MTA کے پروگرام بنانے کے لئے ہدایات بے تکلفی اور سادگی سے نافع الناس پروگرام بنائیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نئے سال سے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (ایم ٹی اے) کے عالمی نشریاتی اوقات کی تنظیمِ نو اور مختلف براعظموں کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حضور نے براہِ راست تدریس کے ذریعے اردو اور دیگر زبانیں سکھانے کی کلاسوں اور غریب انسانیت کی خدمت کے لیے ہومیوپیتھی کی اہمیت بیان فرمائی۔ نیز حضور نے کم خرچ اور گھریلو بجٹ کے موافق کھانا پکانے اور زرعی تجربات پر مبنی مفید پروگرام تیار کرنے کی ہدایات دیں۔

موضوعات: مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ، نشریاتی اوقات کی تقسیم، اردو زبان کی تدریس، ہومیوپیتھی اور خدمتِ خلق، کھانا پکانے کا سلیقہ، جدید اور کم خرچ کاشتکاری

خطبات طاہر جلد 13
947
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
MTA کے پروگرام بنانے کے لئے ہدایات بے تکلفی
اور سادگی سے نافع الناس پروگرام بنائیں۔
( خطبه جمعه فرموده 16 دسمبر 1994ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
آج کے خطبے میں مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ سے متعلق چند امور جماعت کی خدمت میں پیش
کرنا چاہتا ہوں۔ نئے سال سے کچھ پروگرام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور کچھ نئے پروگرام داخل کئے
جارہے ہیں ۔ ان کے متعلق جماعت کو اطلاع دینا بھی ضروری ہے اور جماعت پر جو تعاون لازم آتا
ہے اس کی طرف بھی توجہ دلانی مقصود ہے۔
پہلے پاکستان میں بارہ گھنٹے روزانہ کا ٹیلی ویژن پروگرام چلتا تھا اور بہت سے لوگوں کا خیال
تھا اور درست تھا کہ پاکستان کے حالات میں بارہ گھنٹے کی ضرورت نہیں ہے اور بہت سا وقت ہمیں
مجبوراً بھرنا پڑتا ہے اور اس وقت دیکھنے والے بہت کم ہوتے ہوں گے۔ دوسری طرف یہ تکلیف کا
احساس تھا کہ چونکہ دل چاہتا تھا کہ یہ پروگرام ضرور دیکھیں اس لئے ہر وقت فکر لگی رہتی تھی کہ پیچھے پتا
نہیں کیا پروگرام ہوں گے۔ ہم دفتروں میں یا سکولوں یا کالجوں میں بیٹھے رہے اور ٹیلی ویژن اس
دوران جاری رہا۔ تو ان کی وضاحت کے لئے میں ایک دفعہ وہاں لکھ بھی چکا ہوں ۔ اصل بات یہ ہے
کہ بارہ گھنٹے ہمارے لئے ضروری تھے اگر ہم بارہ گھنٹے اس وقت نہ لیتے تو وہ سیارہ جس پر جماعت
احمدیہ کی پاکستان ، ہندوستان وغیرہ کی ضرورت پوری ہو سکتی تھی اور با احسن پوری ہو سکتی تھی اس کے اور

خطبات طاہر جلد 13
948
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
بہت سے گاہک موجود تھے اور بعض ہندوستانی کمپنیاں تو بہت بڑی بڑی قیمتیں دے کر اس سیارے پر
آنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے علم کے مطابق بھی یہی اس علاقے کے لئے بہترین تھا۔ اگر ہم چوبیں
گھنٹے کا لیتے تو فی گھنٹہ کے حساب سے کچھ کم ملتا لیکن بہت بڑا وقت ہمارے ہاتھ سے ضائع ہو جاتا اور
ہمارے کام نہ آتا۔ تو بہت گفت و شنید کے بعد بارہ گھنٹے والا وقت ہمیں میسر آیا اس سے کم ممکن نہیں
تھا کیونکہ اگر کم کرتے بھی تو فی گھنٹہ قیمت بہت بڑھ جاتی اور پھر دوسری کمپنیاں بیچ میں داخل ہو جاتیں
اور اس کے نتیجے میں پھر ہر وقت رسہ کشی جاری رہنی تھی اور جو زیادہ پیسے دیتا وہ وقت پر قبضہ کر سکتا تھا۔
ہندوستان کی کمپنیوں کو اس لئے موقع نہیں مل سکا کہ وہ جس رفتار پہ، جس طریقے سے پیسہ
دینا چاہتی تھیں وہ یورپین کمپنیوں کو منظور نہیں تھا۔ تو باوجود مقابلے کے اور ان کے بہت زیادہ پیسے
دینے کے پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ہمارے نام لکھوا دیا لیکن بارہ گھنٹے سے کم اگر خریدتے تو کمپنیوں کو ہم
میں دلچسپی نہ رہتی۔ یہ مجبوریاں تھیں جن کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ کیا گیا اور جب بارہ گھنٹے ملے تو انہیں
بھرنا تھا بہر حال کسی طریقے سے۔ تو زیادہ تر پرانے ہمارے جو پروگرام ہیں ان سے ہی استفادہ ہوتا
رہا کیونکہ نئے پروگرام بنانا ایک بہت ہی مشکل کام ہے اور اس کے لئے جتنا روپیہ چاہئے ، جتنی علمی
اور تجرباتی ضرورت ہے ، اکثر جگہ اس کا فقدان ہے ۔ پس بعض دفعہ اتنے پرانے پروگرام بار بار
دکھائے گئے کہ بعض لوگوں نے اس پر لکھا بھی کہ یہ تو پھر بہت زیادہ ہی پروگرام آرہے ہیں آپ کے
کبھی سفید داڑھی والے، کبھی کالی داڑھی والے صرف تنوع اتنا ہی رہ گیا ہے کہ کالی داڑھی کے بعد
سفید داڑھی آجاتی ہے ، سفید کے بعد کالی آجاتی ہے تو ان کو میں نے کہا کہ آپ ایک رنگ کی داڑھی ہے،
والے پروگرام بنا کے بھیج دیں، میں وہ چلوا دوں گا۔ ہیں ہی نہیں تو ہم کریں کیا اور جو پروگرام بنا کر
شروع میں بھجوائے گئے وہ بہت ہی بچگانہ تھے اور ان میں نہ صرف یہ کہ جماعت کو دلچسپی نہیں ہوئی تھی
بلکہ بعض جگہ رد عمل ہو سکتا تھا۔ یوں لگتا تھا جیسے بعضوں نے اپنے اور اپنے بچوں کو دکھانے کے لئے
پروگرام بنائے ہیں اور مطالبے تھے کہ ضرور دکھاؤ ۔ تو وہ پروگرام جن کا میں نے ذکر کیا ہے ان میں
اگر چہ تنوع نہ ہونے کی وجہ سے ایک قسم کا ضرورت سے زیادہ تسلسل ایک ہی بات کا پایا جاتا تھا لیکن
ہر پروگرام اپنی ذات میں تعلیمی اور دینی اور روحانی امور میں جماعت کے لئے مفید ضرور تھا اور بہت
سے ایسے تھے جو پہلے جماعت نے نہیں دیکھے ہوئے تھے۔ بعض لوگوں کو تکرار دکھائی دیتی تھی لیکن

خطبات طاہر جلد 13
949
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
بعضوں کے لئے بالکل نئے تھے کیونکہ اس سے پہلے جو ویڈیو کا نظام تھا وہ بہت کم لوگوں کو دستیاب ہوا
ہے۔ جماعت کی بھاری اکثریت اتنی غریب ہے کہ وہ ویڈیو اپنے گھروں میں رکھنے کی طاقت ہی نہیں
رکھتی۔ لیکن یہ جو عالمی ٹیلی ویژن کا نظام ہے اس میں اگر چہ امیر گھروں کو سہولت ہوگی کہ گھر میں بیٹھ
کے دیکھ سکیں مگر جماعت کی طرف سے وسیع پیمانے پر انتظام کرائے گئے کہ ایسے مراکز ہو جا ئیں کہ
جہاں ہر شخص پہنچ کر ان سے استفادہ کر سکے۔
بہر حال یہ ایک بے سروسامانی کا آغاز تھا، شروع ہو گیا اللہ کے فضل سے اور رفتہ رفتہ تجربے
بھی ہوئے ، کچھ پروگرام بنانے کے بھی سلیقے لوگوں نے سیکھے اور دن بدن کچھ نہ کچھ بہتری ضرور ہوتی
رہی ۔ اب تقریباً ایک سال گزر رہا ہے اور اس سال کے دوران جتنی تبدیلیاں پروگرام میں میں چاہتا
تھا وہ اس لئے پیدا نہیں ہو سکیں کہ ہمارے پاس طوعی ایسے کام کرنے والے میسر نہیں جو فن بھی جانتے
ہوں ۔ طوعی کام کرنے والے تو بے شمار ہیں ، اللہ کے فضل کے ساتھ ایک آواز دو تو بیسیوں گنا زیادہ
دوست خدمات پیش کر دیتے ہیں لیکن ایک فن کا کام ہے اس کے لیے مہارت بھی چاہئے ، کچھ ذہنی
صلاحیتیں بھی ایسی چاہئیں، کچھ ذوق کے بھی تقاضے ہیں وہ پورا کرنے کے لئے اللہ کی طرف سے وہ
ذوق فطرت میں ودیعت ہی نہ ہوں تو محض علم سے بھی کام نہیں چلتا۔ پھر دینی علم کی بھی ضرورت
ہے، دوسرے علوم کی بھی ضرورت ہے اور پھر تھوڑے پیسے میں اچھی چیز پیدا کرنا یہ خود ایک صلاحیت کا
تقاضا کرتا ہے۔ تو یہ سارے مختلف محرکات اور موجبات ایسے رہے کہ جن کی وجہ سے جس رفتار سے
میں چاہتا تھا کہ جماعت کے سامنے بہتر سے بہتر پروگرام پیش کیے جاسکیں وہ نہیں ہو سکا۔
اس کے علاوہ اس سال کے دوران میں بعض جماعتوں کی طرف سے بار بار اپنی محرومی کی
شکایت ہوئی مثلاً آسٹریلیا کی طرف سے بہت سے احمدی لکھتے رہے ، دور دراز کے جزائر فجی
ہیں، نیوزی لینڈ وغیرہ وہاں سے بھی توجہ دلائی جاتی رہی کہ ہمیں کب شامل کریں گے تو ان کو بھی شامل
کرنا تھا چنانچہ اس سال اللہ کے فضل سے ان کو بھی شامل کیا گیا۔ پھر امریکہ اور کینیڈا کا تقاضا تھا یعنی
بحیثیت جماعت تو کینیڈا کا تھا لیکن انفرادی لحاظ سے امریکہ سے بھی بہت تقاضے آتے رہے کہ
ہمارے لئے بھی روزانہ کا پروگرام بنایا جائے ۔ افریقہ کے لئے بھی زیادہ وقت کے پروگرام کی
ضرورت تھی۔ تو اس سال بہت بڑی توجہ پروگرام کو بڑھانے پر رہی اور اب خدا کے فضل کے ساتھ آج

خطبات طاہر جلد 13
950
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
تک کی جور پورٹ ہے اس کے مطابق دنیا میں ہر جگہ اب خدا کے فضل سے مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کے
پروگرام دیکھے جا سکتے ہیں اور اس کے لئے مختلف نوعیت کے ڈش انٹیناز کی ضرورت ہے اور اس کے
متعلق جماعت مختلف علاقے کی جماعتوں کو اچھی طرح ہدایت دے دیتی ہے اور پھر ایسے ماہرین بھی
تیار کئے گئے جو مختلف ملکوں میں جا کر ان کو تربیت دیں تیار کئے گئے“ کا لفظ غلط ہے، تیار ہوئے
ہوئے اللہ کی طرف سے مل گئے ۔ پاکستان سے بھی ملے اور ایک ہمارے جنود صاحب ہیں
( حاجی جنود اللہ صاحب مرحوم کے صاحبزادے، جو سر گودھا میں ہوا کرتے تھے ) جو ماریشس میں ہیں
وہ بھی اللہ کے فضل سے اس فن میں ایک طبعی ذوق رکھتے تھے اور بہت جلدی انہوں نے اس میں ترقی
کی ، اپنے آپ کو وقف کیا اور ان کو وہاں افریقہ میں تربیت کے لئے بھجوایا گیا اس سے پہلے ڈش ماسٹر
صاحب بھی افریقہ گئے ، وہاں تربیت دی ۔
تو سب ایسی جماعتوں میں جہاں صرف تربیت کی کمی کی وجہ سے وقت نہیں تھی بلکہ روپے کی
وجہ سے بھی دقت تھی یعنی اگر مارکیٹ سے جا کر وہ سامان خریدے جاتے تو جس قیمت پر ہمارے
تربیت دینے والوں نے ان کو وہ اینٹینے مہیا کئے اور حاصل کرنے سکھا دیئے اس سے دس گنا، بعض دفعہ
پندرہ گنا، بعض دفعہ بیس گنا زیادہ قیمت پر مارکیٹ سے وہ چیز ملتی تھی ۔ تو اس پہلو سے ساری دنیا میں
ڈش انٹینا لگانا اور سستا سامان مہیا کرنا، اس کو صحیح طریقے پر Install کرنے کی تربیت دینا یہ کام بھی
خدا کے فضل سے ساتھ ساتھ جاری رہا اور ابھی جاری ہے لیکن چونکہ مقامی دوست بہت سے
تیار ہو چکے ہیں اس لئے اب ہر ملک میں مرکزی نمائندے کو جانے کی ضرورت نہیں رہی اور یہ کام
پھیل رہا ہے اور اس نے آگے بہت ابھی پھیلنا ہے۔ ایک یہ حصہ تھا جس کی طرف توجہ رہی اور خدا کے
فضل سے کافی حد تک جماعت کی عالمی ضرورتیں پوری ہوئیں لیکن ابھی تک کچھ وقت کے توازن کے
لحاظ سے تسلی نہیں تھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پاکستان کو بارہ گھنٹے ملے ہوئے تھے اور ! تھے اور یورپ کو
عملاً اڑھائی گھنٹے روزانہ ملتے تھے۔
اس لئے اب غور و فکر کے بعد اور اس میں وسیم جسوال صاحب کی محنت کا بہت دخل ہے ، ان
کو میں نے سمجھایا کہ اس طریق پر پاکستان کا کچھ وقت کم کریں، یورپ کا وقت بڑھائیں اور اگر
ضرورت پڑے تو امریکہ کا بھی وقت بڑھایا جائے اور آسٹریلیا وغیرہ کے لئے کیونکہ وہاں زبان کی

خطبات طاہر جلد 13
951
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
مشکل ہے اگر صرف تین گھنٹے رکھے جائیں تو انگریزی بولنے والے اور انڈو نیشین بولنے والے ان
کے درمیان وقت کی تفریق ہو تو بہت تھوڑا وقت ہاتھ آتا ہے اور روزمرہ کے ضروری پروگرام بھی پورے
نہیں ہو سکتے۔ اس پہلو سے سارے عالمی پروگرام کے اوقات کے تناسب کو درست کرنا ضروری تھا۔
تو آج میں جماعت کو مطلع کر رہا ہوں اللہ کے فضل کے ساتھ ۔ کافی وقت کے بعد ، کافی
مشکلات کو عبور کرتے ہوئے آخر اللہ تعالیٰ نے معاملات ہمارے لئے آسان فرما دیئے۔ مشکل صرف
یہ نہیں تھی کہ زیادہ وقت کے لئے پیسے کہاں سے لائے جائیں اور ان کمپنیوں سے کس طرح معاملات
طے کئے جائیں۔ کمپنیوں کے لئے بھی یہ دقت تھی کہ آگے ان کے پاس ان اوقات میں پہلے
ہی Booking ہو چکی تھیں ۔ مثلاً یورپ ہے ۔ یورپ میں ہمارے پروگرام سے پہلے بھی بعض ایسے
بڑے بڑے ان کے گاہک موجود تھے جن کو وہ ہماری خاطر ناراض نہیں کر سکتے تھے اور ہمارا پروگرام ختم
ہوتے ہی پھر دوسرے ایسے گاہک موجود تھے تو ان سے ہم نے درخواست کی کہ آپ ہماری طرف سے
نمائندہ بن کے ان لوگوں سے درخواست کریں۔ ان کو یہ نہ کہیں کہ ہم تمہارا پروگرام بند کر رہے ہیں، ان
سے درخواست کریں ان کو کہیں ہم تمہیں فلاں وقت مہیا کر دیتے ہیں لیکن یہ جماعت کی مجبوری ہے تم
ان سے تعاون کرو اور یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہوا کہ اس معاملے میں وہاں وہاں سے تعاون ملا ہے
جہاں سے انسان سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ محض ایک شریفانہ درخواست پر ان لوگوں نے بہت ہی شرافت
کا نمونہ دکھایا اور اپنے پروگرام کو دوسری جگہ پھینک کر جماعت کے لئے وقت مہیا کر دیا۔
پس اگلے سال سے یعنی جنوری سے انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان کا وقت بارہ گھنٹے سے گھٹا کر
سات گھنٹے کر دیا گیا ہے اور اس میں ان کو کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی ۔ اس سات گھنٹے کے اندر جتنے بھی
پروگرام ہوں گے انشاء اللہ کوشش کریں گے اور میں ذکر کروں گا کہ آگے کیا پروگرام ذہن میں ہیں،
سات گھنٹے میں اچھی رونق بھر دیں گے بلکہ بہت اہم تعلیمی پروگرام ان کو مہیا کئے جائیں گے۔ مگر اس
وقت میں تو آپ کو صرف عالمی پروگراموں کے وقت کی تقسیم سے متعلق بتا رہا ہوں۔ پاکستان کا وقت
یکم جنوری سے انشاء اللہ بارہ گھنٹے سے گھٹا کر سات گھنٹے کر دیا جائے گا۔ یورپ کا وقت اڑھائی گھنٹے
سے بڑھا کر ساڑھے پانچ گھنٹے کر دیا جائے گا۔ یورپ میں سب سے زیادہ ضرورت تھی ہم اسے اور
بھی بڑھا سکتے تھے لیکن یہاں مشکلات کئی قسم کی ہیں ، صرف یہ نہیں کہ اس وقت دوسرے تعاون کرتے

خطبات طاہر جلد 13
952
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
ہوئے ہمیں وقت حاصل کرنے کی اجازت دیں بلکہ ایک خاص وقت پر آ کر قیمت اتنی بڑھ جاتی ہے
کہ وہ آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے۔ اب مثلاً پہلے یہاں چار بجے تک پروگرام ختم کر دیا کرتے
تھے اب پانچ بجے تک پروگرام جاری رہیں گے اور وہ جو بعد کا ڈیڑھ گھنٹہ ہے وہ اتنا مہنگا ہے کہ پچھلے
سارے وقت کے برابر قیمت ہے۔ اس لئے جتنا آپ شام میں آگے بڑھتے آگے بڑھتے ہیں اتنا ہی وقت مہنگا
ہوتا چلا جاتا ہے۔ پھر ہفتہ اور اتوار کو اس پر بھی اضافہ ہو جاتا ہے تو جو قیمتیں طے کرنے کے فارمولے
بنے ہوئے ہیں ان کو نظر انداز تو نہیں کیا جاسکتا، ان پر ہمارا اختیار ہی نہیں ہے۔ مگر اس پہلو سے میں
آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ خدا کے فضل کے ساتھ یورپ میں یہ ساری دقتیں طے ہو گئیں اور اڑھائی
گھنٹے کی بجائے ساڑھے پانچ گھنٹے روزانہ کا پروگرام شروع ہو گا جو پانچ بجے تک جاری رہے گا یعنی ایک
گھنٹہ چار بجے کے بعد شام کو ملے گا اور ڈیڑھ گھنٹہ شروع میں پہلے ایک کی بجائے ساڑھے گیارہ بجے
شروع ہوگا تو اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یورپ کی اہم ضرورتیں پوری کرنے میں ہمیں
کچھ مزید سہولت ہو جائے گی۔
یورپ کی ضرورتوں میں عربی پروگرام ہیں ، ترکی زبان کے پروگرام ہیں، البانین ہیں،
بوسنین ہیں، جرمن ہیں، فرنچ ہیں اور پھر سپینش ہے اور بھی بہت سی ایسی زبانیں ہیں جن میں ہمیں
لازماً کچھ نہ کچھ وقت کے لئے ان کے پروگرام دینے پڑیں گے اور پھر رشین زبان ہے۔ اس کو بھی
ایک مستقل اہمیت حاصل ہے۔ اللہ کے فضل سے رشیا میں دن بدن جماعت کی طرف رجحان بڑھ رہا
ہے اور نئے مشنز بن رہے ہیں تو اتنی بڑی ذمہ داری ہے اور اتنا بڑا یہ پروگرام بنانے والا حصہ ہے کہ
جن لوگوں کو تجربہ نہیں ان کو اندازہ نہیں کہ ایک گھنٹے کا پروگرام بنانے میں کتنی محنت صرف ہوتی ہے اور
کس طرح بار بار تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں ۔ وہ پروگرام جو ہمارے بے ساختہ بن رہے ہیں وہ اور بات
ہے لیکن جو معین بنائے جائیں اس پہ بہت محنت اٹھانی پڑتی ہے۔ اللہ کے فضل کے ساتھ اب ہر جگہ
ٹیمیں تیار ہو رہی ہیں وہ کریں گی انشاء اللہ۔ لیکن ابھی اس پہلو سے مجھے کمی دکھائی دے رہی ہے۔
میں اس کی طرف ابھی خاص طور پر توجہ دلاؤں گا۔ تو یورپ میں ساڑھے پانچ گھنٹے کا پروگرام روزانہ
ہوگا اور مشرق بعید کے لئے تین کی بجائے ساڑھے پانچ یا چھ گھنٹے کا ابھی معین طے نہیں ہوا لیکن کم و بیش
ان کا بھی دگنا ہو جائے گا ۔ افریقہ اور امریکہ کے لئے ہم پہلے ہی چار گھنٹے روزانہ دے رہے ہیں،

خطبات طاہر جلد 13
953
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
میرا خیال تھا کہ اسے بھی چھ گھنٹے کر دیا جائے تا کہ تمام دنیا میں کم از کم چھ یا ساڑھے پانچ گھنٹے کے
پروگرام یکساں ہو جائیں لیکن مشکل یہ ہے کہ امریکہ اور کینیڈا ابھی تک اپنے تین گھنٹے کے پروگرام کو صبح تین گھنٹے کے سو گرام کو
ہی جذب نہیں کر سکے۔ انہوں نے آگے وقت لینا ہے وہاں پروگرام بنانے ہیں اور پھر دوبارہ وہاں
سے یہی پروگرام نشر کرنے ہیں یا کچھ اور بیچ میں شامل کرنے ہیں ۔ تو اب جب ان پر ذمہ داری پڑی
ہے تو ان کو سمجھ آئی ہے کہ کتنا مشکل کام تھا اور وہ تین گھنٹے سے زیادہ کی ابھی تک استطاعت نہیں
رکھتے۔ تو جب وہ چار گھنٹے بھی استعمال نہیں کر سکے تو ان کو چھ گھنٹے دینے کا مطلب ہی کوئی نہیں تھا۔ جو
چوتھا گھنٹہ ہے ہمارا وہ افریقہ کے زیادہ کام آتا ہے اور ان سے میں نے کہا ہے کہ افریقہ کے خصوصی
پروگرام اس چوتھے گھنٹے میں رکھیں اور اس میں بھی اب یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ زیادہ وقت کی
ضرورت ہے ۔ مگر صرف افریقہ کے لیے اتنا بڑا خرچ کرنے کی ابھی استطاعت نہیں ہے یا ہے تو یوں
کہا جا سکتا ہے کہ نسبتی طور پر استطاعت نہیں ہے۔
اس موقع پر وقت کے متعلق حضور نے ایک اصلاح کرتے ہوئے فرمایا: ہاں وقت کی یہ اصلاح
آئی ہے جو طے ہوا ہے آخری ۔ ابھی وہ وسیم جسوال نے کنٹریکٹ سائن (Contract Sign) کیا
ہے۔ وہ کہتے ہیں یورپ کے لئے ساڑھے پانچ گھنٹے کا جو وقت ہے وہ ساڑھے گیارہ سے شروع
ہو کر پانچ بجے تک ختم ہو گا مراد اس سے یہ ہے کہ انگلینڈ میں ساڑھے گیارہ بجے سے شروع ہو کر پانچ
بجے تک رہے گا اور یورپ میں ساڑھے بارہ شروع ہو کر چھ تک رہے گا۔ اس لئے یورپ کا
وقت، کیونکہ یورپ کمپنیوں سے ہمارے معاہدے ہیں وہ چھ تک پہنچنا بہت ہی مہنگے سکیل میں داخل
ہو گئے ہیں ہم ۔ چار بجے سے آگے بڑھ کر بلکہ تین سے چار تک بھی مہنگا ہو جاتا ہے، چار سے آگے تو
پھر بہت مہنگائی شروع ہو جاتی ہے تو ہمیں عملاً وہاں اڑھائی گھنٹے مہنگا یورپین وقت خرید نا پڑا ہے تب
جا کر یہ شکل نکلی ہے کہ انگلستان میں ساڑھے گیارہ سے پانچ تک اور یورپ میں ساڑھے بارہ سے چھ
تک یہ کل ساڑھے پانچ گھنٹے کا پروگرام ہے۔
اب میں دوسرے بعض پروگراموں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ بہت سے علمی پروگرام
ایسے جماعت کی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں جو ابھی اپنی تشکیل میں مکمل نہیں ہو سکے اور جس
حالت میں بھی ہیں وہ جماعت کے سامنے پیش کئے جارہے ہیں لیکن ابھی پوری طرح سب دنیا کے

خطبات طاہر جلد 13
954
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
سامنے ایسی صورت میں پیش نہیں ہو سکے کہ ان سے حقیقی استفادہ ہو سکے۔ ان پروگراموں میں سے
ایک پروگرام تو زبانیں سکھانے کا پروگرام ہے، ایک پروگرام ہے قرآن کریم کی تعلیم کا ۔ ایک پروگرام کا۔
ہے ہو میو پیتھک نظام سے متعلق تعارف ، واقفیت، دواؤں کا تعارف اور روزمرہ کی ضرورتیں پوری
کرنے کے لئے جماعت کی تعلیم ۔
یہ جو پروگرام ہیں ان کے متعلق مجبوری یہ ہے کہ مجھے خود کرنے پڑرہے ہیں اور یہ وجہ نہیں
کہ مجھے کوئی شوق ہے کہ ہر پروگرام میں خود کروں بلکہ سخت وقت کی کمی کے باوجود مجبوراً کرنے پڑ
رہے ہیں ۔ مثلاً زبانیں سکھانے کا پروگرام ۔ میں نے چھ مہینے انتظار کیا۔ مختلف ایسے دوستوں کے سپرد ۔
کئے جن کو میں سمجھتا تھا کہ ایسے پروگرام بنانے کی صلاحیت ہے، سمجھتے ہیں۔ لیکن باری باری بہت
کوشش کی ۔ سب کے سب نے ہتھیار ڈال دیئے کہ ہمیں نہیں سمجھ آ رہی کہ آپ کس طرح یہ کہہ سکتے
ہیں کہ بغیر کسی دوسری زبان کے سہارے کے بڑے لوگوں کو ٹیلی ویژن کے ذریعہ زبان سکھائی جاسکتی
ہے اور اس وجہ سے پھر آخر مجبوراً مجھے خود، جو میری سوچ تھی اس کو عمل میں ڈھال کر دکھانے کی توفیق ملی
ہے اور یہ ہے بہت ضروری ۔ اول تو یہ کہ ساری دنیا میں اردو کی تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی کتب کے اردو میں ہونے کی وجہ سے از بس ضروری ہے اور پھر چونکہ خطبات بھی خلیفہ وقت
اردو میں دیتا ہے اس لئے ترجموں کی بجائے اگر براہ راست سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے تو اس کی
دوسرے ترجمے سے کوئی نسبت نہیں رہتی یعنی ترجمے کی اس سے کوئی نسبت نہیں رہتی اور پھر اکثر دنیا
میں جو تبلیغ کا انتشار ہوا ہے اس میں ہندوستان اور پاکستان کے رہنے والوں کو خدا تعالیٰ نے غیر معمولی
توفیق بخشی ہے اور ان کے لئے دوسری سب زبانیں سیکھنا بہت مشکل کام ہے اس لیے اگر دوسرے
اس عرصے میں جو نو احمدی ہوتے ہیں وہ اردو سیکھنے لگیں تو ان کے آپس کے روابط بڑھ جاتے ہیں اور وہ تو ہے
ایک دوسرے کو اپنے مافی الضمیر بتانے کی سہولت پیدا ہو جاتی ہے اور جماعت کی عالمی یک جہتی میں
بہت مفید ہے تو اس لئے مجبوراً یہ کام مجھے کرنا پڑا اور اردو میں اب ہمارے جو سبق ہیں یہ جاری ہیں ۔
اب تک تقریباً تمھیں سبق ہو چکے ہیں اور غالباً ابھی باقاعدہ ان کا اجرا نہیں ہوا سب ملکوں میں ۔ وجہ اس
کی ہے جو میں ابھی سمجھاؤں گا آپ کو ۔ یہ جو تھیں سبق ہوئے ہیں ان میں ایسے دوست شامل ہیں جن کو
اردو کی الف باء بھی نہیں آتی تھی اور وہ سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اور ان سے گفت و شنید ہو رہی ہوتی ہے ہو

خطبات طاہر جلد 13
955
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
اور آپ حیران ہوں گے تیسویں سبق تک پہنچتے پہنچتے ماشاء اللہ اچھی اردو بولنے لگ گئے ہیں ۔ سوال
کرنے لگ گئے ہیں ۔ لطیفے سمجھتے ہیں اور پُر مذاق گفتگو خود بھی کر لیتے ہیں لیکن ابھی بہت ابتدائی
دور ہے۔ یہ بات تو قطعاً ثابت ہوگئی ہے کہ یہ نظر یہ غلط نہیں تھا کہ ہم کسی اور زبان کے سہارے کے
بغیر براہ راست ایک زبان کو سکھا سکتے ہیں۔ اس میں جو فوائد ہیں وہ ایک سے زیادہ ہیں۔ ایک تو فائدہ
میں نے بار بار سمجھایا ہے پہلے بھی کہ جو زبان بچوں کو سکھائی جاتی ہے وہ بغیر کسی زبان کی مدد کے سکھائی
جاتی ہے اور یہ قانون قدرت ہے ، خدا نے قانون بنایا ہے، خدا نے طریقہ بنایا ہے اور اس سے بہتر دنیا
میں طریقہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ انسان جتنا مرضی ترقی کر لے اس طریق سے بہتر کوئی طریق ایجاد
نہیں کر سکتا۔ جاہل سے جاہل ماں بھی اپنے بچے کو اپنی زبان سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر
زبان سکھانے کی انسان صلاحیت رکھتا ہے۔ تو اس طریق کو اپنا کر جو زبان سکھائی جائے اگر چہ اس
میں محنت زیادہ ہے اور وقت زیادہ لگتا ہے جتنی زبان بھی سیکھنے والے سیکھتے ہیں وہ ان کے سسٹم کا ، ان
کے اندرونی نظام کا حصہ بن جاتی ہے اور کسی ترجمے کے بغیر بے ساختہ ان کے ذہن میں وہ لفظ
ابھرتے ہیں وہ محاورے ابھرتے ہیں جن کی ان کو کسی خاص صورت میں ضرورت پیش آتی ہے تو اس
پہلو سے لازماً یہ بہترین طریق ہے۔
لیکن وقت کے لحاظ سے اگر مثلاً وہاں ہم جو بغیر دوسری زبان کے سہارے کے کوشش
کرتے ہیں کہ بعض الجھے ہوئے معاملات سلجھ جائیں اور کلاس کے طالب علم سب سمجھ جائیں وہاں
بعض دفعہ دل چاہتا ہے فوراً انگریزی میں بتا دیا جائے کہ یہ ہم کہنا چاہتے ہیں وہ فوراً سمجھ جائیں گے
لیکن انگریزی بولنے والوں کے لئے تو آسان ہو جائے گا لیکن وہ لاکھوں آدمی جن کو انگریزی نہیں آتی
وہ کیسے سمجھیں گے اور جب جاپانی سکھا رہے ہوں گے آپ تو پھر کیا ہو گا جب چینی سکھا رہے ہوں گے تو
پھر کیا ہو گا تو جو فوائد ہیں اس طریق کے وہ دوسرے طریق سے بہت زیادہ ہیں اور بہت ان پر حاوی ہیں۔
اب دوسرا مرحلہ یہ تھا کہ ان سب پروگراموں کا مختلف زبانوں میں اس رنگ میں ترجمہ ہو
که با قاعدہ اردو سمجھ کر ترجمہ نہ کیا جائے بلکہ جس طرح طالب علم اردو سیکھ رہے ہیں ترجمہ کرنے والا جو
سمجھ رہا ہے وہ اپنی زبان میں اس کا ترجمہ کرے ۔ یعنی اس کو ترجمہ کہنا شاید سو فیصد درست نہیں ہے۔
وہ وہی مضمون جو اس کے ذہن میں ابھرتا ہے جو اردو سیکھنے والے طالب علم کے ذہن میں اس وقت

خطبات طاہر جلد 13
956
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
ابھر رہا ہے اس کو اپنے ذہن میں جما کر اپنی زبان میں اس کو بیان کرے۔ یہ طریق تھا جس پر مختلف
اہل علم اور اہل زبان کو یہ ویڈیوز بھجوائی گئیں اور ان سے درخواست کی گئی کہ جتنی جلدی ہو سکے کریں
کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ہی پروگرام میں آٹھ زبانیں سکھا دی جائیں یعنی اردو کے ساتھ عربی بھی سکھادی
ہو، انگریزی بھی ہو ، فارسی بھی ہو۔ اگر فارسی کا ابھی وقت نہیں آیا مگر جرمن وغیرہ ایسی زبانیں ، فرنچ
ہو، سپینش ہو۔ یہ حصہ ابھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا کیونکہ سب کی رفتار یں الگ الگ ہیں اور سب تجربہ
کرنے والوں کی صلاحیتیں بھی الگ الگ ہیں اس لئے جب بھی ہم یہ شروع کریں گے تو لوگ گھبرا کر
یہ نہ سمجھیں کہ او ہو یہ نا کام ہو گیا۔ یہ تجرباتی دور ہیں جن کے نتیجے میں ہم آئندہ بہتر پروگرام بناسکیں
گے ۔ مرکزی بنیادی ڈھانچہ بہر حال تیا ر ہو رہا ہے۔ اس میں پھر اضافے ہوتے رہیں گے۔ اس کو
آئندہ اور بھی کئی نئے نقوش عطا کئے جا سکتے ہیں ۔ جو پروگرام کو زیادہ خوبصورت بنا دیں۔ بعض لوگوں
کو جو دقتیں تھیں وہ مجھ سے رابطہ رکھتے رہے اور ان کو جب سمجھایا تو ان کو بات سمجھ آگئی ۔ مثلاً ایک
ہمارے نوید مارٹی صاحب جو فرنچ ہیں بہت تعلیم یافتہ آدمی ہیں اور خود مسلمان ہوئے اور رویا کے نتیجے
میں ایک نہیں ایک سے زیادہ رویا دیکھیں اور ان کی شادی ہبتہ النور صاحب جو ہمارے امیر جماعت
ہالینڈ ہیں ان کی بیٹی سے ہوئی ہے اور وہ ڈچ بولنے والی ہیں لیکن کچھ اردو کی شدھ بدھ بھی رکھتی ہیں۔
انہوں نے مجھے دو تین خط لکھے کہ میں ترجمہ کر رہا ہوں یا دوبارہ اسی پروگرام کو اپنی زبان میں بھر
رہا ہوں لیکن کچھ دقتیں ہیں بعض باتیں آپ ایسی کہہ جاتے ہیں کہ ان کا مفہوم سمجھ میں نہیں آتا تو اس
صورت میں میں کیا کروں اور بھی کچھ دقتیں بتائیں۔ ان کو میں نے سمجھایا کہ ایسے حصے بعض دفعہ ہم
ادھر ادھر کی کوئی اور بات شروع کر دیتے ہیں اس کو آپ بھول جایا کریں اس عرصے میں آپ اپنی
طرف سے کچھ بھر دیں کیونکہ یہ لفظی ترجمہ ہو ہی نہیں رہا۔ یہ کوشش تو ہے کہ بغیر کسی دوسری زبان کے
استعمال کے ایک زبان سکھائی جائے تو جہاں تک آپ ہماری تصویروں سے استفادہ کر کے سمجھا سکتے
ہیں وہ سمجھائیں ۔ جو باقی وقت ہے اس میں دہرائی بھی ہو سکتی ہے، بعض نئی باتیں آپ داخل کر سکتے
ہیں اپنی عقل سے کہ سنے والا طالب علم ان کو سمجھ سکے۔ تو کل ہی ان کا خط ملا ہے بہت خوش ہیں کہتے
ہیں اس وضاحت کے بعد اب سب دقتیں دور ہو گئی ہیں اب میں بڑی تیزی کے ساتھ پروگرام کو آگے
بڑھا رہا ہوں لیکن نہ سب نے رابطے کیے ہیں نہ مجھے پتا ہے کہ کس کو کیا دقت ہے؟ اس لئے اللہ بہتر مانہ

خطبات طاہر جلد 13
957
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
جانتا ہے کہ جو پروگرام بنیں گے ان کی ابتدائی حالت کیا ہو گی مگر اس وقت تو مجھے یہ جلدی ہے کہ بنیں
سہی ۔ چاہے ناقص بنیں مگر جلد از جلد ٹیلی ویژن کی دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر دیں کہ ایک پروگرام
کے ساتھ سات مزید زبانیں سکھائی جارہی ہیں یا سات مزید زبانوں میں دوسرے علوم عطا کئے
جارہے ہیں۔ یہ پہلے کبھی نہیں ہوا آج تک دنیا کی انتہائی ترقی کے باوجود کسی کو یہ توفیق نہیں ملی ۔ پس
اپنی غربت کے باوجود جماعت احمد یہ اس ٹیلی ویژن کے قافلے میں بہت آگے قدم رکھ چکی ہے لیکن
غریبا نہ قدم ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔ جب امریکہ کو یہ کہا گیا کہ آپ جو ہمیں سٹیشن بنا کے دے
رہے ہیں یعنی امریکہ سے مراد وہ کمپنی جس سے ہم نے سودا کیا تھا اس میں سات اور زبانوں کی
سہولت آپ نے رکھنی ہے تو ان کے ماہرین حیران رہ گئے کہ تم کیا کہہ رہے ہو یہ ہو کیسے سکتا ہے۔ اتنا
بڑا امریکہ ہے یہاں کسی کو توفیق نہیں ملی کہ سارے چینلز بھر دیں، انہوں نے کہا آپ یہ کیا سوچ رہے
ہیں ہم تو دیوانے اور قسم کے لوگ ہیں ۔ آپ اس بات کو چھوڑ دیں کہ کیوں سوچ رہے ہیں ۔ یہ ہوگا
انشاء اللہ اور ہو کے رہے گا۔ ہم نے جو چینلز یعنی جو دیگر راہیں مختلف زبانیں استعمال کرنے کی
میسر ہوتی ہیں وہ سب استعمال کرنی ہیں انشاء اللہ تو زبانوں میں تو یہ کام کافی حد تک آگے بڑھا ہے
اور جب یہ سلسلہ شروع ہوگا تو پھر ہم اس کو بار بار دہرانا بھی شروع کریں گے تا کہ سننے والوں کے لئے
دقت نہ ہو کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی تھی اب میں واپس جاؤں۔اب بیچارہ واپس کیسے جا
ہے۔ ہر ایک کے پاس تو ریکارڈنگ کا انتظام نہیں ہے۔ تو ہم دہرائیں گے اور اتنی دفعہ دہرائیں
گے بعد میں کہ جن کے پاس وہ ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام نہیں ہے وہ بھی اطمینان سے بیٹھے رہیں ان کو
ضرور انشاء اللہ آخر کا رزبان کا گہرا مفہوم سمجھ آجائے گا اور محاورے جو شروع میں سمجھ نہیں آتے وہ دو
چار دفعہ سننے کے بعد جو ذہن پر نقش ہو رہے ہیں وہ ابھرتے ابھرتے جب سطح پر آتے ہیں تو انسان
سمجھتا ہے ایک دم مجھے بولنا آ گیا ہے حالانکہ وہ اس کی تہیں بٹھائی جا رہی ہوتی ہیں ۔
سکتا
اس سارے پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ بچے کے ذہن پر جس طرح نہیں جمائی جاتی ہیں،
نقوش جمائے جاتے ہیں۔ ہر کوشش کے وقت بچے کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہوتی لگتا یہ ہے کہ اس کے پلے
کچھ نہیں پڑا لیکن وہ جب نہیں جمتی ہیں ایک خاص اونچائی پر جب پہنچتی ہیں تو وہ سطح کا نشس ذہن
یعنی باشعور ذہن کے حصے سے تعلق رکھتی ہے اور وہ جو سب کانشنس میں تیاری ہورہی تھی لاشعوری

خطبات طاہر جلد 13
958
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
حصے میں نقوش جم رہے تھے اس کی سطح اونچی ہوتے ہوتے وہ اوپر کی جو باشعور سطح ہے اس میں اُبھر آتی
ہے۔ جس طرح سمندر میں ٹیلے بنتے ہیں بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے جانور بے چارے ان گنت تعداد
میں مرتے ہیں اور وہ باریک باریک تہہ بنتی چلی جاتی ہے بعض دفعہ ایک ارب سال یا اس سے بھی
زیادہ لگتا ہے لیکن آخر با ہر نکل آتا ہے اور Coralline سارے اسی طرح بنے ہیں ۔ تو انسان کو بھی
خدا تعالیٰ نے بڑے صبر کے ساتھ تعلیم دی ہے ۔ خدا کی ہر چیز میں صبر پایا جاتا ہے اور یہ بھی صبر
والا حصہ ہے جنہوں نے بھی دیکھنا ہوگا ان کو باقاعدہ وقت دینا ہوگا اور صبر کے ساتھ دیکھتے
رہنا ہوگا۔ یہاں تک کہ انشاء اللہ ان کو وہ زبانیں آجائیں گی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہمارے
راویل بخاری صاحب ہیں، افریقہ سے پہلے وہاب صاحب تھے ان کو تو خیر آتی تھی مگر آ ڈ و صاحب ہیں
اور اسی طرح اور ہیں جن کو کچھ پتا نہیں تھا تو اللہ کے فضل کے ساتھ اچھی بھلی وہ گفتگو کرنے لگ گئے
ہیں۔ براہ راست زبان سنتے اور سمجھتے ہیں، ذہن ترجمہ نہیں کرتا خود پتا چلتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے لیکن یہ
ہے غریبانہ پروگرام ۔ یہ میں آپ سے دوبارہ عرض کرتا ہوں جو کمپنیاں ایسے پروگراموں کے اوپر لکھوکھہا ڈالر
خرچ کرتی ہیں وہ ہم چند پیسوں میں پورے کر رہے ہیں واقعہ چند پیسوں میں ۔ یعنی اندر بیٹھے ، سمندر
پہ تو لے جا کر نہیں دکھا سکتے نہ میرے پاس وقت ہے ۔ سمندر کی تصویر میں دکھا دیتے ہیں پتا تو لگ
جاتا ہے اور بعض دفعہ لطیفے بھی ہو جاتے ہیں بیچ میں ۔ جب کھانے پینے کی چیزیں اور برتنوں وغیرہ کے
متعلق اور متفرق گھریلو چیزیں دکھانے کا پروگرام تھا تو میں نے ان کو کہا ہوا ہے پیسے خرچ نہیں کرنے
جماعت کے۔ اپنے گھروں سے کارکن لے آیا کریں چیزیں۔ تو نمونے کے طور پر میں اپنے گھر سے،
میز سے سب ڈھیریاں اکٹھی کر کے لے جارہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ نمک دانی یا مرچ دانی کا برتن نہیں رکھا
تو میں نے اٹھا کر جیب میں ڈالی ، جگہ نہیں تھی اور اب وہ خیال تھا کہ پہلے نکال کر رکھ لوں گا وہاں بھول
گیا جب باری آئی تو میں نے جیب سے نکالی تو اس پر کینیڈا سے میری بہن امتہ الجمیل کا احتجاج آیا
یعنی احتجاج کوئی سختی کا نہیں تھا نرمی اور پیار کا تھا کہ بھائی اب یہ تو نہ کریں کہ جیب میں ہاتھ ڈال ڈال
کر نمک دانیاں نکالیں عجیب لگتا ہے ۔ میں نے کہا ہم ہیں ہی عجیب لوگ ۔ ہمارے پروگرام غریبانہ
اور سادہ ہیں ہ ہیں اور دنیا شرماتی ہو گی مجھے تو کوئی شرم نہیں ۔ مجھے تو پتا ہے کہ رسول اکرم ﷺ سے متعلق م
ہمیں اللہ نے خبر دی یہ کہو و مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ میں تو ضرورت کی چیزیں پوری کروں گا مجھے
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
959
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
تکلف نہیں ہے تو سارے احمد یہ ٹیلی ویژن کا یہ مزاج ہے کوئی تکلیف نہیں جو ضرورت ہے وہ پوری
کرنی ہے اور بہت ہی غریبانہ طریق پر پوری ہوتی ہے مگر ہو جاتی ہے اور جہاں تک علمی فائدے کا
تعلق ہے یہ زیادہ مفید طریقے پر خدا کے فضل سے MTA علمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ہو میو پیتھک کے لیکچر ہیں جن لوگوں نے مختلف ملکوں میں سنے ہیں اور ہومیو پیتھی کا کام
شروع کر دیا ہے ان کی طرف سے بہت ہی خوش کن اطلاعیں مل رہی ہیں اور وہ لکھتے ہیں بعض کہ ہمیں
تو سکون مل گیا ہے زندگی میں کہیں رات کے وقت بچہ بیمار ہوتا ہے کہیں بھاگے پھرتے تھے ڈاکٹر کو
فون کرتے، کہیں اخراجات اٹھتے تھے ، کہیں ویسے یہ مصیبت تھی اور پھر ہسپتالوں میں ڈال کے وہ کئی
کئی ٹیسٹ کرتے تھے اب ہم نے آپ کے بتائے ہوئے طریق پر ہومیو پیتھک شروع کی ہوئی ہے
اور اب ضرورت ہی نہیں رہتی باہر جانے کی۔ بعض مثالیں دیتے ہیں کہ فلاں بچے کو یہ تکلیف ہوئی یہ
دوائی دی ٹھیک ہو گیا اور بعض دوسروں کا علاج شروع کر چکے ہیں ۔ تو علاج کا جوفن ہے یہ بہت ہی
اہم ہے۔ آنحضرت ﷺ نے اس کو دینی علم کے ساتھ ملا کر بیان فرمایا ہے۔
العلم علمان علم الاديان وعلم الابدان علم تو دو ہی ہیں یا دین کا علم ہے یا بدنوں کا
الله
علم اور پرانے مفسرین نے اس کا ترجمہ طبی علوم کے طور پر کیا ہے۔ میں اس کو وسیع کرتا ہوں میرے
نزد یک بدن میں صرف طب ہی نہیں بلکہ Matters کا علم جو ہے ۔ سائنس ، تمام وہ علوم جو میٹرز
سے تعلق رکھتے ہیں ان ان کے کو ایک طرف بیان فرمایا رسول اللہ اللہ ﷺ ﷺ نے نے اور اور وہ وہ تمام تمام علوم جو تصورات کی دنیا
سے اور عقائد سے اور دین سے تعلق رکھتے ہیں ان کو علم الدین کے طور پر بیان فرمایا ہے۔ تو ہم نے ہر
چیز سکھانی ہے دنیا کو۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ یہ غریب انسانیت کی شدید ضرورت ہے کہ اسے اپنا روزمرہ
کی ضرورت کا سستا علاج سکھایا جائے ۔ اتنی تکلیف میں ہے دنیا کہ تصور سے بھی رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں ۔ غریبوں کی کیا حالت ہوگی؟ اپنے گھر میں جب کوئی بیمار ہو اس وقت سمجھ میں آتی ہے کہ
کیسے سارا گھر بے چین ہو جاتا ہے اور اللہ کا احسان ہے کہ ہو میو پیتھک کے علم کی وجہ سے نہ مجھے باہر
بھاگنا پڑتا ہے نہ بچوں کو جانا پڑتا ہے۔ ہر روز عام ضرورتیں خدا کے فضل سے پوری ہو جاتی ہیں۔ کبھی
کسی Anitbiotic کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر ہمارے گھر نہیں پڑتی تو آپ کے گھر کیوں پڑے
، ہم بھی تو ایک ہی چیز ہیں یعنی ہر احمدی کے گھر میں چاہتا ہوں کہ ویسا ہی سکون میسر آئے جیسا اللہ کے

خطبات طاہر جلد 13
960
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
فضل سے میرے گھر میں ہے اور سب جگہ ہم بغیر خرچ کیے اپنی ضرورتیں بھی پوری کریں اور ماحول
کی ضرورتیں بھی پوری کریں ۔ یہ گھر تک تو پھر فیض نہیں رہا کرتا پھر تو اس فیض نے پھیلنا ہی پھیلنا
ہے اور اب سب دنیا میں ایسے مریض ہیں جو مجھ سے علاج کروارہے ہیں اور ان کو میں سمجھاتا
ہوں کہ اب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو، مجھ سے سیکھو اور خود اپنا بھی علاج کرو اور اپنے ماحول میں بھی
غریبوں کا علاج کرو۔
یہ اتنا اہم ذریعہ ہے کہ اس کے ذریعے ہم انشاء اللہ اپنے روحانی انقلاب میں بہت مدد لے
سکتے ہیں ۔ یہ دو علم ، دوگاڑی کے پہیوں کی طرح اکٹھے چلیں گے ۔ آپ دعوت الی اللہ کرتے ہیں،
تربیت کے کام کرتے ہیں اس کے ساتھ آپ کو خدا تعالیٰ نے شفا کا علم عطا کیا اور شفا آپ کے ہاتھوں
میں رکھ دی ہے۔ یعنی یہ اگر تصور میں پیش کر رہا ہوں انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔
یہ جو صورت حال ہے یہ تبلیغ کے اور دینی سفر کے معاملے میں بہت زیادہ محمد ہے اور ویسے بھی
دکھتی ہوئی انسانیت کے لئے یہ خدمت کرنا اس واسطے بھی ضروری ہے کہ اس کے بغیر ہمیں چین نہیں
آسکتا۔ وہ شخص جو حساس دل رکھتا ہوا اگر اس کے بچے بیمار ہوں اس کو تکلیف ہو اور وہ دور کرلے اور باقی
ہوتو ہورہا ۔ لوگوں کا کچھ نہ ہو تو اسے چین کیسے آسکتا ہے۔ بہت سے کہیں گے کہ ہاں آتا ہے۔ یہی ہو رہا ہے۔ مگر میں
جو بات کر رہا ہوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کے دل کی بات کر رہا ہوں ۔ وہ دل اگر ہمیں نصیب ہو تو پھر
چین نہیں آسکتا۔ اس کا دل پر کچھ پر تو بھی پڑ جائے تو چین نہیں آسکتا ۔ اس لئے یہ پروگرام صرف
احمدیوں کی سہولت کی خاطر جاری نہیں کیا گیا بلکہ تمام دنیا کی سہولت کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ دنیا
امریکہ جیسے امیر ملک میں یہ صحت کا نظام ایک اتنا اہم مسئلہ بن چکا ہے کہ اس پر حکومتیں بن
سکتی ہیں اور ٹوٹ سکتی ہیں اور ابھی جو کلنٹن کو یعنی ان کی پارٹی کو ایک بھاری شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔
اس میں دراصل صحت کے معاملے میں ان کی دخل اندازی تھی جو بعض دولت مندوں کو پسند نہیں آئی ۔
انہوں نے اچھی کوشش کی تھی لیکن ان کی صحت بھی دولت مندوں کے قبضے میں جا چکی ہے اور بڑے
بڑے مافیا بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کلنٹن کو سبق سکھا یا کہ خبردار جو ہماری کمائی کے ذرائع پر تم نے
نظر ڈالی۔ ملک مرتا ہے تو مرتا پھرے ہمارے نظام میں تمہیں دخل دینے کا کوئی حق نہیں۔ یہ ان کہا
پیغام جو سب سمجھ رہے ہیں امریکہ والے، یہ کلنٹن اور ان کی پارٹی کو دے دیا گیا ۔ مگر ہو میو پیتھی کے

خطبات طاہر جلد 13
961
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
معاملے میں بڑے سے بڑا دولت مند بھی کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ایک غریبانہ علاج ہے اور ایک طوعی
کوشش ہے صرف امریکہ کی جماعت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ قانونی تقاضے ایسے پورے کرے کہ جس کے
نتیجے میں وہاں مقدمہ بازیاں نہ ہوں اور جہاں تک میرا علم ہے اگر کوئی مفت علاج کی درخواست
کرے اور ایسی تحریر قطعی حاصل کر لی جائے کہ میں ذمہ دار ہوں میرا مفت علاج کیا جائے تو پھر اس کو
مقدمے میں نہیں سہیڑا جا سکتا اگر کوئی پیسے وصول نہ کرے۔ اس پہلو سے وہاں کے قانون کا مطالعہ کر
کے جماعت امریکہ کو بھی، کینیڈا کو بھی آگے قدم بڑھانا چاہئے اور مجھے مطلع کرنا چاہئے کہ کس طریق پر
ہم وہاں غریبوں کی خدمت کر سکتے ہیں کہ خدمت کرنے والوں کو خدمت کی جزا تو نہیں ملے گی نہ ہم
اس کی توقع رکھتے ہیں، خدمت کی سزا نہ ملے۔ بعض ملکوں میں خدمت کی بھی سزا ہو جاتی ہے اپنے اپنے
رنگ ہیں ۔ اب امریکہ میں خدمت کی یہ سزا مل سکتی ہے کہ کوئی مریض اچھا نہ ہو اس کی حالت بگڑ جائے
تو وہ مقدمہ کر دے مجھے دس لاکھ ڈالر دلواؤ تم نے میرا علاج کیا تھا اور اب میں اگر کہیں اور جاتا تو ٹھیک
ہو جاتا۔ تو خدمت کی سزائیں نیک دل خدمت کرنے والوں کو کسی طریقے سے مل بھی جاتی ہیں۔ پاکستان
میں اور رنگ ہے سزا کا ۔ ڈاکٹر گئے خدمت کرنے کے لئے ان کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا کہ احمدیوں کو کیا
حق ہے کہ وہ غیر احمدیوں کی صحت کا فکر کریں اور ان کے علاج کی کوشش کریں تو جماعت کو قربانیاں بھی
دینی پڑیں گی لیکن جن ملکوں میں قربانیاں دئے بغیر خدمت ہو سکتی ہے وہاں کیوں نہ بغیر قربانی کے
خدمت کی جائے۔ نفس کی قربانی کافی ہے لیکن بغیر قربانی سے مراد ہے سزا کی قربانی کے بغیر ۔ تو ان ملکوں
میں قانون بہت آگے بڑھ چکے ہیں، پیچیدہ ہو چکے ہیں، اس لیے ایسے معاملات میں با قاعدہ ماہر فن سے
مشورہ کرنے کے بعد ایک طریق کار طے کرنا ہوگا اور یہ پروگرام تو اب شروع ہو جائیں گے جن سے اتنا تو
فائدہ ہوگا کہ لوگ ایک مہنگے ملک میں غریب احمدی اپنے علاج خود کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ اب اور بھی بہت سے پروگرام ہیں جن کے متعلق میں جماعت کو سمجھانا چاہتا
ہوں کہ جلدی کریں اور اپنے اپنے ملکوں کے پروگرام بنا کے بھیجیں لیکن جہاں تک مرکزی پروگراموں
کا تعلق ہے جو میرے ذہن میں ہے جماعت کی تربیت کے لئے ان میں ایک پروگرام جواب
عنقریب داخل ہو رہا ہے وہ کھانا پکانا ہے۔ کھانا پکانے کے متعلق آپ پروگرام دیکھتے رہتے ہیں مگر ان
پروگراموں میں اور احمد یہ پروگراموں میں وہی فرق ہوگا جو ہمارے ہر دوسرے پروگرام میں

خطبات طاہر جلد 13
962
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
ہوتا ہے۔ ہم گہری نظر سے ضرورت مند کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر پروگرام بناتے ہیں اس پہلو سے
غریبوں کے کھانے کا کوئی پروگرام نہیں ملے گا آپ کو ٹیلی ویژن چاہے پاکستان کی ہو یا باہر کی ہواگر
کھانے کے پروگرام آتے ہیں تو ایسے ایسے امیرا نہ ٹھاٹھ کے پروگرام آتے ہیں کہ بھاری اکثریت
جو غرباء کی ہے ان بے چاروں کو صرف تکلیف ہی پہنچتی ہے یہ امیر بڑے بڑے نخرے کر رہے ہیں پتا
نہیں کیا کیا کھاتے پھرتے ہیں ہمیں تو برتن خریدنے کی بھی توفیق نہیں ہے۔
تو یہاں جو لجنہ کی ٹیم بنائی گئی ہے، لجنہ کی تو نہیں یعنی خواتین کی ٹیم بنائی گئی ہے، اس میں میری
بچیاں بھی شامل ہیں ان کو میں نے دو تین ملاقاتوں میں اچھی طرح سمجھایا ہے کہ آپ بے شک شوق
پورے کر لیں دوسرے کھانے بھی سکھائیں، مہنگے کھانے بھی سکھا دیں مگر لازما اس بات پر زور دینا ہے کہ
غریب کے گھر کا بجٹ ملحوظ خاطر رکھ کر اس کو بتائیں کہ وہ اتنے ہی خرچ میں بہتر لذت کیسے حاصل
کر سکتا ہے۔ کھانے کا تعلق صرف دولت سے نہیں ہے کھانے کا تعلق ذوق اور سلیقے سے بھی ہے۔ امیر
سے امیر گھر میں بھی اگر سلیقہ نہ ہو تو ایسے خوفناک کھانے پکتے ہیں کہ صاحب ذوق کے لئے ایک مصیبت
بن جاتی ہے۔ بوئیں چھٹی ہوئی اور کئی قسم کی مصیبتیں ۔ اس لئے کھانا پکانے کا سلیقہ ٹھیک ہو جائے تو بعض
دفعہ ایک معمولی قیمت کی چیز بھی بہت اچھی لگنے لگ جاتی ہے۔ ایسا کئی دفعہ ہوا ہے کہ ہمارے ہاں دال
بھی پکی ہوئی تھی اور مچھلی یا مرغا وغیرہ بھی تھا لیکن میں نے دال ہی کھائی ہے۔ کوئی قربانی نہیں تھی کوئی
فقیرانہ انداز نہیں تھا بلکہ طبعاً مجھے اچھی لگ رہی تھی وہ اتنی اچھی تھی کہ اس کے مقابل پر نہ مرغا کام آ رہا تھا
نہ مچھلی کام آرہی تھی تو انسان کو اپنے ذوق کے مطابق ہی کھانا کھانا چاہیئے اگر میسر ہو۔
اس طرح غرباء کو بھی ایسے طریقے سکھائے جا سکتے ہیں کہ ان کے مینو بنا ئیں اس کے متعلق
میں کافی ان کو باتیں بتا چکا ہوں کہ اس طرز کے مینو بنائیں یہ چیزیں داخل کریں اور پھر کچھ نہیں تو روٹی
اچھی پکانے کا طریقہ ضرور سکھائیں ۔ روٹی کی مختلف قسمیں پکانی سکھا دیں ۔ کیونکہ میں نے تجربے
سے دیکھا ہے بعض دفعہ شکار پر بعض دفعہ ویسے بھی ، اگر روٹی اچھی ہو تو محض نمک مرچ او پر لگا کر جو
مزہ آتا ہے وہ بُرے پکے ہوئے سالن کے مقابل پر بہت زیادہ ہوتا ہے اور پیاز سے بھی بڑا مزہ آجاتا
ہے۔ چٹنیوں سے روٹی کئی دفعہ ہم نے کھائی ہے کچھ اور سالن نہیں کھایا جو اس کا لطف ہے وہ اپنا ایک
لطف ہے لیکن روٹی اچھی ہونی چاہئے اگر روٹی بدمزہ ہو تو پھر سارا سالن بھی خراب ہو جاتا ہے۔ تو یہ

خطبات طاہر جلد 13
963
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر ان کو ہمیں سمجھانا ہے اور اس سلسلے میں جماعت پاکستان سے خصوصیت سے
یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ مختلف ٹیمیں بنائیں مختلف غرباء کے گھر میں جائیں یہ دیکھیں کہ ان کے
پاس روز مرہ پکانے کی ضرورتیں بھی مہیا ہیں کہ نہیں اور ان کے گھر کی اکانومی بنانے میں مددگار ہوں ۔
ہماری تمام ذیلی تنظیمیں بعض علاقے اپنے اپنے سپرد کر کے بعض جگہ چند ماڈل کے گھر
بنا ئیں لیکن یہ لازم شرط ہے کہ روپے پیسے کے زائد استعمال کے بغیر ان کے بجٹ کے اندران کو صاف
ستھرا رہنے کا سلیقہ اور اپنے بجٹ کو مناسب طور طریق پر اس طرح بنانے کا سلیقہ سکھانا ہے کہ دال ،
کڑھی اور کئی قسم کی چیزیں ، سبزیاں ہیں ان کے شوربے وغیرہ وغیرہ یہ سب چیزیں سکھائی
جائیں ۔ اب دال جب میں نے ان کو کہا کہ دال پر زور دیں یعنی دال کی مختلف قسمیں بھی سکھائیں اور
بھی بہت سی چیزیں ہیں مگر مجھے یہ بتایا گیا کہ پاکستان میں تو دال اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ اب یہ امیروں کا
نخرہ ہو گیا ہے تو میں نے کہا کہ آخر غریب کچھ تو کھاتے ہیں لیکن میں نے ان کو بتایا کہ آپ کا یہ
اعتراض ویسے درست نہیں ہے کیونکہ دال میں ایک خوبی ہے کہ اسے جتنا پتلا کر لو پھر بھی مزیدار رہتی
ہے۔ میں نے خود بنگلہ دیش میں ایک غریب احمدی گھر میں چاول اور دال اس طرح کھائے ہیں کہ
بالکل پتلی دال تھی نام کا رنگ تھا لیکن نمک مرچ کی مناسبت کی وجہ سے ایک دو خوشبوئیں ڈالی ہوئی
تھیں اس سے مزہ بہت اچھا تھا اور دال چاول کا اچھا یعنی مزیدار کھانا بن گیا تھا۔ تو عقل استعمال ہونی
چاہئے سلیقہ استعمال ہونا چاہئے ۔ ہم نے چیلنج یہ قبول کر لینا ہے اور اس چیلنج کا حق ادا کرنا ہے کہ دولت
کی کمی کے باوجود روزمرہ کے گھروں میں کچھ بشاشت پیدا کریں ۔ روز مرہ کے غریبانہ گھروں کے
دستور میں کچھ بشاشت کے سامان پیدا کر دیں ۔ کچھ سہولت پیدا کر دیں وہ پیسہ ضائع کرنے کی بجائے
اسے اچھے مصرف میں لے کے آئیں۔
دو
جہاں تک دالوں کے مختلف پکانے کے طریق ہیں بعض تو آپ نے سنا ہوگا محاورہ ” یہ منہ
اور مسور کی دال یعنی ایک نواب تھا یا بادشاہ ، وہ کہانیوں میں تو مختلف نام آتے ہیں اس نے ایک اعلیٰ
فن دار باورچی سے اس کی اپنی مرضی کا کھانا پکانے کو کہا کہ لا کے دکھاؤ پھر میں تمہیں نو کر رکھوں گا۔
اپنی مرضی کا جو تمہیں پسند ہے پکا کر لاؤ۔ اس نے مسور کی دال پکائی لیکن اس پر اتنا زیادہ دوسر ا خرچ
کر دیا۔ کچھ زعفران ، کچھ دوسری چیزیں ڈالیں کہ جب وہ اس نے پیش کی تو نواب صاحب نے ابھی

خطبات طاہر جلد 13
964
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
چکھی ہی نہیں تھی کہ اتنے میں اس کا سیکرٹری یا مال کا منتظم بولا کہ سرکار آپ اس دال کی طرف نہ جائیں
اس ظالم نے اتنا خرچ کر وا دیا ہے کہ بہت مہنگا ڈش بن گیا ہے۔ تو نواب صاحب نے اس پر ناراضگی
کا اظہار کیا کہ یہ کیا حرکت ہے۔ کہتے ہیں اس نے دال کا پیالا اٹھا کر باہر ایک ٹھنڈ درخت تھا اس پر
پھینک دیا اور کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال یعنی مسور کی دال کھانے والے بھی تو منہ ہونے چاہئیں دیا اور د
تمہیں تو یہ بھی توفیق نہیں ۔ کہانی میں لطیفے کے طور پر بتایا جاتا ہے کہ وہ سوکھا ہوا درخت جہاں جہاں
دال پڑی وہاں سے ہرا ہو گیا۔
تو کھانا پکانے کا سلیقہ ہوتا ہے یہ سلیقے سکھانے ہیں ۔ سبزیوں کا موسم آتا ہے تو بعض سبزیاں
بہت سستی ہو جاتی ہیں ۔ ہٹ کر خریدیں تو عام سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہوتی ہیں کہ ہاتھ نہیں پڑ سکتا ۔
جب غریبوں کو آپ سبزیوں کا کہیں گے تو انہیں یہ بھی بتائیں کہ اچھے موسم میں بھرے ہوئے موسم
میں جب سبزیاں پھینکی جا رہی ہوں ۔ اس وقت آپ خشک کر کے ان کو کس طریقے سے سنبھال سکتے
ہیں کہ دوسرے وقت میں آپ کے کام آئیں۔ اس کا بھی ایک با قاعدہ پروگرام بنا کر اس پر عمل درآمد
ور ماہرین کو اس میں محنت کرنی پڑے گی جو فوڈ کے ماہرین ہیں مثلاً کھانے کے فن ۔
سے
رکھنے والے سائنس دان جماعت میں ملتے ہیں ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ پھر مختلف سبزیاں کس
طرح پیش کی جاسکتی ہیں۔ اب کریلے کو اس طرح بھی پکایا جا سکتا ہے کہ سارا گھر کڑوا ہو جائے اور اس
طرح بھی پکایا جا سکتا ہے کہ اس کے مزے سب موجود ہوں ۔ کڑواہٹ صرف اتنی ہو کہ یادر ہے کہ
کریلا ہے۔ تو یہ کیوں نہ سکھائیں ہم سب کو چٹنیاں بنانی کیوں نہ سکھائیں ۔ تو یہ وسیع پروگرام ہے
جس پر عمل درآمد شروع ہو رہا ہے۔ اب ان کے ترجموں کی کچھ مشکل ہے۔
نہ ابھی تک ہو میو پیتھک کی کلاسز کے پروگراموں کے ترجمے ہو سکے ہیں پورے، نہ روزمرہ
کے گھنٹوں کے پروگراموں کے ایسے ترجمے ہو سکتے ہیں کہ انہیں مستقل ہر زبان میں جاری کیا جاسکے ۔
اس پروگرام کے ترجمے کی ضرورت پیش آئے گی پھر ان میں افریقن پروگرام بھی چاہئیں اور چائنیز
پروگرام تو یہاں ہی ہو جائیں گے لیکن افریقہ کے مختلف ملکوں کو یا فارایسٹ میں جو ہمارے احمدی پھیل
رہے ہیں۔ جن ممالک میں ان کے کھانوں کے انڈونیشیا کے کھانوں کے پروگرام بھی ہونے
چاہئیں ۔ تو آپ سب لوگوں کو بہت کام کرنا ہے اپنے اپنے ملکوں میں پروگرام بنائیں اور وہ اور وہ بھجوائیں

خطبات طاہر جلد 13
965
خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1994ء
تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس ٹیلی ویژن کے پروگرام کو صرف دلچسپی کا موجب نہ بنائیں
بلکہ بہت ہی مفید اور کار آمد پروگرام بنادیں کہ دشمن بھی مجبور ہو اس ٹیلی ویژن کو دیکھنے پر ۔
اس سلسلے میں امریکہ میں ایک جماعت میں ایک کام دے کے آیا تھا ابھی تک مجھے اس کی
اطلاع نہیں ملی ہمارے بھانجے ہیں مرزا مغفور احمد صاحب ، ڈاکٹر ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ اب
یہاں نیا تجربہ ہوا ہے کہ مثلاً مکئی کے کھیت ہیں ان میں ٹانڈوں کو کھڑا رہنے دیا جاتا ہے اور چھلیاں اتار
کر استعمال کر لیتے ہیں اور جب اگلا موسم آتا ہے کاشت کا، اس وقت تک وہ گل سڑ کر ویسے ہی نیچے
گر چکے ہوتے ہیں ، صرف ایک ہل دیتے ہیں اور بیچ پھینک دیتے ہیں کوئی دوسرا ہل نہیں دیتے کوئی
سہاگہ نہیں دیتے۔ اور اس کے باوجود وسیع پیمانے پر تجربے ہوئے ہیں کہ اوسط دوسرے طریق سے
گری نہیں ہے۔ اب پاکستان جیسے غریب ملک میں اور ہندوستان جیسے غریب ملک میں اور بنگلہ دیش
جیسے غریب ملک میں جہاں ٹریکٹر کے اخراجات بے شمار ہیں وہاں اگر ان طریقوں کو نمونہ جاری کیا
جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی سہولتیں مہیا ہو سکتی ہیں۔ یہ لمبی بحث کا اب وقت بھی نہیں ہے
لیکن پوری طرح میں نے معاملے کو سمجھ لیا ہے اور تحقیق کی ہے اور اس میں ایک حکمت ہے۔ ان سے
میں نے کہا کہ آپ بنائیں پروگرام ۔ ان فارموں کے زمینداروں کے پاس جائیں ان فارمز میں
پہنچیں اور بنا کے ہمیں بھجوائیں MTA کے لئے تا کہ پاکستان اور غریب ملکوں میں ایک نیا طریقہ کم
قیمت پر اچھی کاشت کا سکھا دیا جائے اور یہ جو علاقے ہیں جن کی میں بات کر رہا ہوں یہاں اوسط
پیداوار ستر من فی ایکڑ ہے ایک ہل کے ساتھ اور ہمارے ہاں دس دس ہلوں کے بعد بھی بمشکل تمھیں
پینتیس من تک پہنچتی ہے تو کہیں کہیں بہت بھی بڑھ جاتی ہے لیکن میں عموماً بات کر رہا ہوں اوسط تو
تمیس من بھی نہیں ہوتی ۔
تو ایسے بہت سے دلچسپ پروگرام ہیں مختلف ملکوں میں جو تجربے ہو رہے ہیں ۔ پانی کی
بچت کیسے کی جاسکتی ہے۔ باغوں کو کس طرح بہت تھوڑے پانی میں عمدگی کے ساتھ پالا جا سکتا ہے۔ یہ
سارے ایسے کام ہیں جن میں ہمارے کہیں بعض احمدی بھی ریسرچ کر رہے ہیں تو ان کو کہہ چکا ہوں
ان کی طرف سے بھی آنے چاہئیں اور آپ سب کو دنیا میں جتنے احمدی جہاں جہاں بھی ہیں کوئی ایسی
چیز معلوم ہو جس کو وہ اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ مشترک کر کے اپنے فیض کو عام کر سکتے ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی