وقف جدید کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کی حیرت انگیز برکتیں وابستہ ہیں، وقف جدید کے سال نو کا اعلان

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ التغابن کی روشنی میں مالی قربانی کی اصل حقیقت، تقویٰ اور پاکیزہ نیت کے مفہوم کو بیان فرمایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ راہِ خدا میں خرچ کرنا حرص سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے اور اس سے انسان دنیا و آخرت میں مغفرت اور برکات کا وارث بنتا ہے۔ اس کے بعد حضور نے تحریک وقفِ جدید کے انتالیسویں سال کے بابرکت اختتام اور چالیسویں سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کی جماعتوں کی مالی قربانیوں اور شاملین کی تعداد کے تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے۔ آخر میں انہوں نے نو مبائعین اور بچوں کو اس تحریک میں کثرت سے شامل کرنے کی نصیحت فرمائی اور اس کے دائرہ کار کو افریقہ تک وسیع کرنے کا ذکر کیا۔

موضوعات: مالی قربانی، سورۃ التغابن، تقویٰ، وقف جدید، اطفال کی شمولیت، جماعت کی ترقی

خطبات طاہر جلد 14
1
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
وقف جدید کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حیرت انگیز برکتیں
وابستہ ہیں ، وقف جدید کے سال نو کا اعلان
( خطبه جمعه فرموده 6 جنوری 1995ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں:
إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَاللَّهُ عِنْدَةً أَجْرٌ عَظِيمٌ
فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا
لاَنْفُسِكُمْ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ )
إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنَا تُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ
وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ
پھر فرمایا :۔
(التغابن: 16 تا 18)
آج کے خطبے کا موضوع مالی قربانی ہے جیسا کہ ان آیات سے ظاہر ہے جن کی میں نے
تلاوت کی ہے مگر ان کے لئے جن کو ترجمہ آتا ہو، میں ابھی ان آیات کا ترجمہ بھی کروں گا ۔ مالی قربانی
اس تعلق میں ہے کہ وقف جدید کا انتالیسواں سال خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت کا ساتھ بہت کامیابی کے
ساتھ اختتام کو پہنچا ہے اور چالیسواں سال شروع ہو رہا ہے۔ پرانا یہی دستور رہا ہے کہ جس مہینے میں
وقف جدید کا آغاز کیا گیا اس مہینے میں یا اس کے بعد دسمبر کے کسی جمعہ میں نئے سال کے افتتاح کا
اعلان ہو چونکہ وقف جدید کا آغاز سن 57ء میں دسمبر کے مہینے میں ہوا تھا۔ اس لئے پہلی دفعہ جو مالی

خطبات طاہر جلد 14
2
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
تحریک ہوئی وہ دسمبر کے جلسہ سالانہ پر ہوئی۔ پس اس پہلی دفعہ کی نسبت سے بالعموم یہی دستور رہا ہے
کہ جلسہ سالانہ میں جو بھی جمعہ آیا کرتا تھا اس میں اعلان ہوا کرتا تھا۔ کبھی اگر مصروفیت کی وجہ سے
وقف جدید کا اعلان نہ ہو سکے تو آئندہ سال جنوری کے پہلے جمعہ میں یہ اعلان ہو جاتا تھا۔ تو امسال جن
بھی چونکہ قادیان کے جلسے کے سلسلے میں بہت سے امور پر گفتگو ہونی تھی اس لئے یہی فیصلہ ہوا کہ ہم
جنوری کے پہلے خطبے میں ہی وقف جدید کا اعلان کریں گے۔
وقف جدید حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تحریکات میں سے آخری تحریک ہے لیکن
چونکہ الہی منشاء کے مطابق جاری ہوئی تھی اس لئے اس سے متعلق آپ کو بہت ہی مبشر رویا بھی دکھائی
گئیں اور جو ولولہ آپ کے دل میں پیدا کیا گیا اس کا یہ حال تھا کہ آپ نے ایک موقع پر فرمایا میرے
دل میں اتنا جوش ہے اس تحریک کے لئے کہ اگر جماعت میرا ساتھ نہ دے، جو ویسے ناممکن بات تھی ۔
مگر احتمالاً ایک فرضی ذکر کے طور پر بعض دفعہ انسان یہ دلیل قائم کرتا ہے، تو اپنے قلبی جوش کے اظہار
کے لئے آپ نے فرمایا کہ اگر جماعت میرا ساتھ نہ دے تو مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں ، اپنے کپڑے
بیچنے پڑیں تب بھی میں ضرور اس تحریک کو جاری کر کے رہوں گا اور یہ بیماری کے ایام کا آپ کا عزم
ہے جبکہ بیماری کے ایام میں ارادے کمزور پڑ جایا کرتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وقف
جدید کو جو خدا تعالیٰ نے بعد میں برکتیں عطا فرمائیں وہ اس بات کی مظہر ہیں کہ حضرت مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں یہ تحریک الہی تحریک ہی تھی اور جو ولولہ اللہ نے ڈالا تھا وہ الہی ولولہ ہی تھا جو
ساری جماعت کے دلوں میں منتقل ہونا شروع ہوا یہاں تک کہ یہ تحریک اب خدا تعالیٰ کے فضل سے
بہت مستحکم ہو چکی ہے۔
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ تمہارے اموال
اور اولا دیں محض فتنہ ہی تو ہیں إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۔ یہ ایک محض فتنہ ہی
ہیں تمہارے لئے آزمائش کا ایک ذریعہ بنی ہوئی ہیں ورنہ تم اولا دوں کو چھوڑ کر جب واپس چلے جاتے
ہو تو کچھ بھی ساتھ نہیں لے کے جاتے۔ جب اموال کو چھوڑ کر چلے جاتے ہو تو خالی ہاتھ جاتے ہو۔
آزمائش میں جو تم پورے اترتے ہو وہی تمہاری دولت ہے یعنی وہی مال تمہارا ہے جو آزمائش میں پورا
اترنے کے نتیجے میں نیک راہوں پر خرچ ہو اور اس کا حساب خدا تعالیٰ کے نزدیک دوسری دنیا میں منتقل

خطبات طاہر جلد 14
3
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
ہو جائے ۔ وہی اولاد تمہاری اولاد ہے جو تمہارے بعد آنے والے کل میں تمہارے لئے سر بلندی کا
موجب بنے تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک کا موجب ہو، تمہارے لئے دعاؤں کا موجب بنے،
تمہارے درجات کی بلندی کا موجب بنے اور یہ چیزیں آزمائش کے بغیر حاصل نہیں ہوتیں۔ تو فتنہ کا
یہ مطلب نہیں ہے کہ ساری اولا دفتنہ ہی ہوتی ہے۔ یہ تو بڑا سخت ایک ناپسندیدگی کا کلمہ ہے جو ہمارے
ہاں اگر استعمال کیا جائے تو لوگ ناراض ہو جائیں گے کہ تمہاری اولاد ہے کہ فتنہ ہے تو ان معنوں میں
مراد نہیں ہے۔ مال بھی فتنہ ہے اولا د بھی فتنہ ہے یعنی آزمائش کا ایک ذریعہ ہے اور اس فتنے سے اللہ
کے فضل بھی حاصل ہو سکتے ہیں اور اس فتنہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا کھوئی بھی جاسکتی ہے تو فتنے میں
دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ فتنے پر پورا اترنے والا بہت زیادہ فضلوں کا وارث بن جاتا ہے۔ ہار جانے
والا جو ہاتھ میں ہوتا ہے اس کو بھی کھو دیتا ہے۔
پھر فرمایا وَ اللهُ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ اور اللہ وہ ہے جس کے پاس بہت بڑا اجر ہے یعنی
ان دونوں کو اگر خدا کی راہ میں خرچ کرو گے اولاد کو بھی اور اموال کو بھی تو یاد رکھو کہ اجر خدا کے ہاتھ میں
ہے اور عظیم اجر ہے۔ اس کی وسعت اس دنیا پر بھی حاوی ہے اور اس دنیا پر بھی حاوی ہے ۔ عظیم کا ایک
تو معنی ہے زیادہ اور ایک عظمت اس چیز کو کہتے ہیں جس کے دائرہ سے کوئی چیز بھی باہر نہ رہے ، وسیع
ہو جائے ، ہر چیز پر اس کا اثر وسیع ہو جائے ۔ تو اس پہلو سے اَجْرٌ عَظِیم کا میں یہ ترجمہ کر رہا ہوں
3
کہ بہت بڑا اجر اور ایسا اجر جو دنیا پر بھی اپنی رحمت کا سایہ کئے ہوئے ہے اور آخرت پر بھی اپنی رحمت کا
سایہ کئے ہوئے ہے۔
فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ پہلے بھی میں نے اس کا ذکر کیا تھا یہاں یہ نہیں فرمایا کہ
انفقوافی سبیل الله ما استطعتم یہ فرمایا ہے فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ اور مضمون ہے خرچ
کا۔ یعنی یہ حکمت واضح فرمائی جا رہی ہے کہ تمہارے خرچ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس خرچ میں دلچسپی
ہے جو تقویٰ کی استطاعت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جائے گا۔ اس خرچ میں دلچسپی ہے جو اللہ
کے تقوی کی خاطر ، اس کی رضا کی خاطر تم پیش کرو گے ورنہ محض مال میں تو کوئی دلچسپی نہیں ہے اللہ کو،
کیونکہ وہ سارا مال اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ وہی عطا کرتا ہے اسی نے سارا نظام اقتصادیات
بنایا اور اسی کے قوانین کے تابع یہ جاری ہے جس کو چاہے عطا فرمائے ، جس سے چاہے چھین لے اس

خطبات طاہر جلد 14
لئے مال کی بحث نہیں ہے، تقویٰ کی بحث ہے۔
4
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
اس کی وضاحت اس لئے ضروری ہے اور اسی غرض سے میں نے اس آیت کا آج کے لئے انتخاب کیا
تھا کہ بعض دوست اپنی نادانی میں یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ میں جو مال مال کا چرچا ہو رہا ہے گویا
کہ محض ایک تاجر ذہنیت کی جماعت ہے، ہر وقت مالوں کے مطالبے ہورہے ہیں اور اس خیال کو بعض
اپنی طرف سے تو پیش نہیں کرتے اپنے غیر احمدی دوستوں کی طرف منسوب کر کر کے پیش کرتے ہیں
اور جو کرتا ہے وہ اپنے دل کا ایک داغ ضرور دکھا جاتا ہے ورنہ جو مالی نظام کو سمجھتا ہو اور خدا کی خاطر
قربانی کرنے والا ہو اس کا غیر احمدی دوست اگر یہ بات کہے گا تو اس کو ہزار جواب وہ اپنی
طرف سے دے سکتا ہے کہ تمہیں پتا ہی کیا ہے تم لوگ تو خدمت دین کرنے کے لئے بھی
بھکاری بنے ہوئے ہو یعنی بڑی بڑی امیر طاقتوں سے پیسے لیتے ہو تو خدمت کرتے
ہو ۔ خدمت دین تو وہ ہوتی ہے کہ اپنی جیب سے انسان خرچ کرے اور پھر خدمت بھی کرے
اور پھر اللہ تعالیٰ نے تو سارے قرآن میں جگہ جگہ ، صفحہ الٹیں تو مالی قربانی کا ذکر ملتا ہے بلکہ
خدا کے ساتھ بیعت کی شرط میں اس کو داخل فرما دیا۔ اِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: 111)
خدا کو اتنی ضرورت تھی مال کی کہ وہ بیعت جو خدا سے ہوتی ہے اس بیعت کی دو شرطیں ہیں
ان کی جانیں بھی خدا نے لے لیں ان کے مال بھی لے لئے ۔ یہ سودا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کو
جنت نصیب ہوگی ۔ تو مال کی قربانی کا جو تعلق ہے وہ براہ راست مال کی حرص سے نہیں بلکہ مال کی حرص
کے فقدان سے ہے۔ یہ مضمون ہے جس کا تقویٰ میں ذکر بیان فرمایا گیا ہے وہ قو میں جن کو مال کی حرص
ہوتی ہے وہ خدا کی راہ میں خرچ کیسے کر سکتی ہیں ، وہ نظام جو مال کی حرص سے آزادی دلاتا ہے وہی
نظام ہے جو مالی قربانی پر چل سکتا ہے۔ اگر مال کی حرص کی قیمت بڑھانے والا نظام ہو تو کوئی چندے
نہیں دے گا۔ سب کے ہاتھ بند ہو جائیں گے مٹھیاں بند ہو جائیں گی۔ تو ایسی متضاد بات کرتے ہیں
جو اگر ذراسی بھی عقل سے غور کریں تو کسی پہلو سے بھی سچی ثابت نہیں ہو سکتی ۔ اول خدا تعالیٰ جو مالک
اور خالق اور قادر ہے اور رزق دینے والا ، اس کو وسعتیں دینے والا ، اس میں کمی پیدا کرنے والا ہر طرح
کے اختیار رکھتا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ تم سے جو میرا سودا ہے اس میں مال کی قربانی شامل ہے۔

خطبات طاہر جلد 14
5
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
دوسری جگہ جگہ بار بار فرماتا ہے کہ فی سبیل الله خرچ کرو، فی سبیل اللہ خرچ کرو اور اسے ایک
مومن کی سوچ کا ایک لازمی ابدی جزو بنا دیا گیا ہے۔ آغاز میں ہی مومن کی تعریف، متقیوں کی تعریف
ہی یہ فرمادی:
الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ
يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ
وہ لوگ جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو ، عبادت کو قائم کرتے ہیں اور تیسری بات
وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ جو ہم نے ان کو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے چلے
جاتے ہیں ۔ تو قرآن کریم کو جو سمجھتا ہے یا سرسری نظر سے بھی پڑھتا ہے اس کے ذہن میں جماعت
کے مالی قربانی کے نظام پر کوئی اعتراض پیدا ہو ہی نہیں سکتا اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتا۔
اور پھر جیسا کہ میں نے واقعات سے ثابت کیا ہے جہاں حرص کا سوال ہو وہاں مالی قربانی طوعی طور پر
مانگی جاہی نہیں سکتی ۔ حرص کے برعکس مضمون ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہاں فَاتَّقُوا اللهَ
مَا اسْتَطَعْتُمْ فرمایا ہے ۔ تم نے اموال خرچ کرنے ہیں، بڑی بڑی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے۔
لیکن یا د رکھنا کہ تقویٰ کا معیار بڑھاؤ گے تو یہ کر سکو گے ورنہ ہمارے تقاضے پورے نہیں کر سکو گے۔ اللہ
سے تقویٰ کی استطاعت مانگو۔ تقوی بڑھے گا تو مال خود بخود پھوٹ پھوٹ کر خدا کی راہ میں نکلیں گے
اور یہ ہمارا ساری زندگی کا تجربہ ہے، ساری زندگی کے تجربہ کا نچوڑ ہے کہ جن کا تقویٰ کا معیار بلند
ہوتا ہے ان کے دلوں سے پہلے مال پھوٹتے ہیں پھر ان کی جیبوں سے نکلتے ہیں بعض دفعہ ایسا ان میں
جوش پایا جاتا ہے کہ زبر دستی روکنا پڑتا ہے۔
صلى
اور یہ آج کے زمانے کی بات نہیں ۔ آنحضرت ﷺ کے زمانے ہی میں یہ رسمیں جاری عروسه۔
ہوئیں اور انہی کی آگے یہ شاخیں ہیں یا انہی کا ورثہ ہے جو ہم کھا رہے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ
صلى الله -
آنحضور ﷺ کی خدمت میں کسی نے کچھ مال پیش کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ گھر کے لئے کچھ چھوڑ کے
آئے ہو کہ نہیں؟ اور بعض دفعہ جواب ہوا کہ یا رسول اللہ ، اللہ اور رسول کی محبت ، وہی ذکر ہے جو گھر پہ
چھوڑ آئے ہیں اور کچھ بھی نہیں۔ پھر بعضوں سے قبول کیا اور بعضوں سے قبول نہیں کیا ، بعضوں کو کہا

خطبات طاہر جلد 14
6
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
کہ آدھا کر دو۔ کسی سے تیسرا حصہ لیا اور باقی چھوڑ دیا۔ اس میں حکمتیں کیا ہیں؟ وہ تو اللہ نے بعض
میں از خود ظاہر فرمادیں بعض صورتوں میں ۔ مگر مراد یہی ہے کہ جو رسمیں چلیں کہ سب کچھ حاضر کر دو یہ
تقوی کے معیار سے براہ راست پھوٹی تھیں اور فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ کی ایسی زنده
۔
مثالیں تھیں جنہوں نے دائمی ہو جانا تھا ، ان کی نسل سے پھر آگے ایسی مثالوں نے پھوٹنا تھا۔
پس جماعت احمد یہ میں جو خدا کے فضل سے یہ عظیم الشان قربانی کے مظاہرے نظر آتے ہیں
اس کی وجہ وہی ہے ۔ پس جماعت احمدیہ کی طرف سے اگر مالی قربانیاں بڑھ رہی ہیں تو یہ اس بات کا
ایک پیمانہ ہے کہ اللہ کے فضل کے ساتھ ان کے تقویٰ کا معیار بڑھ رہا ہے، یہ اس بات کا پیمانہ ہے کہ اللہ
کے فضل کے ساتھ ان کی حرص کم سے کم تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ بہت ہی عظیم الشان Tribute جس
کو کہتے ہیں ، ایک خراج تحسین ہے ، جو جماعت کی قربانیاں عمومی حیثیت سے جماعت کو دے رہی
ہیں، دنیا میں کوئی نہیں ہے جو ایسی جماعت پیدا کر کے دکھا سکے، چیلنج ہے کوئی تو آگے بڑھ کر قبول
کر کے دکھائے ۔ بسا اوقات میری گفتگو مستشرقین سے اور بعض بڑے بڑے سوچنے والوں سیہوئی
ہے اور ان سے جب میں نے یہ پہلو کھول کر بیان کیا تو بالکل گنگ ہو گئے۔ میں نے کہا تم کہتے
ہوا یجنٹ کسی کے ۔ الزام لگتا ہے تم پر کوئی ایجنٹ بنا کے تو دکھاؤ کہ جو اپنی جیبوں سے خرچ کر رہے
ہوں اور اپنی بقاء کے لئے کسی اور کے محتاج نہ ہوں ۔ ایسے ایجنٹ پھر پاگل ہی ہوں گے۔ تو بہتر ہے
پاگل کہا کرو بجائے ایجنٹ کہنے کے۔ ایجنٹ پیسے کھاتا ہے اور اگر وہ ایجنٹ نہ بھی ہو تو پیسے مانگ مانگ
کے کام کرتا ہے لیکن وہ کس قسم کا ایجنٹ ہے جو اپنا سب کچھ فدا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں
پیش کر دیتا ہے، وقف زندگی کے نظام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے جب اس کو قبول نہ کیا جائے تو روتا
ہوا احتجاج کرتا ہے اور جب اس کی مالی قربانیاں واپس کی جائیں تو بے چین زندگی گزارتا ہے۔ کئی
ایسے احمدی ہیں جن کو بعض کمزوریوں کی وجہ سے یہ سزا دینی پڑی کہ تم سے چندہ وصول نہیں کیا جائے گا
اور آئے دن مجھے خط ملتے ہیں ایک کل بھی ملا تھا کہ خدا کے واسطے بس کریں زندگی بے چین ، بے
قرار ہو گئی ہے، لطف اٹھ گیا ہے زندگی کا ۔ پہلے ہم چندہ دیتے تھے تو اللہ کے احسان سے لطف اٹھاتے
تھے کہ خدا نے ہمیں توفیق دی اور باقی مال کھانے کا مزہ آتا تھا اب تو سارا مال حرام لگتا ہے۔ تو جس
جماعت کا یہ معیار ہو اس کے متعلق کوئی زبان دراز کرتا ہے تو تمہیں کیا فکر ہے اس کی؟ ایسی جماعت

خطبات طاہر جلد 14
7
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
کوئی پیدا کر کے دکھائے کہ جن کی جانیں واپس کی جائیں تو وہ روتے ہوئے واپس جائیں یہ بھی تو
قرآن کی گواہی کے مطابق وہی پہلی رسم ہے جو دوبارہ زندہ ہوئی ہے۔
قرآن کریم ایسے لوگوں کا ذکر جانی قربانی کے سلسلے میں فرماتا ہے کہ ایسے لوگ محمد رسول اللہ
صلى الله
کی خدمت میں حاضر ہوتے رہے جو میدان میں جہاد کی طرف جا کر اپنی جانیں شمار کرنا چاہتے تھے
اور رسول کریم ﷺ نے یہ کہہ کر انکار فرما دیا کہ میرے پاس سواریاں نہیں ہیں ، دور کا سفر ہے، میں
تمہیں کیسے لے جاؤں؟ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس حال میں لوٹے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ
رہے تھے کہ ہمارے پاس اتنا بھی نہیں ہے کہ ہم خدا کے حضور اپنی جان پیش کر سکیں ۔ واقعہ ایسی باتیں
آج کے زمانے میں اگر دہرائی جارہی ہیں تو جماعت احمدیہ میں دہرائی جا رہی ہیں ۔ وقف کی تحریک
ہوئی، ایک موقع پر آکے میں نے کہا ، بس اب وہ مدت گزر گئی ہے، اب اور وقف قبول نہیں ہوگا ۔ ایسے
بے قرار ، روتے ہوئے خط ملے ہیں عورتوں کے، ایسی بچیوں کے جن کی شادی بھی نہیں ہوئی تھیں بلکہ
مشکل سے شادیوں کی عمر کو پہنچی تھیں کہ ہم تو آرزوئیں لئے بیٹھے تھے کہ خدا کبھی ہمیں بڑا کرے گا اور
ہمیں توفیق دے گا تو ہمارے بچے بھی اسی طرح وقف نو میں شامل ہوں گے جیسے پہلوں کے
ہوئے ، آپ نے رستہ بند کر دیا، میں نے کہا میں کون ہوتا ہوں اب تمہارے رستے بند کرنے والا ۔ یہ
اللہ کے فضل سے اخلاص کا دریا جاری ہوا ہے اور میری نیت پہلے یہی تھی کہ کچھ وقت کے لئے ہواب
میں اسے ہمیشہ کے لئے جاری سمجھتا رہوں گا اور یہی جماعت کرے گی ، تو وہ کون سا دریا تھا ، ان کے
آنسوؤں کا دریا جو اخلاص کی صورت میں پھوٹتا تھا وہ دعا ئیں بن گیا خدا نے میرے دل کو تبدیل
فرما دیا۔ کہا کوئی فیصلہ تمہارا نہیں چلے گا ان کا اخلاص چلے گا اور وہ تحریک جاری ہوگئی۔
تو یہ وہ مضمون ہے کہ اِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ
بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ " اور مال کی قربانیوں میں بھی میں نے بارہا مثالیں پیش کی ہیں ۔ بعض لوگ
دیتے ہیں ، دل پہ بہت بوجھ پڑتا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اتنا زیادہ دے رہے ہیں۔ بعض
دفعہ زبر دستی واپس کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات تو نہیں لیکن کبھی کبھی میں مجبور ہو جاتا ہوں بالآخر۔ میں
کہتا ہوں اچھا ٹھیک ہے اور پھر خدا ان کو اور برکتیں دیتا ہے کیونکہ اس کی جزا بھی خدا نے دینی ہے۔
اللہ تعالیٰ آگے فرماتا ہے وَاسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا سنو سنو ! اور اطاعت کرو یہ بحثوں کا

خطبات طاہر جلد 14
8
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
وفادار اور حقیقت
معاملہ نہیں ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ تم سے کیا قربانیاں مانگ رہا ہے اور اس کے کیا نتیجے نکلیں گے۔
وہ بچہ جس کو ماں باپ پر اعتماد ہو، یہ ہو نہیں سکتا کہ ماں باپ اس کو کہیں تو اگر وہ سچا وفادار اور وہ
میں ماں باپ پر اعتماد کرنے والا ہو تو آگے سے بخشیں کرے کہ نہیں یہ میرے لئے ٹھیک نہیں ہو گا بعض
بڑی عمر میں آکر ایسی بحثیں کرتے ہیں وہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر بچے تو آنکھیں بند کر کے جو ماں باپ
کہتے ہیں یہ اچھا ہے اگر انہیں ماں باپ سے پیار ہے تو وہ چل پڑتے ہیں اس رستے پر اور وہ اچھا ہی
ہوتا ہے مگر کبھی ماں باپ غلطی بھی کر جاتے ہیں لیکن اللہ تو غلطی نہیں کرتا ۔ اللہ فرما رہا ہے میں تو اس
طرح غلطیوں سے پاک ہوں اور تمہاری ایسی بھلائی میرے پیش نظر ہے کہ تمہارے لئے تو یہی
قانون جاری ہونا چاہئے فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جہاں تک توفیق
ملتی ہے وَاسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا سنو اور اطاعت کرتے چلے جاؤ۔ سنو اور اطاعت کرتے چلے جاؤ
وَأَنْفِقُوا خَيْرًا الْأَنْفُسِكُمْ اور انفاق کرو۔ یہاں یہ نہیں ہے کہ خَيْرًا لأَنْفُسِكُمْ مگر
ترجمہ یہی بنتا ہے میں اس کا ہمیشہ یہ ترجمہ کیا کرتا تھا أَنْفِقُوا خَيْرًا لِأَنْفُسِكُمْ تم انفاق اللہ کی
راہ میں کرو تمہارے نفسوں کے لئے بہتر ہے اور بعض دفعہ کسی کو خیال آتا ہوگا کہ یہ بات تو گرائمر کے
لحاظ سے ٹھیک نہیں بنتی کیونکہ اَنْفِقُوا کا خیر اگر مفعول بہ ہو تو أَنْفِقُوا خَيْرًا کا مطلب ہے مال
خرچ کرو اور کس کے لئے خرچ کرو اپنے نفسوں کے لئے۔ اپنے نفسوں پر مال خرچ کرو یہ ترجمہ بن
جائے گا ۔ میرے ذہن میں اس کے دو تین مختلف معانی تھے جو آج میں نے پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب سے کہا کہ جو اہل علم کی پرانی کتابیں ہیں سیبویہ وغیرہ ان کو نکالیں اور مجھے یقین ہے کہ
بالکل درست ثابت ہوں گے اور وہی ہوا۔ ہر بات جو امکا نا سوچی تھی ان کے معنوں کی وہ تمام باتیں
پرانے مفسرین اور اہل علم کی کتابوں سے نکل آئی ہیں اس کو مختلف معنی دے کر پہلوں کا بھی رجحان اسی
طرف گیا تھا۔ کہ اس کا یہ ترجمہ اچھا معلوم نہیں ہوتا کہ مال خرچ کرو اپنے لئے“۔ اس کا یہ ترجمہ اچھا
لگتا ہے کہ خرچ کرو خَيْرًا لِأَنْفُسِكُمْ جس میں وہ ایک فعل محذوف مانتے ہیں کہ یہ تمہارے
لئے بہتر ہوگا اور کان خبر منسوب آتی ہے اس میں جو زبردستی دکھائی دیتی ہے وہ نصب ہے اور یہ کان کی
خبر ہوتی ہے چنانچہ اس فعل کو مختلف شکلوں میں محذوف مانا گیا اور بعضوں نے یہ ترکیب کی کہ کوئی اور
فعل ہے جیسے ضرور خرچ کرو، اسی قسم کا معنی کوئی بیچ میں یا أَنْفِقُوا ۔ انفاق یعنی خرچ کرنا جو ہے یہ

خطبات طاہر جلد 14
9
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
محمد
مفعول بن جائے گا اور خَيْرًا لَّا نُفُسِكُمْ یہ اس کا بدل ہو جائے گا۔
بدل کا بھی ترجمہ کیا گیا ۔ مفعول لہ بھی ترجمہ کیا گیا ۔ مفعول لاجله ۔ تو یہ سارے ترجمے
پرانے مختلف بزرگوں نے اسی غرض سے کئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس آیت کا منطوق یہ ہے ۔
آیت کا منطوق یعنی اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر تم خرچ کرو گے تو یہ خرچ تمہارے اپنے نفسوں کے لئے
بہتر ہوگا اس لئے یہ دور کا واہمہ بھی نہ آئے دماغ میں کہ خدا پر کوئی احسان کر رہے ہو۔ اس کا انجام
تمہارے لئے بہتر ہے یہ تمام فائدہ جو اس خرچ کے ساتھ وابستہ ہے خود تمہیں یعنی تمہاری سوسائٹی
کو بھی پہنچے گا۔ تمہارے اپنے نفسوں کو بھی تمہارے اپنے خاندانوں کو بھی پہنچے گا یہ مراد ہے۔
وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ جو شخص اپنے نفس کی بدبختی،
کنجوسی سے بچایا جائے گا، جس کو اللہ تعالی نفس کی خساست سے بچالے فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
یہی لوگ ہوتے ہیں جو کامیاب ہوا کرتے ہیں۔ جن کے نفس خسیس ہوں ان کا علاج کوئی نہیں ہوتا
اور انہوں نے کہاں نصیحت کے نتیجے میں خدا کی راہ میں خرچ کرنا ہے ان کے دل مٹھی ہو جاتے ہیں اور
تکلیف پہنچتی ہے اور پھر وہی لوگ یہ آواز اٹھاتے ہیں کہ عجیب آپ کی دنیا دار جماعت بن رہی
ہے، ہر وقت پیسوں کی باتیں ہو رہی ہیں، کوئی کہتا ہے چندوں کی اتنی قسمیں ہوگئی ہیں ، یہ چندہ ، وہ
چندہ مگر اعتراض کرنے والے الا ماشاء الله بعض ہیں جو اپنی ذہنی ساخت کے لحاظ سے یہ باتیں
سوچتے ہیں لیکن قربانیوں میں آگے ہوتے ہیں ۔ اکثر وہ ہیں جو قربانیوں کی توفیق نہیں پاتے لیکن
ہر دفعہ جب دروازہ کھٹکتا ہے تو ان کے دل کو تکلیف ہوتی ہے کہ ہم رہ گئے اور وہ اپنے نفس کے لئے
بہانہ بناتے ہیں ۔ یہ تو جماعت غلط رستوں پہ چل پڑی ہے اس لئے ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے ہم
اس راہ میں خرچ کریں۔ مگر خدا تعالیٰ نے تو ہر بات کا جواب دے رکھا ہے، ہر نفسیاتی پہلو کو
چھیڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس کا تجزیہ فرماتا ہے اس کے ہر پہلو سے اٹھنے والے سوالات کو
اٹھائے بغیر بھی ان کے جواب دیتا چلا جاتا ہے وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ جونفس کی خساست سے بچایا جائے یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہوا کرتے ہیں۔
انْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنَا تُضْعِفُهُ لَكُمْ اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرضہ
حسنہ دو يُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وہ اسے تمہارے لئے بڑھائے گا اور تمہاری بخشش

خطبات طاہر جلد 14
10
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
فرمائے گا۔ یہاں قرضہ حسنہ کی کیا بحث ہے؟ سوال یہ ہے کہ قرض خالی بھی تو کہا جا سکتا تھا لیکن
قرضہ حسنہ کی اصطلاح خدا کو قرض دینے کے سلسلے میں کیوں استعمال فرمائی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ
جب بھی کوئی انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو بسا اوقات دنیا میں اس کے مال بڑھا دیتا ہے اور
بڑھاتا تو ہمیشہ ہے لیکن کبھی جلدی کبھی دیر کے بعد ۔ بعض لوگوں سے یہ سلوک ہوتا ہے کہ وہ ادھر دیا
ادھر مال میں برکت پڑ گئی۔ ادھر دیا ادھر ایک چٹھی آئی کہ تمہارا اتنا پیسہ پڑا ہوا تھا تو اس سے یہ حرص
پیدا ہو سکتی ہے کہ چندہ دیتے وقت انسان بڑھانے کے خیال کو دل میں جمادے کہ اب میں نے چندہ
دینا ہے ضرور بڑھے گا۔ تو اللہ فرماتا ہے کہ دیتے وقت اپنی نیتوں کو صاف رکھا کرو، اس میں بڑھانے
کا تصور نہ رکھا کرو۔ خدا کی خاطر قربانی ، اس کی رضا کی خاطر خرچ کیا کرو۔ یہ قرضہ حسنہ ہے اور جہاں
تک اللہ کا تعلق ہے وہ تو بڑھاتا ہے ہی۔ تم قرضہ حسنہ دو گے تو وہ کون سا اتنا ہی تمہیں واپس کرے گا۔
خدا کی سنت یہ ہے تُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ تم قرضہ حسنہ دو گے تو بڑھائے گا اور
تمہارے لئے بخشش کا سامان کرے گا۔
اب اس میں ایک عجیب شرط داخل فرمادی یعنی بڑھانے کا وعدہ ان سے ہے جو قرضہ حسنہ
دیں گے۔ جو حرص میں دیں گے ان کے ساتھ وہ وعدہ نہیں ہے بڑھا دے تو اس کی مرضی ہے، مالک
ہے لیکن یاد رکھنا جو برکت والا وعدہ ہے کہ تم پر فضل فرمائے گا اور بڑھائے گا وہ اسی صورت میں ہے
کہ تمہارے دل میں حرص نہ ہو بلکہ اللہ کی محبت اور اس کی رضا کی خاطر قربانی ہو اور یہ قرضہ حسنہ ہے۔
قرضہ حسنہ میں قرض کا مفہوم بھی داخل فرمادیا اور یہ عجیب بات ہے کہ قرض کے دو ہی پہلو ہیں ایک وہ
قرض ہے جس میں آپ ضرور کچھ نہ کچھ حرص رکھتے ہیں اور حرص کی وجہ سے بہت سے لوگ قرض دیتے
اور بہت سے لوگوں کے قرض ضائع بھی چلے جاتے ہیں اور ایک وہ پہلو ہے کہ کوئی حرص نہیں بلکہ بعض
دفعہ نقصان کا خطرہ ضرور پیش نظر ہوتا ہے بلکہ اکثر اوقات رہتا ہے ، اس کے باوجود دیتے ہیں ۔ یہ جو
دینا ہے یہ غیر معمولی اعلیٰ نیت کے سوا ، پاک نیت کے سوا ممکن ہی نہیں ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم
نے قرض دینا ہے، یہ تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کی خدا کو ضرورت ہے۔ ضرورت
کا تصور مٹانے کے لئے لفظ قرض استعمال فرمادیا کیونکہ قرض لینا کسی کی عظمت اور اس کی بڑائی کے
خلاف نہیں ہے۔ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی سے مدد نہیں مانگی مگر قرضے لئے ۔ وقتی طور پر ایک

خطبات طاہر جلد 14
11
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
ضرورت پیش آسکتی ہے تو یہ تو نہیں کہ خدا کو ضرورت ہے مگر قرض کا مفہوم دے کر یہ بتایا کہ تم کوئی
احسان نہیں کر رہے اپنی جماعت پر یا خدا کا تصور براہ راست اگر نہ داخل کریں تو یہ مضمون بنے گا کہ
جماعت مسلمہ پر تم کوئی احسان نہیں کر رہے یہ تو ضرور واپس ہوگا جو اصل ہے اور جہاں تک خدا کے
کاموں کا تعلق ہے وہ بڑھایا کرتا ہے مگر ان کے لئے ہے جن کی نیتیں پاک ہوں جو جذبہ محبت سے
خرچ کریں اور قربانی کی روح سے خرچ کریں ۔ پس ایسے لوگ جو اپنے غریب بھائیوں کو قرضہ دیتے
ہیں اور اس نیت سے دیتے ہیں کہ ان کی بھلائی ہو اگر ہمیں کچھ تنگی پڑتی بھی ہے تو کوئی حرج نہیں ان کا
جو جذبہ ہے وہ بہت ہی قابل قدر بن جاتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تو بہت ہی قدردان ہوں اس جذبے سے اگر تم قرض دو گے
لالچ کی وجہ سے نہیں کرو گے تو پھر میرا دستور یہ ہے، یہ نہیں فرمایا میں وعدہ کرتا ہوں، فرمایا اللہ ایسا کرتا
ہے اور کرے گا اور اس شرط کے ساتھ کرے گا تُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ تمہارے لئے
بڑھائے گا بھی اور اس سے بڑی بات یہ کہ تمہاری بخشش کے سامان کرے گا ۔ اب اگر مالی قربانی ایسی
ہو کہ اس سے برکت بھی پڑے اور یقین ہو کہ مغفرت ہوگی تو یہ ایک بہت ہی پاکیزہ اور ہر سودے سے
اچھا سودا ہے۔ جس خرچ کے نتیجے میں مغفرت ہو جائے ۔ وہ اس لئے ضروری ہے کہ اگلی دنیا کے متعلق
اللہ فرماتا ہے کہ وہاں کوئی پیسہ کام نہیں آئے گا وہاں مغفرت کا خرچ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ تو
ہمارے دن کتنے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت کے سودے کی خاطر اپنا مال خرچ کریں ۔ موت کا
کوئی وقت مقرر نہیں اور ایک دفعہ مر گئے تو سارا مال یہیں دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور پھر اس دنیا میں
کام ہی نہیں آسکتا۔ تو مغفرت کا تعلق تو ہر شخص کے ساتھ ہے اور مغفرت کی خاطر خرچ کرنا یہ
لالچ ، حرص نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی طبعی ضرورت ہے جو ہر انسان کو لاحق ہے ہر انسان سے وابستہ ہے۔
تو حرص کا جہاں تک تعلق ہے کوئی غرض کا تعلق ہے اللہ نے فرمادیا کہ مغفرت کی حرص رکھا کرو۔ یہ سوچا
کرو کہ میں اللہ کی خاطر خرچ کرتا ہوں بڑھے یا نہ بڑھے میری بخشش کا سامان ہو جائے اور خدا وعدہ
فرماتا ہے کہ بخشش کا سامان تو ہو گا لیکن اس سے پہلے میں تمہارے مال بھی بڑھا چکا ہوں گا ۔ کتنا عجیب
سودا ہے۔
تُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ تم مغفرت کی خاطر کرتے ہو خدا اتنا محسن ہے،

خطبات طاہر جلد 14
12
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
تمہارا واپس کرے گا ، اس سے زیادہ دے گا اور پھر مغفرت کا قرضہ اس پر باقی رہے گا اور اس وقت وہ
مغفرت کا قرضہ کام آئے گا جبکہ تمہارے مال دولت کی ویسے ہی کوئی اہمیت نہیں رہی وہاں محض فضل ہی
فضل ہوگا۔
وَاللَّهُ شَكُورُ حَلِيمٌ اللہ تعالیٰ بہت ہی شکر یہ ادا کرنے والا یعنی شکر گزاروں کی
قدر کرنے والا ہے اور حلیم ہے، بہت بردبار ہے، اسے کوئی جلدی نہیں ہے، باوقار ہستی ہے اور جب
چاہے تو بڑے بڑے گناہوں کو بھی معاف فرما سکتا ہے، ان سے صرف نظر فرما سکتا ہے۔
پس یہ وہ آیات ہیں جن کا نظام جماعت کے مالی حصے سے ایک اٹوٹ تعلق ہے کبھی تو ڑا
جاہی نہیں سکتا ۔ وقف جدید کے معاملے میں بھی جو اللہ تعالیٰ نے برکتیں ڈالی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں
اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ باوجود اس کے کہ ایک زائد تیسرے درجے کی تحریک تھی جس سے
بہت بالا اور مضبوط مالی نظام انجمن کے باقاعدہ مستقل چندوں کی صورت میں قائم تھا وصیت کا نظام
تھا، چندہ عام کا نظام تھا اور پھر تحریک جدید کو غیر معمولی اہمیت تھی اور تحریک جدید کی برکت سے اللہ
تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں بہت خدمت اسلام ہوئی تو تیسرے درجے کی تحریک جس کا آغاز میں
تعلق محض پاکستان اور بنگال کے دیہات سے تھا لیکن دیکھیں اللہ تعالیٰ برکتیں کتنی ڈالتا ہے۔
اس سے پہلے میں یہ Figures آپ کے سامنے پیش کروں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں
کہ جماعت کے اندر جو مالی قربانی کا جذبہ ترقی کا ہے وہ ایک دور ایسا تھا کہ تبلیغ کی رفتار سے بہت
زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہا تھا۔ اب وہ دور آگیا ہے کہ تبلیغ کی رفتار اس کو چیلنج کر رہی ہے اور
اس سے آگے بڑھ کر وہ بہت تیز قدموں کے ساتھ اسلام کا پیغام دنیا میں پھیلا رہی ہے اور پھر ان کے
توازن کا دور آئے گا تو پھر آپ کے جو چندے ہیں ان میں انقلاب بر پا ہو جائے گا۔ چوٹی سے اور
چوٹیاں اٹھیں گی لیکن اس وقت ہم اس دور میں داخل ہوئے ہیں کہ مالی قربانی کا نظام مستحکم ہو گیا وہ چل
پڑا اپنے پاؤں پر کھڑا بھی ہوا اور پھر دوڑ پڑا اور اب تبلیغ کا دعوت الی اللہ کا نظام بیدار ہو کر جیسے دیر سے
اس کو ہوش نہ ہو، ہوش میں آ رہا ہے کہ اوہو یہ تو بہت آگے نکل گئے ہیں ۔ وہ دوڑ دوڑ کے پھر آگے نکلنے
کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ نکل چکا ہے لیکن کچھ عرصہ ہو گا کہ ان لوگوں میں سے پھر مالی
قربانی کرنے والے لوگ پیدا ہونا شروع ہوں گے اور اچانک جماعت کے مالی نظام میں غیر معمولی

خطبات طاہر جلد 14
13
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
برکتیں پڑیں گی ۔
جو حوالہ میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا تھا موازنے سے پہلے وہ ایک دلچسپ حوالہ ہے وہ
ہے ایک اخبار ، احمدیت کی دست ریت کی دشمنی میں وقف ایک رسالہ جس کا نام ”المنبر “ ہے وہ فیصل آباد سے جاری
تھا۔ اس پرانے زمانے میں 1953ء کی تحریک میں اس نے جماعت کے خلاف بڑا کردار ادا کیا۔
عبدالرحیم اشرف صاحب اس کے ایڈیٹر تھے اور ان کا پاکستان کے دینی طبقوں پر بڑا اثر تھا۔
1953ء کی تحریک کی ناکامی کے بعد انہوں نے تجزیہ کیا کہ کیا ہوا اور بے اختیار دل سے یہ آواز نکلی کہ
ہم نے سب کچھ کر لیا مگر جماعت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اور جو وہ چندوں کی مثال دیتے ہیں جس سے غیر
معمولی متاثر ہیں وہ ذرا سن لیں آپ کو اندازہ ہو کہ 1953ء میں قادیانی جماعت کا حال کیا تھا مالی
قربانی کا۔ وہ کہتے ہیں کہ 1953ء کے عظیم تر ہنگامے کے باوجود قادیانی جماعت اس کوشش میں
ہے کہ 1957۔ 1956ء میں اس کا بجٹ پچیس لاکھ روپے تک پہنچ جائے ساری دنیا کی جماعت کا
بجٹ پچیس لاکھ روپے تک پہنچ جائے اس کوشش میں ہیں ۔ کہاں وہ دن کہاں آج کے دن ۔ آج
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سال وقف جدید کا جو وعدہ تھا وہ دو کروڑ اکتالیس لاکھ کا تھا مگر وصولی
دو کروڑ تریسٹھ لاکھ ہوئی ہے ۔ تو کہاں وہ اس کے تو ہمات کہ یہ دیکھو کیسی باتیں کر رہے ہیں گویا
ستاروں پر کمند ڈالنے لگ گئے ہیں۔ پچیس لاکھ کے بجٹ کی سوچ رہے ہیں اور اب وقف جدید کا اکیلا
دو کروڑ تریسٹھ لاکھ وصولی کا بجٹ ہے اور جہاں تک کل انجمن کے بجٹوں کا تعلق ہے اس کی برکت کا یہ
حال دیکھ لیں ۔ 1957ء تک تو وہ کہہ رہا تھا کہ یہ پچیس لاکھ کی باتیں کر رہے ہیں۔ 1982-1981ء
میں ایک کروڑ ستائیس لاکھ سڑسٹھ ہزار چھ سو ستاسی ہو چکا تھا اور 1983ء۔ 1982ء میں ایک کروڑ
پچپن لاکھ چھیانوے تھا اور 1984ء۔ 1983ء میں میرے ہجرت کے سال سے ایک سال پہلے
کل انجمن کا بجٹ دو کروڑ چھ لاکھ چودہ ہزار تھا اور اب صرف وقف جدید کا دو کروڑ تریسٹھ لاکھ
ہو چکا ہے۔ تو یہ پیسے حریص جماعت کی طرف سے آرہے ہیں جن کو مال کا فکر ہے اور مال کا حرص
ہے؟ یہ تو اس جماعت کی طرف سے آرہے ہیں جن کو مال کی کوڑی کی بھی پروانہیں رہی۔ اپنے مال
پیش کرتے ہیں اور قبول ہوں تو خوش ہو کے لوٹتے ہیں۔ نہ قبول ہوں تو روتے ہوئے واپس جاتے
ہیں۔ پس وقف جدید کے سلسلہ میں بھی خدا تعالیٰ نے وہ عظیم احسانات فرمائے ہیں کہ روح خدا کے

خطبات طاہر جلد 14
14
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
حضور ایسے سجدے کرتی ہے کہ سجدے سے سر اٹھانے کو جی نہ چاہے سوائے اس کے کہ مجبوریاں
دوسرے کاموں میں لے جائیں مگر ایک ایک شکر اللہ کا ایسا ہے کہ اس میں ساری روح ہمیشہ سجدہ ریز
رہے تو اس کے نشے سے باہر نہیں آسکتی ۔
موازنے کے طور پر چند اور باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ گزشتہ سال یعنی جو اس
سال سے پہلا سال تھا وعدہ جات 2 کروڑ 26 لاکھ تھے اور وصولی دو کروڑ اڑتالیس لاکھ تریسٹھ ہزار
ہوئی۔ امسال جو گزر گیا ہے یعنی امسال سے مراد وہ سال جو ابھی گزرا ہے دو کروڑ اکتالیس کے
وعدے تھے دو کروڑ تریسٹھ لاکھ کی وصولی ہوئی۔ اب یہ اللہ کی عجیب شان ہے کہ وقف جدید کی
وصولیاں اس کے وعدوں سے بڑھ رہی ہیں ۔
سینہ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
قربانی کرنے والا دم جو ہے وہ سینے سے باہر نکلتا ہے، اچھل اچھل کے باہر آ رہا ہے اور
تفصیلی جہاں تک تعلق ہے اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی جماعت پاکستام کو یہ اعزاز
نصیب ہوا ہے کہ سب دنیا کے وقف جدید کے قربانی کرنے والوں کے مقابل پر پاکستان نے سب
سے زیادہ قربانی کی ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ نے اپنے اس عہد کو پورا بھی کیا اور نبھایا ہوا ہے۔امیر
صاحب امریکہ نے مجھ سے ایک دفعہ ذکر فرمایا تھا کہ ہمارا بھی دل چاہتا ہے کسی چندے میں بہت
آگے بڑھیں اور سب سے آگے نکل جائیں تو ہم نے غور کیا ہے تو یہی سوچا ہے کہ باقی جگہ تو بہت
بہت فاصلے رہ گئے ہیں وقف جدید میں اگر ہم کوشش کریں تو ایسا ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ایک وقت تھا کہ وہ
کسی شمار میں ہی نہیں تھے اب وہ دوسرے نمبر پر آچکے ہیں اور گزشتہ سال بھی تھے اور پوزیشن کو
Maintain کر رہے ہیں یہاں وہ قائم ہیں اور فاصلہ بھی کچھ کم کر رہے ہیں پاکستان سے۔ اس لئے
بعد میں نہ پاکستان والے کہیں ہمیں بتایا نہیں تھا پہلے ۔ جس طرح جرمنی کی دفعہ شکوے شروع ہو گئے
تھے کہ آپ نے اچھا کیا چپ کر کے بتا دیا کہ جرمنی آگے بڑھ گیا ہے اور ہم نے نہیں بڑھنے دیا۔ تو میں
امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ پاکستان کا یہ اعزاز برقرار رہے گا امریکہ نے کوشش ضرور کرنی ہے۔
جرمنی بہت سی قربانی کے میدانوں میں یا دوسری یا تیسری پوزیشن پر رہتا ہے کبھی کبھی اول
بھی آجاتا ہے اور یہاں بھی تیسری حیثیت ہے۔ اس کے بعد پھر کینیڈا ہے، پھر برطانیہ کی باری آتی

خطبات طاہر جلد 14
15
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
ہے، پھر ہندوستان ہے۔ ہندوستان نے بھی اچھا معیاری کام دکھایا ہے اور گزشتہ سال کے مقابل پر
بہت محنت کر کے کافی آگے بڑھا ہے۔ پھر سوئٹزر لینڈ کی چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود اس کی باری
ہے جو ساتویں نمبر پر ہے۔ انڈونیشیا نے وقف جدید میں بہت ترقی کی ہے آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ماریشس نویں نمبر پر ہے اور جاپان دسویں نمبر پر ہے۔ جاپان کی اس پہ کوئی دل آزاری نہیں ہونی
چاہیئے ۔ بہت چھوٹی سی جماعت ہے اور ان کے اقتصادی حالات کچھ اس لئے بھی خراب ہورہے ہیں
کہ بہت سے لوگ جو پاکستان سے وہاں کام کر رہے ہیں ان کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کچھ کو
واپس بھجوا دیا گیا کچھ کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا۔ کچھ اقتصادی بحران کے نتیجے میں نقصان اٹھا
بیٹھے۔ تو ان کا چھوٹی سی جماعت کا دسویں نمبر پر رہنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بڑا اعزاز ہے
اللہ اس اعزاز کو قائم رکھے اور اس کی برکت سے ان کے اموال میں بھی ترقیات ہوں ان کی خوشیوں
میں بھی ترقیات اور سب کے لئے میری یہی دعا ہے۔
جہاں تک دوسری جماعتوں کا تعلق ہے جو عموماً چھوٹی تھیں اور پیچھے رہ رہی تھیں ان میں اس
طرح موازنہ میں نے کیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابل پر غیر معمولی اضافہ پیش کرنے کی کس کو توفیق ملی
ہے کیونکہ عام دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی تھیں اس لحاظ سے گیانا کی جماعت اول آئی ہے اور انہوں نے
اس ایک سال میں چندہ دگنے سے بھی زیادہ کر دیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے بہت آگے قدم بڑھایا ہے
انہوں نے بھی گیارہ سو کی بجائے دو ہزار تریسٹھ ۔ معاف کرنا یہ چندے کی بات نہیں ہو رہی ۔ چندہ
دہندگان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ۔ میں نے عنوان نہیں پڑھا تھا اس لئے جب میں نے یہ پڑھا
تو میں نے کہا کہ گیارہ سو ہو سکتا ہے بنگلہ دیش کا تو بہت زیادہ چندہ ہوگا اس سے۔ تو جب اعنوان
دیکھا تو عنوان یہ ہے چندہ دہندگان کی تعداد میں اضافہ اس پہلو سے گیا نا اضافہ کی نسبت سے اول
آگیا ہے اور بنگلہ دیش کو دوئم قرار دیا ہے گیارہ سو کے بدلے میں دو ہزار تریسٹھ ہے، دگنے سے کم ہے
اور گیا نا دگنے سے ذرا زیادہ ہے۔ ہالینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ایک سوافراد سے بڑھ کر دوسو انچاس
ہو گئے ۔ کینیڈا چوتھے نمبر پر ہے تین ہزار پینتالیس مجاہدین سے تعداد بڑھا کر چار ہزار چارسواکتیس
ہو گئی اور جرمنی پانچویں نمبر پر ہے پانچ ہزار چھ سو تینتیس سے بڑھ کر آٹھ ہزار ایک سو چورانوے کی
تعداد پہنچ گئی ہے۔
وو

خطبات طاہر جلد 14
16
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
یہ جو تعداد کا مسئلہ ہے اس کا تعلق مال سے اتنا نہیں جتنا قربانی کی روح کو فروغ دینے کے
لئے ہم اس پر زور دیتے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ بعض دفعہ زیادہ تعداد بڑھائی جائے تو اس تعداد کے
حساب میں بعض دفعہ خرچ زیادہ ہوتا ہے اور اس سے آمد کم ہوتی ہے۔ مثلاً ایک پورا نتظام کیا جائے
ان کا حساب رکھا جائے ، کلرک رکھے جائیں پھر ڈاک کے ذریعے ان کے حساب بھیجے جائیں اور
چندے بعض دفعہ اتنے تھوڑے تھوڑے ہوتے ہیں بعض غریبوں کے کہ مالی حساب پر زیادہ خرچ
ہو رہا ہوتا ہے ان کی آمد کے مقابل پر لیکن ہمیں ضرورت ہے اخلاص کی اور مالی قربانی کے بغیر
اخلاص بڑھتا نہیں ہے اور مالی قربانی کو اللہ نے تقویٰ کا ایک پیمانہ قرار دیا ہے اور پھر لمبا تجربہ بتاتا ہے
کہ شروع میں جو ایک پیسہ بھی قربانی کرتا ہے خدا تعالیٰ اس کو دو طرح سے بڑھاتا ہے۔ تُضْعِفُهُ
کا مطلب یہ صرف نہیں ہے کہ مال اس کا بڑھاتا ہے۔ اس کے دل کی وسعتیں بڑھا دیتا ہے، قربانی
کے جذبے بڑھا دیتا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے نظام جماعت میں ایک نئی ترقی کا دور
شروع ہو جاتا ہے۔ پس اس دفعہ بھی میں تمام دنیا کی جماعتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خواہ کتنا ہی معمولی
چندہ کیوں نہ ہو، میں پچھلے سال بھی اعلان کر چکا ہوں کہ یہ شرط چھوڑ دیں کہ چھ روپے کم سے کم یا بارہ
روپے کم سے کم یا اس کے لگ بھگ دوسری کرنسیوں میں رقم ہوا گر کوئی ایک آنہ بھی دے سکتا ہو تو اس کو
کہیں شامل ہو جائے ۔ اس کا شامل ہونا اس کی مالی دقتوں کا حل ہے اور اس کو یہ نہیں کہنا کہ تمہارا پیسہ
بڑھے گا اس لئے شامل ہو جاؤ اس کو یہی کہنا ہے کہ تم آنہ بھی دو گے تو جو تمہیں لطف آئے گا اور اللہ کی
رضا حاصل ہوگی وہ تو کروڑوں روپے خرچ کر کے حاصل کی جائے تو کچھ بھی چیز نہیں۔ اس لئے قربانی
کے جذبے کی خاطر اس سے ایک آنہ بھی وصول کرنا ہو تو کریں اور نو مبائعین کو کثرت کے ساتھ اس
میں شامل کریں ۔
اب وقت ہے کہ نو مبائعین جس تعداد سے بڑھ رہے ہیں اسی تعداد سے چندہ دہندگان بھی
بڑھیں ۔ پس ان کو مستقل چندے میں بھی سولہویں حصے کی نسبت سے نہیں بلکہ حسب توفیق اور یہ
مضمون بھی مَا اسْتَطَعْتُمْ سے مجھے ملا ہے ۔ فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ تم اللہ کا تقویٰ
اختیار کرو جتنی استطاعت ہے تو نئے آنے والوں کی استطاعت کچھ کم ہوتی ہے۔ بعض دفعہ بہت بڑھ
جاتی ہے ایسے بھی آئے ہیں جنہوں نے آتے ہی فوراً قربانیوں میں حصہ لیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم

خطبات طاہر جلد 14
17
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
برابر کا حصہ لیں گے لیکن عموماً یہی دیکھا گیا ہے اگر یہ نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ یہ کیوں کہتا کہ تالیف کی خاطر
ان پر خرچ بھی کرو یعنی آغاز میں یہ حال ہوتا ہے بعض دفعہ آنے والوں کا کہ ان کی دلداری کے لئے
کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ جلسوں پر بلاتے ہیں تو کرایہ دے کر بلاتے ہیں پھر وہ وقت آتا ہے کہ وہ
چندے لے کر اپنے جیب خرچ پر چندے دینے کے لئے آتے ہیں مگر آغاز میں کچھ قربانی لازم ہے
اگر بغیر قربانی کے اسی حال پہ وہ ٹھنڈے ہو گئے تو پھر آپ کے لئے ان کو قربانی کے مزے دینا مشکل
ہو جائے گا ان کو پتا ہی نہیں ہو گا کہ قربانی کا مزہ ہے کیا۔ پس ان کو بھی وقف جدید میں شامل کریں۔
اس ضمن میں میں یورپ کی جماعتوں اور مغرب کی جماعتوں سے خصوصاً یہ درخواست کرتا
ہوں کہ ہر ماں باپ اپنی اولاد پر نظر رکھے اور جہاں وہ کمانے والے بنیں ان کو یہ تحریک کریں کہ پہلے
ہفتے کی آمد وہ مسجدوں میں دیں اور یہ نیک روایت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے
سے قائم ہے اور جہاں تک میرے سے مشوروں کا تعلق ہے میں ہر ایک کو یہی بتاتا ہوں وہ کہتے ہیں
ہمیں خدا نے برکت دی ہے کیا کریں۔ میں کہتا ہوں پہلے تو پہلے ہفتے کی آمد مسجد کے لئے دے دو۔
دوسرے فوری طور پر چندہ با قاعدہ دینا شروع کر دو ۔ سولہویں حصے کا حساب کر کے اگر زیادہ کی توفیق
نہیں ہے تو یہ ضرور دو۔ تو اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے تمہاری اولا د بھی فتنہ ہے تو یہ بھی ایک فتنے کا موقع ہوتا
ہے۔ اولا د خوشحال ہوگئی ہے ماں باپ سمجھتے ہیں ان کو کیوں چندوں میں ڈالیں خواہ مخواہ ، ہم جو دے
رہے ہیں ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بھی ہار گئے ۔ آپ کا دیا ہوا بھی گیا اگر چندے کا شوق ہی نہیں
اور سمجھتے ہی نہیں کہ باعث سعادت ہے تو اولاد کو بھی آپ نہیں کریں گے اور آپ کے چندے اوپر بھی
ایک اور روشنی پڑ جائے گی جو ایک غلط روشنی ہوگی یعنی آپ پہلے دیتے تھے مصیبت سمجھ کے دیتے
تھے، چٹی سمجھ کے دیتے تھے جو اولاد کو چٹی سے بچا رہے ہیں ۔ پس فتنوں کا مقابلہ کرنا ہے ہر فتنے کا
موقع ایسا ہمارے سامنے آنا چاہیئے کہ ہم اس کو شکست دے کر خدا کی رضا کم کرنے کی بجائے اس کو
بڑھاتے ہوئے آگے بڑھیں ۔
فی کس کے لحاظ سے بھی ہم نے موازنہ کیا ہے اور سوئٹزر لینڈ حسب سابق وقف جدید کے فی
کس چندے میں اب بھی سب سے آگے ہے امریکہ نمبر دو ہے کو ریا اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں اور
بیلجیم اللہ کے فضل کے ساتھ چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود بھی چوتھے نمبر پر آ گئی ہے ۔ حالانکہ مالی

خطبات طاہر جلد 14
18
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
لحاظ سے ایک کمزور جماعت ہے یورپ کی جماعتوں میں بیلجیئم کی جماعت بہت کمزور ہے
اخلاص میں نہیں مالی لحاظ سے لیکن اللہ نے توفیق دی ہے کہ چوتھے نمبر پر آچکے ہیں اور قربانیوں میں
بھی آگے بڑھ رہے ہیں ۔ چندہ بالغان میں جو پاکستان کے اضلاع کا مقابلہ ہوا کرتا ہے ان میں
کراچی اول، ربوہ دوم، لاہور سوم پھر فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، گوجرانوالہ ، شیخو پورہ، کوئٹہ اور
سرگودھا آتے ہیں ۔ مجموعی وصولی کے لحاظ سے چندہ اطفال میں کراچی پھر اول لیکن یہاں ربوہ کی
بجائے لاہور دوم اور ربوہ سوم ہے پھر فیصل آباد ، راولپنڈی ، سیالکوٹ شیخو پورہ ، سرگودھا اور کوئٹہ اسی
ترتیب سے آتے ہیں ۔ وقف جدید کی جو تحریک ہے یہ وقف جدید بیرون جب سے شروع ہوئی ہے
اگر چہ اس آمد میں سے بہت حد تک انہی علاقوں میں خرچ ہوا ہے جن علاقوں کی خاطر یہ تحریک قائم کی
گئی تھی یعنی پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش۔ لیکن حضرت مصلح موعود کی ایک رویا نظر سے گزری
ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ خدا کا منشاء یہ ہے کہ بالآخر اس تحریک کا فیض یعنی جن کاموں پر خرچ
کرنا ہے اس اعتبار سے بیرونی دنیا پر بھی پھیلانا ہو گا اور باقی ملکوں میں صرف پاکستان ، ہندوستان اور
بنگلہ دیش پر ہی اس کا خرچ نہیں ہوگا بلکہ اور جگہ پر بھی اس قسم کا نظام جاری ہو یعنی وقف جدید کے
مقاصد کے حصول میں ان کو بھی شامل کرنا پڑے گا صرف چندے کی قربانی میں نہیں ۔ پس اس لحاظ
سے اس سال میں نے شعبہ مال کو ہدایت کر دی ہے کہ آغاز ہم افریقہ سے کرتے ہیں افریقہ
میں ضرورتیں بڑھ رہی ہیں بعض ملکوں میں اقتصادی بدحالی کی وجہ سے چندوں میں کمزوری آرہی ہے
تو وقف جدید کا ایک حصہ ہم انشاء اللہ اس سال افریقہ کی طرف منتقل کریں گے اور پھر ایسا وقت آئے گا
کہ یورپ میں بھی وقف جدید کے نظام کے تحت ہمیں معلمین مقرر کرنے پڑیں گے اور اس قسم کے کام
جاری کرنے ہوں گے جو اسلام کے آخری غلبے کے لئے ضروری ہیں۔
ایک آخری بات اس وقت ، وقت چونکہ ختم ہورہا ہے بلکہ ہو چکا ہے وہ حوالہ تو نہیں پڑھ سکا
مگر اس کا خلاصہ میں نے بیان کر دیا ہے پھر کسی وقت حضرت مصلح موعود کا وہ حوالہ بھی پڑھ کے سنا
دوں گا۔ پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دیگر جماعتوں کو بھی دفتر اطفال کا ریکارڈ رکھنا چاہئے ۔ یہ
اس سلسلے میں آخری نصیحت ہے آج کے خطبے میں۔ وقف جدید کا جو اطفال کا ریکارڈ ہے وہ
لستان، هندوستان، بنگلہ دیش میں رکھا جاتا ہے مگر دوسرے ملکوں میں نہیں رکھا جاتا اور ہم چاہتے ہیں

خطبات طاہر جلد 14
19
خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء
کہ بچے بہت زیادہ اس میں حصہ لیں ۔ جس طرح نو مبائعین دین میں بچے ہی ہوتے ہیں خواہ عمریں
کتنی ہی ہوں۔ اسی طرح بچوں کا حال ہے۔ ان کو شروع ہی میں وقف جدید میں شامل کیا جائے تو
آئندہ ہر قسم کے دوسرے چندوں میں اللہ تعالیٰ ان کے حوصلے بڑھا دے گا، ان کے دل کھول دے
گا۔ تو ہمیں اب باہر کی جماعتوں سے معین طور پر یہ اطلاع ملنی چاہیئے کہ اتنے زیادہ بچے ہم نے
بڑھائے ہیں اور بچے کے سلسلے میں پہلے دن کا بچہ بھی نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔
بعض مائیں تو پہلے زمانے میں جب میں وقف جدید میں کام کیا کرتا تھا تو لکھا کرتی تھیں
کہ ہمارے ہونے والے بچے کا بھی چندہ لے لیں اور بعض یہ کہا کرتی تھیں ہم مومن جو ہیں نا یہ
اللہ میاں سے کافی ترکیبیں کرتے رہتے ہیں کسی کا بچہ نہیں ہوتا تھا تو اس نے کہا کہ میرا بچہ نہیں
ہو رہانا، میں نے اس کا وعدہ وقف جدید لکھوادیا، اب اللہ آپ ہی سنبھالے معاملہ اور واقعہ ایسے
میرے سامنے معین واقعے آئے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا بچہ نہیں ہونا کسی عورت نے یہ ترکیب چلی اور
اللہ تعالیٰ نے بچہ عطا فرمادیا یعنی چندہ دینے والا بعد میں آیا ہے چندہ پہلے آ گیا ہے تو یہ دنیا کے نظام
نہیں ہیں یہ اور قسم کے نظام ہیں جو چل رہے ہیں تو اپنے بچوں کو شامل کریں اگر دل کا جوش اور ولولہ
ہو تو بے شک ان کو بھی شامل کر لیں جو پیدا نہیں ہوئے مگر جو پیدا ہوئے ہیں ان کو تو ضرور شامل
کریں۔ اللہ تعالیٰ اس نظام کو ہمیشہ برکت دیتا چلا جائے اور بڑھاتا چلا جائے ۔ ہمارے اموال میں چلا ۔
، ہمارے اخلاص کے پیچھے پیچھے برکت دے، آگے نہیں ۔
فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ پہلے رکھا ہے انفاق کا مضمون بعد میں آتا ہے ۔ پس
پہلی دعا یہ ہے کہ ہماری تقوی کی استطاعت بڑھائے ۔ اس بڑھتی ہوئی استطاعت کے وسیع
تر دائرے میں ہمارے اموال میں بھی برکت ہوتی چلی جائے اور ہماری جانی قربانیوں میں بھی برکت
ہوتی چلی جائے اور یہ ایسے سلسلے ہیں جو خود اپنی ذات میں ثواب ہیں ، اپنی ذات میں جنتیں ہیں اللہ
سب دنیا کو ان جنتوں سے آشنائی عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی