآن کریم
نے جب شادی کا مضمون بیان فرمایا تو اس طرح بیان فرمایا کہ دونوں کے ماں باپ ایک ہو چکے ہیں ۔
رحموں کے تعلق کا ذکر فرمایا جو دونوں طرف برابر ہے۔ پس اس پہلو سے ہمیں معاشرے کی اصلاح کی
کوشش کرنی چاہئے اور یہاں بھی غیبت بہت بداثر دکھاتی ہے، خواہ بہو کی غیبت اس کی نندیں اور اس
کی ساس کر رہی ہوں یا خاوند سے ان کی غیبت ہو رہی ہو اور بار بار یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے
کہ میں تو مظلوم ہوں یہ مجھ سے اس طرح سلوک کرتے ہیں، اس طرح مجھ پر ہنستے ہیں اور یہ مجھ سے
حرکت کی گئی ہے اور علیحدگی میں اس رنگ میں کریں کہ جس کی اصلاح کرنی چاہئے اس کو تو پتا ہی نہیں
اور جس کی شکایت کی جا رہی ہے اس کے دل میں نفرت پیدا ہو رہی ہے اور اشتعال پیدا ہو رہا ہے تو یہ
پھر کوئی مبارک کوشش نہیں ہے اس سے تو معاشرہ برباد ہو جاتا ہے۔
تو اسی مضمون کو یعنی غیبت سے بچنے کے مضمون کو اگر اللہ اور اس کے رسول سے تعلق کے
حوالے سے دیکھیں تو یہ کام آسان ہو جائے گا۔ بعض دفعہ یہ دونوں قسم کے لوگ دینی لحاظ سے اتنے
گئے گزرے نہیں ہوتے یعنی ان کے ہاں ایسی Compartments بن جاتی ہیں کہ بیماری ایک
طرف چار دیواری میں بند پڑی ہے اور باقی چار دیواری صحت مند ہے۔ بعض دفعہ Confine ہو
جاتی ہے بیماری کسی ایک عضو میں ۔ تو یہ مطلب نہیں کہ سارا جسم ہی ۔ یقینا کلیۂ گندا اور صحت سے عاری
ہو چکا ہے۔ ایسے لوگوں میں نیکی بھی پائی جاتی ہے، عبادتیں بھی پائی جاتی ہیں ، دعاؤں کے خط بھی لکھتے
ہیں اللہ سے ہمیں محبت پیدا ہو، رسول سے محبت پیدا ہو، دین کی خاطر زیادہ قربانیاں کرنے والے ہوں
اور بعض بیویاں اپنے خاوندوں کے متعلق بھی لکھتی ہیں کہ یہ برائی تو ہے لیکن ویسے بڑا نیک ہے، نمازی

خطبات طاہر جلد 13
882
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
ہے، دیندار ہے، نظام جماعت کا بڑا احترام کرتا ہے تو آپ اس کو کہیں گے تو مان جائے گا۔ تو اس کا
مطلب یہ ہے کہ ہر بیماری ضروری نہیں کہ سارے نظام جسم پر قبضہ کر چکی ہو بعض حصوں میں رہتی ہے بعض
میں نہیں رہتی۔ ان کے لئے صحت کا زیادہ امکان ہے جن کا کینسر بعض چھوٹے اعضاء تک محدود ہے اس
کے بیج باقی جسم پر پھیلتے نہیں ہیں اور باقی جسم کو اگر بیدار کیا جائے تو وہ اس کا مقابلہ کر سکتا ہے تو اللہ اور رسول
کی محبت جسم کے دوسرے گوشوں میں پائی جاتی ہے تو جو بیمار حصہ ہے اس کے حوالے سے ٹھیک ہو سکتا ہے۔
آپ سوچیں کبھی جو حرکتیں کر چکے ہیں یا کرنے ک دل چاہتا ہے کہ کیارسول اللہ ﷺ اس کو پسند فرماتے۔ کیا
آپ کے نزدیک جو آنحضرت ﷺ نے خدا کا مزاج سمجھا اور اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا اللہ اس
بات کو پسند فرماتا ہے اگر نہیں تو پھر یہ دعائیں کرتے ہو خدا کی محبت کی وہ کس کھاتے میں جائیں گی۔
صلى الله
الله
باتیں وہ جن کے متعلق غور کرنے کے بعد پتا چلا کہ خدا کو بھی ان سے نفرت ہے، خدا کے
رسول کو بھی نفرت ہے اور دعا ئیں یہ کہ اے اللہ اپنی محبت عطا کر جس سے تو محبت کرتا ہے۔ اس کی
محبت عطا کر جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔ اس کی محبت عطا کر جو باتیں تیری محبت دل میں پیدا کرتی ہیں
ان کی محبت عطا کر اپنی محبت کو اتنا بنا دے کہ جیسے پیاسے کو پانی کی محبت ہو جاتی ہے۔ یہ دعائیں ہیں
اور وہ حرکتیں لاشعوری طور پر بغیر سوچے سمجھے بھی بعض دفعہ جاری رہتی ہیں جو خدا کی محبت کے منافی ہیں
اس کو قطع کرنے والی ہیں ۔ اب جو میں کہتا ہوں قطع کرنے والی ہیں تو بعینہ یہی بات آنحضرت ﷺ نے
فرمائی ہے جو تم قطع رحمی کرو گے تو اللہ سے قطع تعلق کر لو گے۔ تو یہ ساری قطع رحمی کی مثالیں، میں آپ
کے سامنے رکھ رہا ہوں خواہ بہو خاوند کے تعلق سے باقیوں سے قطع رحمی کا معاملہ کرے، قطع رحمی پیدا
کرنے کی کوشش کرے یا دوسرے رشتہ دار بہو کے تعلق میں قطع رحمی کا معاملہ کر رہے ہوں ، دونوں
صورتوں میں باقی نیکیاں اپنی جگہ پڑی رہ جائیں گی اور اللہ کی اور اللہ کے رسول کی بات ضرور صادق
آئے گی کہ ایسے لوگوں سے پھر اللہ اپنی رحمت کا تعلق کاٹ لیتا ہے۔ ان گھروں میں فساد پیدا ہوتے
ہیں ، بد معاشرہ جنم لیتا ہے، بچے بد تمیز پیدا ہوتے ہیں، بد اخلاق پیدا ہوتے ہیں، ان کی بیٹیاں آگے
پھر اسی قسم کے دکھ دوسروں کے گھروں میں اٹھاتی ہیں ، فسادات کا ایک دروازہ کھل جاتا ہے بلکہ ٹوٹ
جاتا ہے اس سیلاب کے نتیجہ میں جو سیلاب گھروں میں پیدا ہوتا ہے اور پھر یہ گلیوں میں سیلاب بہنے
لگ جاتا ہے۔ تو معاشرے کی اصلاح محض چند نصیحتوں سے نہیں ہو سکتی معاشرے کی اصلاح کے ہم

خطبات طاہر جلد 13
883
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
ذمہ دار بنائے گئے ہیں اور ان امراض کو سمجھنا ہو گا ان کی کنہ سے واقفیت حاصل کرنی پڑے گی۔ صحیح
تشخیص نہیں کر سکتے تو کیسے ہم بیماروں کا علاج کر سکیں گے۔
اس لئے اس حوالے سے میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ محض یہ کہہ دینا جی غیبت نہیں کرنی،
غیبت نہیں کرنی یہ تقریر کر کے انسان الگ ہو جائے ہرگز کافی نہیں ہے۔ ایسا سمجھا دیں اور آکے
گھروں میں ایسی باتیں کریں کہ دلوں کی تہہ تک غیبت کی حقیقت ایسے اترے کہ جو دلوں کو مغلوب نہ
کرے بلکہ وہ دل اس کو مغلوب کر لیں یعنی ایسی لاتعلقی اس سے پیدا کر لیں کہ اس کے اندراثر کرنے
کا کوئی بھی مادہ باقی نہ رہے۔ ایسی صورت میں بھی بعض چیزیں اترتی ہیں۔ خون میں رہتی ہیں لیکن
بے اثر ہو جاتی ہیں۔ جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے شیطان کے حوالے سے فرمایا کہ ہر انسان کے خون
میں دوڑ رہا ہے۔ کسی نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کے خون میں بھی؟ آپ نے فرمایا ہاں مگر مسلمان ہو گیا
ہے۔ (مسلم کتاب الفضائل حدیث : 4294) تو اندر جو فطرت میں احتمال موجود ہے اس کو جڑوں کی
طرح اکھیڑ کر باہر نہیں پھینکا جا سکتا مگر اس کی ایسی اصلاح ممکن ہے کہ اس کا مزاج بدل جائے ۔ پس
بدی کی آواز اگر ہمیشہ کے لئے خاموش کر دی جائے اور وہ آواز اٹھنا بند ہو جائے تو ایک گونگی بدی
خون کے اندر رہے گی۔ ایک اندھی بدی خون کے اندر رہے گی وہ کوئی بھی بداثر اپنا ظاہر نہیں کر سکتی ۔
یعنی چاروں طرف سے اس کو دیواریں چن کر جس طرح زندہ دفنا دیا جاتا ہے اس طرح وہ دیواروں
میں چن دی جائے گی ۔ پس غیبت کو بھی اس طرح اپنے دل میں اتاریں کہ آپ کے دل پر اثر انداز نہ
ہو بلکہ آپ اس پر ایسا قابو پالیں کہ دیوار میں چن دیں پھر کبھی آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اور
روز مرہ کی زندگی میں جب بھی آپ کہیں ایسی بات کر رہے ہوں تو اپنے دل میں ٹولیں کہ کیوں کر رہا
تھا یا کیوں کر رہی تھی اور مزہ آیا تھا کہ نہیں۔ مزہ آیا تھا تو کیوں آیا تھا اگر آیا تھا تو ابھی تک آپ بھائی
کا گوشت کھانا چھوڑ نہیں رہے نہ چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ آپ کا ذوق ہی نہیں ٹھیک ہوا۔
پس اس کو تو میں سمجھتا ہوں جہاد کی صورت میں لینا چاہئے ۔ غیبت کا قلع قمع جماعت میں
اگر ہو جائے تو بہت عظیم کامیابی ہو گی۔ میں جب امریکہ دورے پر گیا۔اب دیکھیں کتنا
Advance ملک ہے۔ دنیا کے لحاظ سے اتنا ترقی یافتہ لیکن وہاں میں حیران رہ گیا دیکھ کر کہ بعض
جماعتوں میں خوب غیبت چل رہی ہے۔ ایسی کراہت پیدا ہوتی تھی سن کر کہ میں حیران ہوتا تھا کہ ان

خطبات طاہر جلد 13
884
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
مخلصین کو ہو کیا گیا ہے۔ بعض جماعتوں میں مرد بھی غیبت کر رہے ہیں عورتیں بھی غیبت کر رہی ہیں
یوں لگتا ہے کہ گوشت خوروں کی ایسی جماعت ہے جسے صحت مند حلال گوشت میں مزہ نہیں ملتا جتنا مردہ
گوشت میں ملتا ہے اور وہ بھی انسانی مردہ گوشت مل جائے تو اور کیا چاہئے ۔ کیونکہ کہتے ہیں شیر کو جس کو
انسان کا خون منہ کو لگ جائے اسے کوئی اور جانور پسند ہی نہیں رہتا تو اس پہلو سے بھی رسول اکرم ﷺ کی
مثال بہت گہرائی رکھتی ہے۔ انسانی مردہ کھانے کی عادت پڑ گئی جس کو اس سے یہ عادت چھڑانا بڑا
مشکل ہے اور اس گوشت میں مزہ ہی بڑا ہے۔ انسان کی غیبت میں جو مزہ ہے نا جن کا ذوق بگڑا ہواس
ذوق کو بدلنا ، وہ مزہ ان کے منہ سے چھینا بڑا مشکل کام ہے تو وہاں یہ ہے۔ اب میں امریکہ کی بدنامی
کے طور پر نہیں کر رہا۔ میں جانتا ہوں پاکستان میں بھی بہت سی جماعتوں میں ایسی باتیں پائی جاتی ہیں،
جرمنی میں بھی پائی جاتی ہیں، انگلستان میں بھی پائی جاتی ہیں ۔ مگر میں نے مثال دی تھی ایک تازہ سفر کی
یادداشت کے طور پر اور وہ لوگ جو جانتے ہیں کہ میں کن کی باتیں کر رہا ہوں ان کو استغفار کرنا چاہئے
اور اپنے اپنے دائرے میں یہ جہاد شروع کرنا چاہئے کہ غیبت نہیں کرنی۔
بعض دفعہ غیبت کی بجائے مجلس کی امانت کا حق نہ رکھا جائے تو وہ بھی غیبت بن جاتی ہے۔ ہم
جب آپس میں ملتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کرتے ہیں تو بعض دفعہ ایک شخص غیبت کی نیت
سے نہیں بلکہ بعض حوالوں کی وجہ سے ایک شخص کا ذکر کر دیتا ہے جسے سب جانتے ہیں اس کی کوئی چھپی دیتا ہے
ہوئی بدی بیان نہیں کی جاتی جس کا انکو علم نہ ہوبلکہ کسی گفتگو کے حوالے سے از خود یہ بات جاری ہو جاتی
ہے۔ اگر کوئی شخص اس بات کو اٹھائے اور باہر بیان کر دے تو یہ امانت میں خیانت ہے کیونکہ مجالس کے
متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ امانتیں ہیں اور ان کی بات بغیر اجازت کے بغیر حق کے باہر کرنا
ایک گناہ ہے اور یہ بھی ایک ایسی چیز ہے جس کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیکن میں اصول بتا
دیتا ہوں کہ کہاں امانت ہے اور کہاں ایک عوامی حق ہے کہ آپ یہ باتیں آگے پہنچائیں۔
جہاں ایک ایسی نصیحت ہے جس کا بنی نوع انسان کی بہتری سے تعلق ہے، بھلائی سے تعلق
ہے۔ ایسی بات ہے جس کو سن کر ایمان تازہ ہوتا ہے تو یہ ہ امانت نہیں ہے جسے آپ پوچھے بغیر آگے بیان
نہیں کر سکتے ۔ اس کے متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شاہد ہے وہ غائب کو باتیں بیان کرے
(مسلم کتاب القسامہ ) کیونکہ اچھی باتیں ہیں اور ان کے نتیجے میں خیر پھیلتی ہے مگر اگر اس مجلس میں کسی

خطبات طاہر جلد 13
885
خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1994ء
ایک
شخص کا ذکر آیا ہے اور اس کو اگر دوسروں میں بیان کیا جائے تو اس شخص کے خلاف دلوں میں نفرت
پھیلے گی تو اس کو دوسروں میں بیان کرنا نا جائز ، اس تک بات پہنچانا بھی ناجائز ۔ اور اگر کسی مقصد،
مجبوری سے بات کرنی ہو تو لازم ہے کہ اس سے اجازت لی جائے جس نے ایک مجلس میں یہ بات کی
تھی۔ اگر ہم پوری طرح اس اصول پر کار بند ہو جائیں تو غیبت کے سارے رستے بند ہو جاتے ہیں ۔
مگر بعض لوگ اتنے بے احتیاط ہوتے ہیں کہ مجھ سے ملاقات میں جو امانت کے تقاضے ہیں وہ بھی
پورے نہیں کرتے بلکہ ان میں بگاڑ پیدا کر دیتے ہیں۔
ہے، یہ
کئی لوگ جن کے جھگڑے ہیں خاوندوں کے بیویوں سے، بیویوں کے خاوندوں سے،
خاندانوں کے آپس میں ۔ وہ ملاقات کے وقت یہ بات چھیڑتے ہیں میں ان کو بار بار سمجھانے کی
کوشش کرتا ہوں کہ یہ ذاتی ملاقات کا وقت آپس میں محبت اور پیار کی کھلی کھلی باتیں کرنے کا وقت
یہ جھگڑوں کا وقت نہیں ہے اس کے لئے الگ نظام مقرر ہے لیکن وہ باز ہی نہیں آتے ۔ زبر دستی
اپنے دل کا غیظ ابال کر میرے دل میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی دفعہ میں نے دیکھا میں
ان کو آخر کہتا ہوں کہ دیکھو جو تم نقشے کھینچ رہے ہو اگر یہ درست ہیں تو تم نے بڑی جہالت کی ہے جو
وہاں جا کر گرے ہو۔ تم کہتے ہو اتنا ذلیل خاندان ہے، ایسا گیا گزرا ہے کہ جو باتیں تم بیان کر رہے ہو
وہ تو اتنی کمپنی ہیں کہ پھر تم نے اپنی بٹی کو پھینکا کیوں وہاں ۔ یا اپنے بیٹے کو اس گھر کے سپر دکیوں کیا۔ یہ
ایک الزامی جواب ہوتا ہے۔ بعض لوگ اسے لے کر چلتے ہیں اور کہتے ہیں لو جی حضرت خلیفہ اسیح نے
فرمادیا ہے کہ بڑا کمینہ خاندان ہے، بڑے ذلیل لوگ ہیں ۔ ان میں تم جا کر گرے کہاں ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ پہلے وہ زبر دستی مجھ پر ایک بات ٹھونستے ہیں پھر اس کا منطقی نتیجہ نکال کر، ان کے غلط
انداز کو دکھانے کی خاطر یہ ایک تمثیلا بات کرتا ہوں تو آگے پہنچا دیتے ہیں۔ اب یہ بتائیں یہ امانت
کہاں رہی اور وہ جو خلیفہ وقت سے تعلق کے تقاضے ہیں ان کو کیسی ٹھوکر ماری گئی ہے یہاں اور جو
بے تکلفی سے پیار کے خاندانی ماحول میں ان سے باتیں ہو رہی ہیں ان کو سمجھایا جا رہا ہے۔ نہیں سمجھتے تو
انہی کی منطق کو اٹھا کر ان کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے اس کو غلط رنگ دے کر اگر جماعت میں پھیلا
دیں تو کتنے بدنتائج اس کے پیدا ہوں گے۔ بعض لوگ ان حوالوں کو لے کر قضاء تک جا پہنچے ہیں ۔
چنانچہ مجھے ایک دفعہ صدر مجلس قضاء کا خط آیا کہ حضور کے حوالے سے یہ بات کہی جا رہی ہے۔ ثابت

آج 10 میں سے 10 باقی