احمدیت کی ترقی اب پہلے سے بھی تیز رفتاری سے ہوگی اور بڑی شان سے آگے بڑھتی چلی جائے گی

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نامساعد پیشگوئیوں کے باوجود عید کے دن اچھے موسم کے انعقاد کو جماعت پر اللہ تعالیٰ کے پیار اور فضل کا ایک نشان قرار دیا۔ انہوں نے رمضان کے دوران دیکھی جانے والی مبشر رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے احمدیت کی آئندہ تیز رفتار ترقی کی خوشخبری دی۔ نیز انہوں نے احباب جماعت کو اپنی ذمہ داریاں پہچاننے، دعوت الی اللہ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مزید افراد کو اس میں شامل کرنے کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: عید الفطر، فضل الٰہی، رمضان المبارک، سچی رویا، احمدیت کی ترقی، دعوت الی اللہ

خطبات طاہر جلد 14
155
خطبہ جمعہ 3 مارچ 1995ء
احمدیت کی ترقی اب پہلے سے بھی تیز رفتاری سے ہوگی
اور بڑی شان سے آگے بڑھتی چلی جائے گی۔
(خطبہ جمعہ فرمودہ 3 مارچ 1995ء بمقام اسلام آباد ٹلفور ڈلندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
الحمد للہ کہ آج عید کی تقریب خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اچھے موسم میں بخیر و خوبی اختتام
تک پہنچی حالانکہ تمام موسم کی پیشگوئیاں کرنے والوں نے یہ کہا تھا کہ یہ دن بہت گندا گزرے
گا۔ Sleet پڑے گی، برف پڑے گی اور غیر معمولی سردی بھی ہو گی مگر خدا نے ایسی خوبصورت روشن
دھوپ چڑھائی ہے جو حیرت انگیز ہے اور ایک اعجاز ہے۔ جب اللہ اپنے بندوں پر فضل کرنے کا فیصلہ
فرمائے تو سب دوسروں کی پیشگوئیاں جھوٹی ہو جاتی ہیں۔ ایک اس کی ہے جو جھوٹی نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ
ہمیشہ جماعت کے حق میں ان چھوٹے چھوٹے پیار کے اظہارات کے بھی جلوے دکھاتا رہے کیونکہ
بسا اوقات بڑے جلووں سے تو آنکھیں چندھیا جاتی ہیں لیکن چھوٹے قریب کے جلوے جو بچوں سے
پیار کے سلوک کی طرح ہوتے ہیں وہ بہت گہرا دل پر اثر کر جاتے ہیں ۔ تو اس لئے یہ بھی دعا کیا کریں
اللہ ہمیں ہر روز چھوٹے چھوٹے بچوں کے دل رکھنے والے پیار کے جلوے بھی دکھاتا رہے۔
اس کے علاوہ میں آج صرف آپ کو یہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ
رمضان میں جو دعائیں ہوئی ہیں ان کی قبولیت کے آثار بعض مبشر رویا کی صورت میں دکھائے گئے
ہیں اور رمضان کے آخر پر جب میں معتکفین میں جاتا ہوں ، ان سے پوچھتا ہوں تو بسا اوقات وہ

خطبات طاہر جلد 14
156
خطبہ جمعہ 3 مارچ 1995ء
ایسی رؤیا سناتے ہیں جن کا ان کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ رویا کیا ہے اور درحقیقت وہی رویا ہے جو دراصل
رحمانی پیغام ہوتا ہے۔ جس کا نفس کی سوچ سے تعلق نہ ہو ۔ تو بڑے تعجب سے بعض رؤیا مجھے خصوصاً
خواتین کی طرف سے ایسی سنائی گئیں جن سے میں امید رکھتا ہوں بلکہ یقین ہے کہ دن پلٹ رہے ہیں
اور احمدیت کی ترقی اب پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے ہوگی اور یہ جو سفر ہے اس صدی کا بڑی شان
کے ساتھ ہر سال آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے گا تو دعائیں کریں کہ اللہ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے۔ آمین
اس کے نتیجے میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں وہ جماعت اللہ کے فضل سے پہلے بھی
بڑی توجہ سے ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ داعین الی اللہ پہلے سے بھی بڑھ کر پیدا ہو چکے ہیں۔ مگر
ابھی اس قافلے میں بہت ہیں جو شامل نہیں ہو سکے ۔ ان کو ساتھ تیار کرنے کی مہم بھی کریں تا کہ اس
الہی فوج کی تعداد بھی زیادہ ہو اور ایمانی قوت بھی بڑھتی رہے۔ اس سال جو بقیہ مہینے رہ گئے ہیں ان
میں ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے۔ تو دعا اور محنت کے ساتھ اپنی رمضان کی دعاؤں کا پھل آپ
دعوت الی اللہ کی صورت میں چکھیں اور اس کا لطف اٹھائیں اور دنیا کو یہ پیغام مل جائے کہ اب یہ
جماعت روکنے سے رک نہیں سکتی ۔ دن بدن آگے بڑھے گی ۔ ہر سال کئی کئی عیدیں اللہ تعالیٰ ہمیں
دکھائے گا ۔ خدا کرے ایسا ہی ہو۔ آمین ثم آمین

آج 10 میں سے 10 باقی