توحید کا ایک منظر اس زمین پر پیش کریں MTA پر زبانوں کے پروگرام بنانے کیلئے ہدایات

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 14
130
خطبه جمعه 17 فروری 1995ء
عطا فرمائے لیکن جماعت میں پورا وقت دے رہے ہیں ۔ مشکل یہی ہے کہ وہ ٹیم جس کے سپر دانہوں
نے کام کیا ہے وہ نہیں کر رہی اور اس کی اب ان کو نگرانی کرنی پڑے گی اگر وہ نہیں کر سکتے تو ان کو بدل
دیں مگر امریکہ سے امریکن پروگرام آنے چاہئیں اور انگریزی کا جہاں تک تعلق ہے امریکن انگلش بھی
ایک انگلش ہے لیکن الگ ہے کچھ اس میں بھی اگر ساتھ انگریزی زبان سکھانے کے اسی Formate
پر جو ہم تصویریں پیش کر رہے ہیں ان کی طرف سے آجائیں تو ایک بہت ہی مفید با برکت کام ہوگا۔
سپین نے بھی انفرادی طور پر لوگ پیدا کر دیئے ہیں مگر جماعتی طور پر وہاں یہ کام نہیں ہو رہا
بلکہ منتظمہ بیٹھ گئی ہے بعض Tapes کے اوپر ۔ سب سے زیادہ فخر سے جو چیز پیش کی ہے وہ خطبات
کے ترجمے ہیں کہ اتنے ترجمے ہو چکے ہیں حالانکہ اس کا نظام جماعت سپین سے کوئی بھی تعلق
نہیں۔ ایک مخلص آدمی جو بیمار ہے کبھی بیمار ہو جائے تو کام چھوڑ بیٹھتا ہے، کبھی صحت مند ہو تو کام
شروع کر دیتا ہے اس کو با قاعدہ وظیفہ دے کر ہم نے براہ راست مقرر کیا ہوا ہے اور یہ سارا کام اسی
کا ہے۔ اس کے علاوہ آنریری (رضا کار ) خدمت کرنے والے بھی ہیں لیکن جس طرح میں نے
کہا تھا کہ ٹیمیں منظم کی جائیں اور ان کی نگرانی کی جائے یہ نہیں ہو رہا۔
U۔K کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے سارے کا رکن تو مرکز نے اپنے قبضے میں
کر لئے ہیں ہم کیا کریں اور یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سے ہی گزارہ کیا جائے گا لیکن انگریزی زبان
سکھانے کا جہاں تک تعلق ہے اور انگریزی میں ان چیزوں کے تراجم کا تعلق ہے جو مرکز میں خدمت
کرنے والے U۔K کے ہیں معاملہ ان کی طاقت سے بڑھ کر ہے یہ۔ بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں
دن رات اور یہ UK کے خدام اور لجنات کا یہ فیض ہے جو ساری دنیا کو پہنچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں
جزا دے مگر اسی کام کے لئے UK کی جماعت کو لازماً الگ ٹیمیں بنانی ہوں گی اور یہ خیال کر لینا کہ
جی رنگ ترجمہ ہو گیا ہے اور اردو کلاس کا یہ تو علم سے مذاق کرنے والی بات ہے۔
زبان سکھانے میں رنگ ترجمہ تو کبھی کام نہیں دے سکتا، ساتھ ساتھ جو ترجمہ ہو رہا ہے۔
اس کے لئے کوئی ایسی ٹیم بنائیں جو اللہ کے فضل کے ساتھ یہیں پیدا ہو کر بڑھنے والی ، انگریزی زبان
پر عبور رکھنے والی ، تلفظ کے لحاظ سے محاورے کے لحاظ سے، پورا پورا ان کے اوپر اعتماد کیا جا سکتا ہو اور
پھر وہ ٹیمیں بنا کے بیٹھیں ۔ مرد کی آواز ہو تو مرد اس میں حصہ لے رہا ہو، عورت کی ہو تو عورت حصہ لے

خطبات طاہر جلد 14
131
خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء
رہی ہو۔ تو اس کے لئے ایک دو ٹیمیں بنالیں تو سب کام آسان ہو جائے گا لیکن چونکہ وقت بہت تھوڑا
رہ گیا ہے ابھی رمضان کے فوراً بعد ہم نے یہ پروگرام شروع کر دینے ہیں اور جہاں جہاں خلا آئے
گا وہاں اس جماعت کی ذمہ داری ہو جائے گی ۔ اس وقت اعلان کر دیں گے کہ یہ ہم انتظار کر رہے
ہیں ۔ سپین سے بھی ٹیپ نہیں پہنچی، فلاں جگہ سے نہیں پہنچی اس لئے ہم کیا کر سکتے ہیں تو خلا کی
ذمہ داریاں اب آپ سب کے اوپر لیکن اب زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا۔ بیک وقت جتنی Tapes بھی
مہیا ہوں گی ان کو رمضان کے معاً بعد انشاء اللہ جاری پروگرام کی صورت میں چلا دیا جائے گا۔
اور دوسری ذمہ داری آپ لوگوں کی یہ ہے جو سن رہے ہیں کہ ہر ملک میں ان سب زبانوں
کی ٹیپ ریکارڈنگ کا انتظام ہونا چاہئے اور ان سب پروگراموں کی ٹیپ ریکارڈنگ کا انتظام
ہونا چاہئے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض ممالک میں ڈش انٹینا کی سہولت ہی بہت تھوڑی ہے اور بڑا حصہ
جماعت کا ایسا ہے جہاں ابھی تک ڈش انٹینا کے ذریعہ وہ اس عالمی وحدت کی لڑی میں پروئے نہیں
جاسکے۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہاں ویڈیوز کے ذریعہ پھر آگے ان تک یہ فیض پہنچائے جائیں اور
ویڈیو کے ذریعے جو معمولی ضرورتیں ہیں وہ تو اللہ کے فضل سے اس زمانے میں ہر جماعت کی توفیق
کے اندر ہیں وہ مہیا کریں اور زائد خرچ ہم ادا کریں گے۔ انشاء اللہ
تو ان چیزوں کو ریکارڈ کریں اور پوری لائبریری اس کی بنائیں پھر تنظیم کے ساتھ ترتیب اور
سلیقے کے ساتھ ان کا فیض ان سب جماعتوں تک پہنچانے کی کوشش کریں جہاں ڈش کے ذریعے نہیں
پہنچ سکتا بلکہ وہاں بھی جہاں ڈش کے ذریعے پہنچ سکتا ہے کیونکہ بسا اوقات لوگ با قاعدگی کے ساتھ
پروگرام نہیں دیکھ رہے ہوتے اور بعض ڈش کے انتظام ایسے ہیں آج ایک پارٹی نے آکے دیکھا ہے
کل ایک اور پارٹی آئے گی اور وہ دیکھ رہی ہوگی ۔ تو جو جاری تربیت کے پروگرام ہیں ان میں
قرآن کریم کی کلاس ہے اس میں جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے کوشش کر رہا ہوں کہ ترجمہ ایسا کیا جائے
جو ساتھ ساتھ سمجھ آرہا ہو یعنی ترجمہ تو لکھا ہوا بھی ہوتا ہے لوگ پڑھ جاتے ہیں لیکن کلاس میں جب
آپ دیکھیں گے تو اکثر کھڑے ہو کر جہاں میں نے پوچھا ہے کہ ترجمہ سن لیا ؟ ہاں جی اب سن لیا۔ کیا
مطلب ہے؟ مطلب نہیں آتا تو اس ترجمے کا کیا فائدہ جس کا مطلب نہیں آتا۔ وہ تفسیر نہیں ہے بلکہ
ترجمہ سمجھانا بھی ضروری ہے اور قرآن کریم میں تو بکثرت ایسے مقامات ہیں جہاں ترجمے کو ٹھہر کر اس

خطبات طاہر جلد 14
132
خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء
کی گہرائی میں جا کر سمجھا نالازم ہے ورنہ ایک غلط تصور پیدا ہو سکتا ہے اور اگر کوئی اعتراض کرے تو پھر
اس اعتراض کا جواب نہیں آئے گا۔ پس اس طرح کوشش کر کے جو میں ترجمہ سمجھا رہا ہوں اس کا بھی
ترجمہ ضروری ہے۔
پہلے خیال تھا کہ عربوں کے لئے قرآن کریم کے ترجمے کی کیا ضرورت ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ
عربوں کا ایک بڑا حصہ ہے جن کو قرآن کریم کا صحیح ترجمہ نہیں آتا ۔ دارجہ زبان ہے جو فصحہ کلام ہے اس
سے اکثر کو واقفیت نہیں اور قرآن کے ترجمے میں صرف ترجمے کی بات نہیں ، ترجمہ سمجھانے کا موقع بھی
ہے۔ بہت سے ایسے تاریخی واقعات ہیں مثلا وہ فَاذْرَعْتُمْ فِيهَا (البقره: 73) والی آیت جس
میں قتل ہوا اور تم لوگوں نے آپس میں اختلاف کیا اب وہاں خالی ترجمہ پیش کر دیں تو کسی کے پہلے کیا
پڑے گا۔ سمجھانا پڑتا ہے کہ یہ واقعہ تھا یہ ترجمہ ہے فلاں ترجمہ غلط ہے یہ درست ہے اور اس مضمون کو
سمجھو۔ تو یہ جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے توفیق مل رہی ہے جماعت کو کہ قرآن کریم کا ترجمہ آسان انداز
میں دنیا میں جاری کرے اس کا آگے استفادہ بھی جماعتیں کر سکتی ہیں اگر ان زبانوں میں یہ ترجمے
پیش کئے جائیں تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔ اب یہ سارا خلاصہ تو میں پیش نہیں کر سکتا صرف اتنا
گا تو ہے عرض کروں گا کہ جرمنی میں اگر اچھا کام ہوا ہے تو صرف ٹرکش زبان میں ہوا ہے کیونکہ وہاں ایک
ٹرکش مبلغ کے سپر دوہ کام کیا گیا تھا انہوں نے اپنے حصے کا کام اللہ کے فضل سے خطبات میں بہت
محنت کی ہے اور بھی کام ان کے سپر دہم کر رہے ہیں مگر اس طرح بات نہیں بنے گی۔
ہر جماعت کے امیر کو مجلس عاملہ کا اجلاس بلانا چاہئے اس خطبے کی روشنی میں جو ذمہ داریاں
ان پر عائد ہوتی ہیں ان کا جائزہ لینا چاہئے اور ایک ایک مضمون کی ایک ٹیم اب کافی نہیں رہی اب
وقت سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ایک ایک کام میں زیادہ ٹیمیں بنائیں آپ۔ اب بنگلہ دیش کی اس بات
پر میں مثال دیتا ہوں ۔ اب وہ ان سب کاموں پر اگر وہ ایک ایک ٹیم بنا کر تسلی کر لیں تو وقت سے
ہمیشہ پیچھے رہیں گے۔ اب بعض مربی ہیں ان کے سپرد یہ کام کریں ایک کے سپر د دویا تین ٹیمیں ہوں
اور بیک وقت وہ تینوں ٹیمیں اس مربی کی نگرانی میں کام کریں تو اس طرح کام تین گنا رفتار سے بڑھے
گا تو پھر بمشکل اس مقام کو پہنچیں گے۔ جہاں ہم آگے نکل چکے ہیں اس وقت ۔ اب پینتالیس سبق کسی
بق کسی میں اس سے بھی زیادہ۔ اب ان کو پکڑنا ہے آپ نے اور ساتھ ساتھ تازہ تازہ کا بھی

خطبات طاہر جلد 14
133
خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء
ترجمہ کرنا ہے۔ تو بہت مشکل کام ہے اس پہلو سے کہ جو آپ نے پہلا وقت ضائع کیا اس کا ازالہ بھی
اب آپ نے کرنا ہے۔ تو دعائیں کریں اور تو کل کریں یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ کام ایسا ہے جو
ہماری توفیق کے اندر ہے۔ دعا ، تو کل اور اس کے درمیان عزم کو رکھ لیں کیونکہ قرآن کریم نے
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (آل عمران: 161) فرمایا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب
تم عزم کر لو تو تم نے چھوڑنا نہیں ہے اور یہ نہ کہو کہ جی مشکلیں رستے میں تھیں، کئی دفعہ تبلیغ کے رستے میں
بعض لوگ کہتے ہیں جب ہم پیچھے پڑتے ہیں شروع شروع میں بڑا خوش ہو کے الحمد للہ بڑی کامیابی
ہوئی۔ پھر بڑا سخت Panic خط آجاتا ہے ڈرا ہوا اور ڈرانے والا اپنی طرف سے کہ یہاں تو مخالفت
بڑی شروع ہوگئی ہے۔ سعودی عرب نے یہ کر دیا، فلاں ملک نے یہ کر دیا، لٹریچر ہو گیا۔ میں ان کو
کہتا ہوں آپ اس سے پہلیکس دنیا میں بس رہے تھے۔ کیا آپ نے کبھی قرآن نہیں پڑھا۔ آدم
کے آغاز کے وقت ہی شیطان کو اللہ تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ تو نے چھٹی مانگی ہے میں تمہیں چھٹی
دیتا ہوں قیامت تک چھٹی ہے بلکہ ایسی چھٹی ہے کہ جو تم نے نہیں مانگا وہ بھی میں
بتارہا ہوں ۔ اپنے پیادے بھی چڑھا لاؤ ، اپنے سوار بھی لے آؤ، جو کچھ تم میں ہے ظاہری اندرونی
سارے ہتھیار استعمال کر لو لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ میرے بندوں پر تو غلبہ حاصل
نہیں کر سکے گا۔ اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن (الحجر: 43) جو میرے بندے
ہیں ان پر تجھے غلبہ نہیں مل سکتا۔ تو مجھ سے کیا جواب پوچھتے ہیں قرآن تو پہلے ہی دے چکا ہے۔ مخالفت
لازما ہونی ہے۔ آپ ان رستوں پر چلے ہیں جہاں مخالفتوں کی ہمارے مالک نے اجازت دی ہے
بلکہ دعوتیں دی ہیں کہ آجاؤ، چڑھالا ؤ اپنے پیادے، اپنے سوار لے آؤ، اپنی ساری طاقتیں استعمال
کر لو لیکن تم ضرور نا مراد ہو گے۔ میرے بندوں پر تمہیں غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا۔
اللہ کے بندے بنیں پھر کون سا ڈر ہے۔ لا ز ما فتح آپ کے مقدر میں ہے۔ آپ کے قدم
چومے گی ۔ خدا نے آپ کے ہاتھ میں فتح کی کلید تھمادی ہے۔ پس اس یقین کے ساتھ جو عزم ہے اس
کے ساتھ یقین ضروری ہے اور یہ تو کل ہے جو لفظ یہ ہمیں سمجھا رہا ہے کہ تم نے عزم کیا، کیسے تم توقع
رکھتے ہو کہ خدا تمہارے عزم کے بدلے میں اپنی نصرت کے وعدے نہیں عطا کرے گا۔ وہ دوسرا حصہ
تو کل کا ہے۔ پس ان کاموں میں عزم کر لیں، فیصلہ کر لیں کہ اپنی تمام صلاحیتیں اس راہ میں جھونک

خطبات طاہر جلد 14
134
خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء
دیں گے ۔ قدم نہیں ڈگمگانے دیں گے۔ جس قدر طاقت ہے لازماً آگے بڑھتے جائیں گے پھر تو کل
کریں کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ آپ کے عزم کی تائید فرمائے گا اور لازماً آپ کو غلبہ عطا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ
کرے کہ کل کی بجائے یہ آج عطا ہو ۔ مگر جو سلسلہ جاری ہے اس نے تو انشاء اللہ دن بدن آگے بڑھتے
ہی چلے جانا ہے۔ اس رمضان میں جو یہ میں نے تحریک کی ہے ان سب کی مدد جوان کاموں میں ملوث
تھے یا نئے ارادے لے کر بیچ میں شامل ہوں گے اپنی دعاؤں سے کریں۔ بقیہ اب تھوڑے دن رہ گئے
ہیں اللہ کرے کہ ہمیں مقبول دعائیں کرنے کی توفیق عطا ہو ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی